انوارِ خلافت
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 6
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۳۶
انوار خلافت
پڑھا ہے ۔ پس خواہ کوئی کتنی عمر کا ہو اور اس کو لکھنا پڑھنا بھی نہ آتا ہو تب بھی اگر وہ کوشش
کرے تو علم دین سیکھ سکتا ہے۔ میں نے ان مشکلات کے دور کرنے کے لئے جو قرآن شریف
پڑھنے والوں کو پیش آتی ہیں کچھ تدابیر کی ہیں۔ جو امید ہے انشاء اللہ مفید ثابت ہونگی۔ پہلی یہ
تدبیر کی ہے کہ قرآن شریف کے پہلے پارہ کا اردو میں ترجمہ کروا کے چھپنے کے لئے بھیج دیا ہے جو
انشاء اللہ کل تک تیار ہو کر آجائے گا ( آگیا تھا) اس ترجمہ کے ذریعہ انشاء اللہ قرآن کریم کے
تیسویں حصہ کے سمجھنے کے قابل تو انشاء اللہ ہماری جماعت کے لوگ ہو جائیں گے۔ دوسری
تدبیر میں نے یہ کی ہے کہ قرآن شریف کے متعلق ایسے سبق تیار کرائے ہیں کہ جن کی مثال
اس سے پہلے نہیں ملتی۔ وہ بھی کل پر سوں تک تیار ہو جائیں گے اور جو پرسوں تک ٹھہریں گے
وہ لے سکیں گے اور جو نہیں ٹھریں گے وہ منگوا سکتے ہیں۔ جو لوگ ان اسباق کو پڑھنا چاہیں وہ
اپنے نام اور پتے دفتر ترقی اسلام میں لکھا دیں۔ ان اسباق میں یہ انتظام کیا گیا ہے کہ ہر لفظ کے
معنی علیحدہ علیحدہ لکھ دیتے ہیں۔ مثلاً بسم اللہ لکھ کر اس کی یوں تشریح کر دی ہے کہ اب کے
معنی ساتھ ۔ اسم کے معنی نام ۔ اور اللہ ایک ایسی ذات کا نام ہے جو تمام نقصوں سے پاک اور
تمام خوبیوں کی جامع ہے۔ اسم ذات ہے۔
امید ہے کہ اگر کوئی ان اسباق کو چار پانچ پارے تک پڑھ لے گا۔ تو سارا قرآن پڑھ سکے
گا۔ ان اسباق کو نمونے کے طور پر پہلے میں نے خود لکھا اور پھر شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کو
دیا۔ انہوں نے فی الحال سورۃ فاتحہ کے سبق لکھے ہیں ۔ ان اسباق کے ساتھ یہ بھی تجویز کی ہے
کہ پڑھنے والوں کے ہوشیار کرنے کے لئے ان کے ساتھ سوالات بھی لکھے گئے ہیں جن کا
جواب لکھ کر بھیجنا ہر ایک طالب علم کا فرض ہوگا۔ مثلا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کا سبق
ختم ہونے کے بعد ایسے سوال دے دیئے گئے ہیں کہ کہ حمن کے کیا معنی ہیں آتی کے کیا معنی
ہیں۔ اور ان سوالوں کے جواب دینے کے لئے یہ شرط ہے کہ سبق دیکھنے کے بغیر ان کا جواب
دیا جائے ۔ جواب کے پرچے تمام طالب علموں کو یہاں بھیجنے ہوں گے ۔ اور یہاں ایک استادان کو
درست کر دے گا۔ اور انہیں لکھ دے گا کہ تم نے فلاں فلاں غلطی کی ہے جو درست کر دی
ہے۔ اس طرح ہماری ساری جماعت کے لوگ جہاں جہاں بھی ہوں گے وہیں قرآن شریف
سیکھ لیں گے ۔ ہمارا کام ہے کہ چیز تیار کر کے قوم کو دے دیں آگے جس کو خدا تعالیٰ توفیق دے
وہ فائدہ اٹھائے ۔ ہم کسی کو زبردستی نہیں سکھا سکتے اس لئے جس کا دل چاہتا ہے خدا تعالیٰ کی
انوار العلوم جلد - ۳
۱۳۷
انوار خلافت
باتوں کو سیکھے آنحضرت کی باتوں سے واقف ہو اور حضرت مرزا صاحب کی باتوں سے
آگاہ ہو ہم اپنی طرف سے ایسے لوگوں کے لئے آسانی بہم پہنچانے کی حتی الوسع کوشش کریں
گے ۔ بہ قرآن شریف کا ایک تو وہ ترجمہ ہو گا جس میں نوٹ اور ترجمہ ہو گا لیکن یہ علیحدہ ہو گا
جس میں الگ الگ الفاظ کے معنی لکھے جائیں گے۔ اس سے آئندہ انشاء اللہ بہت آسانیاں پیدا
ہو جائیں گی۔ موجودہ صورت میں قرآن شریف کے با ترجمہ پڑھنے میں بہت سی مشکلات ہیں۔
کو خاص کر
مثلاً آل ایک لفظ ہے جس ۔ لفظ ہے جس کے معنی خاص کے ہیں۔ یہ ؟ ۔ یہ جس لفظ پر آئے اس کے معنوں کو خاص
دیتا ہے یہ حرف قرآن کریم میں سینکڑوں جگہ پر آتا ہے لیکن چونکہ یہ حرف جب آتا ہے
دوسرے حرف سے مل کر آتا ہے۔ اس لئے عربی زبان سے ناواقف انسان ہر جگہ استاد کا محتاج
ہوتا ہے لیکن اگر کسی کو ان کے معنی الگ بتا دیئے جائیں تو اس ایک حرف سے اسے گویا
سینکڑوں مقامات آسان ہو جائیں گے۔ اب یہ ہوتا ہے کہ ایک شخص مثلاً قادر کے معنی جانتا
ہے مگر جب القَادِرُ آ جائے تو وہ کوئی اور لفظ سمجھنے لگ جاتا ہے۔ پس جب اسے اُل کے معنی
معلوم ہوں گے تو جہاں بھی اور جس لفظ پر بھی یہ آئے گا۔ اس کے معنی وہ خود کر لے گا۔ اور
اس طرح ایک لفظ کے معنی جاننے سے اسے سینکڑوں الفاظ آجا ئیں گے۔
دوسری تجویز یہ ہے کہ جیسا میں نے ۱۲ ۔ اپریل ۱۹۱۴ء کے جلسہ میں بتایا تھا۔ خاص خاص
مسائل پر چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ لکھے جائیں تاکہ عام لوگ ان کو پڑھ کر مسائل دین سے
پوری طرح واقف ہو جائیں تا ایسا نہ ہو کہ بعض پاک ممبر کہلانے والوں کی طرح ان کی جرابیں
ایڑیوں سے پھٹی ہوئی ہوں اور انہیں کوئی پرواہ نہ ہو۔ انہی پاک ممبر کہلانے والوں میں سے
میں نے ایک کو دیکھا ہے کہ ایک ٹانگ پر بوجھ ڈالے اور دوسری کو ڈھیلا چھوڑے نماز پڑھا کرتا
تھا۔ اور ایک دیوار سے ٹیک لگا کر پڑھتا تھا وجہ یہ کہ اس نے حضرت صاحب کو اس طرح پڑھتے
دیکھا تھا۔ حالانکہ آپ بیمار ار تھے اور بعض دفعہ یک لخت آپ کو دوران سر کا دورہ ہو جاتا تھا۔
جس سے گرنے کا خطرہ ہوتا تھا اس لئے آپ ایسے وقت میں کبھی سہارا لے لیا کرتے تھے ۔ ان
لوگوں نے تکبر اور بڑائی کی وجہ سے باوجود حضرت مسیح موعود کی صحبت پانے کے کچھ نہ سیکھا۔
ان میں سے ایسے بھی تھے کہ حضرت صاحب کے سامنے بیٹھے ہوئے اپنی لات پر مکیاں مار رہے
ہوتے۔ اور آہا ہا ہا ہا کرتے۔ کوئی ادب اور کوئی تہذیب ان کو نہ ہوتی۔ میں ان کو دیکھ کر
تعجب ہی کیا کرتا تھا کہ یہ کس طرح کے لوگ ہیں ۔ غرض وہ خالی آئے اور خالی ہی چلے گئے۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۳۸
انوار خلافت
لیکن تم ڈرو کہ خدا تعالیٰ کی گرفت بہت سخت ہوتی ہے۔ وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے احکام
کی قدر نہیں کرتے اور ان کو سیکھنے اور سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے۔ خدا تعالیٰ بھی ان کو نہیں
چاہتا کہ اپنے قرب میں جگہ دے۔ پس میں نے قرآن شریف کے پڑھنے کے لئے یہ تجویزیں کی
ہیں ان سے فائدہ اٹھاؤ اور کچھ حاصل کرلو۔ غرض جماعت کو علم دین سکھانے کی دوسری تدبیر
ایسے ٹریکٹوں کا شائع کرنا ہے جن میں مختلف ضروری مسائل ہوں۔ فی الحال ایک رسالہ مسئلہ
زکوٰۃ پر لکھا گیا ہے جو کل چھپ جائے گا (چھپ گیا ہے ) اس کا آپ لو آپ لوگ خوب مطالعہ کریں اور
ان احکام پر عمل کرنے کی طرف متوجہ ہوں۔ زکوۃ کے متعلق کئی قسم کی غلط باتیں مشہور ہیں۔
بعض کہتے ہیں کہ صرف رجب کے مہینہ میں زکوۃ دی جاسکتی ہے۔ بعض کچھ اور کہتے ہیں اور
پھر کئی قسم کے بہانے اور ذریعے زکوۃ نہ دینے کے نکالے جاتے ہیں۔ حضرت خلیفہ المسیح الاول
فرماتے تھے کہ ایک شخص بڑا مالدار تھا وہ جب زکوۃ دیتا تو اس طرح کرتا کہ ایک گھڑے میں
روپے ڈال کر اوپر تھوڑے سے گندم کے دانے ڈال دیتا اور ایک غریب طالب علم کو بلا کر کہتا
کہ میں نے یہ مال تمہیں دے دیا ہے تم اسے قبول کرو۔ وہ کہتا میں نے قبول کیا۔ پھر وہ اسے
کہتا اس بوجھ کو کہاں اٹھا کر لے جاؤ گے ۔ اس کو میرے پاس ہی بیچ دو اور دو تین روپے لے
لو۔ اس طرح وہ اس کو دو تین روپے دے کر سارا مال گھر میں ہی رکھ لیتا۔ وہ آدمی خوب سمجھتا
کہ اس گھڑے میں روپے ہیں لیکن اس ڈر سے کچھ نہ کہہ سکتا کہ اگر میں نے کچھ کہا تو ان دو
تین روپوؤں سے بھی جاؤں گا۔ تو اس قسم کے حیلے تراشے جاتے ہیں اس کی بڑی وجہ یہی ہے
کہ جاہل لوگ نہیں جانتے کہ زکوۃ دینے کی کیا شرائط ہیں۔ آنحضرت ﷺ نے تو یہاں
تک فرما دیا ہے کہ جو شخص کسی کو صدقہ کا مال دے وہ اس سے نہ خریدے۔ معلوم ہوتا ہے کہ
آنحضرت ﷺ کو معلوم تھا کہ ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا کہ لوگ رو پوؤں پر گیہوں رکھ کر
دھوکا دیں گے اور خود ہی خرید لیں گے۔ اس لئے فرما دیا کہ کوئی صدقہ کا مال دے کر پھر نہ
خریدے ۔ اگر یہ بات انہیں معلوم ہو تو کیوں ایسا کریں۔ ہیں۔ یہ زکوۃ کا رسالہ بارہ صنفی کا ہے۔ اس
کو اگر آپ لوگ اچھی طرح پڑھ لیں اور یاد کر لیں تو کوئی مولوی ان مسائل کے متعلق آپ
سے گفتگو کرنے کی جرأت نہیں کر سکے گا۔ یہ ٹریکٹ بہت محنت اور تحقیق سے تیار کیا گیا ہے۔
جلسہ کے قریب میں نے علماء کی ایک کمیٹی میں بیٹھ کر اور کتب حدیث وفقہ سامنے رکھ کر اس کو
تیار کروایا ہے۔ پڑھنے والے کو معلوم نہیں ہو سکتا کہ فیج اعوج کے زمانہ میں کسی مسئلہ کے
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۳۹
انوار خلافت
متعلق تحقیق کرنے میں کس قدر مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ جنہوں نے یہ انے یہ کام کیا ہے وہی اس کی
مشکلات کو سمجھ سکتے ہیں۔ کئی مسائل ایسے ہیں کہ آئمہ نے ابتداء احادیث کے مرتب نہ ہونے
کی وجہ سے ان میں قیاس سے کام لیا ہے لیکن ہمارے پاس احادیث نہایت مرتب صورت میں
موجود ہیں پس ہمیں ان مسائل پر از سر نو غور اور تحقیق کی ضرورت ہوئی۔ اسی طرح اور بہت
سی مشکلات تھیں جن کو دور کر کے یہ رسالہ تیار کیا گیا ہے جو خدا کے فضل سے بہت عمدہ تیار
ہوا ہے۔ یہ رسالہ بارہ صفحات کا ہے۔ اسی طرح کے اور بھی چھوٹے چھوٹے رسائل مختلف
مسائل مثلاً وراثت ، طلاق ، صدقہ ، نکاح وغیرہ کے متعلق ہوں گے۔ پھر اسی طرح اعتقادات
کے متعلق کہ خدا تعالیٰ کو ہم کیا سمجھیں عرش کیا ہے بہشت دوزخ ، فرشتے ، تقدیر وغیرہ وغیرہ
کے متعلق کیا کیا اعتقاد رکھنے چاہئیں۔ اس زمانہ میں جھوٹے پیروں اور جاہل علماء نے بہت سی
غلط اور بیہودہ باتیں پھیلا رکھی ہیں ۔ آج ہی صوفی غلام محمد صاحب کا خط آیا ہے۔ جس میں وہ
اور وہاں کے دوسرے احمدی بھائی آپ سب لوگوں کو السلام علیکم لکھتے ہیں۔ انہوں نے ا نے اپنے
اس خط میں لکھا ہے کہ ایک شخص احمدی ہوا ہے۔ اس نے بتایا کہ میں ایک پیر کا مرید تھا پہلے
میں نماز پڑھا کرتا تھا لیکن جب اس پیر کا مرید ہوا تو اس نے کہا کہ تم یہ کیا لغو حرکت کرتے ہو۔
خدا تعالیٰ تو فرماتا ہے نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ (ق : (۱۷) کہ ہم رگ جان سے بھی
قریب تر ہیں ۔ پھر تم نماز کیسی اور کس کی پڑھتے ہو۔ تم تو ہندوؤں کے پتھر کے بتوں پر ہنستے ہو
اور خود اینٹوں کی بنی ہوئی مسجد کے آگے سجدے کرتے ہو۔ غرض اس طرح اس نے نماز چھڑا
دی۔ تو ایسے لوگوں نے اس قسم کی باتیں پھیلا کر دین کو بگاڑ دیا ہے ۔ بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں
جن کو بیماری میں کہا جائے کہ علاج کراؤ تو کہہ دیتے ہیں کہ جو خدا کی مرضی وہی ہو گا علاج سے
کیا بنتا ہے۔ یہ خیالات مسئلہ تقدیر کے نہ سمجھنے کا نتیجہ ہیں۔ پس میرا منشاء ہے کہ ایسے مسائل پر
عمدگی کے ساتھ چھوٹے چھوٹے رسائل لکھے جائیں اور زبانی بھی سمجھایا جائے۔ میرا دل چاہتا
ہے کہ اگلے جلسہ پر یا جب خدا تعالیٰ توفیق دے اور جس کو دے تقدیر اور تدبیر کے مسئلہ پر بحث
کر کے بتایا جائے کہ ان دونوں کا آپس میں کیا تعلق ہے۔ کہاں تک تقدیر کو دخل ہے اور کہاں
تک تدبیر کو۔ اس وقت وقت نہیں ورنہ میں بتا دیتا۔ پھر ایک مسئلہ ہستی باری تعالیٰ کا ثبوت ہے
اس کے متعلق میرا ایک لیکچر فیروز پور میں ہوا تھا جس کو میں ایک ٹریکٹ کی صورت میں چھپوا کر
مفت شائع کر چکا ہوں جو اب بھی دفتر اخبار الفضل سے مل سکتا ہے اس میں میں نے خدا تعالیٰ کی
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۴۰
انوار خلافت
ہستی کے ثبوت میں دس دلائل دیتے ہیں۔ ارادہ ہے کہ اسی طرح خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات
کے متعلق ٹریکٹ لکھے جائیں جن میں موٹی موٹی دلیلیں لکھی جائیں۔ اور باریک باتوں میں نہ
پڑا جائے۔ کیونکہ بہت سے ایسے لوگ ہیں کہ جب ان پر کوئی اعتراض کر بیٹھتا ہے تو جواب
نہیں دے سکتے ۔ ان رسائل کو پڑھ کر انشاء اللہ وہ اس قابل ہو جائیں گے کہ کسی کے سوال
کے جواب میں لا جواب نہ ہوں۔ اسی طرح نبیوں کے ثبوت میں ان کے افعال میں ان کے
نشانات میں اور دعا الہام، قیامت وغیرہ کے متعلق جو بہت ضروری باتیں ہیں ، پندرہ پندرہ یا
میں میں صفحات کے رسالے لکھے جائیں۔ جن کو لوگ جلدی سے پڑھ لیا کریں۔ اور جو مہینہ میں
یار بڑھنے سے حفظ ہو ۔ جائیں اور جب تک کوئی دوسرا ٹریکٹ نہ ۔
رو
تین چار بار پڑھنے
طرح یاد کر لیا جایا کرے۔
سرا ٹریکٹ نہ نکلے ۔ پہلے کو اچھی
پس میں نے علم کے حاصل کرنے کے لئے چار تدبیریں بنائی ہیں۔
اول یہ کہ ہر ماہ میں ایک یا دو دفعہ قادیان آؤ اور اگر قرآن پڑھو۔
دوم پہلا پارہ ترجمہ قرآن کا خرید و اور پڑھو۔
سوم اسباق قرآن پڑھو۔
چهارم مختلف رسائل کے ٹریکٹوں کو پڑھو اور حفظ کرو۔
ان باتوں کے علاوہ میرا ایک اور بھی ارادہ ہے مگر وہ ابھی وقت آدمی اور بہت سا روپیہ
چاہتا ہے ۔ اگر میری زندگی میں خدا تعالٰی نے اس کے متعلق اسباب پیدا کر دیئے تو میں اس پر
بھی ضرور عمل کراؤں گا۔ جو یہ ہے کہ کچھ ایسے مدرس مقرر کئے جائیں جو اچھے عالم ہوں۔ وہ
گاؤں یہ گاؤں اور شہر بہ شہر دورہ کرتے پھریں اور ایک جگہ پندرہ میں دن ٹھہر کر وہاں کے
لوگوں کو پڑھا ئیں پھر دوسرے گاؤں میں چلے جائیں۔ اس طرح وہ ہر سال اپنے اپنے مقررہ
علاقے میں دورہ کرتے رہیں ایسا کرنے سے انشاء اللہ بہت سے لو لوگ عالم بن جائیں گے اور
دین سے واقف ہو جائیں گے یہ دین کی ناواقفیت ہی ہے کہ لاکھوں آدمی دہریہ بن گئے ہیں اور
لاکھوں نے دوسرے مذاہب کو اختیار کر لیا ہے۔ اور ایسے انسان جو سیدوں کے گھر پیدا ہوئے
تھے ۔ آج رسول کریم ﷺ کو گالیاں دیتے اور برا بھلا کہتے ہیں اور اسلام کو ایک چھوٹا
مذہب قرار دیتے ہیں۔ جب میں حج کرنے گیا تو میرے ساتھ جہاز میں دو تین نوجوان بیٹھے
ہوئے تھے جو ولایت ولایت پڑھنے بڑھنے کے لئے لئے جا رہے تھے وہ وہ اسلام اسلام کی حمایت میں بڑے زور اور جو جوش
انداز العلوم جلد ۳۰
۱۴۱
انوار خلافت
سے باتیں کرتے۔ ایک کہتا اگر یوں ہو تو یوں ہو جائے۔ دوسرا کہتا اگر یوں ہو تو یوں ہو سکتا
ہے۔ میں نے ان کی کسی بات پر کہا کہ قرآن شریف میں تو یوں لکھا ہے۔ ایک نے مجھے نہس کر
کہا قرآن کو کون مانتا ہے میں نے کہا ادھر تو تم اسلام کی حمایت میں بڑی بڑی باتیں کر رہے تھے
اور ادھر کہتے ہو کہ قرآن کو کون مانتا ہے یہ کیا؟ اس نے کہا میں رسول اللہ کی تو عزت کرتا ہوں
کیونکہ انہوں نے ایک متحد قوم تیار کر دی اور دنیا کو بہت فائدہ پہنچایا لیکن میں قرآن کی کوئی
عزت نہیں کرتا۔ میں نے کہا رسول کریم نے قرآن شریف خود تو نہیں لکھا یہ تو خدا تعالیٰ کا
کلام ہے۔ کہنے لگا یہ انہوں نے لوگوں کو منوانے کے لئے کہہ دیا ہے ورنہ خدا کیا اور اس کی
کتاب کیا۔ میں نے ان باتوں سے سمجھ لیا کہ اسے اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں بہت
دیر تک اسے سمجھاتا رہا لیکن خدا ہی جانتا ہے کہ اس پر کوئی اثر ہوا یا نہیں۔ مگر اتنا میں نے دیکھا
کہ جس دن ہم نے جدا ہونا تھا اس سے ایک دن پہلے ایک ہندو دہریہ نے جو اس کے ساتھ ہی کا
تھا خدا تعالیٰ کی نسبت کوئی سخت لفظ کہا تو وہ اس کے پاس آکر کہنے لگا خدا کی نسبت ایسا نہ کہو۔ یہ
الفاظ سن کر میرا دل دھڑکتا ہے جس سے معلوم ہوتا تھا کہ وہ متاثر ضرور ہوا۔ غرض لوگ
ناواقفی کی وجہ سے اسلام کو چھوڑ رہے ہیں۔ اگر ان کو واقف کر دیا جائے تو وہ سچے مسلمان بن
سکتے ہیں ۔ وہ شخص جس کو ہیرے کی قدر ہی معلوم نہ ہو وہ اسے پھینکتا ہے لیکن جسے معلوم ہو کہ
یہ نہایت قیمتی چیز ہے وہ حتی الوسع کبھی اس کو ضائع نہیں ہونے دیتا۔ میں نے علم کے حاصل
کرنے کی یہ تجاویز کی ہیں سو ان کو کام میں لانے کی تم لوگ کوشش کرو تا اسلام کی قدر اور
قیمت جاننے والے ہو۔ اور اس بیش بہا ہیرے کو رائیگاں نہ جانے دو۔ اگر تم اس کام کے لئے
کوشش کرو گے تو خدا تعالیٰ تمہاری ہمتوں میں برکت دے گا۔ اور جو کوئی اس کام میں اپنا کچھ
وقت لگائے گا خدا تعالیٰ پہلے سے کم وقت میں اس کا کام کر دیا کرے گا۔ میرا دل چاہتا ہے کہ
ہماری جماعت کا ہر ایک فرد اس قابل ہو کہ ہر ایک سوال کا جھٹ جواب دے سکے اور ہر ایک
بات کے متعلق فور اولا کل بنا دے۔
عورتوں کو علم دین سکھاؤ کے وہ لو جو علم کا لکھنا تو ضروری سمجتے ہیں۔ لیکن اس کو
فرض کفایہ جانتے ہیں یعنی وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ایک گھر میں سے خاوند سیکھ لے تو سب کے لئے
کافی ہو جاتا ہے۔ مثلا ابا جان احمدی ہو گئے تو بیٹے بھی بخشے گئے خواہ وہ غیر احمد ی ہی کیوں نہ
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۳۲
انوار خلافت
ہوں۔ لیکن یہ غلط ہے اور بالکل غلط ہے۔ اگر باپ نیک ہے اور بیٹا بد ۔ تو باپ ہی بخشا جائے گا
اور بیٹا سزا پائے گا اور اگر ایک بھائی نیک ہے اور دوسرا بد تو نیک ہی جنت میں جائے گا اور
دوسرا دوزخ میں۔ اگر خاوند نیک ہے اور بیوی بد تو خاوند ہی خدا تعالیٰ کے انعامات کا وارث
ہو گا اور بیوی خدا کے غضب کی۔ پس تم یہ مت سمجھو کہ تمہارے پڑھ لینے سے یا علم دین سے
واقف ہو جانے سے تمہارے بیوی بچے بھائی بہن وغیرہ بخشے جائیں گے بخشا وہی جائے گا جس کا
دل صاف ہو گا اور دل صاف سوائے علم کے ہو نہیں سکتا۔ پس جس طرح تم اپنے لئے پڑھنا
ضروری سمجھتے ہو اسی طرح ان کے لئے بھی پڑھنا ضروری سمجھ کر ان کو پڑھاؤ تا تمہارے گھر
ایسے نہ ہوں کہ صرف تم ہی قرآن جاننے والے ہو اور باقی جاہل بلکہ تمہاری عورتیں بھی
جانتی ہوں۔ خدا خدا تعالیٰ ، ملائکہ ، سزار جزاء و قضاء و قدر و غیره سب احکام سے واقف ہوں۔ خدا
تعالٰی نے عورتوں کو مردوں کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔ اور جہاں مردوں کے لئے حکم آیا ہے
وہاں عورتوں کو بھی ساتھ ہی رکھا ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ
الَّذِي خَلَقَكُمْ مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَ خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً
وَاتَّقُوا اللهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالأَرْحَامَ ، إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا ) (النساء : ٢)
اے لوگو! اپنے رب کا تقوی اختیار کرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا ہے۔ اور تم میں
سے ہی تمہارا جوڑا پیدا کیا ہے۔ پھر ان دونوں سے بہت سی جانیں نکالی ہیں جو بہت سے مرد ہیں
اور بہت سی عورتیں۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جسکے نام سے تم سوال کرتے ہو۔ اور قرابتوں
کا۔ بے شک اللہ تعالیٰ تم پر نگہبان ہے۔ اس آیت سے پتہ لگتا ہے کہ تقویٰ کا حکم صرف
مردوں کو ہی نہیں بلکہ عورتوں کو بھی ہے ۔ پس ان کو بھی دین سے واقف کرو ۔ آنحضرت
کی عورتیں دین سے بڑی واقف تھیں یہی وجہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے
کہ تم نصف دین عائشہ سے سیکھ سکتے ہو اور واقعہ میں آدھا دین حضرت عائشہ نے سکھایا ہے۔
لوگوں نے اس کے غلط معنے کئے ہیں کہ اس طرح ان کو حضرت ابو بکرہ حضرت عمر وغیرہ پر
فضیلت ہو گئی ہے لیکن یہ غلط ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ رسول اللہ نے حضرت عائشہ کی
فضیلت بتائی ہے بلکہ یہ عورتوں کے متعلق جو احکام ہیں وہ ان سے سیکھو ۔ چنانچہ جب بھی صحابہ
کو عورتوں کے متعلق کسی بات میں مشکل پیش آتی تو ان سے ہی پوچھتے۔ حضرت عمرؓ کو ایک
دفعہ یہ وقت پیش آئی کہ مرد عورت سے صحبت کرے اور انزال نہ ہو تو غسل کرنا چاہئے یا
انوار العلوم جلد - ۳
۱۴۳
انوار خلافت
نہیں۔ اس کے متعلق انہوں نے لوگوں سے پوچھا لیکن تسلی نہ ہوئی فرمایا دین کے معاملہ میں کیا
شرم ہے آنحضرت اللہ کی عورتوں سے پوچھنا چاہئے۔ پھر انہوں نے اپنی لڑکی سے پوچھا
جس نے بتایا کہ غسل کرنا فرض ہے رسول کریم اسی طرح کیا کرتے تھے۔ پس اگر آپ کی
بیویاں آپ سے اس قسم کے احکام نہ سیکھتیں تو یہ باتیں ہم تک کس طرح پہنچتیں ۔ حالانکہ ان
میں سے بعض ایسے مسائل ہیں کہ اگر ان کے متعلق معلوم نہ ہوتا تو ہمارا آرام حرام ہو جاتا
زندگی مشکل ہو جاتی اور جینا دو بھر معلوم ہوتا۔ اس آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ او مردو ! کیا
تم اپنے آپ کو عورتوں سے بڑا سمجھتے ہو ۔ تم دونوں کو ہم نے ایک ہی نفس سے پیدا کیا ہے۔ پھر
تم کیوں ان کو اپنے سے علیحدہ سمجھتے ہو ۔ ان کو بھی اپنی طرح کا ہی سمجھو اور جو بات اپنے لئے
ضروری خیال کرتے ہو وہی ان کے لئے کرو۔ خدا تعالیٰ کے اس حکم کے ہوتے ہوئے ہم دیکھتے
ہیں کہ مرد یہ تو کرے گا کہ عورت کو اچھے کپڑے پہنا دے عمدہ زیور بنوا دے لیکن وہ یہ خیال
نہیں کرے گا کہ اس کو دین سکھانا بھی ضروری ہے ۔ کیا لوگ اچھے کپڑے میزوں اور کرسیوں پر
نہیں ڈالتے۔ اور کیا لوگ گھنگرو اپنے گھوڑوں کی گردنوں میں نہیں پہناتے۔ پس جب ان
حیوانوں اور بے جان چیزوں کی آرائش کے لئے بھی رہی کچھ کیا جاتا ہے تو عورتوں اور ان میں
فرق کیا رہا۔ در حقیقت جو شخص عورت کو صرف ظاہری زینت کا سامان دے کر سمجھ لیتا ہے کہ
میں نے اپنا فرض ادا کر دیا وہ عورت پر کوئی احسان نہیں کرتا اور نہ اس کا ہمدرد ہے بلکہ وہ خود
اپنی خوشی کا طالب ہے کیونکہ عورت کی زینت مرد کی خوشی کا باعث ہوتی ہے پس عورت کا
صرف یہی حق نہیں کہ اس کے جسمانی آرام کا مرد خیال رکھے بلکہ اس سے زیادہ کی وہ حقدار
ہے اس کا حق ہے کہ جس طرح انسان خود دین سے واقف ہو اسی طرح اسے بھی دین سے
واقف کرے۔
غرض دین کی تعلیم عورتوں کو بھی ضرور دینی چاہئے کیونکہ جب تک دونوں پہلو درست نہ
ہوں اس وقت تک انسان خوبصورت نہیں کہلا سکتا۔ کیا کانا آدمی بھی خوبصورت ہوا کرتا ہے۔
کس قدر افسوس کی بات ہے کہ اگر کسی کی ایک آنکھ جاتی رہے تو اسے برا معلوم ہوتا ہے۔
لیکن بہت سے ایسے ہیں جو بیوی کی طرف سے کانا بننے کو محسوس بھی نہیں کرتے۔
میں تو باوجود اس کے کہ اور بہت سے کام کرنے پڑتے ہیں گھر میں ضرور پڑھاتا ہوں کیونکہ
عورتوں کو پڑھانا بہت ضروری ہے۔ خدا تعالیٰ نے مرد و عورت کے لئے زوج کا لفظ رکھا ہے۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۴۴
انوار خلافت
بعض لوگوں نے اس کے معنی میاں یا بیوی کے کئے ہیں۔ اور بعض نے جو ڑا کئے ہیں۔ لیکن
عربی زبان میں زوج اس شے کو کہتے ہیں جس کے ملے بغیر ایک دوسری شے نامکمل رہے۔
جوتیوں کے جوڑا میں سے ہر ایک کو زوج کہتے ہیں کیونکہ صرف ایک جوتی کام نہیں دے سکتی۔
پس خدا تعالیٰ نے میاں بیوی کا نام زوج رکھ کر بتایا ہے کہ بیوی کے بغیر میاں اور میاں کے بغیر
بیوی کسی کام کی نہیں ہوتی۔ پس جب مرد و عورت کا ایسا تعلق ہے تو غور کرنا چاہئے کہ عورتوں
کو دین سے واقف کرنا کس قدر ضروری ہوا۔ ہماری جماعت کے وہ لوگ جنہوں نے اپنی
عورتوں کو دین سے واقف نہیں کیا ان کا تلخ تجربہ ہمارے سامنے موجود ہے ان کے فوت ہو
جانے کے بعد ان کے بیوی بچے غیر احمدی ہو گئے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے ان کو کچھ نہ
سکھایا۔ خاوندوں کی وجہ سے وہ احمدی ہو گئیں جب خاوند مر گیا تو انہوں نے بھی احمدیت کو
چھوڑ دیا۔ اگر کوئی عورت مر جائے تو خاوند اس کا جنازہ پڑھتا ہے۔ لیکن نہیں جانتا کہ اس
حالت میں جبکہ میں نے اپنی عورت کو دین سے واقف نہیں کیا میرا جنازہ پڑھنا کیا فائدہ دے گا۔
مذہب اسلام کوئی ٹھٹھا نہیں بلکہ اس کی ہر ایک بات اپنے اندر حقیقت رکھتی ہے جنازہ بھی
ایک حقیقت رکھتا ہے اس طرح نہیں کہ جنازہ پڑھا اور مرنے والا بخشا گیا جنازہ تو ایک دعا ہے
جو نیک بندے مردہ کے لئے اس طرح کرتے ہیں کہ اے خدا! تیرا یہ انسان بہت نیکیاں کرتا رہا
ہے لیکن اگر اس نے کوئی تیرا قصور بھی کیا ہے تو اسے ان نیکیوں کی وجہ سے بخش دے۔ لیکن وہ
شخص جو زندگی میں اپنی عورت کو دین سے ناواقف رکھتا ہے وہ کس مونہہ سے کہہ سکتا ہے کہ
خدا تعالیٰ اسے بخش دے۔
غرض بیویاں انسان کا آدھا دھڑ ہیں۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اپنی بیویوں
میں انصاف نہیں کرتا قیامت کے دن اس کا آدھا دھڑ گرا ہوا ہو گا۔ اس سے آپ نے بتایا ہے
کہ عورت در حقیقت انسان کا جزو بدن ہے۔ وہ شخص جو اپنی بیوی کو علم نہیں پڑھاتا وہ بھی اس
سے نا انصافی کرتا ہے اسے بھی اس وعید سے ڈرنا چاہئے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ اگر کسی کی بیوی
بیمار ہو تو گھبراتا ہے علاج معالجہ کے لئے ادھر ادھر بھاگا پھرتا ہے دعا کے لئے ہماری طرف تاریں
بھیجتا ہے لیکن اگر بیوی روحانی بیماری میں مبتلا ہو تو اسے کوئی فکر نہیں ہوتا۔ اگر بیوی کے سر
میں درد ہو تو میری طرف لکھتے ہیں کہ دعا کی جائے۔ لیکن اگر نماز روزہ کی تارک ہو۔ تو پتہ بھی
نہیں دیتے۔ اگر کھانسی ہو تو حکیم کے پاس دوڑے جاتے ہیں۔ لیکن اگر زکوۃ نہ دیتی ہو بخل
انوار العلوم جلد - ۳
۱۴۵
انوار خلافت
کرتی ہو۔ تو پرواہ نہیں کرتے۔ بخار کھانسی اور درد کو خطرناک سمجھتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے
کہ اس کھانی بخار اور درد کی ماری ہوئی بیوی تو انہیں مل جائے گی مگر دین کی ماری ہوئی نہیں
ملے گی۔ اس دنیا کی جدائی سے گھبراتے ہیں اور ہر طرح کی کوششیں کرتے ہیں کہ جدائی نہ ہو
لیکن اس ہمیشہ کی جدائی کا انہیں فکر نہیں ہے جو بے دین ہونے کی وجہ سے واقعہ ہوگی۔ پس اگر
تمہیں اپنی عورتوں سے محبت ہے، پیار ہے ، انس ہے تو جس طرح خود دین کی تعلیم سیکھتے ہو اسی
طرح ان کو بھی سکھاؤ۔ اور یاد رکھو جب تک اس طرح نہ ہو گا ہماری جماعت کا قدم اس جگہ پر
نہ پہنچے گا جس جگہ صحابہ کرام کا پہنچا تھا۔ کیونکہ اولاد پر عورتوں کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔ اگر
عورتوں کے بے دین ہونے کی وجہ سے اولاد بھی بے دین رہی تو آئندہ کس طرح ترقی ہوگی۔
ہمارے ایک دوست لکھتے ہیں کہ میں اپنے بچوں کو احمدیت کے متعلق سمجھاتا رہتا ہوں لیکن
جب باہر جاتا ہوں تو ان کی والدہ پیار سے اپنے پاس بلا کر کہہ دیتی ہے کہ تمہارا باپ جو کچھ کہتا
ہے سب جھوٹ ہے اس کو نہ ماننا۔ اس طرح بچے ایسے کے ویسے ہی ہو جاتے ہیں۔ اب غور
کرو کہ بچے باہر رہنے والے ابا کی بات مانیں گے یا ہر وقت پاس رہنے والی ماں کی۔ ماں سے
بچوں کو بالطبع محبت ہوتی ہے اس لئے اس کی بات کا ان پر زیادہ اثر ہوتا ہے اور اس کی بات وہ
جلدی قبول کر لیتے ہیں۔ چنانچہ بعض جگہ دیکھا گیا ہے کہ ایسے مسلمان جنہوں نے عیسائی
عورتوں سے شادی کی ان کی اولاد بھی عیسائی ہو گئی۔ جس کی وجہ یہ معلوم ہوئی کہ ماں اپنے
بچوں کو خفیہ خفیہ عیسائیت کی تعلیم دیتی رہی ۔ پس تم لوگ اگر اپنی اولاد کو دیندار بنانا چاہتے ہو تو
ان کی ماؤں کو مضبوط کرو تاکہ تمہاری نسلیں مضبوط ہوں ۔ کیونکہ بچپن سے کان میں پڑی ہوئی
بات پھر مٹ نہیں سکتی۔ کیا اگر دنیا میں نسلی تعصب نہ ہوتا تو اسلام کبھی کا سب مذاہب کو کھا نہ
جاتا؟ ضرور کھا جاتا۔ مگر چونکہ دوسرے مذاہب والوں نے بچپن میں ہی ماں کی گود میں بیٹھ کر یہ
سنا ہوا ہے کہ اسلام جھوٹا ہے۔ اس لئے باوجود ہزاروں دلیلوں کے پھر بھی نہیں مانتے۔ اگر تم
لوگ اپنی آئندہ نسلوں میں احمدیت دیکھنا چاہتے ہو تو ان ماؤں کو پورا پورا احمدی بناؤ۔ اور
احمدیت سے خوب واقف کرو۔ یاد رکھو اگر تمہاری آئندہ نسلوں میں احمدیت نہ رہی تو تمہاری
اس وقت کی ساری کوشش اور محنت ضائع جائے گی۔ کیونکہ انسان تو پچاس ساٹھ یا زیادہ سے
زیادہ سو سوا سو سال کے عرصہ تک مر جاتا ہے۔ اگر اس کی جگہ لینے والا کوئی اور نہ ہوا تو وہ
خالی ہو جائے گی۔ میرے چھوٹے بھائی میاں بشیر احمد نے مجھے ایک بات سنائی کہ گورنمنٹ
انوار العلوم جلد - ۳
۱۴۶
انوار خلافت
کالج کے ایک طالب علم کو میں نے بعض دوسرے غیر احمدی طلباء سے یہ کہتے سنا کہ ہمارے ابا
جان بڑے ہی نیک انسان ہیں کئی سال ہوئے کہ وہ احمدی ہوتے ہیں لیکن ہمیں کبھی ایک دن
بھی انہوں نے نہیں کہا کہ تم بھی احمدی ہو جاؤ۔ اس لڑکے کو اپنے باپ میں یہ نیکی نظر آئی کہ
مجھے احمدی بننے کے لئے کبھی نہیں کہا گیا۔ لیکن کس قدر افسوس ہے اس باپ پر جس نے اس
طرح کیا۔ کیا ایک باپ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے بچے کو کنویں میں گرنے دے گا۔ نہیں
بلکہ ممکن ہے کہ بچہ کو گرنے سے بچاتے ہوئے خود بھی گر پڑے۔ مگر بچہ جہنم میں جاتا ہے اور
باپ سامنے کھڑا دیکھ رہا ہے۔ پکڑتا نہیں بلکہ خوش ہوتا ہے۔ پس تم اپنے گھروں میں تعلیم دو
تاکہ تمہاری اولاد بھی سیکھے۔ میرا دل چاہتا ہے کہ ہماری نسلیں ہم سے بھی زیادہ احمدیت کا
جوش لے کر اٹھیں۔ تا خدا تعالی کا یہ دین اطراف عالم میں پھیل جائے۔ اس لئے میں یہی نہیں
کہتا کہ تم قرآن پڑھو بلکہ یہ بھی کہتا ہوں کہ اپنی عورتوں اور بچوں کو بھی پڑھاؤ تاکہ جس طرح
تم اس دنیا میں اکٹھے ہو اگلے جہان میں بھی اکٹھے ہی رہو۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں میں اس کو
سختی سے محسوس کر رہا ہوں۔ اس لئے سخت تاکید کرتا ہوں کہ عورتوں کے پڑھانے کی طرف
جلدی توجہ کرو۔ ہماری جماعت میں عورتیں کم داخل ہیں اور بچے بھی کم احمدی ہیں جس کی یہی
وجہ ہے کہ وہ تعلیم دین سے ناواقف ہیں۔ تمہیں چاہئے کہ دونوں طرفوں کو مضبوط کرو۔ یعنی
بیوی بچوں کو پڑھاؤ اور خود بھی پڑھو۔ اگر ایسا نہ ہوا تو یاد رکھو کہ ایک ایسا وقت آئے گا کہ وہ
احمدیت جس کے لئے تم جان اور مال تک دینے کے لئے تیار ہو اس کو تمہاری اولاد گالیاں دے
گی۔ غور کرو کہ اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو ہمیں غیروں کو احمدی بنانے اور اس قدر کوششیں
کرنے کا کیا اجر ملا جبکہ ہماری اپنی اولاد ہی اس نعمت سے محروم ہو گئی۔ میرے خیال میں ایک
ایسا شخص جو سینکڑوں روپیہ اس لئے دیتا ہے کہ ولایت میں مبلغوں کو بھیجو جو لوگوں کو احمدی
بنائیں لیکن وہ خود اپنے بیوی بچوں کو تبلیغ نہیں کرتا جن پر نہ روپیہ خرچ ہوتا ہے نہ کسی مبلغ کی
ضرورت پیش آتی ہے وہ بہت افسوس کے قابل ہے ۔ کیونکہ اس کا کیا خرچ ہوتا یا اسے کیا
تکلیف پیش آتی اگر وہ گھر میں بیٹھے بیٹھے کچھ سنا دیا کرتا۔ صحابہ کرام اسی طرح کیا کرتے تھے۔
یہی وجہ تھی کہ ان کی عورتیں بھی اشاعت اسلام میں بہت مدد دیتی تھیں۔
غرض میں نے یہ تیسری بات بتائی ہے کہ ہماری جماعت کے مرد اور عورتوں کو علم دین کی
بڑی ضرورت ہے۔ پس تم خود بھی علم سیکھو اور اپنی عورتوں کو بھی سکھاؤ۔ تاکہ خدا تعالٰی کے
1
انوار العلوم جلد ۳۰
۱۴۷
انوار خلافت
پاک انسانوں میں داخل ہو جاؤ اور ان انعامات کے وارث بنو جو خدا تعالیٰ کے پاک بندوں کو ملا
کرتے ہیں۔ خدا کرے ہماری جماعت کا ایک ایک فرد دین اسلام سیکھے ۔ اور جس طرح ہم اس
دنیا میں اکٹھے ہیں اسی طرح اگلے جہان میں بھی اکٹھے ہوں۔ اور خدا تعالی کی معرفت کو پائیں
تا کہ جہالت کی موت نہ مریں۔ آمین
چونکہ وقت بہت تھوڑا ہے اس لئے ہر ایک بات کو میں بہت اختصار سے بیان کر رہا ہوں۔
غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنا منع ہے
پھر ایک اور مسئلہ ہے جس کے متعلق بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ اس کے متعلق بھی میں کچھ
کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سختی سے تاکید فرمائی ہے کہ کسی
احمدی کو غیر احمدی کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔ باہر سے لوگ اس کے متعلق بار بار پوچھتے
ہیں۔ میں کہتا ہوں تم جتنی دفعہ بھی پوچھو گے اتنی دفعہ ہی میں یہی جواب دوں گا کہ غیر احمدی
کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں۔ جائز نہیں۔ جائز نہیں۔ میں اس کے متعلق خود کر ہی کیا سکتا
ہوں۔ میں بھی تو اس کا فرمانبردار ہوں جس کے تم سب ہو۔ پھر میں کیا کر سکتا ہوں اور میرا کیا
اختیار ہے۔ ہاں ہاں میرا یہ فرض ہے کہ میں آپ لوگوں کو حضرت مسیح موعود کا یہ حکم بار بار سنا تا
رہوں خود مانوں اور تم سے منواؤں۔
غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کے متعلق جو لوگ پوچھتے ہیں میں ان کو کہا کرتا ہوں مجھے
یہ تو بتاؤ کہ جس شخص پر گورنمنٹ ناراض ہو اس کو تم لوگ گورنمنٹ کے آگے اپنی سفارش
کرانے کے لئے پیش کیا کرتے ہو یا اس کو جس پر خوش ہو اور جو اس کے سامنے مقبول ہو اس کا
یہی جواب دیتے ہیں کہ جس پر گورنمنٹ خوش ہو اسی کو پیش کیا کرتے ہیں۔ پس اگر گورنمنٹ
کے سامنے اپنا ڈیپوٹیشن (DEPUTATION ) لے جانے کے لئے کسی ایسے انسان کی
ضرورت ہوتی ہے جو اس کی نظر میں مقبول ہو۔ تو پھر یہ کونسی عقلمندی ہے کہ خدا تعالیٰ کے
حضور پیش ہونے کے لئے ایک ایسے آدمی کو اپنے آگے کھڑا کیا جائے جو مغضوب ہو۔ یہ کوئی
مشکل بات نہیں آسانی سے سمجھ میں آسکتی ہے۔ اس لئے ان لوگوں کو اپنا امام نہیں بنانا چاہئے
جنہوں نے حضرت مسیح موعود کو قبول نہیں کیا کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے حضور مغضوب ٹھر چکے