تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 3)

انوار العلوم جلد ۳
1
تعارف کتب
بسم الله الرحمن الرحیم
نحمده و فصلی علی رسولہ الکریم
یہ انوار العلوم" کی تیسری جلد ہے۔ جو سیدنا حضرت فضل عمر خلیفۃ المسیح الثانی کی
درج ذیل ۱۸ کتب / تقاریر اور مضامین پر مشتمل ہے۔
(1) چند غلط فہمیوں کا ازالہ
مارچ ۱۹۱۵ء میں حضرت مصلح موعود نے مولوی محمد علی صاحب کے رسالہ " القول الفصل
کی ایک غلطی کا اظہار " کے جواب میں ایک ضخیم اور مدلل کتاب "حقيقة النبوة " تصنيف
فرمائی۔ اس کے بعد حضور نے اس کتاب کا اختصار " چند غلط فہمیوں کا ازالہ" کے عنوان سے
شائع فرمایا۔ تا کثرت سے اس کی اشاعت ہو اور ہر شخص بآسانی اس کا مطالعہ کر سکے ۔
اس رسالہ میں حضور نے حضرت مسیح موعود کی نبوت کے بارے میں غلط فہمیوں کا ازالہ
فرمایا ہے اور اس اعتراض کا کہ ہر مصلح کی جماعت اس کے درجہ میں افراط سے کام لیتی ۔ تی ہے نہ
کہ تفریط سے نہایت عمدگی سے جواب دیا اس جواب کے آخر میں آپ فرماتے ہیں :
میں اس مضمون کو ختم کرنے سے پہلے یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ مسئلہ نبوت
کے متعلق حضرت مسیح موعود پر دو زمانے گزرے ہیں۔ ایک تو وہ زمانہ تھا کہ
آپ کو جب اللہ تعالیٰ کی وحی میں نبی کہا جاتا تو آپ اس پرانے عقیدہ کی بناء پر
جو اس وقت کے مسلمانوں میں پھیلا ہوا تھا۔ اپنے آپ کو نبی قرار دینے کی بجائے
ان الہامات کے یہ معنی کر لیتے تھے کہ نبی سے مراد صرف ایک جزوی نبوت ہے۔
اور بعض دوسرے انبیاء پر جو مجھے فضیلت دی گئی ہے وہ بھی ایک جزوی فضیلت
ہے اور جزوی فضیلت ایک غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے “۔
اب اس عبارت پر غور کرو کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ حضرت مسیح موعود پہلے
جزوی نبی تھے اور بعد میں نبی ہوگئے یا اس کا یہ مطلب ہے کہ نبی تو ہمیشہ سے

انوار العلوم جلد ۳
۲
تعارف کی
آپ کو کہا جاتا تھا اور آپ شروع دعوئی سے نبی ہی تھے لیکن ایک وقت تک
احتیاط انبیاء سے کام لے کر آپ لفظ نبی کی تاویل کر لیا کرتے تھے “۔
پھر فرمایا :
میرے نزدیک حضرت مسیح موعود شروع دعوئی سے ایک سے ہی نبی تھے ہاں
پہلے آپ اپنے آپ کو جزوی نبی قرار دیتے تھے اور اپنے الہامات کی تاویل
کرتے تھے۔ لیکن بعد میں جب بار بار آپ کو نبی قرار دیا گیا تو آپ نے ان
الہامات کی تحریک سے اپنے اس عقیدہ کو بدلا کہ آپ جزوی نبی ہیں نہ کہ آپ
کو جزوی نبی سے نبی بنا دیا گیا"
حضرت مسیح موعود کی جزوی نبوت کے بارے میں اپنے عقیدہ کو واضح کرنے کے بعد آپ
نے بعض اور غلط فہمیوں کا ازالہ فرماتے ہوئے مسئلہ نبوت کے مختلف پہلوؤں پر قرآن و حدیث
کے دلائل سے وضاحت فرمائی۔
(۲) ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
مارچ ۱۹۱۵ء میں ایک غیر از جماعت دوست نے پانچ سوالات تحریر کئے اور اس خواہش کا
اظہار کیا کہ حضور خود ان کا جواب ارشاد فرمائیں۔ ان سوالات کی اہمیت کے پیش نظر آپ نے
یہ جواب نہ صرف الفضل کی ۱۳ - اپریل ۱۹۱۵ء کی اشاعت میں شائع کروا دیتے بلکہ افادہ عام کے
لئے ۱۹۔ اپریل ۱۹۱۵ء کو پمفلٹ کی شکل میں بھی انہیں شائع کروا دیا گیا۔
جن سوالات کا اس رسالہ میں جواب دیا گیا ہے وہ درج ذیل ہیں :
(1) اگر میں احمدیت کا اظہار کروں تو مجھے تمام مسلمان کافر سمجھیں گے اور مجھے بھی ان کو ایسا
ہی سمجھنا پڑے گا۔
(۲) احمدی لوگ غیر احمدیوں کے پیچھے نماز جائز نہیں سمجھتے اس لئے غیر احمدی بھی ان کے پیچھے
نماز نہیں پڑھتے اس طرح مجھے تمام اسلامی مساجد سے قطع تعلق کرنا پڑے گا۔ حالانکہ ہر
ایک مسلمان کا یہ فرض ہے کہ پنجوقتہ جماعت کے ساتھ قریب کی مسجد میں نماز پڑھے اور

انوار العلوم جلد ۳
جمعہ کی نماز جامع مسجد میں ادا کرے۔
سر
تعارف کتب
(۳) اس صورت میں آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ احمدی نام اختیار کرنے سے مجھے کس قدر
تکلیف اٹھانی پڑے گی۔ قرآن کریم ہمیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا قرآن کریم میں
ہمارا نام مسلمان ہے اور ہمیں تاکید ہے کہ ہم مذہب کو فرقوں میں تقسیم نہ کریں۔
(۴) قرآن یا حدیث میں کسی جگہ پر مذکور نہیں کہ ہر انسان کو اپنی نجات کے لئے مسیح اور
مهدی پر اعلانیہ ایمان لانا ضروری ہے۔
(۵) باوجود اس کے مذکورہ بالا حالات کے ماتحت میں اس میں کوئی حرج نہیں دیکھتا کہ خفیہ طور پر
ایمان رکھوں۔
۴
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ان سوالات کا اصولی جواب دیتے ہوئے تحریر فرمایا :
”میرے خیال میں ان سب سوالات کے جواب ہم صرف ایک سوال میں دے
سکتے ہیں اور وہ یہ کہ آیا حضرت مسیح موعود خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے یا نہیں۔
اگر آپ حق پر نہ تھے تو ان سوالات کی ضرورت ہی نہیں رہتی کیونکہ جھوٹے
آدمی کا ماننا خواہ پوشیدہ ہو خواہ ظاہر ہر طرح گناہ اور معصیت ہے اور اگر آپ
بچے تھے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ضرور بچے تھے تو پھر یہ سوال بھی حل ہو جاتے
ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود نے اپنی بیعت کرنے یا نہ کرنے۔ اپنے مخالفوں کے
پیچھے نماز پڑھنے یا نہ پڑھنے وغیرہ سب مسائل کی بناء خدا تعالیٰ کے الہامات پر
رکھی ہے۔ اور اپنی طرف سے ان مسائل پر کچھ نہیں لکھا۔ پس آپ کی صداقت
ثابت ہو جانے کے بعد ایک دانا انسان کے لئے سوائے۔ اس کے اور کوئی چارہ
باقی نہیں رہتا کہ وہ ان سب باتوں کو قبول کرے کیونکہ ان کو رد کرنا خدا تعالٰی
کے احکام اور اس کے فیصلہ کو رد کرتا ہے۔ اور ان کا قبول کرنا در حقیقت خدا
تعالیٰ کے فیصلہ کو قبول کرتا ہے"
اس کے علاوہ ان صاحب کی مزید تسلی کے لئے آپ نے ہر سوال کا الگ الگ جواب بھی
تحریر فرمایا۔

انوار العلوم جلد ۳
(۳) پیغام مسیح موعود علیہ السلام
تعارف کتب
جولائی ۱۹۱۵ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی علاج کے لئے لاہور تشریف لے گئے اور ایک
خاص تحریک کے نتیجہ میں ایک پبلک جلسہ میں یہ خطاب ارشاد فرمایا جو دسمبر ۱۹۱۵ء میں ”پیغام
مسیح" کے نام سے کتابی شکل میں شائع ہوا۔ آپ نے انبیاء کی بعثت کی غرض بیان کرتے ہوئے
فرمایا :
"
قرآن شریف نے نبیوں کی یہ غرض بتائی ہے کہ وہ آکر خدا کے غضب سے
لوگوں کو بچائیں اور انسانوں کو آپس کے ضرر اور نقصان سے محفوظ رکھیں اور
اللہ تعالی کے ساتھ محبت کرنے کے طریق بتائیں"
آپ نے آخری زمانہ کی علامات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ وہی زمانہ ہے جس کی ہر
مذہب اور قوم کے نبی نے خبر دی تھی اور اس زمانہ کے بداثرات سے محفوظ رہنے کے لئے اپنی
اپنی قوم کو کسی مسیح، کرشن مہدی کے الفاظ میں خوشخبری سنائی تھی۔ پس اس زمانہ میں آنے
والا آگیا آؤ اور اس کو قبول کرو اور آپس کے مذہبی جھگڑے ختم کر دو۔ آپ نے دو نہایت اہم
اور ضروری پیغام دیئے۔
(۱) پہلا پیغام مذہبی جھگڑوں کے انسداد کی تجویز پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک دوسرے کو
گالیاں دینا اور برا بھلا کہنا ترک کر دیا جائے ۔ آپ نے فرمایا :
اگر مختلف مذاہب کے لوگ اس بات میں ہمارے ساتھ شامل ہونے پر آمادہ ہو
جائیں تو میں اپنی جماعت کی طرف سے جو کئی لاکھ ہے اور جس کا میں واحد امام
ہوں اپنی طرف سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ جو لوگ گالیوں کو ترک کر کے نرمی
اور آشتی کی طرف ایک قدم بڑھائیں گے میں دس قدم بڑھاؤں گا اور جو ہماری
طرف ایک ہاتھ بڑھے گا ہم اس کی طرف دس ہاتھ بڑھیں گے"۔
(۲) دو سرا پیغام حضرت مسیح موعود کی بعثت کا دیا کہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک
برگزیدہ ہم میں مبعوث کیا ہے اس کو قبول کرو۔ آپ نے فرمایا :
XXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۳
ہم دلائل پیش کرتے ہیں آپ ان پر غور کریں۔ اور اگر حق نہ پائیں تو ان کو
رد کر دیں لیکن سننا اور غور کرنا شرط ہے کیا ممکن نہیں کہ یہ سلسلہ سچا ہو پس
اگر سچا ہے تو میں سب مذاہب کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ بتلاؤ کہ خدا تعالی کو کیا
جواب دو گے تم لوگ جھوٹے اشتہاروں اور ڈنڈھوروں کی طرف تو متوجہ ہو
جاتے ہو پھر کیا وجہ ہے کہ خدا تعالی کی طرف سے جو آواز آئی ہے۔ اس پر کان
نہیں دھرتے"۔
تعارف کتب
حضرت خلیفة المسیح الرابع ايده الله تعالیٰ بنصرہ العزیز سوانح فضل عمر جلد دوم صفحہ سے میں اس خطاب کے
ضمن میں حضرت مصلح موعود کے فن خطابت کے متعلق ایک ت ایک جامع تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔
" آپ کے فن خطابت کا یہ کا یہ کمال تھا کہ بیک وقت مختلف طبقات اور علم کے
مختلف درجے رکھنے والے سامعین کو ایسے رنگ میں مخاطب فرماتے تھے کہ ان
میں سے ہر ایک بات کو خوب سمجھتا تھا خواہ وہ عارف ہو یا عالمی ۔ حتی کہ ایک ان
پڑھ کے لئے بھی آپ کی بات کا سمجھنا آسان ہوتا تھا اور تقریر کے دوران خواہ
کتنی ہی لمبی کیوں نہ ہو ایک ناخواندہ آدمی بھی کبھی یہ محسوس نہ کرتا تھا کہ یہ
اس کے فہم و ادراک سے بالا ہے بلکہ مسلسل ہمہ تن گوش رہتا بایں ہمہ ایک
عالم بھی ان سادہ اور آسان باتوں کو معمولی نہ جانتا بلکہ ہمیشہ یہ تاثر لے کر اٹھتا
تھا کہ وہ ایک سمندر میں غوطہ زن ہو کر آیا ہے جو علم و عرفان کے جواہر سے پر
ہے علاوہ ازیں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک ہی وقت میں مختلف مذاہب کے
ماننے والوں کو احمدیت کی طرف بلایا جاتا تھا اور تمام عرصہ ہر فرقے اور ہر مذہب
کے پیرو مسلسل تقریر کا اپنے ہی آپ کو مخاطب سمجھتے تھے اور ۔ اور کبھی یہ احساس پیدا
نہ ہوتا تھا کہ یہ باتیں دوسروں کے لئے ہیں"۔
(۴) فاروق کے فرائض
یہ وہ زریں نصائح ہیں جو حضرت مصلح موعود نے حضرت میر قاسم علی صاحب ایڈیٹر
XXXXXXXXXXX

انوار العلوم جلد ۳
។
تعارف کتب
"فاروق" کو اپنے دست مبارک سے لکھ کر دیں جو سات اکتوبر ۱۹۱۵ء کے "فاروق" میں شائع
ہوئیں۔
حضرت صاحب نے ایڈیٹر فاروق کو اس طرف توجہ دلائی کہ ہمیشہ اس نام کی عزت کی طرف
جو آپ نے اپنے اخبار کے لئے پسند کیا ہے متوجہ رہیں اور اسے کبھی نہ بھلا ئیں۔ عموماً مختلف اپنے اخبار کے لئے پسند ہے متوجہ رہیں اور اسے بھی نہ بھلا ئیں
اشیاء کے نام کے مفہوم میں ان کا کام بتانا مقصود ہوتا ہے۔ مثلا دکان یا کار خانے کے نام میں ہی میں انکا کام بتانا ہے۔ مثلا یا کارخانے کے نام
اس کا کام بتا دیا جاتا ہے۔ لیکن یہ عجیب بات ہے کہ لوگ اپنے ناموں کے متعلق فکر نہیں کرتے
که ہمارا نام کیا ہے اور کام کیا ہے ؟
عربی جو الهامی زبان ہے اس میں جس قدر اشیاء کے نام ہیں وہ ان کی حقیقت پر بھی روشنی
ڈالتے ہیں۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نام کام کے اظہار کے لئے ہوتے ہیں اور ہونے
چاہئیں۔ پس فاروق کو بھی اسم بامسمی ہونا چاہئے۔ فاروق کے دو معنی ہیں۔ ڈرنے والا اور حق و
باطل میں فرق کرنے والا۔ یہ دونوں رنگ اس میں ہونے چاہئیں۔ یعنی اس کے مضامین خشیت
الہی سے لکھے جائیں اور خشیت الہی پیدا کرنے والے ہوں۔ اسی طرح اس میں حق و باطل میں
فرق کر کے دکھایا جائے۔ اور کبھی اس بات کے منوانے کی کوشش نہ کی جائے جو خود منوانے
والے کے نزدیک غلط ہو۔ اور اگر کبھی غلطی ہو جائے تو اس کا اعتراف کرنے کے لئے بروقت
تیار رہنا چاہئے۔ مضامین کی عبارت سنجیدہ ہو ۔ مضامین کے الفاظ کو زور دار ہوں لیکن گالیوں
سے بالکل خالی۔ دشمن کے خلاف بھی اس رنگ میں لکھنا چاہئے کہ اس کا دل بھی محسوس کرے
که متانت اخلاص اور خیر خواہی سے مضمون لکھا گیا ہے۔ وہ انسان کسی عزت کے قابل نہیں جو
صرف لوگوں کو خوش کرنے کے لئے چٹخارہ دار مضامین لکھتا ہے یا دل کا غصہ ظاہر کرنے کے
لئے غصہ سے کام لیتا ہے۔ ا کام لیتا ہے۔ اخلاص اور اصلاح مد نظر ہو اس کے بغیر نہ کوئی مضمون لکھا جائے اور
نہ چھاپا جائے۔
"فاروق" کی نظر وسیع ہو اور یہ نہ ہو کہ ایک معاملہ کی طرف متوجہ ہوئے تو اسی میں لگ
گئے بلکہ ہر ایک بات میں اتنا ہی زور دو جس قدر اس کے مناسب ہے۔
آخر میں حضور نے تحریر فرمایا : نیک نیتی اور اخلاص پر سب کاموں کی بناء ہو کیونکہ جس
شخص کے کاموں کی ان پر بناء ہوتی ہے وہ کبھی ذلیل نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور

انوار العلوم جلد ۳
تعارف کتب
آپ کی مدد فرمائے ۔ آمین
(۵) انوار خلافت
یہ کتاب ان خطابات کا مجموعہ ہے جو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے اپنے عہد خلافت کے
دوسرے جلسہ سالانہ پر ۲۸٬۲۷ اور ۲۸٬۲۷ اور ۳۰ دسمبر ۱۹۱۵ء کو ا کو ارشاد فرمائے ئے اور اکتوبر ۱۹۱۶ء میں یہ
تقاریر کتابی شکل میں شائع ہوئیں۔
-۲۷ دسمبر کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے دو خطابات ارشاد فرمائے ایک قبل از ظهر اور
دو سرا بعد از ظهر قبل از ظهر کا خطاب " اسمه احمد " کی تشریح پر مشتمل تھا۔ اس خطاب میں
حضور نے سورۃ الصف اور سورۃ الجمعہ کی روشنی میں اسمه احمد " کی صحیح تفسیر بیان
فرمائی۔
९९
۲۷ - دسمبر کو بعد از ظهر آپ نے مسئلہ نبوت پر خطاب ارشاد فرمایا۔ اور ثابت کیا کہ
حضرت مسیح موعود کی نبوت کسی طرح بھی قرآن و حدیث کے خلاف نہیں ہے۔ اپنے اسی
خطاب میں جماعت کی عملی حالت اصلاح و بہتری کے پیش نظر بعض مسائل مثلاً تحصیل علم ، غیر
احمدی امام کی اقتداء میں نماز، غیر احمدی کا جنازہ غیروں سے لڑکی بیاہنا اور گورنمنٹ کی
و فاداری وغیرہ موضوعات پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے ضروری نصائح فرمائیں۔
۲۸ - دسمبر کے خطاب میں آپ نے جماعت کی ترقی کے پیش نظر کچھ تاریخی واقعات کا
تذکرہ فرما کر جماعت کو ماضی سے سبق سیکھنے اور آئندہ پیدا ہونے والے فتنوں سے متنبہ کرتے
ہوئے فرمایا :
تم لوگ یاد رکھو کہ آنے والا فتنہ بہت خطرناک ہے۔ اس سے بچنے کے لئے
بہت بہت تیاری کرو پہلوں سے یہ غلطیاں ہوئیں کہ انہوں نے ایسے لوگوں کے
متعلق حسن ظنی سے کام لیا جو بد ظنیاں پھیلانے والے تھے حالانکہ اسلام اس کی
حمایت کرتا ہے جس کی نسبت بدظنی پھیلائی جاتی ہے اور اس کو جھوٹا قرار دیتا
ہے جو بدظنی پھیلاتا ہے۔ پس تم لوگ تیار ہو جاؤ تاکہ تم بھی اس قسم کی کسی
غلطی کا شکار نہ ہو جاؤ ۔ کیونکہ اب تمہاری فتوحات کا زمانہ آ رہا ہے۔ اور یاد رکھو

انوار العلوم جلد ۳
A
تعارف کتب
که فتوحات کے زمانہ میں ہی تمام فسادات کا بیج بویا جاتا ہے۔ جو اپنی فتح کے وقت
اپنی شکست کی نسبت نہیں سوچتا اور اقبال کے وقت ادبار کا خیال نہیں کرتا اور
ترقی کے وقت تنزل کے اسباب کو نہیں مٹاتا اس کی ہلاکت یقینی اور اس کی تباہی
لازمی ہے"۔
اسلامی تاریخ کے بعض فتنوں کا ذکر کرنے کے بعد ان فتنوں سے بچنے کے ذرائع بیان کرتے
ہوئے حضور نے فرمایا :
پس یاد رکھو کہ یہ وہ فتنہ تھا جس نے مسلمانوں کے ۷۲ نہیں ۷۲ ہزار فرقے بنا
دیئے ۔ مگر اس کی وجہ وہی ہے جو میں نے کئی دفعہ بتائی ہے کہ وہ لوگ مدینہ میں
نہ آتے تھے۔ ان باتوں کو خوب ذہن نشین کر لو کیونکہ تمہاری جماعت میں بھی
ایسے فتنے ہوں گے جن کا علاج یہی ہے کہ تم بار بار قادیان آؤ اور صحیح صحیح
حالات سے واقفیت پیدا کرو۔ میں نہیں جانتا کہ یہ فتنے کس زمانہ میں ہوں گے
لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ ہوں گے ضرور لیکن اگر تم قادیان آؤ گے اور بار بار
آؤ گے تو ان فتنوں کے دور کرنے میں کامیاب ہو جاؤ گے“۔
تیسرا خطاب : یہ خطاب آپ نے ۳۰ - دسمبر ۱۹۱۵ء کو مسجد اقصیٰ میں ارشاد فرمایا اور اس
میں آپ نے حضرت مسیح موعود کے کرشن ، بدھ ، مسیح اور مہدی ہونے کے ثبوت فراہم کئے
اور اس بات کی وضاحت کی کہ چونکہ بنی نوع انسان کو خدا تعالیٰ نے امت واحدہ بنانا تھا اس
لئے ہر مذہب کے پیروکاروں کو آخری زمانہ میں انہی کے کسی مقدس وجود کے آنے کی
خوشخبری سنادی اور اس امت واحدہ کی تشکیل کے لئے آنحضرت" مبعوث ہوئے۔ جو تمام گذشتہ
انبیاء کی صفات اپنے اندر رکھتے تھے اور آپ کی اتباع میں آپ ہی کے مشن کی تکمیل کے لئے
خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو آپ کا بروز اور ظل بنا کر مبعوث کیا اور ملی طور پر گذشتہ
انبیاء کے نام سے سرفراز کیا تا آپ ہر ایک امت کو ان کی حقیقی تعلیم سے آگاہ کر سکیں اور
انہیں امت واحدہ میں شامل کر سکیں۔ حضور نے آخر میں خدا تعالی کی طرف سے حضرت مسیح
موعود کے ایک سے زیادہ نام رکھنے کی دس سمتیں بیان فرمائیں۔

انوار العلوم جلد ۳
تعارف کتب
(۶) اسلام اور دیگر مذاہب
یہ حضرت خلیفة المسیح الثانی کا وہ معركة الآراء مضمون ہے جو جماعت احمد یہ دہلی کے
سالانہ جلسہ کے لئے حضور انور نے قلم برداشتہ لکھ کر ۱۹۱۶ء میں بھجوایا تھا۔
اس مضمون میں آپ نے اس بات کو ثابت کیا کہ اب صرف اور صرف اسلام ہی تمام بنی
نوع انسان کے لئے نجات کا ذریعہ ہے۔ جبکہ گذشتہ تمام مذاہب مخصوص اقوام اور مخصوص
وقت کے لئے تھے۔ اور سوائے آج آنحضرت کے کسی اور مذہب کے بانی نے عالمی رسول ہونے کا
دعوی نہیں کیا۔ اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ تمام مذہبی کتب باد جو دیکہ الہامی تھیں اب محرف و
مبدل ہو چکی ہیں اور چونکہ اب فقط اسلام ہی قیامت تک کے لئے رہنما اور ہادی ہے اس لئے
اللہ تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق قرآن کریم قیامت تک اسی طرح محفوظ و مامون رہے گا جس
طرح ابتداء میں نازل ہوا تھا۔
اس تمہید کے بعد آپ نے اسلام کی خوبیوں کو دوسرے مذاہب کے مقابل پر ثابت کرتے
ہوئے فرمایا کہ فقط اسلام کی تعلیم ہی فطرت انسانی کے مطابق ہے۔ اور ہر مذہب کی بنیادی طور پر
دو ہی اغراض ہوتی ہیں۔ پہلی تعلق باللہ یعنی حقوق اللہ کی بجا آوری اور دوسری حقوق العباد کی
نگهداشت
وجوہ سے ہو
ہوتی ہے۔
تعلق باللہ خدا تعالیٰ کی محبت کے بغیر ناممکن ن ہے اور محبت فقط تین
خوف سے یا حسن سے حسن سے یا احسان ہے۔ ہر وہ محبت جو ان میں سے کسی ایک وجہ سے ہو یا دو وجہ
سے وہ یقینا وقتی اور عارضی ہوتی ہے۔ اور اسلام کے سواد دیگر تمام مذاہب نے یا تو خدا تعالیٰ کے
خوف سے ڈرایا ہے یا اس کے حسن سے فریفتہ کرنے کی کوشش کی ہے یا اس کے احسانوں کا
بوجھ انسانوں پر ڈالا ہے۔ اور ان میں بہت افراط و تفریط سے کام لیا ہے ۔ جبکہ صرف اسلام ہی وہ
واحد مذہب ہے جس نے خدا تعالیٰ سے محبت کی ان تینوں وجوہ پر توجہ دی ہے اور ان میں ایک
میانہ روی اور ربط قائم کیا جبکہ دوسرے تمام مذاہب اس خوبی سے عاری ہیں۔ اس بات کو
ثابت کر کے آپ نے فرمایا :
اس وقت اسلام ہی ہے جو اپنی بے عیب تعلیم کی وجہ سے تمام دنیا کی ہدا ہدایت کر
سکتا ہے اور جس کی تعلیم کسی خاص بات پر زور نہیں دیتی بلکہ تمام ضروری

انوار العلوم جلد ۳
۱۰
تعارف کتب
ہدایتوں کو کھولتی اور شرح کرتی ہے۔ مختلف مذاہب اپنے اندر مختلف صداقتیں
رکھتے ہیں۔ لیکن کوئی ایسا مذہب نہیں جو یکجائی طور پر ان تمام خوبیوں کا جامع ہو
جو اسلام کے اندر پائی جاتی ہیں۔ پس آج روئے زمین پر سوائے اسلام کے اور
کوئی ایسا مذہب نہیں جو انسان کا تعلق خدا تعالی سے پیدا کر اسکے ۔ اور اب جبکہ
اللہ تعالی نے کامل شریعت بھیج دی ہے تو اس نے اپنی رضا کے اظہار کے لئے
اسلام کے سوا اور تمام دروازے بند کر دیتے ہیں۔ اور کوئی شخص اب خدا تعالی
تک نہیں پہنچ سکتا جب تک اسلام کا جوا اپنی گردن پر نہ اٹھائے"۔
مذہب کی دوسری غرض اپنے متبعین کو شفقت علی خلق اللہ کی تعلیم دیتا ہے۔ اور اس کے
تین حصے ہیں۔ (۱) اپنے نفس سے تعلق۔ (۲) انسان کا معاملہ دوسرے انسانوں سے (۳) انسان کا
معاملہ حیوانوں سے ۔ ان تمام معاملات میں کسی مذہب کی بھی تعلیم اس قدر جامع اور فطرت کے
مطابق نہیں ہے جس قدر اسلام کی ہے کہ ان معاملات میں تمام چھوٹے بڑے مسائل کا تذکرہ
بڑی تفصیل سے کیا ہے۔
(۷) نصائح مبلغين
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ۱۲ - مارچ ۱۹۱۶ء کو مبلغین کو نصائح کرتے ہوئے ایک پر حکمت
لیکچر دیا جو بعد میں "نصائح مبلغین " کے نام سے کتابی شکل میں شائع ہوا۔
اس اہم خطاب میں آپ نے مبلغین کو پیش قیمت نصائح کرتے ہوئے فرمایا کہ تبلیغ کی
کامیابی کے لئے سب سے ضروری چیز اپنے نفس کا تزکیہ ہے۔ نماز تہجد کی عادت قرآن مجید کا زاپنے کا
مطالعہ ، ذکر الہی میں با قاعدگی اپنی ذاتی لائبریری کا قیام ، سوال سے اجتناب، خوشامد سے نفرت
اور خدا تعالی پر غیر معمولی تو کل انسان کو بہترین مبلغ بناتا ہے ۔
کامیاب مبلغ بننے کے لئے ضروری ہے کہ کثرت سے لوگوں سے تعلقات قائم کئے جائیں
کسی بھی بدی کو دیکھ کر جرات سے اس کی تردید کرنی چاہئے۔ اپنے کام میں مستقل مزاجی اور
مسائل میں غور و فکر کامیابی کا زینہ بن جاتے ہیں۔

انوار العلوم جلد ۳
11
تعارف کتب
ایک مبلغ تقوی کے بدوں مبلغ کہلا نہیں سکتا اس واسطے آپ نے تقویٰ کے حصول کے
آٹھ اہم اور آسان ذرائع بیان فرمائے کہ ان کو اختیار کرنے سے تقویٰ کا حصول بالکل سہل ہو
جاتا ہے۔
(۸) نجات کی حقیقت
مورخہ ۲۵ مارچ ۱۹۱۶ء کو ایک عیسائی دوست نے حضرت مصلح موعود سے دریافت کیا کہ
اصلی اور حقیقی نجات کیا ہے اور کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے۔ حضور نے اس کے جواب میں جو
تقریر فرمائی وہ بے مئی ۱۹۱۶ء کے الفضل میں شائع ہوئی۔
حضرت صاحب نے اسلام اور عیسائیت کے فلسفہ نجات کا موازنہ کرتے ہوئے موجودہ
عیسائیت کے پیش کردہ فلسفہ گناہ کفارہ اور نجات کے تصور کا باطل ہونا ثابت کیا اور نجات کے
بارے میں اسلامی تعلیمات کی برتری کے دلائل بیان فرمائے۔ حضور نے فرمایا کہ انسانی فطرت
اور روح میں یہ ملکہ ہے کہ وہ نہ صرف دکھ سے بچے بلکہ آرام بھی حاصل کرے جو مذہب ان
دونوں مطالبات کو پورا کرتا ہے وہ انسان کی فطرت کے مطابق ہے اور جو مذہب صرف دکھ سے
بچانے کا وعدہ کرتا ہے اور آرام حاصل کرنے کے متعلق خاموش ہے وہ فطرت کے مطابق نہیں
ہو سکتا۔ عیسائیت صرف دکھ سے بچانے کا وعدہ کرتی ہے اور یہ بات کامل خوشی کا باعث نہیں
ہو سکتی۔ لیکن اس کے مقابلہ میں اسلام دکھوں اور تکالیف سے بچا کر کامیاب اور بامراد ہونے کی
بشارت دیتا ہے اور اس کا نام فلاح رکھا ہے جیسا کہ فرمایا أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ تَرَبِّهِمْ
وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَہ نجات کے متعلق اسلامی تعلیمات بیان کرتے ہوئے حضور نے
فرمایا کہ نجات خدا کے فضل سے وابستہ ہے لیکن خدا تعالی کے فضل کو جذب اور حاصل کرنے
کا پہلا ذریعہ اعمال صالحہ ہیں اس لئے جب تک نیک اعمال نہ ہوں نجات نہیں ہو سکتی دیکھو
ایک انسان کسی پر رحم کیوں کرتا ہے اس لئے کہ اس کو دکھ اور مصیبت میں دیکھتا ہے یعنی اس کا
دکھ اس کے رحم کو کھینچتا ہے تو ہر بات کے لئے کوئی نہ کوئی ذریعہ ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کے
فضل کو حاصل کرنے کا ایک ذریعہ اعمال صالحہ ہیں اسی لئے اسلام نے اعمال صالحہ پر زور دیا ہے
مگر نجات خدا کے فضل پر رکھی گئی ہے۔ حضور نے فرمایا کہ اسلام خدا تعالیٰ کا کامل عرفان بخشا

انوار العلوم جلد ۳
۱۲
تعارف کتب
ہے اور اس کے نتیجہ میں انسان نہ صرف گناہوں سے نجات حاصل کرتا بلکہ "مفلح" یعنی مظفر و
منصور ہوتا ہے اور پیدائش انسانی کے مقصد کو بھی پالیتا ہے۔ اس طرح اسلام نے نجات کا وہی
طریق بتایا ہے جو خدا تعالی کے کل انبیاء نے بتایا تھا۔ جسے بگاڑ دیا گیا۔
(9) سیرت حضرت مسیح موعود
جماعت کی روز افزوں ترقی اور اکناف عالم میں پھیلنے والی لہر کو دیکھ کر بہت ۔ بہت سے لوگوں کو
بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے حالات سے آگاہی کا خیال پیدا ہونا ایک ضروری اور طبعی امر ہے۔ اس
ضرورت کے پیش نظر اور اس وجہ سے بھی کہ ابتدائی حالت میں مفصل و مبسوط کتب کا مطالعہ
نئے شامل ہونے والوں کے لئے مشکل نہ ہو حضور نے نومبر ۱۹۱۶ء میں مختصر سیرت حضرت مسیح
موعود تصنیف فرمائی جس میں آپ نے حضرت مسیح موعود کے حالات آپ کی سیرت آپ کا
دعوئی اور دلائل، مشکلات اور حضرت مسیح موعود کی چند پیشگوئیوں کا ذکر فرمایا۔
(۱۰) پیغام صلح کے چند الزامات کی تردید
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے قلم مبارک سے نکلی ہوئی اس تحریر کا پس منظر یہ ہے کہ غیر
مبالعین حضرت مصلح موعود پر طرح طرح کے الزامات لگاتے رہتے تھے۔ چنانچہ ۱۹۱۶ء کے پیغام
صلح کے ایک پرچہ میں حضور پر نہایت گندے، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے جن کے
جوابات حضرت مصلح موعود نے ۱۰ ستمبر ۱۹۱۶ء کو تحریر فرمائے جو ۱۶ ستمبر ۱۹۱۶ء کے الفضل میں
شائع ہوئے۔ حضور نے الزامات کی تردید کرنے کے بعد تحریر فرمایا۔
"
جو شخص مجھ پر اعتراض کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ سے ڈرے کہ وہ نہیں مرے گا
جب تک اس پر بھی یہ الزام نہ لگایا جائے ۔ اس دنیا کا (میں) محب نہیں بلکہ اس
سے نفرت کرنے والا ہوں۔ اور وہی شخص اس دنیا کی محبت کا الزام مجھ پر لگا سکتا
ہے جس کا دل خود اس گند میں ملوث ہے۔ میرے لئے یہ بس ہے کہ میرا خدا مجھ
سے راضی ہو۔ میرے مخالفین کے ناپاک حملوں نے نہ پہلے میرا کچھ بگاڑا ہے اور

آج 10 میں سے 10 باقی