متفرق امور
انوارالعلوم (جلد 3)
انوار العلوم جلد - ۳
متفرق امور
متفرق امور
تقریر بر موقع جلسه سالانه ۱۹۱۶ء)
انه
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
انوار العلوم جلد ۳۰
بسم الله الرحمن الرحیم
۲۰۳
متفرق امور
محمده و فصلی علی رسولہ الکریم
تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی
جو ۲۷ دسمبر ۱۹۱۶ء کے سالانہ جلسہ پر ہوئی )
أَشْهَدُ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُان أشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا۔ دا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَمَّا
بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
0
المه أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ ، وَ لَقَدْ فَتَنَّا
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَذِبِينَ أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ
يَعْمَلُونَ السَّيَّاتِ أَنْ يَسْبِقُونَا ، سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ مَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ اللَّهِ فَإِنَّ
أَجَلَ اللَّهِ لَاتِ ، وَ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ، وَ مَنْ جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ ، إِنَّ اللَّهَ
لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِيْنَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَ
لَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ (النبوت ) تا ۸)
میں نے قرآن کریم کی کچھ آیتیں آپ لوگوں کے سامنے پڑھی ہیں۔ عام مسلمانوں میں
رسول کریم اسے بعد اور دوری کی وجہ سے قرآن کریم کی عظمت نہیں رہی اور اس
وجہ سے انہوں نے عام طور پر سمجھ لیا ہے کہ قرآن کریم ایک جادو اور ٹونے کی کتاب ہے اس
لئے جس طرح ایک مشرک اور بت پرست کچھ بنے بنائے لفظ اور گھڑے گھڑائے فقرے پڑھتا
ہے اور نہیں جانتا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں اور نہیں سمجھتا کہ ان کے کہنے کی کیا غرض ہے اور ان
الفاظ کا کیا مطلب ہے اسی طرح آج کل کے مسلمان کرتے ہیں۔ انہوں نے سمجھ رکھا ہے کہ
قرآن کریم جادو اور ٹونے کے لئے آیا تھا اس لئے اس کی کوئی آیت لکھ کر باندھ لینا یا عمدہ عمدہ
غلافوں میں لپیٹ کر گھر میں رکھ چھوڑنا کافی ہے۔ میں نے یہ آیات اس رنگ میں نہیں پڑھیں
انوار العلوم جلد ۳۰
۴۰۴
متفرق امور
کیونکہ میں قرآن کریم کو جادو یا ٹونے کی کتاب نہیں سمجھتا بلکہ خدا تعالیٰ کا کلام سمجھتا ہوں۔
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا مکتوب ہے جو بندوں کی طرف بھیجا گیا ہے اور اس شہنشاہ کا جو بادشاہوں
کا بادشاہ اور شہنشاہوں کا شہنشاہ ہے اپنی مخلوق اور مملوک کی طرف اعلان نکلا ہے۔ پس اس کی
ایک یا دو آیتیں پڑھنا یا اس کا کوئی حصہ بنانا یا پڑھنا یہ نہیں کہ جادو یا ٹونے نے کے کے طو طور پر ہے بلکہ
اس کی غرض اور مدعا یہ ہے کہ اس کا مطلب سمجھو اور اس پر عمل کرو۔ میں نے دیکھا ہے
گلیوں میں بعض ڈھنڈورا دینے والے جب کسی معمولی سی بات کا ڈھنڈورا دیتے ہیں مثلاً یہی کہ
کوئی دوکان نیلام ہوتی ہے تو لوگ گھروں سے باہر نکل کر یا کھڑکیاں کھول کر بڑے غور سے اس
آواز کو سنتے اور سمجھتے ہیں۔ اور اگر بادشاہ یا کسی بڑے حاکم کی طرف سے اعلان ہو تو اس کے
معلوم کرنے کے لئے اس بے تابی سے دوڑے جاتے ہیں کہ گویا ان کی زندگی کا دار و مدار ہی
اس کے معلوم کرنے پر ہے۔ مگر افسوس اور سخت افسوس کہ اس شہنشاہوں کے شہنشاہ کی
طرف سے ایک اعلان آتا ہے جو ان کا ضامن اور مالک ہے۔ لیکن بہت کم ہیں جو اس کے سمجھنے
اور سمجھ کر عمل کرنے کی طرف توجہ کرتے ہیں۔ میں نے جو قرآن کریم کی آیات اس وقت
پڑھی ہیں جادو اور ٹونے کے رنگ میں نہیں پڑھیں۔ میں نے ایک دفعہ رویا دیکھی کہ ایک
اعلان ہے جو اسی طرح کا ہے جس طرح کا بادشاہوں کی طرف سے شائع ہوتا ہے اور دو صفحہ ہے
پہلے تو اس اعلان کے مجھے الفاظ بھی یاد تھے لیکن اب مفہوم ہی یاد رہ گیا ہے۔ اس میں لکھا تھا کہ
اے لوگو جبکہ تم دنیا کے اوٹی اونی حاکموں کی طرف سے شائع ہونے والے اعلان کی طرف فورا
توجہ کرتے ہو اور اس وقت تک تمہیں چین نہیں آتا جب تک کہ معلوم نہیں کر لیتے کہ کیا
اعلان ہو رہا ہے تو میں جو تمام حاکموں کا حاکم ہوں میری طرف سے جو اعلان شائع ہوا ہے اس کی
طرف تم کیوں توجہ نہیں کرتے ۔ گویا خدا تعالیٰ نے یہ اعلان میرے پاس بھیجا ہے کہ میں اسے
شائع کر دوں۔ اسی طرح مجھے ایک اور رویا دکھایا گیا کہ وہ بھی خدا تعالی کے کلام کی عظمت اور
شان کے متعلق ہی تھا۔ اس رویا میں مجھے انگریزی کا ایک فقرہ بتایا گیا میں تو بہت انگریزی نہیں
جانتا اس لئے شاید اس کے یاد رکھنے میں مجھ سے غلطی ہو گئی ہو۔ مگر وہ ایسا شاندار ہے کہ اب
تک مجھے یاد ہے اور کم سے کم اس کے اکثر الفاظ وہی ہیں۔ جو مجھے رویا میں سنائے گئے کوئی
میرے کان میں کہتا ہے
Hearken I tell thee in thy ears that the earth would be
shaken for three to one they dont care for me for a thread۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۰۵
متفرق امور
"three to one" کا یہ مطلب ہے کہ جس طرح شرط میں جس کو زیادہ یقین ہوتا
ہے۔ وہ اپنی بات کی تائید میں دوسرے کی تھوڑی رقم کے مقابلہ میں زیادہ رقم شرط کے طور پر
رکھنے کے لئے تیار ہوتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ بھی اپنی بات پر زور دینے کے لئے اس فقرہ کو
استعمال فرماتا ہے۔ لیکن اس رویا کے دیکھنے کے وقت مجھے اس جملہ کے معنی معلوم نہ تھے۔ میں
اس وقت سفر میں تھا۔ جب یہاں آیا تو انگریزی خواں احباب سے اس کے معنی پوچھے انہوں نے
کہا کہ ہمیں تو معلوم نہیں۔ لیکن کچھ عرصہ کے بعد میں نے یہی محاورہ ایک انگریزی اخبار میں
پڑھا۔ ھا۔ ولایت میں گھوڑوں پر شرط لگاتے ہیں کہ اگر ہمارے گھوڑے سے فلاں گھوڑا جیت گیا تو
ہم ایک کے مقابلہ میں تین دیں گے یا اس طرح کچھ اور ۔ غرض اس رویا کا مطلب یہ کہ میرے
کان میں آواز آئی کہ سُن میں تیرے کان میں تجھے ایک بات بتاؤں۔ اور وہ یہ کہ زمین ہلائی
جائے گی۔ (یہ سات آٹھ سال کا رویا ہے ممکن ہے اس سے مراد موجودہ جنگ ہی ہو) کیونکہ
لوگ میرے کلام کو بالکل چھوڑ چکے ہیں۔ اور میں اس بات پر شرط لگانے کے لئے بھی تیار ہوں کے کہ
اگر کوئی میرے مقابلہ میں ایک چیز پیش کرے۔ تو میں اس سے تگنی پیش کردوں گا کہ لوگ میری
اتنی بھی پرواہ نہیں کرتے جتنی تاگے کی۔ تو میں نے یہ آیتیں رسم کے طور پر نہیں پڑھیں۔ میں
تو بیمار ہوں۔ اور ایک ایک منٹ بلکہ ایک ایک سیکنڈ کے بعد کھانسی آتی ہے۔ اور قریباً ایک ماہ
سے یہی حالت ہے۔ پس میں جو اس حالت میں آپ لوگوں کے سامنے کھڑا ہوا ہوں بلاوجہ کھڑا
نہیں ہوا۔ بلکہ میں ایک بات کہنی چاہتا ہوں۔ مگر اس سے پہلے چند ایک اور باتیں ہیں جو بیان کر
دیتا ہوں ان کے بیان کرنے کے بعد ان آیات کا مطلب اور منشاء بتاؤں گا۔
پہلی بات جو میں بیان کرنا چاہتا ہوں۔ اسے غیرت سمجھو یا اس احساس کا
چند متفرق باتیں نتیجہ کہ ہر ایک انسان چاہتا ہے کہ میں بری کیا جاؤں۔ حضرت یوسف علیہ
السلام کو بھی جب کہا گیا کہ قید خانہ سے نکل آؤ تو انہوں نے کہا جب تک میرے الزام دور نہ
ہوں میں نہیں نکلتا۔ وہ بات یہ ہے کہ پچھلے سالانہ جلسہ پر میں نے آپ لوگوں کے ساتھ کچھ
وعدے کئے تھے ۔ مثلاً کہا تھا کہ قرآن کریم کے پاروں کے ترجمے شائع کئے جائیں گے، دوم یہ کہ
قرآن کریم کے اسباق تیار ہوں گے، سوم یہ کہ مختلف مسائل کے متعلق چھوٹے چھوٹے
ٹریکٹ لکھے جائیں گے۔ مگر ایک سال گزر گیا ہے اور ان میں سے کوئی بات بھی پوری نہیں ہو
سکی۔ اس کی وجہ کچھ تو یہ ہے کہ اس سال میں خود بہت عرصہ بیمار رہا ہوں۔ گو یہ دن بھی ضائع
انوار العلوم جلد - ۳
۴۰۶
متفرق امور
نہیں گئے اور اس عرصہ میں مجھے کئی ایک علمی تحقیقاتوں کا موقعہ مل گیا۔ جو اگر میری صحت اچھی
ہوتی تو شاید کسی اور وقت پر ملتوی کرنی پڑتیں۔ خیر یہ تو ایک جملہ معترضہ ہے۔ میں یہ بتانا چاہتا تھا
کہ میں پچھلے سال بہت بیمار رہا ہوں اور اس ماہ کے ابتداء سے تو کھانسی بھی شروع ہو گئی ہے۔
اس حالت میں میں لکھنے کا تو کام کچھ کر بھی سکتا ہوں۔ لیکن بولنے کے وقت کھانسی شروع ہو جاتی
ہے۔ ایک وجہ تو یہ ہوئی اور دوسری یہ کہ گذشتہ ستمبر میں میں نے ایک رویا دیکھی تھی۔ جو یہاں
کے لوگوں کو اس وقت بتا دی گئی تھی کہ قادیان میں سخت تپ ہو گا۔ جو اپنے اندر طاعون کی
طرح کا زہر رکھتا ہو گا۔ چونکہ خدا تعالٰی نے ہماری جماعت کے متعلق طاعون سے حفاظت کرنے
کا وعدہ فرمایا ہوا ہے۔ اس لئے اس کو تپ سے بدل دے گا کیونکہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا
ہے کہ بیماریاں اور جانوں اور مالوں کا اتلاف بھی مؤمنین کے متعلق سنت اللہ ہے اس لئے خدا
تعالی جس نے چونکہ طاعون سے محفوظ رکھنے کا وعدہ فرمایا ہوا ہے۔ اس کی بجائے تپ نازل
کرے گا تاکہ اس طرح کرنے سے نہ تو اس وعدہ کے خلاف ہو۔ اور نہ وہ غلط ٹھرے اور نہ ہی
قرآن کریم کی بیان کردہ سنت کے خلاف ہو۔ یہ رویا میں نے انہی دنوں لوگوں کو سنا دی تھی۔
اس کے بعد ایسا تپ آیا کہ قریباً ہر ایک مرد و عورت پر اس کا حملہ ہوا۔ اور جس گھر کے آٹھ
آدمی تھے۔ وہ آٹھوں ہی بیمار ہو گئے۔ اور اس قدر شدید بخار ہو تا کہ ایک سو سات درجہ تک
پہنچ جاتا۔ ان دنوں ہر گھر میں بیماری پڑ گئی۔ اور اس مرض کی وجہ سے کام کرنے والے لوگ بھی
یا تو خود بیمار رہے یا بیماروں کے تیمار دار بنے رہے۔ اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہت کچھ
آرام ہو گیا ہے اور کام ہو رہا ہے۔ اس لئے امید کی جا سکتی ہے کہ اگلے سال اسباق اور ترجمہ
القرآن تیار ہو جائے گا۔ اب کے جو ترجمہ کیا گیا ہے۔ وہ پہلے سے بھی زیادہ وسیع مطلب پر
مشتمل ہے۔ اس ترجمہ کا بہت سا حصہ تو ہو چکا ہے اور ارادہ ہے کہ اس جزء میں سورہ بقرہ ختم کر
دی جائے۔ یہ ترجمہ انشاء اللہ عنقریب چھپ کر آپ لوگوں کو پہنچ جائے گا۔ دوسری بات جو میں
کہنی چاہتا ہوں یہ ہے کہ ایک تازہ شور برپا ہوا ہے اور وہ مولوی محمد احسن صاحب کے رسالہ
اور اشتہارات کے متعلق ہے۔ مجھے سخت حیرت ہوئی۔ مولوی محمد احسن صاحب کا ایک تازہ
اشتہار دیکھ کر اور میں حیران ہوں کہ انسان کسی کی مخالفت اور عداوت کی وجہ سے تقوی کو
کیوں چھوڑ دیتا ہے ۔ مولوی محمد احسن صاحب اس اشتہار میں لکھتے ہیں :
میں نے محض اتحاد جماعت قائم رکھنے کی خاطر یہی مناسب سمجھا کہ ہم سب لوگ
انوار العلوم جلد ۳۰
۴۰۷
متفرق امور
صاحبزادہ محمود احمد صاحب کی بیعت کرلیں تاکہ وحدت قومی قائم رہے مجھے اس وقت تک علم نہ
تھا کہ صاحبزادہ صاحب کے عقائد میں کوئی فساد واقع ہو چکا ہے"۔
لیکن میں بڑے زور سے کہتا ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ یہ انہوں نے بالکل غلط لکھا ہے
میں ان کے لئے ایک ہزار روپیہ انعام رکھتا ہوں کہ وہ اسی طرح کی قسم کھا کر بیان کریں جس
طرح کی قسم حضرت مسیح موعود نے تریاق القلوب میں بیان فرمائی ہے کہ انہیں اس وقت جبکہ
انہوں نے میری بیعت کی تھی۔ میرے عقائد کا علم نہ تھا۔ کیا وہ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں
اپنے عقائد پر مجھ سے گفتگو نہیں کرتے رہے۔ ضرور کرتے رہے ہیں۔ اور اب جھوٹ کہتے ہیں
کہ انہیں میرے عقائد کا علم نہ تھا۔ میں ان کو اس قسم کے اٹھانے کے لئے اس لئے کہتا ہوں کہ
وہ اپنی جان کو قسم کے معاملہ میں لانے کے متعلق یوں لکھتے ہیں :
میری موت اس مقابلہ کے ماتحت نہیں ہوگی۔ کیونکہ میں اسی سے متجاوز ہو گیا ہوں میں
اپنی موت کو ایک نعمت غیر مترقبہ اعتقاد کرتا ہوں (رسالہ القول المجد صفحہ ۸۸)
یعنی یہ کہ آپ موت کے ساتھ بہت محبت رکھتے ہیں۔ گویا اسے نعمت غیر مترقبہ سمجھتے ہیں۔
اس لئے مباہلہ کے لئے سامنے نہیں آتے۔ حالانکہ یہ غلط ہے۔ قرآن کریم تو یہود کی نسبت کہتا
ہے۔
بود
قُلْ إِنْ كَانَتْ لَكُمُ الدَّارُ الْآخِرَةُ عِنْدَ اللهِ خَالِصَةً مِّنْ دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوا
الْمَوْتَ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِيْنَ ، وَلَنْ يَتَمَنَّوْهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ، وَاللَّهُ عَلِيمٌ
بِالظَّلِمِينَ ، وَ لَتَجِدَنَّهُمْ أَحْرَصَ النَّاسِ عَلَى حَيُوةٍ ، وَ مِنَ الَّذِينَ اشْرَكُوا ، يَوَتُ
أَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمِّرُ الْفَ سَنَةٍ وَمَا هُوَ بِمَزَحْزِ حِهِ مِنَ الْعَذَابِ أَنْ يُعَمَّرَ ، وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا
يَعْمَلُونَ ( البقره : ۹۵ تا ۹۷) کہ ان کو چیلینج دو کہ مباہلہ کرلیں۔ لیکن وہ قبول نہیں کریں گے۔
کیونکہ انہیں دنیا سے بہت محبت ہے۔ مگر ہم کو یہ سنایا جاتا ہے کہ میں اس لئے مباہلہ نہیں کرتا کہ
مجھے موت سے محبت ہے۔ اب یا تو قرآن کریم کو (نعوذ باللہ ) جھوٹا کہا جائے گا۔ یا اس کو جو کہتا ہے
کہ مجھے موت سے محبت ہے۔ لیکن قرآن کریم تو کبھی جھوٹا نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ اس خدا کا
کلام ہے۔ جو سب بچوں سے زیادہ سچا ہے۔ بات اصل میں یہ ہے کہ وہ خوب جانتے ہیں کہ اگر
میں مباہلہ کے لئے مقابلہ پر آیا تو ہلاک ہو جاؤں گا۔ مولوی محمد علی صاحب تو مباہلہ کو جائز ہی
نہیں سمجھتے۔ اور اس طرح وہ اپنا پیچھا چھڑانا چاہتے ہیں۔ لیکن مولوی محمد احسن صاحب تو جائز
انوار العلوم جلد ۳۰
۲۰۸
متفرق امور
سمجھتے ہیں۔ پھر وہ کیوں خود اس کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔ خیر۔ اگر وہ اپنے آپ کو پیش کرنے
سے ڈرتے ہیں تو ہم کہتے ہیں کہ وہ یہ نہ کہیں کہ میں مباہلہ کرتا ہوں بلکہ اپنے بچوں کو پیش کر
کے مباہلہ کرلیں۔ ان کے لڑکوں کی عمر مجھ سے چھوٹی ہے۔ اور مجھ سے صحت بھی اچھی ہے۔ پھر
میں اکیلا ہوں۔ اور وہ پانچ ہیں۔ ان پانچوں کو میرے مقابلہ پر رکھ کر قسم کھا جائیں کہ ان کو میری
بیعت کرنے کے وقت میرے عقائد کا علم نہ تھا۔ مگر میں ابھی کے دیتا ہوں کہ چونکہ ان لوگوں
کے دلوں میں یہ بات بڑی مضبوطی سے گڑی ہوئی ہے کہ اگر میرے مقابلہ پر آئیں گے تو ہلاک
ہو جائیں گے۔ اس لئے وہ مقابلہ کے لئے کبھی تیار نہیں ہوں گے اور ادھر ادھر کی باتیں بنا کر
بچنا چاہیں گے۔ کیسے غضب کی بات ہے کہ جب حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے خواجہ صاحب کے
اس مضمون پر دستخط کر دیئے جو میرے مقابلہ پر لکھا گیا تھا۔ (حضرت خلیفہ اول نے دستخط کرنے
کے متعلق مجھے بتایا تھا کہ خواجہ صاحب نے آکر کہا تھا کہ میرا اور میاں صاحب کا ایک ہی مذہب
ہے) تو اس وقت مولوی محمد احسن صاحب مجھ سے اس بات پر بحث کرتے رہے کہ مولوی
صاحب نے یہ سخت کمزوری دکھائی ہے کہ خواجہ صاحب کے مضمون پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اور
میں انہیں جواب دیتا رہا۔ اور اس کے متعلق مولوی صاحب نے مجھے یا نواب صاحب کو ایک خط
لکھا تھا۔ جس میں لکھا تھا کہ مولوی صاحب کے گھوڑے پر سے گرنے کی پیشگوئی ہے۔ وہ ان کے
دستخط کرنے سے پوری ہوگئی۔ اور مولوی صاحب نے ارتداد کر لیا۔ اس کا میں نے ان کو یہ
جواب دیا تھا کہ جب یہ الہام لفظاً پورا ہو گیا ہے۔ یعنی مولوی صاحب واقعہ میں گھوڑے پر سے
گر گئے ہیں۔ تو پھر وہ معنی نہیں لئے جاسکتے۔ جو آپ نے لئے ہیں۔ یہ تو حضرت خلیفہ اول کی بات
ہے۔ میری بیعت کرنے کے بعد کا ایک خط ہمارے پاس موجود ہے۔ جو مولوی محمد احسن صاحب
کے بیٹے کا ان کی طرف سے لکھا ہوا ہے۔ اس میں وہ لکھتا ہے۔
بحضور جناب خلیفة المسیح و المهدی حضرت میرزا بشیرا ابشیر الدین محمود احمد صا صاحب فضل عمر دام
اقْبَالُكُمْ وَ اجْلَالُكُمْ - وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته - مرحمت نامہ نے صدور فرما کر اعزاز
دارین بخشا۔ رسالہ إِنَّهُ لَقَوْلُ فَضْلٌ وَ مَا هُوَ بِالْهَزْلِ کو خاکسار نے جناب والد صاحب کو
نایا۔ دعادی صادقہ اور مصدقہ سن کر ایسے خوش ہوئے کہ عوارض لاحقه متعلقه پیری و دیگر
امراض کو فراموش کر دیا اور کہنے لگے کہ الحمد للہ میں نے وہ وقت پالیا کہ جس کا میں سالہا سال
سے منتظر تھا۔ " ۔
انوار العلوم جلد - ۳
۴۰۹
متفرق امور
ان الفاظ میں مولوی صاحب نے جس رسالہ کو پڑھ کر یہ کہا ہے کہ ”الحمد للہ میں نے وہ
وقت پالیا کہ جس کا میں سالہا سال سے منتظر تھا وہ وہی میرا رسالہ القول الفصل ہے۔ جس میں
میں نے ان تینوں کے مسئلوں کے متعلق اپنا عقیدہ ظاہر کیا ہے۔ جن سے مولوی صاحب نے اس
تازه اشتہار میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
یعنی (1) نبوت مسیح موعود (۲) کفر و اسلام (۳) اسمه احمد کی پیشگوئی کے مصداق حضرت مسیح
موعود ہیں۔
مولوی صاحب نے اپنے خط میں ان عقائد کے صحیح ہونے کی صرف شہادت ہی نہیں دی۔
بلکہ اس رسالہ سے ان کی وہ امید بر آئی ہے جس کے وہ سالہا سال سے منتظر تھے۔ لیکن کیسے
تعجب اور حیرانی کی بات ہے کہ اب انہی مسائل کے متعلق وہ لکھتے ہیں کہ مجھے ان کا علم نہ تھا۔
مولوی محمد احسن صاحب کے جس خط کا میں نے ذکر کیا ہے وہ اصل خط بھی ہم دکھا سکتے ہیں۔ پھر
اسی خط میں انہوں نے القول الفصل جس میں مسئلہ کفر و اسلام۔ نبوت مسیح موعود اور اسمه احمد
کی بحث ہے کا جواب لکھنے والوں کے متعلق لکھا ہے کہ :
یہاں پر ال فرعون لاہوریوں کی نسبت جناب والد صاحب کی طرف سے لکھتا ہوں۔
خارجا معلوم ہوا کہ اس رسالہ الفصل کو ایک شیطان نے یہ کہا کہ مصنف رسالہ شریر ہے،
کذاب ہے، چالباز ہے، میں سارے پردے اس کے کھولوں گا۔ یہ قول تو اس کا ایک ادنیٰ
ہے۔ اس کا تو وہی حال ہے جو فرعون کا تھا وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ذَرُونِي أَقْتُلْ مُوسَى وَالْيَدْعُ رَبَّةَ ،
إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُبَدِّلَ دِينَكُمْ أَوْ أَنْ يَظْهَرَ فِي الْأَرْضِ الْفَسَادَ (المؤمن : ۲۷) قَالَ فِرْعَوْنُ
مَا أُرِيكُمْ إِلَّا مَا أَرَى وَمَا أَهْدِيكُمْ إِلَّا سَبِيلَ الرشَادِ (المؤمن : ۳۰) انشاء اللہ تعالیٰ اگر
بالآخر تو بہ نہ کی تو غرق طوفان ضلالت میں ہو جارے گا"۔
ان الفاظ میں مولوی صاحب نے اس میرے رسالہ کا جواب لکھنے والے اور لاہوریوں یعنی
غیر مبالغین کو فرعون قرار دیا ہے۔ اب میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اگر وہ فرعون نہیں ہیں تو پھر
مولوی صاحب پر سَبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقُ مسلمان کو گالی دینا فسق ہے والی حدیث کے مطابق کیا
فتوی لگتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ مولوی صاحب اگر اس کا جواب دیں تو یہی دیں گے کہ اس
وقت مجھ سے غلطی ہو گئی کہ میں نے ان لوگوں کو فرعون کہا اور غرق طوفان ضلالت بنایا ۔ مگر یہ
کیسے غضب کی بات ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ مجھے صاحبزادہ صاحب کے عقائد معلوم نہیں تھے اس
ه
بخاری کتاب الفتن باب قول النبي لا ترجعوا بعدى كفا را ----
انوار العلوم جلد - ۳
۴۱۰
متفرق امور
وہ یہ
لئے
لئے بیعت کی تھی۔ اپنی غلطی کا اقرار کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہوتا اور نہ ہی اس میں کچھ ہنک
ہوتی ہے۔ آپ صاحبان میں سے کئی لوگ ایسے ہوں گے کہ جنہوں نے پہلے بیعت نہیں کی تھی
لیکن جب ان کو غلطی معلوم ہوئی تو بیعت کرلی۔ کیا اس سے ان کی ہتک ہو گئی۔ پھر کیا حضرت
ابو بکر اور حضرت عمرؓ کے عقیدے پہلے اور نہیں تھے اور پھر انہوں نے ان کو چھوڑ کر آنحضرت
کو قبول نہیں کر لیا تھا کیا حضرت عمر رسول کریم اس کو قتل کرنے کی نیت سے گھر
سے نہیں نکلے تھے لیکن اپنی غلطی کو معلوم کر کے آنحضرت" کے غلام بن گئے ۔ تو غلطی کا اقرار
کرنا شان کو بڑھانے والی بات ہے نہ کہ کم کرنے والی۔ پس اگر مولوی محمد احسن صاحب یہ کہتے
ہیں کہ پہلے میرے عقائد بھی وہی تھے جو مبالغین کے ہیں لیکن اب مجھے اپنی غلطی معلوم ہو گئی
ہے اس لئے میں ان کو چھوڑتا ہوں تو ہم کبھی ان کی دیانت اور امانت پر الزام نہ لگاتے۔ لیکن
کہتے ہیں کہ مجھے میاں صاحب کے عقائد معلوم ہی نہ اہی نہ تھے اب معلوم ہوئے ہیں اس ۔
میں علیحدہ ہوتا ہوں اور یہ جھوٹ ہے۔ پھر دیکھئے جس دن حضرت خلیفہ اول فوت ہوئے ہیں
اس سے دوسرے ہی دن جناب نواب صاحب کے مکان پر چند آدمی مشورہ کے لئے جمع ہوئے
تو وہاں مولوی محمد علی صاحب نے کہا کہ ہمارا اور میاں صاحب کا عقائد میں اختلاف ہے۔ یہ
حضرت مسیح موعود کے نہ ماننے والوں کو کافر کہتے ہیں اور ہم نہیں کہتے۔ یہ حضرت مسیح موعود
کو ایسا ہی نبی سمجھتے ہیں جیسے دوسرے نبی پھر ہم کس طرح ان کی بیعت کر سکتے ہیں۔ اس مجلس
میں مولوی محمد احسن صاحب بھی موجود تھے۔ وہ قسم کھا کر بتلائیں کہ کیا یہ باتیں اس وقت
مولوی محمد علی صاحب نے کی تھیں یا نہیں۔ اگر کہی تھیں اور مولوی محمد احسن صاحب کو اس
وقت میرے یہ عقائد معلوم نہ تھے تو انہوں نے مولوی محمد علی صاحب کو کیوں نہ کہا کہ تم یہ غلط
کہہ رہے ہو ان کے تو یہ عقائد نہیں ہیں۔ بلکہ اس وقت تو انہوں نے مولوی محمد علی صاحب کو
ہیں کہا تھا کہ ہمارے ساتھ بحث کر کے ان باتوں کا فیصلہ کر لو کہ کسی کے عقائد درست اور صحیح
ہیں۔ پھر اسی مجلس میں ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب جوش میں آکر بول اٹھے تھے کہ ہاں واقعہ
میں ہم حضرت مسیح موعود کو نبی سمجھتے ہیں اور ایسا ہی نبی سمجھتے ہیں جیسا کہ پہلے تھے اور کیوں نہ
سمجھیں جبکہ حضرت مسیح موعود نے خود لکھ دیا ہے کہ ۔
منم مسیح زمان و منم کلیم خدا منم محمد و احمد که مجتبی باشد
اُس وقت مولوی محمد احسن صاحب نے ان کو کیوں نہ روکا کہ یہ کیا کر رہے ہو یہ تو ہمارے عقائد
انوار العلوم جلد ۳۰
۴۱۱
متفرق امور
نہیں ہیں۔ بلکہ الٹی ان کی تائید کی۔ پھر میں نے بیعت لیتے وقت جو تقریر کی تھی اس میں بھی
میں نے اپنے عقائد بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ
"میرے پیارو ! میرارہ محبوب آقا سید الانبیاء ایسی عظیم الشان شان رکھتا ہے کہ ایک شخص
اس کی غلامی میں داخل ہو کر کامل اتباع اور وفاداری کے بعد نبیوں کا رتبہ حاصل کر سکتا ہے۔
یہ سچ ہے کہ آنحضرت ہی کی ایسی شان اور عزت ہے کہ آپ کی بچی غلامی میں نبی پیدا
ہو سکتا ہے یہ میرا ایمان ہے اور پورے یقین سے کہتا ہوں لیے
میری اس تقریر کے وقت مولوی محمد احسن صاحب بھی موجود تھے اس وقت وہ کیوں نہ
بول پڑے۔ لیکن درست بات یہ ہے کہ جو کچھ میرے عقائد ہیں۔ وہ ان کو اس وقت بھی خوب
اچھی طرح معلوم تھے اور وہ خود بھی ان کے ساتھ متفق تھے اور اب جو انہوں نے اعلان کیا ہے
وہ بالکل غلط ہے۔ پھر ان کے اشتہار میں ایک اور لطیفہ ہے جس کو دیکھ کر مجھے افسوس بھی ہوا
اور خوشی بھی۔ افسوس تو اس لئے کہ وہ کیسی لغو اور بیہودہ باتیں کرنے لگ گئے ہیں اور خوشی
اس لئے کہ ان کے اس اشتہار سے میری حضرت مسیح موعود کے ساتھ ایک اور مماثلت ثابت
ہو گئی۔ اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جب دعوی کیا تو محمد حسین
صاحب بٹالوی نے لکھا کہ میں نے مرزا کو بڑھایا تھا اور میں ہی اس کو گھٹاؤں گا۔ لیکن خدا تعالیٰ
نے حضرت مسیح موعود کی صداقت کے لئے وہ نشانات دکھلائے کہ آپ بہت زیادہ بلند ہو گئے
اور وہ بالکل گر گیا۔ مولوی محمد احسن صاحب نے بھی اسی کی طرح میرے متعلق اعلان کیا ہے کہ
صاحبزادہ بشیر الدین محمود احمد صاحب بوجہ اپنے عقائد فاسدہ پر مصر ہونے کے میرے
نزدیک ہرگز اب اس بات کے اہل نہیں کہ وہ حضرت مسیح موعود کی جماعت کے خلیفہ یا امیر
ہوں۔ اور اس لئے میں اس خلافت سے جو محض ارادی ہے سیاسی نہیں صاجزادہ صاحب کا اپنی
طرف سے عزل کر کے عند الله و عند الناس اس ذمہ داری سے بری ہوتا ہوں۔ جو میرے سر پر
تھی"
عجیب بات ہے کہ یہ انہی مولوی محمد احسن صاحب کی طرف سے اعلان شائع ہوا ہے جنہوں
نے مجھے لکھا تھا کہ
میں یقین کامل سے کہتا ہوں کہ حقیقت آپ کی خلافت کی ثابت شدہ صداقت ہے اور
:
انوار العلوم جلد ۳۰
۴۱۲
متفرق امور
منکرین اس کے بڑے خطا کار ہیں "
کیا اب ان کے نزدیک میری خلافت ثابت شده صداقت نہیں رہی۔ اور پھر ان کا کیا
اختیار ہے کہ ایک ثابت شدہ صداقت سے مجھے معزول کر کے بڑے خطا کار سے بھی کچھ زیادہ
اور بنیں۔ کیونکہ ”بڑے خطا کار " تو انہوں نے میری خلافت کے منکروں کو خود قرار دیا ہے
لیکن وہ تو مجھے خلافت سے معزول کر رہے ہیں۔ میں کہتا ہوں خلیفہ اگر خدا بناتا ہے اور واقعہ
میں خدا ہی بناتا ہے تو مولوی محمد احسن چھوڑ دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو اسے معزول کر
سکے۔ ہاں میں یہ مان لیتا ہوں کہ مولوی محمد احسن نے جو مجھے خلافت دی تھی۔ اس سے میں
معزول ہوتا اور اعلان کرتا ہوں کہ جس کسی نے ان کی دی ہوئی خلافت سمجھ کر میری بیعت کی
تھی وہ اپنی بیعت نسخ کرنے میں آزاد ہے۔ یوں تو ہر ایک اپنے عقائد کے رکھنے میں آزاد ہے
لیکن میں خود ایسے لوگوں کو کہتا ہوں کہ وہ بیعت فسخ کرلیں۔ لیکن جس کسی نے خدا تعالیٰ کی دی
ہوئی خلافت کے لئے اس کے تصرف کے ماتحت بیعت کی تھی اس کے سامنے اگر ساری دنیا بھی
محمد احسن بن کر اعلان کرے تو وہ کبھی فسخ نہیں کرے گا۔ اور پھر جس قدر دنیا کے انسان ہیں ان
کے خون کے ایک ایک قطرہ سے محمد احسن ہی محمد احسن بن جائیں اور دنیا کے چاروں طرف
سے آکر مجھے خلافت سے معزول کرنا چاہیں تو نہیں کر سکتے۔ میں تو محمد احسن کی دی ہوئی خلافت
پر لعنت بھیجتا ہوں۔ وہ اپنی خلافت کو گھر رکھیں میں نے نہ ان سے خلافت لی ہے اور نہ وہ مجھے
معزول کر سکتے ہیں۔ باقی رہا یہ کہ اُس وقت کھڑے ہو کر انہوں نے تقریر کرتے ہوئے میرا نام
پیش کر دیا تھا اس سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ انہوں نے مجھے خلیفہ بنایا تھا۔ حضرت عمرؓ نے اپنے
بعد حضرت عثمان کا نام خلیفہ بننے کے لئے پیش کیا تھا لیکن جب ان کو کہا گیا کہ آپ کو خلافت
سے معزول کیا جاتا ہے تو انہوں نے کہا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے عبا پہنائی ہے اگر ساری دنیا مل کر
بھی مجھے کہے کہ اتار دو تو میں نہیں اتاروں گا۔ اسی طرح میں کہتا ہوں کہ ایک مولوی محمد احسن
کیا اگر ساری دنیا بھی مجھے کہے کہ تجھے خلافت سے معزول کیا جاتا ہے تو میں وہی جواب دوں گا
جو حضرت عثمان نے دیا تھا۔ یہ تو خدا تعالیٰ کی گرفت تھی کہ اس نے مولوی محمد احسن کو پکڑ کر
میری تائید کرادی اور یہ بھی میری صداقت کا ایک نشان ہے۔ ہاں ان کی دی ہوئی خلافت پر نہ
میں قائم تھا اور نہ معزول ہوتا ہوں۔ لیکن اگر کسی نے ان کی دی ہوئی خلافت کے خیال سے
میری بیعت کی تھی تو میری طرف سے آزادی ہے کہ اپنی بیعت فسخ کردے۔ میری طرف سے
انوار العلوم جلد - ۳
۱۳
متفرق امور
آزادی میں نے اس لئے کہا ہے کہ اگر کوئی اس طرح کی بیعت فسخ کرے گا تو میرے نزدیک
اسے کوئی گناہ نہیں ہو گا۔ پس ان لوگوں کو میں پھر کہتا ہوں کہ جنہوں نے مولوی محمد احسن
صاحب کی دی ہوئی خلافت سمجھ کر میری بیعت کی تھی وہ آزاد ہیں اور چلے جائیں (چاروں
طرف سے بڑے زور کے ساتھ آوازیں آئیں کہ ہم نے خدا تعالیٰ کی دی ہوئی خلافت سمجھ کر
بیعت کی تھی۔ مولوی احسن کے لئے نہیں کی تھی لیکن اگر آپ لوگوں نے خدا تعالی کے لئے
کی تھی اور اسی خانہ خدا میں کی تھی یا باہر سے خطوط کے ذریعہ کی تھی تو پھر کوئی انسان آپ
لوگوں میں سے پھر نہیں سکتا اور یقینا نہیں پھر سکتا اور جو پھرے گا وہ دیکھ لے گا کہ ایک کے
جانے سے خدا تعالیٰ جماعت در جماعت ہم میں شامل کر دے گا۔ اور ہماری تائید میں اس قدر
نشانات دکھلائے گا کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔ اور اگر وہ غیر احمدیوں کی طرح قرآن کریم کی
آیتوں کا انکار نہ کرتے جائیں تو اور بات ہے لیکن اس آیت کا ان کے پاس کیا جواب ہے۔ خدا
تعالیٰ فرماتا ہے او لَمْ يَرَوْا أَنَّا نَاتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا (الرع:۲۴) کہ کیا وہ نہیں
دیکھتے کہ ہم زمین کو کم کرتے آتے ہیں اس کی اطراف سے۔ یعنی ان میں چاروں طرف سے
لوگوں کو داخل کرتے جاتے ہیں۔ کیا خدا تعالیٰ کی یہ عملی شہادت ہماری صداقت کی دلیل نہیں
ہے۔ کیا ان چند ایک کے نکالے جانے کے بعد خدا تعالیٰ نے چاروں طرف سے ہزار ہائے ہم
میں داخل نہیں گئے۔ اور کیا ہندوستان سے باہر ، سیلون ، نائجیریا، انگلینڈ اور ماریشس میں ہماری
نئی جماعتیں نہیں قائم ہو گئیں ۔ اور اس خطہ زمین میں جہاں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ حضرت
مسیح موعود کا نام لینا سم قاتل ہے۔ اور جہاں کہ آزادی کے نعرے مارے جاتے ہیں اس میں
رہنے والے لوگ بھی ہماری بیعت میں داخل نہیں ہو گئے ہیں (جس کے معنی بیچ دینے کے ہیں)
اس بات کے ہوتے ہوئے کیا ہو سکتا ہے کہ وہ ہم پر غالب آجائیں۔ ہرگز نہیں۔ وہ دن بدن
مغلوب ہوتے جائیں گے اور ایک دن وہ آئے گا جبکہ ان کا عدم و وجود برابر ہو جائے گا۔ اگر
ان میں سے کسی کا خیال ہے کہ وہ کامیاب ہو جائیں گے تو یہ ایک باطل خیال ہے۔
مولوی محمد احسن صاحب کے ان میں شامل ہونے کے متعلق مجھے خدا تعالیٰ نے پہلے ہی خبر
دے دی تھی۔ ایک سال کا عرصہ ہوا مجھے بتایا گیا تھا کہ ایک شخص محمد احسن نامی نے قطع تعلق
کر لیا ہے۔ پھر ابھی چند ہی دن ہوئے جبکہ مولوی محمد احسن ابھی امروہہ میں ہی تھے اور میری
طرف فضل عمر فضل عمر کر کے انکی طرف سے خط آ رہے تھے۔ اور مجھے لکھتے تھے کہ مجھ میں اور