تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۳
الله
نہ اب بگاڑ سکتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی مرضی پوری ہوئی اور ہوگی اور اس کے فضل
سے دنیا کے چاروں کناروں پر مجھے اور میرے اتباع کو غلبہ حاصل ہو گا۔ اور وہ
لوگ جو دشمنی کی آگ میں جل رہے ہیں یا منافقانہ طور پر میرے ساتھ ہو کر پھر
ان دشمنوں کے ساتھ شامل ہیں۔ آہستہ آہستہ ناکامی اور نامرادی کا منہ دیکھیں
گے ۔ ذلت ان کے استقبال کے لئے ہاتھ بڑھائے کھڑی ہے۔ اور رسوائی ان کو
بغلگیر کرنے کے لئے ہاتھ پھیلائے کھڑی ہے ، ابھی کچھ ہی دن ہوئے محمد مصطفیٰ
ال تمثیلی طور پر طور پر تشریف فرما ہوئے۔ اور آپ نے مجھے فرمایا۔ ہم تیری
مشکلات کو دیکھتے ہیں اور ان کو دور کر سکتے ہیں۔ لیکن ایک دو یا دو تین کہا) سال
تک صبر کی آزمائش کرتے ہیں۔ محمد ا کی روح میری مدد کے ۔ لئے جوش مار
رہی ہے کیونکہ میرے دشمنوں نے مجھے جو اس وقت اس کا سب سے بڑا عاشق
اور سب سے زیادہ محبت رکھنے والا ہوں اور سب سے زیادہ اس کی عظمت کے
قائم کرنے کا خواہشمند ہوں۔ اس لئے محمد رسول اللہ ا کی ہتک کرنے والا
قرار دیا کہ میں نے کیوں اس کی حقیقی عظمت کو قائم کیا اور اس کے درجہ کو دنیا
کے سامنے پیش کیا جو اس کی عظمت کا اظہار کرنے والا ہے۔ پس وہی پاک وجود
بے تاب ہے کہ میری نصرت کے لئے آئے ۔۔۔۔۔۔۔۔
پس میرے یہ دن عید ہیں اور راتیں لیلۃ القدر ہیں کہ محمد ال کو بھی میری
فکر ہے۔ اور میں اپنے دشمنوں کے حملوں سے گھبراتا نہیں۔ کیونکہ جس قدر سخت
وہ حملہ کریں گے اتنی ہی جلدی مجھے اس محبوب رب العالمین کی روح مبارک
سے فیضان خاص حاصل کرنے کا اور دعائے خاص سے حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
پس میرے دشمنوا تم حملہ کرو اور جس قدر چاہو کرو۔ مجھے جس کی پرواہ تھی وہ
مجھ سے خوش ہے۔ میں تمہارا بھی شکر گزار ہوں کہ تمہارے بے رحمانہ حملے نہ
ہوتے تو ایک غلام کو یہ فخر ہرگز حاصل نہ ہو تا کہ مالک اس کے گھر تشریف لاتا
اور ایک خادم کو یہ رتبہ کس طرح نصیب ہو تا کہ آقا اس کی آنکھوں کو اپنے
تعارف کتب

انوار العلوم جلد ۳
نور سے روشن کرتا۔
۱۴
تعارف کتب
(11) تقریر جلسه سالانه ۱۹۱۶ء (متفرق امور)
یہ حضرت مصلح موعود کے اس خطاب کا عنوا اس خطاب کا عنوان ہے جو آپ نے ۲۷- دسمبر ۱۹۱۶ء کے جلسہ
سالانہ پر ارشا فرمایا تھا۔ اس خطاب میں آپ نے حضرت مولوی محمد احسن صاحب امروہی کے
مندرجہ ذیل بیان :-
"
میں نے محض اتحاد جماعت قائم رکھنے کی خاطر یہی مناسب سمجھا کہ ہم سب
لوگ صاحبزادہ محمود احمد صاحب کی بیعت کرلیں تاکہ وحدت قومی قائم رہے۔
مجھے اس وقت تک علم نہ تھا کہ صاحبزادہ صاحب کے عقائد میں کوئی فساد واقع ہو
چکا ہے"۔
کی تردید کرتے ہوئے اصل واقعات بیان فرمائے ۔ حضرت خلیفۃ المسیح نے بڑے زور سے ان
کے اس خیال کو رد فرمایا کہ انہیں بیعت سے قبل میرے خیالات کا علم نہ تھا۔ اور اسی بات پر
انہیں مؤکد بعذاب حلف اٹھانے کی دعوت دی جو وہ قبول نہ کر سکے۔ اس کے علاوہ حضور
نے مولوی صاحب کا ایک خط بھی پیش فرمایا جس میں انہوں نے مذکورہ بالا بیان کے برعکس
حضور کے اعتقادات کی تصدیق کی ہے۔
اسی خطاب میں آپ نے مختصرا اپنے اعتقادات اور مخالفوں کی طرف سے ان پر ہونے
والے اعتراضات کے جامع و مانع جواب مرحمت فرمائے۔
نوٹ : حضرت مولوی محمد احسن صاحب امروہی کا یہ وقتی خیال ہی تھا۔ بعد میں اللہ تعالٰی
نے آپ کو توبہ کی توفیق عطا فرمائی۔ اور خاتمہ بالخیر ہوا۔
(۱۲) جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریاں
۱۹۱۶ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضور نے ۲۷ - دسمبر کو بعد نماز ظہر جماعت احمدیہ کے
فرائض اور اس کی ذمہ داریاں" کے کے موضوع پر موضف پر خطاب فرمایا ۔ اس خطاب میں آپ نے خاص

انوار العلوم جلد ۳
۱۵
تعارف کتب
طور پر آیت کریمہ ان الله اشترى من المومنين انفسهم وأموالهم بان لهم الجنه
کی روشنی میں دینی کاموں کے لئے اپنے اموال کو خدا کی راہ میں خرچ کرنے اور دعوت
الی اللہ کے کام کی طرف متوجہ کیا۔ دین اسلام اور علماء اسلام کی بری حالت کا نقشہ کھینچ کر فرمایا
که:
اب خدا تعالیٰ نے یہ اہم ذمہ داری ہم کو سونپی ہے کہ ہم دنیا میں ایک روحانی
انقلاب لائیں اور وہ انقلاب ممکن نہیں جب تک کہ ہم خود حضرت مسیح موعود
کی فرمودہ تعلیم پر عمل پیرا نہ ہوں"
آپ نے احباب جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :
پس چاہئے کہ ہر ایک احمدی مبلغ ہو کیونکہ اس زمانہ میں تم ہی خیر امت ہو اگر
تم میں سے کوئی تبلیغ نہیں کرتا تو وہ اس امت کا فرد نہیں کہلا سکتا۔ بلکہ یہود و
نصاری میں سے ہو گا۔ اسی طرح خیر امت کی یہ بھی علامت ہے کہ اس میں سے
ایک خاص گروہ ہو جو دن رات تبلیغ میں ہی لگا رہے۔ اور اس کے اخراجات
دوسرے لوگ برداشت کریں۔ پس تم لوگ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے
نہ اپنے مالوں سے اور نہ اپنی جانوں سے دریغ کرو تاکہ آج کے بعد دشمن کو تم
پر حملہ کرنے کا موقع نہ ملے “۔
(۱۳) ذکر الهی
۱۹۱۶ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر ۲۸ - دسمبر کو حضور نے ذکر الہی کے موضوع پر خطاب
فرمایا۔ جس میں آپ نے نہایت اچھوتے اور دلنشیں انداز میں ذکر الہی اور اس سے متعلقہ
امور کا ذکر کرتے ہوئے ذکر الٹی سے مراد اس کی ضرورت ، قسمیں اور فوائد پر روشنی ڈالی
آپ نے اسی مضمون میں موجودہ دور کے صوفیاء وغیرہ کے ذکر کی کیفیت بھی بیان فرمائی کہ ان کا
انداز ذکر ان کو رسموں میں مبتلا اور خدا کے قرب سے دور کر رہا ہے۔
آپ نے وضاحت فرمائی کہ ذکر چار قسم کا ہوتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۳
14
تعارف کتب
(1) پہلا ذکر نماز ہے (۲) دوسرا قرآن کریم کا پڑھنا (۳) تیسرا اللہ تعالیٰ کی صفات کا بیان
تکرار سے اور ان کا اقرار کرنا اور ان کی تفصیل اپنی زبان سے بیان کرنا (۴) چوتھا خدا تعالیٰ کی
صفات کو علیحدگی اور تنہائی میں بیان کرنا اور لوگوں میں بھی ان کا اظہار کرنا۔
اسی تسلسل میں آپ نے ذکرا پ نے ذکر الہی کو مقبول بنانے کے لئے ذرائع اور ذکر الہی کے خاص
اوقات بھی بیان فرمائے۔ اس خطاب میں آپ نے "مقام محمود" تک پہنچانے والے ذکر یعنی
نماز تہجد میں باقاعدگی کی تاکید فرمائی اور اس کے التزام و اہتمام کے ایک درجن سے زائد طریق
بتلائے۔ اور اسی طرح نماز میں توجہ کو قائم رکھنے کے لئے آپ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں
بائیں طریق بیان فرمائے۔ اور آخر میں حضور نے ذکر الہی کے بارہ عظیم الشان فوائد پیش
فرمائے۔
(۱۴) عید الاضحی پر مسلمانوں کا فرض
اپریل ۱۹۱۷ء میں عید الاضحیٰ کے موقع پر اس پمفلٹ میں قربانی کی روح اور فلسفہ بیان
کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :
جو لوگ خدا تعالیٰ کے لئے فنا ہو جاتے ہیں وہ دائمی بقا حاصل کرتے ہیں "
ای طرح فرمایا :
پس اخلاص اور محبت سے تمام ان لوگوں سے جو خواہ کسی فرقہ سے تعلق رکھتے
ہوں لیکن اسلام کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتے ہیں یہ استدعا کرتا ہوں کہ
وہ اس عید کے دن بجائے ظاہر پر زور دینے کے باطن پر زور دیں"۔
عید قربان کے موقع پر عام طور پر ہندو مسلم فسادات برپا ہو جایا کرتے تھے اس کی اصلاح کی
طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :
پس عقل مندوں کی طرح دشمنوں سے بدلہ لو اور اس کو اس راستہ سے پکڑو
جہاں سے وہ بھاگ نہ سکے اور وہ راستہ اخلاق کا راستہ اور تبلیغ کا راستہ ہے"۔ کا
مسلمانوں میں عزت نفس پیدا کرنے اور ہندو غلبہ کو ختم کرنے کے لئے حضور نے ایک
نہایت دور رس نتائج کی سکیم بیان کرتے ہوئے فرمایا :

انوار العلوم جلد ۳
14
مسلمان اگر واقع میں اسلام کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں تو اپنے مال کو اپنے
پاس محفوظ رکھنے کی کوشش کریں اور ایک طرف تو یہ عہد کریں کہ ہندو جن
باتوں میں ان سے چھوٹ کرتے ہیں یہ بھی ان سے ان باتوں میں چھوت برتیں
اور دوسرے کسی ہندو ساہوکار سے قرضہ نہ لیں“۔
(۱۵) زندہ خدا کے زبردست نشان
تعارف کتب
۱۹۱۷ء میں زار روس کے متعلق حضرت مسیح موعود کا نشان بڑی شان سے پورا ہوا اس کی
طرف دنیا کو متوجہ کرنے کے لئے ۱۴ اپریل ۱۹۱۷ء کو حضور نے یہ کتابچہ تصنیف فرمایا جس میں
حضور کی متعدد پیشگوئیاں اور الہامات جو پورے ہو کر حضور کی صداقت کی گواہی دے رہے
ہیں بھی پیش فرمائے اور زار روس کے متعلق نشان کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے فرمایا :
" جس قدر بھی اس پیشگوئی کے الفاظ پر غور کیا جاوے پھر زار کی طاقت اور
رسوخ کو دیکھا جائے پھر اس کی معزولی کے حالات کو دیکھا جائے اتنی ہی اس کی
عظمت ظاہر ظام ہوتی ہے "۔
اسی طرح آپ نے اس نشان سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا :
اے اہل ہند! آپ خواہ کسی قوم یا کسی مذہب یا کسی زبان کے بولنے والے
ہوں میں آپ کو اس بات کی طرف متوجہ کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس نعمت اللی
کی قدر کریں جو اس نے اپنے فضل سے آپ پر نازل فرمائی ہے ۔۔۔ خوش ہو کہ
خدا نے اس زمانہ کے لئے ملک ہند کو جو آپ لوگوں کا مسکن و وطن ہے چنا۔
مختلف ممالک کے لوگ اس نعمت کے حصول کیلئے سخت آرزو مند تھے اور ہر
ایک شخص خواہش کرتا تھا کہ میرا ملک اس کا مورد ہو لیکن خدا کے فضل نے
اس نعمت کا سزاوار ہند کو قرار دیا ۔۔۔۔ پس حق کے قبول کرنے کے لئے دوڑو کہ
اس میں آپ لوگوں کے لئے دینی ودنیوی دونوں طرح کی عزت ہے"۔
اس کے ساتھ ہی آپ نے تمام دنیا کے لوگوں کو حق شناسی اور زندہ خدا پر ایمان لانے لا۔

انوار العلوم جلد ۳
کی تلقین فرمائی ۔
۱۸
(۱۶) خدا کے قہری نشان
تعارف کتب
زار روس کے متعلق خدا تعالی کے قہری نشان کو پیش کر کے حق و صداقت کو تسلیم کرنے
کی دعوت پر مخالفین کے عام طریق کے مطابق لوگوں نے اس پر ہنسی مذاق سے کام لیتے ہوئے
بعض بودے اور فضول قسم کے اعتراضات کئے۔ حضور نے مئی ۱۹۱۷ء میں باقاعدہ اعداد و شمار
اور گراف پیش کر کے اس مضمون میں یہ ثابت فرمایا کہ حضرت مسیح موعود کی پیش خبریاں
پوری ہو رہی ہیں آخر میں آپ نے فرمایا :
میں تمام طالبان حق سے عرض کرتا ہوں کہ اپنی جانوں اور اپنے مالوں پر رحم
کرو اور اس دریدہ دہنی سے باز آؤ جو خدا تعالیٰ کے مرسل کے مقابلہ پر کی جاتی
ہے۔ خوب یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ غیور ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کی کسی انسان
میں طاقت نہیں۔ مسیح موعود کی صداقت ثابت کرنے کیلئے اللہ تعالٰی نے لاکھوں
نشانات دکھائے ہیں جن کو پڑھ کر دشمن بھی اقراری ہیں اور احرار یورپ بھی
ان کی صداقت کا اقرار کر رہے ہیں۔ پس کیوں اپنے آپ کو ایسا بد قسمت بناتے
ہو کہ دور دراز کے علاقوں کے لوگ تو اس نعمت الہی کو قبول کریں اور تم محروم
رہو ۔۔۔۔ یاد رکھو کہ خدا کے وعدے پورے ہو کر رہتے ہیں۔ سورج نکل آیا ہے
اور اب تاریکی سوائے بند مکانوں اور غاروں اور تنگ سوراخوں کے اور کہیں
نہیں رہ سکتی۔ پس یہ مت سمجھو کہ کسی کی کوشش سے یہ سلسلہ ہلاک یا تباہ ہو
جائے گا۔ اس کی سچائی پھیلے گی اور ضرور پھیلے گی اور تمام ممالک میں اس کی
اشاعت ہوگی۔ پس وقت کو پہچانو اور اسلام پر رحم کرو۔ نہیں بلکہ اپنی جانوں پر
رحم کرو اور دوڑ کر اس حق کو قبول کرو جو تمہیں عزت دینے اور اسلام کو دیگر
ادیان پر دلائل اور براہین سے غالب کرنے کیلئے ظاہر ہوا ہے “۔

انوار العلوم جلد ۳
۱۹
تعارف کتب
(۱۷) ترقی اسلام کے متعلق حضرت خلیفہ المسیح کا ارشاد
ستمبر ۱۹۱۷ء کو حضرت فضل عمر نے اس چھوٹے سے پمفلٹ میں جماعت کو اشاعت و تبلیغ
کے سلسلہ میں ان کی ذمہ داریوں کی طرف نہایت موثر رنگ میں توجہ دلاتے ہوئے نصیحت
فرمائی کہ :
اسلام پہلے بھی اپنے بے نظیر حسن کے ذریعہ سے لوگوں کے دلوں کا فاتح ہوا تھا
اور اب بھی انہی لوگوں کے قلوب کو فتح کرے گا اس لئے ہمارا فرض ہے کہ
جہاں تک ہو سکے اسلام کو اس کی اصلی خوبی کے ساتھ دنیا پر ظاہر کریں۔ اور
ہمارا ایسا کرنا کسی پر احسان نہیں بلکہ اپنے فرض کی ادائیگی ہے اور دنیا میں کوئی
خوشی ادائیگی فرض کی خوشی سے زیادہ نہیں ہو سکتی "۔
بعض مالی تحریکات کے سلسلہ میں جماعت کی تعریف کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے مجھے ایک ایسی جماعت کا انتظام سپرد کیا ہے۔
جس کی نسبت اگر میں یہ کہوں کہ وہ میری آواز پر کان نہیں رکھتی تو یہ سخت
ناشکری ہوگی میری بات کی طرف توجہ کرنا تو ایک چھوٹی سی بات ہے میں تو دیکھتا
ہوں کہ بہت ہیں جو میرے اشارے پر اپنی جان اور اپنا مال اور اپنی ہر ایک عزیز
९९
چیز کو قربان کرنے کے لئے تیار ہیں “۔
(۱۸) زندہ مذہب
۳۰ ستمبر ۱۹۱۷ء کو بمقام شملہ میانک ہال میں حضور نے یہ تقریر فرمائی تھی جسے بعد ازاں
کتابی شکل میں شائع کیا گیا۔ اس کتاب میں حضور نے زندہ مذہب کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا :
کسی مذہب کے متعلق زندہ یا مردہ کا فیصلہ کرنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ
دیکھیں مذہب کی غرض کیا ہے۔ اسے کیوں اختیار کیا جاتا ہے پس اگر جس غرض
کے لئے کسی مذہب کو اختیار کیا جاتا ہے وہ پوری ہو جائے تو وہ مذہب زندہ ہے

انوار العلوم جلد ۳
تعارف کر
९९
اور اگر نہ پوری ہو تو مردہ "۔
مذہب کی غرض حضور کے الفاظ میں یہ ہے کہ :
"ہمارا مقصد مذہب کے اختیار کرنے سے خدا تعالیٰ تک پہنچنا اور بدیوں اور
گناہوں سے نجات پانا ہے اگر وہ حاصل ہو جاتا ہے تو ہم جان دینے کے لئے بھی
تیار ہیں اور اگر وہ حاصل نہیں ہوتا تو پھر اس کے اختیار کرنے کی ضرورت ہی
نہیں"۔
اس کے بعد حضور نے بعض مشہور مذاہب کی تعلیمات بیان کرنے اور ان کا اسلامی تعلیم
سے موازنہ کرنے کے بعد فرمایا :
پس جس مذہب میں یہ باتیں حاصل ہوں وہی زندہ مذہب ہو سکتا ہے اور اسی
کو قبول کرنا چاہئے اور وہ صرف اسلام ہے اس کا یہ دعوی ہے کہ وحی کا دروازہ
اب بھی کھلا ہے جس کے ذریعہ خدا اپنے بندوں کے ساتھ اپنی محبت اور پیار کا
اظہار کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔
اس امر کے ثبوت کے طور پر حضور نے حضرت مسیح موعود کی صداقت کے بعض نشانات کا ذکر
کرتے ہوئے آخر میں فرمایا :
ہمارا دعوی ہے کہ اسلام سچا ہے اور دوسرے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے مذہب
بچے ہیں اس کے فیصلہ کا آسان طریق یہ ہے کہ مشاہدہ کر لیا جائے کہ کون سا
مذہب سچا ہے اور جب مشاہدہ ہو سکتا ہے تو پھر کیوں نہ اس سے فائدہ اٹھایا
جائے لیکن اس میدان میں صرف اسلام ہی کھڑا رہے گا "۔
XXXX

آج 10 میں سے 10 باقی