نجات کی حقیقت
انوارالعلوم (جلد 3)
1۔
انوار العلوم جلد ۳۰
نجات کی حقیقت
نجات کی حقیقت
ایک عیسائی کے استفسار پر پُر معارف تقریر)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۳۰
بسم الله الرحمن الرحیم
۳۰۹
نجات کی حقیقت
محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
نجات کی حقیقت
از افاضات سید نا حضرت مصلح موعود خلیفة المسیح الثانی
مورخه ۲۵ مارچ ۱۹۱۶ء کو ایک عیسائی صاحب نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے حضور
عرض کی کہ میں آپ کی خدمت میں اس لئے حاضر ہوا ہوں کہ آپ مجھے اصلی اور حقیقی نجات
دہندہ کا پتہ بتائیں آج تک میں جسکو اپنے لئے نجات دہندہ اور راہنما سمجھتا رہا ہوں۔ معلوم ہوا
ہے کہ وہ بجائے نجات دلانے کے مجھے کسی اور طرف لے جا رہا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ
یسوع مسیح جس کی نسبت میرا اعتقاد ہے کہ اس نے ہمارے لئے رکھ اٹھائے۔ مصیبتیں نہیں ۔ حتی
کہ مارا گیا کہ ہم نجات پائیں اس سے اچھا مجھے کوئی نجات دہندہ بتایا جائے ۔ حضور اس وقت
ڈاک دیکھنے کے لئے تشریف لائے تھے اس وقت یہ تقرر فرمائی۔
رایڈیٹر)
حضور نے فرمایا۔ نجات کے متعلق مسیحی مذہب اور اسلام میں جو عیسائی فلسفہ نجات اختلاف ہے۔ میں پہلے اس کو بتاتا ہوں۔ مسیحی مذہب میں نجات کے
متعلق یہ عقیدہ ہے کہ آدم نے گناہ کیا اس لئے وہ ورثہ کے طور پر سب انسانوں میں آگیا۔
جس طرح باپ کی دولت ورثہ میں سب بیٹوں کو آتی ہے اسی طرح آدم جو سب کا باپ ہے۔
اس کا گناہ اس کی اولاد میں یعنی انسان میں آگیا۔ اس سے کوئی انسان بچ نہیں سکتا۔ اور جب تک
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۱۰
نجات کی حقیقت
اس سے بچنے کی کوشش کرے گا۔ اس وقت تک اس سے کئی گناہ سرزد ہو جائیں گے۔ کیونکہ
خدا کی شریعت اس لئے آتی ہے کہ سب پر پورا پورا عمل کیا جائے۔ اگر کسی نے ایک حکم بھی
توڑ دیا تو ضرور ہے کہ وہ سزا پائے۔ اور اگر خدا کسی ایسے گنہگار کو سزا نہ دے تو ظالم ٹھرتا ہے
لیکن خدا کا رحم چاہتا ہے کہ بخشدے کیونکہ وہ ماں باپ سے زیادہ محبت اور پیار کرنے والا ہے۔
اس لئے اس نے یہ تجویز کی کہ ایک بے گناہ کو جو اپنے اندر الوہیت کی شان بھی رکھتا تھا پکڑ کر
صلیب پر چڑھا دیا ۔ اور جس طرح ایک قرضدار کا قرضہ اگر کوئی اور ادا کر دے تو ادا ہو جاتا ہے۔
اسی طرح ہمارے گناہوں کی سزا یسوع مسیح نے اٹھالی۔ اور ہم بخشے گئے۔ اس طرح خدا کا عدل
بھی قائم رہا۔ اور محبت بھی پوری ہو گئی یہ مسیحیوں کا اعتقاد ہے۔
اس کے مقابلہ میں اسلام کہتا ہے کہ ہر ایک انسان کی نجات اپنے
اسلامی فلسفہ نجات اعمال کے ذریعہ ہوگی۔ جب تک کوئی انسان خود نیکی اور تقویٰ نہ
اختیار کرے گا۔ گناہوں اور بدیوں اور عیبوں سے نہ بچے گا۔ نجات کا مستحق نہیں ہو سکے گا۔
اس کے علاوہ عیسائیت اور اسلام کے
اسلام کا مطمح نظر عیسائیت سے بلند تر ہے دعوئی ہی میں بہت بڑا فرق ہے ۔ اور وہ یہ
کہ اسلام صرف نجات کی طرف نہیں بلاتا۔ یہ مسیحی اور دیگر مذاہب مثلاً بدھ وغیرہ کا آئڈیا
ہے۔ اور اسلام کا مطمح نظر اس سے بہت ہی بلند ہے۔ جس کے مقابلہ میں نجات کچھ چیز ہی نہیں۔
نجات کے معنی تو دکھ اور تکالیف سے بچ جانے کے ہوتے ہیں لیکن انسان کی فطرت میں نہ
صرف دکھ سے بچنے کی خواہش ہے بلکہ آرام اور سکھ حاصل کرنے کی بھی تمنا ہے ۔ وہ انسان جو
کسی ایسی زمین پر بیٹھا ہو جہاں کانٹے نہ ہوں وہ رکھ ہوں وہ رکھ سے بچا ہوا ہو گا۔ را ہو گا۔ مگر وہ انسان جو گدیلے والی
کرسی پر بیٹھا ہو گا وہ نہ صرف دکھ سے بچا ہو گا۔ بلکہ آرام بھی پا رہا ہو گا۔ اسی طرح ایک انسان
کے پیٹ میں درد نہیں۔ آنکھیں نہیں رکھتیں تو وہ سکھ میں ہے۔ مگر ایسا ہو سکتا ہے کہ اس کی
صحت ایسی نہ ہو کہ اسے فرحت اور خوشی حاصل ہوتی ہو ۔ تو دکھ سے بچنا علیحدہ بات ہے اور
راحت اور آرام محسوس کرنا علیحدہ اسلام یہی پیش کرتا ہے۔ کیونکہ جب انسانی فطرت میں
آرام حاصل کرنے کی بھی خواہش ہے۔ اور یہ دکھ سے بچ جانے کے علاوہ بات ہے تو کیوں نہ
یہی انسان کو حاصل ہو ۔ دیکھئے ایک بے علم انسان ہے۔ اس کو اس بات سے کوئی تکلیف محسوس
نہیں ہوگی کہ میں فلاں کتاب نہیں پڑھ سکتا۔ لیکن جو شخص علم حاصل کرلے گا۔ اس کے لئے یہ
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۱۱
نجات کی حقیقت
نہیں ہو گا۔ کہ اس کا کوئی دکھ یا تکلیف دور ہو جائے گی۔ بلکہ اسے سکھ مل جائے گا۔ پس پڑھنا
اس لئے اچھا نہیں کہ انسان دکھ سے بچ جاتا ہے بلکہ اس لئے اچھا ہے کہ اس کی وجہ سے آرام
حاصل ہوتا ہے۔ پھر دیکھئے دنیا میں لوگ دولت جمع کرنے کے لئے بڑی بڑی کوششیں کرتے ہیں۔
لیکن اگر کسی کو پیٹ بھر کر کھانے کو اور حسب ضرورت کپڑا پہننے کو مل جائے تو اس طرف سے
اس کے لئے کوئی دکھ باقی نہیں رہتا۔ لیکن کوئی اس بات پر قناعت نہیں کرتا۔ کیوں؟ اس لئے کہ
ہر ایک سمجھتا ہے زیادہ مال سے زیادہ آرام حاصل ہو گا۔ تو انسان کی فطرت میں ہم دیکھتے ہیں کہ
اس کے پیدا کرنے والے نے ابھی اسبات پر بحث نہیں کی کہ کونسا مذہب سچا ہے۔ اس لئے کسی
مذہب کا پیدا کرنے والا ہو) یہ بھی خواہش رکھ دی ہے کہ انسان آرام حاصل کرے۔
چونکہ یہ بات ہر ایک انسان وہی قول حق ہے جس کی تائید میں خدا کا فعل ہے میں پائی جاتی ہے۔
ہے۔ اس لئے
معلوم ہوا ہے کہ یہ خدا کا فعل ہے اس کے ساتھ خدا کے قول کو پرکھ لو۔ خدا نے آنکھیں پیدا کی
ہیں کہ انسان دیکھا کرے۔ لیکن اگر کوئی مذہب یہ کہے کہ آنکھوں سے نہیں بلکہ کانوں سے
دیکھا کرو۔ تو ہم فورا کہہ دیں گے کہ یہ غلط بات ہے۔ کیونکہ خدا نے دیکھنے کی طاقت آنکھوں
میں رکھی ہے نہ کہ کانوں میں۔ تو مذہب کی ہر ایک بات کے پرکھنے کے لئے خدا تعالیٰ کے فعل کو
دیکھنا چاہئے۔ جس قول (یعنی مذہب کے حکم کی فعل یعنی قانون قدرت تائید کرے ۔ اس کو قبول
کر لینا چاہئے اور جس کی تردید کرے ۔ اسے غلط قرار دیکر چھوڑ دینا چاہئے۔
اب ہم اس بات کو دیکھتے ہیں کہ جب فطرت حقہ کے مطابق کونسانذ ہب ہے؟ خدا تعالٰی نے انسان کی فطرت میں یہ دیکھ
دیا ہے کہ وہ نہ صرف دکھ سے بچنا چاہتا ہے۔ بلکہ سکھ بھی حاصل کرنا چاہتا ہے تو جو مذہب ان
دونوں باتوں کے متعلق جو احکام بیان کرتا ہے وہ انسان کی فطرت کے مطابق ہے۔ اور جو صرف
دکھ سے بچنے کے متعلق بتاتا ہے ۔ مگر آرام حاصل کرنے کی نسبت بالکل خاموش ہے۔ وہ فطرت
کے مطابق نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ اس مذہب کا بیان کرنے والا فطرت انسان سے واقف نہیں ہے۔
خدا نے جو طاقت انسان میں رکھی ہے۔ اس کے لئے سامان بھی ضرور پیدا کئے ہیں۔ مثلاً معدہ میں
ہضم کرنے کی طاقت ہے تو خوراک بھی پیدا کی گئی ہے۔ دیکھنے کے لئے آنکھیں ہیں تو روشنی بھی
بنائی گئی ہے۔ سننے کے لئے کان ہیں تو ہوا بھی رکھی گئی ہے۔ اسی طرح روح میں بھی طاقتیں ہیں
انوار العلوم جلد ۳۰
اور ان کے لئے بھی سامان ہیں۔
۳۱۲
نجات کی حقیقت
روح میں یہ کشش ہے کہ وہ نہ اسلام نہ صرف نجات دلاتا ہے بلکہ مفلح بناتا ہے
ا ہے صرف دکھ سے بچے بلکہ آرام
بھی حاصل کرے۔ لیکن جو مذہب اسے صرف دکھ سے بچاتا ہے وہ اس کے آدھے حصہ کو پورا
کرتا ہے۔ کیونکہ اس کے دو مطالبے ہیں ایک دکھ سے بچنا۔ اور دوسرا آرام حاصل کرنا۔
عیسائیت صرف نجات یعنی دکھ سے بچانے کا وعدہ کرتی ہے۔ اور یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی
شخص دشمن کے مقابلہ کے لئے جائے تو اسے کہا جائے کہ کوئی فکر نہ کرو تم اس کے ضرر سے بچ
جاؤ گے لیکن اصل میں یہ اس کے لئے اتنی خوشی کی بات نہیں ہوگی جتنی یہ ہو سکتی ہے کہ تم نہ
صرف دشمن کے ضرر سے بچ جاؤ گے بلکہ اس پر کامیابی بھی حاصل کر لو گے ۔ کیونکہ صرف دکھ
سے بچنا کوئی ایسی بات نہیں ہے جو انسان کے لئے کامل خوشی کا موجب ہو سکے ۔ اسلام نے یہی
آخری درجہ یعنی دکھوں اور تکلیفوں سے بیچ کر کامیاب اور بامراد ہونے کا رکھا ہے۔ اور اس کا
نام فلاح قرار دیا ہے یعنی مظفر و منصور اور غالب ہو کر اپنی راحت و آرام کے سامان مہیا کر لینا۔
پس اسلام نہ صرف یہ بتاتا ہے کہ تم دکھوں سے بچو بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ تم اس طرح آرام
حاصل کر سکتے ہو۔ یہ اسلام اور مسیحیت میں پہلا اور سب سے بڑا فرق ہے۔ عیسائیت کے لیکچرار
اپنے سارے زور اور قوت سے لوگوں کو نجات کی طرف بلاتے ہیں۔ لیکن قرآن کریم ابتداء
میں ہی فرماتا ہے ۔ أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ اسلام کے احکام
پر چلنے والے ہدایت اور ہر قسم کے روحانی مدارج کے حاصل کرنے والے ہوں گے۔ اور اس
کے علاوہ وہی اپنے مقصد اور مدعا میں کامیاب اور بامراد ہو جائیں گے۔ یہ درجہ دکھ درد سے
مخلصی حاصل کرنے سے بہت اعلیٰ ہے۔ اس میں شک نہیں کہ مسیحی مذہب میں بھی آرام حاصل
کرنے کی طرف متوجہ کیا جاتا ہے مگر اس پر زور نہیں دیا جاتا۔ اسکو ایک ضمنی بات سمجھا جاتا
ہے۔ اور اصل مقصد نجات کو قرار دیا جاتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بائبل کے مرتب
کرنے والوں کی نظر وسیع نہ تھی۔ یا بعد میں لوگوں نے اس میں تغییر و تبدل کر دیا ۔ یہ تو ایک بڑا
فرق ہوا۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ عیسائیت کی نجات کے مقابلہ
عیسائیت اور اسلام میں پہلا فرق میں اسلام میں نجات بھی ہے مگر یہ فلاح سے ادنی
سه البقره : 4
انوار العلوم جلد - ۳
۳۱۳
نجات کی حقیقت
درجہ رکھتی ہے۔ جس طرح ایک کالج میں ایم۔ اے بی۔ اے ایف۔ اے اور انٹرنس کے
درجے ہوتے ہیں۔ یعنی کوئی اعلیٰ اور کوئی ادنی اسی طرح انسانی مدارج کے اسلام میں بھی درجے
ہیں۔ اور نجات بھی ایک درجہ ہے مگر اوٹی اس لئے گو اسلام اور عیسائیت اس بات میں تو متفق
ہیں کہ نجات ہوتی ہے۔ مگر اسلام اس کو ادنی درجہ قرار دیتا ہے۔ اور عیسائیت سب سے اعلیٰ
درجه
پھر اسلام اور عیسائیت میں بھی فرق ہے کہ مسیحیت اس بات پر زور دیتی
خدا کے فضل
دو سر مایہ الامتیاز ہے کہ نجات انسان کے اعمال سے نہیں ہوتی۔ بلکہ صرف خدا
سے ہو سکتی ہے۔ کیونکہ کوئی انسان تمام اعمال کو بجا نہیں لا سکا۔ اسی لئے خدا نے اپنے بیٹے کو دنیا
کے گناہوں کے بدلے قتل کیا۔ تاکہ وہ نجات پائیں۔ اسلام اس بات میں تو متفق ہے کہ نجات
خدا کے فضل سے ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہتا ہے کہ ہر ایک چیز کا ایک باعث ہوتا ہوتا ہے یہ
نہیں ہو سکتا کہ کوئی چیز ہو اور اس کا کوئی باعث نہ ہو ۔ گو بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کسی چیز کا
باعث معلوم نہیں ہو سکتا۔ مگر ہوتا ضرور ہے اور پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس باعث کا کوئی اور
باعث ہو۔ مثلاً ایک شخص ایک مزدور کو چار آنے یومیہ پر نوکر رکھتا ہے۔ وہ مزدور سارے دن
میں جس قدر بھی محنت اور مشقت سے کام کرے۔ اسی قدر وہ اپنے فرض کو اچھی طرح ادا
کرنے والا ہو گا۔ اور اگر سستی سے کام لیگا تو بد دیانتی کرے گا مگر بہت اچھی طرح کام کرنے سے
اس کا یہ حق نہیں ہو گا کہ زیادہ مزدوری مانگے ۔ ہاں اگر وہ ایک دن کی بجائے ڈیڑھ دن لگائے تو
اس کا حق ہو گا کہ چار آنے کی بجائے چھ آنے طلب کرے۔ لیکن اگر اسپر خوش ہو کر کام کرانے
والا ایک دن کی محنت کرنے پر چار آنے کی بجائے آٹھ آنے دیدے۔ تو یہ زائد چار آنے اسکی
مزدوری نہیں ہوگی۔ بلکہ دینے والے کا اس پر رحم اور فضل ہو گا۔ لیکن یہ فضل کیوں اس پر
ہوا؟ کسی اور پر کیوں نہ ہو گیا۔ اس لئے کہ اس نے کچھ محنت کی تھی۔ اس محنت نے فضل کو کھینچا
ہے۔ گو یہ فضل اس محنت کا نتیجہ نہیں کیونکہ اس کا نتیجہ تو صرف چار آنے ہے۔ لیکن اس نے
اس فضل کو حاصل کرایا ہے اسی طرح اسلام نجات کے متعلق کہتا ہے کہ وہ ہو گی تو خدا کے
فضل سے ۔ مگر خدا کے فضل کو کھینچنے والے اس کے اعمال ہی ہوں گے۔ دنیا کے تمام کاروبار میں
یہ بات پائی جاتی ہے کہ گو ایک بات دوسرے کے نتیجہ میں نہیں ہوتی۔ مگر اس کی وجہ سے ہوتی
ہے۔ مثلاً گورنمنٹ فوج کے آدمیوں کو جو تنخواہ دیتی ہے وہ انہیں اس زیادہ سے زیادہ کوشش
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۱۴
نجات کی حقیقت
کے معاوضہ میں دیتی ہے جو وہ لڑائی میں کر سکتے ہیں۔ مگر پھر بھی جو لڑائی میں خاص جرأت اور
ولیری دکھاتا ہے۔ اس کو کئی قسم کے انعام دیئے جاتے ہیں۔ حالانکہ جب ملازم رکھا جاتا ہے۔ تو
اس وقت یہ اقرار لیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ کے لئے جان دینی پڑی تو بھی دریغ نہ کروں گا۔ آپ
جانتے ہیں پھر گورنمنٹ کیوں انعام دیتی ہے۔ اس لئے کہ وہ کسی کی خدمت سے خوش ہو جاتی
ہے پس گورنمنٹ کا انعام سپاہی کی خدمت کا معاوضہ نہیں ہو تا لیکن ہو تا خدمت ہی کی وجہ
سے ہے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کا نجات دینا ہے۔ انسان اعمال کرتا ہے۔ اس میں شک نہیں کہ
انسان میں کمزوریاں ہیں۔ لیکن جب وہ اپنی طرف سے پورے زور اور کوشش سے اعمال کرتا
ہے۔ تو اس کے اعمال خدا تعالی کے رحم اور فضل کو کھینچ لیتے ہیں۔ اور وہ نجات پا جاتا ہے۔ دنیا
کے کاروبار میں ہم دیکھتے ہیں کہ جب کوئی شخص خاص ہمت اور کوشش سے کام کرتا ہے تو اپنے
کام کرانے والے انسان کے رحم کو حاصل کر لیتا ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا حاصل
کرنے کے لئے کوئی کام کرے اور اس کے رحم کو نہ پاسکے۔
پس ہمارے نزدیک اعمال ضروری ہیں۔ کیونکہ ان
نجات کے لئے اعمال ضروری ہیں کے ذریعہ فضل حاصل ہوتا ہے۔ اور خدا کے فضل
سے نجات ہوتی ہے۔ اور جب تک اعمال نہ ہوں نجات ہو نہیں سکتی۔ دیکھو ایک انسان کسی پر
کیوں رحم کرتا ہے۔ اس لئے کہ اس کو دکھ اور مصیبت میں دیکھتا ہے یعنی اس شخص کا دکھ اس
کے رحم کو کھینچتا ہے تو ہر بات کے لئے کوئی نہ کوئی ذریعہ ہوتا ہے خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل
کرنے کا پہلا ذریعہ اعمال ہیں اسی لئے اسلام نے اعمال پر بہت زور دیا ہے۔ لیکن نجات خدا کے
فضل پر ہی رکھی ہے۔
آنحضرت ا سے پوچھا گیا۔ کہ نجات کے لئے اعمال پر بھروسہ ٹھیک نہیں! آپ کی نجات تو تو اعمال کی
وجہ سے
ہوگی۔ آپ نے فرمایا۔ نہیں میری نجات بھی خدا کے فضل سے ہوگی۔ آنحضرت ا سے
بڑھ کر اور کوئی شخص درجہ نہیں رکھتا۔ جب آپ فرماتے ہیں کہ میری نجات خدا کے فضل سے
ہوگی۔ تو اور کون ہے جو اپنے اعمال پر بھروسہ رکھ سکے۔ ہاں فضل کے لئے اعمال کا ہونا ضروری
ہے۔ اور اس تھیوری کو اسلام پیش کرتا ہے۔ اس سے آپ عیسائیت کی تھیوری کا مقابلہ کرکے
دیکھ لیں کہ کون غلط اور کون درست ہے۔
مه مسلم شرح النووی - صفات المنافقين و احكامهم - باب لن يدخل احد الجنة بعمله بل برحمته الله
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۱۵
نجات کی حقیقت
مسیحی مذہب کا دعوی ہے کہ
مسیحی مذہب والوں کو اعمال کے متعلق کیا دھوکا لگا انسان کو اس لئے نجات
حاصل نہیں ہو سکتی کہ انسان گنہگار ہے اور شریعت کے احکام کو پورا نہیں کر سکتا۔ کیونکہ
شریعت کے ایک چھوٹے سے چھوٹے حکم کی خلاف ورزی کرنا بھی گناہ ہے اور کوئی انسان نہیں
ہے جو تمام احکام کو پورا کر سکے۔ پس جبکہ کوئی انسان ایسا نہیں کر سکتا۔ تو ضرور ہے کہ جو گناہ اس
سے سرزد ہوں۔ ان کی اسے سزا ملے۔ جس طرح گورنمنٹ کے اگر کسی حکم کی خلاف ورزی کی
جائے تو وہ سزا دیتی ہے اسی طرح جو کوئی خدا کے کسی حکم کی خلاف ورزی کرے گا وہ ضرور سزا
پائے گا۔ اس سے ثابت ہوا کہ شریعت پر چل کر کوئی نجات نہیں پاسکتا۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ
عیسائی مذہب والوں کو یہ دھوکا لگا ہے۔ اور انہوں نے تمام شریعت پر عمل کرنا انسان کی نجات
کے لئے اصل قرار دیکر یہ سمجھ لیا ہے کہ چونکہ کوئی انسان شریعت کی ساری شرائط کو پورا نہیں
کر سکتا۔ اس لئے خدا اسے نجات بھی نہیں دیتا لیکن اسلام یہ نہیں کہتا بلکہ یہ کہتا ہے کہ خدا کو
کسی کے عبادت کرنے یا نہ کرنے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ کی ذات اس سے مستغنی
ہے۔ کسی کی عبادت کرنے یا شریعت پر چلنے سے اسے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اور کسی کی عبادت
نہ کرنے یا شریعت کے احکام پر عمل نہ کرنے سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ ساری دنیا اگر
دن رات اس کی تقدیس اور تحمید میں لگی رہے تو اس کا کچھ بڑھ نہیں جاتا۔ اور اگر ساری دنیا
گندی اور بد کار ہو جائے تو ئے تو اس کی شان میں کچھ کمی نہیں آسکتی۔ پس خدائے تعالیٰ نے شریعت
اس لئے نہیں بھیجی کہ اس سے اس کا فائدہ ہے بلکہ اس لئے کہ انسان اس کے محتاج ہیں۔ اگر
کوئی اس پر عمل کرے گا تو وہ اعمال اس کو فائدہ دیں گے۔ تو خدا تعالیٰ کا شریعت کو بھیجنے سے
صرف یہی مقصد نہیں کہ لوگ اس کے ہر ایک حکم پر عمل کریں بلکہ یہ ہے کہ اس کے ذریعہ
انسان خدا تعالی تک پہنچ جائے یعنی اعمال کے ذریعہ وہ استعداد پیدا کرنی مقصود ہے جس سے
انسان کی روح ایسی پاک ہو جائے کہ اس کا تعلق خدا تعالیٰ سے ہو سکے۔
قوانین سلطنت و شریعت میں مشابہت قائم کرنا غلطی ہے۔ خدا تعالی کی شریعت
کو گورنمنٹ کے قوانین سے تشبیہ نہیں دے سکتے۔ کیونکہ گورنمنٹ کا مدعا صرف قوانین پر
عمل کرانا ہوتا ہے تاکہ امن قائم رہے۔ اگر لوگ چوری کریں، ڈاکے ڈالیں، رہزنی کریں تو
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۱۶
نجات کی حقیقت
گورنمنٹ ہی نہیں رہ سکتی۔ مگر ساری دنیا کے شریعت چھوڑ دینے اور اس کے بالکل برعکس
کرنے سے خدا خدا ہی رہتا ہے۔ اس کی شان اور پاکیزگی میں ذرہ بھر بھی فرق نہیں آسکتا۔ اس
لئے قوانین سلطنت اور شریعت میں مشابہت ہی غلط ہے۔ گورنمنٹ اس بات کی محتاج ہے کہ
لوگ اس کے قوانین پر چلیں۔ لیکن خدا محتاج نہیں ہے کہ لوگ شریعت پر عمل کریں۔ خدا تعالی
نے تو اپنے رحم اور فضل سے شریعت کے احکام اس لئے نازل فرمائے ہیں کہ اگر تم ان پر عمل
کرو گے تو خدا تعالی سے تمہارا تعلق ہو جائے گا۔
شریعت کی مشابہت یونیورسٹی کے کورس سے صحیح ہے۔ یونیورسٹی کے کورس
سے دی جاسکتی ہے۔ یونیورسٹی میں مثلاً کسی مصنف کی تاریخی کتاب پڑھائی جاتی ہے۔ لیکن اس
کے پڑھانے کا یہ مقصد نہیں ہوتا کہ اس خاص شخص کی لکھی ہوئی تاریخ پڑھی جاوے ۔ بلکہ
یہ
ہ
ہوتا ہے کہ پڑھنے والے میں ایک حد تک تاریخ دانی کی قابلیت پیدا ہو جائے یہی وجہ ہے کہ
کتابیں بدل دی جاتی ہیں۔ اور جو مفید اور مناسب سمجھی جاتی ہیں انہیں پڑھایا جاتا ہے پھر
یونیورسٹی امتحان کے لئے کچھ سوال مقرر کرتی ہے لیکن کوئی طالب علم ایسا نہیں ہوتا جو تمام
سوالوں کے تمام و کمال جواب دے سکے۔ تاہم ہر سال ہزاروں طلباء پاس ہوتے ہیں۔ حالانکہ
ان میں سے ہر ایک نے کچھ نہ کچھ غلطیاں کی ہوتی ہیں۔ ان کے پاس ہونے کی وجہ یہ ہے کہ
یونیورسٹی کی غرض ان سے سارے سوال پورے کرانا نہیں بلکہ ایک حد تک استعداد پیدا کرنا
ہے۔ جب کسی میں اس حد تک استعداد پیدا ہو جاتی ہے تو وہ پاس کر دیا جاتا ہے۔ ا ہے۔ اسی طرح
شریعت ہے۔ خدا تعالیٰ نے کچھ احکام بیان فرمائے ہیں۔ تاکہ ان کے ذریعہ انسان میں خدا سے
تعلق پیدا کرنے کی استعداد پیدا ہو جائے۔ چنانچہ نماز پڑھنے کا حکم اس لئے نہیں کہ اٹھائے
بٹھائے بلکہ اس لئے ہے کہ پاکیزگی پیدا ہو۔ روزہ رکھنے کا اس لئے ارشاد نہیں کہ بھوکا رکھا
جائے۔ بلکہ اس لئے ہے کہ تقویٰ حاصل ہو۔ اسی طرح تمام دوسرے احکام کے متعلق ہے۔
جب کوئی انسان ان پر اس وقت تک عمل کر لیتا ہے کہ اس میں استعداد پیدا ہو جاتی ہے تو وہ
پاس ہو جاتا ہے جس طرح یونیورسٹی میں ۴۰ یا ۶۰ یا ۸۰ فیصدی نمبر پاس ہونے کے لئے رکھے
ہوتے ہیں اور اتنے نمبر حاصل کرنے والا پاس ہو جاتا ہے اسی طرح شریعت کے احکام کے
متعلق بھی استعداد دیکھی جاتی ہے۔
انوار العلوم جلد - ۳
۳۱۷
نجات کی حقیقت
عیسائی صاحبان یہ تو کہتے ہیں کہ کیا شریعت کے جس حکم پر انسان عمل نہیں کرتا وہ خدا کی
طرف سے نہ تھا۔ لیکن یہ نہیں کہتے کہ کیا امتحان کے جس سوال کو طالب علم حل نہیں کرتا۔ وہ
یونیورسٹی کی طرف سے نہیں تھا۔ اصل بات یہ ہے کہ جس طرح یونیورسٹی باوجود بعض سوالات
کے حل نہ کئے جانے کے قابلیت کی ایک حد کو دیکھ کر پاس کر دیتی ہے۔ اسی طرح شریعت کے
سب احکام کو پورا نہ کرنے کی حالت میں بھی جبکہ انسان ایک خاص حد تک استعداد پیدا کرلے
نجات پاسکتا ہے۔ ہاں جس طرح زیادہ نمبر حاصل کرنے والا اعلیٰ درجہ پر پاس ہوتا ہے اسی طرح
شریعت کے احکام کے ذریعہ زیادہ استعداد پیدا کرنے والا اعلیٰ مرتبہ پر ہوتا ہے۔
اگر نجات میں شریعت کا تعلق نہیں اور خدائے تعالیٰ کے حضور اسی لحاظ سے
مدارج ہیں۔ اور مدارج کو مسیحی صاحبان بھی تو پھر عیسائی مدارج کیوں مانتے ہیں۔ مانتے ہیں چنانچہ انبیاء کے درجوں میں فرق
کرتے ہیں۔ مسیحی صاحبان جو درجہ حضرت ابراہیم کو دیتے ہیں وہ کسی اور نبی کو نہیں دیتے۔
لیکن نجات کو اگر اعمال کے لحاظ سے نہ مانا جائے تو پھر مدارج میں بھی فرق نہیں ہونا چاہئے۔
اسلام نے اعمال کے مطابق ہی مدارج قرار دیتے ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں آیا ہے۔ وَالْوَزْنُ
يَوْمَئِذٍ الْحَقِّ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ وَمَنْ خَفَتْ مَوَازِينُهُ
فَأُولَئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ بِمَا كَانُوا بِايَتِنَا يَظْلِمُونَ (الاعراف : ۱۰۰۹) یعنی قیامت
کے دن ہر ایک کے اعمال کا وزن دیکھا جائے گا۔ اگر کسی نے اس حد تک عمل کئے ہوں گے۔ کہ
اس میں خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے کی استعداد پیدا ہو گئی ہوگی۔ تو اس کی چھوٹی چھوٹی
فروگذاشتوں کو معاف کر دیا جائے گا۔ جس طرح یونیورسٹی بھی باوجود تمام سوالات کے حل نہ
کرنے کے پاس کر دیتی ہے اس سے ثابت ہو گیا کہ اگر شریعت کے تمام احکام پر باوجودیکہ اپنی
طرف سے پوری پوری کوشش کی جائے۔ عمل نہ ہو سکے ۔ تو انسان نجات پاسکتا ہے۔
ہم اس بات کے قائل نہیں کہ انسان لیکن ہم تو اس بات کو قبول ہی نہیں کرتے کہ
انسان تمام احکام پر عمل نہیں کر سکتا۔ عیسائی تمام شریعت پر عمل نہیں کر سکتا۔ صاحبان تعزیرات ہند پر عمل کرتے ہیں
یا نہیں ضرور کرتے ہیں۔ کیونکہ ان کا آزاد پھرنا اس بات کا ثبوت ہے اگر وہ اس پر عمل نہ
کرتے تو سزا پاتے۔ لیکن قرآن کریم تو اس سے بہت چھوٹا ہے۔ پھر اس پر کیوں عمل نہیں
انوار العلوم جلد ۳۰
VIM
نجات کی حقیقت
ہو سکتا۔ پس یہ کہنا کہ شریعت کے تمام احکام پر عمل نہیں ہو سکتا ، غلط ہے اور عیسائی صاحبان اس
کے متعلق اس طرح دھوکا دیتے ہیں کہ کسی سے پوچھتے ہیں۔ کیا آپ نیک ہیں وہ آگے کسر نفسی
اور انکسار سے کہتا ہے۔ جی نہیں میں تو گنہگار ہوں عیسائی کہہ دیتے ہیں۔ دیکھو یہ خود اقرار کرتا
ہے کہ میں گنہگار ہوں اس سے ثابت ہوا کہ کوئی انسان گناہوں سے پاک نہیں ہو سکتا۔ حالانکہ
وہ نہیں جانتے کہ جب حضرت مسیح کو بھی کہا گیا تھا کہ "اے نیک استاد! میں کیا کروں تاکہ ہمیشہ
کی زندگی کا وارث بنوں یسوع نے اس سے کہا تو مجھے کیوں نیک کہتا ہے۔ کوئی نیک نہیں مگر ایک
یعنی خدا (لوقا باب ۱۸ آیت ۴۱۸) اور بات بھی یہی ٹھیک ہے۔ کیونکہ اصل نیک جس میں کوئی کسی
قسم کی بدی اور نقص نہ ہو سوائے خدا کے اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ لیکن ہر ایک انسان میں
کمزوریاں ہیں مثلاً عالم الغیب نہ ہونا وغیرہ۔ اس لئے اصل نیکی کا اطلاق پورے طور سے
خدا تعالیٰ پر ہی ہو سکتا ہے۔ لیکن اس سے یہ نتیجہ نہیں نکالنا چاہئے کہ دنیا میں کوئی انسان نہ نیک
ہوا ہے اور نہ ہو سکتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ انسان جو نیک ہو وہ انکسار کی وجہ سے کہتا ہے
کہ میں نیک نہیں ہوں کیونکہ وہ ڈرتا ہے کہ غرور اور تکبر جو انسان کی ہلاکت کا موجب ہے
اس میں میں گرفتار نہ ہو جاؤں۔ اور اس کا یہ اقرار بدی سے بچنے کے لئے ہوتا ہے نہ کہ بدی کا
ارتکاب کرنے کی وجہ سے۔ ورنہ ہزار ہا انبیاء نے دعوی کیا ہے کہ ہم ہر ایک قسم کی بدی اور
برائی سے پاک ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ جو شخص اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہے وہ خدا تعالی
کے مقابلہ پر کرتا ہے۔ اور اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دیا ہوتا ہے۔ دیا بھی روشن ہوتا ہے
لیکن سورج کے مقابلہ پر اس کی روشنی کچھ چیز نہیں ہے۔ یہی بات انسانوں میں ہے ورنہ بہت
لوگ ایسے ہوئے ہیں جو شریعت کے احکام پر پورے ! پر پورے پورے عمل کرنے والے تھے اور اب
بھی ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انسان شریعت کے احکام ام پر عمل کر سکتا ہے۔ ہے۔ واقعہ میں
شریعت کا کوئی حکم ایسا نہیں ہے جس پر عمل نہ ہو سکتا ہو ۔ کیا زنا ایسا ہے جس سے انسان بچ نہیں
سکتا یا چوری یا ڈاکہ ، جھوٹ، قتل، چغلی وغیرہ ایسے ہیں جن سے بچنا نا ممکن ہے۔ ہرگز نہیں اگر
انسان کے دل میں خدا خدا کا خوف ہو۔ تو ضرور بچ سکتا ہے عیسائی صاحبان کے پاس صرف انسان کا
انکسار اور کسر نفسی اسبات کا ثبوت ہے کہ کوئی انسان گناہوں سے بچ نہیں سکتا لیکن یہ ایک غلط
دلیل ہے۔ دیکھو اگر کسی کو یہ کہا جائے کہ تم گناہوں سے بالکل پاک ہو تو فروتنی کے لحاظ سے
کے گا کہ میں ایک گنہگار بندہ ہوں لیکن اگر اسے یہ کہا جائے کہ کیا تم تعزیرات ہند پر پورا پورا
سے لو
ه مطبوعه ۱۹۲۲ء
انوار العلوم جلد - ۳
۳۱۹
نجات کی حقیقت
عمل کرتے ہو تو وہ یہی جواب دے گا کہ ہاں میں ضرور کرتا ہوں اور کبھی یہ نہیں کہے گا کہ میں
اس کے خلاف کرتا ہوں۔ کیوں؟ اس لئے کہ یہ کہنے سے وہ شرمندہ نہیں ہوتا وہ جانتا ہے کہ
تعزیرات انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین ہیں اور انسان کوئی ایسی ہستیاں نہیں ہیں جن کے
مقابلہ میں یہ کہنا نا روا ہو لیکن شریعت کے احکام کے متعلق جواب دیتے ہوئے اس کے پیش نظر
خدا تعالیٰ ہوتا ہے۔ اس لئے وہ انکسار اور عاجزی سے جواب دیتا ہے۔
یہ بات غلط ہے کہ انسانوں کو گناہ ورثہ میں ملا باقی رہایہ کہ گناہ انسان کو ورثہ میں ملا
ہے۔ اس لئے وہ گناہوں سے پاک
یہ
ہو ہی نہیں سکتا۔ یہ بھی غلط ہے اگر انسانوں کو ورثہ میں گناہ ملا تھا تو حضرت آدم میں کہاں سے
آگیا تھا اگر اس میں اپنے طور پر آگیا تھا تو اب بھی یہ کیوں نہ مانیں کہ باقی انسانوں میں بھی اپنے
طور پر آتا ہے۔
پھر اگر انسان میں گناہ ورثہ کے طور پر آیا تھا۔ تو اس کا اور اتنا گناہ پر سزا دینا ظلم ہے ذمہ دار انسان میں قرار پاسکتا۔ مثلا ایک شخص حرام زاده
ہے کیا وہ اس لئے دوزخ میں ڈالا جاسکتا ہے کہ اس کی ماں نے زنا کیا تھا اور وہ پیدا ہوا تھا ہرگز
نہیں کیونکہ اس کا کوئی قصور نہیں ہے۔ قصور اس کی ماں کا ہے۔ پس جو چیز ماں باپ کی طرف
سے ورثہ میں ملے۔ اس کی وجہ سے کوئی انسان مستوجب سزا نہیں ہو سکتا اور جب کوئی اس
طرح مستوجب سزا نہیں ہو سکتا تو تمام انسان نجات یافتہ ہوئے کیونکہ ان کا اس میں کوئی قصور
نہیں ہے۔ گناہ تو انہیں ورثہ میں ملا ہے اور تمام انسانوں کی نجات اس صورت میں ہو نہیں سکتی
جبکہ یہ مانا جائے کہ گناہ ورثہ میں نہیں آیا بلکہ ہر ایک انسان خود کرتا ہے۔ پس عیسائیت کا یہ
مسئلہ سرے سے ہی باطل ہے۔
مشاہدہ سے یہ بات بھی غلط ثابت پھر عیسائی صاحبان کے سامنے جب ہم یہ پیش
ہو رہی ہے کہ کفارہ سے موروثی گناہ کرتے ہیں کہ انسان خود گناہ کرتا ہے تو وہ کرتے
بخشا جاتا ہے۔
کہتے ہیں کہ ایسے گناہ جو انسان خود کرتا ہے
ان سے تو بچ سکتا ہے۔ لیکن ورثہ کا گناہ
سوائے کفارہ کفارہ پر پر ایمان لانے کے کے نہیں نہیں بخشا بخشا جاسکتا جا سکتا۔ مگر مگر ہم دیکھتے ہیں ہیں کہ کہ یہ یہ بات بات بھی بھی ضرور غلط ہے۔ جس
گناہ کو ورثہ میں آنا قرار دیا جاتا ہے۔ وہ حضرت آدم نے کیا تھا جس کی یہ سزا تجویز ہوئی تھی کہ ۔