اسلام اور دیگر مذاہب

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 4

انوار العلوم جلد - ۳
۲۶۸
اسلام اور دیگر مذاہب
جائیں گی اور اس میں ہماری ہتک ہے۔ بعض اس خوف سے کہ کہیں بڑی ہو کر وہ کوئی گناہ نہ کر
بیٹھیں اور اس میں ہماری ذلت ہو ان کو قتل کر دیتے بعض بوجہ غربت کے بچوں کو ضائع کر
دیتے کہ ان کو کھانا کون کھلائے گا۔ چنانچہ ان دنوں میں کہ تعلیم گراں ہے بہت سے لوگ
یورپ و امریکہ و ایشیاء کے ایسے ہیں جو ایسی تدابیر اختیار کرتے ہیں کہ جن سے اولاد نہ ہو اور
یہ بھی ایک قسم اولاد کے ضائع کر دینے کی ہے۔ جب ان سے پوچھا جائے تو کہتے ہیں کہ اس
وقت تعلیم نہایت گراں ہے اولاد زیادہ ہوئی تو ان کو تعلیم دلانا مشکل ہو گا۔ اسلام نے اس فعل
کو سخت ناپسند فرمایا ہے اور فرماتا ہے کہ وَإِذَا الْمَوْدَةُ سُئِلَتْ بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ الكور
: ۱۹) جو لوگ اپنی لڑکیوں کو زندہ گاڑ دیتے ہیں ان سے سوال کیا جائے گا کہ انہوں نے ایسا
کیوں کیا اور کس گناہ کی سزا میں کیا۔ اسی طرح فرماتا ہے وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقِ
نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَإِيَّاكُمْ ، إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطاً كبيراً ( بنی اسرائیل : (۳۲) (۳۲) یعنی اپنی
اولاد کو اس ڈر سے نہ قتل کر دیا کرو کہ ہمارے مال ان کی تربیت اور تعلیم اور کھلانے اور پلانے
پر خرچ ہوں گے کیونکہ تم کو بھی جو کچھ ملتا ہے ہمارے خزانہ سے ملتا ہے اور ان کو بھی ہم ہی
دیں گے اور پھر اس شک کو دور کرنے کے لئے کہ کیا صرف مال کے فنا ہو جانے کے ڈر سے
اولاد کو مارنا منع ہے یا اس کا کوئی اور باعث بھی ہو تب بھی منع ہے فرمایا کہ إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ
خطا كبيرا، اولاد کا مارنا ہی بڑا گناہ تھا یعنی مال کے فنا ہو جانے کے ڈر سے مارنا ہی گناہ نہیں بلکہ
منع کرنے کا اصل باعث یہی ہے کہ اولاد کا قتل کرنا خواہ وہ کسی باعث سے ہو گناہ اور برا کام کام ہے
اور اوپر جو وجہ بتائی گئی ہے صرف بطور ایک مثال کے ہے۔
یہ تو اولاد کو قتل کرنے کے متعلق اسلام کی تعلیم ہے اس کے بعد وہ تعلیم ہے جس میں اولاد
کی تعلیم و تربیت کے متعلق احکام ہیں۔ پہلا حکم ان کی ولایت کے متعلق ہے چنانچہ قرآن کریم
میں اللہ تعالی نے حکم فرمایا ہے کہ اولاد کی کفالت والد کے ذمہ ہے اور اس طرح اولاد کو اس
تباہی سے بچالیا گیا ہے جو اس وقت ان کو پیش آتی ہے جب بعض دفعہ والدین میں لڑائی ہو
جانے کی وجہ سے بعض والد اولاد کا خرچ اس لئے ادا کرنے سے پہلو تہی کرتے ہیں کہ وہ اس
والدہ کے بچہ ہیں جس سے وہ ناراض ہیں۔ اس حکم کے ماتحت خواہ والد راضی ہو یا نہ ہو
حکومت اسے مجبور کرے گی کہ وہ اپنے ذرائع آمد کے مطابق اولاد کو ان کے بلوغ تک خرچ
دے۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۶۹
اسلام اور دیگر مذاہب
اس کے علاوہ اولاد کی تربیت کے متعلق بھی اسلام بہت تاکید کرتا ہے چنانچہ قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَادًا ( التحريم : -
یعنی اے لوگو اپنی جانوں کو اور اپنے اہل و عیال بیوی اور بچوں کو بھی آگ سے بچاؤ یعنی ان کو
تعلیم و تربیت دو اور یوں ہی آوارہ نہ رہنے دو کہ جاہل رہ کر خدائے تعالی سے بھی پھر جائیں
اور آخر ہلاک اور برباد ہو جائیں۔
اسی طرح اولاد کی تربیت کے متعلق حدیث میں حکم آتا ہے کہ ان کی عزت کرو اور ایسا
معاملہ ان سے نہ نہ کرو جس کا نتیجہ آخر یہ نکلے کہ ان کے اندر ونائت پیدا ہو جائے۔ اسی طرح
فرمایا کہ اولاد کو علم و عقل سکھانا صدقہ و خیرات سے بہتر ہے اور یہ بات بھی درست ہے کیونکہ
جو شخص لوگوں کی خیر خواہی میں اپنی اولاد کی تربیت کو بھول جاتا ہے وہ اپنے ساتھ ہی نیکی کو ختم
کر دیتا ہے اور جو شخص اپنی اولاد کو بھی علم و عقل اور نیکی کی تعلیم دیتا ہے وہ ایصال خیر کا
دروازہ اپنی موت کے بعد بھی کھلا چھوڑ جاتا ہے۔
اسی طرح اولاد کو مارنے سے بھی منع فرمایا گیا ہے اور حکم ہے کہ اولاد کو دکھ دینا اور ستانا
درست نہیں اور اس کی یہ حکمت ہے کہ مارنے اور دکھ دینے سے ہمیشہ اخلاق ناقص اور
خراب ہو جاتے ہیں اور آئندہ زندگی میں انسان کام کا نہیں رہتا لیکن چونکہ اولاد کی تربیت میں
کبھی مارنے کی ضرورت پیش آتی ہے اس لئے اگر کبھی ضرورت اور مجبوری ہو تو اس کے لئے
حکم دیا گیا ہے کہ مونہہ پر نہ مارا جائے بلکہ کسی ایسی جگہ مارا جائے جس پر مارنے سے اس کے
جسم کو کوئی نقصان نہ پہنچ جائے ۔ (سنن ابی داؤد کتاب الحدود باب في ضرب الوجه في الحمد )
پھر بھائیوں کی محبت قائم رکھنے کے لئے حکم دیا کہ والدین کو سب بیٹوں اور بیٹیوں سے
برابر کا سلوک اور معاملہ کرنا چاہئے اور بعض سے خاص رعایت کا معاملہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ
اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آپس میں جھگڑے اور لڑائیوں کی نوبت پہنچ جاتی ہے چنانچہ لکھا ہے کہ
ایک شخص رسول کریم ال کے پاس آیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ میں نے اپنے فلاں
بیٹے کو ایک غلام دیا ہے آپ گواہ رہیں۔ آپ نے فرمایا کہ کیا سب بیٹوں کو دیا ہے وں کو دیا ہے اس نے کہا
کہ نہیں۔ فرمایا کیا تیرا دل چاہتا ہے کہ سب ایک سے نیک ہوں اس نے کہا کہ ہاں۔ فرمایا تو
کس طرح پسند کرتا ہے کہ ایک بیٹے کو خاص کر کے انعام دے یہ جائز نہیں ۔ یا سب کو دے یا
اس سے واپس دا کرلے۔ اس طرح آپ نے بتایا کہ جب تم ایک بیٹے کو کو دو دو سرے سے خاص خاص کرد

انوار العلوم جلد - ۳
۲۷۰
اسلام اور دیگر نے اہب
گے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ دوسرے اس سے بغض کریں گے اور آخر اس کے دشمن ہو
کر گناہ میں مبتلا ہوں گے پس جبکہ ایک باپ نہیں چاہتا کہ اس کی اولاد گناہ گار اور ایسی راہ پر
چلے جس سے خدائے تعالیٰ سے دور ہو جائے تو وہ کیوں اپنے ہاتھ سے ایسے سامان کرتا ہے کہ
جس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اس کی اولاد میں سے بعض گناہ گار ہوں گے۔ اس تعلیم کا مقابلہ بعض
اقوام کے اس طریق عمل سے کرو جو وہ اپنی اولاد سے کرتے ہیں کہ ایک کو وارث بنا کر باقی سب
کو محروم کر دیتے ہیں تو معلوم ہو گا کہ اسلام نے کس طرح باریک در بار یک مسائل کو بھی کھول
دیا ہے تا لوگ ٹھوکر کھا کر ہلاک نہ ہوں چنانچہ اسلام نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ مرنے کے بعد بھی
کوئی شخص اپنے کسی بیٹے کو زائد مال نہیں دے سکتا۔
علاوہ ان احکام کے عورتوں کی قابل رحم حالت معلوم کر کے اسلام نے لڑکیوں کی تربیت
اور ان کی خبر گیری کے لئے خاص طور پر حکم دیا ہے ۔ چنانچہ رسول کریم ال فرماتے ہیں کہ
جسکو خدائے تعالیٰ تین بیٹیاں دے اور وہ ان کی اچھی طرح خبر گیری کرے تو وہ اس کیلئے جہنم سے
بچانے کا ذریعہ ہو جائیں گی۔ (ابن ماجہ کتاب الاداب باب بر الوالد واحسانه الى البنات)
ان تمام احکام سے ہر ایک شخص معلوم کر سکتا ہے کہ شفقت علی خلق اللہ کے اس پہلو کو
جسے اکثر مذاہب نے یا تو بالکل ترک کر دیا ہے یا نہایت ناقص احکام اس کے متعلق دیئے ہیں۔
اسلام نے کسی کامل طور پر بیان کیا ہے اور کس طرح والدین کو ایسے راستہ پر چلایا ہے کہ جس پر
چل کر وہ اپنی اولاد کو ہلاکت سے بچا سکتے ہیں اور خود ہلاکت سے بچ سکتے ہیں۔ کیا کوئی اور مذہب وہ
ہے جس نے اولاد کے حق میں ایسے بالتفصیل احکام دیتے ہیں۔ اگر نہیں تو اسلام کے مقابلہ میں
کسی اور مذہب کا کیا حق ہے کہ دنیا کی اصلاح کا دعوی کرے وہ مذاہب اپنا وقت ختم کر چکے اور کا
اپنے اپنے وقتوں میں انہوں نے بھی دنیا کو فائدہ پہنچایا لیکن اس کامل مذہب کے آنے پر اب
ان کی ضرورت نہیں رہی۔
-
ماں باپ اور اولاد کے علاوہ اسلام نے بھائیوں اور بہنوں کو بھائیوں کے متعلق احکام بھی فراموش نہیں کیا اور ان سے بھی نیک سلوک کا حکم دیا
سے
ہے اور اولاد و والدین کی عدم موجودگی میں ان کو اپنے بھائی کا وارث بنا کر ان کے سلوک کو
کامل کیا ہے ۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۷۱
اسلام اور دیگر مذاہب
گو مختلف مذاہب اس ترقی علوم کے زمانہ میں اس بات کے مدعی بیوی کے متعلق احکام ہیں کہ ان کا مذہب عورتوں کے حقوق کی دیگر سب مذاہب سے
زیادہ خبر گیری کرتا ہے اور ان کے حقوق بیان کرتا ہے لیکن ان کا یہ دعوی قابل توجہ نہیں
کیونکہ کوئی مذہب ایسا نہیں جو عورتوں کے حقوق کو اپنے مذہب کی طرف سے پیش کرے بلکہ
موجودہ زمانہ کی تمدنی حالت کے لحاظ سے اپنا دعویٰ پیش کیا جاتا ہے حالانکہ کسی خاص شخص یا
خاص قوم کا عمل اس کے مذہب کو تعریف کا مستحق نہیں بنا سکتا جب تک کہ خود اس مذہب کی
طرف سے وہ تعلیم نہ پیش کی گئی ہو اور ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام کے سوا جس قدر دیگر مذاہب ہیں
وہ باوجود سینکڑوں ہزاروں خوبیاں رکھنے کے بوجہ اس کے کہ صرف خاص زمانہ اور خاص قوم
کے لئے تھے عورت کے حقوق کے متعلق بہت حد تک خاموش ہیں چنانچہ اسلام سے سب سے
قریب کا مذہب مسیحیت بھی عورت کے متعلق کوئی مشرح تعلیم نہیں دیتا اور یورپ کا طریق عمل
مسیحیت کے لئے باعث فخر نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ مسیحیت کے حکم سے نہیں پیدا ہوا بلکہ علوم کی
ترقی یا اسلام کی صحبت کا نتیجہ ہے۔ ہاں اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس نے اپنی توجہ کو اس
مظلوم فرقہ کے بلند کرنے کی طرف بھی کی ہے اور اپنی شفقت کو صرف کسی خاص گروہ کے
ساتھ خاص نہیں کیا چنانچہ والدہ بیٹی اور بہن کے متعلق جو احکام اسلام نے دیتے ہیں وہ تو اوپر
بیان ہو چکے ہیں۔ اب ہم بیوی کے متعلق جو احکام اسلام نے دیئے ہیں ان کو بیان کرتے ہیں۔
دیگر مذاہب میں سے بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے اس موضوع کو ہاتھ بھی نہیں لگایا اور جنہوں
نے اس کے متعلق کچھ احکام بیان کئے ہیں وہ نہایت ناقص اور نامکمل ہیں اور آج سے سینکڑوں
سال پہلے جب علوم و تمدن کی حالت گری ہوئی تھی اس وقت کے لئے تو بے شک عورتوں کو
بعض شدید مظالم سے بچانے کے لئے کافی ہوں گے لیکن اب جبکہ تمام جہان میں ایک زندگی کی
روح پھونکی گئی ہے ان پر عمل کر کے بیویوں کے حقوق کی کامل طور پر نگہداشت نہیں ہو سکتی
اور صرف اسلام ہی کے احکام ایسے کامل ہیں کہ ان کے ذریعہ سے عورتوں کے حقوق ادا ہو سکتے
ہیں عورتوں کے حقوق کے متعلق سب سے پہلا حکم جس کے ذریعہ سے اسلام عورتوں کو یک
لحت پستی کی حالت سے بلند کر کے مرد کے برابر لاکھڑا کرتا ہے یہ ہے کہ عورت و مرد دونوں کو
ایک ہی قسم کے اور ایک ہی جنس کے قرار دے کر برابر کے حقوق کا مستحق کر دیا ہے چنانچہ
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا ( النحل : ۷۳) یعنی

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۷۲
اسلام اور دیگر مذاہب
اللہ تعالی نے تمہاری ہی جنس سے تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں پس تم کو یہ نہیں چاہئے کہ ان کو
کوئی ادنی مخلوق سمجھ کر ان کو حقارت کی نظر سے دیکھو اور ان کے ساتھ درشتی یا سختی سے پیش
آؤ۔ اس کے علاوہ قرآن کریم میں مرد و عورت کے حقوق کے متعلق حکم ہے کہ وَلَهُنَّ مِثْلُ
الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ ، (البقرہ : ۲۲۹) یعنی عورتوں کو
مردوں پر اسی قسم کے حقوق حاصل ہیں جس قسم کے مردوں کو عورتوں پر ۔ ہاں مردوں کو
عورتوں پر انتظامی معاملات میں ایک درجہ عطا ہے یعنی گھر کا آخری فیصلہ مرد کے اختیار میں ہوتا
ہے اور یہ حکم ایسا ہے کہ جس نے عورتوں کے حقوق کے متعلق جو افراط کی جاتی ہے اس کو مٹا
دیا ہے بعض لوگ عورتوں کو معلقہ کے طور پر چھوڑ رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ نیک برتاؤ نہیں
کرتے ان کے متعلق حکم دیا وَ لَا تَعْضُلُوهُنَّ ديا وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا أَتَيْتُمُوهُنَّ ما اتيتموهن (النساء : (۲۰)
یعنی یہ نہ کرو کہ نہ ان سے نیک معاملہ کرو اور نہ ان کو آزاد کرو تا اس طرح ڈرا کر تم ان سے
ان کا مال چھین لو۔ اسی طرح حکم دیا کہ وَعَاشِرُ وهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ (النساء : ۲۰) عورتوں
سے نہایت عمدہ معاملہ کرو۔ پھر عورتوں کے حقوق کو پورا کرنے کے لئے اسلام ان کو اپنے
خاوندوں کے مال میں سے اولاد ہونے کی صورت میں آٹھویں حصہ کا اور اولاد نہ ہونے کی
صورت میں چوتھے حصہ کا وارث قرار دیتا ہے اور پھر جس مال کی وہ مالک ہو جائیں اس پر انہی
کا قبضہ قرار دیتا ہے نہ ان کے والدین یا خاوندوں کا۔ قرآن کریم کے احکام کے علاوہ رسول
کریم ال نے بھی اپنے عمل اور اپنی تاکیدات سے عورتوں کے حقوق نہایت تاکید کے
ساتھ قائم کئے ہیں اور یہاں تک فرما دیا کہ خَيْرٌ كُمْ خَيْرُ كُمْ لَا هله ابن ماجه کتاب النکاح باب حسن
معاشرة النساء تم میں سے سب سے بہتر وہی انسان ہے جو اپنی بیوی سے سب سے بہتر سلوک
کرتا ہے اس طرح فرمایا کہ اے مسلمانو ! عورت کے متعلق میری یہ بات مانو کہ ان کے ساتھ
نیک معاملہ کیا کرو تمہارا کوئی حق نہیں کہ اپنی بیویوں سے نیک سلوک کے سوا کسی اور قسم کا
سلوک کرو سوائے اس کے کہ وہ ایسی بدی کریں جسے سب لوگ برا منائیں اور جو نہایت کھلی
کھلی ہو۔ اگر وہ کوئی ایسی بدی کریں تو کچھ دن اپنے سے علیحدہ کرو اگر مان لیں تو بہتر ورنہ ان کو
کچھ بدنی سزا دو لیکن ایسی سزا نہ ہو کہ ان کے جسم پر اس سے نشان پڑ جائیں۔ (ابن ماجہ
كتاب النكاح باب حق المرأة على الزوج )
جس طرح اسلام نے مرد پر عورت کے کچھ حقوق رکھتے ہیں عورت پر بھی مرد کے کچھ

انوار العلوم جلد - ۳
۲۷۳
اسلام اور دیگر مذاہب
حقوق رکھتے ہیں عورت کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے خاوند کی امانت کو پوری طرح ادا کرے اس
کے آرام اور اس کے سکھ کی فکر کرے اس کی مشکل کے وقت اس کی محمگسار ہو اس کی اولاد
کی تربیت کرے اور اس کی ناشکری نہ کرے۔ غرض یہ نہیں کیا کہ اگر مرد کے حقوق بیان کئے
ہوں تو عورتوں کو ترک کر دیا ہو اور اگر عورت کے حقوق بیان کئے ہوں تو مرد کے حقوق کو نظر
انداز کر دیا ہو یا دونوں کے حقوق بیان کئے ہوں لیکن ان میں افراط و تفریط سے کام لیا ہو۔ بلکہ
مرد و عورت کے تمام حقوق کو نہایت مناسب طور پر تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر بیان کیا ہے اور
اس طرح اس عظیم الشان تعلق کو جو تمام انسانی ترقی کی جڑ ہے ایسی مضبوط چٹان پر قائم کر دیا
ہے کہ کوئی آندھی اور کوئی طوفان اس کو ہلا نہیں سکتا۔
ان نهایت ہی قریبی رشتہ داروں کے علاوہ جن
دیگر رشتہ داروں کے ساتھ سلوک کے حقوق اوپر بیان ہوئے دیگر رشتہ داروں کو
بھی اسلام نے فراموش نہیں کیا چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاتِ ذَا الْقُرْبَى حَقَّهُ
(الروم : (۳۹) یعنی جو تمہارے قریبی اور رشتہ دار ہیں ان کو ان کا حق ادا کرو۔ اس حکم کے
ذریعہ نہ صرف رشته داروں کے ساتھ نیک تعلقات کے قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے بلکہ یہ بھی
بتایا گیا ہے کہ وہ حقدار ہیں کہ ان کے ساتھ نیک سلوک کیا جائے اور ان سے نیک سلوک کرنا
گویا ان کا حق ادا کرنا ہے۔ حق کا لفظ اس لئے استعمال کیا گیا ہے کہ رشتہ داروں کو بہت دفعہ
ماں باپ یا خاوند کے نہ ہونے کی وجہ سے اولاد یا بیواؤں کی خبر گیری کرنی پڑتی ہے اور وہ بھی
گویا ایک قسم کے ماں باپ ہی ہوتے ہیں کیونکہ ان کو وقت پر ماں باپ کا ہی کام کرنا پڑتا ہے ۔
اس لئے فرمایا کہ جب رشتہ داروں کے اوپر یہ حق رکھا گیا ہے کہ ضرورت کے وقت وہ ایک
دوسرے کی اولاد کی کفالت کریں تو ان کا حق ہے کہ ان کے ساتھ خاص طور پر نیک سلوک کیا
جائے۔ اس حکم کے علاوہ اور بھی بہت سے احکام ہیں جن میں رشتہ داروں کے ساتھ نیک
سلوک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایک دفعہ ایک شخص نے رسول کریم ال سے دریافت کیا
کہ کوئی ایسا عمل مجھے بتائیں جس سے میں جنت کا وارث ہو جاؤں فرمایا کہ وہ عمل یہ ہے کہ تو
خدا کی عبادت کر اور اس کا شریک کسی کو نہ بنا اور نماز پڑھ اور زکوۃ دے اور رشتہ داروں سے
نیک سلوک کر۔ (بخاری کتاب الزكوة باب وجوب التركوة )

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۷۴
اسلام اور دیگر مذاہب
ہمسایہ اور شریک سے نیک سلوک کا حکم قرابت داروں کے علاوہ جن کا تعلق
ہے ہو
ہوتا
ہے ایک اور قسم کے بھی قریبی ہوتے ہیں جن کو بوجہ خونی رشتہ کے تعلق نہیں ہو تا لیکن قرب
مکانی کے لحاظ سے وہ بھی قریبی ہوتے ہیں اس لئے اسلام نے ان کو بھی فراموش نہیں کیا چنانچہ
ان کے متعلق حکم دیا ہے کہ وَاعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا
وَبِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتْمَى وَالْمَسْكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَى وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ
بِالْجَنْبِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَا لَّا فَخُورًا
(النساء : (۳۷) یعنی اللہ تعالٰی کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ کرو اور والدین کے
ساتھ احسان کا معاملہ کرو اور قریبیوں سے بھی احسان کا معاملہ کرو اور بتائی اور مساکین سے اور
ہمسایہ سے جو دیوار بدیوار رہتا ہے اور اس سے بھی جو فاصلہ پر ہے احسان کرو یعنی جس کا مکان
ساتھ تو نہیں لیکن ایک محلہ میں یا ایک گاؤں میں رہتا ہے یا پاس کے گاؤں میں رہتا ہے اور اس
شخص کے ساتھ بھی نیک سلوک کرو جو تمہاری تجارت میں شریک ہے یا ایک جگہ پر تمہارے
ساتھ ملازم ہے یا تمہارا رفیق سفر ہے۔ یہ وہ تعلیم ہے جو ہمسایہ اور شریک کے متعلق کہ ایک
بوجہ مکان کے پاس رہنے کے اور دوسرا بوجہ کسی کام میں اس کا ساتھی ہو جانے کے قریبیوں
میں شامل ہو جاتا ہے اسلام نے دی ہے۔ رسول کریم فرماتے ہیں کہ مجھے جبریل نے
ہمسایہ سے نیک سلوک رکھنے کی اس قدر تاکید کی اور اتنی دفعہ کی کہ مجھے خیال ہو گیا کہ شائد
ہمسایہ کو وارث قرار دے دیا جائے گا۔ (بخاری کتاب الادب باب الوصاية بالجار) اسی طرح ہم سفروں
کے متعلق آپ نے فرمایا کہ جو شخص اونٹنی پر سوار ہو اور دوسرے آدمی کی جگہ خالی ہو تو
چاہئے کہ کسی ہم سفر کو اپنے ساتھ سوار کرلے اور جو شخص کہ سفر پر ہو اور اس کے پاس کچھ
زیادہ کھانا ہو وہ اپنے ہم سفر کو شریک کرے۔ ہم سفر کے علاوہ ایک مجلس میں بیٹھنے والوں کے
متعلق بھی اسلام نے نیک سلوک کا حکم دیا ہے چنانچہ فرمایا يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ
تَفَتَحُوا فِي الْمَجْلِسِ فَا فَسَحُوا يَفْسَحِ اللهُ لَكُمْ (المجادلہ : (۱۲) یعنی اے مومنو! جب تم
کسی مجلس میں بیٹھے ہوئے ہو اور کوئی اور آدمی آکر کہے کہ ذرا کھل جاؤ اور ہمیں بھی جگہ دو تو
چاہئے کہ تم سمٹ کر جگہ دے دیا کرو۔ خدا تعالی تم کو اپنے قرب میں جگہ دے گا۔ اسی طرح ہم تم سمٹ کر دے
مجلس کی نیلنگز کا خیال رکھنے کے لئے رسول کریم ال نے حکم دیا ہے کہ جب ایک جگہ پر

انوار العلوم جلد - ۳
۲۷۵
اسلام اور دیگر مذاہب
تین آدمی بیٹھے ہوں تو دو مل کر سرگوشیاں نہ کیا کریں کیونکہ اس سے تیسرے کو تکلیف ہوتی
ہے۔ (بخاری کتاب الاستيذان باب لا يتناجى اثنان دون الثالث)
بڑوں کے ساتھ چھوٹوں کا معاملہ اور علاوہ ان تفصیلی احکام کے ان تمام تعلقات
چھوٹوں کے ساتھ بڑوں کا معاملہ کے متعلق جو اوپر بیان ہوئے ہیں ایک عام
حکم بھی اسلام نے دیا ہے چنانچہ
رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں ۔ لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمُ صَغِيرَنَا وَلَمْ يُؤَقِّرْ كَبِيرَنَا -
(ترمذی ابواب البر والصلة باب ما جاء في رحمة الصبيان، یعنی جو چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور بڑوں کا
ادب نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں۔ اس مختصر مگر جامع فقرہ میں تمام ان تعلقات کی تشریح کر دی
جو چھوٹوں اور بڑوں کے متعلق ہیں۔
مہمان کے ساتھ نیک سلوک جہاں اور متعلقین کے ساتھ اسلام نے نیک سلوک کا حکم دیا ہے وہاں مہمان کو بھی فراموش نہیں کیا چنانچہ
رسول کریم ال فرماتے ہیں مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكُرِمُ ضَيْفَةً
(ابو داود كتاب الاطعمة باب في الضيافة ا یعنی جو شخص اللہ اور یوم آخر پر ایمان لاتا ہے اسے چاہئے
کہ اپنے مہمانوں کی عزت کرے۔
دشمن کے ساتھ تعلق پوستی اور محبت کے تعلق کے علاوہ ایک تعلق انسان کا دشمن سے
ہو
اور یہ
ایسا ہے کہ اس میں پڑکر انسان کا حال
معلوم ہو ہوتا ہے کہ وہ اپنے اندر کہاں تک شفقت علی خلق اللہ کا مادہ رکھتا ہے کیونکہ جہاں محبت
ہوتی ہے وہاں تو انسان محبت کی وجہ سے نیک سلوک کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔ جہاں محبت نہ ہو
بلکہ عداوت ہو ایسی جگہ پر انسان کی قلبی کیفیت کا علم ہو سکتا ہے۔ پس وہ مذہب جو دشمنوں کے
متعلق بھی ایسی تعلیم دے جو شفقت اور رحمت والی ہو اور ہر ایک فساد اور شر سے پاک ہو رہی
مذہب اس قابل ہے کہ دنیا کی اصلاح کا کام اس کے سپرد کیا جائے۔ مختلف مذاہب نے دشمنوں
کے متعلق مختلف تعلیمیں دی ہیں لیکن ایک ادنیٰ غور سے معلوم ہو سکتا ہے کہ جو جو تعلیم اسلام
نے اپنے دشمنوں سے سلوک کے متعلق دی ہے وہی ایسی تعلیم ہے جو ہر ایک زمانہ اور ہر ایک
ملک کی اصلاح کا باعث ہو سکتی ہے اور جس کے ذریعہ سے دنیا میں امن و امان قائم ہو سکتا ہے۔
اسلام دشمنی اور عداوت کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے ایک دینی اور ایک دنیاوی۔ دینی

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۷۶
اسلام اور دیگر مذاہب
عداوت سے مراد وہ عداوت ہے جس کا باعث اختلاف مذہبی ہو اور دنیاوی عداوت سے مراد وہ
عداوت ہے جس کا باعث کوئی دنیاوی جھگڑا یا فساد ہو۔ ان دونوں کا ذکر الگ الگ کیا جائے گا۔
پہلے ہم دنیوی عداوت کو لیتے ہیں کہ اس کے متعلق اسلام کا کیا حکم ہے۔ سو یاد رہے کہ وہ
عدادت جس کا باعث کوئی دنیادی جھگڑا یا فساد ہو اسلام نے دو قسموں میں تقسیم کی ہے ایک وہ
جس کا تعلق دل کے ساتھ ہے اور ایک جس کا تعلق اعمال کے ساتھ ہے۔ جس کا تعلق قلب
کے ساتھ ہے اس اس کے متعلق اسلام کا یہ حکم ہے کہ تم اس کی کی بالکل پرواہ نہ کرو اور ہرگز کسی
شخص کا بغض اپنے دل میں نہ رکھو حتی کہ یہ بھی منع فرمایا کہ اگر کسی شخص سے جھگڑا ہو جائے تو
اس سے کلام ترک کر دے بلکہ فرمایا کہ تین دن سے زیادہ کسی شخص سے کلام ترک کرنا منع
ہے پھر فرمایا کہ جو شخص کسی سے جھگڑا ہو جانے پر سب سے پہلے اپنے دل سے بغض نکال کر اس
سے صلح کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے رحم کا مستحق ہوتا ہے۔ (بخاری کتاب الادب باب الحجرة - مسلم
كتاب البر والصلة) غرض قلبی عداوت سے اسلام قطعی طور پر روکتا ہے اور بڑے زور سے اپنے
پیروؤں کو اس سے باز رکھتا ہے کیونکہ یہ انسان کے لئے ایک زہر کی طرح ہوتی ہے جو اندر ہی
اندر اس کے تمام اخلاق حسنہ کو برباد کر دیتی ہے اور اس کا نتیجہ خطرناک فتن ہوتے ہیں جو نسلاً
بعد نسل چلتے ہیں اور قوموں کو تباہ کر دیتے ہیں۔ یہ تعلیم تو وہ ہے جو اسلام نے اس عداوت کے
متعلق دی ہے جس کا مرکز قلب ہوتا ہے۔ باقی رہی وہ عداوت جو اعمال سے تعلق رکھتی ہے
یعنی ذہنی اور خیالی عداوت نہ ہو بلکہ عملی طور پر ظاہر ہو یعنی ایک شخص ظلم سے کسی کو نقصان
پہنچاتا ہو اور اسے رکھ دیتا ہو تو اس کی نسبت اسلام نے پہلا حکم تو یہ دیا ہے کہ دل میں بغض تو
ایسے شخص کے متعلق بھی نہ رکھے کیونکہ کینہ رکھنا ہر حال میں منع ہے کیونکہ وہ فتنوں کا پیدا
کرنے والا ہے اور اخلاق کا بگاڑنے والا ہے ۔ باقی رہا دشمن کی عملی شرارت کا بدلہ سو اس کے
متعلق دو حکم ہیں ایک یہ کہ عفو کرو دوسرا یہ کہ سزا دو اور یہ دونوں حکم مختلف موقعوں کے
متعلق ہیں کسی موقعہ پر عضو کا حکم ہے اور کسی موقعہ پر سزا کا حکم ہے اور یہ دونوں حکم اور ان کا
موقعہ اس آیت میں بیان کئے گئے ہیں ۔ وَ جَزُوا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا ، فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ
فَاجْرُهُ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ (الثوری : اسم) یعنی برائی کی سزا اتنی ہی ہوتی ہے
جتنی کہ بدی ہو لیکن جو شخص کہ معاف کر دے ایسی صورت میں کہ اس کے عفو سے اصلاح
ہوتی ہو پس اس کا اجر اللہ پر ہے اللہ تعالی ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ
"

انوار العلوم جلد - ۳
۲۷۷
اسلام اور دیگر مذاہب
نے ایک دشمن کی شرارت کے مقابلہ میں دو قسم کے سلوک کا ایک مؤمن کو حکم دیا ہے ایک یہ
که اس قدر سزا اسے دلوا دو۔ دوسرے یہ کہ اسے معاف کر دو اور دونوں کا موقعہ بھی بتا دیا
ہے۔ اور وہ یہ کہ جہاں امید ہو کہ معاف کرنے سے اصلاح ہوتی ہے وہاں معاف کر دینا چاہئے
اور جہاں معاف کرنے سے اصلاح نہ ہوتی ہو وہاں سزا دلانی چاہئے۔ اور یہ حکم در حقیقت دو
قسم کی طبائع کے لوگوں کے لئے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ انسانوں میں سے دو قسم کے انسان ہیں
ایک ایسے ہیں کہ جب ان کے قصور کو نظر انداز کیا جائے اور باوجود ان کی شرارت کے ان سے
چشم پوشی کی جائے تو ان پر ایسا اثر ہوتا ہے کہ وہ آئندہ دشمنی سے باز آجاتے ہیں اور اپنے کئے
پر سخت پشیمان ہوتے ہیں اور بجائے دشمن کے دوست بن جاتے ہیں چنانچہ یہ وجہ بھی خود
قرآن کریم نے ہی بیان فرمائی ہے جیسا کہ فرمایا وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ادْفَعْ
بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَانَهُ وَلِيُّ حَمِيمٌ (تم السجده : (٣٥) یعنی
نیکی کرنی اور بخش دینا اور سزا دینی ایک نہیں ہو سکتے پس تو اپنے دشمن کی شرارت کا نیک
سلوک کے ساتھ جواب دے جس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ جس شخص کے ساتھ تیرا تعلق عداوت کا تھا
وہ ایک گہرا دوست بن جائے گا۔ اس آیت سے معلوم ہو جاتا ہے کہ عفو میں اللہ تعالٰی نے
کونسی حکمت رکھی ہے اور اس سے کیا غرض ہے۔ پس عفو جیسا کہ پہلی آیت سے ظاہر ہے اس
وقت کرنا چاہئے جب اس میں اصلاح ہوتی ہو اور جب عفو سے اصلاح نہ ہوتی ہو بلکہ وہ شخص
اور بگڑتا ہو تو اس وقت سزا دینی چاہئے کیونکہ اس وقت عفو کرنا در حقیقت اس شخص پر بھی اور
دیگر بنی نوع انسان پر بھی ظلم کرنا ہے کیونکہ ایسے شخص سے عفو کرنے کا جو عفو سے اور بھی تیز
ہوتا ہے اور بغیر سزا کے مانتا ہی نہیں یہ نتیجہ نکلے گا کہ وہ شرارت پر اور دلیر ہو جائے گا اور
دوسرے لوگوں پر بھی زیادتی کرے گا اور جس سے ذرا اس کا جھگڑا ہو گا اسے تباہ اور برباد کرنے
کی کوشش کرے گا اور اس طرح دنیا میں فتنہ ترقی کرے گا۔ اور اس تمام فتنہ کا باعث ہیں
شخص ہو گا جس نے ایسے شریر آدمی کو جو دوسروں کو دکھ دیتا ہے اور ان پر ظلم کرتا ہے خالی
چھوڑ دیا اور باوجود اس بات کے تجربہ کے کہ عفو سے وہ نہیں مانتا اس سے درگزر کیا۔ اس
موقعہ پر شاید کسی کے دل میں یہ خیال گزرے کہ کسی شخص کو کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ جس شخص
سے میرا معاملہ پڑا ہے وہ سزا سے مانے گا یا عفو سے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ بات تجربہ سے
معلوم ہوگی اگر دو تین دفعہ کے تجربہ سے معلوم ہو جائے کہ فلاں شخص عفو اور درگزر سے اپنی

نوار العلوم جلد ۳۰
۲۷۸
اسلام اور دیگر نے اہب
اصلاح نہیں کرتا تو پھر اس کو سزا دینا ہی بہتر سمجھے۔ اور اگر تجربہ سے اس کا عفو اور درگزر سے
اپنی دشمنی اور شرارت سے باز آجانا ثابت ہو تو درگزر ہی کرے اور یہی وہ تعلیم ہے جو میانہ
روی اور انصاف پر مبنی ہے اور اس کے سوا اگر کوئی تعلیم ہو تو ضرور وقتی ہی کہلا سکتی ہے۔ مثلاً
یہود کو بوجہ ایک مدت تک محکومیت میں رہنے کے سزا دینے اور بدلہ لینے کی بہت تاکید کی گئی
مدت
تھی تاکہ ان کے اندر جوش اور ہمت پیدا ہو چنانچہ اس تعلیم کا یہ نتیجہ نکلا کہ تھوڑی ہی ،
میں حضرت موسیٰ کے زمانہ میں بنی اسرائیل اپنی کمزوری سے پاک ہو گئے ورنہ انکی یہ حالت
تھی کہ جب فرعون نے انکو آگھیرا تو باوجود فرعون کے مظالم کے ان میں سے بہت تھے جو اس
بات پر راضی ہو گئے تھے کہ ہم واپس چلے جاتے ہیں اور یہ حالت اس وقت قوم میں پیدا ہوتی
ہے کہ جب وہ حد درجہ کی بزدل ہو جائے ورنہ اپنے مظالم اور چھیڑنے والے سے تنگ آکر
ایسے جانور بھی مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں جو شکاری جانور نہیں ہوتے حالانکہ وہ
اپنے دشمن کے مقابلہ میں کوئی بھی ہستی نہیں رکھتے۔ پس بنی اسرائیل میں سے کئی قبائل کا
واپس جانے کے لئے تیار ہو جانا اور پھر ہر موقع پر ڈرنا بتاتا ہے کہ اس وقت وہ جرات و بہادری
کے لحاظ سے نہایت گری ہوئی حالت میں تھے۔ پس انکے ابھارنے اور بڑھانے کے لئے اس
بات پر زور دینے کی ضرورت تھی کہ تم بدلہ ضرور او اور اس وقت کے مناسب حال یہ حکم تھا
کہ ”اور تیری آنکھ مروت نہ کرے کہ جان کا بدلہ جان آنکھ کا بدلہ آنکھ دانت کا بدلہ دانت
ہاتھ کا بدلہ ہاتھ اور پاؤں کا بدلہ پاؤں ہوگا۔ (استثناء باب ۱۹ آیت ۲۱ مطبوعہ ۱۹۲۲ء ) لیکن جب ایک
زمانہ گزر گیا اور نسلاً بعد نسل بنی اسرائیل نے اس قاعدہ پر عمل کیا تو ان کے اندر ایک قسم کی خونخواری اور
سخت دلی پیدا ہو گئی اور اس کے دور کرنے کیلئے حضرت مسیح کے ذریعہ یہ اعلان کرایا گیا کہ تم سن چکے ہو
کہ کہا گیا تھا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ شریر کا مقابلہ نہ
کرنا بلکہ جو کوئی تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے اور اگر کوئی تجھ پر
نالش کر کے تیرا گر تا لینا چاہے تو چونہ بھی اسے لے لینے دے اور جو کوئی تجھے ایک کوس بیگار میں لے
جاوے اس کے ساتھ دو کوس چلا جا جو کوئی تجھ سے مانگے اسے دے اور ج اسے دے اور جو مجھ سے فر قرض ۔ قرض چاہے اس ۔
منہ نہ موڑے تم سن چکے ہو کہ کہا گیا تھا اپنے پڑوسی سے محبت رکھ اور اپنے دشمن سے عداوت لیکن میں تم سے
کہتا ہوں کہ اپنے دشمنوں سے محبت رکھو اور اپنے ستانے والوں کیلئے دعا مانگوتا کہ تم اپنے باپ کے جو آسمان
پر ہے بیٹے ٹھہرو اور جو تم پر لعنت کریں ان کیلئے برکت چاہو جو تم سے کینہ رکھیں انکا بھلا کرو اور جو تمہیں
اسے

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۷۹
اسلام اور دیگر مذاہب
حديد
ورنہ سب و
رکھ دیں اور ستاریں ان کے لئے دعا مانگو " (متی باب ۵ آیت ۳۸ تا ۴۵) اس اعلان پر جن
لوگوں نے کان دھرے انہوں نے اس پر عمل کرنے کی بدولت اپنے اندر سے اس خونخواری کو
نکال پھینکا جو اس وقت کے بنی اسرائیل کے دل میں پیدا ہو گئی تھی اور رفتہ رفتہ ایک جماعت
ایسے لوگوں کی پیدا ہو گئی جو بجائے لڑنے اور جھگڑنے کے محبت و پیار کرنے والے تھے لیکن کیا
یہ تعلیم ہمیشہ کے لئے اور ہر ملک کے لئے ہو سکتی تھی کیا اس سے دنیا میں امن قائم ہو سکتا تھا
اور بنی نوع انسان کی اصلاح ممکن تھی؟ اپنے وقت میں اس تعلیم سے بے شک نہایت عمدہ اور
نیک نتائج پیدا ہوئے لیکن اس کا رواج انہی میں دیا جا سکتا تھا جو موسوی تعلیم پر عمل کرتے
کرتے دوسری حد پر پہنچ گئے تھے ورنہ
اس پر عمل ہرگز نہیں ہو سکتا تھا۔ نہ اس دنیا میں اس پر
وقت نہ اس کے بعد ۔ پس ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا کے لئے کوئی ایسی تعلیم آتی جو
دونوں پہلوؤں پر مشتمل ہوتی اور ہر ایک موقعہ و محل کے مناسب انسان کو ہدایت کرتی۔ چنانچہ
قرآن کریم آیا اور جیسا کہ ابھی آپ لوگوں کے سامنے پڑھا گیا ہے قرآن کریم نے ایک طرف تو
موسوی شریعت کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ شریر اور بد کار کو اس کی بدی کے اندازہ کے
مطابق سزادو اور دوسری طرف مسیحی تعلیم کو بھی پیش کیا کہ تو بدی کے بدلہ میں اعلیٰ سے اعلیٰ
نیک سلوک کر اور ان دونوں تعلیموں سے زائد بات یہ بیان فرمادی کہ جہاں سزا سے اصلاح
ہوتی ہو وہاں سزادے اور جہاں عفو سے اصلاح ہوتی ہو وہاں عفو کر۔ غرض دونوں سلوکوں میں
سے جو سلوک بھی اس شخص کے مناسب حال ہو اس سے کر۔ تا دنیا میں حقیقی امن قائم ہو اور
دنیا سے ظلم اور ہے ۔ اور بے جاعدادت دور ہو۔ اور یہی تعلیم ہے جو درمیانی ہے اور ہر زمانہ اور ہر ملک
کے لئے مفید ہو سکتی ہے اور ایک ادنیٰ سے غور سے بھی انسان معلوم کر سکتا ہے کہ اس تعلیم
کے بغیر اور کوئی تعلیم نہیں جسے سب دنیا میں رائج کیا جا سکے اور جس پر عمل کرنے سے انسانی
طبیعت کے ایک طرف جھک جانے کا خطرہ بالکل مٹ جائے۔ ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ ایسی
کامل تعلیم اور کسی مذہب میں موجود نہیں اور اگر ہے تو اس مذہب کے پیروؤں کو چاہئے کہ ان
تمام شرائط کے ساتھ مشروط تعلیم اپنی مذہبی کتب سے بھی دکھائیں۔ دنیا میں تین ہی قسم کے
مذہب نکلیں گے یا وہ جو کہتے ہیں کہ تو بدی کے بدلہ میں بدی کر۔ یا وہ جو کہتے ہیں کہ تو بدی کے
بدلہ میں بھی نیکی ہی کر۔ یا وہ جو بلا کسی شرط کے یہ بھی کہتے ہیں کہ تو معاف کر اور یہ بھی کہ سزا خط کے یہ بھی کہتے ہیں کہ تو
دے۔ لیکن سوائے اسلام کے ایسا کوئی مذہب نہ پاؤ گے جو انسان کو یہ بھی بتاتا ہو کہ تو سزا کس

·

آج 10 میں سے 10 باقی