نصائح مبلغین
انوارالعلوم (جلد 3)
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۸۷
نصائح مبلغین
( مبلغین کے لئے زریں ہدایات
جو حضور نے ۱۲ مارچ ۱۹۱۶ء کو ارشاد فرمائیں)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
نصائح مبلغین
انوار العلوم جلد ۳۰
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۲۸۹
نصائح مبلغین
محمده و فصلی علی رسولہ الکریم
نصائح مبلغین
جن کے بالاستیعاب و بامعان نظر پڑھنے سے ثابت ہوتا ہے کہ فی الواقعہ یہ نصیحتیں کرنے
والا خلافت مسیح موعود کی مسند پر بیٹھنے کا اہل تھا۔ حضور نے بہت تفصیل سے تقریر فرمائی تھی۔
لکھنے والا نو مشق تھا اور نظر ثانی بھی نہیں کرائی جاسکی۔ تاہم مجھے اطمینان ہے کہ بہت سا حصہ
حضور کی تقریر کے مفہوم کا اس میں آگیا ہے۔ ناظرین پڑھ کر اس پر عمل کریں کہ احمدی
جماعت کا ہر فرد در اصل ایک مبلغ ہے۔ (نوٹ از مرتب کنندہ)
سب سے پہلے مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ وہ
تبلیغ میں تزکیہ نفس سے غافل نہ انہ ہو تزکیہ نفس کرے۔ صحابہ کی نسبت تاریخوں میں
آتا ہے کہ جنگ پر موک میں دس لاکھ عیسائیوں کے مقابل میں ساٹھ ہزار صحابہ تھے۔ قیصر کا
داماد اس فوج کا کمانڈر تھا اس نے جاسوس کو بھیجا کہ مسلمانوں کا جاکر حال دریافت کرے۔
جاسوس نے آکر بیان کیا مسلمانوں پر کوئی فتح نہیں پا سکتا۔ ہمارے سپاہی لڑکے آتے ہیں اور
کمریں کھول کر ایسے سوتے ہیں کہ انہیں پھر ہوش بھی نہیں رہتی ۔ لیکن مسلمان باوجود دن کو
لڑنے کے رات کو گھنٹوں کھڑے رو رو کر دعائیں مانگتے ہیں۔ خدا کے حضور گرتے ہیں۔ یہ وہ
بات تھی جس سے صحابہؓ نے دین کو قائم کیا۔ باوجود اپنے تھکے ماندے ہونے کے بھی اپنے نفس
کا خیال رکھا۔ بعض دفعہ انسان اپنے تبلیغ کے فرض میں ایسا منہمک ہو جاتا ہے کہ پھر اسے
نمازوں کا بھی خیال نہیں رہتا۔ ایسا نہیں ہونا چاہیئے ہر ایک چیز اپنے اپنے موقعہ اور محل کے
مطابق اور اعتدال کے طور پر ہی ٹھیک ہوا کرتی ہے۔ لوگوں کی بھلائی کرتے ہوئے یہ نہیں ہونا
چاہئے کہ انسان اپنی بھلائی سے بے فکر ہو جائے۔ پس ضروری ہے کہ وہ اپنا تزکیہ نفس کرے۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۹۰
نصائح مبلغین
قرآن شریف کا مطالعہ کرے۔ پھر اپنے نفس کا مطالعہ کرے۔ تبلیغ بہت عمدہ کام ہے مگر تبلیغ
کرنے میں بھی انسان کے دل پر زنگ لگتا ہے کبھی اگر تقریر اچھی ہو گئی اپنے مقابل کے مباحث
میں کے پر لگتا
کو ساکت کرا دیا تو دل میں غرور آگیا۔ اور کبھی اگر تقریر اچھی نہ ہوئی لوگوں کو پسند نہ آئی تو
مایوسی ہو گئی کبھی یہ ایک دلیل دیتا ہے دل ملامت کرتا ہے کہ تو دھوکا دے رہا ہے۔ اس قسم کی
کئی باتیں ہیں جو دل پر زنگ لاتی ہیں۔ حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم ا جب کسی
مجلس میں بیٹھا کرتے تھے تو آپ استغفار پڑھ لیا کرتے تھے حالانکہ آ۔ آپ اعلیٰ درجے کے انسان
تھے۔ اور آپ کی مجلس میں بھی نیک ذکر ہوتا تھا۔ یہ اس لئے تھا کہ آپ اللہ ہمارے لئے
ایک نمونہ تھے یہ ہمیں سکھایا جاتا تھا کہ ہم ایسا کیا کریں کہ جب کسی مجلس میں بیٹھیں تو استغفار
کرتے رہیں اس لئے کہ کسی قسم کا ہمارے دل پر زنگ نہ بیٹھے۔ اس لئے ذکر الہی پر زیادہ زور
دینا چاہئے۔ نماز وقت پر ادا کرنی چاہئے۔ ہاں اگر کوئی ایسا ہی خاص موقعہ آجائے ۔ تو اگر نماز
جمع کرنی پڑے تو کرے۔ لیکن میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں لوگ جھٹ نماز جمع کر لیتے
ہیں۔ یہ مرض نماز جمع کرنے کی بہت پھیلی ہے ایسا نہیں چاہئے ۔ اگر کوئی تمہاری باتیں کرتے
ہوئے اٹھ کر نماز پڑھنے پر برا مناتا ہے، تو منانے دو کوئی پرواہ نہ کرو اور نماز وقت پر ادا کر لو۔
قرآن شریف میں يُقِيمُونَ الصَّلوةَ آیا ہے اس لئے کہ وقت پر نماز پڑھنی چاہئے۔ جب اس
کے اپنے نفس میں کمزوری ہو گی تو پھر اس کے جذب میں بھی کمزوری ہوگی۔
10
تہجد کی نماز مبلغ کے لئے بہت ضروری ہے۔ قرآن شریف میں آتا ہے۔ کیا تھا
تجد کی نماز الْمُزَّمِّلُ ثُمَّ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا نِصْفَةَ أَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا أَوْزِدْ عَلَيْهِ
وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلاً ، (المزل : ۲ تا ۵) دن کے تعلقات سے جو زنگ آتے ہیں۔ وہ
رات کو کھڑے ہو کر دعا میں مانگ مانگ کر خشوع و خضوع کر کے دور کرنے چاہئیں۔
روزه
روزہ بھی بڑی اچھی چیز ہے۔ اور زنگ کے دور کرنے کے لئے بہت عمدہ آلہ ہے۔
صحابہ بڑی کثرت سے روزے رکھتے تھے۔ ہماری جماعت میں بہت سے لوگ ہیں جو
روزہ رکھنے میں سستی کرتے ہیں۔ روزہ انسان کی حالت کو خوب صاف کرتا ہے جہاں تک
توفیق مل سکے روزہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ بعض ایسے مواقع تلاش کرے جن میں کسی
سے کلام نہ کرے خاموش ہو کر بیٹھے خواہ یہ وقت پندرہ میں منٹ ہی ہو ۔ بہت وقت نہ سہی مگر
کچھ وقت ضرور ہونا چاہئے تاکہ خاموشی میں ذکر کرے۔ تبلیغ سے ذرا فراغت ہوئی تو ذکر الہی
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۹۱
نصائح مبلغین
کرے اس کے لئے یہ بہت مفید وقت ہے۔ سورج نکلنے سے پہلے صبح کی نماز کے بعد پھر سورج
ڈوبنے کے قریب ۔ پھر نماز عشاء کے بعد اور ۹ بجے دن سے لیکر دس بجے دن تک کسی وقت کر
لینا چاہئے۔ یہ تو اپنے نفس کی اصلاح ہے۔ تبلیغ کے کام میں مطالعہ بہت وسیع ہونا چاہئے۔ بعض
دفعہ اجڈ گنوار آدمی آکر کچھ سناتے ہیں ۔ اور وہ بہت لطیف بات ہوتی ہے۔ سلسلے کی کتابوں کا
مطالعہ رہے۔ حضرت صاحب کی کتابیں اور پھر دوسرے آدمیوں کی کتابیں اتنی اتنی دفعہ پڑھو
که فورا حوالہ ذہن میں آجائے۔
ایک مرض مولویوں میں ہے۔ یاد رکھو مولوی کبھی کتاب نہیں کتابیں اپنی خرید و خرید تے اس کو لغو یا اسراف سمجھتے ہیں۔ شازو نادر زیادہ سے
زیادہ
مشکوۃ رکھ لی اور ایک کافیہ رکھ لیا۔ لیکن انسان کے لئے جہاں وہ اور بہت سے چندے دیتا
ہے۔ کتاب خرید نا نفس کے لئے چندہ ہے۔ کچھ نہ کچھ ضرور کتاب کے لئے بھی نکالنا چاہئے خواہ
سال میں آٹھ آنہ کی ہی کتاب خریدی جائے۔ یہ کوئی ضروری نہیں کہ لاکھوں کی ہی کتابیں
خریدی جائیں بلکہ جس قدر خرید سکو خریدو۔ یہ اس لئے کہ خریدنے والا پھر اس کتاب کا
آزادی سے مطالعہ کر سکے گا اور اس طرح اس کے علم میں اضافہ ہو گا فراست بڑھے گی۔ بعض
جگہ ہمارے مولوی جاتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کی کتابیں لیتے ہیں لیکن جب وہاں سے چلنے
لگتے ہیں تو وہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری کتابیں لاؤ پھر دینی پڑتی ہیں۔ تو دوسری بات اپنی کتابیں
خریدنے سے یہ ہوتی ہے کہ آزادی پیدا ہوتی ہے احتیاج نہیں ہوتی۔
پھر نفس کے لئے لجاجت خوشامد ، سوال کی عادت نہیں سوال و خوشامد کی عادت نہ ڈالو ہونی چاہئے۔ یہ بھی علماء میں بڑا بھاری نقص ہے کہ
وعظ کیا اور بعد میں کچھ مانگ لیا۔ اور اگر کوئی ایسا گرا ہوا نہ ہوا تو اس نے دوسرے پیرایہ میں
اپنی ضرورت جتادی ۔ مثلاً ہمارا کنبہ زیادہ ہے گزارہ نہیں ہوتا یا کسی دوسرے الفاظ میں لوگوں
کو سنا دیا کہ کچھ روپے کی یا کوٹ وغیرہ کی ضرورت ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ پر
تو کل چاہئے اس سے مانگنا چاہئے۔ حضرت مسیح موعود کو الہام ہوا تھا کہ تیرے پاس ایسا مال لایا
جائے گا کہ مال لانے والوں کو الہام ہو گا کہ مسیح موعود کے پاس لے کر جاؤ ۔ پھر وہ مال آتا ہے۔
کوئی کہتا تھا کہ حضور مجھے فلاں بزرگ نے آکر خواب میں کہا اور کوئی کہتا تھا حضور مجھے
الهام
ہوا۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۹۲
نصائح مبلغین
میرا اپنا تجربہ ہے کہ جب ضرورت ہوتی اللہ پر توکل کرو۔ وہ خود تمہارا کفیل ہوگا ہے تو خدا تعالی کہیں ہے تو خدا تعالیٰ کہیں نہ کہیں سے بھیج دیتا
ہے۔ خدا تعالیٰ خود لوگوں کے دلوں میں تحریک کرتا ہے۔ جو دوسروں کا محتاج ہو پھر اس کے
لئے ایسا نہیں ہوتا۔ ہاں اللہ تعالیٰ پر کوئی بھروسہ کرے تو پھر اللہ تعالٰی اس کے لیئے سامان پیدا
کرتا ہے۔ حضرت مولوی صاحب سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ مجھے کچھ ضرورت پیش آئی میں
نے نماز میں دعا مانگی مصلی اٹھانے پر ایک پونڈ پڑا تھا میں نے اسے لیکر اپنی ضرورت پر خرچ کیا۔
تو خدا تعالیٰ خود سامان کرتا ہے کسی کو الہام کرتا ہے کسی کو خواب دکھاتا ہے اس طرح اس کی
ضرورت پوری کرتا ہے۔ لیکن کبھی اس طرح پر بھی ہوتا ہے کہ وہ ضرورت ہی نہیں رہتی۔
ابتدائی مرحلہ یہی ہے کہ اس کی ضروریات ہی نہیں بڑھتیں اور اگر ضروریات پیش آتی ہیں تو
پھر ایسے سامان کئے جاتے ہیں کہ وہ مٹ جاتی ہیں۔ مثلاً ایک شخص بیمار ہے اب اس کے لئے
دوائی وغیرہ کے لئے روپوں کی ضرورت ہے۔ دعا کی۔ بیمار ہی اچھا ہو گیا تو اب روپوں کی
ضرورت ہی پیش نہ آئی۔ تو ابتدائی مرحلہ یہی ہے کہ ضرورت پیش ہی نہیں آتی۔
پہلی حکمت یہ ہے کہ وہ لوگوں کا محتاج ہی نہیں ہوتا۔ دوسری حکمت یہ ہے کہ لوگوں کا
رجوع اس کی طرف ہو جاتا ہے۔ خدا خود لوگوں کے ذریعے سے سامان کراتا ہے۔ ہمارے سلسلے
کے علماء اور دوسرے مولویوں کا مقابلہ کر کے دیکھ لو ان کو لوگ خود نذر پیش کرتے ہیں۔ اور
مولوی مانگتے پھرتے ہیں۔ ایک پیر تھا وہ ایک اپنے مرید کے گھر گیا وہ مرید اسے جب وہ آتا تھا
ایک روپیہ دیا کرتا تھا اس دن اس نے ایک اٹھنی پیش کی ۔ پیر نے لینے سے انکار کیا اور کہا کہ
میں تو روپیہ لوں گا۔ غرض وہ اٹھنی دیتا تھا وہ روپیہ مانگتا تھا ۔ بہت تکرار کے بعد اس مرید نے کہا
جاؤ میں نہیں دیتا۔ تمام رات وہ پیر باہر کھڑا رہا رات کو بارش ہوئی تھی اس میں بھیگا۔ صبح کہنے
لگا کہ اچھا لاؤ اٹھنی ۔ تو یہ حالت ہوتی ہے جو دوسروں کے محتاج ہیں۔ زلزلے کا ذکر ہے باہر باغ
میں ہم ہوتے تھے۔ حضرت صاحب کو ایک ضرورت پیش آئی۔ فرمانے لگے قرض لے لیں پھر
فرمانے لگے قرضہ ختم ہو جائے گا۔ تو پھر کیا کریں گے چلو خدا سے مانگیں نماز پڑھ کر جب آئے تو
فرمانے لگے ضرورت پوری ہو گئی۔ ایک شخص بالکل میلے کچیلے کپڑوں والا نماز کے بعد مجھے ملا۔
السلام علیکم کر کے اس نے ایک تھیلی نکال کر دی۔ اس کی حالت سے میں نے سمجھا کہ یہ پیسوں
کی تھیلی ہوگی کھولا تو معلوم ہوا کہ دو سو روپیہ ہے۔ تو خدا تعالٰی اپنے بندوں کی حاجات کو جو
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۹۳
نصائح مبلغین
اس پر توکل رکھتے ہیں اس طرح پورا کیا کرتا ہے۔ تم کبھی دوسرے پر بھروسہ نہ رکھو۔
سوال ایک زبان سے ہوتا ہے اور ایک نظر سے تم نظر سے بھی کبھی سوال نہ کرو۔ پس
جب تم ایسا کرو گے تو پھر خدا تعالی خود سامان کرے گا۔ اس صورت میں جب کوئی تمہیں کچھ دیگا
بھی تو دینے والا پھر تم پر احسان نہیں سمجھے گا بلکہ تمہارا احسان اپنے اوپر سمجھے گا۔
مبلغ کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر خادمانہ حیثیت
لوگوں سے تعلقات رکھے ۔ لوگوں نے یہ نکتہ نہ سمجھنے کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔
بعض نے سمجھا کہ نوکر چاکروں کی طرح کام کرے۔ یہ مراد نہیں اس غلط فہمی کی وجہ سے ملانے
پیدا ہوئے جن کے کام مردے نہلانا ہوا کرتا ہے۔ کوئی بیمار ہو جائے تو کہتے ہیں بلاؤ میاں جی کو
وہ آکر اس کی خدمت کریں ۔ کھیتی کاٹنی ہو تو چلو میاں جی ۔ گویا میاں جی سے وہ نائی دھوبی جس
طرح ہوتے ہیں اس طرح کام لیتے ہیں۔
دوسری صورت پھر پیروں والی ہے۔ پیر صاحب چارپائی پر بیٹھے ہیں کسی کی مجال نہیں کہ پیر
صاحب کے سامنے چار پائی پر بیٹھ جاوے۔ حافظ صاحب سناتے تھے ان کے والد بھی بڑے پیر
تھے لوگ ہمیں آکر سجدے کیا کرتے تھے۔ تو میں نے ایک دفعہ اپنے باپ سے سوال کیا کہ ہم
تو مسجد میں جا کر سجدے کسی اور کے آگے کرتے ہیں اور یہ لوگ ہمیں سجدے کرتے ہیں اس پر
میرے والد نے ایک لمبی تقریر کی۔ تو ایک طرف کا نتیجہ میاں جی پیدا ہوئے جو جھوٹی گواہی دینی
ہوئی تو چلو میاں جی۔ اور اگر انکار کریں تو کہدیا کہ تمہیں رکھا ہوا کیوں ہے۔ آپ قیامت
کے دن کیا خاک کام آئیں گے جو اس دنیا میں کام نہ آئے۔ اور دوسری طرف پیر صاحب جیسے
پیدا ہو گئے تو دونوں کا نتیجہ خطرناک نکلا۔ یہ بڑی نازک راہ ہے۔ مبلغ خادم ہو اور ایسا خادم ہو
کہ لوگوں کے دل میں اس کا رعب ہو ۔ خدمت کرنے کے لئے اپنی مرضی سے جائے۔ ڈاکٹر
پاخانہ اپنے ہاتھوں سے نکالتے ہیں لیکن کوئی انہیں بھنگی نہیں کہتا۔ ڈاکٹر اپنے ہاتھوں سے بنا کر
دوائی بھی پلاتے ہیں لیکن کوئی انہیں کمپونڈر نہیں کہتا۔ وہ بیمار کی خاطر داری بھی کرتے ہیں
لیکن کوئی انہیں ان کا خادم نہیں کہتا۔ یہ اس کی شفقت سمجھی جاتی ہے۔ اس لئے جب تم میں
بھی تو کل ہو گا اور تم کسی کی خدمت کسی بدلے کے لئے نہیں کرو گے تو پھر تمہاری بھی ایسی ہی
قدر ہو گی۔ وہ شفقت سمجھی جائے گی ۔ وہ احسان سمجھا جائے گا۔
اگر کوئی شخص کسی مصیبت میں مبتلا ہو تو اس کی تشفی دینے والا ہمارا مبلغ ہو۔ کوئی بیوہ ہو تو
انوار العلوم جلد - ۳
۲۹۴
نصائح مبلغین
حسب ہدایات شریعت اسلامیہ اس کا حال پوچھنے والا اس کا سودا وغیرہ لانے والا اور اس کے
دیگر کاروبار میں اس کی مدد کرنے والا ہمارا مبلغ ہو۔ اسکا نتیجہ یہ ہو گا کہ ان کے دلوں میں دو
چیزیں پیدا ہوں گی۔ ادب ہو گا اور محبت ہو گی۔ توکل کا نتیجہ ادب ہو گا اور خدمت کا نتیجہ
محبت ہوگی۔ مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ ایک طرف اگر ان میں دنائت نہ ہو تو دوسری طرف
متکبر بھی نہ ہو۔ لوگ نوکر اس کو سمجھیں گے جو ان سے سوال کرتا ہو۔ جو سوال ہی نہیں کرتا
اس کو وہ نوکر کیونکر سمجھیں گے۔ اگر وہ اس کے پاس آئیں گے تو نو کر سمجھ کر نہیں بلکہ ہمدرد
سمجھ کر۔ اگر اس سے کچھ پوچھیں گے تو ہمدرد سمجھ کر۔ اس وقت پھر مبلغ کو یہ نہیں کہنا چاہئے
کہ میں نوکر نہیں انہوں نے تو اسے نوکر نہیں سمجھا ہے وہ تو اسے ہمدرد سمجھ کر آئے ہیں۔ تو یہ
دو رنگ ہونے چاہئیں کہ اگر سب سے بڑا خادم ہو تو ہمارا مبلغ ہو اور اگر لوگوں کے دلوں میں
کسی کا ادب ہو تو وہ ہمارے مبلغ کا ہو۔ اس کے لئے وہ اپنے مال قربان کرنے کے لئے تیار ہوں
اس کے لئے جان دینے کے لئے تیار ہوں۔
میرے
پھر مبلغ کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ وہ دعائیں کرتا رہے کہ الہی!
دعائیں کرتے رہو میں ان لوگوں کو ناراستی کی طرف نہ لے جاؤں۔ جب سے خلافت
قائم ہوئی ہے میں یہی دعا مانگتا ہوں ۔ ایک امام کی نسبت ایک لطیفہ ہے کہ بارش کا دن تھا ایک
لڑکا بھاگتا چلا جا رہا تھا امام صاحب نے کہا دیکھنا لڑکے کہیں گر نہ پڑنا۔ لڑکا ہو شیار تھا بولا آپ
ے گرنے کی فکر نہ کریں میں گرا تو اکیلاگروں گا۔ آپ اپنے گرنے کی فکر کیجئے اگر آپ
گرے تو ایک جماعت کرے گی۔ امام صاحب کہتے ہیں کہ مجھے اس بات کا بہت ہی اثر ہوا تو مبلغ
کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ اگر وہ گرے گا تو اس کے ساتھ اس کا حلقہ بھی گر جائے گا۔
دیکھو مولوی گرے مسلمان بھی گر گئے ۔ یہ دو باتیں ہر وقت مد نظر رہنی چاہئیں۔ اول کوئی
ایسی بات نہ کرے جس پر پہلے سوچا اور غور نہ کیا ہو۔ دوئم دعا کرتا رہے کہ اللی میں جو کہوں وہ
ہدایت پر لے جانے والا ہو ۔ اگر غلط ہو تو الہی ان کو اس راہ پر نہ چلا۔ اور اگر یہ درست ہے تو
الهی توفیق دے کہ یہ لوگ اس راہ پر چلیں۔
جو بدی کسی قوم میں ہو اس کی تردید میں جرأت سے لیکچر دو رہے اپنے عملی دیکھتا
رہے ۔ کبھی سستی
نہ کرے۔ لوگوں کو ان کی غلطی سے روکے۔ ایسا نہ ہو کہ اللہ تعالی کے قول کے نیچے آئے۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۹۵
نصائح مبلغین
لَوْلَا يَنْهُمُ الرَّبَّانِيُّونَ وَالاحْبَارُ عَنْ قَوْلِهِمُ الْإِثْمَ وَأَكْلِهِمُ التَّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوا
يَصْنَعُونَ (المائده : ۱۴)
ترجمہ : عارف (لوگ) اور علماء انہیں ان کے جھوٹ بولنے اور ان کے حرام کھانے سے
کیوں نہیں روکتے؟ جو کچھ وہ کرتے ہیں وہ یقینا بہت برا ہے۔
کیوں انہوں نے نہ روکا۔ تو یہ فرض ہے۔ بمبئی کے مولویوں کی طرح نہ ہو رہی لیکچر ہونا
چاہئے جس کی لوگوں کو ضرورت ہو۔ یہی بات ہمارے اور لاہوریوں کے درمیان جھگڑے کی
ہے۔ وہ مرض بتانا نہیں چاہتے اور ہم مرض بتانا چاہتے ہیں۔ ان باتوں پر لیکچر دینے کی ضرورت
نہیں جو اچھی باتیں ان میں ہیں یا جو بدیاں ان میں نہیں ہیں۔ اگر وہ لڑکیوں کو حصہ نہ دیں تو
اس پر لیکچر دو۔ روزے نہ رکھیں تو اس پر دو ۔ نماز نہ پڑھیں تو اس پر دو۔ زکوۃ نہ دیں تو اس
پر دو ۔ صدقہ و خیرات نہ دیں تو اس پر دو۔ لیکن جو باتیں ان میں ہیں ان پر نہ دو۔ غریبوں پر ۔
اگر وہ ظلم کرتے ہیں، شریفوں کا ادب نہیں کرتے، چوری کرتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں ، ان پر
لیکچردد ۔ لیکن چوری ان میں نہیں ہے اس پر نہ دو۔ مرضیں تلاش کرو اور پھر دو ارو۔
کبھی کسی خاص شخص کی طرف اشارہ نہ ہو۔ میں اپنا طریقہ بتاتا ہوں میں نے جب کبھی کسی
کی مرض کے متعلق بیان کرنا ہو تو میں دو تین مہینے کا عرصہ درمیان میں ڈال لیتا ہوں۔ تاکہ وہ
بات لوگوں کے دلوں سے بھول جائے۔ تو اتنا عرصہ کر دینا چاہئے ۔ اگر موقعہ ملے تو اس شخص کو
جس میں یہ مرض ہے علیحدہ تخلیہ میں نرم الفاظ کے ساتھ سمجھاؤ۔ ایسے الفاظ میں کہ وہ چڑ نہ
جائے ۔ ہمدردی کے رنگ میں وعظ کرو ۔ ایک طرف اتنی ہمدردی دکھاؤ کہ غریبوں کے خدمتگار
تم ہی معلوم ہو دوسری طرف اتنا بڑا بنو کہ تمہیں دنیا سے کوئی تعلق نہ ہو ۔ دو فریق بننے نہ دو۔
دو شخصوں کے جھگڑے کے متعلق کسی خاص کے ساتھ تمہاری طرف داری نہ ہو۔ کوئی مرض
پاؤ تو اس کی دوا نورا دو ۔ کسی موقعہ پر چشم پوشی کر کے مرض کو بڑھنے نہ دو۔ ہاں اگر اصلاح
چشم پوشی ہی میں ہو تو کچھ حرج نہیں۔ لوگوں کو جو تبلیغ کرو اس میں ایک جوش ہونا چاہئے۔
جب تک تبلیغ میں ایک جوش نہ ہو وہ کام ہی نہیں کر سکتا۔ سننے والے پر اثر ڈالو کہ جو تم کہہ
رہے ہو اس اس ۔ کے لئے جان دینے کے لئے تیار ہو۔ اور یہ جو کچھ تم سنا رہے ہو یہ تمہیں ورثے
کے طور پر نہیں ملا بلکہ تم نے خود اس کو پیدا کیا ہے۔ تم نے خود اس پر غور کیا ہے۔
(۲) ٹھٹھے باز نہیں ہونا چاہئے ۔ لوگوں کے دلوں سے ادب اور رعب جاتا رہتا ہے۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۹۶
نصائح مبلغین
ہاں مذاق نبی کریم ا بھی کر لیا کرتے تھے اس میں حرج نہیں۔ احتیاط ہونی چاہئے۔ سنجیدہ
معلوم ہو۔
(۳) اور ہمدردی ہونی چاہئے ۔ نرم الفاظ ہوں سنجیدگی سے ہوں سمجھنے والا سمجھے میری
زندگی اور موت کا سوال ہے۔ تمہاری ہمدردی وسیع ہونی چاہئے احمدیوں سے بھی ہو غیر
احمدیوں سے بھی ہو۔ ہمدردی دونوں فریق کے ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے ہی جھگڑے ہوا
کرتے ہیں۔ ایک فریق کہتا ہے ہم اپنے مولوی کو بلاتے ہیں دوسرے کہتے ہیں ہم اپنے مولوی
کو بلاتے ہیں۔ لیکن اگر تمہاری ہمدردی دونوں فریق کے ساتھ ہو تو دونوں فریق کے تم ہی
مولوی ہو گے۔ اور پھر انہیں کسی اور مولوی کے بلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ وہ تمہیں
اپنا مولوی سمجھیں گے ۔ پھر تبلیغ صرف مسلمانوں میں ہی نہیں ہونی چاہئے۔
(۴) آج تک ہمارے مبلغوں کا زور غیر احمدیوں پر ہی رہا ہے۔ کثرت سے ہندو آباد ہیں
ان میں بھی تبلیغ ہونی چاہئے۔ بہت سی سعید روحیں ان میں بھی ہوتی ہیں۔ تمہاری ہمدردی ان
کے ساتھ بھی ویسی ہی ہونی چاہئے جیسے مسلمانوں اور احمدیوں کے ساتھ تاکہ تم ان کے بھی
پنڈت ہو جاؤ۔ اسلام کی تبلیغ ہندوستان میں اسی طرح پھیلی ہے حضرت معین الدین چشتی کوئی
اتنے بڑے عالم نہ تھے بلکہ انہوں نے اپنے اعمال کے ساتھ دعاؤں کے ساتھ ہمدردی کے ساتھ
ہندوؤں کو مسلمان بنایا ۔ اس لئے تم اپنی تبلیغ غیر احمدیوں سے ہی مخصوص نہ کرو بلکہ ہندوؤں
عیسائیوں میں بھی تمہاری تبلیغ ہو اور ان سے بھی تمہارا ویسا ہی سلوک ہو۔ مجھے ہندو یہاں دعا
کے لئے لکھتے ہیں نذریں بھیجتے ہیں ان میں بھی سعید روحیں موجود ہیں۔ اگر ان کو صداقت کی
طرف بلایا جائے اور صداقت کی راہ دکھائی جائے تو وہ صداقت کو قبول کر لیں۔
مبلغ کا فرض ہے کہ ایسا طریق اختیار نہ کرے کہ کوئی قوم اسے اپنا دشمن سمجھے۔ اگر یہ کسی
ہندوؤں کے شہر میں جاتا ہے تو یہ نہ ہو کہ وہ سمجھیں کہ ہمارا کوئی دشمن آیا ہے بلکہ وہ یہ
سمجھیں کہ ہمارا پنڈت ہے۔ اگر عیسائیوں کے ہاں جائے تو سمجھیں کہ یہ ہمارا پادری ہے وہ اس
کے جانے پر ناراض نہ ہوں بلکہ خوش ہوں۔ اگر یہ اپنے اندر ایسا رنگ پیدا کرے تو پھر غیر
احمدی کبھی تمہارے کسی شہر میں جانے پر کسی مولوی کو نہ بلائیں گے۔ نہ ہندو کسی پنڈت کو اور
نہ عیسائی کسی پادری کو ۔ بلکہ وہ تمہارے ساتھ محبت سے پیش آئیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ
اسلام نے بڑے بڑے لوگوں کو جو کسی مذہب میں گزر چکے ہوں گالیاں دینے سے روکا ہے۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۹۷
نصائح مبلغین
اسلام اس بات کا مدعی ہے کہ تمام دنیا کے لئے نبی آئے اور انہوں نے اپنی امتوں میں ایک
استعداد پیدا کر دی پھر بتایا کہ اسلام تمام دنیا کے لئے تبلیغ کرنے والا ہے۔ تبلیغ میں یہ یاد رکھو کہ
کبھی کسی شخص کے قول سے گھبراؤ نہیں اور نہ قول پر دارومدار رکھو۔ دلیل اور قول میں فرق
ہے دلیل پر زور دینا چاہئے۔ لوگ دلیل کو نہیں سمجھتے مسلمان آریوں سے بات کرتے ہوئے
کہہ دیتے ہیں قرآن میں یوں آیا ہے آریوں کے لئے قرآن حجت نہیں ۔ تم رو یہ دلیل کو پیش
کرنے کا اختیار کرو تا جماعت احمدیہ میں یہ رنگ آجائے ۔ دلائل سے فیصلہ کرو عقلی دلائل بھی
ہوں اور نقلی بھی۔ دلیل ایسی نہ ہو کہ حضرت مولوی نور الدین اتنے بڑے عالم تھے وہ بھلا مرزا
صاحب کو ماننے میں غلطی کر سکتے تھے۔ پس چونکہ انہوں نے مرزا صاحب کو مان لیا اس لئے
حضرت صاحب بچے ہیں۔ ایسی دلیل نہیں ہونی چاہئے بلکہ دلیل سے بات کرو تاکہ جماعت میں
دلائل سے ماننے کا رنگ پیدا ہو۔ اگر جماعت میں دلائل سے ماننے کا رنگ پیدا ہو جائے گا تو پھر
وہ کسی شخص کے جماعت سے نکلنے پر گھبرائیں گے نہیں۔ بچی اتباع پیدا کرو۔ جھوٹی اتباع نہ ہو
آریوں کے سامنے قرآن شریف دلیل کے طور پر پیش کرو ۔۔ اس طرح پیش نہ کرو کہ تم مانتے
ہو۔
ایک اور دھوکا بھی لگتا ہے کہ بعض پھر دعوی کے لئے بھی دلیل مانگتے ہیں۔ دعوئی پڑھو تو
کہتے ہیں دلیل دو۔ جہاں دعوی کا اثبات ہو وہاں دعوی خود دلیل ہوتا ہے۔ مثلاً حضرت صاحب
کی نسبت کوئی پوچھے کہ مرزا صاحب نے نبوت کا دعوی کیا ہے تو ہم دعوئی پڑھ دیں گے۔ اور
اس کی دلیل دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس نے دعوی مانگا ہے۔ لاہوریوں اور ہمارے
در میان حضرت صاحب کا دعوی ہی دلیل ہے۔
جب بحث کرو تو مد مقابل کی بات کو سمجھو کہ وہ کیا کہتا ہے۔ مثلاً متناسخ کی بات شروع ہوئی
ہو۔ تو فورا تناسخ کے رد میں دلائل دینے نہ شروع کرو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے لیکر
چھوٹے سے چھوٹے مسئلے میں بھی اختلاف آتا ہے۔ اب اگر تم اس کے بر خلاف دلیلیں دینے
لگ پڑو اور آخر میں وہ کہدے کہ آپ تو میری بات سمجھے ہی نہیں تو تقریر بے فائدہ جائے
گی۔ اس کی بات سمجھو کہ آیا وہ رہی تو نہیں کہتا جو تمہارا بھی عقیدہ ہے۔ بغیر خیالات معلوم
کئے بات نہ کرو۔ تناسخ کے متعلق بات کرو تو پوچھو کہ تمہارا نتائج سے کیا مطلب ہے۔ اس کی
ضرورت کیا پیش آئی۔ غرض ایسے سوالات کر کے پہلے اس کی اصل حقیقت سے آگاہ ہو اور پھر
انوار العلوم جلد - ۳
۲۹۸
نصائح مبلغین
بات کرو۔ اس طرح اول تو اس کے دعوی میں ہی اور نہیں تو پھر دلیلوں میں ہی تمہیں آسانی
پیدا ہو جائے گی۔ کوئی گورنمنٹ اپنے دشمن کو اپنا قلعہ نہیں دکھاتی۔ قانون بنے ہوئے ہیں۔
اگر کوئی کوشش کرے تو پکڑا جاتا ہے۔ کیونکہ کمزور موقعہ معلوم کر کے پھر اس پر آسانی سے
حملہ ہو سکتا ہے۔ اس لئے پہلے کمزور موقعے معلوم کرو اور پھر حملہ کرو۔
تو
تھوڑے وقت میں بہت کام کرنا سیکھو ۔ تھوڑے وقت میں بہت کام کرنا ایسا گر ہے کہ
انسان اس کے ذریعے سے بڑے بڑے عہدے حاصل کرتا ہے۔ انسان محنت کرتا ہے اور ایک
وائسرائے بھی۔ مزدور آٹھ آئے روز لیتا ہے وائسرائے ہزاروں روپیہ روز کیا وجہ ؟ وہ
تھوڑے وقت میں بہت کام کرتا ہے۔ اس کا نام لیاقت ہے۔ دوسرا طریق دو سروں سے کام
لینے کا ہے۔ بڑے بڑے عہدے دار خود تھوڑا کام کرتے ہیں دوسروں سے کام لیتے ہیں۔ وہ تو
خوب تنخواہیں پاتے ہیں لیکن ایک محنتی مزدور آٹھ آنہ ہی کماتا ہے۔ یہ لیاقت کام کرنے کی
لیاقت سے بڑی ہے۔ پس جتنی لیاقت کام کروانے کی ہو گی اتنا بڑا ہی عہدہ ہو گا۔ محمد رسول اللہ
کو کیوں سب سے بڑا درجہ ملا ہے۔ محنت کرنے میں تو لوگ جو سالہا سال غاروں میں
رہتے تھے آپ ۔ سے بڑھے ہوئے تھے ۔ آپ میں کام لینے کی لیاقت تھی۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ نے
انسان میں ایک طاقت رکھی ہے۔ بہت جگہ سیکرٹری ہوتے ہیں خود محنتی ہوتے ہیں لوگوں سے
کام لینا نہیں جانتے پھر لکھتے ہیں لوگ مانتے نہیں۔ دوسری جگہ سیکرٹری ہوتا ہے وہ خود تھوڑا
کام کرتا ہے۔ لیکن لوگوں سے کام لیتا ہے اور خوب لیتا ہے تمام انتظام ٹھیک رہتا ہے۔ ہمیشہ
اپنے کاموں میں خود کام کرنے اور کام لینے کی طاقت پیدا کرو۔ ایسے طریق سے لوگوں سے کام لو
کہ وہ اسے بوجھ نہ سمجھیں ۔ بہت لوگ خود محنتی ہوتے ہیں جب تک وہ وہاں رہتے ہیں کام
چلتا رہتا ہے لیکن جب ا جب وہ وہاں سے ہٹتے ہیں کام بھی بند ہو جاتا ہے۔
او
اللہ تعالی کے سلسلے جو ہوتے ہیں جب نبی مرجاتا ہے تو وہ سلسلہ مٹتا نہیں بلکہ اس کے آگے
کام کرنے والے پیدا ہو گئے ہوتے ہیں۔ یہ اس لئے کہ نبی ایک جماعت جماعت کام کرنے والی تیار کر
جاتا ہے۔ پس تمہارے سپرد بھی یہی کام ہوا ہے۔ یہ ایک مشق ہوتی ہے خوب مشق کرو لوگوں
میں کام کرنے کی روح پھونک دو۔ حضرت عمر کے زمانے میں صحابہ میں کام کرنے کی ایک روح
پھونکی گئی تھی۔ ہر دو مہینے کے بعد کونے کا گور نر بدلتا تھا حضرت عمرؓ فرماتے تھے اگر کوفے والے
مجھے روز گور نر بدلنے کے لئے کہیں تو میں روز بھی بدل سکتا ہوں۔ ایسے رنگ میں کام کرو کہ
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۹۹
نصائح مبلغین
لوگوں کے اندر ایک روح پھونک دو ۔ کبھی مت سمجھو کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مانتے
نہیں۔ عرب کی زمین کیسے شریروں کی تھی پھر کیسے شریفوں کی بن گئی۔ یہ بات غلط ہے کہ وہ
مانتے نہیں۔ تم ایک دفعہ سناؤ دو دفعہ سناؤ آخر مانیں گے۔ یہ اس شخص کی اپنی کمزوری ہوتی
ہے جو کہتا ہے مانتے نہیں۔
ہمیشہ اپنے کام کی پڑتال کرو کیا کامیابی ہوئی ۔ تمہارے اپنے کام کی پڑتال کرتے رہو پاس ایک رجسٹر ہونا چاہئے اس میں لکھا ہوا ہو کہ فلاں
جگہ گئے وعظ فلاں مضمون پر کیا اس اس طبقے کے لوگ شامل ہوئے فلاں فلاں وجوہات پر
مخالفت کی گئی فلاں فلاں بات لوگوں نے پسند کی۔ یہ رجسٹر آئندہ تمہارے علم کو وسیع کرنے والا
ہو گا۔ تم سوچو گے کیوں مخالفت ہوئی۔ اہم مسائل کا تمہیں پتہ لگ جائے گا ان پر آئندہ غور
کرتے رہو گے۔ اگر تم وہاں سے بدل جاؤ گے تو پھر تمہارے بعد آنے والے کے کام آئے گا۔
آج کل اس بات کو نہ سوچنے کی وجہ سے مسلمان گرے ہوئے ہیں۔ ایک استاد تمام عمر فلسفہ
پڑھاتا ہے وہ کبھی ان باتوں کو نوٹ نہیں کرتا کہ فلاں بات پر فلاں لڑکے نے سوال کیا اس کا اس
طرح جواب ہوا۔ فلاں بات کی اس طرح تجدید یا تردید ہونی چاہئے۔ وہ جتنا تجربہ حاصل کر چکا
ہوتا ہے جب مر جاتا ہے تو پھر دوسرے کو جو اس کی جگہ آتا ہے از سر نو تجربہ کرنا پڑتا ہے۔
یورپ کے علوم کی ترقی کا باعث یہی بات ہوئی کہ ایک کچھ نئی معلومات حاصل کرتا ہے اور
انہیں نوٹ کرتا ہے اس کے بعد آنے والا پھر وہی معلومات حاصل نہیں کرتا وہ ان نوٹوں سے
آگے فائدہ اٹھاتا ہے۔ تم بھی اس طرح کرو کہ ہر سال کے بعد نتیجہ نکالو ۔ کون سی نئی باتیں پیدا
ہو ئیں کون سی باتیں مفید ثابت ہوتی ہیں ۔ جب یہ رپورٹ دوسرے مبلغ کے ہاتھوں میں
جائے گی تو وہ اپنی بناء زیادہ مضبوط کرے گا۔
کبھی اپنی جگہ نہیں چھوڑنی چاہئے۔ یہ خیال کر کے کہ اگر یہ یوں نہیں مانتا تو اس
استقلال طرح مان لے گا۔ اس میں وہ تو نہ ہارا تم ہار گئے کہ تم نے اپنی بات کو ناکافی سمجھ کر
چھوڑ دیا ۔ تم نے اپنا دین چھوڑ کر دوسرے کو منوا بھی لیا تو کیا فائدہ ۔ بہت سارے لوگ کہتے
ہیں کہ غیر احمدی وفات مسیح پر چڑتے ہیں۔ چلو وفات مسیح چھوڑ کر اور باتیں منواتے ہیں یہ غلط
ہے۔ وفات مسیح مان جائیں تو پھر آگے پیش کرو۔ ترتیب سے پیش کرو۔ ملمع سازی سے پیش نہ
کرد ملمع سازی سے پیش کرنے کا یہ نتیجہ ہو گا کہ جب اس پر بات کھلے گی تو یا وہ تم سے بدظن