متفرق امور
انوارالعلوم (جلد 26), حصہ 2
انوار العلوم جلد 26
387
مارا جانا عزت کی بات ہوتی ہے ذلت نہیں ہوتی قرآن کے ذریعہ مقابلہ کرنا ہی سب سے
بڑا ہتھیار ہے۔تلوار اور بندوق قرآن کریم کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔جس
کے ساتھ قرآن ہے اس کے ساتھ سب کچھ ہے۔اور جس کے ساتھ قرآن نہیں ساری دنیا
کے توپ خانے ، ہوائی جہاز اور گولہ بارود بھی اُس کے پاس موجود ہوں تو اُسے کوئی فائدہ
نہیں دے سکتے۔جس کے پاس قرآن کریم ہے اور جس کے پاس خدا ہے اُسے دنیا کے
کسی توپ خانے ، ہوائی جہاز ، بندوقوں اور تلواروں کی ضرورت نہیں کیونکہ دنیوی
توپ خانے ، بندوقیں اور تلوار میں خدا تعالیٰ کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔اس زمانہ میں ہوائی جہاز ، تو ہیں اور بندوقیں ہیں لیکن کسی زمانہ میں صرف تلوار اور
نیزہ سے ہی کام لیا جاتا تھا اور سپاہیوں کی کثرت اور تنظیم کے ساتھ دنیا پر حکومت کی جاتی
تھی۔اُس زمانہ میں ایران کے ایک بادشاہ کو مدینہ کے یہودیوں نے ورغلایا کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا مذہب پھیلتا جا رہا ہے اور یہ عربوں کو اُکسا کر ان پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔اس سے وہ دھوکا میں آ گیا اور اس نے یمن کے گورنر کو لکھا کہ تم کچھ آدمی مدینہ بھیج کر محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گرفتار کر کے میرے پاس بھیج دو۔گورنر نے کچھ آدمی مدینہ بھیجے
کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے آئیں۔وہ آدمی وہاں گئے تو انہوں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گورنر یمن کا پیغام دے دیا۔آپ نے فرمایا ابھی کچھ ٹھہر وہم پھر
جواب دیں گے۔چنانچہ تین دن آپ خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہے اور ان سپاہیوں
کو ٹلاتے رہے۔تیسرے دن سفیروں نے جواب پر پھر اصرار کیا۔اُس وقت تک آپ پر
وحی نازل ہو چکی تھی اور حقیقت حال بتائی جا چکی تھی۔آپ گھر سے باہر نکلے اور سفیروں کو
بلایا اور فرمایا جاؤ اور اپنے گورنر سے کہہ دو کہ میرے خدا نے مجھے بتایا ہے کہ اُس نے آج
رات ایران کے بادشاہ کو مروا دیا ہے۔جب گورنر یمن کے سفیروں نے یہ بات سنی تو انہوں نے
نادانی سے یہ سمجھا کہ انہیں پتا نہیں ایران کے بادشاہ کی کیا حیثیت ہے۔اگر اس کو یہ جواب پہنچا
تو وہ سارے عرب کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا اس لئے انہوں نے کہا آپ اپنے آپ
پر، اپنے قبیلہ پر اور اپنے ملک پر رحم کریں۔گورنر نے وعدہ کیا ہے کہ اگر بغیر مزاحمت کے
انوار العلوم جلد 26
388
آپ ساتھ آجائیں تو وہ بادشاہ کے پاس رحم کی درخواست کرے گا۔لیکن آپ نے فرمایا
تم جاؤ اور میں نے جو کچھ کہا ہے وہ گورنر تک پہنچا دو۔چنانچہ وہ لوگ واپس چلے گئے اور
انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام گورنر یمن تک پہنچا دیا۔وہ عقلمند آدمی تھا اس نے
جب یہ جواب سنا تو کہنے لگا اگر یہ بات درست ثابت ہوئی تو یقیناً وہ خدا تعالیٰ کا سچا نبی
ہے۔اور اگر اس نے یہ بات اپنے پاس سے کہی ہے تو پھر خدا ہی عرب پر رحم کرے۔میں
کچھ دیر انتظار کروں گا اور ایران کی تازہ خبروں کو دیکھ کر فیصلہ کروں گا۔گورنر کا دربار
سمندر کے سامنے تھا۔چند دنوں کے بعد ایران کا ایک جہاز آیا اور یمن کے ساحل پر اس
نے لنگر ڈال دیا۔اس جہاز سے ایک افسر اتر کر آیا اور اس نے گورنر کو بادشاہ ایران کا
ایک خط دیا۔گورنر نے جب اُس حکم نامہ کو دیکھا تو لفافہ پر ایک نئے بادشاہ کی مہر تھی
پرانے بادشاہ کی مہر نہیں تھی۔اُس نے سفیروں کی طرف دیکھ کر کہا مدینہ والا آدمی سچا نبی
معلوم ہوتا ہے۔لفافہ پر دوسرے بادشاہ کی مہر ہے۔یہ کہہ کر اس نے لفافہ کھولا۔اس میں
ایران کے نئے بادشاہ کا حکم نامہ تھا اور اس میں لکھا تھا کہ ہمارا باپ چونکہ سخت ظالم تھا
اس لئے آج رات ہم نے اسے مار دیا ہے اور خود با دشاہ بن گئے ہیں۔اس لئے اب تم
ہماری اطاعت کا اپنے افسروں سے اقرار لو۔اور یہ بھی یا درکھو کہ ہمارے باپ نے تمہیں
حکم دیا تھا کہ مدینہ کے مدعی نبوت کو گرفتار کر کے میرے پاس بھجوا دو۔میں اس ظالمانہ حکم کو
بھی منسوخ کرتا ہوں !۔اب مدینہ کے مدعی کو کچھ نہ کہو۔گورنر یمن پر اس کا ایسا اثر ہوا کہ
وہ فوراً ایمان لے آیا اور اس پر ایسی پختگی سے قائم رہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات کے بعد جب عرب میں ارتداد پھیلا اور یمن کے علاقہ میں بھی اس کا اثر پہنچا تو اس
گورنر نے بڑے اخلاص سے ارتداد کا مقابلہ کیا اور حضرت ابوبکر کی بیعت کر لی۔اُس
زمانہ میں ایران کی حکومت امریکہ کی موجودہ حکومت سے زیادہ طاقت ور تھی لیکن خدا تعالیٰ
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کو سنا اور ایران کے بادشاہ کو اس کے بیٹے کے
ہاتھوں مروا دیا اور بتا دیا کہ سب طاقتوں سے بڑی طاقت میں ہوں۔پچھلے سال جلسہ سالانہ پر میں نے تحریک کی تھی کہ دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں
انوار العلوم جلد 26
389
کسی نیک صورت سے قادیان دلوا دے مگر کراچی کے ایک اخبار نے میری اس تقریر کی
غلط رپورٹ شائع کر دی اور لکھا کہ ہم قادیان کو تلوار کے زور سے فتح کرنا چاہتے ہیں۔اور ہائی کمشنر آف انڈیا نے یہ شکایت کی کہ اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ جماعت احمدیہ کے
ہندوستان کے متعلق بر ارادے ہیں حالانکہ یہ بات بدیہی طور پر غلط تھی۔تلوار تو ہمارے
ہاتھ میں ہے ہی نہیں اس لئے ہم تلوار کے زور سے قادیان کو کس طرح فتح کر سکتے ہیں۔تلوار تو پاکستان کی حکومت کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہمارے ماتحت نہیں ہم اس کے ماتحت
ہیں۔اس حکومت کے فیصلہ کرنے والے اور لوگ ہیں۔قادیان کے دروازے اگر گھلے تو
وہ اللہ تعالیٰ ہی کھولے گا اور خدا تعالیٰ اپنے کام فرشتوں کے ذریعہ کیا کرتا ہے جنہیں نہ
تلواروں کی ضرورت ہے اور نہ انسانی مدد کی ضرورت ہے۔جب اللہ تعالیٰ پاکستان پر
مہربان ہوگا اور اس پر فضل کرنا چاہے گا تو وہ علاقے جہاں سے لوگ ہجرت کر کے آئے
ہیں پاکستان کو دلوا دے گا۔مگر یہ کب ہوگا خدا تعالیٰ کو ہی معلوم ہے۔بہر حال خدا تعالیٰ
جلد یا بدیر ہندوستان کی حکومت کو سمجھ دے دے گا کہ وہ ہندوستان کی جماعت احمدیہ کے
ساتھ سختی نہ کرے جو بہت پُر امن جماعت ہے۔اور پاکستان کے ساتھ بھی جھگڑا نہ کرے
کیونکہ پاکستان زور سے کام نہیں لینا چاہتا بلکہ دلیل اور عقل سے کام لینا چاہتا ہے۔اب میں زراعت کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔غلہ کی زیادتی کا تعلق اتنا سیاست سے
نہیں جتنا مذ ہب سے ہے۔ہندوستان اور پاکستان دونوں جگہ غلہ کم پیدا ہورہا ہے اور زرمبادلہ
بے حد خرچ ہورہا ہے جس کی وجہ سے دونوں ملک غلہ زیادہ اگاؤ پر زور دے رہے ہیں۔مگر
غلہ کے زیادہ ہونے کا تعلق آسمانی تدبیروں سے ہے زمینی تدبیروں سے نہیں۔جماعت احمدیہ
کی کثرت چونکہ پاکستان میں ہے اس لئے ہماری جماعت کے زمینداروں کو بھی غلہ زیادہ
پیدا کرو“ کی کوشش میں گورنمنٹ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے کیونکہ اگر ملک کی اقتصادی
حالت اچھی ہوگی تو جماعت کو بھی اس کا فائدہ پہنچے گا۔مگر جیسا کہ میں نے کہا ہے اس
کوشش کا تعلق آسمانی تدبیروں سے زیادہ ہے۔پس ظاہری تدبیر کے علاوہ ہماری
جماعت کو دعا سے بھی بہت کام لینا چاہئے تا خدا تعالیٰ ہمارے ملک پر رحم کرے اور اپنے
-۔
انوار العلوم جلد 26
390
فضل سے اس کی فصلوں میں برکت دے تا کہ ہمارے ملک کی مصیبت دور ہو اور اس کی
وجہ سے ہی ہماری مصیبت بھی دور ہو۔میرا
قرآن کریم میں زراعت کے متعلق ایک اصول بیان فرمایا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے مَثَلُ الَّذِيْنَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِ
سُنبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ وَاللهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ 2 اس آیت
میں زراعت میں ترقی کے امکانات پر بحث کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ بعض حالات میں
یہ ممکن ہے کہ ایک دانہ سات بالیں نکالے اور ہر بالی میں ایک سو دانہ ہو۔یعنی ایک دانہ
700 گنا ہو جائے۔پھر اس پر بس نہیں اللہ تعالیٰ چاہے تو اس سے بھی زیادہ بڑھا دے۔اس اصول کے مطابق دیکھا جائے تو چونکہ ہمارے ملک میں عام طور پر فی ایکڑ 30 سیر پیج
ڈالا جاتا ہے اگر ایک دانہ سے 700 دانہ تک کی پیداوار ہو تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ
ایک ایکڑ سے 30x700 یعنی 21000 سیرا ناج پیدا ہوگا اور یہ 525 من بنتے ہیں۔گویا
قرآنی اصول کے مطابق 525 من فی ایکڑ پیداوار ہو سکتی ہے اور آیت ظاہر کرتی ہے کہ
اللہ تعالیٰ چاہے تو اسے اور بھی بڑھا سکتا ہے۔لیکن اگر یہی اوسط سارے پاکستان میں پیدا
ہونے لگ جائے اور جو زیادتی کا وعدہ ہے وہ نہ بھی پورا ہو تب بھی پاکستان کی کاشت
ہونے والی زمین کے لحاظ سے 24، 25 ارب من صرف گندم پیدا ہو سکتی ہے۔چاول
وغیرہ اس کے علاوہ ہیں۔اگر اتنا ہی ان کو سمجھ لیا جائے تو پچاس ارب من غلہ سالانہ پیدا
ہوسکتا ہے۔مشرقی اور مغربی پاکستان دونوں کو ملا کر ہمارے ملک کی کل آبادی آٹھ کروڑ
ہے۔اور حساب کی رو سے صرف چھ من گندم سالانہ فی کس خرچ ہوتی ہے۔جس کے معنے
یہ ہیں کہ ہمیں سالانہ اڑتالیس کروڑ من غلہ کی ضرورت ہے۔لیکن ہمارے ملک میں
50 ارب من غلہ پیدا ہو سکتا ہے جو ضرورت سے سو گنے سے بھی زیادہ ہے اور 8 ارب
آدمیوں کے لئے کافی ہو سکتا ہے۔گویا پاکستان جس کی آبادی گل آٹھ کروڑ ہے اس کو
سارا سال خوراک دے کر اتنا غلہ اور چاول بیچ سکتا ہے کہ غیر ملکوں میں بھیج کر اس سے
کروڑوں کروڑ پونڈ زر مبادلہ کمایا جائے۔مگر ضرورت یہ ہے کہ بچے طور پر محنت کی جائے
انوار العلوم جلد 26
391
اور خدا تعالیٰ سے دعائیں کی جائیں اور جن ملکوں نے زراعت میں ترقی کی ہے ان کی نقل
کی جائے۔ہمارا زمیندار محنت سے جی چراتا ہے ورنہ وہ ایک دوا یکڑ کا مالک ہو کر بھی
بڑے اعلیٰ درجہ پر اپنے خاندان کو پال سکتا ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ میں قادیان میں سیر کے لئے گیا۔میرے ساتھ اور بھی بعض
دوست تھے ہم بسراواں کی طرف جا رہے تھے۔عام طور پر مجھے اپنے کھیتوں کا بھی پتا نہیں
ہوتا کہ کہاں ہیں۔چنانچہ ایک گواہی میں مجھ سے میرے ایک رشتہ دار نے ایک ایسے کھیت
کے متعلق سوال کیا جہاں سے میں اکثر گزرا کرتا تھا اور پوچھا کہ وہ کہاں ہے؟ میں نے کہا
مجھے تو علم نہیں۔اس پر اُس کا وکیل ہنس پڑا۔اُس کا مطلب یہ تھا کہ گویا میں جھوٹ بول رہا
ہوں۔اس نے کہا کیا آپ جلسہ پر جاتے ہوئے اس رستہ سے نہیں گزرتے ؟ میں نے کہا
ہاں میں اسی رستہ سے گزرتا ہوں۔اُس نے کہا پھر آپ کو اس کھیت کا علم کیوں نہیں؟ میں
نے کہا مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں۔میں نے زمین کا کام اپنے بھائی کے سپرد کیا ہوا ہے
خود مجھے علم نہیں کہ میری زمین کہاں ہے۔بلکہ ممکن ہے میرے بھائی کو بھی اس کھیت کا علم نہ
ہو کیونکہ وہ بھی سارا دن دین کے کاموں میں لگے رہتے ہیں لیکن بہر حال مجھے تو بالکل پتا
نہیں۔وکیل نے عدالت کو کہا کہ دیکھئے ! اُس کا مطلب یہ تھا کہ یہ شخص جھوٹ بول رہا
ہے۔وہ وکیل غیر احمدی ہے اور اب تک زندہ ہے بعد میں مجھے ملا تو کہنے لگا مجھے آپ کے
حالات کا علم نہیں تھا اس لئے میں نے اس قسم کا سوال کر دیا۔بعد میں معلوم ہوا کہ جو کچھ
آپ نے کہا تھا وہ بالکل ٹھیک تھا کیونکہ آپ اس طرف توجہ ہی نہیں کرتے بلکہ دین کے
کاموں میں ہی لگے رہتے ہیں۔تو بسراواں جاتے ہوئے میں ایک کھیت کے پاس سے
گزرا۔میں نے اسے دیکھ کر کہا کہ یہ کھیت کسی سکھ کا معلوم ہوتا ہے۔میرے ساتھی کہنے
لگے آپ کو یہ کس طرح پتا لگ گیا کہ یہ کھیت کسی سکھ کا ہے؟ میں نے کہا اچھا کسی زمیندار کو
بلا ؤ اور اس سے پوچھو۔چنانچہ ایک زمیندار کو بلایا گیا اور اُس سے دریافت کیا گیا کہ یہ
کھیت کس کا ہے۔تو اس نے بتایا کہ یہ کھیت فلاں سکھ کا ہے۔پھر میں نے کہا یہ ساتھ والا
کھیت کسی مسلمان کا ہے۔اور اس زمیندار نے اس بات کی بھی تصدیق کی ، ساتھ والے
انوار العلوم جلد 26
392
کہنے لگے آپ کو یہ کس طرح پتا لگ گیا کہ یہ کھیت کسی سکھ کا ہے اور ساتھ والا کسی مسلمان کا
ہے؟ میں نے کہا مجھے پتا ہے کہ سکھ محنت کرتا ہے اور مسلمان اپنے کھیت میں سارا دن حقہ
پیتا رہتا ہے اس لئے مسلمان کی فصل خراب ہوتی ہے اور سکھ کی فصل اچھی ہوتی ہے۔چنانچہ اس تجربہ کے ماتحت جب میں نے عمدہ فصل دیکھی تو میں نے سمجھ لیا کہ یہ کسی سکھ کا
کھیت ہے۔اور جب میں نے اس کے ساتھ ہی ایک رڈی فصل دیکھی تو میں نے سمجھا کہ
یہ کسی مسلمان کا کھیت ہوگا۔چنانچہ اس کی تصدیق بھی ہوگئی۔اصل بات یہ ہے کہ ہمارا
زمیندار محنت سے جی چراتا ہے اور حقہ وغیرہ میں زیادہ وقت صرف کرتا ہے۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ ہمارا مزدور عمارت بناتے ہوئے اینٹ اٹھاتا ہے تو اُس
کی یہ حالت ہوتی ہے کہ گویا اُس کی کمر ٹوٹی ہوئی ہے۔وہ آہستہ آہستہ جا کر ایک اینٹ کو
اٹھاتا اور پھر اُسے پھونک مار مار کر صاف کرتا ہے۔پھر ٹوکری میں بڑے اطمینان سے
رکھتا ہے۔پھر دوسری اینٹ اٹھاتا ہے اور اس کے ساتھ بھی یہی کچھ کرتا ہے۔اور پھر کوئی
آدھ گھنٹہ میں ایک ٹوکری اٹھا کر معمار کے پاس پہنچتا ہے۔جب میں 1924ء میں
انگلستان گیا تو ایک دن میں حافظ روشن علی صاحب سے میں نے کہا کہ کیا آپ نے یہاں کوئی
عمارت بنتے دیکھی ہے؟ کہنے لگے ہاں دیکھی ہے۔میں نے کہا کیا اس جگہ میں اور ہمارے
ملک میں کوئی فرق ہے؟ کہنے لگے اس ملک میں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا کسی عمارت کو آگ
لگی ہوئی ہے اور یہ لوگ اسے بجھانے کے لئے جارہے ہیں لیکن ہمارے ملک میں مزدور کیا
اور معمار کیا سب اس طرح کام کرتے ہیں کہ گویا انہوں نے افیون کھائی ہوئی ہے۔اگر زمیندار محنت سے کام کریں تو ایک ایکڑ کا مالک بھی بڑی اچھی طرح اپنے
خاندان کو پال سکتا ہے۔مختلف ممالک میں پیداوار کا جو اندازہ لگایا گیا ہے اس کے مطابق
یورپ کے ملکوں میں اٹلی کی آمد سب سے کم ہے لیکن وہاں بھی 1400 روپیہ فی ایکٹر آمد
ہے۔ہالینڈ میں تین ہزار روپے فی ایکڑ آمد ہے اور جاپان میں چھ ہزار فی ایکڑ آمد ہے۔چونکہ ساری زمین کا 1/3 حصہ زیر کاشت لایا جاتا ہے اس لئے اٹلی کے لحاظ سے ساری
مملوکہ زمین پر 450 روپے فی ایکڑ آمد ہونی چاہئے۔اور ہالینڈ کی آمد کے حساب سے
انوار العلوم جلد 26
393
ساڑھے سات سو روپیہ فی ایکٹر آمدنی ہونی چاہئے۔اور جاپان کے لحاظ سے دو ہزار روپیہ
فی ایکٹر آمد ہونی چاہئے۔تم سمجھ لو کہ اگر ہمارے ملک کے زمیندار اٹلی ، ہالینڈ اور جاپان کے
زمینداروں جتنی محنت کریں تو ہمارا ملک کس قدر مالدار ہوسکتا ہے۔اور ہماری جماعت کی
تبلیغی کوششیں کتنی وسیع ہو سکتی ہیں۔اگر ہمارے ملک کی پیدا وار اٹلی جتنی بھی ہو تو جماعت کی
موجودہ مقدار کے لحاظ سے ہمارا سالانہ چندہ اتنی لاکھ یا ایک کروڑ کے قریب ہو جاتا ہے۔اور جوں جوں جماعت بڑھتی جائے گی چندہ بھی بڑھتا جائے گا۔اور ایک کروڑ سالانہ کی آمد
پر ہم اسلام کو ساری دنیا پر غالب کرنے میں بڑی حد تک کامیاب ہو سکتے ہیں۔پھر بڑی
سہولت تو یہ ہے کہ اگر اس قدر پیداوار بڑھ جائے تو پاکستان کے پاس زر مبادلہ اس قدر
بڑھ جائے گا کہ وہ ہمیں مبلغوں کو بھیجنے کے لئے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ دے سکے گا اور ان
کی تبلیغ بڑی وسیع ہو جائے گی۔اور اگر باہر والے بھی کوشش کریں تو اُن کی مدد سے یورپ کے ہر
بڑے شہر میں مساجد بن سکتی ہیں۔اور یورپ جواب تثلیث کا گڑھ ہے آئندہ تو حید کا علمبر دار ہو
جائے گا۔اور حضرت عیسی علیہ السلام کی حکومت کی بجائے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
حکومت قائم ہو جائے گی۔اور واحد خدا کی تبلیغ اس طرح روس میں کامیاب ہو جائے گی
جس طرح آج کل دہریت کی تبلیغ کامیاب ہو رہی ہے۔زراعت کی زیادہ پیداوار کے لئے کھاد کی ضرورت پر بھی زور دیا جاتا ہے۔خصوصا
مصنوعی کھاد پر بہت زیادہ زور دیا جاتا ہے۔دو سال ہوئے امریکہ سے کچھ ماہرینِ
زراعت آئے تھے۔میں نے پاکستان کے بعض ماہرین زراعت کو اُن کے پاس بھیجا تھا۔انہوں نے کہا کہ تمہارے ملک میں مصنوعی کھا د غلط طریق پر استعمال کی جاتی ہے۔ہمارا
تجربہ یہ ہے کہ اگر مصنوعی کھاد میں نباتاتی یا حیوانی کھاد زیادہ مقدار میں نہ ملائی جائے تو
مصنوعی کھاد سے زمین خراب ہو جاتی ہے اور پیداوار ترقی نہیں کرتی۔اور امریکہ کا پرانا تجربہ
یہ بھی ہے کہ نباتاتی کھاد کے لئے برسیم کی بجائے جس پر ہمارے ملک میں زور دیا جاتا ہے
سورج مکھی کی کاشت پر زور دیا جائے۔اور جب سورج مکھی کی فصل کچھ بڑی ہو جائے تو بل
کے ذریعہ زمین میں دفن کیا جائے تا کہ اس میں نباتاتی کھاد پہنچ جائے۔اُس وقت مصنوعی کھاد
انوار العلوم جلد 26
394
کی ایک دو ٹوکریاں بھی ڈال دی جائیں تو وہ بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔برسیم بے شک
بہت اعلیٰ قسم کی کھاد ہے لیکن برسیم کا زیادہ مقدار میں پیدا کرنا بڑی محنت چاہتا ہے۔وہ
صرف چند کنال میں ہوئی جاسکتی ہے اس لئے اگر وہ برسیم سے دس حصے کم بھی فائدہ دیتی ہو
تب بھی چونکہ ہزاروں ہزارا یکڑ میں بوئی جاسکتی ہے اس لئے ملک کو حقیقی فائدہ برسیم کی
نسبت کئی سو گنے زیادہ پہنچ سکتا ہے۔پس ہماری جماعت کو سورج مکھی کے بونے کی طرف
توجہ کرنی چاہئے۔یہ عام طور پر جون میں ہوئی جاتی ہے۔اور پھر جب اس کے پودے
زمین سے کچھ اوپر نکل آئیں تو اسے زمین میں دفن کر دینا چاہئے اور اپنے وقت پر تھوڑی
سی مصنوعی کھا د بھی ڈال دینی چاہئے۔امریکہ کے لوگ سورج مکھی سے نہ صرف کھاد
کا کام لیتے ہیں بلکہ اس سے مرغی خانے اور ڈیری فارم بھی چلاتے ہیں۔مرغیاں اس کے
بیج کے کھانے سے انڈے زیادہ دیتی ہیں اور گائے اسے کھائے تو اس کا دودھ بڑھ جاتا
ہے۔میں آئندہ کے لئے یہ بھی اعلان کر دینا چاہتا ہوں کہ ہر سال جو جماعت ” غلہ زیادہ
اگاؤ کی مہم میں فرسٹ آئے گی جلسہ سالانہ پر اس کے نام کا اعلان کیا جائے گا تا کہ دوسری
جماعتوں میں بھی شوق پیدا ہو۔اب میں تحریک جدید اور وقف جدید کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔تحریک جدید کو قائم
ہوئے 25 سال ہو چکے ہیں لیکن وقف جدید کو قائم ہوئے ابھی ایک سال ہوا ہے وقف جدید
میں شامل ہونے والوں کی درخواستیں برابر چلی آرہی ہیں مگر ابھی یہ تعداد بہت کم ہے۔وقف جدید میں شامل ہونے والے لوگ کم سے کم ایک ہزار ہونے چاہئیں۔اگر دس ہیں ہزار
ہوں تو اور بھی اچھا ہے۔اگر ہماری جماعت کے زمینداراپنی آمد نہیں بڑھا ئیں تو وقف جدید
کے چندے بھی بڑھ جائیں گے اور وہ مزید آدمی رکھ سکیں گے۔اس وقت 80 آدمی کام کر
رہے ہیں۔پچھلے سال 70 ہزار کے وعدے آئے تھے جس میں سے اکثر حصہ وصول ہو چکا ہے
اور یہ صیغہ اپنا کام عمدگی سے کر رہا ہے۔اور ترقی ہوئی تو اس کا کام اور بھی بڑھ جائے گا۔اس تحریک کے ذریعہ اس سال 400 بیعتیں آئی ہیں جبکہ اصلاح وارشاد کے ذریعہ صرف
54 بیعتیں آئی ہیں۔پس یہ نہایت مبارک کام ہے۔چونکہ وقف جدید میں پرائمری اور
انوار العلوم جلد 26
395
یڈل پاس لڑکے بھی لئے جا سکتے ہیں اس لئے ہماری جماعت جو باقی سب جماعتوں سے
تعلیم میں بہت زیادہ ہے وہ آسانی کے ساتھ اس تعلیم والے دس پندرہ ہزار مبلغ پیش کرسکتی
ہے۔امید ہے کہ جماعت کے افراد اس طرف خاص توجہ کریں گے اور ملک کی جہالت کو
دور کرنے میں مددکریں گے۔مجھے بعض لوگوں کی درخواستیں آتی ہیں لیکن ان میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ میں اپنا لڑکا
جس کی عمر اڑھائی سال کی ہے وقف جدید میں پیش کرتا ہوں۔حالانکہ جو بچہ اڑھائی سال
کا ہے اور جو بولتا بھی نہیں اس نے تبلیغ کیا کرنی ہے یا تعلیم کیا دینی ہے۔بے شک ہم نے
تعلیم کا معیار کم رکھا ہے لیکن عمر کم نہیں کی۔بڑا آدمی ہو تو چاہے وہ پرائمری پاس ہی ہو کام
کر سکتا ہے لیکن جو شخص اپنا اڑھائی سال کا بچہ وقف کرتا ہے وہ دین پر جھوٹا احسان کرتا
ہے۔امید ہے کہ جماعت کے افراد اس طرف خاص توجہ کریں گے اور ملک کی جہالت کو
دور کرنے میں مدد کریں گے۔اسی طرح ملک کی بیماریوں کے دور کرنے میں بھی مدد کریں گے کیونکہ وقف جدید
کے واقفین اپنے علاقہ میں تعلیم بھی دیتے ہیں اور بیماروں کا دیسی اور ہومیو پیتھک علاج
بھی کرتے ہیں۔گو حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہمیں کافی ڈاکٹر مل گئے ہیں لیکن ہمارے
ملک کی آبادی کے لحاظ سے ان کی تعداد بھی کافی نہیں۔چنانچہ میرے پاس کئی احمدی
ڈاکٹروں کے خط آتے ہیں کہ ہماری عمر ریٹائر ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے لیکن محکمہ ہمیں
ریٹائر نہیں کرتا۔جس سے پتا لگتا ہے کہ ابھی محکمہ کے پاس کافی ڈاکٹر نہیں۔اگر کافی ڈاکٹر
ہوں تو ریٹائر ہونے کی عمر تک پہنچنے پر انہیں ریٹائر کیوں نہ کرے۔یورپ کے بعض ملکوں
میں فی سو آدمی ایک معالج ہوتا ہے۔ہمارے ملک کی آبادی آٹھ کروڑ ہے۔اس لحاظ سے
ہمارے پاس تو ایک لا کھ معالج ہونا چاہئے۔انگلستان میں سب سے کم معالج ہیں۔وہاں
دو ہزار پر ایک معالج ہے۔پس انگلستان کے لحاظ سے بھی ہمارے پاس چالیس ہزار
معالج ہونا چاہئے۔ہومیو پیتھک اور دیسی طب میں یہی فائدہ ہے کہ ایک تو علاج سستا ہو
جاتا ہے دوسرے کثرت سے معالج مہیا ہو سکتے ہیں۔امریکہ میں ہومیو پیتھک معالج
انوار العلوم جلد 26
396
کثرت سے ہیں۔ہمارے ملک میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ ڈاکٹری پاس لوگ ہی علاج
کر سکتے ہیں۔یہ درست نہیں۔مجھے ہومیو پیتھک کا شوق ہے اور میں محض خدمتِ خلق کے
طور پر بیس سال سے مفت علاج کر رہا ہوں۔اور میرے کتب خانہ میں اتنی کتابیں ہیں جو
بڑے بڑے ڈاکٹروں کے کتب خانوں میں بھی نہیں ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ مری میں
ایک صاحب جو پہلے معمولی کمپاؤنڈر (COMPOUNDER) تھے اور ہومیو پیتھی کی
پریکٹس کرتے تھے انہوں نے میرا علاج کیا اور اس سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔بڑے بڑے
ڈاکٹروں نے میرا علاج کیا تھا لیکن میں اکڑوں نہیں بیٹھ سکتا تھا۔لیکن ان صاحب نے
میرا علاج کیا اور میں اکڑوں بیٹھنے لگ گیا۔وہ معمولی کمپاؤنڈر تھے لیکن کتابوں کا مطالعہ
کرنے کے بعد بڑے اچھے ڈاکٹر بن گئے ہیں۔یہاں تک کہ لاہور کے بعض کا لجوں کے
پاس شدہ ڈاکٹر ہیں اُن سے بھی زیادہ ان کی دوائی مؤثر ہوتی تھی۔ہمارے ربوہ میں بھی
ایک صاحب ہو میو پیتھک کی پریکٹس کرتے ہیں۔وہ معمولی کلرک تھے لیکن ہومیو پیتھک کی
پریکٹس میں انہوں نے بڑی مشق کر لی ہے۔بہر حال جماعت کو چاہئے کہ تحریک جدید اور
وقف جدید کی طرف خاص توجہ کرے۔اسی طرح واقفین کو چاہئے کہ وہ تفسیر میں لے کر پڑھیں۔تفسیر صغیر اور تفسیر کبیر بھی۔اور
لوگوں میں پھیلائیں تا کہ قرآن کریم سے لوگوں کا تعلق پیدا ہو۔قرآن کریم ہی ایک ایسی
چیز ہے جو دلوں میں نور پیدا کرتی ہے۔اگر آپ لوگ قرآن پھیلائیں گے تو احمدیت کی
دشمنی لوگوں کے دلوں سے خود بخود کم ہو جائے گی۔وہ جب پڑھیں گے کہ قرآن میں لکھا
ہے کہ یہودیوں اور عیسائیوں کے ساتھ بھی سختی نہ کرو تو کیا انہیں خیال نہیں آئے گا کہ ہم
مسلمانوں کے ساتھ کیوں کرتے ہیں؟ ہماری جماعت شکایت کیا کرتی ہے کہ لوگ ہم پر سختی
کرتے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کو قرآن سے واقف نہیں کیا۔اگر
وہ تفسیر صغیر وغیرہ اپنے پاس رکھیں اور لوگوں کو پڑھنے کے لئے دیں تو آہستہ آہستہ لوگوں
میں قرآن سیکھنے کا شوق پیدا ہو جائے گا۔مجھے یاد ہے پچھلی جنگ میں ہمارے ایک دوست عراق گئے۔انہوں نے ایک غیر احمدی
انوار العلوم جلد 26
397
کرنیل کو تفسیر کبیر پڑھنے کے لئے دی۔انہوں نے جب واپس لی تو وہ کہنے لگا مجھے
کتاب دے دو اور سو روپیہ لے لو۔چنانچہ وہ کہتے ہیں اُس نے سور و پیہ مجھے دے دیا اور
میں نے تفسیر کبیر کے لئے قادیان لکھ دیا۔لیکن مجھے معلوم ہوا کہ تفسیر کبیر کی وہ جلد ختم ہو چکی
ہے۔پس ہمارے دوست اگر تبلیغ کے لئے یہ طریق استعمال کریں تو بڑا مؤ ثر ثابت ہو سکتا
ہے۔مگر ایسا نہ کریں کہ وہ تفسیر کبیر کی اُن دو جلدوں کا جو ان کے پاس ہیں سوسور و پیہ مجھ
سے مانگنا شروع کر دیں۔میں نے پچھلے سال جلسہ پر ذکر کیا تھا کہ پندرہ سال پہلے ایسا ہوا
تھا لیکن ایک دوست نے جھٹ اپنی تفسیر مجھے بھیج دی اور کہا کہ ایک سور روپیہ مجھے دے
دیں۔میں نے کہا یہ تو پندرہ سال پہلے کی بات ہے اب تو مجھے پتا بھی نہیں کہ وہ صاحب
کہاں ہیں۔کہنے لگا کچھ کم روپے دے دیں۔میں نے کہا میں نے تو تفسیر خریدنی نہیں
میرے پاس تفسیر موجود ہے۔میں نے تو صرف یہ کہا تھا کہ ایک غیر احمدی افسر پر اس کا
اس قد را ثر ہوا تھا کہ اُس نے سو روپیہ دے کر اس کتاب کو خریدنا چاہا۔جاؤ اور عراق سے
اُس آدمی کو تلاش کرو شاید وہ آدمی مل جائے اور تفسیر لے لے میں کیوں لوں ؟ بعد میں وہ
پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کو لکھتے ہیں کہ کچھ روپیہ ہی مجھے دے دیں۔ساٹھ ہی دے
دیں، چالیس ہی دے دیں۔بہر حال جو شخص ان کتابوں کو پڑھتا ہے اُس پر اثر ہوئے
بغیر نہیں رہتا۔میں نے یہاں تک بھی کہا تھا کہ اگر کوئی غیر احمدی کتاب خرید کر پڑھنا
چاہے تو اُسے نصف قیمت میں دے دو۔بہر حال بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے تفسیر کبیر
پڑھی اور بعد میں اس کے متعلق بڑی اچھی رائے کا اظہار کیا۔تفسیر کبیر کا تو ہر ایک کے لئے
پڑھنا مشکل ہے لیکن تفسیر صغیر سے تھوڑی سی محنت کے بعد پورا قرآن پڑھا جا سکتا ہے اس
لئے اس کی طرف توجہ بہت مفید ہو سکتی ہے۔یہ تبلیغ کے لئے بہترین ذریعہ ہے۔زبانی تبلیغ
کرنے بیٹھو تو بعض اوقات لڑائی ہو جاتی ہے اور فتنہ پیدا کرنا اسلام کے خلاف ہے۔لیکن
اگر تم کسی کو کتاب پڑھنے کے لئے دے دو تو وہ گھر میں بیٹھ کر ہی اسے پڑھے گا۔اور اگر وہ
گھر میں بیٹھا ہوا وہ کتاب پڑھے گا تو وہ بیوی سے تو نہیں لڑے گا اور نہ تم سے لڑائی کر سکے
گا اس لئے یہ طریق بہت مفید ہے۔دوسرے قرآن میں یہ برکت ہے کہ وہ دوسرے پر
انوار العلوم جلد 26
اثر کئے بغیر نہیں رہتا۔398
حضرت خلیفۃ المسیح اول سنایا کرتے تھے کہ قادیان میں ایک دفعہ ایک رئیس آیا جو
شراب کا عادی تھا۔میں نے اسے بہت سمجھایا کہ شراب چھوڑ دو مگر وہ کہتا تھا کہ مجھ سے
شراب چھوڑی نہیں جاتی۔اس نے کہا مجھے حضرت صاحب سے ملا دو۔چنانچہ میں نے اس
کی ملاقات کا انتظام کروا دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسے مسجد مبارک کے ساتھ
والے کمرہ دار الفکر میں لے گئے۔تھوڑی دیر کے بعد جب وہ باہر نکلا تو اُس کی آنکھیں
سُوجی ہوئی تھیں۔آپ فرماتے تھے میں نے کہا تمہیں کیا ہوا ؟ کہنے لگا آپ نے مجھے اتنی
نصیحت کی تھی لیکن مجھ پر کوئی اثر نہ ہوا لیکن مرزا صاحب نے صرف چند لفظ کہے تو میری
چیخیں نکل گئیں اور آج سے میں نے عہد کر لیا ہے کہ آئندہ کبھی شراب نہیں پیوں گا۔حضرت خلیفہ اول فرمانے لگے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام میں جو اثر ہوسکتا تھا وہ
میرے کلام میں کہاں ہوسکتا تھا۔اور یہ سچی بات ہے کہ جو فرق حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ اول کے
کلام میں تھا اُس سے لاکھوں گنا فرق آپ لوگوں کے کلام اور قرآن کریم میں پایا جاتا
ہے۔آپ لوگ اگر کسی کو وعظ ونصیحت کریں گے تو اتنا اثر نہیں ہو سکتا لیکن اگر قرآن اسے
پڑھنے کے لئے دیں گے تو اس پر بہت زیادہ اثر ہوگا۔غرض لوگوں تک حق پہنچانے اور ان
کے دل نرم کرنے کا یہ سب سے بہتر ذریعہ ہے۔قرآن کریم میں حُبّ وطن کا بھی ذکر آتا
ہے۔تہذیب و تمدن کا بھی ذکر آتا ہے۔اپنے ہمسایوں پر رحم کرنے کا بھی ذکر آتا ہے۔غیر مذاہب کے لوگوں سے ہمدردی کرنے کا بھی ذکر آتا ہے۔پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک
شخص قرآن پڑھے اور پھر دوسرے پر سختی کرے۔ابھی ایک جگہ ایک احمدی کو سزا ملی ہے۔چھوٹا افسر جو سزا دینے والا تھا وہ مخالف تھا۔اس کی اپیل ایک اور اعلیٰ افسر کے پاس گئی تو
اس نے کہا کیا مرزائی ہی سزا دینے کے لئے رہ گئے ہیں ؟ عیسائی بھی تبلیغ کرتے ہیں۔اگر
انہوں نے تبلیغ کی تو کیا ہوا ؟ گویا یہ فطرت کی آواز تھی جو اس کے دل سے آئی ممکن۔اس نے قرآن کریم پڑھا ہوا ہو اور اُس پر یہ اثر ہو کہ اگر عیسائیوں اور یہودیوں سے بھی
ہے