سیرت مسیح موعودؑ

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 5

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۷۷
سیرت مسیح موعود
ہمیں صرف اس بات سے انکار ہے کہ ہم کوئی نئی شریعت لائے ہیں۔ شریعت وہی ہے جو
آنحضرت ا لائے تھے۔
آپ کو ہمیشہ دستوں کی شکایت رہتی تھی۔ لاہور تشریف لانے پر یہ شکایت زیادہ ہو گئی۔
اور چونکہ ملنے والوں کا ایک تانتا رہتا تھا اس لئے طبیعت کو آرام بھی نہ ملا۔ آپ اسی حالت
میں تھے کہ الہام ہوا ۔ اَلرَّحِيلُ ثُمَّ الرَّحِيلُ یعنی کوچ کرنے کا وقت آگیا۔ پھر کوچ کرنے کا
وقت آگیا۔ اس الہام پر لوگوں کو تشویش ہوئی۔ لیکن فورا قادیان سے ایک مخلص دوست کی
وفات کی خبر پہنچی اور لوگوں نے یہ الہام اس کے متعلق سمجھا اور تسلی ہو گئی۔ لیکن آپ سے
جب پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ نہیں یہ سلسلہ کے ایک بہت بڑے شخص کی نسبت ہے۔ وہ
شخص اس سے مراد نہیں۔ اس الہام سے گھبرا کر والدہ صاحبہ نے ایک دن فرمایا کہ چلو واپس
قاریان چلیں۔ آپ نے جواب دیا کہ اب واپس جانا ہمارے اختیار میں نہیں۔ اب اگر خدا ہی
لے جائے گا تو جاسکیں گے۔ مگر باوجود ان الہامات اور بیماری کے آپ اپنے کام میں لگے رہے
اس بیماری میں ہی ہندوؤں اور مسلمانوں میں صلح و آشتی پیدا کرنے کے لئے آپ نے ایک
لیکچر دینے کی تجویز فرمائی اور لیکچر لکھنا شروع کر دیا اور اس کا نام پیغام صلح رکھا۔ اس سے آپ
کی طبیعت اور بھی کمزور ہو گئی اور دستوں کی بیماری بڑھ گئی ۔ جس دن یہ لیکچر ختم ہونا تھا۔ اس
اور اس
رات الهام ہوا۔
مکن تکیه بر عمر نا پائیدار
یعنی نہ رہنے والی عمر پر بھروسہ نہ کرنا۔ آپ نے اسی وقت یہ الہام گھر میں ۔ یں سنا دیا اور فرمایا
کہ ہمارے متعلق ہے۔ دن کو لیکچر ختم ہوا اور چھنے کے لئے دے دیا گیا۔ رات کے وقت آپ
کو دست آیا اور سخت ضعف ہو گیا۔ والدہ صاحبہ ہو گیا۔ والدہ صاحبہ کو جگایا ۔ وہ اٹھیں تو آپ کی حالت بہت کمزور
تھی۔ انہوں نے گھبرا کر پوچھا کہ آپ کو کیا ہوا ہے۔ فرمایا وہی جو میں کہا کرتا تھا یعنی (بیماری
موت) اس کے بعد پھر ایک اور دست آیا اس سے بہت ضعف ہو گیا۔ فرمایا مولوی نور الدین
صاحب کو بلواؤ (مولوی صاحب جیسا کہ اوپر لکھا گیا ہے بہت بڑے طبیب تھے) پھر فرمایا کہ محمود
(مصنف رسالہ ھذا) اور میر صاحب ( آپ کے خسر) کو جگاؤ ۔ میری چارپائی آپ کی چار پائی سے
تھوڑی ہی دور تھی مجھے جگایا گیا۔ اٹھ کر دیکھا تو آپ کو کرب : بہت تھا۔ ڈاکٹر بھی آگئے تھے ۔
انہوں نے علاج شروع کیا لیکن آرام نہ ہوا۔ آخر انجکشن کے ذریعہ بعض ادویات دی گئیں۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۷۸
سیرت مسیح موعود
اس کے بعد آپ سو گئے جب صبح کا وقت ہوا۔ اٹھے اور اٹھ کر نماز پڑھی۔ گلا بالکل بیٹھ گیا تھا۔
کچھ فرمانا چاہا لیکن بول نہ سکے۔ اس پر قلم دوات طلب فرمائی لیکن لکھ بھی نہ سکے قلم ہاتھ سے
چھٹ گئی۔ اس کے بعد لیٹ گئے اور تھوڑی دیر تک غنودگی سی طاری ہو گئی اور قریباً ساڑھے
دس بجے دن کے آپ کی روح پاک اس شہنشاہ حقیقی کے حضور حاضر ہو گئی جس کے دین کی
خدمت میں آپ نے اپنی ساری عمر صرف کر دی تھی ۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ بیماری
کے وقت ایک ہی لفظ آپ کی زبان مبارک پر تھا اور وہ لفظ اللہ تھا۔
آپ کی وفات کی خبر بجلی کی طرح تمام لاہور میں پھیل گئی ۔ مختلف مقامات کی جماعتوں کو
تاریں دے دی گئیں اور اسی روز شام یا دوسرے دن صبح کے اخبارات کے ذریعے کل
ہندوستان کو اس عظیم الشان انسان کی وفات کی خبر مل گئی۔ جہاں وہ شرافت جس کے ساتھ آپ
اپنے مخالفوں سے برتاؤ کرتے تھے ہمیشہ یاد رہے گی۔ وہاں وہ خوشی بھی کبھی نہیں بھلائی جا سکتی
جس کا اظہار آپ کی وفات پر آپ کے مخالفوں نے کیا۔ لاہور کی پیلیک کا ایک گروہ نصف گھنٹے
کے اندر ہی اس مکان کے سامنے اکٹھا ہو گیا جس میں آپ کا جسم مبارک پڑا تھا۔ اور خوشی کے
گیت گا گا کر اپنی کو رباطنی کا ثبوت دینے لگا۔ بعضوں نے تو عجیب عجیب سوانگ بنا کر اپنی خباثت
کا ثبوت دیا۔
آپ کے ساتھ جو محبت آپ کی جماعت کو تھی ۔ اس کا حال اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ
بہت تھے جو آپ کی نعش مبارک کو صریحاً اپنی آنکھوں کے سامنے پڑا دیکھتے تھے۔ مگر وہ اس بات
کو قبول کرنے کے لئے تو تیار تھے کہ اپنے حواس کو مختل مان لیں لیکن یہ باور کرنا انہیں دشواری
ناگوار تھا کہ ان کا حبیب ان سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جدا ہو گیا ہے۔ پہلے مسیح کے حواریوں اور
اس میچ کے حواریوں کی اپنے مرشد کے ساتھ محبت میں یہ فرق ہے کہ وہ تو مسیح کے صلیب
سے زندہ اتر آئے آنے پر حیران تھے اور یہ اپنے تھے اور یہ اپنے مسیح کے وصال پر ششد رتھے ۔ ا رتھے۔ ان کی سمجھ میں نہ
آتا تھا کہ مسیح زندہ کیونکر ہے اور ان کی سمجھ میں نہ آتا تھا کہ مسیح فوت کیونکر ہوا۔ آج سے
تیرہ سو سال پہلے ایک شخص جو خاتم النبین ہو کر آیا تھا۔ اس کی وفات پر نہایت سچے دل سے
ایک شاعر نے یہ صداقت بھرا ہوا شعر کہا تھا کہ
كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي فَعَمِيَ عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتْ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ بِه ؟
و سيرة حسان بن ثابت مصنفه خلدون الکنانی صفحه ۲۸ مطبوعہ دمشق ۱۹۲۳
السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۳۸۳ ، ۳۸۴ حاشیه مطبوعه مصر

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۷۹
سیرت مسیح موعود
ترجمہ : کہ تو میری آنکھ کی پتلی تھا۔ تیری موت سے میری آنکھ اندھی ہو گئی۔ اب تیرے
بعد کوئی شخص پڑا مرا کرے ہمیں اس کی پرواہ نہیں۔ کیونکہ ہم تو تیری ہی موت سے ڈر رہے
تھے۔
آج سے تیرہ سو سال کے بعد اس نبی کے ایک غلام کی وفات پر پھر وہی نظارہ چشم فلک نے
دیکھا کہ جنہوں نے اسے پہچان لیا تھا۔ ان کا یہ حال تھا کہ یہ دنیا ان کی نظروں میں حقیر ہو گئی اور
ان کی تمام تر خوشی اگلے جہان میں ہی چلی گئی۔ بلکہ اب تک کہ آٹھ سال گزر چکے ہیں۔ ان کا
یہی حال ہے۔ اور خواہ صدی بھی گزر جائے۔ مگر وہ دن ان کو کبھی نہیں بھول سکتے ۔ جب کہ
خدا تعالی کا پیارا رسول ان کے درمیان چلتا پھرتا تھا۔
درد انسان کو بیتاب کر دیتا ہے اور میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات
کا ذکر کر کے کہیں سے کہیں چلا گیا۔ میں نے ابھی بیان کیا ہے کہ ساڑھے دس بجے آ۔ دس بجے آپ فوت
ہوئے اس وقت آپ کے جسم مبارک کو قادیان میں پہنچانے کا انتظام کیا گیا اور شام کی گاڑی
میں ایک نہایت بھاری دل کے ساتھ آپ کی جماعت لاش لیکر روانہ ہوئی۔ اور آپ کا الہام
پورا ہوا۔ جو قبل از وقت مختلف اخبارات میں شائع ہو چکا تھا۔ کہ ان کی لاش کفن میں لپیٹ
کر لائے ہیں ۔ مثالہ پہنچ کر آپ کا جنازہ فورا قاریان پہنچایا گیا اور قبل اس کے کہ آپ کو دفن کیا
جاتا۔ قادیان کی موجودہ جماعت نے (جن میں کئی سو قائم مقام باہر کی جماعتوں کا بھی شامل تھا)
بالاتفاق آپ کا جانشین اور خلیفہ حضرت مولوی حاجی نور ال در الدین صاحب بھیروی کو تسلیم کر کے
ان کے ہاتھ پر بیعت کر لی اور اس طرح الوصیت کی وہ شائع شدہ پیش گوئی پوری ہوئی کہ جیسے
آنحضرت کے بعد حضرت ابوبکر کھڑے کئے گئے تھے میری جماعت کے لئے بھی خدا
تعالی اس رنگ میں میں انتظام فرمائے گا۔ اس کے بعد خلیفہ وقت نے آ۔ آپ کا جنازہ پڑھا اور دو پھر
کے بعد آپ دفن کئے گئے۔ اور اس طرح آپ کا وہ الہام کہ ستائیس کو ایک واقعہ ہمارے
متعلق جو دسمبر ۱۹۰۷ء میں ہوا اور مختلف اخبارات میں شائع ہو چکا تھا پورا را ہوا۔ کیونکہ ۲۶-
مئی کو آپ فوت ہوئے اور ۲۷ تاریخ کو آپ دفن کئے گئے اور اس الہام کے ساتھ ایک اور
الہام بھی تھا جس سے اس الہام کے معنی واضح کر دیئے گئے تھے۔ اور وہ الہام یہ ا یہ تھا " وقت
९९
१९
رسید یعنی تیری وفات کا وقت آگیا ہے۔
آپ کی وفات پر انگریزی اور دیسی ہندوستان کے سب اخبارات نے باوجود مخالفت کے

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۸۰
اس بات کا اقرار کیا کہ اس زمانہ کے آپ ایک بہت بڑے شخص تھے۔
لے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے کی تحقیق سے حضرت اقدس کی پیدائش ۱۳ فروری ۱۸۳۵ء ہے۔
کے پنجابی زبان میں جسے م بولتے ہیں اکثر عربی زبان میں بولتے وقت اسے بدل جاتا ہے جیسے گنبض سے گنبد۔ استاض سے استاد
سے حضرت اقدس کی پیدائش ۱۳- فروری ۱۸۳۵ء ثابت ہے۔ مرتب کننده
سیرت مسیح موعود

آج 10 میں سے 10 باقی