متفرق امور

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۱۴
متفرق امور
آپ میں جو اختلاف ہے وہ ایسا ہی ہے جیسا کہ صحابہ میں ہوتا تھا۔ اور پھر یہ بھی لکھا تھا کہ خدا
تعالٰی نے آپ کا نام اولو العزم رکھا ہے امید ہے کہ آپ مجھ سے اس اختلاف کی وجہ سے
ناراض نہیں ہوں گے۔ انہی دنوں میں میں نے رویا میں دیکھا تھا کہ مولوی محمد احسن صاحب کی
نسبت خط آیا ہے کہ مر گئے ہیں۔ اور مرنے کی ایک تعبیر مرتد ہونا بھی ہے۔ میں نے یہ رویا
لوگوں کو سنا دی تھی اور اسبات کے کئی ایک گواہ اس وقت بھی موجود ہوں گے۔ پھر اس سے
بھی بڑھ کر یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی زندگی میں ہی میرے چھوٹے بھائی
میاں شریف احمد نے ایک رؤیا دیکھی تھی جو حضرت صاحب کو سنائی گئی تھی کہ ایک شخص ہے
جس کا نام محمد احسن ہے اس کی قبر بازار میں بنی ہوئی ہے۔ حضرت صاحب کو جب یہ خواب
سنائی گئی تو آپ نے فرمایا کہ اس نام کا کوئی شخص مرتد ہو جائے گا۔ گلی میں قبر کے ہونے کی تعبیر
مرتد یا منافق ہے۔
میں نے جس رویا میں دیکھا تھا کہ ان کے مرنے کا خط آیا ہے۔ اس میں میں نے یہ بات سن
کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو خبر کی۔ اس وقت میرے آنسو نکل آئے اور میں
نے کہا افسوس ان کا انجام اچھا نہ ہوا۔ اگر اس رویا میں ان کے مرنے سے جسمانی مرنا مراد ہوتا
تو حضرت مسیح موعود مجھے بتلاتے نہ کہ میں آپ کو اس کی خبر کرتا۔ پس اس سے بھی معلوم ہوا
کہ ان کا پھر جانا ہی مراد تھا۔
سو مجھ پر کس قدر خدا کا فضل ہے کہ اس نے ان کے پھرنے کی قبل از وقت اطلاع دے
دی تھی۔ پھر میں نے ایک رؤیا دیکھی تھی جو خطبہ جمعہ میں بیان کر دی تھی اور اخبار الفضل میں
چھپ چکی ہے کہ مجھے دو آدمی دکھائے گئے جو مرتد ہو چکے ہیں۔ اس وقت مولوی محمد احسن
صاحب کے متعلق وہم و گمان بھی نہ تھا۔ پس میں انسان پرست نہیں ہوں کہ کسی انسان کے پھر
جانے کو خیال میں لاؤں۔ بلکہ خدا پرست ہوں اور ہمیشہ سے میرا بھروسہ خدا ہی پر رہا ہے۔ اس
وقت جبکہ ابھی میری عمر انیس سال کی تھی اور یہ کوئی بڑی عمر نہیں عام طور پر اس عمر میں لوگ
کھیلتے پھرتے ہیں۔ اس وقت جب حضرت مسیح موعود فوت ہوئے تو میرے دل میں خیال آیا کہ
آپ کی بہت کی پیشگوئیاں ایسی ہیں جن پر لوگوں کو ابتلاء آسکتا ہے اور میں نے سوچا کہ اگر
آپ کے بعد خدانخواستہ ارتداد کا سلسلہ شروع ہو گیا تو کیا ہو گا۔ یہ خیال میرے دل میں آیا ہی
تھا کہ میرے دل سے یہ آواز نکلی کہ اگر ساری جماعت بھی مرتد ہو جائے تو میں کچھ پرواہ نہیں

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۱۵
متفرق امور
کروں گا اور اس صداقت کو لے کر جو حضرت مسیح موعود لائے ہیں میں اکیلا ہی کھڑا ہو جاؤں گا
اور تمام دنیا میں پھیلا دوں گا۔
اس میں شک نہیں کہ میری صحت اچھی نہیں رہتی اور میں جسم کا کمزور ہوں مگر خدا تعالیٰ
نے مجھے بہت مضبوط اور بہادر دل دیا ہے۔ ہاں رحم اور شفقت کا مادہ بھی مجھ میں بہت زیادہ
ہے۔ اس لئے جہاں تک ہو سکتے میں درگذر کرتا اور اصلاح کا موقعہ دیتا ہوں۔ چند ہی دن
ہوئے کہ میں نے اپنی طرف سے مفتی محمد صادق صاحب کو ایک خط دے کر مولوی محمد احسن
صاحب کی طرف لاہور روانہ کیا تھا جس میں ان کو بہت نرمی سے سمجھایا گیا تھا۔ پس میں نے اپنی
طرف سے ان کے معاملہ میں کوئی کوتاہی نہیں کی ہر رنگ اور ہر طریق سے ان کی دلداری کی
ہے۔ جب مجھے ابتداء میں ان کے متعلق معلوم ہوا تو چار پانچ آدمی امروہہ ان کے پاس بھیجے
لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ اور بالآخر جو مقدر میں تھا وہ ہو گیا۔ لیکن یہ بھی میری صداقت کے لئے
ایک نشان ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ اس طرح دکھانا چاہتا ہے کہ جو کام ہو رہا ہے وہ خدا ہی کرا رہا
ہے نہ کہ کسی انسانی مدد اور تائید سے چل رہا ہے۔ حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں لوگوں کا
خیال تھا کہ یہ سلسلہ آپ ہی سے تعلق رکھتا ہے جب آپ نہ رہیں گے تو یہ بھی نہیں رہے گا۔
لیکن جب آپ فوت ہو گئے اور یہ سلسلہ پہلے سے بھی زیادہ بڑھنے لگا تو بعض نے کہا کہ ہم جو
کہتے تھے کہ مولوی نور الدین صاحب مرزا صاحب کو کتابیں لکھ کر دیتے اور وہ شائع کرتے
تھے۔ یہ بات صحیح نکلی کیونکہ اب مرزا صاحب کے بعد مولوی صاحب ہی اس کام کو چلا رہے
ہیں۔ جب یہ فوت ہو گئے تو پھر اس کا خاتمہ ہو جائے گا۔ چنانچہ خواجہ غلام الثقلین نے یہی لکھا
تھا۔ لیکن کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ اس جماعت میں جو انگریزی خواں ہیں ان کی وجہ سے
کام چل رہا ہے۔ خدا تعالی نے ان دونوں قسم کے لوگوں کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے یہ نشان
دکھلایا کہ ایک ہی وقت میں ادھر حضرت مولوی صاحب کو وفات دے کر سلسلہ سے جدا کر لیا
اور ادھر ان انگریزی خوانوں کو جن پر لوگوں کی نظریں پڑتی تھیں جدا کر دیا تاکہ ثابت کر دے
کہ یہ خدا تعالٰی کا سلسلہ ہے اور وہی اس کو چلا رہا ہے۔ لیکن پھر بعض لوگوں نے یہ سمجھا کہ اس
وقت یہ سلسلہ مٹ جانا تھا لیکن مولوی محمد احسن نے خلافت کو قائم کر کے پھر بچالیا ہے ۔ جب یہ
خیال پیدا ہوا تو خدا تعالیٰ نے کہا کہ لو ہم اس کو بھی علیحدہ کر دیتے ہیں اس طرح شرک کی یہ
لات بھی ٹوٹ گئی۔ لوگوں نے اس سلسلہ کو قائم رکھنے والی چار لاتیں بنائی تھیں۔ ایک حضرت

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۱۶
متفرق امور
مسیح موعود کی نسبت خیال تھا کہ ان کی ہوشیاری سے سلسلہ چل رہا ہے لیکن خدا تعالٰی نے آپ
کو وفات دینے کے بعد سلسلہ کو قائم رکھ کر بتا دیا کہ گو یہ ہمارا نبی اور رسول ہے مگر یہ سلسلہ اس
کا نہیں ہمارا اپنا ہے۔ دوسرے مولوی نور الدین صاحب کی نسبت خیال تھا کہ ان کی وجہ سے
اس سلسلہ کا قیام ہے مگر خدا تعالٰی نے ان کی وفات کے بعد بھی اس سلسلہ کو قائم رکھ کر دکھا دیا
که گو وہ ہمارا پیارا مقرب بندہ تھا تھا مگر یہ سلسلہ اس کا بھی نہیں میرا اپنا ہے۔ تیسرے بعض
انگریزی خوانوں کی نسبت خیال تھا کہ ان کی تدابیر سے اس سلسلہ کو شہرت حاصل ہوئی ہے مگر
خدا تعالی نے ان کے الگ ہونے کے بعد سلسلہ کو برقرار رکھ کر سمجھا دیا کہ ان کو عزت اور رتبہ
اس لئے حاصل ہوا تھا کہ یہ میرے سلسلہ میں داخل ہوئے تھے نہ کہ ان کی وجہ سے سلسلہ کو
تقویت حاصل ہوئی تھی۔ چوتھے مولوی محمد احسن کی نسبت بعض لوگوں کا خیال تھا کہ ان کی
شخصیت کی وجہ سے یہ جماعت پراگندہ ہونے سے محفوظ رہی ہے سو ان کو بھی علیحدہ کر کے
ثابت کر دیا کہ اس سلسلہ کا سہارا کسی انسان پر نہ تھا۔ اب اگر مولوی صاحب تو بہ کریں اور اپنی
غلطی سے آگاہ ہو کر پھر اس سلسلہ میں شامل ہو جائیں تو بھی دنیا نے تو دیکھ ہی لیا ہے کہ ان کے
نہ ہونے سے اس سلسلہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا ہماری تو یہی دعا ہے کہ خدا تعالیٰ ان
کو ہدایت پانے کی توفیق عطا فرمائے۔
اب میں کچھ اور بیان کرنا چاہتا ہوں۔ بعض دوستوں نے مجھے بتایا ہے کہ غیر مبائعین بعض
لوگوں کو میرے عقائد کے متعلق دھوکا دیتے ہیں۔ میں حیران ہوں کہ جبکہ میں اپنے عقائد کو
اپنی کتابوں میں نہایت واضح طور پر لکھ چکا ہوں تو پھر کیوں دھوکا لگتا ہے تاہم مختصر طور پر اس
وقت کچھ بیان کر دیتا ہوں۔
پہلی بات میری طرف یہ منسوب کی جاتی ہے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
کو آنحضرت ا کے برابر سمجھتا ہوں۔ اس میں شک نہیں کہ ظلمیت کے لحاظ سے حضرت
مسیح موعود میں آنحضرت ا کے تمام کمالات آگئے ہیں مگر درجہ کے لحاظ سے آپ کو
آنحضرت ا کے برابر کہنا میں کفر سمجھتا ہوں۔ دیکھو تصویر میں وہ باتیں آجاتی ہیں جو اصل
میں ہوتی ہیں۔ مثلاً ہاتھ ، ناک کان سر آنکھیں وغیرہ وغیرہ مگر پھر بھی تصویر تصویر ہی ہے اور
اصل اصل ہی۔ پس میرا ایمان ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس قدر رسول کریم
کے نقش قدم پر چلے کہ وہی ہو گئے لیکن کیا استاد اور شاگرد کا ایک مرتبہ ہو سکتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۱۷
متفرق امور
گوشاگرد علم کے لحاظ سے استاد کے برابر بھی ہو جائے تاہم استاد کے سامنے زانوئے ادب خم کر
کے ہی بیٹھے گا۔ یہی نسبت آنحضرت ﷺ اور حضرت مسیح موعود میں ہے۔ ہم اگر آپ کو
آنحضرت اللہ کا کامل ظل اور برو زمانتے ہیں تو ساتھ ہی یہ بھی یقین اور عقیدہ رکھتے ہیں کہ
آپ کا تعلق رسول کریم اسے خادم اور غلام کا ہے۔ ہاں یہ بھی کہتے ہیں کہ جو کچھ
رسول کریم ال کے ذریعہ ہوا تھا وہی مسیح موعود نے ہمیں دکھلا و کھلا دیا دیا ۔ ۔ اس اس لحاظ سے برابر بھی
کہا جا سکتا ہے مگر یہ نہیں کہ آنحضرت ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
ایک شان اور ایک درجہ ہے۔ بلکہ شاگرد اور استاد آقا اور غلام کی نسبت ہے۔ البتہ حضرت
مسیح موعود آپ کی کامل اتباع اور پوری پیروی سے ایسے صاف ہوئے کہ آنحضرت ا
کے تمام کمالات اپنے اندر اخذ کر لئے۔
کوئی کہے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آنحضرت ا کے تمام کمالات
اپنے اندر نقل کرلئے ہیں تو پھر آپ کے درجہ اور شان کی کیا خصوصیت رہی۔ مگر ایسا کہنے
والے کو یاد رکھنا چاہئے کہ نقل کرنا بھی خاص شان اور درجہ رکھتا ہے۔ ایک قصہ مشہور ہے کہ
چین کے مصور مانی اور بہزاد کے لئے کسی نے انعام مقرر کیا تھا کہ جو تم میں سے اعلیٰ تصویر بنائے
گا اسے دیا جائے گا۔ اس کے لئے ایک دیوار بنا کر ایک طرف ایک کو اور دوسری طرف
دوسرے کو بٹھا دیا گیا۔ ایک تو تصویر بنانے میں مشغول ہو گیا اور دوسرا یونہی بیٹھا رہا۔ انعام
مقرر کرنے والا شخص روز آکر دیکھتا اور اسے کہتا کہ تم کب بناؤ گے دوسرا تو بنا رہا ہے۔ وہ کہہ
دیتا کہ آپ وقت مقررہ پر تصویر دیکھ لینا میں جب چاہوں گا بنالوں گا۔ وقت مقررہ پر جب دیکھا
گیا تو جس طرح کی تصویر ایک نے بنائی تھی ہو بہو اسی طرح کی دوسرے نے بھی بنائی۔ اور
انعام دینے والے کے لئے مشکل پڑ گئی کہ کس کو انعام دے کیونکہ دونوں کی تصویر میں ایک ہی
طرح کی تھیں۔ اس کام نہ کرنے والے نے کس طرح ہو بہو اسی طرح کی تصویر بنالی۔ اس کے
متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے چھیلتے پھیلتے دیوار کو اس قدر پتلا کر لیا تھا کہ دوسرے کی تصویر کا
عکس اس پر پڑنے لگا اور اس سے اس نے تصویر بنالی۔
یہ ایک مثال ہے۔ لیکن کیا اس سے عکس کو دیکھ کر تصویر بنانے والے کی قابلیت کا پتہ
نہیں لگتا۔ پس اس لحاظ سے کہ حضرت مسیح موعود آنحضرت ا کے کامل مظہر تھے۔ آپ
کو عین محمد " لکھا گیا۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ نے آنحضرت ا سے الگ ہو کر

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۱۸
متفرق امور
نبوت کا دعوی کیا اور آپ عین محمد " بن گئے۔ بلکہ یہ کہ آنحضرت ا میں جو خوبیاں تھیں
وہی آپ کی اپ کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری سے آپ میں بھی آگئیں۔ پس جہاں آنحضرت اور
مسیح موعود مقابلہ پر آئیں گے۔ وہاں رسول کریم آقا کے درجہ پر اور مسیح موعود خادم کے
درجہ پر کھڑے ہوں گے ۔ اور جہاں الگ الگ نام لیا جائے گا۔ وہاں حضرت مسیح موعود کو
آنحضرت ا کے تمام کمالات حاصل کرنے کی وجہ سے عین محمد " بھی کہہ سکیں گے۔ میں
حیران ہوتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود کی ان تحریرات کے ہوتے ہوئے جن میں آپ نے اپنے
درجہ کو صاف طور پر بیان فرما دیا ہے۔ پھر کیوں دھوکا لگتا ہے۔ پہلے علماء نے بھی لکھا ہے کہ
مسیح موعود کا جھنڈا آنحضرت کے جھنڈے سے نیچے ہو گا۔ اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ
وائسرائے کے تخت پر بھی بادشاہ لکھا ہوتا ہے اور اس جگہ بچھایا جاتا ہے جہاں بادشاہ کا تخت ہوتا
ہے۔ مگر جہاں بادشاہ اور وائسرائے اکٹھے ہوں وہاں وائسرائے کا تخت نیچے رکھا جائے گا۔
پس اس لحاظ سے کہ حضرت مسیح موعود نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ آنحضرت ا سے
حاصل کیا۔ آپ خادم ہیں اور آ انحضرت الله آقا اور اس لحاظ سے کہ آ۔ سے کہ آپ نے آنحضرت
کے تمام کمالات اخذ کر لئے عین محمد " ۔ اس بات پر اگر ساری دنیا بھی ہماری مخالف ہو
به
تمام
جائے تو ہمیں اس کی کیا پرواہ ہے جبکہ حضرت مسیح موعود نے خود لکھ دیا ہے کہ ۔
آنچه دار است ہر نبی را جام
واد آن جام را مرا
انبیاء گرچه بوده اند ہے
من العرفان
کم نیم زاں ہمہ بروئے یقیں
ہر کہ گوید دروغ هست لعیں
نہ کمترم زکی
یعنی تمام نبیوں کو جو کچھ دیا گیا ہے۔ وہ سب کچھ ملا کر مجھے دیا گیا ہے۔ اس سے آنحضرت
ہی کی بلند شان معلوم ہوتی ہے۔ کیونکہ آنحضرت ا الله تمام نبیوں کے جامع تھے۔
تب ہی تو مسیح موعود بھی آپ کے ذریعہ تمام انبیاء کے کمالات کے جامع ہو گئے ۔ جَرِيٌّ اللهِ
فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ کے بھی یہی معنی ہیں کہ تمام انبیاء کے اصل جامع تو آنحضرت اللہ ہی
تھے۔ لیکن حضرت مسیح موعود نے بھی اپنا سینہ آنحضرت ا کی اتباع کی وجہ سے ایسا صاف
کیا کہ آپ کی پوری تصویر اپنے اندر کھینچ لی۔ اور دیکھنے والے کے لئے کوئی فرق نہیں رہا۔ مگر
پھر بھی آپ خارم اور آنحضرت ا آقا ہی ہیں۔
نبوت مسیح موعود کے متعلق میرا یہی عقیدہ ہے اور اس کو میں نے شائع کیا ہے۔ اور اب

انوار العلوم جلد - ۳
۴۱۹
متفرق امور
بھی دعا کرتا ہوں کہ اس عقیدہ پر خدا تعالیٰ مجھے وفات دے ۔
مسئله
باقی رہا کفر و اسلام کا مسئلہ اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ میرے نزدیک وہ
کفر و اسلام لوگ جنہوں نے مسیح موعود وعود کا نام سن کر آپ کو قبول کیا اور وہ لوگ
جنہوں نے سنا ہی نہیں برابر ہیں۔ لیکن یہ غلط ہے۔ مؤمن ماننے والے کو کہتے ہیں اور کافر انکار
کرنے والے کو یہ دو گروہ ہیں۔ آگے نہ ماننے والے کئی قسم کے ہیں وہ سب برابر نہیں ہو
سکتے۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے کہ گورنمنٹ اعلان کرے کہ تمام لوگ ایک جگہ جمع ہوں کچھ
لوگ تو اس اعلان کو سن کر جمع ہو جائیں۔ اور کچھ باوجود اعلان کے سننے کے شرارت سے جمع نہ
پر جب
ہوں۔ اور کچھ ایسے ہوں کہ جو اعلان کی بے علمی کی وجہ سے جمع نہ ہو سکیں۔ اس پر
گورنمنٹ حکم دے گی کہ جو لوگ جمع نہیں ہوئے ان کو پکڑ کر لایا جائے۔ تو ان پکڑ کر لائے
ہوئے لوگوں میں ہی وہ بھی شامل ہوں گے جو لا علمی کی وجہ سے نہیں آسکے۔ ہاں آگے یہ فیصلہ
گورنمنٹ کرے گی کہ جو شرارت سے نہیں آئے ان کو سزادی جائے اور جو لا علمی کی وجہ سے
نہیں آئے ان کو چھوڑ دیا جائے۔ اسی طرح یہ فیصلہ کرنا بھی خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے کہ جن
لوگوں نے حضرت مسیح موعود کو نہیں مانا ان میں سے کن کو سزا دے اور کن کو چھوڑ دے۔
لیکن وہ سب شامل تو نہ ماننے والوں میں ہی ہوں گے اس لئے ان کا نام بھی ایک ہی رکھا جائے
گا۔
ہاں خدا تعالی ظالم نہیں کہ وہ کسی کو اس لئے سزا دے کہ تم نے مسیح موعود کا نام کیوں
نہیں سنا اور کیوں نہیں مانا۔ پس یہ مجھ پر افتراء ہے کہ میں حضرت مسیح موعود کے قبول نہ کرنے
والے سب لوگوں کو ایک ہی جیسا سمجھتا ہوں۔ میرا تو یہ عقیدہ ہے کہ دنیا میں دو گروہ ہیں۔
ایک مومن دوسرا کافر اس لئے جو حضرت مسیح موعود پر ایمان لانے والے ہیں وہ مومن ہیں
اور جو ایمان نہیں لائے خواہ ان کے ایمان نہ لانے کی کوئی وجہ ہو وہ کافر۔ ہاں جسطرح ایمان
والوں کے مدارج ہیں اسی طرح ایمان نہ لانے والوں کے بھی کئی درجے ہیں۔ بعض وہ جنہوں
نے حضرت مسیح موعود کا مقابلہ کیا اور آپ پر کفر کے فتوے لگائے ۔ بعض وہ جنہوں نے مقابلہ
کیا مگر کم کیا۔ بعض وہ جنہوں نے کچھ بھی مقابلہ نہیں کیا مگر راست باز نہ سمجھا۔ بعض وہ
جنہوں نے حسن ظنی سے کام لیا مگر بیعت میں شامل نہ نہ ہوئے۔ بعض بعض وہ جن تک آپ کا نام ہی
نہیں پہنچا۔ ان میں خدا تعالیٰ فیصلہ کرے گا۔ ہاں اتنا میں کہہ سکتا ہوں کہ ایسے لوگ جنہوں نے

انوار العلوم جلد - ۳
۴۲۰
متفرق امور
حضرت مسیح موعود کا نام تک نہیں سنا ان کو اگر خدا تعالیٰ مسیح موعود کے نہ ماننے کی سزا دے تو
یہ ان پر ظلم ہو گا۔ مگر خدا تعالیٰ کبھی ایسا نہیں کرے گا۔
پھر میرے متعلق کہا جاتا ہے کہ میں آنحضرت اللہ کو احمد نہیں
اسمہ احمد کے متعلق مانتا یہ بھی غلط ہے۔ میں تو کہتا ہوں کہ رسول کریم ۔ سب
سے بڑے احمد ہیں اگر آپ احمد نہ ہو۔ پ احمد نہ ہوتے تو پھر حضرت مسیح موعود بھی احمد نہ ہوتے۔ مگر سوال
تو ایک آیت کے متعلق ہے کہ اس میں کون سے احمد کا ذکر ہے۔ اور یہ ایسی بات ہے کہ میں
آواز دوں عبداللہ ادھر آؤ۔ تو اس نام کے دو شخص میرے پاس آجائیں۔ ان میں سے ایک کو
میں کہہ دوں کہ تم چلے جاؤ میرے بلانے سے تمہارا بلانا مراد نہیں تھا بلکہ اس دوسرے کا تھا۔ تو
کیا میرے اس قول سے کوئی یہ مراد لے سکتا ہے کہ میں نے اس کے عبداللہ نام ہونے سے
انکار کر دیا ہے۔ یا کوئی اور شخص ہو کہ جس کا نام عبد اللہ نہ ہو لیکن وہ اللہ کا بندہ ہونے کی
حیثیت سے عبداللہ کہنے پر بول پڑے اور اسے کہا جائے کہ عبداللہ سے مراد ہماری نام عبد اللہ
ہے نہ کہ عبداللہ کے معنی۔ تو کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ اس قول کے قائل نے اس شخص
کے اللہ کا بندہ ہونے سے انکار کر دیا۔ ہرگز نہیں۔ یہی بات اس پیشگوئی کے متعلق ہے۔ میں
کہتا ہوں اور یہی میری تحقیق ہے کہ رسول کریم اللہ کا اسم ذات احمد نہیں تھا۔ بلکہ آپ
کے والدین نے آپ کا نام محمد ال رکھا تھا۔ البتہ احمد " آپ کا خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسا ہی
خطاب تھا جیسا کہ حضرت مسیح موعود وعود علیہ السلام کو ابراہیم ، موسی ، داؤد موسی ، داؤد کہا گیا ہے۔ کیا کوئی
احمدی کہہ سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود ابراہیم موسی نہیں تھے۔ ہاں یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ آپ
کے نام نہیں تھے۔ اور کیا یہ کہنے والا آپ کی تکذیب کرتا ہے۔ ہرگز نہیں۔ پس رسول کریم
ا کے متعلق میں بھی کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے آپ کا نام احمد رکھا تھا۔ ماں باپ نے
نہیں رکھا۔ آپ کا نام احمد رکھنے کے متعلق ہمارے سامنے ایسی حدیثیں پیش کی جاتی ہیں کہ جن
کا کچھ اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ان کے مقابلہ میں صحیحین کی حدیثیں دکھا سکتے ہیں جن میں محمد
آپ کا نام بتایا گیا ہے۔ مسلم میں ایک حدیث ہے۔ ہے۔ ایک شخص آنحضرت ا کے
پاس آیا اور آپ کو محمد "محمد" کر کے پکارنے لگا۔ ایک صحابی نے اسے مارا کہ محمد کیوں کہتا ہے
رسول اللہ کیوں نہیں کہتا۔ اس نے کہا میں وہی نام پکارتا ہوں جو اسکے اہل نے اس کا رکھا
ہے۔ رسول اللہ اللہ نے فرمایا کہ ہاں میرے اہل نے میرا نام محمد ہی رکھا ہے یہ
سے مسلم کتاب الحیض - باب بيان صفة منى الرجل والمرأة وان الولد مخلوق من مائهما

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۲۱
متفرق امور
اس حدیث سے ایک اور بات بھی معلوم ہوتی ہے۔ اور وہ یہ کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ
آنحضرت ا کا نام آپ کے دادا نے اور رکھا تھا اور والدہ نے اور ۔ اور۔ لیکن اس حدیث میں
آپ نے یہ کہا ہے کہ میرے اہل نے میرا نام محمد رکھا ہے۔ یعنی سارے رشتہ داروں نے یہی
نام رکھا ہے۔ ہے۔ نہ کہ کسی نے کچھ۔ اور کسی نے کچھ کچھ یہ آپ کا نام احمد نہ ہو۔ ہونے کے متعلق ایک
ایسی شہادت ہے۔ جسے مخالف بھی مانتے ہیں۔ اور رسول کریم ﷺ کی اپنی زبانی ہے۔
اس کے مقابلہ میں ہمارے سامنے ایسی حدیثیں پیش کی جاتی ہیں۔ جن کے متعلق محدثین
کہہ چکے ہیں کہ وضعی ہیں۔ اگر ہم ان کو وضعی قرار دیتے ۔ تو کہا جا سکتا تھا کہ اپنے خلاف ہونے
کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ لیکن ان کو تو پہلے لوگ بھی وضعی قرار دے چکے ہیں۔ واقدی کے
متعلق امام بخاری لکھتے ہیں کہ وہ کذاب تھا۔ پھر اس حدیث کے بیان کرنے والا وہ شخص ہے
جس نے مرنے کے وقت کہا تھا کہ میں نے تین ہزار حدیثیں خود بنائی ہیں ایسے شخص کی بیان کی
ہوئی حدیث کیا وقعت رکھتی ہے۔
پس میرا مذہب یہ ہے کہ صفت احمدیت کے لحاظ سے ، سے رسول کریم ال احمد ہیں۔ اور
آپ سے بڑھ کر اور کوئی احمد" نہیں گذرا۔ حضرت مسیح موعود نے بھی اعجاز المسیح میں اس بات
کو تسلیم کیا ہے۔
تو آنحضرت کی صفت احمد" تھی۔ آپ کے والدین نے آپ کا نام احمد نہ رکھا تھا۔
ہاں خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو اسی طرح احمد کیا گیا۔ جس طرح حضرت مسیح موعود کو داؤد
اور سلیمان ، موسی اور ابراہیم کیا گیا۔ اسی طرح آنحضرت ا کو حاشر عاقب ، ماحی کہا گیا۔
(بخاری کتاب المناقب باب ماجاء فی اسماء رسول الله ) پس میری طرف بات غلط طور پر منسوب کی جاتی
ہے کہ میں آنحضرت ا کو احمد نہیں سمجھتا۔ اور یہ بھی غلط ہے کہ میں کہتا ہوں کہ اس
آیت میں آنحضرت ا کا ذکر نہیں ہے۔ کیونکہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود
آنحضرت ا کے کامل ظل ہیں۔ تو جو کچھ ظل ہے۔ ضرور ہے کہ اصل بھی ہو۔ اور اس
کے لئے ضروری ہے کہ آنحضرت ا احمد ہوں۔ تو پھر مسیح موعود احمد ہوں۔
پھر ایک بات غیر احمدیوں کو لڑکی دینے کے متعلق ہے اس کے متعلق غیر احمدی کو لڑکی دینا جو روایت پیش کی۔ کی جاتی ہے۔ وہ حضرت مسیح موعود کے زمانہ کا واقعہ
نہیں۔ اور نہ ہی آپ سے اس کے متعلق مشورہ لیا گیا۔ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب نے

انوار العلوم جلد - ۳
۴۲۲
متفرق امور
حضرت مسیح موعود کو یہ کہا تھا کہ میرے رشتہ دار کہتے ہیں کہ ایک لڑکی کا تم نے قادیان میں
نکاح کر دیا ہے۔ تو دوسری لڑکی ہمیں دے دو۔ اگر میں نے نہ دی تو وہ ناراض ہو جائیں گے۔ میں تھے نہ دی تو وہ ناراض ہو
آپ نے فرمایا ہاں دے دو۔ لیکن اس اسے یہ کہاں ثابت ہوا ثابت ہوا کہ آپ کو یہ بھی علم تھا کہ جس
لڑکے سے اس لڑکی کا کا نکاح نکاح ہوتا ہوتا ہے ہے وہ وہ غیر غیر احمد احمدی ی ہے۔ بعد میں جب آپ کو اس بات کا کا کا علم علم ہوا۔
تو آپ نے ڈاکٹر صاحب کی اہلیہ صاحبہ کو کہا کہ ڈاکٹر صاحب کو کہہ دیں کہ یہ نسبت انہوں نے
کیوں کی ہے۔ پھر فرمایا اچھا تم ابھی ان سے نہ کہنا میں حقیقۃ الوحی دوں گا وہ اس لڑکے کو پڑھنے
کے لئے دی جائے اگر وہ اس کے بعد احمدی ہو جائے تو اس سے نکاح کیا جائے ورنہ نہیں۔ مگر
بعد میں آپ کو یہ بات یاد نہ رہی۔
اس روایت کی حقیقت تو میں نے بیان کر دی ہے۔ لیکن اس کے علاوہ ہمارے پاس ایسی
گواہیاں موجود ہیں۔ جو اس مسئلہ کو بالکل صاف کر دیتی ہیں۔ چنانچہ ایک شخص فضل الرحمن
نام ہیلان ضلع گجرات کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے حضرت مسیح موعود سے ایک بار نہیں
بلکہ کئی بار غیر احمدیوں کے ہاں اپنی لڑکی کا رشتہ کرنے کی اجازت مانگی لیکن آپ نے ا پ نے اجازت نہ
دی۔ آپ کی وفات کے بعد جب اس نے رشتہ کر دیا تو تو حضرت خلیفہ اول نے اس کو اپنی
جماعت سے نکال دیا اور وہ وہاں کے احمدیوں کا امام تھا اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے روک دیا۔
حضرت مولوی صاحب نے اپنی زندگی میں اسے داخل سلسلہ نہیں کیا۔ اب میں نے اس کی
درخواست تو یہ قبول کرلی ہے اور بیعت کرائی ہے۔
پھر غیر احمدی کے جنازہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ فلاں غیر احمدی کا
غیر احمدیوں کا جنازہ جنازہ حضرت مسیح موعود نے پڑھایا تھا۔ ممکن ہے، آپ نے کسی کی
درخواست پر پڑھایا ہو۔ لیکن کوئی خدا کی قسم کھا کر کہہ دے کہ میں نے حضرت مسیح موعود کو یہ
کہا تھا کہ فلاں غیر احمدی فوت ہو گیا ہے آپ اس کا جنازہ پڑھ دیں۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ
کو کہا گیا کہ فلاں کا جنازہ پڑھ دیں۔ اور آپ نے یہ سمجھ کر کہ وہ احمدی ہو گا پڑھ دیا۔ اس
طرح ہوا ہو گا۔ میرے متعلق تو سب جانتے ہیں کہ میں کسی غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا جائز نہیں
سمجھتا۔ لیکن مجھے بھی اسی طرح کی ایک بات پیش آئی تھی۔ اور وہ یہ کہ یہاں ایک طالب علم
ہے اس نے مجھے کہا کہ میری والدہ فوت ہو گئی ہے اس کا جنازہ پڑھ دیں۔ میں نے پڑھ دیا۔ بعد
میں معلوم ہوا کہ وہ غیر احمدی تھی۔ وہ لڑکا مجھ سے اپنی والدہ کے لئے دعا بھی کراتا رہا کہ وہ

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۲۳
متفرق امور
احمدی ہو جائے لیکن اس وقت مجھے یاد نہ رہا۔ اس طرح اگر مسیح موعود نے کسی کا جنازہ پڑھ دیا
تو وہ ہمارے لئے حجت نہیں ہے۔ ہاں اگر چند معتبر آدمی حلفیہ بیان کریں کہ ہم نے حضرت مسیح
عود کو کہا تھا کہ فلاں غیر احمدی فوت ہو گیا ہے۔ آپ اس کا جنازہ پڑھ دیں۔ اور پھر آپ نے
پڑھ دیا تو ہم مان لیں گے۔ کیا کوئی ایسے شاہد ہیں۔
اور آر
پس جب تک کوئی اس طرح نہ کرے۔ یہ بات ثابت نہیں ہو سکتی کہ آپ نے کسی غیر
احمدی کا جنازہ پڑھنا جائز قرار دیا ہے۔ اور ہمارے پاس غیر احمدی کا جنازہ نہ پڑھنے کے متعلق
ایک بہت بڑا ثبوت ہے۔ اور وہ یہ کہ یہاں حضرت مسیح موعود کے اپنے بیٹے کی لاش لائی گئی۔
آپ کو جنازہ پڑھنے کے لئے کہا گیا۔ تو آپ نے ' آپ نے انکار کر دیا۔ پھر سرسید کے جنازہ پڑھنے کے
متعلق مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کا خط موجود ہے کہ آپ نے اس کا جنازہ نہیں پڑھا۔ کیا
وہ آپ کو کافر کہتے تھے ہرگز نہیں ان کا تو مذہب ہی یہ تھا کہ کوئی کافر نہیں ہے۔ جب ان کے
جنازہ کے متعلق خط لکھا گیا تو جیسا کہ مولوی عبد الکریم صاحب مندرجہ ذیل خط میں ایک دوست
کو تحریر فرماتے ہیں کہ آپ نے اس پر خفگی کا اظہار فرمایا :
متوفی (کی) خبروفات سن کر خاموش رہے ۔ ہماری لاہوری جماعت نے متفقاً زور شور سے
عرضداشت بھیجی کہ وہاں جنازہ پڑھا جائے اور پھر نوٹس دیا جائے کہ سب لوگ جماعت کے ہر
شہر میں اسی تقلید پر جنازہ پڑھا جائے اور اس سے نوجوانوں کو یقین ہو گا کہ ہمارا فرقہ صلح گل
فرقہ ہے۔ اس پر حضرت صاحب کا چہرہ سرخ ہو گیا فرمایا اور لوگ نفاق سے کوئی کارروائی کریں
تو بیچ بھی جائیں مگر ہم پر تو ضرور غضب الہی نازل ہو۔ اور فرمایا ہم تو ایک محرک کے تحت میں
ہیں بے اسکی تحریک کے کچھ کر نہیں سکتے ۔ نہ ہم کوئی کلمہ بد اسکے حق میں کہتے ہیں اور نہ کچھ اور
کرتے ہیں۔ تفویض الی اللہ کرتے ہیں۔ فرمایا جس تبدیلی کے ہم منتظر بیٹھے ہیں اگر ساری دنیا خوش
ہو جائے اور ایک خدا خوش نہ ہو تو کبھی ہم مقصود حاصل نہیں کر سکتے“ (الفضل ۲۸ مارچ ۱۹۱۵ء)
پس ہم کس طرح کسی غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا جائز سمجھ سکتے ہیں۔
ایک اور بات میں بیان کر دینا چاہتا ہوں۔ اور وہ یہ ہے کہ بعض شک کا ازالہ کرنا چاہئے لوگوں میں یہ کمزوری پائی جاتی ہے کہ اگر ان کے دل میں کسی
مسئلہ کے متعلق کوئی شک ہو تو اسے اپنے دل میں ہی دبانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کا نتیجہ
بہت خراب نکلتا ہے۔ حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے کہ شک ایک پیج کی طرح ہوتا ہے اگر اس طرح ہوتا ہے اگر اسن

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۲۴۴
متفرق امور
کو اپنے دل سے نکال نہ دیا جائے تو پھر اتنا بڑھ جاتا ہے کہ پھر اس کا اکھیڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔ پس
جس وقت کوئی شک پیدا ہو اسی وقت اس کے اکھیڑنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
میں آپ سب لوگوں کو ایک نصیحت کرتا ہوں اور اگر آپ لوگ اس کو مانیں گے تو بہت فائدہ
میں رہیں گے اور وہ یہ کہ اگر کسی کے دل میں کوئی شک پیدا ہو تو اس کو چھپایا نہ جائے بلکہ پیش کیا
جائے۔ کیونکہ چھپانا بہت نقصان پہنچاتا ہے اور بیان کرنا بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ
شک کو چھپایا کیوں جاتا ہے۔ دنیاوی باتوں کے متعلق تو مجھ سے مشورہ لیا جاتا ہے اور دعا کرائی جاتی
ہے۔ لیکن جب ہمارے دشمنوں کی طرف سے ان کے دلوں میں کسی قسم کے شکوک ڈالے جاتے
ہیں۔ تو اس وقت مجھے نہیں لکھتے اور ان کا ازالہ نہیں کراتے۔ شاید اسے شرم سمجھتے ہیں۔ لیکن
اکثر اوقات یہ شرم بے شرمی ہو جاتی ہے ۔ ام المؤمنین عائشہ کہتی ہیں کہ میرے سامنے آنحضرت
سے ایک عورت نے آکر پوچھا کہ کیا اگر عورت کو احترام ہو جائے تو نہائے ۔ عائشہ کہتی
ہیں مجھے یہ سن کر بہت شرم آئی اور میں نے اس کو اپنی طرف کھینچ کر کہا یہ تو نے کیا کہا۔ عورتوں کو
بد نام کر دیا تجھے یہ کہتے ہوئے شرم نہیں آئی۔ آنحضرت ﷺ نے یہ سن کر فرمایا دین کی باتوں
میں شرم نہیں ہوتی۔ تو آپ لوگوں کو بھی دین کے معاملہ میں شرم نہیں کرنی چاہئے۔ اگر کسی کے
دل میں کوئی شک پیدا ہو یا اس سے کوئی ایسی بات پوچھی جائے جس کا اسے جواب نہ آتا ہو تو وہ مجھے یا
لکھ دے۔ جلسہ کے موقعہ پر اس قسم کی ہزاروں باتوں کے متعلق اگر بتایا جائے تو پھر اور کام کس
طرح ہوں۔ کیونکہ وقت بہت کم ہوتا ہے۔ اس لئے آپ لوگوں کو چاہئے کہ دو سرے ایام میں ان
باتوں کا ازالہ کروائیں۔ یہاں آکر تسلی کریں اور اگر ایسی ضرورت ہو کہ یہاں سے کوئی آدمی بھیجا
جائے تو وہ بھی ہم بھیج دیا کریں گے۔ کیا دین کوئی ایسی حقیر چیز ہے کہ جس کی کچھ پرواہ نہیں ہونی
چاہئے اور ردی کی طرح پھینک دینا چاہئے۔ غالب کہتا ہے ۔
اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیا
سافر جم سے مرا جام سفال اچھا ہے
اس میں اس نے اپنے جام کی تعریف یہ کی ہے کہ اگر ایک ٹوٹ گیا تو اور لے آئیں گے۔ یہی
حال اس وقت لوگوں نے ایمان کا کر رکھا ہے۔ ایمان کی عظمت دل میں نہیں رہی۔ سمجھتے ہیں کہ
ایک عقیدہ چھوڑا تو دوسرا اختیار کر لیں گے۔ دوسرا چھوڑا تو تیسرا اختیار کرلیں گے ۔ لیکن آپ
لوگ یاد رکھیں کہ ایمان بڑی اعلیٰ اور قیمتی چیز ہے۔ اس کی آپ لوگوں کو خاص طور پر حفاظت اور
قدر کرنا چاہئیے ۔ حضرت خلیفہ المسیح الاول شک کو آم کی گٹھلی سے اس طرح تشبیہ دیا کرتے تھے
کہ ایک وقت ہوتا ہے جبکہ چھوٹے چھوٹے بچے اکھیڑ کر پیپیاں بنا لیتے ہیں۔ لیکن ایک وقت وہ
ے مسلم مع شرح النووى كتاب الحيض يا سيد وجوب الغسل على المودة بخروج المنى منها

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۲۵
متفرق امور
بھی آتا ہے کہ اگر بیسیوں آدمی مل کر دھکا دیں تو بھی وہ ہل نہیں سکتا۔ پس جب شک جڑھ پکڑ
جائے اور مضبوط ہو جائے تو پھر اس کا دور کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کیونکہ ایسا زنگ لگ جاتا ہے جو
صاف نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالٰی بھی فرماتا ہے خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِم اس اس وقت خدا تعالیٰ ایسے
لوگوں کی ہلاکت اور تباہی کا فیصلہ کر چکا ہوتا ہے۔ پس پیشتر اس کے کہ کسی کے دل میں شک پیدا ہو کر
بڑھے اور پیشتر اس کے کہ اس کو ہلاکت اور تباہی کی طرف لے جائے۔ بہتر بلکہ ضروری ہے کہ
اپنے شک و شبہ سے مجھے اطلاع دی جائے یا ان لوگوں سے ملا جائے۔ جن کو خدا تعالٰی نے ازالہ
شکوک کی قابلیت بخشی ہے۔ پس آپ لوگوں کو میری یہ نصیحت ہے کہ اگر آپ کے سامنے کوئی ایسا
سوال پیش کیا جائے ۔ جس کا آپ کو جواب نہ آتا ہو یا کوئی آپ کے دل میں کسی قسم کا شبہ اور
وسوسہ ڈالے تو بجائے اس کے کہ اس کو چھپاؤ فور اظاہر کر دو۔ کیا ایسا ہوتا ہے کہ کسی کے دل میں
کوئی مرض ہو یا تپ چڑھا ہو تو وہ اسے چھپائے اور کسی کو نہ بتائے۔ ہر گز نہیں۔ بلکہ وہ تو بھاگتا ہوا
طبیب کے پاس جائے گا۔ پس جب درد اور تپ کے لئے جسمانی طبیبوں کے پاس لوگ جاتے اور
اپنی بیماری کھول کھول کر بتا کر علاج چاہتے ہیں۔ اور اس کے لئے روپیہ اور وقت صرف کرتے
ہیں۔ تو پھر کیا وجہ ہے جب ان کے ایمان میں کوئی نقص پیدا ہو یا ان کے دل میں شیطان کوئی شبہ
ڈالے اور دھوکا دینا چاہے تو اس کے دور کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی جاتی۔ میں آپ
لوگوں کو درد دل سے نصیحت کرتا ہوں کہ جس کو کوئی شبہ ہو وہ مجھے اطلاع دے میں اس کو جواب
پہنچادوں گا اور وہ اس سے ازالہ کرلے۔
بعض دفعہ یہ بھی ہوتا ہے کہ کسی ناواقف کے سامنے شبہ پیش کیا جاتا ہے مگر اس کے تسلی بخش
جواب نہ دینے کی وجہ سے شبہ اور بھی مضبوط ہو جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کو میں کہتا ہوں کہ وہ اپنے
شکوک میرے سامنے کیوں پیش نہیں کرتے اور کیوں مجھ سے جواب نہیں پوچھتے انہوں نے میری
بیعت کسی فائدہ کے لئے ہی کی ہے اگر وہ مجھ سے ایسی باتوں میں فائدہ نہیں اٹھاتے تو ان کی بیعت
کس غرض کے لئے ہوئی۔ انہوں نے میری بیعت اس لئے کی ہے کہ جماعت قائم رہے اور جماعت
میں کسی قسم کا فتنہ نہ ہو ۔ پس جب کوئی شخص ان کے دل میں کوئی وسوسہ یا شبہ ڈالتا ہے تو وہ کیوں
مجھ سے اس کا ازالہ نہیں کرواتے۔ خلیفہ کا وجود ایک حجت اور اصل ہے ان کے لئے خدا تعالی کی
طرف سے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
لَيَسْتَخْلَفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي
ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ لَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنَا ( النور : ٥٧) پس تم لوگ اس روحانی کھانا سے فائدہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی