انوارِ خلافت

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 5

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۲۴
انوار خلافت
کتاب تو حضرت مسیح موعود بھی لائے ہیں۔ دور جانے کی ضرورت نہیں پیغامیوں میں سے ہی
ایک شخص نے حضرت مسیح موعود کے الہامات کا مجموعہ تین جلدوں میں شائع کیا ہے۔ کا
حضرت مسیح موعود تو اپنے متعلق لکھتے ہیں کہ :
خداتعالیٰ نے اس بات کے ثابت کرنے کے لئے کہ میں اس کی طرف سے ہوں۔ اس قدر
نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم کئے جائیں تو ان کی بھی ان سے نبوت ثابت ہو
سکتی ہے لیکن چونکہ یہ آخری زمانہ تھا۔ اور شیطان کا مع اپنی تمام ذریت کے آخری حملہ تھا۔
اس لئے خدا نے شیطان کو شکست دینے کے لئے ہزار ہانشان ایک جگہ جمع کر دیئے "
१९
چشمه معرفت صفحه ۳۱۷ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۳۳۲)
لیکن کتنے تعجب کی بات ہے کہ ایک ایسا انسان جس پر اتنے نشانات اترے کہ ان سے
ہزاروں نبیوں کی نبوت ثابت ہو سکتی ہے وہ خود نبی نہیں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ ان لوگوں
نے یہ سب باتیں اپنے پاس سے بنائی ہیں۔ اور انہوں نے خدا تعالیٰ کی قدر کو نہیں سمجھا۔ خدا
تعالٰی کافروں کی نسبت قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِ (الانعام : ۹۲)
یعنی انہوں نے خدا تعالیٰ کی قدر کو نہیں سمجھا اور یہ سمجھ لیا ہے کہ خدا کے خزانے ختم ہو گئے
اس لئے کسی کو کچھ نہیں دے سکتا۔ اسی طرح یہ کہتے ہیں کہ خواہ کتنا ہی زہد اور اتقاء میں بڑھ
جائے پر ہیزگاری اور تقوی میں کئی نبیوں سے آگے گزر جائے معرفت الہی کتنی ہی حاصل
کرلے لیکن خدا اس کو کبھی نبی نہیں بنائے گا اور کبھی نہیں بنائے گا۔ ان کا یہ سمجھنا خد اتعالیٰ کی
قدر کو ہی نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے ورنہ ایک نبی کیا میں تو کہتا ہوں ہزاروں نبی ہوں گے اور
ایک ایسا انسان جو اس درجہ کو پہنچ جاتا ہے جو حضرت یحییٰ اور یوحنا و غیرہ انبیاء کا تھا وہ نبی بن
سکتا ہے۔ وہ تو حضرت مسیح موعود کی نبوت کے متعلق کہتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ اب بھی نبی
بن سکتا ہے۔ دنیا میں جب ضلالت اور گمراہی اور بے دینی پھیل سکتی ہے تو نبی کیوں نہیں آ
سکتا۔ جس جس وقت ضلالت اور گمراہی پھیلتی رہی ہے اور لوگ خدا تعالیٰ کو بھلا دیتے رہے ہیں
اور فسق و فجور میں پھنس جاتے رہے ہیں۔ اس وقت نبی آتا رہا ہے۔ اسی طرح اب بھی جب
ایسا ہو گا کہ دنیا خدا تعالیٰ کو چھوڑ دے گی آنحضرت اللہ کو بھلا دے گی اور گند اور پلیدیوں
میں مبتلا ہو جائے گی اس وقت نبی آئے گا اور ضرور آئے گا۔ لیکن وہ کوئی اور شریعت نہیں
لائے گا بلکہ آنحضرت ا ہی کی شریعت کو پھیلائے گا۔ یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ کوئی نبی

انوار العلوم جلد - ۳
۱۲۵
انوار خلافت
آئے اور آنحضرت ﷺ کے سوا کوئی اور شریعت لائے کیونکہ آپ کی شریعت قیامت تک
کے لئے ہے اس لئے جو نبی بھی آئے گا اسی کے اندر آئے گا اور اسی کو آکر پھیلائے گا۔
آنحضرت ا حضرت موسیٰ کے بعد اس لئے شریعت لے کر آئے کہ ان کی لائی ہوئی
شریعت باقی نہ رہی تھی۔ یعنی ان کی لائی ہوئی شریعت کو لوگوں نے اس طرح بگاڑ دیا تھا کہ کوئی
اس پر عمل کر کے خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔ پس ان کی شریعت کو آنحضرت ا نے
مٹا دیا اور ان کی شریعت میں جو نقص پیدا ہو گئے تھے ان کو دور کر دیا اور دنیا کے سامنے ایک
ایسی شریعت پیش کی جس میں کبھی نقص نہیں آسکتا۔ غرض نئی شریعت کی ضرورت پہلی شریعت
کے خراب ہو جانے یا ضائع ہو جانے یا نئی ضروریات پیدا ہو جانے پر ہوتی ہے اور اگر کوئی
شریعت ایسی آجائے کہ اس میں یہ تینوں نقص پیدا نہ ہوں تو اس کے بعد کسی جدید شریعت کی
ضرورت نہ رہے گی چنانچہ قرآن کریم ایسی ہی کتاب ہے جس میں کامل شریعت آئی ہے اور جو
ہر ایک نقص سے محفوظ ہے۔ پس اس کے بعد کوئی شریعت نہیں لیکن نبی کی ضرورت کو کامل
شریعت نہیں روک سکتی۔
F
اور اگر کوئی شخص کہے کہ رسول کریم ال کے بعد نبی نہیں آسکتا تو میں کہتا ہوں کہ
حضرت مسیح موعود موعود آ آنحضرت ﷺ کے بعد نہیں آئے کیا نبی کریم کی نبوت اور آپ آ کی
حکومت ختم ہو گئی ہے کہ کہا جائے کہ مرزا صاحب آپ کے بعد آئے ہیں مرزا صاحب کی نبوت
تو نبی کریم کی نبوت کے اندر ہے۔ کیا اندر کی چیز کو باہر کی کہا جاتا ہے۔ مثلاً ایک مکان میں کچھ
آدمی بیٹھے ہوں تو یہ نہیں کہا جائے گا کہ یہ مکان سے باہر ہیں۔ بلکہ یہی کہیں گے کہ مکان کے
اندر ہیں۔ پس جب حضرت مرزا صاحب بھی آنحضرت کے اندر ہیں تو پھر انہیں بعد
میں آنے والا کیوں قرار دیا جائے۔
ہمارے مخالفین کہتے ہیں کہ آنحضرت آنحضرت کی ہتک نہیں بلکہ عزت ہے کے بعد کسی نبی کا آنا خواہ وہ آپ
کے فیض سے ہی کیوں نہ نبی بنے آپ کی ہتک ہے۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ ان لوگوں کا یہ کہنا
آنحضرت ا کی ہتک ہے کیونکہ نبوت تو خدا تعالیٰ کی رحمت ہے جو وہ اپنے بندوں پر نازل
کیا کرتا ہے اور آنحضرت ا وہ رسول ہیں جو سارے جہان کے لئے رحمت ہو کر آئے
تھے۔ لیکن آپ کے آنے پر کہا جاتا ہے کہ اب خدا تعالیٰ نے وہ سارے فیض بند کر دیتے ہیں جو

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۲۶
انوار خلافت
آپ سے پہلے اپنے بندوں پر کیا کرتا تھا۔ آپ سے پہلے تو نبی پر ز نبی پر نبی بھیجا تھا۔ جو اس کی طرف
گرتا اسے اٹھاتا تھا۔ جو اس کی طرف جھکتا اسے پکڑتا تھا۔ جو اس کے آگے گڑ گڑاتا اسے چپ
کراتا تھا۔ اور جو اس کی پوری پوری اطاعت اور فرمانبرداری کرتا اسے نبی بناتا تھا۔ لیکن (نعوذ
باللہ ) اب ایسا بخیل ہو گیا ہے کہ خواہ کوئی کتنا ہی روئے چلائے اور کتنے ہی اعمال صالحہ کرے
اس نے کہہ دیا ہے کہ اب میں کسی کو مونہہ نہیں لگاؤں گا اور اگر لگاؤں گا تو ادنی درجہ
رکھوں گا پورا نبی کبھی نہیں بناؤں گا۔
پر
اب بتاؤ آنحضرت ا کی یہ بنک ہے کہ آپ کی امت سے کوئی نبی نہیں بن سکتا یا یہ
کہ آپ کے فیض سے آپ کی امت میں سے بھی نبی بن سکتا ہے۔ بڑے تعجب کی بات ہے کہ
ایک انسان جو تمام جہان کے لئے رحمت اور فضل ہو کر آتا ہے اس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ اس
نے آکر خدا تعالیٰ تک پہنچنے کی تمام راہوں کو بند کر دیا ہے اور آئندہ نبوت تک کوئی نہیں پہنچ
سکتا۔ لیکن میں کہتا ہوں نبوت رحمت ہے یا زحمت اگر رحمت ہے تو آنحضرت ا کے بعد
بند کیوں ہو گئی آپ کے بعد تو زیادہ ہونی چاہئے تھی آپ تو ایک بہت بڑے درجہ رجہ ۔ کے نبی تھے
اس لئے آپ کے بعد جو نبی آتا وہ بھی بڑے درجہ کا ہونا چاہئے تھا نہ یہ کہ کوئی نبی ہی نہ بن
سکتا۔
دیکھو! دنیا میں مدر سے ہوتے ہیں۔ لیکن کسی مدرسہ والے یہ اعلان نہیں کرتے کہ ہمارے
مدرسہ میں اپنے لڑکوں کو بھیجو کیونکہ ہمارے مدرسہ کے استاد ایسے لائق ہیں کہ ان کے پڑھائے
ہوئے لڑکے ادنی درجہ پر ہی پاس ہوتے ہیں۔ لیکن کتنے تعجب کی بات ہے کہ آنحضرت ا
کی شان بلند ثابت کرنے کے لئے کہا جاتا ہے کہ چونکہ آپ کے شاگر د ادنی درجہ پر پاس ہوتے
ہیں اس لئے آپ کی بڑی شان ہے۔ لیکن آنحضرت ﷺ کی شان پر یہ ایک ایسا زبردست
حملہ ہے کہ جو ابھی تک کسی عیسائی یا آریہ نے بھی نہیں کیا۔ کیونکہ وہ در حقیقت آپ سے
دشمنی رکھتے ہیں اور آپ کو رحمت نہیں بلکہ زحمت سمجھتے ہیں لیکن یہ آپ کو رحمت سمجھ کر
پھر یہ درجہ دیتے ہیں۔ اور وہ جو دوسروں کے درجہ کو بڑھانے آیا تھا اس کے درجہ کو گھٹاتے
ہیں۔ مگر ہم رسول کریم ال کی اس ہتک کو ایک منٹ کے لئے بھی برداشت نہیں کر سکتے۔
وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم حضرت مرزا صاحب کو نبی کہیں گے تو لوگ ہماری مخالفت کریں گے اور
ہمیں رکھ دیں گے۔ میں کہتا ہوں حضرت مرزا صاحب کو نبی نہ کہنے میں آنحضرت ا کی

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۲۷
انوار خلافت
سخت ہتک ہے جس کو ہم کسی مخالفت کی وجہ سے برداشت نہیں کر سکتے۔ وہ تو مخالفت سے
ڈراتے ہیں لیکن اگر میری گردن کے دونوں طرف تلوار بھی رکھ دی جائے اور مجھے کہا جائے
کہ تم یہ کہو کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا تو میں اسے کہوں گا تو جھوٹا ہے
کذاب ہے آپ کے بعد نبی آسکتے ہیں اور ضرور آسکتے ہیں۔ کیونکہ آنحضرت ا کی شان
ہی ایسی ہے کہ آپ کے ذریعہ سے نبوت حاصل ہو سکتی ہے۔ آپ نے رحمتہ للعالم للعالمین ہو کر
رحمت کے دروازے کھول دیتے ہیں اس لئے اب ایک انسان ایسا نبی ہو سکتا ہے جو کئی پہلے
انبیاء سے بھی بڑا ہو مگر اس صورت میں کہ آنحضرت اللہ کا غلام ہو۔
ہمارے لئے کتنی عزت کی بات ہے کہ قیامت کے دن تمام نبی اپنی اپنی امتوں کو لے کر
کھڑے ہوں گے اور ہم کہیں گے کہ ہمارے نبی کی وہ شان ہے کہ آپ کا غلام ہی ہمارا نبی
ہے۔ لیکن مسلمان کہتے ہیں کہ ہمارے لئے وہی مسیح آئے گا جو بنی اسرائیل کے لئے آیا تھا۔
اگر وہی آیا تو یہ قیامت کے دن کیا کہیں گے کہ ہمارے نبی آنحضرت ا کی وہ شان ہے کہ
آپ کی امت کی اصلاح کے لئے بنی اسرائیل کا ہی ایک نبی آیا تھا۔ اس بات کو سوچو اور غور
کرد که آنحضرت ا کی ہتک تم کر رہے ہو یا ہم ۔ آنحضرت ﷺ کی اس میں عزت ہے
کہ آپ کی امت میں سے کسی کو نبی کا درجہ ملے نہ کہ بنی اسرائیل کا کوئی نبی آپ کی امت کی
اصلاح کے لئے آئے۔ حضرت مسیح موعود نے اس لئے فرمایا کہ
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد " ہے
یعنی ابن مریم کا تم کیوں انتظار کر رہے ہو مجھے دیکھو کہ میں احمد کا غلام ہو کر اس سے بڑھ کر
ہوں۔ کوئی کہے کہ اس شعر میں مرزا صاحب کہتے ہیں کہ میں غلام احمد ہوں اس لئے آپ کا یہی
نام ہوا۔ میں کہتا ہوں کون مسلمان ہے جو اپنے آپ کو غلام احمد نہیں کہتا۔ ہر ایک سچا مسلمان
اور مومن میں کہے گا کہ میں احمد " کا غلام ہوں۔ اسی طرح حضرت صاحب نے فرمایا ہے۔ چنانچہ
آپ ایک اور جگہ فرماتے ہیں۔
کرامت گرچه بی نام و نشان است
ز
غلمان
محمد
بیا بنگر
اب اس شعر سے کوئی احمق ہی یہ نتیجہ نکالے گا کہ جس شخص کا نام غلام محمد ہو وہ کرامت دکھا
ہے۔ پس پہلے شعر میں صرف یہ دکھانا مقصود ہے کہ آنحضرت ا کا ایک غلام مسیح سے
سکتا
بہتر ہو سکتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۳۰
ہو۔
۱۲۸
انوار خلافت
ہے
غرض کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے بعد کوئی نبی نہ آئے تو اس طرح آپ کی تعریف ہوتی
لیکن یہ عجیب تعریف ہے۔ مثلاً ایک مدرس کی یوں تعریف کی جائے کہ اس کے پڑھائے ہوئے
لڑکے کبھی پاس نہیں ہوتے بلکہ فیل ہی ہوتے ہیں اور اگر پاس بھی ہوتے ہیں تو بہت ادنی درجہ
پر۔ کیا یہ اس کی تعریف ہو گی اور اس سے اس کی عزت بڑھے گی۔ یہ تو اس پر ایک بہت بڑا حملہ
ہو گا۔ اسی طرح مسلمان کہتے ہیں کہ بیشک آنحضرت ا تمام انبیاء کے سردار ہیں تمام سے
بلند درجہ رکھتے ہیں اور تمام سے کمالات میں بڑھے ہوئے ہیں لیکن اس کا ثبوت یہ دیتے ہیں کہ
آپ کے شاگرد کبھی اعلیٰ درجہ نہیں پاتے۔ ا ں پاتے۔ اور اس طرح رسول کریم اللہ کی سخت ہنک
کرتے ہیں۔ لیکن باوجود اس کے ہم پر الزام دیتے ہیں کہ تم آنحضرت ا کی ہتک کرتے
لیکن در حقیقت وہ آپ کی ہتک کر رہے رہے ہیں۔ اور وہ جو رحمتہ للعالمین ہے اس کو عذاب
للعالمین ثابت کرتے ہیں۔ ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہم آنحضرت اللہ کی کچی عزت اور
تعریف کرتے ہیں۔ اور ہم عیسائیوں کو کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے نبی کریم ا کی وہ عزت ہے
کہ اس کا غلام بھی تمہارے نبیوں سے بڑھ کر ہے۔ لیکن دوسرے لوگوں کو یہ فخر حاصل نہیں
ہے۔ بھلا بتلاؤ ایک بادشاہ کا درجہ بڑا ہوتا ہے یا شہنشاہ کا۔ ہر ایک جانتا ہے کہ شہنشاہ کا درجہ بڑا
ہوتا ہے۔ تو رسول اللہ کی نسبت خیال کرو کہ ہم آپ کی یہ شان بیان کرتے ہیں کہ آپ کی
غلامی میں نبی آئیں گے تو اس کے یہ معنی ہوئے کہ دوسرے تمام نبی بادشاہ کی مانند ہیں اور
آنحضرت ا شہنشاہ۔ کیونکہ آپ کے فیض سے نبی بن سکتے ہیں۔ یہی تو آ۔ تو آپ کی عزت ہے
جو خدا تعالیٰ نے خاتم النبین کے کے الفاظ میں بیان فرمائی ہے ۔ آپ انبیاء آپ انبیاء کی مہر ہیں جس پر آپ کی
مہر لگی وہی نبی ہوگا۔
اس مسئلہ کے متعلق خدا تعالی کے فضل سے بہت سے دلائل دیئے جا سکتے ہیں لیکن اس
وقت بیان کرنے کا موقعہ نہیں مگر یہ بات خوب یاد رکھو کہ یہ مانتا کہ آنحضرت ا کے فیض
سے آپ کے بعد نبی ہو سکتا ہے آپ کی ہتک نہیں بلکہ عزت ہے ہے اور یہ آپ پر حملہ نہیں بلکہ
آپ کی شان کو بلند کرنا ہے۔ ہاں یہ کہنا ہیک ہے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہو سکتا یہ ایک
حیرانی کی بات ہے کہ آنحضرت ﷺ سے پہلے جو رسول آئے ان کے ماننے والوں نے ان کو
وہ درجہ دے دیا۔ جو خدا تعالیٰ نے ان کو نہ دیا تھا لیکن آج ایسے بد بخت ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم
انحضرت ا کو مانتے ہیں مگر آپ کو خدا تعالیٰ نے جو درجہ دیا تھا وہ دیا تھا وہ بھی چھین لینا چاہتے

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۲۹
انوار خلافت
ہیں۔ مسئلہ رسالت کے متعلق میں اس وقت اس قدر کہنا کافی سمجھتا ہوں۔ اور اب دوسرے
امور کی طرف متوجہ ہوتا ہوں جو آ۔ ہوتا ہوں جو آپ لوگوں کے سامنے وں کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔ اور وہ بھی بہت
ضروری ہیں۔ نبوت کے مسئلہ کے متعلق تو بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ اور ابھی اور بھی لکھا جائے
گا۔ اور جب تک خدا تعالیٰ اس روک کو ہمارے رستہ سے دور نہ کر دے گا لکھا ہی جائے گا۔
لیکن ہمیں اس بات کا بہت افسوس ہے کہ ہم تو دشمنان اسلام پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے
ہیں مگر پیچھے گھر سے ہی ڈنڈا لے کر مارنے والے کھڑے ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پہلے ہم
سے لڑ لو تو پھر کسی اور سے لڑنا۔ گو ہم مانتے ہیں کہ ان کا یہ سلوک ہمارے ہی گناہوں کا نتیجہ ہے
تاہم وہ دن قریب آگئے ہیں جبکہ ہمارے راستہ میں کوئی روک نہیں ہوگی اور ہم خدا کے دین کو
آسانی سے پھیلاتے جائیں گے ۔
تحصیل علم
تیسری بات جو میں بیان کرنا چاہتا ہوں۔ وہ علم کا حصول ہے۔ علم اور جہالت میں بہت بڑا
فرق ہے۔ جس طرح ایک اندھے اور سو جاکھے میں فرق ہے۔ اسی طرح عالم اور جاہل میں فرق
ہے۔ جس طرح ایک اندھا نہیں جانتا کہ میں نجاست میں ہاتھ ڈال رہا ہوں یا کسی لذیذ اور
مزیدار کھانے میں۔ سانپ پکڑ رہا ہوں یا کوئی نہایت نرم اور ملائم چیز۔ اسی طرح جہالت کی وجہ
سے انسان بہت بری بری حرکتیں کرتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ میں کیا کر رہا ہوں۔ اس لئے تباہ ہو
جاتا ہے۔ دیکھو وہ لوگ جنہوں نے جہالت کی وجہ نا وجہ سے خدا تعالیٰ کو نہ سمجھا وہ خدا اوہ خدا اور انسان میں
فرق نہ کر سکے۔ پھر کیا تم ان لوگوں کو نہیں دیکھتے جو خود پتھر تراشتے ہیں اور خود ہی ان کے آگے
گرتے اور سجدہ کرتے ہیں۔ پھر ایسے بھی فرقے ہیں جو جہالت میں اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ
عورتوں کو ننگا کر کے ان کی شرمگاہوں کی پرستش کرتے ہیں اور اس کو بہت بڑی عبادت سمجھتے
ہیں۔ پھر ایسے بھی ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی اپنی ماں سے زنا کرلے تو وہ سیدھا بہشت میں
چلا جاتا ہے۔ البتہ اس میں وہ ایک شرط بتاتے ہیں کہ انسان ایسا کر کے پھر اس کو مخفی رکھے اور
کسی کو اس کا پتہ نہ لگنے دے۔ شاید تم کو یہ سن کر تعجب ہو گا کہ کیا ایسے انسان بھی دنیا میں
ہوتے ہیں لیکن یہ کوئی تعجب کی بات نہیں۔ لاہور امر تسر اور دہلی وغیرہ شہروں میں ایسے لوگ

انوار العلوم جلد ۳۰
١٣٠
انوار خلافت
پائے جاتے ہیں۔ پھر ایسے لوگ بھی ہیں جو قبروں سے مردوں کی لاشیں نکال کر کھانا بہت
ثواب کا کام سمجھتے ہیں۔ غرض جہالت انسان کو بہت دور پھینک دیتی ہے اور جاہل انسان نہ خدا
کو پا سکتا ہے اور نہ دنیا حاصل کر سکتا ہے نہ تمدن میں بڑھ سکتا ہے نہ تجارت میں فائدہ حاصل کر
سکتا ہے۔ پس علم کو حاصل کرنا اور جہالت سے نکلنا بہت ضروری ہے۔ ہماری جماعت تو خدا
تعالیٰ کی پیاری جماعت ہے اور آنحضرت ہی کی جماعت کے مشابہ ہے کیونکہ قرآن
شریف میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم اس قوم کے وارث ہو جن کے اہل قوم شر اور فساد
میں سب سے بڑھے ہوئے تھے۔ ڈاکہ ، چوری، راہزنی میں مشہور عام تھے فسق و فجود میں لاثانی
تھے۔ انسان کا قتل کر دینا ان کے لئے کوئی بات ہی نہ تھی۔ ماؤں سے شادی کر لیتے تھے۔ علم و
تہذیب سے بالکل نا آشنا تھے۔ غرضکہ ہر ایک قسم کی خرابی اور جہالت میں گرفتار تھے۔ لیکن ان
میں سے نکل کر ان لوگوں نے ایسا پلٹا کھایا کہ یا تو جاہل تھے یا تمام دنیا کے استاد بن گئے اور ایسے
استاد بنے کہ اس زمانہ کے جو عالم تھے ان سے اقرار کرایا کہ ہم جاہل ہیں۔ اور یا تو فسق و فجور
میں مبتلا تھے یا خدا رسیدہ اور خدا نما ہو گئے۔ اور یہ وہ قوم تھی جو تھوڑے سے عرصہ میں بجلی کی
طرح کوند کر جہاں گرتی وہاں کی سب چیزوں کو بھسم کر دیتی۔ اور ایسی مہذب بنی کہ تمام دنیا کے
مہذبوں کو اس کے سامنے زانوئے ادب خم کرنا پڑا۔ پھر ان میں وہ قدرت اور روشنی پیدا ہو گئی
کہ بہت دور دور کی چیزوں تک ان کی نظر پہنچتی۔ اور خدا تعالیٰ کی معرفت کے باریک در
باریک را از پاگئی۔ اور ایک ایسی قوم بن گئی کہ دنیا کی کوئی قوم اس سے مقابلہ نہ کر سکی۔ کیا یہ
تعجب کی بات نہیں کہ اونٹوں کے چرانے والا ایک شخص عظیم الشان بادشاہ بن گیا اور صرف
دنیاوی بادشاہ نہیں بلکہ روحانی بھی۔ یہ حضرت عمرؓ تھے جو ابتدائے عمر میں اونٹ چرایا کرتے
تھے۔ ایک دفعہ آپ حج کو گئے۔ تو راستہ میں ایک مقام پر کھڑے ہو گئے۔ دھوپ بہت سخت
تھی جس سے لوگوں کو بہت تکلیف ہوئی لیکن کوئی یہ کہنے کی جرأت نہ کرتا کہ آپ یہاں کیوں
کھڑے ہیں۔ آخر ایک صحابی کو جو حضرت عمرؓ کے بڑے دوست تھے اور جن سے آپ فتنہ کے
متعلق پوچھا کرتے تھے لوگوں نے کہا کہ آپ ان سے پوچھیں کہ یہاں کیوں کھڑے ہیں۔ انہوں
نے حضرت عمرؓ سے عرض کیا کہ آگے چلئے یہاں کیوں کھڑے ہو گئے ہیں۔ فرمایا کہ میں یہاں اس
لئے کھڑا ہوا ہوں کہ ایک دفعہ میں اونٹ چرانے کی وجہ سے تھک کر اس درخت کے نیچے لیٹ
گیا تھا میرا باپ آیا اور اس نے مجھے مارا کہ کیا تجھے اس لئے بھیجا تھا کہ وہاں جا کر سو رہنا۔ تو ایک

انوار العلوم جلد - ۳
۱۳۱
انوار خلافت
وقت میں میری یہ حالت تھی۔ لیکن میں نے رسول کریم ال کو قبول کیا تو خدا تعالیٰ نے مجھے
(طبقات ابن ۔
یہ درجہ دیا کہ آج اگر لاکھوں آدمیوں کو کہوں تو وہ میری جگہ جان دینے کے لئے تیار ہیں
سعد جلد ۳ مطبوعه اند اما ہم اس واقعہ سے اور نیز اس قسم کے اور بہت سے واقعات
سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کس حالت میں تھے اور رسول کریم کی اتباع سے ان کی کیا حالت
ہو گئی۔ اور انہوں نے وہ درجہ اور علم پایا جو کسی کو حاصل نہ تھا۔ یہ قصہ میں نے اس لئے سنایا
ہے کہ دیکھو ایک اونٹ چرانے والے کو دین اور دنیا کے وہ وہ علم سکھائے گئے جو کسی کو سمجھ
نہیں آسکتے۔ ایک طرف اونٹ یا بکریاں چرانے کی حالت کو دیکھو کہ کیسی علم سے دور معلوم
ہوتی ہے۔ اور دوسری طرف اس بات پر غور کرو کہ اب بھی جبکہ یورپ کے لوگ ملک داری
کے قوانین سے نہایت واقف اور آگاہ ہیں حضرت عمرؓ کے بنائے ہوئے قانون کو عزت کی نگاہ
سے دیکھتے ہیں۔ ایک اونٹ کا چر راہا اور سلطنت کیا تعلق رکھتے ہیں لیکن دیکھو کہ انہوں نے وہ
کچھ کیا کہ آج دنیا ان کے آگے سر جھکاتی اور ان کی سیاست دانی کی تعریف کرتی ہے۔ پھر دیکھو
حضرت ابو بکر ایک معمولی تاجر تھے۔ لیکن اب دنیا حیران ہے کہ ان کو یہ فہم یہ عقل اور یہ فکر
کہاں سے مل گیا۔ میں بتاتا ہوں کہ ان کو قرآن شریف سے سب کچھ ملا۔ انہوں نے قرآن
شریف پر غور کیا اس لئے ان کو وہ کچھ آگیا جو تمام دنیا کو نہ آتا تھا کیونکہ قرآن شریف ایک ایسا
ہتھیار ہے کہ جب اس کے ساتھ دل کو صیقل کیا جائے تو ایسا صاف ہو جاتا ہے کہ تمام دنیا کے
علوم اس میں نظر آجاتے ہیں اور انسان پر ایک ایسا دروازہ کھل جاتا ہے کہ پھر کسی کے روکے
وہ علوم جو اس کے دل پر نازل کئے جاتے ہیں نہیں رک سکتے۔ پس ہر ایک انسان کے لئے
ضروری ہے کہ وہ قرآن کو پڑھنے اور غور کرنے کی کوشش کرے۔ دیکھو دنیا کے علوم کے لئے
کس قدر محنت اور روپیہ خرچ کیا جاتا ہے۔ آپ لوگ خوب جانتے ہیں کہ بچوں کی پڑھائی کے
لئے کس قدر روپیہ خرچ کر کے ان کو اس محنت اور مشقت پر لگایا جاتا ہے۔ جب دنیا کے علم
کے لئے اس قدر کوشش کی جاتی ہے۔ تو دین کے علم کے لئے کتنی کوشش کرنے کی ضرورت
ہے۔ خدا تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ عالم اور جاہل برابر نہیں ہو سکتے جیسا کہ فرمایا قل
هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ( الزمر: (۱۰) کہہ دے کہ کیا وہ لوگ جو علم
رکھتے ہیں ان کے برابر ہو سکتے ہیں جو علم سے بے بہرہ ہیں یعنی یہ دونوں ہرگز برابر نہیں ہو
سکتے۔ اور آنحضرت ا فرماتے ہیں کہ عالم جو عابد ہو وہ جاہل عابد سے بڑھ کر ہوتا ہے جیسا

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۳۲
انوار خلافت
کہ فرمایا فَضْلُ الْعَالِمِ عَلَى الْعَابِدِ كَفَضْلِى عَلَى أَدْنَاكُمْ (ترندی ابواب العلم) یعنی عالم (جو
عابد بھی ہو) کو عابد (جو عالم نہ ہو) پر اسی قدر فضیلت ہے جس قدر کہ مجھے تم میں سے ادنی سے
ادنی انسان پر فضیلت ہے۔
ہماری جماعت جس نے خدا تعالیٰ کے ایک نبی کے ہاتھ پر دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد کیا
ہے میں اس سے پوچھتا ہوں کہ کیا اسے قرآن شریف کے پڑھنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے یا
نہیں۔ اس وقت دنیا کے علوم سیکھنے میں جو قومیں لگی ہوئی ہیں ان کو دیکھو وہ کس طرح رات
دن ان علوم کے سیکھنے میں صرف کرتی ہیں بعض لوگوں کا میں نے حال پڑھا ہے کہ انہوں نے
بعض زبانیں بڑی بڑی عمروں میں سیکھی ہیں چنانچہ ایک انگریز کی نسبت لکھتے ہیں کہ اس نے ستر
سال کی عمر میں لاطینی زبان سیکھنے کی طرف توجہ کی اور خوب اچھی طرح سے اسے سیکھ لیا پھر آپ
لوگ جو دین کی خدمت کے لئے اور قرب الہی کے حاصل کرنے کے لئے کمر بستہ ہوئے ہیں
آپ کو اس قانون کے سیکھنے کی طرف کسی قدر توجہ کرنی چاہئے۔ مگر غور تو کرو کہ تم میں سے
کتنے ہیں جنہوں نے اتنی عمر میں قرآن شریف کے پڑھنے کی کوشش کی ہے۔ قرآن شریف تو وہ
کتاب ہے جس میں ایسی ایسی باتیں ہیں کہ اگر ہم ان سے واقف ہو جائیں تو اس دنیا میں بھی
سکھ پا سکتے ہیں اور انگلے جہان میں بھی آرام سے رہ سکتے ہیں۔ پس کیسا غافل ہے وہ انسان جو
اپنے پاس خدا تعالیٰ کی کتاب کے ہوتے ہوئے اس کو نہ پڑھے۔ دنیا میں اگر کسی کے نام چھوٹی
سے چھوٹی عدالت کا سمن آئے تو اس کو بڑی توجہ سے پڑھتا ہے اور جو خود نہ پڑھ سکتا ہو وہ
ادھر ادھر گھبرایا ہوا پھرتا ہے کہ کوئی پڑھا ہوا ملے تو اس سے پڑھاؤں اور سنوں کہ اس میں کیا
لکھا ہے۔ اور جب تک پڑھا نہ لے اسے صبر نہیں آتا۔ پھر اگر کسی کا خط آئے تو ان پڑھ چار
چار پانچ پانچ دفعہ پڑھاتے پھرتے ہیں۔ اور پھر بھی ان کی تسلی نہیں ہوتی۔ لیکن تعجب ہے کہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے خط آیا ہے (کتاب کے معنی خط کے بھی ہیں) اس کو پڑھنے یا پڑھوا کر سننے
کی طرف کسی کو توجہ نہیں ہوتی۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ قرآن شریف ایسا خط اور
آنحضرت ا ایسا ڈا کیا اور خدا تعالیٰ جیسا خط بھیجنے والا لیکن دنیا اور غافل دنیا نے اس کی
کچھ قدر نہ کی۔ ایک سات روپیہ کا چٹھی رساں اگر خط لاتا ہے تو پڑھتے پڑھاتے پھرتے ہیں
لیکن خاتم الانبیاء کی لائی ہوئی کتاب کو نہیں پڑھتے ۔ ایک پیسہ کے کارڈ کی عزت کرتے ہیں مگر
خدا تعالیٰ کی بھیجی ہوئی کتاب کی نہیں کرتے۔ کیا قرآن شریف کی قدر ایک پیسہ کے کارڈ کے
ه باب ما جاء في فضل الفقه على العبادة

انوار العلوم جلد - ۳
۱۳۳
انوار خلافت
برابر بھی نہیں ہے پھر کیوں اس کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔ بیشک تم دنیا کے کام کرو۔ لیکن
تمہارا یہ بھی کام ہے کہ قرآن شریف کے سیکھنے کی کوشش کرو۔ قرآن شریف میں وہ حکمت
اور وہ معرفت ہے کہ اگر انسان اس پر غور کرے تو حیران ہو جائے۔ میں تو قرآن شریف کی
ایک ایک زیر اور زیر پر حیران ہو ہو جاتا ہوں۔ قرآن شریف میں بظاہر ایک لفظ ہوتا ہے لیکن
بڑے بڑے مضامین ادا کرتا ہے۔ قرآن شریف کوئی ایسی کتاب نہیں ہے کہ انسان اس کی
طرف سے مونہہ موڑ لے اور توجہ نہ کرے ۔ خصوصاً ہماری جماعت کا فرض ہے کہ قرآن
شریف کو سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔ اس کے سیکھنے کے بہت سے طریق ہیں۔ ہماری
جماعت پر خدا تعالیٰ کے بڑے فضل ہیں کہ سینکڑوں آدمی ایسے ہیں جو قرآن شریف کے معنی
جانتے ہیں اور دوسروں کو پڑھا سکتے ہیں۔ غیر احمدیوں نے تو قرآن شریف کو بالکل بھلا دیا ہے
اس لئے وہ کچھ نہیں جانتے بلکہ ان کی یہ حالت ہو گئی ہے کہ قرآن شریف کے معنی بلا مدد تفاسیر
کے کرنے کفر سمجھتے ہیں۔ چنانچہ ایک شخص نے مجھے ایک واقعہ سنایا ایک احمدی کچھ لوگوں کو
قرآن سنایا کرتا تھا۔ ایک دن خطبہ میں اس نے قرآن شریف پڑھ کر مطلب بیان کیا۔ تو ایک
شخص کہنے لگا کہ یہ باتیں تو بڑی اچھی کرتا ہے لیکن ہے کافر۔ اس کا کیا حق ہے کہ قرآن شریف
کے معنی کرے اسے تو چاہئے تھا کہ بیضاوی دیکھتا۔ تفسیر کبیر پڑھتا۔ یہ قرآن شریف کے معنی
اپنے پاس سے کیوں کر رہا ہے۔ یہ ہے غیر احمدیوں کی حالت۔ یہی ہیں وہ لوگ جن کی نسبت
قرآن شریف میں آیا ہے ۔ وَ قَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ
مَهْجُورًا (الفرقان : (۳۱) - که رسول کریم ال خدا تعالیٰ سے کہیں گے کہ اے میرے
رب! اس میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ دیا۔ ان کے عزیزوں کے خط آتے تو بڑے شوق
اور محبت سے پڑھاتے تھے۔ لیکن قرآن جس میں تجھ تک پہنچنے کی راہیں تھیں اور تجھ سے
تعلق پیدا کرنے کے طریق تھے اس کو انہوں نے نہ پڑھا باوجودیکہ پڑھانے والے ان کو
پڑھاتے تھے مگر انہوں نے کوئی توجہ نہ کی اور نہ پڑھا۔ پس وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک قرآن
شریف نہیں پڑھا اور اگر پڑھا ہے تو با معنی نہیں پڑھا وہ ہوشیار ہو جائیں اور پڑھنے کی فکر میں
لگ جائیں کیونکہ بے علمی کی مرض بہت بری ہے۔ ایک بے علم شخص نماز پڑھتا ہے لیکن وہ
نہیں جانتا کہ میں کیا پڑھ رہا ہوں۔ اسی طرح ایک جاہل انسان روزہ رکھتا ہے۔ اور سارا دن
بھوکا رہتا ہے لیکن بے علمی کی وجہ سے بعض ایسی باتیں کر بیٹھتا ہے کہ جن سے روزہ کا پورا پورا

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۳
اتوار خلافت
ثواب اسے حاصل نہیں ہوتا۔ اسی طرح ایک شخص زکوة دیتا ہے۔ مگر کئی ایسی باتیں ترک کر
دیتا ہے جن کی وجہ سے وہ پورے ثواب سے محروم ہو جاتا ہے۔ ایسے آدمیوں کو اپنے اپنے
اخلاص کا ثواب تو ملے گا۔ لیکن کیا ان کو ایسا ہی ثواب مل سکتا ہے جیسا ایک ایسے شخص کو ملے گا
جو اپنے علم کی بناء پر اپنی عبادت کو تمام شرائط کے ساتھ بجالاتا ہے ہرگز نہیں۔ اس لئے
ضروری ہے کہ ہر ایک انسان علم حاصل کرنے کی کوشش کرے تاکہ پورے ثواب کا مستحق ہو
سکے ۔ اور جب تک علم نہ ہو یہ بات حاصل نہیں ہو سکتی۔ میں نے دیکھا ہے ہماری جماعت کے
بعض لوگ جو بڑے بڑے علماء بنتے ہیں اور پاک ممبر کہلاتے ہیں ان میں سے ایک شخص ایسی
حالت میں جرابوں پر مسح کر کے نماز پڑھتا تھا جبکہ اس کی جراب ایسی پھٹی ہوئی تھی کہ اس کی
ایڑیاں بالکل ننگی ہو گئی تھیں اور وہ غریب بھی نہ تھا بلکہ اس وقت ایک معقول تنخواہ پر ملازم
تھا۔ اس کی کیا وجہ تھی یہی کہ وہ نہیں جانتا تھا کہ جرابوں پر مسح کرنے کی کیا شرائط ہیں۔ تو دین
کے متعلق علم حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ ممکن ہے کہ تم میں سے بہت سے لوگ یہ کہہ
دیں کہ ہمیں دین کی واقفیت ہے۔ غیر احمدی ہمیں مولوی کہتے ہیں اور ہم سے مسائل پوچھتے
ہیں اور عالم سمجھتے ہیں۔ لیکن میں کہتا ہوں ان کے سمجھنے سے کیا ہوتا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ کی
نظروں میں تم عالم نہیں ہو ۔ کوئی تمہیں ہزار عالم کے اگر خدا کی نظر میں تم اس کے دین کے
عالم نہیں ہو تو کچھ نہیں ہو ۔ خوب یاد رکھو کہ جب تک تم خدا تعالیٰ کے کے لئے علم نہ سیکھو اور
اس کی نظر میں عالم نہ ٹھہرو اس وقت تک ان انعامات کے مستحق نہیں ہو سکتے جو اپنے علوم
حاصل کرنے والوں کو خدا تعالیٰ دیا کرتا ہے۔ صحابہ پڑھے ہوئے لوگ نہ تھے بلکہ بعض تو ان
میں سے اپنا نام بھی نہیں لکھ سکتے تھے ۔ لیکن دین کی ان میں ایسی محبت تھی کہ رسول کریم
ا سے باتیں سن کر نہایت احتیاط سے یاد کر لیتے تھے اور جو خود نہ سنتے وہ دوسروں سے
پوچھ کر حفظ کر لیتے۔ اس بات کی کوئی پرواہ نہ کرتے کہ اپنے سے چھوٹا بات بتا رہا ہے یا بڑا۔
اگر کسی چھوٹے کی نسبت بھی سنتے کہ اس کو فلاں بات یاد ہے تو اس تک پہنچتے اور اس سے سن
کر یاد کر لیتے ۔ وہ جب تک رسول کریم کی بات سن نہ لیتے انہیں چین نہ آتا تھا۔ لیکن ان کے
لئے جو مشکلات تھیں وہ ہمارے لئے نہیں ہیں۔ خدا تعالیٰ کی ہزار ہزار رحمتیں ہوں محدثوں پر
کہ انہوں نے ہمارے لئے بہت سی مشکلوں کو آسان کر دیا ہے حدیثیں چھپی ہوئی موجود ہیں
جن کو ہر ایک شخص خرید سکتا ہے۔ قرآن شریف کا تو خدا تعالیٰ حافظ تھا اسے کون مٹا سکتا تھا وہ

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۳۵
انوار خلافت
موجود ہے اور اب تو چھپنے کی وجہ سے اس کا خرید نا نہایت آسان ہو گیا ہے آٹھ آٹھ آنہ کو مل
سکتا ہے۔ کیا اب بھی یہ مہنگا ہے یا اس کے خریدنے میں کوئی مشکل در پیش ہے ہرگز نہیں۔ پس
آپ لوگوں کو میں نصیحت کرتا ہوں اور میرا فرض ہے کہ تمہیں نصیحت کروں کیونکہ میں اگر نہ
کروں تو گنہگار ہوں گا کہ آپ لوگ قرآن شریف پڑھیں۔ حدیث کی کتابوں کو پڑھیں
حدیثوں کے ترجمے ہو گئے ہیں۔ وہ لوگ جو عربی نہیں پڑھ سکتے وہ ترجمہ دیکھ کر پڑھ لیا کریں۔
پھر حضرت مسیح موعود کی اردو کتابیں ہیں ان کو پڑھیں۔ آج ہم میں جو یہ اتنا بڑا جھگڑا پیدا ہو گیا
ہے تو اس کی یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں نے حضرت صاحب کی کتابوں کے پڑھنے کی طرف توجہ
نہیں کی اور ان کا پڑھنا ضروری نہیں سمجھا۔ اور اگر پڑھا تو اس وقت پڑھا جبکہ ان کے دل میں
یہ بیٹھ چکا تھا کہ اگر ہم نے غیر احمدیوں میں حضرت صاحب کا ذکر کیا تو وہ ناراض ہو جائیں گے
اور چندہ نہیں دیں گے ۔ اگر یہی لوگ پہلے پڑھتے تو کبھی گمراہ نہ ہوتے۔ پس حضرت مسیح موعود
کی کتب کا پڑھنا بھی نہایت ضروری ہے ۔ اگر وہ لوگ بھی حضرت صاحب کی کتابیں پڑھتے تو کبھی
گمراہ نہ ہوتے۔
آپ لوگوں کے لئے علم پڑھنے کے کئی ذرائع ہیں۔ اول یہ کہ جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے
ہر مہینہ میں ایک یا دو یا تین دفعہ یہاں آئیں اور قرآن شریف پڑھیں۔ اور یہ مت خیال
کریں کہ اس طرح تو بہت عرصہ میں جاکر قرآن کریم ختم ہو سکے گا کیونکہ آنحضرت الی
فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی نیک کام کا ارادہ کرلے اور اس کے کرنے سے پہلے مر جائے تو خدا
تعالیٰ اس کا اجر اسی طرح دیتا ہے جس طرح کہ گویا اس نے وہ کام کر ہی لیا۔ پس تم میں سے اگر
کوئی یہ ارادہ کر لے گا۔ اور خدانخواستہ فوت ہو جائے گا تو اس کو ویسا ہی ثواب ملے گا جیسا
اس شخص کو ملے گا جس نے قرآن کریم بھی ختم کر لیا۔ تم خدا کے لئے وقت نکالو اور یہاں آکر
اس کے احکام سیکھو۔ اگر کوئی ملازم ہیں تو چھٹی لے کر آئیں اور علم دین کو پڑھیں۔ اور جو ان
پڑھ ہیں وہ پڑھنا سیکھیں اور اگر نہیں پڑھ سکتے یعنی حافظہ کمزور ہے تو دوسروں کی زبانی سنیں۔
صحابہ میں سے ایسے لوگ بھی تھے جو بہت کچھ زبانی یاد رکھتے تھے ۔ اور بلا اس ۔ اور بلا اس کے کہ ان کو لکھنا
پڑھنا آئے دین کے پورے عالم تھے اور یہ مشکل بات نہیں حافظ روشن علی صاحب نے سب
علم زبانی سن کر ہی حاصل کیا ہے اور بہت بڑے عالم ہیں ۔ انہوں نے اسی طرح علم پڑھا ہے کہ
حضرت خلیفۃ المسیح الاول کتاب پڑھتے جاتے اور وہ سنتے جاتے۔ اسی طرح انہوں نے سارا علم

·

آج 10 میں سے 10 باقی