انوارِ خلافت

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۳۰
۸۸
انوار خلافت
ہو سکتے ہاں اگر وہ تمام نشانات جو اس احمد نام رسول کے ہیں آپ کے وقت میں پورے ہوں
تب بیشک ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس آیت میں احمد نام سے مراد احمدیت کی صفت کا رسول ہے
کیونکہ سب نشانات جب آپ میں پورے ہو گئے تو پھر کسی اور پر اس کے چسپاں کرنے کی کیا
وجہ ہے لیکن یہ بات بھی نہیں جیسا کہ میں آگے چل کر ثابت کروں گا۔
دوسری صورت یہ تھی کہ اِسعَةَ أَحْمَدُ والی پیشگوئی میں کوئی ایسا لفظ ہو تا جس کی وجہ سے
ہم کسی غیر پر اسے چسپاں نہ کر سکتے مثلاً یہ لکھا جاتا کہ وہ خاتم النبیین ہو گا اور چونکہ خاتم النبیین
صرف رسول کریم ہی ہیں اور ایک ہی شخص خاتم النبیین ہو سکتا ہے اس لئے ہم کہہ سکتے تھے کہ
گو بعض نشانات آپ کے وقت میں اپنے ظاہر الفاظ میں پورے نہیں ہوئے لیکن جبکہ ایک
ایسی صریح علامت موجود ہے جو آپ کے سوا کسی اور میں پائی ہی نہیں جا سکتی تو ان باتوں کی
کوئی اور تاویل ہوگی اور بہر حال یہ پیشگوئی آپ پر ہی چسپاں ہوتی ہے لیکن یہ بات بھی نہیں ۔
اس پیشگوئی میں کوئی ایسا لفظ نہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ پیشگوئی خاتم النبین کے متعلق
ہے۔ نہ کوئی اور ایسا لفظ ہے جس کی وجہ سے ہمیں یہ پیشگوئی ضرور آنحضرت ا پر چسپاں
کرنی پڑے ۔ سوم باوجود آپ کا نام احمد نہ ہونے کے آپ پر یہ پیشگوئی چسپاں کرنے کی یہ وجہ
ہو سکتی تھی کہ آپ نے خود فرما دیا ہو تا کہ اس آیت میں جس احمد کا ذکر ہے وہ میں ہی ہوں
لیکن احادیث سے ایسا ثابت نہیں ہوتا نہ بچی نہ جھوٹی نہ وضعی نه قوی نہ ضعیف نہ مرفوع نه
مرسل کسی حدیث میں بھی یہ ذکر نہیں کہ آنحضرت ا اللہ نے اس آیت کو اپنے اوپر چسپاں
فرمایا ہو اور اس کا مصداق اپنی ذات کو قرار دیا ہو۔ پس جب یہ بھی بات نہیں تو پھر کیا وجہ ہے
کہ ہم خلاف مضمون آیت کے اس پیشگوئی کو آنحضرت ا پر چسپاں کریں۔ ایک چوتھی
مجبوری بھی ہو سکتی تھی جس کی وجہ سے ہم یہ آیت رسول کریم اس پر چسپاں کرنے کے
لئے مجبور تھے اور وہ یہ کہ انجیل میں صرف ایک ہی نبی احمد کی خبر دی گئی ہوتی۔ اس صورت
میں واقعہ میں مشکل تھی کہ اگر اس پیشگوئی کو ہم کسی اور شخص پر چسپاں کر دیتے تو رسول کریم"
مسیح کے موعود نہ رہتے حالانکہ قرآن کریم سے ثابت ہے کہ آپ حضرت مسیح ناصری کے
موعود ہیں۔ لیکن انجیل میں ہم دو نبیوں کے آنے کی خبر پاتے ہیں۔ ایک وہ نبی جو تمام نبیوں کا
موعود ہے اور جس کا آنا گویا خدا تعالیٰ کا آنا قرار دیا گیا ہے۔ اور دوسرے میچ کی دوبارہ آمد ۔
اور بتایا گیا ہے کہ پہلے ”وہ نبی " آئے گا۔ پھر مسیح دوبارہ آئے گا اور ان دونوں پیشگوئیوں میں

لانوار العلوم جلد ۳۰
۸۹
انوار خلافت
احمد کا نام ہی موجود نہیں۔ پس جب کہ اِسْمةَ احْمَدُ والی آیت کو اگر مطابق مضمون اس آیت
کے بجائے رسول کریم کے چسپاں کرنے کے آپ کے کسی خادم پر چسپاں کیا جائے تو قرآن کریم
کی کسی اور آیت کی تکذیب نہیں ہوتی اور آنحضرت ا پھر بھی حضرت مسیح کے موعود
رہتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ اس آیت کے مضمون کو توڑ مروڑ کر آپ پر صرف اس لئے چسپاں کیا
جائے تا یہ ثابت ہو کہ آپ کے بعد کوئی اور رسول نہیں آسکتا۔ کیا خدا تعالیٰ کا خوف دلوں سے
اٹھ گیا ہے کہ اس طرح اس کے کلام میں تحریف کی جاتی ہے اور صریح طور پر اس کے غلط معنی کر
کے اس کے مفہوم کو بگاڑا جاتا ہے۔ جب تک حق نہ آیا تھا اس وقت تک کے لوگ مجبور تھے
لیکن اب جبکہ واقعات سے ثابت ہو گیا ہے کہ احمد سے مراد آنحضرت ا کا ایک خادم ہے
تو پھر بھی ہٹ دھرمی سے کام لینا شیوہ مؤمنانہ نہیں۔
پھر ایک عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو یہ زور دیا انجیل میں آپ کا نام محمد آیا ہے جاتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کا نام احمد تھا اور
دوسری طرف یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ انجیل میں آنحضرت اللہ کا نام محمد " آیا ہے۔ جبکہ
انجیل میں آپ کا نام محمد آیا ہے تو پھر اِسعَةَ أَحْمَدُ والی پیشگوئی آپ پر چسپاں کرنا گویا آپ کی
تکذیب کرنا ہے کیونکہ انجیل تو صریح محمد " نام سے آپ کی خبر دیتی ہے اور اس پیشگوئی میں کسی
احمد نام رسول کی خبر دی گئی ہے تو کیا صاف ثابت نہیں ہوتا کہ وہ پیشگوئی اور ہے اور یہ اور ۔
اور کیا اس پیشگوئی کو آپ پر چسپاں کرنے والا قرآن کریم پر غلط بیانی کا الزام نہیں لگا تا کہ انجیل
میں تو محمد نام لکھا تھا لیکن قرآن کریم احمد نام بتاتا ہے۔ ایسا شخص ذرا غور تو کرے کہ اس کی یہ
حرکت اسے کس خطرناک مقام پر کھڑا کر دیتی ہے اور وہ اپنا شوق پورا کرنے کے لئے قرآن کریم
اور رسول کریم کی بھی تکذیب کر دیتا ہے۔ جس انجیل میں آنحضرت ا کو محمد کے نام سے
یاد کیا گیا ہے وہ برنباس کی انجیل ہے اور نواب صدیق حسن خاں مرحوم بھوپالوی اپنی تفسیر فتح
البیان کی جلد 9 صفحہ ۳۳۵ میں اِسْمَةَ أَحْمَدُ والی پیشگوئی کے نیچے لکھتے ہیں کہ برنباس کی انجیل
میں جو خبر دی گئی ہے اس کا ایک فقرہ یہ ہے لكِنَّ هَذِهِ الْإِمَانَةَ وَالْإِسْتِهْزَاءَ تَبْقِيَانِ إِلَى
أنْ يَجِدُيَّ مُحَمَّدٌ رَسُولُ الله یعنی حضرت مسیح نے فرمایا کہ میری یہ اہانت اور استہزاء باقی
رہیں گے یہاں تک کہ محمد رسول اللہ تشریف لائیں۔ یہ حوالہ ہمارے موجودہ اختلافات سے
پہلے کا ہے اور نواب صدیق حسن خان صاحب کی قلم سے نکلا ہے۔ پس یہ حوالہ نہایت معتبر ہے

انوار العلوم جلد ۳۰
۹۰
انوار خلافت
م
بہ نسبت ان حوالہ جات کے جواب ہم کو مد نظر رکھ کر گھڑے جاتے ہیں اور اس حوالہ سے
ثابت ہے کہ رسول کریم اللہ کا نام انجیل میں محمد " آیا ہے۔ پس جبکہ اگر کوئی نام رسول
کریم کا انجیل میں آیا بھی ہے تو وہ محمد نام ہے تو پھر اس آیت کو خلاف منشاء آیت
آپ پر چسپاں کرنے کی کیا وجہ ہے اور کیا اس میں رسول کریم اس کی ہتک نہیں کی جاتی
بلکہ خدا تعالی پر الزام نہیں دیا جاتا کہ اول تو انجیل میں اور نام سے خبر دی گئی تھی لیکن قرآن
کریم نے وہ نام ہی بدل دیا۔ دوم یہ کہ وہ علامتیں بتائیں جو آنحضرت ا پر چسپاں نہیں
ہوتیں۔
ہمارے مخالف ہمارے مقابلہ پر ایک اور رنگ بھی اختیار کرتے ہیں اور وہ یہ کہ
فارقلیط انجیل میں فارقلیط کی جو خبر دی گئی ہے اس سے اشعة احمد کی پیشگوئی ثابت
کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ فارقلیط سے احمد نام ثابت ہوتا ہے اور جب کہ تم
اسْمَةَ اَحْمَدُ کی پیشگوئی رسول کریم ال پر چسپاں نہیں کرتے تو فارقلیط کی پیشگوئی آپ پر
چسپاں نہ ہوگی۔ اور وہ بھی مسیح موعود پر چسپاں ہوگی۔ اور اگر ایسا ہو گا تو آنحضرت ﷺ کے
متعلق انجیل میں کونسی پیشگوئی رہ جائے گی۔
سو اس کا جواب یہ ہے کہ فارقلیط کی پیشگوئی آنحضرت ﷺ کے متعلق ہی ہے اور
ہمارے نزدیک آپ ہی اس پیشگوئی کے مصداق ہیں۔ لیکن ہم اس بات کو تسلیم نہیں کرتے کہ
اگر فارقلیط کے معنی احمد نہ کئے جائیں تو یہ پیشگوئی آنحضرت ا پر چسپاں نہیں ہوتی بلکہ
ہمارے نزدیک بہر حال یہ پیشگوئی آنحضرت ا پر چسپاں ہوتی ہے اور جو لوگ فارقلیط کے
معنی احمد کر کے اس پیشگوئی کا مصداق رسول کریم ال کو بناتے ہیں تو وہ اپنا پہلو کمزور بناتے
ہیں کیونکہ احمد ترجمہ لفظ پیر پکلیو طاس کا کیا جاتا ہے حالانکہ موجودہ یونانی نسخوں میں لفظ
پیر نکلیطاس کا ہے پس جبکہ وہ لفظ جس سے احمد کے معنی نکالے جاتے ہیں موجودہ اناجیل میں ہے
ہی نہیں۔ اور پہلے زمانہ کے متعلق بحث ہے کہ آیا ایسا تھا یا نہیں تو ایسے لفظ پر استدلال کی بنیاد
جبکہ اور شواہد اس کے ساتھ نہ ہوں نہایت کمزور بات ہے اور صرف اس قدر کہہ دینا کافی نہیں
کہ چونکہ انجیل میں تحریف ہوئی ہے اس لئے اس میں یہی لفظ ہوگا جو بعض لوگوں نے خیال کیا
ہے کیونکہ اس طرح تو جو شخص چاہے انجیل کی ایک آیت لے کر کہہ سکتا ہے کہ یہ یوں نہیں
یوں ہے اور اس کی دلیل وہ یہ دے دے کہ چونکہ انجیلوں میں تحریف ہوئی ہے اس لئے مان لو

انوار العلوم جلد - ۳
۹۱
اندار خلافت
-
کہ جو کچھ میں کہتا ہوں وہی صحیح ہے۔ تحریف کا ہونا اور بات ہے اور کسی خاص جگہ تحریف ہونا
اور بات ہے۔ جب تک یہ ثابت نہ ہو کہ کسی جگہ تحریف ہوئی ہے اپنے پاس سے ایک نئی بات
بنا کر انجیل میں داخل نہیں کر سکتے اور نہیں کہہ سکتے کہ اصل میں یہ تھا اور ایسا کرنے کی ہم کو
ضرورت نہیں کیونکہ فارقلیط عبرانی لفظ ہے اور یہ لفظ مرکب ہے فارق اور لیط ہے۔ فارق
کے معنی بھگانے والا اور لیٹ کے معنی شیطان یا جھوٹ کے ہیں اور ان معنوں کے رو سے
آنحضرت ہی اس پیشگوئی کے مصداق بنتے ہیں کیونکہ آپ ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے
روحانی ہتھیاروں سے شیطان کو بھگایا اور جھوٹ کا قلع قمع کیا اور بلند آواز سے دنیا میں خدا
تعالی کی طرف سے یہ منادی کی کہ وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ، إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ
زَهُوقًا - ابنی اسرائیل (: (۸۲) پس ہمیں کیا ضرورت ہے کہ ہم خواہ مخواہ ایک یونانی
ترجمہ پر جو خود زیر بحث ہے اپنی دلیل کی بناء رکھیں۔ اصل لفظ فار قلیط ہے اور اس کے لحاظ
سے آنحضرت کا نام احمد ہو یا نہ ہو آپ اس پیشگوئی کے مصداق بنتے ہیں بلکہ موجودہ
ترجمہ یونانی میں جو لفظ پیر نکلی اس ہے اور جس کا ترجمہ مختلف محققین نے تشفی دہندہ معلم مالک
یا پاک روح کے کئے ہیں اگر اس کو بھی مان لیا جائے تو ہمارا کوئی حرج نہیں کیونکہ حضرت مسیح
کے بعد کون انسان دنیا کے لئے تشفی دہندہ آیا ہے یا کس نے يُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ كَا
دعوی کیا ہے یا کس کو خدا تعالیٰ نے بنی نوع انسان سے بیعت لینے کا حکم دیا ہے جو سنت کہ اس
ہے پہلے کے انبیاء میں بھی معلوم نہیں ہوتی اور بیعت کے معنی بیچ دینے کے ہوتے ہیں پس وہ
مالک بھی ہوا بلکہ آگے اس کے غلام بھی مالک ہو گئے ۔ پھر وہ کون شخص ہے جو سر سے لے کر پیر
تک پاک ہی پاک تھا اور جس کو اللہ تعالیٰ نے کل جہان کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا۔ ظاہر ہے کہ
ایسا شخص ایک ہی تھا اور صرف اسی نے ایسا ہونے کا دعویٰ بھی کیا یعنی ہمارے آنحضرت
فداہ ابی والی ہی وہ شخص تھے جن کو یہ سب باتیں حاصل تھیں اور قیامت تک کے
لئے بنی نوع انسان کی طرف مبعوث ہوئے تاکہ فارقلیط کی اس شرط کو پورا کریں کہ وہ ہمیشہ
لوگوں کے ساتھ رہے گی۔ اور کون سا نبی ہے جس پر ایمان لانا اور اس کے حکموں کو ماننا
قیامت تک واجب رہے گا سوائے ہمارے آنحضرت ا کے۔
غرض اِسْعَةً أَحْمَدُ کے ساتھ فارقلیط والی پیشگوئی کا کوئی تعلق نہیں اور یہ پیشگوئی بہرحال
رسول کریم کے متعلق ہے خواہ اس کے معنی احمد کے مطابق ہوں یا اس کے غیر ہوں

انوار العلوم جلد ۳۰
۹۲
انوار خلافت
اور اگر اس کے معنی احمد کے مطابق بھی فرض کر لئے جائیں تو کیا رسول کریم اپنی صفات میں
احمد نہ تھے۔ کیا کوئی اس کا انکار کرتا ہے بلکہ انجیل میں فارقلیط کا نام آنا ہی دلالت کرتا ہے کہ
یہاں صفت مراد ہے کیونکہ ناموں کا ترجمہ نہیں کیا جاتا ہاں صفات کا ترجمہ کیا جاتا ہے۔ پس اگر
اس پیشگوئی میں تسلیم کیا جائے کہ آپ کی صفت احمدیت کی طرف اشارہ ہے تو یہ کیونکر معلوم
ہوتا ہے کہ فارقلیط والی پیشگوئی میں اِسْمةَ احْمَدُ والی پیشگوئی کی طرف اشارہ ہے۔ ان دونوں
میں کوئی تعلق دلائل سے ثابت نہیں کہ ہم ان دونوں پیشگوئیوں کو ایک ہی شخص کے حق میں
سمجھنے کے لئے مجبور ہوں۔
شاید بعض لوگ میرے مقابلہ میں بخاری کی حدیث پیش کریں ۔ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ
سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَقُولُ إِنَّ لِي أَسْمَاءَ أَنَا مُحَمَّدٌ وَ أَنَا أَحْمَدُ وَ أَنَا
الْعَاحِي الَّذِي يَمْحُو اللَّهُ اللهُ بِيَ الْكُفْرَ وَأَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمَى وَ
أَنَا الْعَاقِبُ وَ الْعَاقِبُ الَّذِى لَيْسَ بَعْدَهُ نَبي - (مشكوة كتاب الأداب باب اسماء ا ء النبي و صفاته)
انحضرت ا فرماتے ہیں کہ میرے کئی نام ہیں
میرا نام محمد ہے میرا نام احمد ہے میرا نام ماحی ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ سے کفر کو مٹائے گا۔
میرا نام حاشر ہے کہ لوگ میرے قدموں پر اٹھائے جائیں گے اور میرا نام عاقب ہے اور عاقب
کے معنی ہیں وہ جس کے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔ غیر مبائعین کہتے ہیں کہ اس حدیث سے ثابت
ہوتا ہے کہ آنحضرت کا نام احمد تھا مگر یہ ایسی ہی بات ہے جیسا ایک آریہ کے کہ قرآن
میں چونکہ خدا کی نسبت مکر کرنے والا آیا ہے اس سے ثابت ہوا کہ مسلمانوں کا خدا مکار ہے۔
چونکہ آریہ نہیں جانتے کہ مکر کا لفظ اگر اردو میں استعمال ہو تو برے معنی لئے جاتے ہیں اور
عربی میں برے معنوں میں نہیں آتا اس لئے وہ اس کو قابل اعتراض سمجھتے ہیں۔ حالانکہ عربی
میں مکر کے معنی ہیں تدبیر کرنا اور چونکہ قرآن شریف عربی زبان میں ہے اس لئے مکر کے وہی
معنی کرنے چاہئیں جو عربی زبان میں مستعمل ہوتے ہیں نہ کہ اردو کے معنی۔ یہی بات یہاں
ہے۔ ان لوگوں کو یہ دھوکا لگا ہے کہ اس حدیث میں لفظ اسماء کا آیا ہے۔ اردو میں چونکہ
اسم نام کو ہی کہتے ہیں اس لئے انہوں نے سمجھ لیا ہے کہ رسول کریم کے یہ سب نام ہیں حالانکہ
عربی میں اسم بمعنی صفت بھی اور اسم بمعنی نام بھی آتا ہے۔ انہیں سوچنا چاہئے تھا کہ جب اسم
کے دو معنی ہیں تو ان دو معنوں میں سے یہاں کون سے لگائے جائیں۔ قرآن کریم میں اسم بمعنی

انوار العلوم جلد ۳۰
۹۳
انوار خلافت
صفات کے آیا ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُشنى ( الحشر : ۲۵) یعنی
سب اچھے نام خدا تعالی کے ہیں لیکن یہ بات ثابت ہے کہ اسم ذات تو اللہ تعالیٰ کا ایک ہی ہے
یعنی اللہ ۔ باقی تمام صفاتی نام ہیں نہ کہ ذاتی۔ پس قرآن کریم سے ثابت ہے کہ اسم بمعنی صفت
بھی آتا ہے بلکہ قرآن کریم میں تو صفات الہیہ کا لفظ ہی نہیں ملتا۔ سب صفات کو اسماء ہی کہا گیا
ہے اور جبکہ اسم بمعنی صفت بھی استعمال ہوتا ہے تو حدیث کے معنی کرنے میں ہمیں کوئی مشکل
نہیں رہتی۔ اس میں آنحضرت ا نے اپنی صفات گنوائی ہیں کہ میری اتنی صفات ہیں۔
میں محمد ہوں یعنی خدا نے میری تعریف کی ہے میں احمد ہوں کہ مجھ سے زیادہ خدا تعالٰی کی
تعریف کسی اور شخص نے بیان نہیں کی۔ میں ماحی ہوں کہ میرے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے کفر
مٹانا ہے۔ میں حاشر ہوں کہ میرے ذریعہ سے ایک حشر برپا ہو گا۔ میں عاقب ہوں کہ میرے بعد
اور کوئی شریعت لانے والا نبی نہیں۔ اور اگر اس حدیث کے ماتحت رسول کریم ﷺ کا نام
احمد رکھا جائے تو پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ آپ کا نام مالی بھی تھا اور حاشر بھی تھا اور عاقب بھی
تھا۔ حالانکہ سب مسلمان تیرہ سو سال سے متواتر اس بات کو تسلیم کرتے چلے آئے ہیں کہ ماحی
اور عاقب اور حاشر آپ کی صفات تھیں نام نہ تھے ۔ پس جبکہ ایک ہی لفظ پانچوں ناموں کے
لفظ کے
لئے آیا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک جگہ اس کے معنی نام لئے جائیں اور ایک دوسرے
متعلق اس لفظ کے معنی صفت لئے جائیں۔ غرض اس جگہ اسماء سے مراد نام لئے جائیں تو
پانچوں نام قرار دینے پڑیں گے جو کہ بالبداہت غلط ہے۔ اور اگر صفت لئے جائیں تو اس
حدیث سے اس قدر ثابت ہو گا کہ آنحضرت اللہ کی صفت احمد بھی تھی اور اس بات سے
کسی کو بھی انکار نہیں بلکہ انکار کرنے والا مومن ہی نہیں ہو سکتا۔ ممکن ہے کہ کوئی شخص اس
حدیث سے یہ استدلال کرے کہ رسول کریم ال نے محمد واحمد کی تو تشریح نہیں کی اور
دوسرے تینوں ناموں کی تشریح کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے دونوں آپ کے نام ہیں
اور دوسری تین آپ کی صفات ہیں کیونکہ تبھی ان کے معنی کر دیئے۔ لیکن یہ استدلال بھی
درست نہیں کیونکہ اول تو یہ دلیل ہی غلط ہے کہ جس کی تشریح نہ کی جائے وہ ضرور نام ہوتا
ہے۔ بلکہ تشریح صرف اس کی کی جاتی ہے جس کی نسبت خیال ہو کہ لوگ اس کا مطلب نہیں
سمجھیں گے۔ دوسرے ایک اور روایت اس دلیل کو بھی رد کر دیتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ابو
موسی اشعری روایت کرتے ہیں کہ سَمًّی لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفْسَهُ

انوار العلوم جلد ۳۰
۹۴
انوار خلافت
اَسْمَاءَ مِنْهَا مَا حَفِظْنَا فَقَالَ أَنَا مُحَمَّدٌ وَ اَحْمَدُ وَ الْمُقَفَى وَالْحَاشِرُ وَنَبِيُّ
الرَّحْمَةِ وَنَبِيُّ التَّوْبَةِ وَنَبِيُّ الْمَلْحَمَةِ ۔ مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه (۱۳۹۵ یعنی رسول
کریم نے ہمارے سامنے اپنے کئی نام بتائے جن میں سے بعض ہم کو بھول گئے اور
بعض یاد رہ گئے۔ آپ نے فرمایا کہ میرا نام محمد ہے میرا نام احمد ہے میرا نام مقفی ہے حاشر ہے
نبی الرحمہ نبی التوبہ اور نبی الملحمہ ہے۔ اس حدیث میں مقفی اور نبی الرحمہ اور نبی التوبہ اور نبی
الملحمہ کی تشریح نہیں کی لیکن یہ سب صفات ہیں۔ آج تک کسی نے بھی ان کو نام تسلیم نہیں کیا
اور نہ یہ نام ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ آپ کے نام تو آپ کے بزرگوں نے رکھنے تھے اور عرب لوگ
نبوت کے قائل ہی نہ تھے وہ آپ کا نام نبی الرحمة کیو رکھ سکتے تھے غرض یہ حدیث آ۔ آپ
ہی پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ اس میں رسول کریم کے نام نہیں بلکہ آپ کی صفات بیان کی گئی
ہیں۔
م
رکھ
شائد اس جگہ کوئی شخص یہ بھی سوال کر بیٹھے کہ اوپر کے بیان سے تو معلوم ہوتا ہے کہ
م
رسول کریم کا نام محمد بھی نہ تھا کیونکہ محمد بھی اس حدیث میں دوسری صفات کے ساتھ
آیا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس حدیث میں محمد " بطور صفت ہی
بیان ہوا ہے بطور نام نہیں ۔ ہاں قرآن کریم اور دوسری احادیث سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کا نام
محمد تھا اس حدیث میں سب صفات ہی بیان ہوتی ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس حدیث میں
رسول کریم نے تحدیث نعمت کے طور پر فرمایا کہ میرے یہ یہ نام ہیں۔ اب ظاہر ہے
کہ نام ہونا تو کوئی تعریف نہیں ہوتی ۔ کیا رسول کریم ﷺ جیسا انسان صرف نام پر فخر کرے
گا نعوذ باللہ من ذالک۔ بات یہی ہے کہ آپ نے اس جگہ اپنی صفات ہی بیان فرمائی ہیں۔ اور
خدا تعالیٰ کا احسان جتایا ہے کہ اس نے مجھے محمد بنایا ہے احمد بنایا ہے اور دیگر صفات حسنہ سے
متصف کیا ہے اور محمد " بھی اس جگہ بطور صفت کے استعمال ہوا ہے نہ بطور نام کے اور اس میں
آپ نے بتایا ہے کہ میرا صرف نام ہی ' صرف نام ہی محمد" نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل ۔ سے اپنے کاموں اور
اخلاق کے لحاظ سے بھی میں محمد ہوں جس کی خدا نے تعریف کی ہے۔ فرشتوں نے پاکی بیان کی
ہے ۔ میں وہ ہوں جو سب سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کی تعریف کرنے والا ہوں۔ میں وہ ہوں جو دن
سے کفر اور ضلالت کو مٹانے والا ہوں۔ میں وہ ہوں جس کے قدموں پر لوگ اٹھائے جائیں
گے اور میں وہ ہوں جو سب سے آخری شریعت لانے والا نبی ہوں۔ اگر اس حدیث میں صرف
-
م
دنیا

انوار العلوم جلد ۳۰
۹۵
انوار خلافت
م
اتناہی آتا کہ میں محمد ہوں اور میں احمد ہوں تو ہوں تو کوئی کہہ سکتا تھا کہ یہ آپ ۔ آپ کے نام ہیں صفات
نہیں ہیں۔ لیکن جب انہی کے ساتھ ماحی ، حاشر اور عاقب بھی آگیا۔ تو معلوم ہوا کہ یہ سب
آپ کی صفات ہیں نام نہیں۔ اس لئے غیر مبالغین کا یہ استدلال بھی غلط ہو گیا کہ آنحضرت
کا احمد نام اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے۔ ورنہ اگر صرف محمد نام پر نعوذ باللہ آپ نے
فخر کیا تھا تو اس نام کے تو اور بہت سے انسان دنیا میں موجود ہیں۔ کیا وہ سب اپنے ناموں پر فخر کر
سکتے ہیں اور کیا ان کا یہ فخر بجا ہو گا۔ اگر نہیں تو کیوں اس حدیث کے ایسے معنی کئے جاتے ہیں
جن میں رسول کریم ال کی ہتک ہوتی ہے اور نعوذ باللہ آپ پر الزام آتا ہے کہ آپ اپنے
ناموں پر فخر کیا کرتے تھے یہ حرکت تو ایک معمولی انسان بھی نہیں کر سکتا چہ جائیکہ خدا کا نبی اور
پھر تمام نبیوں کا سردار ایسی بات کرے ۔ ہمارے مخالف ذرا اتنا تو سوچیں کہ وہ ہماری مخالفت میں
رسول کریم اللہ پر بھی حملہ کرنے لگ گئے ہیں۔ حضرت مسیح موعود بھی فرماتے ہیں کہ منم
محمد و احمد که مجتبی باشد - کیا اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ کے بھی یہ سب نام تھے ۔ احمد نام گو
اختلافی ہے لیکن محمد " تو آپ کا نام ہرگز نہ آپ کا نام ہرگز نہ تھا۔ پھر کیا اس کا یہ مطلب نہیں کہ مجھ میں صفت
محمدیت ہے اور یہی بات قابل فخر ہو بھی سکتی ہے۔ صرف نام محمد " آپ کے لئے باعث فخر کیونکر
ہو سکتا تھا اور حضرت مسیح موعود کا نام محمد تو تھا بھی نہیں کہ یہاں وہ دھو کا لگ سکے ۔
ہمارے مخالف یہ روایت بھی پیش کیا کرتے ہیں کہ آنحضرت ا کی والدہ محترمہ کو
آپ کا نام احمد بتایا گیا تھا۔ لیکن یہ حدیث جھوٹی ہے کیونکہ اس کا راوی وہ شخص ہے جس نے
کئی ہزار جھوٹی حدیثیں بنائی ہیں۔ اور جس نے خود اس بات کا اقرار کیا ہے کہ میں نے جھوٹی
حدیثیں بنائی ہیں۔ پھر جبکہ صحیح روایات میں یہ آتا ہے کہ آپ کی والدہ کو آپ کا نام محمد بتایا گیا
تھا۔ چنانچہ ابن ہشام کے صفحہ ۶۲ پر لکھا ہے کہ آپ کی والدہ فرماتی ہیں مجھے خواب میں بتایا گیا کہ
جب یہ بچہ پیدا ہو گا تو سَمِيْهِ مُحَمَّدًا - ابن ہشام جلد اصفحه ۶۲ ناشر دار ریحانی بیرون) اس کا نام محمد
رکھنا۔ اسی طرح دیکھو مواہب اللہ نیہ ۔ پھر ایک ایسے جھوٹے کی حدیث پر ہم کیونکر اعتبار کر
سکتے ہیں۔ یہ حدیث ایسے ہی لوگوں میں سے کسی نے بنائی ہے جنہوں نے اپنی عقل سے بلاسند
قرآن مجید اور قول نبی کریم کے پہلے اسمه احمد کو آنحضرت ا پر چسپاں کیا اور پھر ان
کو مشکل پیش آئی کہ اس کی سند کیا ہے۔ پس انہوں نے ایک روایت گھڑی در نہ کیا وجہ ہے
کہ ایسی بڑی بات کا ذکر صحیح احادیث میں نہیں۔ کیوں اس حدیث کے راوی واقدی اور اس
و

انوار العلوم جلد ۳۰
۹۶
انوار خلافت
تماش کے اور لوگ ہیں جو محدثین کے نزدیک جھوٹے یا منکر الاحادیث ہیں ہے
غرض کسی طرح بھی یہ بات ثابت نہیں کہ آنحضرت کا نام احمد تھا۔ پس اب دو ہی
صور میں باقی رہ جاتی ہیں یا تو یہ تسلیم کیا جائے کہ یہ پیشگوئی احمد نام کے کسی اور شخص کی نسبت
ہے اور یا یہ مانا جائے کہ اسمه احمد سے بھی یہ مراد نہیں کہ اس کا نام احمد ہو گا بلکہ یہ کہ اس
کی صفت احمد ہو ہوگی۔ اور چونکہ رسول کریم ﷺ کی صفت احمد تھی اس لئے آپ پر اس
پیشگوئی کو اس رنگ میں چسپاں کیا جائے ہا جائے لیکن یہ تدبیر بھی کارگر نہیں ہوتی۔ کیونکہ جو علامات
اس احمد نام یا صفت والے کی اس صورت میں مذکور ہیں وہ رسول کریم ﷺ میں نہیں پائی
جاتیں جیسا کہ ابھی بتایا جائے گا۔ پس اب ایک ہی صورت باقی ہے کہ یہ احمد نام یا احمد صفت
والا نبی (جیسی صورت بھی ہو) آنحضرت ا کے بعد آپ کے خدام میں سے ہوگا۔ اور
ہمارا دعوی ہے کہ حضرت مسیح موعود ہی وہ رسول ہیں جن کی خبر اس آیت میں دی گئی ہے۔
بعض لوگ آنحضرت ا کے اسم ذات احمد ہونے پر یہ دلیل پیش کیا کرتے ہیں کہ
اس آیت میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ حضرت مسیح نے کہا تھا کہ وہ رسول يَأْتِي مِنْ بَعْدِی میرے
بعد آئے گا۔ پس اس پیشگوئی سے کوئی ایسا ہی شخص مراد ہونا چاہئے جو آپ کے بعد سب سے
عالم
پہلے آئے اور حضرت مسیح کے بعد آنحضرت ا ہی آئے تھے نہ کہ حضرت مسیح موعود ۔
آپ تو آنحضرت کے بعد آئے تھے تھے۔ پس آنحضرت ا کے سوا کوئی اور شخص احمد کیونکر
ہو سکتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اس قسم کے معترضین بوجہ عربی زبان سے ناواقفی کے اس
قسم کے اعتراض کرتے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ بعد کے معنی پیچھے کے ہیں نہ کہ فورا پیچھے
کے۔ ایک چیز جو کسی کے پیچھے ہو خواہ دس چیزیں چھوڑ کر ہو یا فورا پیچھے ہو وہ بعد ہی کہلائے
گی۔ عربی زبان میں تین ہی لفظ ہیں۔ جو وقت کا اظہار کرتے ہیں۔ ایک قبل یعنی پہلے دو سرافی
زمنہ یعنی اس کے وقت میں تیسرے بعد یعنی پیچھے۔ اور یہی تین الفاظ ہر ایک زبان میں ہیں۔
پس دیکھنا چاہئے کہ ان تین لفظوں میں سے کون سا لفظ حضرت مسیح موعود کی نسبت استعمال ہو
سکتا ہے آیا قبل کا لفظ آپ کی نسبت استعمال ہو سکتا ہے کیا آپ مسیح سے پہلے آئے تھے اگر
نہیں تو پھر کیا ساتھ کا لفظ استعمال ہو سکتا ہے کیا آپ اس کے زمانہ میں - میں تھے ۔ اگر یہ بھی نہیں تو
وہ کون سا لفظ ہے جو آپ کی نسبت استعمال ہو سکتا ہے کیا وہ صرف بعد کا لفظ نہیں ہے پس اگر
بعد کا لفظ حضرت مسیح نے استعمال کیا تو اس میں کیا حرج ہوا اس کے سوا اور کون سا لفظ ہے جو وہ

انوار العلوم جلد ۳۰
۹۷
انوار خلافت
استعمال کر سکتے تھے۔ اگر حضرت مسیح موعود حضرت مسیح ناصری سے پہلے ہوتے یا ان کے وقت
میں ہوتے تب بیشک بعد کے لفظ سے آپ کے خلاف حجت ہو سکتی تھی۔ لیکن جبکہ وہ واقعہ میں
بعد میں ہیں تو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ حضرت مسیح نے یہ فرمایا ہے کہ وہ رسول ان کے
بعد ہو گا۔ اس سے صرف اتنا نتیجہ نکل سکتا ہے کہ وہ آپ کی زندگی میں نہیں آئے گا بلکہ بعد
وفات آئے گا۔ اور یہ نتیجہ ہرگز نہیں نکل سکتا کہ وہ فوراً بعد آئے گا۔ اور پھر فور ابعد تو رسول
کریم ابھی کہاں ہوئے۔ آپ تو چھ سو سال کے بعد ہوئے تھے اور اگر کہو کہ یہ شرط
ہے کہ رسول ہونے کے لحاظ سے وہ فورا بعد ہی ہو اور یہ صرف رسول کریم ال میں ہی
پائی جاتی ہے تو میں کہتا ہوں کہ ہمارا حق ہے کہ ہم کہیں کہ رسول ہونے کے لحاظ سے نہیں بلکہ
احمد ہونے کے لحاظ سے فورا بعد کہا ہے یعنی جس رسول کی میں خبر دیتا ہوں یہ احمد نام کے لحاظ
سے سب سے پہلا ہو گا پس جس سب سے پہلے رسول کا نام احمد ثابت ہو جائے اس کی نسبت یہ
پیشگوئی تسلیم کرنی پڑے گی غرض اگر شرائط ہی بڑھانی ہوں ۔ تو دو سرا فریق بھی حق رکھتا ہے کہ
شرائط بڑھائے اور اگر لغت عرب کے مطابق فیصلہ کیا جائے تو بھی ہماری بات کو رد کرنے کی کسی
مخالف کے پاس کوئی وجہ نہیں حضرت مسیح نے بعد کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔ اور حضرت مسیح
موعود ان کے بعد ہی ہیں۔ نہ ان سے پہلے نہ ان کے زمانہ میں۔
اب میں اس بات کا ثبوت قرآن کریم سے پیش کرتا ہوں کہ اس پیشگوئی کے مصداق
حضرت مسیح موعود ہی ہو سکتے ہیں نہ اور کوئی۔
پہلی دلیل پہلی دلیل آپ ے اس پینگوئی کا مصداق ہونے کی یہ ہے کہ آپکا نام احمد تھا اور آپ کا نام احمد اور آپ کا نام احمد ہونے کے مفصلہ ذیل ثبوت ہیں :۔ ها
حضرت مسیح موعود کے احمد ہونے کے متعلق پہلا ثبوت اول اس طرح کہ آپ کا نام آپ کے والدین
نے احمد رکھا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ آپ کے والد صاحب نے آپ کے نام پر گاؤں بسایا ہے
اس کا نام احمد آباد رکھا ہے۔ اگر آپ کا نام غلام احمد رکھا گیا تھا۔ تو چاہئے تھا کہ اس گاؤں کا نام
بھی غلام احمد آباد ہوتا۔ اسی طرح آپ کے بھائی کے نام پر بھی ایک گاؤں بسایا گیا ہے جس کا نام
قادر آباد ہے حالانکہ ان کو غلام قادر کہا جاتا تھا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا نام بھی قادر
تھا۔ اور دونوں بھائیوں کے نام ۔ کیوں کے نام سے پہلے غلام صرف ہندوستان کی رسم و عادت کے طور پر زیادہ

انوار العلوم جلد ۳۰
۹۸
انوار خلافت
کر دیا گیا تھا۔ ہندوستان میں یہ رسم چلی آتی ہے کہ لوگ مرکب نام رکھتے ہیں۔ حالانکہ ان
مرکب ناموں کا کوئی معنی اور کوئی مطلب نہیں ہوتا۔ مثلاً بعض کا نام محمد احمد - محمد علی وغیرہ رکھ
دیتے ہیں حالانکہ ان ناموں کے کوئی معنی نہیں محمد ایک الگ نام ہے اور احمد یا علی ایک علیحدہ
نام ہے۔ ان دونوں کے ملانے سے کوئی جدید فائدہ حاصل نہیں ہوتا صرف نام لمبا ہو جاتا ہے
اور اس غرض کے لئے یہ الفاظ بڑھائے جاتے ہیں ورنہ ان دونوں ناموں میں سے ایک ہی نام
در حقیقت اصل نام ہوتا ہے۔ حضرت صاحب کے خاندان میں بھی غلام کا لفظ سب ناموں کے
پہلے بڑھایا جاتا تھا آپ ۔ ا تھا آپ کے والد کا نام غلام مریض غلام مرتضی تھا۔ چوں کا نام غلام حیدر - غلام غلام محی الدین
تھا۔ اسی طرح آپ کے نام کے ساتھ غلام بڑھا یا غلام بڑھایا گیا۔ ورنہ آپ کا نام احمد ہی تھا۔ جیسا کہ آپ
کے والد کی اپنی شہادت موجود ہے جود ہے کہ انہوں نے آ۔ نے آپ کے نام پر جو گاؤں بسایا اس جو گاؤں بسایا اس کا نام احمد آباد
رکھا نہ کہ غلام احمد آباد اور غلام احمد اگر مرکب نام تسلیم کرو تو یہ تو کسی زبان کا نام نہیں عربی
زبان میں یہ نام " غلام احمد " ہونا چاہئے تھا لیکن یہ آپ کا نام نہ تھا فارسی ترکیب لو تو
"غلام احمد " ہو: ہونا چاہئے تھا لیکن آپ کا نام یوں آپ کا نام یوں بھی نہیں۔ کیونکہ آپ کے نام میں میم پر جزم
ہے زیر نہیں ہے۔ اور اگر اردو یا پنجابی ترکیب سمجھو تو " احمد کا غلام " یا " احمد دا غلام " ہونا
چاہئے تھا مگر اس طرح بھی نہیں۔ پھر یہ کون سی زبان کا نام ہے جو حضرت صاحب کی طرف
منسوب کیا جاتا ہے۔ پس سچی بات یہی ہے کہ آپ کا نام احمد تھا اور غلام صرف خاندانی
علامت کے طور پر شروع میں بڑھا دیا گیا تھا۔
دسرا ثبوت آپ کا نام احمد ہونے کا یہ ہے کہ آپ نے ا نے اپنے سب لڑکوں کے
دوسرا ثبوت ناموں کے ساتھ احمد لگایا ہے جو ا لگایا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ اپنا : نام احمد ہی
جانتے تھے تبھی تو علامت کے طور پر سب بیٹوں کے نام کے بعد احمد لگایا ۔ ورنہ جبکہ احمد لگانے
سے معنوں کے لحاظ سے کوئی فائدہ حاصل نہ ہوتا تھا۔ تو پھر احمد بڑھانے کا کیا فائدہ تھا؟ ظاہر ہے
کہ احمد حضرت صاحب کا نام تھا اور وہ خاندانی علامت کے طور پر ہر ایک لڑکے کے نام کے
ساتھ بڑھا دیا گیا۔
९९
در
تیسرا ثبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے احمد ہونے کے متعلق یہ ہے کہ
تیسرا ثبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے جس نام پر بیعت لیتے رہے ہیں وہ احمد ہی
ہے کہ آپ نے کبھی غلام احمد کہہ کر بیعت نہیں لی۔ چنانچہ آپ میں سے سینکڑوں آدمی ایسے

انوار العلوم جلد ۳۰
۹۹
انوار خلافت
ہوں گے جنہوں نے حضرت مسیح موعود کے ہاتھ پر بیعت کی ہے اور وہ شہادت دے سکتے ہیں کہ
آپ ہی کہہ کر بیعت لیا کرتے تھے کہ آج میں احمد کے ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں
داخل ہوتا ہوں۔ پس آپ لوگ بتائیں کہ آپ نے احمد کے ہاتھ پر بیعت کی تھی یا غلام احمد
کے ہاتھ پر چاروں طرف سے بڑے زور کے ساتھ آوازیں آئیں کہ ہم نے احمد کے ہاتھ پر
بیعت کی تھی) اگر آپ کا نام غلام احمد ہوتا۔ تو آپ بیعت لیتے وقت یہ وقت یہ فرماتے کہ کہو آر آج میں
غلام احمد کے ہاتھ پر بیعت کرتا ہوں۔ لیکن آپ نے ایسا آپ نے ایسا نہیں کیا۔ پس ثابت ہے کہ آپ اپنا
نام احمد ہی قرار دیتے تھے۔
چوتھا ثبوت آپ کے احمد ہونے کے متعلق یہ ہے کہ آپ نے اپنی کئی کتابوں
چوتھا ثبوت کے خاتمہ پرا خاتمہ پر اپنا نام صرف احمد لکھا ہے جو اس بات کا پختہ ثبوت ہے کہ آپ کا
نام احمد ہے اگر احمد آپ کا نام نہ ہوتا تو کیوں آپ صرف احمد لکھتے۔ اگر آپ کا نام غلام احمد تھا
تو آپ کا اصل نام غلام قرار پا سکتا ہے نہ کہ احمد ۔ پس اگر مختصر نام آپ کبھی لکھتے غلام لکھ سکتے
تھے۔ نہ کہ احمد ۔ لیکن آپ نے احمد ہی اپنا نام لکھا ہے نہ کہ غلام جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
آپ کا نام احمد تھا۔
پانچواں ثبوت یہ ہے کہ یہی غیر مبالعین جو آج ہم پر اعتراض کرتے ہیں کہ پانچواں ثبوت ہم حضرت مسیح موعود کو احمد کھتے ہیں۔ وہ بار بار اپنی کتابوں میں حضرت مسیح
موعود کو احمد قادیانی لکھتے رہے ہیں۔ چنانچہ مولوی محمد علی صاحب نے ہی حضرت صاحب کے
حالات کے متعلق ایک رسالہ لکھا تھا۔ اس کا : لکھا تھا۔ اس کا نام ہی احمد رکھا تھا۔ اگر آپ احمد نہیں تھے تو آپ
کے حالات پر جو رسالہ لکھا گیا اس کا نام احمد کیوں رکھا گیا۔ اسی طرح خواجہ صاحب نے اپنی
تحریروں میں حضرت صاحب کو احمد لکھا ہے۔
غرض یہ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں تو یہ کہتے رہے کہ آپ احمد ہا
لیکن آج دھوکا دیتے ہیں کہ آپ احمد نہیں ہیں۔
ہیں۔
حضرت صاحب کے الہامات میں کثرت سے احمد ہی آتا ہے۔ ہاں ایک یا دو جگہ
چھٹا ثبوت غلام احمد بھی آیا ہے۔ اور ان مقامات کے متعلق بھی کہا جا سکتا ہے کہ وہاں بطور
صفت کے آیا ہے کیونکہ رسول کریم ال جبکہ صفت احمدیت کے مظہر اتم تھے ۔ تو حضرت
مسیح موعود غلام احمد بھی ضرور تھے۔ پس ان چند مقامات سے یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ نام نہیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی