پیغام مسیح موعودؑ

انوارالعلوم (جلد 3)

انوار العلوم چار
۳۹
پیغام مسیح موعود
پیروان مذاہب عالم کو حضرت مسیح موعود کے پیغام
کو قبول کرنے اور باہمی صلح و آشتی کی تعلیم)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
پیغام مسیح موعود

انوار العلوم جلد ۳۰
بسم الله الرحمن الرحیم
۴۱
پیغام مسیح موعود
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
پیغام مسیح موعود علیہ السلام
تقریر حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ المسیح الثانی
ا جو حضور نے اور جولائی ۱۹۱۵ ء بعد از نماز مغرب بمقام لاہو ر ا حاطه
میاں سراج دین صاحب میں ایک پبلک جلسہ میں فرمائی)
میں لاہور کوئی تقریر کرنے یا کسی جلسہ میں شمولیت کے لئے نہیں آیا تھا بلکہ میرے حلق
میں کچھ تکلیف تھی اور اس تکلیف کی وجہ سے میں مجبور ہوا کہ لاہور آکر اس کا علاج کراؤں۔
جب میں یہاں آیا تو میرے دل میں تحریک ہوئی کہ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے مجھے اس تکلیف
سے آرام ہو گا یا نہ ہو گا اور خدا ہی اچھی طرح جانتا ہے کہ میں اس بیماری سے شفا پاؤں گا یا نہ
پاؤں گا لیکن خدا تعالیٰ نے جب مجھے موقع دیا ہے کہ میں اس صوبہ کے دار الامارت میں آیا
ہوں جس کا میں باشندہ ہوں تو بہتر ہے کہ میں اس جگہ پر ان تمام اصحاب کو جو حق طلبی کا مادہ
اپنے اندر رکھتے ہیں وہ پیغام پہنچا دوں جو اس خدا نے جو تمام انسانوں کا خالق ہے ۔ ما خالق ہے اپنے بندوں کی
طرف بھیجا ہے۔
میں دیکھتا ہوں کہ ایک معمولی چپڑاسی ۔ چپڑاسی بھی نہیں کوئی چوہڑا چمار گلے میں ڈھول
ڈال کر ڈم ڈم کرتا ہوا گلی میں سے گزرتا ہے تو لوگ دوڑتے آتے ہیں کہ کیا ڈھنڈورا پیٹتا ہے
اور کیا کہہ رہا ہے تو میں کوئی وجہ نہیں دیکھتا کہ وہ انسان جو دنیاوی حیثیت کے لحاظ سے بھی معزز
ہو اور مخالف بھی اقرار کریں کہ وہ معزز و مکرم ہے۔ جب دنیا میں پکار پکار کر کے کہ میں خدا کی
طرف سے ڈھنڈورا دیتا ہوں۔ اے سننے والو سنو ! تو کیوں ہر ایک آدمی پر فرض نہ ہو کہ کم از

انوار العلوم جلد ۳۰
پیغام مسیح موعود
کم اس ڈھنڈورا دینے والے کی آواز کی طرح تو اس کی آواز کو سنے اور دریافت کرے کہ کیا
کہتا ہے؟ پس میں ہر ایک حق پسند حق طلب اور انصاف پسند سے امید کرتا ہوں کہ وہ اس پیغام
کو غور سے سنے گا جو میں بیان کرنے لگا ہوں۔ یہ پیغام جیسا کہ میں نے بتایا ہے خدا کا پیغام ہے
اور اس خدا کا ہے جو ہر ایک چیز کا جو زمین و آسمان کے درمیان ہے خالق ہے ہر ایک چھوٹی
سے لے کر بڑی چیز کا مالک ہے اور ہر ایک جاندار کا رازق ہے اور جس کے حضور ایک دن تمام
انسانوں کو حاضر ہوتا ہے۔ پھر اس پیغام کے لانے والا کوئی معمولی انسان نہیں بلکہ وہ ہے جو کہتا
ہے کہ میں وہ مسیح ہوں جس کی خبر انجیل نے دی ہے۔ میں وہ نبی ہوں جس کی خبر دانیال نبی نے
دی ہے۔ میں وہ مہدی ہوں جس کی خبر آنحضرت ا نے دی ہے۔ میں وہ کرشن ہوں جس
کی خبر گیتا میں درج ہے۔ میں وہ میسیا د رہی ہوں جس کی خبر جاماسپ نے اپنی کتاب جاما پسی
میں لکھی ہے اور پھر وہ میں نہیں کہتا بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ میں تمام دنیا کی طرف صلح کرانے اور
تمام کو ایک دین پر جمع کرنے کے لئے آیا ہوں۔ اس کا یہ دعوئی بہت بڑا دعوی ہے پس ہر ایک
انصاف پسند کا فرض ہے کہ اس کے دعوی کو سن تو لے ۔ میں مانتا ہوں کہ بہت سے لوگ اس کو
قبول نہ کریں گے اور یہ سنت اللہ ہے کہ خدا کے فرستادوں کو بہت سے لوگ قبول نہیں کیا
کرتے۔ کیا یہ سچ نہیں کہ کرشن کی اس کے زمانہ میں مخالفت کی گئی کیا یہ درست نہیں کہ
را مچندر زرتشت ، موسی ، داؤد ابراہیم اور مسیح کی اپنے اپنے زمانہ میں مخالفت کی گئی۔ کیا یہ
امر واقعہ نہیں کہ آخری لے نبی جو خاتم النبیین اور سب نبیوں کے سردار ہیں ان کی بھی مخالفت کی
گئی اور کیا یہ صحیح نہیں کہ آج تک کوئی بھی نبی ایسا نہیں گزرا جس کا کوئی بھی مخالف نہ رہا ہو ۔
جب بات یہ ہے تو یہ خیال کرنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ساری دنیا مان لے اور کوئی
مخالف نہ رہے حماقت ہے کیونکہ یہ سنت اللہ کے خلاف ہے پس ایسا ہونا ناممکن ہے چونکہ
انسانوں کی مختلف فطرتیں ہوتی ہیں اس لئے انبیاء کو سب کے سب قبول نہیں کر سکتے ۔ ہاں
بعض ایسے ہوتے ہیں جو قبول کر لیتے ہیں لیکن بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن تک حق پہنچتا ہی
نہیں اور بعض جلد بازی سے کام لے کر انکار کر دیتے ہیں اس لئے یہ خیال کہ کسی ایک انسان
کو ساری دنیا مان لے باطل ہے۔ لیکن میں اس وقت آپ لوگوں کے سامنے ایک ایسے انسان
کا پیغام پیش کرتا ہوں جس کو خدا تعالٰی نے ساری دنیا کی طرف مبعوث کیا ہے اور جس سے خدا
کا وعدہ ہے کہ دنیا کا اکثر حصہ تیرے ہاتھ پر صداقت کو قبول کرے گا اور تو اسلام کا چہرہ ظاہر

انوار العلوم جلد - ۳
۴۳
پیغام مسیح موعود
کرے گا پھر جس کی نسبت مختلف نبیوں نے خبر دی ہے اور ہر ایک مذہب والے اس کے منتظر
بیٹھے ہیں۔ عید ۔ عیسائی صاحبان ہندو صاحبان یہودی اور پاری صاحبان سب مانتے ہیں کہ ہماری
کتابوں میں آخری زمانہ میں آنے والے کی پیشگوئی موجود ہے۔ چینی یہاں کوئی موجود نہیں
لیکن اگر کسی چینی سے دریافت کرو گے تو معلوم ہو جائے گا کہ ان کے ہاں بھی آخری زمانہ میں
آنے والے کی پیشگوئی موجود ہے۔ پس جب تمام مذاہب کا اس پر اتفاق ہے تو ضرور اس میں
خدا تعالیٰ کی بہت بڑی حکمت ہے بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کہتے ہیں یہ سب ڈھکوسلے
ہیں نہ کوئی آیا نہ آئندہ آئے گا اور نہ آسکتا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ کیا ڈھکوسلے ایسے ہی ہوتے
ہیں جو مختلف ملکوں میں اور مختلف مذاہب کی کتابوں میں پھیل جاتے ہیں۔ اگر یہ بات صرف
حضرت مسیح کی کتاب میں ہوتی تو کوئی کہہ سکتا تھا ڈھکو سلا ہے۔ اگر صرف دانیال کی کتاب
اس خبر کو شائع کرنے والی ہوتی تو کوئی کہہ سکتا تھا ڈھکوسلا ہے۔ لیکن مختلف نبی جو مختلف
ممالک میں آئے اور مختلف کتابیں لائے انہوں نے متفق ہو کر یہ خبر دی کہ آخری زمانہ میں دنیا
میں ایک نبی آئے گا اور اس کے ظہور کا وقت وہ ہو گا جب دنیا میں خطرناک جنگیں ہوں گی اور
دنیا ان کے ذریعہ سے ہل جائے گی اس کے بعد اس آنے والے کے ذریعہ سے دنیا میں امن اور
صلح قائم ہوگی۔ پس یہ کس طرح ممکن ہے کہ مختلف ممالک کے انبیاء ایک آنے والے کی یک
زبان ہو کر خبر دیں اور ان سب کا قول ڈھکوسلا کہلائے وہ انبیاء آپس میں کب اکٹھے ہوئے کہ
سب نے مل کر ایک بات بنائی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جو پیغام میں سنانے کے لئے حضرت مسیح موعود کا پیغام کھڑا ہوا ہوں۔ وہ نیا بھی نہیں اور پرانابھی نہیں۔ نیا تو اس
لئے نہیں کہ وہ وہی پیغام ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والے مرسل ہمیشہ سے سناتے
آئے ہیں اور پرانا اس لئے نہیں کہ اس وقت دنیا اس پیغام کو اس طرح بھول گئی ہے کہ گویا
کبھی بھیجا ہی نہیں گیا۔ دنیا کا کوئی مذہب نہیں جس میں وہ پیغام نہیں بھیجا گیا۔ ہر مذہب میں اس
کی تعلیم موجود ہے مگر اب دنیا اسے بھول گئی ہے اور ایک لفظ بھی یاد نہیں ، اس لئے نیا ہے۔
اللہ تعالیٰ کی طرف سے مختلف زمانہ میں مختلف نبی آئے ہیں اور ایسا اللہ تعالیٰ کی ربوبیت ہی ہونا چاہئے تھا۔ قرآن شریف شروع ہی اس طرح ہوتا ہے
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاته : (۲) تمام تعریفیں خدا کے لئے ہیں۔ کیوں ؟ اس لئے

انوار العلوم جلد - ۳
۴۴
پیغام مسیح موعود
کہ تمام جہانوں کا رب ہے۔ اگر ہندوستان کا رب ہے تو عرب کا بھی رب ہے۔ اگر یور یورپ کا
رب ہے تو افریقہ کا بھی رب ہے۔ اگر ایران کا رب ہے تو شام کا بھی رب ہے۔ غرضیکہ دنیا
کارب
کے تمام حصص کا رب ہے اور زمین و آسمان کے درمیان جس قدر چیزیں ہیں ان سب کا
ہے۔ کوئی چیز کوئی ملک کوئی علاقہ ایسا نہیں جس کا کوئی اور ۔ اور رب ہو اس لئے فرمایا کہو رَبُّ
الْعَلَمِينَ ہم اس خدا کو پیش کرتے تے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے اور جس کی ربوبیت کسی
خاص چیز سے تعلق نہیں رکھتی۔ مثلاً اس کا سورج ہے وہ کبھی ایسا نہیں چڑھے گا کہ اس کی
رشنی صرف مسلمانوں تک ہی محدود ہو اور عیسائی، ہندو، یہودی وغیرہ مذاہب کے لوگ اس
محروم رہیں یا اس کی روشنی صرف عیسائیوں کو ہی پہنچے یا صرف ہندوؤں کے لئے ہو یا کسی
اور خاص مذہب کے لوگوں کے لئے ہو بلکہ سب لوگوں کے لئے ہے۔ خواہ کوئی مومن ہو یا کافر،
رو
سے
ادہریہ ہو
۔
ہندو ہو یا عیسائی ،
سے فائدہ اٹھانا چاہے اس کے لئے ا پرست جو کوئی بھی اس ہو یا خدا پرست ؟
آزادی ہے لیکن اگر کوئی دروازہ بند کر کے اندر بیٹھ رہے یا اپنی غلطی سے آنکھوں کو ضائع کر
لے تو یہ اس کا اپنا قصور ہے۔ خدا تعالیٰ کا سورج اس پر روشنی کو بند نہیں کرتا۔ میں اس آیت
کے متعلق جب نقشہ کھینچتا ہوں تو حیران رہ جاتا ہوں کہ انسان غلہ ہوتا ہے بیل اس کے ساتھ
کام کرتے ہیں اور وہ سارا سارا دن ان سے کام لیتا ہے ہل چلاتا ہے پانی دیتا ہے۔ اگر سال کے
بعد کھیت سے تمام غلہ ہی غلہ پیدا ہوتا اور بھوسہ نہ ہو تا تو انسان ایسا حریص ہے کہ بیلوں کو دانہ
نہ ڈالتا اور سب کے سب غلہ کو اپنے کام میں ہی لے آتا لیکن خدا جس طرح انسانوں کا رب
ہے اسی طرح حیوانوں کا رب ہے اس نے اگر انسانوں کے لئے دانہ پیدا کیا ہے تو ساتھ ہی
حیوانوں کے لئے بھی بھوسہ پیدا کر دیا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ محنت کرنے میں انسان اور
حیوان دونوں شریک ہیں۔ اگر حیوانوں کے لئے الگ حصہ نہ رکھا گیا تو انسان اپنی ضروریات
سے مجبور ہو کر انہیں محروم کر دے گا۔ جیسا کہ پہلے زمانہ میں حیوانوں کے چرنے کے لئے بڑی
بڑی چراگاہیں چھوڑی جاتی تھیں لیکن اب ان کو کھیتی باڑی کے کام میں استعمال کیا گیا ہے اور
بہت کم چرا گاہیں باقی رہ گئی ہیں۔ تو خدا تعالیٰ نے جس طرح کھیت سے دانہ نکالا ہے اسی طرح
حیوانوں کے پیٹ کے موافق بھوسہ بھی نکالا ہے اسی طرح ہر ایک چیز میں دیکھ لو۔ مجھے خیال آیا
کرتا ہے کہ اگر میووں وغیرہ میں بیج الگ نہ ہوتا تو انسان سارے کے سارے میوہ کو ہی کھا
جاتے اور آگے پیدا ہونے کے لئے بیج بھی نہ رہنے دیتے لیکن خدا تعالیٰ نے ایسا سامان اسامان کر دیا ہے

انوار العلوم جلد ۳۰
لده
پیغام مسیح موعود
کہ ان کے بیج محفوظ رکھے جاتے ہیں۔ تو خدا رب العالمین ہے جو گرم اور ٹھنڈے ملک کے
رہنے والوں گوروں کالوں، مسلمانوں ، عیسائیوں ، یہودیوں ہندوؤں سب کا خدا ہے۔
پس اسلام اور قرآن جس خدا کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے وہ ایسا خدا
ہر قوم میں نبی نہیں ہے جس کا کسی خاص قوم سے تعلق ہو ۔ بلکہ وہ تمام قوموں کا خدا ہے
اور ساری دنیا کا خدا ہے۔ اس لئے قرآن شریف یہ دعوی کرتا ہے کہ ساری ہی دنیا کی طرف
رسول آتے رہے ہیں۔ جیسا کہ فرمایا وَ إِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ (فاطر : (۲۵) کوئی قوم
اور کوئی امت ایسی نہیں گزری جس میں کوئی نبی مبعوث نہ ہوا ہو کیونکہ وہ رب العالمین ہے۔
پس کس طرح ہو سکتا تھا کہ وہ سب اقوام میں نبی نہ بھیجا اور کسی خاص قوم میں بھیج دیتا لیکن
اگر بائبل کو پڑھو تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے صرف حضرت نوح کی اولاد سے کلام
کیا۔ حضرت ابراہیم سے کلام کیا۔ کیا ہندوستان کے لوگ خدا تعالیٰ کی مخلوق نہ تھے۔ یا یورپ،
افریقہ اور امریکہ کے لوگوں کا خدا خالق نہ تھا جب سب اس کی مخلوق تھے تو جس طرح اس نے
چاند سورج ہوا پانی وغیرہ میں بخل نہیں کیا حالانکہ یہ جسم کے لئے سامان ہیں پھر کیونکر ممکن
تھا کہ وہ سوائے خاص خاص لوگوں کے باقیوں کی روح کے لئے کوئی سامان نہ کرتا اور انہیں
یونہی چھوڑ دیتا۔ ہمیں اسلام نے ایسے خدا کی تعلیم دی ہے جو کسی خاص قوم کا نہیں ہے بلکہ
تمام دنیا کا ہے۔ اس لئے وہ سب دنیا کے نبیوں کو ماننے کی تعلیم دیتا ہے۔ ہمارے سامنے جب
کوئی شخص یہ پیش کرتا ہے کہ ہمارے ملک میں بھی فلاں نبی آیا تو ہم کہتے ہیں۔ اللہ اکبر - کیوں
؟ اس لئے کہ اس سے وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ کی صداقت ثابت ہوئی۔ ایسے موقع پر
ایک مسیحی کے لئے مشکل ہے۔ ایک ہندو کے لئے مشکل ہے اور اسی طرح اسلام کے سوا باقی
سب مذاہب کے لوگوں کے لئے مشکل ہے مگر اسلام کا ماننے والا کبھی شرمندہ نہیں ہوتا۔ جب
کبھی اس کے سامنے کوئی نبی پیش کیا جائے گا وہ بڑی خوشی سے اللہ اکبر کہہ کر کہے گا کہ الحمد
لِلهِ ۔ وہ کتاب جس پر میں چلتا ہوں کیسی کیسی اعلیٰ صداقتیں اپنے اندر رکھتی ہے باوجود یکہ وہ
ایسے ملک میں نازل ہوئی جس کے تعلقات دوسرے ممالک سے کٹے ہوئے تھے اور کوئی ایسے
ذرائع نہ تھے جن سے اسے دوسرے ممالک کے حالات معلوم ہو سکیں لیکن چونکہ اس کے
نازل کرنے والا رب العالمین تھا اس لئے اس نے تمام دنیا کے نبیوں کی تصدیق فرمادی۔ غرض
دنیا میں ہر قوم اور ہر ملک میں نبی گزرے ہیں جیسا کہ قرآن شریف نے بتایا ہے کہ وَ اِنْ مِنْ

انوار العلوم جلد - ۳
پیغام مسیح موعود
أُمَّةٍ إِلَّا خَلَافِيهَا نَذِيرٌ اور جیسا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ سے استدلال ہوتا ہے
اور نبیوں کا سلسلہ کوئی نیا سلسلہ نہیں ہے پس حضرت مسیح موعود کی غرض اور ان کی بعثت کا مدعا
دریافت کرنے کے لئے ہمیں کسی شخص سے دریافت کرنے کی ضرورت نہیں جو غرض ان پہلے
نبیوں کی بعثت کی تھی وہی حضرت مسیح موعود کی بعثت کی ہے جب کہ اس جماعت کے ہزاروں
افراد پہلے گزر چکے ہیں تو مسیح موعود کی بعثت کی غرض دریافت کرنے کے لئے ہمیں کسی مزید
کوشش کی کیا ضرورت ہے جو پیغام نبیوں کی معرفت دنیا کو دیا گیا ہے وہی پیغام حضرت مسیح
موعود کی معرفت دیا گیا ہے اور جس بات کی طرف ان کے ذریعہ بلایا جاتا تھا اس کی طرف
حضرت مسیح موعود کے ذریعہ بلایا گیا ہے اور اسی لحاظ سے میں نے کہا تھا کہ وہ پیغام جو حضرت
مسیح موعود کے ذریعہ اللہ تعالی نے دنیا کی طرف بھیجا ہے وہ کوئی نیا پیغام نہیں بلکہ پرانا ہی پیغام
ہے اور نیا صرف اس لحاظ سے ہے کہ اس زمانہ کے لوگوں نے اسے ایسا ہی بھلا دیا ہے کہ اب وہ
ان کے لئے ایک نئے پیغام کی طرح ہی ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پہلے نبی کیا پیغام دنیا کی طرف
نبیوں کے آنے کی غرض لائے تھے اور کس کام پر مقرر کئے جاتے تھے سو اس کا جواب
قرآن کریم میں موجود ہے اور اس کے متعدد مقامات میں اس پیغام کو خوب کھول کر بیان کیا گیا
ہے جو نبیوں کی معرفت بھیجا جاتا ہے۔ بلکہ اس پیغام کا مغز تو اسلام اور ایمان کے لفظ سے ہی
معلوم ہو جاتا ہے۔ خدا تعالٰی نے اس آخری دین کا نام اسلام اور اس کے قبول کرنے کا نام
ایمان رکھ کر تمام مذاہب کی غرض کی طرف اشارہ فرما دیا ہے۔ اس جگہ جو صاحبان بیٹھے ہیں
ممکن ہے بلکہ اغلب ہے کہ چونکہ ان میں سے اکثر عربی کا مذاق نہیں رکھتے اس لئے میرے
مطلب کو نہ سمجھ سکیں کہ ان الفاظ سے کس طرح انبیاء کی بعثت کی غرض نکلتی ہے۔ اس لئے
میں مختصر ا بتا دیتا ہوں۔ اسلام کے معنے ہیں فرمانبرداری اور ایمان کے معنی ماننے کے ہیں۔ اس
دنیا میں جو نبی بھیجے جاتے ہیں ان کی یہی غرض ہوتی ہے کہ لوگ ان کی فرمانبرداری کریں اور ان
کی باتوں کو مان لیں۔ یہ مطلب تو ان الفاظ کے عام معنوں کے مطابق ہے لیکن جب ہم ان
دونوں لفظوں کی بناوٹ پر غور کریں تو اور زیادہ وضاحت سے انبیاء کی بعثت کی غرض معلوم ہو
جاتی ہے مگر اس کے سمجھنے سے پہلے یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ عربی زبان کی خصوصیات میں سے
یہ ایک عجیب خصوصیت ہے کہ اس میں صرف الفاظ کے معنے نہیں ہوتے بلکہ حروف کے بھی

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۷
پیغام مسیح موعود
ہوتے ہیں اور اسی طرح یہ کہ اس زبان میں جو لفظ کسی خاص شئے کے لئے وضع کیا گیا ہو وہ
صرف اس چیز کے لئے بطور علامت نہیں ہو تا بلکہ اس چیز کا وہ نام کسی مناسبت کی وجہ سے رکھا
جاتا ہے اور وہ نام ہی بتا دیتا ہے کہ اس چیز میں وہ کو وہ کونسی بات بات ہے جس کی وجہ سے اس کا یہ نامہ
رکھا گیا ہے مثلاً اردو میں ایک لمبی چیز کو لمبی کہیں گے ۔ ماں کو ماں کہیں گے ۔ باپ کو باپ کہیں
گے تو ان الفاظ سے مراد صرف وہ چیزیں ہوں گی۔ ان سے یہ پتہ نہ لگے گا کہ ان میں کیا امتیازی
بات ہے جس کی وجہ سے انہیں اس نام سے مخصوص کیا گیا ہے اور اگر ہم ان لفظوں کی بجائے
اور لفظ بدل دیں تب بھی ہمارے مطلب میں نقص نہ آئے گا مثلاً اگر لمبی چھوٹی چیز کو کہنے لگیں
اور چھوٹی لمبی کو تو اس سے اردو زبان میں کوئی نقص نہ ہو گا لیکن عربی زبان کا یہ حال نہیں اس
میں اگر طویل کو قصر کہنے لگیں تو یہ کسی طرح جائز نہیں ہو سکتا کیونکہ طول جن معنوں پر دلالت
کرتے ہیں ق ص ر ان پر نہیں کرتے۔ غرض دوسری زبانوں میں تو چیزوں کے نام صرف
علامت کے طور پر ہیں اگر ان کو بدل کر اور لفظ رکھ دیں تو کوئی حرج نہیں لیکن عربی زبان میں
ہر ایک نام نہ صرف بطور علامت ہوتا ہے بلکہ اس چیز کے کسی خاص امتیاز پر بھی دلالت کرتا ہے
اور اس وجہ سے ایک لفظ کی بجائے دوسرا نہیں رکھ سکتے۔ ابھی چند ماہ ہی ہوئے جنگ یورپ
کے متعلق انگلستان کے اخبارات میں ایک عجیب سوال پیدا ہوا تھا جس کا باعث ایہ یہ ؟ تھا کہ جر
افسروں اور انگریز افسروں کے طریق جنگ میں فرق تھا جو من افسر تو پیچھے کھڑے ہو کر اپنی فوج
کو لڑواتے اور انگریز افسر آگے ہو کر۔ اس پر یہ سوال اٹھایا گیا کہ ان دونوں طریقوں میں سے
کون سا طریق بہتر ہے۔ انگریزی اخبارات نے لکھا کہ ہمارے افسروں کا ہی طریق درست ہے
کیونکہ اس سے فوج کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ افسر ہمیں مروانا نہیں چاہتے بلکہ خود ہم سے بھی
آگے رہتے ہیں مجھے اس بحث کو دیکھ کر عربی زبان کی طرف توجہ ہوئی اور میں نے دیکھا کہ عربی
زبان نے انگریزوں کے حق میں فیصلہ کیا ہے کیونکہ عربی میں فوج کے افسر کو قائد کہتے ہیں اور
قاد جس سے یہ لفظ نکلا ہے اس کے معنے ہیں کسی جانور کو آگے کھڑے ہو کر اس کی نکیل پکڑ کر
کھینچنا۔ پس عربی زبان نے فوجی افسر کے لئے جو لفظ رکھا ہے۔ اس میں سے ہی یہ بھی نکل آیا کہ
وہ افسر فوج کے آگے ہو پیچھے نہ ہو ۔ انگریزی میں جرنیل کرنیل وغیرہ الفاظ ہیں جو صرف اشارہ
کے طور پر مقرر کر دیئے گئے ہیں لیکن عربی نے ایسا لفظ مقرر کیا ہے جس سے اس افسر کے
فرائض پر بھی روشنی پڑتی ہے۔ قائد کے لفظ میں ایک اور بھی خوبی ہے اور وہ یہ کہ وہ سپاہیوں
جر من

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۸
پیغام مسیح موعود
کو اس طرح اپنے ہاتھ میں رکھے جس طرح باگ سے گھوڑے کو رکھا جاتا ہے یعنی فوجی افسر میں
دو باتیں ہوں۔ ایک یہ کہ فوج کے آگے آگے چلے۔ دوسرے یہ کہ سپاہیوں پر وہ ایسا قبضہ رکھتا
ہو اور وہ اس کے ایسے مطبع و منقاد ہوں جیسے زبردست گھوڑے باگ کے ذریعہ قابو رہتے
ہیں۔
خداوند تعالیٰ نے اسلام اور ایمان کے الفاظ ہی ایسے چنے ہیں جو اپنے اندر بڑی بڑی خوبیاں
رکھتے ہیں۔ س - ل - م اور م - م - ن - اسلام اور ایمان کے اصلی حروف یا روٹ ہیں۔ یہ
جہاں اکٹھے ہوں گے وہاں ان کے معنوں میں حفاظت ضرور پائی جائے گی اور یہ ایک عجیب خوبی
ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے بچے دین کے لئے ایسے الفاظ استعمال فرمائے ہیں جو مذہب کی غرض کو
بھی ظاہر کر دیتے ہیں حالانکہ اور بھی ایسے الفاظ تھے جو مذہب کے لئے استعمال ہو سکتے تھے مگر
قرآن شریف نے اسلام اور ایمان کے الفاظ رکھے ہیں۔ ان کے حروف کو جس قدر بدلوان
سب صورتوں میں حفاظت کے معنے پائے جائیں گے ۔ اول سلم کو لے لو اور اس کو بدلنا شروع
کرد مثلاً اسلام ہے اس کے معنے فرمانبرداری کے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ جب کوئی بڑے آدمی
کی فرمانبرداری کرتا ہے اور اس کی بات مان لیتا ہے تو تکالیف سے محفوظ ہو جاتا ہے اور اس کے
مال و جان کی حفاظت کی جاتی ہے جو مطیع و منقاد ہوتا ہے۔ چنانچہ جو لوگ باغی ہوتے ہیں وہ
گورنمنٹ کی حفاظت میں نہیں ہوتے گذشتہ زمانہ میں تو ایسے لوگ آوٹ آف لاز کہلاتے
تھے اور ان کو اگر کوئی قتل کر دیتا۔ تو بھی اسے گورنمنٹ نہ پوچھتی تھی پھر سلم ہے عیب اور
آفت سے بچنے کو سلم کہتے ہیں اس طرح سلم الجلد کے معنے ہیں۔ سلم سے چمڑے کی دباغت کر
دی۔ اور دباغت بھی چمڑے کو گلنے سے بچانے کے لئے کرتے ہیں پس اس میں بھی حفاظت کے
معنے پائے جاتے ہیں۔ اس طرح کہتے ہیں سَالَمَةِ صَالِحَۂ اس سے مصالحت کی۔ صلح کرنے
میں بھی حفاظت ہوتی ہے۔ اس طرح کہتے ہیں تَسَلَّمَ الشی یعنی فلاں چیز کو اس نے پکڑ لیا اور
اس پر قبضہ کر لیا اور جب کوئی چیز قبضہ میں آجاتی ہے تو وہ بھی حفاظت میں ہو جاتی ہے۔ اس
طرح استَلَمَ الزرع کا محاورہ ہے ۔ کھیتی نے استیلام کیا۔ یعنی کھیتی میں دانہ پڑ گیا۔ اس میں
حفاظت کے معنے ہیں کیونکہ جب تک کھیتی میں دانہ نہ پڑے اس وقت تک کسان اس پر مطمئن
نہیں ہوتا اور جب دانہ پڑ جائے تو پھر ایک حد تک وہ اسے محفوظ خیال کرتا ہے پھر سلام خدا کا
نام ہے کہ ہر قسم کے عیب اور نقص سے پاک ہے پھر اور بدلتے چلے جائیں تو سمل بن جائے

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۹
پیغام مسیح موعود
گا۔ جس کے معنی صلح کرانی اور خوض سے گند نکال کر صاف کرنا ہیں۔ لمس چھونے کو کہتے
ہیں۔ تمام باتیں جو انسان محفوظ کرتا ہے۔ پانچ حواس سے کرتا ہے ان میں سے ایک لمس بھی
ہے۔ لَعَسَ الْمَاءُ کے معنے ہیں پانی بہ پڑا۔ جب پانی بہہ کر کھیتی میں پہنچتا ہے تو کھیتی کی حفاظت
کرتا ہے اور اسے خشک ہونے سے بچاتا ہے۔ اسی طرح بسم ہے اس کے معنے چپ رہنے کے
ہیں اور یہ ضرب المثل مشہور ہے کہ نکلی ہونٹوں چڑھی کوٹھوں۔ حفاظت اور امن جو خاموشی
میں نصیب ہوتا ہے۔ اس کو ہر ایک جانتا ہے۔ مس مداہنت کو کہتے ہیں اور مداہنت کی غرض
ہمیشہ یہی ہوتی ہے کہ کسی شخص کے شر سے چکنی چپڑی باتیں کر کے محفوظ ہو جائے۔ یہ تو لفظ
اسلام کے روٹ کو آگے پیچھے کر کے جو الفاظ بنتے ہیں ان کے معنوں کا اشتراک میں نے بتایا
ہے۔ اب ایمان کے متعلق بتاتا ہوں۔ انام مخلوق کو کہتے ہیں اور کسی چیز کا بن جانا ہی اس کی
حفاظت کا پہلا ذریعہ ہوتا ہے۔ نام کے معنے بولنے اور آواز نکالنے کے ہیں۔ بولنا زندگی کی
علامت سمجھی جاتی ہے۔ اور اسی مفہوم کے مطابق یہ لفظ عربی میں استعمال ہوتا ہے چنانچہ جو
شخص مر جائے اس کی نسبت کہتے ہیں اَسكَتَ اللهُ نَامَتَه جس کا لفظی ترجمہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی
نے اس کی آواز بند کر دی۔ لیکن مراد یہ ہے کہ اسے مار دیا۔ مانَ الْقَوْمَ کے معنے ہیں قوم کو
کھانا کھلانا۔ کھانا بھی حفاظت کا باعث ہے اگر کوئی کھانا نہ کھائے تو ہلاک ہو جائے ۔ مَانَ الشَّيْ
کے معنے ہیں اس کے جس قدر پہلو ہیں سب کو پورا کیا اور مہیا کر لیا جائے ۔ ما - مَانَ فِي الْأَمْرِ کے
معنے غور کر کے بات کو ذہن میں جما لینے کے ہیں ۔ مانہ ناف کو کہتے ہیں۔ اس کے ذریعہ بچہ کو
غذا پہنچتی ہے اور بچہ زندہ رہتا ہے ۔ مَنَا الْجِلْدَ کے معنے چمڑے کو رنگ کر مضبوط کرنے کے
ہیں۔ غرض س ل م اور امن یہ تینوں حروف آگے پیچھے ہو کر جس طرح بھی آئیں ان کے
معنے حفاظت کے ہی ہوتے ہیں۔ پس اسلام اور ایمان کے معنے یہ ہوئے کہ ایسے افعال کرنا جن
سے انسان ہلاکت سے محفوظ ہو جائے۔ تو خدا تعالیٰ نے اپنے بچے مذہب کے نام کے لئے ایسے
الفاظ رکھے ہیں کہ ان میں ہی مذہب کی اصل غرض بتادی ہے جو دوسرے الفاظ میں یہ ہے کہ
خدا تعالی کے غضب سے لوگ بچ جائیں اور آپس کے لڑائی جھگڑوں سے نجات پا جائیں۔ اب
ہم قرآن کریم پر غور کرتے ہیں تو اسلام کی یہی تعریف قرآن شریف سے معلوم ہوتی ہے۔
تعد
کیونکہ مؤمن کے فرائض قرآن کریم نے یہی بیان فرمائے ہیں جیسا کہ فرمایا
تعلیم القرآن إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالإِحْسَانِ وَابْنَاهُ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ

انوار العلوم جلد - ۳
۵۰
پیغام مسیح موعود
الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ ، يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ۔ ( النحل : (9) اللہ حکم دیتا ہے
تمہیں عدل کا ۔ عدل برابری کو کہتے ہیں۔ جس میں نہ کمی پائی جائے نہ زیادتی ۔ پھر اللہ حکم دیتا
ہے احسان کا۔ یعنی نہ صرف یہ کہ انسان جس طرح اپنی چیزوں کو محفوظ رکھتا ہے۔ اس طرح
دوسروں کی چیزوں کو رکھے۔ بلکہ یہ کہ محتاج کو اپنی دے دے۔ یہاں خدا تعالٰی نے کسی
مسلمان ہندو، عیسائی وغیرہ کی شرط نہیں لگائی۔ کہ فلاں کو تم دو اور فلاں کو نہ دو۔ عام طور پر
فرما دیا کہ اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ خواہ کوئی کسی مذہب کا ہو اس سے عدل کرو یعنی جس طرح
تم یہ پسند نہیں کرتے کہ کوئی تمہارے مال کو لے تمہاری عزت کو برباد کرے تمہیں کسی قسم کا
نقصان پہنچائے اسی طرح تم کسی کے ساتھ نہ کرو۔ چنانچہ آنحضرت الی فرماتے ہیں کا
يُؤْ مِنْ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لَا خِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ (بخاری کتاب ) کتاب الایمان باب من الايمان ان يحب
لا خيه ما يحب لنفسه، کہ تم میں سے اس وقت تک تک کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے ؛ اپنے بھائی
کے لئے وہی کچھ پسند نہ کرے جو اپنے لئے کرتا ہے۔ پس مؤمن کی یہ شرط رکھی گئی ہے کہ جس
کے ضرر سے ساری دنیا محفوظ رہے اور جس طرح وہ اپنی جان کے لئے پسند نہیں کرتا کہ کوئی
اس کی خیانت کرے ۔ وہ بھی کسی کی نہ کرے اور جس طرح وہ اپنے لئے یہ پسند نہیں کرتا کہ
کوئی اس کی غیبت کرے اس کے سامنے جھوٹ بولے اسے نقصان پہنچائے اسی طرح وہ بھی
کسی سے اس طرح نہ کرے۔ پھر اللہ عدل کا ہی حکم نہیں دیتا بلکہ کہتا ہے کہ جو کسی کا حق دینا
ہے اس سے بڑھ کر دو۔ اور دوسروں کو شر سے ہی نہ بچاؤ بلکہ نعمت سے مالا مال کرو۔ پھر
ايتاني ذي القربى کرو۔ جس طرح ماں بچہ سے محبت بغیر کسی خواہش اور لالچ کے رکھتی
ہے۔ اسی طرح تمہارا سب سے تعلق ہونا چاہئے۔ اور کسی سے نیکی اور احسان کی امید اور توقع
رکھ کر نہیں کرنا چاہئے اور منع کرتا ہے اللہ فحشاء سے یعنی ایسی بدیوں سے جو مکروہ ہیں۔ یا ایسی
باتیں ہیں جو نا پسندیدہ ہیں لیکن اپنے نفس کے متعلق ہیں۔ لوگ ان کو نہیں جانتے اور پھر منکر
سے منع کرتا ہے یعنی ایسی ناپسندیدہ باتوں سے جو ہیں تو اپنے نفس کے متعلق لیکن لوگ بھی
انہیں جانتے ہیں اور برا مناتے ہیں۔ اور بغی سے منع کرتا ہے یعنی ایسی برائی سے جو اپنے نفس
سے گزر کر دوسروں پر بھی اثر کرتی ہے اور دوسرے لوگوں کو بھی اس سے نقصان پہنچتا ہے۔
ان سب قسم کی بدیوں سے الله منع کرتا ہے۔ غرض مؤمن کی تعریف قرآن کریم نے یہ بتائی
ہے کہ اول تو وہ دوسروں کے ساتھ ایسا سلوک کرے جیسا پسند کرتا ہے کہ لوگ اس کے ساتھ

انوار العلوم جلد - ۳
۵۱
پیغام مسیح موعود
کریں اور دوسروں کا حق نہ دبائے کسی کو نقصان نہ پہنچائے۔ لوگوں کے حقوق کو پوری طرح
ادا کرے۔ دوم نہ صرف یہ کہ ان کے حقوق ادا کرے بلکہ اور زیادہ احسان کرے ۔ سوم یہ کہ
احسان اس کی طبیعت میں داخل ہو جائے اور وہ اپنی طبیعت سے مجبور ہو کر احسان کرے اور
ایسے تمام افعال سے بچے جو ناپاک ہوں۔ اور پھر ایسے افعال سے بھی بچے جو لوگوں کی نظروں
میں ناپسند ہوں اور ان سے بھی جن میں کسی دو دوسرے پر ظلم ہوتا ہو۔ یہ ظلم ہوتا ہو۔ یہ تو بنی نوع انسان کی
حفاظت اور سلوک کے متعلق تھا۔ باقی روح رہ جاتی ہے۔ اس کے متعلق کسی خاص آیت کے
پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔ قرآن شریف کا ہر صفحہ ہر رکوع ہر سطر خدا کی عظمت اور جلال کا
مظہر ہے۔ یورپ کا ایک مصنف لکھتا ہے کہ محمد (ا) نے اپنی کتار نے اپنی کتاب (قرآن) میں خدا کا اتنا
ذکر کیا ہے کہ معلوم ہوتا ہے (نعوذ باللہ ) اسے خدا کا جنون ہے۔ یہ چونکہ عیسائی ہے۔ اس لئے
اس نے قرآن کو آنحضرت ا کی تصنیف کردہ کتاب بتا کر دنیاوی رنگ میں ایک نتیجہ نکال
لیا کہ اسے خدا کا جنون معلوم ہوتا ہے لیکن معرفت رکھنے والے لوگ اس بات سے اور ہی نتیجہ
نکالتے ہیں۔
غرض قرآن شریف نے نبیوں کی یہ غرض بتائی ہے کہ وہ اگر خدا کے غضب سے لوگوں کو
بچائیں اور انسانوں کو آپس کے ضرر اور نقصان سے محفوظ رکھیں۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت
کرنے کے طریق بتائیں۔ پس ہر ایک نبی جو آتا ہے انہی اغراض کو لے کر آتا ہے۔ اب تم
اپنے دلوں میں سوچ لو کہ نبی کی تعلیم پر جہاں عمل کیا جائے۔ وہاں کیسا سکھ اور آرام آر میسر ہو
سکتا ہے۔ اگر دنیا نبیوں کی تعلیم پر چلنے لگے تو نہ پولیس کی ضرورت رہتی ہے نہ پہرہ داروں کی
نہ فوج کی نہ آلات حرب کی کیونکہ مومن کے معنے ہی یہی ہیں کہ ایسا انسان جس میں کسی قسم
کا شر اور کسی قسم کی بے حیائی نہ ہو اور فرمانبرداری کی صفت اپنے اندر رکھتا ہو۔
نبی دنیا میں سب سے بڑا مصلح ہوتا ہے۔ بڑے بڑے فلاسفر
نبی اور فلاسفر میں فرق گزرے ہیں مگر نبیوں کے مقابلہ میں کھڑے نہیں کئے جا سکتے
کیونکہ جس طرح نبیوں نے اصلاح کی ہے اس طرح وہ نہیں کر سکے ۔ بو علی سینا کی نسبت لکھا ہے
کہ اسے ایک شاگرد نے کہا کہ اگر آپ نبوت کا دعوی کرتے تو کیا ہی اچھا ہوتا۔ آپ کو یہ
دعوئی سجتا ہے۔ محمد ( ا ) نے (نعوذ باللہ ) یونہی دعویٰ کر دیا۔ وہ تو امی تھا۔ یہ سن کر بو علی
سینا چپ ہو رہا اور کچھ جواب نہ دیا۔ ایک دن سردی کا موسم تھا۔ اس نے تالاب میں جس کا

آج 10 میں سے 10 باقی