سیر روحانی (11)

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
303
سیر روحانی (11)
نَحْمَدُه وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سیر روحانی (11)
فرموده 28 دسمبر 1957ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد سیر روحانی کے اہم موضوع پر تقریر
کرنے سے قبل حضور نے احباب جماعت کو بعض ضروری امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے
فرمایا :-
” میری زندگی میں کئی دور ایسے گزرے ہیں جن میں خدا تعالیٰ نے مجھ سے ایسے کام
لئے ہیں جو اس طرف اشارہ کرتے تھے کہ آنے والا صلح دین میں ہی ہوں گا۔اول تو وہ وقت آیا جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام فوت ہوئے۔اُس وقت
میری عمر صرف 19 سال کی تھی اور میں نے دیکھا کہ کئی بڑے بڑے پرانے احمدی کہتے
پھرتے تھے کہ بے وقت موت ہوگئی ہے اب تو اس سلسلہ میں داخل رہنا بڑا مشکل
ہے۔لا ہور کے ایک ڈاکٹر تھے مگر ڈاکٹر سے یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ ڈاکٹر محمد حسین شاہ صاحب
یا ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ تھے وہ اور ڈاکٹر تھے اور کسی وقت اُن میں اتنا اخلاص ہوتا تھا کہ
انہوں نے اپنی بیوی کو جو ڈیرہ غازیخان کی رہنے والی تھی خود قادیان میں لا کر رکھا ہوا تھا
تا کہ وہ حضرت صاحب کی خدمت کرے۔وہ شاعرہ بھی تھی اور عجیب قسم کے ہنسی والے
شعر بناتی تھی جن میں مولویوں کی ہنسی اُڑاتی تھی اور پھر روزانہ اپنی کاپی لا کر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو سناتی تھی کہ میں نے یہ شعر کہے ہیں۔پھر وہ لاہور چلے گئے۔اُن کی لڑکی بھی
با قاعد و سند یافتہ ڈاکٹر تھی اور بیوی بھی ڈاکٹری کا کام کرتی تھی لیکن وہ امتحان میں پاس
نہیں ہوسکی تھی۔میں لاہور میں ایک دفعہ اُن کے گھر بھی گیا تھا۔انہوں نے بھینس رکھی
ہوئی تھی اور بڑے خوش تھے کہ اُنہیں لاہور میں جگہ مل گئی ہے۔غرض وہ ایسا نازک وقت تھا

انوار العلوم جلد 26
304
سیر روحانی (11)
کہ ایسے پرانے مخلص لوگ بھی جو قادیان میں کئی کئی مہینے اپنی بیویوں کو اس لئے رکھتے تھے
کہ وہ حضرت صاحب کی خدمت کریں اور ان کی ڈائری ہم کو بھیجا کریں وہ یہ کہنے لگ
گئے تھے کہ اب تو احمدیت میں رہنا بڑا مشکل ہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے ہیں اُس وقت میں باہر اپنی
بڑی بیوی کو لینے کے لئے گیا ہوا تھا جو اپنی والدہ سے ملنے کے لئے مجھ سے چھٹی لے کر گئی
ہوئی تھیں۔مگر اچانک حضرت صاحب کی وفات ہوگئی اور میں ایک ٹمٹم لے کر اور اس میں
ان کو سوار کرا کے واپس لایا۔جب ہم وہاں پہنچے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت
ہو چکے تھے۔اُس وقت اس ڈاکٹر کی یہ بات سن کر کہ اب احمدیت میں کون رہ سکتا ہے میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سرہانے کھڑا ہوا۔حضرت اماں جان ) تو اپنی
ہمت کے مطابق یہ کہتی جاتی تھیں کہ اے خدا ! ہمارا آسرا ان پر نہیں تھا تجھ پر تھا۔یہ مر گئے
ہیں مگر تو زندہ ہے۔اُمید ہے کہ تو ہمارا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔اور میرے دل میں اُس
وقت جوش اٹھا اور میں نے کہا کہ اے خدا! مجھے یقین ہے کہ مسیح موعود سچا تھا۔اب یہ فوت
ہو گیا ہے اور اب بظاہر اس کے مشن اور اس کی تعلیم کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں۔میں
بچہ ہوں پر ، اے میرے خدا! میں تیری قسم کھا کے کہتا ہوں کہ اگر ساری دنیا نے اس سے
منہ موڑ لیا تو میں اس سے منہ نہیں موڑوں گا اور میں اُس وقت تک چین نہیں لوں گا جب
تک کہ ساری دنیا کو اس کے قدموں میں لا کر نہ ڈال دوں۔یہ پہلا فعل تھا جس کو دیکھ کر اب پتا لگتا ہے کہ در حقیقت اس سے میرے مصلح موعود
ہونے کی طرف اشارہ ہوتا تھا۔گو میں نے اُس وقت اس سے یہ اشارہ نہیں سمجھا۔دوسری دفعہ پھر یہ بات اس طرح ظاہر ہوئی کہ میں 1913 ء میں شملہ گیا۔وہاں
میرے بہنوئی نواب محمد علی خان صاحب اپنے بیوی بچوں کو ساتھ لے کر گئے ہوئے
تھے۔جماعت شملہ نے مجھے کہا کہ یہاں آپ ایک تقریر کریں۔اس تقریر کے نوٹ میں
نے لکھے اور پھر اس خیال سے کہ اس جلسہ کے متعلق اشتہار بھی چھاپ دیں میں نے ارادہ
کیا کہ ایک اشتہار چھپوا لیا جائے۔مگر جس پریس میں بھی میں گیا انہوں نے تعصب کی وجہ

انوار العلوم جلد 26
305
سیر روحانی (11)
سے اشتہار چھاپنے سے انکار کر دیا۔آخر میں نے ایک دستی پریس خریدا تا کہ اُس پر اشتہار
چھاپ لیا جائے اور شہر میں تقسیم کر دیا جائے کہ فلاں وقت جلسہ ہو گا۔حافظ روشن علی صاحب
مرحوم میرے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔وہ بھی اس کام میں میرے ساتھ شریک ہو گئے۔میں
نے چاہا کہ پانچ سات سو یا ایک ہزار اشتہار نکل جائے تا کہ لوگوں کو توجہ پیدا ہومگر چونکہ یہ
لمبا کام تھا اس لئے کام کرتے کرتے رات کے ساڑھے بارہ بج گئے۔جب رات کے
ساڑھے بارہ بجے تو حافظ صاحب کہنے لگے کہ آپ کو تو معلوم نہیں کیا ہو گیا ہے کہ آپ اس کام
کو چھوڑتے ہی نہیں۔میں تو اب سوتا ہوں۔یہ کہہ کر انہوں نے زمین پر سر رکھا اور سر رکھتے ہی
اُن کے خراٹوں کی آواز آنے لگ گئی۔میں نے سمجھا کہ شاید مذاق کر رہے ہیں مگر جب
ٹولا تو سچ سچ سوئے ہوئے تھے۔بہر حال دوسرے دن وہ اشتہار لوگوں میں بانٹا گیا۔اُنہی دنوں میں نے خواب میں دیکھا کہ خدا تعالیٰ میرے سامنے آیا ہے اور اس نے مجھے
کہا ہے کہ تیرے راستہ میں بڑی مشکلات ہیں۔اُس وقت رؤیا میں مجھے نظر آیا کہ ایک
پہاڑی ہے جس میں ایک راستہ بنا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ نے مجھ سے فرمایا کہ تم اس راستہ پر
نیچے کی طرف چلے جاؤ۔وہ تمہاری منزل مقصود ہے۔لیکن راستہ میں تم کو بڑی بڑی بلائیں
ملیں گی۔کبھی تو کئے ہوئے سر تمہارے سامنے آئیں گے جن کے ساتھ دھڑ نہیں ہوگا، کبھی
دھڑ تمہارے سامنے آئیں گے اور ان کے سر نہیں ہوں گے۔وہ بلائیں تمہیں
آکر ڈرائیں گی اور بعض دفعہ تم کو اپنی طرف بلائیں گی اور کہیں گی کہ ادھر آؤ مگر تم نے اُن
کی باتوں کا جواب نہیں دینا۔تم اپنا کام کرتے چلے جانا اور یہ کہتے چلے جانا کہ خدا کے
فضل اور رحم کے ساتھ ، خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔چنانچہ یہ ایک عجیب بات ہے کہ
میری پیدائش کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بالکل یہی الفاظ
استعمال فرمائے ہیں کہ جب اس پیشگوئی کی شہرت کامل درجہ پر پہنچ گئی :
' تب خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے 12 جنوری 1889ء کو مطابق
9 جمادی الاوّل 1306ھ میں بروز شنبہ محمود پیدا ہوا۔“ 1
اور پھر آج تک میں جو بھی مضمون لکھتا ہوں اس کے اوپر اس خواب کے مطابق یہ

انوار العلوم جلد 26
ضرور لکھتا ہوں کہ :
306
” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ“
سیر روحانی (11)
چنانچہ آج بھی جو نوٹ میرے پاس ہیں اُن پر بھی لکھا ہوا ہے کہ ” خدا کے فضل اور
رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
اب دیکھو پر 1913 ء کا واقعہ ہے۔جس پر چوالیس سال گزر چکے ہیں مگر چوالیس
سال میں میں نے کبھی اس طریق کو نہیں چھوڑا بلکہ اس کے بعد جو بھی میں نے تحریر لکھی یا
تقریر کے نوٹ تیار کئے اُس کے اوپر میں نے یہ ضرور لکھا کہ خدا کے فضل اور رحم کے
ساتھ هُوَ النَّاصِرُ هُوَ النَّاصِرُ ، میں اس لئے لکھا کرتا ہوں کہ خواجہ میر درد جن کا میں
نواسہ ہوں ان کے والد خواجہ محمد ناصر صاحب کو خدا تعالیٰ نے الہاماً بتایا تھا کہ جو شخص اپنی
کسی تحریر کی پیشانی پر هُوَ النَّاصِرُ لکھے گا اللہ تعالیٰ اُس تحریر کو مقبولیت عطا فرمائے گا۔2
اسی طرح جب ان پر آسمانی انوار کا دروازہ کھولا گیا تو اللہ تعالیٰ نے انہیں بتایا
کہ یہ ایک خاص نعمت تھی جو خانوادہ نبوت نے تیرے واسطے محفوظ رکھی ہوئی تھی۔اس کی
ابتداء تجھ سے ہوئی ہے اور انجام اس کا مہدی موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ہوگا۔“ 3
یعنی آخری زمانہ میں مسیح موعود ظاہر ہوگا اور تیرا خاندان اس کے خاندان
میں مل جائے گا۔چنانچہ حضرت اماں جان جو حضرت خواجہ میر درد کے خاندان میں سے
تھیں جب ان کی شادی غیر معمولی حالات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہوئی تو
خواجہ میر درد صاحب مرحوم کا خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان سے آکر مل گیا۔اور عجیب بات یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت سید احمد صاحب بریلوی
کو تیرھویں صدی کا مجدد قرار دیا ہے۔4 اور ہمارے نانا جان صاحب مرحوم کی ایک بہن
بھوپال میں ایک مولوی صاحب سے بیاہی گئی تھیں جو سید احمد صاحب بریلوی کے مرید
تھے اور جن کو انہوں نے اپنا خلیفہ بنا کر بھوپال میں بھیجا تھا اور کہا تھا کہ وہاں جا کر حدیث
کو رائج کرو۔مجھے جو خوا ہیں آئی تھیں میں نے انکی غلط تعبیر کی تھی۔میں نے سمجھا تھا کہ
شاید میں ہی مہدی موعود ہوں مگر معلوم ہوتا ہے میں مہدی موعود نہیں اور چونکہ میرا وقت

انوار العلوم جلد 26
307
سیر روحانی (11)
اب قریب آ گیا ہے اس لئے تم ہندوستان میں واپس جاؤ۔چنانچہ انہوں نے اس غرض
کے لئے تین آدمی بھیجے تھے۔ایک کو بہاولپور بھیجا۔ایک صاحب کو جن کے شاگردوں میں
مولوی نذیرحسین صاحب دہلوی بھی تھے جو اہلحدیث کے مشہور لیڈر تھے بنگال کی طرف
بھیجا کیونکہ بنگال سے انہیں بہت مدد آتی تھی۔اور ایک کو بھوپال بھیجا۔اس سے پتا لگتا
ہے کہ خدائی نوشتوں میں یہ پہلے سے مقدر تھا کہ ادھر سے خواجہ میر درد صاحب کے ساتھ
یہ سلسلہ مل جائے اور اُدھر سے حضرت نانا جان صاحب مرحوم کی بہن کے ذریعہ۔تیرھویں صدی کے مجدد سے یہ سلسلہ جاملے اور اس طرح وہ بات پوری ہو جائے جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریر فرمائی تھی کہ خدا تعالیٰ نے سید احمد صاحب
بریلوی کو میرے لئے الیاس کے رنگ میں بھیجوایا تھا کہ چونکہ انہوں نے جن لوگوں کو اپنا
خلیفہ بنا کر ہندوستان بھیجا تھا اُن میں سے ایک خواجہ میر درد صاحب کی نواسی کے خاوند
تھے اس لئے دونوں طرف سے یہ رشتہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان
سے آ کر مل گیا۔بہر حال جیسا کہ میں نے بتایا ہے مجھے رویا میں کہا گیا کہ تم اس پہاڑی پر
چلے جاؤ۔جب میں چلا تو مجھے اس طرح کی شکلیں نظر آنے لگیں کہیں بڑے بڑے ہاتھیوں
کی شکل جیسے آدمی دکھائی دیتے تھے۔بعض کا منہ تو آدمیوں کا سا ہوتا تھا لیکن جسم ہاتھی کا۔پھر کہیں اونٹ دکھائی دیتے جن کے ہاتھ پیر آدمیوں والے ہوتے اور جسم اونٹ والا۔پھر آگے کوئی آدمی ملتا تو میں دیکھتا کہ اُس کا دھڑ تو ہے لیکن سر غا ئب ہے اور وہ شکلیں مجھے
اپنی طرف بلاتیں اور کہتیں کہ جنگل میں آ جاؤ مگر مجھے خدا تعالیٰ کا بتایا ہوا فقرہ یا درہا اور
میں یہ کہتا چلا گیا کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اور میں
نے اُن کی کسی بات کا جواب نہ دیا یہاں تک کہ چلتے چلتے میں اس جنگل کے پار گزر گیا۔جب میں جنگل سے پار گزرا تو آگے اترائی آگئی۔جب میں اترائی پر آیا تو میں نے دیکھا
کہ سامنے پہاڑی پر خدا تعالیٰ بیٹھا ہوا ہے۔میں نے خدا تعالیٰ کو دیکھتے ہی کہا کہ خدایا !
آپ کا احسان ہے کہ آپ مجھے خیر وعافیت سے یہاں لے آئے ہیں۔اس پر اللہ تعالیٰ
نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ دیکھو! مسیح موعود میرا نبی ہے اس پر یقین رکھو۔اور اگر چاہو تو پھر

انوار العلوم جلد 26
308
سیر روحانی (11)
اس پہاڑی پر واپس چلے جاؤ۔مگر میں نے کہا میں واپس نہیں جانا چاہتا میں اب یہیں رہوں گا۔غرض اُس وقت خدا تعالیٰ کے منہ سے میں نے سنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام میرے نبی ہیں۔یہ دوسرا موقع تھا جس میں خدا تعالیٰ نے مجھے عملی طور پر مصلح موعود ہونے کی طرف
خدا کے فضل اور رحم کے الفاظ کے ساتھ توجہ دلائی لیکن میں نے پھر بھی مصلح موعود
ہونے سے انکار ہی کیا۔خواجہ کمال الدین صاحب نے بار بار لکھا کہ اگر تم مصلح موعود ہو تو
قسم کھا جاؤ میں مان لوں گا 6 مگر میں نے کہا جب تک خدا مجھے نہیں کہے گا میں نے قسم نہیں
کھانی۔جب خدا مجھے صاف لفظوں میں کہے گا کہ و مصلح موعود ہے تب میں اپنے آپ کو مصلح موعود۔کہوں گا۔ورنہ جب تک خدا مجھے نہیں کہے گا میں اپنے آپ
کو مصلح موعود نہیں کہوں گا۔چنانچہ 1944ء میں اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ تم مصلح موعود ہو۔اس پر میں نے ایک
جلسہ ہوشیار پور میں جا کر کیا جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مصلح موعود کی پیشگوئی بتائی
گئی تھی۔اور دوسرا جلسہ لاہور میں کیا جہاں مجھ پر اس پیشگوئی کے متعلق یہ انکشاف ہوا تھا کہ
میں ہی اس کا مصداق ہوں۔اور تیسرا جلسہ لدھیانہ میں کیا جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے پہلی بیعت لی تھی۔اور چوتھا جلسہ دتی میں کیا کیونکہ دتی میں حضرت خواجہ میر درد
صاحب والی پیشگوئی پوری ہوئی تھی اور میر درد کی اولا د مہدی کے ساتھ آ کر مل گئی تھی اور
دونوں ایک ہو گئے تھے۔تیسرا نشان اُس وقت ظاہر ہوا جب حضرت خلیفہ اول فوت ہوئے یعنی ایک نشان تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد ظاہر ہوا اور دوسرا نشان ایک اور طرح پر
حضرت خلیفہ اول کی وفات پر ظاہر ہوا۔حضرت خلیفہ اول کی بیماری میں میں نے خواب
میں دیکھا تھا کہ میں جمعہ پڑھا کے نواب محمد علی خان صاحب مرحوم کے گھر کی طرف جا رہا
ہوں اور گاڑی میں بیٹھا ہوا ہوں کہ مجھے پتا لگا کہ حضرت خلیفہ اول فوت ہو گئے ہیں۔چنانچہ
ایسا ہی ہوا۔میں اُس دن جمعہ کی نماز پڑھا کر نواب محمد علی خان صاحب مرحوم کی شکرم 2
میں ان کی کوٹھی کی طرف جارہا تھا کہ راستہ میں مجھے اطلاع ملی کہ حضرت خلیفہ اول فوت
ہو گئے ہیں۔نواب صاحب کو ہی حضرت خلیفہ اول نے اپنی وصیت لکھ کر دی تھی اور اُنہی

انوار العلوم جلد 26
309
سیر روحانی (11)
کے کمرہ میں پڑھوائی تھی اور پھر اُنہی کو آپ نے یہ وصیت دے دی کہ اسے اپنے قبضہ میں
رکھو بعد میں کام آئے گی۔چنانچہ بعد میں ہم نے اسے چھپوا دیا۔اُس وقت مولوی محمد علی
صاحب بھی وہاں بھاگتے ہوئے پہنچے کہ شاید ریوڑیاں بٹ رہی ہوں گی میں بھی اپنا حصہ
لے لوں۔جس وقت وہ وہاں پہنچے اُس وقت اُن کے ساتھ کوئی اور دوست بھی تھے شاید
شیخ رحمت اللہ صاحب تھے یا ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب تھے یہ مجھے یاد نہیں۔بہر حال
خواجہ کمال الدین صاحب نہیں تھے کیونکہ وہ اُس وقت ولایت گئے ہوئے تھے۔انہوں نے
آ کر مجھے بلوایا اور کہا کہ مولوی محمد علی صاحب آپ سے کچھ بات کرنا چاہتے ہیں۔میں نکلا
تو قادیان سے کھارے کی طرف جو سڑک جاتی ہے اُس کی طرف وہ مجھے لے گئے
اور تھوڑی دور جا کر کہنے لگے کہ میاں صاحب ! جماعت کے لئے بڑا نازک وقت ہے۔میں نے کہا مولوی صاحب! بالکل ٹھیک بات ہے بڑا نازک وقت ہے۔کہنے لگے مولوی
صاحب ( یعنی حضرت خلیفہ اول) تو بڑے بزرگ آدمی تھے اُن کی بیعت ہم نے کر لی
اب آگے کیا بنے گا؟ میں نے کہا مولوی صاحب کی بیعت ہم نے محض بزرگ ہونے کی
وجہ سے نہیں کی تھی بلکہ اس لئے کی تھی کہ جماعت کا ایک ہاتھ پر اتحادر ہے۔وہ ضرورت تو
اب بھی موجود ہے۔اس لئے اگر مولوی صاحب فوت ہو گئے ہیں تو کسی اور کے ہاتھ پر
ہم جمع ہو جائیں گے۔بہتر یہ ہے کہ جماعت کے آگے یہ معاملہ پیش کر دیا جائے اور وہ
جس کو پچھنے اُس کے ہاتھ پر بیعت کر لی جائے۔مولوی محمد علی صاحب کہنے لگے کہ آپ یہ
بات اس لئے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو پتا ہے کہ جماعت کس کو چنے گی۔میں نے کہا اگر آپ
کے نزدیک جماعت مجھے پچھنے گی تو پھر آپ کو کیا اعتراض ہے؟ لیکن بہر حال اگر آپ کے
دل میں ایسا گندا شبہ ہے تو میں کھڑے ہو کر آپ کا نام پیش کر دوں گا اور کہوں گا کہ مولوی
محمد علی صاحب کے ہاتھ پر بیعت کر لو۔پھر جو میرے ساتھی اور دوست ہیں وہ ضرور آپ
کے ہاتھ پر بیعت کرلیں گے اور جھگڑ اختم ہو جائے گا آپ خلیفہ ہو جائیں گے۔چنانچہ اس
کے بعد میں نے اپنے سارے خاندان کے لوگوں کو جمع کیا۔ان میں نواب محمد علی خان صاحب
اور میاں بشیر احمد صاحب اور غالباً ہمارے نانا جان میر ناصر نواب صاحب بھی تھے۔ان

310
سیر روحانی (11)
انوار العلوم جلد 26
سب کو جمع کر کے میں نے کہا کہ دیکھو ! یہ جماعت کے لئے بڑے فتنے کا وقت ہے۔اگر اس وقت ہم قائم نہ رہے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جماعت قیامت تک کے لئے بکھر
جائے گی۔پھر میں نے ان سے ذکر کیا کہ میں نے مولوی محمد علی صاحب کے سامنے یہ
بات پیش کی تھی کہ میں آپ کا نام لے دوں گا اور جماعت آپ کی بیعت کرلے گی۔اور گو
انہوں نے انکار کر دیا ہے مگر پھر بھی میں سمجھتا ہوں کہ اگر اب بھی میں ان کا نام لے دوں
اور آپ لوگ میری تائید میں ہوں تو ساری جماعت ادھر ہی چلی جائے گی۔اس لئے
آپ لوگ مجھے مشورہ دیں کہ میں کیا کروں؟ اور کیا یہ مناسب نہیں ہوگا کہ میں مولوی
محمد علی صاحب سے کہہ دوں کہ میں آپ کا نام پیش کرتا ہوں؟
خص
مجھے یاد ہے کہ اُس وقت سب سے پہلے نواب محمد علی خان صاحب کھڑے ہوئے اور
انہوں نے کہا بالکل ٹھیک بات ہے۔ہمیں کسی خاص شخص کی خلافت سے غرض نہیں۔ہمیں تو
جماعت کے اتحاد سے غرض ہے۔آپ ان کا نام پیش کر دیں۔ہم سب لوگ آپ کی تائید
کریں گے۔لیکن نانا جان صاحب مرحوم نے کچھ ہچکچاہٹ ظاہر کی اور کہا کہ ہم ایسے مو
کی بیعت کس طرح کر سکتے ہیں۔مگر میں نے کہا آپ نہ کریں میں تو کرلوں گا۔اور جب
میں کرلوں گا تو پھر آپ کوئی اور آدمی تلاش کر لیں۔آپ کو آخر مجھ پر ہی امید ہے مگر میں
نے بہر حال مولوی محمد علی صاحب کی بیعت کر لینی ہے پھر آپ جو چاہیں کریں۔اس پر وہ
بھی دب گئے۔مگر خدا کی قدرت ہے تھوڑی دیر کے بعد ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہ مسجد
نور میں بہت سے لوگ جمع ہیں اور آپ کو بلا رہے ہیں۔میں وہاں گیا اور میں نے یہی سمجھا
ہوا تھا کہ میں کوشش کروں گا کہ لوگ مولوی محمد علی صاحب کے ہاتھ پر بیعت کر لیں۔لیکن
جب خدا تعالیٰ نے کام مجھ سے لینا تھا تو مولوی محمد علی صاحب کس طرح کھڑے ہو جاتے۔نتیجہ یہ ہوا کہ جب میں وہاں پہنچا تو مجھے مولوی محمد احسن صاحب مرحوم نے کہا کہ ہاتھ
بڑھائیے اور بیعت لیجئے۔مجھے بیعت کے الفاظ بھی یاد نہیں تھے۔میں نے کہا مجھے تو بیعت
کے الفاظ یاد نہیں۔مولوی سید سرور شاہ صاحب آگے بڑھے اور انہوں نے کہا کہ لفظ مجھے
یاد ہیں میں کہتا جاؤں گا آپ دُہراتے جائیے۔اب پہلے تو مولوی محمد علی صاحب نے انکار

انوار العلوم جلد 26
311
سیر روحانی (11)
کیا تھا لیکن اُس وقت کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے میں بھی تقریر کرنا چاہتا ہوں۔پہلے میری
بات بھی سن لیجئے۔مگر تمام احمدیوں نے شور مچا دیا کہ ہم نہیں سننا چاہتے بیٹھ جاؤ بیٹھ جاؤ۔اور اتنا شور مچا کہ مولوی محمد علی صاحب نے سمجھا کہ شاید یہ لوگ مجھے ماریں گے اور وہ ڈرکر
بیٹھ گئے۔غرض جماعت نے میری بیعت کر لی۔اس کے بعد انہوں نے لاہور میں جا کر شورش شروع کر دی اور ایسے ایسے جھوٹ
بولے کہ جن کا خیال کر کے بھی شرم آتی ہے۔مثلاً میں ایک دفعہ بڑی مسجد میں جہاں
حضرت خلیفہ اول درس دیا کرتے تھے قرآن کریم کا درس دے رہا تھا کہ یہ بھی اِس طرف
سے کسی کام کے لئے گزرے اور بعد میں کہہ دیا کہ مجھے پتا لگ گیا ہے کہ میرا اب قادیان
میں رہنا ناممکن ہے کیونکہ مجھے لڑکوں نے پتھر مارے اور مجھے ذلیل کر کے میری کوٹھی تک
دباتے آئے۔میں نے کہا مجھے نام بتائیے میں ابھی اُن لڑکوں کو بلواتا ہوں اور انہیں سزا
دیتا ہوں۔پھر میں نے اپنے طور پر لڑکوں کو تحقیق کے لئے بلوایا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے
تو کوئی پتھر نہیں مارے۔پھر میں نے مولوی محمد علی صاحب سے پوچھا کہ لڑکے تو انکار
کرتے ہیں۔وہ کہنے لگے انہوں نے پتھر نہیں مارے تھے بلکہ ایک لڑکے کو میں نے یہ کہتے
سنا تھا کہ آؤ مولوی محمد علی صاحب کو روڑا ماریں۔گویا بات صرف اتنی تھی مگر اس کے لئے
بھی میں خود اُن کے مکان پر چل کر گیا اور میں نے کہا کہ میں آپ کے پاس اس لئے آیا
ہوں کہ لڑکوں کی طرف سے معذرت کروں اور آپ سے خود واقعہ سنوں کہ بات کیا ہوئی
ہے۔اُس وقت انہوں نے مجھے یہ بات بتائی مگر میری معذرت سننے کے بعد بھی کہنے لگے
کہ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اب میرا قادیان میں رہنا مناسب نہیں۔میں نے ان سے کہا کہ
آپ کا یہ دیار محبوب ہے اس کو نہ چھوڑیں اور جس قسم کی حفاظت آپ کہتے ہیں اس قسم کی
حفاظت کا میں ذمہ دار ہوں۔یا جس قسم کا اعلان آپ چاہتے ہوں اُس قسم کا اعلان میں
جماعت کے سامنے کرنے کے لئے تیار ہوں مگر آپ قادیان کو نہ چھوڑیں۔کیونکہ قادیان
آپ کے اور ہمارے محبوب کا دیار ہے۔اس پر پہلے تو وہ کہنے لگے کہ بہت اچھا میں نہیں
جاؤں گا۔مگر چوتھے دن پتا لگا کہ نہ صرف آپ گئے بلکہ ہماری لائبریری کی کتابیں بھی لے

انوار العلوم جلد 26
312
سیر روحانی (11)
کر بھاگ گئے۔یہ پہلی چوری تھی جو ان سے سرزد ہوئی کہ جتنی کتابیں لائبریری کی اُن
کے پاس رہتی تھیں تا کہ قرآن کریم کے ترجمہ میں ان سے مدد لے سکیں وہ ساری لے کر
بھاگ گئے۔قاضی امیر حسین صاحب میرے پاس آئے۔وہ میرے استاد بھی تھے اور حضرت خلیفہ اول
کے بہت دوست تھے۔کہنے لگے احمدیوں میں بڑا جوش ہے آپ مجھے جانے کی اجازت دیں۔میں نہر پر سے اُن سے کتابیں چھین کر لے آتا ہوں۔میں نے کہا قاضی صاحب ! اس کا کوئی
فائدہ نہیں۔اگر ایک شخص دین کو چھوڑ کر چلا گیا ہے تو اُس نے تو اتنی بڑی چیز چھوڑی ہے
اس کے مقابلہ میں اگر ایک دو ہزار کی کتابیں ہم نے کھو بھی دیں تو کیا نقصان ہوا۔اُس
نے تو دیارِ محبوب چھوڑا ہے، جماعت چھوڑی ہے، ہم نے صرف چند کتابیں چھوڑی ہیں
اس لئے آپ نہ جائیں۔انہیں یہ بات ناگوار معلوم ہوئی اور چونکہ وہ میرے استاد تھے
کہنے لگے میاں! آپ کو سلسلہ کے مال کا درد نہیں ؟ میں نے کہا آپ کو سلسلہ کی عزت کا درد
نہیں ؟ اچھا بہر حال میں ہی ہوں۔اس طرح یہ تیسرا موقع تھا جس میں خدا تعالیٰ نے یہ ظاہر
کیا کہ وہ مجھ سے کام لینا چاہتا ہے۔اور جو شخص بھی میرے مقابلہ میں کھڑا ہو اللہ تعالیٰ اُس کو
ذلیل اور نا کام رکھنا چاہتا ہے اور خود اس کے ہاتھ سے ہی ذلت کے سامان کر دیتا ہے۔دیکھو! اگر مولوی محمد علی صاحب اُس وقت مان جاتے اور میں کھڑے ہو کر اعلان
کر دیتا کہ ساری جماعت مولوی محمد علی صاحب کی بیعت کرلے تو یقیناً اُس وقت لوگوں
کے دلوں کی ایسی درد ناک حالت تھی اور دل اتنے ڈرے ہوئے تھے کہ وہ میری بات کا
انکار نہ کرتے۔پھر انہیں مجھ سے محبت بھی تھی کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو فوت ہوئے
ابھی تھوڑے ہی سال ہوئے تھے۔پس اس محبت کی وجہ سے اور ادھر حضرت خلیفہ اول کی
وفات کی وجہ سے دل بہت ڈرے ہوئے تھے۔دوسرے میرے ساتھ جماعت کی محبت کی
ایک نئی وجہ یہ بھی پیدا ہو گئی تھی کہ 1912 ء میں میں حج کر کے واپس آیا تو اگلے سال
یعنی 1913ء میں میں نے ”الفضل“ جاری کیا۔یہ اخبار بھی بڑا مقبول ہوا اور اس کی وجہ
سے بھی لوگوں کو میرے ساتھ خاص محبت تھی۔اور کچھ اس وجہ سے بھی اسے مقبولیت ہوئی

انوار العلوم جلد 26
313
سیر روحانی (11)
66
کہ اس میں کچھ مضامین حضرت خلیفہ اول نے بھی لکھے تھے جن میں پیغا میوں کو بُرا بھلا کہا
گیا تھا۔اور ایک جگہ پر تو آپ نے یہ الفاظ تحریر فرمائے تھے کہ ”ہزار ملامت پیغام پر جس
نے اپنی چٹھی شائع کر کے ہمیں پیغام جنگ دیا اور نفاق کا بھانڈا پھوڑ دیا۔“
پس میں اگر کہہ دیتا کہ مولوی محمد علی صاحب کی بیعت کر لی جائے تو سب لوگ
مولوی محمد علی صاحب کی بیعت کر لیتے مگر خدا تعالیٰ کا منشاء یہ تھا کہ یہ کام ان سے نہ لے
بلکہ مجھ سے لے۔سوخدا تعالیٰ نے مجھ کو ہی کھڑا کیا اور وہ ناکام رہے۔یہ تیسری مثال ہے
اس بات کی کہ مصلح موعود کے لئے خدا تعالیٰ نے متواتر نشان دکھائے اور اس کی انگلی بار بار
اس طرف اُٹھتی تھی کہ میں ہی وہ شخص ہوں جس سے خدا تعالیٰ یہ کام لینا چاہتا ہے۔اور پھر
میرے عمل نے بھی اس بات کو ثابت کر دیا۔آج مولوی محمد علی صاحب کی تفسیر قرآن بھی موجود ہے اور میری تفسیر بھی۔ان کی
تفسیر تین جلدوں میں ہے اور اس کے 1995 صفحات ہیں اور میری تفسیر قرآن آب
تک 3366 صفحات تک مکمل ہو چکی ہے اور 1354 صفحہ کی آب تفسیر صغیر چھپی ہے۔اگر
یہ تفسیر کبیر مکمل ہو جائے تو میرا خیال ہے کہ وہ سات ہزار صفحہ کی کتاب ہو جائے گی اور
مولوی صاحب کی اس کے مقابلہ میں صرف ہیں سو صفحہ کی کتاب ہو گی۔پھر اگر دوسری
کتابیں دیکھی جائیں جیسے دعوۃ الامیر وغیرہ ہیں اور ان کے صفحات بھی اس میں شامل کئے
جائیں تو میری تفسیر کے غالباً بیس ہزار سے زیادہ صفح ہو جائیں گے اور مولوی صاحب کی
کتابیں ان کے مقابلہ میں رکھی جائیں تو وہ بالکل بیچ نظر آئیں گی۔پھر مبلغین کو دیکھ لو اللہ تعالیٰ نے مجھے یورپ میں تبلیغ اسلام کی ایسی توفیق دی کہ شیخ
محمد طفیل صاحب جو غیر مبائعین کے مبلغ ہیں اور آجکل ایمسٹرڈم (Amsterdam) ( ہیگ) میں
کام کر رہے ہیں۔انہوں نے ایک دفعہ ”پیغام صلح میں مضمون لکھا کہ اس وقت مغربی دنیا میں
ہالینڈ، جرمنی ، سپین اور سوئٹزر لینڈ میں مبائعین کے مبلغ کام کر رہے ہیں اور سب ہی پڑھے لکھے
مخلص نوجوان ہیں اور سات آٹھ سال ان ممالک میں رہنے کی وجہ سے مغربی زبانوں سے بھی
كَمَا حَقَّهُ واقف ہو چکے ہیں اور ان میں تحریر وتقریر کی کافی مہارت پیدا کر چکے ہیں۔اس کے

انوار العلوم جلد 26
314
سیر روحانی (11)
8
علاوہ ڈچ ، جرمن اور انگریزی زبان میں ان کے پاس لٹریچر بھی اچھا خاصا موجود ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ سپین میں میں نے کرم الہی ظفر کو بھجوایا۔فرانس
میں ملک عطاء الرحمن کو بھجوایا۔ہالینڈ میں حافظ قدرت اللہ اور غلام احمد بشیر کو بھجوایا۔پھر
مولوی ابوبکر ایوب انڈو نیشین کو بھجوایا۔اسی طرح شیخ ناصر کوسوئٹزرلینڈ میں بھجوایا، ابراہیم خلیل
کواٹلی ،رسنلی اور فری ٹاؤن بھجوایا ، شیخ رشید احمد کو ڈچ گی آنا میں بھجوایا اور خلیل ناصر
امریکہ میں کام کر رہے ہیں۔پہلے مفتی محمد صادق صاحب کام کرتے تھے۔پھر ماسٹر محمد دین صاحب
کام کرتے رہے۔پھر صوفی مطیع الرحمن صاحب بھجوائے گئے۔اب خلیل ناصر کام کر رہے
ہیں۔اسی طرح امریکہ میں اور بھی بہت سے مبلغ کام کر رہے ہیں۔غرض اُن کی کتابوں
سے زیادہ کتابیں لکھنے کی مجھے توفیق ملی اور پھر ان کتابوں کے ساتھ مبلغ بھیجنے کی جو
ضرورت تھی جن کے بغیر کتابیں کوئی کام نہیں دے سکتیں خدا تعالیٰ نے مجھے اس کو پورا
کرنے کی بھی توفیق دی۔کیونکہ یورپین لوگ اسلام سے ناواقف ہیں جب تک اُن کو کوئی
سمجھانے والا نہ ہو صرف کتاب اُن کے آگے رکھ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔مگر
ہمارے مبلغین نے ان کتابوں کے ذریعہ سے جیسا کہ آپ نے مسٹر بشیر احمد آرچرڈ کا
لیکچر سنا ہے یا ملک عزیز احمد صاحب سے سنا ہے وہاں کے حالات ہی بدل دیئے
ہیں۔ہمارے مبلغ نے صد ر ا نڈونیشیا مسٹر سو کار نو کو قرآن شریف پیش کیا تھا جس کا فوٹو بھی
چھپ گیا تھا۔جب قرآن شریف انہیں پیش کیا گیا تو انہوں نے کھڑے ہوکر اُسے
لیا۔اس کو چوما اور پھر اسے سر پر رکھا۔ہمارا مبلغ بھی اُس وقت اُن کے سامنے کھڑا تھا اس
کے بعد انہوں نے خود ہی خواہش کی کہ اس کی فہرست مضامین بھی چھاپئے۔چنانچہ وہ
فہرست مضامین اب تفسیر صغیر کے ساتھ لگ گئی ہے۔جب اس کا انگریزی میں ترجمہ ہو کر
غیر ممالک میں جائے گا تو پھر لوگوں کو پتا لگے کہ مولوی محمد علی صاحب کا انڈیکس اس کے
(الفضل 20 فروری 1958ء)
مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔“
,,
اس کے بعد فرمایا:
آج عورتوں کی طرف سے شکایت پہنچی ہے کہ آٹا نہایت گندا تھا اور روٹیاں کچی

آج 10 میں سے 10 باقی