ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب

انوارالعلوم (جلد 3)

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۹
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
ر سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۳۰
بسم الله الرحمن الرحیم
۲۱
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
ر از حضرت سید نا مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني )
مکرمی ! السلام علیکم ۔ تیرہ مارچ کا لکھا ہوا خط جو ۱۸ ۔ مارچ کو صدر انجمن احمدیہ کے
سیکرٹری کے نام پہنچا میں نے پڑھا ہے۔ اور چونکہ اس خط میں آپ نے اپنے سوالات کے
جواب مجھ سے پوچھ کر لکھنے کی درخواست کی ہے میں نے مناسب خیال کیا کہ میں خود ہی ان
سوالات کے جواب لکھواروں۔ آگے ہدایت دینا اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور دلوں پر
سوائے اس کے کسی کی حکومت نہیں۔ میں افسوس کرتا ہوں کہ چونکہ میں کچھ دن بیمار رہا ہوں
اس لئے آپ کو جلد جواب نہیں لکھوا سکا۔ آپ نے پانچ سوال کئے ہیں اور جہاں تک میں
سمجھتا ہوں وہ پانچوں سوا وہ پانچوں سوال در حقیقت ایک ہی سوال کی شاخیں ہیں اور ایک سوال دوسرے کے
ساتھ پیوست ہے بہر حال میں آپ کے پانچوں سوالات کے جواب ذیل میں لکھواتا ہوں۔ آپ
کے پانچ سوال یہ ہیں :
میں نے حضرت مرزا غلام احمد صاحب مرحوم کی بہت تعریف سنی ہے اور اسلام کے متعلق
جو آپ نے تعلیم دی ہے میں اسے بہت عزہ عزت کی نظر سے دیکھتا ہوں۔
میں اس بات کے لئے تیار ہوں ار ہوں کہ ان کو ایک مصلح اعظم تسلیم کروں لیکن احمدیت کا اظہار
کرتے ہوئے مجھے مفصلہ ذیل امور کی وجہ سے خوف معلوم ہوتا ہے۔
(1) اگر میں احمدیت کا اظہار کروں تو مجھے تمام مسلمان کافر سمجھیں گے اور مجھے بھی ان کو
ایسا ہی سمجھنا پڑے گا۔

انوار العلوم جلد - ۳
۲۲
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
(۲) احمدی لوگ غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں سمجھتے اور اس لئے غیر احمدی بھی
ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے۔ اس طرح مجھے تمام اسلامی مساجد سے قطع تعلق کرنا پڑے گا۔
حالانکہ ہر ایک مسلمان کا یہ فرض ہے کہ پنجوقتہ جماعت کے ساتھ قریب کی مسجد میں نماز پڑھے
اور جمعہ کی نماز جامع مسجد میں ادا کرے۔
(۳) اس صورت میں آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ احمدی نام اختیار کرنے سے مجھے کس قدر
تکلیف اٹھانی پڑے گی قرآن کریم ہمیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتا قرآن کریم میں ہمارا نام
مسلمان ہے اور ہمیں تاکید ہے کہ ہم مذہب کو فرقوں میں تقسیم نہ کریں۔
(۴) قرآن یا احادیث میں کسی جگہ یہ مذکور نہیں کہ ہر انسان کو اپنی نجات کے لئے مسیح اور
مهدی پر اعلانیہ ایمان لانا ضروری ہے۔
(۵) باوجود اس کے مذکورہ بالا حالات کے ماتحت میں اس میں کوئی ہرج نہیں دیکھتا کہ خفیہ
طور پر ایمان رکھوں۔
یہ میرے عقائد ہیں اگر میں غلطی پر ہوں تو مہربانی کر کے قرآن اور احادیث کے حوالہ
جات سے مجھے اس غلطی پر مطلع کیا جائے ۔
ان سوالات کا خلاصہ میں نکلتا ہے کہ آپ کے خیال میں حضرت مسیح موعود کے ماننے میں
داخل
آپ کو بعض باتیں روک ہیں اور ا اور ان کے ہوتے ہوئے سلسلہ احمدیہ میں علی الاعلان دا
ہونے سے اسلام کے بعض فرائض کو ترک کرنا پڑتا ہے۔ گو ان تمام سوالات کے جواب الگ
الگ بھی دوں گا لیکن پہلے میں سب سوالات پر مجموعی طور سے نظر ڈالنا چاہتا ہوں۔
میرے خیال میں ان سب سوالات کے جواب ہم صرف ایک سوال میں دے سکتے ہیں اور
وہ یہ کہ آیا حضرت مسیح موعود خدا تعالی کی طرف سے تھے یا نہیں۔ اگر آپ حق پر نہ تھے تو ان
سوالات کی ضرورت ہی نہیں رہتی کیونکہ جھوٹے آدمی کا ماننا خواہ پوشیدہ ہو خواہ ظاہر ہر طرح
گناہ اور معصیت ہے۔ اور اگر آپ سچے تھے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ضرور سچے تھے تو پھر بھی
یہ سوال حل ہو جاتے ہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود نے اپنی بیعت کرنے یا نہ کرنے اپنے
مخالفوں کے پیچھے نماز پڑھنے یا نہ پڑھنے وغیر ہا سب مسائل کی بناء خدا تعالیٰ کے الہامات پر رکھی
ہے اور اپنی طرف سے ان مسائل پر کچھ نہیں لکھا۔ پس آپ کی صداقت ثابت ہو جانے کے
بعد ایک دانا انسان کے لئے سوائے اس کے اور کوئی چارہ باقی نہیں رہتا کہ وہ ان سب باتوں کو

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۳
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
قبول کرے کیونکہ ان کو رد کرنا خدا تعالی کے احکام اور اس کے فیصلہ کو رد کرنا ہے۔ اور ان کا
قبول کرنا در حقیقت خدا تعالی کے فیصلہ کو قبول کرنا ہے۔ غرضکہ اصل جھگڑا صرف حضرت مسیح
موعود کی صداقت کے متعلق ہے اور سوال یہ ہے کہ کیا آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے ؟ اگر
اس سوال کا جواب یہ ملے کہ ہاں خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے تو اب جو کچھ ان کا حکم ہے وہ
ہمیں قبول کرنا پڑے گا۔ اور خصوصاً ان باتوں کے رد کرنے کی تو ہمارے پاس کوئی وجہ ہی نہیں
جن کی نسبت مسیح موعود نے فرما دیا ہو کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔ کیونکہ جب وہ بچے
ہیں تو وہ باتیں جو ۔ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے کہتے ہیں وہ بھی بچی ہیں۔ اور ان پر اعتراض نہیں پڑ
سکتا۔ پس آپ کے ان سوالات کے جواب میں سب سے پہلے تو میں یہی کہوں گا کہ آپ اس
بات کی تحقیق کریں کہ مسیح موعود واقعہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے یا نہیں۔ اگر آپ پر یہ
بات کھل جائے کہ وہ واقعہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے سے ہیں ہیں : تو پھر آپ کو ان ان - سوالات کا کا : جواب
بھی خود ہی مل جائے گا کیونکہ جو شخص خدا تعالی کی طرف سے ہو اس کے فیصلوں کا ماننا ضروری
ہے اور جن باتوں کے متعلق آپ نے سوال کیا ہے وہ تو ایسی ہیں کہ ان کے متعلق مسیح موعود کا
فیصلہ امرالہی کے ماتحت ہے۔ اب میں مختصراً آپ کے سوالات کا جواب نمبر وار دیتا ہوں۔
کہ اگر میں احمدیت کا اظہار کروں تو مجھے تمام مسلمان کافر سمجھیں گے
ا۔ پہلا سوال یہ ہے : اور مجھے بھی ان کو ایسا ہی سمجھنا پڑے گا۔
اگر آپ اس سوال پر مزید غور کریں گے تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کے احمدی
مشہور ہونے یا نہ ہونے کو مسئلہ کفر و اسلام غیر احمد یاں سے تعلق ہی نہیں کیونکہ پہلا سوال تو یہ
ہو گا کہ آیا مسیح موعود کے منکر کافر ہیں یا نہیں۔ اگر وہ کافر نہیں تو خواہ آپ احمدی مشہور ہوں
یا نہ ہوں آپ کو انہیں مسلمان ہی ماننا پڑے گا اور اگر وہ مسلمان نہیں تو پھر بھی خواہ آپ اپنے
احمدی ہونے کا اظہار نہ کریں اور خفیہ رہیں آپ کو انہیں کافر ماننا پڑے گا کیونکہ آپ کے
احمدی مشہور ہونے یا نہ ہونے سے اصل واقعہ میں فرق نہیں آ جاتا اگر وہ کافر ہیں تو ہر دو
صورت میں کافر ہی رہیں گے اور اگر وہ مسلمان ہیں تو ہر دو صورت میں مسلمان رہیں گے اگر
فرق ہو گا تو صرف یہ کہ اگر آپ احمدی مشہور ہوں تو لوگوں کو آپ کے دلی خیالات کا علم ہو
جائے گا اور اگر آپ احمدی مشہور نہ ہوں تو آپ کے حقیقی خیالات سے لوگ ناواقف رہیں
گے۔ پس سوائے اس کے کہ حقیقت پر ایک پردہ پڑا رہے نفس حقیقت میں کسی کے احمدی

انوار العلوم جلد - ۳
۲۴
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
مشہور ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں آتا۔ جو شخص مسیح موعود کو سچا مان لے اور اسے یہ
بھی یقین ہو جائے کہ اس کے منکر کافر ہیں تو گو وہ اپنی احمدیت کو ظاہر کرے یا نہ کرے اور لوگوں
میں غیر احمدی مشہور ہو تب بھی اپنے دل میں تو اسے غیر احمدیوں کو کافر ہی سمجھنا پڑے گا۔ اور
اگر ایک شخص حضرت مسیح موعود کے منکروں کو کافر خیال نہیں کرتا تو خواہ وہ اپنی احمدیت کا کتنا
ہی اعلان کرے غیر احمدیوں کو کافر کہنے پر مجبور نہیں کیونکہ کسی چیز کے علی الاعلان کہہ دینے سے
اس کے منکروں پر کفر کا فتوی نہیں لگ جاتا۔ بلکہ صرف اسی چیز کے منک ی چیز کے منکروں پر کفر کا فتوی لگتا
ہے جس کا انکار واقعہ میں کفر ہو ۔ اب رہا اس سوال کا دوسرا پہلو اور وہ یہ کہ آپ کے احمدی
مشہور ہونے پر لوگ آپ کو کافر کہیں گے۔ سو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ کے اسلام پر
دوسروں کے کافر کہنے یا مسلمان کہنے کا کیا اثر پڑتا ہے حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان
الله ما و دیگر صحابہ کرام کو مسلمانوں کی ایک جماعت منافق کہتی ہے۔ نعوذ باللہ من ذالک۔
اور ان کا خیال یہ ہے کہ یہ لوگ سچے دل سے اسلام میں داخل نہ ہوئے تھے بلکہ صرف اسلام کا
اظہار کرتے تھے اور ایسا منافق در حقیقت کا فر ہی ہوتا ہے لیکن کیا ان لوگوں کے ایسا کہہ دینے
سے یہ بزرگ کافر بن جاتے ہیں یا ان کا کوئی نقصان ہو جاتا ہے پھر ان کے بعد جس قدر بزرگ
ہوئے ہیں قریباً سب پر کفر کا فتوی لگا۔ سید عبد القادر جیلانی پر بھی کفر کا فتویٰ لگایا گیا اور بڑے
مولویوں نے اس پر پر اپنی مہریں لگا لگائیں۔ اور آپ کا : آپ کا نام نعوذ باللہ من ذالک ابلین رکھا۔
مجدد الف ثانی ، احمد سرہندی" پر بھی کفر کا فتوی لگا۔ جنید بغدادی اور شبلی " بھی کافر قرار دیئے
گئے لیکن کیا ان لوگوں نے اپنے عقائد کو اس ڈر سے کہ لوگ ہمیں کافر کہتے ہیں چھپا لیا۔ اور کیا
لوگوں کے کافر کہنے سے وہ واقعہ میں کافر ہو گئے یا ان کے دین میں کوئی نقص پیدا ہو گیا۔ آج تو
سنی شیعوں کو اور شیعہ سنیوں کو۔ اور یہ دونوں خوارج کو اسلام سے باہر خیال کرتے ہیں۔ اس
وقت ہندوستان میں کوئی ایسا فرقہ نہیں جس کے پیروان پر کفر کا فتوی نہیں لگا۔ لیکن کسی کے
دوسرے کو کافر کہنے سے اس کے مذہب میں کوئی نقص نہیں آجاتا۔ نقص تو تبھی آتا ہے
جب واقعہ میں کوئی کفر کا عقیدہ انسان کے اندر پیدا ہو جائے۔ پس لوگوں کے کافر کہنے سے
خوف کھا کر ایک حق کو قبول نہ کرنا کسی نفع کا باعث نہیں ہو سکتا۔ اگر ایک شخص مسلمان ہو اور
ساری دنیا اسے کافر کہے تو وہ کافر نہیں ہو جاتا اور اگر ایک شخص کافر ہو اور سب دنیا اسے
بڑے مول
مسلمان کے تو وہ مسلمان نہیں ہو جاتا۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۵
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX
بات یہ ہے کہ لوگوں نے کفر و اسلام کے مسئلہ کو سمجھا ہی نہیں اگر وہ روحانی معاملات کو
جسمانی معاملات پر عرض کر کے ان کی صداقت معلوم کرتے تو ان پر حق کھل جاتا اور صداقت
روشن ہو جاتی۔ قرآن کریم کی یہ طرز ہے کہ وہ روحانی سلسلہ کا جسمانی سلسلہ سے مقابلہ کر کے
اپنی پیش کردہ تعلیم کی صداقت ظاہر کرتا ہے اور کسی بات کی صداقت ثابت کرنے کے لئے یہ
طریق نہایت عمدہ ہے کیونکہ جسمانی سلسلہ کی نسبت تو کسی کو شک ہی نہیں ہو سکتا کہ وہ اللہ
تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جب کہ کسی مذہب کو ان قواعد کے مطابق ثابت کر دیا جائے جو اللہ
تعالٰی نے جسمانیات میں جاری کئے ہیں تو اس میں کوئی شک نہیں رہ جاتا کہ وہ مذہب اسی خدا کی
طرف سے ہے جو دنیا کا خالق ہے۔ اگر ہم مسئلہ کفر کو اسی رنگ میں دیکھیں تو نہایت آسانی سے
حل ہو جاتا ہے کفر بیماری ہے اور اسلام صحت کا نام ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ایک حد تک انسان کے
اندر بیماری کا مادہ ہوتے ہوئے بھی وہ تندرست کہلاتا ہے۔ کیونکہ دنیا میں اکثر انسان جو
تندرست کہلاتے ہیں ان کی صحت میں بھی خفیف خفیف نقص ہوتے ہیں لیکن ان کی وجہ سے
ہم ان کو بیمار نہیں کہہ دیتے۔ اسی طرح ہر بیمار میں ایک حد تک صحت کا مادہ بھی ہوتا ہے لیکن
اس کی وجہ سے ہم اسے تندرست نہیں کہتے۔ تندرست اسی کو کہتے ہیں جس کے سب اعضاء
رئیسہ بیماری سے بچے ہوئے ہوں یا اس کے جسم پر بیماری غالب نہ آگئی ہو۔ اور بیمار اسے کہتے
ہیں جس کے جسم پر بیماری غالب آگئی ہو یا اس کے اعضاء رئیسہ میں سے کسی پر اسے غلبہ
حاصل ہو گیا ہو۔ کفر و اسلام کا بھی یہی حال ہے ایک شخص باوجود اس کے کہ اس میں بعض گناہ
پائے جاتے ہوں مسلمان کہلاتا ہے اور مسلمان اس لئے کہ اس کی روحانیت پر گناہ غالب نہیں
آگیا۔ اور جب وہی گناہ غالب آجاتا ہے تو وہ کافر ہو جاتا ہے اسی طرح ایسا شخص بھی جو بہت
مسائل میں حق پر ہو لیکن ایک اہم مسئلہ میں جو روح روحانی سلسلہ کے اعضاء رئیسہ میں شامل
سے ما
ہو حق پر نہ ہو کافر کہلاتا ہے۔
پہلی بات کی مثال میں دہر یہ پیش کئے جاسکتے ہیں کہ ان کے سب جسم پر بیماری کو غلبہ حاصل
ہے اور وہ مذہب کے کسی اصل کو بھی قبول نہیں کرتے پھر برہمو ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کو قبول
کرتے ہیں لیکن آگے الہام اور نبیوں کو قبول نہیں کرتے۔ ان کی روحانیت کا گویا ایک عضو
درست ہے لیکن باقی بیمار ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَ مَنْ يَكْفُرُ بِاللهِ وَ
ملئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَالًا بَعِيدًا - (النساء : ۱۳۷) اور

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۶
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
برہمو ان باتوں میں سے چاروں باتوں کا انکار کرتے ہیں۔ پھر مشرکین عرب ہیں جو خدا اور ملائکہ
کو تو مانتے تھے مگر اس کے نبیوں اور کتابوں اور بعث بعد الموت کے منکر تھے اس کے بعد ہندو
ہیں کہ وہ خدا تعالی ، ملائکہ الہام، رسولوں اور بعث بعد الموت کے قائل ہیں لیکن صرف
ابتدائی زمانہ کی ہدایت کے سوا اور سب ہدایتوں کے منکر ہیں۔ پھر یہود ہیں ان میں سے دو گروہ
ہیں ایک وہ جو سب مسائل کو قبول کرتے ہیں۔ لیکن نبیوں میں سے دو نبیوں کے منکر ہیں اور
ایک ان کا گروہ وہ ہے جو علاوہ ان دو نبیوں کے انکار کے بعث بعد الموت کا بھی قائل نہیں۔
آخر میں مسیحیوں کا نمبر آتا ہے کہ یہ سب سے زیادہ اسلام کے قریب ہیں اور سب باتوں کو قبول
کرتے ہیں۔ صرف نبیوں میں ہمارے آنحضرت ﷺ کو قبول نہیں کرتے لیکن یہ بھی کافر
ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو شرائط اسلام مقرر فرمائی ہیں کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان ہو۔ ملائکہ پر
ایمان ہو سب کتب پر ایمان ہو ۔ بعث بعد الموت پر ایمان ہو ۔ ان میں سے ایک شرط ان میں
پورے طور پر نہیں پائی جاتی یعنی وہ سب نبیوں پر ایمان نہیں لاتے بلکہ خاتم النبین آنحضرت
کے منکر ہیں ۔ اب آنحضرت ا کے بعد اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے
دنیا کی اصلاح کے لئے بھیجا جاتا ہے تو جو مسلمان کہلانے والے لوگ اس کا انکار کرتے ہیں وہ
باوجود دیگر سب مذاہب کی نسبت اس کے قریب ہونے کے ایک شرط کے پورا نہ ہونے کی وجہ
سے بیماروں میں ہی شامل ہوں گے کیونکہ اعضاء رئیسہ میں سے ان کا ایک عضو بیمار ہے۔
اب جس شخص کے خیال میں ایک دوسرے شخص میں مذکور بالا قاعدہ کے ماتحت جو خود
قرآن کریم نے بتایا ہے کوئی نقص پایا جاتا ہے اور وہ اسے کافر کہنے پر مجبور ہے۔ کیونکہ وہ دیکھتا
ہے کہ اس میں ایک ایسی بیماری پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے وہ بیماروں میں شامل ہونے کے
لائق ہے اس شخص کو اس پر ناراض ہونے کی کوئی وجہ نہیں اس کا حق ہے کہ اس کی غلطی
اسے سمجھائے اور بتائے کہ مجھ میں سب شرائط اسلام پائی جاتی ہیں۔ پس بجائے مجھے جو پورا
مسلمان ہوں کافر کہنے کے تو اپنے اسلام کی اصلاح کر لیکن اس کا کوئی حق نہیں کہ وہ اسے یہ
کہے کہ تو اپنے عقیدہ کو حق سمجھتے ہوئے مجھے کافر کیوں خیال کرتا ہے۔ کافر کے تو صرف یہ معنی
ہیں کہ وہ اصول مسائل میں سے سب یا بعض یا ایک مسئلہ کا انکار کرتا ہے اور جو شخص کسی
انسان کی نسبت ایسا خیال کرتا ہے وہ اسے کافر خیال کرنے پر مجبور ہے اور اگر وہ اسے مسلم ہی
سمجھتا ہے تو اسے اس کے خیالات کو قبول کر لینا چاہئے اور اپنے خیالات کو ترک کرنا چاہئے۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۷
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
غرض جب کافر کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ جس شخص کی نسبت وہ
لفظ استعمال کیا گیا ہے وہ کم سے کم ایک بڑے حق کا انکار کر رہا ہے اور جبکہ اسکے صرف یہ معنی
ہیں تو کیسی خلاف عقل بات ہو گی اگر ہم اپنے مخالف سے جس کے نزدیک ہمارا اور اس کا اصولی
اختلاف ہے یہ امید رکھیں کہ وہ ہماری نسبت یہ اعلان کرے کہ ہم کسی حق کا انکار نہیں کرتے
یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ ہم کافر نہیں ہیں۔ ہم اس کو یہ تو ضرور کہیں گے کہ ہمیں کافر کہنے
پر تم غلطی پر ہو اور ہم میں سب شرائط اسلام پائی جاتی ہیں اور تم کو بھی چاہئے کہ اس حق کو
قبول کرو جو ہمارے پاس ہے لیکن جب تک وہ اپنے عقائد پر قائم ہے وہ ہمیں کافر کے سوا اور
کچھ نہیں سمجھ سکتا ہیں جو شخص احمدی ہوتا ہے اسے اگر دوسرے لوگ کافر کہتے ہیں تو انہیں ایسا
کہنے دے اور ان کو سمجھائے کہ میں حقیقی اسلام پر ہوں اور ان لوگوں کا حق ہے کہ اپنے عقائد
کے مطابق اسے کافر ہی سمجھیں جب ان کے مذہب کے رو سے واقعہ میں اس نے ایک جھوٹے
مدعی کو قبول کیا ہے تو وہ اسے حق پر کس طرح کہہ سکتے ہیں اور اگر یہ واقعہ میں حق پر ہے تو
لوگوں کے یہ سمجھ لینے سے کہ یہ باطل پر ہے اسے کیا نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کہ احمدی غیر احمدیوں کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے۔ اگر
۲۔ آپ کا دوسرا سوال یہ ہے : کوئی شخص احمدی ہو جائے تو اسے گل مسجدوں سے
علیحدہ ہونا پڑے گا۔ اور ایک فرض کو ترک کرنا پڑے گا جو جائز نہیں۔
اس کا جواب یہ ہے کہ شریعت اسلامیہ کی بناء صرف خیالات پر نہیں اور اسلام انسان کو
رسومات میں گرفتار کرنے نہیں آیا۔ بلکہ اسلام میں جس قدر احکام ہیں ان سب کی غرض
اطاعت الہی ہے اور کوئی کام اپنی ذات میں ثواب کا مستحق انسان کو نہیں بنا دیتا بلکہ اطاعت الہی
انسان کو ثواب کا مستحق بناتی ہے نماز کیسی اعلیٰ درجہ کی عبادت ہے اور عملی شریعت کے ارکان
میں سے ہے لیکن اگر کوئی شخص سورج نکلتے وقت یا سورج ڈوبتے وقت نماز پڑھے تو یہی عبادت
گناہ ہو جاتی ہے۔ روزہ قرب الہی کا ذریعہ ہے لیکن عید کے دن روزہ رکھنے والا شیطان ہوتا
ہے پس کوئی عمل در حقیقت فی ذاتہ اچھا نہیں بلکہ عمل وہی اچھا ہے جو خدا تعالیٰ کی رضا کا مستحق
بنا دے۔
جنگ احزاب میں آنحضرت ا کو چار نمازیں اکٹھی پڑھنی پڑیں حالانکہ قرآن کریم
میں کہیں اس بات کا ذکر نہیں مگر آپ کا یہ فعل شریعت اسلام کے خلاف نہ تھا۔ نہ قرآن کریم

انوار العلوم جلد - ۳
۲۸
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
کے حکم کے خلاف وہ ایک وقتی مجبوری تھی جس کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔ اب بھی اگر کسی کو
ایسی مجبوری پیش آئے تو وہ ایسا ہی کر سکتا ہے اور اس کے لئے ایسا جائز ہوگا۔ سونا پہننا مردوں
کے لئے جائز نہیں لیکن حضرت عمرؓ نے کسری کے کڑے ایک صحابی کو پہنائے اور جب اس نے
ان کے پہننے سے انکار کیا تو اس کو آپ نے ڈانٹا اور فرمایا کہ رسول اللہ ا نے فرمایا تھا کہ
تیرے ہاتھوں میں مجھے کسری کے کڑے نظر آتے ہیں۔ اسی طرح ایک موقعہ پر کسری کا تاج اور
اس کا ریشمی لباس جب غنیمت کے اموال میں آیا تو حضرت عمرؓ نے ایک شخص کو اس لباس اور
اس تاج کے پہننے کا حکم دیا اور جب اس نے پہن لیا تو آپ رو پڑے اور فرمایا چند دن ہوئے
کسری اس لباس کو پہن کر اور اس تاج کو سر پر رکھ کر ملک ایران پر جابرانہ حکومت کرتا تھا اور
آج وہ جنگلوں میں بھاگا پھر رہا ہے۔ دنیا کا یہ حال ہوتا ہے اور یہ حضرت عمرؓ کا فعل ظاہر بین
انسان کو شاید درست معلوم نہ ہو کیونکہ ریشم اور سونا پہننا مردوں کے لئے جائز نہیں لیکن ایک
نیک بات سمجھانے اور نصیحت کرنے کے لئے حضرت عمرؓ نے ایک شخص کو چند منٹ کے لئے
سونا اور ریشم پہنا دیا ۔ غرض اصل شے تقوی اللہ ہے۔ احکام سب تقوی اللہ کے پیدا کرنے کے
لئے ہوتے ہیں اگر تقوی اللہ کے حصول کے لئے کوئی شئے جو بظاہر عبادت معلوم ہوتی ہے
چھوڑنی پڑے تو وہی کار ثواب ہو گا جیسے میں نے بتایا ہے کہ عید کے دن روزہ اور سورج نکلتے
اور غروب ہوتے وقت نماز کا ترک ہی ثواب کا موجب ہے اور ان عبادتوں کا ان اوقات میں
بجالانا انسان کو شیطان بنا دیتا ہے۔ اس ا اس اصل کو مد نظر رکھ کر اب آپ نماز با جماعت کے معاملہ
کو دیکھیں۔ مسیح موعود آتا ہے اس کی صداقت کو ہم نشانات سے دیکھتے ہیں اور اسے سچا پاتے
ہیں۔ اسے اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے کہ تیری جماعت کے لوگ غیروں کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔ اب
بتائیں کہ خدا تعالیٰ کے اس حکم کا ماننا ثواب ہو گا یا اس کو ترک کرنا ثواب ہو گا۔ نماز با جماعت
بے شک ایک کار ثواب ہے لیکن اسی وقت جب کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ہو۔ اگر خدا
تعالی کے حکم کے خلاف وہ نماز ہو تو وہ ثواب نہیں بلکہ گناہ ہے۔ بعض علماء نے بھی اپنے
مخالفوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے اپنے متبعین کو روکا ہے لیکن ان کا یہ فعل نا جائز تھا کیونکہ خدا
تعالیٰ کی طرف سے نہ تھا۔ لیکن مسیح موعود کی صداقت کو جب ایک شخص مان لے اور مسیح
موعود" ایک بات اذن الہی سے کہے تو اس کی اطاعت ہی کارِ ثواب ہو گا نہ کہ اس کی خلاف
ورزی۔ ہم تو احادیث میں دیکھتے ہیں کہ بارش کے وقت بھی جماعت ترک کر دینے کی اجازت

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۹
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
ہے اور صَلَّوا فِي رِجَالِكُمْ ( مسلم كتاب المساجد ومواضع الصلاة باب الصلوة في الرحال في المطر ) كا
حکم ہے۔ جب اس چھوٹی سی وجہ کے پیدا ہونے سے نماز با جماعت کو ترک کیا جا سکتا ہے تو
جہاں اللہ تعالیٰ کا حکم ہو وہاں یہ عذر کیونکر پیش کیا جا سکتا ہے کہ احمدی ہو کر نماز با جماعت ترک
کرنی پڑے گی جس خدا نے نماز با جماعت کا حکم دیا ہے اس نے اپنے مسیح کی معرفت یہ حکم دیا
ہے کہ اب غیر کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔ پس اگر مسیح موعود سچا ہے تو اب ثواب اس میں ہے اور
وہی نماز قبول ہے جو علیحدہ پڑھی جائے نہ وہ جو غیر احمدی کے پیچھے۔ اس جگہ یہ اعتراض نہیں
ہو سکتا کہ شریعت اسلام تو کامل ہو چکی ہے اب یہ نیا حکم کیونکر جاری ہوا کیونکہ یہ کوئی نیا حکم
نہیں۔ حضرت مسیح موعود اگر یہ حکم دیتے کہ نماز با جماعت پڑھنی جائز نہیں تب بے شک ایک
نیا حکم ہو تا لیکن آپ نے تو یہ حکم دیا ہے کہ غیر احمدی کے پیچھے جائز نہیں اور یہ حکم نیا نہیں نماز
با جماعت سے تو آپ نے نہیں روکا۔ احمدی آپس میں نماز با جماعت پڑھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پر
ایمان لاکر جو شخص احمدیت قبول کرتا ہے اسے اللہ تعالیٰ اکیلا نہیں رکھتا بلکہ اس کے لئے
جماعت کا سامان پیدا کر دیتا ہے۔ آپ غور فرمائیں کہ اگر آپ کو معلوم ہو جائے کہ فلاں شخص
جو نماز پڑھا رہا ہے وہ ناپاک ہے اور بلا غسل نماز پڑھا رہا ہے یا بلا وضو تو آپ اس کے پیچھے نماز
پڑھ لیں گے؟ کبھی نہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ یہ امام تو احکام اسلام کو توڑ رہا ہے اس کے
پیچھے نماز کی قبولیت کیا ہوگی ۔ آنحضرت ا فرماتے ہیں مَنْ مَاتَ وَلَمْ يَعْرِفْ أَمَامَ زَمَانِهِ
مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّة (كشف الغمة عبد ٣٣٣ اب جو شخص امام وقت اور مسیح موعود کو
قبول نہیں کرتا وہ کس قدر خدا تعالیٰ سے دور ہے حتی کہ آنحضرت ا جو انسانوں میں سے
اصدق الصادقین ہیں اس کی موت کو اسلام سے پہلے کے کفار کی موت کی طرح قرار دیتے ہیں۔
پس جو شخص آنحضرت ﷺ کو قبول کرتا ہے اور پھر حضرت مسیح موعود کی صداقت کو قبول
اہے وہ آپ کے منکر کے پیچھے کس طرح نماز پڑھ سکتا ہے کیونکہ نماز کا امام تو سب جماعت
کا قائم مقام ہوتا ہے پھر کیا خدا تعالیٰ کے حضور اپنی التجاؤں کے پیش کرنے کے لئے انسان اس
شخص کو آگے کر سکتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ ناراض ہے اس شخص کو اپنا امام بنانا گویا اپنی دعاؤں کو
بھی قبولیت سے محروم رکھنا ہے ۔ گورنمنٹ کے پاس لوگ ڈیپوٹیشن بھیجتے ہیں تو یہ دیکھ لیتے ہیں
ایسا شخص ڈیپوٹیشن کا رئیس ہو جس سے حکام خوش ہوں اور کبھی ڈاکو یا مجرم کو آگے نہیں
کرتے کیونکہ اس سے انہیں خطرہ ہوتا ہے کہ اگر درخواست قبول ہوئی بھی ہو گی تو نہ ہو گی اسی
کرتا

انوار العلوم جلد ۳۰
٣٠
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
وجہ سے آنحضرت ا نے اتَّقَى النَّاسِ اور اَعْلَمُ النَّاسِ امام بنانے کا حکم دیا یا کم
سے کم متقی انسان تو امام ہونا چاہئے جس کی نسبت ہمارا گمان ہو کہ اللہ تعالیٰ اس پر خوش ہے سے کم متقی انسان تو امام ہونا چاہئے جس
لیکن وہ شخص جو خدا تعالیٰ کے مامور کو رد کرتا اور اس کے حکم کو ٹالتا اور رسول اللہ ال
کے ارشادات اور اشارات کو پسِ پشت ڈالتا ہے اس کی نسبت ہم کب خیال کر سکتے ہیں کہ وہ
ان لوگوں کا امام ہونے کے قابل ہے جو اللہ تعالیٰ کے فیصلے کو قبول کر چکے ہیں اور اس کی امان
میں آچکے ہیں ان کا امام تو وہی ہونا چاہئے جو ان میں سے ہو۔ اللہ تعالیٰ تو قرآن کریم میں
مومنوں کی دعا بتاتا ہے وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا - ( الفرقان : ۷۵) ہمارے مقتدی بھی
متقی ہوں۔ پھر بھلا وہ شخص جو امام وقت کو رد کر کے اللہ تعالی کو ناراض کر چکا ہو امام ہونے کے
لائق کب ہے۔ پس اصل بات یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود نے یہ حکم کبھی نہیں دیا کہ نماز با
جماعت نہ پڑھو بلکہ ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے روکا ہے جو امام ہونے کے اہل نہیں اور
اللہ تعالیٰ کو ناراض کر چکے ہوں تا ایسا نہ ہو کہ ان کو امام بنانے کی سزا میں یہ بھی ایمان سے
محروم کر دیا جائے اور اس کی دعا بھی رد ہو اور جہاں ایسے آدمی ملیں جو امام ہونے کے اہل ہوں
وہاں نماز با جماعت کا حکم اسی طرح موجود ہے جس طرح اسلام نے دیا ہے۔
آپ آنحضرت ﷺ کے اقوال پر بھی غور فرماویں ان سے بھی ثابت ہے کہ مسیح کے
تتبع ایک دوسرے کے پیچھے ہی نماز پڑھیں گے ۔ آنحضرت ا فرماتے ہیں ۔ كَيْفَ انْتُمْ إِذَا
نَزَلَ فِيكُمُ ابْنُ مَرْيَمَ فَاتَكُمْ مِنْكُمْ (مسلم کتاب الایمان باب نزول عيسى بن مريم حاكما بشريعة نبينا
محمد صلى الله عليه وسلم، دوسری حدیث میں ہے وَ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ - (بخاری کتاب بدء الخلق باب
نزول عیسی ابن مریم علیہا السلام) اب اس حدیث پر غور کریں کیسے صاف الفاظ میں بتایا ہے کہ
احمدیوں کا امام احمد ی ہی ہونا چاہئے۔ فرماتے ہیں کہ جب عیسی بن مریم نازل ہوں گے تو تم میں
سے ہی امام ہو گا۔ اب یہ بات تو صاف ثابت ہے کہ نماز کا امام عیسائی یا ہندو تو ہوا ہی نہیں کرتا
کہ ہم اس جگہ یہ خیال کر لیں کہ آنحضرت ا یہ فرماتے ہیں کہ اس وقت کی یہ
خصوصیت ہو گی کہ امام ہندو عیسائی یا یہودی نہ ہوا کریں گے بلکہ مسلمان ہی ہوں گے غرض اس
جگہ اس حدیث کے یہ معنی کرنے کہ اے مسلمانو ! اس وقت تمہارا امام تم میں سے ہو گا یعنی
مسلمان ہو گا اس حدیث کو لغو اور بے معنی بنا دینا ہے۔ نعوذ باللہ من ذالک۔ پس اس کے یہی
معنی ہو سکتے ہیں کہ مسیح کے نزول تک تو سب فرق کا اختلاف ایسا نہ ہو گا کہ ایک دوسرے کے

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۱
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
پیچھے نماز ترک کر دیں لیکن چونکہ وہ اللہ تعالیٰ کا مرسل ہوگا اس لئے اس کی جماعت کی
خصوصیت یہ ہوگی کہ ان کا امام انہی میں سے ہو گا نہ کہ ان دوسرے فرق سے جو دعوائی اسلام
کرتے ہوں گے۔ غرض غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنے کا ترک ہرگز کسی فرض کا ترک نہیں بلکہ
قرآن کریم و احادیث کی رو سے امام جماعت امامت کے اہل انسان کو بنانا چاہئے اور چونکہ ایک
مأمور اور مامور بھی مرسل نامور اور پھر مسیح موعود کا انکار ایک خطرناک جرم ہے جو انسان کے
تعلق کو اللہ تعالٰی سے توڑ دیتا ہے۔ اس لئے مسیح موعود کا منکر ہرگز ایک احمدی کی امامت کا اہل
نہیں اور بموجب حدیث جماعتِ مسیح موعود کا امام خود انہی میں سے ہونا چاہئے اور خدا تعالیٰ
نے مسیح موعود کو حکم دیا ہے اور یہ فیصلہ قیاسی نہیں مطابق الہام ہے۔
علاوہ ازیں آپ یہ بھی خیال فرمادیں کہ مسیح موعود کی نسبت رسول الله الحَكَمًا
عدلا (بخاری کتاب بدء الخلق باب نزول عیسی ابن مریم علیهما السلام) فرماتے ہیں یعنی وہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے فیصلہ کرنے کے لئے آئے گا اور اس کے فیصلے بالکل درست ہوں گے پس جب مسیح
موعود کے فیصلوں کو آنحضرت ا درست قرار دیتے ہیں تو اور کسی انسان کا کیا حق ہے کہ
ایک شخص کو مسیح موعود مان کر پھر بھی کہے کہ اسکے بعض فیصلوں کو مان کر اسلام کے بعض احکام
کو ترک کرنا پڑتا ہے۔ کیا حَكَمًا عَدْلاً کے فیصلے غلط ہو سکتے ہیں؟ اس کا تو ہر ایک حکم اسلام کے
ماتحت ہی ہو گا۔ پس یہ بحث تو ہو سکتی ہے کہ مرزا صاحب واقعہ میں مسیح ہیں یا نہیں مگر ان کو
مسیح مان کر ان کے فیصلوں کو اسلام کے خلاف نہیں کہا جا سکتا۔
کہ قرآن کریم میں ہمارا نام مسلم رکھا گیا ہے اور ہمیں
۳۔ تیسرا سوال آپ کا یہ ہے: مختلف فرقے بنانے سے روکا گیا ہے پھر ہم کس طرح
احمدی کہلائیں اور ایک اور فرقہ کی بنیاد رکھیں سو اس کا جواب یہ ہے کہ احمدی نام ہمارے
مذہب کا نہیں ۔ ہمارا مذہب اسلام ہی ہے۔ لیکن جب کہ اس وقت مسلمانوں میں ہزاروں فرقے
موجود ہیں اگر ہم صرف مسلمان کہلائیں تو دنیا ہماری خصوصیات سے کس طرح واقف ہو۔ اس
وقت احمدی کا لفظ گویا ہمارے لئے ایک اشتہار ہے اور اس کے یہ معنی نہیں کہ احمدی کوئی نیا
مذہب ہے بلکہ اس کا صرف یہ مطلب ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور اس جماعت میں شامل ہیں جو
مسیح موعود کو ماننے والی ہے۔ دیکھئے اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ اللہ کو خاتم النبین کا خطاب دیا
ہے یا نہیں اور پھر بہت سے آدمیوں کو نبی کر کے پکارا ہے یا نہیں۔ پھر کیا یہ سمكُمُ

آج 10 میں سے 10 باقی