سیر روحانی (11)
انوارالعلوم (جلد 26), حصہ 2
انوار العلوم جلد 26
315
سیر روحانی (11)
-
تھیں۔شروع میں جب میں نے کھانے کے انتظامات کا معائنہ کیا ہے تو مجھے بتایا گیا تھا
کہ کوئلہ اب کے ہم کو امریکن مل گیا ہے جس کی وجہ سے بہت ہی اچھی روٹی پکے گی اور گندم
بھی ہم نے شروع میں جمع کر لی تھی۔اس لئے اعلیٰ درجہ کی گندم ہم کو ملی ہے اور اس سال کا
کھانا نہایت اعلیٰ درجہ کا ہوگا۔اور ہم نے گوشت کیلئے بھی ایسے لوگوں سے ٹھیکہ کیا ہے جو
بڑے دیانتدار ہیں اور جن سے ہم نے ضمانتیں لی ہیں اس لئے وہ وفاداری سے اچھا
گوشت دیں گے۔اور ہم نے آلو بھی جمع کر لئے ہیں پہلے شلغم ڈالا جاتا تھا مگر شلغم اس علاقہ
میں اچھا نہیں ہوتا۔وہ جانوروں کو چرانے والا ہوتا ہے اس لئے عورت مرد اس کو اٹھا کر
باہر پھینک دیتے تھے۔مگر اب کے ہم نے آلو جمع کئے ہیں جن کو باہر پھینکنے کا کوئی سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا۔گندم اچھی جمع کرلی ہے اور کوئلہ امریکن منگوا لیا ہے اس لئے اس دفعہ
ہمارے کھانے کو خصوصی امتیاز حاصل ہو گا۔لیکن پچھلے سال جب خصوصی امتیاز حاصل
نہیں تھا تب تو مجھے کوئی شکایت نہیں پہنچی۔لیکن اس سال جبکہ کھانے کو خصوصی امتیاز
حاصل تھا میرے پاس شکایت آئی ہے کہ بہت سی عورتوں نے کھانا نہیں کھایا اور انہوں
نے کہا ہے کہ گندم خراب ہے اور روٹی کچی پکی ہے۔جہاں تک روٹی کچی پکنے کا سوال
ہے اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس دفعہ ایسے نان پزوں کو ٹھیکہ دیا گیا ہے جو پورے ماہر
نہیں تھے۔اور جہاں تک گندم کا سوال ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس کے متعلق غلط فہمی ہو سکتی
ہے۔انہوں نے اپنے خیال میں سمجھا کہ ہم نے جو ادھر اُدھر سے گندم لے لی ہے وہ اچھی
ہے حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ اس سال سارے پنجاب میں کہیں اچھی گندم نہیں ہوئی۔خود
ہمارے گھر میں دو مہینے ایسی روٹی پکتی رہی ہے جس کے متعلق شکایت تھی کہ آٹا نہایت
گندا ہے۔میری اپنی زمینوں پر سے میرے لڑکے نے گندم بھیجی تو اس کے متعلق بھی گھر
والوں نے کہہ دیا کہ یہ بہت خراب ہے۔پھر اس نے بازار سے لے کر بھیجی تو پھر انہوں
نے کہہ دیا کہ خراب ہے۔پھر پیج کے لئے جو خاص طور پر گندم رکھی گئی تھی وہ منگوائی گئی تو وہ
بھی خراب تھی۔پس جبکہ اس سال گندم اچھی ہوئی ہی نہیں تو جلسہ کے کارکن کہاں سے
اچھی گندم منگواتے۔یہاں کثرت سے زمیندار بیٹھے ہیں وہ اس بات کو خوب سمجھتے ہیں کہ
انوار العلوم جلد 26
316
سیر روحانی (11)
اچھی گندم اس سال پیدا ہی نہیں ہوئی۔جس زمانہ میں گندم پیدا ہو رہی تھی اُن دنوں بے وقت
بارشیں شروع ہو گئیں اور فصلیں سڑ گئیں۔پہلے سندھ میں مئی کے مہینہ میں گندم کاٹ لیا
کرتے تھے مگر اس سال جولائی کے آخر تک نہیں کئی کیونکہ بارشوں کی وجہ سے موسم لمبا ہوتا
چلا گیا۔یہی حال ربوہ میں بھی رہا۔پس جو چیز ہوئی ہی نہیں اس کے لئے شکایت کرنی بے جا
ہے۔اس کے لئے تو دعا کرو کہ یہ عذاب جو ہمارے ملک پر کئی سال سے آیا ہوا ہے اللہ تعالیٰ
اس کو دور فرمائے۔اب حالت یہ ہے کہ جو نئی گندم بوئی گئی ہے اس کے متعلق بھی گورنمنٹ کی رپورٹیں یہ
ہیں کہ بہت کم گندم پیدا ہوگی۔ادھر امریکہ نے کہہ دیا ہے کہ ہم پہلے 9 کروڑ ٹن گندم
پاکستان کو دیتے رہے ہیں مگر اب کے سال ہم نہیں دیں گے کیونکہ ہم نے بہت کوشش کی
کہ پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں مگر پاکستان پھر بھی اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوا۔اس لئے اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال ہم مدد نہیں دیں گے۔پس امریکہ سے جو
گندم آنے کی امید تھی وہ بھی ختم ہوئی اور گوامریکن گندم خراب ہوتی تھی مگر پیٹ تو بھر جاتا
تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری گورنمنٹ چین سے، روس سے ، مصر سے ،ٹرکی سے اور
ایران سے گندم منگوانے کی کوشش کرے گی مگر چین ،مصر اور ٹر کی اتنی گندم مہیا نہیں کر سکتے
جتنی امریکہ مہیا کر سکتا ہے بلکہ امریکہ سے تیسرا حصہ بھی مہیا نہیں کر سکتے۔اگر اس نے
کرسکتا
9 کروڑ ٹن مہیا کی تھی تو یہ ایک کروڑ ٹن بھی بمشکل مہیا کرسکیں گے۔اور جب اپنے ملک
میں گندم نہیں ہوگی تو لازمی بات ہے کہ اگلا سال ہمارے ملک کے لئے نہایت تکلیف کا
موجب ہو گا سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ اعلیٰ درجہ کی بارشیں نازل کرے اور ہماری فصل
کے اندر ایسی برکت رکھ دے کہ زمین اپنے اندر سے سونا نکال کر باہر پھینک دے اور
ہمارے زمینداروں کی جو بُری حالت اس سال ہوئی ہے خدا تعالیٰ اس کو بدل کر نیک
حالت میں تبدیل کر دے اور آئندہ سے ایسی برکتوں کا زمانہ شروع ہو جائے کہ یہ جو
روزانہ طوفان آتے ہیں اور بے وقت بارشیں ہوتی ہیں اور فصلیں خراب ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ
اس کو دور فرما دے۔“
انوار العلوم جلد 26
317
سیر روحانی (11)
"
اس کے بعد سیر روحانی، جیسے اہم موضوع پر تقریر کا آغاز کرتے ہوئے فرمایا :-
” میری آج کی تقریر جو سیر روحانی کے سلسلہ میں ہے اس کا آج پندرھواں
مضمون ہے۔اس تقریر کے گل سولہ مضمون تھے جن میں سے چودہ ختم ہو چکے ہیں اور
پندرھواں آج بیان ہو جائے گا۔اس کے بعد صرف ایک مضمون رہ جائے گا جو اللہ تعالیٰ
نے توفیق بخشی تو اگلے سال ہو جائے گا۔اس تقریر کا خیال تو مجھے ایک وقتی جذ بہ کے ماتحت
آیا تھا لیکن یہ اتنی مقبول ہوئی کہ بہت سے لوگوں نے مجھے لکھا ہے کہ یہ تو اسلامک
انسائیکلو پیڈیا ہے ہمیں جس مضمون کی ضرورت ہوتی ہے ہم اس سے نکال لیتے ہیں اور پڑھ
کر فائدہ اٹھاتے ہیں۔دیباچہ قرآن اور احمدیت اور سیر روحانی یہ کتابیں عام
طور پر بڑی مقبول ہوئی ہیں۔وہ دو مضمون جو باقی رہ گئے ہیں لنگر خانے اور کتب خانے
ہیں۔میں آج لنگر خانے کا مضمون لیتا ہوں۔اس مضمون کی تحریک مجھے اس طرح ہوئی کہ جب میں سفر دکن سے واپس آیا تو راستہ
میں ہم دتی میں ٹھہرے۔میرے ساتھ اُس وقت میری چھوٹی بیوی مریم صدیقہ اور میری
ہمشیرہ مبارکہ بیگم اور میری بیٹی امتہ القیوم تھیں۔جب ہم دتی میں آئے تو میں نے کہا کہ ہم
ان کو بھی سیر کرالائیں۔چنانچہ مختلف مقامات کی میں نے انہیں سیر کروائی۔ایک دن ہم
اوکھلا بند دیکھنے گئے جہاں ذاکر حسین صاحب نے اپنا کالج کھولا ہوا ہے۔انہوں نے ایک
دفعہ کسی آدمی کے ہاتھ مجھے پیغام بھجوایا تھا کہ آپ ضرور آئیں اور مجھے ملیں۔چنانچہ میں
ان کے کالج میں چلا گیا۔وہ تو اُس وقت بمبئی چلے گئے تھے جرمنی کا کوئی پروفیسر ان کا قائم مقام
تھا۔اس نے مجھ سے باتیں کیں اور کہا کہ یہ بڑی اچھی سیر گاہ ہے اسے آپ پھر کر دیکھیں۔چنانچہ وہاں ہم نے تعلق کا مقبرہ دیکھا۔جب اس مقبرہ سے ہم باہر نکلے تو تغلق آباد کے
قلعہ کو دیکھنے کے لئے چلے گئے۔یہ قلعہ ایک بلند جگہ پر واقع ہے اور خاصا او پر چڑھ کر اس
میں داخل ہونا پڑتا ہے میں اپنی بیوی اور بچی کو لے کر اس پر چڑھ گیا۔جب میں اس کی
چوٹی پر چڑھا تو مجھے ساری دتی نظر آنے لگ گئی کیونکہ وہ ایسی جگہ پر ہے جہاں سے ساری
دتی کے پرانے آثار نظر آتے تھے۔جب میں اس پر کھڑا ہوا تو مجھے قطب صاحب کی
انوار العلوم جلد 26
318
سیر روحانی (11)
لاٹ بھی نظر آئی، فیروز شاہ تغلق کی لاٹ بھی نظر آئی ، شاہی قلعہ بھی نظر آیا، مسجدیں بھی نظر
آئیں۔مقبرے بھی نظر آئے۔غرض آثار قدیمہ کی بہت سی چیزیں اُس وقت میں نے
دیکھیں۔اور کچھ چیزیں ایسی تھیں جو حیدر آباد سے میں دیکھتا چلا آ رہا تھا۔جب میں نے
ان چیزوں کو دیکھا تو میں نے کہا کہ یہ تو ساری دنیا جمع ہوگئی ہے۔پھر میں کھڑے ہوئے
انہی پر غور کرتے کرتے ایسا محو ہوا کہ مجھے کوئی ہوش ہی نہ رہی اور میں اسی محویت کے عالم
میں وہاں دیر تک کھڑا رہا۔یہاں تک کہ میری بہن نے نیچے سے آواز دی کہ جلدی آئیں
دیر ہو رہی ہے اور دھوپ تیز ہوتی جاتی ہے۔مگر میں اُس وقت بالکل بے بس ہو رہا تھا۔پھر میری بیٹی نے بھی آواز دی کہ ابا جان آجائیں آپ کب تک دیکھتے رہیں گے۔اُس
وقت یکدم میرے دل میں خیال گزرا کہ یہ کیا ذلیل دنیوی چیزیں ہیں ان سے بہتر چیزیں
تو خود قرآن میں موجود ہیں۔اور اُس وقت بے اختیار میرے منہ سے نکلا۔” میں نے
پالیا۔میں نے پالیا جب میں نے کہا میں نے پالیا میں نے پالیا تو میری لڑکی نے
کہا ابا جان آپ نے کیا پالیا؟ میں نے کہا میں یہاں نہیں بتا سکتا۔جلسہ سالانہ پر میں
ساری جماعت کے سامنے بتاؤں گا کہ میں نے کیا پایا ہے۔چنانچہ اُسی سال سے یہ مضمون
چلا آ رہا ہے اور ہر سال ایک ایک یا دو دو مضمون بیان ہو جاتے ہیں۔اب اگلے سال صرف
ایک مضمون رہ جائے گا۔اس کے بعد پھر فضائل القرآن کا مضمون شروع ہو جائے گا۔اگر
اس کے کچھ نوٹ ہمارے مولوی یعقوب صاحب نے محفوظ رکھے ہوئے ہیں تو پھر فضائل
القرآن پیش کئے جائیں گے۔وہ فضائل القرآن براہین احمدیہ کے اصول پر ہیں یعنی
ان میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح قرآن کریم مختلف رنگوں میں دوسری کتابوں پر فضیلت
رکھتا ہے بہر حال آج میں لنگر خانے کا مضمون لے رہا ہوں۔“
(الفضل 25 فروری 1958ء)