مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب

انوارالعلوم (جلد 26), حصہ 2

انوار العلوم جلد 26
219
مجلس خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ۔
خدا تعالیٰ کے سامنے اس کے ازالہ کے لئے دعا کرتا رہے ۔
غرض سورة نازعات میں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ مومن وہی ہے جو اپنے کام میں
اس طرح محو ہو جائے کہ اسے اپنے گرد و پیش کا بھی علم نہ رہے ۔ گردو پیش سے ہٹ کر اپنے
کام میں محو ہو جانے والا ہی سچا مومن اور اصل صداقت کو کھینچ لانے والا ہوتا ہے۔ لیکن جو
شخص قرآن کریم پڑھتا ہے اور اس کا دماغ کسی اور طرف متوجہ ہوتا ہے وہ سورۃ نازعات
میں بیان کردہ صداقت پر عمل نہیں کرتا ۔ سورۃ نازعات پر وہی شخص عمل کرتا ہے جو نماز
پڑھتا ہے یا دعا کرتا ہے یا قرآن کریم پڑھتا ہے تو اس میں اتنا غرق ہو جاتا ہے کہ اُسے یہ
علم تک نہیں ہوتا کہ اُس کے گرد و پیش کیا ہو رہا ہے۔ اگر یہ کیفیت کسی کو نصیب نہیں ہوتی تو
اُس کی وہی حالت ہوتی ہے جو ایک دنیا دار ملاں کی تھی ۔
کہتے ہیں حضرت با وانا تک رحمۃ اللہ علیہ سفر کرتے ہوئے ایک جگہ پہنچے تو نماز ہو رہی
تھی ۔ وہ بھی نماز میں شامل ہو گئے ۔ لیکن تھوڑی دیر کے بعد نماز توڑ کر بیٹھ گئے ۔ حضرت
بابا نانک روحانی آدمی تھے اور امام الصلوۃ کوئی دنیا دار آدمی تھا ۔ جب نماز ہو چکی تو کسی
نے دریافت کیا کہ آپ نے نماز کیوں توڑ دی تھی؟ انہوں نے کہا۔ مولوی صاحب نماز
پڑھاتے پڑھاتے پہلے جہلم کی طرف چلے گئے ، پھر گجرات کی طرف چلے گئے ، پھر انہوں
نے بھینس خریدی اور اس کا دودھ بیچا۔ پھر اور بھینسیں خریدیں اور ان کا دودھ بیچا اور آخر
ان کی آمد سے ایک محل تیار کیا ۔ میں ایک کمزور انسان ہوں ۔ میں ان کے پیچھے پیچھے کیسے تیار کیا۔ ۔
چلتا۔ میں تو تھک کر الگ ہو گیا ۔ حقیقت یہ تھی کہ جب امام نماز پڑھا رہا تھا تو اس کے دل
میں خیال آیا کہ کل عید کا دن ہے لوگ مجھے عیدی دیں گے۔ میں اس سے ایک بھینس
خریدوں گا مگر اچھی بھینس یہاں سے نہیں مل سکتی اس لئے کہیں باہر جاؤں گا ۔ چنانچہ پہلے
جہلم کا خیال آیا ۔ پھر سوچا کہ ممکن ہے جہلم میں اچھی بھینس نہ ملے بہتر ہے کہ گجرات چلیں
وہاں سے امید ہے کہ اچھی سی بھینس مل جائے گی ۔ پھر اس کی آمد سے ایک اور بھینس
خریدوں گا ۔ جب بہت سی بھینسیں جمع ہو جائیں گی تو ان کی آمد سے ایک کوٹھی تیار کروں گا۔ وہ
نماز پڑھا رہا تھا اور یہ خیالات اُس کے دماغ میں چکر لگا رہے تھے حضرت باوا نانک پر

انوار العلوم جلد 26
220
مجلس خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ۔۔۔۔
اپنی روحانیت کی وجہ سے امام الصلوۃ کے یہ خیالات منکشف ہو گئے اور انہوں نے نماز توڑ
دی اور کہا کہ میں بوڑھا آدمی ہوں میں کہاں کہاں سفر کرتا پھروں ۔
پس اپنے اندر اخلاص پیدا کرو اور سچائی کے پھیلانے کے لئے پورے ثبات
اور محویت سے کام لو ۔ ہر شخص نے مرنا ہے اور اس کے مرنے کے بعد اسلام کا جو سلام کا جو حال ہوگا
اس کا کسی کو علم نہیں ۔ لیکن اگر آنے والا غلبہ ہمیں دنیا میں ہی نظر آ جائے تو اس سے ہمارے
دل کو بہت تقویت حاصل ہوگی ۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کو لوگوں نے کہا تھا کہ اپنے
بیٹے یوسف کے غم میں پاگل ہو گیا ہے ۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کو تو اپنے بیٹے کا غم تھا
اور مجھے اسلام کا غم ہے۔ میں تمہیں بتاتا ہوں کہ ابھی تو صرف لندن ، ہیمبرگ جرمنی اور
ہیگ میں ہی مساجد تعمیر ہوئی ہیں مگر جلد ہی فرینکفورٹ جرمنی میں ایک مسجد تعمیر ہوگی ۔ وئنز برگ
(WEINSBERG) جرمنی میں ایک مسجد تعمیر ہوگی ۔ نیورمبرگ جرمنی میں ایک مسجد
تعمیر ہوگی ۔ روم میں ایک مسجد تعمیر ہوگی۔ نیپلز میں ایک مسجد تعمیر ہو گی ۔ تین مساجد سکنڈے نیویا
میں بنیں گی ۔ تم کہو گے یہ بڑھا سٹھیا گیا ہے ابھی یورپ میں صرف تین مساجد بنی ہیں اور
یہ آٹھ مساجد اور بنا رہا ہے۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ میں تقریر کرتا ہوا مساجد کی تعداد کم کر گیا
ہوں ۔ اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو میں پچاس مساجد یورپ میں بنواؤں گا تا کہ وہاں ہر
بڑے شہر میں مسجد موجود ہو ۔ باوانا تک تو ایک دنیا دار ملاں کے پیچھے کھڑے ہو گئے تھے دنیا
جس کی وجہ سے وہ اس کا ساتھ نہ دے سکے لیکن تم ایک ایسے آدمی کے پیچھے لگے ہوئے ہو
جس کو یورپ میں اسلام پھیلانے اور مساجد تعمیر کرنے کا شوق ہے بلکہ پچاس مساجد بھی کم
سے کم اندازہ ہے میرا خیال تو اس سے بھی بلند جایا کرتا ہے۔ پچاس مساجد پر ایک کروڑ روپیہ بلند
لگتا ہے جو اس وقت ہمارے پاس موجود نہیں ۔ لیکن اگر تم اپنے رشتہ داروں کو تبلیغ کر کے
انہیں احمدیت میں داخل کرو تو ایک کروڑ روپیہ کا مہیا ہونا کوئی مشکل امر نہیں ۔ مثلاً
صدرانجمن احمد یہ کا سالانہ بجٹ پچھلے سال بارہ لاکھ تھا۔ اِس سال وہ پچاس ساء
ہو جائے اور اور دو تین سال کے اندر اس کی مقدار تین کروڑ ہو جائے تو ایسی صورت میں
اگر ہم 1/3 حصہ بھی مساجد کی تعمیر کے لئے رکھیں تو ایک کروڑ روپیہ ہر سال نکل سکتا ہے
دی کے پیچھے ہے
ساٹھ لاکھ

انوار العلوم جلد 26
221
مجلس خدام الاحمد یہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ۔
اور ہر سال پچاس مساجد تعمیر کی جاسکتی ہیں ۔ اور اگر ہم ہر سال پچاس مساجد تعمیر کر سکیں تو
پانچ سال کے عرصہ میں اڑھائی سو مساجد بن سکتی ہیں ۔ اگر اڑھائی سو مساجد یورپ میں
تعمیر ہو جائیں تو اس کے چپہ چپہ پر خدا تعالیٰ کی تکبیر کی صدا بلند ہو سکتی ہے ۔ اب کوئی مبلغ
باہر سے آتا ہے یا یہاں سے جاتا ہے تو تم اللهُ اَكْبَرُ کے نعرے لگاتے ہو لیکن ان نعروں میں
وہ زور نہیں پایا جاتا جو اُس اللهُ أَكْبَرُ کی آواز میں ہوگا جو یورپ کی مساجد سے بلند ہوگی
اور سب عیسائی بھی زور سے کہیں گے کہ اللهُ اَكْبَرُ ۔ جب ان مساجد سے مؤذن اللهُ أَكْبَرُ
کی صدا بلند کریں گے اور ان کے ساتھ ساتھ قصبات والے بھی اللہ اکبر کہیں گے تو بیک وقت
سارا یورپ اللهُ اَكْبَرُ کی آوازوں سے گونج اٹھے گا اور عیسائی اپنی زبان سے کہیں گے کہ
اب عیسائیت کمزور ہوگئی ہے۔ اور یہ بات تو میں نے پانچ مساجد کے متعلق بیان کی ہے
لیکن جب یورپ میں اڑھائی سو مساجد تعمیر ہو جائیں گی تو یورپ کے سارے کناروں تک
نعرہ ہائے تکبیر کی صدائیں بلند ہوں گی ۔ اور وہ نعرہ ہائے تکبیر ایسے ہوں گے کہ ایک مسجد کی
آواز دوسری مسجد تک پہنچے گی اور پھر قریب کے علاقہ میں پھیلتی جائے گی اور یورپ والے
کہیں گے کہ اب اسلام غالب آ گیا ہے اور وہ اسلام کے مقابلہ میں اپنے ہتھیار پھینک
دیں گے ۔ اُن کا سارا غرور جاتا رہے گا اور وہ خود اقرار کریں گے کہ اب اسلام غالب
آچکا ہے۔ تب وہ زمانہ آ جائے گا جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا تھا کہ
وو
قو میں اسلام میں داخل ہوں گی، 8 د میں اسلام میں داخل ہے
پھر ہم امریکہ کی طرف متوجہ ہوں گے اور وہاں ہزار دو ہزار مساجد بنائیں گے۔ نتیجہ
یہ ہوگا کہ آواز در آواز پھیلتی چلی جائے گی۔ تم دیکھ لور بوہ ایک چھوٹا سا قصبہ ہے لیکن یہاں
جب مسجد مبارک میں مؤذن کی آواز بلند ہوتی ہے تو وہ سارے شہر میں پھیلتی ہے اور جب
دوسری مساجد سے بھی اذان کی آوازیں اٹھتی ہیں تو پورے شہر کے اندر زندگی اور بیداری
کی ایک لہر دوڑ جاتی ہے ۔ اسی طرح جب یورپ اور امریکہ کی ہزاروں مساجد میں
اذانیں ہوں گی تو عیسائی سمجھ لیں گے کہ اب عیسائیت مرگئی اور پھر یہ نور آہستہ آہستہ تمام

انوار العلوم جلد 26
222
مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع ۔
دنیا میں پھیلا تو چکر کھا کر جاپان ، فلپائن اور انڈو نیشیا سے ہوتا ہوا پاکستان آئے گا۔ پہلے
لوگ کہتے تھے کہ انگریزی سلطنت پر سورج نہیں ڈوبتا لیکن اب یہ بات عملاً احمدیت پر بھی
صادق آتی ہے ۔ اب احمدیت پر بھی سورج غروب نہیں ہوتا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہماری
اذانوں پر بھی سورج غروب نہ ہو ۔“ الفضل سالانہ نمبر 26 دسمبر 1957ء)
1 : النزعت: 2 تا 10
2 : إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَنْ
يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا وَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا
(الاحزاب: 73)
3 : متی باب 25 آیت 1 صفحہ 951 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
4 : سیرت ابن هشام الجزء الثاني صفحه 880 مطبوعہ دمشق 2005ء
5 : السيرة الحلبية جلد 2 صفحه 530 الطبعة الاولى مطبوعہ بیروت 2012ء
6 : اسد الغابة الجزء الرابع صفحه 133 مطبوعہ بیروت 2006ء کی ایک روایت کے مطابق
لبید بن ربیعہ کی عمر 157 سال تھی۔
7 : سیرت ابن هشام جلد 2 صفحه 8 تا 10 مطبوعہ مصر 1936ء
: مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 282 شائع کردہ نظارت اشاعت ربوه

آج 10 میں سے 10 باقی