پیغام مسیح موعودؑ
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۲
پیغام مسیح موعود
پانی سردی کی وجہ سے یخ ہو رہا تھا۔ اسی شاگرد کو چھلانگ مارنے کے لئے کہا۔ اس نے انکار کر
دیا اور کہا کیا آپ جانتے نہیں کہ سردی کا موسم ہے۔ پانی میں چھلانگ مارنے سے سن ہو جاؤں
گا۔ آج آپ کو کچھ ہو تو نہیں گیا۔ بو علی نے کہا۔ احمق اسی عقیدت پر تو نے کہا تھا کہ اگر تو
نبوت کا دعوی کرتا تو درست ہوتا۔ کیا تو نہیں جانتا کہ آنحضرت ا نے ایک کو نہیں دو کو
نہیں بلکہ ہزاروں کو حکم د وں کو حکم دیا کہ اپنی جانوں کو لڑا دو۔ تو وہ اپنے بیوی بچے عزیز و اقارب مال و
اموال سب کچھ چھوڑ کر چلے گئے اور جان جانے کی ذرا پرواہ نہ کی۔ بے تنخواہ کی پولیس، فوج
اور مجسٹریٹ بن گئے۔ اپنا خرچ کرتے اور دنیا کی حفاظت کرتے اپنی جانیں قربان کرتے اور دنیا
کو ہلاک ہونے سے بچاتے ۔ پس نبیوں کا کام ثابت کرتا ہے کہ واقعہ میں وہ نبی ہیں۔ فلاسفر
اصلاح خلق کا دعوی تو کر دیتے ہیں مگر ان کے کام میں کامیابی نہیں ہوتی بہت سے ایسے ہوتے
ہیں جو کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں لیکن نبی دنیا کی حفاظت اور اصلاح کے لئے آیا کرتا ہے۔
اور شریعت بھی اسی غرض کے پورا کرنے کا ایک ذریعہ ہوتی ہے۔ لیکن
شریعت کی غرض کتنے افسوس کی بات ہے کہ جنہوں نے اس پر غور نہیں کیا۔ وہ کہتے ہیں
شریعت لعنت ہے انہیں یہ غلطی لگی ہے کہ انسان چونکہ کمزور ہے اس لئے شریعت پر عمل نہیں
کر سکتا۔ پس یہ لعنت ہے لیکن انہوں نے سمجھا نہیں۔ شریعت گائڈ بک اور ہدایت نامہ کے
طور پر ہوتی ہے اور نبی ہادی اور راہ نما ہوتا ہے۔ آپ لوگ جانتے ہیں کہ ہدایت نامہ یا گائڈ
بک کبھی گمراہی کا باعث نہیں ہو سکتی۔ کیا اگر کسی کتاب میں لاہور آنے کا راستہ لکھا ہو ، عجائب
گھر لارنس ہال ، چڑیا گھر وغیرہ جگہوں کے پتے درج ہوں۔ یا طب کی کتابوں میں لکھا ہوتا ہے
کہ فلاں زہر نہ نہ کھانا اور اگر فلاں زہر کوئی کھا لے تو اس کے لئے یہ تریاق ہے وغیرہ وغیرہ وغ وغیرہ ۔
ایسی کتابیں سکھ اور آرام کا موجب ہوا کرتی ہیں یا تکلیف کا۔ اسی طرح شریعت ہے کہ جو
تکلیفیں اور مصیبتیں لوگوں پر آتی ہیں اس میں ان سے بچنے کے طریق بتائے جاتے ہیں اور جو آ
چکی ہوں ان کو دور کرنے کی تدابیر سمجھائی جاتی ہیں چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالی فرماتا ہے
يُرِيدُ اللَّهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيكُمْ سُنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ يَتُوبَ عَلَيْكُمْ ، وَاللَّهُ عَلِيمٌ
حَكِيمُ وَاللَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْكُمْ ، وَ يُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَاتِ أَنْ تَمِيلُوا
مَيْلًا عَظِيمًا - (النساء : (۲۷-۲۸) اللہ نے ارادہ کیا ہے کہ تمہارے لئے خوب کھول کر بیان کر
دے کہ فلاں کام کرو گے تو فائدہ اٹھاؤ گے اور فلاں کرو گے تو نقصان۔ تم سے پہلے بھی کچھ
انوار العلوم جلد - ۳
۵۳
پیغام مسیح موعود
قو میں گزری ہیں ان میں سے بعض نے اپنے اعمال کی وجہ سے سکھ پایا تھا اور بعض نے رکھ ۔
خدا چاہتا ہے کہ ان کی باتیں تمہیں کھول کھول کر سنا دے۔ اور ان لوگوں کا راستہ تم کو بھی بتا
دے جو ہلاکتوں سے بچ گئے کیونکہ اللہ ان کے حالات کو اچھی طرح جاننے والا اور ان حالات
کے سنانے کی حکمت کو سمجھنے والا ہے اور اللہ چاہتا ہے کہ تم پر اپنی رحمت کرے۔ اور وہ لوگ
جو اپنی خواہشات کی پیروی کرنے والے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ایک ہی طرف سارے کے سارے
جھک جائیں۔ یعنی تمام پہلوؤں کو مدنظر نہ رکھیں اگر عیش میں پڑیں تو اسی میں پڑے رہیں۔
اگر تشدد کرنے لگیں تو اسی میں لگے رہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ ہم
تمہیں ایسی تعلیم دیتے ہیں جس کے ذریعہ انسان سارے پہلوؤں پر نظر رکھ سکتا ہے۔ خواہشات
کی پیروی کرنے والے کبھی سارے پہلوؤں کو مدنظر نہیں رکھ سکتے۔ ایسے آدمی ایک طرف
جھک جاتے ہیں۔ اگر انہیں غصہ آتا ہے تو یہی چاہتے ہیں کہ پیس کر رکھ دیں اور اگر محبت
کرتے ہیں تو کہتے ہیں سب کچھ قربان کر دیں۔ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ انسان کو ہم یہ بتانا چاہتے
ہیں کہ فلاں موقعہ پر اس طرح کام کرو اور فلاں موقعہ پر اس طرح تاکسی بات میں حد سے بڑھنے
اوجہ سے نقصان نہ اٹھاؤ - يُرِيدُ اللهُ اَنْ يُخَفِّفَ عَنْكُمْ ، وَ خُلِقَ الْإِنْسَاء الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا - (النساء
(۲۹) اللہ یہ ارادہ کرتا ہے کہ تمہارے بوجھوں کو کم کر دے یعنی شریعت کی غرض یہ ہے کہ
انسان کے بوجھ کو ہلکا کیا جائے نہ جیسا کہ بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ شریعت ایک جکڑ بند
ہے۔ شریعت کوئی بوجھ نہیں بلکہ ہدایت نامہ ہے۔ چونکہ انسان کمزور تھا اور اللہ خوب جانتا تھا
کہ اگر اسے کوئی ہدایت نامہ نہ دیا گیا تو بڑے بڑے نقصان اٹھائے گا اور بڑے تجربوں اور
نقصان اٹھانے کے بعد کسی چیز کو مضر اور کسی چیز کو مفید قرار دے گا۔ پس اس نے شریعتیں اور
انبیاء کو اس لئے بھیجا۔ تو شریعت اور نبی دنیا میں صلح و آشتی امن اور امان کے لئے آتے
ہیں۔ یہی وہ تعلیم ہے جس کو تمام انبیاء لے کر آئے اور یہی حضرت مسیح موعود لے کر آئے
آپ کا یہی مشن تھا کہ خدا نے لہ خدا تعالیٰ کے ساتھ لوگوں کا تعلق مضبوط کریں۔ اور اور دوسرے بندوں کا
آپس میں ایسا سلوک کرا دیں کہ دشمنی اور عداوت رنج اور غصہ باقی نہ رہے۔ تمام انبیاء انہیں
باتوں کیلئے آتے رہے ہیں۔
کی
اللہ تعالیٰ نے ایک اور جگہ انبیاء کے کام کی تشریح فرمادی ہے حضرت ابراہیم
انبیاء کے کام علیہ السلام دعا کرتے ہیں کہ الٹی مکہ والوں میں ایک نبی مبعوث کر اور اس کا
انوار العلوم جلد - ۳
۵۴
پیغام مسیح موعود
کام یہ ہو کہ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِكَ تیری طرف سے جو اسے و سے جو اسے دلائل میں انہیں سنائے وَيُعَلِّمُهُمُ
الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ اور انہیں کتاب اور حکمت سکھائے۔ وَيُزَكِّيهِمْ اور انہیں پاک کرے
إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ( البقره : (۱۳۰) بیشک تو بڑا غالب اور بڑی حکمت والا ہے۔ پس
یہ نبیوں کے کام ہیں۔ جس طرح نبی کی بعثت کا زمانہ وہ ہوتا ہے جس میں دنیا دکھوں اور
مصیبتوں میں پڑی ہوتی ہے اسی طرح نبی کی آمد کا وہ زمانہ ہوتا ہے جس میں لوگ خدا تعالٰی سے
قطع تعلق کر چکے ہوتے ہیں۔ اور آپس میں لڑائی جھگڑے شروع کر دیتے ہیں۔ ایسا کبھی نہیں
ہوا کہ صلح اور امن اور خدا پرستی کے زمانہ میں کوئی نبی آیا ہو ۔ لیکن جب لڑائی فتنہ اور گند
بڑھ جائے تو ضرور ہے کہ اس وقت نبی آئے اور اس فتنہ اور گند کو دور کرے۔
جھگڑے اور فساد کے متعلق یہ بات خوب یاد رکھو کہ
لوگوں کے لڑائی جھگڑے کا سبب ان کی وجہ وثائت اور کم حوصلگی ہوتی ہے۔ لوگ
اپنی طاقتوں کو بھلا دیتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنے لگتے ہیں جن لوگوں کے حوصلے بلند
ہوتے ہیں وہ ذرا ذراسی بات پر نہیں لڑتے اور جن کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ان کا خدا تعالیٰ
سے بھی بڑا تعلق ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کی نسبت جن کے حوصلے پست ہو جاتے ہیں
فرماتا ہے بَعَثَ اللَّهُ بَشَرًا رَسُولاً (بنی اسرائیل : (۹۵) گویا انہوں نے انسان کو ایسا ذلیل اور
حقیر سمجھ رکھا ہے کہ کہتے ہیں بھلا انسان خدا کا رسول ہو سکتا ہے یہ تو بہت مشکل بات ہے پس
ایسے ہی زمانہ میں نبی کی بعثت ہوتی ہے۔ جبکہ لوگوں کے حوصلے ادنی ہو جاتے ہیں۔ نبی آکران
کے حوصلے بڑھاتا اور ان میں بڑی بڑی طاقتیں بھر دیتا ہے۔ حتی کہ آنحضرت الله جب
آئے تو آپ کو انتہائی درجہ پر انسانی حوصلہ کو پہنچانے کا شرف دیا گیا اور کہا گیا قُلْ إِن كُنتُم
تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( آل عمران : (۳۲) اے لوگو! تم تو یہ اعتراض کرتے
ہو کہ ایک انسان کس طرح رسول ہو سکتا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے مجھے وہ کچھ سکھایا ہے کہ اگر تم
میرے بتائے ہوئے احکام پر چلو گے تو خدا کے محبوب ہو جاؤ گے اور وہ تم سے پیار کرنے لگے
گا۔ یہ تو انسان کی ترقی کا اعلیٰ درجہ ہے جو خدا تعالیٰ نے آنحضرت ا کے ذریعہ سے دنیا
کے سامنے پیش کیا لیکن جو نبی بھی آتا رہا ہے اس کا بڑا کام یہی رہا ہے کہ لوگوں کو دنائت سے
بچائے۔ چنانچہ انبیاء اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے بہت سے ذرا ذرائع اختیار کرتے رہے۔
جن میں سے ایک زکوۃ و صدقہ کی تعلیم بھی ہے۔ اسلام نے تو یہاں تک احتیاط کی ہے کہ زکوٰۃ
لي يحبكم
ہیں
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۵
پیغام مسیح موعود
کی ادائیگی حکام کی معرفت رکھی ہے وہی لے کر مستحقین کو دیں تاکہ زکوۃ دینے والے کا لینے
والے پر کوئی احسان نہ ہو۔ اور اسے اس سے دینا نہ پڑے۔ اس طریق سے اسلام نے دنائت کو
جڑھ سے اکھیڑ دیا ہے۔ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی ایسے ہی وقت میں آتے ہیں جبکہ
قوم میں دنائت پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ دنائت ہی تمام جھگڑوں اور فساد کی جڑھ ہوتی ہے اگر کسی
انسان کا دل اس مرض سے پاک ہو تو وہ فسادوں اور جھگڑوں میں کبھی حصہ نہ لے گا اور جب
دنیا صلح اور امن سے زندگی بسر کرے تو انبیاء کی بعثت کی بھی کوئی ضرورت نہیں رہتی۔ چنانچہ
حضرت موسی کی قوم کا ایک واقعہ قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے کہ کسی طرح وہ دنائت کی طرف
جھکتی تھی اور حضرت موسیٰ ان کو اعلیٰ خیالات کی طرف لے جاتے تھے جس میں بتایا ہے کہ نبی
ایسی قوم میں مبعوث ہوتا ہے جو دنی الطبع ہو جاتی ہے اور اس کا کام ان کو اس دلدل سے نکالنا
ہوتا ہے چنانچہ فرمایا ہے وَإِذْ قُلْتُمْ يَمُوسى لَنْ تَصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّكَ
يُخْرِجُ لَنَا مِمَّا تُنْبِتُ الأَرْضُ مِنْ بَقِلَهَا وَقِثَانِهَا وَفُوْ مِهَا وَعَدَسِهَا وَبَصَلِهَا ، قَالَ
ا تَسْتَبْدِلُونَ الَّذِي هُوَ ادْنى بِالَّذِي هُوَ خَيْرُ اهْبِطُوا مِصْرًا فَإِنَّ لَكُمْ مَّا سَأَلْتُمْ ،
وَ ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ ، وَبَاءُ وَا بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّهِ ، ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا
يَكْفُرُونَ بِايَتِ اللَّهِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّنَ بِغَيْرِ الْحَقِّ مَا ذَلِكَ بِمَا عَصَوا وَكَانُوا
يَعْتَدُونَ (البقرة : (۶۲) اس آیت میں اس واقعہ کا ذکر کیا گیا ہے کہ جب حضرت موسیٰ کی
قوم ایک مدت تک فرعونیوں کے ماتحت رہ کر پست حوصلہ ہو گئی۔ اور ان کے خیالات بہت گر
گئے تو ان میں ایک نبی مبعوث ہوا یعنی حضرت موسی ۔ اور وہ ان کو وہاں سے نکال کر شام کی
حکومت دلانے کے لئے لایا لیکن چونکہ اس قوم کے حوصلے بہت پست تھے ان کی اصلاح کے
لئے ان کو ایک جنگل میں رکھا گیا تاکہ دوسری قوموں سے الگ رہ کر موسیٰ کی تعلیم کا اثر دل
میں لیں اور مدت دراز کی غلامی کے بداثر سے جو دنائت پیدا ہو گئی تھی اسے دور کریں چنانچہ
ان کو حکم دیا گیا کہ کوئی کام کاج نہ کرو شکار اور جنگل کی کھمبیاں کھاؤ۔ مگر ایک مدت کے بعد مگر ایک مدت کے بعد
انہوں نے کہا کہ ہم اس ایک کھانے پر صبر نہیں کر سکتے۔ پیاز ہو لہسن ہو مسور ہو گیہوں ہو۔
تاکہ ہم کھائیں۔ اللہ نے انہیں کہا۔ کیا تم ادنی کے بدلہ اعلیٰ کو قربان کرنا چاہتے ہو ؟ اس کے یہ
معنی نہیں کہ گوشت کوئی ایسی چیز ہے جس کے ہوتے ہوئے سبزی کا مانگنا ایک گناہ ہو جاتا ہے۔
یہ تو ہم مانتے ہیں کہ گوشت اعلیٰ ہے اور آنحضرت ا نے بھی اسے اعلیٰ فرمایا ہے لیکن یہ
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۶
پیغام مسیح موعود
نہیں مانتے کہ اگر کوئی سبزی کے مقابلہ میں گوشت کو ادنی قرار دے تو وہ خدا کے حضور قابل
سرزنش اور لائق عذاب سمجھا جائے۔ پس یہاں جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ چونکہ انہوں نے
اعلیٰ کو ادنی پر قربان کرنا چاہا۔ اس لئے ہم نے کہا چلے جاؤ کسی شہر میں اس میں تمہیں جو مانگتے ہو
مل جائے گا۔ اور ا اور ان پر ذلت اور مسکنت ڈالی گئی اور وہ اللہ کا کا غضب لے کر چلے گئے۔ اس کا یہ
مطلب ہے کہ ان کو شام کی سلطنت دینے کا وعدہ تھا اور جنگل میں انہیں اس لئے رکھا گیا تھا کہ
ان کی دنائت دور ہو کر اس قابل ہو جائیں کہ حکومت کر سکیں۔ اور طبیعت میں جرأت آزادی
اور بلند حوصلگی پیدا ہو جائے لیکن انہوں نے حکومت کی بجائے سبزیوں اور ترکاریوں یعنی
زراعت پیشہ کو پسند کیا اور حکومت کی بے قدری کی اس لئے مورد عتاب ہو گئے اور ان پر
عذاب نازل ہوا۔ اور اس ادنی شے کی طرف ان کی توجہ پھر جانے کی یہ وجہ تھی کہ انہیں اللہ
کی آیات پر ایمان نہ تھا اور یقین نہ آتا تھا کہ حضرت موسیٰ کا وعدہ سچا ہو گا اور اس کمی ایمان کا
باعث ان کا نبیوں سے بلا وجہ جھگڑنا تھا اور نبیوں کا مقابلہ کرنے کا باعث ان کی بدیان اور
شرارتیں تھیں کہ انبیاء ان سے ان کو روکتے تھے اور وہ باز آنا نہ چاہتے تھے۔ اس آیت سے
خوب واضح طور سے معلوم ہو جاتا ہے کہ نبیوں کی بعثت کیسے وقت میں ہوتی ہے اور وہ کس
طرح لوگوں کے حوصلوں کو بلند کرنا چاہتے ہیں۔ اور دنائت سے نکال کر اعلیٰ اخلاق کی طرف
لے جاتے ہیں اور جو نبی کو چھوڑتے ہیں وہ دنائت اور کمینگی کی طرف جھکتے ہیں۔ حتی کہ کہنے
لگ جاتے ہیں کہ ہم پر کمال فضل ہو سکتا ہے ؟ میں نے ابھی یہ آیت پڑھی ہے کہ هُوَ الَّذِي
بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولًا - (الجمعه
) وہی خدا ہے جس نے امیوں میں رسول بھیجا۔ اور
انہی میں سے بھیجا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں کو حیرت اور تعجب ہوا کہ بھلا ہم میں
سے کوئی رسول ہو سکتا ہے۔ ہرگز نہیں ہم تو امی ہیں۔ لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے
امیوں سے ہی ایک کو نبی بنا دیا ۔ اسی طرح جب یوسف علیہ السلام فوت ہو گئے تو لوگوں نے کہا
کہ اب کوئی نبی کہاں سے آئے گا یعنی اب کوئی نبی نہیں آسکتا۔ لیکن یہ بات کم حوصلگی اور
دنائت سے پیدا ہوتی ہے اور پھر اس سے آپس میں لڑائی اور فساد شروع ہو جاتے ہیں اور خدا
تعالیٰ سے لوگوں کے تعلق قطع ہو جاتے ہیں۔ اس زمانہ میں بھی چونکہ لوگوں کی یہی حالت
ہو گئی تھی اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسی لئے آئے اور انہوں نے آکر پکارا کہ میں
اس لئے آیا ہوں کہ خدا سے تمہارا تعلق پیدا کراؤں اور تم میں صلح و آشتی اور محبت پیدا
:
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۷
پیغام مسیح موعود
کراؤں۔ خدا تعالیٰ سے تعلق کرانے اور دنیا میں صلح اور آشتی پھیلانے کے لئے نبی ایک
جماعت پیدا کرتے ہیں اور یہ ایسی جماعت ہوا کرتی ہے جو کسی بات کو اندھا دھند نہیں مانتی بلکہ
ہر ایک بات کو دلائل سے مانتی ہے۔ خدا قیامت، فرشتے، جزاء وسزا بهشت و دوزخ وغیرہ ہر
ایک چیز کو دلائل سے قبول کرتی ہے۔ لیکن اس جماعت کے بعد جب لوگوں میں کم حوصلگی پیدا
ہو جاتی ہے تو وہ نبیوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتے اور جو اعتقاد رہ رکھتے ہیں۔ ان کے ثبوت
کے لئے ان کے پاس کوئی دلیل نہیں ہوتی بلکہ رسم و رواج کا نام ہی دین رکھ لیتے ہیں۔ آپ
لوگ اگر اس وقت کے مولویوں سے پوچھیں کہ خدا تعالیٰ کے ثبوت میں آپ کے پاس کیا
دلائل ہیں تو اکثر کچھ جواب نہ دے سکیں گے اور الٹا یہ کہنے لگ جائیں گے کہ تم خدا کا ثبوت
مانگتے ہو کیا دہر یہ ہو گئے ہو۔ اگر کسی قرآن شریف کی آیت کے متعلق پوچھا جائے تو کہہ دیں
گے کہ کیا تم قرآن پر ایمان نہیں لاتے جو اعتراض کرتے ہو ایسا کہنا تو کفر ہے۔ یہی حال اہل ہنود
کا ہے۔ لیکن نبی کی بنائی ہوئی جماعت ہر بات ساعت ہر بات کے لئے دلا دلائل رکھتی ہے۔ کیونکہ نبی ہر ایک
بات دلائل سے منواتا ہے چنانچہ جن لوگوں نے ہمارے سلسلہ کی کتابیں پڑھی ہیں انہیں یہ بات
اچھی طرح معلوم ہوگی۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ ہماری جماعت کے ۸۰ - ۹۰ فیصدی بلکہ اس
سے بھی زیادہ ایسے لوگ ہوں گے جو یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم خدا تعالیٰ کو اس لئے مانتے ہیں کہ
ہمارے پاس اس کی ہستی کے متعلق یہ ثبوت ہیں۔ اسلام کو اس لئے قبول کیا ہے کہ اس کی
صداقت کے فلاں فلاں دلائل ہیں۔ لیکن اگر دوسرے لوگوں سے پوچھا جائے تو ان میں سے
بہت ہی کم ایسے ہوں گے جو کوئی ثبوت دے سکیں۔ ابھی کل ہی کا ذکر ہے کہ ایک نوجوان جو
میرے نہایت عزیز ہیں اور گریجوایٹ ہیں میں نے ان سے پوچھا کہ آنحضرت اللہ کی
رسالت کا آپ کے پاس کیا ثبوت ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا ہوا نہیں۔ اسی طرح
اگر کسی ہندو سے پوچھیں کہ آپ کے مذہب کا کیا ثبوت ہے۔ تو اس کا یہی جواب ہو گا کہ چونکہ
میں ہندوؤں کے گھر پیدا ہوا ہوں اس لئے ہندو ہوں۔ یہی حال اور مذاہب کے لوگوں کا ہے۔ تو
نبی کا یہ کام ہوتا ہے کہ رسمی اور رواجی اعتقادوں سے نکال کر یقینی باتوں کی طرف لے آتا ہے۔
پھر نبی کا دوسرا کام یہ ہوتا ہے - يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ لکھنے پڑھنے کی تعلیم سکھاتا ہے۔ اس میں تعلیم
بھی آجاتی ہے اور شریعت بھی۔ وَالْحِكْمَةَ اور ہر ایک شریعت کے حکم کی حقیقت اور وجہ بھی
بتاتا ہے۔ اس وقت اکثر لوگ نہیں جانتے کہ نماز کیوں پڑھی جاتی ہے پکسیا کیوں کی جاتی ہے
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۸
پیغام مسیح موعود
گر جائیں کیوں حاضر ہوا جاتا ہے۔ لیکن قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے ہر ایک حکم کی وجہ بتا
دی ہوئی ہے کہ نماز اس لئے پڑھوا روزہ اس لئے رکھو ، شراب اس لئے نہ پیو ، زنا اس لئے نہ
کرو ، جوا اس لئے نہ کھیلو۔ پھر نبی کا یہ کام ہے وَيُزَكِّيهِمُ ان کے اعمال کو پاک کرتا اور خیالات
کو بلند کرتا ہے ان میں وسعت حوصلہ پیدا کرتا ہے۔ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک کام
تو یہ تھا کہ ایک دیندار جماعت پیدا کر دے۔ اور ایک اور کام تھا جو آپ سے نہیں بلکہ آپ کی
پیدا کردہ جماعت سے تعلق رکھتا تھا۔ خدا تعالیٰ کے مرسلین نہ صرف ایک ایسی جماعت تیار
کرتے ہیں جو ہر طرح سے اعلیٰ اور اکمل ہو بلکہ ایسی بھی ہو جو دنیا میں آشتی اور صلح پھیلائے۔
چنانچہ سب انبیاء نے ایسا کیا ہے۔ اور ایسی جماعتیں تیار کر گئے ہیں۔ جو دنیا میں صلح اور امن
پھیلانے کا باعث ہوتی ہے۔ اور جو بیج ان نبیوں نے بویا تھا۔ اس کو پانی دے کر انہوں نے ایک
بڑے درخت تک پہنچایا ہے۔ ہمارے آنحضرت ا نے بھی اپنی امت کو مختلف اقوام میں
صلح و آشتی کا نمونہ دکھانے کے لئے مدینہ میں غیر اقوام سے معاہدات کئے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے بھی اسی غرض کے لئے پیغام صلح ایک رسالہ لکھا۔ جو لاہور میں ہی پڑھا گیا جس
میں غیر مذاہب کے لوگوں کو اس طرف بلایا گیا۔ کہ ہم آپ کے نبیوں کو مانتے ہیں اور برا نہیں
کہتے اس لئے آپ کا بھی فرض ہے کہ ہمارے آنحضرت ا کو سچا سمجھیں۔ اور برا نہ کہیں
آپ نے فرمایا کہ اگر تم اس طرح کرو تو صلح ہو سکتی ہے۔ کیونکہ جھگڑے اور فساد عقائد کی وجہ
نہیں ہوتے بلکہ بد گوئی اور گالیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اسی طرح آپ نے مناظرات
کے متعلق یہ تجویز پیش کی کہ اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کی جائیں نہ کہ ایک دو دوسرے پر
حملے کئے جایا کریں آپ کا یہ پیغام آپ کی جماعت کے لئے خضر راہ کے طور پر پر۔ ہے اور اس کے
لئے آپ نے ایک نظام مقرر فرما دیا کہ اس طریق پر چل کر دنیا میں صلح دامن قائم کرو۔ بے
شک آپ فوت ہو گئے ہیں لیکن آپ کا کام اسی قدر تھا جو آپ نے کیا اور ضرور تھا کہ دوسرے
نبیوں کی طرح آپ بھی ایک راستہ دکھا کر رخصت ہو جاتے اب ہمارا کام ہے کہ ہم اس راستہ
پر چل کر دنیا کو صلح کی طرف لائیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ان تدابیر پر عمل کیا جائے
آپ نے بتائی ہیں تو دنیا میں بالکل امن قائم ہو سکتا ہے۔ کیونکہ جہاں نرمی اور
کام کیا جاتا ہے وہاں صلح اور آشتی ہوتی ہے لیکن جہاں سختی کو استعمال کیا جائے وہاں جدائی ہو
جاتی ہے۔ خواہ آپس میں کتنی ہی محبت کیوں نہ ہو لیکن اگر سختی ہو تو دشمنی اور رنج پیدا ہو جاتا
جو
اور سلوک سے
انوار العلوم جلد - ۳
۵۹
پیغام مسیح موعود
ہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مختلف مذاہب کے لوگوں کو اس طرف بلانا کہ ایک
دوسرے کو گالیاں دینے کی بجائے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کیا کرو در حقیقت امن عامہ کیلئے
راستہ صاف کرنا تھا اور اس غرض کو پورا کرنے کے لئے میں آپ لوگوں کے سامنے کھڑا ہوا
ہوں۔ اور چاہتا ہوں کہ مختلف مذاہب کے لوگ سکھ ، ہندو، مسیحی، آریہ سناتنی اور غیر احمدی
جو اس وقت یہاں موجود ہیں اپنی اپنی جگہوں پر اس بات پر غور کریں کہ آپس میں گالیاں دینے
کا کیا فائدہ ہے۔ حق کے اظہار کے لئے گالیاں دینے کی ضرورت نہیں۔ گالیوں سے سوائے عناد
اور بغض کے ترقی کرنے کے اور آپس میں فساد ہونے کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا جس کا نتیجہ
یہ ہوتا ہے کہ وہ ترقی جو دین و دنیا میں ہم لوگ کر سکتے ہیں پیچھے اور پیچھے ہی پڑ رہی ہے۔ جبکہ
وہی باتیں جو کہ سختی اور فحش کلامی کے ساتھ کسی جا سکتی ہیں نرمی سے بھی کہی جاسکتی ہیں تو کیوں
اس مفید طریق کو چھوڑ کر اس گندے رویہ کو اختیار کیا جائے جن سے دین و دنیا کا نقصان ہے۔
دین کا تو اس لئے کہ جب اس میں عناد پیدا ہو جائے۔ تو دوسرے کی بات پر غور کرنے کی طرف
توجہ پیدا ہوتی ہی نہیں۔ اور دنیا کا اس لئے کہ اس فساد کا باعث یہ ہوتا ہے کہ ایک ہی ملک میں
رہنے والی اقوام باوجود قرب مکانی کے ایک دوسرے سے ایسی بعید رہتی ہیں کہ ان فوائد سے
جو متحدہ کوششوں سے حاصل ہو سکتے ہیں محروم ہو جاتی ہیں۔ اور یہ خیال کرنا کہ بعض لوگ
باوجود اس اختلاف کے مل کر کام کرتے ہیں درست نہیں۔ کیونکہ اگر بعض لوگ اپنے مذہب
سے دلی طور پر تنقر رکھنے کی وجہ سے دوسرے کی گالیوں کی بھی کوئی پرواہ نہیں کرتے یا مذہب پر
دنیا کو مقدم رکھتے ہیں تو ان کی حالت پر سب کا قیاس کر لینا درست نہیں۔ جب تک دو قوموں
میں کثرت ان لوگوں کی نہ ہو ۔ جو ایک دوسرے سے بجائے نفرت رکھنے کے محبت رکھتے ہوں۔
اس وقت تک ان میں صلح نہیں ہو سکتی۔ چند آدمیوں کی کوششیں خواہ وہ کتنے ہی عالی رتبہ
کیوں نہ ہوں کبھی بار آور نہیں ہو سکیں گی۔ اور چونکہ اکثر لوگ دین کی محبت رکھنے والے
ہوتے ہیں جب تک مذہبی تنافر دور نہ ہو کبھی دو قوموں میں صلح نہیں ہو سکتی۔ اور مذہبی منافر
دور کرنے کا ایک ہی طریق ہے کہ سخت کلامی اور فحش گوئی سے پر ہیز کیا جائے۔ پس ہندوستان
کے موجودہ اختلافات اور بغض و عناد کے دور کرنے کیلئے ایک ہی تجویز ہے
د
کہ ایک دوسرے کو گالیاں دینا اور برا بھلا کہنا
مذہبی جھگڑوں کے انسداد کی تجویز ترک کر دیا جائے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
انوار العلوم جلد - ۳
پیغام مسیح موعود
نے وعدہ کیا تھا کہ اگر لوگ ہم پر سختی کرنا چھوڑ دیں تو ہم بھی چھوڑ دیں گے ۔ ورنہ بعض اوقات
سختی کا جواب سختی سے ہی دینا پڑتا ہے۔ کیونکہ اگر جواب نہ دیا جائے تو بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ
ان کے پاس جواب ہی نہیں۔ پس اگر مختلف مذاہب کے لوگ اس بات میں ہمارے ساتھ شامل
ہونے پر آمادہ ہو جائیں تو میں اپنی جماعت کی طرف سے جو کئی لاکھ ہے۔ اور جس کا میں واحد
امام ہوں اپنی طرف سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ جو لوگ گالیوں کو ترک کر کے نرمی اور آشتی کی
طرف ایک قدم بڑھائیں گے میں دس قدم بڑھاؤں گا اور جو ہماری طرف ایک ہاتھ بڑھے گا ہم
اس کی طرف دس ہاتھ بڑھیں گے۔ جدائی کا باعث ہمیشہ سختی اور دل آزاری ہی ہوا کرتی ہے
چنانچہ ہمارے اپنے اندر سے ہی جب ایک گروہ نے سختی کی تو باوجود ہزاروں اتحاد کے پہلوؤں
کے ہمیں ان سے جدا ہونا پڑا۔ پس جب اپنے بھی گالیاں دیں تو ان سے علیحدگی ہو جاتی ہے۔ تو
غیر تو پھر غیر ہی ہیں۔ لیکن سوچنا چاہئے کہ اس نا اتفاقی اور لڑائی جھگڑے کی وجہ سے کس قدر فساد
بڑھ رہا ہے اور اس کے دور کرنے کے لئے کتنی قربانی کی ضرورت ہے۔ ایک طرف اس فساد کو
رکھو اور دوسری طرف اس قربانی کو۔ تو معلوم ہو جائے گا کہ فساد کے مقابلہ میں اس قربانی کو جو
مختلف مذاہب کے لوگوں کو کرنی پڑے گی کچھ نسبت ہی نہیں۔ کیونکہ دوسرے مذاہب کے
بزرگوں کو گالیاں دینے سے کسی مذہب کو حقیقتاً کوئی فائدہ نہیں۔ مثلاً اگر کوئی ہندو یا آریہ
آنحضرت اللہ کو گالی دے تو اسے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔ گالی تو زندہ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی
فوت شدہ کا کیا بگاڑے گی۔ پھر اس انسان کا جس کو خدا تعالیٰ نے پاک اور مطہر ٹھہرایا کیا بگڑ سکتا
ہے اس کو کچھ نقصان نہیں پہنچتا۔ مگر اس سے مسلمانوں کے دلوں میں ایسا ناسور پڑ جاتا ہے کہ
کوئی مرہم اسے بند نہیں کر سکتی۔ کیونکہ مسلمان یہ تو پسند کر لیں گے کہ ان کے سامنے ان کے
بیوی بچوں کو قتل کر دیا جائے ان کے مال و اموال کو چھین لیا جائے ان کی گردنوں پر کند چھری
پھیر دی جائے لیکن یہ کبھی پسند نہیں کریں گے کہ اس رسول کو جس کے ذریعہ انہیں ہدایت
نصیب ہوئی کوئی برا لفظ کہا جائے۔ پس جو شخص رسول اللہ اللہ کو گالی دیتا ہے۔ اس کے
مذہب کو یا اس کو اس سے کچھ فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کے
اس عمل سے مسلمانوں کو اس سے اور اس کے ہم مذہبوں سے ضرور نفرت ہو جائے گی جس کا
نتیجہ خطرناک ہو گا۔ اسی طرح اگر مسلمان کریں کہ رام چندر جی یا کرشن جی کو برا بھلا کہیں تو ان
کو کچھ نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ مگر اس سے یہ ضرور ہو گا کہ ان کے اہل وطن کے دلوں پر ایسا
انوار العلوم جلد ۳۰
41
پیغام مسیح موعود
زخم لگے گا کہ جس کو کوئی مرہم اچھا نہیں کر سکے گی اور مسلمانوں کو خطرناک نقصان پہنچے گا۔
غرض سخت کلامی اور دوسرے مذاہب اور ان کے بزرگوں کو گالیاں دینا یا ان کی عیب جوئی کرنا
ایک ایسا خطرناک کام ہے کہ جس کا نتیجہ کبھی اچھا نہیں ہو سکتا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ جو عادت
اس وقت ہندوستان کے لوگوں میں پڑ چکی ہے اس کو دور کیونکر کیا جائے ؟ اس کا جواب یہ ہے
کہ یکدفعہ تو اس کام کا ہونا مشکل ہے۔ لیکن مشکل کام سے گھبرانا بھی انسان کا کام نہیں۔ اس
لئے میرے خیال میں سردست اس مدعا کو پورا کرنے کے لئے ایک مذہبی کا نفرنس کی جائے جس
کے اجلاس سال میں ایک یا دو دفعہ ہوا کریں۔ ان اجلاسوں میں مختلف مذاہب کے پیرووں کو
اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرنے کے لئے بلایا جائے۔ اور دوسرے مذاہب پر صراحتاً یا کنایاً
حملہ کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہو ۔ بلکہ ہر ایک مقرر اپنی تقریر میں مقرر کردہ مضامین کے متعلق
صرف وہ تعلیم پیش کرے جو اس کے مذہب نے دی ہے یا اس پر جو اعتراض پڑ سکتے ہوں ان کا
جواب دے دے۔ اس کو یہ اجازت نہ ہو کہ دوسرے مذاہب پر حملہ کرے یا ان کے بزرگوں
کو برا بھلا کیے۔ یہ کوشش نہ صرف مختلف مذاہب کے پیرووں کے لئے موجب برکت ہو گی بلکہ
گورنمنٹ برطانیہ کی بھی ایک خدمت ہوگی کیونکہ ملک میں امن ہو تو گورنمنٹ بھی آزادی
سب سے زیادہ
کے ساتھ اپنی اصلاحی تدابیر پر عمل کر سکتی ہے اور ملک میں فساد گورنمنٹ کے لئے سب ۔
تکلیف دہ ہوتا ہے۔ پس ایسی کوشش نہ صرف ملک کی خدمت ہے بلکہ گورنمنٹ کی بھی
خدمت ہے۔ اور میرے نزدیک وہ سراسر غلطی پر ہیں جو خیال کرتے ہیں کہ گورنمنٹ کی
کامیابی مختلف اقوام کے اختلاف میں ہے۔ نہ یہ خیال درست ہے اور نہ گورنمنٹ برطانیہ کا
طریق عمل اس کی تائید کرتا ہے اور نہ عقل اس کی تائید کرتی ہے۔ پس اس کام کو جس قدر جلد
ہو سکے شروع کر دیا جائے۔ اور جب یہ کام شروع ہو جائے گا تو امید ہے کہ لوگ آہستہ آہستہ
خود اس طریق کی خوبی کے قائل ہو جائیں گے ۔ اور اگر پہلے ہمارے ساتھ شامل نہ ہوتے تھے تو
بعد میں ہو جائیں گے۔ بے شک اس کام کے راستہ میں بہت سی تکالیف اور مشکلیں ہیں لیکن
کونسا کام ہے جس کے راستہ میں تکالیف نہیں ہوتیں۔ ابتداء بے شک بعض لوگ مخالفت
کریں گے لیکن آخر کار اس میں ضرور کامیابی ہوگی۔ کیونکہ جب تجربہ سے معلوم ہو جائے گا کہ
یہ طریق خیرو برکت کا طریق ہے تو جو لوگ اس کے مخالف ہوں گے وہ بھی اسے ضرور قبول
کریں گے۔ کیونکہ کون ہے جو اپنے فائدہ کو معلوم کر کے پھر بھی اسکے حاصل کرنے سے دریغ
انوار العلوم جلد - ۳
4P
پیغام مسیح موعود
کرتا ہے۔ اگر اللہ تعالٰی آپ لوگوں میں سے جو اس جگہ موجود ہیں بعض کو اس کام کی توفیق
دے تو اس کے مبارک نتائج میں تو کسی کو شک ہو ہی نہیں سکتا۔ اور اس وقت ضرورت ہے کہ
وہ لوگ جو ایک ہی ملک میں رہتے ہیں بلکہ ایک ہی شہر میں رہتے ہیں ایک ہی زبان بولتے ہیں
ایک ہی کنویں سے پانی پیتے ہیں اور ایک ہی دریا میں نہاتے ہیں۔ آپس میں بغض و عناد کو ترک
کر کے صلح کی طرف قدم بڑھائیں۔
رو
اس پیغام کے علاوہ ایک اور بھی پیغام ہے جو میں آپ لوگوں کو پہنچانا چاہتا ہوں
وسرا پیغام اور وہ حضرت مسیح موعود کا دعوئی ہے۔ خدا تعالٰی نے 1 اتعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک
برگزیدہ ہم میں مبعوث کیا ہے اس کو قبول کرو۔ میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ میں اس کی
صداقت کے دلائل پیش کروں۔ ہاں ایک چھوٹی سی بات بیان کرتا ہوں اس سے صداقت پسند
لوگ سمجھ سکتے ہیں۔ اور وہ یہ کہ ایک شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے کا دعوی کرتا ہے اور
جو اس کے مقابلہ کے لئے اٹھتا ہے گرایا جاتا ہے ۔ جو اسے رسوا کرنا چاہتا ہے خود رسوا ہو جاتا
ہے جو اسے دکھ دینا چاہتا ہے خود دکھ اٹھاتا ہے تو کیا ایسا شخص مفتری ہو سکتا ہے ؟ اگر یہ مان لیا
جائے کہ (نعوذ باللہ) ایسا انسان مفتری ہو سکتا ہے تو پھر خدا کی ہستی میں بھی شک پیدا ہو جائے
گا۔ کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا کی حکومتیں ایسے شخص کو جو جھوٹے طور پر ان کی طرف سے
عہدہ دار ہونے کا دعوی کرتا ہے پکڑتی اور سزا دیتی ہیں مگر ایک شخص کہتا ہے کہ میں خدا کی
طرف سے آیا ہوں حالانکہ وہ نہیں آیا تو اسے خدا تعالیٰ کچھ نہیں کہتا بلکہ وہ ہر مقابلہ میں فتح پاتا
اور ہر جگہ نصرت اس کے ساتھ ہوتی ہے۔ اگر ایسا ہو جائے تو پھر سچے نبی کا کوئی معیار نہیں رہ
جاتا۔ پس آپ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی پر غور کریں کہ جس کی سچائی کے
لئے خدا تعالیٰ نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ لاکھوں نشان ظاہر کئے قادیان ہی ایک بہت بڑا نشان
ہے ایک وقت تھا کہ وہاں ضروری چیزیں بھی نہ مل سکتی تھیں ایک چھوٹا سا گاؤں تھا۔ ہفتہ میں
شائد ایک دفعہ ڈاک آتی تھی اور وہاں کے پرائمری سکول کے مدرس کو تین روپے ماہوار
الاؤنس ڈاک کے کام کا ملا کرتا تھا۔ لیکن اب وہاں آبادی کی کثرت سے زمینوں کی اس قدر
قیمت بڑھ گئی ہے کہ بڑے بڑے شہروں میں بھی اتنی نہ ہوگی۔ اور یورپ امریکہ اور افریقہ سے
ڈاک آتی ہے اور دور دراز ملکوں سے لوگ کھنچے آتے ہیں۔ ایک سب پوسٹماسٹر اور کلرک کام
کرتے ہیں۔ بے شک بہت سے شہروں میں اس سے بڑا کام ہوتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا
انوار العلوم جلد ۳۰
۶۳
پیغام مسیح موعود
کوئی اور بھی ایسا شہر ہے جس کے متعلق قبل از وقت ایک شخص نے اعلان کیا ہو کہ مجھے خدا
تعالٰی نے الہام کے ذریعہ سے اس کی ترقی کی خبر دی ہے اور پھر وہ اس حیرت انگیز طریق سے ہلا
کسی دنیاوی سبب کے اس طرح ترقی پا گیا ہو۔ وہاں کوئی سرکاری محکمہ نہ ہو حتیٰ کہ تھانہ بھی نہ
ہو۔ آپ لوگ غور کریں کہ کونسی چیز لوگوں کو اس کی طرف کھینچ رہی ہے۔ پس اس میں کیا
شک ہے کہ خدائی ہاتھ کام کر رہا ہے اسی طرح حضرت مسیح موعود کا الہام تھا کہ فَحَانَ ان
تُعَانَ وَ تُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ (تذکرہ صفحہ (۷) وقت آگیا ہے کہ خدا تیری مدد کرے اور دنیا میں
تیرا نام روشن کر دے۔ اور ہم دیکھتے ہیں کہ وہ شخص جس کو دنیا میں کوئی نہ جانتا تھا۔ اور اس
کے ضلع کے لوگ بھی اس سے واقف نہ تھے اس قدر شہرت پاتا ہے کہ دنیا بھر میں اس کا نام
مشہور ہو جاتا ہے۔ اور مختلف ممالک میں مختلف اقوام کے لوگ اس کی غلامی میں داخل ہوتے
ہیں حتی کہ وہ قوم جو اس کے ملک میں حاکم ہے اس کے افراد بھی اس کی غلامی میں داخل ہوتے
ہیں۔ اور اس کو اپنا فخر سمجھتے ہیں۔ بے شک بعض لوگ کہہ دیں گے کہ بعض اور گمنام لوگ بھی
اسی طرح مشہور ہو گئے ہیں۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ اس کی نظیر بتاؤ کہ کسی شخص نے قبل از
وقت گمنامی کی حالت میں الہام پا کر اعلان کیا ہو اور پھر باوجود اس کے بجائے مورد غضب الہی
ہونے کے اس نے دنیا میں ترقی کی ہو۔ اور اس طرح اس کا نام شہرہ آفاق ہوا اور ہر رتبہ کے
اور ہر طبقہ کے لوگوں نے اس کی غلامی اختیار کی ہو۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود نے قبل از
وقت الهام الهام پا کر لکھا تھا کہ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ۔ اب کوئی قادیان جاکر دیکھ لے کہ وہاں
امریکہ اور یورپ تک کے لوگ آتے ہیں۔ یورپ میں تو آٹھ آدمی بیعت بھی کر چکے ہیں۔ اسی
طرح مصر سے افریقہ کے ساحلوں سے اور ہندوستان کے مختلف اقطاع سے لوگ آتے ہیں۔ بھلا
یہ کہنا کسی انسان کا کام ہو سکتا ہے۔ کوئی ایسا انسان پیش تو کرو اور اگر اس کی نظیر نہیں ملتی تو حق
پسندی طالب ہے اس بات کی کہ اس کے دعوئی کو قبول کیا جائے ۔ جو باتیں میں نے سنائی ہیں
کسی خاص مذہب سے تعلق نہیں رکھتیں۔ ہر مذہب کے پیرو اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ہاں
مسلمانوں پر تو بالخصوص حجت ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ ظالم کبھی
کامیاب نہیں ہوتے۔ پس اگر نعوذ باللہ مرزا جھوٹا ہے تو قرآن بھی جھوٹا ہو جاتا ہے۔ اور اگر
قرآن کریم سچا ہے تو مرزا صاحب کے دعوئی کے قبول کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں۔ اور
اس جماعت کی ترقی بھی اس حالت کو پہنچ گئی ہے کہ اب وہ وقت نہیں رہا کہ لوگ کہیں کہ یہ