انوارِ خلافت
انوارالعلوم (جلد 3)
انوار العلوم جلد ۳۰
انوار خلافت
انوار خلافت
مجموعه تقاریر جلسہ سالانہ 1910ء)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
انوار العلوم جلد - ۳
بسم الله الرحمن الرحیم
८८
انوار خلافت
محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
A
تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی
(جو ۲۷ / دسمبر ۱۹۱۵ء کو جلسہ سالانہ پر فرمائی )
اظر سے قبل )
اشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
أَمَّا بَعْدُ فَاعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ، وَ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ يَا يُّهَا الَّذِينَ
آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ إِنَّ
اللهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ نَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَانَهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ وَ إِذْ قَالَ مُوسَى
لِقَوْمِهِ يَقَوْمِ لِمَ تُؤْذُونَنِي وَقَدْ تَعْلَمُونَ انّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ ، فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ
اللهُ قُلُوبَهُمْ ، وَ اللهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفُسْقِينَ ، وَ إِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يُبَنِي
إسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ مُّصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ النُّورِهِ وَ مُبَشِّرًا بِرَسُولِ
يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُةَ أَحْمَدُ ، فَلَمَّا جَاءَهُمْ بِالْبَيِّنَتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ ، وَ مَنْ
أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ يُدْ عَلَى إِلَى الْإِسْلَامِ ، وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ
الظَّلِمِينَ ، يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ ، وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِةَ
الْكَفِرُونَ هُوَ الَّذِى أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ ، يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِنْ
عَذَابٍ أَلِيم ، تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَ
انْفُسِكُمْ أَذْلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ، يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَ يُدْخِلُكُمْ جَنَّتِ
تجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ وَمَسْكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّتِ عَدْنٍ ، ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ وَ
انوار العلوم جلد ۳۰
انوار خلافت
ه
أُخْرَى تُحِبُّونَهَا ، نَصْرُ مِنَ اللهِ وَفَتْحٌ قَريبُ ، وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
كُونُوا أَنْصَارَ اللَّهِ كَمَا قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِينَ مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللَّهِ ، قَالَ
الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ فَأَمَنَتْ طَائِفَةٌ مِّنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَ كَفَرَتْ طَائِفَةٌ
فَا يَدْنَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَى عَدُوٌّ هِمْ فَاصْبَحُوا ظَاهِرِينَ ) (سورة الصف )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
이
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّنَ رَسُسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيْهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ
وَالْحِكْمَةَ وَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلِلٍ مُّبِيْنِ ذَا خَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ،
وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ، وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
( الجمعها تا ۵)
اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں اور سلامتی ہو تم لوگوں پر جو خدا تعالیٰ کے لئے اپنے
گھروں کو چھوڑ کر اس لئے یہاں آئے ہو کہ خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی کوئی بات سنو۔ اللہ تعالیٰ
بخیل نہیں کنجوس نہیں، ظالم نہیں اور کسی کے حقوق نہیں مارتا۔ پس یہ مت سمجھو کہ تمہاری
یہ کوششیں اور محنتیں ضائع جائیں گی۔ نہیں نہیں بلکہ یہ سور اور بڑے سود کے ساتھ واپس
آئیں گی اور اپنے ساتھ بڑے بڑے انعام و اکرام لائیں گی کیونکہ اگر کوئی خدا تعالیٰ کی طرف
ایک قدم چل کر جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کی طرف دو قدم آتا ہے اگر کوئی خدا تعالیٰ کی طرف دو
گز چل کر جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کی طرف چار گز آتا ہے اور اگر کوئی خدا تعالیٰ کی طرف چل
کر جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کی طرف دوڑ کر آتا ہے پس وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے لئے اپنے
گھروں سے چل کر یہاں آتے ہیں ان کو بشارت ہو کہ آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ جو کوئی
خدا تعالی کی طرف چل کر جاتا ہے خدا تعالیٰ اس کی طرف دوڑ کر آتا ہے اگر آپ لوگ یہاں
خدا کے لئے چل کر آتے ہیں تو خدا تعالی تمہاری طرف دوڑ کر آئے گا۔
میں نے کچھ آیات اس وقت پڑھی ہیں ان کے پڑھنے کی
وسیع جلسہ گاہ کی ضرورت غرض انشاء اللہ میں ابھی بتاؤں گا لیکن پہلے میں ایک اور
بات بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں اور وہ یہ کہ پچھلے سال کے تجربہ سے معلوم ہوا تھا اور اس
سال تو ثابت ہی ہو گیا ہے کہ ہمارے اجتماع کے لئے پہلی جگہیں کافی نہیں ہیں۔ خدا تعالیٰ ہماری
انوار العلوم جلد ۳۰
۷۹
انوار خلافت
جماعت میں دن بدن ایسی برکتیں ڈال رہا ہے کہ ہمارے ہاتھ جو کچھ انتظام کرتے ہیں اور
ہمارے دل جو کچھ سوچتے ہیں اس سے بہت بڑھ کر خدا کی مخلوق آجاتی ہے۔ ہم ہر سال یہ سمجھتے
ہیں کہ بس اس قدر مکانات اور دیگر اسباب کافی ہوں گے۔ خدا تعالیٰ ان کو ناکافی ثابت کر دیتا
ہے۔ اس دفعہ ہمارے منتظمین نے جلسہ کے لئے جو تیاری کی تھی وہ بہ نسبت پہلے کے بہت
زیادہ تھی لیکن خدا تعالیٰ نے آنے والوں میں ایسی برکت ڈالی ہے کہ وہ ناکافی نکلی ہے اور دن
بدن خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم زیادہ سے زیادہ نازل ہو رہے ہیں۔ ہماری ہر سال کی یہ ترقی
ظاہر کرتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے خاص الخاص فضل ہم پر ہو رہے ہیں اور وہ دن جلد آنے والے
ہیں کہ ہماری ترقی کو دیکھ کر مخالف لوگوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی اور نشانات دیکھ
کر محو حیرت ہو جائیں گے۔ اور وہ لوگ دیکھیں گے جو یہ سمجھتے تھے کہ یہ سلسلہ مٹ جائے گا کہ
خود مٹ گئے ہیں اور اسی دنیا میں ان پر موت وارد ہو گئی ہے۔ لیکن یہ سلسلہ ترقی پر ترقی کر رہا
ہے۔ غرض ایک طرف خدا کی یہ برکتیں ہو رہی ہیں اور دوسری طرف ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ
جو لوگ یہاں آئیں ان کو ہم کچھ باتیں سنائیں اور ان کے فرائض سے ان کو آگاہ کریں اس
لئے اب لیکچراروں کو بولنے کے لئے بہت زیادہ زور لگانا پڑتا ہے تاکہ سب کے کانوں تک ان
کی آواز پہنچ جائے لیکن پھر بھی نہیں پہنچ سکتی۔ اس لئے میرا ارادہ ہے کہ آئندہ لیکچروں کے
لئے یہ تدبیر کی جائے کہ لیکچر کسی بند مکان میں نہ ہوں جیسا کہ اس سال ہال میں تجویز تھی بلکہ
کھلے میدان میں ہوں اور وہ اس طرح کہ ایک احاطہ بنایا جائے جس کی اطراف کو ڈھلوان کر دیا
جائے۔ اس طرح بہت سے لوگ لیکچرار کی آواز کو اچھی طرح سن سکیں گے۔ یورپ میں اس
طرح کیا جاتا ہے اور بہت سے لوگ آواز کو سن سکتے ہیں حتی کہ دس دس ہزار آدمیوں کا مجمع بھی
آسانی سے لیکچر سن سکتا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو میں اس جلسہ کے بعد اس لیکچر گاہ کے
بنانے کی تجویز کروں گا۔ اس صورت میں عورتوں کے لئے بھی انتظام ہو سکتا ہے۔ اب
عورتوں کے لئے انتظام کرنا چاہا تھا اور اسی غرض کے لئے سکول کے ہال میں جلسہ کا انتظام کیا گیا
تھا لیکن جگہ ناکافی ہوئی اور پھر گھر پر ہی عورتوں کے لیکچروں کا انتظام کرنا پڑا ۔ پس اگر خدا تعالیٰ
نے توفیق دی تو آئندہ سال اس طرح جلسہ گاہ کا انتظام کیا جائے گا۔ انتظام جلسہ کے متعلق اس
قدر کہنے کے بعد میں اپنے مضمون کی طرف لوٹتا ہوں۔ اس دفعہ میرا منشاء یہ تھا کہ جب جلسہ پر
دوست و احباب آئیں تو میں بعض ایسی باتیں جو بہت ضروری ہیں ان کے سامنے بیان کروں
انوار العلوم جلد ۳۰
۸۰
انوار خلافت
اور کچھ نصائح جو اللہ تعالٰی سمجھائے کروں۔ لیکن آخر کار میری توجہ اس طرف پھری کہ جہاں
نصیحتوں اور دیگر باتوں کی ضرورت ہے۔ وہاں یہ بھی ضرورت ہے کہ احباب کو ان مسائل
سے بھی واقف کیا جائے جن سے انہیں روز مرہ واسطہ پڑتا ہے۔ اس لئے میں نے چاہا کہ ان کو
بھی مختصر ا بیان کردوں۔
اس وقت جماعت احمدیہ میں اختلاف کی وجہ سے بہت جھگڑا پیدا ہو گیا
پیغامیوں کی بد زبانی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ فریق ثانی نے تہذیب اور شرافت کو
بالکل ترک کر دیا ہے اور ہمیں اس قدر گالیاں دی ہیں کہ غیر احمدی اخباروں نے بھی آج تک
نہیں دی تھیں۔ میری نسبت اس وقت تک جو کچھ انہوں نے کہا ہے وہ تو ایک بہت بڑی
فہرست ہے جس کا اس مختصر وقت میں بیان کرنا مشکل ہے لیکن اس میں سے کسی قدر میں بتاتا
ہوں۔ وہ عام طور پر اور کثرت سے مجھے نوح کا بیٹا کہتے ہیں یعنی وہ جو حضرت نوح کے کشتی پر
سوار ہونے کے وقت باوجود حضرت نوح کے بلانے کے ان کے پاس نہ آیا اور ان کو اس نے
قبول نہ کیا اور طوفان میں غرق ہو گیا اور وہ جو کافروں میں سے تھا بلکہ کفار کا سردار تھا اور جو
شرارت میں اس قدر بڑھا ہوا تھا کہ قرآن کریم میں بھی اس کا ذکر کیا گیا ہے۔ اور اپنے قول کی
وہ یہ دلیل دیتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام چونکہ خدا تعالیٰ نے نوح رکھا ہے
اور تم ان کے بیٹے ہو پس تم نوح کے بیٹے ہو ۔ ہم کہتے ہیں حضرت مسیح موعود کو تو ابراہیم بھی
کہا گیا ہے جن کا بیٹا اسماعیل تھا تو اگر تمہاری ہی دلیل درست ہے تو پھر مجھے اسماعیل کیوں نہیں
کہتے پھر وہ میری نسبت کہتے ہیں کہ یہ دجال ہے ، کذاب ہے ، مفتری ہے، خائن ہے لوگوں کے
مال کھا جاتا ہے خدا سے دور ہے رہے پوپ ہے وغیرہ و وغیرہ وغیرہ۔ غرض یہ اور اسی قسم کے اور اور بہت
سے الفاظ ہیں جو میری نسبت وہ استعمال کرتے ہیں لیکن مجھے ان کے اس طرح کہنے سے کچھ
گھبراہٹ نہیں اور میرا دل ذرا بھی ان کی باتوں سے متاثر نہیں ہوتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ
جب انسان دلائل سے شکست کھاتا اور ہار جاتا ہے تو گالیاں دینی شروع کر دیتا ہے اور جس قدر
کوئی زیادہ گالیاں دیتا ہے اس قدر اپنی شکست کو ثابت کرتا ہے۔ آپ لوگوں نے کئی دفعہ دیکھا
ہو گا کہ ایک کمزور شخص مار تو کھاتا جاتا ہے لیکن گالیاں بھی دے رہا ہوتا ہے تو اب چونکہ ہم ان
کو شکست پر شکست دے رہے ہیں اور وہ ہار پر ہار کھاتے چلے جا رہے ہیں اس لئے وہ گالیوں پر
اتر آئے ہیں ان کے آدمی ہم میں آکر مل رہے ہیں اور وہ دن بدن کم ہو رہے ہیں۔ ان کے
انوار العلوم جلد ۳۰
انوار خلافت
پاس ہمارے دلائل اور براہین کا کوئی جواب نہیں ہے اس لئے بد زبانی کے ہتھیار کو استعمال کر
رہے ہیں۔ دیکھو جب بیعت ہوئی تھی اس وقت جماعت کا اکثر حصہ ان کے ساتھ تھا چنانچہ
انہوں نے خود بھی لکھا تھا کہ ہماری طرف جماعت کے بہت آدمی ہیں۔ لیکن مجھے خدا تعالیٰ نے
اسی وقت بتا دیا تھا کہ ليُمَزِّ قَنَّهُمْ وہ ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔ اس کے یہ معنی نہیں کہ
ان کی ہڈیاں توڑ کر ان کے ٹکڑے ٹکڑے کئے جائیں گے بلکہ یہ کہ خدا تعالیٰ ان میں سے لوگوں
کو توڑ توڑ کر ہماری طرف لے آئے گا اور ہم میں شامل کر دے گا۔ حضرت مسیح موعود کو بھی
یہی الہام ہوا تھا جس کے آپ نے یہی معنی کئے ہیں۔ اس میں شک نہیں وہ اس بات سے بھی
چڑتے ہیں کہ میں کیوں اپنے الہام اور رویا شائع کرتا ہوں۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ جب یہ باتیں
تمام قوم کے متعلق ہوں تو کیوں نہ انہیں شائع کیا جائے ۔ بیشک اگر میرے الہام کسی ایک شخص
کے ساتھ تعلق رکھتے تو میں بیان نہ کرتا لیکن جب یہ قومی معاملہ ہے تو کیوں چھپایا جائے۔ پس
اس لئے میں اپنے وہ رویا جو جماعت کے متعلق ہوں شائع کرتا رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ پھر
میرے ساتھ ہماری جماعت کے اور لوگوں کو بھی اسی طرح گالیاں دیتے ہیں۔ ہم سب کا نام
انہوں نے محمودی رکھا ہوا ہے اور اپنے خیال میں ہمیں یہ بھی گالی ہی نکالتے ہیں لیکن نادان یہ
نہیں سمجھتے کہ یہ کوئی گالی نہیں۔ آنحضرت ا کو بھی کفار گالیاں دیتے تو آپ فرماتے کہ
میرا نام محمد ہے جس کے معنی ہیں کہ بہت تعریف کیا گیا پھر مجھے کس طرح گالی لگ سکتی ہے۔ اس
طرح عرب کے کفار جب آپ کو گالی دیتے تو اس وقت آنحضرت ا کا نام محمد " نہ لیتے بلکہ
مدتم کہتے۔ اس کے متعلق آنحضرت ا فرماتے کہ اگر یہ لوگ میرا نام محمدؐ لے کر گالیاں
دیں تو مجھے گالی لگ ہی نہیں سکتی کیونکہ جسے خدا پاک ٹھرائے کون ہے جو اس کی نسبت کچھ کہہ
سکے اور اگر مدتم کہہ کر گالیاں دیتے ہیں تو دیتے جائیں یہ میرا نام ہی نہیں۔ کفار عرب اہل
زبان تھے اس لئے وہ اتنی سمجھ رکھتے تھے کہ محمد نام لے کر ہم گالی نہیں دے سکتے لیکن یہ چونکہ
عربی نہیں جانتے اس لئے یہ گالی دیتے ہیں کہ تم محمودی ہو ۔ ہم کہتے ہیں خدا تعالیٰ کا بڑا ہی فضل
ہے کہ ہم محمودی ہیں کیونکہ یہ تو رسول کریم اللہ کا وہ مقام ہے جس کی نسبت خدا تعالٰی نے
فرمایا ہے عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا - بنی اسرائیل : (۸۰) اگر ہمارا
رسول کریم" سے اس عظیم الشان درجہ کے ذریعہ سے تعلق قائم ہو جسے اللہ تعالیٰ نے انعام
عظیم کے طور پر آپ کے لئے وعدہ فرمایا ہے تو ہمارے لئے اس سے زیادہ فخر اور کیا ہو سکتا
م
انوار العلوم جلد ۳۰
۸۲
انوار خلافت
ہے۔ غرض یہ فتنہ بڑھتا ہی گیا اور ابھی تک بڑھ ہی رہا ہے اور عجیب عجیب اعتراض ہمارے
خلاف پیدا کئے جاتے ہیں۔ مثلاً مولوی محمد علی صاحب میری نسبت کہتے ہیں کہ یہ ہیں کہ یہ اپنے آپ کو
پاک اور معصوم عن الخطاء کہتا ہے۔ میں نے اس کے جواب میں لکھا کہ بالکل غلط ہے میں اپنے
آپ کو ایسا نہیں سمجھتا اور نہ ہی کوئی انسان ہو کر ایسا سمجھ سکتا ہے لیکن اس کے جواب میں
انہوں نے لکھا کہ میاں صاحب نے یہ جواب صرف لوگوں کو دھوکا دینے کے لئے دے دیا ہے
ورنہ واقعہ میں وہ اپنے آپ کو ایسا ہی سمجھتے ہیں۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ انہوں نے ابھی تک
اپنی کوئی غلطی شائع نہیں کی اور نہ ہی کسی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔ میں کہتا ہوں غلطی کا ہونا اور
بات ہے اور غلطی کرنے کا امکان اور بات ہے اور ان دونوں باتوں میں بہت بڑا فرق ہے۔ لیکن
یہ عجیب بات ہے کہ وہ باوجو د ایم اے ہونے کے اور امیر قوم کہلانے کے اتنا نہیں سمجھ سکتے کہ
غلطی کرنا اور کر سکتا الگ الگ باتیں ہیں۔ میں نے یہ نے یہ کبھی نہیں کہا اور نہ اب کہتا ہوں کہ میں
غلطی نہیں کر سکتا۔ لیکن اگر میری طرف سے کسی غلطی کا اعلان نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ
میں غلطی نہیں کر سکتا تو کوئی شخص مولوی صاحب سے پوچھے کہ جناب مولوی صاحب ! میاں
صاحب تو آ ، تو آپ کی اس دلیل کی رو سے بیشک اپنے آپ کو معصوم عن الخطاء سمجھتے ہیں۔ مگر آپ
اس وقت تک اپنی غلطیوں کے کتنے اشتہار دیئے ہیں اور کتنی غلطیوں کا تو بتائیں کہ آپ نے اس و
اعتراف کیا ہے کیا آپ کو بھی معصوم عن الخطاء سمجھ لیا جائے؟ کتنے تعجب اور حیرانی کی بات ہے
کہ مجھ پر وہ سوال کیا جاتا ہے جو خود ان پر پڑتا ہے۔ لیکن پھر بھی وہ اس پر اڑے ہوئے ہیں۔
اگر ان کی طرف سے اپنی غلطیوں کے اعتراف میں کوئی اشتہار شائع ہو چکا ہو تا تب تو وہ مجھے یہ
کہنے کا حق رکھتے تھے۔ لیکن جب انہوں نے خود ہی ایسا نہیں کیا تو پھر مجھ سے کیوں یہ توقع رکھتے
ہیں۔ لیکن میں اقرار کرتا ہوں کہ میں غلطی کر سکتا ہوں اور اس بات کا بھی اعتراف کرتا ہوں
کہ میں نے غلطی بھی کی ہے اور بہت بڑی غلطی کی ہے جو یہ ہے کہ میں نے اپنے اخباروں کو
سمجھایا کہ ان کے متعلق کچھ نہ لکھو۔ لیکن میں نے دیکھا ہے کہ جب بھی ہمارے اخباروں نے
میرے کہنے پر خاموشی اختیار کی جب ہی وہ گالیوں اور بد زبانی میں بڑھ گئے اور طرح طرح کے
جھوٹ اور بہتان لکھنے شروع کر دیئے۔ میں نے یہ غلطی کی اور بڑی غلطی کی کہ اپنے اخباروں کو
ان کے متعلق لکھنے سے روکا۔ چونکہ انسان غلطی کرتا ہے میں نے بھی یہ غلطی کی۔ ایک دوست
ایک قصہ سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ میں سفر میں گیا تو ایک مسجد میں ٹھہرا۔ وہاں ایک شخص بیٹھا
یہ
T
انوار العلوم جلد ۳۰
۸۳
انوار خلافت
تھا وہ بے تحاشا مجھے گالیاں دینے لگ گیا اور میں خاموش سنتا رہا اور خیال کرتا رہا کہ میں اب
کروں تو کیا کروں اور اسے کیونکر چپ کراؤں لیکن کچھ نہ سوجھتا۔ آخر کچھ دیر کے بعد اسی جگہ
سے ایک صف میں سے ایک اور شخص نکلا اور وہ اس کو گالیاں دینے لگ گیا جب اس نے بھی
گالیاں دینی شروع کیں تب جاکر وہ پہلا شخص خاموش ہوا بعد میں معلوم ہوا کہ یہ دونوں
دیوانے تھے اور اتفاق سے اس جگہ اکٹھے ہو گئے تھے۔ اس طرح اگر ادھر سے چپ ہو جائیں تو
وہ گالیوں میں بڑھے چلے جاتے ہیں اور اعتراض پر اعتراض کرتے چلے جاتے ہیں اور آگا پیچھا
کچھ نہیں دیکھتے۔ لیکن اگر ان کے اعتراضات کا جواب دیا جائے اور ظاہر کیا جائے کہ جو
اعتراضات وہ ہم پر کرتے ہیں وہ ہم پر نہیں بلکہ ان پر پڑ بلکہ ان پر پڑتے ہیں تو پھر اپنے حملوں میں وہ ذرا
محتاط ہو جاتے ہیں۔
غرض اس جھگڑے میں ہمارا روپیہ اور وقت بہت کچھ ضائع ہوا۔ نہ ان کے حملوں پر خاموش
ہو سکتے ہیں کہ بعض کمزور طبائع لوگوں کو ابتلاء نہ آجائے اور نہ ان کا جواب دینے کو دل چاہتا
ہے کیونکہ اس وقت اور اس روپیہ کو خدمت دین اسلام میں خرچ کرنے سے بہت سے نیک
نتائج کے نکلنے کی امید ہوتی ہے مگر مجبور ا ان لوگوں کی طرف توجہ کرنی ہی پڑتی ہے اس وقت
بھی جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے کہ گو میں اور مضامین بیان کرنا چاہتا تھا۔ لیکن موجودہ اختلاف
کی وجہ سے دو اختلافی مسائل پر بھی کچھ بیان کرنا ضروری خیال کرتا ہوں۔ اور پہلے انہی
اختلاف کو شروع کرتا ہوں۔
پہلا مسئلہ یہ ہے کہ آیا حضرت مسیح موعود کا نام احمد تھا یا آنحضرت ا کا اور کیا سورۃ
الصف کی آیت جس میں ایک رسول کی جس کا نام احمد ہو گا بشارت دی گئی ہے آنحضرت
ال کے متعلق ہے یا حضرت مسیح موعود کے متعلق۔
ہے
اسمئہ 2 احمد ر کی پیشگوئی کے مصداق حضرت مسیح موعود ہیں میرا یہ تعلیم ہو تو کہ یہ آیت مسیح موعود
کے متعلق ہے اور احمد آپ ہی ہیں لیکن اس کے خلاف کہا جاتا ہے کہ احمد نام رسول کریم
کا ہے اور آپ کے سوا کسی اور شخص کو احمد کہنا آپ کی ہتک ہے۔ لیکن میں جہاں تک
غور کرتا ہوں میرا یقین بڑھتا جاتا ہے اور میں ایمان رکھتا ہوں کہ احمد کا جو لفظ قرآن کریم میں
آیا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق ہی ہے۔ میں اس بات کے ثبوت میں اپنے
انوار العلوم جلد - ۳
۸۴
انوار خلافت
پاس خدا کے فضل سے دلائل رکھتا ہوں اور تمام دنیا کے عالموں اور فاضلوں کے سامنے بیان
کرنے کے لئے تیار ہوں حتی کہ میں انعام رکھنے کے لئے بھی تیار ہوں اور اگر کوئی میرے
دلائل کو غلط ثابت کر دے اور قرآن کریم سے اور احادیث صحیحہ سے یہ بات ثابت کر دے کہ
احمد آنحضرت ا کا نام تھا نہ کہ صفت اور یہ کہ جو نشانات احمد کے قرآن کریم میں آتے
ہیں وہ آنحضرت ا پر چسپاں ہوتے ہیں اور یہ کہ رسول اللہ ا نے یہ پیشگوئی اپنے
پر چسپاں فرمائی ہے تو میں ایسے شخص کو ایک مقرر تاوان جو فریقین کو منظور ہو دینے کے لئے تیار
ہوں۔
یہ یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو احمد کہنے میں آنحضرت اللہ کی
ہتک نہیں اور اس سے یہ مراد نہیں کہ آنحضرت ا احمد نہ تھے۔ آپ احمد تھے اور ضرور
تھے لیکن احمد آپ کی صفت تھی نہ کہ آپ کا نام اور جو شخص یہ کہے کہ احمد" آپ کی صفت نہ
تھی وہ جھوٹا ہے کیونکہ صحیح احادیث سے یہ بات ثابت ہے اور اگر آپ احمد نہ ہوتے تو حضرت
موعود احمد " ہو ہی کیونکر سکتے تھے کیونکہ آپ نے جو کچھ حاصل کیا ہے آپ کی ہی شاگردی
سے حاصل کیا ہے۔ لیکن باوجود اس کے یہ کہنا درست نہیں کہ رسول اللہ ا کا نام احمد تھا
اور اس قول پر غیر مبالغین کا یہ شور مچانا کہ اس طرح رسول کریم ال کی ہتک ہو گئی بالکل
غلط اور فضول ہے۔ رسول کریم اس کی اس میں کوئی ہتک نہیں۔ کیا حضرت موسی کو موسی
مسیح
م
کہنے سے آنحضرت ا کی ہتک ہے یا حضرت ابراہیم کو ابراہیم کہنے میں آنحضرت ا
کی ہتک ہے اگر ایسا نہیں تو حضرت مسیح موعود کو احمد کہنے میں آنحضرت اللہ کی کیوں ہتک
ہونے لگی۔ کسی شخص کا پیشگوئی کا مصداق ہونا دلائل سے معلوم ہوتا ہے اور جب دلائل اس
بات کو ثابت کرتے ہیں کہ اس پیشگوئی کے مصداق حضرت مسیح موعود ہیں تو رسول کریم
کی اس میں کسی وجہ سے ہتک ہوئی۔ یہ کہنا کہ آنحضرت اللہ کا نام احمد نہیں آپ
کی ہتک نہیں ہے کیونکہ صرف نام کا بغیر نام کی صفات کے ہونا کچھ فائدہ نہیں رکھتا جب تک
کسی میں اس کے نام کے مطابق اوصاف نہ پائے جاتے ہوں۔ نام کوئی قابل عزت بات نہیں ۔
دیکھو بعض لوگوں کا نام عبد الرحمن اور عبدالرحیم ہوتا ہے لیکن وہ کام عبدالشیطان کے کرتے
ہیں۔ اسی طرح بعض کا نام نیک اور شریف ہوتا ہے لیکن دراصل وہ بد اور بد وضع ہوتے ہیں
تو ماں باپ کا رکھا ہوا نام کوئی عزت کی شے نہیں ہو جاتا۔ اگر ہم رسول کریم اس کے متعلق
انوار العلوم جلد ۳۰
۸۵
انوار خلافت
یہ کہیں کہ رسول اللہ میں احمد کی صفت نہیں پائی جاتی تو یہ آپ کی ہتک ہے لیکن یہ کہنا کہ آپ
کا نام احمد نہیں ہرگز آپ کی ہتک کرنا نہیں کہلا سکتا بلکہ یہ ایک امر واقعہ کہلائے گا۔ پس جبکہ
نام فضیلت کا ذریعہ نہیں ہوتا بلکہ کام فضیلت کا ذریعہ ہوتے ہیں تو پھر آپ کا نام احمد نہ ماننے
میں آپ کی ہتک کس طرح ہو سکتی ہے۔ اگر رسول کریم اس کا نام محمد بھی نہ ہو تا بلکہ کچھ
اور ہوتا تو کیا اس میں آپ کی ہتک ہو جاتی اور کیا آپ کی برکات میں کمی آجاتی۔ آپ کا نام جو
م
کچھ بھی ہوتا وہی بابرکت ہوتا اور اس نام پر دنیا اسی طرح فدا ہوتی جس طرح اب محمد نام پر
فدا ہوتی ہے کیونکہ لوگ آپ کے نام پر فدا نہیں ہوتے بلکہ در حقیقت آپ کے کام پر فدا
ہوتے ہیں۔ پس اگر یہ کہا جاتا ہے کہ آنحضرت ا اللہ کا نام احمد نہیں ہاں احمد کی صفات آپ
میں پائی جاتی ہیں تو پھر نادان ہے وہ جو یہ کہے کہ ایسا کہنے سے آپ کی ہتک ہوتی ہے۔
قرآن کریم میں جو احمد کی خبر دی گئی ہے اس کے متعلق میں نے وہ آیات پڑھ دی ہیں جن
میں احمد کا ذکر ہے اور اب میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بتاتا ہوں کہ ان آیات میں احمد کا اصل
مصداق حضرت مسیح موعود ہی ہیں اور آنحضرت الله صرف صفت احمدیت کی وجہ سے اس
کے مصداق ہیں ورنہ جس احمد نام کے انسان کے متعلق خبر ہے وہ حضرت مسیح موعود ہی ہیں۔
اللہ تعالٰی فرماتا ہے ۔ سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ، وَ هُوَ الْعَزِيزُ
الْحَكِيمُ ، يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ
تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَانَهُمْ بُنْيَانٌ
مَرْصُوصُ وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ لِقَوْمِ لِمَ تُؤْذُو نَنِي وَقَدْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ
إِلَيْكُمْ ، فلما راغوا ا آزَاغَ ازاع ال اللَّهُ قُلُوبَهُمْ ، وَاللهُ وَالـ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ ( است
: ۲ تا ۶) (ترجمہ) تسبیح کرتی ہے اللہ کے لئے ہر ایک وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں
ہے اور وہی غالب اور حکمت والا ہے۔ اے مومنو! کیوں وہ بات کہتے ہو جو خود نہیں کرتے۔ یہ
بات اللہ کو بڑی ہی ناپسند ہے کہ دوسروں کو وہ کچھ کہو جو تم خود نہیں کرتے ۔ اللہ تعالی ان
لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کے راستہ میں اس طرح صفیں باندھ کر لڑتے ہیں کہ گویا سیسہ
پلائی ہوئی عمارت ہیں اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم کو کہ اے قوم کیوں مجھے ایذاء دیتے ہو
اور تحقیق تم یہ بات جانتے ہو کہ میں خدا کا رسول ہو کر تمہاری طرف آیا ہوں۔ پس جب
انہوں نے کجی کی تو خدا نے ان کے دلوں کو سچ کر دیا اور اللہ فاسقوں کی قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۸۶
انوار خلافت
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اس واقعہ کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ایک واقعہ بیان فرمایا
ہے کہ جب عیسی بن مریم نے بنی اسرائیل کو کہا کہ اے بنی اسرائیل میں اللہ کا رسول ہو کر
تمہاری طرف آیا ہوں اور ان باتوں کی تصدیق کرتا ہوں جو مجھ سے پہلے کی گئی ہیں تو رات
ہے۔ اور تمہیں خوشخبری دیتا ہوں اس رسول کی جو میرے بعد آئے گا اور اس کا نام احمد ہو گا۔
اب یہاں سوال ہوتا ہے کہ وہ کون سا رسول ہے جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بعد آیا
اور اس کا نام احمد ہے۔ میرا اپنا دعوٹی ہے اور میں نے یہ دعوی یونہی نہیں کر دیا بلکہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں میں بھی اسی طرح لکھا ہوا ہے اور حضرت خلیفۃ المسیح الاول
نے بھی یہی فرمایا ہے کہ مرزا صاحب احمد ہیں۔ چنانچہ ان کے درس کے نوٹوں میں میں چھپا ہوا
ہے اور میرا ایمان ہے کہ اس آیت کے مصداق حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی ہیں ہاں پہلے
پہل جب حضرت خلیفہ اول سے یہ بات میں نے سنی تو ابتداء اسے قبول نہ کیا اور بہت کچھ اس
کے متعلق بحثیں ہوتی رہیں لیکن جب میں نے اس پر غور کیا تو خدا تعالیٰ نے اس کے متعلق میرا
سینہ کھول دیا اور دلائل قاطعہ اور براہین ساطعہ عنایت فرما دیے اور میں نے اس خیال کو قبول
کر لیا۔
ان آیات میں خدا تعالیٰ نے اول حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر فرمایا ہے کہ جب وہ اپنی
قوم میں آئے اور ان کی قوم نے انہیں رکھ دیئے تو انہوں نے کہا کہ میں خدا کی طرف سے
تمہارے پاس رسول ہو کر آیا ہوں مجھے قبول کر لو لیکن جب انہوں نے قبول نہ کیا اور کجی اختیار
کی تو خدا تعالٰی نے بھی ان کے دلوں کو سچ کر دیا۔ اس ذکر کے بعد خدا تعالیٰ نے حضرت موسیٰ
علیہ السلام کے بعد کے تمام انبیاء کا ذکر چھوڑ دیا ہے اور صرف حضرت عیسی علیہ السلام کا ذکر کیا
ہے۔ اس کی غرض سوائے اس کے اور کچھ نہیں ہے کہ جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کے
تیرہ سو سال بعد حضرت مسیح آئے تھے اس طرح آنحضرت اللہ کے تیرہ سو سال بعد جو مثیل
موسیٰ ہیں مسیح موعود آئے گا اور اِسْعَةً أَحْمَدُ کا جملہ اس کو صاف کر دیتا ہے کیونکہ آنحضرت
اللہ کا نام احمد نہ تھا بلکہ محمد " تھا۔ چنانچہ اس آیت زیر بحث کو چھوڑ کر جس میں رسول اللہ
کو احمد کہہ کر مخاطب نہیں فرمایا بلکہ صرف حضرت مسیح کی ایک پیشگوئی بیان فرمائی ہے
جو خود زیر بحث ہے کسی جگہ بھی قرآن کریم میں آنحضرت لا کو احمد نام سے یاد نہیں کیا
گیا۔ اگر انحضرت کا نام احمد ہوتا اور جیسا کہ لوگ بیان کرتے ہیں والدہ کو الہام کے
انوار العلوم جلد ۳۰
ذریعہ سے یہ یہ
۸۷
انوار خلافت
نام بتایا گیا ہو تا تو قرآن کریم میں جو وحی الہی ہے اول تو احمد نام ہی آتا اور اگر محمد
بھی آتا تو احمد بعض مقامات پر ضرور آتا۔ وہ عجیب الهامی نام تھا کہ قرآن کریم اس نام سے ایک
دفعہ بھی آنحضرت ا کو نہیں پکارتا۔ دوسری دلیل آپ کا نام احمد نہ ہونے کی یہ ہے کہ
کسی حدیث سے یہ ثابت نہیں کہ آپ کا نام احمد تھا۔ کلمہ شہادت جس پر اسلام کا دارو مدار ہے
اس میں بھی محمد رسول اللہ کہا جاتا ہے کبھی احمد رسول اللہ نہیں کہا جاتا حالانکہ اگر آپ کا نام
احمد ہو تا تو کلمہ شہادت کی کوئی روایت تو یہ بھی ہوتی کہ أَشْهَدُ أَنَّ أَحْمَدَ رَسُولُ اللَّهِ پنجوقتہ
اذان میں بھی یہ بانگ بلند مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ کہہ کر آپ کی رسالت کا اعلان کیا جاتا ہے۔
کبھی احمد رسول اللہ نہیں کہا جاتا۔ تکبیر میں بھی محمد ہی آنحضرت کا نام آتا ہے اور درود میں بھی
آنحضور کو محمد نام لے کر ہی یاد کیا جاتا ہے اور اسی نام کے رسول پر خدا تعالیٰ کی رحمتیں بھیجی
جاتی ہیں۔ رسول کریم لا کے خطوط کی نقلیں موجود ہیں ان سب میں آپ نے اپنے
دستخط کی جگہ محمد " نام کی ہی مہر نام کی ہی مہر لگائی ہے۔ ایک خط میں بھی احمد اپنا نام تحریر نہیں فرمایا۔ پھر صحابہ
کرام کی گفتگو احادیث میں مذکور ہیں لیکن ایک دفعہ بھی ثابت نہیں ہو تاکہ کسی صحابی نے
انحضرت ا کو احمد کہہ کر پکارا ہو اور نہ ان کی آپس کی گفتگو میں ہی یہ نام آتا ہے نہ
تاریخ سے ثابت ہے کہ آپ کا نام احمد رکھا گیا تھا۔ بلکہ تاریخ سے بھی یہی ثابت ہے کہ آپ کا
نام محمد رکھا گیا تھا۔ آپ کے مخالف جس قدر تھے جن میں خود آپ کے رشتہ دار اور چا بھی
شامل تھے سب آپ کو محمد اس نام سے پکارتے تھے یا شرارت سے مذتم کہہ کر پکارتے تھے
کہ وہ بھی محمد کے وزن پر ہے۔ غرض جس قدر بھی غور کریں اور فکر کریں آپ کا نام قرآن
کریم سے احادیث سے کلر سے اذان سے ، تکبیر سے درود سے درود سے آپ کے خطوط سے معاہدات
سے تاریخ سے صحابہ کے اقوال سے محمد" محمد ہی معلوم ہوتا ہے نہ کہ احمد ۔ پھر اس قدر دلائل
کے ہوتے ہوئے کیو کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا نام احمد تھا۔ اگر احمد بھی آپ کا نام ہو تا تو مذکورہ
بالا مقامات میں محمد محمد نام کے ساتھ آپ کا نام احمد ؟ آپ کا نام احمد بھی آتا اور کچھ نہیں تو ایک ہی جگہ احمد نام سے
آپ کو پکارا جاتا یا کلمہ شہادت میں بجائے اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ کے احمد رسول الله
بھی پڑھنا جائز ہوتا مگر ایسا نہیں ہے نہ یہ بات رسول کریم سے کریم سے ثابت ہے اور نہ صحابہ ہے۔
اب ان واقعات کے ہوتے ہوئے ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ آپ کا نام احمد نہ تھا۔
پس اس آیت میں جس رسول احمد نام والے کی خبر دی گئی ہے وہ آنحضرت ا نہیں
ت
۔