اختتامی خطاب
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
480
افتتاحی و اختتامی خط جلسہ سالانہ 1959ء
اختتامی خطاب
) فرموده 24 جنوری 1960ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔آج سب سے پہلے میں دوستوں کو یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل
سے اس سال تفسیر کیر کی ایک اور جلد شائع ہو گئی ہے جو سورۃ فرقان اور سورۃ شعراء کی
تفسیر پر مشتمل ہے۔دوستوں کو چاہئے کہ وہ اس تفسیر کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں خریدیں
اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔اگر اس وقت دوستوں نے تفسیر نہ خریدی تو
بعد میں انہیں اس تفسیر کے نایاب ہونے پر افسوس ہو گا۔جیسا کہ سورۃ یونس سے کہف تک
کی تفسیر کے ختم ہونے پر دوستوں کو اس کا تجربہ ہو چکا ہے۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ عراق سے ایک دوست نے خط لکھا کہ میں نے آپ کی تفسیر
ایک غیر احمدی کو پڑھنے کے لئے دی۔کچھ عرصہ کے بعد اس کی تبدیلی ہوگئی تو میں نے اُس
سے کتاب مانگی۔اُس نے کہا کہ یہ کتاب میں نہیں دے سکتا۔تم میرے پاس فروخت کر
دو۔آخر سو روپے کو اُس غیر احمدی نے تفسیر کی کتاب خرید لی۔اسی طرح ایک اور دوست
کی چٹھی آئی کہ مجھے اگر آپ پچاس روپے تک تفسیر کی کتاب خرید دیں تو میں روپیہ بھیجنے
کے لئے تیار ہوں۔اور چھپیں چھپیں روپیہ تک تو قادیان میں یہ کتاب عام فروخت ہو رہی
تھی۔اسی طرح حال ہی میں ہندوستان کے ایک مشہور رسالہ کے ایڈیٹر نے تفسیر کی ایک
جلد پڑھ کر لکھا کہ یہ کتاب میں نے ایک احمدی دوست سے مستعار لی ہے جسے مجھ کو واپس
کرنا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ تفسیر مجھ سے کبھی جدا نہ ہو۔پس اس تفسیر کا ہر گھر میں موجود
ہونا ضروری ہے اور اسے ابھی سے خرید لینا چاہئے۔اگر موجودہ تفسیر کی خریداری کی
طرف جلد توجہ نہ کی گئی تو پھر اس تفسیر کا ملنا بھی اُسی طرح مشکل ہو جائے گا جس طرح پچھلی
انوار العلوم جلد 26
481
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء
تفسیر کا ملنا مشکل ہو گیا تھا۔یہ تفسیر خدا تعالیٰ کے فضل سے قرآنی علوم و معارف کا ایک بہت بڑا خزانہ ہے اور
جس قدر مستشرقین یورپ کی طرف سے اسلام پر اعتراضات کیے جاتے ہیں ان میں سے
اکثر اعتراضات کا اس میں لطیف پیرا یہ میں جواب دے دیا گیا ہے۔اگر اس تفسیر کو پڑھ
لیا جائے تو اسلام اور احمدیت کے متعلق کئی قسم کے نئے علوم حاصل ہوتے ہیں۔اور انسان
کو محسوس ہوتا ہے کہ اس پر کیا ذمہ داریاں ہیں اور اسلام کی اشاعت اور دشمنانِ دین کے
حملوں کے دفاع کے لئے اسے کیا طریق اختیار کرنا چاہئے۔یہ تفسیر الشرکۃ الاسلامیہ والوں نے شائع کی ہے۔اسی طرح تفسیر کی کچھ پہلی جلد میں
بھی ان کے پاس موجود ہیں۔دوستوں کو چاہئے کہ وہ اس کتاب کو جلد خرید لیں ایسا نہ ہو
کہ کتاب ختم ہو جائے اور پھر انہیں افسوس ہو۔اسی طرح اس سال ادارۃ المصنفین نے تاریخ احمدیت کا دوسرا حصہ بھی شائع کر دیا
ہے۔گزشتہ سال اس کا پہلا حصہ شائع ہوا تھا۔دوستوں کو چاہئے کہ وہ اس کتاب کو بھی
خریدیں اور پڑھیں تا کہ انہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کے واقعات کا علم ہو۔اگر کتا بیں تو چھپتی جائیں مگر فروخت نہ ہوں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔پس
دوستوں کو اس سال کے نئے لٹریچر سے جو مختلف اداروں کی طرف سے شائع ہوا ہے فائدہ
اٹھانا چاہئے۔اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس کی اشاعت میں حصہ لینا چاہئے۔اس کے بعد میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے
ہماری جماعت کو اس غرض کے لئے قائم کیا ہے کہ دنیا میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت
کی جائے۔اور دنیا کے چپہ چپہ پرمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم کی جائے۔یہی
ہمارے تمام کاموں کا نقطہ مرکزی ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کام کو ہمیشہ جاری رکھیں۔یہاں تک کہ دنیا کا کوئی ملک اور کوئی گوشہ ایسا نہ ہو جہاں اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی آواز نہ پہنچ جائے۔
انوار العلوم جلد 26
482
افتتاحی و اختتامی خط سہ سالانہ 1959ء
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے 610ء میں دعویٰ نبوت فرمایا تھا اور 632ء میں
آپ نے وفات پائی۔گویا آپ نے دعویٰ نبوت کے بعد صرف 23 سال عمر پائی۔لیکن
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس قلیل مدت میں ہی آپ کے کام اور کلام میں عظیم الشان
برکت ڈالی۔اور جو غیر معمولی کامیابی اس نے آپ کو بخشی وہ کسی اور نبی کو میسر نہیں آئی۔احادیث میں لکھا ہے کہ غزوہ احزاب کے موقع پر جب مدینہ کی حفاظت کے لئے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خندق کھدوانی شروع کی تو اچانک ایک پتھر ایسا آ گیا جو
کسی طرح ٹوٹنے میں نہیں آتا تھا۔صحابہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع
دی تو آپ خود وہاں تشریف لے گئے اور کدال پکڑ کر زور سے اسے پتھر پر مارا۔اس کے
نتیجہ میں اس پتھر میں سے ایک روشنی نمودار ہوئی اور آپ نے فرمایا اللهُ اَكْبَرُ اور صحابہ
نے بھی بلند آواز سے آپ کے ساتھ نعرہ تکبیر بلند کیا۔پھر دوبارہ آپ نے کدال مارا تو پھر
ایک روشنی نمودار ہوئی اور آپ نے فرمایا اللهُ اَکبَرُ۔اس پر صحابہ نے پھر بڑے زور سے
نعرہ تکبیر بلند کیا۔اس کے بعد آپ نے تیسری مرتبہ کدال مارا اور پھر اس پتھر میں سے
روشنی نکلی اور آپ نے فرمایا اللہ اکبر اور ساتھ ہی صحابہ نے بھی نعرہ تکبیر بلند کیا۔اور پھر
ریزہ ریزہ ہو گیا۔جب پتھر ٹوٹ چکا تو صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ نے تین دفعہ
اللهُ أَكْبَرُ کیوں کہا؟ آپ نے فرمایا کہ جب پہلی مرتبہ میں نے کدال مارا اور پتھر میں سے
روشنی نکلی تو مجھے قیصر روم کے محلات دکھائے گئے اور اُن کی کنجیاں میرے سپرد کی گئیں۔پھر
دوسری دفعه کدال مارا اور روشنی نکلی تو مجھے مدائن کے سفید محلات دکھائے گئے اور مملکت فارس
کی کنجیاں مجھے دی گئیں۔پھر تیسری دفعہ کدال مارا اور اس میں سے روشنی نمودار ہوئی تو
مجھے صنعاء کے دروازے دکھائے گئے اور مملکت یمن کی کنجیاں میرے سپرد کی گئیں 1۔چنانچہ انہی پیشگوئیوں کے مطابق اللہ تعالیٰ نے خلفاء راشدین کے زمانہ میں قیصر و کسری کو
زبر دست شکست دی اور شاہانِ ایران اور یمن کی سرزمین پر اسلام کا جھنڈا لہرانے لگا۔مگر افسوس کہ بعد میں مسلمانوں نے تبلیغ اور آپ کی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے میں کو تا ہی
سے کام لیا اور اسلام کی اشاعت رک گئی ورنہ کوئی وجہ نہیں تھی کہ آج دنیا بھر میں مسلمان
انوار العلوم جلد 26
483
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء
عیسائیوں ، ہندوؤں اور بدھوں وغیرہ سے بہت زیادہ نہ ہوتے۔فطرت صحیحہ کے مطابق
تعلیم کی اشاعت اگر زور سے کی جاتی تو یقیناً وہ انسانوں
کو کھینچ لیتی۔مگر افسوس کہ تبلیغ اسلام کو
انہوں نے فراموش کر دیا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ دنیا میں کمزور ہوتے چلے گئے۔اب ہمارا فرض
ہے کہ ہم اس غفلت کا ازالہ کریں اور ساری دنیا کو اسلام کی طرف کھینچ کر لے آئیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پر قریباً چودہ سو سال گزر چکے ہیں مگر ابھی تک
اسلام دنیا میں اقلیت ہے۔عیسائیت کو 1959 سال گزر گئے مگر دنیا میں جتنی عیسائیت پھیلی
ہے اُس کو دیکھتے ہوئے کہنا پڑتا ہے کہ عیسائیوں نے زیادہ وفاداری سے کام لیا ہے۔مسلمان اب تک بھی صرف عرب، شام اور ایران میں ہی زیادہ ہیں ورنہ ہندوستان میں
وہ کم ہیں۔روس میں وہ کم ہیں، جاپان میں وہ کم ہیں ، آسٹریلیا میں وہ کم ہیں۔تھائی لینڈ
میں وہ کم ہیں، جرمنی میں وہ کم ہیں، ناروے اور سویڈن میں وہ کم ہیں، فرانس میں وہ کم
ہیں ، سپین میں وہ کم ہیں، امریکہ میں وہ کم ہیں، فلپائن میں وہ کم ہیں حالانکہ فلپائن میں
اسلام بڑی دیر سے قائم ہو چکا ہے۔اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم اس غفلت کا علاج کریں۔اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے
اسلام کو برتری بخشی ہے ہم اُسے دنیا میں بھی برتر کر کے چھوڑیں۔یہاں تک کہ تمام
مذاہب یہ اقرار کرنے پر مجبور ہوں کہ اسلام کا مقابلہ ہم نہیں کر سکتے اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا لایا ہوا نور ساری دنیا میں پھیل جائے۔اللہ تعالیٰ کا فضل اور اُس کا احسان ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس زمانہ
میں تبلیغ اسلام کی آگ لوگوں کے دلوں میں پھر بھڑکائی اور آپ نے اپنے انفاس قدسیہ
سے ایک ایسی جماعت پیدا کر دی جو اسلام کو تمام دنیا میں پھیلانے کا تہیہ کئے ہوئے
ہے۔مگر اس کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ابھی سارا ہندوستان باقی ہے ، سارا
انگلستان باقی ہے، سارا روس باقی ہے، سارا فرانس باقی ہے ،سارا سکنڈے نیویا باقی ہے،
سارا جرمنی باقی ہے، سارا آسٹریلیا باقی ہے۔اس کو تا ہی کا علاج ہم نے کرنا ہے اور ہم
نے ہی ساری دنیا کو حلقہ بگوش اسلام بنانا ہے۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی کوششوں کو
انوار العلوم جلد 26
484
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء
تیز سے تیز تر کرتے چلے جائیں اور اسلام کے غلبہ کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ مسیح محمدی مسیح موسوی سے اپنی تمام شان میں
بڑھ کر ہے 2۔پس اگر مسیح موسوی کی امت 1959 سال سے دنیا پر غالب چلی آ رہی ہے
تو ہم امید کرتے ہیں کہ میر محمدی کے ماننے والوں کو کم از کم چار ہزار سال تک دنیا پر غلبہ
حاصل رہے گا۔اور اگر اللہ تعالیٰ اس سے بھی زیادہ غلبہ عطا کر دے تو یہ اس کا احسان
ہے، بہر حال
تبلیغ اسلام کا کام ہماری زندگیوں تک محدود نہیں بلکہ ہم سب کے مرنے کے
بعد بھی ہزاروں سال تک جاری رہے گا۔اس عرصہ میں ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے احمدیت باقی تمام فرقوں اور مذہبوں پر چھا جائے گی اور اسلام دنیا میں کامل طور پر
غالب آ جائے گا۔میں اس موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تمام اولاد کو خواہ وہ آپ کے بیٹے ہیں
یا پوتے اور نواسے یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ میرے سامنے اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر
اس بات کا اقرار کریں کہ وہ ہمیشہ اپنے آپ کو خدمت دین میں لگائے رکھیں گے اور اپنی
آئندہ نسلوں کو بھی احمدیت کی تبلیغ کی طرف توجہ دلاتے رہیں گے اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری
رکھیں گے یہاں تک کہ قیامت آ جائے۔مگر چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر سچے دل
سے ایمان لانے والے تمام احمدی بھی خواہ کسی جگہ کے رہنے والے ہوں آپ کے روحانی بیٹے
ہیں اس لئے جماعت احمدیہ کے تمام دوستوں کو چاہئے کہ وہ بھی اس عہد میں شامل ہوں۔میں اس وقت عہد کے الفاظ دہراؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان
کے تمام افراد اور آپ کے روحانی بیٹے کھڑے ہو جائیں اور اس عہد کو دہرائیں۔اَشْهَدُ
أن لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَريكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ هم
اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی اشاعت اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی زندگیوں
کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے۔اور اس مقدس فرض کی تکمیل کے لئے
ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول کے لئے وقف رکھیں گے۔اور ہر بڑی سے بڑی
انوار العلوم جلد 26
485
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء
قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچا رکھیں گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے
استحکام کے لئے آخر دم تک جدو جہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولاد کو ہمیشہ
خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے
تا کہ قیامت تک خلافت احمد یہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ
اسلام کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام
جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے۔اے خدا ! تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطا
فرما - اللهُمَّ امِيْنَ اللَّهُمَّ آمِيْنَ - اَللَّهُمَّ امِيْنَ۔یہ اقرار جو اس وقت آپ لوگوں نے کیا ہے اگر اس کے مطابق قیامت تک حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی جسمانی اور روحانی اولا دا شاعت اسلام کے کام میں مشغول رہے
تو یقیناً احمد بیت تمام دنیا پر چھا جائے گی اورمحمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے
تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے گا۔دیکھو! حضرت مسیح کے زمانہ پر 1959 سال گزر چکے ہیں مگر مسیحی اب تک اپنے
مذہب پر قائم ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر تو ابھی بہت تھوڑی مدت
گزری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام 1908 ء میں فوت ہوئے اور اب 1960ء
ہے۔گویا آپ کی وفات پر ابھی صرف 52 سال گزرے ہیں۔اسی طرح یہودیوں کو لو تو
اُن کے زمانہ پر تین ہزار چارسو سال گزر چکے ہیں مگر پھر بھی وہ یہودیت پر قائم ہیں اور اُن
کے استقلال کو دیکھ کر عیسائی بھی ان کی مدد کر رہے ہیں۔چنانچہ جب نہر سویز کا جھگڑا پیدا
ہوا اور مسلمانوں نے یہودیوں کو روکا تو انگریزوں نے جو عیسائی ہیں یہودیوں کی مدد کی۔آپ لوگ تو محمدی مسیح کے تابع ہیں اور محمد رسول
اللہ موسی سے اور آپ کا موعود خلیفہ مسیح موعود
مسیح ناصری سے بہت بڑھ کر تھا۔اگر آج ساری دنیا میں مسیح ناصری کی حکومت قائم ہے تو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت کیوں قائم نہیں ہو سکتی۔جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم خود فرماتے ہیں کہ لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيْسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتِّبَاعِيْ
انوار العلوم جلد 26
486
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء
یعنی اگر مونٹی ور عیسی زندہ ہوتے تو انہیں میری اتباع کے بغیر کوئی چارہ نہ ہوتا۔اگر
موسی اور عیسی جیسے نبیوں کو بھی محمد رسول اللہ کی اطاعت کے بغیر چارہ نہ تھا تو اُن کی
امتوں پر آپ کی اطاعت کیوں لازمی نہ ہوگی۔پس آپ کو ہمت دکھانی چاہئے اور پھر دعائیں بھی کرنی چاہئیں کیونکہ محض ہمت سے
کچھ نہیں بنتا۔اصل چیز دعا ہی ہے۔پس دعائیں کرو اور پھر دعائیں کرو اور پھر دعائیں
کرو۔یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ دنیا کے چپہ چپہ پر احمدیت پھیلا دے اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی یہ پیشگوئی پوری ہو جائے اور اسلام دنیا پر اتنا غالب آجائے گا کہ باقی لوگ
حقیر اور ذلیل ہو کر رہ جائیں گے۔اگر چار پانچ ہزار سال تک آپ لوگ اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے کوشش
کرتے رہیں تو امید ہے کہ دنیا کے چپہ چپہ پر احمدیت پھیل جائے گی۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے الوصیت میں تحریر فرمایا ہے کہ تبلیغ اسلام کا کام صرف ایک نسل کا نہیں بلکہ
ہم سب کے مرنے کے بعد بھی جاری رہے گا 4 اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر
ابھی صرف 52 سال ہوئے ہیں اور صرف پہلی نسل گزر رہی ہے۔اگر موسی کی امت تین
ہزار چارسو سال تک اپنے مذہب پر قائم رہ سکتی ہے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
امت کیوں اس سے زیادہ عرصہ تک اسلام پر قائم نہیں رہ سکتی۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے داؤ بھی قرار دیا ہے بلکہ آپ فرماتے ہیں:
اک شجر ہوں جس کو داؤدی صفت کے پھل لگے
میں ہوا داؤد اور جالوت ہے میرا شکار 5
اس کے معنے یہ ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد میں بھی حضرت داؤڈ کی
شان جیسے آدمی پیدا ہوں گے اور دنیا میں ہر جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روحانی اور
جسمانی اولاد پھیل جائے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو وفات پاچکے ہیں۔اب یہ ہم
لوگوں کا جو اُن کی جماعت میں سے ہیں کام ہے کہ ہم آپ کے نام اور اسلام کو دنیا کے
کناروں تک پہنچائیں۔یہاں تک کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام لیوا موسی اور۔
انوار العلوم جلد 26
487
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء
ان کے خلیفہ مسیح ناصرٹی کے نام لیواؤں سے ہزاروں گنا بڑھ جائیں۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے اور سستیوں
اور غفلتوں سے بچائے اور سچا مسلمان اور سچا احمدی بنائے۔اور قیامت تک آپ لوگوں کو
عزت بخشے اور قیامت تک احمدیت چلتی چلی جائے۔اور اگر آپ لوگ اپنے ایمانوں پر قائم
رہیں گے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا ہوتے رہیں گے تو یقیناً خدا تعالیٰ آپ کی مدد
کرے گا۔اور قیامت تک خدا تعالیٰ آپ کو اونچا رکھے گا۔کیونکہ گو خاتم النبیین کے معنے ہم
نبیوں کی مہر کے کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ قیامت تک صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا ہی زمانہ ہے۔بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لَا تَقُوْمُ السَّاعَةُ
إِلَّا عَلَى أَشْرَارِ النَّاسِ 6 یعنی قیامت بُرے لوگوں پر آئے گی۔مگر میں یہ نہیں چاہتا کہ
آپ اشرار الناس بنیں بلکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ لوگ ہمیشہ اختیار نام کے مستحق رہیں۔اور اگر آپ لوگ تو بہ واستغفار میں مشغول رہیں تو جس خدا نے اپنے رسول کو یہ خبر دی تھی وہ
اسے اشرار کی بجائے اختیار میں بھی بدل سکتا ہے۔اور ہوسکتا ہے کہ قیامت تک آپ لوگوں
کے ذریعہ سے نیکی کا سلسلہ قائم رہے اور قیامت اشرار پر نہیں بلکہ اخیار پر آئے۔آخر آپ
لوگ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں اور اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کے متعلق قرآن کریم
میں فرمایا ہے کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ 7 پس اس آیت کے مطابق
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت اشرار الناس نہیں ہوگی بلکہ وہ قیامت تک اخيَارُ النَّاسِ ہی ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی فرماتے ہیں:
ہم ہوئے خیر اُئم تجھ سے ہی اے خیر رُسُل
تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے 8
مگر اس غرض کے لئے ضروری ہے کہ آپ لوگ اپنی طاقتوں کو لوگوں کے فائدہ کے
کے لئے ہے کہ آپ لوگ اپنی کو فائدہ
لئے استعمال کریں اور اپنی شان نہ بڑھا ئیں بلکہ بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچائیں۔کیونکہ
أُخْرِجَتْ لِلنَّاس کے معنے یہ ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت تمام انسانوں
کے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہے اور اگر تم سارے انسانوں کو فائدہ نہیں پہنچا سکتے تو کم سے کم
انوار العلوم جلد 26
488
افتتاحی و اختتامی خط جلسہ سالانہ 1959 ء
اپنی جماعت کی ترقی کے لئے تو کوشش کرو۔پھر آپ کو خدا تعالیٰ اس بات کی بھی توفیق عطا فرما
دے گا کہ آپ تمام بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے کام کریں۔میں نے خدام الاحمدیہ اور
انصار اللہ کا قیام اسی غرض کے لئے کیا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جہاں جہاں کام
کر رہے ہیں لوگوں کے دلوں میں جماعت کی عزت بڑھ رہی ہے۔پس دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اتنا بڑھائے کہ دنیا کے تمام مذاہب
کے پیرو اس کی عظمت کو تسلیم کرنے لگیں اور ہندوؤں اور سکھوں میں بھی اسلام پھیلنا
شروع ہو جائے اور وہ بھی کثرت کے ساتھ اسلام میں داخل ہونے لگیں۔حضرت مسیح کے واقعہ صلیب پر 1959 سال گزر چکے ہیں اور عیسائیت اب تک پھیل
رہی ہے لیکن محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو مسیح کے استاد حضرت موسی سے بھی بڑے
تھے ان کے ماننے والے بھی کم ہیں۔اگر آپ لوگ کمر ہمت کس لیں اور عیسائیوں اور
یہودیوں اور ہندوؤں کی طرف توجہ شروع کر دیں تو یقیناً امت محمدیہ اپنی کثرت تعداد میں
امت عیسویہ اور امتِ موسو یہ دونوں سے بڑھ جائے گی۔تاریخ میں لکھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک یہودی اپنے
ایک بھائی کے ساتھ آپ کے پاس آیا اور آپ سے گفتگو کرتا رہا۔جب وہ آپ سے
باتیں کر کے واپس کو ٹا تو دوسرے بھائی نے اُس سے پوچھا کہ بتاؤ تمہارا اس کے متعلق کیا
خیال ہے؟ وہ کہنے لگا یہ ہے تو وہی جس کی موسی نے خبر دی تھی مگر جب تک دم میں دم ہے
ہم نے ماننا نہیں۔پس ضد کی اور بات ہے۔لیکن اگر خدا دلوں کو بدلنا چاہے تو بدل سکتا
ہے۔سو تبلیغ بھی کرو اور دعائیں بھی کرو تا کہ جو لوگ عیسائیوں اور یہودیوں میں سے محض
ضد کی وجہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں مانتے وہ بھی آپ کو ماننے لگ جائیں۔اسی طرح ہندوؤں اور سکھوں میں سے بھی جو لوگ ضد کی وجہ سے انکار پر مُصر ہیں وہ بھی
سچائی کو ماننے لگ جائیں اور ہم قیامت کے دن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے
کہ سکیں کہ اے خدا کے مقدس رسول ! تیری لائی ہوئی تعلیم تو سب تعلیموں سے بہتر تھی مگر
مسلمانوں کی غفلت کی وجہ سے عیسائیت دنیا میں غالب تھی۔اور تیرے ماننے والے
انوار العلوم جلد 26
489
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء۔عیسائیوں اور مشرکوں کے تابع تھے۔ہمیں خدا نے ہمت اور توفیق بخشی کہ ہم نے خدائے پاک
کا نام اور اس کی سچی تعلیم دنیا میں پھیلائی اور ہزاروں لاکھوں عیسائیوں اور ہندوؤں کو
کھینچ کر اسلام کی طرف لے آئے۔یہ محض خدا تعالیٰ کا احسان تھا ورنہ ہماری مقدرت نہ
تھی کہ ایسا کر سکتے۔اے خدا کے مقدس رسول ! جس طرح خدا تعالیٰ کی بادشاہت آسمان
پر ہے اُسی طرح ہم نے تیری دعاؤں کی برکت سے اور تیرے دل کے درد کی برکت سے
اُس کو دنیا میں قائم کیا اور اب ساری دنیا شرک سے منتظر اور توحید کامل کی عاشق ہے۔ہم
تجھ سے صرف اتنا چاہتے ہیں کہ تو اپنے خدا سے یہ عرض کر کہ ان غریب اور کمزور بندوں
نے تیرے اور میرے نام کو دنیا میں قائم کیا اور سچائی کی طرف لوگوں کو کھینچ لائے اب تو
بھی ان کو بخش دے اور ان کے گناہوں سے درگزر فرما۔اگر کمزور اور نا طاقت ہوتے
ہوئے انہوں نے اتنی بڑی قربانی کی ہے تو اے خدا! تو تو غفور و رحیم اور طاقتور خدا ہے تو
ان کو کیوں عزت نہیں بخش سکتا۔تیری شان یہی ہے اور تیرا مقام یہی ہے اس سے تھوڑا
دینا تیری شان کے خلاف ہے۔پس ان کی کوششوں کو بار آور کر اور انہیں رتبہ اور بڑائی
بخش۔کیونکہ یہ تیری شان کے مطابق ہے اور ان کی خدمات کا یہی تقاضا ہے۔مسیح موعود کو
تو نے اسی لئے مبعوث کیا تھا اور اس کی جماعت نے یہ کام کر کے دکھا دیا۔پس میرے
تخت کے نیچے مسیح موعود کا تخت بچھا اور اس کو اور اس کے اتباع کو عزت بخش۔اگر ان
لوگوں نے کمزور اور بے بس ہوتے ہوئے یہ قربانیاں کی ہیں تو اے خدا! تو رحمان اور
رحیم ہوتے ہوئے اور قادر مطلق ہوتے ہوئے اس سے لاکھوں گنا زیادہ انعام انہیں
کیوں نہیں دے سکتا۔یہ مقصد ہے جو ہماری جماعت کو ہمیشہ اپنے مد نظر رکھنا چاہئے اور اپنی نسلوں درنسلوں
کو قیامت تک یہ فرض یاد دلاتے رہنا چاہئے۔اسی طرح آئندہ خلفاء کو بھی وصیت کرتا ہوں کہ جب تک دنیا کے چپہ چپہ میں اسلام
نہ پھیل جائے اور دنیا کے تمام لوگ اسلام قبول نہ کرلیں اُس وقت تک اسلام کی تبلیغ میں وہ
کبھی کو تا ہی سے کام نہ لیں۔خصوصاً اپنی اولاد کو میری یہ وصیت ہے کہ وہ قیامت تک
انوار العلوم جلد 26
490
افتتاحی و اختتامی خطا سالانہ 1959ء
اسلام کے جھنڈے کو بلند رکھیں اور اپنی اولاد در اولاد کو نصیحت کرتے چلے جائیں کہ
انہوں نے اسلام کی تبلیغ کو کبھی نہیں چھوڑنا اور مرتے دم تک اسلام کے جھنڈے کو بلند رکھنا
ہے۔اسی مقصد کو پورا کرنے اور اسلام کے نام کو پھیلانے کے لئے میں نے تحریک جدید
جاری کی ہے جو چھپیں سال سے جاری ہے اور جس کے ماتحت آج دنیا بھر کے تمام
اہم ممالک میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے تبلیغی مشن قائم ہیں اور لاکھوں لوگوں تک
خدا اور اس کے رسول کا نام پہنچایا جا رہا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں
کہ تبلیغی مراکز کو وسیع کرنے اور مبلغین کا جال پھیلانے میں ہمیں
خدا تعالیٰ نے بڑی بھاری کامیابی عطا کی ہے۔مگر ابھی اس میں مزید ترقی کی بڑی گنجائش
ہے اور ابھی ہمیں ہزاروں واقفین زندگی کی ضرورت ہے جو دنیا کے چپہ چپہ پر اسلام کی
تبلیغ کریں۔ہماری جماعت اب خدا تعالیٰ کے فضل سے لاکھوں کی ہے اور لاکھوں کی
جماعت میں ساٹھ ہزار واقفین زندگی کا میتر آنا کوئی مشکل امر نہیں۔اور اگر ایک آدمی سواحمدی
بنائے تو ساٹھ ہزار واقفین زندگی کے ذریعہ ساٹھ لاکھ احمدی ہو سکتا ہے۔پھر ساٹھ لاکھ میں
سے چار پانچ لاکھ مبلغ بن سکتا ہے۔اور چار پانچ لاکھ مبلغ چار پانچ کروڑ احمدی بنا سکتا ہے۔اور
چار پانچ کروڑ احمدی اگر زور لگائے تو وہ اپنی تعداد کو چار پانچ ارب تک پہنچا سکتا ہے جو
ساری دنیا کی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔لیکن دوستوں کو یہ امر بھی فراموش نہیں کرنا
چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے کرشن بھی قرار دیا ہے اور
آپ کا الہام ہے کہ
وو
ہے کرشن رو در گوپال تیری مہما گیتا میں لکھی گئی ہے۔اس الہام میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کرشن اور رو در گوپال قرار دیا
گیا ہے۔رُو در کے معنے ہوتے ہیں درندوں اور سؤروں
کو قتل کرنے والا۔اور گوپال کے
معنے ہوتے ہیں گائیوں کو پالنے والا۔یعنی نیک طبع لوگوں کی خدمت کرنے والا۔اس میں
بتایا گیا ہے کہ مسیح موعود ایک طرف تو دلائل اور نشانات سے اپنے دشمنوں کو ہلاک کرے گا
انوار العلوم جلد 26
491
افتتاحی و اختتامی خط جلسہ سالانہ 1959ء
اور دوسری طرف اپنے انفاس قدسیہ سے نیک اور پاک لوگوں کی روحانی تقویت اور ان
کے ایمانوں کی زیادتی کا موجب ہوگا۔احادیث میں بھی مسیح موعود کے متعلق آتا ہے کہ يَقْتُلُ الْخِنْزِيْرَ وَيَكْسِرُ الصَّلِيْبَ 10
یعنی مسیح موعود خنزیری طبع لوگوں کو جو سیدھا حملہ کرتے ہیں اپنے دلائل اور نشانات سے
ہلاک کرے گا اور عیسائیت کے زور کو توڑ دے گا۔دتی میں ایک بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں۔انہوں نے ایک دفعہ کشف میں دیکھا
کہ حضرت کرشن آگ کے اندر جل رہے ہیں اور حضرت رام چندر جی اس کے کنارہ پر
کھڑے ہیں۔وہ بزرگ یہ نظارہ دیکھ کر گھبرا گئے اور چونکہ وہ حضرت کرشن اور حضرت
رام چندر دونوں کو بزرگ اور خدا رسیدہ انسان سمجھتے تھے اس لئے انہوں نے کسی اور
بزرگ سے اس کی تعبیر پوچھی۔انہوں نے کہا کہ حضرت کرشن کو آگ کے اندر دیکھنے کی
تعبیر ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے عشق میں بہت بڑھے ہوئے تھے اور حضرت رام چندر کو کنارہ
پر دیکھنے کی تعبیر ہے کہ اُن کے دل میں اُتنا عشق نہیں تھا جتنا حضرت کرشن کے دل میں تھا۔بہر حال اس الہام سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل میں
خدا تعالیٰ کی بے انتہا محبت تھی کیونکہ آپ کو الہام میں کرشن قرار دیا گیا ہے۔اور اس بزرگ
کے کشف اور تعبیر میں یہی بتایا گیا ہے کہ حضرت کرشن خدا تعالیٰ کی محبت میں بہت بڑھے
ہوئے تھے۔اور اس الہام میں آپ کو گو پال قرار دے کر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوؤں
میں جو لوگ نیک طبع اور شریف ہوں گے اُن کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی
جماعت کے لوگ مدد کریں گے۔گائے سور کی طرح حملہ نہیں کرتی اور پھر وہ گوشت نہیں
کھاتی بلکہ سبزی کھاتی ہے۔پس آپ کو گو پال کہہ کر اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ
جو لوگ گائے کی سی طبیعت رکھنے والے ہوں گے یعنی نرم مزاج اور نیک اور شریف لوگ
ہوں گے خواہ کسی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور ان
کی جماعت اُن کی مدد کرے گی اور اُن سے ہمدردی رکھے گی۔ابھی تو دنیا میں عیسائیت کا
غلبہ ہے اور ہماری اتنی بھی تعداد نہیں کہ ہم ہندوؤں پر غالب آجائیں۔مگر اللہ تعالیٰ کی