سیرت مسیح موعودؑ
انوارالعلوم (جلد 3)
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۲۷
سیرت مسیح موعود
(حضرت بانی جماعت احمدیہ کے مختصر حالات زندگی)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
سیرت مسیح موعود
انوار العلوم جلد ۳۰
بسم الله الرحمن الرحیم
۳۲۹
دیباچه
سیرت مسیح موعود
محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
چونکہ احمدیہ جماعت کی روز مرہ ترقی اور ا ترقی اور اطراف عالم میں پھیلنے والی لہر کو دیکھ کر بہت سے
لوگوں کو جو اس کے حالات سے واقف نہیں ۔ خیال پیدا ہوتا ہے کہ وہ اس کے حالات سے
آگاہ ہوں۔ لیکن بوجہ مجبوری کے وہ مفصل کتب کو نہیں دیکھ سکتے اس لئے میں نے چاہا کہ ایک
ایسا رسالہ لکھ دوں جس میں مختصر طور پر اس سلسلہ اور اس کے بانی کے حالات درج ہوں تاکہ
طالبان حق کے لئے وہ اللہ تعالی کے فضل کے ماتحت راہنما کا کام دے اور مزید تحقیق کے لئے
ان کے دلوں میں تحریک پیدا کرے اور آسمانی بادشاہت میں داخل ہونے والوں کے لئے راستہ
صاف کرے۔ اس مختصر ٹریکٹ میں مندرجہ ذیل امور پر روشنی ڈالی جاوے گی۔
احمد بانی سلسلہ احمدیہ کے حالات ۔ اس کی سیرت ۔ اس کا دعوئی اور دلائل۔
اس کی مشکلات۔ اس کی پیش گوئیاں ۔ اس کا کام - اسکے بعد اس کے قائم کردہ
سلسلہ کے حالات۔
۳۳۱
انوار العلوم جلد ۳۰
سیرت مسیح موعود
بسم الله الرحمن الرحیم
محمده و فصلی علی رسولہ الکریم
احمد قادیانی اور آپ کے خاندانی حالات
احمد جو سلسلہ احمد یہ کے بانی تھے ، آپ کا پورا نام غلام احمد تھا اور آپ قادیان کے
باشندے تھے۔ جو بٹالہ ریلوے اسٹیشن سے گیارہ میل امرت سر سے چوبیس میل اور لاہور سے
ستاون میل جانب مشرق پر ایک قصبہ ہے۔ آپ قریباً ۱۸۳۶ء یا ۱۸۳۷ء میں اسی گاؤں میں
مرزا غلام مرتضی صاحب کے ہاں جمعہ کے دن پیدا ہوئے اور آپ کی ولادت تو ام تھی۔ یعنی
آپ کے ساتھ ایک لڑکی بھی پیدا ہوئی تھی جو تھوڑی ہی مدت کے بعد فوت ہو گئی۔
پیشتر اس کے کہ میں آپ کے حالات بیان کروں ضروری معلوم ہوتا ہے کہ مختصراً آپ کے
خاندان کے بھی کچھ حالات بیان کر دیئے جائیں۔
آپ کا خاندان اپنے علاقہ میں ایک معزز خاندان تھا۔ اور اس کا سلسلہ نسب برلاس سے جو
امیر تیمور کا چا تھا ملتا ہے اور جب کہ امیر تیمور نے علاقہ رکش پر بھی جس پر اس کا چا حکمران تھا
قبضہ کر لیا تو برلاس خاندان خراسان میں چلا آیا اور ایک مدت تک یہیں رہا۔ لیکن دسویں
صدی ہجری یا سولہویں صدی مسیحی کے آخر میں اس خاندان کا ایک ممبر مرزا ہادی بیگ بعض غیر
معلوم وجوہات کے باعث اس ملک کو چھوڑ کر قریباً دو سو آدمیوں سمیت ہندوستان میں آگیا اور
دریائے بیاس کے قریب کے علاقہ میں اس نے اپنا ڈیرہ لگایا ۔ اور بیاس سے نومیل کے فاصلہ پر
ایک گاؤں بسایا اور اس کا نام اسلام پور رکھا۔ (یعنی اسلام کا شہر) چونکہ آپ ایک نہایت قابل
آدمی تھے دہلی کی حکومت کی طرف سے اس علاقہ کے قاضی مقرر کئے گئے اور اس عہدہ کی وجہ
سے آپ کے گاؤں کا نام بجائے اسلام پور کے اسلام پور قاضی ہو گیا یعنی اسلام پور جو قاضی کا
مقام ہے۔ اور بگڑتے بگڑتے اسلام پور کا نام تو مٹ گیا اور صرف قاضی رہ گیا۔ جو پنجابی تلفظ
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۳۲
سیرت مسیح موعود
میں قادی بن گیا۔ اور آخر اس سے بگڑ کر اس گاؤں کا نام قادیان ہو گیا۔ غرض مرزا ہادی بیگ
صاحب نے خراسان سے آکر بیاس کے پاس ایک گاؤں بسا کر اس میں بودوباش اختیار کی اور
اسی جگہ پر ان کا خاندان ہمیشہ قیام پذیر رہا۔ اور باوجود دہلی پایہ تخت حکومت سے دور رہنے کے
اس خاندان کے ممبر مغلیہ حکومت کے ماتحت معزز عہدوں پر مأمور رہے۔ اور جب مغلیہ
خاندان کو ضعف پہنچا اور پنجاب میں طوائف الملوکی پھیل گئی تو یہ خاندان ایک آزاد حکمران
کے طور پر قادیان کے ارد گرد کے علاقہ پر جو قریباً ساٹھ میل کا رقبہ تھا حکمران رہا۔ لیکن سکھوں
کے زور کے وقت رام گڑھیہ سکھوں نے بعض اور خاندانوں کے ساتھ مل کر اس خاندان کے
خلاف جنگ شروع کی۔ اور گو ان کے پڑدادا نے تو اپنے زمانہ میں ایک حد تک دشمن کے
حملوں کو روکا لیکن آہستہ آہستہ مرزا صاحب کے دادا کے وقت اس ریاست کی حالت ایسی
کمزور ہو گئی کہ صرف قادیان جو اس وقت ایک قلعہ کی صورت میں تھا اور اس کے چاروں
طرف فصیل تھی ان کے قبضہ میں رہ گیا اور باقی سب علاقہ ان کے ہاتھوں سے نکل گیا اور آخر
بعض گاؤں کے باشندوں سے سازش کر کے سکھ اس گاؤں پر بھی قابض ہو گئے اور اس خاندان
کے سب مرد و زن قید ہو گئے۔ لیکن کچھ دنوں کے بعد سکھوں نے ان کو اس علاقہ سے چلے
جانے کی اجازت دے دی۔ اور وہ ریاست کپور تھلہ میں چلے گئے اور وہاں قریبا سولہ سال
رہے۔ اس کے بعد مہاراجہ رنجیت سنگھ کا زمانہ آگیا اور انہوں نے سب چھوٹے چھوٹے
راجوں کو اپنے ماتحت کر لیا اور اس انتظام میں حضرت مرزا صاحب کے والد کو بھی ان کی جاگیر کا
بہت کچھ حصہ واپس کر دیا۔ اور وہ اپنے بھائیوں سمیت مہاراجہ کی فوج میں ملازم ہو گئے ۔ اور
جب انگریزی حکومت نے سکھوں کی حکومت کو تباہ کیا۔ تو ان کی جاگیر ضبط کی گئی مگر قادیان کی
زمین پر ان کو مالکیت کے حقوق دیئے گئے۔
آپ کا خاندانی تذکرہ تاریخوں میں ان مختصر حالت کے لگنے کے بعد سرپل گریفن کی کتاب پنجاب چیفس کا وہ حصہ جو حضرت مرزا
صاحب کے خاندان کے متعلق ہے ہم لکھ دینا مناسب سمجھتے ہیں۔
شہنشاہ بابر کے عہد حکومت کے آخری سال یعنی ۱۵۳۰ء میں ایک مغل مسمی ہادی بیگ
باشندہ سمرقند اپنے وطن کو چھوڑ کر پنجاب میں آیا اور ضلع گورداسپور میں بود و باش اختیار کی۔
یہ گردونواح یہ کسی قدر لکھا پڑھا آدمی تھا اور قادیان کے گردو نواح کے ستر مواضعات کا قاضی یا مجسٹریٹ
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۳۳
سیرت مسیح موعود
مقرر کیا گیا۔ کہتے ہیں کہ قادیان اس نے آباد کیا اور اس کا نام اسلام پور قاضی رکھا جو بدلتے
بدلتے قادیان کے ہو گیا۔ کئی پشتوں تک یہ خاندان شاہی عہد حکومت میں معزز عہدوں پر ممتاز
رہا اور محض سکھوں کے عروج کے زمانہ میں یہ افلاس کی حالت میں ہو گیا تھا۔ گل محمد اور اس کا
بیٹا عطا محمد رام گڑھیہ اور کنھیہ مسلوں سے جن کے قبضے میں قادیان کے گرد و نواح کا علاقہ تھا
ہمیشہ لڑتے رہے۔ آخر کارا ر کار اپنی تمام جاگیر کو جاگیر کو کھو کر عطا عطا محمد بیگووال میں سردار فتح سنگھ اہلو والیہ کی
پناہ میں چلا گیا اور ۱۲ سال تک امن و امان سے زندگی بسر کی۔ اس کی وفات پر رنجیت سنگھ نے جو
رام گڑھیہ مسل کی تمام جاگیر پر قابض ہو گیا تھا غلام مرتضی کو قادیان واپس بلا لیا ۔ اور اس کی
جدی جاگیر کا ایک بہت بڑا حصہ اسے واپس دے دیا۔ اس پر غلام مرتضی اپنے بھائیوں سمیت
مہاراجہ کی فوج میں داخل ہوا اور کشمیر کی سرحد اور دوسرے مقامات پر قابل قدر خدمات انجام
دیں۔
نو نہال سنگھ ، شیر سنگھ اور دربار لاہور کے دور دورے میں غلام مرتضی ہمیشہ فوجی خدمت پر
مأمور رہا۔ ۱۸۴۱ء میں یہ جرنیل ونچورا کے ساتھ منڈی اور کلو کی طرف بھیجا گیا اور ۱۸۴۳ء
میں ایک پیادہ فوج کا کمیدان بنا کر پشاور روانہ کیا گیا۔ ہزارہ کے مفسدے میں اس نے کارہائے
نمایاں کئے ۔ اور جب ۱۸۴۸ء کی بغاوت ہوئی تو یہ اپنی سرکار کا نمک حلال رہا اور اس کی طرف
سے لڑا۔ اس موقعہ پر اس کے بھائی غلام محی الدین نے بھی اچھی خدمات کیں۔ جب بھائی
مہاراج سنگھ اپنی فوج لئے دیوان مولراج کی امداد کے لئے ملتان کی طرف جا رہا تھا تو غلام محی
الدین اور دوسرے جاگیرداران لنگر خاں ساہیوال اور صاحب خاں ٹوانہ نے مسلمانوں کو بھڑکایا
اور مصر صاحب ریال کی فوج کے ساتھ باغیوں سے مقابلہ کیا اور ان کو شکست فاش دی۔ ان کو
سوائے دریائے چناب کے کسی اور طرف بھاگنے کا راستہ نہ تھا جہاں چھ سو سے زیادہ آدمی
ڈوب کر مر گئے۔
الحاق کے موقع پر اس خاندان کی جاگیر ضبط کی گئی۔ مگر ۷۰۰ روپیہ کی پنشن غلام مرتضی اور
اس کے بھائیوں کو عطا کی گئی۔ اور قادیان اور اس کے گردونواح کے مواضعات پر ان کے
حقوق مالکانہ رہے۔ اس خاندان نے غدر ۱۸۵۷ء کے دوران میں بہت اچھی خدمات کیں۔
غلام مرتضی نے بہت سے آدمی بھرتی کئے اور اس کا بیٹا غلام قادر جنرل نکلسن صاحب بہادر کی
فوج میں اس وقت تھا جب کہ افسر موصوف نے تریمو گھاٹ پر نمبر ۴۶ نیٹو انفنٹری کے باغیوں کو
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۳۴
سیرت مسیح موعود
جو سیالکوٹ سے بھاگے تھے تہ تیغ کیا۔ جنرل نکلسن صاحب بہادر نے غلام قادر کو ایک سند دی
جس میں یہ لکھا ہے کہ ۱۸۵۷ء میں خاندان قادیان ضلع گورداسپور کے تمام دوسرے خاندانوں
سے زیادہ نمک حلال رہا۔
غلام مرتضی جو ایک لائق حکیم تھا ۔ ۱۸۷۶ء میں فوت ہوا۔ اور اس کا بیٹا غلام قادر اس کا
جانشین ہوا۔ غلام قادر حکام مقامی کی امداد کے لئے ہمیشہ تیار رہتا تھا اور اس کے پاس ان
افسران کے جن کا انتظامی امور سے تعلق تھا بہت سے سرٹیفکیٹ تھے۔ یہ کچھ عرصہ تک
گورداسپور میں دفتر ضلع کا سپرنٹنڈنٹ رہا۔ اس کا اکلوتا بیٹا کم سنی میں فوت ہو گیا اور اس نے
کا بزرگ
اپنے بھتیجے سلطان احمد کو مد کو متبنی کر لیا۔ جو غلام قادر کی وفات یعنی ۱۸۸۳ء سے خاندان کا بزر
خیال کیا جاتا ہے۔ مرزا سلطان احمد نے نائب تحصیلداری سے گورنمنٹ کی ملازمت شروع کی
اور اب اکسٹرا اسٹنٹ ہے۔ یہ قادیان کا نمبردار بھی ہے۔ نظام الدین کا بھائی امام الدین جو
۱۹۰۴ء میں فوت ہوا ، دہلی کے محاصرے کے وقت ہاڑ سن ہورس (رسالہ) میں رسالدار تھا۔
اس کا باپ غلام محی الدین تحصیلدار تھا۔
یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ غلام احمد جو غلام مرتضی کا چھوٹا بیٹا تھا مسلمانوں کے ایک مشہور
مذہبی فرقہ احمدیہ کا بانی ہوا۔ یہ شخص ۱۸۳۷ء میں پیدا ہوا اور اس کو تعلیم نہایت اچھی ملی۔
۱۸۹۱ء میں اس نے بموجب اسلام مهدی یا مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا۔ چونکہ یہ ایک عالم
اور منطقی تھا۔ اس لئے دیکھتے ہی دیکھتے بہت سے لوگ اس کے معتقد ہو گئے۔ اور اب احمد یہ
جماعت کی تعداد پنجاب اور ہندوستان کے دوسرے حصوں میں تین لاکھ کے قریب بیان کی جاتی
ہے۔ مرزا عربی ۔ فارسی اور اردو کی بہت سی کتابوں کا مصنف تھا۔ جن میں اس نے جہاد کے
مسئلہ کی تردید کی۔ اور یہ گمان کیا جاتا ہے کہ ان کتابوں نے مسلمانوں پر اچھا اثر کیا ہے۔ مدت
تک یہ بڑی مصیبت میں رہا کیونکہ مخالفین مذہب سے اس کے اکثر مباحثے اور مقدمے رہے۔
لیکن اپنی وفات سے پہلے جو ۱۹۰۸ء میں ہوئی اس نے ایک رتبہ حاصل کر لیا۔ کہ وہ لوگ بھی جو
اس کے خیالات کے مخالف تھے اس کی عزت کرنے لگے۔ اس فرقہ کا صدر مقام قادیان ہے
جہاں انجمن احمد یہ نے ایک بہت بڑا سکول کھولا ہے اور چھاپہ خانہ بھی ہے جس کے ذریعہ سے
اس فرقہ کے متعلق خبروں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ مرزا غلام احمد کا خلیفہ ایک مشہور حکیم مولوی
نور الدین ہے جو چند سال مہاراجہ کشمیر کی ملازمت میں رہا ہے۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۳۵
سیرت مسیح موعود
اس خاندان کے سالم موضع قادیان پر جو ایک بڑا موضع ہے حقوق مالکانہ ہیں۔ اور نیز تین
ملحقه مواضعات پر بشرح پانچ فیصدی حقوق تعلق داری حاصل ہیں "۔
پیدائش حضرت اقدس، زمانہ طفولیت و تذکره والد بزرگوار حضرت مرزا
صاحب کے خاندان کے مختصر حالات لکھنے کے بعد ہم آپ کے حالات بیان کرنے کی طرف متوجہ
ہوتے ہیں جیسا کہ شروع میں بیان کیا گیا ہے ۔ آپ ۱۸۳۶ ء یا ۷ ۱۸۳۶۱ و یا ۱۸۳۷ء کے س میں پیدا پیدا ہوئے تھے
جو کہ آپ کے والد کے عروج کا زمانہ تھا۔ کیونکہ اس وقت ان کو جاگیر کے بعض مواضع اور
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی فوجی خدمت کی وجہ سے اچھی عظمت حاصل تھی۔ لیکن منشائے الہی یہ
تھا کہ ایک ایسے رنگ میں پرورش پائیں جس میں آپ کی توجہ خدا تعالیٰ کی طرف ہو۔ اس لئے
آپ کی پیدائش کے تین ہی سال بعد مہاراجہ رنجیت سنگھ کی وفات کے ساتھ ہی " وفات کے ساتھ ہی سکھ حکومت پر
زوال آگیا۔ اور اس زوال کے ساتھ آپ کے والد صاحب بھی مختلف تفکرات میں مبتلا ہو
گئے۔ اور آخر الحاق پنجاب کے موقعہ پر ان کی جائیداد ضبط ہو گئی اور باوجود ہزاروں روپیہ
خرچ کرنے کے وہ اپنی جاگیر واپس نہ لے سکے۔ جس کا صدمہ ان کے دل پر آخر دم تک رہا۔
چنانچه خود حضرت مرزا صاحب اپنی ایک کتاب میں تحریر فرماتے ہیں ۔ کہ ”میرے والد صاحب
اپنی ناکامی کی وجہ سے اکثر مغموم اور محموم رہتے تھے انہوں نے پیروی مقدمات میں ستر ہزار
کے قریب روپیہ خرچ کیا تھا جس کا انجام آخر کار ناکامی تھی۔ کیونکہ ہمارے بزرگوں کے
دیہات مدت سے ہمارے قبضہ سے نکل چکے تھے اور ان کا واپس آنا ایک خام خیال تھا۔ اسی
نامرادی کی وجہ سے حضرت والد صاحب مرحوم ایک نہایت عمیق گرداب غم اور حزن اور
اضطراب میں زندگی بسر کرتے تھے۔ اور مجھے ان حالات کو دیکھ کر ایک پاک تبدیلی پیدا کرنے کا
موقعہ حاصل ہوتا تھا۔ کیونکہ حضرت والد صاحب کی تلخ زندگی کا نقشہ مجھے اس بے لوث زندگی
کا سبق دیتا تھا جو دنیاوی کدورتوں سے پاک ہے۔ اگرچہ مرزا صاحب کے چند دیہات ملکیت
باقی تھے۔ اور سرکار انگریزی کی طرف سے کچھ انعام سالانہ مقرر تھا۔ اور ایام ملازمت کی پنشن
بھی تھی۔ مگر جو کچھ وہ دیکھ چکے تھے اس لحاظ
کچھ بیچ تھا۔ اس وجہ سے وہ ہمیشہ
مغموم اور محزون رہتے تھے کہ جس قدر میں نے اس پلید دنیا کے لئے سعی کی ہے اگر میں وہ سعی
دین کے لئے کرتا۔ تو آج شاید قطب وقت یا غوث وقت ہوتا۔ اور اکثر یہ شعر پڑھا کرتے تھے۔
سے وہ سب دکھ
دی پنجاب چیفس حصه او اول مطبوعہ شا اللہ لاہور
ے دی
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۳۶
سیرت مسیح موعود
عمر بگذشت و نماند است جز ایامی چند
به که در یاد کے صبح کنم شامی چند
اور میں نے کئی دفعہ دیکھا کہ اپنا بنایا ہوا شعر رقت کے ساتھ پڑھتے اور وہ یہ ہے
از درے تو اے کے ہر بے کے
نیست امیدم که بردم تا امید
اور کبھی درد دل سے اپنا یہ شعر پڑھا کرتے تھے۔ ۔
و
خاکپائے کے
باب دیده عشاق
مرادی است که درخوں پر بجائے کے
حضرت عزت جلشانہ کے سامنے خالی ہاتھ جانے کی حسرت روز بروز آخری عمر میں ان پر
غلبہ کرتی گئی تھی۔ بارہا افسوس سے کہا کرتے تھے کہ دنیا کے بیہودہ خرخشوں کے لئے میں نے
اپنی عمر نا حق ضائع کر دی۔"
اس تحریر ہے : ہے جو حضرت مرزا صاح مرزا صاحب نے اپنے والد بچپن ہی میں عبادت الہی کا شوق کی اس حالت کے متعلق لکھی ہے۔ جس میں آپ
کے زمانہ طفولیت اور جوانی کے وقت سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسے رنگ میں آپ
کی تربیت فرمائی تھی کہ جس کی وجہ سے دنیا کی محبت آپ کے دل میں پیدا ہی نہ ہونے پائی۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے والد اور بڑے بھائی کی دنیاوی حالت اس وقت بھی ایسی
تھی کہ وہ دنیاوی لحاظ سے معزز و ممتاز کہلاتے تھے۔ اور حکام ان کا ادب و لحاظ کرتے تھے۔
لیکن پھر بھی ان کا دنیا کے پیچھے پڑنا اور اپنی ساری عمر اس کے حصول کے لئے خرچ کر دینا لیکن
پھر بھی ان کا اس حد تک ان کو حاصل نہ ہونا جس حد تک کہ وہ اس پر خاندانی حق خیال کرتے
تھے اس پاک دل کو جو اپنے اندر کسی قسم کی میل نہ رکھتا تھا یہ بتا دینے کے لئے کافی تھا کہ دنیا
روزی چند و آخرت با خداوند ۔ چنانچہ اس نے اپنی بچپن کی عمر سے اس سبق کو ایسا یاد کیا کہ
اپنی وفات تک نہ بھلایا ۔ اور گو دنیا طرح طرح کے خوبصورت لباسوں میں اس کے سامنے آئی
اور اس کو اپنے راستہ سے ہٹا دینے کی کوشش کی لیکن اس نے کبھی اس طرف التفات نہ کی۔
اور اس سے ایسی جدائی اختیار کی کہ پھر اس سے کبھی نہ ملا۔
غرض مرزا صاحب کو اپنی بچپن کی عمر سے ہی اپنے والد صاحب کی زندگی میں ایک ایسا تلخ
نمونہ دیکھنے کا موقع ملا کہ دنیا سے آپ کی طبیعت سرد ہو گئی۔ اور جب آپ بہت ہی بچہ تھے تب
بھی آپ کی تمام تر خواہشات تر خواہشات رضائے الہی کے حصول میں ہی لگی ہوئی تھیں۔ چنانچہ آپ کے
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۳۷
سیرت مسیح موعود
سوانح نویس شیخ یعقوب علی صاحب آپ کے بارہ میں ایک عجیب واقعہ جو آپ کی نہایت بچپن
کی عمر کے متعلق ہے تحریر کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ جب آپ کی عمر نہایت چھوٹی تھی تو اس وقت
آپ اپنی ہم سن لڑکی کو جس سے بعد میں آپ کی شادی بھی ہو گئی کہا کرتے تھے کہ " نامرادے۔
دعا کر کہ خدا میرے نماز نصیب کرے۔"
اس فقرہ سے جو نہایت بچپن کی عمر کا ہے پتہ چلتا ہے ۔ کہ نہایت بچپن کی عمر سے آپ کے
دل میں کیسے جذبات موجزن تھے۔ اور آپ کی خواہشات کا مرکز کس طرح خدا ہی خدا ہو رہا
تھا۔ اور ساتھ ہی اس ذہانت کا پتہ چلتا ہے جو بچپن کی عمر سے آپ کے اندر پیدا ہو گئی تھی۔
کیونکہ اس فقرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت بھی آپ تمام خواہشات کا پورا کرنے والا خدا
تعالیٰ کو ہی سمجھتے تھے اور عبادت کی توفیق کا دینا بھی اس پر موقوف جانتے تھے۔ نماز پڑھنے کی
خواہش کرنا اور اس خواہش کو پورا کرنے والا خدا تعالیٰ کو ہی جانتا اور پھر جس گھر میں پرورش پا ہی
کر جس کے چھوٹے بڑے دنیا کو ہی اپنا خدا سمجھ رہے تھے ایک ایسی بات ہے جو سوائے کسی
ایسے دل کے جو دنیا کی ملونی سے ہر طرح پاک ہو اور دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کر دینے کے
لئے خدا تعالیٰ سے تائید یافتہ ہو نہیں نکل سکتی۔
پیدا ہوئے ہیں وہ نہایت جہالت کا زمانہ تھا اور حصول تعلیم کا زمانہ میں زمانہ میں آپ پیدا کا زمانہ لوگوں کی تعلیم کی طرف بہت ہی کم توجہ تھی۔ اور سکھوں کے زمانہ
کی بات تو یہاں تک مشہور ہے کہ اگر کسی کے نام کسی دوست کا کوئی خط آجاتا تو اس کے
پڑھوانے کے لئے اسے بہت مشقت اور محنت برداشت کرنی پڑتی تھی۔ اور بعض دفعہ مدت
تک خط پڑا رہتا تھا۔ اور بہت سے رؤساء بالکل ان پڑھ تھے۔ لیکن خدا تعالیٰ نے چونکہ آپ
سے بہت بڑا کام لینا تھا اس لئے آپ کی تعلیم کا اس نے آپ کے والد کے دل میں شوق پیدا کر
دیا۔ اور باوجود ان دنیاوی تفکرات کے جن میں وہ مبتلا تھے انہوں نے اس جہالت کے زمانہ میں
بھی اپنی اولاد کو اس زمانہ کے مناسب حال تعلیم دلانے میں کو تاہی نہ کی۔ چنانچہ جب آپ بچہ
ہی تھے تو آپ کے والد نے ایک استاد آپ کی تعلیم کے لئے ملازم رکھا جن کا نام فضل الہی تھا۔
ان سے حضرت مرزا صاحب نے قرآن مجید اور فارسی کی چند کتب پڑھیں۔ اس کے بعد دس
سال کی عمر میں فضل احمد نام ایک استاد ملازم رکھے گئے یہ استاد نہایت نیک اور دیندار آدمی
تھا۔ اور جیسا کہ حضرت مرزا صاحب خود تحریر فرماتے ہیں۔ آپ کو نہایت محنت اور محبت سے
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۳۸
سیرت مسیح موعود
تعلیم دیتا تھا۔ اس استاد سے حضرت صاحب نے صرف و نحو کی بعض کتب پڑھیں اس کے بعد
سترہ اٹھارہ سال کی عمر میں مولوی گل علی شاہ آپ کی تعلیم کے لئے ملازم رکھے گئے۔ ان سے
نحو، منطق اور حکمت کی چند کتب آپ نے پڑھیں۔ اور فن طبابت کی چند کتب اپنے والد
صاحب سے جو ایک نہایت تجربہ کار طبیب تھے پڑھیں۔ اور یہ تعلیم ان دنوں کے لحاظ سے جن
میں آپ تعلیم پا رہے تھے بہت بڑی تعلیم تھی۔ لیکن در حقیقت اس کام کے مقابلہ میں جو آپ
نے کرنا تھا کچھ بھی نہ تھی۔ چنانچہ ہم نے بعض وہ آدمی دیکھے ہیں جو آپ کے ساتھ ان
استادوں سے پڑھتے تھے جن کو آپ کے والد صاحب نے آپ کی تعلیم کے لئے ملازم رکھا تھا وہ
نهایت معمولی لیاقت کے آدمی تھے اور ان کو ایک معمولی خواندہ آدمی سے زیادہ وقعت نہیں
دی جا سکتی ۔ اور جو استاد آپ کی تعلیم کے لئے ملازم رکھے گئے تھے وہ بھی کوئی بڑے عالم نہ
تھے۔ کیونکہ اس وقت علم بالکل مفقود تھا۔ اور فارسی اور عربی کی چند کتب کا پڑھ لینے والا بڑا
عالم خیال کیا جاتا تھا۔ پس جن حالات کے ماتحت اور جن استادوں کی معرفت آپ کی تعلیم ہوئی
وہ ایسے تھے کہ ان کی وجہ سے آپ کو کوئی ایسی تعلیم نہیں مل سکتی تھی جو اس کام کے لئے آپ
کو تیار کر دیتی جس کے کرنے پر آپ نے مبعوث ہونا تھا۔ ہاں ! نا تھا۔ ہاں اس قدر اس تعلیم کا نتیجہ ضرور
ہوا۔ کہ آپ کو فارسی اور عربی پڑھنی آگئی اور فارسی میں اچھی طرح سے اور عربی میں قدرے
قلیل آپ بولنے بھی لگ گئے تھے۔ اس سے زیادہ آپ نے کوئی تعلیم نہیں حاصل کی۔ اور دینی
تعلیم تو با قاعدہ طور پر کسی استاد سے حاصل نہیں کی۔ ہاں آپ کو مطالعہ کا بہت شوق تھا۔ اور
آپ اپنے والد صاحب کے کتب خانہ کے مطالعہ میں اس قدر مشغول رہتے تھے کہ بارہا آپ
کے والد صاحب کو ایک تو اس وجہ سے کہ آپکی صحت کو نقصان نہ پہنچے اور ایک اس وجہ سے کہ
آپ اس طرف سے ہٹ کر ان کے کام میں مدد گار ہوں آپ کو روکنا پڑتا تھا۔
جب آپ تعلیم سے فارغ ہوئے
اس وقت گورنمنٹ برطانیہ کی
حکومت پنجاب میں مستحکم ہو چکی تھی۔ غدر کا پُر آشوب زمانہ بھی گزر چکا تھا۔ اور اہل ہند اس
بات کو اچھی طرح سمجھ چکے تھے کہ اب اس گورنمنٹ کی ملازمت ہی میں تمام عزت ہے اس
لئے مختلف شریف خاندانوں کے نوجوان اس کی ملازمت میں داخل ہو رہے تھے۔ ایسے حالات
کے ماتحت اور اس بات کو معلوم کر کے کہ حضرت مرزا صاحب کی طبیعت زمینداری کے
ملازمت کے حالات اور مسیحیوں سے مباحثات
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۳۹
سیرت مسیح موعود
کاموں میں بالکل نہیں لگتی اپنے والد صاحب کے مشورہ سے آ۔ آپ سیالکوٹ بحصول ملازمت
تشریف لے گئے اور وہاں ڈپٹی کمشنر صاحب کے دفتر میں ملازم ہو گئے۔ مگر اکثر وقت علمی
مشاغل میں ہی ہی گزرتا اور ملازمت سے فراغت کے اوقات میں یا تو آ۔ یا تو آپ خود مطالعہ کرتے یا
دوسرے لوگوں کو پڑھاتے تھے یا مذہبی مباحث میں حصہ لیتے تھے۔ اور اس وقت بھی آپ کی
پر ہیز گاری اور تقویٰ کا اتنا اثر تھا کہ باوجود اس کے کہ آر آپ بالکل نوجوان تھے۔ اور صرف
اٹھائیس سال کی عمر تھی۔ مگر بوڑھے بوڑھے آدمی مسلمانوں میں سے بھی اور ہندوؤں میں سے
بھی آپ کی عزت کرتے تھے لیکن آپ کی عادت اس وقت بھی خلوت پسندی کی تھی اپنے مکان
سے باہر کم جاتے اور اکثر وقت وہیں گزارتے ۔ مسیحی مشن ان دنوں پنجاب میں نیا نیا آیا تھا۔
اور مسلمان ان کے حملوں سے ناواقف تھے اور اکثر مسیحیوں سے شکست کھاتے۔ لیکن حضرت
مرزا صاحب سے جب کبھی بھی مسیحیوں کی گفتگو ہوئی۔ ان کو نیچا دیکھنا پڑا۔ چنانچہ پادریوں میں
سے جو لوگ حق پسند تھے وہ باوجود اختلاف مذہبی کے آپ کی بہت عزت کرتے ۔ چنانچہ آپ کا
سوانح نگار لکھتا ہے۔ ریورنڈ بٹلر ایم ۔ اے جو سیالکوٹ کے مشن میں کام کرتے تھے اور جن سے
حضرت صاحب کے بہت سے مباحثات ہوتے رہتے تھے۔ جب ولایت واپس جانے لگے تو خود
کچری میں آپ کے پاس ملنے کے لئے چلے آئے ۔ اور جب ڈپٹی کمشنر صاحب نے پوچھا کہ کس
طرح تشریف لائے ہیں تو ریورنڈ مذکور نے کہا کہ صرف مرزا صاحب کی ملاقات کے لئے ۔ اور
جہاں آپ بیٹھے تھے وہیں سیدھے چلے گئے اور کچھ دیر بیٹھ کر واپس چلے گئے۔ یہ ان دنوں کا
واقعہ ہے جب کہ گورنمنٹ برطانیہ کی نئی نئی فتح کو پادری لوگ اپنی فتح کی علامت قرار دیتے
تھے۔ اور ان میں تکبر اس قدر سرایت کر گیا تھا کہ ان دنوں میں جو کتب اسلام کے خلاف لکھی
گئی ہیں ان کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پادری صاحبان نے اس وقت شائد یہ خیال کر رکھا
تھا کہ چند ہی روز میں تمام مسلمانوں کو پکڑ کر بزور شمشیر گورنمنٹ مسیحی بنالے گی۔ اور وہ اسلام
اور بانی اسلام کے خلاف سخت سے سخت الفاظ استعمال کرنے سے بھی نہ رکھتے تھے۔ حتی کہ
بعض دانا یورپین صاحبان کو بھی ان تصانیف کو دیکھ کر لکھنا پڑا کہ ان تحریروں کی وجہ سے اگر
دوبارہ شہداء کی طرح غدر ر ہو جائے تو کوئی تعجب نہیں۔ اور یہ حالت اس وقت تک قائم رہی
جب تک کہ مسیحی پادریوں کو یہ یقین نہ ہو گیا کہ ہندوستان میں حکومت انگلستان کی ہے نہ کہ
پادریوں کی۔ اور یہ کہ کوئین وکٹوریہ کی گورنمنٹ بزور شمشیر دین مسیحی پھیلانے کی ہرگز
۱۸۵۷
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۴۰
سیرت مسیح موعود
روادار نہیں اور وہ کبھی پسند نہیں کرتی کہ کسی مذہب کی ناجائز طور پر دل آزادی کی جائے۔
غرض اس وقت مسیحیوں اور مسلمانوں سے تعلقات نہایت کشیدہ تھے۔ اور پادریوں کے اخلاق
ان دنوں میں صرف انہیں لوگوں تک محدود ہوتے تھے جو ان کی باتوں کی تصدیق کریں۔ مگر جو
آگے سے جواب دے بیٹھیں ان کے خلاف ان کا جوش بڑھ جاتا تھا۔ لیکن باوجود اس کے کہ
حضرت مرزا صاحب دین میں غیور تھے اور مذہبی مباحثات میں کسی سے نہ دیتے تھے ریورنڈ بٹلر
آپ کی نیک نیتی اور اخلاص اور تقویٰ کو دیکھ کر ۔ کر متاثر تھے۔ اور باوجود اس بات اس بات کو محسوس
کرنے کے کہ یہ شخص میرا شکار نہیں ہاں ممکن ہے کہ میں اس کا شکار ہو جاؤں۔ اور باوجود اس
طبعی نفرت کے جو ایک صید کو صیاد سے ہوتی ہے وہ دوسرے مذہبی مناظرین کی نسبت مرزا
صاحب سے مختلف سلوک کرنے پر مجبور ہوئے۔ اور جاتے وقت کچری میں ہی آپ سے ملنے
کے لئے آگئے اور آ۔ آگئے اور آپ سے ملے بغیر جانا پسند نہ کیا۔
قریباً چار سال آپ سیالکوٹ میں ملازم رہے علیحد گی ملازمت اور پیروی مقدمات لیکن نہایت کراہت کے ساتھ ۔ آخر والد
-
صاحب کے لکھنے پر فوراً استعفاء دے کر واپس آگئے اور اپنے والد صاحب کے حکم کے ماتحت
ان کے زمینداری مقدمات کی پیروی میں لگ گئے لیکن آپ کا دل اس کام پر نہ لگتا تھا۔ چونکہ
آپ اپنے والدین کے نہایت فرمانبردار ار تھے اس لئے والد صاحب کا حکم تو نہ ٹالتے تھے۔ لیکن
اس کام میں آپ کا دل ہر گز نہ لگتا تھا۔ چنانچہ ان دنوں کے آ۔ دنوں کے آپ کو دیکھنے والے لوگ بیان
کرتے ہیں کہ بعض اوقات نات کسی مقدمہ میں ہار کر آتے تو آپ کے چہرہ پر بشاشت کے آثار
ہوتے تھے اور لوگ سمجھتے کہ شائد فتح ہو گئی ہے۔ پوچھنے پر معلوم ہو تا کہ ہار گئے ہیں۔ جب وجہ
دریافت کی جاتی تو فرماتے کہ ہم نے جو کچھ کرنا تھا کر دیا منشائے الہی یہی تھا اور اس مقدمہ کے
ختم ہونے سے فراغت تو ہو گئی ہے یاد الہی میں مصروف رہنے کا موقعہ ملے گا۔ یہ زمانہ آپ کا
عجیب کشمکش کا زمانہ تھا۔ والد صاحب چاہتے تھے کہ آپ یا تو زمینداری کے کام میں مصروف
ہوں یا کوئی ملازمت اختیار کریں اور آپ ان دونوں باتوں سے متنفر تھے۔ اور اس لئے اکثر
طعن و تشنیع کا شکار رہتے تھے جب تک آ۔ آپ کی والدہ صاحبہ زندہ رہیں آپ پر ایک سپئر کے طور
پر رہیں۔ لیکن ان کی وفات کے بعد آ۔ بعد آپ اپنے والد صاحب اور بھا اور بھائی صاحب کی ملامت کا اکثر
نشانہ ہو جاتے۔ اور بعض دفعہ لوگ سمجھتے تھے کہ آپ کا دنیاوی کاموں سے متنفر ہونا سستی کی