انوارِ خلافت
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 11
انوار العلوم جلد - ۳
194
انوار خلافت
کر اپنے گھر کا دروازہ کھول کر مردانہ وار صحابہ کو روکنے کے لئے اپنے خون کے پیاسے دشمنوں
میں نکل آیا۔ اور آپ کے اس طرح باہر نکل آنے کا یہ اثر ہوا کہ مصری جو اس وقت حملہ کر
رہے تھے الٹے پاؤں لوٹ گئے اور آپ کے سامنے کوئی نہ ٹھرا۔ آپ نے صحابہ کو بہت روکا
لیکن انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ہم آپ کی بات نہ مانیں گے کیونکہ آپ کی حفاظت ہمارا
فرض ہے۔ آخر حضرت عثمان ان کو اپنے گھر میں لے آئے اور پھر دروازہ بند کر لیا۔ اس وقت
صحابہ نے ان سے کہا کہ اے امیر المومنین اگر آج آپ کے کہنے پر ہم لوگ گھروں کو کو چلے
جائیں تو خدا تعالی کے سامنے کیا جواب دیں گے کہ تم میں حفاظت کی طاقت تھی پھر تم نے
حفاظت کیوں نہ کی۔ اور ہم میں اتنی تو طاقت ہے کہ اس وقت تک کہ ہم سب مرجائیں ان کو
آپ تک نہ پہنچنے دیں ان صحابہ میں حضرت امام حسن بھی شامل تھے) جب مفسدوں نے دیکھا
کہ ادھر تو صحابہ کسی طرح ان کو حضرت عثمان کے گھر میں داخل ہونے نہیں دیتے اور ادھر مکہ
کے حاجیوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے بلکہ بعض بہادر اپنی سواریوں کو دوڑا کر مدینہ میں پہنچ بھی
گئے ہیں۔ اور شام و بصرہ کی فوجیں بھی مدینہ کے بالکل قریب پہنچ گئی ہیں بلکہ ایک دن کے فاصلہ
پر رہ گئی ہیں تو وہ سخت گھبرائے اور کہا کہ یا آج ان کا کسی طرح فیصلہ کردو۔ ورنہ ہلاکت کے
لئے تیار ہو جاؤ۔ چنانچہ چند آدمیوں نے یہ کام اپنے ذمہ لیا اور بے خبری میں ایک طرف سے
کود کر آپ کے قتل کے لئے لئے گھر میں داخل ہوئے۔ ان میں محمد بن ابی بکرہ بھی تھے جنہوں نے
سب سے آگے بڑھ کر آپ کی داڑھی پکڑی۔ اس پر حضرت عثمان نے فرمایا کہ اگر تیرا باپ
ہوتا تو ایسا نہ کرتا اور کچھ ایسی پر رعب نگاہوں سے دیکھا کہ ان کا تمام بدن کانپنے لگ گیا اور وہ
اسی وقت واپس لوٹ گئے ۔ باقی آدمیوں نے آپ کو پہلے مارنا شروع کیا۔ اس کے بعد تلوار مار
کر آپ کو قتل کر دیا ۔ آپ کی بیوی نے آپ کو بچانا چاہا لیکن ان کا ہاتھ کٹ گیا جس وقت آپ
کو قتل کیا گیا اس وقت آپ قرآن پڑھ رہے تھے اور آپ نے ان قاتلوں کو دیکھ کر قرآن کی
تلاوت نہیں چھوڑی بلکہ اسی میں مشغول رہے چنانچہ ایک خبیث نے پیر مار کر آپ کے آگے
سے قرآن کریم کو پرے پھینک دیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ شقی دین سے کیا تعلق رکھتے۔
تھے۔ آپ کے قتل کرنے کے بعد ایک شور پڑ گیا اور باغیوں نے اعلان کر دیا کہ آپ کے گھر میں
جو کچھ ہو لوٹ لو۔ چنانچہ آپ کا سب مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ لیکن اسی پر بس نہیں کی گئی بلکہ
آپ کے گھر کے لوٹنے کے بعد وہ ر وہ لوگ بیت المال کی طرف گئے اور خزانہ میں جس قدر روپیہ
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۹۷
انوار خلافت
تھا سب لوٹ لیا جس سے ان لوگوں کی اصل نیت معلوم ہوتی ہے یا تو یہ لوگ حضرت عثمان پر
الزام لگاتے تھے اور ان کے معزول کرنے کی یہی وجہ بتاتے تھے کہ وہ خزانہ کے روپیہ کو بری
طرح استعمال کرتے ہیں اور اپنے رشتہ داروں کو دے دیتے ہیں۔ یا خود سرکاری خزانہ کے
قفل توڑ کر سب روپیہ لوٹ لیا اس سے معلوم ہو گیا کہ ان کی اصل غرض دنیا تھی۔ اور حضرت
عثمان کا مقابلہ محض اپنے آپ کو آزاد کرنے کے لئے تھا تاکہ جو چاہیں کریں اور کوئی شخص
روک نہ ہو۔ جب حضرت عثمان شہید ہوئے تو اسلامی لشکر جو شام و بصرہ اور کوفہ سے آتے
تھے ایک دن کے فاصلہ پر تھے ان کو جب یہ خبر ملی تو وہ وہیں سے واپس لوٹ گئے تا ان کے جانے
کی وجہ سے مدینہ میں کشت و خون نہ ہو اور خلافت کا معاملہ انہوں نے خدا تعالیٰ کے سپرد کر
دیا۔ ان باغیوں نے حضرت عثمان کو شہید کرنے اور ان کا مال لوٹنے پر بس نہیں کی بلکہ ان کی
لاش کو بھی پاؤں میں روندا اور دفن نہ کرنے دیا۔ آخر جب خطرہ ہوا کہ زیادہ پڑے رہنے
سے جسم میں تغیر نہ پیدا ہو جائے۔ تو بعض صحابہ نے رات کے وقت پوشیدہ آپ کو دفن کر
دیا۔
ایک دو دن تو خوب لوٹ مار کا بازار گرم رہا۔ لیکن جب جوش ٹھنڈا ہوا۔ تو ان باغیوں کو
پھر اپنے انجام کا فکر ہوا۔ اور ڈرے کہ اب کیا ہو گا۔ چنانچہ بعض نے تو یہ سمجھ کر کہ حضرت
معاویہ ایک زبردست آدمی ہیں اور ضرور اس قتل کا بدلہ لیں گے شام کا رخ کیا اور وہاں جا کر
خودی واویلا کرنا شروع کر دیا کہ حضرت عثمان شہید ہو گئے اور کوئی ان کا قصاص نہیں لیتا۔ کچھ
بھاگ کر مکہ کے راستے میں حضرت زبیر اور حضرت عائشہ سے جاملے اور کہا کہ کس قدر ظلم
ہے کہ خلیفہ اسلام شہید کیا جائے اور مسلمان خاموش رہیں کچھ بھاگ کر حضرت علی کے پاس
پہنچے اور کہا کہ اس وقت مصیبت کا وقت ہے۔ اسلامی حکومت کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہے
آپ بیعت لیں تا لوگوں کا خوف دور ہو۔ اور امن و امان قائم : قائم ہو جو صحابہ مدینہ میں موجود تھے
انہوں نے بھی بالاتفاق یہی مشورہ دیا کہ اس وقت یہیں مناسب ہے کہ آپ اس بوجھ کو اپنے سر
پر رکھیں کہ آپ کا یہ کام موجب ثواب و رضائے الہی ہو گا۔ جب چاروں طرف سے آپ کو
مجبور کیا گیا تو کئی دفعہ انکار کرنے کے بعد آپ نے مجبورا اس کام کو اپنے ذمہ لیا اور بیعت لی۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت علی کا یہ فعل بڑی حکمت پر مشتمل تھا۔ اگر آپ اس وقت
بیعت نہ لیتے تو اسلام کو اس سے بھی زیادہ نقصان پہنچتا جو آپ کی اور حضرت معاویہ کی جنگ
انوار العلوم جلد - ۳
۱۹۸
انوار خلافت
سے پہنچا۔ کیونکہ اس صورت میں تمام اسلامی صوبوں کے آزاد ہو کر الگ الگ بادشاہتوں کے
قیام کا اندیشہ تھا۔ اور جو بات چار سو سال بعد ہوئی وہ اسی وقت ہو جانی ممکن ہی نہیں بلکہ یقینی
تھی۔ پس گو حضرت علی کا اس وقت بیعت لینا بعض مصالح کے ماتحت مناسب نہ تھا۔ اور اسی کی
وجہ سے آ۔ آپ پر بعض لوگوں نے شرارت سے اور بعض نے غلط فہمی سے یہ الزام لگایا کہ آپ
نعوذ باللہ حضرت عثمان کے قتل میں شریک تھے اور یہ خطرہ آپ کے سامنے بیعت ۔ لینے سے پہلے
حضرت ابن عباس نے بیان بھی کر دیا تھا اور آپ اسے خوب سمجھتے بھی تھے لیکن آپ نے
اسلام کی خاطر اپنی شہرت و عزت کی کوئی پرواہ نہیں کی اور ایک بے نظیر قربانی کر کے اپنے آپ
کو ہدف ملامت بنایا لیکن اسلام کو نقصان پہنچنے سے بچالیا۔ فجزاه الله عناد عن جميع المسلمین ۔
جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں قاتلوں کے گروہ مختلف جہات میں پھیل گئے تھے اور اپنے آپ
کو الزام سے بچانے کے لئے دوسروں پر الزام لگاتے تھے جب ان کو معلوم ہوا کہ حضرت علی
نے مسلمانوں سے بیعت لے لی ہے تو ان کو آپ پر الزام لگانے کا عمدہ موقعہ مل گیا اور یہ بات
درست بھی تھی کہ آپ کے ارد گرد حضرت عثمان کے قاتلوں میں سے کچھ لوگ جمع بھی ہو گئے
تھے۔ اس لئے ان کو الزام لگانے کا عمدہ موقعہ حاصل تھا چنانچہ ان میں سے جو جماعت مکہ کی
طرف گئی تھی اس نے حضرت عائشہ کو اس بات پر آمادہ کر لیا کہ وہ حضرت عثمان کے خون کا
بدلہ لینے کے لئے جہاد کا اعلان کریں چنانچہ انہوں نے اس بات کا اعلان کیا اور صحابہ کو اپنی ۔
کے لئے طلب کیا۔ حضرت طلحہ اور زبیر نے حضرت علی کی بیعت اس شرط پر کرلی تھی کہ وہ
حضرت عثمان کے قاتلوں سے جلد سے جلد بدلہ لیں گے انہوں نے جلدی کے جو معنی سمجھے تھے
وہ حضرت علی کے نزدیک خلاف مصلحت تھی ان کا خیال تھا کہ پہلے تمام صوبوں کا انتظام ہو
جائے پھر قاتلوں کو سزا دینے کی طرف توجہ کی جائے۔ کیونکہ اول مقدم اسلام کی حفاظت ہے
قاتلوں کے معاملہ میں دیر ہونے سے کوئی ہرج نہیں۔ اسی طرح قاتلوں کی تعیین میں بھی
اختلاف تھا جو لوگ نہایت افسردہ شکلیں بنا کر سب سے پہلے حضرت علی کے پاس پہنچ گئے تھے
اور اسلام میں تفرقہ ہو جانے کا اندیشہ ظاہر کرتے تھے ان کی نسبت حضرت علی کو بالطبع شبہ نہ
ہوتا تھا کہ یہ لوگ فساد کے بانی ہیں دوسرے لوگ ان پر شبہ کرتے تھے اس اختلاف کی وجہ سے
طلحہ اور زبیر نے یہ سمجھا کہ حضرت علیؓ اپنے عہد سے پھرتے ہیں۔ چونکہ انہوں نے ایک شرط
پر بیعت کی تھی اور وہ شرط ان کے خیال میں حضرت علی نے پوری نہ کی تھی اس لئے وہ شرعاً
انوار العلوم جلد ۳۰
199
انوار خلافت
اپنے آپ کو بیعت سے آزاد خیال کرتے تھے جب حضرت عائشہ کا اعلان ان کو پہنچا تو وہ بھی ان
کے ساتھ جا ملے اور سب مل کر بصرہ کی طرف چلے گئے ۔ بصرہ میں گورنر نے لوگوں کو آپ کے
ساتھ ملنے سے باز رکھا لیکن جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ طلحہ اور زبیر نے صرف اکراہ سے اور
ایک شرط سے مقید کر کے حضرت علی کی بیعت کی ہے تو اکثر لوگ آپ کے ساتھ شامل ہو گئے۔
جب حضرت علی کو اس لشکر کا علم ہوا تو آپ نے بھی ایک لشکر تیار کیا اور بصرہ کی طرف روانہ
ہوئے ۔ بصرہ پہنچ کر آپ نے ایک آدمی کو حضرت عائشہ اور طلحہ اور زبیر کی طرف بھیجا۔ وہ
آدمی پہلے حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اور دریافت کیا کہ آپ کا ارادہ کیا ہے
انہوں نے جواب دیا کہ ہمارا ارادہ صرف اصلاح ہے اس کے بعد اس شخص نے طلحہ اور زبیر کو
بھی بلوایا ۔ اور ان سے پوچھا کہ آپ بھی اسی لئے جنگ پر آمادہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
ہاں۔ اس شخص نے جواب دیا کہ اگر آپ کا منشاء اصلاح ہے تو اس کا یہ طریق نہیں جو آپ نے
اختیار کیا ہے اس کا نتیجہ تو فساد ہے اس وقت ملک کی ایسی حالت ہے کہ اگر ایک شخص کو آپ
قتل کریں گے تو ہزار اس کی تائید میں کھڑے ہو جائیں گے اور ان کا مقابلہ کریں گے تو اور بھی
زیادہ لوگ ان کی مدد کے لئے کھڑے ہو جائیں گے۔ پس اصلاح یہ ہے کہ پہلے ملک کو اتحاد کی
رسی میں باندھا جائے پھر شریروں کو سزادی جائے ورنہ اس بدامنی میں کسی کو سزا دینا ملک میں
اور فتنہ ڈلوانا ہے۔ حکومت پہلے قائم ہو جائے تو وہ سزا دے گی۔ یہ بات سن کر انہوں نے کہا کہ
اگر حضرت علی کا یہی عندیہ ہے تو وہ آجائیں ہم ان کے ساتھ ملنے کو تیار ہیں۔ اس پر اس شخص
نے حضرت علی کو اطلاع دی اور طرفین کے قائم مقام ایک دوسرے کو ملے اور فیصلہ ہو گیا کہ
جنگ کرنا درست نہیں صلح ہونی چاہئے۔
جب یہ خبر سبائیوں کو (یعنی جو عبداللہ بن سبا کی جماعت کے لوگ اور قاتلین حضرت عثمان
تھے) پہنچی تو ان کو سخت گھبراہٹ ہوئی۔ اور خفیہ خفیہ ان کی ایک جماعت مشورہ کے لئے اکٹھی
ہوئی۔ انہوں نے مشورہ کے بعد فیصلہ کیا کہ مسلمانوں میں صلح ہو جانی ہمارے لئے سخت مصر
ہوگی۔ کیونکہ اس وقت تک ہم حضرت عثمان کے قتل کی سزا سے بچ سکتے ہیں جب تک کہ
مسلمان آپس میں لڑتے رہیں گے۔ اگر صلح ہو گئی اور امن ہو گیا تو ہمارا ٹھکانا کہیں نہیں۔ اس
لئے جس طرح سے ہو صلح نہ ہونے دو ۔ اتنے میں حضرت علی بھی پہنچ گئے۔ اور آپ کے پہنچنے
کے دوسرے دن آپ کی اور حضرت زبیر کی ملاقات ہوئی۔ وقت ملاقات حضرت علیؓ نے فرمایا
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۰۰
انوار خلافت
کہ آپ نے میرے لڑنے کے لئے تو لشکر تیار کیا ہے مگر کیا خدا کے حضور میں پیش کرنے کے
لئے کوئی عذر بھی تیار کیا ہے۔ آپ لوگ کیوں اپنے ہاتھوں سے اس اسلام کے تباہ کرنے کے
درپے ہوئے ہیں جس کی خدمت سخت جانکاہیوں سے کی تھی۔ کیا میں آپ لوگوں کا بھائی
نہیں۔ پھر کیا وجہ ہے کہ پہلے تو ایک دوسرے کا خون حرام سمجھا جاتا تھا لیکن اب حلال ہو گیا اگر
کوئی نئی بات پیدا ہوئی ہوتی تو بھی بات تھی جب کوئی نئی بات پیدا نہیں ہوئی تو پھر یہ مقابلہ کیوں
ہے اس پر حضرت طلحہ نے کہا۔ وہ بھی حضرت زبیر کے ساتھ تھے کہا کہ آپ نے حضرت عثمان
کے قتل پر لوگوں کو اکسایا ہے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ میں حضرت عثمان کے قتل میں شریک
ہونے والوں پر والوں پر لعنت کرتا ہوں پھر حضرت علی نے حضرت زبیر سے کہا کہ کیا تم کو یاد نہیں کہ
رسول کریم ال نے فرمایا تھا کہ خدا کی قسم تو علی سے جنگ کرے گا اور تو ظالم ہو گا۔ یہ سن
کر حضرت زبیر اپنے لشکر کی طرف واپس لوٹے اور قسم کھائی کہ وہ حضرت علی سے ہرگز جنگ
نہیں کریں گے اور اقرار کیا کہ انہوں نے اجتہاد میں غلطی کی۔ جب یہ خبر لشکر میں پھیلی تو سب
کو اطمینان ہو گیا کہ اب جنگ نہ ہوگی بلکہ صلح ہو جائے گی لیکن مفسدوں کو سخت گھبراہٹ
ہونے لگی۔ اور جب رات ہوئی تو انہوں نے صلح کو روکنے کے لئے یہ تدبیر کی کہ ان میں سے
جو حضرت علیؓ کے ساتھ تھے انہوں نے مانے حضرت عائشہ اور حضرت حضرت طلحہ و زبیر کے لشکر پر رات
کے وقت شب خون مار دیا۔ اور جو ان کے لشکر میں تھے انہوں نے حضرت علیؓ کے لشکر پر شب
خون مار دیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک شور پڑ گیا۔ اور ہر فریق نے خیال کیا کہ دوسرے فریق نے
اس سے دھوکا کیا حالانکہ اصل میں یہ صرف سبائیوں کا ایک منصوبہ تھا۔ جب جنگ شروع
ہو گئی تو حضرت علی نے آواز دی کہ کوئی شخص حضرت عائشہ کو اطلاع دے ۔ شاید ان کے ذریعہ
سے اللہ تعالی اس فتنہ کو دور کر دے۔ چنانچہ حضرت عائشہ کا اونٹ آگے کیا گیا لیکن نتیجہ اور
بھی خطرناک نکلا مفسدوں نے یہ دیکھ کر کہ ہماری تدبیر پھر الٹی پڑنے لگی۔ حضرت عائشہ کے
اونٹ پر تیر مارنے شروع کئے۔ حضرت عائشہ نے زور زور سے پکارنا شروع کیا کہ اے لوگو!
جنگ کو ترک کرو۔ اور خدا اور یوم حساب کو یاد کرو لیکن مفسد باز نہ آئے اور برابر آپ کے
اونٹ پر تیر مارتے چلے گئے۔ چونکہ اہل بصرہ اس لشکر کے ساتھ تھے۔ جو حضرت عائشہ" کے
ارد گرد جمع ہوا تھا۔ ان کو یہ بات دیکھ کر سخت طیش آیا اور ام المومنین کی یہ گستاخی دیکھ کر ان
کے غصہ کی کوئی حد نہ رہی اور اور تلواریں کھینچ کر لشکر مخالف پر حملہ آور ہو گئے۔ اور اب یہ حال
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۰۱
انوار خلافت
ہو گیا کہ حضرت عائشہ کا اونٹ جنگ کا مرکز بن گیا۔ صحابہ اور بڑے بڑے بہادر اس کے ارد گرد
جمع ہو گئے اور ایک کے بعد ایک قتل ہونا شروع ہوا لیکن اونٹ کی باگ انہوں نے نہ چھوڑی۔
حضرت زبیر ، زبیر تو جنگ میں شامل ہی نہ ہوئے اور ایک طرف نکل گئے مگر ایک شقی نے ان کے پیچھے
سے جاکر اس حالت میں کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے ان کو شہید کر دیا۔ حضرت طلحہ عین میدان
جنگ میں ان مفسدوں کے ہاتھ سے مارے گئے۔ جب جنگ تیز ہو گئی تو یہ دیکھ کر کہ اس وقت
تک جنگ ختم نہ ہوگی جب ہوگی جب تک حضرت عائشہ کو درمیان سے ہٹایا نہ جائے۔ بعض لوگوں نے
آپ کے اونٹ کے پاؤں کاٹ دیئے۔ اور ہودج اتار کر زمین پر رزمین پر رکھ دیا۔ تب ۔ تب کہیں جاکر جنگ
ختم ہوئی۔ اس واقعہ کو دیکھ کر حضرت علی کا چہرہ مارے رنج کے سرخ ہو گیا لیکن یہ جو کچھ ہوا
اس سے چارہ بھی نہ تھا جنگ کے ختم ہونے پر جب مقتولین میں حضرت طلحہ کی نعش ملی تو حضرت
علی نے سخت افسوس کیا۔
آ
ان تمام واقعات سے صاف ظاہر ہو جاتا ہے کہ اس لڑائی میں صحابہ کا ہرگز کوئی دخل نہ تھا
بلکہ یہ شرارت بھی قاتلان عثمان کی ہی تھی۔ اور یہ کہ طلحہ اور زبیر حضرت علی کی بیعت ہی
میں فوت ہوئے کیونکہ انہوں نے اپنے ارادہ سے رجوع کر لیا تھا اور حضرت علی کا ساتھ دینے کا
اقرار کر لیا تھا۔ لیکن بعض شریروں کے ہاتھوں سے مارے گئے چنانچہ حضرت علی نے ان کے
قاتلوں پر لعنت بھی کی۔
ادھر تو یہ جنگ ہو رہی تھی۔ ادھر عثمان کے قاتلوں کا گروہ جو معاویہ کے پاس چلا گیا تھا۔
اس نے وہاں ایک کہرام مچا دیا۔ اور وہ حضرت عثمان کا بدلہ لینے پر آمادہ ہو گئے۔ جب حضرت
علی کے لشکر سے ان کا لشکر ملا۔ اور درمیان میں صلح کی بھی ایک راہ پیدا ہونے لگئی تو ایک
جماعت فتنہ پردازوں کی حضرت علی کا ساتھ چھوڑ کر الگ ہو گئی۔ اور اس نے یہ شور شروع کر
دیا کہ خلیفہ کا وجود ہی خلاف شریعت ہے احکام تو خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہی ہیں باقی رہا
انتظام مملکت سو یہ ایک انجمن کے سپرد ہونا چاہئے۔ کسی ایک شخص کے ہاتھ میں نہیں ہونا
چاہئے۔ اور یہ لوگ خوارج کہلائے۔ اب بھی جو لوگ ہمارے مخالف ہیں ان کا یہی دعوی ہے
اور ان کے وہی الفاظ ہیں جو خوارج کے تھے۔ اور یہ بھی ہماری صداقت کا ایک ثبوت ہے کہ
ان لوگوں کو اس جماعت سے مشابہت حاصل ہے جسے کل مسلمان بالاتفاق کراہت کی نگاہ سے
دیکھتے چلے آئے ہیں اور ان کی غلطی کے معترف ہیں۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۰۲
انوار خلافت
ابھی معاملات پوری طرح سمجھے نہ تھے کہ خوارج کے گروہ نے یہ مشورہ کیا کہ اس فتنہ کو
اس طرح دور کرو کہ جس قدر بڑے آدمی ہیں ان کو قتل کر دو۔ چنانچہ ان کے دلیر یہ اقرار کر
کے نکلے کہ ان میں سے ایک حضرت علی کو ایک حضرت معاویہ کو اور ایک عمرو بن العاص کو
ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں قتل کر دے گا۔ جو حضرت معاویہ کی طرف گیا تھا اس نے تو
حضرت معاویہ پر حملہ کیا لیکن اس کی تلوار ٹھیک نہیں لگی اور حضرت معاویہ صرف معمولی
زخمی ہوئے۔ وہ شخص پکڑا گیا اور بعد ازاں قتل کیا گیا۔ جو عمرو بن العاص کو مارنے گیا تھا وہ بھی
ناکام رہا۔ کیونکہ وہ بوجہ بیماری نماز کے لئے نہ آئے جو شخص ان کو نماز پڑھانے کے لئے آیا تھا
اس نے اس کو مار دیا اور خود پکڑا گیا اور بعد ازاں مارا گیا۔ جو شخص حضرت علی کو مارنے کے
لئے نکلا تھا اس نے جبکہ آپ صبح کی نماز کے لئے کھڑے ہونے لگے آپ پر حملہ کیا اور آپ
خطرناک طور پر زخمی ہوئے آ۔ ں ہوئے آپ پر حملہ کرتے وقت اس شخص نے یہ الفاظ کہے کہ اے علی !
تیرا حق نہیں کہ تیری ہر بات مانی جایا کرے بلکہ یہ حق صرف اللہ کو ہے (اب بھی غیر مبالعین ہم
پر شرک کا الزام لگاتے ہیں)
ان سب واقعات کو معلوم کر کے آپ لوگوں نے معلوم کر لیا ہو گا کہ یہ سب فتنہ انہی
لوگوں کا اٹھایا ہوا تھا جو مدینہ میں نہیں آتے تھے۔ اور حضرت عثمان سے واقفیت نہ رکھتے تھے
آپ کے حالات نہ جانتے تھے ؟ آپ کے اخلاص ، آپ ۔ آپ کے تقویٰ اور آپ کی طہارت سے
واقف تھے آپ کی دیانت اور امانت سے بے خبر تھے۔ چونکہ ان کو شریروں کی طرف سے یہ
بتایا گیا کہ خلیفہ خائن ہے ، بد دیانت ہے ، فضول خرچ ہے ، وغیرہ وغیرہ۔ اس لئے وہ گھر بیٹھے ہی
ان باتوں کو درست مان گئے اور فتنہ کے پھیلانے کا موجب ہوئے۔ لیکن اگر وہ مدینہ میں
آتے ۔ حضرت عثمان کی خدمت میں بیٹھتے آپ کے حالات اور خیالات سے واقف ہوتے تو کبھی
ایسا نہ ہوتا جیسا کہ ہوا۔
نا
میں نے ان حالات کو بہت مختصر کر دیا ہے ورنہ یہ اتنے لمبے اور ایسے درد ناک ہیں کہ سننے
والے کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ پس یاد رکھو کہ یہ وہ فتنہ تھا جس نے مسلمانوں کے ۷۲
فرقے نہیں بلکہ ۷۲ ہزار فرقے بنا دیے۔ مگر اسکی وجہ وہی ہے جو میں نے کئی دفعہ بتائی ہے کہ
وہ لوگ مدینہ میں نہ آتے تھے۔ ان باتوں کو خوب ذہن نشین کر لو کیونکہ تمہاری جماعت میں
بھی ایسے فتنے ہوں گے جن کا علاج یہی ہے کہ تم بار بار قادیان آؤ اور صحیح صحیح حالات سے
انوار العلوم جلد - ۳
۲۰۳
انوار خلافت
واقفیت پیدا کرو۔ میں نہیں جانتا کہ یہ فتنے کسی زمانہ میں ہوں گے لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ
ہوں گے ضرور لیکن اگر تم قادیان آؤ گے اور بار بار آؤ گے تو ان فتنوں کے دور کرنے میں
کامیاب ہو جاؤ گے۔ پس تم اس بات کو خوب یاد رکھو اور اپنی نسلوں در نسلوں کو یاد کراؤ تاکہ
اس زمانہ میں کامیاب ہو جاؤ ۔ صحابہ کی درد ناک تاریخ سے فائدہ اٹھاؤ اور وہ باتیں جو ان کے
لئے مشکلات کا موجب ہوئی ہیں ان کے انسداد کی کوشش کرو۔ فتنہ اور فساد پھیلانے والوں پر
کبھی حسن ظنی نہ کرنا۔ اور ان کی کسی بات پر تحقیق کئے بغیر اعتبار نہ کر لینا۔ کیا اس وقت تم نے
ایسے لوگوں سے نقصان نہیں اٹھایا ضرور اٹھایا ہے پس اب ہوشیار ہو جاؤ اور جہاں کوئی فتنہ
دیکھو فورا اس کا علاج کرو ۔ توبہ اور استغفار پر بہت زور دینا۔ دیکھو اس وقت بھی کسی طرح
دھو کے دیئے جاتے ہیں۔ ہمارے مخالفین میں سے ایک سرکردہ کا خط میر حامد شاہ صاحب کے
پاس موجود ہے جس میں وہ انہیں لکھتے ہیں کہ نور دین اسلام کا خطرناک دشمن ہے اور انجمن پر
حکومت کرنا چاہتا ہے۔ شاہ صاحب تو چونکہ قادیان آنے جانے والے تھے اس لئے ان پر اس
خط کا کچھ اثر نہ ہوا۔ لیکن اگر کوئی اور ہوتا جو قادیان نہ آیا کرتا تو وہ ضرور حضرت مولوی
صاحب کے متعلق بدظنی کرتا۔ اور کہتا کہ قادیان میں واقعی اندھیر پڑا ہوا ہے۔ اسی طرح اور
بہت سی باتیں ان لوگوں نے پھیلائی ہیں لیکن اس وقت تک خدا کے فضل سے انہیں کچھ
کامیابی نہیں ہوئی۔ لیکن تم اس بات کے ذمہ دار ہو کہ شریر اور فتنہ انگیز لوگوں کو کرید کرید کر
نکالو اور ان کی شرارتوں کے روکنے کا انتظام کرو۔ میں نے تمہیں خدا تعالی سے علم پا کر بتا دیا
ہے اور میں ہی وہ پہلا شخص ہوں جس نے اس طرح تمام صحیح واقعات کو یکجا جمع کر کے تمہارے
سامنے رکھ دیا ہے جن سے معلوم ہو جائے کہ پہلے خلیفوں کی خلافتیں اس طرح تباہ ہوئی
تھیں۔ پس تم میری نصیحتوں کو یاد رکھو۔ تم پر خدا کے بڑے فضل ہیں اور تم اس کی برگزیدہ
جماعت ہو۔ اس لئے تمہارے لئے ضروری ہے کہ اپنے پیشروؤں سے نصیحت پکڑو۔ خدا تعالی
قرآن شریف میں لوگوں پر افسوس کا اظہار کرتا ہے کہ پہلی جماعتیں جو ہلاک ہوئی ہیں تم ان
سے کیوں سبق نہیں لیتے ۔ تم بھی گزشتہ واقعات سے سبق لو۔ میں نے جو واقعات بتائے ہیں وہ
بڑی زبر دست اور معتبر تاریخوں کے واقعات ہیں جو بڑی تلاش اور کوشش سے جمع کئے گئے ہیں
اور ان کا تلاش کرنا میرا فرض تھا کیونکہ خدا تعالی نے جبکہ مجھے خلافت کے منصب پر کھڑا کیا ہے
تو مجھ پر واجب تھا کہ دیکھوں پہلے خلیفوں کے وقت کیا ہوا تھا اس کے لئے میں نے نہایت
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۰۳
انوار خلافت
اسے
کوشش کے ساتھ حالات کو جمع کیا ہے۔ اس سے پہلے کسی نے ان واقعات کو اس طرح ترتیب
نہیں دیا۔ پس آپ لوگ ان باتوں کو سمجھ کر ہوشیار ہو جا سمجھ کر ہوشیار ہو جائیں اور تیار رہیں۔ فتنے ہوں گے اور
بڑے سخت ہوں گے ان کو دور کرنا تمہارا کام ہے۔ خدا تعالی تمہاری مدد کرے اور تمہارے
ساتھ ہو اور میری بھی مدد کرے اور مجھ سے بعد آنے والے خلیفوں کی بھی کرے اور خاص
طور پر کرے کیونکہ ان کی مشکلات مجھ سے بہت بڑھ کر اور بہت زیادہ ہوں گی ر بہت زیادہ ہوں کی دوست کم ہوں
گے اور دشمن زیادہ۔ اس وقت حضرت مسیح موعود کے صحابہ بہت کم ہوں گے۔ مجھے حضرت
علی کی یہ بات یاد کر کے بہت ہی درد پیدا ہوتا ہے۔ ان کو کسی نے کہا کہ حضرت ابو بکر اور عمر
کے عہد میں تو ایسے فتنے اور فساد نہ ہوتے تھے جیسے آپ کے وقت میں ہو رہے ہیں۔ آپ نے
سے جواب دیا کہ ! دیا کہ ار کم بخت حضرت ابر ، ابو بکر اور عمر کے ماتحت میرے جیسے شخص تھے اور میرے
ماتحت تیرے جیسے لوگ ہیں۔ غرض جوں جوں دن گزرتے جائیں گے حضرت مسیح موعود کے
صحبت یافتہ لوگ کم رہ جائیں گے ۔ اور آپ کے تیار کردہ انسان قلیل ہو جائیں گے۔ پس قابل
رحم حالت ہو گی اس خلیفہ کی کہ جس کے ماتحت ایسے لوگ ہوں گے۔ خدا تعالی کا رحم اور فضل
اس کے شامل ہو اور اس کی برکات اور اس کی نصرت اس کے لئے نازل ہوں جسے ایسے مخالف
حالات میں اسلام کی خدمت کرنی پڑے گی۔ اس وقت تو خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ حضرت مسیح
موعود کے بہت سے صحابہ موجود ہیں۔ جن کے دل خشیت الہی اپنے اندر رکھتے ہیں۔ لیکن یہ
ہمیشہ نہیں رہیں گے۔ اور بعد میں آنے والے لوگ خلیفوں کے لئے مشکلات پیدا کریں گے۔
میں خدا تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ خدا آنے والے زمانہ میں اپنے فضل اور تائید سے ہماری
جماعت کو کامیاب کرے اور مجھے بھی ایسے فتنوں سے بچائے اور مجھ سے بعد میں آنے والوں کو
بھی بچائے۔ آمین۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۰۵
بسم الله الرحمن الرحیم
محمده و فصلی علی رسوله الكريم
انوار خلافت
تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی
جو حضور نے ۳۰ / دسمبر ۱۹۱۵ء کو مسجد اقصیٰ میں بوقت کے بجے صبح فرمائی )
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کرشن ، بدھ ، مسیح
اور مہدی ہونے کا ثبوت
أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً من فَبَعَثَ اللَّهُ النَّبِيِّنَ مُبَشِّرِينَ وَ مُنْذِرِينَ - وَ أَنْزَلَ
مَعَهُمُ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ لِيَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ فِيْمَا اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَ مَا اخْتَلَفَ فِيْهِ إِلَّا الَّذِينَ
اوْ تُوهُ مِنْ بَعْدِ مَا ومَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَتُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ، فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا
فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِهِ ، وَاللَّهُ يَهْدِى مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (البقرة : (۲۱۴)
تمام مذاہب ایک ہی مذہب کی شاخیں ہیں میں اس وقت جس قدر مذاہب موجود
اس میں کوئی شک نہیں ہو سکتا کہ دنیا
کی اس
میں کوئی فلک شیر
ہیں وہ تمام کے تمام در حقیقت کسی ایک ہی مذہب کی شاخیں ہیں اور ان کی جڑ ایک ہی ہے مثلاً
مسلمانوں میں ہی دیکھ لو کئی ایک فرقے ہیں ، کوئی حنفی ہے ، کوئی شافعی کوئی حنبلی ہے کوئی
مالکی کوئی شیعہ کوئی سنی کوئی ظاہری ہے کوئی باطنی کوئی خارجی ہے کوئی چکڑالوی یہ مختلف
فرقے ہیں مگر ان تمام کی اصل در حقیقت ایک ہی ہے اور یہ مختلف فقہاء کے نکلنے کی وجہ سے
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۰۶
انوار خلافت
پیدا ہو گئے ہیں۔ اسلام اصل میں ایک ہی تھا اور اس کے اصول اور فروغ بھی ایک ہی تھے
لیکن جب مختلف علماء نکلے اور انہوں نے قرآن کریم کی آیات کے مختلف معنی کئے تو کچھ کچھ مختلف علماء نے
لوگ ہر ایک کے ساتھ شامل ہو گئے ۔ اس لئے کوئی مالکی بن گیا کوئی شافعی ، کوئی حنبلی بن گیا
کوئی حنفی کوئی شیعہ بن گیا کوئی سنی پس جس طرح اسلام کے سب فرقوں میں یہ بات پائی جاتی
ہے اس طرح تمام مذاہب میں بھی یہی بات ہے۔ جس وقت بنی نوع انسان پیدا ہوئے تھے اس
وقت خدا تعالٰی نے ایک ہی مذہب پر سب کو قائم کیا تھا اور سب کا ایک ہی مذہب تھا۔ لیکن
جب یہ لوگ اپنے مذہب میں مست ہو گئے اور دنیا میں پڑ کر خدا تعالیٰ کو بھول گئے تو خدا کی
طرف سے ان میں ایک نبی مبعوث ہوا۔ اس نے ان کو کہا کہ آؤ میں تمہیں خدا کی طرف لے
جاؤں اور تمہاری سستی اور کاہلی کو دور کر کے تمہیں پاک و صاف کر دوں۔ اس وقت کچھ
لوگ تو ایسے نکلے جنہوں نے ضد تکبر اور عزت کے گھمنڈ کی وجہ سے اسے قبول نہ کیا اس لئے
ان کی دو جماعتیں بن گئیں۔ ایک وہ جس نے دنیا کے لحاظ سے سب سے پہلے آنے والے نہی کو
قبول کیا اور دوسری وہ جس نے قبول نہ کیا۔ اور اس طرح اس نبی کے ماننے والوں اور نہ ماننے
والوں میں فرق ہو گیا۔ لیکن وہ لوگ جنہوں نے اس نبی کو مانا تھا ان میں آہستہ آہستہ کمزوریاں،
بدیاں اور برائیاں آنی شروع ہو گئیں۔ اور ان میں سے کچھ عرصہ کے بعد ایسے لوگ پیدا ہو گئے
جو دین میں بہت کمزور تھے اس لئے کچھ مدت کے بعد ان کی حالت بدل گئی۔ اور وہ ویسے نہ
رہے جیسے نبی کے زمانہ میں تھے۔ بلکہ دین سے بے بہرہ ہو گئے اس لئے ایک اور نبی آیا اور اس
نے آکر سب کو اپنی طرف بلایا لیکن اس کو پہلے نبی کے کچھ ماننے والوں نے اور کچھ نہ ماننے
والوں نے قبول کیا۔ اس وقت تین مذاہب کے لوگ ہو گئے ایک وہ جنہوں نے پہلے نبی کو نہ مانا
تھا اور دوسرے کو بھی نہ مانا در سرے وہ جنہوں نے پہلے نبی کو تو مان لیا تھا مگر دوسرے کو نہ مانا تھا
اور تیسرے وہ جن میں کچھ ایسے شامل تھے جنہوں نے پہلے نبی کو مانا تھا۔ اور کچھ عرصہ تو یہی تین
مذہب رہے۔ مگر جب دوسرے نبی کے ماننے والے لوگوں میں بھی نقص پیدا ہو گئے اور وہ خدا
کے پیارے اور پسندیدہ نہ رہے تو خدا تعالیٰ نے ایک تیسرا نبی بھیجا۔ جس کو پہلے تین مذاہب کے
لوگوں میں سے کچھ کچھ نے قبول کیا اب چار مذہب ہو گئے۔ ایک مدت تک تو اس چوتھے نبی کے
تابع لوگ اس قابل رہے کہ خدا تعالی کے احکام کو بجالاتے اور اس کی رضامندی کے حاصل
کرنے والے کام کرتے۔ لیکن رفتہ رفتہ یہ بھی خدا کو بھول گئے۔ اور ان میں ایسے بھی لوگ
انوار العلوم جلد - ۳
۲۰۷
انوار خلافت
پیدا ہو گئے جنہوں نے نبی کے ذریعہ خدا تعالی کے نشان نہ دیکھے تھے اس لئے ان میں بدیاں اور
نقص پیدا ہو گئے۔ جب خدا تعالیٰ نے ان کی یہ حالت دیکھی تو ایک اور نبی بھیج دیا جس کے
آنے پر ایک اور مذہب بن گیا۔ غرض اسی طرح نبی پر نبی آنا شروع ہوا۔ اور جماعت پر جماعت
بننی شروع ہوئی۔ اور یہ اس کا نتیجہ ہے کہ آج ہزاروں ہزار مذاہب دنیا پر موجود ہیں۔ اور جو
مٹ گئے ہیں ان کا کچھ پوچھو ہی نہ ۔ آج کل ایسی کتابیں بنی ہیں جن میں یہ دکھایا گیا ہے کہ آج
تک کس قدر مذاہب ہوئے ہیں۔ اس وقت تک ایک ایسی ہی کتاب کی بائیس جلدیں چھپ
چکی ہیں اس میں عام طور پر ایک صفحہ سے زیادہ ایک مذہب کے حالات کے لئے نہیں دیا جاتا مگر
پھر بھی بہت بڑی ضخیم کتاب بن گئی ہے۔
غرض اس قدر مذاهب در حقیقت مختلف انبیاء کے
ساری دنیا کے لئے ایک مذہب انکار کے نتیجہ میں پیدا ہو گئے ہیں۔ نبی پر نبی آئے۔
اور ہر نبی کے آنے پر ایک اور فرقہ پیدا ہو گیا۔ جس سے اختلاف بڑھتا گیا اور بہت ہی بڑھ گیا
حتی کہ خدا تعالیٰ نے جب دیکھا کہ انسان بے انتہاء فرقوں میں متفرق ہو گئے ہیں حق اور
صداقت سے بہت دور چلے گئے ہیں ظلمت اور تاریکی میں بہت بڑھ گئے ہیں فسق و فجور میں بہت
ترقی کر گئے ہیں عصیان اور طغیان میں حد سے گزر گئے ہیں تو اس نے اس طرف توجہ کی اور
اس کی غیرت نے جوش مارا اور اس کی ربوبیت نے چاہا کہ جس طرح ابتداء میں دنیا میں ایک
مذہب تھا اور اسی ایک پر ہی سب لوگ تھے پھر بھی ایسا ہی ہو۔ اس کے لئے اس نے ایک ایسا
نبی بھیجا جو تمام دنیا کے لئے تھا اور جو سب کو ایک کرنے آیا تھا اور وہ آنحضرت ا تھے۔
خدا تعالیٰ نے چاہا کہ جس طرح وہ آسمان پر ایک ہے اسی طرح اس کے بندوں میں بھی ایک ہی
رسول آئے جو تمام دنیا کو اس کی طرف بلائے۔ چنانچہ ایک ایسا ہی نبی آیا۔ لیکن سنت اللہ کے
مطابق ضروری تھا کہ جس طرح اس سے پہلے آنے والے نبیوں کی مخالفت کی گئی اسی طرح اس
کی بھی کی جائے۔ اور مخالفت کا ہونا ضروری بھی ہے کیونکہ جب تک مخالفت نہ ہو صداقت اور
حقانیت اچھی طرح نہیں کھلتی۔ پس ضروری تھا کہ اس نبی کی مخالفت بھی ہو۔ چنانچہ ہوئی اور
بڑے زور سے ہوئی اس لئے ایک اور مذہب قائم ہو گیا۔ لیکن اس نبی کے مبعوث کرنے سے
جو خدا تعالی کا یہ منشاء تھا کہ تمام دنیا پر ایک مذہب ہو۔ وہ زائل نہ ہوا خدا تعالٰی نے اس کے
لئے یہ تجویز کی کہ آنحضرت ا کے ذریعہ اس کی ابتداء کی اور حضرت مسیح موعود علیہ