انوارِ خلافت
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 13
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۲۰
انوار خلافت
را
حضرت مسیح موعود کے اتنے نام کیوں رکھے گئے اور وہ یہ کہ خدا تعالی کی کا اب ایک اور سوال ہوتا ہے
اور وہ یہ طرف
سے بجائے اس کے کہ یہ کہا جاتا کہ کرشن ، بدھ ، مسیح اور محمد دوبارہ آئیں گے۔ کیوں یہ نہ کیا
گیا کہ سب کی طرف سے ایک ہی نبی کے آنے کی خبر دے دی جاتی۔ اس طرح تمام لوگ ایک
نقطہ پر بھی جمع ہو جاتے۔ اور جب ان انبیاء کی پیشگوئی پوری ہوتی تو کسی کو دھوکا بھی نہ لگتا۔
یہ کیوں کہا گیا کہ کرشن ہی آئے گا؟ یہ کیوں نہ کہہ دیا گیا کہ حضرت کرشن یہ پیشنگوئی کرتے کہ
ایک انسان آئے گا جس کی یہ یہ علامتیں ہوں گی۔ اسی طرح حضرت مسیح ، حضرت بدھ اور
آنحضرت ا سے یہ کیوں کہلایا گیا کہ مسیح اور بدھ اور محمد ہی آئیں گے۔ یہ کیوں نہ کہلا
دیا کہ ایک شخص آئے گا جس کی فلاں فلاں علامتیں ہوں گی۔ اور اگر ایسا نہ کیا گیا تھا تو یہ تو کیا
جاتا کہ ان سے یہ کہلا دیا ہو تا کہ ایک مثیل بدھ آئے گا۔ مثیل کرشن آئے گا۔ مثیل مسیح آئے
گا۔ اور مثیل محمد آئے گا۔ اس کی کیا وجہ ہے کہ ان انبیاء کے اصل نام لے کر کہا گیا کہ میں
دوبارہ آئیں گے۔ ان کے اصل نام رکھ کر دھوکے میں ڈالنے کی کیا وجہ ہے؟
پہلی حکمت اس کی ایک بڑی حکمت تو اب کلی ہے جبکہ ہماری جماعت میں اختلاف پیدا ہوا ہے۔ اگر مثیل کہا جاتا تو آج اس طرح یہ حقیقت نہ کھلتی۔ کیونکہ مثیل کہنے سے
یہ بات نہیں کھلتی کہ وہ جس کا مثیل ہے اس کے برابر ہے یا کم۔ کیونکہ صرف ایک صفت کے
اشتراک سے مثیل بن سکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایک شخص دوسرے کا مثیل ہو لیکن اس کے
تمام کمالات کا جامع نہ ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی بڑھ کر کمالات رکھنے والا ہو۔
پس خدا تعالٰی نے حضرت مسیح موعود کے نام بدھ ، کرشن ، مسیح اور محمد اور سب نبیوں کے جو نام
رکھے ۔ یعنی فرمایا جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الأَنْبِيَاءِ ( تذكره صفحه ۷۹) ۔ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر
ان انبیاء کا مسیح موعود کو مثیل کہا جاتا۔ تو کہنے والے کہہ دیتے کہ آپ نبی نہیں ہیں کیونکہ مثیل
کے لئے ضروری نہیں کہ ہر ایک بات میں مماثلت رکھے ۔ پس ان ناموں کے رکھنے سے بھی
حضرت مسیح موعود کی نبوت کا ثبوت ملتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے آپ کو کرشن کیا ہے اور کرشن ایک
نبی کا نام ہے۔ اس لئے آ۔ لئے آپ بھی نبی ہیں۔ نبی ہیں۔ خدا تعالیٰ نے آپ کو مسیح کہا ہے اور مسیح ایک نبی کا
نام ہے اس لئے آپ بھی نبی ہیں۔ خدا تعالیٰ نے آپ کو محمد کیا ہے اور محمد ایک نبی کا نام ہے
اس لئے آپ بھی نبی ہیں۔ تو گویا پہلے انبیاء کے نام لے کر بتانے اور مثیل نہ کہنے کی یہی وجہ
۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۲۱
انوار خلافت
ہے کہ کیونکہ مثیل کہنے میں یہ نقص ہے کہ یہ کبھی بڑا ہوتا ہے اور کبھی چھوٹا اور کبھی برابر کا۔
اگر مثیل کہا جاتا تو ہمارے مخالف تیسری شق کو لے لیتے ۔ لیکن خدا تعالی نے اس بات کو پہلے ہی
دور کر دیا تاکہ ایسا کرنے کا کسی کے لئے موقعہ ہی نہ رہے۔ دیکھو آنحضرت ﷺ کی نسبت
خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّا اَرْسَلْنَا ہے إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْ سَلْنَا إِلَى فِرْعَونَ
رَسُولاً - النزل : (١٦) حالانکہ آنحضرت ا حضرت موسی نے بہت بڑا درجہ رکھتے
تھے تو مثیل کبھی عین ہوتا ہے کبھی اعلیٰ اور کبھی ادتی۔ تو خدا تعالٰی نے بجائے اس کے کہ ایک
ایسا لفظ رکھتا جو تین پہلو رکھتا تھا جس کا ادنی درجہ لے کر حضرت مسیح موعود کی ہتک کی جاتی ایسا
لفظ رکھ دیا کہ جس سے کوئی اور پہلو نکل ہی نہیں سکتا۔ یعنی خدا تعالیٰ نے اس آنے والے نبی
کو مثیل بدھ نہیں کہا بلکہ بدھ ہی کہا ہے ۔ مثیل کرشن نہیں کہا بلکہ کرشن ہی کہا ہے۔ مثیل مسیح
نہیں کیا بلکہ صحیح ہی کہا ہے ۔ اور اسی طرح واخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ : ( الجمع :(؟)
میں مثیل محمد قرار نہیں دیا۔ بلکہ محمد ہی قرار دیا ہے تاکہ آپ کے درجہ کے کم کرنے والے
آپ کے کمالات کا انکار نہ کر بیٹھیں۔ غرض یہ ایک بڑی حکمت تھی جس کے لئے مثیل نہیں کہا
گیا بلکہ اصل نبی کا نام دیا گیا۔
جو کسی۔
وہ
عظیم الشان حکمت عالی
دینے کے لئے ہوتا ہے۔ مثلاً یہ کہیں کہ فلاں شیر ہے یا یہ
کہیں کہ فلاں شیر کی طرح ہے تو ان دونوں فقروں میں بڑا فرق ہے۔ کیونکہ مثال کے طور پر لفظ
بولنے سے اس طرح مطلب واضح نہیں ہوتا۔ جس طرح مجازا وہی لفظ بول دینے سے ہوتا
ہے۔ چنانچہ کسی کو مثیل شیر کہنے سے جو اس کی حیثیت پیدا ہوتی ہے شیر کہنے سے اس سے بہت
بڑھ کر ظاہر ہوتی ہے۔ تو مسیح موعود کو جو اصل نام دیئے گئے ہیں۔ اور کرشن ، بدھ بدھ ، مسیح ، محمد
کیا گیا ہے اور ان کا مثیل کر کے نہیں پکارا گیا تو اسی لئے کہ تا اس سے آپ کے درجہ کی عظمت
ظاہر ہو۔
تیسری حکمت یہ ہے کہ اگر یہ ہے کہ اگر حضرت کرشن کے منہ سے یہ نہ کہلوایا جاتا کہ کرشن آئے گا بلکہ
مثیل کرشن آئے گا۔ اور حضرت بدھ کے منہ سے یہ نہ کہلوایا جاتا کہ بدھ نہ
آئے گا بلکہ مثیل بدھ آئے گا۔ اور حضرت مسیح کے منہ سے یہ نہ کہلوایا جاتا کہ مسیح آئے گا بلکہ
مثیل مسیح آئے گا۔ اور آنحضرت ا سے یہ نہ کہلوایا جاتا کہ محمد آئے گا بلکہ مثیل محمد"
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۲۲
انوار خلافت
آئے گا۔ تو ان انبیاء کی تمام صفات کو تفصیل دار لکھنے کے لئے دفتر کے دفتر چاہئیں تھے۔ مثلاً
خدا تعالٰی نے انجیل میں فرمایا ہے کہ مسیح علیم تھا اور مثالوں میں باتیں کیا کرتا تھا۔ تو بتایا جاتا کہ
وہ جو مثیل مسیح ہو گا رہ بھی حلیم ہو گا اور مثالوں میں باتیں کرے گا۔ اسی طرح ہر ایک نبی کی ہر
ایک صفت کو بیان کر کے بتایا جاتا کہ یہ یہ اوصاف اس میں بھی ہوں گے اور اگر ہر ایک صفت
کو بیان کر کے اس کو حضرت مسیح موعود کے متعلق بھی قرار نہ دے دیا جاتا تو یہ سمجھ لیا جاتا کہ
باقی صفتیں ان میں نہیں ہیں کیونکہ ان کے متعلق مذکور نہیں ہوئیں۔ لیکن یہ ایک بہت طول
طویل کام تھا مگر جب خدا تعالٰی نے ہر ایک نبی کا نام لے دیا اور بتا دیا کہ یہیں دوبارہ آئے گا تو اس
سے پتہ لگ گیا کہ اس میں جس قدر بھی صفات ہیں وہ سب کی سب بغیر کسی استثناء کے آنے
والے میں ہوں گی۔ اسی طرح اگر قرآن شریف میں آنحضرت ا کی تمام صفات کو
بالتفصیل بیان فرما کر ان کو مسیح موعود کے لئے بھی بیان کیا جا تا تب یہ بات حاصل ہو سکتی تھی۔
لیکن نام لے دینے سے نہایت وضاحت سے یہ بات پوری ہو گئی۔ اور اگر حضرت کرشن یا
حضرت بدھ یا حضرت مسیح یا آنحضرت ا کی کوئی ایک صفت بیان کر دی جاتی اور اس کا
حضرت مسیح موعود کے متعلق ذکر ہوتا لیکن ان کی اور صفات کا ذکر حضرت مسیح موعود کے
متعلق نہ ہوتا۔ تو لوگ کہتے کہ صرف یہی صفت مسیح موعود میں پائی جاتی ہے اور کوئی صفت
نہیں پائی جاتی۔ لیکن خدا تعالیٰ نے پہلے انبیاء کے نام رکھ دیئے تاکہ ان کی الگ الگ صفتیں نہ
گنانی پڑیں۔ اور انجیل کا مطالعہ کرنے والے جو جو خوبیاں حضرت مسیح میں پائیں وہی مسیح
موعود کی تسلیم کریں۔ اور قرآن شریف کے پڑھنے والے جو جو صفات آنحضرت اللہ کی
دیکھیں رہی مسیح موعود کی قرار دیں۔ اسی طرح دوسرے انبیاء کی کتابیں پڑھنے والے جو کوئی
خوبی بھی ان میں پائیں وہی مسیح موعود میں سمجھ لیں ۔ تو خدا تعالیٰ نے ان انبیاء کے نام ہی
حضرت مسیح موعود کے متعلق بول دیئے۔ تاکہ ان کی تمام کی تمام صفتیں آپ میں سمجھی
جائیں۔
ہے کہ اگر یوں کہہ دیا جاتا کہ ایک نبی آئے گا تو خواہ اس کی کتنی ہی چوتھی حکمت تعریف کر دی جاتی پھر بھی اس کی اصل حقیقت نہ کھل سکتی۔ کیونکہ جب
تک کسی چیز کا نمونہ موجود نہ ہو اس وقت تک اس کی اصلیت معلوم نہیں ہو سکتی۔ مثلاً ایسے
لوگوں کو جنہوں نے قادیان کو نہیں دیکھا اس کا نام بتایا جائے تو کوئی یہ خیال کرلے گا کہ قادیان
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۲۳
انوار خلافت
ایک بڑا شہر ہو گا فٹنیں اور موٹر کاریں چلتی ہوں گی سجے سجائے بازار ہوں گے سیرو تفریح کے
بڑے سامان موجود ہوں گے۔ اور کوئی یہ سمجھ لے گا کہ قادیان ایک چھوٹا سا گاؤں ہو گا پانچ
دس شخص ہوں گے ایک پیر بیٹھا ہو گا رطب و یابس ہانک رہا ہو گا۔ اور جس طرح اور سینکڑوں
ہزاروں گریاں ہیں اسی طرح وہ بھی ایک گدی ہوگی اس کے سوا اور وہاں رکھا ہی کیا ہو گا۔ وا اور وہاں رکھا ہی
غرض جو انسان حضرت مسیح موعود کو مانتا ہو گا وہ اپنے دل میں اور ہی نظارہ کھینچے گا۔ اور جو نہیں
مانتا ہو گا وہ کچھ اور ہی۔ لیکن اس قسم کے خیالی نظارے اکثر غلط ہوا کرتے ہیں۔ اور لاکھ میں
سے ننانوے ہزار نو سو ننانوے غلط ہوتے ہیں۔ تو اگر حضرت مسیح موعود کی نسبت یہ کہا جاتا کہ
فلاں زمانہ میں ایک نبی آئے گا جو سب لوگوں کو ایک نقطہ پر بلائے گا۔ تو بعض ختم نبوت کے
خیال سے اس کا ایسا بھونڈا نقشہ بناتے جو دیکھنے کے قابل ہی نہ ہوتا۔ اور بعض غلو کی راہ ھے
اسے کچھ اور کا اور ہی قرار دے لیتے۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے اس کا نمونہ بتا دیا اور کہہ دیا کہ
کرشن ہی آئے گا تاکہ کرشن کے ماننے والے سمجھ لیں کہ وہ اس طرح کا ہوگا۔ یہ اسی طرح کیا
گیا ہے جس طرح جب کسی کو قادیان کا نام بتایا جائے تو ساتھ ہی یہاں کا نقشہ اور صحیح حالات
بھی اس کے سامنے رکھ دیئے جائیں۔ اس سے اس کو دھوکا نہیں لگے گا۔ خدا تعالیٰ نے اس
بات کو مد نظر رکھ کر کہ لوگ جھوٹا نقشہ نہ بنالیں جس سے دھوکا کھا جائیں کچھ نبیوں کے نام ہی
دوبارہ آنے کے لئے رکھ دیئے ۔ تاکہ اس طرح لوگ آسانی سے سمجھ لیں۔ پس اب کوئی
حضرت مسیح موعود کے متعلق جھوٹا نقشہ نہیں کھینچ سکتا کیونکہ اس کے سامنے پہلے نبیوں کے نقشے
موجود ہیں۔
پانچویں حکمت یہ ہے کہ خدا تعالی کی نشاء تھی کہ تمام لوگوں کو اٹھا کر کے ایک ہاتھ پر اور کہ ایک ہاتھ اور کہ کو کر
ایک جگہ جمع کر دے۔ اور ایسا اس وقت تک ہو نہیں سکتا تھا جب تک کہ
جس کے ذریعہ اکٹھا کیا جاتا اس سے لوگوں کو محبت اور انس نہ ہوتا۔ دیکھو ایک راعی جب
بکریوں کو بلاتا ہے تو سب دوڑی آتی ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ یہ ہمیں کوئی کھانے کی چیز دے
گایا آرام کی جگہ لے جائے گا۔ اسی طرح مرغے اپنے پالنے والے کی آواز پر اکٹھے ہو جاتے
ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ہمیں دانہ ڈالے گا۔ اسی طرح کبوتر پالنے والا جب انہیں بلاتا ہے
تو وہ بھاگے آتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ہمیں کھانے کو دے گا۔ تو چونکہ خدا تعالیٰ کو
منظور تھا کہ تمام لوگوں کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرے اور یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا تھا جب تک
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۲۴
انوار خلافت
کہ اس ہاتھ والے سے سب کو محبت نہ ہو۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے ان نبیوں کے نام جن سے
انہیں پہلے ہی محبت اور الفت تھی ایک شخص کو دے دیئے ۔ ہندوؤں کو حضرت کرشن سے محبت
تھی اس لئے انہیں کہا گیا کہ آؤ یہ کرشن آگیا ہے اس کے ہاتھ پر جمع ہو جاؤ۔ مسیحیوں کو حضرت
مسیح کے ساتھ محبت تھی اس لئے انہیں کہا گیا کہ آؤ مسیح آگیا ہے اس کا ہاتھ پکڑلو۔ مسلمانوں کو
آنحضرت ا سے محبت تھی اس لئے انہیں کہا گیا کہ آؤ محمد" آگیا ہے اس کے ہاتھ میں اپنا
ہاتھ دے دو۔ مسلمان لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّه کا نظارہ دیکھنے کے لئے منتظر تھے کہ محمد
کب مبعوث ہوں گے۔ لیکن جب انہیں کہا جائے گا کہ لو تمہارے زمانہ میں محمد نازل
ہو گیا ہے تو بہت خوش ہوں گے اور اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھیں گے کیونکہ جس بات
کا شوق سے انتظار ہو اس کے پورا ہو جانے پر اسے شوق سے قبول بھی کیا جاتا ہے۔ دیکھو
حضرت مسیح نے اپنے بعد دو نبیوں کے آنے کی پیشگوئی کی تھی۔ ایک اپنے سے بڑے کی اور
ایک اپنی ہی آمد ثانی کی لیکن مسیحی لوگ میں کہتے ہیں کہ مسیح کب آئے گا ۔ اور ” وہ نبی " جو تمام
انبیاء کا موعود اور سب نبیوں کا سردار تھا باوجود اس کی پیشگوئی انجیل میں موجود ہونے کے
مسیحی لوگ اس کی آمد کے خواہشمند نہیں۔ مسیح کو خواہ کتنا ہی بڑا کہا جائے پھر بھی وہ آنحضرت
ا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ لیکن مسیحیوں نے اس خوشی اور شوق سے آپ کا انتظار نہ کیا
جس سے وہ مسیح کا انتظار کر رہے ہیں۔ کیونکہ مسیح کو وہ اپنا نبی سمجھتے ہیں اور آنحضرت ال
کو بیگانہ ۔ ان کی حالت اسی طرح کی ہے کہ ایک شخص کو کہا جائے کہ تمہیں بیٹا ملے گا پھر یہ کہا
جائے تمہارا وہ بیٹا مر گیا ہے وہ دوبارہ زندہ ہو کر ملے گا۔ تو اس شخص کو مردہ بیٹے کے زندہ ہو کر
ملنے سے جو خوشی ہوگی وہ دوسرے کے ملنے سے نہ ہوگی۔ چونکہ خدا تعالیٰ کا منشاء تھا کہ تمام
لوگوں کو ایک جگہ جمع کر دے اس لئے ان کی محبت اور شوق کو جوش دلانے کے لئے ان کے
نبیوں کے نام بتا دیے کہ یہی دوبارہ آئیں گے۔ لیکن اگر انہیں یہ کہا جاتا کہ ان کے مثیل آئیں
گے تو انہیں ایسا شوق اور محبت ان سے ملنے کے لئے نہ ہوتی۔ اب مسیحیوں نے بڑے شوق سے
انتظار کیا کیونکہ انہیں حضرت مسیح سے محبت تھی۔ ہندوؤں نے بڑی بے تابی سے انتظار کیا
کیونکہ انہیں حضرت کرشن سے محبت تھی۔ بدھوں نے بڑے جوش سے انتظار کیا کیونکہ انہیں
بدھ سے محبت تھی۔ مسلمانوں نے بڑی خوشی سے انتظار کیا کیونکہ انہیں آنحضرت ا سے
محبت تھی۔ یہ خدا تعالٰی نے ایک تدبیر فرمائی تھی کہ تمام لوگ آنے والے کی انتظار میں محبت
انوار العلوم جلد - ۳
۲۲۵
انوار خلافت
اور شوق رکھیں۔ لیکن جب وہ آگیا تو پتہ لگا کہ وہ مثیل تھا۔
ہے کہ اگر ہر ایک مذہب کی کتابوں میں حضرت مسیح موعود وعود کا نام لکھ دیا جاتا چھٹی حکمت کہ یہ نبی آئے گا اس کو قبول کرلینا تو ہر ایک مذہب والے کسی دوسرے نبی
کی پیشگوئی دیکھ کر اس میں تحریف کر دیتے ۔ یا اس کا نام ہی کاٹ دیتے جیسا کہ ایسا ایک واقعہ
موجود ہے کہ استثناء باب ۱۸ میں آنحضرت ا کے متعلق پیشنگوئی تھی لیکن یہود نے اس
میں تحریف کر دی۔ بات یہ تھی کہ خدا تعالی کے بچے الہاموں کی یہ شان ہوتی ہے کہ وہ بڑی
شان کے ساتھ نازل ہوتے ہیں۔ ورنہ اگر ایسا نہ ہوتا تو ہر ایک شخص یہ کہہ دیتا کہ میں خدا سے
بات پوچھ لوں۔ وہ اپنے اوپر چادر ڈال لیتا اور تھوڑی دیر کے بعد کہہ دیتا کہ مجھے خدا تعالیٰ نے
بتا دیا ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ ہم نے مسیح موعود کو دیکھا ہے کہ آپ کو جب الہام ہوتا تو آپ
پر مردنی کی سی حالت ہو جاتی اور اس طرح آپ کے حلق سے آواز آتی کہ گویا کوئی سخت
تکلیف میں ہے۔ تو خدا تعالیٰ کا کلام خاص شان کے ساتھ نازل ہوتا ہے۔ یہود جو ابھی پختہ
ایمان والے نہ تھے انہوں نے جب الہام کا نازل ہونا دیکھا جس کو خروج باب ۲۰ آیت ۱۸ و ۱۹
میں اس طرح لکھا ہے کہ ”اور سب لوگوں نے دیکھا کہ بادل گرجے ۔ بجلیاں چمکیں ۔ قرنائی کی
آواز ہوئی۔ پہاڑ سے دھواں اٹھا۔ اور سب لوگوں نے جب یہ دیکھا تو وہ ہٹے اور دور جا کھڑے
رہے۔ تب انہوں نے موسی سے کہا کہ تو ہی ہم سے بول اور ہم سنیں۔ لیکن خدا ہم سے نہ
بولے۔ کہیں ہم مر نہ جائیں"۔ تو خدا تعالیٰ نے اس کی سزا ان کو یہ دی کہ "میں ان کے لئے
ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی برپا کروں گا۔ اور اپنا کلام اس کے مونہہ میں ڈالوں گا۔
اور جو کچھ میں اسے فرماؤں گا۔ وہ سب ! وہ سب ان سے کہے گا ) گا استثناء باب اء باب ۱۸ آیت (۱۸) یعنی اب ان
میں سے کسی کو نبی نہ بناؤں گا اور ان کے ساتھ ہم کلام نہ ہوں گا۔ کیونکہ انہوں نے کہا ہے کہ
"خدا ہم سے نہ بولے " بلکہ اسطرح کروں گا کہ بنی اسماعیل جو ان کے بھائی ہیں۔ ان میں نبی
بھیجوں گا۔ جو تجھ (موسی) جیسا ہو گا۔
یہود پہلے تو ڈر گئے تھے اور کہہ دیا تھا کہ ہم سے خدا نہ بولے۔ لیکن جب ان کو یہ سزا ملی
کہ ان میں سے صاحب شریعت نبی ہونے بند کئے گئے اور نبوت کا فیض بنی اسماعیل کی طرف چلا
گیا۔ تو انہیں لالچ پیدا ہوئی کہ اب اگر غیر سے نبی پیدا ہوئے تو ہماری ذلت ہوگی اس لئے
انہوں نے تحریف کر دی۔ اور اس طرح بنا دیا کہ خداوند تیرا خدا تیرے ہی درمیان سے
برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ شه
انوار العلوم جلد ۔
۲۲۶
انوار خلافت
تیرے ہی بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی برپا کرے گا"۔ استثناء آیت ۱۵ ۔ یعنی ” ان کے
لئے ان کے بھائیوں میں ۔ ئیوں میں سے " کی بجائے ” تیرے لئے تیرے تو رے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں
میں سے “ کر دیا گیا۔ لیکن جس نے یہ تحریف کی اسے یہ یاد نہ رہا کہ ۱۵ آیت میں تو میں نے
تحریف کر دی ہے لیکن ۱۸ آیت اس طرح کی ہے۔ پس اگر تمام مذاہب کی کتابوں میں لکھا ہوتا
کہ ایک نبی اسلام میں آئے گا اس کو مان لینا تو ضرور ہر ایک مذہب والے حسد اور دشمنی کی
وجہ سے اس میں ایسی تحریف کر دیتے کہ جس سے کچھ بھی پتہ نہ لگتا۔ خدا تعالیٰ نے اس دھوکا
سے لوگوں کو بچانے کے لئے یہ تدبیر کی کہ انہی کے نبیوں کے نام رکھ دیئے تاکہ وہ بجائے ان
کے کاٹنے کے سب لوگوں کو سناتے پھریں۔ اور اس طرح اس کی آمد سے پہلے خود تمام مذاہب
کے پیروؤں کے ذریعہ اس کی شہرت ہو جائے۔ اور جب آنے والا آئے گا تو لوگ خود سمجھ لیں
گے کہ یہی ہے۔ غرض خدا تعالیٰ نے اسلام کے غلبہ کے لئے یہ تدبیر فرمائی کہ ہر ایک مذہب
والوں کے منہ سے اقرار کرایا کہ فلاں نبی آئے گا۔
یہ
ہے کہ تناسخ کا و لوگ کا مسئلہ جو ایک بہت پرانا مسئلہ ہے۔ لوگ اس کے دھوکا ساتویں حکمت میں نہ پڑیں۔ اور وہ اس طرح کہ تاریخ کے قائل کہتے ہیں کہ جب کوئی
انسان مر جاتا ہے تو اسکی روح کسی اور جسم میں داخل ہو کر دنیا میں آجاتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود کو تمام آنے والے انبیاء کی جگہ بھیج کر بتا دیا کہ روحیں کبھی واپس نہیں آیا
کرتیں اور نہ کوئی اور جسم اختیار کرتی ہیں۔ بلکہ کوئی شخص اس رنگ میں دوبارہ دنیا میں واپس
آسکتا ہے کہ اسکی خوبو کسی اور میں آجائے۔ دیکھو تم اپنے اپنے میون کی آمد کے منتظر تھے وہ
اسی طرح آئے ہیں۔ تو اس طرح خدا تعالیٰ نے عملی رنگ میں تناسخ کا رد کر دیا۔ بیشک لوگ کسی
بات کو دلائل اور براہین سے بھی سمجھ جاتے ہیں لیکن دلائل سے ایسی توضیح نہیں ہو سکتی جیسی
کہ نمونہ سے ہوتی ہے۔ ہندوؤں نے کہا کہ کرشن آئے گا اور یہی تناسخ کے بڑے زور سے
قائل تھے۔ لیکن ایک شخص آیا جو نہ پہلا کرشن تھا اور نہ کرشن کی روح اس میں تھی۔ ہاں
اسکی صفات رکھتا تھا۔ اس لئے وہ کرشن کہلایا۔ اسی طرح مسیحیوں کے کچھ فرقے ہیں جو تناسخ
کے قائل ہیں۔ اب معلوم نہیں ہیں یا نہیں لیکن پہلے تھے۔ ان کو اس غلط عقیدہ سے بچانے
کے لئے مسیح آئے ۔ پھر مسلمانوں میں بھی ایسی جماعت ہے جو تناسخ کو مانتی ہے ان کے اس وہم
کو دور کرنے کے لئے محمد آئے اور اس طرح ہر ایک مذہب والوں پر حجت ہو گئی کہ متناسخ بالکل
انوار العلوم جلد - ۳
۲۲۷
انوار خلافت
غلط ہے۔ لیکن اگر آنے والے نبی کو مثیل کہا جاتا تو اس سے نتائخ کا رد نہ ہو سکتا تھا۔ لیکن جب
انہی کا نام رکھا گیا اور وہ نہ آئے بلکہ ان کے رنگ میں ایک شخص آیا تو یہ بات ثابت ہو گئی کہ
جب خدا تعالیٰ نے ایک شخص کا نام لیا تھا کہ وہ دوبارہ آئے گا اور پھر بھی وہ دوبارہ دنیا میں نہ آیا
بلکہ اس کا مثیل آیا ۔ تو بلا وعدہ کے پہلی ارواح کسی طرح واپس آسکتی ہیں۔
آٹھویں حکمت یہ ہے کہ خدا تعالٰی اپنے نبیوں اور پیاروں کی عزت کو بڑھاتا ہے۔ جب تمام دنیا میں اندھیر ہو گیا لوگ خدا کو چھوڑ کر فسق و فجور میں پڑ گئے اور اس
بات کی ضرورت ہوئی کہ ایک مصلح بھیجا جائے اور ادھر اللہ تعالیٰ نے پسند نہ فرمایا کہ رسول
کریم کی نسبت یہ کہا جائے کہ آپ کی امت کے بگڑنے پر فلاں شخص نے آکر اس کی
اصلاح کی پس اس آنے والے کو آپ کا بروز اور مثیل بنایا اور غیریت کو بالکل مٹانے کے لئے
آپ کا نام اسے دیا تا یہ نہ کہا جائے کہ محمد ﷺ کی امت کے بگڑنے پر کسی اور نے اس کی
اصلاح کی بلکہ یہی کہا جائے کہ امت محمدیہ کی اصلاح محمد نے ہی کی۔ لیکن گو آپ کے لئے خدا
تعالیٰ نے یہ ایک نیا طریق اختیار کیا تھا مگر چونکہ دوسرے انبیاء کی امتوں کی اصلاح بھی اسی
شخص کے سپرد تھی اس لئے ان کے نام بھی اس آنے والے کو دیئے گئے کیونکہ جب خدا تعالیٰ
فضل کرتا ہے تو اس کا فضل وسیع ہو جاتا ہے ۔ غرض اس طرح کی عجیب عجیب حکمتیں تھیں جن
کے لئے ایک ہی انسان کو بھیجا گیا۔ اور آنحضرت اللہ کی امت سے بھیجا گیا۔
یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے ۔ اور و اور حدیث و قرآن کے مطابق لکھا نویں حکمت ہے کہ خدا تعالی کے پیاروں کو جبکہ وہ فوت ہو جاتے ہیں دنیا کے حالات بتائے
جاتے ہیں۔ پس جب دنیا میں ظلمت اور تاریکی پھیل گئی فسق و فجور بڑھ گیا اور ایسی گمراہی پھیل
گئی کہ اس کی نظیر اس سے پہلے کے کسی زمانہ میں نہیں ملتی تو تمام نبیوں کی روحوں کو کرب اور
اضطراب ہوا کہ ہماری امتیں گمراہ ہو رہی ہیں۔ پس خدا تعالیٰ نے ان کے اضطراب اور ان کی
دعاؤں کے ماتحت ایک مصلح کو دنیا میں مبعوث کیا۔ اور ہر ایک نبی کی توجہ اور دعا کی قبولیت کے
اظہار کے لئے اس مصلح کو اسی نبی کا نام دیا ۔
دسویں حکمت یہ ہے مسیح موعود کا نام میں اور محمد نہ رکھا جاتا یہ ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود کا نام بدھ ، کرشن ، مسیح اور محمد نہ رکھا جاتا
تو رسول اللہ اللی کی اس میں سخت تنگ ہوتی۔ اور اگر ان کا مثیل کہا
جاتا تو بھی بڑی ہنگ ہوتی کیونکہ آنحضرت ا نے تو فرمایا کہ لَو كَانَ مُوسَى وَ عِيسَى
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۲۸
انوار خلافت
حَيَّيْنِ مَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتباعى ( اليواقيت والجواهر مرتبه امام شعرانی جلد ۲ ص ) اگر موسیٰ اور عیسی
زندہ ہوتے تو انہیں میری اطاعت کے بغیر کوئی چارہ ہی نہ ہوتا۔ اگر اس بات کا کوئی ثبوت دنیا
کے سامنے پیش نہ کیا جاتا تو لوگ کہہ دیتے کہ (نعوذ باللہ ) یہ بڑ مار دی ہے اس کا کیا ثبوت ہے کہ
وہ آپ کی اتباع کرتے۔ خدا تعالیٰ نے اس بات کو دور کرنے کے لئے یہ لئے یہ کیا کہ حضرت مرزا غلام
احمد صاحب کو ان نبیوں کے کمالات کے ساتھ مبعوث کیا اور آپ کو تمام نبیوں کے نام سے یاد
کیا۔ موسیٰ بھی کہا۔ عیسی بھی کہا۔ ابراہیم بھی کہا۔ داؤد بھی کہا۔ اور پھر جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلل
الأنبياء کہہ کر سب نبیوں کے نام آپ کے نام رکھے اور پھر اس کے ساتھ آپ کو غلام احمد "
بھی کہا اور اس طرح رسول کریم ﷺ کے قول کی سچائی ثابت کی۔ کیونکہ جبکہ ایک شخص
ان سب انبیاء کے کمالات کا جامع ہو کر رسول کریم ﷺ کا غلام کہلایا۔ تو اگر ان ناموں کے
مصداق الگ الگ دنیا میں زندہ ہوتے تو رسول کریم ا کی کیوں غلامی نہ کرتے۔ پس تمام
نبیوں کے نام حضرت صاحب کو دے کر رسول کریم ﷺ کے دعوے کی تصدیق کی گئی ہے۔
لیکن اگر خدا تعالیٰ یہ فرمانا کہ مثیل عیسی آئے گا مثیل موسیٰ آئے گا تو لوگ کہہ سکتے تھے کہ مثیل
تو چھوٹا بھی ہو سکتا ہے پس اس کی غلامی سے یہ ثابت نہیں ہو سکتا کہ اگر وہ انبیاء ہوتے تو وہ بھی
آپ کی غلامی کرتے۔ پس خدا تعالیٰ نے آپ کو پہلے نبیوں کا مثیل نہیں کہا۔ بلکہ مسیح ، نوح،
موسی ، ابراہیم ، داؤد کہا اور سب نبیوں کے کمالات کا جامع کہا۔ لیکن باوجود اس کے محمد " کا غلام
کہا تا معلوم ہو کہ اگر وہ الگ الگ طور پر پہلے نبی دنیا میں ہوتے تو وہ بھی رسول کریم" کا غلام
ہونے کو فخر سمجھتے۔
غرض یہ حکمتیں تھیں حضرت مسیح موعود کے اس قدر نام رکھنے کی اور یہ مصلحتیں تھیں
آپ کو وہی نبی قرار دینے کی اور مثیل نہ کہنے کی۔ جن کو میں نے مختصر الفاظ میں بیان کر دیا ہے۔
م
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۲۹
انوار خلافت
لے اس مضمون میں نظر ثانی کے وقت میں نے اور مضامین بھی زائد کر دیتے ہیں جو لیکچر کے وقت بوجہ کمی وقت بیان نہیں کر سکا۔
حضرت خلیفة المسیح یہاں تک تقریر فرما چکے تھے کہ ایک شخص نے بذریعہ رقعہ ایک سوال دریافت کیا جو یہ تھا کہ آنحضرت ا نے
فرمایا ہے کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہو سکتا تو وہ عمر ہوتا۔ پس جب حضرت عمربی نہیں ہوئے تو پھر آپ کے بعد کوئی اور کس طرح نبی ہو سکتا
ہے۔ اس کا مختصر سا جواب حضور نے اپنی مسلسل تقریر کو بند کر کے جو دیا وہ درج ذیل ہے:۔
حضور نے فرمایا کہ چونکہ رقعہ لکھنے والے غیر احمدی صاحب ہیں۔ اس لئے جواب دیتا ہوں اگر کوئی احمدی پوچھتا تو اسے روک دیتا کیونکہ
دوران گفتگو میں بولنا جائز نہیں۔ جس صاحب نے یہ سوال کیا ہے وہ سن لیں۔ کہ قرآن شریف میں خدا تعالٰی نے نبی کے آنے کی یہ شرط
فرمائی ہے کہ جب دنیا میں ظلمت اور تاریکی ہو جاتی ہے اور دنیا خد اتعالیٰ کو چھوڑ کر بحر عصیان میں گر پڑتی ہے۔ اس وقت نبی آتا ہے اور اس کو
ضلالت کے گڑھے سے آکر نکالتا ہے۔ لیکن حضرت عمر اللہ تو اس زمانہ میں ہوئے ہیں جبکہ چاروں طرف نور ہی نور پھیلا ہوا تھا۔ اور خدا
تعالی کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کے لئے بے شمار ذرائع موجود تھے۔ اس لئے وہ کس طرح نبی ہوتے پھر آنحضرت ا نے ہی یہ بھی فرمایا
ہے کہ آنے والا مسیح نبی ہو گا اس لئے یہ اعتراض نہیں ہو سکتا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا ہاں یہ سوال ہو سکتا ہے کہ حضرت مرزا
صاحب مسیح موعود ہیں یا نہیں۔ اگر آپ مسیح موعود ہیں۔ تو نبی بھی ہیں۔ اور جب آپ مسیح موعود ہیں۔ تو پھر یہ اعتراض نہیں ہو سکتا کہ
ایک
آپ نبی کس طرح ہوئے پس نبوت کے ہونے نہ ہونے پر سوال نہیں ہو سکتا۔ ہاں یہ سوال ہو سکتا۔ سکتا ہے کہ اس حدیث کا کیا مطلب ہے سو
مطلب اس حدیث کا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگر رسول کریم کے بعد فوراہی آپ کی جماعت کو سنبھالنے کے لئے کسی نبی کی ضرورت
ہوتی۔ جس طرح حضرت موسی کے بعد تھی تو حضرت عمر ہی آپ کے بعد نبوت کے مقام پر ترقی پاتے۔ لیکن چونکہ آپ ایک ایسی جماعت تیار
کر کے رخصت ہونے والے تھے۔ جو اپنی نیکی اور تقویٰ میں حضرت موسی کی جماعت سے کئی درجہ زیادہ تھی اور مکمل تھی اس لئے آپ کے
بعد فورا کسی نبی کی بعثت کی ضرورت نہ تھی ۔
کے بعد میں معلوم ہوا کہ دو دوست فوت ہو گئے ہیں۔