انوارِ خلافت
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 12
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۰۸
انوار خلافت
السلام پر اس کی انتہاء رکھی۔ چنانچہ خدا تعالٰی نے فرما دیا کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ
بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ - (الصف : ١٠)
خداوہ ہے جس نے اپنا ایک رسول ہدایت کے ساتھ بھیجا ہے اور اس لئے بھیجا ہے تاکہ
تم سب ایک امت بن جاؤ۔ اور ایسا ہی ضرور ہو کر رہے گا۔ خواہ مشرک لوگ اس کو ناپسند ہی
کرتے ہوں۔ تمام علم حقیقی رکھنے والے اس بات پر متفق ہیں کہ یہ آیت مسیح موعود کے متعلق
ہے۔ تو خدا تعالیٰ نے اپنی اس تجویز کو آنحضرت ا کے وقت میں پورا نہ کیا بلکہ آپ کے
خادموں میں سے ایک کو رسول بنا کر کھڑا کر دیا اور اس کے ہاتھ سے اس غرض کو پورا کرایا۔
اس میں شک نہیں کہ آنحضرت ﷺ کو خدا تعالیٰ نے تمام دنیا کے لئے بھیجا اور چاہا کہ تمام
دنیا کو آپ کے ذریعہ اکٹھا کرے مگر اپنی بہت سی مصلحتوں اور حکمتوں کی بناء پر یہ کیا کہ اس
ارادہ کو حضرت مسیح موعود کے وقت پورا کرے۔ ان حکمتوں کو میں انشاء اللہ آگے چل کر بیان
کروں گا۔
خدا تعالیٰ نے تمام دنیا کو ایک مذہب پر خدا تعالیٰ کے تمام کام تدبیر سے ہوتے ہیں قائم کرنے کے لئے ایک تدبیر فرمائی ۔
اور خدا تعالی کی یہی سنت ہے کہ اس کے تمام کام تدبیر سے ہی ہوتے ہیں۔ وہ لوگ جو یہ کہتے
ہیں کہ آسمان سے فرشتے آئیں اور ہمارے لئے سب کچھ بیان کریں۔ وہ غلط کہتے ہیں۔ خدا
تعالی آنحضرت کو مخاطب کر کے فرماتا ہے وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا
بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامِ دد، وَمَا مَتَنَا مِنْ لُغُوبِ ، فَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَ سَبِّحُ بِحَمْدِ
رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ ( ق : ۳۹ ، ۴۰) کہ باوجود اس طاقت اور
قدرت کے کہ میں کُن سے سب کچھ پیدا کر سکتا ہوں۔ پھر بھی میں نے زمین و آسمان اور جو کچھ
ان کے اندر ہے چھ ہی دن میں بنایا ہے۔ ہم سارے کام کو تو كُن سے بھی کر سکتے ہیں لیکن
ہماری حکمت اور مصلحت چاہتی ہے کہ ہم آہستگی سے کریں اور ہم اس طرح کام کرنے سے
تھکتے نہیں اور نہ ہی گھبراتے ہیں۔ پس جبکہ ہم باوجود سب طرح کی طاقت رکھنے کے آہستگی سے د
کام کرنے سے نہیں گھبراتے تو جو انسان ہے اس خیال سے کیوں گھبراتا ہے کہ اس قدر دیر سے
کیوں اسلام کی ترقی ہو رہی ہے۔ تجھے تو چاہئے کہ تیرے مخالفین جو کچھ بھی کہیں اس سے ذرا
نہ گھبرائے اور خدا کے حضور گر کر صبح اور شام اس کی تسبیح کرے۔ وہ خود تیرے سب کاموں کو
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۰۹
کر دے گا اور تیرے دشمنوں کو تباہ کر دے گا۔
انوار خلافت
غرض خدا تعالی کے ہر ایک کام میں آہستگی اور ترتیب ہوتی ہے۔ اور خدا تعالیٰ نے ہر ایک
کام کے لئے ایک تدبیر کی ہوئی ہے۔ دیکھو دنیا کی ہدایت کے لئے خدا تعالی کی طرف سے نبی
آتے ہیں جو دوسرے انسانوں کی طرح ایک انسان ہی ہوتے ہیں لیکن ان کے منوانے کے لئے
کبھی یہ نہیں ہوا کہ آسمان سے فرشتے اترے ہوں۔ اور آکر کہا ہو کہ ان غیوں کو مان لو اور کبھی
یہ نہیں ہوا کہ انبیاء کے منکروں پر آسمان سے گولے برسے ہوں۔ بلکہ قحط پڑتے ہیں، زلازل
آتے ہیں، سیلاب آتے ہیں اور بھی بہت سی بلائیں نازل ہوتی ہیں۔ لیکن نادان یہی کہتے ہیں
کہ یہ کوئی نشان نہیں ہیں یہ تو پہلے بھی ہوا کرتے تھے۔ تو خدا تعالی ہر ایک کام کے لئے تدبیر
فرماتا ہے جیسا کہ آنحضرت ا کی کامیابی کے لئے تدبیر کی تھی اس کام کے لئے بھی خدا
تعالٰی نے تدبیر کی۔ آنحضرت ا کے زمانہ میں بھی خدا نے یہود کو سزا دینے کے لئے ایک
تدبیر فرمائی تھی جو یہ تھی کہ جب آنحضرت ا مدینہ میں تشریف لائے تو آپ نے کفار سے
معاہدہ کیا کہ آپس میں ایک دوسرے کے خلاف کوئی فساد نہ کیا جائے اور مدینہ کی حفاظت میں
مل کر کام کریں لیکن باوجود اس معاہدہ کے وہ شرارتوں سے باز نہ آتے۔ آنحضرت ا ان
کو معاف کر دیا کرتے لیکن جب حالت بہت خطرناک ہو گئی اور رسول کریم ال پر پتھر گرا کر
قتل کرنے کا منصوبہ انہوں نے کیا اور جنگ احزاب کے وقت جبکہ مسلمانوں کی حالت سخت
نازک ہو رہی تھی بر خلاف معاہدہ کے کفار سے مل کر مسلمانوں کو ہلاک کرنا چاہا تو ان کے خلاف
جنگ کرنے کا حکم ہوا۔ لیکن جیسا کہ رسول کریم اے کا طریق تھا آپ غالبا اس جنگ کے بعد
بھی ان لوگوں سے نرمی کرتے۔ لیکن خدا تعالیٰ چاہتا تھا کہ انہیں سزا ہو اس لئے اس نے ایک
تدبیر فرمائی ۔ آنحضرت ا نے جب ان یہود کو کہا کہ آؤ میں تمہاری شرارت کے متعلق
فیصلہ کروں تو انہوں نے کہہ دیا کہ ہم تمہارا فیصلہ نہیں مانتے۔ آپ نے فرمایا اچھا بتاؤ تم اس
معاملہ میں کس کو منصف مقرر کرتے ہو انہوں نے ایک آدمی کا نام لیا۔ لیکن جس کا انہوں نے
نام لیا تھا اس نے ان کے متعلق یہ فیصلہ کیا کہ ان کے سب قابل جنگ مردوں کو قتل کر دیا
جائے۔ اگر آنحضرت ا فیصلہ کرتے تو آپ ضرور نرمی فرماتے جیسا کہ اس قبیلہ کے دو
بھائی قبیلوں سے نرم برتاؤ کر چکے تھے ۔ لیکن خدا تعالیٰ چونکہ چاہتا تھا کہ انہیں ان کے اعمال کی
سزا ملے اس لئے اس نے یہ تدبیر کر دی کہ انہیں کی زبانی ایک شخص مقرر کروا کر انہیں سزا دلوا
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۱۰
انوار خلافت
دی۔ تو اس مقصد کے لئے بھی کہ تمام دنیا ایک مذہب پر ہو جائے۔ خدا تعالیٰ نے اسی طرح ایک
تدبیر فرمائی ہے۔
دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ جب آپس میں تمام دنیا کو ایک مذہب پر لانے کی تدبیر لوگوں کے جھگڑے اور فساد ہوتے ہیں۔ تو
عام طور پر فیصلہ کا طریق یہ مقرر کیا کرتے ہیں کہ کچھ پنچ مقرر کروائے جاتے ہیں۔ یا اس طرح
کہ ہر ایک فریق اپنی اپنی طرف سے ایک شخص کو مقرر کر دیتا ہے اور کہہ دیتا ہے کہ یہ جو کچھ
فیصلہ کرے وہ مجھے منظور ہے۔ اور کبھی اس طرح ہوتا ہے کہ ایک ہی آدمی کو فیصلہ کے لئے تمام
فریق منتخب کر لیتے ہیں۔ دنیا کی تمام حکومتیں بھی اپنے بڑے بڑے امور کی نسبت اسی طرح فیصلے
کیا کرتی ہیں کہ اپنی اپنی طرف سے نمائندے مقرر کر دیتی ہیں اور ان کا ساختہ پرداختہ منظور کر
لیتی ہیں۔ خدا تعالٰی نے بھی چاہا کہ مختلف مذاہب کا فیصلہ بھی اسی طرح ہو اس لئے اس نے ایسی
تدبیر کی کہ تمام مذاہب میں سے پنچ مقرر کر دیئے۔ چونکہ اس کا ارادہ تھا کہ ایک دین کو سب
دینوں پر غالب کرے اور ایک ہی دین پر سب کو جمع کرے اس لئے اس نے یہ تدبیر کی کہ
حضرت کرشن کے پیروؤں کو کہہ دیا کہ جب دنیا میں لڑائی فساد بہت پھیل جائے گا فسق و فجود
بہت بڑھ جائے گا۔ اور لوگ خدا کو بھلا دیں گے تو اس وقت کرشن دوبارہ آئے گا۔ اور سب
بدیوں کو آکر دور کرے گا۔ اسی طرح خدا تعالٰی نے بدھ مذہب کے پیرؤوں کو کہہ دیا کہ جب
فتنہ و فساد بڑھ جائے گا اور دنیا خدا سے غافل ہو جائے گی تو اس وقت بدھ دوبارہ آئے گا اور
آکر لڑائی جھگڑوں کا فیصلہ کرے گا۔ اسی طرح مسیحی مذہب والوں کو ان کے مسیح نے کہا کہ اب
میں جاتا ہوں لیکن اس وقت دوبارہ آؤں گا جب کہ قومیں ایک دوسرے پر چڑھیں گی اور دنیا
میں فساد پھیل جائے گا۔ تب میں آکر صلح کراؤں گا۔ اسی طرح خدا نے آنحضرت ا کے
مونہہ سے یہ کہلایا کہ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوبِهِم ( الجمعه : (۴) یہ رسول آخری
زمانہ میں بھی آئے گا اور اس وقت کے لوگوں کو پہلوں کی طرح بنا دے گا۔ غرض تمام مذاہب
کے بانیوں کی طرف سے یہ کہلا دیا گیا تھا کہ ہم دوبارہ آئیں گے۔ اس لئے ان کے پیروؤں نے
ان کے دوبارہ آنے کی توقع رکھی۔ حضرت کرشن کے پیرو اس بات کے منتظر تھے کہ کرشن آئے
گا۔ حضرت بدھ کے پیرو اس بات کے منتظر تھے کہ بدھ آئے گا۔ حضرت مسیح کے پیرو اس بات
کے منتظر تھے کہ مسیح آئے گا۔ اور آنحضرت ﷺ کے پیرو اس بات کے لئے چشم براہ تھے کہ
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۱۱
انوار خلافت
محمد مہدی آئے گا۔ اور سب سے یہ آپس کے اختلاف اور لڑائی جھگڑوں کے بند کرنے اور
ایک مذہب پر قائم کرنے کے لئے کہلایا جا رہا تھا۔ ہندو مسلمان ، عیسائی اور یہودی سب آپس
میں جھگڑتے تھے اور ہر ایک کی چاہتا تھا کہ دوسرے کو برباد کر دے۔ لیکن خدا تعالیٰ نے اس
لڑائی جھگڑے کو دور کرنے کے لئے یہ تدبیر کی کہ ہر ایک قوم سے ایک ایک پنچ مقرر کرا دیا اور
ہر ایک کو فرما دیا کہ تمہارا نبی دوبارہ دنیا میں آئے گا۔ مولانا روم اپنی مثنوی میں ایک قصہ لکھتے
ہیں کہ چار آدمی کہیں جا رہے تھے ایک امیر نے انہیں کچھ پیسے دیئے ان میں سے ایک نے کہا کہ
ہم انگور لے کر کھائیں گے۔ دوسرے نے کہا انگور نہیں عنب لیں گے۔ تیسرے نے کہا نہیں
عنب بھی نہیں راکھ لیں گے۔ چوتھے نے بھی ان تینوں کے خلاف اپنی زبان میں انگور کا نام لے
کر کہا کہ نہیں فلاں چیز لیں گے۔ اس طرح وہ چاروں ایک دوسرے کی بات نہ مانے اور خوب
آپس میں لڑے۔ ایک شخص پاس سے گزر رہا تھا اس نے کہا کیا بات ہے مجھے بتاؤ میں فیصلہ کرتا
ہوں۔ ان میں سے ہر ایک نے اپنی اپنی بات بتائی اس نے کہا لاؤ میں سب کو مطلوبہ شے لا دیتا
ہوں وہ پیسے لے کر انگور خرید لایا اور ان کے سامنے رکھ دیئے وہ سارے ان کو دیکھ کر خوش
ہو گئے اور کھانے لگ گئے۔ اسی طرح خدا تعالٰی نے جو حضرت کرشن ، حضرت با ، حضرت بدھ ، حضرت مسیح
اور آنحضرت ﷺ کی زبان سے ان کے دوبارہ آنے کے متعلق پیشگوئی کرائی تھی وہ بھی
جب پوری ہوئی تو ایک ہی آدمی کے حق میں نکلی وہ کرشن بھی تھا، وہ بدھ بھی تھا وہ مسیح بھی تھا،
اور وہ محمد " بھی تھا۔ خدا تعالیٰ نے ہر ایک قوم کی طرف سے ایک ایک پنچ مقرر کیا تھا جس کے
فیصلہ کے حق ہونے پر وہ یقین رکھتے تھے اور اسے قبول کرنے کے لئے تیار تھے۔ چنانچہ جب
ہندوؤں نے کہا کہ کرشن ہمارا سردار ہے جو کچھ وہ کہے ہم اس کے ماننے کے لئے دل و جان سے
تیار ہیں۔ تو خدا تعالیٰ نے کہا کہ اس کو دوبارہ بھیجا جائے گا۔ اسی طرح بدھوں نے کہا کہ بدھ
ہمارا آتا ہے جو کچھ وہ کے اس کے ماننے سے ہمیں ذرا بھی انکار نہیں ہو سکتا تو خدا نے کہا کہ
اسی کو دوبارہ بھیجا جائے گا۔ اسی طرح جب عیسائیوں نے کہا کہ حضرت مسیح کی ہر ایک بات ہم
دل و جان سے مانتے ہیں تو خدا نے کہا کہ اسی کو بھیجا جائے گا۔ اور اسی طرح مسلمانوں نے کہا کہ
آنحضرت ﷺ ہمارے ہادی اور راہنما ہیں ان کے مونہہ سے نکلی ہوئی ہر ایک بات کا ماننا ہم
پر فرض ہے تو خدا تعالٰی نے کہا کہ انہی کو ہم دوبارہ مبعوث فرمادیں گے۔ یوں خدا تعالیٰ نے ان
قوموں سے ان پنچوں کو قبول کروالیا ۔ تاکہ جب یہ آئیں تو ان کے فیصلہ کو ماننے میں انہیں
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۱۲
انوار خلافت
کوئی تردد نہ ہو اور سب ایک دین پر قائم ہو جائیں۔ چنانچہ یہ چاروں پہنچ آئے مگر چاروں الگ
الگ ہو کر نہیں بلکہ ایک ہی بن کر۔ اب ہندوؤں پر یہ حجت پوری ہوئی کہ تمہارے لئے
حضرت کرشن کا فیصلہ ماننا ضروری ہے۔ پس جبکہ کرشن آگیا ہے تو اس کے فیصلہ کو مان لو۔
بدھوں پر یہ حجت ہوئی کہ ان کا قائم مقام حضرت بدھ آگیا۔ مسیحیوں پر یہ حجت ہوئی کہ ان کا
قرار داده مسیح آگیا۔ اور مسلمانوں پر یہ حجت ہوئی کہ ان کا منتخب کردہ پنچ محمد ال آگیا ۔ خدا
تعالیٰ نے تو سب مذاہب کو ایک بنانے کے لئے یہ تدبیر کی تھی۔ لیکن غلطی اور نا سمجھی سے
ہندوؤں نے سمجھا کہ کرشن آکر ہمارے ہی مذہب کو پھیلائیں گے اور باقی کو نیست و نابود کر
دیں گے۔ یہی بات بد بدھوں ، عیسائیوں اور مسلمانوں نے بھی اپنے اپنے آنے والے نبیوں کے
متعلق خیال کرلی۔ انہوں نے تو صلح کرانے کے لئے اور لڑائی جھگڑوں کو دور کرنے کے لئے آنا
تھا لیکن سمجھا یہ گیا کہ وہ آکر کشت و خون کا بازار گرم کریں گے۔ یہ ایک ایسی غلط فہمی ہر ایک
مذہب والوں کے دلوں میں بیٹھ گئی کہ جس کا اس وقت تک دور ہونا مشکل تھا جب تک کہ وہ
انسان نہ آتا جس کے وہ منتظر بیٹھے تھے۔ چنانچہ وہ آیا اور اس نے آکر ثابت کر دیا کہ جو جو
خیالات تمہارے دلوں میں ہیں وہ غلط اور بیہودہ ہیں۔ میں ہی وہ ہوں جو تمہارے سب کے لئے
آنے والا تھا تا کہ تم کو ایک کروں اور ایک مذہب پر قائم کر کے خدا تعالیٰ کے ایک ہی دین کو
تمام دینوں پر غالب کروں۔ چنانچہ اس نے یہ سب کچھ اس زمانہ میں کر کے دکھا دیا ۔ اگر دیکھا
جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہی ایسا زمانہ ہے جس میں یہ مقصد پورا ہو سکتا ہے اور اس زمانہ میں
کسی ایسے انسان کو آنا چاہئے تھا جو ایک دین پر سب کو قائم کرتا۔ اور پھر وہ سب علامتیں بھی
اس زمانہ میں پوری ہو رہی ہیں جو حضرت کرشن ، حضرت بدھ ، حضرت مسیح اور مہدی کی آمد پر
پوری ہوئی تھیں۔ پس جب کہ زمانہ کے حالات اور واقعات پکار پکار کر بتا رہے ہیں کہ ہر ایک
مذہب کے آنے والے کا یہی وقت ہے۔ اور پھر جبکہ جو علامتیں مقرر کی گئی تھیں وہ بھی پوری
ہو گئی ہیں تو آنے والوں کو بھی آجانا چاہئے۔ لیکن ان سب کی طرف سے ایک ہی مدعی کھڑا ہوا
ہے جس نے کہا ہے کہ میں کرشن ہوں میں بدھ ہوں میں مسیح ہوں اور میں مہدی ہوں۔ پس
وہی ان تمام جھگڑوں کا فیصلہ کرنے والا ٹھہرا۔ اور اگر پہلے نبیوں کو سچا سمجھا جائے تو اسے قبول
کرنے کے سوا کوئی اور چارہ بھی نہیں۔
اب اگر کوئی کہے کہ اس ایک کے آنے سے تو ایک فرقہ دنیا میں زائدہ ہو گیا اور بجائے پہلے
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۱۳
انوار خلاقیت
مذاہب کے ایک مذہب ہو جانے کے ان میں ایک اور کا اضافہ ہو گیا۔ تو اس کا یہ جواب ہے کہ
گو ابتداء میں ایسا ہی خیال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ میں اس دین کو تمام
دینوں پر غالب کروں گا اس لئے ضرور ایک نہ ایک دن ایسا ہو کر رہے گا۔ جس طرح ابتداء میں
ایک چھوٹا سا بادل اٹھتا ہے اور پھر پھیل کر تمام آسمان کو ڈھانپ لیتا ہے اسی طرح اس آنے
والے کا حال ہے۔ گو یہ اس وقت ایک چھوٹے سے ابر کی مانند ہے لیکن وہ دن قریب ہے جبکہ
میں تمام عالم پر پھیل جائے گا۔ کیونکہ جب ہندوؤں کے سامنے یہ پیش کیا جائے گا کہ جس کرشن
کے تم منتظر بیٹھے ہو اور جس کی آمد کی علامات پوری ہو چکی ہیں وہ آگیا ہے۔ تو ان میں سے جو
لوگ صداقت پسند ہوں گے وہ مان لیں گے اور کہیں گے کہ واقعہ میں ہمارا مذہب سچا ہے کیونکہ
جس انسان کے آنے کی ہمیں خبر دی گئی تھی وہ آگیا ہے۔ اسی طرح جب بدھ مذہب والوں کو
کہا جائے گا کہ تمہارا بدھ آگیا ہے اور اس کے آنے کی علامات پوری ہو چکی ہیں تو ان میں سے
جو سمجھدار ہوں گے وہ بڑی خوشی سے قبول کر لیں گے ۔ اسی طرح جب عیسائیوں اور یہودیوں
کو کہا جائے گا کہ جس مسیح کی آمد کے انتظار میں تم بیٹھے ہو وہ دوبارہ آگیا ہے تو ان میں سے
عقلمند انسان بڑے جوش سے اس کا خیر مقدم کریں گے ۔ اور اس طرح وہ مسلمان جو اب تک
اس انسان کے ماننے والوں میں شامل نہیں ہوئے جب آپ کو آنے والا مسیح اور مہدی پائیں
گے تو بڑی خوشی سے قبول کرلیں گے ۔ اس طرح کام بھی ہو جائے گا اور سارے مذاہب والے
خوش بھی ہو جائیں گے کیونکہ ہر ایک ہی سمجھے گا کہ ہمارا ہی مذہب سچا ہے اور ہمارے ہی
مذہب کا غلبہ دوسروں پر ہوا ہے۔ جس طرح وہ انگور کھانے والے سارے کے سارے خوش
ہو گئے تھے اسی طرح یہ لوگ بھی اپنے اپنے مقصود کو پالیں گے تو خوش ہو جائیں گے۔ اور وہ
کام یعنی یہ کہ تمام کو ایک مذہب پر قائم کرنا بھی ہو جائے گا۔
خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اب دنیا پر اس کا ایک ہی مذہب ہو ۔ پس جوں جوں قوموں
کو معلوم ہو گا اور وہ غور کریں گی اس آنے والے کو جو سب کا قائم مقام ہو کر آیا ہے ۔ مان لیں
گی کیونکہ یہ کوئی دوسرا نہیں بلکہ ان کا اپنا ہی ہے۔ کسی دوسرے کو ماننے سے عار آیا کرتی
ہے۔ لیکن جب ہندوؤں کو کرشن ، بدھوں کو بدھ ، مسیحیوں کو مسیح اور مسلمانوں کو آنحضرت
کہیں گے کہ ہمیں مان لو تو پھر کسی کو ان کے ماننے میں کوئی عذر نہ ہو گا۔ اور عذر ہو ہی
کیا سکتا ہے جبکہ وہ اپنے مانے ہوئے نبی کو ہی دوبارہ مانیں گے ۔ اور جب یہ قو میں مان لیں گی تو
انوار العلوم جلد - ۳
الد
انوار خلافت
اور سب انہی میں آجائیں گی کیونکہ باقی سب مذاہب انہی مذاہب کی شاخیں ہیں۔
میں نے ان چار مذاہب کے نام اسلئے لئے ہیں کہ یہ بڑے بڑے مذہب ہیں اور ان کے ماننے
والی بڑی بڑی جماعتیں ہیں ورنہ ہر ایک مذہب میں کسی نہ کسی نبی کے آنے کی پیشگوئی موجود
ہے۔ غرض خدا تعالیٰ نے تمام دنیا پر ایک ہی مذہب قائم کرنے کی یہ تدبیر کی۔ لیکن خدا کی یہ
سنت نہیں ہے کہ مذاہب کو بالکل مٹاکر اور نیست و نابود کر کے ایک ہی مذہب کو رہنے دے۔
اسی سنت کے مطابق اب بھی دیگر مذاہب کچھ کچھ رہیں گے۔ لیکن بہت ہی قلیل تعداد میں ان
کے پیرو ہوں گے جو گویا نہ ہونے کے ہی برابر ہوں گے۔
اس جگہ میں ایک اعتراض کا جو عام طور پر احمدیوں پر ایک اعتراض اور اس کا جواب کیا جاتا ہے اور جو میری پہلی تقریر پر بھی پڑ سکتا ہے
ازالہ کر دینا ضروری سمجھتا ہوں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ مانا کہ تمام مذاہب کے جمع کرنے کے
لئے یہ ایک عمدہ تدبیر ہے کہ سب مذاہب کے نبیوں کی دوبارہ آمد کی خبر دی جائے اور پھر ان
سب کو ایک شخص کے وجود میں ظاہر کیا جائے لیکن یہ ہو کیونکر سکتا ہے کہ ایک ہی شخص کرشن
بھی ہو مسیح بھی ہو محمد " بھی ہو اور اسی طرح اور نبیوں کا بھی مظہر ہو ۔
اس کے جواب میں میں کہتا ہوں کہ چار ناموں والے ایک شخص کا ہونا کچھ بھی مشکل
نہیں۔ میں نے جلسہ کے موقعہ پر اپنی ایک تقریر میں بتایا ہے کہ آنحضرت ا فرماتے ہیں
کہ میرے کئی نام ہیں۔ میرا نام محمد ہے کیونکہ میں سب انسانوں سے بڑھ کر ر خدا خدا تعالی کے
حضور تعریف کیا گیا ہوں۔ میں احمد ہوں کہ مجھ سے بڑھ کر خدا کی تعریف کرنے والا کوئی نہیں۔
میں حاشر ہوں کہ دنیا کو اس کی روحانی موت کے بعد پھر زندہ کروں گا۔ میں ماحی ہوں کہ دنیا کے
کفر اور ضلالت کو مٹانے والا ہوں۔ میں عاقب ہوں کہ میرے بعد کوئی نئی شریعت لانے والا نہی
نہیں ہو سکتا۔ پس اگر آنحضرت ا کے پانچ نام ہو سکتے ہیں۔ تو حضرت مسیح موعود کے چار
نام کیوں نہیں ہو سکتے۔ اس میں تعجب کی کونسی بات ہے۔ اور خدا تعالی کے تو ننانوے نام کے
جاتے ہیں۔ ہمارے نزدیک تو خدا تعالیٰ کے ہزار ہا نام ہیں لیکن اگر ننانوے ہی تسلیم کئے
جائیں۔ تب بھی بات صاف ہے اگر ایک ہستی کے ننانوے نام ہو سکتے ہیں تو چار نام ایک جگہ
کیوں جمع نہیں ہو سکتے ۔ اور یہ تو صفاتی ناموں کا حال ہے۔ ہم تو دیکھتے ہیں کہ اسم ذات بھی
بعض دفعہ ایک سے زیادہ ہوتے ہیں مثلاً ہمارا ہی چھوٹا بھائی تھا جس کا مبارک احمد بھی نام تھا۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۱۵
انوار خلافت
اور دوست احمد بھی۔ کئی لڑکوں کے نام ننھیال والے اور رکھتے ہیں اور ددھیال والے اور ۔
بعض کا تاریخی نام کچھ اور ہوتا ہے اور عام مشہور نام کوئی اور ۔ پس جب عام طور پر متعدد نام
ہوتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ ایک شخص کے کے : نام کرشن بدھ مسیح، مهدی ، احمد اور غلام غلام احمد نہ
ہوں۔ جب دنیا میں اور کئی شخصوں کے کئی نام ہوتے ہیں۔ اور اس کی ہزاروں مثالیں موجود
ہیں۔ تو یہ بھی تعجب کی کوئی بات نہیں کہ ایک ہی شخص پہلے کئی اشخاص کے نام پالے۔ ہاں یہ
تعجب کی بات ہے کہ پہلے ہی اصل شخص پھر آجائیں۔ لیکن ہمارا یہ مذہب ہر گز نہیں کہ حضرت
مسیح موعود وہی مسیح ہیں جو بنی اسرائیل کے لئے مبعوث ہوئے تھے۔ یا وہی بدھ ہیں جو بدھ
مذہب کا بانی تھا۔ یا وہی کرشن ہیں جو ہندوؤں میں بھیجا گیا تھا۔ یا ری محمد ال ہیں جو تیرہ سو
سال ہوئے عرب میں مبعوث ہوئے تھے ۔ بلکہ ہم تو کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ان سب کے نام
ایک شخص کو دے دیئے ہیں۔ اور ایک شخص کے بہت سے نام رکھنا ہرگز قابل تعجب نہیں۔
قابل تعجب یا تو یہ بات ہو سکتی تھی کہ پہلے ہی آدمی اپنے اپنے جسم عنصری کے ساتھ واپس
تشریف لاتے۔ یا یہ کہ تناسخ کے مسئلہ کے ماتحت ان کی ارواح دنیا میں آتیں اور ان کی روحیں
ایک ہی جسم میں داخل ہو جاتیں۔ لیکن ہم تناسخ کے قائل نہیں اور نہ اس بات کے قائل ہیں
کہ ان پہلے انبیاء کی ارواح ایک شخص میں آکر داخل ہو گئیں ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ چونکہ
پہلے مسیح کی روح حضرت مسیح موعود کے جسم میں آگئی ہے اس لئے وہ مسیح کہلاتے ہیں۔ یا
کرشن کی روح ان کے جسم میں آگئی ہے اس لئے وہ کرشن کہلاتے ہیں۔ یا بدھ کی روح آپ
میں حلول کر گئی ہے اس لئے آپ بدھ کہلاتے ہیں۔ یا آنحضرت ا کی روح مبارکہ نے
آپ کے جسم کو اپنا مسکن بنایا ہے اس لئے آپ محمد " کہلاتے ہیں۔ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ ایک
شخص کئی آدمیوں کے اخلاق اور کمالات حاصل کر کے ان کے نام پا گیا ہے۔ اسلام اس عقیدہ کو
جائز نہیں رکھتا کہ کوئی روح تناسخ کے چکر میں واپس دنیا میں آئے لیکن بروز کو جائز کہتا ہے
کیونکہ تناسخ علیحدہ بات ہے۔ تناسخ تو اس کو کہتے ہیں کہ ایک شخص جو وفات پاچکا ہو اس کی روح
کو خدا تعالیٰ جنت سے نکالے اور کسی اور جسم میں ڈال دے۔ جیسا کہ ہندو کہتے ہیں کہ جو
انسان مر جائے اس کی روح مختلف جانوروں کی شکل اختیار کرتی رہتی ہے کبھی مکھی بنتی ہے ، کبھی
کتا، کبھی بلی، کبھی سنور ، کبھی انسان وغیرہ وغیرہ۔ لیکن یہ ایک لغو بات ہے۔ پس ہمارا یہ کہنا کہ
حضرت کرشن ، بدھ ، مسیح اور آنحضرت" آئے۔ اس سے یہ مراد نہیں کہ رہی آگئے ہیں جو پہلے
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۱۶
انوار خلافت
وفات پاچکے ہیں بلکہ یہ کہ ایک شخص نے ان کے کمالات حاصل کرنے کے باعث ان کے نام
پالتے ہیں۔
پس اگر کوئی شخص ہم پر یہ اعتراض کرے کہ ایک جسم میں اتنے آدمیوں کی ارواح کیونکر
آگئیں تو یہ اس کی غلطی ہے کیونکہ ہم تو تناسخ کے قائل ہی نہیں پھر ہم کیونکر یہ عقیدہ رکھ سکتے
ہیں کہ ایک شخص میں متعدد آدمیوں کی ارواح حلول کر گئی ہیں۔ پس ہم پر ایسا اعتراض کرنے
والا صرف ہمارے عقائد سے ناواقف ہونے کے باعث ایسا اعتراض کرتا ہے۔ پس جبکہ ہم تناسخ
کی رو سے کسی کا دوبارہ آنا نہیں مانتے اور یہ بھی نہیں مانتے کہ کوئی مرکز دوبارہ اس دنیا میں آ
سکتا ہے۔ کیونکہ قرآن شریف اس بات کو بڑے زور سے رد کرتا ہے تو پھر ہمارے اس عقیدہ پر
کہ ایک شخص نے کئی نبیوں کے نام حاصل کر لئے ہیں کیا اعتراض پڑ سکتا ہے۔ ایک متعصب
مسلمان جو یہ نہیں مانتا کہ بدھوں اور ہندوؤں کے مذہب میں بھی کوئی سچائی ہے وہ اس بات
سے انکار کر سکتا ہے کہ کوئی کرشن اور کوئی بدھ مبعوث ہو کر نہیں آئے گا۔ لیکن اس بات کا
منکر نہیں ہو سکتا کہ ایک مہدی آخری زمانہ کی اصلاح کے لئے آنے والا ہے۔ لیکن ایک
صداقت پسند انسان کرشن اور بدھ کے آنے سے بھی انکار نہیں کر سکتا کیونکہ ان کے متعلق جو
پیشگوئیاں تھیں اور ان کے آنے کی جو علامتیں مقرر کی گئی تھیں وہ پوری ہو رہی ہیں۔ تو پھر
کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ یہ نبی نہیں آئیں گے ۔ اگر ان تمام علامات کے ظاہر ہونے پر بھی
کوئی شخص ان نبیوں کے دوبارہ آنے کا منکر ہی ہو تو اس کی مثال بالکل اس شخص کی ہوگی جو
ایک جنگ میں شامل ہو کر زخمی ہو گیا تھا۔ چونکہ بزدل اور بیوقوف آدمی تھا اس لئے تیر لگتے ہی
بھاگ گیا بھاگتے ہوئے اپنے زخم سے خون بھی پونچھتا جاتا تھا۔ اور ساتھ ہی یہ بھی کہتا جاتا تھا کہ
یا اللہ مجھے تیر لگنے والی بات جھوٹ ہی ہو ۔
پس جب پیشگوئیاں پوری ہو گئی ہیں تو کیسا نادان ہے وہ شخص جو یہ کہے کہ ہندوؤں میں
کرشن یا بدھوں میں بدھ کے آنے والی خبر جھوٹ ہے۔ وہ شخص بعینہ اسی قسم کا ہے جو خون
بھی پونچھتا جائے اور کہے کہ الہی جھوٹ ہی بھی ہو۔ یہ پیا پیشگوئیاں ضرور بچی ہیں اور نبیوں کا کلام
ہیں۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو کلام ہوتا ہے وہ سچا ہوتا ہے اور جو شیطان کی طرف سے
ہوتا ہے وہ جھوٹا ہوتا ہے۔ پس جبکہ ہم ان پیشگوئیوں کو بھی جھوٹا نہیں کہہ سکتے اور تناسخ کے
بھی قائل نہیں ہیں۔ تو اب ایک ہی طریق ہے اور وہ یہ کہ چونکہ کہا گیا ہے کہ کرشن آئے گا۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۱۷
انوار خلافت
اور وہ تناسخ کی رو سے انہیں سکتا مگر اس کی علامتیں پوری ہو گئی ہیں۔ اس لئے ہم یہ مان لیں
کہ کوئی شخص اس کی خوبو پر آئے گا۔ پھر کہا گیا ہے کہ بدھ دوبارہ آئے گا اور اس کے آنے کی
علامتیں بھی پوری ہو گئی ہیں لیکن وہ تناسخ کی رو سے آنہیں سکتا اس لئے ہمیں مانا پڑے گا کہ
کوئی شخص اس کے کمالات حاصل کر کے اس کا نام پاکر آئے گا۔ اسی طرح کہا گیا تھا کہ مسیح
دوبارہ آئے گا۔ اور اس کے دوبارہ آنے کی جو علامتیں بتائی گئی تھیں وہ پوری بھی ہو گئی ہیں۔
لیکن چونکہ وہ فوت ہو چکا ہے۔ اس لئے ماننا پڑے گا کہ مسیح کے رنگ میں کوئی اور آئے گا نہ
کہ وہی مسیح اس طرح آنحضرت ا کے متعلق پیشگوئی تھی کہ آپ دوبارہ مبعوث ہوں۔
۱۴
گے لیکن چونکہ حقیقتاً آپ کا آنا تعلیم قرآن کے خلاف ہے اس لئے یہی تسلیم کرنا ہو گا کہ آپ
ہی دوبارہ نہیں آئیں گے بلکہ آپ کا بروز اور مثیل آئے گا۔ پس جبکہ قرآن کریم سے سے ثابت
ہے کہ کوئی شخص مرکز دوبارہ دنیا میں نہیں آسکتا اور یہ بھی ثابت ہے کہ تناسخ ایک باطل عقیدہ
ہے اور یہ بھی پایہ ثبوت کو پہنچ گیا ہے کہ حضرت کرشن ، بدھ ، مسیح اور آنحضرت ا کے
دوبارہ آنے کے متعلق جو پیشنگوئیاں ہیں وہ بچی ہیں تو اب سوائے اس کے اور کیا کہا جا سکتا ہے
کہ ان سب کے رنگ اور صفات میں کوئی اور آئے گا۔ اور جب کہ ان کے مثیلوں کا آنا ثابت
ہوا۔ تو پھر ایک ہی شخص کا ان سب کا مثیل ہو جانا بالکل ممکن ہے اور الگ الگ آدمیوں کے
آنے کی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ صفات ایک آدمی میں بہت سی اکٹھی ہو سکتی ہیں۔ کیا یہ
نہیں ہوتا کہ ایک شخص بہادر بھی ہو اور شریف بھی سخی بھی ہو اور رحم دل بھی۔ حاتم ایک
بڑا سخی انسان ہوا ہے ۔ جب کوئی بہت سخی ہو تو اسے خاتم کہتے ہیں۔ رستم ایک بڑا بہادر ہوا ہے
اور جس میں بہت بہادری پائی جائے اسے رستم کہتے ہیں۔ افلاطون ایک بڑا فلسفی ہوا ہے اور جو
کوئی بڑا فلسفی ہو تو اسے افلاطون کہتے ہیں۔ جالینوس ایک بڑا طبیب ہوا ہے اور جو کوئی بڑا
طبیب ہو تو اسے جالینوس کہتے ہیں۔ لیکن کیا یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک ہی شخص بڑا بھی بھی ہو بڑا
بہادر بھی ہو بڑا فلسفی بھی ہو اور بڑا طبیب بھی ہو۔ اور جب ایسا ہو سکتا ہے تو ہم ایسے شخص کو
اس کی چاروں صفات کی وجہ سے حاتم ، رستم، افلاطون اور جالینوس کہہ سکتے ہیں۔ حالانکہ جب
کسی کو یہ نام دیئے جائیں گے تو ان ناموں کے اصلی مصداق دنیا میں نہیں آجائیں گے ۔ بلکہ
میں کہا جائے گا کہ ایک شخص میں ان چار آدمیوں کی صفات اکٹھی ہو گئی ہیں ۔ پھر ذرا شاعروں
کے قصیدوں کو پڑھو تو معلوم ہو جائے گا کہ وہ تو بہت سے انسانوں کے نام اپنے ممدوحوں کی
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۱۸
انوار خلافت
طرف منسوب کرتے ہیں۔ سکندر بھی بناتے ہیں، رستم بھی بناتے ہیں ، افلاطون بھی بناتے ہیں،
حاتم بھی بناتے ہیں پس اس میں کون سی مشکل ہے کہ ایک ہی انسان کو پہلے نبیوں کے نام دیئے
جائیں۔ اگر ہم کسی کو حاتم کہتے ہیں تو اس سے یہ مراد نہیں ہوتی کہ وہی حاتم جو مر چکا ہے
دوبارہ آگیا ہے اس کی روح تناسخ کے طور پر اس میں آگئی ہے بلکہ یہ مراد ہوتی ہے کہ وہ بھی
ایک بڑا سخی تھا اور یہ بھی ایک بڑا سخی ہے۔ تو ایک آدمی میں بہت سی صفات اکٹھی ہو سکتی ہیں
اور اس میں کوئی عجیب اور انوکھی بات نہیں ہے۔ دیکھو آنحضرت ا کو خدا تعالیٰ نے ان
تمام صفات حسنہ سے جو انسانوں میں پائی جاتی ہیں متصف فرمایا ہے۔ اس لئے آپ ابراہیم " راہیم بھی
ہیں نوح بھی ہیں موسیٰ بھی ہیں عیسیٰ بھی ہیں اسماعیل بھی ہیں اسحاق بھی ہیں۔ اور تمام انبیاء
کے جامع ہیں۔ اب بتاؤ ۔ آنحضرت ا جب ایک لاکھ چو میں ہزار انبیاء کے جامع تھے جیسا
کہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے تو آپ میں سب کے نام اکٹھے تھے یا نہیں۔ اگر نہیں تو یہ کہنا جھوٹ
ہے کہ آپ سب نبیوں کے جامع تھے لیکن اگر جامع تھے ۔ یعنی آدم کے کمالات آپ میں پائے
جاتے تھے تو آپ آدم تھے ۔ اگر نوح کے کے کمالات آپ میں پائے جاتے تھے تو آپ نوح تھے۔
اگر ابراہیم کے کمالات آپ میں پائے جاتے تھے تو آپ ابراہیم تھے۔ پس اگر کوئی یہ تسلیم کرتا
ہے کہ آپ سب انبیاء کے جامع تھے۔ اور سب انبیاء کی خوبیاں آپ میں تھیں تو اسے یہ
بھی ماننا پڑے گا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کے نام بھی آپ کے نام تھے۔ جو اس بات سے
انکار کرتا ہے گویا وہ آپ کے جامع کمالات انبیاء ہونے سے بھی انکار کرتا ہے۔ پس جبکہ
آنحضرت کے اتنے ہی نام ہیں جتنے تمام انبیاء تھے۔ تو یہ کون سے تعجب کی بات ہے۔ اگر
حضرت مسیح موعود نے کہا ہے کہ میں محمد ہوں میں کرشن ہوں میں بدھ ہوں۔ یہ ایسا کھلا کھلا
مسئلہ ہے کہ انسان تھوڑا سا غور کرے تو اس پر روز روشن کی طرح ثابت ہو جاتا ہے اور اسے
کچھ شک و شبہ نہیں رہ جاتا۔
غرض میں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کچھ لوگوں نے آتا ہے اور ان کے آنے کے متعلق کچھ
علامتیں مقرر ہیں جو اس وقت پوری ہو گئی ہیں اور جب علامتیں پوری ہو گئی ہیں تو کوئی ان کے
آنے سے انکار نہیں کر سکتا۔ حضرت کرشن کے متعلق جو پیشگوئیاں تھیں وہ پوری ہو گئی ہیں
اور واقعات نے شہادت دے دی ہے اس لئے ان کے آنے کا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ حضرت
بدھ کی آمد کی نسبت جو خبریں اور علامتیں تھیں وہ پوری ہو گئی ہیں اس لئے کوئی نہیں کہہ سکتا
انوار العلوم جلد - ۳
۲۱۹
انوار خلافت
وہ
کہ وہ نہیں آئیں گے۔ اسی طرح حضرت مسیح کی آمد کے متعلق انجیل میں جو بشارتیں تھیں وہ
پوری ہو گئی ہیں۔ اسی طرح آنحضرت ا کے دوبارہ آنے کے متعلق جو بشارتیں تھیں
ان کی آسمان اور زمین گواہی دے رہے ہیں۔ پس ان انبیاء کا آنا ضروری ہے۔ لیکن ہم دیکھتے
ہیں کہ یہ اصل تو واپس نہیں آسکتے اور نہ ہی ان کی روحیں کسی بدن میں داخل ہو کر آسکتی ہیں
اس لئے یہی ماننا پڑتا ہے کہ ان کی صفات اور خصوصیات کا حامل کوئی اور آئے گا اور وہ ایک بنی
شخص میں ہوں گی جو ان کی صفات رکھنے کی وجہ سے انہی کے نام بھی پائے گا۔
اب میں نے یہ تو بتا دیا ہے کہ حضرت مسیح ایک ضمنی اعتراض اور اس کا جواب موعود کے کرشن ، بدھ ، مسیح اور محمد نام ہونے
سے یہ مراد ہے کہ آپ میں ان کی خوبیاں اور صفات ۔ صفات پائی جاتی ہیں۔ لیکن اس پر ایک ضمنی
اعتراض پڑتا ہے اور وہ یہ کہ اگر یہ درست ہے تو اس طرح آنحضرت ا کی ہتک ہوتی
ہے کیونکہ آپ تمام انبیاء کے جامع ہیں اور تمام کی صفات اپنے اندر رکھتے ہیں۔ مگر مرزا
صاحب دعوی کرتے ہیں کہ میں محمد " محمد " بھی ہوں جس سے ماننا ۔ ماننا پڑتا ہے کہ آپ آپ میں دوہرے کمالات
ہیں۔ اس لئے آنحضرت ا سے بڑے ہیں کیونکہ رسول اللہ تمام پچھلے انبیاء کے قائم
مقام تھے مگر مرزا صاحب آپ کے بھی قائم مقام بنے کا دعوی کرتے ہیں۔ لیکن یہ ایک دھوکا لگا
ہے جو کم سمجھی کا نتیجہ ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ آنحضرت ا تمام انبیاء کی تفصیل ہیں اور
حضرت مرزا صاحب آپ کے بروز اور مثیل ۔ لوگ تو کہتے ہیں کہ مرزا صاحب نے صرف چار
نبیوں کے نام اپنے نام قرار دیتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ آپ تمام انبیاء کے نام رکھتے تھے۔
چنانچہ حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ میں عیسی ہوں۔ ہارون" ہوں۔ موسیٰ ہوں۔ ابراہیم
ہوں۔ داؤد ہوں۔ یہ تو اپنے نام لے دیئے ہیں لیکن آپ کے نام ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء
کے نام تھے ۔ اور پھر آپ آنحضرت ﷺ کے غلام ہی تھے۔ کیونکہ آپ نے سب کچھ
آنحضرت کے ذریعہ ہی حاصل کیا تھا۔ آپ کا نام ابر حاصل کیا تھا۔ آپ کا نام ابراہیم ، موسی ، عیسی ، ہارون وغیرہ
اس لئے تھا کہ آپ ان کی تفصیل تھے۔ اور محمد اس لئے تھا کہ آپ ان تمام انبیاء کے جامع
پس بلحاظ الگ الگ صفات کے آ۔ آپ ہر ایک نبی کا نام پانے والے تھے مگر مجموعی رعی لحاظ سے
تھے۔
آپ محمد تھے۔ اور چونکہ آپ نے یہ تمام کمالات محمد " کی اطاعت میں پائے تھے اس لئے آپ
ان کے غلام بھی تھے ۔