اسلام اور دیگر مذاہب
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۴۳
اسلام اور دیگر مذاہب
تعلق بالله
اس مقابلہ میں سب سے پہلے ہم تعلق خلق کن وجوہات سے پیدا ہوتا ہے اللہ کو لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اسلام
نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ بندوں کا تعلق قائم کرنے کے لئے کیا تدبیر کی ہے مگر پیشتر اس کے کہ ہم
ان تدابیر کو بیان کریں جو اسلام نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ بندوں کا تعلق قائم کرنے کے متعلق
اختیار کی ہیں اس مضمون کو زیادہ سہل اور آسان کرنے کے لئے ہمیں پہلے یہ دیکھنا چاہئے کہ
انسان کے اندر وہ کون سی مخفی قوتیں ہیں جن کے ذریعہ سے اس کا کسی اور چیز سے قلبی تعلق
قائم ہوتا ہے اور کسی اپنے سے برتر ہستی کی فرمانبرداری وہ کن قوتوں کے حکم کے ماتحت کرتا
ہے۔ سو یاد رہے کہ انسان کا تعلق قلبی کسی دوسری شے سے صرف دو ہی جذبات کے نیچے ہوتا
ہے یا محبت کی وجہ سے اور یا خوف کی وجہ سے جس قدر دوستیاں اور تعلقات ہیں ان سب پر
غور کر کے دیکھ لو کہ ان کی وجہ یا محبت ہے یا خوف یا تو ایک چیز سے انسان کو محبت پیدا ہو جاتی
ہے اور اس محبت کی وجہ سے وہ اس کے ساتھ تعلق قائم کرتا ہے اسے دیکھ کر خوش ہوتا ہے
اس کی جدائی کو نا پسند کرتا ہے اس کے قریب ہونے کے لئے کوشاں رہتا ہے حتی کہ اپنے محبوب
کے حق میں جو چیز مضر ہو یا جو اسے ناپسند ہو اس سے یہ بھی نفرت کرنے لگ جاتا ہے اور جو چیز یا
جو کام اپنے محبوب کا پسندیدہ پائے یا اس سے اسے نفع پہنچتا دیکھے تو اسے خود بھی پسند کرنے لگتا
ہے۔ غرض محبت کی وجہ سے اپنے محبوب کی ہر پسندیدہ شے کو پسندیدہ اور ہر ناپسند شے کو ناپسند
سمجھنے لگتا ہے اور محبت کی ترقی کے ساتھ اس کی حالت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ پھر اپنے
محبوب کی رضا کو پورا کرنا اس کی طبیعت ثانیہ ہو جاتا ہے اور یہ ایسا خیال کرتا ہے کہ گویا بعض
کام اسے خود طبعاً پسند ہیں اور بعض ناپسند لیکن در حقیقت ان کاموں سے نفرت یا ان کی طرف
رغبت اس محبوب کے خیالات کا عکس یا ظل ہوتی ہے۔ اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ بعض تعلق
صرف خوف کی وجہ سے ہوتے ہیں اور اگر خوف جاتا رہے تو فورا دہ تعلق ٹوٹ جائے چنانچہ
بعض لوگ بعض درندوں کو پالتے ہیں اور ان کو سدھا لیتے ہیں لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ ان کا
تعلق ان درندوں سے صرف خوف کا ہوتا ہے اس لئے وہ ان کے پاس جاتے ہوئے کو ڑایا
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۴۵
اسلام اور دیگر مذاہب
تلوار رکھتے ہیں اور بارہا ایسا ہوا ہے کہ اگر کسی وقت وہ کوڑایا تلوار بھول گئے اور وہ یونہی اس
درندہ کے پاس چلے گئے تو اس نے ان پر حملہ کر دیا اور قتل یا زخمی کر دیا یہی حال بعض درنده
طبع انسانوں کا ہوتا ہے کہ وہ بھی محبت اور پیار سے کبھی نہیں مانتے۔ بہت ہیں کہ وہ اپنے
والدین تک کو کہ جن کے احسانات انسانوں میں سے سب سے زیادہ ہوتے ہیں زدو کوب کرتے
ہیں اور ان سے سخت حقارت و نفرت کرتے ہیں اور بعض بالغ ہو کر ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے
کے لئے ان کو زہر تک دے دیتے ہیں۔ لیکن یہی لوگ حکام وقت کے سامنے نہیں بولتے اور
بظاہر ان کی فرمانبرداری کرتے ہیں اور ان کے سامنے ایسے ہو جاتے ہیں کہ جیسے کوئی شرمیلا بچہ
ہوتا ہے۔ اور یہ ان کا تعلق اور فرمانبرداری صرف اسی خوف کی وجہ سے ہوتی ہے کہ اگر ظاہر
میں ہم نے قانون توڑ دیا تو ہمیں سزا ملے گی ورنہ اگر حکام وقت اور حکومت ملک ان کو صرف
پیار اور محبت سے منوانا چاہے تو وہ ایک دن میں اس سے جدا ہو جائیں اور فوراً اس کا مقابلہ
شروع کر دیں۔ غرض انسانی فطرت کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ تعلق دو وجہ سے
ہوتے ہیں یا تو محبت سے یا خوف سے ۔
اسی طرح محبت کے اسباب کو جب ہم دیکھتے ہیں تو اس کے بھی دو سبب محبت کے اسباب معلوم ہوتے ہیں یا حسن یا احسان یعنی یا تو انسان کسی شئے سے اس لئے
محبت کرتا ہے کہ وہ اسے اچھی لگتی ہے اور خوبصورت معلوم ہوتی ہے خواہ شکل کے لحاظ سے
خواہ اخلاق کے لحاظ سے خواہ علم کے لحاظ سے خواہ عقل کے لحاظ سے غرض کسی قسم کی خوبصورتی
ہو بعض انسان اس پر فدا ہوتے ہیں۔ سجے ہوئے مکان اور تصاویر اور سبزہ زار زمینیں اور
بعض بے خوشبو کے خوش رنگ پھول اسی قسم کی اشیاء میں سے ہیں کہ جن سے انسان اس لئے
محبت کرتا ہے کہ وہ خوبصورت ہیں ورنہ ان سے اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچتا بلکہ ان پر خرچ کرنا
پڑتا ہے اسی طرح خوبصورت انسانوں سے لوگ محبت کرتے ہیں اور یہ خوبصورتی جیسا کہ اوپر
بیان ہوا کئی قسم کی ہوتی ہیں کبھی تو ان کی شکل خوبصورت ہوتی ہے اور کبھی ان کے اخلاق اور
ان کا علم و عقل وغیرہ خصائل و قوتیں اچھی ہوتی ہیں۔ اس لئے ان سے لوگ محبت کرتے ہیں
دوسرا سبب محبت پیدا کرنے کا احسان ہوتا ہے اور بہت سے تعلقات محبت احسان کی وجہ سے
پیدا ہوتے ہیں چنانچہ ماں باپ سے محبت کا ایک بہت بڑا باعث ان کے احسانات بھی ہوتے ہیں
جو وہ بچہ کے پیدا ہونے سے لے کر اس کے بر سر کار ہونے تک اس پر کرتے ہیں۔ اسی طرح
انوار العلوم جلد ۳۰
ہے
اسلام اور دیگر مذاہب
ایک ملازم اپنے محسن آقا سے محبت کرتا ہے اور ایک آقا اپنے وفادار خادم سے محبت کرتا ہے
اور وفا بھی ایک قسم احسان کی ہی ہوتی ہے کیونکہ وفا احسان کے بدلہ کا نام ہے اور احسان کا بدلہ
سوائے احسان کے اور کیا ہو سکتا ہے۔ اسی طرح خاوند اور بیوی کی محبت ہوتی ہے کہ وہ بھی
حسن و احسان دونوں ذرائع سے پیدا ہوتی ہے۔ غرض جس قدر محبت کے تعلقات ہوتے ہیں وہ
سب کے سب حسن اور احسان سے متفرع ہوتے ہیں چنانچہ بھائیوں کی محبت بھی انہیں دو ذرائع
سے پیدا ہوتی تی ہے کیونکہ یہ محبت طفیلی ہوتی ہے اور دراصل اس اس کا باعث وہ تعلق ہے جو اولاد کو
ماں باپ سے ہوتا ہے اور چونکہ بھائی بہن ایک محبوب کے محبوب بلکہ جزو بدن ہوتے ہیں اس
لئے بالطبع ایک بھائی دوسرے بھائی یا بہن سے محبت کرتا ہے اور بہت دفعہ نہیں جانتا کہ اس
محبت کا باعث کیا ہے۔ غرض محبت کا باعث یا تو حسن ہوتا ہے یا احسان۔ اور احسان کا تعلق پھر دو
قسم پر منقسم ہے یا تو کسی کے احسان کی وجہ سے ایک شخص سے محبت کی جاتی ہے یا اپنی محسن
طبیعت کی وجہ سے کوئی شخص دوسرے سے محبت کرتا ہے اور یہ محبت رافت و شفقت ہوتی ہے
جو اس کی اپنی محسن طبیعت کا نتیجہ ہوتی ہے جب ہم انسانی فطرت کا اور بھی گہرا مطالعہ کرتے ہیں
تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ بعض آدمیوں کے اندر تو یہ تینوں خاصے پائے جاتے ہیں یعنی ان کے
تعلقات تینوں قسم کے ہوتے ہیں بعض خوف سے بعض محبت حسن سے بعض محبت احسان سے
لیکن بعض کے اندر ان تینوں خاصوں میں سے ایک یا دو بعض وجوہ سے تلف بھی ہو جاتے ہیں
یعنی وہ صرف حسن یا صرف احسان یا صرف خوف کے جذبات سے تعلق رکھتے ہیں اور دوسرے
جذبہ کا ہیجان ان کے اندر نہیں ہوتا۔ بہت سے لوگ ایسے دیکھے جائیں گے کہ جب تک محبت
سے ان سے کام لیتے رہو وہ خوشی سے کریں گے۔ ذرا ان پر سختی کردیا رعب بٹھاؤ وہ فورا مقابلہ
کیلئے کھڑے ہو جائیں گے ۔ بعض لوگ محبت کے دونوں بواعث یعنی حسن یا احسان کی ذرہ
بھر بھی پرواہ نہ کریں گے لیکن خوف سے فورا مطیع ہو جائیں گے۔
انسانی فطرت کے اس مطالعہ کے بعد ہمیں لا محالہ یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہی تعلیم ہر ایک
زمانہ اور ہر ایک ملک اور ہر ایک انسان کے لئے مفید ہو سکتی ہے جس میں ان تینوں جذبات کو
ہیجان میں لاکر تعلق پیدا کرنے کی صورت کی جائے اور اگر کوئی مذہب ایسا ہے جو صرف خدائے
تعالی کے حسن پر زور دیتا ہے اور ایسی محبت کی طرف انسان کو بلاتا ہے جس کا باعث کوئی خواہش
یا طلب انعام نہ ہو اور کسی بدلہ کی امید جس کے ساتھ نہ ہو تو وہ ایک انسانی گروہ کا تو لحاظ کر لیتا
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۴۷
اسلام اور دیگر مذاہب
ہے لیکن دو دوسرے گروہوں کا جو احسان یا خوف کے بغیر تعلق نہیں پیدا کرتے اور نیک یا بد
کسی نہ کسی سبب سے ان کے اندر وہ جذبہ مر گیا ہے جو صرف حسن سے محبت کو جوش میں لاتا
اور اس طرح تعلق پیدا کراتا ہے تو ایسے لوگ اس مذہب کے ذریعہ سے ہرگز خدائے تعالیٰ تک
نہیں پہنچ سکتے اور ضرور ہے کہ ان کی طبیعت اپنا علاج نہ پاکر دین سے بیزار ہو جائے اور اس
طرح ہمیشہ کی ہلاکت میں گر جائے ۔ اسی طرح اگر کوئی مذہب صرف احسان پر زور دیتا ہے اور
اللہ تعالیٰ کے ان انعامات کی طرف متوجہ کر کے اس کا تعلق اس سے قائم کرنا چاہتا ہے جو وہ
اپنے سے تعلق رکھنے والوں کو دیتا ہے تو یہ مذہب بھی ایک طرف جھک جاتا ہے اور میانہ روی
کو ترک کر دیتا ہے اور وہ طبائع جو حسن و خوف سے تعلق پیدا کیا کرتی ہیں ان کی بیماری کا علاج
اس مذہب میں نہیں اور ایسی تمام طبائع اس مذہب کے ذریعہ سے خدائے تعالیٰ تک نہیں لائی
جاسکتیں اسی طرح اگر کوئی مذہب خوف خدا پر ہی زور دیتا ہے تو اسے ایسی بھیانک شکل میں دنیا
کے سامنے پیش کرتا ہے کہ اس سے قطعا کسی بخشش اور رحم کی امید نہیں تو بے شک وہ لوگ جو
خوف کا اثر اپنے دل میں قبول کرتے ہیں اس مذہب کے ذریعہ سے کچھ فائدہ اٹھا ئیں تو اٹھا ئیں
لیکن وہ طبائع جو محبت سے تعلق پیدا کرنے کی عادی ہیں کبھی اس مذہب سے فائدہ نہیں اٹھا
سکتیں اور جو لوگ خوف سے تعلق پیدا کرتے ہیں ان کا تعلق در حقیقت ایک عارضی تعلق ہوتا
ہے اور ان انعامات کا ہرگز مستحق نہیں بناتا جن کا مستحق تعلق محبت بناتا ہے پس وہ مذہب جو
خدا محبت ہے کہہ کر دنیا کی اصلاح کرنا چاہتا ہے۔ اور صرف ایک عقیدہ پر ایمان لانے پر نجات
کو منحصر کرتا ہے اور اعمال کے پہلو کو بالکل بھلا دیتا ہے کبھی کل بنی نوع انسان کیلئے کافی نہیں ہو
سکتا کیونکہ بہت ہیں جو صرف ایمان پر اپنا مدار رکھ کر اپنی خونی طبیعت کے نیچے دب جائیں گے
اور خدا کی محبت خواہ کیسے ہی اعلیٰ سے اعلیٰ رنگ میں ان کے سامنے پیش کی جائے وہ اس سے
متاثر نہ ہوں گے اور اسی طرح خدا سے دور جا پڑیں گے جیسے کہ وہ بد بخت جو اپنے ماں باپ کے
احسانات کو دیکھتے ہوئے پھر ان کے خلاف بغاوت کرتے ہیں۔ اسی طرح وہ مذہب جو کہتا ہے کہ
خدا تعالیٰ ایسا یک طرفہ معاملہ کرتا ہے کہ اس نے اپنا تمام تعلق ایک قوم سے مخصوص کر دیا ہے
اور اس کے سب چیدہ انعامات صرف ایک خاص نسل کے ساتھ وابستہ ہونے پر ملتے ہیں کبھی
سب دنیا کی اصلاح کرنے والا مذہب نہیں ہو سکتا کیونکہ ایسا مذہب خدائے تعالی کے متعلق
انسانوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرتا ہے نہ محبت پھر اسی طرح وہ مذہب جو خدائے تعالیٰ کے
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۴۸
اسلام اور دیگر مذاہب
متعلق یہ عقیدہ پیش کرتا ہے کہ وہ کبھی کوئی گناہ نہیں بخشا اور نہ بخش سکتا ہے وہ گو زبان سے
اسے باپ یا ماں یا اس سے بھی زیادہ مہربان کے لیکن ایسا مذہب اس خالق فطرت کی طرف سے
نہیں ہو سکتا جس نے انسانوں کے دلوں میں بھی ایسا رحم پیدا کیا ہے کہ وہ اپنے گناہ گاروں کو
بخشتے ہیں حالانکہ ان کے دشمنوں نے ان کافی الواقعہ نقصان کیا ہوتا ہے لیکن کبھی انسان کے کسی
فعل سے خدائے تعالی کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ اسی طرح وہ مذہب جو کہتا ہے کہ خدائے تعالیٰ
انسان کے گناہوں میں سے نجات دیتے وقت بعض گناہ رکھ لیتا ہے اور ان کی سزا میں پھر اسے
دار العمل کی طرف واپس کرتا ہے کبھی خدائے تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کا باعث نہیں ہو
سکتا کیونکہ اس عقیدہ سے خدائے تعالی سے نفرت پیدا ہوتی ہے اور ساتھ ہی مایوسی پیدا ہو کر
انسان گناہوں پر اور بھی دلیر ہو جاتا ہے۔ پس در حقیقت وہی مذہب تمام دنیا کیلئے ہو سکتا ہے جو
ان تمام باتوں میں میانہ روی اختیار کرتا ہے اور ایک طرف تو خدائے تعالیٰ کا حسن پیش کر کے
دنیا سے محبت کا خراج لیتا ہے اور اس کے احسانات قدیم و جدید یاد دلا کر اس کے جذبہ محبت کو
ابھارتا ہے۔ اور دوسری طرف اس کی عظمت اس کے جبروت اس کی بدیوں سے نفرت کا نقشہ
کھینچ کر اسے اس سے تعلق پیدا کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ اور یہ مذہب صرف اسلام ہی ہے۔
چنانچہ قرآن کریم کی سب سے اسلام میں ہر طبیعت کے انسان کا علاج موجود ہے پہلی سورۃ میں جسے مسلمان ہر
نماز میں پڑھتے ہیں اسی مضمون کو ادا کر کے ہر طبیعت کے انسان کا علاج کیا گیا ہے چنانچہ اس میں
اللہ تعالی بندہ کی طرف سے حکایہ فرماتا ہے بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی میں
شروع کرتا ہوں خدا کا نام لے کر جو رحمن ہے رحیم ہے سب خوبیاں اور سب حسن اور سب
خوبصورتیاں جو کسی تعریف کی مستحق ہیں اور انسان کے دل سے کسی چیز کی تعریف نکلوا سکتی ہیں
وہ سب کی سب خدائے تعالیٰ میں جمع ہیں پھر وہ صرف حسین ہی نہیں بلکہ محسن بھی ہے وہ رب
ہے تمام جہانوں کا کہ اس نے تمام مادہ اور ارواح پیدا کی ہیں اور پھر ان کی انفرادی یا اجتماعی
حالتوں میں ان کی خبر گیری کرتا ہے اور ہر ایک قسم کی تربیت کر کے ان کی طاقتوں اور قوتوں کو
نشود نمادے کر کمال تک پہنچاتا ہے وہ ایسا مہربان ہے کہ خدمت کا بدلہ ہی نہیں دیتا بلکہ بلا کسی
کام یا خدمت کے اپنے پاس سے بھی بندہ پر اپنے فضل کی بارش کرتا ہے اور اسی پر بس نہیں۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۴۹
اسلام اور دیگر مذاہب
جو لوگ ان فضلوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس کی طرف سے ملتے ہیں اور ان کو صحیح طور پر اور
ایسے مواقع پر استعمال کرتے ہیں جہاں ان کا استعمال کرنا مناسب ہے تو وہ اس فعل پر اور بھی
فضلوں کی بارش کرتا ہے اور جس قدر انسان کام کرے اس کا بدلہ دے کر پھر زائد انعام دیتا ہے
اور وہ جزاء وسزا کے دن کا مالک ہے یعنی نہ صرف یہی کہ نہایت حسین اور محسن ہے بلکہ انسان
کے تمام افعال کا ایک وقت مقررہ پر وہ جائزہ بھی لیتا ہے اور پھر اپنے مالکانہ اقتدار کے ساتھ
نیک کو انعام اور شریر کو سزا دیتا ہے۔ اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی۔ مالک کے لفظ
میں یہ اشارہ فرمایا ہے کہ اس کا انعام بھی بڑا ہوتا ہے اور اس کی سزا بھی سخت ہوتی ہے کیونکہ
جو مالک نہ ہو اس کی سزا سے انسان بچ جاتا ہے جیسا کہ بادشاہ کسی کو سزا دینے لگے اور وہ مر
جائے یا کسی تکلیف کے عذاب کے خیال سے خود کشی کر لے تو اس بادشاہ کی سزا سے وہ بیچ
جائے گا لیکن فرمایا کہ ہم مالکانہ اقتدار رکھتے ہیں اور ہمارے قبضہ سے نکل جانا کسی کی طاقت میں
نہیں پس اگر تمہارے لئے کوئی اور بات ہم سے تعلق پیدا کرنے کا باعث نہیں ہو سکتی تو اس
بات کا خیال رکھو کہ ہم حکم عدولی پر سزا بھی سخت دیتے ہیں چنانچہ آگے فرمایا ايَّاكَ نَعْبُدُو
إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی بندہ جب ان تمام صفات پر غور کرتا ہے تو خواہ کسی خیال اور کسی طبیعت کا
انسان ہو حسن پر شیدا ہو جانے والا ہو یا احسان پر یا خوف سے ماننے والا ہو۔ وہ اپنی طبیعت کے
مطابق سورۃ فاتحہ میں علاج پالیتا ہے اور بے اختیار ہو کر کہہ اٹھتا ہے کہ اے خدا! میں تیری ہی
فرمانبرداری کرتا ہوں یعنی جب وہ سب باتیں جن کی وجہ سے کسی ہستی سے محبت اور پیار کیا جاتا
ہے تجھ میں پائی جاتی ہیں تو پھر تیرے سوا اور کس سے میں تعلق پیدا کر سکتا ہوں۔ ان الفاظ میں
یہ بتایا گیا ہے کہ مومن جب کامل تعلق اللہ تعالی سے پیدا کر لیتا ہے تو اس کی محبت اور خوف
دونوں اس سے وابستہ ہو جاتے ہیں اور آئندہ نہ محبت میں نہ خوف میں خدائے تعالیٰ کا شریک
کسی کو نہیں کرتا اگر وہ کسی چیز سے محبت کرتا ہے تو خدا کیلئے اور خدا میں ہو کر اور اگر وہ خوف
کرتا ہے تو خدا کے حکم سے اور انہی سے جن کی نافرمانی سے بچنے کا اس نے حکم دیا ہے۔ اور
چونکہ جب ان صفات کاملہ پر انسان غور کرے تو وہ محبت یا خوف کی وجہ سے بے اختیار ہو جاتا
ہے اور محبت و خوف اس پر اس قدر حاوی ہو جاتے ہیں کہ وہ اب اپنی ذات کو حقیر اور اللہ
تعالی کے سامنے بالکل بے جان خیال کرتا ہے۔ اس لئے اس خیال کی ترجمانی کرنے کے لئے
ساتھ ہی فرما دیا کہ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی آپ ۔ آپ کے اس حسن اور احسان اور اس طاقت و جلال
انوار العلوم جلد - ۳
۲۵۰
اسلام اور دیگر مذاہب
کو معلوم کر کے ہم اپنے نفس پر بھروسہ نہیں کر سکتے کہ وہ ان لوازمات محبت اور تعلقات خوف
کو پورا کر سکے گا جو آپ کے ساتھ تعلق میں ضروری ہیں اس لئے ہم آپ سے ہی مدد مانگتے ہیں
کہ اس تعلق کو نباہنے کی ہمیں طاقت دے۔ غرض ان مختصر الفاظ میں خدائے تعالیٰ کے حسن
اور احسان اور اس کے جلال کا ایسا نقشہ کھینچ دیا ہے کہ کسی ملک کسی قوم کسی تہذیب اور کسی
زمانہ کے لوگ اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے اور ہر ایک انسان جب اللہ تعالیٰ کی صفات با
کا مطالعہ ان آیات پر نظر ڈال کر کرتا ہے جو ابھی بیان ہوئیں تو اس کا قلب اللہ تعالیٰ کے ساتھ
تعلق پیدا کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
اس جگہ ضمنی طور پر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ
خوف کے تعلق کو کامل بنانے کا طریق کو خوف بھی ایک ذریعہ تعلق ہے لیکن یہ
ذریعہ تعلق نہایت ادنی ہے کیونکہ خوف کا تعلق حقیقی تعلق نہیں ہوتا مگر اس بات میں بھی کوئی
شک نہیں کہ بعض طبائع خوف کے بغیر تعلق پیدا نہیں کرتیں جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے پس
اس تعلق کو کامل کرنے کا بھی ایک طریق قرآن کریم نے بتایا ہے اور خوف سے تعلق پیدا کرنا
صرف ابتدائی ذریعہ رکھا ہے ہم دیکھتے ہیں کہ بعض بچے جب سکول نہیں جاتے یا اور بعض
فرائض ادا نہیں کرتے تو ان کے والدین جب معلوم کر لیتے ہیں کہ ہماری محبت اور ہمارا احسان
ان کی بگڑی ہوئی طبیعت کی اصلاح نہیں کر سکتے تو وہ سختی سے کام لے کر ان کو مدرسہ بھیجتے ہیں
اور کچھ مدت تک تو وہ اس ڈر اور خوف سے جو ان کے والدین ان کے دل میں پیدا کرتے ہیں
مدرسہ جاتے رہتے ہیں لیکن اگر کوئی مہربان مدرس ہو تو وہ چند ہی دنوں میں ان کے دلوں میں
اپنی محبت پیدا کر لیتا ہے اور پھر وہ خوف مبدل بہ محبت ہو جاتا ہے اور گو ان کے سکول میں جانے
کی ابتداء خوف سے ہوئی تھی لیکن بعد میں خوف کی جگہ محبت اور ڈر کی جگہ پیار لیتا ہے اور
اس طرح ان ناقص نتائج کا جو ایسی تعلیم سے نکلنے تھے جس کا محرک صرف خوف تھا اندیشہ جاتا
رہتا ہے۔ بعینہ اسی طرح خدائے تعالیٰ بھی اپنے بندے سے سلوک کرتا ہے اور گو تمام بنی نوع
انسان کی ہدایت کیلئے اور ان طبائع کو ہلاکت سے بچانے کیلئے جو بعض کمزوریوں کی وجہ سے ایسی
مسخ ہو جاتی ہیں کہ صرف خوف سے ہی قریب آسکتی ہیں۔ اس شہنشاہ ارضی و سماء کا جلال اور
اس کی گرفت کی سختی بھی انسان کو یاد کرائی گئی ہے لیکن اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے
وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ الاعراف : (۱۵۷) میری رحمت ) رحمت اور میری بخشش ہر ایک چیز پر
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۵۱
اسلام اور دیگر مذاہب
حادی ہے اب اس آیت کے مضمون کو اس آیت کے مضمون سے ملا کر دیکھو تو معلوم ہو جائے
گا کہ خوف صرف ایک ابتدائی ذریعہ رکھا گیا ہے ورنہ جب کوئی شخص خوف سے اللہ تعالٰی کی
طرف آتا ہے تو وہ اپنی رحمت کی اس قدر بارش اس پر کرتا ہے اور اپنے افضال کے اتنے چھینٹے
اسے دیتا ہے کہ گو اس کا بندہ اپنے تعلق کی بناء خوف پر ہی رکھے جاتا ہے لیکن آخر اس کے دل
کی سختی دور ہو جاتی ہے اور وہ آہستہ آہستہ پہلے خدائے تعالیٰ کے احسان اور پھر اس کے حسن کا
اور اک اپنے دل میں پاتا ہے اور خوف کا تعلق محبت کے تعلق سے بدل جاتا ہے اور اس کا دل
خدائے تعالی کے خوف سے پر ہونے کی بجائے اس کی رحمت کی یاد سے پُر ہو جاتا ہے اور آخر
رحمت ہی رحمت رہ جاتی ہے اور محبت ہی محبت جلوہ گر ہو جاتی ہے اور اگر خوف باقی رہتا ہے تو
صرف اس بات کا کہ کہیں کسی فعل کی وجہ سے اس محبوب یکتا سے جدائی نہ ہو جائے۔
تعلق باللہ کے لئے جس تدبیر سے یہ مضمون جو اوپر بیان ہوا ہے۔ ان تدابیر کو
ظاہر کرتا ہے جو اسلام نے اللہ تعالی سے اسلام نے کام لیا ہے دوسرے بندے کا تعلق پیدا کرنے اور پھر سے مضبوط
مذاہب اس کی نظیر لانے سے قاصر ہیں کرنے کیلئے کی ہیں اور ہر ایک شخص ایک
ذرا سے غور سے معلوم کر سکتا ہے کہ کس طرح ان تدابیر میں میانہ روی سے کام لیا گیا ہے اور
تمام وہ پہلو مد نظر رکھے گئے ہیں جن کے ذریعہ سے انسان کا تعلق خدائے تعالیٰ سے قائم ہو سکتا
ہے لیکن اس مقابلہ میں جو تعلیم دوسرے مذاہب نے پیش کی ہے وہ ایسی وسیع اور تمام طبائع
کے مطابق نہیں مثلاً یہودیت نے خدائے تعالیٰ کو نہایت ہیبت ناک شکل میں پیش کیا ہے اور
اس کی غضب اور انتقام کی خواہش پر بہت زور دیا ہے جس کی یہ وجہ تھی کہ بنی اسرائیل
فرعون کی ماتحتی میں رہ کر جو ایک ظالم بادشاہ تھا اس بات کے عادی ہو گئے تھے کہ خوف اور ظلم
سے ہی بات مانتے تھے پس ان پر خدائے تعالیٰ کا جلوہ گرجوں اور زلزلوں کے رنگ میں ہوا لیکن
آہستہ آہستہ ان کی طبیعت کی اصلاح ہو گئی اور کچھ مدت کے بعد تو ان خیالات نے ان پر حد
سے زیادہ تصرف کر لیا۔ پس ضرورت تھی کہ اس وقت کے حالات کے ماتحت حضرت مسیح محبت
کا پیام لاتے اور روح القدس کبوتری جیسے نرم طبیعت اور حلیم جانور کی شکل میں ظاہر ہوتا اور
اللہ تعالی کی محبت پر زور دیا جاتا تا ان غلط خیالات کی اصلاح ہو جو خدائے تعالیٰ کی سخت گیری
اور منتقم طبیعت کے متعلق ان کے اندر پھیل گئے تھے چنانچہ اس وقت کے نقص کا علاج اس
انوار العلوم جلد - ۳
۲۵۲
اسلام اور دیگر راہب
طرح کیا گیا لیکن جب ایک مدت کے بعد مسیحیوں کا میلان بالکل دوسری طرف ہو گیا اور وہ
اعمال سے غافل ہونے لگے تو پھر ایک اور شریعت کی ضرورت ہوئی اور یہی حال دیگر مذاہب کا
ہے کہ ان میں سے کسی مذہب میں ضرور تا خدائے تعالیٰ کے غضب اور انتقام کی صفات پر زور
جب حالات
دیا گیا ہے اور کسی میں اس کی محبت اور پیار پر اور چونکہ یہ تمام تعلیمیں وقتی تھیں جب
بدل گئے تو بجائے نفع رسانی کے نقصان دہ ہو گئیں اور اب چونکہ وہ وقت آگیا تھا جسے اللہ تعالیٰ
کی حکمت کاملہ نے ایک کامل اور عالمگیر مذہب کیلئے پسند فرمایا تھا اس لئے نبیوں کے سردار اور
نیکوں کے پیشوا محمد ال پر وہ وحی نازل کی گئی جو ایسی جامع اور مانع تھی کہ کسی طبیعت اور
کسی تعلیم اور کسی تہذیب کے آدمیوں کی ضرورت اس میں نظر انداز نہیں کی گئی اور نہ کوئی غیر
ضروری اور وقتی بات اس میں داخل کی گئی۔ پس ہم ان نادانوں کی طرح جو اپنے خبث کا اظہار
خدائے تعالی کے پاک بندوں کو گالیاں دے کر کرتے ہیں یہ نہیں کہتے کہ اسلام سے پہلے کے
سب مذاہب چھوٹے تھے بلکہ ہم ان کو سچا تسلیم کرتے ہیں ۔ ہاں واقعات اور حق کی محبت ہمیں
مجبور کرتی ہے کہ ہم اس بات کو تسلیم کریں کہ جو جامعیت اسلام میں ہے وہ کسی مذہب میں
نہیں اور یہ کہ اسلام کے آنے کے بعد اب اور کسی مذہب کی ضرورت نہیں۔ ان مذاہب نے
خدائے تعالی سے تعلق پیدا کرنے کے لئے جو تدابیر اختیار کی تھیں وہ اپنے وقت کے مطابق
درست تھیں لیکن اب اس زمانہ میں جبکہ تمدن کی ترقی نے سب دنیا کو ایک کر دیا ہے اور انسانی
علوم بہت ترقی کر چکے ہیں وہ انسان کی ہدایت کیلئے کافی نہیں ہو سکتیں اور اس وقت اسلام ہی
ہے جو اپنی بے عیب تعلیم کی وجہ سے تمام دنیا کی ہدایت کر سکتا ہے اور جس کی تعلیم کسی خاص
بات پر زور نہیں دیتی بلکہ تمام ضروری ہدایتوں کو کھولتی اور شرح کرتی ہے۔ مختلف مذاہب
اپنے اندر مختلف صداقتیں رکھتے ہیں لیکن کوئی ایسا مذہب نہیں جو یکجائی طور پر ان تمام خوبیوں
کا جامع ہو جو اسلام کے اندر پائی جاتی ہیں پس آج روئے زمین پر سوائے اسلام کے اور کوئی ایسا
مذہب نہیں جو انسان کا تعلق خدائے تعالیٰ سے پیدا کرا سکے اور اب جبکہ اللہ تعالیٰ نے کامل
شریعت بھیج دی ہے تو اس نے اپنی رضا کے اظہار کے لئے اسلام کے سوا اور تمام دروازے بند
کر دیتے ہیں اور کوئی شخص اب خدائے تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ اسلام کا جوا اپنی
گردن
ردن پر نہ اٹھائے۔ افسوس ہے کہ قلت وقت کی وجہ سے اس موضوع پر بالتفصیل بحث نہیں
ہو سکتی ورنہ اور بہت سی مثالوں کے ساتھ بتایا جاتا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق قائم کرنے کے
انوار العلوم جلد - ۳
۲۵۳
اسلام اور دیگر راجب
لئے اسلام نے کونسی ایسی تدابیر اختیار کی ہیں کہ جن کی نظیر لانے نے سے اور سب مذاہب قاصر
ہیں۔
دو سرا حصہ شفقت علی خلق الله
جیسا کہ میں اوپر بتا آیا ہوں اللہ تعالی سے بندے کا تعلق قائم کرنے کے علاوہ مذہب کا ایک
اور بھی کام ہے اور وہ اپنے پیروان کو شفقت علی خلق اللہ کی تعلیم دیتا ہے چنانچہ پہلے حصہ سے
فارغ ہو کر میں اس کے متعلق اسلام کی تعلیم بیان کرتا ہوں۔ شفقت علی خلق اللہ کے مضمون
کے بڑے بڑے حصے تین ہیں اول انسان کا معاملہ اپنے نفس سے ۔ دوم انسان کا معاملہ دوسرے
انسانوں سے۔ سوم انسان کا معاملہ دوسرے حیوانوں سے چنانچہ ان تینوں حصوں میں سے سب
سے پہلے میں اس مضمون پر کچھ بیان کرتا ہوں کہ اسلام نے انسان کو اپنے نفس کے ساتھ کیسا
معاملہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔
مختلف مذاہب نے بنی نوع انسان کے آپس کے سلوک انسان کا معاملہ اپنے نفس سے کے متعلق تو بہت کچھ کہا ہے لیکن اس کے متعلق کہ
انسان کو اپنے نفس کے ساتھ کیا معاملہ کرنا چاہئے بہت کم مذاہب میں کوئی تعلیم پائی جائے گی
سوائے اسلام کے کہ اس نے اس امر پر بھی نہایت تشریح کے ساتھ روشنی ڈالی ہے اور علاوہ
ان روحانی طریقوں کے بتانے کے جن کے ذریعہ انسان خدائے تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے انسان کو
اس بات کی طرف بھی متوجہ فرمایا ہے کہ اسے اپنے نفس کے ساتھ کیسا معاملہ کرنا چاہئے اور یہ
معاملہ ایسا ضروری اور زبردست ہے کہ اس پر روشنی ڈالے بغیر کوئی مذہب کامل نہیں ہو سکتا
کیونکہ جب تک انسان کو یہ نہ بتایا جائے کہ وہ اپنے نفس سے کیسا معاملہ کرے تب تک اس کی
کامل طور پر اصلاح نہیں ہو سکتی کیونکہ جسم کا روح پر بڑا اثر پڑتا ہے اور جسم کی مختلف حالتوں
سے روح متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جب کسی شخص کے جسم پر چوٹ
آئے تو اس کی روح کو بھی اس سے سخت صدمہ پہنچتا ہے اور انسان کا دل مغموم ہو جاتا ہے اور
بارہا ایسا ہوتا ہے کہ سخت چوٹ سے انسان کے حواس میں فرق آجاتا ہے اور کبھی سخت غم کا
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بدن گھلنے لگتا ہے اور انسان چند گھنٹوں کے اندر ضعیف ہو جاتا ہے چنانچہ
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۵۴
اسلام اور دیگر راہب
ایسے بہت سے واقعات ہوئے ہیں کہ کسی شخص کو کوئی سخت صدمہ پہنچا تو چند گھنٹوں یا چند دنوں
کے اندر اس کے بال سفید ہو گئے۔ غرض ہمارا تجربہ ہمیں بتاتا ہے کہ جسم و روح کو خدائے
تعالٰی نے ایسا ایک دوسرے سے پیوستہ کیا ہے کہ ایک کا اثر دوسرے پر فورا پڑتا ہے پس جب
کہ جسم و روح کے قرب کی یہ حالت ہے تو ضرور ہے کہ جو حالت جسم کی ہوگی وہی حالت
روحانی ترقیات کی ہوگی اور جو مذہب کہ انسان کو یہ نہیں بتاتا کہ اسے اپنے جسم کے ساتھ کیسا
معاملہ کرنا چاہئے وہ در حقیقت انسان کو منجدھار دیتا ہے کہ تا ہلاک ہو اور جو مذہب اس کے
متعلق ادھوری تعلیم دیتا ہے وہ بھی کسی خاص حالت میں تو درست ہو سکتی ہے لیکن ہر انسان
کے لئے نہیں بلکہ اغلب ہے کہ بہتوں کی ہلاکت کا باعث ہو چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ بعض مذاہب
کی یہ تعلیم ہے کہ جسم کو جس قدر بھی رکھ دیا جائے اس قدر روحانیت میں ترقی ہوتی ہے۔ اس
تعلیم کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ ان کے پیروان اپنے پورے زور سے اپنی جسمانی طاقتوں کو توڑنے کی
کوشش کرتے ہیں اور ایسے ذرائع استعمال کرتے ہیں کہ جن کے ذریعہ سے وہ اپنے جسم کو
بالکل تباہ کر دیں چنانچہ بعض لوگ گرمی کے دنوں میں ہر وقت آگ کا آلاؤ لگا کر اس کے اندر
بیٹھے رہتے ہیں اور اس طرح اپنے جسم کی تمام طاقتوں کو اپنے ہاتھوں سے زائل کر دیتے ہیں۔
اسی طرح سردی میں ٹھنڈے پانی میں کھڑے رہتے ہیں۔ بعض سورج کے نکلتے ہی اس کی طرف
ٹکٹکی لگا کر کھڑے رہتے ہیں اور اس طرح اس منور دن کو جو کو جو خدائے تعالیٰ نے کام کرنے کے
لئے پیدا کیا ہے ضائع کر دیتے ہیں بعض ہر وقت ٹانگیں اوپر کر کے اور سر نیچے کر کے لٹکے
رہتے ہیں اور اس کو بڑی خوبی خیال کرتے ہیں۔ بعض اپنے آپ کو خصی کرا کے انسانیت کے
دائرہ سے باہر نکال دیتے ہیں۔ بعض نفس کشی کے نام سے ہر قسم کی طیبات سے پر ہیز کرتے ہیں
اور کل لطیف غذا میں ترک کر دیتے ہیں اور اگر کوئی لطیف سے کھاتے بھی ہیں تو اس کے اندر
کچھ ایسی چیز ملا دیتے ہیں جیسے راکھ وغیرہ اور اس طرح اپنا نفس مارتے ہیں بعض لوگ ہر وقت
خاموش رہتے ہیں اور اس طرح خدائے تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بعض نجاستیں کھا
لیتے ہیں۔ بعض مردہ انسان کا گوشت کھاتے ہیں۔ بعض ہر روز روزہ رکھتے ہیں۔ بعض لوگ یہ
نیت کر لیتے ہیں کہ ساری عمر شادی نہیں کریں گے اور بہت سے مرد اور عورتیں اپنی عمریں اسی
طرح گزار دیتے ہیں۔ بعض لوگ نہانا اور ناخن کتروانا وغیرہ صفائی کے کام چھوڑ دیتے ہیں
غرض اس قسم کے سینکڑوں کام ہیں جو مختلف مذاہب میں بتائے گئے ہیں اور انہیں پسند کیا جاتا
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۵۵
اسلام اور دیگر مذاہب
ہے اور ان کے کرنے والوں کو خدائے تعالی کا برگزیدہ اور پیارا انسان سمجھا جاتا ہے۔ لیکن
در حقیقت یہ ایک ظلم ہے جو یہ لوگ اپنی جان سے کرتے ہیں اور اس طرح اللہ تعالٰی کی نعمتوں
کی ناشکری کرتے ہیں جبکہ خدائے تعالٰی نے ہاتھ پکڑنے کیلئے اور زبان بولنے کیلئے اور آنکھیں
دیکھنے کیلئے اور پاؤں چلنے کیلئے دیئے ہیں اور یہ اعضاء اس کے انعامات میں سے ہیں۔ تو کیسا
قابل ملامت ہے وہ شخص جو اللہ تعالی کے ان انعامات کو ضائع کر دیتا ہے اور ان کی قدر نہیں
کرتا۔ ایسا شخص تو اللہ تعالی کی ہتک کرتا ہے کیونکہ اس کی دی ہوئی نعمت کو حقارت سے پھینک
دیتا ہے کہ میں نہیں لیتا اور خود اپنے نفس پر بھی ظلم ہے کہ اسے بے وجہ اور بے فائدہ ایسی
تکالیف دی جاتی ہیں کہ جن کا کوئی فائدہ نہیں۔ اسی طرح جو لوگ ساری عمر بغیر شادی کے رہنے
کا عہد کرتے ہیں یا ان طاقتوں کو ضائع کر دیتے جن سے نسل انسانی چلتی ہے وہ اپنے نفوس پر
ظلم کرتے ہیں کہ انہیں ان پاک جذبات سے روکتے ہیں جو اللہ تعالی نے ان کے اندر رکھے تھے
ایسے فعل کبھی خدائے تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ نہیں ہو سکتے کیونکہ جو اس کی نعمت کو رد کرتا ہے
وہ کبھی اس کا پسندیدہ نہیں ہوتا۔ اسی طرح جو لوگ طیبات کو چھوڑ دیتے ہیں یا نجاستوں کا
استعمال کرتے ہیں وہ بھی اپنے نفس پر ایسا ظلم کرتے ہیں کہ جس کی کوئی انتہاء نہیں اور یہ سب
لوگ اپنے آپ کو ایسے حالات میں ڈال دیتے ہیں کہ جن سے اکثر بجائے شیطان سے بچنے کے
وہ شیطان کے پھندے میں پھنس جاتے ہیں کیونکہ جو شخص اپنے جسم کو سخت صدمہ پہنچاتا ہے
اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلے گا کہ اس کی روح کو بھی اس سے صدمہ پہنچ جائے گا اور یا تو اس کے
دماغ میں بلادت پیدا ہو جائے گی کہ وہ باریک مسائل کو سمجھ ہی نہیں سکے گا اور یا جنون کا کوئی
شعبہ اس کے اندر پیدا ہو جائے گا جس کی وجہ سے وہ ان انعامات سے قطعی محروم ہو جائے گا جو
خدائے تعالی کی عبادت کرنے والوں کے لئے مقرر ہیں۔ چنانچہ خدائے تعالی کے جس قدر
برگزیدے دنیا میں گزرے ہیں ان کی نسبت صحیح تواریخ سے ہرگز ثابت نہیں ہو تا کہ ان میں
سے ایک نے بھی اپنی طاقتوں کو اس طرح ضائع کر دیا ہو۔ ہاں ممکن ہے کہ انہوں نے بعض
لوگوں کے اندر جذبات کا سخت جوش دیکھ کر ان کے جوش کے کم کرنے کی وقتی ضرورت دیکھ کر
ان کو بعض ایسی سخت ریاضتیں کرنے کا حکم دے دیا ہو؟ لیکن ایک عالمگیر مذہب میں کسی ایسی
تعلیم کا گزر نہیں ہو سکتا کیونکہ اس تعلیم کا پھیلانا نوع انسان کو ان تمام ترقیات سے محروم کر دینا
ہے جو وہ ان علوم کے ذریعہ سے کر رہی ہے جو خدائے تعالیٰ نے اسے عنایت فرمائے ہیں۔ ذرا