سیرت مسیح موعودؑ
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۶۵
سیرت مسیح موعود
آپ کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا اور چہرہ سے نور ٹپکتا تھا اور نہایت پر رعب ہیبت تھی اور ایسا معلوم
ہوتا تھا جیسے غنودگی کے عالم میں ہیں۔ یہ تقریر ایسی لطیف اور اس کی زبان ایسی بے مثل ہے کہ
بڑے بڑے عربی دان اس کی نظیر لانے سے قاصر ہیں اور اس کے اندر ایسے ایسے حقائق و
معارف بیان ہوئے ہیں کہ عقل انسانی دنگ رہ جاتی ہے یہ تقریر خطبہ الہامیہ کے نام سے چھپ
کر شائع ہو چکی ہے اور سب کی سب عربی زبان میں ہے۔
اسی زمانہ میں آپ نے اپنی جماعت کو عربی سکھانے کے لئے ایک نہایت لطیف تجویز فرمائی
جو یہ تھی کہ نہایت فصیح اور آسان عبارت میں کچھ جملے بنائے جنہیں لوگ یاد کر لیں اور اس
طرح آہستہ آہستہ ان کو عربی زبان پر عبور حاصل ہو جائے۔ اور ان فقرات میں یہ خوبی رکھی
گئی تھی کہ وہ ایسے امور کے متعلق ہوتے تھے جن سے انسان کو روز مرہ کام پڑتا ہے اور جن
میں ایسی اشیاء کے اسماء اور ایسے فعل استعمال کئے جاتے تھے جو انسان روز مرہ بولتا ہے۔ کچھ
اسباق اس سلسلہ کے نکلے لیکن بعد میں بعض زیادہ ضروری امور کی وجہ سے یہ سلسلہ رہ گیا۔
تاہم آپ اپنی جماعت کے واسطے ایک راہ نکال گئے جس پر چل کر کامیابی ہو سکتی ہے۔ آپ کا
منشاء یہ تھا کہ ہر ایک ملک کی اصل زبان کے علاوہ عربی زبان بھی مسلمانوں کے واسطے مادری
زبان ہی کی طرح ہو جائے اور عورت مرد سب اسے سیکھیں تاکہ آئندہ نسلوں کے لئے اس کا
سیکھنا آسان ہو اور بچے بچپن میں ہی اپنی مادری زبان کے علاوہ عربی زبان سیکھ لیں اور یہ ارادہ
تھا جس کے پورا ہوئے بغیر اسلام اپنی جڑوں پر پوری طرح نہیں کھڑا ہو سکتا۔ کیونکہ جو قوم اپنی
دینی زبان نہیں جانتی وہ کبھی اپنے دین سے واقف نہیں ہو سکتی۔ اور جو قوم اپنے دین سے
واقف نہیں وہ کبھی اپنے دشمنان دین کے حملوں سے محفوظ نہیں رہ سکتی اور جو قومیں دین سے
واقف ہونے کے لئے صرف ترجموں پر قناعت کرتی ہیں وہ نہ دین سے واقف رہتی ہیں نہ ان
کی کتاب سلامت را رہتی ہے۔ کیونکہ ترجمہ آہستہ آہستہ لوگوں کو اصل کتاب کے مطالعہ سے
غافل کر دیتا ہے اور چونکہ ترجمہ اصل کتاب کا قائم مقام نہیں ہو سکتا اس لئے آخر کار وہ
جماعت کہیں سے کہیں نکل جاتی ہے ۔ آپ کے اس ارادہ کو پورا کرنے کی طرف آپ کی
جماعت کی توجہ لگی ہوئی ہے۔ اور انشاء اللہ تعالی ایک دن کامیابی ہو جائے گی۔
اس سال حضرت مسیح موعود نے بعض پیش گوئیوں کی بناء پر کہ مسیح دمشق کے مشرق کی
جانب ایک سفید منارہ سے اترے گا ایک منارہ کی بنیاد رکھی تاکہ وہ پیش گوئی لفظا بھی پوری ہو
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۶۶
سیرت مسیح موعود
جائے گو اس پیش گوئی کے حقیقی معنی ہی تھے کہ مسیح موعود کھلے کھلے دلائل اور براہین کے
ساتھ آئے گا۔ اور تمام دنیا پر اس کا اجلال ظاہر ہو گا اور اس کو بہت بڑی کامیابی ہو گی کیونکہ علم
تعبیر الرویا میں منارے سے مراد وہ دلائل ہیں جن کا انسان انکار نہ کر سکے۔ اور بلندی پر ہونے
کے معنی ایسی شان حاصل کرنے کے ہیں جو کسی کی نظر سے پوشیدہ نہ رہے۔ اور مشرق کی طرف
آنے سے مراد ایسی ترقی ہوتی ہے جسے کوئی نہ روک سکے۔
۱۹۰۲ء کے آخر میں حضرت مسیح موعود پر ایک شخص کرم دین نے ازالہ حیثیت عرفی کا
مقدمہ کیا اور جہلم کے مقام پر عدالت میں حاضر ہونے کے لئے آپ کے نام سمن جاری ہوا۔
چنانچہ آپ جنوری ۱۹۰۲ء میں وہاں تشریف لے گئے۔ یہ سفر آپ کی کامیابی کے شروع ہونے کا
پہلا نشان تھا۔ کہ گو آ۔ و آپ ایک فوجداری مقدمہ کی جواب دہی کے لئے جا رہے تھے لیکن پھر بھی
لوگوں کے ہجوم کا یہ حال تھا کہ اس کا کوئی اندازہ نہیں ہو سکتا ۔ جس وقت آپ آ۔ جہلم کے
اسٹیشن پر اترے ہیں اس وقت وہاں اس قدر انبوہ کثیر تھا کہ پلیٹ فارم پر کھڑے ہونے کی جگہ
نہ رہی تھی بلکہ سٹیشن کے باہر بھی دو رویہ سڑکوں پر لوگوں کی اتنی بھیڑ تھی کہ گاڑی کا گذرنا
مشکل ہو گیا تھا۔ حتی کہ افسران ضلع کو انتظام کے لئے خاص اہتمام کرنا پڑا اور غلام حیدر
صاحب تحصیلدار اس سپیشل ڈیوٹی پر لگائے گئے ۔ آپ حضرت صاحب کے ساتھ نہایت مشکل
سے راستہ کراتے ہوئے گاڑی کو لے گئے کیونکہ شہر تک برابر ہجوم خلائق کے سبب رستہ نہ ملتا
تھا۔ اہل شہر کے علاوہ ہزاروں آدمی دیہات سے بھی آپ کی زیارت کے لئے آئے تھے۔ قریباً
ایک ہزار آدمی نے اس جگہ بیعت کی اور جب آپ عدالت میں حاضر ہونے کے لئے گئے تو اس
قدر مخلوق کار روائی مقدمہ سننے کے لئے موجود تھی کہ عدالت کو انتظام کرنا مشکل ہو گیا۔ دور
میدان تک لوگ پھیلے ہوئے تھے۔ پہلی ہی پیشی میں آپ بری کئے گئے اور مع الخیر واپس تشریف
لے آئے۔
۱۹۰۳ء سے آپ کی ترقی جماعت کی ترقی اور کرم دین والے مقدمہ کا طول پکڑنا حیرت انگیز طریق سے
شروع ہو گئی اور بعض دفعہ ایک ایک دن میں پانچ پانچ سو آدمی بیعت کے خطوط لکھتے تھے اور
آپ کے پیرو اپنی تعداد میں ہزاروں لاکھوں تک پہنچ گئے ۔ ہر قسم کے لوگوں نے آپ کے ہاتھ
پر بیعت کی اور یہ سلسلہ بڑے زور سے پھیلنا شروع ہو گیا اور پنجاب سے نکل کر دوسرے
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۶۷
سیرت مسیح موعود
صوبوں اور پھر دوسرے ملکوں میں بھی پھیلنا شروع ہو گیا۔
ای سال جماعت احمدیہ کے لئے ایک درد ناک حادثہ پیش آیا کہ کابل میں اس جماعت کے
ایک برگزیدہ ممبر کو صرف مذہبی مخالفت کی وجہ سے سنگسار کیا گیا۔
آ
مقدمات کا سلسلہ جو جہلم میں شروع ہو کر بظاہر ختم ہو گیا تھا پھر بڑے زور سے شروع ہو
گیا۔ یعنی کرم دین نے پہلے وہاں آپ کے خلاف مقدمہ کیا تھا اسی نے پھر گورداسپور میں آپ
پر ازالہ حیثیت عرفی کی نالش دائر کر دی۔ اس مقدمہ نے اتنا طول پکڑا کہ جسے دیکھ کر حیرت
ہوتی ہے اس مقدمہ کی کارروائی کے دوران میں ایک مجسٹریٹ بدل گیا اور اس کی پیشیاں ایسے
تھوڑے تھوڑے وقفہ سے رکھی گئیں کہ آخر مجبور ہو کر آپ کو گورداسپور کی ہی رہائش اختیار
کرنی پڑی۔
اس مقدمہ کو اس قدر طول دیا گیا تھا کہ صرف تین چار الفاظ پر گفتگو تھی۔ کرم دین نے
آپ کے خلاف ایک صریح جھوٹ بولا تھا۔ آپ نے اس کی نسبت اپنی کتاب میں کذاب کا لفظ
لکھا۔ جس کے معنی عربی زبان میں جھوٹا بھی ہیں اور بہت جھوٹا بھی۔ اسی طرح ایک لفظ لیم
ہے جس کے معنی کمینہ ہیں۔ لیکن کبھی ولد الزنا کے معنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اور اس
کا زور اس بات پر تھا کہ مجھے بہت جھوٹا اور ولد الزنا کہا گیا ہے ۔ حالانکہ اگر ثابت ہے تو یہ کہ
میں نے ایک جھوٹ بولا ہے۔ اس پر عدالت میں ان الفاظ کی تحقیقات شروع ہوئی اور بعض
اس قسم کے اور باریک سوال پیدا ہو گئے جن پر ایسی لمبی بحث چھڑی کہ دو سال ان مقدمات میں
لگ گئے۔ دوران مقدمہ میں ایک مجسٹریٹ کی نسبت مشہور ہوا کہ اس کے ہم مذہبوں نے کہا
ہے کہ مرزا صاحب اس وقت خوب پھنسے ہوئے ہیں ان کو سزا ضرور دو خواہ ایک دن کی قید
کیوں نہ ہو ۔ جن دوستوں نے یہ بات سنی سخت گھبرائے ہوئے آپ کے پاس حاضر ہوئے اور
نہایت ڈر کر عرض کیا کہ حضور ہم نے ایسا سنا ہے۔ آپ اس وقت لیٹے ہوئے تھے۔ یہ بات سنتے
ہی آپ کا چہرہ سرخ ہو گیا اور ایک ہاتھ کے سہارے سے ذرا اٹھ بیٹھے اور اور ا اٹھ کر بڑے
سے فرمایا کہ کیا وہ خدا تعالی کے شیر پر ہاتھ ڈالنا چاہتا ہے ؟ اگر اس نے ایسا کیا تو وہ دیکھ لے گا کہ
اس کا کیا انجام ہوتا ہے۔ نہ معلوم یہ خبر بچی ہے یا جھوٹی لیکن اس مجسٹریٹ کو انہیں دنوں وہاں
سے بدل دیا گیا اور باوجود کوشش کے فوجداری اختیارات اس سے لے لئے گئے اور کچھ مدت
کے بعد اس کا عہدہ بھی کم کر دیا گیا۔ اس کے بعد مقدمہ ایک اور مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوا۔
زور
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۶۸
سیرت مسیح موعود
اس نے بھی نہ معلوم کیوں اس کو بہت لمبا کیا۔ اور گوڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں تو آپ
کو کرسی ملتی تھی لیکن اس مجسٹریٹ نے باوجود آپ کے سخت بیمار ہونے کے آپ کو کرسی نہ دی
اور بعض دفعہ سخت پیاس کی حالت میں پانی پینے تک کی اجازت نہ دی۔ آخر ایک لمبے مقدمہ
کے بعد آپ پر دو سو روپیہ جرمانہ کیا۔ اس پر سیشن جج صاحب امرت سر مسٹر ہیری صاحب کی
عدالت میں جو ایک یورپین تھے اس فیصلہ کی نگرانی کی گئی۔ اور جب انہوں نے مقدمہ کی مثل
دیکھی تو سخت افسوس ظاہر کیا کہ ایسے لغو مقدمہ کو مجسٹریٹ نے اس قدر لمبا کیوں کیا؟ اور کہا کہ
اگر یہ مقدمہ میرے پاس آتا تو میں ایک دن میں اسے خارج کر دیتا۔ کرم دین جیسے انسان کو جو
لفظ مرزا صاحب نے استعمال کئے اگر ان سے بڑھ کر بھی کیے جاتے تو بالکل درست تھا۔ جو کچھ
ہوا نہایت نارا جب ہوا ۔ اور انہوں نے دو گھنٹے کے اندر آپ کو بری کر دیا اور جرمانہ معاف کر
دیا۔ اور اس طرح دوسری دفعہ ایک یورپین حاکم نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ خدا تعالیٰ
حکومت انہی لوگوں کے ہاتھ میں دیتا ہے جن کو وہ اس قابل سمجھتا ہے۔
اس مقدمہ کا فیصلہ جنوری ۱۹۰۵ء میں ہوا۔ اور اس فیصلہ کے ساتھ خدا تعالیٰ نے جو وحی
آپ پر کئی سال پیشتر مقدمہ کے انجام کی نسبت کی تھی پوری ہوئی۔
اس مقدمہ کی کارروائی کو ایک جگہ بیان کرنے کے لئے میں آپ کے پ کے دو ضروری سفر چھوڑ
گیا ہوں ۔ جن میں سے آپکا پہلا سفر تو لاہور کی طرف تھا جو دوران مقدمہ میں ماہ اگست ۱۹۰۴ء
میں ہوا۔ اس دفعہ آپ لاہور میں پندرہ دن رہے۔ اس سفر میں بھی چاروں طرف سے لوگ
آپ کی زیارت کے لئے جوق در در جوق آئے اور اسٹیشن پر تل دھرنے کو جگہ نہ تھی اور اس
تمام عرصہ میں ایک شور پڑا رہا۔ آپ کی قیام گاہ کے نیچے صبح سے شام تک برابر ایک مجمع رہتا۔
مخالف آن آن کر گالیاں دیتے اور شور مچاتے ۔ حتی کہ بعض شریروں نے تو زنانہ مکان میں
گھنے کی بھی کوشش کی جنہیں زبردستی باہر نکالا گیا۔ لاہور کے دوستوں کی درخواست پر آپ کا
لیکچر مقرر ہوا جو چھاپا گیا اور ایک وسیع ہال میں وہ لیکچر مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم نے پڑھ
کر سنایا۔ آپ بھی پاس ہی بیٹھے ہوئے تھے۔ قریبا سات آٹھ ہزار آدمی تھے۔ اس لیکچر کے ختم
ہونے پر لوگوں نے درخواست کی کہ آپ کچھ زبانی بھی بیان فرمائیں۔ اس پر آپ اس وقت
کھڑے ہو گئے اور آدھ گھنٹے تک ایک مختصر سی تقریر فرمائی۔ چونکہ یہ ایک تجربہ شدہ بات تھی
کہ آپ جہاں جاتے ہر مذہب و ملت کے لوگ آپ کے خلاف جوش دکھلاتے خصوصاً مسلمان
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۶۹
سیرت مسیح موعود
کہلانے والے اس لئے افسران پولیس نے اس دفعہ بہت اعلیٰ انتظام کیا ہوا تھا۔ دیسی پولیس
کے علاوہ یورپین سپاہی بھی انتظام کے لئے لگائے گئے تھے ۔ جو تلواریں ہاتھ میں لئے تھوڑے
تھوڑے فاصلہ سے کھڑے ہوئے تھے۔ چونکہ پولیس افسروں کو معلوم ہو گیا تھا کہ بعض جہلاء
جلسہ گاہ سے باہر فساد پر آمادہ ہیں اس لئے انہوں نے آپ کی واپسی کے لئے خاص انتظام کر
رکھا تھا اور چند سوار کچھ فاصلہ پر آگے آگے چلے جاتے تھے اور اور پیچھے آپ کی گاڑی تھی۔ گاڑی
کے پیچھے پھر کچھ پولیس کے جوان تھے اور ان کے پیچھے پھر پولیس کے سوار جن کے پیچھے پیادہ
پولیس
اس طرح بڑی حفاظت سے آپ کو گھر پہنچایا گیا۔ اور منصوبہ بازوں کو اپنی
شرارت میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ وہاں سے آپ واپس گورداسپور تشریف لے آئے۔
اواخر اکتوبر ۱۹۰۴ء میں آپ گورداسپور کے مقدمات سے گونہ فراغت پا کے قاریان
آگئے۔
۲۷ - اکتوبر کو سیالکوٹ تشریف لے گئے ۔ کیونکہ وہاں کے دوستوں نے باصرار وہاں
تشریف لے جانے کی درخواست کی تھی۔ اور عرض کیا تھا کہ آپ اپنی ابتدائی عمر میں یہاں کئی
سال رہے ہیں پس اب بھی جب کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو عظیم الشان کامیابی عطا فرمائی ہے ایک
دفعہ اس طرف قدم رنجہ فرما کر اس زمین کو برکت دیں۔ یہ سفر بھی آپ کی کامیابی کا بین ثبوت
تھا۔ کیونکہ ہر ایک سٹیشن پر آپ کی زیارت کے لئے اس قدر مخلوق آتی تھی کہ سٹیشن کے حکام
کو انتظام کرنا مشکل ہو جاتا تھا اور لاہور کے سٹیشن پر تو اس قدر ہجوم ہوا کہ پلیٹ فارم ٹکٹ
ختم ہو گئے اور سٹیشن ماسٹر کو بلا ٹکٹ ہی لوگوں کو اندر آنے کی اجازت دینی پڑی۔ جب آپ
سیالکوٹ پہنچے تو سٹیشن سے آپ کی قیام گاہ تک جو میل بھر کے فاصلہ پر تھی برابر لوگوں کا ہجوم
تھا۔ شام کے وقت ٹرین سٹیشن پر پہنچی ۔ تو سواری گاڑیوں میں چڑھتے چڑھاتے دیر لگ گئی اور
آپ کی گاڑی ابھی تھوڑی دور ہی چلنے پائی تھی کہ اندھیرا ہو گیا ہجوم خلائق کے سبب اور رات
پڑ جانے سے اندیشہ ہوا کہ کہیں بعض لوگ گاڑیوں کے نیچے نہ آجائیں ۔ چنانچہ پولیس کو اس
بات کا خاص انتظام کرنا پڑا کہ آپ کے آگے آگے راستہ صاف رہے۔ سیالکوٹ کے ایک
رئیس اور آنریری مجسٹریٹ پولیس کے ساتھ اس کام پر تھے۔ ان کو بڑی مشکل اور سختی سے
راستہ کرانا پڑتا تھا اور گاڑی نہایت آہستہ آہستہ چل سکتی تھی۔ گاڑی کی کھڑکیاں کھول دی گئی
تھیں بازاروں اور گلیوں میں لوگ علاوہ دو رویہ کھڑے ہونے کے دوکانوں کے برآمدے بھی
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۷۰
سیرت مسیح موعود
بھرے ہوئے تھے۔ اور بعض تو جگہ نہ ملنے کی وجہ سے کھڑکیوں کے چھجوں پر چڑھے بیٹھے تھے۔
تمام چھتوں پر ہندؤوں اور مسلمانوں نے آپ کی شکل دیکھنے کے لئے ہنڈیاں اور لیمپ جلا رکھے
تھے اور چھتیں عورتوں اور مردوں سے بھری پڑی تھیں۔ آپ کی گاڑی کے قریب آنے پر
مشعلیں آگے کر کر کے آپ کی شکل دیکھتے تھے اور بعض لوگ آپ پر پھول پھینکتے تھے۔
سیالکوٹ ، رٹ آپ نے پانچ روز قیام فرمایا اور علاوہ تبلیغ کے جو آپ گھر پر ملنے والوں کو کرتے رہے
آپ کا ایک پبلک لیکچر بھی وہاں ہوا۔ جس وقت لیکچر کا اعلان ہوا اسی وقت سیالکوٹ کے علماء
نے بڑے زور سے اعلان کیا کہ کوئی شخص مرزا صاحب کا لیکچر سننے نہ جائے اور یہ بھی فتوی دے
دیا کہ جو شخص آپ کا لیکچر سننے جائے گا اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا۔ یہ ایک زبردست ہتھیار اس
وقت سے علماء ہند کے پاس ہے جس کے ذریعے سے وہ جاہل مسلمانوں پر اپنی حکومت قائم رکھتے
ہیں اور جس کے لئے چھوٹی بچی کوئی بھی دلیل ان کے پاس نہیں اور اس اعلان کو ہی کافی خیال
نہ کیا گیا بلکہ جس مکان میں آپ کا لیکچر تھا اس کے مقابل چند مخالف مولویوں نے اپنے لیکچروں کا
اعلان کر دیا تا کہ لوگ آپ کے لیکچر میں شامل نہ ہونے پائیں اور باہر کے باہر ہی رک
جائیں۔ علاوہ ازیں کچھ آدمی لیکچر گاہ کے دروازہ پر مقرر کر دیئے گئے کہ اندر جانے والوں کو
روکیں اور بتائیں کہ آپ کے لیکچر میں جانا گناہ ہے۔ اور بعض تو اس حد تک بڑھے کہ آنے
والوں کو پکڑ پکڑ کر دوسری طرف لے جاتے تھے ۔ مگر باوجود اس کے لوگ بڑی کثرت سے آئے
اور جس وقت لوگوں نے سنا کہ آپ لیکچر گاہ میں تشریف لے آئے ہیں تو مخالف علماء کا لیکچر چھوڑ
کر وہاں بھاگ آئے اور اس قدر شوق سے لوگوں نے حصہ لیا کہ سرکاری ملازم بھی باوجود
تعطیل کا دن نہ ہونے کے لیکچر میں شامل ہوئے۔ یہ لیکچر بھی چھپا ہوا تھا اور مولوی عبدالکریم
صاحب نے پڑھ کر سنایا تھا۔ دوران لیکچر میں بعض لوگوں نے شور مچانا چاہا۔ پولیس افسر نے جو
ایک یورپین صاحب تھے۔ نہایت ہوشیاری سے ان کو روکا اور ایک بڑی لطیف بات فرمائی کہ
تم مسلمانوں کو ان کے لیکچر پر گھبرانے کی کیا وجہ ہے تمہاری تو یہ تائید کرتے ہیں اور تمہارے
رسول اس کی عظمت قائم کرتے ہیں۔ ناراض ہونے کا حق تو ہمارا تھا کہ جن کے خدا (مسیح)
کی وفات ثابت کرنے پر یہ اس قدر زور دیتے ہیں۔ غرض افسران پولیس کی ہشیاری کے باعث
کوئی فتنہ فساد نہ ہوا۔ اس لیکچر میں ایک خصوصیت یہ تھی کہ آپ نے پہلی مرتبہ اپنے آپ کو
اہل ہنود پر اتمام حجت کرنے کے لئے پبلک میں بحیثیت کرشن پیش کیا۔
انوار العلوم جلد - ۳
۳۷۱
سیرت مسیح موعود
لے آئے اور
جب لیکچر ختم ہو کر گھر کو واپس آنے لگے تو پھر بعض لوگوں نے پتھر مارنے کا ارادہ کیا لیکن
پولیس نے اس مفسدہ کو بھی روکا۔ لیکچر کے ! بعد دوسرے دن آ۔ آپ واپس تشریف لے
اس موقعہ پر بھی پولیس کے انتظام کی وجہ سے کوئی شرارت نہ ہو سکی۔ جب لوگوں نے دیکھا کہ
ہمیں دکھ دینے کا کوئی موقعہ نہیں ملا۔ تو بعض لوگ شہر سے کچھ دور باہر جا کر ریل کی سڑک کے
پاس کھڑے ہو گئے اور چلتی ہوئی ٹرین پر پتھر پھینکے لیکن اس کا نتیجہ سوائے کچھ شیشے ٹوٹ جانے
کے اور کیا ہو سکتا تھا ؟
مولوی عبد الکریم صاحب کی وفات اور سفر دہلی کے حالات - اکتوبر ۱۹۰۵ء کو آپ کے نہایت
مخلص مرید مولوی عبدالکریم صاحب جو مختلف موقعوں پر آپ کے لیکچر سنایا کرتے تھے ایک لمبی
بیماری کے بعد فوت ہوئے۔ اور آپ نے قادیان میں ایک عربی مدرسہ کھولنے کا ارشاد فرمایا
جس میں دین اسلام سے واقف علماء پیدا کئے جائیں تاکہ فوت ہونے والے علماء کی جگہ خالی نہ
رہے۔ مولوی عبدالکریم صاحب کی وفات سے چند روز بعد دہلی تشریف لے گئے اور وہاں قریباً
پندرہ دن رہے۔ اس وقت دہلی گو پندرہ سال پہلے کی دہلی نہ تھی جس نے دیوانہ وار شور مچایا
تھا۔ لیکن پھر بھی آپ کے جانے پر خوب شور ہو تا رہا اس پندرہ دن کے عرصہ میں آپ نے دہلی
میں کوئی پبلک لیکچر نہ دیا ۔ لیکن گھر پر قریباً روزانہ لیکچر ہوتے رہے جن میں جگہ کی تنگی کے سبب
دو ڈھائی سو سے زیادہ آدمی ایک وقت میں شامل نہیں ہو سکتے تھے۔ ایک دو دن لوگوں نے شور
بھی کیا اور ایک دن حملہ کر کے گھر پر چڑھ جانے کا بھی ارادہ کیا۔ لیکن پھر بھی پہلے سفر کی نسبت
بہت فرق تھا۔ اس سفر سے واپسی پر لدھیانہ کی جماعت نے دو دن کے لئے آ۔ آپ کو لدھیانہ میں
ٹھرایا اور آپ کا ایک پبلک لیکچر نہایت خیر و خوبی سے ہوا۔ وہاں امرتسر کی جماعت کا ایک
وند پہنچا کہ آپ ایک دو روز امرتسر بھی ضرور قیام فرمائیں جسے حضرت نے منظور فرمایا۔ اور
لدھیانہ سے واپسی پر امرتسر میں اتر گئے۔ وہاں بھی آپ کے ایک عام لیکچر کی تجویز ہوئی۔
امرتسر سلسلہ احمدیہ کے مخالفین سے پر ہے اور مولویوں کا وہاں بہت زور ہے۔ ان کے
اکسانے سے عوام الناس بہت شور کرتے رہے جس دن آپ کا لیکچر تھا اس روز مخالفین نے
فیصلہ کر لیا کہ جس طرح ہو لیکچر نہ ہونے دیں۔ چنانچہ آپ لیکچر ہال میں تشریف لے گئے تو دیکھا
کہ دروازہ پر مولوی بڑے بڑے جسے پہنے ہوئے لمبے لمبے ہاتھ مار کر آپ کے خلاف وعظ کر
ا
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۷۲
سیرت مسیح موعود
رہے ہیں اور بہت سے لوگوں نے اپنے دامنوں میں پتھر بھرے ہوئے ہیں۔ آپ لیکچر گاہ رگاہ میں
اندر تشریف لے گئے اور لیکچر شروع کیا لیکن مولوی صاحبان کو اعتراض کا کوئی موقعہ نہ ملا جس
پر لوگوں کو بھڑکائیں۔ پندرہ میں منٹ آپ کی تقریر ہو چکی تھی کہ ایک شخص نے آپ کے
آگے چائے کی پیالی پیش کی کیونکہ آپ کے حلق میں تکلیف تھی۔ اور ایسے وقت میں اگر
تھوڑے تھوڑے وقفہ سے کوئی سیال چیز استعمال کی جائے تو آرام رہتا ہے۔ آپ نے ہاتھ سے
اشارہ کیا کہ رہنے دو لیکن اس نے آپ کی تکلیف کے خیال سے پیش کر ہی دی اس پر آپ نے
بھی اس میں سے ایک گھونٹ پی لیا۔ لیکن وہ مہینہ روزوں کا تھا مولویوں نے شور مچا دیا کہ یہ
شخص مسلمان نہیں کیونکہ رمضان شریف میں روزہ نہیں رکھتا۔ آپ نے جواب میں فرمایا کہ
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بیمار یا مسافر روزہ نہ رکھے۔ بلکہ جب شفا ہو یا سفر سے
واپس آئے تب روزہ رکھے اور میں تو بیمار بھی ہوں اور مسافر بھی۔ لیکن جوش میں بھرے
ہوئے لوگ کب رکھتے ہیں شور بڑھتا گیا اور باوجود پولیس کی کوشش کے فرو نہ ہو سکا۔ آخر
مصلحاً آپ بیٹھ گئے اور ایک شخص کو نظم کو نظم پڑھنے کے لئے کھڑا کر دیا گیا۔ اس کے نظم پڑھنے پر
لوگ خاموش ہو گئے تب پھر آپ ب پھر آپ کھڑے ہوئے تو پھر مولویوں نے شور مچایا اور جب آپ نے
لیکچر جاری رکھا تو فساد پر آمادہ ہو گئے اور سٹیج پر حملہ کرنے کے لئے آگے بڑھے۔ پولیس نے
روکنے کی کوشش کی لیکن ہزاروں آدمیوں کی روان کے روکے نہ رکتی تھی۔ اور ایسا معلوم
ہوتا تھا کہ سمندر کی ایک لہر ہے جو آگے ہی بڑھتی چلی آتی ہے۔ جب پولیس سے اس کا سنبھالنا
مشکل ہو گیا تب آپ نے لیکچر چھوڑ دیا۔ لیکن پھر بھی لوگوں کا جوش ٹھنڈا نہ ہوا۔ اور انہوں
نے سٹیج پر چڑھ کر حملہ آور ہونے کی کوشش جاری رکھی اس پر پولیس انسپکٹر نے آپ سے
عرض کی کہ آپ اندر کے کمرہ میں تشریف لے چلیں اور فوراً سپاہی دوڑائے کہ بند گاڑی لے
آئیں۔ پولیس لوگوں کو اس کمرہ میں آنے سے روکتی رہی اور دوسرے دروازہ کے سامنے
گاڑی لاکر کھڑی کر دی گئی آپ اس میں سوار ہونے کے لئے تشریف لے چلے ۔ آپ گاڑی
میں بیٹھنے لگے تو لوگوں کو پتہ لگ گیا کہ آپ گاڑی میں سوار ہو کر چلے ہیں۔ اس پر جو لوگ لیکچر
ہال میں باہر کھڑے تھے وہ حملہ کرنے کے لئے آگے بڑھے اور ایک شخص نے بڑے زور سے
ایک بہت موٹا اور مضبوط سوٹا آ سوٹا آپ کو مارا ۔ ایک مخلص مرید پاس کھڑا تھا وہ جھٹ آر آپ کو بچانے
کے لئے آپ کے اور حملہ کرنے والے کے درمیان میں آگیا چونکہ گاڑی کا دروازہ کھلا تھا۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۷۳
سیرت مسیح موعود
سوٹا اس پر رک گیا اور اس شخص کے بہت کم چوٹ آئی ورنہ ممکن تھا کہ اس شخص کا خون ہو
جاتا۔ آپ کے گاڑی میں بیٹھنے پر گاڑی چلی لیکن لوگوں نے پتھروں کا مینہ برسانا شروع کر دیا۔
گاڑی کی کھڑکیاں بند تھیں ان پر پتھر کرتے تھے تو وہ کھل جاتی تھیں ہم انہیں پکڑ کر سنبھالتے
تھے۔ لیکن پتھروں کی بوچھاڑ کی وجہ سے ہاتھ چھوٹ چھوٹ کر وہ گر جاتی تھیں۔ لیکن خدا تعالی
کے فضل سے کسی کے چوٹ نہیں آئی صرف ایک پتھر کھڑکی میں گزرتا ہوا میرے چھوٹے بھائی
کے ہاتھ پر لگا۔ چونکہ پولیس گاڑی کے چاروں طرف کھڑی تھی۔ بہت سے پتھر اسے لگے۔ جس
پر پولیس نے لوگوں کو وہاں سے ہٹایا اور گاڑی کے آگے پیچھے بلکہ اس کی چھت پر بھی پولیس
میں بیٹھ گئے۔ اور دوڑا کر گاڑی کو گھر تک پہنچایا ۔ لوگوں میں اس قدر جوش تھا کہ باوجود پولیس
کی موجودگی کے وہ دور تک گاڑی کے پیچھے بھاگے ۔ دوسرے دن آپ قادیان واپس تشریف
لے آئے۔
وفات کی پیشگوئی سلسلہ کا نظام اور صدر انجمن کا قیام دسمبر 1990ء میں آپ کو الہام ہوا کہ آپ کی وفات
قریب ہے۔ جس پر آپ نے ایک رسالہ الوصیت لکھ کر اپنی تمام جماعت میں شائع کر دیا ۔ اور
اس میں جماعت کو اپنی وفات کے قرب کی خبر دی اور ان کو تسلی دی اور الہام الہی کے ماتحت
ایک مقبرہ بنائے جانے کا اعلان فرمایا ۔ اور اس میں دفن ہونے والوں کے لئے یہ شرط مقرر کی
کہ وہ اپنی تمام جاندار کا دسواں حصہ اشاعت اسلام کے لئے دیں اور تحریر فرمایا کہ مجھے اللہ
تعالیٰ نے بشارت دی ہے کہ اس مقبرہ میں صرف وہی دفن ہو سکیں گے جو جنتی ہوں گے ۔ اور
ان اموال کی حفاظت کے لئے جو اس مقبرہ میں دفن ہونے کے لئے لوگ بغرض اشاعت اسلام
دیں گے ایک انجمن مقرر فرمائی ۔ اس انتظام کے علاوہ یہ بھی پیش گوئی کی کہ جماعت کی حفاظت
اور اس کو سنبھالنے کے لئے خدا تعالیٰ خود میری وفات کے بعد اس طرح انتظام کرے گا جس
طرح کہ پہلے نبیوں کے بعد کرتا رہا ہے اور ایسے لوگوں کو کھڑا کر تا رہے گا جو جماعت کی نگرانی
اسی طرح کریں گے جس طرح کہ آنحضرت الالا کے بعد حضرت ابو بکر نے کی تھی۔ سلسلہ
کی ضروریات تعلیمی و تبلیغی کے لئے الومیت کی اشاعت تک مدرسہ ہ اور میگزین کی انتظامی
کمیٹیاں تھیں ۔ اور مقبرہ بہشتی کے لئے ایک جدید انجمن تجویز ہوئی ۔ مگر خدام کی درخواست پر
۱۹۰۶ء کے دسمبر میں آپ نے اس انجمن کی بجائے جسے وصیتوں کے اموال کی حفاظت کے لئے
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۷۴
سیرت مسیح موعود
مقرر کیا تھا ایک ایسی انجمن قائم کر دی جس کے سپرو دینی اور دنیاوی تعلیم کے مدارس ریویو
آف ریلیجنز مقبره بهشتی وغیرہ سب متفرق کام کر دیئے ۔ اور مختلف انجمنوں کی بجائے ایک ہی
صدر انجمن قائم کر دی۔
۱۹۰۷ء میں ستمبر کے مہینے میں آپ کا لڑکا مبارک احمد اس پیشگوئی کے مطابق جو اس کی
پیدائش کے وقت ہی چھاپ کر شائع کر دی گئی تھی ساڑھے آٹھ سال کی عمر میں فوت ہو گیا۔
اسی سال صدر انجمن کی مختلف شہروں میں شاخیں قائم کرنے کی تجویز کی گئی۔ دو مرد اور ایک
عورت امریکن آپ سے ملنے کے لئے آئے جن سے دیر تک گفتگو ہوئی۔ اور انہیں مسیح کی
بعثت ثانیہ کی حکمت اور اصلیت سمجھائی ۔ اس سال پنجاب میں کچھ ایمیشن پیدا ہو گیا۔
اس پر آپ نے اپنی جماعت کو گورنمنٹ کا ہر طرح وفادار رہنے کی تاکید فرمائی اور مختلف
جگہ پر آپ کی جماعت نے اس شورش کے فرو کرنے میں بلا کسی لالچ کے خدمت مت کی۔
دسمبر میں آریوں نے لاہور میں ایک مذہبی کانفرنس منعقد کی۔ اور سب مذاہب کے لوگوں
کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ لیکن یہ شرط رکھی کہ کسی مذہب کے پیروؤں کو
دوسرے مذہب پر حملہ کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔ اور خود بھی اس شرط کی پابندی کا اقرار کیا
آپ سے بھی اس میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی تو آپ نے اس وقت کہہ دیا کہ مجھے تو
اس تجویز میں دھوکے کی بو آتی ہے۔ لیکن پھر بھی حجت پوری کرنے کے لئے ایک مضمون لکھ کر
اس میں پڑھنے کے لئے بھیج دیا۔ اس مضمون میں آپ نے بڑے زور سے آریوں کو صلح کی
دعوت دی اور نہایت نرمی سے صرف اسلام کی خوبیاں ان کے سامنے پیش کیں۔ ہماری
جماعت کے قریبا پانچ سو آدمی ٹکٹ خرید کر اس کانفرنس میں شامل ہوتے رہے اور ہمارے
باعث دوسرے مسلمان بھی شامل ہوتے رہے لیکن جب آریوں کی باری آئی تو انہوں نے
نہایت گندے طور پر ہمارے نبی کریم اس کو گالیاں دیں اور بر
سے برے الفاظ حضور کی
نسبت استعمال کئے۔ لیکن ہم آپ کی تعلیم کے ماتحت خاموشی سے ان کے لیکچروں کو سنتے رہے
اور کسی نے اٹھ کر اتنا بھی نہیں کہا کہ ہم سے وعدہ خلافی کی گئی ہے۔
اور برے سے
۲۱ مارچ ۱۹۰۸ء میں سرولن صاحب بہادر فنانشل کمشنر صوبہ پنجاب قادیان تشریف لائے
چونکہ یہ پہلا موقعہ تھا کہ پنجاب کا ایک ایسا معزز اعلیٰ عہدیدار قادیان آیا آپ نے تمام جماعت
کو ان کے استقبال کرنے کا حکم دیا۔ اور اپنی سکول گراؤنڈ میں ان کا خیمہ لگوایا اور ان کی
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۷۵
سیرت مسیح موعود
دعوت بھی کی۔ چونکہ آپ کی نسبت آپ کے مخالفین نے مشہور کر رکھا تھا کہ آپ در پردہ
گورنمنٹ کے مخالف ہیں کیونکہ افسران بالا سے باوجود اپنے قدیم خاندانی تعلقات کے کبھی
نہیں ملتے۔ آپ نے عملی طور پر اس اعتراض کو دور کر دیا۔ اور فنانشل کمشنر صاحب سے
ملاقات کے لئے خود تشریف لے گئے اس وقت آپ کے ساتھ سات آٹھ آدمی آپ کی جماعت
کے بھی تھے صاحب ممدوح نے نہایت تکریم کے ساتھ اپنے خیمہ کے دروازے پر حضرت مسیح
موعود گوریو (Receive) کیا۔ اور آپ سے مختلف امور آپ کے سلسلہ کے متعلق دریافت
کرتے رہے لیکن اس تمام گفتگو میں ایک بات خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ ان دنوں میں مسلم
لیگ نئی نئی قائم ہوئی تھی۔ اور حکام انگریزی اس کی کونسی ٹیوشن پر ایسے خوش تھے کہ ان کے
خیال میں کانگریس کے نقائص دور کرنے میں یہ ایک زبردست آلہ ثابت ہو گی ۔ اور بعض حکام
رؤساء کو اشار تا اس میں شامل ہونے کی تحریک بھی کرتے تھے۔ فنانشل کمشنر صاحب بہادر نے
بھی برسبیل تذکرہ آپ سے مسلم لیگ کا ذکر کیا اور اس کی نسبت آپ کی رائے دریافت کی۔
آپ نے فرمایا میں اسے پسند نہیں کرتا۔ فنانشل کمشنر نے اس کی خوبی کا اقرار کیا۔ آپ نے فرمایا
کہ یہ راہ خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اسے کانگریس پر قیاس نہ کریں اس کا قیام تو
ایسے رنگ میں ہوا تھا کہ اس کا اپنے مطالبات میں حد سے بڑھ جانا شروع سے نظر آرہا تھا۔
لیکن مسلم لیگ کی بنیاد ایسے لوگوں کے ہاتھوں اور ایسے قوانین کے ذریعے پڑی ہے کہ یہ کبھی
کانگریس کا رنگ اختیار کر ہی نہیں سکتی۔ اس پر آپ کے ایک مرید خواجہ کمال الدین نے جو
روکنگ مشن کے بانی اور رسالہ مسلم انڈیا کے مالک ہیں۔ سرولن کی تائید کی اور کہا کہ میں بھی
اس کا ممبر ہوں اس کے ایسے قواعد بنائے گئے ہیں کہ اس کے گمراہ ہونے کا خطرہ نہیں۔ مگر
دونوں کے جواب میں حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ مجھے تو اس سے بو آتی ہے کہ ایک دن یہ
بھی کانگریس کا رنگ اختیار کرلے گی۔ میں اس طرح سیاست میں دخل دینے کو خطرناک سمجھتا
ہوں۔ یہ گفتگو تو اس پر ختم ہوئی ۔ لیکن ہر ایک سیاسی واقعات کا مطالعہ کرنے والا جانتا ہے کہ
آپ کا خیال کس طرح لفظ بلفظ پورا ہوا ۔
اسی سال ۲۶ اپریل کو بوجہ والدہ صاحبہ کی بیماری کے آپ کو لاہور جانا پڑا جس دن قادیان
سے چلنا تھا۔ اس رات کو الہام ہوا ”مباش ایمن از بازی روزگار" یعنی حوادث زمانہ سے بے
خوف مت ہو ۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ آج یہ الہام ہوا ہے کہ جو کسی خطرناک حادثہ پر دلالت
(CONSTITUTION) *
انوار العلوم جلد - ۳
۳۷۶
سیرت مسیح موعود
گئے۔ آ۔
کرتا ہے۔ اتفاق سے اس رات میرے چھوٹے بھائی مرزا شریف احمد بیمار ہو گئے۔ لیکن جس
طرح سے ہو سکا روانہ ہوئے۔ جب بٹالہ پہنچے جو قادیان کا سٹیشن تھا تو وہاں سے معلوم ہوا کہ
بوجہ سرحدی شورش کے گاڑیاں کافی نہیں اس لئے گاڑی ریز رو نہیں ہو سکی۔ وہاں دو تین
دن انتظار کرنا پڑا۔ آپ نے اپنے گھر میں فرمایا کہ ادھر الهام متوحش ہوا ہے۔ ادھر اللہ تعالیٰ کی
طرف سے روکیں پڑ رہی ہیں۔ بہتر ہے کہ یہیں بٹالہ میں کچھ عرصہ کے لئے ٹھر جائیں۔ آب
و ہوا تبدیل ہو جائے گی علاج کے لئے کوئی لیڈی ڈاکٹر یہیں بلائی جائے گی۔ لیکن انہوں نے
اصرار کیا کہ نہیں لاہور ہی چلو ۔ آخر دو تین دن کے انتظار کے بعد آپ لاہور تشریف لے
آپ کے پہنچتے ہی تمام لاہور میں ایک شور پڑ پڑ گیا گیا اور اور حسب دستور مولوی لوگ لوگ آ۔ آپ کی
مخالفت کے لئے اکٹھے ہو گئے۔ جس مکان میں آپ اترے ہوئے تھے اس کے پاس ہی ایک
میدان میں آپ کے خلاف لیکچروں کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔ جو روزانہ نماز عصر سے لیکر رات
کے نو دس بجے تک جاری رہتا۔ ان لیکچروں میں گندی سے گندی گالیاں آپ کو دی جاتیں اور
چونکہ آپ کے مکان تک پہنچنے کا یہی راستہ تھا آپ کی جماعت کو سخت تکلیف ہوتی۔ لیکن آپ
نے سب کو سمجھا دیا کہ گالیوں سے ہمارا کچھ نہیں بگڑتا تم لوگ خاموش ہو کے پاس سے گزر جایا
کرو ادھر دیکھا بھی نہ کرو۔ چونکہ اس دفعہ لاہور میں کچھ زیادہ رہنے کا ارادہ تھا اس لئے جماعت
کے احباب چاروں طرف سے اکٹھے ہو گئے تھے اور ہر وقت ہجوم رہتا تھا اور لوگ بھی آپ سے
ملنے کے لئے آتے رہتے تھے۔
چونکہ رؤسائے ہند بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ ساری دنیا کے رؤساء دین سے نسبتا غافل ہوتے
ہیں اس لئے آپ نے ان کو کچھ سنانے کے لئے یہ تجویز فرمائی کہ لاہور کے ایک غیر احمدی
رئیس کی طرف سے جو آپ کا بہت معتقد تھا رؤساء کو دعوت دی اور دعوت طعام میں کچھ تقریر
فرمائی۔ تقریر کسی قدر لمبی ہو گئی۔ جب گھنٹے کے قریب وقت گذر گیا تو ایک شخص نے ذرا
گھبراہٹ کا اظہار کیا۔ اس پر بہت سے لوگ بول اٹھے کہ کھانا تو ہم روز کھاتے ہیں لیکن یہ کھانا
(غذائے روح) تو آج ہی میسر ہوا ہے آپ تقریر جاری رکھیں۔ دو اڑھائی گھنٹے تک آپ کی
تقریر ہوتی رہی۔ اس تقریر کی نسبت لوگوں میں مشہور ہوا کہ آپ نے اپنا دعویٰ نبوت واپس
لے لیا۔ لاہور کے اردو روزانہ اخبار عام نے بھی یہ خبر شائع کر دی۔ اس پر آپ نے اسی وقت
اس کی تردید فرمائی اور لکھا کہ ہمیں دعوی نبوت ہے اور ہم نے اسے کبھی واپس نہیں لیا۔