متفرق امور
انوارالعلوم (جلد 26), حصہ 2
انوار العلوم جلد 26
291
گئے اور کہنے لگے بھائی ! تم بہت پیاسے معلوم ہوتے ہو میرے پاس پانی کی ایک چھاگل
ہے تم اس سے کچھ پانی پی لو تا تمہاری زندگی تازہ ہو جائے۔حضرت عکرمہ نے اپنے
دائیں طرف دیکھا تو حضرت فضل بن عباس بھی زخمی پڑے تھے اور وہ بھی شدت پیاس کی
وجہ سے اپنے ہونٹوں پر زبان پھیر رہے تھے۔انہوں نے اس صحابی کو کہا مجھے نظر آ رہا ہے
کہ اس وقت میرا ایک اور ساتھی پانی کا حاجتمند ہے۔اس لئے تمہیں خدا کی قسم ! پہلے
انہیں پانی پلاؤ پھر میرے پاس آنا۔چنانچہ حضرت عکرمہ کے قسم دینے پر وہ صحابی حضرت
فضل کے پاس گئے لیکن انہوں نے بھی اپنے ایک اور ساتھی کی طرف اشارہ کر کے کہا پہلے
اُسے پانی پلاؤ پھر میرے پاس آنا۔اُس زخمی نے اگلے ساتھی کی طرف اشارہ کیا۔اسی
طرح وہ صحابی چھا گل لے کر سات زخمیوں کے پاس گئے جو وہاں پڑے تھے لیکن اُن
ساتوں میں سے ہر ایک نے اپنے دوسرے ساتھی کو پانی پلانے کے لئے کہا۔جب وہ
صحابی آخری زخمی کے پاس گئے تو وہ فوت ہو چکے تھے اور جب وہ حضرت عکرمہ کے پاس
واپس آئے تو وہ بھی فوت ہو چکے تھے۔3
اسی طرح تاریخ میں آتا ہے ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نجد کے
قریب کے علاقہ کے بعض لوگ آئے اور انہوں نے درخواست کی کہ ان کے ساتھ تبلیغ
کے لئے بعض مسلمانوں کو بھجوا دیا جائے۔آپ نے ان کے ساتھ 70 حفاظ بھجوا دیئے۔جب یہ لوگ وہاں پہنچے تو انہوں نے سازش کر کے ان مسلمانوں پر حملہ کر دیا اور دو آدمیوں
کے سوا جو اونٹوں کو چرانے کے لئے باہر چلے گئے تھے باقی سب کو شہید کر دیا۔جب وہ واپس
آئے اور انہوں نے دیکھا کہ ان کے سب ساتھی میدان میں شہید ہو چکے ہیں تو ان میں
سے ایک نے تو یہ کہتے ہوئے کہ جہاں ہماری جماعت کا سردار شہید ہوا ہے میں اس جگہ کو
نہیں چھوڑ سکتا تن تنہا کفار پر حملہ کر دیا اور لڑتا ہوا مارا گیا۔اور دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔بعد میں ایک قسم کی بناء پر جو قبیلہ کے ایک سردار نے کھائی ہوئی تھی اُسے چھوڑ دیا گیا۔ان
حفاظ میں جنہیں شہید کیا گیا تھا حضرت ابو بکڑ کے غلام عامر بن فہیر ہ بھی تھے یہ عا مر بن فہیرہ
وہی تھے جو ہجرت کے وقت رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر کے ساتھ تھے۔
انوار العلوم جلد 26
292
جب انہیں ایک شخص نے گلے کے پاس نیزہ مارا اور وہ نیچے گرے تو گرتے وقت ان کی
زبان سے یہ الفاظ نکلے کہ فُزْتُ بِرَبِّ الْكَعْبَةِ 4 خدائے کعبہ کی قسم ! میں اپنی مراد کو پہنچ
گیا۔اُس وقت اس قبیلہ میں باہر کا ایک مہمان بھی آیا ہوا تھا جسے قبیلہ کے لوگ حملہ کے
وقت اپنے ساتھ لے گئے تھے۔اس نے بعد میں بتایا کہ جب میں نے انہیں فُوتُ بِرَبِّ
الكَعْبَةِ کہتے سنا تو میں سخت حیران ہوا اور میں نے کسی شخص سے پوچھا کہ یہ شخص تو مر گیا ہے
اور پھر مرا بھی اپنے وطن اور عزیزوں سے دُور ہے اسے تو مرتے وقت ہائے میری ماں یا ہائے
میری بیوی وغیرہ کہنا چاہیے تھا اس نے فُزُتُ بِرَبِّ الْكَعْبَةِ کے الفاظ کیوں کہے اس نے
مجھے بتایا کہ مسلمان ایسے ہی پاگل ہوتے ہیں۔جب وہ خدا کی راہ میں مارے جاتے ہیں تو
وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے ہیں۔وہ شخص کہتا ہے کہ اس بات کا
میرے دل پر اتنا اثر ہوا کہ میں مدینہ پہنچا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضر ہوا اور دریافت کیا کہ اسلام کیا چیز ہے؟ آپ نے مجھے بتایا تو میں نے اسلام قبول
کرلیا۔یہ شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد سالہا سال تک زندہ
رہا۔مسلمان اسے ملتے اور کہتے کہ ستر حفاظ کی شہادت کا واقعہ سُنا ؤ تو وہ سارا واقعہ بیان
کرتا اور ساتھ ہی کہتا کہ مجھے جب کبھی اس واقعہ کا خیال آتا ہے تو میرے بدن کے
رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور اب بھی جبکہ میں نے یہ واقعہ سنایا ہے میری پیٹھ پر سے
کپڑا اُٹھا کر دیکھ لو میرے بال کھڑے ہیں۔مجھ پر جس چیز کا اثر ہوا وہ یہ تھا کہ ایک شخص
اپنے وطن سے دُور، اپنے بیوی بچوں اور عزیزوں سے دُور ، دشمن کے علاقہ میں مارا جاتا
ہے اور وہ مرتے ہوئے ہائے میر اوطن ہائے میری ماں ہائے میری بیوی یا ہائے میرے بچے
نہیں کہتا بلکہ کہتا ہے۔فُزُتُ بِرَبِّ الْكَعْبَةِ خداے کعبہ کی قسم ! میں اپنے مقصد میں کامیاب
ہو گیا۔یہ الفاظ اُسی وقت زبان سے نکل سکتے ہیں جب کسی سچائی پر انسان کا مستحکم یقین
ہو۔پس میں تو اس واقعہ کو دیکھ کر مسلمان ہو گیا تھا اور سمجھ گیا تھا کہ اسلام سچا ہے۔5
تو یا د رکھو کہ اگر تمہارے اندر ایمان پیدا ہو جائے اور تقویٰ اور اخلاص کو لے کر تم
کھڑے ہو جاؤ تو دنیا تمہارے مقابلہ میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔اگر تم ہر قسم کی قربانیوں
انوار العلوم جلد 26
293
کے لئے تیار رہو اور احمدیت کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں رہو اور اپنے اختلافات کو مٹا کر
متحد ہو جاؤ تو کوئی وجہ نہیں کہ خدا تعالیٰ تمہیں اپنے نیک مقاصد میں کامیاب نہ کرے۔ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ تم ہمت کر کے کھڑے ہو جاؤ اور عزم کر لو کہ تم نے
احمدیت کو مضبوط کرنا ہے۔اور پھر اس کام میں لگ جاؤ تو اِنْشَاءَ اللهُ فتح ونصرت تمہارے
قدم چومے گی اور دشمن کی مخالفت کے باوجود احمدیت پھیلتی چلی جائے گی۔یہاں تک
کہ وہ وقت بھی آجائے گا جب سب دنیا میں احمدی ہی احمدی ہو جائیں گے۔ایک ضروری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں نے مسجد ہالینڈ کی تعمیر کے
لئے عورتوں میں ایک لاکھ پندرہ ہزار روپیہ کی تحریک کی تھی۔جس میں سے نانوے ہزار
روپیہ عورتیں اس وقت تک دے چکی ہیں۔لیکن جو اندازہ وہاں سے آیا تھا وہ ایک لاکھ
چونتیس ہزار روپے کا تھا اور عملاً اب تک ایک لاکھ پچہتر ہزار روپیہ خرچ ہو چکا ہے۔تحریک جدید
کا ریکارڈ کہتا ہے کہ عورتیں ننانوے ہزار روپیہ دے چکی ہیں اور پھر مسجد لندن جو بنی تھی وہ
بھی عورتوں کے چندہ سے ہی بنی تھی۔دراصل عورتوں نے برلن میں مسجد تعمیر کرنے کے لئے
چندہ جمع کیا تھا۔میں نے اس چندہ کی تحریک کی تو عورتوں نے اپنے زیور ا تا را تا ر کر یہ
چندہ جمع کر دیا۔چنانچہ اس روپیہ سے مسجد برلن کے لئے زمین خرید لی گئی۔لیکن حکومت کی
طرف سے بعض کڑی شرائط لگا دی گئی تھیں جن کی وجہ سے ہم نے وہ زمین بیچ دی اور جو
روپیہ ملا اس سے لندن میں مسجد تعمیر کر دی۔اس مسجد پر قریباً ڈیڑھ لاکھ روپیہ خرچ آیا تھا
پھر اس کے ساتھ دو مکان سوا سات ہزار پونڈ میں خریدے گئے۔سو اسات ہزار پونڈ کے
معنے یہ ہیں کہ آجکل کے حساب سے ان مکانات پر ستانوے ہزار روپیہ خرچ آچکا ہے اور
قریباً ڈیڑھ لاکھ مسجد پر بھی خرچ آیا تھا۔گویا عورتیں دو لاکھ سینتالیس ہزار روپیہ پہلے بھی
دے چکی ہیں اور نانوے ہزار روپیہ مسجد ہالینڈ کے لئے دے چکی ہیں۔لیکن اس کے
با وجود تحریک جدید والے عورتوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ انہیں چھہتر ہزار روپیہ اور
دیں حالانکہ اگر مسجد لندن اور وہاں کے مکانات جو عورتوں کے چندہ سے ہی بنے ہیں
فروخت کئے جائیں تو اس رقم سے مسجد ہالینڈ کا سارا قرض ادا ہو سکتا ہے بلکہ وہاں ایک اور
انوار العلوم جلد 26
مسجد بھی بنائی جاسکتی ہے۔294
میں نے وکالت مال کے شعبہ بیرون کے انچارج چودھری شبیر احمد صاحب کو بلایا اور
ان سے دریافت کیا کہ کیا آپ کے پاس کوئی ایسا ریکارڈ ہے جس سے معلوم ہو کہ جب
ہیگ سے ایک لاکھ چونتیس ہزار روپے کا تخمینہ آیا تھا تو میں نے عورتوں سے اس قدر چندہ
کرنے کی اجازت دی ہو کیونکہ عورتوں کا حق تھا کہ چندہ لینے سے پہلے ان سے پوچھ لیا
جاتا کہ کیا وہ یہ چندہ دے بھی سکتی ہیں یا نہیں ؟ انہوں نے کہا افسوس ہے کہ اُس وقت ہم سے
غلطی ہوئی اور ہم نے حضور سے دریافت نہ کیا کہ آیا مزید رقم بھی عورتوں سے جمع کی جائے
یا نہ کی جائے ؟ ہمارے پاس ایسا کوئی ریکارڈ نہیں جس کی رُو سے زیادہ رقم اکٹھا کرنے کی
منظوری لی گئی ہو۔میں نے کہا میں یہ مان لیتا ہوں کہ آپ نے ایک لاکھ چونتیس ہزار
روپیہ کے جمع کرنے کی منظوری مجھ سے نہ لی لیکن جب وہ رقم ایک لاکھ پچہتر ہزار بن گئی تو
پھر تو آپ نے مجھ سے منظوری لینی تھی کیا آپ نے مجھ سے منظوری لی ؟ انہوں نے پھر یہی
جواب دیا کہ ہم نے اس کے متعلق بھی حضور سے کوئی منظوری نہیں لی اور ہمارے پاس کوئی ایسا
کاغذ نہیں جس میں یہ لکھا ہو کہ عورتوں سے ایک لاکھ چونتیس ہزار یا ایک لاکھ پچھتر ہزار روپیہ جمع
کرنا منظور ہے۔اس لئے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ لجنہ اماءاللہ اس سال صرف چھتیس ہزار روپیہ
چندہ کر کے تحریک جدید کو دے دے اور باقی روپیہ تحریک جدید خود ادا کرے۔لجنہ اماءاللہ
چھتیں ہزار روپے سے زیادہ نہیں دے گی اور مسجد ہالینڈ ہمیشہ کے لئے عورتوں کے نام پر ہی
رہے گی۔اگر مسجد لندن کو بھی ملالیا جائے تو عورتیں تین لاکھ چھیالیس ہزار رو پیادا کر چکی ہیں۔اور اگر ہیمبرگ جرمنی کی مسجد پر اس کا قیاس کیا جائے تو وہ چودہ لاکھ کا شہر ہے اور ہیگ سے بڑا ہے
لیکن وہاں صرف ایک لاکھ ہیں ہزار روپیہ خرچ آیا ہے۔اب فرینکفورٹ میں مسجد کی زمین لی
جارہی ہے اور اندازہ ہے کہ وہاں مسجد کی تعمیر پر اس سے بھی کم خرچ آئے گا۔دیکھو اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت پر کتنا فضل کیا ہے۔منارة امسیح کی تعمیر کے لئے
جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریک کی تو صرف دس ہزار روپیہ کی تحریک
کی تھی اس پر میر حسام الدین صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام سے بڑے
انوار العلوم جلد 26
295
بے تکلف تھے آپ کے پاس آئے اور کہنے لگے منارہ کی تعمیر پر ایک لاکھ روپیہ سے کم خرچ
نہیں آئے گا اور پھر موجودہ بنیا دوں
پر تعمیر نہیں ہوسکتا۔ہمارے نانا جان مرحوم میر ناصر نواب
صاحب مینار بنوا ر ہے تھے انہوں نے کہا میں نے بڑی اچھی بنیا د رکھی ہے اس پر مینار بن
جائے گا۔میر حسام الدین صاحب کہنے لگے پھر مجھ سے تو یہ کام نہیں ہو سکتا آپ کسی اور
سے بنوالیں۔نانا جان کہنے لگے میں یہ مینار بنوا دوں گا اور ان ہی بنیادوں پر بنواؤں گا جو
رکھی گئی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میر حسام الدین صاحب سے فرمانے
لگے میر صاحب! پھر آپ کا تو یہ منشاء ہے کہ ہم منارہ ہی نہ بنا ئیں۔ایک لاکھ روپیہ تو
ہمارے پاس نہیں۔اب دیکھو اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام صرف دس ہزار
روپیه ساری جماعت سے مانگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک لاکھ روپیہ نہیں لیکن
اب یہ حالت ہے کہ ہم اپنی عورتوں سے ایک لاکھ روپیہ کی اپیل کرتے ہیں تو وہ اکٹھا
کر دیتی ہیں۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا میر صاحب ! آپ کی
رائے کو مانا جائے تو پھر منارۃ المسیح نہیں بن سکتا اس لئے میں یہ کام میر ناصر نواب صاحب
کے سپر د کرتا ہوں۔چنانچہ بعد میں میر صاحب مرحوم نے ہی منارہ کی تعمیر شروع کروائی لیکن یہ کام
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں نہ ہو سکا بلکہ کچھ مدت تک میرے زمانہ خلافت
میں بھی ملتوی رہا۔اس پر میں نے دوبارہ چندہ جمع کیا اور تحریک کی کہ جو دوست ایک ایک سو
روپیہ چندہ دیں گے اُن کے نام منارة امسیح پر لکھے جائیں گے اور تعمیر کا کام میں نے
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کے سپرد کیا۔انہوں نے اجمیر سے سنگ مرمر منگوا کر اس پر
پلستر کروایا۔خیال تھا کہ یہ پلستر زیادہ دیر تک نہیں رہے گا لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ پلستر
چڑھ گیا اور 1947ء میں جب ہم یہاں آئے تو اُس وقت تک بھی بہت تھوڑا پلستر ٹوٹا تھا۔اس موقع پر حضور نے اعلان فرمایا کہ
این انٹر پریٹیشن آف اسلام An Interpretation of Islam)ایک
کتاب ہے جو پہلے ایک اٹالین پروفیسر نے جو عورت
تھی لکھی تھی اور اس کا ترجمہ بھی امریکہ میں
ایک اٹالین پروفیسر نے کیا تھا۔اس کتاب کا دیباچہ چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے لکھا
انوار العلوم جلد 26
296
ہے۔اس کتاب میں اسلام کی جو تعریف کی گئی ہے۔وہ آج تک کسی عیسائی مصنف نے
نہیں کی۔ڈیڑھ روپیہ اس کی قیمت ہے۔اس کو شائع کرنے والا محکمہ چاہتا ہے کہ میں اس
کے خریدنے کی سفارش کر دوں۔درحقیقت یہ کتاب ہمارے ہاں تو زیادہ مفید بھی
نہیں۔کراچی، کویت، امریکہ اور یورپین ممالک میں مفید ہوسکتی ہے۔ان جگہوں پر جو
دوست اسلام کی خدمت کرنا چاہیں وہ یہ کتاب خریدیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔مغربی پاکستان میں صرف کراچی ہی ایسی جگہ ہے جہاں اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔کراچی سے کئی بار مجھے غیر احمدیوں نے لکھا ہے کہ ہمیں انگریزی لٹریچر دیں۔اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں بھی ایک طبقہ ایسا ہے جس کو انگریزی لٹریچر پڑھنے کی
عادت ہے اور ان میں اس کتاب کی اشاعت کی جاسکتی ہے۔پس جن لوگوں کو یورپین اور
انگریزی جاننے والے لوگوں میں اسلام کی تبلیغ کا شوق ہو وہ یہ کتاب خریدیں قیمت بھی
زیادہ نہیں ہے۔در حقیقت ایسی چیزیں آہستہ آہستہ پکتی ہیں جلسہ سالانہ کے دنوں میں
نہیں پکتیں۔جلسہ سالانہ کے موقع پر تو لوگوں کو تحریک ہی کی جاسکتی ہے اور اس تحریک کو
زندہ رکھنا محکمہ کا کام ہوتا ہے۔یہ کتاب دیر سے چھپی ہوئی ہے چاہیے تھا کہ محکمہ اس کے
متعلق لوگوں کو بار بار تحریک کرتا رہتا۔ایک مداری اگر بندر کے تماشا کے لئے ڈگڈی بجا
کر لوگوں کو اکٹھا کر لیتا ہے تو آپ لوگ اسلام کی ایک کتاب بیچنے کے لئے لوگوں کو کیوں
آمادہ نہیں کر سکتے۔اگر آپ لوگ اس کا ڈھنڈورا پیٹتے تو ہزاروں مسلمان تھے جو اُچھل کر
آگے آ جاتے اور کہتے عیسائیوں کو مسلمان بنانے کا ایک حربہ ہمارے ہاتھ آ گیا ہے۔آج ہی آپ لوگوں نے مسٹر بشیر احمد آرچرڈ کا لیکچر سنا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ عیسائیوں
میں ان کی تبلیغ کس طرح کامیاب ہو رہی ہے اور جزائر شرق الہند میں احمدیت کی طرف توجہ کی
جارہی ہے۔بہر حال یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جو اس نے ہم پر کیا ہے۔اور یہ بھی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی ہی ایک برکت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا۔آ رہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج
نبض پھر چلنے لگی مُردوں کی ناگہ زندہ وار 6
انوار العلوم جلد 26
297
چنانچہ دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ پیشگوئی کس طرح پوری ہوئی
کہ ایک عیسائی پروفیسر نے اسلام کی تائید میں ایک کتاب لکھی ہے اور وہ بھی ایک عورت
ہے اور عورتیں بالعموم متعصب ہوا کرتی ہیں۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ مشن کالج لاہور کی کچھ پروفیسر عورتیں قادیان آئیں۔میں
جب احمدیت کے متعلق باتیں کرنے لگا تو ان میں سے دو تو بڑے شوق سے سنتی رہیں لیکن
ایک نے دوسری عورتوں سے کہا کہ ہم یہ باتیں برداشت نہیں کر سکتیں چلو چلیں۔اسی طرح
سویڈن سے ایک عورت قادیان میرے پاس آئی وہ ناروین تھی اور بڑے لمبے قد کی عورت
تھی۔اس نے بھی تھوڑی سی باتیں سنیں اور پھر کہنے لگی۔میں یہ باتیں نہیں سن سکتی اسلام تو
تلوار سے پھیلا ہے پھر اٹھ کر چلی گئی اور اُسی وقت قادیان سے واپس آگئی۔تو یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہمارے اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی یہ پیشگوئی کہ
آ رہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج
بڑی شان سے پوری ہو رہی ہے۔یہ توجہ تو چند سال ہوئے پیدا ہوئی اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے متعلق پیشگوئی کوئی پچاس سال قبل کی تھی۔آپ 1908ء
میں فوت ہوئے اور اب 1957 ء ہے۔تو یہ الہی تصرف ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے منہ سے جو الفاظ نکلوائے وہ اب پورے ہورہے ہیں۔دراصل یہ
الہی سنت ہے کہ وہ اپنے انبیاء کے منہ سے نکلی ہوئی باتوں کو پورا کر دیتا ہے بلکہ بعض دفعہ وہ
یہ سلوک انبیاء کے علاوہ اپنے بعض دوسرے بندوں سے بھی کرتا ہے اور ان کی زبان سے
نکلی ہوئی باتوں کو پورا کر دیتا ہے۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش
تھی کہ امریکہ میں اسلام کی اشاعت ہو اور یہ خواہش خدا تعالیٰ نے ایک رنگ میں آپ کی
زندگی میں ہی پوری کر دی اور وہ اس طرح کہ ایک شخص مسٹر ویب مسلمان ہو گیا۔یہ شخص
امریکہ کا پہلا مسلمان تھا۔سب سے پہلے یہ شخص فلپائن میں سفیر بن کر آیا۔وہاں سے بعض
متمول ہندوستانی مسلمانوں نے اسے روپیہ بھیج کر ہندوستان بلوایا اور مختلف شہروں میں
انوار العلوم جلد 26
298
اس کے لیکچر کروائے۔اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں بھی لکھا کہ
میں اسلام کی تبلیغ کرنا چاہتا ہوں آپ میری مدد کریں۔آپ نے اسے لکھا کہ ہم سے جو مدد
ہوسکی ہم کریں گے۔لیکن جب وہ ہندوستان پہنچا اور اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے
ملنے کی خواہش کی تو دوسرے مسلمانوں نے اسے روکا اور کہا کہ اگر تم قادیان گئے تو لوگ تمہیں
چندہ نہیں دیں گے۔چنانچہ وہ قادیان نہ آیا اور واپس چلا گیا۔مگر وہ آخر وقت تک اسلام پر بڑی
مضبوطی سے قائم رہا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے قریب اُس نے مفتی محمد
صادق صاحب کو لکھا کہ اب میں پچھتاتا ہوں کہ میں اُس وقت قادیان کیوں نہ چلا گیا۔اسی طرح ایک اور شخص پر وفیسر ریگ تھا وہ بھی اسلام لے آیا۔اس کا اصلی وطن تو
انگلستان تھا مگر وہ بہت دیر تک آسٹریلیا میں ملازم رہا۔بعد میں وہ ہندوستان میں آیا اور
یہاں علم نجوم کے متعلق لیکچر بھی دیتا رہا۔اس کو بھی مفتی محمد صادق صاحب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں لائے تھے۔اُس نے کہا مجھے یہ معلوم کر کے بڑی خوشی
ہوئی کہ آپ کا مذہب سائنس کے مطابق ہے۔میں آپ کی بیان کردہ باتوں
کو تسلیم کرتا ہوں
اور اپنے ملک میں واپس جا کر بھی اسلام کی تبلیغ کروں گا۔یہ سب کچھ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہشات کا ظہور تھا۔آپ نے فرمایا تھا
آ رہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج
نبض پھر چلنے لگی مُردوں کی ناگہ زندہ وار
اور خدا تعالیٰ نے ان الفاظ کو اسی رنگ میں پورا کر دیا۔یہ ایک نشان ہے جو ہمارے
لئے ازدیاد ایمان کا موجب ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت اتنا ہو گیا ہے کہ مجھے اپنی
تقریر ختم کرنی چاہئے کیونکہ کمزوری کی وجہ سے ابھی لمبی تقریر کرنا میرے لئے مشکل ہے
اور پھر
کل بھی میں نے تقریر کرنی ہے اور اس میں حسب سابق ایک علمی مضمون بیان کرنا
ہے۔اس لئے مجھے اپنے جسم میں کچھ طاقت باقی رکھنی چاہیے تا کہ میں وہ تقریر کر سکوں۔“
(الفضل 23،19،16،14 فروری1958ء)
صلى الله
66
1: بخاری کتاب فضائل أَصْحَاب النَّبِي ع باب مناقب خالد بن الوليد
حدیث نمبر 3757 صفحه 632 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء
انوار العلوم جلد 26
299
2 : (i) مکرم ملک سیف الرحمن صاحب ( مسند احمد بن حنبل کی تبویب کے سلسلہ میں ) -/300
روپے۔روپے۔( ii ) مکرم مولوی جلال الدین صاحب شمس ( تفسیر صغیر کی طباعت کے سلسلہ میں )-/300
(iii) مکرم مولوی نور الحق صاحب ( تفسیر صغیر کے کام کے سلسلہ میں ) -/300 روپے۔(iv) خاکسار محمد یعقوب ( انچارج شعبہ زود نویسی ) تفسیر صغیر کے کام کے سلسلہ میں
-/170 روپے۔(۷) مکرم منشی عبد الحق صاحب کا تب ( تفسیر صغیر کی کتابت کے سلسلہ میں )-/150 روپے۔(vi) مکرم منشی محمد اسماعیل صاحب کا تب ( تفسیر صغیر کی کتابت کے سلسلہ میں ) -/150 روپے
(vii) مکرم منشی انور احمد صاحب سنگساز ( تفسیر صغیر کی سنگسازی کے سلسلہ میں ) -/150
3 الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 صفحہ 191 مطبوعہ بیروت 1995ء
4:بخاری کتاب المغازى باب غزوة الرَّجيع (الخ) حدیث نمبر 1 409 صفحہ 693
الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء
5 : سیرت ابن ہشام الجزء الثانی صفحہ 971 مطبوعہ دمشق 2005 ء
6: در متین اُردو صفحہ 130 مطبوعہ نظارت اشاعت ربوہ
روپے
300
انوار العلوم جلد 26
انوار العلوم جلد 26
301
سیر روحانی (11)
(28 دسمبر 1957ء)
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
سیر روحانی (11)
انوار العلوم جلد 26
302
سیر روحانی (11)