متفرق امور

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
279
بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
متفرق امور
(فرمودہ 27 دسمبر 1957ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔”سب سے پہلے مجالس خدام الاحمدیہ میں سے اول اور دوم رہنے والوں کا اعلان کیا
جاتا ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس سال کی پڑتال پر
شہری مجالس میں سے مجلس خدام الاحمدیہ کراچی بہترین کام کرنے والی قرار پائی ہے اور
مجلس خدام الاحم یہ راولپنڈی دوم رہی ہے۔اسی طرح دیہاتی مجالس میں سے مجلس خدام الاحمدیہ
کرونڈی خیر پور ڈویژن اول اور مجلس خدام الاحمد یہ چک نمبر 98 ( ضلع سرگودھا) دوم رہی
ہے۔ان مجالس کے قائدین یا ان کے نمائندے مرکزی دفتر سے اپنی سندات حاصل
کرلیں۔اسی طرح مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی طرف سے اعلان کیا جاتا ہے کہ مجلس انصار اللہ
ملتان شہر حسن کارکردگی کے سلسلہ میں اس سال اول رہی ہے۔مجلس انصار اللہ ملتان شہر
کے زعیم ، مرکزی دفتر سے انعامی علم حاصل کر لیں۔تفسیر صغیر اور سلسلہ کے دوسرے کاموں کے سلسلہ میں میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی اصل شکت تو یہ ہے کہ اچھا کام کرنے والوں کو خطابات دیئے جائیں۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خالد بن ولید کو سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ الله کا
خطاب عطا فر مایا تھا۔لیکن چونکہ خطابات کا کام غور وفکر چاہتا ہے اور میں نے اس پر ابھی
غور نہیں کیا اس لئے فی الحال میں نے یہ تجویز کیا ہے کہ اس سال جماعت کی طرف
سے کسی قدر کام کرنے والوں کی دل جوئی اور ان کے کام کی خوشنودی کے طور پر کچھ رقم
66
انعام کے طور پر تقسیم کر دی جائے۔“

انوار العلوم جلد 26
280
اس کے بعد حضور نے سات احباب 2 کو اپنے دست مبارک سے انعامی تھیلیاں عطا
فرمائیں۔اور ہدایت فرمائی کہ:
جب کسی دوست کو انعام دیا جائے تو باقی دوست بَارَكَ اللهُ لَكُمُ کہیں کہ اللہ تعالیٰ
اس میں آپ کے لئے برکت ڈالے اور انعام لینے والا جَزَاكُمُ الله کہے کہ اللہ تعالیٰ
آپ لوگوں کو اس دعا کی بہترین جزا عطا فرمائے۔“
اس کے بعد فرمایا:
پچھلے سال میں نے کہا تھا کہ رسائل خلافت کا امتحان لیا جائے گا اور اس میں اوّل
دوم سوم رہنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔میں نے کہا تھا کہ اس امتحان میں جو اول نکلے
گا اُس کو تذکرہ ( مجموعہ الہامات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ) اور تفسیر کبیر کی
ایک جلد ملے گی۔اور جو دوم رہے گا اس کو تفسیر کبیر کی ایک جلد اور سیر روحانی کی ایک جلد
ملے گی۔اور سوم رہنے والے کو سیر روحانی کی ایک جلد دی جائے گی۔سو دورانِ سال
میں امتحان لیا گیا اور اس میں انصار اللہ میں سے مرزا برکت علی صاحب آف قادیان
حال پشاور اوّل، شیخ عبدالقادر صاحب مربی سلسلہ احمدیہ لاہور دوم اور ڈاکٹر محمد دین
صاحب چکوال سوم رہے ہیں۔خدام الاحمدیہ میں سے نذیر احمد صاحب سیالکوٹی لاہور چھاؤنی
اول، مولوی محمد سلطان صاحب اکبر بی۔اے ضلع سرگودھا دوم اور مرزا منور احمد
صاحب ربوہ اور عبدالمنان صاحب ناہید کیمبل پور سوم رہے ہیں۔لجنہ اماءاللہ میں سے
محمودہ بیگم احمد صاحبہ کراچی اوّل، قدسیہ بیگم صاحبہ بنت چودھری عبدالحمید صاحب روہڑی
دوم اور عائشہ محمودہ بیگم صاحبہ کیمبل پورسوم رہی ہیں۔عورتوں کے انعامات عورتوں کے
جلسہ گاہ میں بھیجے جا رہے ہیں انہیں وہاں تقسیم کر دیا جائے اور مردوں کے انعامات میں
66
تقسیم کرتا ہوں۔“
اس کے بعد حضور نے اپنے دست مبارک سے اوّل ، دوم اور سوم رہنے والوں کو
انعامات عطا فرمائے۔اس کے بعد فرمایا :۔”سب سے پہلے تو میں جماعت کو سلسلہ کے لٹریچر کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔دوست اس

انوار العلوم جلد 26
281
طرف خاص طور پر توجہ کریں کیونکہ لٹریچر کی طرف توجہ کئے بغیر سلسلہ ترقی نہیں کرسکتا۔سب سے
پہلے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ دوست الفضل کی طرف توجہ کریں۔پھر ریویو آف ریلیجنز کی
اشاعت کی طرف بھی توجہ کریں۔پچھلے سال جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے ریویو آف ریلیجنز
کی اشاعت بڑھانے کے سلسلہ میں ایک تجویز پیش کی تھی مگر وہ تجویز نا کام رہ گئی۔جو چندہ
میں نے کروا دیا تھا یا جو صدرانجمن احمد یہ انہیں امداد کے طور پر روپیہ دیتی تھی اُس پر انہوں
نے اپنے کام کا انحصار رکھا ہے اور خریداری بڑھانے کے طرف کوئی توجہ نہیں کی۔جب
میں نے پوچھا کہ ریویو آف ریل جینز کی خریداری کتنی ہے؟ تو مجھے بتایا گیا کہ ایک ہزار
پر چہ تو تحریک جدید لیتی ہے اور ساڑھے سات ہزار روپیہ دیتی ہے۔اور سات ہزار روپیہ
صدرا انجمن احمد یہ گرانٹ کے طور پر دیتی ہے اور مستقل خریدار صرف 270 ہیں۔اس کے
معنے یہ ہیں کہ موجودہ عملہ بالکل ناکام رہا ہے اور ہمیں اس بات پر غور کرنا پڑے گا کہ کیوں
نہ اس عملہ کو بدل کر کسی نئے آدمی کو اس کام پر مقرر کیا جائے۔بہر حال چونکہ پچھلے سال کوئی
کام نہیں ہوا اس لئے اس سال میں ریویو آف ریلیجنز کے متعلق کوئی نئی تجویز پیش نہیں
کرتا۔اگر انہوں نے کوئی کام کیا ہوتا تو میں اس سال یہ تجویز پیش کرتا کہ اس کام کو
مزید بڑھایا جائے کیونکہ اصل تجویز یہ تھی کہ ریویو کی اشاعت کو بڑھاتے بڑھاتے ہم اس
کے خریداروں کی تعداد کو دس ہزار تک پہنچا دیں۔لیکن اب یہ حالت ہے کہ باوجود اس
کے کہ سات ہزار روپیہ صدر انجمن احمد یہ گرانٹ کے طور پر دیتی ہے اور ایک ہزار پر چہ تحریک جدید
خرید لیتی ہے اور انہیں سو روپیہ کی رقم دو دو روپیہ فی خریدار کے حساب سے جماعت دیتی ہے
پھر بھی اس رسالہ کی مستقل خریداری 270 افراد تک ہی محدود ہے۔اگر کام کی یہی
رفتار رہی تو ہمیں اس رسالہ کی خریداری دس ہزار تک پہنچانے کے لئے سو سال کی مدت
درکار ہوگی اور اس کو ہم برداشت نہیں کر سکتے۔پس ہمارے لئے اس کے سوا اور کوئی چارہ
نہیں کہ ہم اس رسالہ کو مفت تقسیم کریں یا بند کر دیں۔فی الحال ریویو آف ریلیجنز کے متعلق
میں نے ہدایت دے دی ہے کہ آئندہ جس قدر رقم صدرانجمن احمد یہ بطور امداد دیتی ہے
اس کے بدلہ میں اتنے ہی پرچے اسے دے دیئے جائیں اور جتنی رقم تحریک جدید دیتی

انوار العلوم جلد 26
282
ہے اس کے بدلہ میں اتنے پر چے تحریک جدید کو دئیے جائیں اور عملہ ریویو جوخریدار بنائے
وہ پرچے منیجر ریو یو بھجوائے۔اس کے بعد میں اس سال کے کام پر ریویو کرتا ہوں۔اس سال خدا تعالیٰ نے اپنے
فضل سے ایک تو تفسیر صغیر یعنی قرآن کریم کا اردو با محاورہ ترجمہ اور مختصر تفسیر شائع کرنے
کی توفیق عطا فرمائی ہے۔یہ اس سال کا کارنامہ ہے۔جو دوست اس تفسیر کو پڑھیں گے وہ
إِنْشَاءَ اللهُ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔یہ کام صرف 3 ماہ میں ہوا ہے یعنی مئی کے آخر میں یہ
کام شروع ہوا تھا اور اگست کے شروع میں یہ کام مکمل ہو گیا تھا۔دوسرے علماء جو ہماری
جماعت سے تعلق نہیں رکھتے وہ اس کا مقابلہ اگر دوسری تفسیروں سے کریں خواہ وہ
انگریزی میں ہوں یا عربی زبان میں تو اُن کو پتا لگے گا کہ یہ تفسیر خدا تعالیٰ کے فضل سے ان
پر ہر لحاظ سے غالب ہے۔اور گو یہ تفسیر صغیر ہے مگر اس میں بعض مضامین ایسے آگئے ہیں جو
تفسیر کبیر میں بھی نہیں۔ملک غلام فرید صاحب جو انگریزی تفسیر القرآن لکھ رہے ہیں
انہوں نے لکھا کہ مجھے ایک نسخہ تفسیر صغیر کا جلد بھجوا دیا جائے تا کہ میں انگریزی تفسیر القرآن
کے مسودہ میں مناسب جگہوں پر اصلاح کرلوں یا اضافہ کرنے کی ضرورت ہو تو اضافہ
کرلوں چنانچہ اُن کو کتاب بھجوا دی گئی ہے۔گوشروع میں صرف ایک ہزار کاپی کی اشاعت کا اعلان ہوا تھا مگر اس وقت تک
خدا تعالیٰ کے فضل سے تین ہزار چھ سو کی درخواست آ چکی ہے مگر پریس اتنی تعداد میں تفسیر
چھاپ نہیں سکا اس لئے جن لوگوں کی خریداری کے لئے درخواستیں آئی ہوئی ہیں انہیں
باری باری اور آہستہ آہستہ تفسیر دے دی جائے گی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اس تفسیر میں اکثر مضامین آگئے ہیں۔پہلے خیال تھا کہ اس
کے 1200 صفحات ہوں گے مگر بعد میں مضمون لمبا ہو گیا۔چنانچہ اب اصل تفسیر کے
1320 صفحات ہیں اور 34 صفحات ضمیمہ کے ہیں۔جو نوٹ لمبے ہو گئے ہیں انہیں تفسیر کے
آخر میں بطور ضمیمہ لگا دیا گیا ہے۔پھر 112 صفحات کی فہرست مضامین بھی جسے انگریزی
میں انڈیکس کہتے ہیں کتاب کے شروع میں لگا دی گئی ہے۔یہ انڈیکس اتنا وسیع ہے کہ پہلے

انوار العلوم جلد 26
283
تمام انڈیکسوں سے اعلیٰ ہے اور ان سے بہت زیادہ مضامین اس میں آگئے ہیں۔ترجمہ کے متعلق یہ خیال رکھا گیا ہے کہ وہ بامحاورہ ہو۔اس سے پہلے تمام تراجم
قریباً تحت اللفظ ہوتے تھے۔یعنی عربی زبان میں جس لفظ کا جو مقام ہوتا تھا اُس کو بیان
کر دیا جاتا تھا لیکن اُس میں یہ نقص ہوتا تھا کہ اردو جاننے والا جس کو قرآن کریم سمجھانا
مقصود ہوتا تھا اس کے معنی اچھی طرح سمجھ سکتا تھا لیکن با محاورہ ترجمہ سے ہر اُردو جاننے
والا قرآن کریم کا مفہوم آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔اس لئے ہم نے با محاورہ ترجمہ کیا ہے
اور عربی زبان کے لحاظ سے جو مقام کسی لفظ کا تھا اُسے ترجمہ کے نیچے نوٹ میں ظاہر
کر دیا ہے۔اس کے علاوہ قرآن کریم کے مختصر مضامین بھی درج کر دیئے ہیں۔اس طرح
ترجمه با محاورہ بھی ہو گیا ہے۔تحت اللفظ بھی ہو گیا ہے اور تفسیر بھی ساتھ آگئی ہے۔غرض
یہ تفسیر گو مختصر ہے مگر ایسی مکمل ہے کہ بعض مضامین اس میں ایسے آگئے ہیں کہ وہ تفسیر کبیر میں
بھی نہیں آئے۔اب جو شخص تفسیر کبیر کی طرح ان نوٹوں کو پھیلانا چاہے گا وہ انہیں پھیلا
سکے گا اور جو شخص انہیں پھیلانے کی قابلیت نہیں رکھتا وہ قرآن کریم کے مفہوم سے واقف
ہو جائے گا۔دوسری چیز جو خدا تعالیٰ نے ہمیں دی ہے وہ یہ ہے کہ پچھلے سال میں نے جلسہ سالانہ
کے موقع پر ایک تقریر میں کہا تھا کہ گو ہم نے اب تک فلپائن میں اپنا کوئی مبلغ نہیں بھیجا مگر
تا ہم وہاں 72 افراد سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو گئے ہیں۔اب اطلاع آئی ہے کہ وہاں
سلسلہ احمدیہ میں داخل ہونے والوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔ان لوگوں میں
سکولوں اور کالجوں کے طالب علم اور گورنمنٹ کے بعض بڑے بڑے افسر جیسے محکمہ تعلیم کے
افسران اور اسی طرح بعض دوسرے محکموں کے افسر شامل ہیں۔بعض سکول اور کالج ایسے
ہیں جن کے طلباء کی ایک بڑی تعداد احمدیت میں داخل ہو چکی ہے۔پس کیا بلحاظ کمیت اور
کیا بلحاظ کیفیت دونوں لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں فلپائن میں فتح عظیم بخشی ہے۔فلپائن کوئی معمولی ملک نہیں بلکہ بڑا اہم ملک ہے۔اس کو ابتداء میں مسلمانوں نے
فتح کیا تھا بہت قدیم زمانہ میں مسلمان سیلون آئے۔سیلون سے انڈونیشیا گئے اور انڈونیشیا

انوار العلوم جلد 26
284
سے جا کر انہوں نے فلپائن فتح کیا۔بعد میں اس پر سپین نے قبضہ کر لیا۔اور پھر سپین سے یہ
ملک امریکہ نے چھین لیا اور پین والوں نے مسلمانوں کو بالجبر عیسائی بنایا۔چنانچہ ایک جگہ
پر تلوار لٹکا دی گئی اور اعلان کر دیا گیا کہ جو مسلمان اس کے نیچے سے گزرتے ہوئے
عیسائیت کا اقرار کرے گا اُس کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔لیکن جو عیسائیت کا اقرار نہیں کرے گا
اُس کی گردن اسی تلوار سے اڑا دی جائے گی۔اس طرح فلپائن کے سارے مسلمان
باشندوں کو ایک ہی دن میں عیسائی بنالیا گیا۔پس فلپائن کوئی معمولی ملک نہیں بلکہ اس کی
حیثیت سپین سے دوسرے نمبر پر ہے۔اس جگہ ہمارے سلسلہ کا پھیل جانا بڑی برکت کا
موجب ہے۔خصوصاً اس لئے بھی کہ اس ملک کی رومن کیتھولک حکومت ہمارے مبلغوں کو
نہ صرف وہاں جانے نہیں دیتی بلکہ وہاں کے نو مسلموں کو پڑھنے کے لئے ربوہ بھی نہیں آنے
دیتی۔اب خبر آئی ہے کہ برابر تین سال کے جھگڑے کے بعد حکومت نے ایک نو مسلم کو ربوہ
آنے کی اجازت دی ہے اور اس کے متعلق بھی یہ یقین نہیں کہ وہ یہاں آ بھی سکے گا یا نہیں۔بہر حال اس ملک کی یہ کیفیت ہے کہ ہمارے آدمیوں کو اُدھر جانے نہیں دیا جاتا اور اُدھر
کے آدمیوں کو ادھر نہیں آنے دیا جاتا تاکہ کہیں عیسائیت میں رخنہ نہ پیدا ہو جائے۔پھر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فلپائن کے ایسے علاقہ کے لوگ احمدیت میں داخل
ہوئے ہیں جو سارے فلپائن پر غالب ہیں۔پچھلی جنگِ عظیم میں جاپانیوں کا مقابلہ انہی
لوگوں کی مدد سے کیا گیا تھا۔یہ لوگ جنگل میں رہتے ہیں اور ہم تو اس فعل کو نا جائز سمجھتے
ہیں مگر چونکہ وہ اپنے پہلے مذہب کے پیرو ہیں اس لئے وہ رائفلیں لے کر جنگل سے نکل
آتے ہیں اور جو عیسائی انہیں نظر آئے اُسے گولی مار دیتے ہیں۔گویا ان کی مثال قبائلی
پٹھانوں کی طرح ہے جو نہی انہیں کوئی عیسائی نظر آتا ہے وہ اسے گولی مار دیتے ہیں اور پھر
جنگل میں چُھپ جاتے ہیں۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اسی علاقہ میں احمدیت پھیل رہی
ہے اور وہاں ایسے مخلص پیدا ہو گئے ہیں جو دوسرے احمدیوں کی نگرانی کرتے رہتے ہیں
اور ہمیں اطلاع دیتے رہتے ہیں کہ فلاں احمدی میں یہ کمزوری پائی جاتی ہے۔اس کی
اصلاح کی جائے یا اسے جماعت سے خارج کیا جائے۔

انوار العلوم جلد 26
285
اب میں آئندہ سال کا پروگرام بتا تا ہوں آئندہ سال کے لئے ہمارا یہ پروگرام
ہے کہ مسند احمد بن حنبل کی تبویب کو مکمل کیا جائے۔ملک سیف الرحمن صاحب اور ان کے
ساتھ کام کرنے والوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ نومبر تک اس کتاب کو مکمل کر دیں
گے۔چونکہ اس کام کے لئے علم حدیث کی پوری مہارت کی ضرورت تھی اس لئے یہ کام
سلسلہ کے علماء کے سپرد کیا گیا تھا۔لیکن باوجود اس کے کہ سلسلہ سے ہزاروں روپے لے
کر انہوں نے تعلیم حاصل کی تھی اور سینکڑوں روپے ماہوار دے کر ہم نے ان کو حدیث کا
علم سکھانے کے لئے ماہرینِ حدیث مقرر کئے تھے پھر بھی ان میں سے بعض کی لالچ اور
حرص غیر احمدی مولویوں سے کم ثابت نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود میرا ارادہ ہے کہ
آئندہ سال اس کتاب کو ان سے مکمل کرایا جائے گا۔إِنْشَاءَ اللهُ تَعَالیٰ
اس کے علاوہ میرا یہ بھی ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اسلام کی اردو
انسائیکلو پیڈیا بھی تیار کرائی جائے۔میرا اندازہ ہے کہ یہ کتاب دو ہزار صفحات پر مشتمل
ہوگی اور جس طرح تفسیر صغیر کے بعد قرآن کریم کی مختصر تفسیر اور با محاورہ ترجمہ کے لئے کسی
اور کتاب کی کم ہی ضرورت پیش آئے گی اسی طرح اس انسائیکلو پیڈیا کے بعد اسلام کے
متعلق حوالہ جات نکالنے کے لئے کسی اور کتاب کی بہت کم ضرورت پیش آئے گی۔اب میں ایک نئی قسم کے وقف کی تحریک کرتا ہوں۔میں نے اس سے پہلے ایک خطبہ
جمعہ میں بھی اس کا ذکر کیا تھا اور اُس وقت بہت سے لوگوں نے بغیر تفصیلات سنے اپنے
آپ کو پیش کر دیا تھا۔میں نے اُن کو کہہ دیا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی اور میں
نے جلسہ سالانہ کے موقع پر تقریر میں اس نئے وقف کی تفصیلات بیان کر دیں تو ان
تفصیلات کو سن کر اگر تم میں ہمت پیدا ہوئی تو پھر تم اپنے آپ کو پیش کر دینا۔میری اس وقف سے غرض یہ ہے کہ پشاور سے لے کر کراچی تک ہمارے معلمین کا
جال پھیلا دیا جائے اور تمام جگہوں پر تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر یعنی دس دس پندرہ پندرہ
میل پر ہما را معلم موجود ہو اور اُس نے مدرسہ جاری کیا ہوا ہو یا ڈ کان کھولی ہوئی ہو اور وہ
سارا سال اُسی علاقہ کے لوگوں میں رہ کر کام کرتا رہے۔اور گو یہ سکیم بہت وسیع ہے مگر میں

انوار العلوم جلد 26
286
نے خرچ کو مد نظر رکھتے ہوئے شروع میں صرف دس واقفین لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ممکن ہے
بعض واقفین افریقہ سے لئے جائیں یا اور غیر ملکوں سے بھی لئے جائیں مگر بہر حال ابتدا
دس واقفین سے کی جائے گی اور پھر بڑھاتے بڑھاتے ان کی تعداد ہزاروں تک پہنچانے
کی کوشش کی جائے گی۔اس سکیم کی تفصیل یہ ہے کہ ہم اس سکیم کے واقف زندگی کو چالیس سے ساٹھ روپیہ
تک ماہوار الاؤنس دیں گے۔جس کے معنے یہ ہیں کہ انتہائی الاؤنس کو مد نظر رکھتے ہوئے
بھی اس سکیم کا خرج دس معلمین پر صرف 7200 روپے سالا نہ ہوا کرے گا۔مگر کچھ امداد ہم
زمینداروں سے بھی لیں گے۔اور وہ اس طرح کہ جہاں جماعتیں زیادہ ہوں گی وہاں ہم
کوشش کریں گے کہ وہ آٹھ ، دس ایکڑ زمین اس سکیم کے لئے وقف کر دیں۔اُس مقام پر
ہم اپنے نئے واقف زندگی کو ٹھہرائیں گے جو اُس زمین میں باغ لگائے گا اور اُس باغ
میں اپنا مکان بنائے گا۔اس مکان کے بنانے میں وہ اس علاقہ کے احمدیوں سے کوئی مدد
نہیں لے گا ہاں مزدوری وغیرہ کی مدد لے گا یا پرانے درخت تحفہ کے طور پر قبول کرے
گا جن سے چھتیں اور دروازے بن سکیں۔پھر بعض واقفین کو اگر ممکن ہو سکا تو ہم کمپونڈری
بھی سکھا دیں گے اور کچھ رقم دواؤں کیلئے بھی دیدیں گے اور ان سے جو آمد ہو گی وہ ہم
انہی پر خرچ کریں گے۔ان سے خود کچھ نہیں لیں گے۔اسی طرح ہم بعض واقفین زندگی کو
کہیں گے کہ وہاں سکول کھول دیں جو ابتدا میں چاہے پرائمری تک ہی ہوں اور اُن میں
مدرسہ احمدیہ کا نصاب جو اُردو میں ہوگا پڑھانا شروع کر دیں تا کہ اُس علاقہ میں دو تین
سال کے اندر اندر مزید معلمین پیدا ہو جائیں۔اگر ان سکولوں میں علاقہ کے مناسب حال
ید
کوئی فیس بھی لگا دی جائے تو وہ ہم نہیں لیں گے بلکہ وہ فیس بڑے اور چھوٹے استادوں
میں تقسیم کر دی جائے گی۔ہاں ہمارا دیا ہوا عطیہ اُس میں ملا لیا جائے گا تا کہ تمام استادوں
کو معقول رقم مل جائے۔ہمارا یہ بھی ارادہ ہے کہ بعض واقفین کو اُس علاقہ میں جن میں ان کا
تقرر کیا جائے۔روزمرہ کی ضرورت کی چیزوں کی دُکانیں کھلوا د میں اور جہاں دس دس میل
تک کوئی حکیم اور طبیب نہ ہو وہاں عطاری کی دُکان کھلوا دیں۔جس میں عرق بادیان،

انوار العلوم جلد 26
287
عرق گاؤ زبان اور خشک دوائیں جیسے بنفشہ ، لسوڑیاں اور کالی مرچ وغیرہ رکھوائی جائیں۔ان دکانوں کو چلانے کے لئے روپیہ ہم اس سکیم سے دیں گے۔اس سکیم کو چلانے کے لئے اُن دوستوں سے جو تعاون کے لئے تیار ہوں چھ روپیہ
سالا نہ چندہ لیا جائے گا جسے پھیلا کر یعنی آٹھ آنہ ماہوار کے حساب سے بھی دیا جاسکتا
ہے۔اس طرح صرف دس ہزار آدمی مل کر اس سکیم کو پانچ چھ گنا تک وسیع کر سکتے ہیں۔اور پھر اس سکیم کو اور بھی پھیلایا جا سکتا ہے۔اگر خدا چاہے اور ہمیں ایک لاکھ آدمی اس سکیم
میں چندہ دینے والا مل جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ قریباً ایک ہزار معلم رکھا جا سکتا ہے۔اور
جو ابتدائی سکیم میں نے بتائی ہے اس سے سو گنا کام کیا جا سکتا ہے۔پس میں جماعت کے
دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ جتنی قربانی کر سکیں اس سلسلہ میں کریں اور اپنے نام اس سکیم
کے لئے پیش کریں۔اگر ہمیں ہزاروں معلم مل جائے تو پشاور سے کراچی تک کے علاقہ کو
ہم دینی تعلیم کے لحاظ سے سنبھال سکتے ہیں اور ہر سال دس دس بیس بیس ہزار اشخاص کی
تعلیم و تربیت ہم کر سکیں گے۔بہر حال دوست اس سکیم کو نوٹ کر لیں۔اس کے لئے اپنے
نام پیش کریں اور اس سلسلے میں اگر کوئی مفید بات ان کے ذہن میں آئے تو اس سے بھی
اطلاع دیں۔میں نے مختصراً اس سکیم کو بیان کر دیا ہے کہ ہم ایسے واقفین
کو 40 سے 60 روپیہ ماہوار تک دیں گے۔اگر ہو سکا تو کمپونڈری کی تعلیم دلائیں گے۔علاقہ کے زمینداروں کو تحریک کریں گے کہ وہ آٹھ دس ایکڑ زمین اس سکیم کے لئے وقف
کر دیں۔اس زمین میں ہم باغ لگوادیں گے۔بعض علاقوں میں بڑے بڑے زمیندار احمدی
ہیں اُن کے لئے اس قدر زمین وقف کرنا کوئی مشکل امر نہیں۔پھر واقف زندگی اس زمین
سے اس قدر پیدا وار کر سکتا ہے جو اُ سے کفایت کر سکے۔اب تو ایسے طریق نکل آئے ہیں
جن پر عمل کر کے تھوڑی زمین سے بھی زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔امریکہ میں
ایک ایک ایکڑ سے اتنی پیداوار لی جاتی ہے کہ ہمارے ملک میں اتنی پیداوار ہیں ایکڑ
زمین سے بھی حاصل نہیں ہوتی۔مثلاً امریکہ سے مجھے مکئی کا ایک نمونہ آیا تھا۔اس مکئی کے
متعلق فرم والوں نے لکھا تھا کہ اس سے فی ایکڑ سال میں ہم پچاس سے سومن تک

انوار العلوم جلد 26
288
پیداوار حاصل کرتے ہیں لیکن ہم ایک ایکڑ سے صرف ہمیں چھپیں من پیدا کرتے ہیں۔اگر
اتنی پیداوار ہمارے ملک میں بھی ہونے لگ جائے تو یہ آٹھ ایکڑ زمین بتیس ایکڑ کے
برا بر ہو جائے گی۔پھر اگر ہم اس میں گندم بوئیں تو اور زیادہ آمد ہوگی۔اگر گنا بوئیں تو
آمد اور بھی بڑھ جائے گی۔پشاور کی طرف گنا عام بویا جاتا ہے اور اس کے نتیجہ میں تھوڑی
تھوڑی زمین سے بھی بڑی آمد پیدا کی جاتی ہے اور معمولی معمولی زمیندار بھی بڑے
دولت مند ہوتے ہیں۔وہاں زمین کی بڑی قدر ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ اس علاقہ کی ایک لڑکی جو بڑی مخلص احمدی ہے میرے پاس
آئی۔اس کے باپ نے جو بڑا زمیندار تھا اپنی زمین میں سے لڑکوں کے ساتھ اپنی اس
لڑکی کو بھی حصہ دے دیا تھا۔اُس نے مجھے بتایا کہ میرے باپ نے مجھے دوسو پچھتر جریب
زمین دے دی ہے۔جس کے معنے یہ ہیں کہ اُسے ایک سو سینتیس ایکڑ زمین مل گئی تھی۔پس
اگر زمینیں رکھنے والے دوست آٹھ آٹھ دس دس ایکڑ زمین اس سکیم کے لئے وقف کریں
تو ہمارا واقف زندگی بڑی عمدگی سے گزارہ کر سکتا ہے۔چک منگلا اور چنڈ بھروانہ کی طرف
جو احمدی ہوئے ہیں اُن میں سے بالعموم جو احمدی یہاں آتا ہے وہ کہتا ہے میری زمین
8 مربعے ہے۔دوسرا کہتا ہے میری زمین سولہ مربعے ہے۔تیسرا کہتا ہے میری زمین
40 مربعے ہے۔8 مربعوں سے کم تو مجھے کسی نے بھی زمین نہیں بتائی۔اور جس احمدی کے
پاس 8 مربعے زمین ہو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ دوسو ایکٹر کا مالک ہے اور جس کے
پاس 40 مربعے زمین ہے اس کے پاس ایک ہزار ایکڑ زمین ہے اور اس قدر زمین میں
سے آٹھ ایکڑ اس سکیم کے لئے وقف کر دینا کونسی مشکل بات ہے۔یہ علاقہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ترقی کر رہا ہے اور یہی وہ بہادر لوگ ہیں جن کی ایک
عورت کی مثال کل میں نے اپنی افتتاحی تقریر میں بیان کی تھی۔وہ بیعت کرنے یہاں آئی
ہوئی تھی کہ شام کو اُس کی بیٹی بھی یہاں آ گئی۔اُس نے کہا اماں! تو نے مجھے کہاں بیاہ دیا
ہے۔وہ لوگ تو میری بات سنتے ہی نہیں۔تو نے مجھے جو کتابیں دی تھیں میں انہیں پڑھ کر
سناتی ہوں تو وہ سنتے ہی نہیں۔میں احمدیت پیش کرتی ہوں تو وہ ہنسی اور مذاق کرتے ہیں

انوار العلوم جلد 26
289
اور مجھے پاگل قرار دیتے ہیں۔وہ عورت کہنے لگی بیٹی ! تو میری جگہ آ کر اپنے والد بھائیوں
اور دوسرے عزیزوں کی روٹی پکا۔میں تیرے سسرال جاتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ کون
میری بات نہیں سنتا۔میں ان سب کو احمدی بنا کر ہی دم لوں گی۔شاید یہی عورت جلسہ سالانہ
سے چند ماہ قبل یہاں آئی۔اس کے پاس ایک بچہ تھا۔اس نے مجھے بتایا کہ یہ میرے بھائی
کا بیٹا ہے وہ ربوہ نہیں آتا تھا۔میں اُس کا بچہ اٹھا لائی ہوں کہ وہ اس بچہ کی وجہ سے تو ربوہ
آئے گا۔مجھے کسی نے بتایا تھا کہ اس کا وہ بھائی احمدیت کے قریب ہے لیکن چودھری فتح محمد
صاحب نے جن کے سپرد یہ علاقہ ہے بتایا ہے کہ وہ احمدی ہو گیا ہے اور اس وقت جلسہ
سالانہ پر آیا ہوا ہے۔“
اس موقع پر چودھری فتح محمد صاحب کے کہنے پر وہ دوست کھڑے ہو گئے اور سب
حاضرین جلسہ نے انہیں دیکھا۔تو دیکھو یہ اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا فضل ہے کہ یا تو وہ بھائی ربوہ آتا نہیں تھا اور اس کی
یہن اس کا بچہ اٹھالائی کہ شاید وہ اس بچہ کی وجہ سے ربوہ آ جائے اور یا اب وہ احمدی ہو گیا
ہے اور اس وقت جلسہ سالانہ پر آیا ہوا ہے۔“
اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ :
عورتوں نے مجھے بتایا ہے کہ پچھلے سال جلسہ سالانہ کے انتظامات میں بعض باتیں
ایسی تھیں جو اچھی تھیں مگر اس سال وہ نظر نہیں آئیں۔مثلاً انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ پچھلے
سال اُس سڑک کو جو جلسہ گاہ سے میرے گھر کی طرف جاتی ہے پندرہ ہیں خدام مقرر
کر کے تین حصوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ایک طرف سے عورتیں گزرتی تھیں اور ایک
طرف سے مرد گزرتے تھے اور درمیان میں سے موٹرمیں گزرتی تھیں لیکن اس سال یہ
انتظام نہیں ہے۔تعجب ہے کہ انتظام میں ہر سال ترقی ہونی چاہیے تھی مگر اس کے خلاف
اس انتظام میں خرابی پیدا ہوگئی ہے۔بجائے اس کے کہ اس سال پہلے سے بھی زیادہ اچھا
انتظام کیا جاتا اور خدام کی تعداد میں اضافہ کر دیا جاتا تا وہ اس سڑک
کو ہی نہیں بلکہ دوسری
سڑکوں کو بھی تین حصوں میں پھاڑ کر اس قسم کا انتظام کر دیتے اس انتظام کو سرے سے ہی

انوار العلوم جلد 26
290
اڑا دیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں عورتوں کو تکلیف ہوئی ہے۔میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے دلوں میں پختہ عزم کر لو کہ تم نے احمدیت کو
مضبوط کرنا ہے اور قربانی کے لئے تیار رہنا ہے۔دیکھو! رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہ کس قدر قربانی کیا کرتے تھے۔چند صحابہ دشمن کے مقابلہ میں چلے جاتے تھے اور ان
کے پڑے کے پڑے اُڑا دیتے تھے۔حضرت عمرؓ کے زمانہ میں قیصر کو بار بار شکست ہوئی تو
اُس نے ایک دربار منعقد کیا اور اس میں اپنے ساتھیوں کو اُبھارا کہ تم پوری ہمت اور جوش
سے مسلمانوں کا مقابلہ کرو۔اُس زمانہ میں قیصر کی حکومت ویسی ہی تھی جیسے آج کل امریکہ
اور روس کی حکومتیں ہیں۔چنانچہ قیصر کی طرف سے اس کا ایک جرنیل ایک بڑا بھاری لشکر
لے کر مسلمانوں کے مقابلہ پر آیا۔اسلامی سپہ سالار حضرت ابو عبیدہ بن الجراح نے صحابہ
کو مشورہ کے لئے جمع کیا اور کہا آپ لوگ بتائیں قیصر روما کے لشکر کا کیسے مقابلہ کیا جائے؟
اُس وقت حضرت خالد نے کہا میرا مشورہ تو یہ ہے کہ ساٹھ ہزار کے لشکر کے مقابلہ میں
ہماری طرف سے صرف 60 آدمی جائیں تا کہ اگر ہمیں فتح حاصل ہو تو دشمن پر ہمارا رعب
بیٹھ جائے۔پھر انہوں نے کہا آپ مجھے اجازت دیں کہ میں اپنی مرضی کے ساٹھ آدمی چن
لوں۔میں ان سپاہیوں کے ساتھ قلب لشکر پر حملہ کر دوں گا اور ہمارے مد نظر صرف یہ
بات ہوگی کہ ہم دشمن کے سپہ سالار کو قتل کر دیں۔چنانچہ حضرت ابو عبیدہ کی رضا مندی سے
حضرت خالد نے 60 آدمی چن لئے اور انہیں کہہ دیا کہ اسلامی لشکر اس وقت خطرہ میں
ہے تمہارا فرض ہے کہ تم دشمن کے اندر نیزہ کی طرح گھستے جاؤ اور سپہ سالار پر حملہ کر دو۔اگر
تم اس حملہ میں کامیاب ہو گئے اور تم نے سپہ سالار کو مار دیا تو اسلام کی فتح یقینی ہے۔چنانچہ
ان 60 سپاہیوں نے اتنی تیزی اور شدت سے دشمن کے قلب پر حملہ کیا کہ سارا لشکر بھاگ
گیا۔اس حملہ میں کچھ صحابہ زخمی ہو کر گر گئے۔ان میں حضرت عکرمہ ، حضرت فضل بن عباس
اور بعض دوسرے صحابہ بھی شامل تھے۔تاریخ میں آتا ہے کہ حضرت عکرمہ سخت زخمی پڑے تھے کہ ایک صحابی نے دیکھا کہ وہ
شدت پیاس کی وجہ سے اپنے ہونٹوں پر زبان پھیر رہے ہیں۔وہ جلدی سے ان کے پاس

آج 10 میں سے 10 باقی