اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش کرو جب اسلام کا جھنڈا ساری دنیا میں اپنی پوری شان سے لہرانے لگے
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
535 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش کرو جب اسلام کا
جھنڈ ا ساری دنیا میں اپنی پوری شان سے لہرانے لگے
(سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثانی کی املاء کردہ ی تقریر مورخہ 23 دسمبر 1961ء کو
حضور کی زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے پڑھ کر سنائی۔)
اشهَدُ اَنْ لَا إِلَهَ الّا اللهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُوْاْ
اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ۔إيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ الغَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ۔احباب کو معلوم ہے کہ میری طبیعت ایک لمبے عرصہ سے ناساز چلی آرہی ہے جس کی
وجہ سے اب میرے جسم میں ایسی طاقت نہیں کہ میں سابق دستور کے مطابق کوئی لمبی تقریر
کرسکوں۔مگر اس لئے کہ جماعت کے دوست اس سردی کے موسم میں سخت تکلیف اٹھا کر
دور دور سے تشریف لائے ہوئے ہیں میں نے مناسب سمجھا کہ میں احباب کی توجہ کے لئے
چند باتیں بیان کر دوں۔مجھے1914ء میں جب اللہ تعالیٰ نے خلافت کے مقام پر کھڑا کیا تو اُس وقت جماعت کی
یہ حالت تھی کہ غیر مبایعین علی الاعلان کہ رہے تھے کہ پچانوے فیصدی جماعت اُن کے
ساتھ ہے اور صرف پانچ فیصدی جماعت نے ابھی خلافت تسلیم کی ہے۔اُن دنوں مخالفت
کا ایک دریا تھا جو انڈا چلا آرہا تھا۔انجمن کا خزانہ خالی پڑا تھا اور بڑے بڑے کا رکن جن کا
انوار العلوم جلد 26
536 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش سلام۔۔صد را مجمن احمدیہ پر قبضہ رہ چکا تھا مجھے گرانے اور نا کام کرنے کے درپے تھے۔اُس وقت
خدا ہی تھا جو میری تائید کے لئے اٹھا اور اس نے دوسرے ہی ہفتہ مجھ سے وہ ٹریکٹ لکھوایا
جس کا یہ عنوان تھا کہ
کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے
اور جہاں جہاں یہ ٹریکٹ پہنچا متر د د جماعتوں کے دل صاف ہو گئے اور سنبھل گئے
اور وہ تاروں اور خطوط کے ذریعہ میری بیعت کرنے لگیں۔پھر خدا نے مجھے اُنہی دنوں غیر مبایعین کے متعلق الها ما بتایا کہ لَيُمَزِ قَنَّهُمْ یعنی وہ
ان لوگوں کی جمعیت کو منتشر کر دے گا۔چنانچہ تھوڑے ہی دنوں میں دنیا نے یہ عظیم الشان
انقلاب اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ وہی جو اپنے آپ کو پچانوے فیصدی کہا کرتے تھے
پانچ فیصدی رہ گئے اور جنہیں پانچ فیصدی کہا جاتا تھا وہ پچانوے فیصدی بن گئے۔یہ فوج
آخر کہاں سے آئی؟ بعض نادان یہ خیال کرتے ہیں کہ چونکہ اس وقت میرے ساتھ
جماعت زیادہ ہے اس لئے میں ترقی کر رہا ہوں۔مگر میں کہتا ہوں جب ان کے دعوے
کے مطابق میرے ساتھ صرف پانچ فیصدی جماعت تھی تو اُس وقت کون تھا جس نے مجھے
پانچ سے پچانوے فیصدی تک جماعت کو لے جانے کی توفیق بخشی۔پھر دیکھنے والی بات یہ
ہے کہ میں نے اس عرصہ دراز میں صرف غیر مبایعین کا ہی مقابلہ نہیں کیا بلکہ میں نے
عیسائیوں کا بھی مقابلہ کیا ہے، میں نے ہندوؤں کا بھی مقابلہ کیا ہے اور میں نے غیر احمدی
مسلمانوں کا بھی مقابلہ کیا ہے اور وہ کروڑوں کی تعداد میں تھے۔اگر انسانوں پر ہی میری
طاقت کا انحصار ہوتا تو کروڑوں مخالفوں کے مقابلہ میں میری ہستی ہی کیا تھی۔مگر وہ
کروڑوں ہونے کے باوجود مجھے خدا کے فضل سے نا کام نہ کر سکے اور ہر دن جو مجھ پر
چڑھا وہ میری کامیابیوں کو زیادہ سے زیادہ روشن کرتا چلا گیا۔اسی طرح جب تھوڑے
تھوڑے وقفہ کے بعد اندرونی منافقوں نے سر نکالا اور جماعت میں انہوں نے فتنہ پیدا
کرنا چاہا تو اُس وقت بھی صرف خدا ہی تھا جس نے میری مدد کی اور میں احمدیت کی کشتی کو
پُر خطر چٹانوں میں سے گزارتے ہوئے اسے ساحل کا میابی پر لے گیا۔
انوار العلوم جلد 26
537 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش
آج بھی ایسے بیسیوں لوگ زندہ ہوں گے جو یہ جانتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام جب وفات پاگئے تو انہی غیر مبایعین کے سر کردہ اصحاب نے جو اُس وقت صدر انجمن احمد یہ
پر قابض تھے یہ فیصلہ کیا کہ سلسلہ کا جو روپیہ علماء تیار کرنے پر خرچ ہو رہا ہے یہ بے فائدہ ہے۔مدرسہ احمدیہ کو بند کر دینا چاہئے اور صرف ہائی سکول میں دینیات کی تعلیم رکھ کر گزارہ کرنا
چاہئے۔چنانچہ انہوں نے تمام جماعتوں کو ایجنڈا بھیجا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی وفات کے بعد پہلے جلسہ کے موقع پر ہی جب تمام جماعتوں کے نمائندے اکٹھے ہوئے
انہوں نے مسجد مبارک میں ایک جلسہ کیا اور ایک کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد
تیسری اور تیسری کے بعد چوتھی تقریر کی اور کہا کہ اب ہمیں کسی نئے مسئلہ کی ضرورت نہیں
کہ علماء تیار کرنا ہمارے لئے ضروری ہو۔بہتر ہے کہ مدرسہ احمدیہ کو بند کر دیا جائے اور
لڑکوں کو وظائف دے کر سکولوں اور کالجوں میں بھیجا جائے اور انہیں ڈاکٹر اور وکیل بنایا
جائے۔ان تقریروں کا ایسا اثر ہوا کہ قریباً تمام جماعت اُدھر چلی گئی اور اُن میں اِس قدر
جوش بھر گیا کہ میں سمجھتا ہوں اگر مدرسہ احمدیہ کوئی آدمی ہوتا تو وہ اُس کا گلا گھونٹ دیتے۔ابھی یہ تقریریں ہو ہی رہی تھیں کہ میں بھی وہاں جا پہنچا۔اُس وقت میری عمر بیس سال کی
تھی۔ساری جماعت ایک طرف تھی اور چونکہ بہت سی تقریریں ہو چکی تھیں اس لئے لوگ
اس بات پر زور دے رہے تھے کہ اب مزید تقریروں کی ضرورت نہیں۔اس بات کا فیصلہ
کر دیا جائے کہ مدرسہ احمدیہ کو بند کیا جاتا ہے۔جب میں نے اُس مجلس کی یہ حالت دیکھی
تب میرے نفس نے مجھے کہا کہ اگر آج تو نے کچھ نہ کہا اور اس موقع پر نہ بولا تو پھر کب
بولے گا۔چنانچہ میں تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہو گیا۔اُس وقت مجھے بعض آواز میں بھی
آئیں کہ اب تقریریں بہت ہو چکی ہیں مگر میں نے اُن آوازوں کی کوئی پرواہ نہ کی اور میں
نے کھڑے ہو کر کہا کہ آپ نے جو کچھ فیصلہ کیا ہے یہ آپ کے خیال میں ٹھیک ہوگا۔مگر
ایک چیز ہے جو اے جماعت احمدیہ کے لوگو! میں آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔اور وہ یہ کہ ہمارے کام آج ختم نہیں ہو جائیں گے بلکہ سینکڑوں اور ہزاروں سال تک ان
کا اثر چلتا چلا جائے گا۔اور دنیا کی نگاہیں ان پر ہوں گی۔اور اگر ہم کسی کام کو چھپانا بھی
انوار العلوم جلد 26
538 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش سلام۔۔رض
چاہیں گے تو وہ نہیں چھپے گا بلکہ تاریخ کے صفحات پر ان واقعات کو نمایاں حروف میں لکھا
جائے گا۔اس نقطہ نگاہ کو مد نظر رکھتے ہوئے میں آپ کی توجہ اس امر کی طرف پھیرنا
چاہتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مرض الموت سے بیمار ہوئے تو آپ
نے اپنی وفات سے کچھ دن پہلے ایک لشکر رومی حکومت کے مقابلہ کے لئے تیار کیا
اور حضرت اسامہ بن زید کو اس کا سردار مقرر فرمایا۔ابھی یہ لشکر روانہ نہیں ہوا تھا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی اور سوائے مکہ اور مدینہ اور طائف کے سارے
عرب میں بغاوت رونما ہوگئی۔اُس وقت بڑے بڑے جلیل القدر صحابہ نے مل کر مشورہ کیا
کہ اس موقع پر اسامہ کا لشکر باہر بھیجنا درست نہیں کیونکہ ادھر سارا عرب مخالف ہے اُدھر
عیسائیوں کی زبر دست حکومت سے لڑائی شروع کر دی گئی تو نتیجہ یہ ہو گا کہ اسلامی حکومت
درہم برہم ہو جائے گی۔چنانچہ انہوں نے ایک وفد حضرت ابو بکر صدیق کی خدمت میں
روانہ کیا اور درخواست کی کہ یہ وقت سخت خطرناک ہے اگر اسامہ کا لشکر بھی عیسائیوں کے
مقابلہ کے لئے چلا گیا تو مدینہ میں صرف بچے اور بوڑھے رہ جائیں گے اور مسلمان
عورتوں کی حفاظت نہیں ہو سکے گی۔اے ابو بکر ! ہم آپ سے التجا کرتے ہیں کہ آپ اس
لشکر کو روک لیں اور پہلے عرب کے باغیوں کا مقابلہ کریں۔جب ہم انہیں دبا لیں گے تو
پھر اسامہ کے لشکر کو عیسائیوں کے مقابلہ کے لئے روانہ کیا جا سکتا ہے۔اور چونکہ اب
مسلمان عورتوں کی عزت اور عصمت کا سوال بھی پیدا ہو گیا ہے اور خطرہ ہے کہ دشمن کہیں
مدینہ میں گھس کر مسلمان عورتوں کی آبروریزی نہ کرے اس لئے آپ ہماری اس التجا کو
قبول فرماتے ہوئے جیش اسامہ کو روک لیں اور اسے باہر نہ جانے دیں۔حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی عادت تھی کہ جب وہ اپنی منکسرانہ حالت کا اظہار کرنا
چاہتے تو اپنے آپ کو اپنے باپ سے نسبت دے کر بات کیا کرتے تھے۔کیونکہ ان کے
باپ غریب آدمی تھے اور چونکہ ان کے باپ کا نام ابو قحافہ تھا اس لئے اس موقع پر حضرت
ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جو جواب دیا وہ یہ تھا کہ کیا ابو قحافہ کا بیٹا خلافت کے مقام پر فائز
ہونے کے بعد پہلا کام یہ کرے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو آخری مہم تیار
انوار العلوم جلد 26
539 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش
کی تھی اسے روک دے؟ پھر آپ نے فرمایا خدا کی قسم ! اگر کفار مدینہ کو فتح کرلیں اور
مدینہ کی گلیوں میں مسلمان عورتوں کی لاشیں گنتے گھسیٹتے پھریں تب بھی میں اس لشکر کو نہیں
روکوں گا جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ کرنے کے لئے تیار کیا تھا۔یہ لشکر
جائے گا اور ضرور جائے گا۔یہ مثال بیان کرنے کے بعد میں نے دوستوں سے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی وفات کے بعد آپ لوگوں کا بھی یہ پہلا اجتماع ہے۔آپ لوگ غور کریں اور سوچیں کہ
آئنده تاریخ آپ کو کیا کہے گی۔تاریخ یہ کہے گی کہ حضرت ابو بکڑ نے ایسے خطرہ کی حالت
میں جبکہ تمام عرب باغی ہو چکا تھا اور جبکہ مدینہ کی عورتوں کی حفاظت کے لئے بھی کوئی
مناسب سامان اُن کے پاس نہ تھا اتنا بھی پسند نہ کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ایک تیار کئے ہوئے لشکر کو روک لیں بلکہ آپ نے فرمایا کہ اگر مسلمان عورتوں کی لاشیں گنتے
گھسیٹتے پھریں تب بھی میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کو منسوخ نہیں کروں گا۔لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی وفات سے اڑھائی سال پہلے دسمبر 1905ء کے جلسہ سالانہ
پر تمام جماعت کے دوستوں سے مشورہ لینے کے بعد جس دینی مدرسہ کو قائم فرمایا تھا اور جس کے
متعلق یہ فیصلہ فرمایا تھا کہ وہ عبد الکریم صاحب سیالکوٹی اور مولوی برہان الدین صاحب جہلمی
کی یادگار ہوگا اور سلسلہ کی ضروریات کے لئے علماء تیار کرنے کا کام اس کے سپر د ہو گا
اسے مسیح موعود کی جماعت نے آپ کے وفات پانے کے معا بعد تو ڑ کر رکھ دیا۔کیونکہ جس
طرح جیشِ اسامہ کی تیاری کا کام خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا اُسی طرح
مدرسہ دینیات کا اجراء خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی آخری عمر میں فرمایا تھا۔پس
دنیا کیا کہے گی کہ ایک مامور کی وفات کے بعد تو اُس کے متبعین نے اپنی عزتوں کا برباد
ہونا پسند کر لیا مگر یہ برداشت نہ کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم باطل ہو لیکن
دوسرے مامور کے متبعین نے باوجود اس کے کہ ان کے سامنے کوئی حقیقی خطرہ نہ تھا اس
کے ایک جاری کردہ کام کو اس کی وفات کے معا بعد بند کر دیا۔جب میں نے یہ کہا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے تمام لوگوں کے قلوب کو میری
انوار العلوم جلد 26
540 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوش سلام۔۔طرف پھیر دیا اور بعض کی تو رقت کی وجہ سے چیخیں نکل گئیں اور سب نے یک زبان ہو کر
کہا کہ ہم ہرگز یہ رائے نہیں دیتے کہ مدرسہ احمد یہ بند ہونا چاہئے۔ہم اسے جاری رکھیں
گے اور مرتے دم تک بند نہیں ہونے دیں گے۔تب خواجہ کمال الدین صاحب کھڑے
ہوئے اور انہوں نے اپنے طریق کے مطابق کہا کہ دوستوں کو غلط نہی ہوئی ہے ہمارا
مطلب بعینہ وہی تھا جو میاں صاحب نے بیان کیا ہے۔یہ خواجہ صاحب کا عام طریق تھا
کہ جب وہ دیکھتے کہ اُن کی کسی بات کو لوگوں نے پسند نہیں کیا تو کہتے کہ دوستوں کو غلط نہی
ہوگئی ہے۔چنانچہ پھر انہوں نے اس غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے ایک تقریر بھی کی مگر آخر میں
کہا کہ اس پر مزید غور کر لیا جائے۔ابھی ہم کوئی فیصلہ نہیں کرتے۔بعد میں ہم خط و کتابت
کے ذریعہ مشورہ حاصل کر لیں گے۔انہوں نے سمجھا کہ شاید اسی طرح جماعت کی رائے
اُن کی تائید میں ہو جائے۔چنانچہ کچھ وقفہ کے بعد انہوں نے پھر تمام جماعتوں سے رائے
طلب کی مگر جماعت نے یہی لکھا کہ وہی فیصلہ ٹھیک ہے جو ہم قادیان میں کر کے آئے
تھے۔اب بتاؤ اُس وقت کون تھا جس نے میری مدد کی؟ مجھے تو کہنے والے یہی کہتے تھے کہ
اب کسی اور تقریر کی ضرورت نہیں بہت تقریریں ہو چکی ہیں اور معاملہ بالکل صاف ہے مگر
خدا نے میری ہر میدان میں تائید کی اور مجھے ہر جگہ مظفر و منصور کیا۔بے شک غیر مبایعین
ہمیشہ مجھ پر اعتراضات کرتے رہتے ہیں مگر وہ یہ نہیں دیکھتے کہ اسلام کے لئے کس کا وجود
مفید ثابت ہوا ہے۔کیا میرا یا اُن کا ؟
انہوں نے تو یہی کیا کہ وہ شخص جو اسلام کی خدمت کر رہا ہے ، جومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا نور دنیا میں پھیلا رہا ہے، جو قرآن کریم کی عظمت عالم میں قائم کر رہا ہے اُس پر رکیک اور
بے بنیاد حملے کر دئیے۔اس قسم کے حملوں سے بھلا کونسا مقدس انسان بیچا ہے۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی متعدد اعتراضات لوگوں نے کئے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام پر بھی
لوگوں نے کئی اعتراضات کئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی اعتراض کرنے والوں
نے اعتراض کئے۔پس اس قسم کی باتوں سے کیا بنتا ہے۔دیکھنے والی بات تو یہ ہے کہ
اسلام کو فائدہ کس کے ذریعہ پہنچ رہا ہے۔اگر کوئی شخص واقعہ میں یہ سمجھتا ہے کہ میں نے
انوار العلوم جلد 26
541 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش
اسلام کے غلبہ اور اس کی اشاعت کے لئے جس قدر کام کئے ہیں وہ نَعُوذُ بِاللهِ لغو ہیں
اور اسلام کو ان کی بجائے کسی اور رنگ میں کام کرنے سے زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے تو میں
اُسے کہتا ہوں کہ تم میدان میں آؤ اور کام کر کے دکھاؤ۔اگر تمہارا کام اچھا ہوا تو دنیا خود بخود
تمہارے پیچھے چلنے لگ جائے گی۔آخر دنیا میں کوئی اسلام سے محبت رکھنے والی جماعت
ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو تمہیں ماننا پڑے گا کہ جو شخص بھی اسلام کی خدمت کرے گا وہ اُسی
کے پیچھے چلے گی۔پھر اس میں کونسی مشکل بات ہے۔وہ اسلام کی مجھ سے بہتر خدمت کر
کے دکھاویں دنیا خود بخود اُن کے پیچھے چل پڑے گی۔لیکن اگر ایک جماعت ایسی ہو جو
صرف اعتراض کرنا ہی جانتی ہو تو اُسے یاد رکھنا چاہئے کہ یہ دنیا لا وارث نہیں ہے۔اس
دنیا کا ایک زندہ اور طاقتور خدا ہے۔وہ مجھ پر اعتراضات کر سکتے ہیں، وہ میرے خلاف
ہر قسم کے منصوبے کر سکتے ہیں، وہ مجھے لوگوں کی نگاہ سے گرانے اور ذلیل کرنے کے لئے
جھوٹے الزام لگا سکتے ہیں مگر وہ ان حملوں کے نتیجہ میں میرے خدا کے زبردست ہاتھ سے
نہیں بچ سکتے۔لیکن میں اسی خدا کے فضلوں پر بھروسہ رکھتے ہوئے کہتا ہوں کہ میرا نام دنیا
میں ہمیشہ قائم رہے گا اور گو میں مر جاؤں گا مگر میرا نام کبھی نہیں مٹے گا۔یہ خدا کا فیصلہ ہے
جو آسمان پر ہو چکا کہ وہ میرے نام اور میرے کام کو دنیا میں قائم رکھے گا۔اور ہر شخص جو
میرے مقابلہ میں کھڑا ہوگا وہ خدا کے فضل سے ناکام رہے گا۔دنیا میں جھوٹ زیادہ دیر
تک قائم نہیں رہ سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب مبعوث ہوئے تو دنیا نے آپ پر اعتراضات کئے
اور کہا کہ یہ جھوٹا ہے۔فریبی ہے۔مکار ہے۔ضال ہے۔دجال ہے۔اور اس نے کوشش
کی کہ آپ کے نام کو مٹا دے مگر آج ستر اسی سال کے بعد اُس نے دیکھ لیا کہ جس کے نام
کومٹانے کے لئے اُس نے اپنی انتہائی کوششیں صرف کر دی تھیں اُس کا نام اکناف عالم
میں پھیل گیا اور ہر دن جو چڑھتا ہے وہ آپ کے نام کو اور زیادہ روشن کر دیتا ہے۔اسی
طرح میں کہتا ہوں میں بھی ایک انسان ہوں مگر بعض انسان ایسے مقام پر کھڑے کر دیئے
جاتے ہیں کہ گواُن کی لیڈری کی عمر تھوڑی ہو ، گو اُن کی جسمانی زندگی چند سال کی ہو مگر اُن
انوار العلوم جلد 26
542 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش سلام۔۔کے نام کی زندگی ہزاروں سال کی ہوتی ہے اور دنیا کے لوگ اگر کوشش کرتے کرتے مر بھی
جائیں تب بھی وہ اُن کے نام کو مٹا نہیں سکتے۔اس کی مثالیں ہمیں روحانی پیشواؤں میں
بھی دکھائی دیتی ہیں اور دنیوی بادشاہوں میں بھی نظر آتی ہیں۔سکندر جس کے ذکر سے
آج تاریخ کے صفحات بھرے پڑے ہیں بیس سال کی عمر میں بادشاہ ہوا تھا اور بتیس سال
کی عمر میں مر گیا۔گویا صرف بارہ سال اسے بادشاہت کے لئے ملے مگر تیس سو سال گزر
گئے ہیں اور آج بھی ساری دنیا سکندر کو جانتی اور بچہ بچہ کی زبان پر اُس کا نام آتا ہے۔اسی طرح خدا نے مجھے اس مقام پر کھڑا کیا ہے کہ خواہ مخالف مجھے کتنی بھی گالیاں دیں، مجھے
کتنا بھی بُرا سمجھیں بہر حال دنیا کی کسی بڑی سے بڑی طاقت کے بھی اختیار میں نہیں کہ وہ میرا
نام اسلام کی تاریخ کے صفحات سے مٹا سکے۔آج نہیں آج سے چالیس پچاس بلکہ سو سال
کے بعد تاریخ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ میں نے جو کچھ کہا تھا یہ صحیح کہا تھا یا غلط۔میں
بیشک اُس وقت موجود نہیں ہوں گا مگر جب اسلام اور احمدیت کی اشاعت کی تاریخ لکھی
جائے گی تو مسلمان مؤ رخ اس بات پر مجبور ہوگا کہ وہ اس تاریخ میں میرا بھی ذکر کرے۔اگر وہ میرے نام کو اس تاریخ میں سے کاٹ ڈالے گا تو احمدیت کی تاریخ کا ایک بڑا حصہ
کٹ جائے گا۔ایک بہت بڑا خلاء واقع ہو جائے گا جس کو پُر کرنے والا اُسے کوئی نہیں
ملے گا۔پس مجھے ان کے اعتراضات کی کوئی پرواہ نہیں اور نہ گالیوں اور بد زبانیوں سے
میں ڈرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دشمن کہا کرتے تھے کہ تم کابل چلو تو تمہیں پتا
لگے کہ تم سے کیا سلوک ہوتا ہے۔مگر ان باتوں سے کیا بن گیا ؟ اگر بندوں پر ہی میری نگاہ
ہوتی تو بیشک مجھے گھبراہٹ ہو سکتی تھی مگر جس نے خدا تعالیٰ کے جلال اور جمال کو اپنی آنکھوں
سے دیکھا ہو اور جس نے اُس کے سینکڑوں نشانات کا مشاہدہ کیا ہو وہ دنیا پر نگاہ ہی کب
رکھ سکتا ہے۔مجھے تو میرے خدا نے اُس وقت جبکہ خلافت کا سوال تک بھی نہیں تھا اور جبکہ
میں قریباً پندرہ سولہ سال کا تھا الہام کے ذریعہ یہ بتا دیا تھا کہ
اِنَّ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
انوار العلوم جلد 26
543 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش
یعنی وہ لوگ جو تیرے متبع ہیں وہ تیرے نہ ماننے والوں پر قیامت تک غالب رہیں
گے۔پس یہ صرف آج کی بات نہیں بلکہ جو شخص بھی میری بیعت کا سچا اقرار کرے گا وہ خدا
کے فضل سے قیامت تک میرے نہ ماننے والوں پر غالب رہے گا۔یہ خدا تعالیٰ کی پیشگوئی
ہے جو پوری ہوئی اور ہوتی رہے گی۔زمانہ بدل جائے گا، حالات بدل جائیں گے،
حکومتیں بدل جائیں گی اور میں بھی اپنے وقت پر وفات پا کر اپنے خدا کے حضور حاضر
ہو جاؤں گا مگر خدا تعالیٰ کی یہ بتلائی ہوئی بات کبھی نہیں بدلے گی کہ میرے ماننے والے
ہمیشہ میرے نہ ماننے والوں پر غالب رہیں گے۔پھر میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ہماری جماعت کو قائم ہوئے
70 سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 1889ء میں
اعلان بیعت کیا تھا جس پر 73 سال ہو چکے ہیں۔اور اگر دعوی مجددیت کے ابتداء سے
اس عرصہ کو شمار کیا جائے تو 80 سال ہو چکے ہیں۔بیشک اس عرصہ میں ہم نے ترقی بھی کی،
جماعت بھی بڑھی ، تعلیم و تربیت کے ادارے بھی ہم نے قائم کئے لٹریچر بھی ہم نے شائع
کیا، اخبارات بھی جاری کئے ، غیر مسلموں کو اسلام میں داخل کیا مگر باوجود اس کے ابھی
ہم اُس مقام پر نہیں پہنچے جس مقام پر پہنچنا خدائی جماعتوں کے لئے ضروری ہوتا ہے۔نہ
ہماری تعداد اتنی ہو چکی ہے کہ ہم اس کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگاسکیں کہ آئندہ اتنے سال
میں ہماری جماعت ساری دنیا پر غالب آجائے گی۔یہ تو ہم کہتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں
کہ خدا ایسا کرے گا مگر جو کام بندوں کے سپرد ہوتے ہیں اُن کے متعلق یہ دیکھنا بھی
ضروری ہوتا ہے کہ ان کی تکمیل میں بندوں نے کتنا حصہ لیا ہے۔میں نے جماعت کو بار ہا بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی جماعت کے سپر د کوئی کام کرتا
ہے تو پہلے سے اُس نے انسانی طاقتوں کا اندازہ کر لیا ہوتا ہے اور وہی کام اُس کے سپرد کیا
جاتا ہے جو اُس کی طاقت کے اندر ہو۔یہ
کبھی نہیں ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے کسی جماعت کے
سپر د کوئی کام کیا ہو اور وہ اس کو سرانجام دینے کی اہلیت اپنے اندر نہ رکھتی ہو۔پس
تمہارے سپرد اللہ تعالیٰ کا یہ کام کرنا کہ تم دنیا میں اسلام کا نور پھیلاؤ ظاہر کرتا ہے کہ تم میں
انوار العلوم جلد 26
544 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش سلام۔۔اس کام کی اہلیت موجود ہے۔اور اگر تم اخلاص اور قربانی سے کام کرو تو یقیناً اس فرض کو
سرانجام دے سکتے ہو۔مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ معمولی معمولی
عذرات کی بناء پر اس اہم فریضہ کی ادائیگی میں تساہل سے کام لینے لگ جاتے ہیں جس کا نتیجہ
یہ ہوتا ہے کہ وہ خود بھی ثواب سے محروم رہتے ہیں اور دنیا کی ظلمت بھی دور نہیں ہوتی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جو شخص اس کام میں حصہ لے گا اُسے اپنے وقت کو بھی قربان
کرنا پڑے گا ، اپنا مال بھی قربان کرنا پڑے گا، اپنے آرام اور آسائش کو بھی قربان کرنا
پڑے گا۔لیکن دنیا کا کونسا کام ہے جس کے لئے کوئی قربانی نہیں کی جاتی۔اور اگر بغیر کسی
قربانی کے ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہونا چاہیں تو اللہ تعالیٰ سے ہم ثواب کے کس طرح
امیدوار ہو سکتے ہیں۔میں نے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے جماعت کے دوستوں کو کئی
بارتحریک کی کہ ہر فرد کو سال بھر میں کم از کم ایک شخص کو راہِ راست پر لانے کا عہد کرنا
چاہئے مگر باجود اس کے کہ صرف ایک شخص کو اور وہ بھی سال بھر میں اسلامی انوار کا گرویدہ
بنانے کا عہد کرنا تھا پھر بھی بہت کم دوست اس میں شریک ہوئے۔حالانکہ اگر صحیح کوشش
سے کام لیا جائے تو انسان سال بھر میں دس دس ہیں ہیں بلکہ سوسو افراد کو بھی حق کا شکار کر
سکتا ہے۔ہماری جماعت کی تعداد اس وقت دس لاکھ سے کم نہیں۔اگر ایک شخص سال بھر
میں دس افراد کو بھی اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرے تو صرف ایک سال میں ہماری تعداد
ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔اور یہ کوئی مشکل امر نہیں۔سیالکوٹ کے ایک دوست تھے
جب میں نے یہ تحریک کی تو پہلے سال انہوں نے کہا کہ میں ایک احمدی بناؤں گا۔دوسرے سال
دو احمدی بنانے کا عہد کیا۔تیسرے سال تین احمدی بنانے کا عہد کیا۔چوتھے سال چار احمدی
بنانے کا عہد کیا۔اسی طرح ہوتے ہوتے دس بارہ احمدی بنانے لگ گئے۔پھر ایک دفعہ میں
نے زیادہ زور دیا تو وہ یہ عہد کر کے گئے کہ میں سواحمدی بناؤں گا۔چنانچہ میں نے دیکھا کہ
اس کے بعد برابر اُن کی چٹھیوں میں ذکر ہوتا تھا کہ یہ میرا دسواں احمدی ہے، یہ بیسواں احمدی
ہے، یہ چالیسواں احمدی ہے، یہ ساٹھواں یا سترواں احمدی ہے، اور اس طرح انہوں نے سو
کی تعداد پوری کر دی۔اگر اس روح کے ساتھ کام کرنے والے دس ہزار آدمی بھی ہماری
انوار العلوم جلد 26
545 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش سلام۔۔جماعت میں پیدا ہو جائیں اور ان میں سے ہر شخص سال میں صرف دس افراد کی زیادتی کا
موجب بن جائے تو سال بھر میں ایک لاکھ اور دوسرے سال میں دس لاکھ نئے افراد
ہماری جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔مگر اس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے
اندرا شاعت اسلام کی ایک آگ پیدا کی جائے اور رات دن یہ مقصد اپنے سامنے رکھا جائے
کہ ہم نے دنیا بھر کو اسلام اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں داخل کرنا ہے۔پھر میں نے دیکھا ہے کہ جب بعض لوگ دوسروں کو سمجھا ئیں گے تو اُن میں سنجیدگی
نہیں ہوگی۔کسی نے مذاق کر دیا تو خود بھی مذاق کر دیں گے۔ان میں یہ سنجیدگی کہ دوسرا
شخص بھی توجہ دینے اور یہ سمجھنے پر مجبور ہو کہ یہ شخص میری ہدایت کے غم میں مرا جا رہا ہے
پائی نہیں جاتی۔نو جوان سیروں کو جائیں گے۔مجالس میں قہقہے لگائیں گے۔دوستوں سے
گہیں ہانکنے میں اپنا وقت ضائع کر دیں گے۔مگر دنیا کے ظلمت کدہ کو منور کرنے کی طرف
ان کی توجہ نہیں ہوگی۔اگر ہماری جماعت میں ایک دیوانگی ہوتی تو دس لاکھ یا ایک کروڑ کا
بھی سوال نہیں اب تک ہماری جماعت دس کروڑ تک پہنچ چکی ہوتی۔پس میں آپ لوگوں کو
توجہ دلاتا ہوں کہ اپنے دلوں میں تبدیلی پیدا کرو۔مخالف کی تبدیلی اتنی ضروری نہیں جتنی
تمہاری اپنی تبدیلی ضروری ہے۔مخالف آج مانے یا کل اگر تمہارے اپنے اندر درد پیدا
ہو جائے تو وہ خود بخود مائل ہونا شروع ہو جائے گا۔پس ہماری جماعت کے دوستوں کو اپنا
سح نظر بلند کرنا چاہئے اور خواہ سفر ہو یا حضر ان کے مد نظر صرف یہی بات ہونی چاہئے کہ
ہمارا کام لوگوں کو حقیقی اسلام کی طرف بلانا اور انہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلقہ بگوش
بنانا ہے۔اس اہم فرض کی ادائیگی کا آسان طریق میں نے بتا دیا ہے کہ آپ لوگوں میں
سے ہر شخص یہ عہد کرے کہ وہ سال بھر میں کم از کم ایک بُھولی بھٹکی روح کو آستانہ الہی کی
طرف
کھینچ لانے کا موجب بنے گا۔بلکہ میں سمجھتا ہوں اب ہمیں اس سے بھی آگے قدم
بڑھانے کی ضرورت ہے۔اور ہماری جماعت کے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ ایک کی بجائے
کم از کم دس نئے افراد کو احمدیت میں شامل کرنے کی کوشش کرے۔اگر کسی سال وہ اپنے
اس عہد کو پورا کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے تو کم سے کم اس کا اتنا فائدہ تو ضرور ہو گا کہ
انوار العلوم جلد 26
546 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش سلام۔۔اُسے اپنے نفس میں شرم محسوس ہوتی رہے گی اور وہ کوشش کرے گا کہ میں دوسرے سال
ہی اپنی اس کو تا ہی کا ازالہ کروں۔اور نہ صرف گزشتہ کمی کو پورا کروں بلکہ پہلے سے دُگنے
آدمیوں کو پیغام حق پہنچا کر اللہ تعالیٰ کے حضور سرخرو ہو جاؤں۔پس یہ چیز نہایت اہم ہے اور ہماری جماعت کے افراد کو اسے ایسا ہی ضروری سمجھنا
چاہئے جیسے چندہ کو ضروری سمجھا جاتا ہے۔بلکہ چندے سے بھی زیادہ زور دوستوں سے
عہد لینے اور پھر اس عہد کو پورا کروانے پر صرف کرنا چاہئے۔کیونکہ چندہ تو بسا اوقات گھر
کے تمام افراد میں سے صرف ایک شخص دیتا ہے جو کمانے والا ہوتا ہے لیکن اشاعت حقہ
ایک ایسی چیز ہے جو کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ جماعت کے ہر فرد کا فرض ہے۔اور پھر آجکل
تو خصوصیت سے اس پر زور دینے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں مسلمانوں کی غفلت
سے فائدہ اٹھا کر عیسائیوں نے اپنی مذہبی سرگرمیوں میں بہت اضافہ کر دیا ہے۔آپ لوگ اُس عظیم الشان انسان کی جماعت میں شامل ہیں جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے کاسر الصليب قرار دیا ہے اور آپ لوگوں
کی تبلیغ اسلام کے مخالف تک معترف
ہیں۔چنانچہ مصر کے ایک مشہور اخبار الفتح نے بھی ایک دفعہ لکھا کہ جماعت احمدیہ کے تبلیغی
مراکز یورپ، امریکہ اور افریقہ میں قائم ہو چکے ہیں جو اپنے علم اور کام کے لحاظ سے تو
عیسائی مشنوں کے برابر ہیں لیکن کامیابی اور لوگوں کے قلوب فتح کرنے کے لحاظ سے
عیسائی پادریوں کو ان سے کوئی نسبت ہی نہیں کیونکہ اُن کے پاس اسلام کی صداقتیں اور
اس کے پُر حکمت معارف ہیں۔پس آپ لوگوں کی ذمہ داریاں دوسرے مسلمانوں سے
بہت زیادہ ہیں۔اور عیسائیت کا مقابلہ کرنے کا حقیقی فرض در حقیقت آپ کے کندھوں پر ہی
عاید ہوتا ہے۔اس لئے جہاں دوسرے مسلمانوں
کو سمجھانا اور انہیں احمدیت کی غرض و غایت
سے واقف کرنا اور ان کی غلط فہمیوں کو دور کرنا آپ کا فرض ہے وہاں عیسائیت کے فتنہ کو
دور کرنے کے لئے بھی اپنے اپنے علاقہ میں منظم کوشش کرنا اور مسلمانوں کے پسماندہ اور
غیر تعلیم یافتہ طبقہ کو عیسائیت کے اثر سے بچانا بھی آپ کے اہم فرائض میں شامل ہے۔میں سمجھتا ہوں عیسائیوں میں یہ حرکت بھی اسی لئے پیدا ہوئی ہے کہ ہماری جماعت