نصائح مبلغین
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۳۰
٣٠٠
نصائح مبلغین
ہوں گے اور یا پھر تمہارے مذہب سے۔ جن جن باتوں پر خدا نے تمہیں قائم کیا ہے ان کو پیش
کرو۔ اگر لوگ نہ مانیں تو تمہارا کام پیش کرنا ہے منوانا نہیں وہ اللہ کا کام ہے۔ محمد رسول اللہ
کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرُهُ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرِ ،
(الغاشیه : ۲۲-۲۳)
جماعت میں ایک احساس پیدا کرو۔ وہ احمدیوں کی محبت
جماعت میں کیا احساس پیدا کرو پر دوسرے رشتہ داروں کی محبت کو قربان کر دیں ایسی
محبت احمدی لوگوں سے ہونی چاہئے کہ رشتہ داری کی محبت سے بھی بڑھ جائے۔ حق کی تائید
ہونی چاہئے یہ نہیں ہونا چاہئے کہ اگر احمدی کے مقابل میں رشتہ دار آگیا ہے تو رشتہ دار کی
طرف داری اختیار کر لی جائے ہماری قوم ہماری جماعت احمدیت ہے۔ پھر اس بات کا احساس
پیدا کرنا بھی ضروری ہے کہ دین کا اب سب کام ہم پر پر ہے جب یہ کام ہم پر ہے تو ہم نے دنیا کے
کتنے مفاسد کو دور کرتا ہے۔ پھر اس کے لئے کتنی بڑی قربانی کی ضرورت ہے۔ اس بات کو پیدا
کرو کہ ہر ایک آدمی مبلغ ہے صحابہ سب مبلغ تھے۔ اگر ہر ایک آدمی مبلغ ہو گا تب اس کام میں
کچھ آسانی پیدا ہو گی اس لئے ہر ایک احمدی میں تبلیغ کا جوش پیدا کرو۔ پھر مالی امداد کا احساس
پیدا کرو۔ اگر چہ ہماری جماعت کا معیار تو قائم ہو گیا ہے کہ فضول جگہوں میں جو روپیہ خرچ کیا جاتا
ہے مثلاً بیاہ شادیوں میں وہ اب دین کے کاموں میں خرچ ہوتا ہے۔ لیکن یہ احساس پیدا ہونا
چاہئے کہ ضروریات کو کم کر کے بھی دین کی راہ میں روپیہ خرچ کیا جائے ۔ جماعت کا اکثر حصہ
ست ہے۔ کچھ لوگ ہیں جو بہت جوش رکھتے ہیں۔ لیکن یہ بات پوشیدہ نہیں کہ آخر میں سارا
بوجھ انہیں لوگوں پر پڑ کر ان لوگوں میں سستی آنی شروع ہو جائے گی۔ تو ایک حصہ پہلے ہی
ست ہوا دو سرا پھر اس طرح سست ہو گیا تو یہ اچھی بات نہیں اس لئے چاہئے کہ جماعت کو ایک
پیمانہ پر لایا لایا جائے۔ جماعت کی یہ حالت ہے کہ اخبار میں چندے کے متعلق نکلے تو کان ہی نہیں
دھرتے ۔ ہاں علیحدہ خط کی انتظار میں رہتے ہیں۔ لیکن اگر کسی شخص کا لڑکا گم ہوا ہو اور اخبار
میں نکل جائے تو جس کے ہاں ہوتا ہے وہ اسے وہیں روک لیتا ہے محط کی انتظار نہیں کرتا۔ انکے
دلوں میں ایسا جوش پیدا کرو کہ جو نہی یہ دین کے لئے آواز سنیں فورا دوڑ پڑیں۔ پہلے مبلغ اپنی
زندگی میں یہ احساس پیدا کریں۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۰۱
نصائح مبلغین
جب کوئی اعتراض پیش آدے پہلے خود اس کے حل کرنے
مسائل کے متعلق غور کروا کی کوشش کرے۔ فورا قاریان لکھ کر نہ بھیج دو۔ خود سوچنے
سے اس کا جواب مل جائے گا۔ اور بیسیوں مسائل پر غور ہو جائے گی جواب دینے کا مادہ پیدا ہو
گا۔ ہم سے پوچھو گے تو ہم تو جواب بھیج دیں گے لیکن پھر یہ فائدے تمہیں نہ ملیں گے۔ اس
لئے جب اعتراض ہو خود اس کو حل کرو جب حل کر چکو تو پھر تبادلہ خیالات ہونا چاہئے۔ اس
سے ایک اور ملکہ پیدا ہو گا۔ جو آپ ہی سوچے اور پھر اپنے سوچے پر ہی بیٹھ جائے۔ اس کا ذہن
کند ہو جاتا ہے۔ لیکن تبادلہ خیالات سے ذہن تیز ہوتا ہے۔ ایک بات ایک نے نکالی ہوتی ہے
ایک اور دوسرے نے اس طرح پھر سب اکٹھی کر کے ایک مجموعہ ہو جاتا ہے۔
دو مبلغ جہاں ملیں تو لغو باتیں کرنے کی بجائے وہ ان مسائل پر گفتگو کریں۔
خدا تعالیٰ سے تعلق ہو ۔ دعا ہو۔ تو کل ہو۔
لوگوں کو قادیان بار بار آنے کے لئے اور تعلق
قادیان آنے کی تاکید کرتے رہو پیدا کرنے کے لئے کو شاں رہو۔ جب تک کسی شاخ
کا جڑ سے تعلق ہوتا ہے وہ ہری رہتی ہے۔ لیکن شاخ کا جڑ سے تعلق ٹوٹ جانا اس کے سوکھ
جانے کا باعث ہوتا ہے۔ موجودہ فتنے میں نوے فیصدی ایسے لوگ ہیں جو اسی وجہ سے کہ ان کا
تعلق قادیان سے نہ تھا فتنے میں پڑے۔ بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو خیال کرتے ہیں کہ
قادیان میں کچھ کام نہیں رہا روپیہ جاتا ہے اور وہ لوگ بانٹ کر کھا لیتے ہیں۔ اس لئے لوگوں کو
قاریان سے تعلق رکھنے کے لئے کوشش کرتے رہو۔ اپنے کاموں کی رپورٹ ہر سہ ماہی پر
بھیجو۔ اس کے دوسری طرف میں نے زائد نوٹ لکھوا دیئے ہیں ان کے متعلق بھی لکھو۔
یہ بھی یاد رکھو کہ شہروں میں بھی ہماری جماعت میں وفاداری کا اثر لاہوریوں کی دیکھا
دیکھی کم نہ ہو جائے۔ ہمیشہ جہاں جاؤ ان کے فرائض انہیں یاد دلاتے رہو۔ سیاست میں پڑنا
ایک زہر ہے جب آدمی اس میں پڑتا ہے دین سے غافل ہو جاتا ہے۔ سیاست میں پڑنا امن کا
مخل ہوتا ہے اور امن کا نہ ہونا تبلیغ میں روک ہوتا ہے۔ میں لاہوریوں سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا
کہ میں سیاست میں پڑنے سے ڈرتا ہوں سیاست صداقت کے خلاف احسان کے خلاف
شریعت کے احکام کے خلاف ہے یہ ایسا زہر ہے کہ جس جماعت میں اس زہر نے اثر کیا ہے پھر
وہ ترقی نہیں کر سکی۔ اس پر بڑا زور دو اس وقت سیاست کی ایک ہوا چل رہی ہے۔ یہ تبلیغ میں
انوار العلوم جلد - ۳
۳۰۲
نصائح مبلغین
بڑی رکاوٹ ہے۔ بعض لوگ اس سلسلے میں اس لئے نہیں داخل ہوتے کہ اس نے وفاداری کی
تعلیم دی ہے۔ پس تم سیاست میں پڑنے سے لوگوں کو روکو۔ دین کو دنیا پر مقدم کرنے کی تعلیم
رو
تقویٰ کے حصول کے ذرائع
ر حضرت مصلح موعود خلیفہ المسیح الثانی کی تقریر سے لئے ہوئے نوٹوں کی بناء پر تیار کیا گیا۔ اکمل)
اللہ تعالی سورہ مائدہ میں فرماتا ہے۔ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاسْمَعُوا ، وَاللَّهُ
تقویٰ ولی کی تعریف لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَقِينَ (المائده : (4) اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔
اچھی طرح اس کے احکام کی فرمانبرداری کرو۔ اور اللہ نا فرمان لوگوں کو کامیاب نہیں کرتا۔
اس آیت سے ظاہر ہے کہ تقوی فرمانبرداری کا نام ہے۔
اور فرمانبرداری محبت کی وجہ سے کی جاتی ہے یا خوف کی فرمانبرداری کس طرح پیدا ہو
وجہ ہے۔
محبت حسن و احسان کے مطالعہ سے پیدا پیدا ہوگی
اور خوف جلال کے مطالعہ سے۔ چونکہ انسانی فطرت میں بھی دو باتیں ہیں اس لئے سورہ فاتحہ
میں ان دونوں سے کام لیا گیا ہے۔ فرماتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ ، یہ تمام احسان یاد دلا کر کہ ایک پہلو سے یہی حسن بھی ہے۔ لوگوں کو اپنی فرمانبرداری
کی طرف متوجہ کیا ہے۔ چونکہ بعض طبائع بجز خوف دلانے کے فرمانبرداری نہیں کرتیں۔ اس
لئے ان کے لئے فرمایا ۔ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ یعنی جزاء و سزا کا بھی میں مالک ہوں۔
الغرض فرمانبرداری کامل محبت یا کامل خوف پر ہے۔ اور اس تقویٰ انبیاء کی بعثت سے کے لئے اللہ نے دو سامان مقرر کئے ہیں ایک آسمانی ایک
زمینی - آسمانی سامان جس سے لوگوں میں فرمانبرداری یا تقویٰ پیدا ہو وہ ان انبیاء کی بعثت ہے۔
چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب دیکھا کہ تقویٰ کی روح دنیا سے گم ہو چلی ہے تو انہوں
نے اپنے مولیٰ کے حضور گڑ گڑا کر دعا کی۔ رَبَّنَا وَ ابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمُ
1
ايَتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ ، إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ( البقرة :
(۱۳۰) اسے ہمارے رب ان میں ایک رسول انہی میں سے مبعوث کر۔ جو ان پر تیری آیتیں پڑھ
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۰۳
نصائح مبلغین
کر سنادے اور ان کو کتاب و حکمت سکھائے اور ان کا تزکیہ کرے تحقیق تو عزیز و حکیم ہے۔ یہ
دعا قبول ہوئی اور ایک رسول مبعوث ہوا جس نے اکھڑ سے اکھر قوم میں فرمانبرداری کی روح
پیدا کر دی۔ انبیاء کا ہاتھ خدائے قدوس کے ہاتھ میں ہوتا ہے اس لئے جو ان سے تعلق پیدا کرتا
ہے وہ بھی پاک کیا جاتا ہے۔ ان کی مثال بجلی کی بیڑی سی ہے کہ جس کا ذرا بھی تعلق اس کے
ساتھ ہوا وہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہا۔ کیا تم دیکھتے نہیں کہ ہزاروں ٹمپرنس سوسائٹیاں اتنے سالوں
سے کام کر رہی ہیں ان کا کوئی قابل ذکر فائدہ نہیں۔ مگر محمد رسول اللہ ا کے دربار سے
ایک آواز اٹھتی ہے اور تمام بلا استثناء شراب کے مٹکے لنڈ ہا دیتے ہیں۔ مسلمانوں کا یہ حال ہے
کہ دنیا کے ادنی نفع کے لئے دین کو متأخر کرنے پر تیار ہیں مگر انہی مسلمانوں میں سے عبد اللطیف "
ایک نبی کے ہاتھ میں اپنا ہا تھ میں اپنا ہاتھ دیتا ہے اور پھر دین پر اپنی جان تک قربان کر دیتا ہے۔ امیر کابل کی
طرف سے ایماء ہوتا ہے کہ صرف ظاہرداری کے لئے کہدو میں مرزا کو مسیح نہیں مانتا مگر وہ
سنگسار ہونا پسند کرتا ہے اور یہ کلمہ زبان پر نہیں لاتا۔ ایسا کیوں ہوا؟ اس لئے کہ وہ آسمانی ذریعہ
سے پاک کیا گیا۔
ہے۔ وا
دوسرا ذریعہ زمینی ہے۔ جس سے مراد انسان کا اپنی طرف سے مجاہدہ ہے۔ اس وقت روح
انسانی کی حالت اس گھوڑے کی طرح ہوتی ہے جو آہستہ آہستہ سدھایا جاتا ہے۔ اس لئے فرماتا
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا - (العنکبوت : ۷۰) جو ہماری راہ میں
مجاہدہ کرتے ہیں ۔ ہم انہیں رستے دکھا دیتے ہیں۔ ان مجاہدات میں سے چند کا ذکر اس جگہ کیا
جاتا ہے اول صحبت صادقین ۔ صادقین کی صحبت ایسی ہے کہ اس کے ذریعہ انسان پاک کیا جاتا
ہے۔ صحبت کا اثر ایک مانی ہوئی بات ہے۔ لوگ اکسیر کو تلاش کرتے پھرتے ہیں میرے نزدیک
دنیا میں اگر کوئی اکسیر ہے تو صحبت صادقین۔ مبارک وہ جو اس سے فائدہ حاصل کریں۔ اللہ
تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے ۔ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُو اللَّهَ كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ ،
(التوبہ : (۱۱۹) یعنی اے مومنو! تقوی اختیار کرو۔ اور اس تقویٰ کے حصول کا ذریعہ کیا
ہے۔ یہ کہ تم صادقوں کے ساتھ ہو جاؤ۔ صادقوں میں ایک برقی اثر ہوتا ہے۔ جس سے
گناہوں کے جراثیم مارے جاتے ہیں۔ صادق خدا کے حضور ایک عزت رکھتا ہے۔ اس کے
طفیل صادق سے تعلق رکھنے والا بھی باریاب ہو جاتا ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ اپنے ایک
بھانجے پر اس لئے ناراض ہو ئیں کہ وہ ان کے بہت صدقہ کرنے کا شاکی تھا۔ آپ نے حکم فرما
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۰۲
نصائح مبلغین
دیا کہ ہمارا بھانجہ کبھی ہمارے گھر میں نہ آئے۔ ایک روز چند صحابہ کبار نے باریابی کی اجازت
چاہی جو انہیں دی گئی۔ ان میں صدیقہ کے بھانجے بھی شامل تھے۔ اور وہ بھی اندر چلے گئے۔
دیکھا صادقوں کی صحبت نے کیا فائدہ دیا۔ اسی طرح دیکھا گیا ہے کہ اچھی جنس کے ساتھ ادنی جنس
مل کر بک جاتی ہے۔
دوسرا ذریعہ نفس کا محاسبہ ہے۔ یعنی ہر روز تم اپنے کاموں پر ایک تنقیدی نظر کرو۔ اور
دیکھو کہ تمہاری حرکت دنیا کی طرف ہے یا دین کی طرف اور آیا کوئی کام اللہ کی نافرمانی کا تو نہیں
کیا اور پھر اس کی اصلاح کرو۔ اللہ تعالی فرماتا ہے ۔ يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ
والتنظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ، وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (الحشر: ١٩)
اے مومنو! تم اللہ کا تقوی اختیار کرو ۔ اور وہ تقویٰ یوں حاصل ہو گا کہ ہر جان نظر کرتی
رہے کہ اس نے کل کے لئے کیا کیا اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اللہ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے
خبر رکھنے والا ہے۔ جو شخص یہ یقین رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرا نگران حال ہے۔ اور اپنے اعمال
پر نظر ثانی کرتا ہے اور دیکھتا رہتا ہے کہ میں نے روز فردا کے لئے کیا تیاری کی ہے ، وہ متقی بن
جاتا ہے۔
تیر ا ذریعہ گناہوں پر پشیمانی یعنی تو بہ ہے۔ التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ (ابن ماجہ
کتاب الزہد باب ذکر التوبہ) جو شخص اپنے گناہوں پر پشیمانی کا اظہار کرتا ہے۔ وہ ان کے بد نتائج سے
محفوظ رہتا ہے۔ اور آئندہ کے لئے نیکی و تقوی کے واسطے اپنے آپ کو تیار کرتا ہے اور شیطان
کے مزید حملوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ حضرت معاویہ کی نماز فجر قضاء ہو گئی اس پر ان کو اس
قدر پریشانی ہوئی اور اس قدر وہ خدا کے حضور روئے اور چلائے کہ انہیں ایک نماز کے بدلے
دس نمازوں کا ثواب ملا۔ دوسرے روز کسی نے انہیں اٹھایا پوچھا تو کون ؟ کہا میں تو شیطان
ہوں۔ انہوں نے تعجب کیا کہ نماز کے لئے شیطان بیدار کرے۔ اس نے کہا ۔ اگر میں نہ
اٹھاؤں تو آپ ایک نماز کے بدلے دس نمازوں کا ثواب پائیں ۔ غرض تم اپنی کسی لغزش پر اس
قدر پشیمانی ظاہر کرد که تمهارا شیطان مسلمان ہو جائے۔
چوتھا ذریعہ تمام کاموں میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا رہے۔ حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں۔
کہ اگر کوئی شخص رات بھر سوچتا رہے اور کہے کہ ابن عمر میرا کام کر دے گا۔ تو خواہ مخواہ میری
توجہ اس طرف ہوگی۔ اسی طرح جو انسان اللہ تعالیٰ کو اپنا سہارا ہر امر میں ٹھہراتا ہے اللہ تعالیٰ
انوار العلوم جلد - ۳
۳۰۵
نصائح مبلغین
اس پر خاص توجہ کرتا ہے اور جس پر اللہ تعالیٰ کی توجہ ہو وہ کیوں فرمانبردار نہ بنے گا۔
پانچواں ذریعہ حصول تقویٰ کا استخارہ ہے۔ یعنی ہر روز اپنے کاموں کے لئے استخارہ
کرے۔ اور اپنے موٹی سے دعا کرے کہ جو کام نیک اور تیری مرضی کے مطابق ہیں ان کی
توفیق عطا ہو۔ اور جو تیری مرضی کے موافق نہیں ان سے مجھے ہٹالے۔ اگر ہر روز ایسا نہ کر سکے
تو ہفتہ میں ایک بار تو ضرور ہی کرے۔
چھٹا ذریعہ یہ کہ دعاؤں میں لگا ر ہے ۔ جو شخص اپنے اللہ سے دعا کرتا رہے اللہ اسے
اپنی رضا مندی کی راہیں دکھاتا ہے اور گمراہ ہونے سے بچاتا ہے۔
ساتواں ذریعہ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَا زِيدَنَّكُمْ (ابراهيم : (۸) سے ظاہر ہے کہ جس نعمت
باری تعالی پر ہم شکر کریں گے وہ بڑھ بڑھ کر دی جائے گی۔ پس انسان اگر کوئی نیکی کرے تو
اسے چاہئے کہ بہت بہت شکر بجالائے تاکہ اور نیکیوں کی توفیق ملے اور وہ متقی بن جائے۔
آٹھواں ذریعہ سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ - پڑھتا
رہے۔ اس میں یہ سر ہے کہ جو کسی کی تعریف کرے وہ ممدوح چاہتا ہے کہ یہ بھی ایسا ہی بن
جائے۔ نبی کریم ا نے لا اله الا الله پر زور دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو وحدہ لا شریک ثابت
کیا تو خدا نے فرمایا اے نبی ! ہم نے تجھے بھی دنیا میں فرد بنا دیا ۔ جو اللہ اکبر کہہ کے خدا کی دل و
جان اور اپنے عمل سے بڑائی بیان کرے اسے اللہ بڑا بنا دے گا۔ اور جو اس کی تسبیح کرے گا خدا
اسے پاک بنا دے گا۔ اور جو اس کا حامد بنے گا وہ محمود ہو جائے گا۔
نواں ذریعہ نمازوں سے اپنی اصلاح کرے۔ کیونکہ فرماتا ہے۔ اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى
عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ ، (العنکبوت : ۴۶) نماز نا پسندیدہ کاموں سے روکتی ہے۔ نماز معراج
المؤمنین یعنی مؤمنوں کو ترقیات روحانی دینے والی ہے۔ پس نمازیں بہت پڑھو تاکہ تقویٰ
حاصل ہو اور تم میں فرمانبرداری کی روح پیدا ہو جائے۔
دسواں ذریعہ اللہ تعالیٰ کے جلال و جمال کا معائنہ کرتا رہے۔ جلال کے متعلق فرماتا
ہے أَوَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسْكِنِهِمْ ، إِنَّ فِي ذَلِكَ
لايَتِ ، أَفَلَا يَسْمَعُونَ (السجدہ : (۲۷) یعنی کیا یہ بات ان کو ہدایت نہیں دیتی کہ اس سے
پہلے کئی قوموں کو ہم نے ہلاک کیا اور یہ ان کے مکانوں کے کھنڈروں میں چلتے پھرتے ہیں اس
میں بہت سے نشان ہیں کیوں نہیں سنتے۔ جب تم دیکھو گے کہ خدا تعالی کے نافرمانوں کا انجام یہ
ود را علوم جلد ۳۰
۳۰۶
نصائح مبلغین
ہو گا۔ اور جس ساز و سامان دنیوی کے لئے خدا کو ناراض کیا اس کا انجام یہ ہے۔ تو لا محالہ
فرمانبرداری کی طرف توجہ ہوگی۔ اور جمال یعنی انعامات کے متعلق اس کے ساتھ ارشاد ہوتا
ہے ۔ أَوَلَمْ يَرُوا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاءَ إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا تَا كُلُّ مِنْهُ
أَنْعَامُهُمْ وَأَنْفُسُهُمْ ، أَفَلَا يُبْصِرُونَ (السجده : (۲۸) کیا نہیں غور کرتے کہ ہم پانی کو
خشک زمین کی طرف بہاتے ہیں پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں۔ جس سے ان کے چوپائے اور
یہ خود کھاتے ہیں کیا بصارت سے کام نہیں لیتے۔ آدمی انعامات الہی کا مطالعہ کرے۔ اور اس
کے احسانات اپنے روئیں روئیں پر دیکھے تو اپنے مولی و محسن پر قربان ہونے کو جی چاہے۔
تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ