اسلام اور دیگر مذاہب

انوارالعلوم (جلد 3)

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۳۱
اسلام اور دیگر مذاہب
اسلام اور دیگر مذاہب کی تعلیم کا موازنہ)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
اسلام اور دیگر مذاہب

انوار العلوم جلد ۳۰
بسم الله الرحمن الرحیم
۲۳۳
اسلام اور دیگر مذاہب
نحمده و فصلی علی رسوله الكريم
اسلام اور دیگر مذاہب
پیشتر اس کے کہ میں اس مضمون کو شروع کروں جس پر بولنے کے لئے میں اس وقت کھڑا
ہوا ہوں۔ میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں وہ طاقتیں عطا فرمائیں جن کے
ذریعہ سے ہم بار یک مسائل پر غور کرنے اور فکر کرنے کے قابل ہوئے جن کی وساطت سے ہم
اس وراء الورای هستی تک پہنچ سکیں جو تمام موجودات کی خالق اور رازق اور مالک ہے ہاں میں
اس شہنشاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو باوجود اپنی بے انتہاء قدرتوں اور طاقتوں کے باوجود اپنی
لا انتہاء پاکیزگی اور طہارت کے کمزور اور ضعیف انسان کی ہدایت کیلئے متوجہ ہوا اور اسے ایسی
طاقتیں اور ایسے علوم عطا فرمائے جن کے ذریعہ سے وہ تمام درمیانی روکوں کو دور کرتے ہوئے
اور تمام پردوں کو چاک کرتے ہوئے اپنے آقا کے دربار میں پہنچ سکتا اور اس کے قرب کے
مقام کو پا سکتا ہے۔ پھر میں تیسری دفعہ شکریہ ادا کرتا ہوں اس شہنشاہ کا کہ اس نے انسان کی
کمزوری دیکھ کر اپنے فضل و کرم سے انسانوں میں سے پاک اور برگزیدہ انسانوں کو چنا تا وہ اس
کا شیریں کلام سنیں اور اپنے ایمان کی بنیاد مشاہدہ کی مضبوط چٹان پر رکھیں اور جس نے ان کو
ایسے زبردست نشان عطا فرمائے کہ جنہیں دیکھ کر دوسرے لوگ بھی جو صداقت کی تڑپ اپنے
اندر رکھتے ہیں اپنے ایمان کو کامل کریں۔ پھر میں شکریہ ادا کرتا ہوں اس محسن رب کا جس نے
ہمیں ایک ایسی حکومت کے ماتحت رکھا ہے کہ جس کی پر امن حکومت میں ہم آزادی سے مذہبی
امور میں تبادلہ خیالات کر سکتے ہیں اور بلا خوف و خطر اپنی تحقیقات کو دوسرے بھائیوں تک پہنچا
سکتے ہیں۔

انوار العلوم جلد - ۳
۲۳۴
اسلام اور دیگر مذاہب
اس کے بعد میں آپ لوگوں کی توجہ اسلام دنیا کے تمام انبیاء کی تصدیق کرتا ہے۔ اس بات کی طرف منعطف کروانی
چاہتا ہوں کہ میری غرض اس وقت اسلام اور دیگر مذاہب کا مقابلہ اس رنگ میں کرنا نہیں ہے
کہ میں مختلف مذاہب پر کچھ الزامات لگا کر بتاؤں کہ وہ تمام مذاہب باطل ہیں اور صرف اسلام
ہی ایک ایسا مذہب ہے جو بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے خدائے تعالی کی طرف سے بھیجا گیا
ہے کیونکہ اگر میں ایسا کروں تو نہ صرف یہ کہ عقل انسانی میرے اس خیال کو بڑے زور سے رو
کرے گی بلکہ خود اسلام بھی میرے اس خیال سے بریت ظاہر کرے گا کیونکہ اسلام خدائے
تعالیٰ کو ظالم قرار نہیں دیتا اور وہ دنیا سے ہرگز یہ بات منوانا نہیں چاہتا کہ جب تک رسول کریم
دنیا میں تشریف نہ لائے تھے اس وقت تک خدا تعالیٰ نے انسان کی ہدایت کیلئے کوئی
سامان پیدا نہیں کیا تھا۔ اگر خدائے تعالیٰ قدیم ایام سے اپنے بندوں کی جسمانی ضروریات کو
پورا کرتا چلا آیا ہے تو کیا وجہ ہے کہ اس نے ان کی روحانی ضروریات کے پورا کرنے کا سامان نہ
کیا ہو اور لاکھوں برس تک انسان کو گمراہی میں پڑا رہنے دیا ہو ۔ اسلام اس خیال کا بالکل مخالف
ہے اور وہ خدائے تعالی کو رب العالمین قرار دیتا ہے یعنی جس کی ربوبیت ہر زمانہ اور ہر ملک
کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور کسی خاص قوم یا خاص زمانہ کے ساتھ مخصوص نہیں ہے۔ جس
طرح اس کا سورج ہمیشہ سے اپنی روشنی سے بنی نوع انسان کی جسمانی آنکھوں کو منور کرتا رہا۔
ہے۔ اسی طرح اس کا نور ہمیشہ ہمیش سے انسانی عقل کو اپنی چمکدار شعاؤں سے منور کرتا رہا ہے
اور جس طرح چند گیسوں سے مرکب پانی ہمیشہ سے انسان کے جسم کو تازہ رکھنے کیلئے اس کی
طرف سے نازل ہوتا رہا ہے اسی طرح راستی اور صداقت سے مرکب وحی روح کو سرسبز و
شاداب رکھنے کیلئے اس کی طرف سے اترتی رہی ہے اور اس نے اپنے احسانات سے کسی قوم کو
محروم نہیں رکھا۔ نہ تو اس نے ہندوستان کے باشندوں سے بخل کیا ہے نہ ایران کے باشندوں
سے نہ اس نے چین کے باشندوں سے اپنی موہت کو روکے رکھا ہے نہ عرب کے باشندوں
سے نہ ایشیا سے اس کی روحانی بارش روکی گئی ہے نہ یورپ سے نہ امریکہ کے جنگل اس سے
محروم رہے ہیں نہ افریقہ کے ریگستان۔ قرآن کریم بڑے زور سے دعوئی فرماتا ہے کہ کان من
امَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ (فاطر : ۲۵۰) یعنی کوئی بھی ایسی قوم نہیں گزری کہ جس میں خدائے
تعالٰی کی طرف سے کوئی نبی نہیں بھیجا گیا اور اس طرح فرماتا ہے وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۳۵
اسلام اور دیگر مذاہب
رسُولاً أَنِ اعْبُدُوا اللهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ (النحل : (۳۷) ہر ایک قوم میں ہم نے
رسول بھیجے ہیں کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔ اسی طرح ہمارے رسول کریم
نے فرمایا ہے کہ ہندوستان میں بھی بعض رسول گزرے ہیں اور ایران کے متعلق جب
آپ سے سوال ہوا تو آپ نے فرمایا کہ ہاں فارسی زبان بھی خدا تعالیٰ کے کلام سے خالی نہیں
رہی اور اس کا الہام اس زبان میں بھی اتر تا رہا ہے ۔ پس ان حالات کی موجودگی میں اگر اسلام
اور دیگر مذاہب کا مقابلہ کرتے وقت میں یہ دعوی کروں کہ دنیا کی ہدایت کیلئے اگر کوئی مذہب
بھیجا گیا ہے تو وہ صرف وہی مذہب ہے جو آنحضرت ا پر نازل ہوا تھا تو ایسا دعوی خود
اسلام کے خلاف ہو گا۔ پس میری پوزیشن مختلف مذاہب کا مقابلہ کرتے وقت دیگر تمام مذاہب
کے پیروؤں سے بالکل مختلف ہے کیونکہ وہ اپنے نبیوں کی صداقت کے ثابت کرنے کے لئے
دوسری اقوام کے غیوں کی تکذیب کرنے پر مجبور ہوتے ہیں لیکن میں اس نبی کی صداقت ثابت
کرنے کے لئے جس کی غلامی میں ہونے کا مجھے فخر حاصل ہے اس بات پر مجبور ہوں کہ تمام دنیا
کے نبیوں کی تصدیق کروں۔ ایک آریہ ویدوں کے لانیوالے رشیوں کے دعوئی کو اس وقت
تک محفوظ سمجھتا ہے جب تک دنیا میں کوئی اور خدا کا پیارا اور برگزیدہ بندہ جو اس سے براہ
راست کلام حاصل کرنے والا ہو ثابت نہ ہو۔ پس وہ اپنے مذاہب کی سچائی ثابت کرنے کیلئے
ان تمام راستبازوں کو جو مختلف ممالک میں بنی نوع انسان کی ہدایت کیلئے بھیجے گئے جھوٹا قرار دیتا
ہے۔ ایک یہودی یا مسیحی اپنی الہامی کتاب کی عزت اسی میں خیال کرتا ہے کہ ان کے سوا جس
قدر کتب خدائے تعالیٰ کی طرف سے اس کے ان بندوں کی ہدایت کیلئے جو سر زمین شام کے
علاوہ اور ممالک میں بستے تھے نازل ہوئی تھیں جھوٹی قرار دی جائیں۔ پس وہ اپنے مذہب کی
تائید کیلئے دیگر مذاہب کو سرے سے ہی باطل قرار دیتا ہے۔ اسی طرح ایک زرتشتی ایران کے
باہر کسی الہامی کتاب کے نزول کو اپنے مذہب کے فوائد کے سخت خلاف سمجھتا ہے اور اس لئے
ایسے تمام نبیوں کو جو ایران کے باہر گزرے ہوں کا ذب اور ایسی تمام کتب اور دھیوں کو جو
ایران سے باہر نازل ہوئی ہوں انسانی مفتریات قرار دیتا ہے۔ غرض اسلام کے سوا تمام مذاہب
کے پیرو جب تاریخ قدیم کے مفتشوں کی تحقیقات سے کبھی یہ بات معلوم کرتے ہیں کہ کسی زمانہ
میں کسی اور ملک میں کسی شخص نے نبوت کا دعوی کیا تھا یا کوئی اور کتاب خدائے تعالیٰ کی طرف
سے نازل شدہ بتائی جاتی تھی تو وہ فورا ہوشیار ہو جاتے ہیں کہ ہمارے مذہب کا ایک اور دشمن

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۳۶
اسلام اور دیگر مذاہب
بھی پیدا ہو گیا ہے لیکن اس کے بالکل برعکس ایک مسلمان کی حالت ہے کہ جب کبھی بھی اس
کے سامنے کسی ملک کے کسی نبی کا ذکر کیا جائے تو اس کا دل خوشی سے اچھل پڑتا ہے کیونکہ اس
کے ہاتھ میں قرآن کریم کی صداقت کا ایک اور ثبوت مل جاتا ہے اور اس کی آنکھوں کے
سامنے فوراً یہ صداقت سے پُر کلام آجاتا ہے کہ وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ کوئی قوم
نہیں ہے کہ جس میں کوئی خدا کا نبی نہ گزر چکا ہو ۔ جس قدر ممالک میں جس قدر غیوں اور جس
قدر کتب کا بھی ثبوت ملے اتنا ہی قرآن کریم کا دعوی ثابت ہوتا ہے کہ ہر ایک قوم میں نبی
گزرے ہیں اور اسلام کے سوا جس قدر اور مذاہب بھی ثابت ہوں ایک مسلمان کو ان کے
معلوم کرنے سے رنج کی بجائے خوشی ہوتی ہے۔ پس اسلام اور دیگر مذاہب کا مقابلہ کرتے
وقت میرا یہ کام نہیں کہ میں دیگر مذاہب کو انسانوں کا بنایا ہوا اور مختلف اقوام کے نبیوں اور
رشیوں کو نعوذ باللہ مفتری اور کاذب ثابت کروں بلکہ میرا بحیثیت ایک مسلمان ہونے کے یہ
فرض ہے کہ جس قدر راستباز مختلف اقوام اور مختلف ممالک میں گزرے ہیں میں ان کی تصدیق
کروں اور بلا کسی انقباض کے جس طرح بنی اسرائیل کے نبیوں کی صداقت کا اقرار کروں اس
طرح ہندوستان کے برگزیدوں رام اور کرشن کی راستبازی کا اور ایران کے بزرگ زرتشت کی
صداقت کا اعتراف کروں اور جس قوم کا بھی کوئی راستباز ہو جس نے خدائے تعالی کی طرف
سے ہونے کا دعویٰ کیا ہو اور اللہ تعالٰی کی تائید اور نصرت اسے حاصل ہوئی ہو اور اللہ تعالیٰ نے
اس کی قبولیت بنی نوع انسان کے دل میں پیدا کر دی ہو اس کو خدائے تعالیٰ کی طرف سے تسلیم
کروں کیونکہ جیسا کہ قرآن کریم مجھے بتاتا ہے کہ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ
كَذَّبَ با بَ بِايَتِهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ (الانعام : (۲۲) اس شخص سے زیادہ ظالم اور قابل سزا کون
ہو سکتا ہے جو خدائے تعالیٰ پر جھوٹ بولتا ہے اور لوگوں کو جھوٹے الہام بنا بنا کر سناتا ہے اور اللہ
تعالیٰ کی طرف سے ہونے کا دعوی کرتا ہے حالانکہ اسے خدائے تعالیٰ سے کوئی تعلق نہیں اور
اگر ایسا شخص بھی کامیاب اور بامراد ہو سکتا ہے تو پھر خدائے تعالیٰ کی طرف سے آنے والوں
میں اور جھوٹوں میں کیا فرق رہ جاتا ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے
سرے مذاہب کی موجودگی میں اسلام کی ضرورت کہ جب اسلام تمام دیگر
مذاہب کو جو مختلف ممالک میں پیدا ہوئے اور پھیلے خدائے تعالیٰ کی طرف سے قبول کرتا ہے تو

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۳۷
اسلام اور دیگر مذاہب
پھر ان مذاہب کے ہوتے ہوئے اسلام کی کیا ضرورت ہے اور ان کی موجودگی میں اسے
دو سرے مذاہب کے پیروان کے سامنے پیش کرنے میں کیا فائدہ ہے۔
سو اس کا جواب یہ ہے کہ جہاں اسلام یہ تسلیم کرتا ہے کہ وہ یہ تسلیم کرتا ہے کہ وہ پہلا ہی مذہب نہیں بلکہ اس
سے پہلے بھی تمام بلاد میں اللہ تعالیٰ ہر قوم کی ہدایت کیلئے رسول بھیجتا رہا ہے وہاں یہ بھی دعوی
کرتا ہے کہ اسلام سے پہلے جس قدر مذاہب آئے تھے وہ اس وقت کی محدود ضروریات کے
مطابق تھے اور اسی لئے ہر ایک قوم میں الگ الگ نبی بھیجے جاتے تھے تا انسانوں کو اس اعلیٰ ترقی
کیلئے تیار کیا جائے جو خدائے تعالیٰ کی طرف سے ان کے لئے مقدر تھی اور رسول کریم الل
کے زمانہ میں بوجہ انبیاء کے زمانہ سے بعد واقع ہو جانے کے تمام دین ہلاکت کے کنارہ پر پہنچے
ہوئے تھے اور خدائے تعالی کے بھیجے ہوئے پاک علوم میں انسان نے اپنی نادانی سے بہت سی
باتیں اپنی طرف سے زیادہ کر کے اس پاک چشمہ کو مکدر کر دیا تھا چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُمْ بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا
لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ( الروم : (۴۲) ) (۴۲) یعنی خشکی میں بھی اور تری میں بھی لوگوں کی بد اعمالیوں کی
وجہ سے فساد ظاہر ہو گیا ہے۔ اور قرآن کریم کے محاورہ کے مطابق خشکی سے مراد وہ عقل ہوتی
ہے جو وحی الہی سے مجرد ہو اور تری سے مراد کلام الہی ہوتا ہے پس اس آیت کا یہ مطلب ہے
کہ لوگوں کی بد اعمالیوں کا نتیجہ اس وقت اس طرح ظاہر ہو رہا ہے کہ ایک طرف تو خواہشات
نفسانی نے لوگوں کی عقلوں پر پردہ ڈال رکھا ہے اور لوگوں کی عقلیں بوجہ وفور ہوا و ہوس
خراب ہو رہی ہے اور وہ اقوام جن کا دارومدار صرف عقل پر ہے بوجہ دنیا میں کامل طور پر
منہمک ہونے کے اس مقام تک بھی پہنچنے سے محروم ہو رہی ہیں جہاں تک مجرد عقل انسان کو
پہنچا سکتی ہے اور کلام الہی بھی بگڑ چکا ہے یعنی خدائے تعالیٰ نے لوگوں کی ہدایت کے لئے مختلف
ممالک اور مختلف اوقات میں جو نبی بھیجے تھے ان پر جو کلام نازل ہوا تھا اس میں بھی لوگوں نے
اپنی عقل سے ایسے خیالات ملا دیتے ہیں کہ اسے بھی گندہ کر دیا ہے اور اس طرح وہ اقوام جن کا
دارد مدار کلام الہی پر تھا اور جو اس چشمہ صافی سے سیراب ہوتی تھیں اب وہ بھی بوجہ اس چشمہ
کے مکدر ہونے کے وہ روحانیت حاصل نہیں کر سکتیں جو وہ پہلے اس کے صاف پانی سے حاصل
کرتی تھیں اس لئے ان میں بھی کمزوریاں اور بدیاں پھیل رہی ہیں پس جبکہ دنیا کی یہ حالت ہو
رہی ہے تو ضرور تھا کہ خدائے تعالیٰ جو اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے ان کی خبر گیری کرے

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۳۸
اسلام اور دیگر مذاہب
اور اس ہلاکت سے ان کو بچائے۔ واقعہ میں آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں مختلف مذاہب کے
متبعین کی ایسی ہی حالت تھی جیسا کہ ایک بلند مینار کے ارد گرد مختلف رسے لٹک رہے ہوں اور
کچھ لوگ ان مختلف رسوں کو پکڑ کر اس پر چڑھنا چاہیں تو سرے پر جاکر ان کے ہاتھ چھوٹ
جائیں اور ان کے گرنے میں سوائے اس کے اور کوئی روک نہ ہو کہ ان کا کوئی کپڑا رسہ کے
کسی حصہ سے لیٹ جائے اور وہ اس طرح اوندھے مونہہ ہوا میں معلق پڑے ہوئے ہوں۔
مختلف زمانہ میں انبیاء نے مختلف اقوام کو روحانیت کے بلند مینار پر چڑھانا شروع کیا جس کی وجہ
سے استعدادوں میں تو ترقی ہو گئی لیکن رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں انبیاء سے بعد کی وجہ
سے مختلف مذاہب کے پیرو عملی اور اعتقادی حالت میں ایسے گر گئے کہ اگر اس وقت کوئی ان کو
ہدایت کی طرف بلانے والا نہ آتا تو وہ بالکل ہلاک ہو جاتے اور وہ تمام کوششیں جو مختلف انبیاء
نے کی تھیں اکارت جاتیں۔ لیکن جیسا کہ قرآن کریم دعوی کرتا ہے وہ دنیا کا نجات دہندہ عین
وقت پر آگیا اور اس نے ان اوندھے مونہ لٹکتے ہوئے انسانوں کو جو یوں تو مینار کے سر پر پہنچ
گئے تھے لیکن اپنی موجودہ حالت میں نیچے کھڑے ہوئے انسانوں سے بھی زیادہ خطرہ میں تھے
ہاتھوں سے پکڑ پکڑ کر اوپر اٹھا لیا اور ان مختلف لوگوں کو جو مختلف جہات سے چڑھنے کی کوشش کر
رہے تھے مینار کی بلندی پر ایک ہی جگہ اکٹھا کر دیا اور آئندہ کیلئے سب دنیا کیلئے ایک ہی مذہب
اور ایک ہی کتاب قرار پائی کیونکہ تمدن کی ترقی نے اب سب دنیا کو ایک ہی ملک کی طرح اور
سب بنی نوع انسان کو ایک ہی قوم کی طرح کر دیا تھا اور وہ پہلا دن تھا جب کہ برادر مڈ آف مین
(اخوت انسانی) پر اس کے حقیقی معنوں میں عمل کیا گیا اور رسول کریم ﷺ نے حکم الہی کے
ماتحت بڑے زور سے دنیا میں اعلان کیا کہ یا يُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا
الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ، لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيْتُ - فَامِنُوا بِاللَّهِ
وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّنِ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (الاعراف
: ۱۵۹) اے لوگوں میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے تم سب کی طرف بلا استثناء کے رسول بنا کر
اس خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہوں جس کے قبضہ میں آسمان و زمین کی بادشاہت ہے اور اس
کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے۔ پس ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول پر
جو خدائے تعالیٰ کی طرف سے غیب کی خبریں قبل از وقت سناتا ہے جو اسی طرح گناہ سے پاک
ہے جس طرح وہ بچہ جو ابھی ماں سے جدا نہیں کیا گیا اور جو تم کو ہی ایمان و عمل کی طرف نہیں

اندار العلوم جلد ۳۰
۲۳۹
اسلام اور دیگر مذاہب
بلا تا بلکہ خود بھی خدائے تعالی پر ایمان لاتا ہے اور اس کے تمام احکام کو قبول کرتا ہے پس تم اس
کی فرمانبرداری کرو تاکہ تم خدائے تعالی تک پہنچ سکو۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا
ہے کہ تمام دنیا کی طرف ایک ہی رسول اس لئے بھیجا گیا ہے کہ تا اس ذریعہ سے وہ خدا جو زمین
و آسمان کا ایک ہی خدا ہے اپنے پورے جلال کے ساتھ ایک ہی رسول کے ذریعہ سے سب دنیا
پر ظاہر ہو اور تا اس کی توحید ایک نئے رنگ میں جلوہ گر ہو اور یہ کیونکر ہو سکتا تھا کہ وہ اس
وقت دنیا کو چھوڑ دیتا حالانکہ وہ زندہ کرنے والا اور مارنے والا ہے۔ پس اس کی صفت احیاء
نے چاہا کہ مردہ زمین کو پھر زندہ کرے اور جو مذاہب کہ اب دنیا کی ہدایت کیلئے کار آمد نہیں ان
کو مردہ مذاہب میں شامل کر دے یعنی ان کو منسوخ کر کے ایک کار آمد اور کل انسانی ضروریات
کو پورا کرنے والا مذہب دنیا میں پھیلائے اور یہ دعوئی ایک ایسا دعوی تھا جو نہ تو ہند کے رشیوں
نے نہ ایران کے داناؤں نے نہ شام کے نابیوں نے کیا تھا بلکہ وہ ایک ہی قوم یا ایک ہی ملک کی
طرف آئے تھے اور اگر کسی قوم نے اپنی تبلیغ کو کسی وقت وسیع بھی کیا ہے تو بانیان مذہب کی
تعلیم کے خلاف اور ان کے بعد ایسا کیا ہے جیسا کہ اسلام کے سوا دو سرے مذاہب میں سے سب
سے بڑے تبلیغی مذہب یعنی مسیحیت کی تاریخ سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح نے تو تبلیغ عام سے
رو کا لیکن ان کے بعد تبلیغ عام کر دی گئی پس وہ اس مذہب کا حصہ نہیں کہلا سکتی۔ غرض اسلام کا
دعوی ہے کہ اس سے پہلے جس قدر مذاہب تھے وہ دو وجوہات سے منسوخ کر دیئے گئے اول تو
یہ کہ ان کی بعض تعلیمیں وقتی تھیں اور ایک خاص قوم یا خاص ملک یا خاص زمانہ کے حالات
کے مطابق تھیں اور اللہ تعالیٰ کی کامل حکمت چاہتی تھی کہ اب ان کو منسوخ کر دیا جائے اور
ایک ایسی تعلیم بھیجی جائے جو سب قوموں اور سب ملکوں اور سب زبانوں کے مطابق حال ہو۔
اور دوم اس لئے کہ پہلی کتب کی اصل تعلیم بھی بہت کچھ بگڑ چکی تھی اور ان کی الہامی کتابیں
اس شکل میں نہ رہی تھیں جس میں کہ وہ نازل ہوئی تھیں اور اب ان پر عمل کرنا ایک محقق
انسان کیلئے مشکل ہو گیا تھا کیونکہ وہ اس کے لئے بوجہ مشکوک ہونے کے باعث تسلی نہ رہی
تھیں اور باوجود ان کے اندر بہت سی صداقتوں کے موجود ہونے کے انسان یقین اور تسلی سے
نہیں کہہ سکتا تھا کہ وہ جس حکم پر عمل کر رہا ہے واقعہ میں وہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہے بھی
یا نہیں۔ پس اس بے اعتباری اور شک کو دور کرنے کیلئے جو روحانی ترقیات کیلئے ایک ملک
زہر کی طرح ہوتا ہے خدائے تعالیٰ نے چاہا کہ ایک نیا کلام اور نئی شریعت نازل کرے جس پر

انوار العلوم جلد - ۳
۲۴۰
اسلام اور دیگر مذاہب
انسان بلا کھٹکے کے عمل کر سکے اور جس کے ہر ایک لفظ کی نسبت اسے یقین ہو کہ یہ خدائے تعالیٰ
کا کلام ہے۔ اور اسلام اور دیگر مذاہب میں یہ بھی ایک عظیم الشان فرق ہے کہ دیگر مذاہب میں
سے ایک بھی ایسا نہیں جس کی مذہبی کتب اسی طرح محفوظ ہوں جس طرح وہ نازل ہوئی تھیں یا
جن کے محفوظ ہونے کا کوئی قطعی ثبوت ہو۔ لیکن اسلام کی کتاب قرآن کریم کی نسبت
زبردست تاریخی شہادتوں کی بناء پر یقینا کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اسی شکل میں ہے جس شکل میں
کہ آنحضرت ا پر نازل ہوئی اس لئے جو تسلی ایک مسلم کو قرآن کریم پر عمل کرتے وقت
ہو سکتی ہے وہ کسی اور مذہب کے پیرو کو اپنی الہامی کتب پر نہیں ہو سکتی کیونکہ باقی تمام کی تمام
کتب کا یہی حال ہے کہ یا تو زبر دست تاریخی شہادتوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ ان کی اصل شکل
اس وقت قائم نہیں ہے اور یا وہ ایسے تاریک زمانوں میں سے گزری ہیں کہ ہرگز یقین کے
ساتھ ان کی نسبت نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اپنی اصلی حالت پر ہیں۔
اس اعتراض کا جواب کہ پہلی کتب کی اور یہ اعتراض ہرگز قابل وقعت نہیں کہ
کیوں خدائے تعالیٰ نے حفاظت نہ کی پہلی کتب کی کیوں خدائے تعالیٰ نے حفاظت
نہ کی کیونکہ ابتدائی زمانہ میں مختلف اقوام
ایک دوسرے سے کیا بلحاظ مسافت کے اور کیا بلحاظ تمدن کے اتنے بعد پر تھیں کہ ان کے
لئے ایک کتاب نہیں بھیجی جا سکتی تھی اور روحانی حالت بھی اس وقت ابتدائی منازل میں سے
گزر رہی تھی۔ پس ضرور تھا کہ اس وقت کی ضروریات کے مطابق ہر ایک علاقہ میں الگ نبی
اور الگ کتاب بھیجی جاتی اور چونکہ ان ابتدائی کتب نے بہر حال انسان کی ترقی کے ساتھ ساتھ
منسوخ ہونا تھا اس لئے ان کی حفاظت کی کوئی ضرورت نہ تھی اور یہی وجہ ہے کہ یہ دعوی
صرف قرآن کریم میں ہی ہے کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَلنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ (الحجر : (١٠)
ہم ہی نے اس کتاب کو اتارا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں یعنی اللہ تعالی خود اس کی حفاظت
کرے گا اور اسے بگڑنے نہ دے گا اور یہ وہ دعوی ہے جو قرآن کریم کے سوا کسی اور کتاب
نے نہیں کیا۔ اگر کیا ہے تو کوئی شخص ہمیں کسی الہامی کتاب کا یہ دعوٹی دکھائے ہم اس اس - کے
نهایت ممنون احسان ہوں گے۔ لیکن قرآن کریم کے سوا کوئی الہامی کتاب ایسا دعوی نہیں کرتی
اور کر بھی نہیں سکتی کیونکہ قرآن کے سوا کوئی اور کتاب نہیں جس نے سب دنیا کیلئے ہونے کا
اور پھر ہر رنگ میں کامل ہونے کا دعوی کیا ہو اور اگر ان د ہو اور اگر ان دونوں دعوؤں کے بغیر کوئی کتاب ایسا

انوار العلوم جلد ۳۰
اسم
اسلام اور دیگر مذاہب
دعوی کرتی تو اس کا یہ مطلب ہو تا کہ یا تو قیامت تک باوجود تمدن کی ترقی کے اور بنی نوع انسان
کے جسمانی اور روحانی اختلاط کے خدائے تعالیٰ نے بلاوجہ نعوذ باللہ کل انسانوں کو مذہباً جداجدا
رکھنا چاہا ہے اور اس اتحاد سے جو تمام ترقیات کی جڑھ ہے محروم رکھنا پسند کیا ہے اور یا پھر یہ
قبول کرنا پڑتا کہ اللہ تعالٰی نے باوجود انسان کے ہر رنگ میں ترقی پا جانے کے کامل شریعت سے
اسے حصہ نہیں دیا اور ان شرائع کو بلا ضرورت بلکہ خلاف مصلحت جاری رکھا جو کہ صرف
خاص اوقات اور خاص زمانہ کے ساتھ تعلق رکھتی تھیں اور یہ دونوں باتیں کوئی دانا انسان
قبول نہیں کر سکتا۔ پس چونکہ دیگر کتب نہ تو سب جہان کیلئے تھیں اور نہ ان کی تعلیم انسانی
اعمال کے تمام شعبوں کے متعلق احکام پر حاوی تھیں اس لئے ہرگز ضروری نہ تھا کہ ان کی
خاص طور پر حفاظت کی جاتی۔ اور ان کا حال ایسا ہی تھا کہ جیسے کسی ضرورت کے وقت ایک جگہ
پر عارضی کیمپ لگائے جاتے ہیں تو ان کی حفاظت اس رنگ میں نہیں کی جاتی جس رنگ میں ان
عمارتوں کی جو ہمیشہ کے قیام کیلئے بنائی جاتی ہیں کیونکہ اول الذکر کا فائدہ صرف عارضی ہوتا ہے۔
اور اس فائدہ کے حاصل ہو چکنے کے بعد اس کی ضرورت نہیں رہتی لیکن آخر الذکر کے ساتھ
ہمیشہ کا تعلق ہوتا ہے اس لئے اس کی حفاظت کی جانی ضروری ہوتی ہے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ تمام مذاہب میں سے صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب
قرآن کا دعوی ہے جس کی الہامی کتاب نے دعوی کیا ہے کہ وہ تمام انسانوں اور تمام
آئندہ زمانوں کیلئے ہے جیسا کہ فرمایا کہ وَ أُوحِيَ إِلَى هَذَا الْقُرْآنُ لَا نَذِرَكُمْ بِهِ وَمَنْ بَلَغَ ،
( الانعام : ۲۰) یعنی اے زمانہ کے لوگو! یہ قرآن میری طرف وحی کیا گیا ہے۔ تاکہ میں تم کو اس
کے ذریعہ سے خدائے تعالیٰ کے غضب سے ڈراؤں اور ان کو بھی جن کو یہ قرآن پہنچتا جائے
یعنی اس کتاب کے متعلق کسی خاص زمانہ اور کسی خاص ملک کی شرط نہیں جسے اس کی خبر ملے
اس پر اس کا ماننا ا اور اور اس اس پر پر عمل کرنا فرض ہے۔ اسی طرح اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے ہے ؟ جس
کی الہامی کتاب نے یہ دعوی کیا ہے ۔ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَان وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي
( المائدہ : ۴) یعنی آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارا دین ہر رنگ میں کامل کر دیا ہے اور
اپنی نعمت تم پر پوری کر دی ہے۔ اور ان دونوں باتوں کا لازمی نتیجہ تھا کہ اس کتاب کی نسبت یہ
بھی کہا جاتا کہ خدائے تعالیٰ اس کی حفاظت کرے گا کیونکہ جو کتاب کامل ہو گئی اس کے منسوخ
کرنے کی ضرورت نہیں اور جو ہر زمانہ کیلئے ہے اس کی حفاظت کئے بغیر چارہ نہیں

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۴۲
اسلام اور دیگر مذاہب
میرے پچھلے مضمون سے یہ بات بپایہ
اسلام میں اور دوسرے مذاہب میں فرق ثبوت پہنچ جاتی ہے کہ اسلام سب ادیان
کو خدا کی طرف سے سمجھتا ہے لیکن اس بات کا مدعی ہے کہ جس وقت اسلام آیا اس وقت سب
مذاہب بگڑ چکے تھے اس لئے خدائے تعالی نے دنیا کی ہدایت کیلئے قرآن کریم اتارا اور چونکہ
انسان کی روحانی استعداد کامل ہو چکی تھی اور دنیا بھی اس حد تک ترقی کر چکی تھی کہ تمام عالم
آپس میں مل جائے جیسا کہ بعد کے واقعات نے ثابت کر دیا اس لئے خدائے تعالی نے ایک
کامل اور مکمل دین دنیا کی طرف بھیجا تا اسے ترقی کے کمال پر پہنچائے۔ پس اس اصل کے ماتحت
ہم جو اسلام کا مقابلہ دیگر ادیان کے ساتھ کرتے ہیں تو یا تو اس لئے کہ ان مذاہب میں بعض
خوبیاں تھیں لیکن مرور زمانہ کے سبب سے وہ بعد میں مٹ گئیں یا ان کی جگہ بعض انسانوں
نے اپنے بعض مطالب کو پورا کرنے کے لئے کچھ اور تعلیم ملادی اور یا اس لئے کہ اس میں جو
تعلیم تھی وہ بنفسہ تو اچھی تھی لیکن ایسی نہ تھی کہ ہر زمانہ اور ہر وقت میں کام آسکتی اور اس
میں خاص حالات کو مد نظر رکھ کر انسانی فطرت کے کسی خاص پہلو پر یا انسانی فرائض میں سے کسی
خاص فرض پر زور دیا گیا تھا اور انسانی فطرت کے بعض دیگر پہلوؤں یا اس کے بعض فرائض کو یا
تو بالکل نظر انداز کر دیا گیا تھا یا ایسے دبے الفاظ میں ان کا ذکر تھا کہ وہ انسانی اعمال کی درستی کیلئے
پورے طور پر موثر نہیں ہو سکتے تھے چنانچہ اسلام اور دیگر مذاہب کے اس فرق کو اللہ تعالٰی
قرآن کریم میں ان الفاظ میں بیان فرماتا ہے وَكَذَلِكَ جَعَلْنَكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ
عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا : ( البقرۃ : ۱۴۴) اور اسی طرح ہم نے تم کو
ایک ایسی امت بنایا ہے کہ جو اپنے اعمال میں ایک درمیانی رنگ رکھتی ہے۔ اور نہ تو افراط کی
طرف جھک جاتی ہے اور نہ تفریط کی طرف مائل ہو جاتی ہے بلکہ اس کے اعمال ترازو کے تول
کی طرح ایسے درمیان میں رہتے ہیں کہ کسی پہلو کو ان میں نظر انداز نہیں کیا جاتا اور ہم نے تم
کو ایسا اس لئے بنایا ہے کہ تا تم دوسرے مذاہب اور دوسری اقوام کیلئے ایک گواہ کی طرح ہو
یعنی جس طرح گواہ کی گواہی سے ثابت ہوتا ہے کہ حق کیا ہے اور کس کا ہے اسی طرح تم میں
سے جو لوگ قرآن کریم کی تعلیم پر چل کر اس کے نیک اثرات کو اپنے اندر پیدا کریں وہ
دوسری اقوام کیلئے جو اب تک قرآن کریم کی صداقت سے لذت آشنا نہیں اس کی صداقت اور
اس کے وسیع اور روحانی زندگی میں تغیر عظیم پیدا کرنے والے اثرات پر بطور ایک شاہد کے

1
:
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۳۳
اسلام اور دیگر مذاہب
ہوں یعنی زبان اور عمل دونوں سے اس بات کا اقرار کریں کہ انہوں نے اس کے دعاوی کو بیچ
پایا اور لوگ ان کی پاکیزہ زندگی اور آسمانی نصرت کو دیکھ کر سمجھ لیں کہ سچا راستہ یہی ہے جس پر
یہ لوگ چلتے ہیں اور پھر آخر میں بتایا کہ جس طرح ان مسلمانوں کو جو قرآن کریم کی تعلیم پر چلتے
ہیں دوسری اقوام کیلئے شاہد بنایا ہے رسول کریم ال کو اس جماعت کیلئے شاہد بنایا ہے یعنی
ان کے دل میں آپ کی زندگی کو دیکھ کر اسلام کی صداقت گھر کر جاتی ہے۔ غرض قرآن کریم
نے خود دعوی کیا ہے کہ اسلام کو دیگر مذاہب پر یہ فضیلت ہے کہ اس میں کسی بات میں افراط
تفریط سے کام نہیں لیا گیا بلکہ اس کی تعلیم درمیانی ہے اور اس لئے ہر زمانہ اور ہر ملک و قوم
کیلئے ہر حالت میں کار آمد ہے اور گو قرآن کریم میں اور بھی بیسیوں بلکہ سینکڑوں اور ہزاروں
خوبیاں ایسی مذکور ہیں اور احادیث رسول کریم ال میں بھی بڑی کثرت سے ایسی خوبیاں پائی
جاتی ہیں لیکن میں اس وقت صرف ایک ایسی خوبی پر نہایت اختصار سے کچھ بیان کروں گا جس
سے معلوم ہو جائے گا کہ اس وقت اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو تمام انسانی ضروریات کو
پورا کرتا ہے اور جس کا کوئی حکم ایسا نہیں کہ کسی خاص مصلحت اور زمانہ کیلئے دیا گیا ہو اور بعد
میں اس کی ضرورت نہ رہی ہو۔ پس وہی ایک مذہب ہے جس کی طرف طالبان صداقت کو
دوڑنا چاہئے اور جان بیچ کر بھی اسے خریدنا چاہئے کیونکہ نیک انسان کے لئے صداقت سے زیادہ
اور کوئی چیز محبوب نہیں۔ میں اس نہایت ہی مختصر مقابلہ میں زیادہ زور صرف اسلام کی خوبیوں
کے بیان پر دوں گا اور دیگر مذاہب کے جو احکام کہ بگڑ گئے ہیں یا وہ ہر ایک زمانہ میں اور ہر
حالت میں قابل عمل نہیں ہیں ان کی طرف صرف اشارہ کرنا کافی سمجھوں گا کیونکہ اول تو
گنجائش نہیں۔ روم بعض لوگ شاید ان تفاصیل سے کسی قدر گھبرائیں۔
پیشتر اس کے کہ ہم اسلام اور دیگر مذاہب کا اس خاص پہلو میں مقابلہ مذہب کی غرض کریں جو میں اوپر بیان کر چکا ہوں یہ دیکھنا چاہئے کہ مذہب کی غرض کیا
ہوتی ہے تا غور کیا جا سکے کہ ان اغراض کے پورا کرنے میں میانہ روی کا پہلو کس مذہب نے
اختیار کیا ہے۔ قرآن کریم مذہب کی دو ہی غرضیں بتاتا ہے ایک حقوق اللہ کی بجا آوری اور
دوسری حقوق العباد کی نگہداشت اور دیگر مذاہب بھی اس بات میں قرآن کریم کے مخالف
نہیں۔ پس ہم اس مقابلہ میں ان دونوں پہلوؤں کو لیتے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی