سیرت مسیح موعودؑ

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2

انوار العلوم جلد - ۳
۳۴۱
سیرت مسیح موعود
جاتے
وجہ سے ہے۔ چنانچہ آپ فرمایا کرتے تے تھے کہ بعض دفعہ آپ کے والد نہایت افسردہ ہو ۔
تھے اور کہتے تھے کہ میرے بعد اس لڑکے کا کس طرح گزارہ ہو گا۔ اور اس بات پر ان کو سخت
رنج تھا کہ یہ اپنے بھائی کا دست نگر رہے گا۔ اور کبھی کبھی وہ آپ کے مطالعہ پر چڑ کر آپ کو
ملاں بھی کہہ دیا کرتے تھے۔ اور فرماتے تھے کہ یہ ہمارے گھر میں ملاں کہاں سے پیدا ہو گیا ہے۔
لیکن باوجود اس کے خود ان کے دل میں بھی آپ کا رعب تھا اور جب کبھی وہ اپنی دنیاوی
نا کامیابی کو یاد کرتے تھے تو دینی باتوں میں آپ کے استغراق کو دیکھ کر خوش ہوتے تھے۔ اور اس
وقت فرماتے تھے کہ اصل کام تو یہی ہے جس میں میرا بیٹا لگا ہوا ہے۔ لیکن چونکہ ان کی ساری
عمر دنیا کے کاموں میں گذری تھی اس لئے افسوس کا پہلو غالب رہتا تھا۔ مگر حضرت مرزا صاحب
اس بات کی بالکل پرواہ نہ کرتے تھے بلکہ کسی وقت قرآن و حدیث اپنے والد صاحب کو بھی
سنانے کے لئے بیٹھ جاتے تھے۔ اور یہ ایک عجیب نظارہ تھا کہ باپ اور بیٹا دو مختلف کاموں میں
لگے ہوئے تھے اور دونوں میں سے ہر ایک دوسرے کو شکار کرنا چاہتا تھا۔ باپ چاہتا تھا کہ کسی
طرح بیٹے کو اپنے خیالات کا شکار کرے اور دنیاوی عزت کے حصول میں لگاوے اور بیٹا چاہتا تھا
کہ اپنے باپ کو دنیا کے خطرناک پھندہ سے آزاد کر کے اللہ تعالیٰ کی محبت کی کو لگا دے۔ غرض
یہ عجیب دن تھے جن کا نظارہ کھینچنا قلم کا کام نہیں۔ ہر ایک شخص اپنی اپنی طاقت کے مطابق اپنے
دل کے اندر ہی اس کا نقشہ کھینچ سکتا ہے۔ انا ہے۔ ان دنوں آپ کے سامنے پھر ملازمت کا سوال پیش
ریاست کپور تھلہ کے محکمہ تعلیم کا افسر بنانے کی تجویز ہوئی لیکن آپ نے نامنظور کر
دیا۔ اور اپنے والد صاحب کے ہموم و عموم کو دیکھ کر اس بات کو ہی پسند فرمایا کہ جس تنگی سے
بھی گزارہ ہو گھر پر ہی رہیں اور ان کے کاموں میں جہاں تک ہو سکے ہاتھ بٹائیں ۔ گو جیسا کہ
پہلے بتایا جا چکا ہے آپ کا دل اس کا آپ کا دل اس کام کی طرف بھی راغب نہ تھا لیکن آپ اپنے والد صاحب
کے حکم کے ماتحت اور ان کے آخری ایام کو جہاں تک ہو سکے بآرام کرنے کے لئے اس کام میں
لگے ضرور رہتے تھے۔ گوفتح و شکست سے آپ کو دلچسپی نہ تھی۔
ہوا۔ اور ریا۔
صاحب کی
حضرت مسیح موعود کو اس زمانہ میں اپنے والد صاح
ایک مقدمہ میں نشان الہی مدد کے لئے ان کے دنیاوی کاموں میں لگے ہوئے تھے لیکن
آپ کا دل کسی اور طرف تھا اور دست در کار دل بایار کی مثال بنے ہوئے ہوئے تھے۔ مقدمات سے
ذرا فارغ ہوتے تو خدا تعالیٰ کی یاد میں مشغول ہو جاتے ۔ اور ان سفروں میں جو آپ کو ان

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۴۲
سیرت مسیح موعود
سے آ۔
دنوں مقدمات میں کرنے پڑتے آپ ایک وقت کی نماز بھی بے وقت نہ ہونے دیتے ہونے دیتے بلکہ اپنے
اوقات پر نماز ادا کرتے بلکہ مقدمات کے وقت بھی نماز کو ضائع نہ ہونے دیتے ۔ چنانچہ ایک
دفعہ تو ایسا ہوا۔ کہ آپ ایک ضروری مقدمہ کے لئے جس کا اثر بہت سے مقدمات پر پڑتا تھا۔
اور جس کے آپ کے حق میں ہو جانے کی صورت میں آپ کے بہت سے حقوق محفوظ ہو جاتے
تھے ۔ عدالت میں تشریف لے گئے اس وقت کوئی ضروری مقدمہ پیش تھا اس میں دیر ہوئی اور
نماز کا وقت آگیا۔ جب آپ نے دیکھا کہ مجسٹریٹ تو اس مقدمہ میں مصروف ہے اور نماز کا
وقت تنگ ہو رہا ہے تو آپ نے اس مقدمہ کو خدا کے حوالے کیا۔ اور خود ایک طرف جا کر
وضوء کیا اور درختوں کے سایہ تلے نماز پڑھنی شروع کر دی۔ جب نماز شروع کر دی تو عدالت
آپ کے نام پر آواز پڑی آپ آرام سے نماز پڑھتے رہے اور بالکل اس طرف توجہ نہ کی۔
جب نماز سے فارغ ہوئے تو یقین تھا کہ مقدمہ میں فریق مخالف کو یکطرفہ ڈگری مل گئی ہو گی
کیونکہ عدالت ہائے کا قاعدہ ہے کہ جب ایک فریق حاضر عدالت نہ ہو تو فریق مخالف کو یکطرفہ
ڈگری دی جاتی ہے۔ اسی خیال میں عدالت میں پہنچے ۔ چنانچہ جب عدالت میں پہنچے تو معلوم ہوا
کہ مقدمہ کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔ لیکن چونکہ فیصلہ عدالت معلوم کرنا ضروری تھا جا کر دریافت کیا تو
معلوم ہوا کہ مجسٹریٹ نے جو ایک انگریز تھا کا غذات پر ہی فیصلہ کر دیا اور ڈگری آپ کے حق
میں دی ۔ اور اس طرح خدا تعالیٰ نے آپ کی طرف سے وکالت کی۔ غرض آپ ان دنیاوی
کاموں میں اس طرح مشغول تھے جس طرح ایک شخص سے کوئی ایسا کام کرایا جائے جس کے
کرنے پر وہ راضی نہ ہو حالانکہ وہ کام خود آپ کے نفع کا تھا کیونکہ آپ کے والد صاحب کی
جائداد کا محفوظ ہونا در حقیقت آپ کی جائداد کا محفوظ ہونا تھا کیونکہ آپ ان کے وارث تھے۔
پس آپ کا باوجود عاقل و بالغ ہونے کے اس کام سے بیزار رہنا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ
آپ دنیا سے بکلی متنفر تھے اور خدا تعالیٰ ہی آپ کا مقصود تھا۔
محنت اور جفاکشی کی عادت باوجود اس کے کہ آپ دنیا ہے ایسے تنفر تھے آپ کست ہرگز نہ تھے بلکہ نہایت محنت کش تھے اور خلوت کے دلدادہ
ہونے کے باوجود مشقت سے نہ گھبراتے تھے۔ اور بارہا ایسا ہو ہوتا تھا کہ آ۔ آپ کو جب کسی سفر پر جانا
پڑتا تو سواری کا گھوڑا نوکر کے ہاتھ آگے روانہ کر دیتے اور آپ پیادہ پائیں پچیس کوس کا سفر
طے کر کے منزل مقصود پر پہنچ جاتے بلکہ اکثر اوقات آپ پیادہ ہی سفر کرتے تھے اور سواری پر کم

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۴۳
سیرت مسیح موعود
مکالمہ الہیہ کا آغاز
८
چڑھتے تھے۔ اور یہ عادت پیادہ چلنے کی آپ کو آخر عمر تک تھی۔ ستر سال سے متجاوز عمر میں
جب کہ بعض سخت بیماریاں آپ کو لاحق تھیں اکثر روزانہ ہوا خوری کے لئے جاتے تھے اور چار
پانچ میل روزانہ پھر آتے ۔ اور بعض اوقات سات میل پیدل پھر لیتے تھے ۔ اور بڑھاپے سے
پہلے کا حال آپ بیہ آپ بیان فرمایا کرتے تھے کہ بعض اوقات صبح کی نماز سے پہلے پہلے اٹھ کر نماز کا وقت
سورج نکلنے سے سوا گھنٹہ پہلے ہوتا ہے) سیر کے لئے چل پڑتے تھے ۔ اور وڈالہ تک پہنچ کر (جو
بٹالہ سڑک پر قادیان سے قریبا ساڑھے پانچ میل پر ایک گاؤں ہے) صبح کی نماز کا وقت ہوتا تھا۔
آپ کی عمر تقریبا چالیس سال کی تھی۔ جب کہ ۱۸۷۶ء میں آپ کے
والد صاحب یک دفعہ بیمار ہوئے اور گو ان کی بیماری چنداں خوفناک نہ
تھی لیکن حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالی نے بذریعہ الہام بتایا ۔ کہ وَ السَّمَاءِ وَ الطَّارِق (تذکره
صفحه ۲۴ ایڈیشن چهارم) یعنی رات کے آنے والے کی قسم تو کیا جانتا ہے کہ کیا ہے رات کو آئے
والا۔ اور ساتھ ہی تفہیم ہوئی کہ اس الہام میں آپ کے والد صاحب کی وفات کی خبر دی گئی ہے
جو کہ بعد مغرب واقعہ ہوگی۔ گو حضرت صاحب کو اس سے پہلے ایک مدت سے رویائے صالحہ ہو
رہے تھے جو اپنے وقت پر نہایت صفائی سے پورے ہوتے تھے اور جن کے گواہ ہندو اور سکھ
بھی تھے۔ اور اب تک بعض ان میں سے موجود ہیں۔ لیکن الہامات میں سے یہ پر
یہ
پہلا الہام ہے جو
آپ پ کو ہوا اور اس الہام کے ذریعہ سے گویا خدا تعالیٰ نے اپنی محبت کے۔
آپ کو بتایا کہ تیرا
دنیاوی باپ فوت ہوتا ہے لیکن آج سے میں تیرا آسمانی باپ ہوتا ہوں۔ غرض پہلا الهام جو
حضرت مسیح موعود کو ہوا۔ وہ یہی تھا جس میں آپ کو آپ کے والد صاحب کی وفات کی خبر دی
گئی تھی۔ اس خبر پر بالطبع آپ کے دل میں رنج پیدا ہونا تھا۔ چنانچہ آپ کو اس خبر سے صدمہ
پیدا ہوا۔ اور دل میں خیال گزرا کہ اب ہمارے گزارے کی کیا صورت ہو گی۔ جس پر دوسری
دفعہ پھر الہام ہوا اور آپ کو اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے تسلی دی۔ اس واقعہ کو میں اس جگہ خود
حضرت مسیح موعود کے الفاظ میں لکھ دینا مناسب سمجھتا ہوں۔ آپ تحریر فرماتے ہیں۔
کے ساتھ آ۔
” جب مجھے یہ خبر دی گئی کہ میرے والد آپ کے والد کی وفات اور الہی تصرفات صاحب آفتاب غروب ہونے کے بعد فوت
ہو جائیں گے۔ تو بموجب مقتضائے بشریت کے مجھے اس خبر کے سننے سے درد پہنچا۔ اور چونکہ
ہماری معاش کے اکثر وجوہ انہی کی زندگی سے وابستہ تھے اور وہ سرکار انگریزی کی طرف سے

انوار العلوم جلد - ۳
۳۴۴
سیرت مسیح موعود
پنشن پاتے تھے۔ اور نیز ایک رقم کثیر انعام کی پاتے تھے۔ جو ان کی حیات سے مشروط تھی۔ اس
لئے یہ خیال گذرا کہ ان کی وفات کے بعد کیا ہو گا۔ اور دل میں خوف پیدا ہوا۔ کہ شاید تنگی اور
تکلیف کے دن ہم پر آئیں گے۔ اور یہ سارا خیال بجلی کی چمک کی طرح ایک سیکنڈ سے بھی کم
عرصہ میں دل میں گزر گیا تب اسی وقت غنودگی ہو کر یہ دوسرا الهام ہوا ۔ الَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
یعنی کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے۔ اس الہام الٹی کیساتھ ایسا دل قوی ہو گیا کہ جیسے ایک
سخت درد ناک زخم کسی مرہم سے ایک دم میں اچھا ہو جاتا ہے۔۔۔ جب مجھ کو الہام ہوا کہ
الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ تو میں نے اسی وقت سے سمجھ لیا کہ خدا مجھے ضائع نہیں کرے گا۔
تب میں نے ایک ہندو کھتری ملاوائل نام کو جو ساکن قادیان ہے اور ابھی تک زندہ ہے (انکی
۱۹۵ ء میں وفات ہوئی ۔ مرتب کنندہ) وہ الہام لکھ کر دیا اور سارا قصہ اسکو سنایا اور اس کو امر تسر بھیجا
که تا حکیم مولوی محمد شریف کلانوری کی معرفت اسکو کسی نگینہ میں کھدوا کر اور مہر بنوا کر لے
آوے۔ اور میں نے اس ہندو کو اس کام کے لئے محض اس غرض سے اختیار کیا کہ تا وہ اس عظیم
الشان پیش گوئی کا گواہ ہو جاوے۔ چنانچہ مولوی صاحب موصوف کے ذریعہ سے وہ انگشتری
بصرف مبلغ پانچ روپیہ تیار ہو کر میرے پاس پہنچ گئی۔ جو اب تک میرے پاس موجود ہے۔ جس کا
نشان یہ ہے" (حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۱۹ ۲۲۰۰ )
الدف
الیس بکا عبد)
غرض جس دن حضرت صاحب کے والد صاحب نے وفات پائی تھی۔ اس دن مغرب سے
چند گھنٹے پہلے ان کی وفات کی اطلاع آپ کو دی گئی ۔ اور بعد میں خدا تعالیٰ نے تسلی فرمادی کہ
گھبراؤ نہیں۔ اللہ تعالیٰ خود ہی تمہارا انتظام فرمادے گا۔ جس دن یہ الہامات ہوئے اسی دن شام
کو بعد مغرب آپ کے والد صا صاحب فوت ہو گئے اور آر اور آپ کی زندگی کا ایک نیا دور شروع ہوا۔
آپ کے والد صاحب کی جائداد کچھ مکانات اور
بعض مشکلات پر آپ کا استقلال دکانات بٹالہ ، امر تسر اور گورداسپور میں تھی۔ اور
کچھ مکانات اور دکانیں اور زمین قادیان میں تھی۔ چونکہ آپ دو بھائی تھے۔ اس لئے شرعاء
قانونا وہ جاندار آپ دونوں کے حصہ میں آتی تھی۔ چونکہ آپ کا حصہ آپ کے گزارہ کے
کافی تھا لیکن آپ نے اپنے بڑے بھائی سے وہ جائداد تقسیم نہیں کرائی اور جو کچھ وہ دیتے اس
کے لئے

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۴۵
سیرت مسیح موعود
حصہ تھا۔
پر گزارہ کر لیتے اور اس طرح گویا والد کے قائم مقام آپ کے بڑے بھائی ہو گئے۔ لیکن چونکہ
وہ ملازم تھے اور گورداسپور رہتے تھے ۔ اس لئے ان دنوں آپ کو بہت تکلیف ہو گئی حتیٰ کہ
ضروریات زندگی کے حاصل کرنے میں بھی آپ کو بہت تکلیف ہوتی تھی۔ اور یہ تکلیف آپ
کو آپ کے بھائی کی وفات تک برابر رہی۔ اور یہ گویا آپ کے لئے آزمائش کے سال تھے اور
آپ نے ان آزمائش کے دنوں میں صبرو استقلال سے کام لیا ۔ وہ آپ کے درجہ کی بلندی کی
بین علامت ہے کیونکہ باوجود اس کے کہ آپ کا اپنے والد صاحب کی مترو کہ جائداد پر برابر کا
تھا پھر بھی آپ نے ان کی دنیا کی رغبت دیکھ کر ان سے اپنا حصہ طلب نہ کیا اور محض کھانے
اور کپڑے پر کفایت کی ۔ گو آپ کے بھائی بھی اپنی طبیعت کے مطابق آپ کی ضروریات کے
پورا کرنے کی کوشش کرتے تھے اور آپ سے ایک حد تک محبت بھی رکھتے تھے اور کسی قدر
ادب بھی کرتے تھے لیکن باوجود اس کے چونکہ وہ دنیا داری میں بالکل منہمک تھے اور حضرت
صاحب دنیا سے بالکل متنفر تھے اس لئے وہ آپ کو ضرورت زمانہ سے ناواقف اور ست سمجھتے
تھے اور بعض دفعہ اس بات پر اظہار افسوس بھی کرتے تھے کہ آپ کسی کام کی طرف متوجہ
نہیں ہوتے۔ چنانچہ ایک دفعہ کسی اخبار کے منگوانے کے لئے آپ نے ان سے ایک نہایت
قلیل رقم منگوائی تو انہوں نے باوجود اس کے کہ آپ کی جائداد پر قابض تھے انکار کر دیا اور کہا
کہ یہ اسراف ہے۔ کام تو کچھ کرتے نہیں اور یونہی بیٹھے کتب و اخبار کا مطالعہ کرتے رہتے
ہیں۔ غرض آپ کے بھائی صاحب بوجہ دنیا داری میں کمال درجہ کے مشغول ہونے کے آپ کی
ضروریات کو نہ خود سمجھ سکتے تھے اور نہ ان کو پورا کرنے کی طرف متوجہ تھے جس کی وجہ سے
آپ کو بہت کچھ تکلیف پہنچتی ۔ مگر اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ تھی کہ آپ کے بھائی
بھی اکثر قادیان سے باہر رہتے تھے اور ان کے پیچھے ان کے منتظمین آپ کے تنگ کرنے میں
خاص طور پر کوشاں رہتے۔
انہی ایام میں آپ کو بتایا گیا کہ الہی
آپ کا مجاہدہ ، ایثار اور خدمت اسلام انعامات کے حاصل کرنے کے لئے کچھ
مجاہدہ کی بھی ضرورت ہے اور یہ کہ آپ کو روزے رکھنے چاہئیں۔ اس حکم کے ماتحت آپ نے
متواتر چھ ماہ کے روزے رکھے۔ اور بارہا ایسا ہوتا تھا کہ آپ کا کھانا جب گھر سے آتا تو آپ ماہ اور
بعض غرباء میں تقسیم کر دیتے اور جب روزہ کھول کر گھر سے کھانا منگواتے تو وہاں سے صاف

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۴۶
سیرت مسیح موعود
جواب ملتا۔ اور آپ صرف پانی پر یا اور کسی ایسی ہی چیز پر وقت گزار لیتے۔ اور صبح پھر آٹھ پہرہ
ہی روزہ رکھ لیتے ۔ غرض یہ زمانہ آپ کے لئے ایک بڑے مجاہدات کا زمانہ تھا۔ جسے آپ نے
نہایت صبر و استقلال سے گزارا۔ سخت سے سخت تکالیف کے ایام میں بھی اشارہ اور کنایہ کبھی
جائداد میں سے اپنا حصہ لینے کی تحریک نہیں کی۔
نہ صرف روزوں کے دنوں میں بلکہ یوں بھی آپ کی ہمیشہ عادت تھی کہ ہمیشہ کھانا غرباء میں
بانٹ دیتے تھے۔ اور بعض دفعہ ایک چپاتی کا نصف جو ایک چھٹانک سے زیادہ نہیں ہو سکتا آپ
کے لئے بچتا اور آپ اس پر گزارہ کرتے تھے۔ بعض دفعہ صرف چنے بھنوا کر کھا لیتے اور اپنا
کھانا سب غرباء کو دے دیتے۔ چنانچہ کئی غریب آپ کے ساتھ رہتے تھے اور دونوں بھائیوں کی
مجلسوں میں زمین و آسمان کا فرق تھا۔ ایک بھائی کی مجلس میں سب کھاتے پیتے آدمی جمع ہوتے
تھے اور دوسرے بھائی کی مجلس میں غریبوں اور محتاجوں کا ہجوم رہتا تھا جن کو وہ اپنی قلیل
خوراک میں شریک کرتا تھا اور اپنی جان پر ان کو مقدم کر لیتا تھا۔
انہی ایام میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدمت اسلام کے لئے کوشش شروع کی
اور مسیحیوں اور آریوں کے مقابلہ میں اخبارات میں مضامین لکھنے شروع کئے۔ جن کی وجہ سے
آپ کا نام خود بخود گوشۂ تنہائی سے نکل کر میدان شہرت میں آگیا لیکن آپ خود اس گوشہء تنہائی
میں ہی تھے اور باہر کم نکلتے تھے۔ بلکہ مسجد کے ایک حجرہ میں جو صرف ۶ × ۵ فٹ کے قریب لمبا
اور چوڑا تھا رہتے تھے اور اگر کوئی آدمی ملنے کے لئے آجاتا تو مسجد سے باہر نکل کر بیٹھ جاتے یا
گھر میں آکر بیٹھے رہتے۔ غرض اس زمانہ میں آپ کا نام تو باہر نکلنا شروع ہوا لیکن آپ باہر نہ
نکلے بلکہ اسی گوشہ تنہائی میں زندگی بسر کرتے ۔
ان مجاہدات کے دنوں میں آپ کو کثرت سے الہامات ہونے شروع ہو گئے اور بعض امور
غیرہ پر بھی اطلاع ملتی رہی۔ جو اپنے وقت پر پورے ہو جاتے۔ اور آپ کے ایمان کی زیادتی کا
موجب ہوتے۔ اور آپ کے دوست جن میں بعض ہندو اور سکھ بھی شامل تھے ان باتوں کو دیکھ
دیکھ کر حیران ہوتے ۔
९९
پہلے تو آپ نے صرف اخبارات میں مضامین دینے
اشتہار کتاب ” براہین احمدیہ " شروع کئے۔ لیکن جب دیکھا کہ دشمنان اسلام اپنے
حملوں میں بڑھتے جاتے ہیں اور مسلمان ان کے حملوں کی تاب نہ لاکر پسپا ہو رہے ہیں تو آپ

اندار العلوم جلد ۳۰
۳۴۷
سیرت مسیح موعود
کے دل میں غیرت اسلام نے جوش مارا اور آپ نے اللہ تعالیٰ کے الہام و وحی کے ماتحت مأمور
ہو کر ارادہ کیا کہ ایک ایسی کتاب تحریر فرمائیں جس میں اسلام کی صداقت کے وہ اصول بیان
کئے جائیں جن کے مقابلہ سے مخالف عاجز ہوں اور آئندہ ان کو اسلام کے مقابلہ کی جرات نہ
ہو۔ اور اگر وہ مقابلہ کریں تو ہر ایک مسلمان ان کے حملہ کو رد کر سکے۔ چنانچہ اس ارادہ کے
آپ نے وہ عظیم الشان کتاب لکھنی شروع کی جو براہین احمدیہ کے نام سے مشہور ہے اور
جس کی نظیر کسی انسان کی تصانیف میں نہیں ملتی۔ جب ایک حصہ مضمون کا تیار ہو گیا تو اس کی
ساتھ
اشاعت کے لئے آپ نے مختلف جگہ پر تحریک کی۔ اور بعض لوگوں کی امداد سے جو آپ کے
مضامین کی وجہ سے پہلے ہی آپ کی لیاقت کے قائل تھے اس کا پہلا حصہ جو صرف اشتہار کے
طور پر تھا شائع کیا گیا۔ اس حصہ کا شائع ہوتا تھا کہ ملک میں شور پڑ گیا اور گو پہلا حصہ صرف
کتاب کا اشتہار تھا لیکن اس میں بھی صداقت کے ثابت کرنے کے لئے ایسے اصول بتائے گئے
تھے کہ ہر ایک شخص جس نے اسے دیکھا اس کتاب کی عظمت کا قائل ہو گیا اس اشتہار میں آپ
نے یہ بھی شرط رکھی تھی کہ اگر وہ خوبیاں جو آپ اسلام کی پیش کریں گے وہی کسی اور مذہب کا
پیرو اپنے مذہب میں دکھادے یا ان سے نصف بلکہ چوتھا حصہ ہی اپنے مذہب میں ثابت کر دے
تو آپ اپنی سب جائداد جس کی قیمت دس ہزار روپے کے قریب ہو گی اسے بطور انعام کے دیں
گے۔ (یہ ایک ہی موقعہ ہے جس میں آپ نے اپنی جائداد سے اس وقت فائدہ اٹھایا اور اسلام
کی خوبیوں کے ثابت کرنے کے لئے بطور انعام مقرر کیا تاکہ مختلف مذاہب کے پیرو کسی طرح
میدان مقابلہ میں آجائیں اور اس طرح اسلام کی فتح ثابت ہو) یہ پہلا حصہ ۱۸۸۰ء میں شائع
ہوا۔ پھر اس کتاب کا دوسرا حصہ ۱۸۸۱ء میں اور تیسرا حصہ ۱۸۸۲ء میں اور چوتھا حصہ ۱۸۸۴ء
میں شائع ہوا۔ گو جس رنگ میں آپ کا ارادہ کتاب لکھنے کا تھا وہ درمیان میں ہی رہ گیا۔ کیونکہ
اس کتاب کی تحریر کے درمیان میں ہی آپ کو بذریعہ الہام بتایا گیا کہ آپ کے لئے اشاعت
اسلام کی خدمت کسی اور رنگ میں مقدر ہے۔ لیکن جو کچھ اس کتاب میں لکھا گیا وہی دنیا کی
آنکھیں کھولنے کے لئے کافی تھا اور اس کتاب کی اشاعت کے بعد آپ کے دوست دشمن سب
کو آپ کی قابلیت کا اقرار کرنا پڑا ۔ اور مخالفین اسلام پر ایسا رعب پڑا کہ ان میں سے کوئی اس
کتاب کا جواب نہ دے سکا۔ مسلمانوں کو اس قدر خوشی حاصل ہوئی کہ وہ بلا آپ کے دعوئی
کے آپ کو مجدد تسلیم کرنے لگے اور اس وقت کے بڑے بڑے علماء آپ کی لیاقت کا لوہا مان

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۴۸
سیرت مسیح موعود
گئے۔ چنانچہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو اس وقت تمام اہل حدیث وہابی فرقہ کے سرگروہ
تھے اور وہابی فرقہ میں ان کو خاص عزت حاصل تھی اور اسی وجہ سے گورنمنٹ کے ہاں بھی ان
کی عزت تھی۔ انہوں نے اس کتاب کی تعریف میں ایک لمبا آرٹیکل لکھا اور بڑے زور سے
اس کی تائید کی۔ اور لکھا کہ تیرہ سو سال میں اسلام کی تائید میں ایسی کتاب کوئی نہیں لکھی گئی۔
اس
کثرت الہام اور غیب کی خبریں اور آپ کے بھائی صاحب کی وفات
کتاب
میں حضرت مسیح موعود نے اپنے بعض الهامات بھی لکھے ہیں۔ جن میں سے بعض کا بیان کر دینا
یہاں مناسب ہو گا کیونکہ بعد کے واقعات سے ان کے غلط یا درست ہونے کا پتہ لگتا ہے۔
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسکو قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا۔ اور
بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ
يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ" (تذكره صفحه ٥٠ ایڈیشن چهارم) " بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت
ڈھونڈیں گے ۔ " ( تذکرہ صفحہ ۱۰ ایڈیشن چهارم)
یہ وہ الہامات ہیں جو براہین احمدیہ ۱۸۸۴ء میں شائع کئے گئے تھے۔ جب کہ آپ دنیا میں
ایک کسمپرس آدمی کی حالت میں تھے۔ لیکن اس کتاب کا نکلنا تھا کہ آپ کی شہرت ہندوستان میں
دور دور تک پھیل گئی۔ اور بہت لوگوں کی نظریں مصنف براہین احمدیہ کی طرف لگ گئیں کہ یہ
اسلام کا پشتی بان ہو گا اور اسے دشمنوں کے حملوں سے بچائے گا۔ اور یہ خیال ان کا درست تھا
لیکن خدا تعالیٰ اسے اور رنگ میں پورا کرنے والا تھا۔ اور واقعات یہ ثابت کرنے والے تھے کہ
جو لوگ ان دنوں اس پر جان فدا کرنے کے لئے تیار ہو گئے تھے وہی اس کے خون کے پیاسے ہو
جائیں گے۔ اور ہر طرح اس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ اور آپ کی قبولیت کسی
انسانی امداد کے سہارے نہیں بلکہ خدا تعالی کے زبردست حملوں کے ذریعہ مقدر تھی۔
۱۸۸۴ء میں آپ کے بھائی صاحب بھی فوت ہو گئے اور چونکہ وہ لاولد تھے اس لئے ان
کے وارث بھی آپ ہی تھے ۔ لیکن اس وقت بھی آپ نے ان کی بیوہ کی دلدہی کے لئے جائداد
پر قبضہ نہ کیا۔ اور ان کی درخواست پر نصف حصہ تو مرزا سلطان احمد صاحب کے نام پر لکھ دیا ۔
جنہیں آپ کی بھاوج نے رسمی طور پر متبنی قرار دیا تھا۔ آپ نے تبنیت کے سوال پر تو صاف
لکھ دیا کہ اسلام میں جائز نہیں۔ لیکن مرزا غلام قادر مرحوم کی بیوہ کی دلد ہی اور خبر گیری کے
ه تذکره ها

انوار العلوم جلد - ۳
۳۴۹
سیرت مسیح موعود
لئے اپنی جائداد کا نصف حصہ بخوشی خاطر دے دیا اور باقی نصف پر بھی خود قبضہ نہ کیا۔ بلکہ مدت
تک آپ کے رشتہ داروں ہی کے قبضہ میں رہا۔
بھائی صاحب کی وفات خلق خدا کا رجوع ۔ دوسری شادی ۔ اعلان دعوی حقہ کے ڈیڑھ سال بعد آپ
نے الہام الہی کے ماتحت دوسری شادی دہلی میں کی۔ چونکہ براہین احمدیہ شائع ہو چکی تھی اب
کوئی کوئی شخص آپ کو دیکھنے کے لئے آنے لگا تھا۔ اور قادیان جو دنیا سے بالکل ایک کنارہ پر
ہے مہینہ دو مہینے کے بعد کسی نہ کسی مہمان کی قیام گاہ بن جاتی تھی۔ اور چونکہ لوگ براہین
احمدیہ سے واقف ہوتے جاتے تھے آپ کی شہرت بڑھتی جاتی تھی۔ اور یہ براہین احمدیہ ہی تھی
جسے پڑھ کر وہ عظیم الشان انسان جس کی لیاقت اور علمیت کے دوست دشمن قائل تھے اور جس
حلقہ میں وہ بیٹھتا تھا خواہ یورپینوں کا ہو یا دیسیوں کا اپنی لیاقت کا سکہ ان سے منواتا تھا آپ کا
عاشق و شیدا ہو گیا ۔ ا را ہو گیا۔ اور باوجود خود ہی ہزاروں کا معشوق ہونے کے آپ کا عاشق ہونا اس نے
اپنا فخر سمجھا ۔ میری مراد استاذی المکرم حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب سے ہے۔ جو
براہین احمدیہ کی اشاعت کے وقت جموں میں مہاراجہ صاحب کے خاص طبیب تھے۔ انہوں نے
وہاں ہی براہین احمدیہ پڑھی اور ایسے فریفتہ ہوئے کہ تادم مرگ حضرت صاحب کا دامن نہ
چھوڑا ۔
غرض براہین احمدیہ کا اثر رفتہ رفتہ بڑھنا شروع ہوا۔ اور بعض لوگوں نے آ۔ نے آپ کی خدمت
میں درخوست کی کہ کی کہ آپ بیعت لیں۔ لیکن آپ نے بیعت لینے سے ہمیشہ انکار کیا اور یہی جواب
دیا کہ ہمارے سب کام خدائے تعالی کے ہاتھ میں ہیں۔ حتی کہ ۱۸۸۸ء کا دسمبر آگیا ۔ جب کہ
آپ کو الہام کے ذریعے لوگوں سے بیعت لینے کا حکم دیا گیا۔ اور پہلی بیعت ۱۸۸۹ء میں لدھیانہ
کے مقام پر میاں احمد جان نامی ایک مخلص تھے ان کے مکان پر ہوئی۔ اور سب سے پہلے حضرت
مولانا مولوی نور الدین نے بیعت کی اور اس دن چالیس کے قریب آدمیوں نے بیعت
کی۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ کچھ لوگ بیعت میں شامل ہوتے رہے۔ لیکن ۱۸۹۱ء میں ایک
اور تغیر عظیم ہوا۔ یعنی حضرت مرزا صاحب کو الہام کے ذریعے بتایا گیا کہ حضرت مسیح ناصری
جن کے دوبارہ آنے کے مسلمان اور مسیحی دونوں قائل ہیں فوت ہو چکے ہیں۔ اور ایسے فوت
ہوئے ہیں کہ پھر واپس نہیں آسکیں گے۔ اور یہ کہ مسیح کی بعثت ثانیہ سے مراد ایک ایسا شخص

انوار العلوم جلد ۳۰
ہے جو ان
۳۵۰
سیرت مسیح موعود
ان کی خوبو پر آدے اور وہ آپ ؟ آپ ہی ہیں۔ جب اس بات پر آپ کو شرح صدر ہو گیا اور
بار بار الہام سے آپ کو مجبور کیا گیا۔ کہ آپ اس بات کا اعلان کریں تو آپ کو مجبورا اس کام
کے لئے اٹھنا پڑا۔ قادیان میں ہی آپ کو یہ الہام ہوا تھا آپ نے گھر میں فرمایا کہ اب ایک ایسی
بات میرے سپرد کی گئی ہے کہ اب اس سے سخت مخالفت ہو گی اس کے بعد آپ لدھیانہ چلے
گئے اور مسیح موعود ہونے کا اعلان ۱۸۹۱ء میں بذریعہ اشتہار شائع کیا گیا۔
اس اعلان کا شائع ہونا تھا علمائے زمانہ کی شدید مخالفت اور مباحثہ دہلی کی کیفیت کہ ہندوستان بھر میں شور
۔
پڑ گیا ۔ اور اس قدر مخالفت ہوئی ۔ کہ الامان ! وہی علماء جو آپ کی تائید کرتے تھے آپ کے
خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ مولوی محمد حسین بٹالوی جنہوں نے اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ میں آپ
کی تائید میں زبردست آرٹیکل لکھے تھے۔ انہوں نے ہی آپ کے خلاف زمین و آسمان سر پر اٹھا
لیا۔ اور لکھا کہ میں نے ہی اس شخص کو چڑھایا تھا اور اب میں ہی اسے گراؤں گا یعنی میری ہی
تائید سے ان کی عظمت قائم ہوئی تھی۔ اب میں اتنی مخالفت کروں گا کہ یہ لوگوں کی نظروں سے
گر جائیں گے اور بد نام ہو جائیں گے ۔ مولوی صاحب مع بعض دیگر علماء کے لدھیانہ بھی پہنچے
اور مباحثہ کا چیلنج دیا جو حضرت مسیح موعود نے منظور بھی فرمالیا۔ لیکن مباحثہ میں فریق مخالف
نے اس قسم کی کج بحثیں شروع کیں ۔ کہ کچھ فیصلہ نہ ہو سکا اور جب ڈپٹی کمشنر صاحب نے
دیکھا کہ ایک فتنہ عظیم برپا ہے اور قریب ہے کہ کوئی صورت غدر کی پیدا ہو جائے۔ تو انہوں
نے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو ایک خاص حکم کے ذریعے لدھیانہ سے اس دن چلے
جانے پر مجبور کیا۔ ر کیا۔ اس پر بعض دوستوں کے مشورہ سے کہ شاید ایسا حکم آپ کے متعلق بھی
جاری ہو ۔ آپ لدھیانہ سے امرت سر تشریف لے آئے اور آٹھ دن وہاں رہے۔ لیکن بعد
میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحب نے دریافت کرنے پر بتایا کہ آپ کے متعلق کوئی حکم نہ تھا۔ جس
پر آپ پھر لدھیانہ تشریف لے گئے اور پھر وہاں ہفتہ بھر کے قریب رہے۔ اور پھر قادیان
تشریف لے آئے اس کے بعد کچھ مدت قادیان رہ کر پھر لدھیانہ تشریف لے گئے ۔ جہاں کچھ
مدت رہے اور وہاں سے دہلی تشریف لے گئے جہاں آپ ۲۸ ستمبر ۱۸۹۱ء کی صبح کو پہنچے ۔ چونکہ
دہلی اس زمانہ مین تمام ہندوستان کا علمی مرکز سمجھا جاتا تھا وہاں کے لوگوں میں پہلے سے ہی آپ
جوش پھیلایا جاتا تھا۔ آپ کے پ کے وہاں پہنچتے ہی وہاں کے علماء میں ایک جوش پیدا ہوا۔
کے خلاف جوش

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۵۱
میرت مسیح موعود
اور انہوں انے نے آ۔ آپ کو مباحثہ کے چیلنج دینے شروع کئے۔ اور مولوی نذیر حسین صاحب جو تمام تمام
ہندوستان کے علماء اہلحدیث کے استاد تھے ان سے مباحثہ قرار پایا۔ مسجد جامع مقام مباحثه قرار
پائی۔ لیکن مباحثہ کی یہ سب قرار داد مخالفین نے خود ہی کر لی۔ کوئی اطلاع آپ کو نہ دی گئی۔
عین وقت پر حکیم عبد المجید خاں صاحب دہلوی اپنی گاڑی لے کر آگئے اور کہا کہ مسجد میں مباحثہ
ہے۔ آپ نے فرمایا کہ فساد کے موقعہ پر ہم نہیں جاسکتے جب تک پہلے سرکاری انتظام نہ ہو پھر
مباحثہ کے لئے ہم سے مشورہ ہونا چاہئے تھا۔ اور شرائط مباحثہ طے کرنی تھیں۔ آپ کے نہ
جانے پر اور شور ہوا۔ آخر آپ نے اعلان کیا کہ مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی جامع مسجد
میں قسم کھالیں کہ حضرت مسیح قرآن کریم کے رو سے زندہ ہیں اور اب تک فوت نہیں ہوئے
اور اس قسم کے بعد ایک سال تک کسی آسمانی عذاب میں مبتلا نہ ہوں تو میں جھوٹا ہوں اور میں
اپنی کتب کو جلا دوں گا اور اس کے لئے تاریخ بھی مقرر کر دی۔ مولوی نذیر حسین صاحب کے
شاگرد اس سے سخت گھبرائے اور بہت روکیں ڈالنی شروع کر دیں۔ لیکن لوگ مصر ہوئے کہ
اس میں کیا حرج ہے کہ مرزا صاحب کا دعوی سن کر قسم کھا جائیں ۔ کہ یہ جھوٹا ہے اور لوگ
اس وقت کثرت سے جامع مسجد میں اکٹھے ہو گئے۔ حضرت صاحب کو لوگوں نے بہت روکا کہ
آپ نہ جائیں سخت بلوہ ہو جائے گا۔ لیکن آپ وہاں گئے اور ساتھ آپ کے بارہ دوست تھے۔
(حضرت مسیح کے بھی بارہ ہی حواری تھے۔ اس معرکۃ الآراء موقعہ پر آپ کے ساتھ یہ تعداد
بھی ایک نشان تھی) جامع مسجد دہلی کی وسیع عمارت اندر اور باہر آدمیوں سے پر تھی۔ بلکہ
سیڑھیوں پر بھی لوگ کھڑے تھے۔ ہزاروں آدمیوں کے مجمع میں سے گزر کر جبکہ سب لوگ
دیوانہ وار خون آلود نگاہوں سے آپ کی طرف دیکھ رہے تھے۔ آپ اس مختصر جماعت کے
ساتھ محراب مسجد میں جا کر بیٹھ گئے۔ مجمع کے انتظام کے لئے سپرنٹنڈنٹ پولیس مع دیگر افسران
اور قریباً سو کانسٹبلوں کے آئے ہوئے تھے۔ لوگوں میں سے بہتوں نے اپنے دامنوں میں پتھر
بھرے ہوئے تھے اور ادنیٰ سے اشارے پر پتھراؤ کرنے کو تیار تھے۔ اور مسیح ثانی بھی پہلے مسیح کی
طرح قیموں اور فریسیوں کا شکار ہو رہا تھا۔ لوگ اس دوسرے مسیح کو سولی پر لٹکانے کی بجائے
پتھروں سے مارنے پر تلے ہوئے تھے۔ اور گفتگوئے مباحثہ میں تو انہیں ناکامی ہوئی۔ مسیح کی
وفات پر بحث کرنا لوگوں نے قبول نہ کیا۔ قسم بھی نہ کسی نے کھائی نہ مولوی نذیر حسین صاحب
کو کھانے دی۔ خواجہ محمد یوسف صاحب پلیڈر علی گڑھ نے حضرت صاحب سے آپ کے عقائد

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۵۲
سیرت مسیح موعود
لکھائے اور سنانے چاہے۔ لیکن چونکہ مولویوں نے لوگوں کو یہ سنا رکھا تھا کہ یہ شخص نہ قرآن
کو مانے نہ حدیث کو نہ رسول کریم کو ۔ انہیں یہ فریب کھل جانے کا اندیشہ ہوا اس لئے
لوگوں کو اکسا دیا۔ پھر کیا تھا ؟ ایک شور برپا ہو گیا ۔ اور محمد یوسف صاحب کو وہ کاغذ سنانے سے
لوگوں نے باز رکھا۔ افسر پولیس نے جب دیکھا کہ حالت خطر ناک ہے تو پولیس کو مجمع منتشر کرنے
کا حکم دیا ۔ اور اعلان کیا کہ کوئی مباحثہ نہ ہو گا لوگ تتر بتر ہو گئے۔ پولیس آپ کو حلقہ میں لیکر
مسجد سے باہر لے گئی دروازہ پر گاڑیوں کے انتظار میں کچھ دیر ٹھرنا پڑا۔ لوگ وہاں جمع ہو گئے اور
اشتعال میں آکر حملہ کرنے کا ارادہ کیا۔ اس پر افسران پولیس نے گاڑی میں سوار کرا کر آپ کو
روانہ کیا۔ اور خود مجمع منتشر کرنے میں لگ گئے۔ اسکے بعد مولوی محمد بشیر صاحب کو دہلی کے
لوگوں نے بھوپال سے بلوایا اور ان سے مباحثہ ہوا جس کا تمام حال چھپا ہوا موجود ہے۔
تشریف لے آئے۔ چند ماہ کے بعد ۱۸۹۲ء
ڈپٹی عبداللہ آتھم سے مباحثہ کے حالات کچھ دن کے بعد آپ واپس قادیان
میں پھر ایک سفر کیا پہلے لاہور گئے وہاں مولوی عبدالحکیم کلانوری سے مباحثہ ہوا وہاں سے
سیالکوٹ رٹ اور وہاں سے جالندھر دھر اور اور پھر وہاں سے لدھیانہ تشریف لائے لائے ! لدھیانہ سے پھر قادیان
تشریف لے آئے۔ اس کے بعد ۱۸۹۳ء میں حضور کا مباحثہ مسیحیوں سے قرار پایا اور مسیحیوں
کی طرف سے ڈپٹی عبداللہ آتھم مباحث مقرر ہوئے۔ یہ مباحثہ امرتسر میں ہوا اور پندرہ دن
تک رہا اور جنگ مقدس کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ اس مباحثہ میں بھی جیسا کہ ہمیشہ آپ کے
مخالفین کو زک ہوتی رہی ہے مسیحی مناظرین کو سخت زک ہوئی اور اس کا نہایت مفید اثر ہوا۔
اس مباحثہ کے پڑھنے سے یہ مباحثہ تحریری ہوا تھا اور طرفین آمنے سامنے بیٹھ کر ایک
دوسرے کے پرچہ کا جواب دیتے تھے اور وہ اصل تحریریں ایک کتاب کی صورت میں شائع کی
گئی ہیں) معلوم ہوتا ہے کہ مسیحی مباحث آپ کے زبر دست استدلال سے تنگ آجاتا تھا اور بار
بار دعوی بدلتا جاتا تھا اور بعض جگہ تو مسیحیوں کی طرف سے ناروا سخت کلامی تک کی گئی ہے۔
آپ نے اس جدید علم کلام کو پیش کیا کہ ہر ایک فریق اپنے مذہب کی صداقت کے دعاوی اور
دلائل اپنی مسلمہ کتب سے ہی پیش کرے۔ اس مباحثہ میں ایک عجیب واقعہ گذرا جس میں
دوست دشمن آپ کی خداداد ذہانت بلکہ الہی تائید کے قائل ہو گئے اور وہ یہ کہ گو بحث اور
امور پر ہو رہی تھی مگر مسیحیوں نے آپ کو شرمندہ کرنے کے لئے ایک دن کچھ لولے لنگڑے

·

آج 10 میں سے 10 باقی