ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2
}
انوار العلوم جلد - ۳
۳۲
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
الْمُسْلِمِینَ کے خلاف ہے؟ ہرگز نہیں وہ لوگ نبی بھی تھے مسلمان بھی تھے۔ اسلام ان کا
مذہب تھا اور نبوت ان کی خصوصیت تھی جو اور دوسرے مسلمانوں میں نہیں پائی جاتی تھی۔
پس نبی یا خاتم النبیین کے نام سے پکارنے سے یہ مطلب نہیں تھا کہ مسلم کے نام کے خلاف کیا گیا
ہے بلکہ اس میں ایک خصوصیت بتلائی گئی تھی۔
پھر خود قرآن کریم میں مہاجرین و انصار کے دو گروہوں کا ذکر آتا ہے اور یہ دونوں گروہ
مسلمانوں میں سے تھے۔ کیا پھر قرآن کریم نے خود اپنے ہی بتائے ہوئے قاعدہ کے خلاف کیا کہ
آپ ہی تو بتایا کہ تمہارا نام مسلم ہے اور آپ ہی ایک جماعت کو مہاجر کے کے نام سے پکارا اور
ایک کو انصار کے نام سے مگر اس کا جواب یہی ہے کہ یہ نام مسلم نام کے خلاف نہیں وہ لوگ
مذہباً مسلم تھے لیکن چونکہ ان میں بعض خصوصیات ہیں جن کا ذکر کرنا ان کے درجہ اور ان کے
حقوق کے اظہار کے لئے ضروری تھا اس لئے ان کا ذکر بھی کیا گیا جو سَمْكُمُ الْمُسْلِمِينَ
(الحج : ۷۹) کے خلاف نہ تھا۔ اسی طرح مسلمانوں میں سے کوئی سید کوئی قریشی کوئی پٹھان کوئی
مغل وغیرہ کہلاتے ہیں اور یہ سمكُمُ الْمُسْلِمِینَ کے خلاف نہیں بلکہ بعض جگہ اس کا اظہار
ضروری ہو جاتا ہے۔ گورنمنٹ نے پنجاب میں خاص اقوام کو زمین کے خریدنے کا اہل قرار دیا
ہے اور ہر قوم کو مستحق نہیں سمجھا۔ اب اگر مسلمان سمكُمُ الْمُسْلِمِينَ کے ماتحت اپنے ان
ناموں کو پوشیدہ رکھیں جو ان کی قوم کی طرف اشارہ کرتے ہیں تو وہ ان تمام حقوق سے محروم ہو
جائیں۔ اسی طرح آپ غور کریں کہ ہر ایک شخص کا ایک نام ہوتا ہے اگر سب مسلمان اس حکم
کے ماتحت نام رکھنے چھوڑ دیں تو دنیا میں کس قدر تباہی آجائے۔ غرضکہ مختلف وجوہات کے
ماتحت انسان کو اپنے بعض نام قرار دینے پڑتے ہیں کبھی اپنے آپ کو دوسرے لوگوں سے ممتاز
کرنے کے لئے وہ اپنا نام رکھتا ہے یا یہ کہ اس کے والدین اسکا کوئی نام رکھتے ہیں اور کبھی ایک
قوم کی طرف اشارہ کرنے کے لئے ایک قومی نام رکھا جاتا ہے کبھی بعض عہدوں اور مدارج کے
بتانے کے لئے نام رکھے جاتے ہیں اور ایسا کرنے سے مسلمانوں کے مسلم نام میں کوئی فرق نہیں
آجاتا۔ پس ہم جو اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں تو یہ قرآن کریم کے حکم کے خلاف نہیں کیونکہ
اس کا یہ مطلب نہیں ہو تا کہ ہم مسلم نہیں بلکہ ہم ہمیشہ اپنے آپ کو مسلم ہی کہتے ہیں۔ احمدی
تو ہم صرف اس بات کے ظاہر کرنے کے لئے کہلاتے ہیں کہ ہم وہ مسلمان ہیں جو مسیح موعود
کے ہاتھوں پر اسلام کی حقیقت کو پاکر مسلم بنے ہیں اور جنہوں نے اللہ تعالی کے مامور اور
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۳
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
مرسل کو رد نہیں کیا بلکہ قبول کیا ہے جس طرح انصار اس لئے انصار کہلاتے تھے کہ انہوں نے
خدا تعالیٰ کے رسول کو اپنے گھروں میں جگہ دی۔ غرضکہ احمدی کہلانے میں اسلام کا انکار نہیں
بلکہ ایک خصوصیت کا اظہار ہے۔
باقی رہا یہ کہ قرآن کریم نے فرقہ بندی سے منع کیا ہے سو یہ بالکل درست ہے۔ اسلام نے
فرقہ بندی سے منع کیا ہے جو شخص فرقہ بندی کرتا ہے وہ غلطی کرتا ہے مگر ہم تو کوئی فرقہ بندی
نہیں کرتے ہم تو اصل اسلام کو نقلی اسلام اور بناوٹی اسلام سے علیحدہ کرتے ہیں۔ اس وقت
مسلمان کہلانے والے لوگ ہزاروں گندے عقائد اور بد رسومات میں مبتلا ہیں اور بہت سی
صداقتوں سے منکر ہیں۔ مسیح موعود نے ان سب باتوں کو خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت دور کیا
ہے اور حقیقی اسلام کو پیش کر کے اس کی طرف لوگوں کو بلایا ہے۔ پس یہ فرقہ بندی نہیں بلکہ
اسلام کی شیرازہ بندی ہے۔ کیا قرآن کریم نے اس بات سے بھی منع کیا ہے کہ اسلام کی شیرازہ
بندی کبھی نہ کرنا اور خواہ مسلمان اسلام سے کتنے ہی دور ہوتے چلے جائیں تم ان کو اصل
اسلام کی طرف نہ بلانا اور اگر یہ جائز ہے تو احمدی جماعت کا قیام فرقہ بندی کی بناء پر نہیں بلکہ
اسلام کی شیرازہ بندی کی بناء پر ہے۔ اور جو لوگ اسلام سے دور چلے گئے تھے ان کو کھینچ کھینچ کر
ایک مرکز پر جمع کیا جا رہا ہے۔ اسلام میں کسی شخص کا ہاتھ یا پیر کاٹ دینا منع ہے لیکن ایک ڈاکٹر
جب ایک بے کار عضو کو کاٹ دیتا ہے تو یہ عین ثواب ہوتا ہے کیونکہ اسکا ساتھ جڑا رہنا
دوسرے اعضاء کو بھی خراب کر دے گا اسی طرح محفوظ اعضاء کو بے کار اعضاء سے جدا کر دینا
اور ان کو ایک شیرازہ میں لے آنا ہرگز فرقہ بندی نہیں کہلا سکتا۔ اس وقت اگر حقیقی اسلام کو
الگ نہ کیا جائے تو اسلام کی تباہی یقینی ہے۔ ضروری ہے کہ اسلام کی بہتری اور اس کے احیاء
اور قیام کے لئے حق کو باطل سے علیحدہ کر دیا جائے۔
کہ قرآن کریم میں یا احادیث میں کہیں اس بات کا حکم
۴۔ چوتھا سوال آپ کا یہ ہے : نہیں کہ صیح و مہدی کو کھلے طور پر قبول کرنا۔ سو اس کا
جواب یہ ہے کہ قرآن کریم سے تو سوائے آنحضرت لا کے اور کسی نبی کی اطاعت کا قبل
از وقت حکم دیا جانا معلوم نہیں ہوتا لیکن جب کہ اللہ تعالی صاف فرماتا ہے کہ كُونُوا مَعَ
الصَّدِقِينَ صادقوں کے ساتھ مل جاؤ ۔ ( التوبہ : (119) اور فرماتا ہے کہ واركَعُوا مَعَ
الرَّاكِعِينَ (البقرة : (۴۴) فرمانبردار لوگوں کے ساتھ شامل ہو جاؤ تو مسیح اور مہدی کا نام
انوار العلوم جلد ۳۰
۳
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
لے کر اس بات کی تاکید کرنے کی کیا ضرورت تھی کہ اس کی فرمانبرداری کرو۔ اگر مسیح موعود
صادق ہے تو اس کے ساتھ ہونے اور اس کی جماعت میں علی الاعلان شامل ہونے کی ضرورت
ہے اور قرآن کریم کا حکم ہے اور اگر کاذب ہے۔ نعوذ باللہ ۔ تو پھر اس سوال کی ہی ضرورت
نہیں پھر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نسل انسان کو فرماتا ہے فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ مِنِّى هُدًى فَمَنْ تَبِعَ
هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ، وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِايَتِنَا أُولَئِكَ
اَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ - ن - ( البقره : ۴۰:۳۹) ۴۰:۳۹) ۔ پس جس کا نام مہدی رکھا گیا ہے
وہ
جب دنیا میں آئے تو اس کے ساتھ ہونا اور اس کی جماعت میں داخل ہونا تو ایک حکم الہی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی ہدایت کی اتباع کرنا تو مؤمن کا فرض اولین ہے۔ اسی طرح اللہ تعالی قرآن کریم
میں فرماتا ہے کہ كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ
الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللهِ - ( ال عمران : (11) تم بہتر امت ہو جو لوگوں کے نفع کے لئے
نکالی گئی ہے تم لوگ سب نیک باتوں کا حکم کرتے ہو اور سب بری باتوں سے لوگوں کو روکتے
ہو۔ اور اللہ تعالی پر ایمان لاتے ہو۔ اس آیت میں اللہ تعالٰی نے بتایا ہے کہ مسلمانوں کو
دوسری امتوں پر فضیلت ہی اس لئے دی گئی ہے کہ ان کا فرض مقرر کیا گیا ہے کہ وہ اپنی
زندگیوں کو لوگوں کے نفع کے لئے وقف کر دیں اور حق باتیں لوگوں کو پہنچاتے رہیں اور بری
باتوں سے روکتے رہیں۔ پس جبکہ مسلمان کا فرض دوسروں کو حق پہنچانا ہے تو اپنا مذہب پوشیدہ
رکھنا اسے کس طرح جائز ہو سکتا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نور اور ہدایت نازل
ہو گئی تو ہر ایک مؤمن کا فرض ہے کہ وہ اس کو شائع کرے اور لوگوں کو اس کی طرف بلائے اور
یہ مسلم کا پہلا فرض ہے اور ایک دوسری جگہ اللہ تعالی تبلیغ کرنے والے لوگوں کو کہتا ہے کہ
أولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (ال عمران : (۱۰۵) یعنی جب تک لوگوں کو دعوت حق دینے کا مادہ
مسلمانوں میں رہے گا اس وقت تک مسلمان کامیاب ہوں گے۔ پس ان تمام آیات کے ہوتے
حکم
صرف
ہوئے ایمان کا پوشیدہ رکھنا جائز نہیں۔ اور ان آیات میں ہرگز کہیں نہیں لکھا کہ یہ
فلاں فلاں نبی کے لئے ہے یا یہ کہ فلاں فلاں ہدایت کے لئے۔ پھر ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن کریم
میں یہود کی نسبت آتا ہے کہ ا ك الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَعْرِفُونَهُ ب يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ -
(البقره : ۱۴۷) اہل کتاب رسول اللہ اللہ کو اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں
کو۔ جس سے معلوم ہوتا ہوتا ہے کہ دل سے تو وہ آپ کے مومن تھے لیکن اس کا اظہار نہیں
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۵
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
کرتے تھے۔ لیکن باوجود اس کے ان پر سخت الزام لگایا گیا ہے۔ پھر ہم حضرت مسیح موعود کے
الہامات کو دیکھتے ہیں تو وہاں بھی یہ حکم پاتے ہیں کہ جو شخص اس کشتی میں نہیں بیٹھتا جو اللہ تعالی
نے مسیح موعود کے ہاتھوں سے تیار کروائی ہے یعنی احمدی جماعت میں داخل نہیں ہوتا تو وہ اللہ
تعالیٰ کے عذاب سے محفوظ نہیں اور اس کے فضلوں کا وارث نہیں ہو سکتا۔
کہ مذکورہ بالا واقعات کے ہوتے ہوئے اگر میں ۵۔ پانچواں سوال آپ کا یہ ہے : آپ کو خفیہ طور پر قبول کروں تو اس میں کچھ حرج
نہیں؟ سو اس کا جواب یہ ہے کہ میں پہلے سوالوں کے جواب دے چکا ہوں جن میں میں نے بتایا
ہے کہ ماموروں کا ماننا اور ان کی جماعت میں شامل ہونا ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود
کی جماعت سے عظیم الشان ترقیوں اور انعامات کے وعدے کئے ہیں۔ ان وعدوں کا حصہ دار
انسان تب ہی ہو سکتا ہے جب ان کی جماعت میں شامل ہو۔ مکرمی ! آپ سوچیں کہ اگر سب
لوگ اسی طرح اپنے دل میں فیصلہ کر کے اپنی اپنی جگہ پر قائم رہیں تو وہ کام جو مسیح موعود کا ہے
کس طرح پورا ہو ۔ آپ نے جو خیالات ظاہر فرمائے ہیں یہ دوسروں ۔ وسروں کے لئے بھی روک ہو سکتے
ہیں۔ پھر اسلام کا غلبہ جو مسیح موعود کے ہاتھ سے اللہ تعالی کرانا چاہتا ہے کیونکر ہو اور کھرے
اور کھوٹے میں کیا امتیاز پیدا ہو ۔ اللہ تعالیٰ نے بذریعہ الہام حضرت مسیح موعود کو بیعت لینے پر
مقرر فرمایا تھا اور ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کی وفات کے بعد آپ کے خلفاء جو غیر
مامور تھے ان کی بیعت کی نسبت بھی صحابہ کو اس قدر اصرار تھا کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے زیادہ
دیر بغیر ایک امام کے رہنے کو پسند نہ کیا اور سب سے پہلا کام یہ کیا کہ حضرت ابو بکر کے ہاتھ پر
بیعت کرلی اور جس شخص نے بیعت نہ کی اس سے بالکل قطع تعلق کر لیا اور کلام تک چھوڑ دیا ۔
پس جب یہ غیر مامور خلفاء کا حال ہے تو مأمور خلیفہ اور مسیح موعود اور امت محمدیہ کے درخشندہ
گوہر آنحضرت ا کے فیض صحبت سے ترقی کرتے ہوئے نبی کا نام پانے والے انسان کے
ساتھ شامل نہ ہونا کس طرح جائز ہو سکتا ہے۔ ایمان کی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ کھلے
بندوں اس کی جماعت میں شامل ہو کر ہر ایک مؤمن باللہ اپنے نفس کی درستی اور خدمت اسلام
میں لگ جائے ۔ میرے خیال میں تو جو شخص مسیح موعود کو امام بر حق مان لیتا ہے اس کے لئے
سوائے دنیادی مشکلات اور مولویوں کے فتوؤں کے اور کوئی چیز مسیح موعود کے ماننے میں روک
نہیں ہو سکتی۔ لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ دنیا چند روزہ ہے اور آخر میں اللہ تعالیٰ کے حضور میں
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۶
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
(۳
حاضر ہوتا ہے جہاں کسی کی سفارش یا شفاعت کام نہیں دے سکتی الا ماشاء اللہ اور جب خدا تعالیٰ
کے علم سے کوئی بات مخفی نہیں۔ ہمارے زمانہ میں تو وہ مشکلات نہیں پہلے زمانہ میں تو لوگوں کو
صداقت کی خاطر جانیں دینی پڑتی تھیں اور بعض کو اپنے سامنے اپنی بیویوں اور بچوں کو ذبح
ہوتے دیکھنا پڑتا وطن چھوڑنے پڑتے تھے جائیدادیں ترک کرنی پڑتی تھیں مگر وہ لوگ صداقت
کے قبول کرنے سے انکار نہ کرتے تھے۔ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ
أنْ يَتَرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا آمَنَّا وَهُمْ وَهُمْ لَا لَا يُفْتَنُونَ - ( العنكبوت : کیا (۳) لوگ خیال کرتے ہیں
که صرف ایمان کا دعوی کرنے پر ان کو چھوڑ دیا جائے اور ان کی آزمائش نہ کی جائے یعنی ایسا
نہیں ہو سکتا۔ ایمان وہی قابل قدر اور انعام الہی کا وارث کرتا ہے جس میں انسان آزمائشوں
میں ڈالا جائے اور خدا تعالیٰ کے لئے ہر ایک قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔ پس مومن تو
وہی ہے اور خدا تعالیٰ کے نزدیک اس کی قدر ہے جو اپنے پیدا کرنے والے اور اپنے رازق اور
اپنے مالک کے حکم کے ماتحت ہز ایک تکلیف برداشت کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔ ہماری
جماعت میں سے ہی بعض لوگ اس سلسلہ میں داخل ہونے کی وجہ وجہ سے ریاست کابل میں تفن قتل
کئے گئے اور بعض کو اپنے وطن چھوڑنے پڑے لیکن انہوں نے صداقت کو نہ چھپایا اور ایسا تو
شاید ہی کوئی انسان ہو جس کو اور قسم قسم کے دکھ نہیں دیئے گئے۔ اور کچھ نہیں تو فتویٰ کفر
کے ذریعہ سے اسے ڈرانے کی کوشش نہ کی گئی ہو۔ اور ایمان قبول بھی وہی ہوتا ہے جو باوجود
مشکلات کے ثابت رہے۔ کاش ! دنیا اس بات پر غور کرتی۔ اور لوگ اس بات کو سوچتے کہ
انسان اس دنیا میں نہ رہے گا۔ اگر صداقت کے قبول کرنے میں اسے سخت سے سخت تکلیفیں
بھی دی جائیں تب بھی وہ ایک محدود وقت کے لئے ہوں گی۔ اول تو اللہ تعالیٰ اس دنیا میں
مؤمنوں کی نصرت کرتا ہے اور اگر اس دنیا میں دکھ ہی دکھ ہو تب بھی یہ زندگی زیادہ سے زیادہ
نتو سال کی سمجھ لو پھر مرتا ہے اور ایک نئے گھر میں بود و باش کرنی ہے جس کا کوئی خاتمہ نہیں پھر
اس نہ ختم ہونے والے آرام کو قربان کرنا اور اس محدود زندگی کے آرام کو قبول کرنا کہاں کی
دانائی ہے۔ اور سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ رضائے الہی کے مقابلہ میں دنیا کے دکھوں اور
تکلیفوں کی ہستی ہی کیا ہے۔ کاش ! مسلمان اس قدر غور کرتے کہ آج اسلام خطرناک مصائب
میں گرفتار ہے اور اسے پھر بڑھانے کے لئے خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کو بھیجا ہے اور اس کے
ہاتھ سے اسلام کے شیرازہ کو پھر باندھنا چاہا ہے اور اس جماعت میں شامل ہونے کے لئے
انوار العلوم جلد - ۳
۳۷
ایک صاحب کے پانچ سوالوں کا جواب
دوڑتے جسے خدا تعالیٰ نے اسلام کی حفاظت کے لئے پیدا کیا ہے اور اس جماعت سے علیحدہ ہو
جاتے جس نے حق کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ جب آنحضرت المسیح موعود کو اپنا
سلام پہنچا دینے کا حکم ہر ایک مسلمان کو دیتے ہیں ؟ ہیں تو پھر کیا مسلمان کہلاتے ہوئے ئے کوئی شخص مسیح
موعود سے جدا ہو سکتا ہے۔ ہر ایک شخص کو یہ حکم دینا کہ میری طرف سے مسیح موعود کو سلام
کہنا اس کا مطلب سوائے اس کے اور کیا ہے کہ اس کی جماعت میں شامل ہونا۔ کیونکہ سلام
پہنچانا چاہتا ہے کہ اس کے پاس بھی انسان جائے اور الہی سلسلے انسانوں کی وفات کے ساتھ ختم
نہیں ہو جاتے ۔ مسیح موعود کا ماننا جیسے اس کی زندگی میں ضروری تھا اسی طرح اب بھی ہے۔
اسلام کو سب سے بڑا نقصان پراگندگی سے پہنچا اور اللہ تعالی چاہتا ہے کہ پھر نئے سرے سے
مسلمانوں کو ایک جماعت بنائے اور اس کے لئے اس نے مسیح موعود کو بھیجا ہے۔ اب جس
شخص کے دل میں اسلام کی محبت ہے اور خدا تعالیٰ کا تقوی رکھتا ہے اسے چاہئے کہ مسیح موعود
کے دعوی کو پرکھنے کے بعد اس کی صداقت معلوم کر کے اس کے احاطہ میں آجائے تا ایسا نہ ہو
کہ خدا تعالیٰ کے حضور میں وہ ان لوگوں میں شامل کیا جارے جو اسلام کو نقصان پہنچانے والے
اور جماعت مسلمین کو پراگندہ کرنے والے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے! آپ پر رحم فرمائے اور حق کی طرف
ہدایت کرے۔ آمین۔
ویر
مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی
قادیان دار الامان
۹ - اپریل ۱۹۱۵ء