اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش کرو جب اسلام کا جھنڈا ساری دنیا میں اپنی پوری شان سے لہرانے لگے

انوارالعلوم (جلد 26), حصہ 2

انوار العلوم جلد 26
547 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش
آسمانی نوروں کو پھیلانے میں سستی سے کام لے رہی ہے۔اگر مسلمان اس تعلیم سے
واقف ہوتے جو احمدیت پیش کرتی ہے تو ان کا ایک حصہ عیسائیت کا شکار ہی کس طرح
ہوسکتا تھا۔سو آپ لوگ دوسروں کو بھی اسلامی تعلیم سے آگاہ کریں اور خود بھی مسائل سے
گہری واقفیت پیدا کریں۔یہی اصل عزت ہے جو انبیاء کی جماعتوں کو حاصل ہوتی ہے کہ
ایمان لانے کے بعد وہ نہایت جوش اور اخلاص کے ساتھ دین کی باتیں سیکھنے لگ جاتے
ہیں۔اور پھر وہ اس میں اس قدر ترقی کر جاتے ہیں کہ مخالف مذاہب کا بڑے سے بڑا عالم
بھی اُن سے بات کرے تو وہ شرمندہ ہو جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ان سے دینی مسائل پر
بحث کرنا کوئی آسان کام نہیں۔میں جب جوان تھا مجھے ڈلہوزی میں ایک پادری سے گفتگو کرنے کا موقع ملا اور میں
نے اُس سے تثلیث اور کفارہ پر بحث کی۔جب وہ میرے سوالات کا جواب دینے سے
عاجز آ گیا تو کہنے لگا کہ سوال تو ہر بے وقوف کر سکتا ہے مگر جواب دینے کے لئے عقلمند آدمی
ہونا چاہئے۔میں نے کہا میں تو آپ کو منظمند سمجھ کر ہی آیا تھا۔غرض عیسائیت کا مقابلہ کرنا کوئی مشکل امر نہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ
لوگ اپنے فرائض کی ادائیگی کی طرف توجہ دیں اور لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کریں۔لیکن
یہ یا درکھیں کہ دوسروں کے سامنے بات پیش کرنے کا طریق ایسا ہونا چاہئے جس سے محبت
اور پیار ظاہر ہو۔اور اگر کوئی شخص اپنی ناسمجھی کی وجہ سے آپ کو بُرا بھلا بھی کہے تو مسکراتے
چلے جاؤ اور نرمی اور انکسار اور حسنِ اخلاق سے کام لو۔اگر تم ایسا کرو گے تو خود بخود اُن کے
دلوں میں یہ احساس پیدا ہوگا کہ یہ تو بالکل اور قسم کے انسان ہیں۔ہم بُرا بھلا کہہ رہے ہیں
اور یہ مسکرا رہے ہیں۔ہم سختی کر رہے ہیں اور یہ محبت اور پیار میں بڑھتے جا رہے ہیں۔تب
وہ یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ یہ لوگ زمینی نہیں بلکہ آسمانی ہیں اور وہ بھی تمہارے کندھوں کے
ساتھ اپنا کندھا ملا کر اسلام کی خدمت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی بلندی کے
لئے کفر کے مقابلہ میں کھڑے ہو جائیں گے۔پس اے میرے عزیز و ! تم آسمانی آب حیات کی متلاشی اقوام کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

انوار العلوم جلد 26
548 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش اسلام۔۔کے قدموں میں حوض کوثر پر لے جاؤ اور انہیں گندی زیست سے نجات دلانے اور اُن کے
اندر ایمان کی حرارت پیدا کرنے کے لئے کا فوری اور زنجبیلی جام پلا ؤ اور اس سانپ کا سر
ہمیشہ کے لئے کچل دو جس نے آدم کی ایڑی پر ڈسا تھا اور اُسے جنت ارضی سے نکال دیا
تھا۔اس وقت ہماری جماعت میدانِ جہاد میں کام کر رہی ہے۔اور وہی فوج دشمن کا
دلیری سے مقابلہ کر سکتی ہے جس کی صفوں میں انتشار نہ ہو۔قرآن کریم نے اس کی اہمیت
پر بڑا زور دیا ہے اور بتایا ہے کہ مومنوں کی جماعت جب دشمنوں کے مقابلہ میں سینہ سپر ہوتی
ہے تو اس کی کیفیت بنیان مرصوص کی سی ہوتی ہے۔یعنی وہ ایک ایسی دیوار کی طرح
ہوتے ہیں جس کی مضبوطی کے لئے اُس پر سیسہ پگھلا کر ڈالا گیا ہو ئے۔پس اختلافات کو
کبھی اپنے قریب بھی نہ آنے دو۔ہر شخص جو کسی جماعت میں تفرقہ کا بیج بوتا اور جماعتی
اتحاد کو نقصان پہنچاتا ہے وہ احمدیت کا بدترین دشمن ہے۔اور تمہیں اُسی طرح تباہی کے
گڑھے میں گرانا چاہتا ہے جس طرح گزشتہ دور میں مسلمان صدیوں تک تنزل کا شکار
رہے۔تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اسی لئے
مبعوث فرمایا ہے کہ دنیا ایک ہاتھ پر اکٹھی ہو۔پس ہر شخص جو اتحاد میں رخنہ اندازی کرتا
ہے ، ہر شخص جو اس سکیم کے راستہ میں روک بنتا ہے وہ خدائی ناراضگی کا نشانہ بنتا ہے۔مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ رویا کے ذریعہ بھی اس کی طرف توجہ دلائی تھی۔چنانچہ
میں نے ایک شخص کو جسے میں کوئی بادشاہ یا رئیس سمجھتا ہوں اور جو میرے سامنے بیٹھا تھا ر دیا
میں کہا کہ
دیکھو جو شخص ایسے نازک وقت میں بھی اتحاد کے لئے کوشش
نہیں کرتا وہ قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے
گردن اونچی کس طرح کر سکے گا۔“
جب میں نے یہ فقرہ کہا تو میرے دل میں بہت زیادہ جوش پیدا ہو گیا اور رقت کے
ساتھ میرے گلے میں پھندا پڑ گیا اور میری آنکھوں میں آنسو آ گئے اور میں نے اپنے
سامنے کے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا

انوار العلوم جلد 26
549 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش
” جب تم لوگوں میں سے کوئی شخص اپنے بیٹے کے پھٹے ہوئے
کپڑے دیکھتا ہے تو اُس کے دل میں سوز و گداز پیدا ہو جاتا ہے اور
رقت پیدا ہو جاتی ہے اور اُس کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔مگر
تمہیں یہ خیال نہیں آتا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی طرف
منسوب ہونے والوں کا تفرقہ دیکھتے ہوں گے تو اُن کو کتنی تکلیف ہوتی
ہو گی۔جو شخص ایسے وقت میں بھی باہمی اتحاد کی طرف قدم نہیں اٹھاتا
یقیناً وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے گردن اٹھا کے کھڑا نہیں
66
ہو سکے گا۔“
پس اتحاد کی اہمیت کو سمجھو، اشاعتِ اسلام کا فرض اپنے سامنے رکھو اور دعاؤں،
عبادت اور ذکر الہی پر زور دو تا کہ آسمان سے خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہاری مدد کے لئے
نازل ہوں اور جو کام تمہارے کمزور ہاتھ نہیں کر سکتے وہ فرشتوں کی مدد سے آسانی کے
ساتھ ہونے لگیں۔یہ امر یا درکھو کہ کوئی حقیقی فتح فرشتوں کی مدد کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔آخر وہ آسمان
سے زمین پر کیوں آئیں۔وہ اُسی وقت زمین پر آتے ہیں جب بنی نوع انسان کا ایک طبقہ
انتہائی جوش کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا نام بلند کر رہا ہو۔پس اگر تم دعاؤں اور ذکر الہی پر زور
دو گے تو خدا تعالیٰ کے فرشتے بیتاب ہو کر تمہاری طرف دوڑے چلے آئیں گے۔اور کہیں
گے کہ جب یہ خدا کے کمزور بندے ہو کر اس قدر کوشش کر رہے ہیں تو ہم خدا کے فرشتے ہو
کر کیوں نہ کام کریں۔اور جب خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے تمہاری مدد کے لئے اتر
آئیں گے تو تمہاری فتح میں کوئی شبہ ہی نہیں رہ سکتا۔پھر جس میدان میں بھی تم لڑو گے
تمہارے ساتھ فرشتے بھی لڑیں گے اور جب تمہارے ساتھ خدا تعالیٰ کے فرشتے ہوں گے
تو تمہارے مقابل پر کون ٹھہر سکتا ہے۔اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اسلام کے لئے سچی اور مستقل
قربانی کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے اندر ایسے لوگ زیادہ سے زیادہ پیدا فرمائے جو

انوار العلوم جلد 26
550 اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش
اسلام اور احمدیت کے انوار پھیلانے کے لئے ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے تیار ہوں۔اور اللہ تعالیٰ وہ دن جلد لائے جب اسلام کا جھنڈا ساری دنیا میں اپنی پوری شان کے
ساتھ لہرانے لگ جائے۔اسی طرح میں دعا کرتا ہوں کہ ہمارے وہ مربی جو پاکستان میں
کام کر رہے ہیں اور وہ مبلغ جو پاکستان سے باہر غیر ممالک میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں
اللہ تعالیٰ اُن سب کا حافظ و ناصر ہو اور اُن کو اپنی خاص تائید اور نصرت سے بہرہ ور
فرمائے۔اور خواہ ہمارا مبلغ کسی ملک میں اکیلا اور تن تنہا پھر رہا ہو پھر بھی اللہ تعالیٰ اپنی
نصرت اور تائید سے اُسے ایسی طاقت بخشے کہ وہ دنیا کے بڑے سے بڑے انسان کو بھی
اپنے علم اور اپنی روحانیت سے مغلوب کر سکے۔پھر اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے چھوٹوں اور بڑوں ، ہمارے مردوں اور
عورتوں ، ہمارے بچوں اور بوڑھوں ، ہمارے بیماروں اور تند رستوں غرض سب کو اپنی پناہ
میں لے لے۔اپنا فضل ان کے شاملِ حال رکھے، اپنی برکات اُن پر نازل کرے، اپنے
رحم اور کرم سے اُن کو نوازے اور ہماری جماعت کو اپنے خاص فضل سے ایک عرصہ دراز
تک جو حیرت انگیز اور معجزانہ طور پر دراز ہو دنیا میں اپنا نام روشن کرنے اور دین کا جھنڈا
بلند کرنے کا موجب بنا دے۔امِيْنَ يَا رَبَّ الْعَلَمِيْنَ۔1 : تاریخ طبری جلد 2 صفحہ 246 مطبوعہ بیروت 2012ء
2 تاريخ الخلفاء للسیوطی صفحہ 51 مطبوعہ لاہور 1892ء
( دستخط )
مرز امحمود احمد
خلیفة المسیح الثانی
"28-12-41961
( الفضل 3 جنوری 1962ء)
3: إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ (الصف:5)

انوار العلوم جلد 26
551
جلسہ سالانہ 1962ء کے افتتاحی و اختتام
جلسه سالانہ 1962ء کے افتتاحی و
اختتامی اجلاسات کیلئے پیغامات
از
رنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی

انوار العلوم جلد 26
552
جلسہ سالانہ 1962 ء کے افتتاحی و اختتام

آج 10 میں سے 10 باقی