اختتامی خطاب

انوارالعلوم (جلد 26), حصہ 2

انوار العلوم جلد 26
492
افتتاحی و اختتامی خطاب جلسہ سالانہ 1959ء
طرف سے آپ کا کرشن نام رکھنا بتا تا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہندوؤں پر بھی
غالب آجائیں گے اور يَكْسِرُ الصَّلِيْب بتاتا ہے کہ ہم ساری دنیا کے عیسائیوں سے بھی
بڑھ جائیں گے۔پس جو لوگ ہجرت کے بعد پاکستان آگئے ہیں وہ پاکستان میں احمدیت کو پھیلانے کی
کوشش کریں۔اور جو لوگ ہندوستان میں رہتے ہیں وہ ہندوستان میں اسلام پھیلانے کی
کوشش کریں۔اور بیرونی ممالک کے مبلغین یورپ اور امریکہ میں اسلام پھیلانے کی
کوشش کریں یہاں تک کہ ساری دنیا احمدی ہو جائے کیونکہ ہم خدا تعالیٰ کے غلام ہیں کسی
ملک یا قوم کے طرفدار
نہیں۔لطیفہ مشہور ہے کہ کسی راجہ نے ایک دن بینگن کا بھرتہ کھایا جو اُ سے بڑا مزیدار معلوم
ہوا اور اُس نے دربار میں آکر تعریف کی کہ بینگن بڑا مزیدار ہوتا ہے۔اس پر ایک
درباری کھڑا ہو گیا اور اُس نے بینگن کے فوائد گنوانے شروع کر دیئے اور کہا کہ حضور!
طب کی کتابوں میں اس کا یہ فائدہ بھی لکھا ہے اور وہ بھی لکھا ہے۔اور آخر میں کہنے لگا
جناب ! اس کی شکل بھی تو دیکھیں کہ کیسی پاکیزہ ہے۔جب یہ بیل سے لٹکا ہوا ہو تو یوں
معلوم ہوتا ہے کہ کہ کوئی صوفی منش بزرگ سبز جامہ پہن کر گوشتہ تنہائی میں خدا تعالیٰ کی عبادت
کر رہا ہے۔مگر پھر چند دن راجہ نے مسلسل بینگن کھائے تو اُسے بواسیر کی شکایت ہو گئی۔اور
اس نے دربار میں آکر کہا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ بینگن اچھی چیز ہے مگر معلوم ہوتا ہے کہ یہ
اچھی چیز نہیں ہے۔اس پر وہی درباری کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا حضور ! بینگن بھی کوئی کھانے
کی چیز ہے۔طبی کتابوں میں اس کی یہ خرابی بھی لکھی ہے اور وہ خرابی بھی لکھی ہے۔اور پھر
کہنے لگا حضور! اس کی شکل بھی تو دیکھیں کہ کیسی منحوس ہے۔یہ بیل سے لٹکا ہوا یوں معلوم ہوتا
ہے جیسے کسی چور کے ہاتھ پاؤں کاٹ کر اور اس کا منہ کالا کر کے اسے پھانسی پر لٹکا یا ہوا ہو۔کسی نے اسے کہا کہ کمبخت ! پہلے تو تو نے اس کی اتنی تعریف کی تھی اور آج اتنی مذمت کر رہا
ہے۔وہ کہنے لگا میں راجہ کا نوکر ہوں بینگن کا نوکر نہیں۔ہم بھی خدا کے نوکر ہیں کسی بندے
یا قوم کے نو کر نہیں۔جدھر ہما را خدا ہوگا اُدھر ہی ہم ہوں گے۔

انوار العلوم جلد 26
493
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک صحابی میاں نظام الدین صاحب ہوا
کرتے تھے۔انہوں نے جب شروع شروع میں سنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کہتے ہیں حضرت عیسی فوت ہو گئے ہیں تو چونکہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
پرانے دوستوں میں سے تھے وہ قادیان آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے کہنے لگے کہ قرآن کریم سے تو حضرت عیسی علیہ السلام کا زندہ ہونا ثابت ہے آپ یہ
کس طرح کہتے ہیں کہ وہ فوت ہو گئے ہیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا اگر قرآن کریم سے ثابت ہو جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں تو میں مان
لوں گا۔میاں نظام الدین صاحب کہنے لگے اگر میں سو آیتیں ایسی لا دوں جن سے ثابت
ہو کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں تو کیا آپ مان لیں گے ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے فرمایا۔میاں صاحب ! سو آیت کا کیا سوال ہے آپ ایک آیت بھی لے آئیں تو میں
مان لوں گا اور اپنے عقیدہ سے تو بہ کرلوں گا۔میاں نظام الدین صاحب کہنے لگے اچھا اگر
سو نہیں تو میں دس آیتیں تو ضرور نکلواؤں گا۔چنانچہ وہ مولوی محمد حسین صاحب کے پاس
بٹالہ گئے۔وہاں سے پتا لگا کہ مولوی صاحب لاہور گئے ہوئے ہیں۔چنانچہ وہ لاہور گئے۔اُن
دنوں حضرت خلیفہ مسیح الاوّل قادیان آنے کے لئے لاہور آئے ہوئے تھے اور مولوی محمد حسین
صاحب بٹالوی نے اشتہار دینے شروع کئے تھے کہ میرے ساتھ وفات و حیات مسیح پر
مباحثہ کرلو اور شرائط مناظرہ طے ہو رہی تھیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل فرماتے تھے کہ
اپنے دعوی کے ثبوت میں صرف قرآن کریم پیش کیا جائے اور مولوی محمد حسین صاحب کہتے
تھے کہ حدیثیں پیش کی جائیں۔آخر حضرت خلیفہ اول نے بحث کو چھوٹا کرنے کے لئے فرمایا
چلو بخاری کی احادیث پیش کر دی جائیں۔اس پر مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بڑے خوش
ہوئے اور انہوں نے سمجھا کہ میری فتح ہوئی ہے۔جب میاں نظام الدین صاحب لاہور
پہنچے تو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اہلحدیث کی مسجد میں اپنے دوستوں میں بیٹھے تھے
اور کہہ رہے تھے کہ دیکھو! ایک طرف سے مرزا صاحب کا پہلوان نور الدین نکلا اور
دوسری طرف سے اہلحدیث کے پہلوان کے طور پر میں کھڑا ہوا۔میں نے کہا حدیث اُس

انوار العلوم جلد 26
494
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء
نے کہا قرآن۔میں نے کہا حدیث اُس نے کہا قرآن۔اور دونوں اس پر اصرار کرتے
رہے۔آخر میں نے اُسے یوں پنچا اور یوں رگیدا اور اس طرح گرایا کہ اُسے ماننا پڑا۔اور
کہنے لگا کہ بخاری بھی پیش کر سکتے ہو۔اتنے میں میاں نظام الدین صاحب جا پہنچے اور کہنے
لگے جانے دیں اس بحث کو۔میں تو مرزا غلام احمد صاحب کو بھی جو مولوی نور الدین صاحب
کے سردار ہیں منوا آیا ہوں۔مولوی محمد حسین صاحب نے کہا کیا منوا آئے ہو؟ میاں نظام الدین
نے کہا مرزا صاحب تو کہتے تھے کہ ایک آیت ہی کافی ہے لیکن میں کہہ آیا ہوں کہ حیات مسیح
کے ثبوت میں میں دس آیات لکھوا کر لا دیتا ہوں۔اس لئے آپ جلدی سے مجھے حیات مسیح
کے ثبوت میں قرآن کریم کی دس آیتیں لکھ دیں۔مولوی محمد حسین صاحب تو فخر کر رہے تھے کہ میں نے مولوی نور الدین کو یوں پنچا اور
یوں پچھاڑا اور یوں دلیلیں دیں آخر وہ حدیث کی طرف آگئے۔میاں نظام الدین صاحب
کی بات سن کر انہیں غصہ آ گیا اور وہ کہنے لگے بے وقوف کہیں کا۔میں مہینہ بھر نو ر الدین
کے ساتھ بحث کرتا رہا اور آخر اُسے اِس طرف لایا کہ حدیث پیش کی جائے گی اور تو پھر بحث
کو قرآن کی طرف لے گیا ہے۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کا یہ فقرہ میاں نظام الدین صاحب
کو اس طرح چُبھا کہ وہ اُسی وقت کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے اچھا مولوی صاحب ! پھر
جدھر قرآن اُدھر میں۔اگر قرآن مرزا صاحب کے ساتھ ہے تو میں بھی انہیں کے ساتھ
ہوں۔اور یہ کہہ کر وہ واپس آگئے اور قادیان آ کر بیعت کر لی۔پس ہم بھی اُدھر ہی ہوں گے جدھر قرآن ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ نے اسلام کو تمام
دنیا کے لئے نازل کیا ہے اس لیے ساری دنیا میں ہی اسلام کی اشاعت کرنا ہمارا فرض
ہے۔کسی خاص قوم یا ملک تک ہماری مساعی محدود نہیں رہنی چاہئیں۔لیکن جیسا کہ میں نے
بتایا ہے اس وقت مقدم ہندوستان ہے جس میں ہمارا اصل مرکز ہے اور جس کے لیے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کرشن قرار دیا گیا ہے۔جس درخت کا تنا مضبوط ہوتا
ہے اُس کی شاخیں بھی وسیع ہوتی ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مَثَلاً كَلِمَةً
طَيْبَةً كَشَجَرَةٍ طَيْبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتُ وَفَرْعَهَا فِي السَّمَاءِ 11 یعنی کلمہ طیبہ کی مثال ایک

انوار العلوم جلد 26
495
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء
ایسے درخت کی سی ہے جس کا تنا مضبوط ہو اور اُس کی شاخیں آسمان میں پھیلی ہوئی ہوں۔پس آپ لوگ پہلے پاکستان اور ہندوستان کو احمدی بنا ئیں اور جب یہ لوگ احمدی ہو گئے تو
خود بخود چندے بھی دیں گے اور غیر ملکوں میں بھی اسلام کی اشاعت کے لئے اپنے آدمی
بھجوانا شروع کر دیں گے۔اور فَرْعُهَا فِي السَّمَاء کے مطابق آپ لوگ خدا تعالیٰ کا قرب
حاصل کریں گے اور آپ کی دعائیں کثرت سے قبول ہونے لگیں گی۔پس ہندوستان میں بھی تبلیغ اسلام کو وسیع کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔آج
ہندوستان میں جو کروڑوں مسلمان پائے جاتے ہیں یہ کہیں باہر سے نہیں آئے بلکہ خود
ہندوؤں میں سے ہی نکل کر آئے ہیں۔ورنہ جو مسلمان باہر سے ہندوستان میں آئے تھے
وہ بہت قلیل تھے۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم ہندوستان میں بھی تبلیغ اسلام پر زور دیں۔اس ملک کی
ترقی اور عظمت کے قیام کے لئے مسلمانوں نے آٹھ سو سال تک کوشش کی ہے اور
ہندوستان کے چپہ چپہ پر ان محبانِ وطن کی لاشیں مدفون ہیں جنہوں نے اس کی ترقی کے
لئے اپنی عمریں خرچ کر دی تھیں۔پس ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اسلام کے
خوبصورت اصول پیش کر کے ہندوؤں اور سکھوں کو بھی اپنا جزو بنانے کی کوشش کریں۔جب تک ہم ہندوؤں میں تبلیغ نہیں کریں گے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کرشن ثابت نہیں
ہو سکتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جس طرح مسیح اور مہدی قرار دے کر اس طرف
اشارہ کیا گیا ہے کہ آپ کی جماعت کو مسیحیوں پر بھی غلبہ ملے گا اور مسلمانوں کو بھی آپ کے
ذریعہ ہدایت حاصل ہو گی اسی طرح آپ کو کرشن قرار دے کر اس طرف اشارہ کیا گیا ہے
کہ ہندوؤں میں بھی آپ کی تعلیم کی قبولیت پھیلے گی۔چنانچہ جو دوست قادیان میں رہتے
ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ ہندوؤں اور سکھوں میں اور اسی طرح مسلمانوں میں بھی
احمدیت کی طرف بڑی رغبت پیدا ہو رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی ایک دفعہ
الہام ہوا کہ
وو
پھر ایک دفعہ ہندو مذہب کا اسلام کی طرف زور کے ساتھ

انوار العلوم جلد 26
496
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء
رجوع ہوگا۔12
اور یہ ظاہر ہے کہ جب اُن کا اسلام کی طرف رجوع ہوگا تو چونکہ احمدیت اسلام سے
جدا نہیں اس لئے لازماً وہ لوگ احمدیت کو قبول کریں گے اور بجائے دشمن ہونے کے
قادیان کو آباد کرنے کی کوشش کریں گے۔ہماری عمریں تو محدود ہیں ، ہماری اصل تمنا یہی
ہے کہ اسلام اور احمدیت دنیا میں پھیلے اور ہمیں خدا تعالیٰ کے وعدوں سے یہ امید ہے کہ ہماری
عمروں میں ہی اسلام دنیا کے کناروں تک پھیل جائے گا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو بتایا گیا تھا کہ مصلح موعود کے زمانہ میں اسلام بہت ترقی کرے گا۔مگر اس کے
لئے یہ ضروری شرط ہے کہ آپ لوگ اپنے ایمانوں کو مضبوط کرتے جائیں اور اپنی
اولادوں کے اندر بھی اس کو راسخ کرتے جائیں تا کہ آپ کی ترقی آپ کی ترقی نہ ہو بلکہ
اسلام کی ترقی ہو اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کی ترقی ہو۔“
اسی طرح آپ نے فرمایا:
دو دفعہ ہم نے رویا میں دیکھا کہ بہت سے ہندو ہمارے آگے سجدہ کرنے کی طرح
جھکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ اوتار ہیں اور کرشن ہیں اور ہمارے آگے نذریں دیتے ہیں۔13
اس سے پتا لگتا ہے کہ ہندوؤں میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عزت قائم ہو
جائے گی اور سارا ہندوستان آپ کے کرشن ہونے کے لحاظ سے اور ساری دنیا محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز ہونے کے لحاظ سے آپ کے تابع ہو جائے گی۔پس ہمارا فرض
ہے کہ ہم ایک طرف تو یورپ اور امریکہ والوں کو بتائیں کہ اسلام سچا مذہب ہے اور اس
کے قبول کرنے میں ہی تمہاری نجات ہے اور دوسری طرف ہندوؤں میں تبلیغ اسلام پر
زور دیں اور انہیں اسلام میں داخل کرنے کی کوشش کریں اور اُس وقت تک صبر نہ کریں
جب تک ساری دنیا کومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا کر نہ ڈال دیں۔اسی غرض کے لئے میں نے جماعت میں تحریک جدید کے علاوہ وقف جدید کی تحریک
بھی جاری کی ہوئی ہے تاکہ سارے پاکستان میں ایسے معلمین کا جال بچھ جائے جولوگوں
کی تعلیم و تربیت کا انتظام کریں اور انہیں اسلام اور احمدیت کی تعلیم سے روشناس کریں۔

انوار العلوم جلد 26
497
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء
مگر یہ کام صحیح طور پر بھی ہو سکتا ہے جب کم از کم ایک ہزار معلم ہوں اور ان کے لیے
اخراجات کا اندازہ بارہ لاکھ روپے ہے۔بارہ لاکھ روپیہ کی رقم مہیا کرنا جماعت کے لئے
کوئی مشکل امر نہیں۔کیونکہ اگر دولاکھ افراد جماعت چھ روپے سالانہ فی کس کے لحاظ سے
چندہ دیں تو بارہ لاکھ بن جاتا ہے اور ظاہر ہے کہ ہماری جماعت تو اس سے
کہیں زیادہ ہے۔پچھلے سال جماعت کی طرف سے صرف ستر ہزار روپے کے وعدے ہوئے تھے اور
اس سال بھی اتنے ہی وعدے ہوئے جس سے صرف 90 معلمین رکھے جا سکے۔اس
سال پچھلے سال سے زیادہ اچھا کام ہوا ہے۔چنانچہ مشرقی پاکستان میں بھی کام شروع
ہو گیا ہے اور وہاں بھی ایک انسپکٹر اور چار معلم مقرر کئے جاچکے ہیں۔پچھلے سال ان معلمین
کی تعلیم و تربیت اور خدمت خلق کا جذبہ دیکھ کر پانچ سو نئے افراد نے بیعت کی تھی اس
سال چھ سو اٹھائیس افراد نے بیعت کی ہے۔پس میں احباب جماعت کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ اس تحریک کی اہمیت کو سمجھیں اور اس
کی طرف پوری توجہ کریں اور اس کو کامیاب بنانے میں پورا زور لگائیں اور کوشش کریں
کہ کوئی فرد جماعت ایسا نہ رہے جو صاحب استطاعت ہوتے ہوئے اس چندہ میں حصہ نہ لے۔یہ امر یا درکھو کہ قوم کی عمر انسان کی عمر سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔پس آپ لوگ ایسی
کوشش کریں کہ آپ کے زمانہ میں تمام دنیا میں احمدیت پھیل جائے۔ابھی تو ایک نسل بھی
نہیں گزری کہ ہندوستان میں ہمارے سلسلہ کے شدید ترین مخالف بھی احمدیت کی خوبیوں
کے قائل ہوتے جا رہے ہیں۔اور میں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک ادنیٰ خادم
ہوں میری تفسیر کی وہ بہت تعریف کرتے ہیں۔یہ انقلاب جو پیدا ہورہا ہے محض حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کی وجہ سے ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے دعا کی تھی کہ
پھیر دے میری طرف اے ساریاں جگ کی مہار 14
اور اللہ تعالیٰ نے احمدیت کی طرف لوگوں کی توجہ پھیرنی شروع کر دی اور ہمیں یقین ہے
کہ اس دعا کے مطابق ایک دن ساری دنیا احمدیت میں داخل ہو جائے گی۔دنیا کی آبادی

انوار العلوم جلد 26
498
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء
اس وقت دوارب سے زیادہ ہے اور اگلے بیس پچیس سال میں وہ تین ارب ہو جائے گی اور
پھر تعجب نہیں کہ کئی سال میں وہ اس سے بھی زیادہ ہو جائے۔مگر دنیا کی آبادی خواہ کتنی
بڑھ جائے اللہ تعالیٰ کا فیصلہ یہی ہے کہ وہ احمدیت کو ترقی دے گا اور اسے بڑھائے گا
یہاں تک کہ ساری دنیا میں احمدیت پھیل جائے گی۔بشرطیکہ جماعت اپنی تبلیغی سرگرمیاں
ہندوستان میں بھی اور یورپ میں بھی جاری رکھے اور وکالت تبشیر اور اصلاح وارشاد کے محکموں
کے ساتھ پورا تعاون کرے۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت لاکھوں کی ہے
اور لاکھوں کی جماعت میں سے ہیں پچیس ہزار مبلغ یورپ کے لئے اور پچاس ساٹھ ہزار
مبلغ ہندوستان اور پاکستان کے لئے آسانی کے ساتھ مل سکتا ہے۔پس چاہئے کہ اپنی نسل
میں احمدیت کی تبلیغ کا جوش پیدا کرتے چلے جائیں۔عیسائیت کو دیکھ لو حضرت مسیح کے واقعہ صلیب پر 1959 سال گزر چکے ہیں مگر عیسائی
اب تک اپنے مذہب کی تبلیغ کرتے چلے جاتے ہیں۔اگر مسلمان بھی تلوار کے جہاد پر زور
دینے کی بجائے تبلیغ پر زور دیتے تو وہ عیسائیوں سے بہت زیادہ پھیل جاتے۔عیسائی اگر
ایک ارب تھے تو وہ دس ارب ہوتے۔مگر وہ چالیس کروڑ صرف اس وجہ سے رہے کہ
انہوں نے غلطی سے جہاد صرف تلوار کا جہاد سمجھ لیا اور تبلیغ کے جہاد کو فراموش کر دیا۔لیکن
حضرت مسیح ناصری نے لوگوں سے یہ کہا کہ اگر کوئی شخص تمہارے ایک گال پر تھپڑ مارے تو
تم اپنا دوسرا گال بھی اُس کی طرف پھیر دو 15۔اور اگر کوئی تمہیں ایک میل تک بیگار میں
لے جانا چاہے تو تم دو میل تک اُس کے ساتھ چلے جاؤ 16۔یہ ایسی تعلیم تھی جو دوسروں
کے دلوں میں گھر کر لیتی تھی۔اگر آپ لوگ بھی نرمی اور محبت اور حلم اور آشتی پر زور دیں تو
دنیا میں آپ کی جماعت عیسائیوں سے بہت زیادہ پھیل جائے گی۔کیونکہ آپ کے ساتھ
دلائل ہیں اور خدا کا فضل ہے۔پس اگر دلائل کے بغیر اُن کو اتنی کامیابی ہوئی ہے تو دلائل
کی وجہ سے آپ کو تو اُن کے مقابلہ میں چار گنا ترقی ملنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام 1908ء میں فوت ہوئے تھے اور آپ کی وفات پر ابھی صرف 52 سال گزرے
ہیں۔اگر آپ تبلیغ اسلام کرتے چلے جائیں تو یقیناً ایک دن دنیا کے چپہ چپہ پر احمدیت

انوار العلوم جلد 26
499
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء
پھیل جائے گی اور ساری دنیا کے لوگ اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ میں شامل ہونے والوں پر اپنے بڑے
بڑے فضل نازل فرمائے اور ان کے مقاصد کو پورا فرمائے۔ان کے ارادوں میں برکت
دے، انہیں دین کی ترقی اور اس کی اشاعت کے لئے اپنی اور اپنی اولادوں کی زندگیاں
وقف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور ایسا فضل کرے کہ وہ اس جلسہ سے پوری طرح
فائدہ اٹھائیں تا کہ جب وہ اپنے گھروں
کو واپس جائیں تو وہ روحانی لحاظ سے ایک تبدیل شدہ
انسان نظر آئیں۔ان میں پہلے سے زیادہ نیکی پائی جاتی ہو، پہلے سے زیادہ ایثار پایا جاتا
ہو اور پہلے سے زیادہ سلسلہ سے وابستگی اور اخلاص پایا جاتا ہو۔اور پھر اللہ تعالیٰ ایسا فضل
فرمائے کہ وہ قیامت تک ہماری جماعت کو اس سے بھی بڑے بڑے اجتماع کرنے کی
طاقت بخشے تا کہ ہم سب کے سب احمدیت کی دن دونی اور رات چوگنی ترقی دیکھیں اور
خدا اور اس کے رسول کی آواز دنیا کے کونہ کونہ میں پہنچ جائے۔“
الفضل 17،16 فروری 1960ء)
1 : السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحہ 11 مطبوعہ بیروت 2012 ء
2 : روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 697،698 ایڈیشن 2008 ء
3 : اليواقيت والجواهر جلد 2 صفحہ 22 مطبوعہ مصر 1351ھ
4 : الوصیت ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 318 ایڈیشن 2008 ء
5 : در مشین اردو صفحہ 131 ناشر نظارت اشاعت ربوہ
6 : مسلم كتاب الفتن باب قرب الساعة حديث نمبر 7402 صفحه 1279
الطبعة الثانية مطبوعه رياض 2000ء میں لَا تَقُوْمُ السَّاعَةُ إِلَّا
66
على شِرَارِ النَّاسِ “ کے الفاظ ہیں۔1 : آل عمران : 111
: در تمین اردوصفحه 17
2 : تذکرہ صفحہ 312 ایڈیشن چہارم 2004 ء

انوار العلوم جلد 26
500
افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء
10 بخاری کتاب احادیث الانبياء باب نزول عيسى ابن مريم (الخ) حدیث نمبر
3448 صفحہ 581 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 1999ء میں "يَكسِرُ
الصَّلِيْبَ وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيْرَ “ کے الفاظ ہیں۔11 : ابراہیم : 25
12 : تذکرہ صفحہ 247 ایڈیشن چہارم 2004 ء ناشر نظارت اشاعت ربوہ
13 : تذکرہ صفحہ 343 ایڈیشن چہارم 2004 ء ناشر نظارت اشاعت ربوہ
14: در مشین اردوصفحه 128 ناشر نظارت اشاعت ربوہ
15 : متی باب 5 آیت 39 صفحہ 928 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
16 : متی باب 5 آیت 41 صفحہ 928 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء

انوار العلوم جلد 26
501
افتتاحی خطاب جلسه سالانه 1960 ء
افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1960
(26 دسمبر 1960ء)
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی

انوار العلوم جلد 26
502
افتتاحی خطاب جلسه سالانه 1960 ء

آج 10 میں سے 10 باقی