مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
207
مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع ۔۔۔۔
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب
(فرموده 13 اکتوبر 1957ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت
فرمائی :-
:-
وَالنُّزِعَتِ غَرْقًا وَ النَّشِطَتِ نَشْطًا وَالسُّحْتِ سَبْحًا فَالتَّقْتِ سَبْقًا
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ
أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ 1
اس کے بعد فرمایا :-
دو
نبی کہا
یہ چند آیتیں جو میں نے سورۃ النزعت کی پڑھی ہیں ان میں مومنوں کو ان کے
فرائض بتائے گئے ہیں اور انہیں ان ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ان پر عائد ہوتی ہیں ۔ یوں تو منہ سے انسان مومن کہلا سکتا ہے کیونکہ منہ سے
مومن کہلانا کوئی مشکل امر نہیں بلکہ کہنے کو تو مسیلمہ کذاب بھی اپنے آپ کو نبی کہا کرتا تھا اور
اسود عنسی بھی اپنے آپ کو نبی کہا کرتا تھا۔ سجاح بھی اپنے آپ کو نبی کہا کرتی تھی مگر گجا نی کہا کرتا تھا۔ نبی
مسیلمہ کذاب کا اپنے آپ کو نبی کہنا ، اسود عنسی اور سجاح کا اپنے آپ کو نبی کہنا اور گجا محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے آپ کو نبی کہنا دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔
مسیلمہ کذاب نے بھی اپنے آپ کو نبی کہا اسی طرح اسود عنسی اور سجاح نے بھی اپنے آپ
کو نبی کہا مگر انسانی قلوب میں اتنا تغیر بھی پیدا نہ ہوا جتنا تغیر ایک تالاب میں چھوٹی سی
کنکری پھینکنے سے پیدا ہوتا ہے۔ مگر جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کا دعویٰ
کیا تو زمین ہل گئی ۔ صرف عرب کی زمین ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کی زمین ہلی اور اس میں

انوار العلوم جلد 26
208
مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع۔
ایک ایسا زلزلہ پیدا ہوا جو آدم سے لے کر اُس وقت تک نہیں آیا تھا۔ جیسا کہ انہی آیات
میں جو میں نے ابھی پڑھی ہیں اس زلزلہ کا ذکر کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ تُو اُس دن کو یاد کر جس دن یہ زمین کانپ
اٹھے گی اور پھر یہ زمین صرف یک دفعہ نہیں ہلے گی بلکہ بار بار ہلتی چلی جائے گی چنانچہ جب
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو والنزعتِ غَرْقًا کی مصداق قوم عطا کی گئی اور اللہ تعالیٰ
نے سرزمین عرب کو ہلانے کا فیصلہ کیا تو بدر کی جنگ ہوئی ، اُحد کی جنگ ہوئی ، احزاب کی
جنگ ہوئی اور ان کے درمیان اور بیسیوں جنگیں لڑی گئیں اور آخر مکہ فتح ہو گیا ۔ غرض محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں زمین ایک دفعہ نہیں ہلی بلکہ ہلتی چلی گئی کیونکہ وہ
سمجھتی تھی کہ مجھ پر ایسا بوجھ لاد دیا گیا ہے جس کے اٹھانے کی مجھ میں طاقت نہیں ۔اس
لئے وہ کا نپتی تھی اور بار بار کا نپتی تھی ۔
یہ زمانہ بھی جس میں سے ہم گزر رہے ہیں ایسا ہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں
اسلام کی خدمت کا کام جماعت احمد یہ کے سپرد کیا ہے اور یہ کام اتنا عظیم الشان ہے کہ اللہ تعالیٰ
اس کا ذکر کرتے ہوئے قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ ہم نے اپنی امانت آسمانوں اور
زمینوں اور پہاڑوں کے سپرد کرنی چاہی مگر انہوں نے اس کے اٹھانے سے بڑی گھبراہٹ
کا اظہار کیا 2 اس جگہ آبدین کے معنے محض انکار کے نہیں بلکہ ایسی گھبراہٹ کے ہیں
جس میں اگر انسان کی اپنی مرضی کا دخل ہو تو وہ ضرور انکار کر دے۔ غرض وہی چیز جس کے
اٹھانے سے زمین و آسمان اور پہاڑوں نے بڑی گھبراہٹ کا اظہار کیا تھا اب اللہ تعالیٰ کے
فیصلہ کے ماتحت آپ کے سپرد کی گئی ہے ۔ اور جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد کی ہے۔ اور محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ کے
نقشِ قدم پر چلنے والا ایک شخص اس زمانہ میں آپ کا بروز کہلایا ہے اسی طرح آپ کے
صحابہ کے نقش قدم پر چلنے والی جماعت آپ کے صحابہ کی بروز کہلائی ہے ۔ جس طرح دنیا
کی حالت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھی اُسی طرح اس زمانہ میں بھی
ہے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی زمین و آسمان اور پہاڑوں نے آپ
کی تعلیم کا حامل بننے سے بڑی گھبراہٹ کا اظہار کیا تھا اور اس زمانہ میں بھی جو بوجھ آپ

انوار العلوم جلد 26
209
مجلس خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ۔
لوگوں کے سپرد کیا گیا ہے اس کے متعلق کوئی بے وقوف ہی دعوٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ
میں اسے اٹھاؤں گا ۔ ہاں سمجھدار اور عقل مند انسان اِنْشَاءَ اللہ کہہ کر اور ڈرتے ہوئے
دل کے ساتھ کہتا ہے کہ میں اسے اٹھاتا ہوں کیونکہ بغیر اس کے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس بوجھ
کے اٹھانے کی توفیق دے اور مدد کرے میں خود اسے نہیں اٹھا سکتا۔ زمین و آسمان کے
باشندے اپنی طاقت سے نہ اس بوجھ کو پہلے اٹھا سکتے تھے اور نہ اپنی طاقت سے اب اٹھا
سکتے ہیں ۔ دیکھ لو مسلمانوں نے کچھ عرصہ کی جد و جہد کے بعد کس طرح اس بوجھ سے آزاد
ہونے کی کوشش کی ۔ اسی حالت کا خطرہ اب آپ لوگوں کے لئے بھی ہے۔ ممکن ہے کچھ
وقت تبلیغ کرنے کے بعد جماعت کے بڑے اور چھوٹے سُست ہو جائیں اور وہ اس بوجھ کو
اتارنے کی کوشش کریں اور تبلیغ کا کام چھوڑ دیں ۔ آج تو ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی برکت سے بڑے فخر کے ساتھ کہتے ہیں کہ ہم ہر جگہ تبلیغ کا کام کر رہے ہیں ۔ اگر
کوئی پوچھے کہ یورپ میں کون تبلیغ کر رہا ہے؟ تو آپ لوگ کہتے ہیں ہم ۔ اگر کوئی پوچھے
کہ افریقہ میں کون تبلیغ کر رہا ہے ؟ تو آپ لوگ کہتے ہیں ہم ۔ اگر کوئی پوچھے کہ فلپائن میں
کون تبلیغ کر رہا ہے ؟ تو آپ لوگ کہتے ہیں ہم ۔ اگر کوئی پوچھے کہ انڈونیشیا میں کون تبلیغ
کر رہا ہے؟ تو آپ لوگ کہتے ہیں ہم ۔ اگر کوئی پوچھے کہ سیلون میں کون تبلیغ کر رہا ہے؟ تو
آپ لوگ کہتے ہیں ہم ۔ اگر کوئی پوچھے کہ امریکہ میں کون تبلیغ کر رہا ہے؟ تو آپ لوگ کہتے
ہیں ہم ۔ اگر کوئی پوچھے کہ برٹش گی آنا ، فرنچ گی آنا اور ڈچ گی آنا میں کون تبلیغ کر رہا ہے؟ تو
آپ لوگ کہتے ہیں ہم ۔ لیکن اگر خدا نخواستہ ہم سے تبلیغ میں کوتاہی ہوئی اور ہم نے اپنے اس
فرض کو ادا کرنا چھوڑ دیا تو ہماری وہی حالت ہوگی جس کا ایک پور بیانے مظاہرہ کیا تھا۔
کہتے ہیں کہ جب کوئی پور بیا مر جاتا ہے تو اس کے سارے رشتہ دار ا کٹھے ہو جاتے
ہیں ۔ اس کے بعد اس کی بیوی بین کرتی ہے اور کہتی ہے کہ مرنے والے کا فلاں فلاں
قرضہ کون ادا کرے گا یا اس سے فلاں نے جو قرض لیا تھا اسے کون وصول کرے گا ؟ ایک
دفعہ ایک پور بیا مرا تو اُس کے تمام رشتہ دار جمع ہوئے ۔ اُس کی بیوی نے بین کرتے ہوئے
کہا اس نے فلاں سے اتنا روپیہ لینا تھا وہ اب کون لے گا ؟ اس پر ایک پور بیا کو دکر آگے

انوار العلوم جلد 26
210
مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع۔
آ گیا اور کہنے لگا اری ہم ری ہم ۔ بیوی نے پھر کہا اُس نے فلاں مکان فلاں کو دیا تھا وہ ۔
اب واپس کون لے گا ؟ تو وہی پور بیا کہنے لگا اری ہم ری ہم ۔ اسی طرح اُس عورت نے
وہ ساری رقوم گنوائیں جو مرنے والے نے دوسروں سے لینی تھیں اور وہی پور بیا جواب
میں کہتا رہاری ہم ری ہم ۔ اس کے بعد اس عورت نے کہا ارے مرنے والے نے فلاں !
کی اتنی رقم دینی تھی وہ اب کون دے گا ؟ تو وہ پور بیا پیچھے ہٹ گیا اور کہنے لگا ارے میں ہی
بولتا جاؤں یا کوئی اور بھی بولے گا ۔
یہی پور بیا والا حال تمہارا بھی نہ ہو ۔ اب تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں تبلیغ کا جوش دیا ہے اور
جماعت ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کر رہی ہے اور اس وقت یہ حالت ہے کہ اگر کوئی کہے کہ
انڈو نیشیا میں کون تبلیغ کر رہا ہے؟ تو تم کہتے ہو کہ ارے ہم رے ہم ۔ اگر کوئی کہے کہ ملایا
میں کون تبلیغ کر رہا ہے؟ تو تم کہتے ہوارے ہم رے ہم ۔ لیکن اگر جماعت پر شستی کا
وقت آیا تو تم کہو گے کوئی اور بھی بولے کیا ہم اکیلے ہی بولتے چلے جائیں ۔ یہ سارا بوجھ
اب تک ہم نے ہی اٹھایا ہوا تھا اب کوئی اور بھی تو اٹھائے ، اب کوئی اور بھی تو جرمنی جائے
اور اسلام کی تبلیغ کرے ۔ مگر یاد رکھو دلہن ہمیشہ دولہا کے گھر ہی بسا کرتی ہے ہمسایہ کے گھر
میں نہیں بسا کرتی ۔ یا یوں کہو کہ دولہا کے گھر دلہن ہی بسا کرتی ہے ہمسائی نہیں بسا کرتی ۔
مساجد کا کام ہماری دلہن ہے اور اس نے ہمارے ہی گھر آنا ہے کسی اور کے گھر نہیں جانا۔
یہ ہماری بے غیرتی ہوگی کہ یہ کام کسی اور کے گھر چلا جائے ۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے بھی
انجیل میں آسمانی بادشاہت کو دلہن سے تشبیہہ دی ہے 3 مگر عیسائیوں نے تو غفلت سے
کام لیا اور چرچ کو شیطان کے سپرد کر دیا۔ یا دوسرے الفاظ میں یوں کہو کہ دلہن کو دولہا کے
سوا کسی اور کے سپرد کر دیا لیکن ہمارا کام یہ ہے کہ ہم مساجد کو ہمیشہ خدا تعالیٰ کے لئے آباد
رکھیں ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ مساجد اس لئے ہیں کہ ان
میں میرا ذکر بلند ہو پس جب ہم مساجد بناتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم دلہن کو
اس کے دولہا کے سپر د کرتے ہیں اور جب مساجد بنانے میں کمزوری دکھاتے ہیں تو اس
کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ ہم دلہن کو دولہا کے پاس پہنچانے میں سُستی سے کام لیتے

انوار العلوم جلد 26
211
مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع۔
ہیں ۔ دنیا میں دیکھ لو۔ اگر کسی کی دلہن کو غیر کے سپرد کر دیا جائے تو کتنا اندھیر بچ جائے۔
اگر تم کسی کی بیوی اٹھا کر کسی اور کے سپرد کر دو تو تمہارے خلاف اغوا کا کیس بن جائے
گا۔ عدالت میں مقدمہ چلے گا اور تمہیں قید کی سزا ہو گی اور دنیا میں جو تمہاری رسوائی ہوگی
وہ الگ ہے۔ اسی طرح اس کام میں سستی کرنا یعنی مساجد نہ بنانا اور چرچ بننے دینا ایسی
آفت ہے کہ ساری دنیا تم پر تھوکے گی اور تمہاری طرف دیکھ کر ٹھوٹھو کرے گی اور وہی
لوگ جو اس وقت تمہاری تعریف کرتے ہیں تمہیں برا بھلا کہنے لگ جائیں گے ۔ مثلاً ہالینڈ
اور جرمنی وغیرہ کے لوگ جو اس وقت ہمارے احسان مند ہیں کہ ہم نے انہیں خدائے واحد
کی طرف بلایا اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ احمد یوں پر رحم کرے کہ انہوں نے ہمیں خدا تعالیٰ
کا دین سکھا یا اگر ہم نے مساجد بنانے میں سستی کی تو وہ کہیں گے کہ انہوں نے روشنی دکھا
کر پھر اندھیرا کر دیا۔ اگر ہم اندھیرے میں ہی رہتے تو شاید ہم اسے برداشت کر لیتے
لیکن اب انہوں نے روشنی دکھا کر اندھیرا کر دیا جو ہمارے لئے برداشت کرنا نا ممکن ہے
کیونکہ روشنی کے بعد اگر اندھیرا ہو جائے تو انسان سخت تکلیف محسوس کرتا ہے ۔ پس تم اُس
دن سے بچو۔ اگر تبلیغ میں کمی واقع ہوئی تو تم پر بڑی مصیبتیں آئیں گی ۔ لیکن اگر تم دعاؤں
میں لگے رہو تو ممکن ہے کہ آپ لوگوں کو قیامت تک خدمتِ اسلام کی توفیق ملتی چلی جائے ۔
آخر صحابہ کرام کو بھی 1300 سال تک تبلیغ کرنے کا موقع ملا ہے اور حضرت مسیح علیہ السلام
کے متبعین کو تو 1900 سال تک تبلیغ کا موقع ملا ہے۔ بظاہر دنیا کی جو حالت ہے اس میں
مزید 1900 سال کی زندگی کی گنجائش نظر نہیں آتی ۔ اگر دنیا اپنے اندرونی حالات کی وجہ
سے جیسا کہ حساب دان کہتے ہیں یا بیرونی اثرات کی وجہ سے جو ایٹم یا ہائیڈ روجن بم کی
وجہ سے پیدا ہو گئے ہیں ہلاک ہوگئی تو آپ لوگوں سے کوئی سوال کرنے والا زندہ ہی نہیں
رہے گا ۔ لیکن اگر سوال کرنے والے زندہ رہے تو 1900 سال تک تو عیسائی لوگ آپ
لوگوں پر اعتراض کر سکتے ہیں اور وہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم تو حضرت مسیح علیہ السلام کا جوا
1957ء تک اٹھاتے چلے آئے لیکن تم ایک ہزار سال تک بھی یہ کام جاری نہ رکھ سکے۔
ہاں اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لائے ہوئے مشن کو آپ 1900 سال تک لے

انوار العلوم جلد 26
212
مجلس خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ۔
نے
جائیں تو کم سے کم اتنا تو ہو سکتا ہے کہ آپ عیسائیوں کے سامنے سر اٹھا سکیں لیکن فخر اس اتنا ہوسکتا سرائی
بات میں ہے کہ آپ تبلیغ کے کام کو قیامت تک جاری رکھیں ۔ اس میں کوئی کمزوری نہ
آنے دیں ۔ پس آپ لوگ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں ، محنت کریں اور اپنے فرض کو پوری
طرح ادا کریں اور یاد رکھیں کہ اس فرض کا ادا کرنا مصیبت نہیں بلکہ آپ لوگوں کے لئے
فخر کا موجب ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جب صحابہ کرام کو آپ کی خدمت کا موقع
ملتا تھا یا اسلام کی خدمت کا موقع ملتا تھا تو وہ اسے مصیبت خیال نہیں کرتے تھے بلکہ فخر
محسوس کرتے تھے کہ ہمیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کا موقع ملا ہے یا
خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کا موقع ملا ہے اور اس غرض کے لئے وہ بڑی سے بڑی قربانی
کرنے کے لئے تیار رہتے تھے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب جنگ اُحد کے لئے
تشریف لے گئے تو ابتدا میں اسلامی لشکر کو فتح حاصل ہو گئی تھی لیکن بعد میں مسلمانوں سے
غلطی ہوئی جس کے نتیجہ میں کفار نے مسلمانوں پر پشت کی طرف سے حملہ کر دیا اور اتنا سخت
حملہ کیا کہ ان کے قدم اکھڑ گئے اور سول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک گڑھے میں گر گئے اور
لوگوں میں مشہور ہو گیا کہ آپ شہید ہو گئے ہیں ۔ اُحد مد ینہ سے قریب ہی واقع ہے اس
لئے وہاں سے بھاگ کر لوگ مدینہ پہنچے اور انہوں نے وہاں یہ خبر پھیلا دی کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں ۔ یہ خبر سن کر مدینہ کے مرد ، عورتیں اور بچے دیوانہ وار أحد وسلم ہو ہیں۔ یہ خبرسن
کی طرف بھاگے تا کہ آپ کی آخری بار زیارت کر سکیں ۔ اکثر لوگوں کو تو آپ کی سلامتی کی کہ کی بار کر ۔ تو کی
خبر راستہ میں ہی مل گئی اور وہ رُک گئے مگر ایک عورت دیوانہ وار آگے بڑھتے ہوئے
احد مقام تک پہنچ گئی ۔ اُحد کی جنگ میں اس عورت کا باپ، خاوند اور بھائی تینوں مارے
گئے تھے اور بعض روایتوں میں ہے کہ ایک بیٹا بھی مارا گیا تھا۔ جب وہ دیوانہ وار اُحد کی
طرف جا رہی تھی تو لوگوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سلامتی کا علم ہو چکا تھا اور لشکر
کے تمام افراد نے آپ کو زندہ دیکھ لیا تھا اس لئے صحابہ آپ کی ذات کے متعلق مطمئن تھے
لیکن اس عورت کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کوئی علم نہیں تھا وہ دوڑ کر ایک صحابی

انوار العلوم جلد 26
213
مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع۔
کے پاس پہنچی اور پوچھا کہ بتاؤ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ چونکہ وہ صحابی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مطمئن تھے اس لئے انہوں نے کہا بی بی ! مجھے بڑا
افسوس ہے کہ کہ تیرا باپ اس جنگ میں مارا گیا ہے۔ اس عورت نے کہا میں تجھ سے ا سے اپنے
باپ کے متعلق نہیں پوچھتی مجھے یہ بتاؤ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اس پر
اسی صحابی نے کہا بی بی ! مجھے بڑا افسوس ہے کہ تیرا خاوند بھی اس جنگ میں مارا گیا ہے ۔ اس
عورت نے کہا تم بھی عجیب آدمی ہو میں تم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سوال
کرتی ہوں اور تم مجھے میرے باپ اور میرے خاوند کی موت کی خبر دیتے ہو۔ اس نے
کہا بی بی ! مجھے بڑا افسوس ہے کہ تیرا بھائی بھی اس جنگ میں مارا گیا ہے ۔ اُس نے کہا خدا
کیلئے تم مجھے یہ بتاؤ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اس نے کہا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم تو خدا تعالیٰ کے فضل سے خیر سے ہیں ۔ اس عورت نے کہا الْحَمْدُ لِلَّهِ جب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں تو مجھے اپنے باپ اور بھائی اور خاوند کی موت کی کوئی
پرواہ نہیں۔ پھر اس نے کہا مجھے بتاؤ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں کہاں؟ اس پر اُس
صحابی نے آپ کی طرف انگلی کا اشارہ کیا اور کہا کہ آپ وہ ہیں ۔ اس پر وہ عورت آپ کی
طرف بھاگ کر گئی اور اُس نے آپ کے دامن کو پکڑ لیا اور کہا یا رسول اللہ ! آپ نے یہ کیا کیا ؟ یہ
فقرہ بظاہر بے معنی تھا لیکن در حقیقت یہ غلط نہیں تھا ۔ بلکہ عورتوں کے محاورہ کے مطابق بالکل
درست تھا اور اس کا مطلب یہ تھا کہ یا رسول اللہ ! آپ جیسا وفادار انسان ہم کو یہ صدمہ
پہنچانے پر کس طرح راضی ہو گیا ؟ پھر اس عورت نے کہا یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ
آپ پر قربان ہوں ۔ جب آپ سلامت ہیں تو کسی اور کی موت کی ہمیں کیا پرواہ ہو سکتی
ہے۔ 4
تو دیکھو ان لوگوں میں اس قد را خلاص ، جوش اور ایمان تھا کہ ہر خدمت جو وہ اسلام
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کرتے تھے اس میں اپنی عزت اور رتبہ محسوس کرتے تھے چنانچہ
اسی قسم کی فدائیت کی ایک اور مثال بھی تاریخ سے ملتی ہے۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اور آپ کے صحابہ شہداء کو دفن کر کے مدینہ واپس لوٹے تو عورتیں اور بچے شہر سے باہر

انوار العلوم جلد 26
214
مجلس خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ۔
استقبال کے لئے نکل آئے ۔ رسول کریم صلی اللہ صلی علیہ وسلم کی اونٹنی کی باگ حضرت
سعد بن معاذ نے پکڑی ہوئی تھی ۔ اُحد میں ان کا ایک بھائی بھی مارا گیا تھا۔ شہر کے پاس
انہیں اپنی بوڑھی ماں جس کی نظر کمزور ہو چکی تھی ملی تو انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! میری ماں ۔
یا رسول اللہ ! میری ماں ۔ آپ نے فرمایا خدا تعالیٰ کی برکتوں کے ساتھ آئے ۔ بڑھیا
آگے بڑھی اور اس نے اپنی کمزور اور پھٹی ہوئی آنکھوں سے اِدھر اُدھر دیکھا کہ کہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل نظر آ جائے ۔ آخر اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
چہرہ پہچان لیا اور خوش ہو گئی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مائی ! مجھے تمہارے بیٹے
کی شہادت پر تم سے ہمدردی ہے ۔ اس پر اُس عورت نے کہا یا رسول اللہ ! میں نے آپ کو
سلامت دیکھ لیا تو گویا میں نے مصیبت کو بھون کر کھا لیا ۔ 5 ایسے موقع پر عموماً ہر عورت
چاہتی ہے کہ کوئی شخص آئے اور اس سے ہمدردی کرے لیکن اس عورت سے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمدردی کا اظہار کیا تو اس نے کہا یا رسول اللہ ! آپ میرے بیٹے کا کیا
ذکر کرتے ہیں آپ سلامت واپس آگئے ہیں تو مجھے کسی چیز کی پروا نہیں ۔ آپ یوں سمجھیں
کہ میں نے مصیبت کو بھون کر کھا لیا ہے تو صحابہ خدا تعالیٰ کی راہ میں جانیں دینا اپنی خوش
قسمتی خیال کرتے تھے۔
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو کسی کام کے لئے باہر بھیجا۔ بعد
میں جنگ تبوک کا واقعہ پیش آ گیا ۔ یہ جنگ نہایت خطر ناک تھی ۔ رومی حکومت اُس وقت
ایسی ہی طاقتور تھی جیسے آج کل امریکہ اور روس کی حکومتیں ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو ایک چھوٹی سی فوج لے کر اتنی بڑی حکومت کے مقابلہ میں جانا پڑا۔ مدینہ میں بہت
تھوڑے مسلمان تھے اور پھر اردگرد کے لوگ بھی اکٹھے نہیں تھے لیکن اگر وہ اکٹھے ہوتے
بھی تو قیصر روما کے مقابلہ میں ان کی کوئی حیثیت نہیں تھی۔ اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا کہ تمام لوگ جنگ کے لئے چلیں ۔ جب اسلامی لشکر روانہ ہو گیا تو وہ صحابی جنہیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے باہر کام کے لئے بھیجا ہوا تھا واپس آئے ۔ جوان آدمی
تھے ۔ نئی نئی شادی ہوئی ہوئی تھی ۔ ایک عرصہ کی جدائی کے بعد جب وہ اپنے گھر میں داخل

انوار العلوم جلد 26
215
مجلس خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ۔
ہوئے تو انہوں نے اپنی بیوی کو صحن میں بیٹھے ہوئے دیکھا۔ وہ سیدھے اُس کی طرف گئے
اور اُس سے بغلگیر ہونا چاہا مگر بیوی نے اُن کی محبت کا جواب دینے کی بجائے ان کے سینہ
پر زور سے دوہترہ مارا اور پیچھے دھگا دے کر کہا خدا کا رسول تو میدانِ جنگ میں گیا ہوا ہے
اور تمہیں اپنی بیوی سے پیار سوجھ رہا ہے ۔ خدا کی قسم ! جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
بخیریت واپس نہیں آ جاتے میں تمہاری شکل تک نہیں دیکھوں گی ۔ وہ صحابی اُسی وقت گھر
سے نکل کھڑے ہوئے اور مدینہ سے تین منزل کے فاصلہ پر اسلامی لشکر سے جاملے اور پھر
اُسی وقت گھر واپس آئے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دوسرے صحابہ کے ساتھ
مدینہ واپس لوٹے ۔ غرض یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے ہر خطرہ کے موقع پر اپنی جان کو
بلا دریغ خطرہ میں ڈال دیا ۔ کوئی تکلیف اور دُکھ انہیں نہیں پہنچا جسے انہوں نے تکلیف اور
دُکھ جانا ہو بلکہ جب بھی کوئی خدمت کا موقع آتا وہ اپنی جان بخوشی پیش کر دیتے ۔
حضرت عثمان بن مظعون کے متعلق تاریخ میں آتا ہے کہ ان کے باپ ایک بہت
بڑے رئیس تھے ۔ وہ مکہ سے حبشہ کی طرف ہجرت کر کے چلے گئے تھے ۔ وہاں جب یہ افواہ
پہنچی کہ مشرکین مکہ مسلمان ہو گئے ہیں تو وہ واپس آ گئے واپسی پر اُن کے باپ کے ایک
دوست رئیس نے انہیں پناہ دے دی ۔ جب انہوں نے مسلمانوں کو مظالم سہتے دیکھا تو
انہوں نے اس پناہ کو واپس کر دیا۔ اُس رئیس نے کہا دیکھو! تم میری پناہ واپس نہ کرو اگر تم
میری پناہ واپس کرو گے تو مکہ والے تمہیں تنگ کریں گے ۔ عثمان بن مظعون نے کہا جب
میرے سامنے مسلمان غلاموں اور غریب مسلمانوں کو مار پڑتی ہے تو انہیں دیکھ کر مجھے بڑی
شرم آتی ہے اور میرا دل مجھے ملامت کرتا ہے کہ تیرا برا ہو۔ تیرے بھائی تو اسلام کی وجہ
سے تکلیف اٹھا رہے ہیں اور تم کسی رئیس کی پناہ میں رہ کر مزے کر رہے ہو تم اپنی پناہ واپس
لے لوتا میرا دل مجھے آئندہ کے لئے ملامت نہ کرے۔ اس رئیس نے جواب دیا اگر
تمہاری یہی مرضی ہے تو میں واپس لے لیتا ہوں ۔ چنانچہ اس رئیس نے خانہ کعبہ میں جا کر
اعلان کر دیا کہ آج میں عثمان بن مظعون کی پناہ واپس لیتا ہوں ۔ مکہ میں یہ قاعدہ تھا کہ ۔
جب کوئی شخص کسی کو پناہ دیتا تھا تو اُس شخص کو جو بھی تکلیف دیتا اُسے پناہ دینے والے کے

انوار العلوم جلد 26
216
مجلس خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ۔
قبیلے سے لڑنا پڑتا تھا۔ لیکن جب وہ اپنی پناہ واپس لے لیتا تو یہ قیدا ٹھ جاتی ۔ عرب کا ایک
مشہور شاعر لبید گزرا ہے وہ بعد میں اسلام بھی لے آیا اور اُس نے 170 سال کی عمر
پائی ۔ 6 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی وہ ایک لمبے عرصہ تک زندہ رہا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زندگی میں اس سے شعر سنا کرتے تھے اور صحابہ میں سے بھی
جس کسی کو کوئی رتبہ ملتا وہ اُسے بلاتے ، اس سے شعر سنتے اور اُسے انعام دیتے ۔ جب
حضرت عثمان بن مظعون نے پناہ واپس کر دی تو ایک دن لبید مکہ میں آیا اور اس نے ایک
محفل میں شعر سنانے شروع کئے ۔ حضرت عثمان بن مظعون بھی وہاں پہنچ گئے۔ محفل میں
بڑے بڑے رؤساء بیٹھے ہوئے تھے اور سب لوگ لبید کو داد دے رہے تھے۔ شعر پڑھتے
پڑھتے لبید نے یہ مصرع پڑھا کہ
الا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلٌ
یعنی اے لوگو ! اچھی طرح سن لو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا ہر چیز تباہ ہونے والی ہے۔ اس پر
حضرت عثمان بن مظعون کہنے لگے ”صَدَقْتَ لبید تو نے سچ کہا ہے ۔ لبید کو یہ بات بہت
و
بُری لگی کہ وہ اتنا بڑا شاعر ہے اور یہ نوعمر نوجوان اُسے داد دے رہا ہے۔ لیکن اُس نے
زبان سے کچھ نہ کہا اور یہ دوسرا مصرع پڑھ دیا کہ
وَكُلُّ نَعِيمٍ لَا مَحَالَةَ زَائِلٌ
یعنی ہر نعمت آخر تباہ ہو جانے والی ہے ۔ حضرت عثمان بن مظعون پھر بول پڑے اور
کہنے لگے ” كَذَبْتَ ، تو نے جھوٹ بولا ہے۔ جنت کی نعمتیں کبھی تباہ نہیں ہوں گی ۔ لبید
کو اس بات سے آگ لگ گئی اور اُس نے کہا ۔ مکہ والو ! تم کب سے بداخلاق ہو گئے
ہو؟ پہلے تو اس نوجوان نے مجھے داد دی اور پھر اس نے مجھے جھوٹا کہا۔ میں اس کے باپ
کے برابر ہوں ۔ اس کے لئے مجھے جھوٹا کہنا جائز نہیں تھا ۔ کیا تم اپنے بڑوں کی ہتک کرنے
لگ گئے ہو ؟ مکہ والوں نے چونکہ اُسے خود بُلایا ہوا تھا اس لئے اُس کی اس تقریر سے
اشتعال پیدا ہو گیا اور ایک نوجوان نے غصہ میں حضرت عثمان بن مظعون کی آنکھ پر مکا
مارا۔ جس سے ان کی ایک آنکھ پھوٹ گئی ۔ انہیں پناہ دینے والا شخص وہیں موجود تھا۔ اُس

انوار العلوم جلد 26
217
مجلس خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ۔
نے یہ نظارہ دیکھا تو کہنے لگا عثمان ! کیا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ تم میری پناہ واپس نہ
کرو ۔ مکہ والے تمہیں تنگ کریں گے لیکن تم نے میری بات نہ مانی اور پناہ واپس کر دی اب
تم نے اس کا نتیجہ دیکھ لیا کہ تمہاری ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے ۔ حضرت عثمان بن مظعون
نے کہا آخر ہوا کیا خدا کی قسم ! میری تو دوسری آنکھ بھی چلا چلا کر کہہ رہی ہے کہ خدا تعالیٰ
کے رستے میں مجھے بھی پھوڑ دو 7 ۔ یہ ان لوگوں کی کیفیت تھی جو اسلام کی راہ میں دکھ
اٹھانے میں ایک فخر اور لذت محسوس کرتے تھے ۔
یہی طریق آپ لوگوں کا ہونا چاہئے ۔ اگر آپ لوگوں کو کوئی دکھ پہنچے تو رویا چلایا نہ
کریں ۔ جماعت کے بعض دوست ایسے ہیں کہ اگر انہیں کوئی گالی بھی دے دے تو وہ مجھے
لکھنا شروع کر دیتے ہیں کہ ہم بہت سے مصائب میں مبتلا ہیں اور تحقیق پر معلوم ہوتا ہے کہ
وہ کہیں جا رہے تھے کہ رستہ میں آواز آئی کہ مرزائی بڑے کا فر ہیں ۔ لیکن حضرت عثمان بن
مظعون کی آنکھ نکل جاتی ہے ، تکلیف سے وہ نڈھال ہورہے ہوتے ہیں لیکن کہتے ہیں خدا
کی قسم ! میری تو دوسری آنکھ بھی اس بات کا انتظار کر رہی ہے کہ کوئی دشمن اسے بھی پھوڑ
دے۔ حضرت عثمان بن مظعون کے اس شاندار فقرہ کا یہ اثر تھا کہ جب آپ فوت ہوئے
تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی پیشانی کا بوسہ لیا اور آپ کی آنکھوں سے آنسو
جاری ہو گئے ۔ پھر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے حضرت ابراہیم فوت ہوئے
تو آپ نے فرمایا جا اپنے بھائی عثمان بن مظعون کے پاس۔ گویا آپ نے حضرت عثمان
بن مظعون کو اپنا بیٹا قرار دیا اور اُن کی یاد کو ایک لمبے عرصہ تک قائم رکھا ۔
تو دین کی راہ میں جو مصائب آئیں ان کا نتیجہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ لوگ ہمت
ہار کر بیٹھ جائیں بلکہ ان کے نتیجہ میں اور زیادہ زور سے کام کرنا چاہیے۔ سورۃ نازعات
جس کی چند آیات میں نے ابھی پڑھی ہیں اللہ تعالیٰ نے یہی بیان فرمایا ہے کہ مومن وہی
ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنا سارا زور لگا دیتا ہے اور جس کام میں وہ لگا ہوا ہوتا ہے
اس میں وہ غرق ہو جاتا ہے ۔ اگر واقع میں کوئی ایسی جماعت ہو تو اس کو کیا پتا لگ سکتا ہے
کہ اس کے ارد گرد کیا ہو رہا ہے۔ دنیا میں ہمیں کئی لوگ ایسے نظر آتے ہیں کہ جن کے

انوار العلوم جلد 26
218
مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع۔
سامنے اُن کے گھروں کو آگ لگ جاتی ہے تو انہیں اس کا علم تک نہیں ہوتا اور وہ دوسروں
سے پوچھتے ہیں کہ کیا ہو گیا ۔ اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ کسی اور کام میں اتنے محو ہوتے
ہیں کہ انہیں کسی دوسری چیز کا علم ہی نہیں ہوتا ۔ یہ محویت مختلف لوگوں میں مختلف رنگوں میں
دکھائی دیتی ہے۔
ڈاکٹر ڈانسن جنہوں نے انگریزی میں لغت لکھنی شروع کی تھی ان کے متعلق ان کے
ایک دوست جو مشہور مصنف ہیں لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ میں اُس جگہ گیا جو ڈاکٹر ڈانسن کو
بہت پسند تھی اور میں نے دیکھا کہ بارش ہو رہی ہے اور ڈاکٹر ڈانسن اپنا ہاتھ باہر نکالے
کھڑا ہے۔ میں نے اُس سے کہا ۔ ڈاکٹر ! یہ تم کیا کر رہے ہو؟ اس نے جواب دیا کہ میں
شام کے بعد سے یہاں کھڑا ہوں اور روزانہ یہاں آ کر کھڑا ہوتا ہوں ۔ اور اس کی وجہ یہ
ہے کہ میں نے ایک دفعہ کوئی غلطی کی تو میرے باپ نے مجھے سزا کے طور پر یہاں کھڑا کیا
تھا۔ میں نے اس سزا کو بہت بُرا محسوس کیا اور سزا قبول کرنے کی بجائے میں کہیں باہر
چلا گیا۔ اب جب میں بڑھا ہو گیا ہوں تو مجھے یاد آتا ہے کہ اگر میں اپنے باپ کی بات مان
لیتا تو اچھا تھا میں اس غلطی کا کفارہ ادا کرنے کے لئے روزانہ یہاں آتا ہوں ۔ تو دیکھو جن
لوگوں کے دلوں میں احساس ہوتا ہے کہ انہوں نے کوئی غلطی کی ہے یا یہ کہ ان کا کوئی فعل
خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں غلطی کہلائے گا تو وہ اس کا کفارہ ادا کرتے ہیں ۔ آپ لوگوں کو بھی
اگر کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو خدا تعالیٰ سے دعا کیا کریں کہ وہ اسے دور کرے۔ لیکن اس
تکلیف کے وقت دوسروں کو بلانا ایسا ہی ہوتا ہے جیسے کوئی ماں اپنے بچے کو مارے تو وہ محلہ بلانا ایسا کو
والوں کو بلانا شروع کر دے ۔ اگر وہ بچہ ماں کے مارنے کی وجہ سے روتا ہے تو ٹھیک ہے
لیکن اگر وہ کہتا ہے محلہ والو! دوڑ اور مجھے میری ماں سے بچاؤ تو یہ درست نہیں ہوتا ۔ اسی
طرح اگر تمہیں کوئی بات تکلیف دیتی ہے تو خدا تعالیٰ کے آگے گڑ گڑاؤ اور اُس سے دعا
کرو لیکن اگر کسی کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے اور وہ دوسروں کے آگے واویلا شروع کر دیتا ہے
تو اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ وہ لوگوں میں خدا تعالیٰ کا شکوہ کرتا ہے اور اُس کی رضا پر
راضی رہنا پسند نہیں کرتا ۔ صحیح طریق یہی ہوتا ہے کہ وہ اس تکلیف کو برداشت کرے اور
و

آج 10 میں سے 10 باقی