پیغام مسیح موعودؑ
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۳۰
۶۴
پیغام مسیح موعود
سلسلہ مٹ جائے گا۔ اب دنیا کی کوئی طاقت ہماری ترقی میں روک نہیں ہو سکتی۔ اور کوئی
حکومت روک نہیں سکتی۔ ہم خدا کے فضل سے اس حد کو پہنچ چکے ہیں کہ خدا نے ہمارے لئے
ترقی کے دروازے کھول دیتے ہیں۔ اگر ساری دنیا مل کر بھی ہماری ترقی کو روکنا چاہے تو نہیں
روک سکتی۔ آنحضرت ا کے پاس ایک شخص آیا ۔ اور اس نے کہا کہ آپ اس خدا کی قسم
کھائیں جس کے قبضہ میں آپ کی جان ہے کہ میں سچا ہوں۔ تو آپ نے قسم کھائی۔ میں بھی
آپ کی اتباع میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ کہ اب اس
سلسلہ کے لئے کوئی چیز روک نہیں ہو سکتی۔ خدا تعالیٰ نے مجھے خود ایک رؤیا کے ذریعہ بتایا ۔ کہ کہ
آسمان سے سخت گرج کی آواز آرہی ہے اور ایسا شور ہے جیسے توپوں کے متواتر چلنے سے پیدا
ہوتا ہے اور سخت تاریکی چھائی ہوئی ہے۔ ہاں کچھ کچھ دیر کے بعد آسمان پر روشنی ہو جاتی ہے۔
اتنے میں ایک دہشت ناک حالت کے بعد آسمان پر ایک روشنی پیدا ہوئی اور نہایت موٹے اور
نورانی الفاظ میں آسمان پر لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ لکھا گیا ہے۔ یا ہے۔ اس کے بعد کسی نے
باآواز بلند کچھ کہا۔ جس کا مطلب یاد رہا کہ آسمان پر بڑے بڑے تغیرات ہو رہے ہیں جن کا نتیجہ
تمہارے لئے اچھا ہو گا۔ پس اس سلسلہ کی ترقی کے دن آگئے ہیں کیونکہ اس خواب کا ایک حصہ
پورا ہو گیا ہے۔ اور یورپ کی خطرناک جنگ کی شکل میں ظاہر ہوا ہے۔ اور صاف ظاہر ہے کہ
خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اسلام کی صداقت کو روشن کرے۔ اور یہ ہو نہیں سکتا مگر اس کے ہاتھ
سے جس نے مسیح موعود کے ہاتھ پر بیعت کی۔ خدا تعالیٰ کا منشاء ہے کہ حضرت مسیح موعود کی
جماعت پھیلے ۔ کیونکہ وہ خدا کی طرف سے آیا ہے۔ جن لوگوں کا یہ خیال ہو کہ یہ سلسلہ فلاں
آدمی کی وجہ سے چل رہا ہے۔ اس کے بعد تباہ ہو جائے گا۔ وہ سن رکھیں کہ ایسے بہت لوگ تھے
جو کہتے تھے کہ مرزا صاحب مر گئے تو یہ سلسلہ بھی مر جائے گا۔ پھر بہت تھے جو یہ کہتے تھے کہ
مولوی نور الدین کی وجہ سے چل رہا ہے۔ حتی کہ خواجہ غلام الثقلین صاحب نے بھی ایسا ہی لکھا
تھا۔ جس کا میں نے جواب دیا تھا کہ تم غلط کہتے ہو کہ کسی انسانی طاقت سے یہ سلسلہ چل رہا
ہے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ پھر انگریزی خوانوں کا خیال تھا کہ چند انگریزی پڑھے ہوئے چلا رہے
ہیں۔ لیکن خدا تعالیٰ نے دو تین واقعات یکے بعد دیگرے کر کے دکھا دیا کہ یہ خیال غلط ہے چنانچہ
حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد ایک تو وہ بے نظیر انسان اٹھا لیا۔ جس کی علمیت کا اعتراف
غیر احمدی عالموں کو بھی کرنا پڑتا تھا۔ اور دوسرے ان لوگوں کو الگ کر دیا جو سلسلہ کے لئے بطور
ا
انوار العلوم جلد ۳۰
۶۵
پیغام مسیح موعود
عمود سمجھے جاتے تھے۔ اور سلسلہ احمدیہ کو ذرا بھی کسی قسم کا ضعف نہ آنے دیا۔ اس سے ثابت
ہو گیا کہ یہ سلسلہ انسانی نہیں بلکہ خدائی ہے ۔ پس وقت آگیا ہے کہ جنہوں نے بدوں غور کرنے
کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انکار کیا ہے۔ ان سے ضرور پوچھا جائے اگر (نعوذ باللہ ) یہ
سلسلہ جھوٹا ہے۔ تو قبول کرنے والوں کو سزا نہیں ہوگی۔ لیکن جنہوں نے غور ہی نہیں کیا۔ ان کو
سزادی جائے گی کہ کیوں انہوں نے غور نہیں کیا۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ صاحبان دنیا کے
کاموں سے وقت نکال کر مہینہ میں ایک دفعہ یا کم از کم سال میں ایک دو دفعہ اس سلسلہ کی
کتابیں ضرور پڑھیں گے۔ اور واقف کار لوگوں سے باتیں سنیں گے ۔ اگر یہ باتیں حق نہ ہوں تو
آپ لوگ رد کر دیں ۔ کیا ہمارے ہاتھ میں تلوار ہے کہ ہم کسی کو ان باتوں کے قبول کرنے پر
مجبور کرتے ہیں۔ نہیں اور ہرگز نہیں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو تلوار دے کر نہیں
بھیجا۔ اور اس میں ایک بہت بڑی حکمت ہے اور وہ یہ کہ آنحضرت ا پر منکرین اسلام
نے اعتراض کیا تھا کہ انہوں نے اسلام تلوار کے زور سے پھیلایا ہے۔ حالانکہ آنحضرت
کو جب مخالفین نے از حد تنگ کیا تھا تو تب آپ نے تلوار اٹھائی تھی۔ تاہم نادان
لوگوں نے یہی کہا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے لیکن اب جبکہ دنیا سے اسلام اٹھ چکا تھا
تو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو کھڑا کر کے بتا دیا کہ جب اس کا یہ غلام دلائل اور براہین
سے لوگوں کے دلوں کو فتح کر سکتا ہے تو آقا نے کیوں نہ ایسا کیا ہو گا۔ دنیا نے چونکہ رسول اللہ
کے مقابلہ میں تلوار اٹھائی تھی اس لئے ضرور تھا کہ وہ تلوار سے ہی مقابلہ کرتے لیکن
اب خدا تعالیٰ نے مذہب کے متعلق تلوار چھین لی ہے اور ایسا زمانہ آگیا ہے کہ ہم اسی
گورنمنٹ کے مذہب پر جس کی حکومت میں رہتے ہیں آزادی سے اعتراض کر سکتے ہیں۔ یہیں
وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے دلائل سے کام لیا ہے پس ہمارے ہاتھ میں تلوار نہیں اور نہ
حضرت مسیح موعود کے ہاتھ میں ہونی چاہئے تھی۔ ہم دلائل پیش کرتے ہیں آپ ان پر غور
کریں اور اگر حق نہ پائیں تو ان کو رد کر دیں لیکن سننا اور غور کرنا شرط ہے۔ کیا ممکن نہیں کہ
یہ سلسلہ سچا ہو پس اگر سچا ہے تو میں سب مذاہب کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ بتلاؤ کہ خدا کو کیا
جواب دو گے تم لوگ جھوٹے اشتہاروں اور ڈنڈھوروں کی طرف تو متوجہ ہو جاتے ہو۔ پھر کیا
وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو آواز آئی ہے اس پر کان نہ دھرو ۔
آخر میں میں پھر اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے باہمت ضروران
انوار العلوم جلد ۳۰
५५
پیغام مسیح موعود
تدابیر پر عمل کرنے کی کوشش کریں جن سے ہندوستان کے یہ لڑائی جھگڑے دور ہوں اگر کوئی مجھ
سے اس کے متعلق خط و کتابت کرے گا تو میں ہر قسم ہر قسم کی بدنی، مالی، علمی خدمات کرنے کو تیار ہوں گا۔
کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ وہ زمانہ آئے کہ ہر طرف امن اور صلح ہو۔ اور خدا تعالی جلد وہ وقت
لائے جو نبیوں کے وقت لایا کرتا ہے۔ تاکہ تمام لوگ خواہ کسی مذہب کے ہوں۔ علمی اور قومی اور
گورنمنٹ کی خدمت مل کر کریں اور مذہب میں سختی اور درشتی کو چھوڑ دیں اور بچے مذہب کی
خوبیوں سے آگاہ ہونے کا ان کو موقعہ ملے۔
آخری اس لئے کہ آپ کے بعد کوئی نبی صاحب شریعت نہیں آسکتا۔ کوئی نبی براہ راست نہیں آسکتا۔ پس آئندہ نبوت آپ کے فیض
اتباع اور مصر سے ملتی ہے۔
کے یہ رویا اخبار بدر مورخہ ۹ جنوری ۱۹۱۴ء میں چھپ کر شائع ہو چکا ہے۔ (مولف)