اسلام اور دیگر مذاہب

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 5

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۸۰
اسلام اور دیگر مذاہب
وقت دے اور معاف کسی وقت کر۔ اور جب تک مذہب انسان کو اسباب کی بھی ہدایت نہ کرتا
ہو اس وقت تک اس کی تعلیم کامل نہیں کہلا سکتی۔
اس بیان کے بعد اب ہم مذہبی اعداء کو لیتے ہیں کہ ان کے ساتھ کسی قسم مذہبی عداوتیں کے سلوک کا اسلام نے کا اسلام نے حکم دیا ہے سو یاد رکھنا چاہئے کہ
کہ اسلام مذہبی
اختلاف اور عداوت کو دو الگ الگ چیزیں قرار دیتا ہے۔ اسلام ہمیں یہ تعلیم نہیں دیتا کہ جن
لوگوں کو تم سے مذہبا اختلاف ہے تم ان کو اپنا دشمن سمجھو اور ان سے دشمنوں کا سا سلوک کرو
بلکہ اسلام ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ تم تمام مذاہب کے پیروان کے ساتھ نیکی اور بھلائی کا سلوک
کرد اور مذہبی اختلاف کو عداوت نہ سمجھو اور ایسے لوگ جو مذہبی طور پر تم سے کوئی عداوت
نہیں رکھتے اور تم پر مذہبی اختلافات کی وجہ سے کوئی ظلم نہیں کرتے ان سے بے شک احسان
اور مروت سے پیش آؤ اور ان سے نیک معاملہ کرو اور انصاف کے ساتھ ان سے سلوک کرو۔
لیکن جو لوگ کہ دین کے معاملہ میں جبر سے کام لیتے ہیں اور اپنے عقیدہ کے خلاف کوئی اور
عقیدہ نہیں دیکھ سکتے ان سے بالکل قطع تعلق رکھو کیونکہ یہ بات غیرت کے خلاف ہے کہ ایک
شخص تمہارے دین کو تلوار کے ساتھ مٹانا چاہے اور خدا اور اس کی کتاب کو گالیاں دے اور تم
اس سے دوستی رکھو چنانچہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے لَا يَنْهُكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ
يُقَاتِلُوْ كُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّهُ هُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ
اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ ، إِنَّمَا يَنهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ قَاتَلُو كُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ
مِنْ دِيَارِ كُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ ، وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَا وَلَئِكَ هُمُ
الظَّلِمُونَ (المتحد : ٩-١٠) ۱۹) یعنی اللہ تعالیٰ تم کو ان لوگوں
جو دین کے معاملہ میں تم سے
نہیں لڑتے اور جنہوں نے دینی عداوت سے تم کو گھروں سے نہیں نکالا۔ نیکی اور حسن سلوک کا
معاملہ کرنے سے نہیں روکتا بلکہ اللہ تعالیٰ تو عدل و انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ ہاں وہ
ان لوگوں کے ساتھ دوستی و تعلق رکھنے سے روکتا ہے جو تم سے اس لئے جنگ کرتے ہیں کہ تم
نے یہ دین کیوں اختیار کر لیا اور تم کو اسی باعث سے گھر سے بھی نکال دیا اور تمہارے دشمنوں
کے مدد گار ہوئے۔ ایسے لوگوں سے جو دوستی کرتا ہے وہ ظالم ہے۔ کیونکہ وہ اسے اس کے فعل
بد پر اکسانے کا باعث ہوتا ہے اور اس کے عمل سے اس دشمن دین کے د ین کے دل میں خیال پیدا ہو گا
کہ دیکھو باوجود اس کے کہ میں ان کے دین کو گالیاں دیتا ہوں یہ شوق سے ملتا ہے تو ضرور ہے
سے جو

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۸۱
اسلام اور دیگر مذاہب
کہ یہ مجھ سے متاثر ہو جائے۔ اور بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ جب ایک شخص غیرت سے خالی ہو
جائے تو رفتہ رفتہ وہ دوسروں کے خیالات سے متاثر ہو جاتا ہے پس حفاظت دین کے لئے اور
غیرت جیسے اعلیٰ درجہ کے خلق کو زندہ رکھنے کے لئے ایسی تعلیم دینی ضروری تھی کہ جو شخص
دین کے معاملہ میں لڑنے پر آمادہ ہو جاتا ہے اور اپنے عقیدہ کے خلاف عقیدہ سن کر ایسا آگ
بگولہ ہو جاتا ہے کہ انسانیت کی معمولی شرائط کو بھی پورا نہیں کر سکتا وہ کب اس لائق ہو سکتا
ہے کہ اس کے ساتھ دوستی رکھی جائے اور اگر کوئی شخص پھر بھی اس شخص سے محبت رکھتا ہے
تو ضرور اس کا دل غیرت سے خالی ہے۔ غرض اس تعلیم میں بھی اسلام نے افراط و تفریط دونوں
باتوں کو چھوڑ کر درمیانی راہ اختیار کی ہے اور ایک طرف تو محبت اور پیار کو قائم کیا ہے اور
دوسری طرف غیرت کو جو اخلاق حسنہ سے ہے اور جس کے بغیر انسان حیوانوں کی طرح ہو جاتا
ہے زندہ رکھا ہے تا ایسانہ ہو کہ اسلام کا پیرو کسی ایک طرف جھک جائے اور یہ وہ تعلیم ہے کہ جس
کا مقابلہ نہ تو وہ مذاہب کر سکتے ہیں جو غیر مذاہب کے ساتھ کسی قسم کا تعلق جائز نہیں قرار دیتے
اور نہ وہ جو باوجود شدید سے شدید مذہبی عداوت کے پھر بھی محبت کا حکم دیتے ہیں۔ کیونکہ وہ
انسانی فطرت کو توڑتے ہیں جس کا نتیجہ کبھی اچھا نہیں نکل سکتا۔
اس کے بعد اب میں ان لوگوں کے متعلق اسلام کی
عام بنی نوع انسان سے سلوک تعلیم پیش کرتا ہوں جن سے انسان کسی قسم کا ذاتی تعلق
نہیں رکھتا۔ چنانچہ اس قسم میں سے سب سے اول تو بیتائی اور مساکین ہیں۔ گو یتیم اور مسکین
ایک رشتہ دار بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن چونکہ یتیم اور مسکین کے ساتھ سلوک کرنے میں اسلام
نے کوئی شرط نہیں لگائی کہ وہ کن میں سے ہو اس لئے میں ان کو عام مخلوق کے عنوان کے نیچے
ہی رکھتا ہوں۔ کیونکہ اکثر اوقات جن بتائی اور مساکین سے پالا پڑتا ہے وہ غیر ہی ہوتے ہیں۔
ان دونوں قسموں کے متعلق اسلام میں نہایت وسیع احکام ہیں جنہیں اس وقت بیان نہیں کیا جا
سکتا کیونکہ آگے ہی مضمون بہت لمبا ہو گیا ہے اس وقت صرف اس قدر ہی بیان کر دینا کافی ہے
کہ بتائی اور مساکین سے نیک سلوک کرنے کا اسلام میں نہایت زور سے حکم دیا گیا ہے۔ چنانچہ
بعض اس کے متعلق او پر مضامین آچکے ہیں۔ اس جگہ صرف یہ بات ہی لکھ دینی کافی ہوگی کہ
قرآن کریم بتائی کے ساتھ نیک سلوک نہ کرنے کو ان اعمال میں سے قرار دیتا ہے جن کا نتیجہ
ذلت و رسوائی ہوتا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے کہ بعض لوگوں پر عذاب آتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ خدا

نوار العلوم جلد - ۳
۲۸۲
اسلام اور دیگر مذاہب
نے ہمارے ساتھ یہ معاملہ کیوں کیا ہے۔ لیکن خدا تعالیٰ ان کی نسبت فرماتا ہے گلا بل لا
تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ الفجر : (۱۸) یہ بات نہیں جو تم کہتے ہو بلکہ بات یہ ہے کہ تم بیتامی کی خبر گیری
نہیں کرتے تھے بلکہ ان کو بے بس دیکھ کر ان کی طرف التفات ہی نہ کرتے تھے۔ مساکین کی
نسبت فرماتا ہے کہ ان سے حسن سلوک نہ کرنا ان افعال میں سے ہے جو انسان کو دوزخی بنا دیتا ہے۔
چنانچہ بعض جہنمیوں کی نسبت فرماتا ہے وَلا يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ ، فَلَيْسَ لَهُ
الْيَوْمَ هُهُنَا حَمِيمٌ (الحاقہ : ۳۵-۳۶) چونکہ وہ مساکین کی خبر گیری کی تحریک نہیں کرتے تھے
اس لئے خدا تعالٰی نے بھی ان کی مدد نہ کی ورنہ خدا تعالی ان کو عذاب سے بچاتا۔
یتائی اور مساکین کے علاوہ دیگر بنی نوع ان احکام میں سے جو اسلام نے عام بنی نوع
انسان سے سلوک کے متعلق تعلیم انسان کے متعلق دیئے ہیں ایک یہ بھی ہے
کہ اگر کوئی شخص اتفاقاً کسی انسان
کی بدی پر آگاہ ہو جائے تو اس پر پردہ ڈال دے۔ چنانچہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں
لَا يَسْتُرُ عَبْدُ عَبْدًا فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ اللهُ فِي يَوْمِ الْقِيمَةِ (مسند احمد بن خلیل جلد ۲
یعنی کوئی بندہ کسی بندہ کا کوئی عیب چھپائے تو اللہ تعالیٰ قیامت
صفحه (۳۸۹)
کے دن اس کے عیب چھپائے گا۔
اسی طرح یہ تعلیم ہے کہ کسی انسان سے بھی ایک مسلمان کو سود لینا جائز نہیں بلکہ اگر کوئی
حاجتمند ہو تو جہاں تک ہو سکے اس کی مدد کرے یا اسے قرض دے کہ سود ایک زیادتی ہے جو
ایک انسان دوسرے انسان پر کرتا ہے۔ کیونکہ جس وقت اس کا ایک بھائی حاجتمند ہوتا ہے اس
وقت وہ اس سے اور مال بھی چھیننا چاہتا ہے۔
انہی تعلیموں میں سے یہ تعلیم بھی ہے کہ کسی شخص کو کھڑے ہوئے پانی میں پیشاب و پاخانہ
کرنے کی اجازت نہیں ( ترندى البواب الطهارة باب ما جاء في كراهية البول في الماء الراكد) كيونكم
اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ بعض لوگ اگر ضرور تا ایسے پانی کو استعمال کریں گے تو بوجہ نجس ہونے
کے نقصان اٹھائیں گے۔ پھر انہی تعلیموں میں سے جو اسلام نے عام بنی نوع انسان کی بہتری کے
لئے دی ہیں۔ یہ بھی ہے کہ کسی شخص کو سایہ دار درخت یا راستہ یا پانی کی گھاٹ پر پاخانہ پھر نے
کی اجازت نہیں ( ترندی ابواب الطهاره با با جهان اب أن النبي كان اذا اراد الحاجة۔
اجة ابعد في المذهب)
أن
ذهب) کیونکہ اس
سے تھکے ماندے ہوئے مسافروں اور راستہ چلنے والے لوگوں اور پیاسوں کو ایذاء پہنچنے کا اندیشہ
ہے کنز العمال جلد ۹ صفحه ۳۵۳ روایت نمبر ۲۶۴۱۳

انوار العلوم جلد ۳۰
ہوتا ہے۔
۲۸۳
اسلام اور دیگر مذاہب
علاوہ ازیں اسلام کی یہ تعلیم بھی ہے کہ مساجد میں کوئی بد بو دار شے کھا کر یا ایسی چیز استعمال
کر کے نہ آؤ جس کے بعد بد بودار ڈکار آئیں یا مونہہ سے بو آئے (مسلم کتاب الصلوۃ باب النھی
اكل الثوم) انہی تعلیمات میں سے ہے جن کی غرض عام بنی نوع انسان پر شفقت ہے کیونکہ ایسا
کرنے سے بہت سے لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے اور مساجد کا نام تو اس لئے لیا گیا ہے کہ
مسلمانوں کا اجتماع مساجد میں ہی ہوتا ہے ورنہ یہ حکم عام ہی ہے۔ اور یہ ایسا ضروری حکم ہے
کہ آج حکام ریلوے کو یہ قانون بنانا پڑا ہے کہ ریل میں کوئی شخص سگرٹ نہ بنے کیونکہ اس
سے سکھوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ اگر اسلام ہی کی تعلیم پر عمل کیا جائے تو ان باتوں کے لئے کسی
مزید قانون کی ضرورت نہیں اور جو اثر انسان کے اعمال پر مذہب کر سکتا ہے قانون ہرگز نہیں کر
-CE
پھر انہی تعلیمات میں سے ایک یہ تعلیم بھی ہے کہ جب کسی جگہ پر کوئی وباء پڑے تو لوگوں
کو اجازت نہیں کہ اس جگہ سے بھاگ کر دوسرے شہروں میں چلے جائیں (مسلم کتاب السلام باب
الطاعون) کیونکہ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ دوسرے محفوظ علاقوں میں بھی وہ مرض پھوٹ پڑے گا۔
اس حکم کی خوبی پچھلے دنوں ہندوستان کافی طور پر دیکھ چکا ہے کیونکہ طاعون کی کثرت ہندوستان
میں اسی حکم پر عمل نہ ہونے کے باعث ہوتی ہے جب ایک جگہ طاعون پڑی تھی تو وہاں کے
لوگ بھاگ کر دوسرے شہروں میں چلے جاتے تھے اور طاعون کا اثر وہاں بھی ہو جاتا تھا۔ اگر
ہندوستان مسلمان ہوتا اور وہ اس حکم پر عمل کرتا تو سمجھ سکتے ہو کہ یہ وباء کس طرح دبی رہتی۔
اس حکم کا یہ مطلب نہیں کہ شہر کو چھوڑ کر باہر ڈیرہ لگانا بھی منع کر دیا گیا ہے کیونکہ سنت صحابہ
سے یہ بات ثابت ہے کہ طاعون وغیرہ وباؤں کے وقت جنگلوں میں پھیل جانا چاہئے۔ اس کا
مطلب صرف یہ ہے کہ ایک وباء زدہ شہر سے نکل کر دوسرے محفوظ علاقوں میں نہیں جانا
چاہئے۔
اسی طرح اسلام بنی نوع انسان کی ہمدردی کے لئے یہ حکم بھی دیتا ہے کہ اگر کوئی شخص عام
راستہ پر کوئی ایذاء دینے والی چیز دیکھے تو اسے چاہئے کہ اسے راستہ سے ہٹا کر پرے کر دے۔
مثلاً عین راستہ میں کوئی پتھر پڑا ہے کانٹے دار درخت کی شاخیں پڑی ہیں جن سے چلنے والوں
کے گرنے یا زخمی ہونے کا خطرہ ہے تو چاہئے کہ ان کو وہاں سے ہٹا کر ایک طرف کر دیا جائے۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۸۲
اسلام اور دیگر مذاہب
ترتدى ابواب البر والصلة باب ما جاء في اماطة اذى عن الطريق) اور آنحضرت اللہ نے اس فعل
کو صدقات میں شامل فرمایا ہے۔ اور یہ وہ تعلیم ہے جس کی مثال اور کوئی مذہب نہیں پیش کر
سکتا۔
جانوروں سے نیک سلوک اسلام نے جہاں انسانوں پر شفقت کا حکم دیا ہے وہاں
جانوروں پر شفقت کی بھی سخت تاکید کی ہے۔ چنانچہ قرآن
کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَفِی أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ ( الذرية : (۲۰)
یعنی مسلمان وہ ہوتا ہے کہ اس کے مال میں ان کا جو سوال کر سکتے ہیں یعنی انسانوں کا اور ان کا جو
سوال نہیں کر سکتے یعنی جانوروں کا حق ہوتا ہے۔ یعنی مسلمان کا کام ہے کہ وہ اپنے مال میں
محتاج انسانوں اور جانوروں کو بھی شریک کرے۔ اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ جانور کو ایذاء
دینا سخت منع ہے حتی کہ آنحضرت ﷺ نے ایسے انسان پر جو کسی جانور کو باندھ کر اسے نشانہ
بناتا ہے لعنت کی ہے اور یہ آنحضرت الی ہی ہیں جنہوں نے جانوروں کے مونہہ پر نشان
لگانا منع کیا کہ مونہہ ایک نازک جگہ ہے اس پر نشان نہ لگایا کرو۔ اور آپ نے جانوروں کی
پچھلی ران کے اوپر کے سرے پر نشان لگانے کا حکم دیا جو رواج کہ اس وقت عام طور پر دنیا میں
پایا جاتا ہے۔ اسی طرح آنحضرت ا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ایک بلی کو بند کر
دیا اور وہ بھوکی پیاسی مر گئی تو خدا تعالیٰ نے اس کو جہنم میں ڈال دیا (مسلم کتان امبر اعله والله با جی تقریب
الحرة ) یعنی اس ظلم کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ ایسے اعمال میں پھنس گئی جن کا نتیجہ جنم ہوا۔ غرض
جانوروں سے بھی نیک سلوک کرنے کا حکم اور ان پر بے جا ظلم کرنے اور بے فائدہ تکلیف
دینے سے اسلام نے روکا ہے اور اس طرح اپنی تعلیم کو ہر رنگ میں کامل کر دیا ہے۔ اور کسی
خاص بات پر ہی زور نہیں دیا ۔ بلکہ انسانی زندگی کے ہر شعبہ اور اس کی ہر ضرورت کے متعلق
مناسب اور عدل پر مبنی احکام بتائے ہیں جن پر عمل کرنے سے انسان اس دنیا اور اگلے جہان
دونوں جگہ خوش و خرم ہو سکتا ہے۔ پس اسلام ہی ایک مذہب ہے جو تمام دنیا کے لئے قابل
عمل ہے اور وہی ایک ایسا مذہب ہے جس کی تعلیم پر ہر ایک طبقہ اور ہر ایک طبیعت کے انسان
عمل کر سکتے ہیں۔ اور جس پر عمل کر کے کوئی مفسدہ پیدا نہیں ہوتا۔ اور جو ہر زمانہ کے لئے
قابل عمل ہے اور اس پر چل کر انسان نجات پا سکتا ہے۔ اور جو خوبیاں تمام مذاہب مختلف طور
پر رکھتے ہیں وہ سب کی سب اس میں جمع ہیں اور یہ تمام مفید اور بابرکت تعلیمات کو اپنے اندر

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۸۵
اسلام اور دیگر مذاہب
شامل رکھتا ہے۔ اور چونکہ یہ خدا تعالی کا بھیجا ہوا آخری مذہب ہے جو انسان کو خدا تعالٰی سے
اس دنیا میں ملا دیتا ہے اور ہمیشہ پھل دیتا ہے چنانچہ اس پر چلنے والے لوگ ہر زمانہ میں خدا تعالٰی
تک پہنچتے رہے ہیں۔ اور یہ زمانہ بھی اس کے شیریں پھلوں سے خالی نہیں گیا۔ اور خدا تعالی
نے اس مذہب کے ایک پیرو حضرت مرزا غلام احمد صاحب کو اس زمانہ کی اصلاح کے لئے مسیح
موعود اور مہدی مسعود بنا کر بھیجا ہے۔
پس اے صداقت کے طالبوا اور حق کے شیدائیو! اٹھو! اور تمام بند توڑ کر اور تمام قیود کو
توڑ کر اس چشمہ صافی کی طرف آؤ کہ تمہاری فطرت جس خوشی اور جس راحت اور جس تسلی کو
چاہتی ہے وہ اس وقت صرف اسلام میں ہی ملتی ہے۔ اور اسلام ہی ہے جو تم کو روحانی ترقی کے
اس اعلیٰ مقام پر پہنچا سکتا ہے کہ اسی دنیا میں تم خدا کو پا سکتے ہو اور شک و شبہ سے گزر کر یقین کا
مرتبہ حاصل کر سکتے ہو ۔
ایساری فرمایا تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ اليَكُونَ لِلْخَلِمِينَ نَذِيرًا (الفرقان : ٢ ) ۔
خاکسار
محمود احمد از قاریان

آج 10 میں سے 10 باقی