متفرق امور

انوارالعلوم (جلد 26), حصہ 3

انوار العلوم جلد 26
399
حُسنِ سلوک کرنے کا حکم ہے تو غریب مرزائی کو کیوں سزادی جائے۔تو یہ تبلیغ کا ایک
نہایت ہی کامیاب ذریعہ ہے اس کی طرف خاص توجہ کرنی چاہئے۔میں نے
کئی دفعہ سنایا ہے کہ ہمارے ایک دوست شیر محمد یکہ بان ہوتے تھے۔وہ کا ٹھ گڑھ
کے رہنے والے تھے۔انہوں نے ایک سو سے زیادہ احمدی کیا تھا۔ان کی تبلیغ کا یہ طریق
تھا کہ وہ الحکم منگوایا کرتے تھے وہ ان پڑھ تھے لیکن الحکم جیب میں ڈالے رکھتے تھے اور جو
آدمی پڑھا لکھا کہ میں بیٹھتا اُسے کہتے بھائی جی! مجھے یہ اخبار پڑھ کر سنائیں۔وہ شخص
الحکم پڑھنا شروع کرتا اور اُس پر اثر ہونا شروع ہو جاتا۔اور یا تو وہ سخت مخالف ہوتا تھا
اور یا پھر گھر پہنچ کر لکھتا مجھے پتا لکھوا دو میں نے بھی یہ اخبار منگوانا ہے اس میں بہت اچھی
باتیں ہیں۔وہ پھر تھوڑے دنوں کے بعد آتا اور کہتا میری بیعت کا خط لکھ دو۔اس طرح
انہوں نے سو سے زیادہ احمدی کئے۔اگر الحکم دلوں پر اثر کر سکتا ہے تو قرآن سے تو یقیناً
بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور اللہ تعالیٰ ایسی برکت دے گا کہ لوگوں کے دل بالکل صاف ہو
جائیں گے۔اور جیسا کہ قرآن کریم نے فرمایا ہے آج جو تمہارے دشمن ہیں کل وہ تم پر
جان قربان کرنے لگ جائیں گے۔اور اگر وہ تمہیں نقصان پہنچانا چاہیں گے تو اللہ تعالیٰ
تمہاری خود حفاظت فرمائے گا۔قادیان کے قریب را جپورہ میں ہماری کچھ زمین تھی۔ایک دفعہ میں وہ زمین دیکھنے
گیا وہاں ایک عیسائی ہمارے تعاقب میں پہنچ گیا۔وہ اس نیت سے راجپورہ گیا کہ مجھے مار
ڈالے لیکن وہاں سے وہ نا کام واپس آیا اور گھر آ کر اسے پتا لگا کہ اُس کی بیوی بد کا ر ہے
اس نے اسے مار دیا اور اس کے نتیجہ میں پھانسی کے تختہ پر لڑکا یا گیا۔عدالت میں اس نے
بتایا کہ راجپورہ میں مرزا صاحب کو مارنے گیا تھا لیکن جب میں وہاں گیا تو ان کے ایک
محافظ (یحیی خان مرحوم ) بندوقیں صاف کر رہے تھے۔میں نے خیال کیا کہ میرے
پاس تو ایک بندوق ہے اور ان کے پاس کئی بندوقیں ہیں میں یہاں سے بیچ کر نہیں جاؤں
گا۔چنانچہ میں وہاں سے بھاگ آیا۔گھر آیا تو مجھے پتا لگا کہ میری بیوی بد کا ر ہے۔اس پر
میں نے اسے مار دیا ورنہ مارنے میں مرزا صاحب کو گیا تھا۔تو اللہ تعالیٰ جب حفاظت کرتا

انوار العلوم جلد 26
400
ہے تو وہ آپ ہی آپ سامان پیدا کر دیتا ہے۔میں دار الحمد میں رہتا تھا اور ایک دن میرا ایک لڑکا میرے پاس آیا اور کہنے لگا ایک
آدمی با ہر آیا ہوا ہے اور وہ کہتا ہے میں نے ضروری ملاقات کرنی ہے۔میں جب باہر آیا
تو دیکھا کہ ایک لڑکا کھڑا تھا۔اُس نے کہا میں آپ سے ملنے آیا ہوں میرے پاس
عبد الاحد پٹھان جواب قادیان میں رہتے ہیں کھڑے تھے انہوں نے جھٹ اُس کا ہاتھ پکڑ
لیا اور کہا اس نے آپ کو مارنے کے لئے خنجر چھپایا ہوا ہے۔میں نے کہا تمہیں کیسے پتا لگا ؟
اس نے کہا میں پٹھان ہوں اور ہم میں دستور ہے کہ ہم خنجر اپنے نیفے میں چھپا کر رکھتے
ہیں۔میں نے دیکھا کہ یہ لڑ کا ایک خاص طرز پر اپنی ٹانگ ہلاتا تھا۔میں نے سمجھ لیا کہ اس
کے نیفے میں ضرور کوئی چیز ہے۔چنانچہ میں نے ہاتھ مارا تو مجھے اک سخت سی چیز محسوس
ہوئی اور میں نے اسے پکڑ لیا۔تو اللہ تعالیٰ بچانے پر آئے تو بڑے بڑے دشمنوں کو بھی
نا کام کر دیتا ہے۔یہ انسان کی غلطی ہوتی ہے کہ وہ سمجھتا ہے میری تدبیروں سے ہوگا
حالانکہ انسان میں یہ طاقت نہیں کہ وہ کسی کا دل بدل سکے۔ہاں اللہ تعالیٰ دوسروں کے
دل بدل سکتا ہے۔دیکھ لو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کیسے کیسے دشمن تھے مگر بعد میں وہ
آپ کے بڑے جاں نثار ثابت ہوئے۔مجھے یاد ہے کہ لکھنو میں ایک عرب آیا۔لوگ اس کی بڑی خاطر تواضع کرتے تھے کہ
یہ بغداد شریف سے آیا ہے۔میاں چٹو اہلِ قرآن کے لیڈر ہوتے تھے۔وہ اسے قادیان
لے آئے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بات کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن شریف
میں یوں لکھا ہے اور آپ نے ق کو پنجابی لہجہ میں ادا کیا۔اس پر عرب کہنے لگا آپ کو کس
نے مسیح بنایا ہے آپ توق بھی نہیں بول سکتے۔صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید اُس وقت
مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے اسے مارنے کے لئے ہاتھ اٹھایا۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فوراً اُن کا ہاتھ پکڑ لیا۔پاس ہی حضرت مولوی عبد الکریم صاحب بیٹھے ہوئے
تھے آپ نے انہیں فرمایا کہ ان کا دوسرا ہاتھ بھی پکڑ لیں اور جب تک مجلس برخاست نہ ہو جائے
ان کا ہاتھ نہ چھوڑیں۔چنانچہ انہوں نے آپ کا ہاتھ پکڑے رکھا۔بعد میں اس نے میاں چٹو کے

انوار العلوم جلد 26
401
ساتھ دھوکا بازی کی اور انہوں نے اسے گھر سے نکال دیا۔حکیم محمد حسین صاحب قریشی جو
ہماری جماعت کے ایک بڑے مخلص دوست تھے میاں چٹو کے پوتے تھے۔میاں چٹو
مولوی عبداللہ صاحب چکڑالوی کے معتقد تھے مگر بعد میں انہیں پتا لگا کہ اس میں کوئی
اخلاقی نقص ہے۔اس پر وہ کہنے لگے کہ جس شخص کے اخلاق خراب ہیں اسے یہ حق کیسے ہوسکتا
ہے کہ وہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض کرے چنانچہ وہ ان سے الگ ہو گئے۔تو اللہ تعالیٰ دلوں کو پھیرتا رہتا ہے اور کچھ کا کچھ بنا دیتا ہے پس خدا تعالیٰ سے دعائیں
کرتے رہنا چاہئے اور اُسی پر ساری امیدیں رکھنی چاہئیں کیونکہ اس سے زیادہ مہربان
اور طاقت ور اور کوئی نہیں۔اِسی طرح جماعت کو تحریک جدید کی طرف بھی خاص توجہ کرنی
چاہئے۔اگر اس کا چندہ بڑھ جائے تو ہمیں دنیا کے ہر ملک میں مسجد بنانے کی توفیق مل
جائے گی اور اس طرح ہم اسلام کا جھنڈا دنیا کے ہر کونہ میں گا ڑسکیں گے۔غیر ممالک میں
اشاعت اسلام کا کام تحریک جدید کے سپرد ہے اور یہ کام اتنا وسیع ہے کہ جماعت کی خاص
توجہ کے بغیر اسے کامیابی سے چلانا مشکل ہے۔اسلام کو دنیا میں پھر سے غالب کرنے کا کام
جماعت احمدیہ کے سپرد ہے اس لئے اسے اس سلسلہ میں ہمیشہ مالی اور جانی قربانیوں میں
پورے جوش سے حصہ لینا چاہئے تا کہ ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہو کر خدا تعالیٰ کے
حضور سرخرو ہو سکیں۔اب میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں۔کل انشاء اللہ دوسری تقریر ہوگی۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور آپ کو زیادہ سے زیادہ جلسہ سے مستفیض ہونے کی
توفیق بخشے۔“
( الفضل 3 را پریل 1959 ء )
1 تاريخ طبرى الجزء الثالث صفحہ 247 تا 249 مطبوعہ بیروت 1987ء
2: البقرة:262

انوار العلوم جلد 26
403
سیر روحانی (12)
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمو د احمد
خلیفة المسیح الثانی
سیر روحانی (12)

انوار العلوم جلد 26
404
سیر روحانی (12)

آج 10 میں سے 10 باقی