متفرق امور
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
375
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
متفرق امور
خطاب فرموده جلسہ سالانہ 27 دسمبر 1958ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا،
گومیری طبیعت اس دفعہ علیل ہے اور میں بہت زیادہ کمزور ہو گیا ہوں لیکن اس
کے باوجود سابق طریق کے مطابق میں نے اپنی دو تقریر میں اس جلسہ کے موقع پر رکھی ہیں۔ایک 27 دسمبر کی جو عام باتوں پر مشتمل ہوتی ہے اور دوسری 28 دسمبر کی جو سیر روحانی کی
آخری کڑی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے زندہ رکھا اور اُس نے توفیق دی تو کل وہ بیان
ہو جائے گی۔پچھلے سال قرآن کریم کی تفسیر صغیر میں نے لکھی تھی تفسیر تو مکمل ہو گئی مگر اس کی وجہ
سے جو محنت مجھے کرنی پڑی اس سے صحت بہت گر گئی۔چنانچہ برابر ڈیڑھ سال سے میں
بیمار چلا آتا ہوں۔اب تو چلنا پھرنا بھی دوبھر ہو گیا ہے۔یہ تفسیر ایک بہت بڑا ذریعہ لوگوں
پر حق کھولنے کا ہو رہی ہے۔کثرت سے غیر احمدیوں کے خطوط آ رہے ہیں جو تفسیر مانگتے
ہیں یا اس کے پڑھنے پر تعریف کرتے ہیں۔اس سال میں نے تفسیر کبیر کی دو جلدیں لکھوائی ہیں۔درحقیقت اصل مصالحہ تو میری
صحت کے زمانہ کا لکھا ہوا میرے قرآن کے حاشیہ پر موجود تھا مگر نظر ثانی کے وقت میں
نے اصلاح کر دی اور مضمون کو بڑھا دیا۔دوستوں کو اس سے بھی فائدہ اٹھانا چاہئے۔میں
اس کوشش میں ہوں کہ تفسیر کبیر کے باقی حصے بھی مکمل ہو جائیں لیکن چونکہ وہ لمبی تفسیر ہے
اور میری صحت کمزور ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے تفسیر صغیرلکھوا دی تا کہ قرآن کریم کی مکمل
تفسیر ہو جائے۔بہر حال جو دوست تفسیر کبیر کی اشاعت میں حصہ لیں گے وہ اللہ تعالیٰ کے
انوار العلوم جلد 26
376
نزدیک قرآن کریم کی اشاعت میں حصہ لینے والوں میں شامل ہو کر ثواب کے مستحق ہوں
گے یہ دونوں چلدیں الشرکۃ الاسلامیہ نے شائع کی ہیں جس میں جماعت کے دوستوں کا
روپیہ لگا ہوا ہے۔اب تک یہ کمپنی نفع پیدا نہیں کر سکی مگر امید ہے کہ آہستہ آہستہ دوستوں کی
کوشش سے نفع آنے لگ جائے گا۔بعض پرانی تفسیر میں بھی ابھی تک موجود ہیں یعنی اُن
کی بعض کا پیاں ابھی قابلِ فروخت ہیں وہ بھی دوست وہاں سے لے سکتے ہیں۔اس سال سلسلہ کی تاریخ جو 1880 ء تک کی ہے شائع ہو چکی ہے۔میں نے بیماری
کے باوجود اس کو ایک نشست میں ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔میری خواہش تھی کہ اب
تک کی ساری تاریخ احمدیت چھپ جاتی لیکن ابھی صرف 1880ء تک کی تاریخ چھپی
ہے۔دوست اس سے فائدہ اٹھا ئیں۔یہ کام سلسلہ کے چندہ سے ہی کیا گیا ہے۔اس کے بعد میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی خواہش تھی کہ ریویو آف ریلیجنز دس ہزار کی تعداد میں شائع ہوا کرے لیکن اب تک
با وجود پوری کوشش کے اس کی قریباً ایک ہزار کی اشاعت ہوئی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ
با وجود صدرانجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی اعانت کے اس کا اتنی کم تعداد میں شائع ہونا اس
کے عملہ کی غفلت کی علامت ہے۔میں آئندہ سال کے لئے مولوی جلال الدین صاحب
شمس اور چودھری ظہور احمد صاحب آڈیٹر صدر انجمن احمدیہ کی کمیٹی مقرر کرتا ہوں کہ وہ ہر
ماہ میرے پاس رپورٹ کیا کریں کہ ریویو آف ریلیجنز کی ترقی کے لئے کیا کوشش کی
جا رہی ہے۔سلسلہ کے آرگن الفضل کے متعلق بھی میں ہمیشہ توجہ دلاتا رہا ہوں۔خدا تعالیٰ کے
فضل سے اس نے بہت ترقی کی ہے۔لیکن اس کے باوجود اب بھی اس کی اشاعت اتنی
نہیں ہوئی جتنی ہونی چاہئے۔جماعت کی تعداد خدا تعالیٰ کے فضل سے پندرہ لاکھ سے بھی
او پر چلی گئی ہے مگر ابھی تک الفضل کی اشاعت تین ہزار کے قریب ہی ہے حالانکہ چاہئے
تھا آہستہ آہستہ یہ تعداد بہت بڑھ جاتی۔بڑی مشکل یہ ہے کہ ہر غریب آدمی سالانہ قیمت اکٹھی
نہیں دے سکتا۔اس کے لئے جو مقامی ایجنٹ ہوتے ہیں وہ بڑی مدد دیتے ہیں۔ڈیڑھ آنہ
انوار العلوم جلد 26
377
روزانہ دینا پڑتا ہے اور اتنی رقم بہت سے لوگ آسانی سے مہیا کر سکتے ہیں۔لیکن مجھے
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض مقامی ایجنٹس الفضل کے ساتھ دیانت دارانہ برتاؤ
نہیں کرتے رہے۔یہ بات ہماری جماعت کے اصول کے خلاف ہے۔ہماری جماعت
ہمیشہ دیانت میں اول درجہ پر رہی ہے۔میں نے پہلے بھی کئی بار قصہ سنایا ہے کہ چنیوٹ کے علاقہ کا ایک غریب آدمی تھا اب
تو وہ فوت ہو گیا ہے۔جب وہ احمدی ہوا تو اُس کے رشتہ دار جو چوری کے عادی تھے ایک
دفعہ بھینس چرا کر لائے۔بھینس اندر بندھی ہوئی تھی۔بھینس کے مالک کھوج لگاتے ہوئے
آئے اور ان سے کہنے لگے ہمیں ہماری بھینس واپس دے دو۔اس کے باپ اور بھائیوں
نے کہا ہم آپ کی بھینس چرا کر نہیں لائے۔بھینس کے مالکوں نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے
بھینس کا کھوج تمہارے گھر تک آیا ہے۔لیکن چوروں نے پھر بھی انکار کیا اور کہا ہم قسم کھا
کر کہتے ہیں کہ ہم نے تمہاری بھینس نہیں چرائی۔مالکوں نے کہا ہمیں تمہاری قسم کا اعتبار
نہیں۔مغلا احمدی ہے وہ اگر کہہ دے کہ تم ہماری بھینس نہیں لائے تو ہم واپس چلے جائیں
گے۔مغلا کے باپ اور بھائی اُسے اندر لے گئے اور وہاں جا کر اسے خوب مارا اور کہا تم
باہر جا کر کہہ دو کہ ہمارے پاس بھینس نہیں۔لیکن اس نے کہا بھینس اندر بندھی ہے پھر میں
کیسے کہہ دوں کہ تم بھینس چرا کر نہیں لائے۔انہوں نے اسے پھر مارا اور کہا کہ تمہارا کیا
حرج ہے تم کہہ دو کہ ہمارے پاس بھینس نہیں۔اور سمجھا کہ اب مارکھا کر وہ ہمارے منشاء
کے مطابق گواہی دے دے گا۔لیکن جب وہ اسے باہر لائے اور کہا بتاؤ کیا ہم ان کی
بھینس چرا کر لائے ہیں؟ تو اُس نے کہا ہاں وہ اندر کھڑی ہے۔غرض احمدیوں کی دیانت دیر سے مشہور چلی آئی ہے مگر الفضل کے بعض ایجنٹوں نے
اس پر دھبہ لگا دیا ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ملنے کے
لئے ایک شخص آیا اور لوگوں نے کہا حضور ! یہ شخص بڑا مخلص ہے اس کے پاس آنے کا کرایہ
نہیں تھا مگر پھر بھی یہ اپنے شوق کی وجہ سے بغیر ٹکٹ کے ہی آ گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
اپنی پگڑی میں روپے باندھا کرتے تھے آپ نے جھٹ اپنی پگڑی کا کنارہ کھولا اور اُس
انوار العلوم جلد 26
378
میں سے ایک روپیہ نکال کر اس شخص کو دیا اور فرمایا کہ اب آپ ٹکٹ لے کر جائیں کیونکہ
گورنمنٹ کی چوری بھی ویسی ہی ہے جیسے کسی فرد کی چوری۔آپ سمجھتے ہوں گے کہ
گورنمنٹ بڑی مالدار ہے اگر میں نے اس کی چوری کر لی تو کیا ہوا۔لیکن کسی غریب آدمی
کی چوری کرنا اور گورنمنٹ کی چوری کرنا خدا تعالیٰ کے نزدیک دونوں برابر ہیں۔اب یہ
روپیہ لیں اور جاتی دفعہ اس کا ٹکٹ خرید لینا۔میں ہر سال جماعت کی تبلیغی سرگرمیوں کے کچھ نہ کچھ واقعات بیان کیا کرتا ہوں۔اس سال فلپائن میں خدا تعالیٰ نے ہمیں ایک جماعت دے دی ہے۔یہ وہ علاقہ ہے جس
میں حضرت عثمان کے زمانہ میں مسلمان پہنچے۔بعد میں جب اسے سپین اور پرتگال نے فتح
کیا تو انہوں نے ملک کو جبراً عیسائی بنا لیا اور تلوار میں گردنوں پر رکھ کر کہا کہ جو شخص بپتسمہ
نہیں لے گا ہم اُسے قتل کر دیں گے۔چنانچہ لوگ ڈر گئے اور انہوں نے عیسائیت اختیار کر لی۔اب سارا ملک عیسائی ہے۔چین اور پرتگال کی طرح فلپائن کے عیسائی بھی رومن کیتھولک ہیں
جو بہت متعصب ہوتے ہیں۔میری خواہش تھی کہ سپین اور فلپائن میں دوبارہ اسلام کی
اشاعت کی جائے۔میں نے تحریک جدید کو جس کے سپر د غیر ملکوں میں تبلیغ کا کام ہے توجہ
دلائی اور انہوں نے پچھلے سال کے شروع سے ہی فلپائن میں تبلیغ شروع کر دی۔فلپائن کی
گورنمنٹ کیونکہ رومن کیتھولک پادریوں کے ماتحت ہے اس لئے اس کی طرف سے تبلیغ
میں روکیں ڈالی گئیں اور ہمارے مبلغ کو وہاں جانے کی اجازت نہ دی گئی۔قاعدہ یہ ہے
کہ جس حکومت سے کوئی شخص باہر جائے پاسپورٹ وہ دیتی ہے۔اور جس حکومت میں جانا
ہو اگر اس کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہو کہ اس ملک میں ویزہ کی ضرورت نہیں تو جانے والے
کو علاوہ اپنے ملک سے پاسپورٹ لینے کے اُس ملک کا ویزہ بھی لینا پڑتا ہے لیکن فلپائن
گورنمنٹ ویزہ دینے سے انکار کر دیتی تھی۔نتیجہ یہ ہوتا تھا کہ ہمارے آدمی وہاں نہیں پہنچ
سکتے تھے۔چونکہ بیرونی ممالک کی تبلیغ کا کام تحریک جدید کے سپر د ہے اس لئے انہوں نے
اس طرف توجہ کی اور فلپائن میں لٹریچر بھیجنا شروع کر دیا اور اس کے ذریعہ بعض لوگوں کے
دلوں میں احمدیت سے دلچسپی پیدا ہو گئی۔جب اس طرح میدان کچھ ہموار ہو گیا تو اللہ تعالیٰ
انوار العلوم جلد 26
379
نے ایک اور سامان پیدا کر دیا۔اور وہ یہ کہ برٹش بور نیو میں ہمارے ایک نہایت مخلص
دوست ڈاکٹر بدرالدین صاحب کام کر رہے ہیں وہ خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب
کے بڑے لڑکے ہیں اور احمدیت کے عاشق صادق ہیں۔چندہ بھی بڑا دیتے ہیں اور تبلیغ
بھی بڑی کرتے ہیں ان میں قربانی کا بڑا جوش ہے۔وہ اب بھی یورپ کے ملکوں کو سوسو
پونڈ بھجوا دیتے ہیں تا کہ وہاں مساجد تعمیر کی جائیں اور مبلغوں کو اخراجات مہیا کئے جائیں۔باوجود
اس کے کہ وہاں کے انگریز گورنر نے علماء سے مل کر احمدیوں کے خلاف ایک بڑا محاذ کھڑا
کر دیا تھا ڈاکٹر صاحب نے دلیری سے گورنر اور دوسرے لوگوں کا مقابلہ کیا اور اس علاقہ
کے بعض لوگوں کو جہاں گورنر چاہتا تھا کہ احمدیت نہ پھیلے اپنے پاس بلا کر تبلیغ کی۔خدا تعالیٰ
نے ان کی تبلیغ میں برکت ڈالی اور اس کے نتیجہ میں وہاں کے کچھ لوگ احمدی ہو گئے جن کی
معرفت انہوں نے اس علاقہ میں مسجد اور جماعت بنانے کی کوشش کی۔ایک علاقہ کے ڈپٹی کمشنر نے ہمارے ایک مبلغ محمد سعید انصاری کو جو یہاں سے گئے
ہوئے ہیں اپنے علاقہ میں تبلیغ سے باز رکھنے کی کوشش کی اور انہیں دھمکی دی کہ میں تمہیں
گرفتار کرلوں گا ہم نے انگلستان کی حکومت سے احتجاج کیا۔چونکہ اُس ملک میں ظاہری
طور پر رواداری بہت ہے اس لئے وہاں کی حکومت نے گورنر سے جواب طلب کیا اور
دریافت کیا کہ احمدی مبلغ کے رستہ میں کیوں روکیں پیدا کی جا رہی ہیں؟ گورنر نے عام
قاعدہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ مانگی اور چونکہ اُس نے خود غلطی کی تھی اس لئے
لازماً اُس نے اپنے بچاؤ کے لئے جھوٹ بولا۔کہہ دیا کہ میں نے انصاری صاحب کو تبلیغ
سے نہیں روکا بلکہ انصاری صاحب نے ملک میں بغاوت پھیلانے کی کوشش کی تھی اور
میری ہتک کی تھی اس لئے میں نے انہیں تنبیہہ کی ہے۔انگریزی دستور کے مطابق گورنر
نے اس جواب کو صحیح تسلیم کیا اور وہ جواب انگلستان کی حکومت کو بھجوا دیا۔اس پر حکومت انگلستان
نے ہمارے پاس معذرت کر دی۔ہم نے اپنے مبلغ کو سمجھا دیا کہ حکومت کے افسروں سے
نرمی سے برتاؤ کرنا چاہئے کیونکہ آخر اختیار اُن کے پاس ہے۔اس وجہ سے اس علاقہ میں
کچھ نرمی تو ہوئی مگر ہمارے مبلغ کو تبلیغ میں بہت سی وقتیں پیش آ گئیں۔لیکن ہم نے صبر سے
انوار العلوم جلد 26
380
کام لیا اور آہستہ آہستہ اپی تبلیغ کو جاری رکھا۔جس میں ڈاکٹر بدرالدین صاحب کا بہت کچھ
دخل تھا۔چنانچہ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اس علاقہ میں ایک جماعت گو بڑی نہیں قائم
ہوگئی ہے۔فلپائن جو بہت سے جزیروں کا مجموعہ ہے اس کا ایک جزیرہ برٹش بورنیو کے بالکل
قریب ہے۔جہاں ڈاکٹر بدرالدین صاحب رہتے ہیں ان کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ
فلپائن والے ربوہ سے تو مبلغ آنے نہیں دیتے لیکن میں جو یہاں ایک ڈاکٹر کی حیثیت
رکھتا ہوں اگر وہاں چلا جاؤں تو شاید میرے رستہ میں کوئی روک نہ ڈالی جائے۔چنانچہ و
اپنی پریکٹس کا نقصان کر کے وہاں گئے اور کچھ مہینے فلپائن میں تبلیغ کے لئے وقف کئے۔کچھ
لوگ تو پہلے ہی لٹریچر کے ذریعہ احمدیت کی طرف مائل ہو چکے تھے اور کچھ لوگوں کو ڈاکٹر
بدرالدین صاحب نے احمدی کیا اور اس کے نتیجہ میں وہاں کی جماعت تین سو سے زیادہ
ہو گئی۔اس جماعت کے پریذیڈنٹ وہاں کے ہی ایک دوست ہیں جن کا نام حاجی آتا ہے
جو بڑی قربانی اور تبلیغ کرنے والے ہیں۔ان کے ذریعہ وہاں اعلیٰ طبقہ کے لوگوں میں تبلیغ
ہو رہی ہے۔پچھلے سال وہاں ایک جزیرہ کا گورنر احمدی ہو گیا تھا مگر چونکہ اس علاقہ میں
شورش بہت ہے اس لئے چند ماہ ہوئے اُسے قتل کر دیا گیا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ مگر
اللہ تعالیٰ نے کچھ دنوں کے بعد ایک ڈپٹی کمشنر کو احمدی کر دیا۔اب ڈاکٹر بدرالدین صاحب نے لکھا ہے کہ حاجی ابا صاحب کو ربوہ بلوا کر کچھ مدت
دینی تعلیم دی جائے تا کہ وہ واپس آ کر اس ملک میں تبلیغ کو زیادہ وسیع کر سکیں۔چنانچہ میں نے
تحریک جدید کو ہدایت دے دی ہے کہ ان کو یہاں بلانے کا انتظام کیا جائے۔مگر تحریک جدید
والوں نے مجھے اطلاع دی ہے کہ حاجی ابا صاحب نے لکھا ہے کہ چونکہ میں سرکاری ملازم
ہوں میں ربوہ نہیں آسکتا۔میں ایک اور نو جو ان کو تیار کر کے بھجوا رہا ہوں۔جونہی اس کا
پاسپورٹ بن گیا میں اسے پاکستان بھجوا دوں گا۔اس عرصہ میں فلپائن کا ایک مخلص احمدی
اسامه نامی (با وجود گورنمنٹ کی روکوں کے ) فلپائن سے بھاگ کر برطانوی بور نیو میں
آ گیا اور وہاں سے ملایا ہوتا ہوار بوہ پہنچ گیا اور اب یہاں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔اس کی
انوار العلوم جلد 26
381
صحت کچھ خراب ہے تحریک جدید اس کا علاج لاہور میں کرا رہی ہے دوست دعا کریں کہ
اللہ تعالیٰ اسے شفاء بھی دے اور پھر اپنے ملک میں کام کرنے کی توفیق بھی دے بڑی
خوشی کی بات یہ ہے کہ وہاں کے زنانہ کالج کی کئی لڑکیاں بھی احمدی ہو گئی ہیں اور ان
جونو جوان احمدی ہوئے ہیں اُن کا بیشتر حصہ یونیورسٹی کے طالب علموں کا ہے۔اور ان
میں سے ایک اور نوجوان جیسا کہ حاجی ابا صاحب نے لکھا ہے ربوہ آنے کی کوشش کر رہا
ہے لیکن حکومت روک پیدا کر رہی ہے۔خدا کرے کہ وہ یہاں پہنچنے میں کامیاب ہو جائے
اور یہاں پہنچ کر اپنے ملک میں تبلیغ کرنے کے لئے کامیاب مبلغ بن جائے۔اس وقت
تک وہاں احمدیوں کی تعداد خدا تعالیٰ کے فضل سے 351 تک پہنچ گئی ہے اور اس سال
54 افراد کی نئی بیعت آئی ہے۔امریکہ میں زیادہ تر حبشی لوگ مسلمان ہو رہے ہیں اور ان میں سے بعض نہایت ہی
مخلص ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے اس سال اپنی سالانہ کا نفرنس میں
تبلیغ کرنے اور
وصیت کی تحریک کو ہر احمدی تک پہنچانے کا اقرار کیا ہے۔خدا تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو
اور احمدیت کو جلد تر اس ملک میں پھیلائے۔اس وقت تک کچھ سفید آدمی بھی احمدیت میں
داخل ہوئے ہیں جن کی تعداد 13 ہے۔ان میں سے ایک کینیڈا کا ریٹائرڈ فوجی افسر ہے
کینیڈا، امریکہ کا وہ حصہ ہے جو انگریزوں سے وابستہ ہے۔ایک عورت جو سفید فام لوگوں
میں سے احمدی ہوئی ہے اور نہایت مخلص اور تبلیغ کا جنون رکھتی ہے اس نے ہمارے مبلغ
شکر الہی صاحب سے شادی کر لی ہے۔اس کے والدین ابھی احمدی نہیں ہوئے۔دوست
دعا کریں کہ وہ بھی احمدی ہو جائیں اور اس کے خاندان میں امن قائم ہو جائے۔ایک
جہازوں کا کمانڈر بھی احمدی ہوا ہے۔اس طرح آہستہ آہستہ سفید فام لوگوں میں بھی
احمدیت پھیلنے لگ گئی ہے۔ایک حبشی نوجوان وہاں کی ایک اعلیٰ یو نیورسٹی میں تعلیم حاصل
بعد کی اطلاع ہے کہ لاہور کے ڈاکٹروں نے اس کی مرض کو تشخیص نہیں کیا اور چونکہ وہ
بیماری فلپائن میں بہت ہوتی ہے اس لئے اسے واپس فلپائن بھجوا دیا گیا ہے تا کہ معلوم
ہو سکے کہ اسے کیا مرض ہے اور اس کا صحیح علاج ہو سکے۔
انوار العلوم جلد 26
382
کر رہا ہے۔امید ہے کہ جب وہ تعلیم سے فارغ ہو گا تو اپنے ملک میں تبلیغ کا بہت بڑا
ہوگا
ذریعہ ثابت ہوگا۔انگلستان میں گو سب سے پہلے تبلیغ شروع ہوئی تھی مگر وہاں بہت کم لوگ احمدی ہوئے
ہیں۔اب موجوده امام مسجد لندن مولود احمد خان صاحب کے ذریعہ سے تعلیم یافتہ طبقہ میں
تبلیغ شروع ہوگئی ہے اور چند بیعتیں بھی آئی ہیں۔اب تازہ اطلاع یہ آئی ہے کہ ایک
نوجوان جو پچھلے سفر میں مجھے بھی ملا تھا ایک پاکستانی احمدی مرتد نے اسے ورغلانے کی
کوشش کی۔اس نے مرکز انگلستان میں خط لکھا کہ فلاں پاکستانی نوجوان نے مجھے
ورغلانے کی کوشش کی تھی۔اگر میں نے سوچ سمجھ کر احمدیت قبول نہ کی ہوتی تو یہ شخص مجھے
ورغلانے میں ضرور کامیاب ہو جاتا۔لیکن میں اس کی تمام باتوں کو لغو سمجھتا ہوں۔اب
ایک نیا مبلغ بھی انگلستان بھیج دیا گیا ہے جو امید ہے پہنچ چکا ہو گا۔میرا منشاء ہے کہ انگلستان
میں دو اور مقامات پر جن کے جنوباً اور شمالاً ہر جگہ اسلام کا اثر ہو مساجد تعمیر کی جائیں۔میں
نے اس کے متعلق مولود احمد صاحب کو ہدایت بھجوا دی ہے مگر مولود صاحب جہاں
تبلیغ میں
نہایت ہی اعلیٰ ثابت ہوئے ہیں وہاں مساجد کی تعمیر کے سلسلہ میں ان کی ذہانت بالکل
ناکام رہی ہے۔چھوٹے چھوٹے کاموں پر بھی وہ بہت دیر لگا دیتے ہیں۔ان کے مقابلہ
میں جرمنی کے مبلغ چودھری عبد اللطیف صاحب نہایت کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔انہوں
نے نہ صرف ہمبرگ میں مسجد بنائی ہے بلکہ فرینکفورٹ میں بھی جو جرمنی کا بڑا شہر ہے مسجد
کے لئے زمین خرید لی ہے اور ان کا جو تازہ خط آیا ہے اس میں لکھا ہے کہ میں یہاں سے
مسجد بنوانے کے لئے فرینکفورٹ جا رہا ہوں۔سوئٹزر لینڈ میں شیخ ناصر احمد صاحب کام
کر رہے ہیں انتظامی لحاظ سے وہ بھی مولود صاحب کی طرح بہت کمزور ہیں لیکن تبلیغی لحاظ
سے بڑے اعلیٰ درجہ کے ہیں۔ان کے ذریعہ سے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ملتے ہوئے جزیرہ
اور آسٹرین علاقہ میں اسلام کی تبلیغ ہو رہی ہے اور کئی لوگ اسلامی تعلیم سے دلچسپی لے
رہے ہیں۔مسٹر کنزے نے جو جرمنی کے سب سے پہلے مسلمان ہیں لکھا ہے کہ وہ اس سال
جلسہ سالانہ پر آنا چاہتے ہیں۔مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ یہاں پہنچ گئے ہیں اور جلسہ میں
انوار العلوم جلد 26
383
موجود ہیں۔لطیف صاحب نے ان کی تعریف کی ہے اور لکھا ہے کہ تبلیغ میں یہ بہت اچھے
ہیں۔مگر جرمن لوگوں کی درخواست آئی ہے کہ ہمیں پاکستانی مبلغ بھیجیں۔چنانچہ لطیف
صاحب کی مدد کے لئے ہم ایک نیا مبلغ بھجوا رہے ہیں۔سیکنڈے نیویا جو روس سے ملتا ہوا یورپین علاقہ ہے جرمنی ، ہالینڈ اور تحکیم کے شمال
مشرق میں واقع ہے اور انگلستان کے شمال مشرق میں اس علاقہ کی ایک حکومت فن لینڈ
کہلاتی ہے کئی لاکھ ترک اس علاقہ میں سینکڑوں سال سے بس رہا ہے۔یہ لوگ گو احمدی
نہیں ہوئے مگر انہوں نے احمدی مبلغ کو بلا کر تقریریں کرائی ہیں۔دوسری حکومت اس
علاقہ کی سویڈن کہلاتی ہے چونکہ یہ لوگ مالدار ہیں اور متعصب عیسائی ہیں اس لئے وہاں
کی رہائش بڑی مہنگی ہے۔ہمارا ارادہ تھا کہ سویڈن میں مسجد بنائیں لیکن ایک جرمن تو مسلم
نے لکھا ہے کہ میں نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک جگہ تجویز کی ہے بہتر ہوگا
کہ وہاں مسجد بنائی جائے۔اس کے متعلق ہم نے وہاں کے مبلغ کمال یوسف صاحب کو جو
میرے سالے کے لڑکے ہیں ہدایت کر دی ہے کہ وہ اسے دیکھ کر رپورٹ کریں۔اگر وہ
منا سب جگہ ہو تو اسے خرید لیا جائے اور مغربی افریقہ کی جماعت کو مسجد کی تعمیر کیلئے تحریک کی
جائے۔چونکہ ہمارے ملک کی ایکسچینج کی حالت اچھی نہیں اور حکومت پونڈ باہر نہیں جانے
دیتی اس لئے مسجدوں کی تعمیر میں دقت پیش آسکتی تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے ہم پر یہ فضل کیا
ہے کہ اس نے ہمیں مشرقی اور مغربی افریقہ میں ایسی جماعتیں دے دی ہیں جن میں سے
بعض بہت مالدار ہیں۔مغربی افریقہ میں بعض چیف ایسے ہیں جن کی زمینوں میں سے
ہیرے کی کانیں نکلی ہیں اور مشرقی افریقہ میں احمدیت کی مدد کی تحریک اللہ تعالیٰ نے بعض
سکھوں کے دلوں میں پیدا کر دی ہے۔چنانچہ یوگنڈا کے علاقہ میں ایک بڑا شہر جنجہ ہے
وہاں ایک مسجد کی تعمیر کے لئے ایک سکھ تاجر نے بہت سا سامان دیا ہے اور ساتھ ہی اس نے
وعدہ کیا ہے کہ یوگنڈا میں جتنی مساجد بھی بنائی جائیں گی میں ان کے لئے لوہا، لکڑی اور
سیمنٹ مہیا کرنے میں پوری مدددوں گا۔یہ نوجوان سکھ گل قوم میں سے ہے جو قادیان
کے گرد بستی ہے۔یہ خدا تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ وہ بیرونی ملکوں میں مساجد کی تعمیر کے
انوار العلوم جلد 26
384
سلسلہ میں غیر
مسلموں کے دلوں میں بھی امداد کی تحریک کر رہا ہے۔گو وہ جماعتیں امیر ہیں
لیکن اتنی امیر نہیں کہ سارے علاقوں میں مساجد تعمیر کر سکیں۔ایک نو جوان مشرقی افریقہ
سے آیا تھا۔اس نے کہا کہ اس سکھ نوجوان نے اتنی مدد کی ہے کہ ہمارا دل چاہتا ہے کہ مسجد کا
افتتاح اس سے کروایا جائے۔میں نے اس کے متعلق شیخ مبارک احمد صاحب سے جو وہاں
کے رئیس التبلیغ ہیں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہاں غیر مسلموں کے متعلق اتنا تعصب ہے
کہ اگر ہم نے ایسا کیا تو ہماری تبلیغ کے رستہ میں بڑی مشکلات پیش آجائیں گی۔چنانچہ
سوچ کر ہم نے یہ تجویز نکالی کہ مسجد کا افتتاح تو احمدی مبلغ کرے مگر افتتاحی تقریب کا صدر
اس سکھ کو بنا دیا جائے تا کہ وہ اسلام کے اور زیادہ قریب آ جائے اور اس کا دل بھی خوش
ہو جائے کہ اس کی قدر کی گئی ہے۔اس جلسہ کے موقع پر ماریشس کی جماعت کا ایک نمائندہ بھی آیا ہوا ہے۔جس نے
ابھی میری اجازت سے اپنی جماعت کی طرف سے ایڈریس پڑھا ہے۔یہ جماعت میری
خلافت کے ابتدا میں قائم ہوئی تھی۔اب وہاں کئی فتنے پیدا ہورہے ہیں اور ماریشس کے
احمدی ان کا مقابلہ کر رہے ہیں مگر چونکہ حکومت بھی مخالف ہے اس لئے کچھ دقتیں پیدا
ہو رہی ہیں کہ ماریشس سے پہلے سیلون میں جماعت قائم ہوئی تھی اور سیلون کے مبلغ یعنی
حافظ صوفی غلام محمد صاحب کو ہی میں نے ماریشس بھجوایا تھا۔سیلون میں بھی بعض فتنے پیدا
ہورہے ہیں اور تامل بولنے والے ہندوستانی بڑی مخالفت کر رہے ہیں جو وہاں کثرت
سے ہیں۔گوملک کے اصلی باشندوں کی زبان سنہا لیز ہے۔مجھے ایک خواب میں بتایا گیا
تھا کہ سنہا لیز زبان کی طرف توجہ کرو۔چنانچہ اس زبان میں ہمارے مبلغ نے وہاں لٹریچر
شائع کیا۔پہلے یہ خیال کیا گیا تھا کہ زبان کا نام سنگھالی ہے مگر بعد میں پتا لگا کہ اس کا نام
جیسا کہ خواب میں بتایا گیا تھا سنگھالی نہیں سنہا لیز ہے۔وہاں کے اصلی باشندے بھی یہی
زبان بولتے ہیں۔اور چونکہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ اصل باشندوں کی تائید کی جائے اس
بعد میں وہاں کے گورنر کی چٹھی دفتر تبشیر میں آئی جس میں خود اس نے اپنی تجاویز بتائی ہیں
جن سے ان کی مشکلات بھی دور ہو جائیں اور قانون کے اعتراضات بھی نہ رہیں۔
انوار العلوم جلد 26
385
لئے میں نے مبلغ کو تاکید کی تھی کہ سنہالیز زبان میں لٹریچر شائع کیا جائے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا
کہ اصل باشندے تو ہماری تائید میں ہو گئے مگر تامل بولنے والے ہندوستانی جو اکثریت
میں ہیں ہمارے خلاف ہو گئے اب پیغام آیا ہے کہ دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ یہاں کی
مشکلات دور کرے اور جماعت کو مسجد بنانے کی توفیق دے۔اس امر کا ذکر کر دینا بھی ضروری معلوم ہوتا ہے کہ قادیان جانے میں پاکستانی
احمدیوں کے لئے بڑی مشکلات ہیں۔پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر کئی کئی سو آدمی قادیان
چلا جاتا تھا لیکن چند سال سے ہندوستان کی حکومت نے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔چنانچہ اس سال بھی احمدی وہاں نہیں جا سکے۔مگر حال ہی میں ہندوستان کی حکومت
نے پاکستانی حکومت کی وساطت سے لکھا ہے کہ اب وہ ویزا دینے کے لئے تیار ہے۔چونکہ قادیان کا جلسہ سالانہ اب گزر چکا ہے اس لئے حکومت ہندوستان کے ویزا دینے
سے اب کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔ہندوستان کی اس تنگ دلی پر ہمیں بہت افسوس ہے۔اس
سال پاکستان گورنمنٹ نے سینکڑوں سکھوں کو ویزا دیا تھا اور وہ ننگا نہ دیکھ کر گئے ہیں۔اسی طرح اگر ہر سال جلسہ سالانہ پر احمدی قادیان جائیں تو ہندوستان کی 45 کروڑ
آبادی کی حکومت ہے اُس کا وہ نقصان ہی کیا کر سکتے ہیں بلکہ قادیان کی اردگرد کی سکھ
آبادی احمدیوں کی تائید میں ہے۔اگر علاقہ کے لوگ احمدیوں سے کوئی خطرہ محسوس نہیں
کرتے تو حکومت با وجود اتنی بڑی ہونے کے کیوں محسوس کرتی ہے۔ایک سکھ نے جو بڑا
اثر رکھتا ہے اور وہ کانگرس کا بھی ممبر رہ چکا ہے لکھا ہے کہ میں کوشش کر رہا ہوں کہ جلسہ کے
موقع پر مجھے پاکستان آنے کی اجازت مل جائے۔اگر میں پاکستان آیا تو ربوہ آنے کی
کوشش کروں گا۔وہ اپنی قوم میں بھی اور کانگرس میں بھی بااثر آدمی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ اس کا
دل کھول دے تو ممکن ہے کہ وہ کوشش کر کے احمدیوں کے متعلق حکومت کے رویہ کو بدل دے۔احمدی جماعت سیاسی جماعت کبھی نہیں ہوئی۔وہ ساری دنیا میں صرف مذہبی کام کرتی ہے۔زیادہ تر احمدی پاکستان میں رہتے ہیں مگر یہاں بھی کبھی اس نے کسی سیاسی پارٹی سے تعلقات
قائم نہیں کئے۔انہیں صرف اپنے اصول کے مطابق حکومت سے تعاون کرنا آتا ہے۔
انوار العلوم جلد 26
386
اس موقع پر مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔1953 ء میں جبکہ سارے پنجاب میں فساد تھا
حکومت کے پاس رپورٹیں کی جاتی تھیں کہ احمد یوں نے اپنے بچاؤ کے لئے بڑا سامان رکھا ہوا
ہے اس لئے گورنمنٹ کی طرف سے کبھی کبھی سی آئی ڈی کے افسر ربوہ آ جاتے تھے۔چنانچہ ایک دفعہ ایک سی آئی ڈی کا افسر آیا۔ایک پٹھان لڑکے کو اُس نے دیکھا کہ وہ
بیوقوف سا ہے اور اس کی تعلیم اچھی نہیں ہے اس لئے اُس نے خیال کیا کہ اس نوجوان
سے بات معلوم ہو جائے گی۔چنانچہ اُس نے اسے کہا کہ تم مجھے وہ جگہ دکھاؤ جہاں تم نے
لڑائی کا سامان رکھا ہوا ہے۔اس لڑکے نے کہا تم میرے ساتھ آ جاؤ۔چنانچہ اس لڑکے
نے اس سی آئی ڈی کے افسر کو ساتھ لیا اور ایک مسجد میں لے گیا۔وہاں قرآن کریم کا
درس ہو رہا تھا۔اس لڑکے نے کہا یہ ہماری لڑائی کی تیاری ہے۔اس افسر نے کہا یہ کیا
تیاری ہے میں نے تو پوچھا تھا کہ وہ جگہ دکھاؤ جہاں تمہارے ہتھیار پڑے ہوئے ہیں۔وہ
لڑکا اُسے پھر ایک اور مسجد میں لے گیا وہاں بھی قرآن کریم کا درس ہو رہا تھا۔اس افسر
نے کہا تم نے پھر غلطی کی ہے تم مجھے وہ جگہ بتاؤ جہاں تم نے مقابلہ کے لئے سامان جمع کیا
ہوا ہے۔تم لوگ کمزور ہو اس لئے تم نے مقابلہ کے لئے ضروری تیاری کی ہوگی۔وہ لڑکا
کہنے لگا اچھا آؤ میں تمہیں اور جگہ دکھاؤں جہاں ہمارا فوجی سامان پڑا ہے۔وہ افسر خوش
ہو گیا اور اس کے ساتھ ہولیا۔چنانچہ وہ پھر اسے ایک اور مسجد میں لے گیا۔وہاں بھی
قرآن کریم کا درس ہورہا تھا۔وہ افسر کہنے لگا تم مجھے پھر ایسی جگہ لے آئے ہو جہاں
قرآن کریم کا درس ہو رہا ہے۔اس لڑکے نے کہا ہمیں تو یہی فوجی سامان دیا جاتا ہے اور
یہ میں نے تمہیں دکھا دیا ہے باقی رہا ظاہری سامان سو ہمیں تو یہ سبق دیا جاتا ہے کہ سر جھکاؤ
اور مارکھا ؤ۔یہ کہہ کر اس نے اپنے سر سے ٹوپی اُتاری اور اپنے سر پر چپت مار کر سر جھکا لیا
اور کہا کہ ہمیں تو بس یہی سکھایا جاتا ہے کہ مخالف کے آگے اپنا سر جھکا دو۔وہ افسر کہنے لگا
اس طرح تو لوگ تمہیں مار دیں گے وہ پٹھان لڑکا کہنے لگا پھر کیا ہو گا ہمیں شہادت ہی
نصیب ہوگی اور کیا ہو گا۔اس پر وہ افسر مایوس ہو کر چلا گیا۔وہ افسر سمجھتا ہو گا کہ شاید یہ لڑکا بہت بیوقوف ہے لیکن تھا وہ بڑا عقلمند۔دین کے لئے