نجات کی حقیقت
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2
انوار العلوم جلد - ۳
۳۲۰
نجات کی حقیقت
” خداوند خدا نے سانپ سے کہا۔ اس واسطے کہ تو نے یہ کیا ہے۔ تو سب مویشیوں اور
میدان کے سب جانوروں سے ملعون ہوا تو اپنے پیٹ کے بل چلے گا۔ اور عمر بھر خاک کھائے گا
اور میں تیرے اور عورت کے اور تیری نسل اور عورت کی نسل کے درمیان دشمنی ڈالوں گا۔
وہ تیرے سر کو کچلے گی اور تو اس کی ایڑی کو کاٹے گا۔ اس نے عورت سے کہا کہ میں تیرے حمل
میں تیرے درد کو بہت بڑھاؤں گا اور درد سے تو لڑ کے جنے گی اور اپنے خصم کی طرف تیرا شوق
ہو گا اور وہ تجھ پر حکومت کرے گا اور آدم سے کہا اس واسطے کہ تو نے اپنی جو رو کی بات سنی
اور اس درخت سے کھایا جس کی بابت میں نے تجھے حکم کیا کہ اس سے مت کھانا زمین تیرے
سبب سے لعنتی ہوئی اور تکلیف کے ساتھ تو اپنی عمر بھر اس سے کھائے گا اور وہ تیرے لئے
کانٹے اور اونٹ کٹارے اگائے گی اور تو کھیت کی نبات کھائے گا تو اپنے منہ کے پینے کی روٹی
کھائے گا۔ (پیدائش باب ۳ آیت ۱۴ تا ۱۹ مطبوعه ۱۹۳۳ )
اب ہم دیکھتے ہیں کہ اگر یہ سزائیں کفارہ پر ایمان لانے سے مٹ جاتی ہیں۔ تب تو کفارہ
ٹھیک ہے ورنہ اس بات کے ثبوت کے لئے کہ ورثہ کا گناہ کفارہ کے ماننے سے معاف ہو جاتا ہے
کوئی بھی نہیں ہے۔ اس گناہ کی وجہ سے سانپ کو یہ سزادی گئی تھی کہ ”تو اپنے پیٹ کے بل
چلے گا اور عمر بھر خاک کھائے گا اور تیری نسل اور عورت کی نسل کے درمیان دشمنی ڈالوں گا
وہ تیرے سر کو کچلے گی اور تو اس کی ایڑی کو کاٹے گا"۔
چونکہ سانپ کے لئے عیسائی صاحبان کفارہ کا ماننا کسی طرح نہیں بتا سکتے۔ اس لئے اس کی
سزا تو کبھی دور ہو ہی نہیں سکتی۔ باقی رہا مرد اور عورت عورت کو یہ سزا ملی تھی کہ ”میں تیرے
حمل میں درد کو بہت بڑھاؤں گا اور درد سے تو لڑکے جنے گی اور اپنے خصم کی طرف تیرا شوق
ہوگا اور وہ تجھ پر حکومت کرے گا۔ اگر کفارہ پر ایمان لاتے ہی عورت کی یہ تمام سزائیں
معاف ہو جاتیں۔ تو ہم سمجھتے کہ یہ عقیدہ درست ہے لیکن اس وقت تک کوئی عیسائی عورت ان
تکلیفوں سے بچ نہیں سکتی۔ اس لئے کس طرح مان لیا جائے کہ کفارہ ٹھیک ہے اس طرح مرد کو
جو سزا ملی ہے وہ بھی کسی مرد کے کفارہ کو مان لینے سے دور نہیں ہو سکتی پس جب کفارہ کے ذریعہ
اس جہان کی سزائیں معاف نہیں ہو سکتیں تو دوسرے جہاں کی کہاں ہو سکیں گی۔ مسیحیت کے
نزدیک نجات پانے کی بیٹی علامتیں ہیں۔ مگر یہ کسی عیسائی کے عمل سے پوری نہیں ہوتیں۔ اس
لئے کفارہ باطل ہو گیا اور جب کفارہ باطل ہوا تو اس کا نتیجہ یعنی نجات بھی باطل ہو گئی۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۲۱
نجات کی حقیقت
پھر حضرت مسیح جب مسیح جان دینے پر رضامند نہ تھے۔ تو کفارہ کس طرح ہوا؟ کے متعلق
بائبل میں آتا ہے کہ ۔
اس وقت اس نے ان سے کہا۔ میری جان نہایت غمگین ہے یہاں تک کہ مرنے کی نوبت
پہنچ گئی ہے تم یہاں ٹھہرو اور میرے ساتھ جاگتے رہو پھر تھوڑا آگے بڑھا اور منہ کے بل گر کر یہ
دعا مانگی۔ اے میرے باپ اگر ہو سکے تو یہ پیالہ مجھ سے مل جائے ۔ (متی باب ۲۶ آیت ۳۸-۳۹ کبیر
اس سے پتہ لگتا ہے کہ حضرت مسیح کو مجبور اصلیب پر چڑھایا گیا ہے۔ باقی رہا یہ کہنا کہ روح
تو مستعد ہے مگر جسم کمزور ہے تو جسم کو بچ جانا چاہئے تھا۔ کیونکہ وہ تو صلیب پر لٹکنے کے لئے تیار
نہیں تھا۔ مگر سزا اسی کو دی گئی۔ اب اگر حضرت مسیح کو چار و ناچار صلیب پر لٹکایا جانا ہی اس بات
کی دلیل ہے کہ وہ گناہوں کے لئے کفارہ ہو گیا تو ہر ایک قوم کہہ سکتی ہے کہ ہمار ا فلاں انسان جو
قتل کیا گیا تھا وہ ہمارے لئے کفارہ ہوا تھا۔ اس لئے یہ کوئی دلیل نہیں ہو سکتی۔ اور جب تک کسی
بات کے متعلق دلائل نہ ہوں اس وقت تک وہ قابل قبول نہیں ہو سکتی۔
مسیحی زمانی اور کفارہ میں فرق ہے پھر بھی صاحبان جب کوئی دلیل نہیں دے سکتے تو ہم پر
اگر بکرا وغیرہ ذبح کرنے سے گناہ معاف ہو سکتے ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ خداوند یسوع مسیح کی
قربانی ہمارے گناہوں کو معاف نہیں کراسکتی۔ لیکن یہ اعتراض کرتے وقت وہ قربانی اور حضرت
مسیح کے صلیب پر دیئے جانے کے فرق کو مد نظر نہیں رکھتے ۔ ہم اگر کسی جانور کی قربانی کرتے ہیں
تو یہ نہیں کہتے کہ اس نے ہمارے گناہ اٹھا لئے ہیں۔ اور ان گناہوں کی سزا میں اسے ذبح کیا جا رہا
ہے۔ بلکہ یہ کہتے ہیں کہ ہم اپنے مال کا کچھ حصہ اس طریق سے خدا تعالیٰ کی رضاء کے لئے الگ
کر کے خدا تعالی سے ہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے گناہ معاف کر دے۔ میں اس بات کو اور
واضح کر دیتا ہوں۔ جو چیز قربانی دی جاتی ہے وہ ہمارا مال ہوتا ہے۔ دوسرے ہم اسے خدا تعالیٰ کے
لئے اپنے سے جدا کرتے ہیں۔ تیسرے خدا تعالیٰ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے اس فعل کی
وجہ سے جو اس کی رضامندی کے لئے کیا گیا ہے ہمارے گناہ معاف کر دے گا۔ مگر یسوع مسیح کے
مصلوب ہونے میں ان میں سے کوئی بات بھی نہیں پائی جاتی ۔ (۱) نہ تو وہ ان لوگوں کا مال ہے جو
اس کی قربانی پر اپنے گناہوں کا معاف ہونا سمجھے بیٹھے ہیں۔ (۲) نہ وہ اس کو قربانی کرنے والے
سے تا ہم بھیا میں چاہتا ہوں۔ ویسا نہیں۔ بلکہ جیسا تو چاہتا ہے ۔ ویسا ہی ہو ۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۲۲
نجات کی حقیقت
ہیں۔ قربانی کا فائدہ تو اسی کو ہوتا ہے جو کرتا ہے نہ کسی اور کو۔ یسوع مسیح کو قربانی کرنے والے تو
یہود ہیں۔ ان کی نسبت تو کہا جاتا ہے کہ وہ دوزخ میں جائیں گے۔ اور عیسائی صاحبان کہتے ہیں
کہ ان کی قربانی کی وجہ سے ہم نجات پا جائیں گے۔
یسوع مسیح خدا کا بیٹا ہے۔ عیسائیوں کا اس پر کوئی حق نہیں۔ یہودی اس کو صلیب پر
چڑھانے والے ہیں نہ کہ عیسائی اس لئے انہیں کو اس قربانی کا فائدہ ہونا چاہئے لیکن عیسائی
صاحبان بالکل الٹی بات کہتے ہیں کہ ان کی موت پر ایمان لانے سے ہم نجات پا جائیں گے پس جو
نجات کا طریق مسیحی صاحبان پیش کرتے ہیں وہ کسی طرح بھی درست نہیں ہو سکتا۔
ہاں اسلام نے جو طریق بتایا ہے۔ اس میں کسی قسم کا
شریعت رحمت ہے نہ کہ لعنت شک و شبہ نہیں ہے۔ میں نے بتایا ہے اسلام نے
شریعت کے احکام اس لئے بیان کئے ہیں تا انسان ان پر چل کر آرام پائے اور مشکلات سے بیچ
جائے اور یہ ایسے ہی ہیں جیسے کہ ریل والوں نے بنا دیا ہے کہ جو کوئی کسی سٹیشن پر وقت مقررہ
پر پہنچ کر جہاں کا ٹکٹ لے گا۔ گاڑی پر سوار ہو کر وہاں ہی پہنچ جائے گا۔ اب اگر کوئی شخص
روئے اور چلائے کہ یہ میرے لئے مصیبت ہے کہ میں ریل پر سوار ہو کر فلاں جگہ پہنچ جاؤں گا
تو وہ بے وقوف ہے۔ یہی بات شریعت کی ہے شریعت تو تب لعنت ہوتی جبکہ اس میں ایسے احکام
ہوتے جو انسان کو دکھ اور تکلیف میں ڈال دیتے۔ مگر اسلام میں کوئی ایسا حکم نہیں ہے جو انسان
کے لئے بجائے نفع کے نقصان کا باعث ہو ۔ کیا چوری کرنا بہت عمدہ کام تھا۔ جس سے منع کیا گیا
ہے یا زنا کرنا بہت اچھا فعل تھا۔ جس سے روکا گیا ہے۔ یا جھوٹ بولنا بہت اچھی بات تھی جس
سے باز رکھا گیا ہے۔ ہرگز نہیں یہی حال تمام احکام کا ہے شریعت تو ایک ہدایت نامہ اور گائڈ
بک ہے۔ جن باتوں سے خدا تعالٰی نے منع فرمایا ہے۔ اگر وہ خود ہی نہ بتا دیتا تو مدتوں کے تجربہ
اور نقصان اٹھانے کے بعد لوگ اس نتیجہ پر پہنچتے کہ یہ باتیں بری ہیں۔ انہیں نہیں کرنا چاہئے مگر
خدا تعالیٰ نے انسانوں پر انعام کر کے خود بتا دیا ۔ افسوس! کہ عیسائی صاحبان نے خدا کے اس انعام
کو لعنت قرار دے دیا مگر خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں پر رحم کر کے شریعت کے قوانین اور احکام
بطور کر کے بتا دیئے ہیں۔ چونکہ انسان میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ ہر ایک بات کے متعلق خود
نیک نتیجہ نکال لے۔ اس لئے خود خدا نے بتا دیا اگر ایسا نہ ہوتا تو انسان بہت دکھ اور نقصان
اٹھاتے اور وہ بعض ایسی باتوں کو کر بیٹھتے جن سے انہیں دکھ اور تکلیف کے علاوہ نقصان
txi
۳۲۳
بھی پہنچتا اور بعض ایسی باتوں کو کرتے ہی نہ جو ان کے لئے مفید اور فائدہ مند ہوتیں۔
انوار العلوم جلد ۳۰
نجات کی حقیقت
اسلام خدا کا عرفان کامل بخشا اور اس اسلام نے نہ صرف ہر ایک مفید اور نقصان
طرح انسان کو گناہوں سے نجات دلاتا رہاں بات کو بیان کر دیا ہے بلکہ اچھی باتوں
اور مفلح بناتا ہے۔
پر عمل کرنے اور بری باتوں سے بچنے کا طریق
بھی بتا دیا ہے کیونکہ دنیا میں ہم دیکھتے ہیں
کہ کسی انسان کو ایک چیز کے مضرات اور نقصان بتا دینے اس بات کے لئے کافی نہیں ہوتے کہ
وہ اس کو استعمال کرنے سے رک بھی جائے کیونکہ جب تک وہ اس فعل کو کر نہیں لیتا۔ اس
وقت تک اس کی نگاہ میں اس کے نقصانات پوشیدہ ہوتے ہیں اور ایسی حالت میں اسے باز رکھنے
کی ایک اور طاقت کی بھی ضرورت ہے۔ دیکھو ایک چھوٹا بچہ آگ میں ہاتھ ڈالتا ہے اور اس کا
ہاتھ جل جاتا ہے لیکن اگر اس کا باپ یا ماں سامنے ہو تو آگ میں ہاتھ نہیں ڈالے گا۔ کیوں؟
اس لئے کہ آگ جو تکلیف اسے پہنچاتی ہے وہ اس کی نظر سے پوشیدہ ہے اور اس کی نسبت کافی
علم نہیں رکھتا مگر باپ یا ماں کے ہاتھ کو مارنے کے لئے اٹھتا دیکھتا ہے اس لئے باز رہتا ہے۔ تو جو
بات پوشیدہ ہو اس سے انسان کو کم خوف ہوتا ہے۔ خواہ اس کی نسبت اسے علم بھی کیوں نہ ہو
اور جو ظاہر ہو اس سے زیادہ ڈرتا ہے۔ دیکھو ایک چور چوری کرتا ہے لیکن اگر اسے یہ معلوم ہو
کہ پولیس مین سامنے کھڑا ہے تو کبھی چوری نہیں کرتا۔ اسی طرح اگر کوئی ایسا مذہب ہے جو
خدا تعالیٰ کو سامنے رکھا دیتا ہے۔ تو و ہے ۔ تو وہی انسان کو گناہوں ں سے نجات بھی دلا سکتا ہے۔ اسپر چلنے
والے انسان کو جب تک کامل معرفت نہیں ہوتی۔ اس وقت تک وہ گناہ کرتا ہے لیکن جوں
جوں اس کی معرفت بڑھتی جاتی ہے۔ وہ گناہوں سے بچتا جاتا ہے۔ اور جب وہ معرفت میں کامل
ہو جاتا ہے تو گناہوں سے بالکل بچ جاتا ہے۔ ایسا مذہب صرف اسلام ہی ہے۔ اسلام اول
خدا تعالیٰ کی ہستی کو دلائل سے ثابت کرتا ہے۔ پھر ہر زمانہ میں اسلام پر چلنے والے ایسے لوگ
ہوتے ہیں جو ایسے نشانات دکھلاتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہے۔ تمام انبیاء آکر
یہی کرتے رہے ہیں کہ ایسے نشانات دکھلاتے رہے جن سے زندہ خدا کا ثبوت ملتا رہا ہے چونکہ
حضرت مسیح کے بعد مسیحیت میں یہ کام کسی سے نہ ہو سکا اور ایسے لوگ پیدا ہونے بند ہو گئے
اس لئے کفارہ کا مسئلہ نکالا گیا۔ مگر خدا تعالیٰ کے زندہ دکھانے کا اصل طریق یہی ہے کہ نبی آتے
رہیں اور وہ آکرای طرح لوگوں کو نجات دلائیں۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۲۴
نجات کی حقیقت
کیا حضرت موسیٰ کے
کفارہ کے مسئلہ سے پہلے بھی لوگ نجات پاتے رہے وقت جبکہ کفارہ نہیں تھا۔
نجات نہیں ہو سکتی تھی۔ اگر کوئی یہ کہے کہ حضرت موسی بھی حضرت مسیح کے کفارہ پر ایمان
رکھتے تھے اس لئے نجات پاگئے۔ تو میں کہوں گا کہ وہ مجھ پر ایمان رکھتے تھے۔ اس لئے نجات
پاگئے۔ اس بات کا ثبوت کہ حضرت موسیٰ حضرت مسیح کے کفارہ پر ایمان رکھتے تھے۔ عیسائیوں
کے پاس کچھ بھی نہیں ہے اس لئے ان کا کہنا اور میرا کہنا دونوں برابر ہیں مگر عیسائی صاحبان مانتے
ہیں کہ حضرت ابراہیم ابرا ، حضرت موسی ، حضرت یعقوب ، حضرت اسحق و غیره انبیاء نجات یافته
تھے۔ حالانکہ ان کے وقت کوئی کفارہ نہ تھا۔ پس معلوم ہوا کہ انکی نجات شریعت کی وجہ سے
*
ہوئی نہ کہ کفارہ سے اور ان کی شریعت کا یہی مقصد تھا کہ زندہ خدا کو پیش کریں۔
اب بھی یہی بات اسلام اسلام نے وہی طریق نجات بتایا جو گل نبیوں نے سنایا جاتا ہے ۔ اولی بولا کل سے
ساتھ خدا تعالیٰ کا ثبوت دیتا ہے اور جب کوئی مان جائے اور اس اسلام اسلام کے احکام پر عمل کرنا شروع
کر دے تو خدا کو دیکھ بھی لیتا ہے ۔ خدا کی مدد اس کے ساتھ ہوتی ہے۔ آئندہ کی باتیں اسے بتاتا
ہے اور وہ گناہوں سے بچ جاتا ہے اور جب گناہوں سے بچ گیا تو نجات پاگیا اور صرف نجات ہی
نہیں بلکہ فلاح پا گیا۔ اسلام یہ طریق گناہوں کے معاف ہونے کا بتلاتا ہے۔
گناہ معاف کرنے سے خدا غیر منصف نہیں ٹھہر تا عیسائی صاحبان کہتے ہیں۔ جس طرح ایک مجسٹریٹ ملزم کو رہا
کرنے سے غیر منصف ٹھہرتا ہے۔ اسی طرح اگر خدا کسی کے گناہ معاف کردے تو وہ غیر منصف
ٹھرتا ہے لیکن ایک مجسٹریٹ اور خدا میں بہت بڑا فرق ہے۔ اگر کوئی ملزم مجسٹریٹ کے سامنے
پیش ہوتا ہے تو اس نے اس کا قصور نہیں کیا ہوتا۔ بلکہ گورنمنٹ کا کیا ہوتا ہے اس لئے اسے
نہیں چھوڑ سکتا لیکن ہر ایک گناہ جو انسان کرتا ہے۔ وہ خدا کا ہوتا ہے اس لئے وہ معاف کر سکتا
ہے۔ پھر یہ بھی غلط بات ہے کہ عدالتیں کسی مجرم کو معاف نہیں کرتیں۔ کئی جرائم ایسے ہوتے
ہیں کہ ان کے کرنے والوں کو بعض وجوہات سے معاف کر دیا جاتا ہے۔ ابھی تھوڑے ہی دنوں
کی بات ہے کہ عدالت نے کچھ ملزموں کو پھانسی کی سزادی تھی لیکن وائسرائے نے انکی یہ سزا
عبور دریائے شور سے بدل دی ہے ۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ ایسا نہیں ہوا ہرگز نہیں۔ پھر عدالتیں
انوار العلوم جلد - ۳
۳۲۵
نجات کی حقیقت
اس لئے ملزم کو رہا نہیں کرتیں کہ انہیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ ملزم کچی تو بہ کر رہا ہے یا صرف رہا
اس سزا سے بچنے کے لئے کرتا ہے۔ اب اگر اسے چھوڑ دیا جائے تو وہ پھر جاکر جرم شروع
کردے ۔ لیکن خدا خدا تعالیٰ تو تو چھوٹی سے چھوٹی بات کو بھی جانتا ہے جو شخص اس کے سامنے گناہوں
سے توبہ کرتا ہے اس کی نسبت وہ خوب جانتا ہے کہ یہ آئندہ گناہوں سے بچے گا یا نہیں؟ اس
لئے اگر وہ کسی کو بخش دیتا ہے۔ تو اس پر کوئی اعتراض نہیں آتا۔ پس اسلام میں تعلیم دیتا ہے کہ
خدا تعالیٰ کچی تو بہ کو قبول کرتا ہے۔
لو
دلوں اور کانوں پر مر کا کیا مطلب (حضور یہاں تک بیان فرما چکے تو اس عیسائی اے
کہتا ہے کہ خدا نے ان کے دلوں اور کانوں پر مہر کر دی ہے۔ ایسے لوگ کس طرح نجات پاسکتے
ہیں۔ حضور نے اس کے متعلق فرمایا کہ قرآن کریم میں یہ کسی جگہ نہیں آیا کہ کوئی انسان برا
پیدا کیا گیا ہے۔ یہ جو دلوں اور کان کانوں پر مہر کے متعلق آیا ہے۔ یہ اور بات ہے دیا دیکھئے انسان کے
ہاتھ میں طاقت ہے کہ کوئی چیز پکڑلے لیکن ہندوؤں میں بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے
ہاتھ کو سکھا دیتے ہیں اور اس میں پکڑنے کی بالکل طاقت نہیں رہتی۔ یہ کس کا قصور ہے سکھانے
والے کا مگر اس کے ہاتھ کو سکھایا کس نے خدا نے اگر خدا نہ چاہتا تو ہاتھ نہ سوکھتا مگر اس کا
قانون ہی یہی ہے کہ جو اس کی نعمت کی بے قدری کرتا ہے اس سے چھین لیتا ہے۔ جو آپ نے
کہا ہے یہ ایسے لوگوں کے متعلق ہے جو کہ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ
لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَعَلَى سَمِعِهِمْ کہ تحقیق وہ لوگ جو کافر
ہوئے در آنحالیکہ برابر ہوا ڈرانا یا نہ ڈرانا وہ توجہ ہی نہیں کرتے ۔ پس جبکہ وہ توجہ ہی نہیں
کرتے تو انکے دلوں اور کانوں پر مہر لگ گئی۔ جن لوگوں کا ذکر پہلے ہے انہیں کے دل اور کانوں
کی نسبت اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مہر لگ گئی ہے۔ خدا تعالیٰ نے ہر ایک انسان میں روحانی
طاقتیں رکھی ہوئی ہیں لیکن اگر کوئی ان سے کام نہیں لیتا اور ان کو ضائع کر دیتا ہے تو یہ اس کا
اپنا قصور ہے پس وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی باتوں پر غور نہیں کرتے اور اس کی باتوں کو سنکر بھی
عمل نہیں کرتے ۔ انکی یہ طاقتیں ماری جاتی ہیں۔ پھر ان کو ڈرانا یا نہ ڈرانا برابر ہوتا ہے۔ تو ایسے
لوگ خود گمراہ ہوتے ہیں نہ یہ کہ ان میں ہدایت پانے کی طاقت ہی نہیں رکھی جاتی۔
ل - الحمد للہ کہ یہ صاحب اس تقریر کے اثر سے آخر احمدی ہو گئے
ه البقره : ٨٠٠