جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریان

انوارالعلوم (جلد 3)

انوار العلوم جلد - ۳
۴۲۷
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی
ذمہ داریاں
تقریر بر موقع جلسہ سالانہ 1914ء)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
\

انوار العلوم جلد ۳۰
بسم الله الرحمن الرحیم
۴۲۹
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریاں
تقریر بر موقع جلسه سالانه ۲۷ / دسمبر ۱۹۱۶ء)
اشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَمَّا
وه
بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ - بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مضمون جو آج میں آپ لوگوں کے سامنے ، امنے بیان کرنا چاہتا ہوں احمد یہ جماعت کے فرائض
اور اس کی ذمہ داریوں پر ہے۔ مگر اسکے بیان کرنے سے پیشتر ایک صاحب کا جن کی رخصت آج
تک ہی ہے اور وہ آج چلے جائیں گے ان کا نکاح پڑھائے دیتا ہوں۔ (نکاح پڑھایا گیا۔ اس کے
بعد حضور نے ایک غیر احمدی کے سوال کا جواب دیا۔ جنہوں نے لکھا تھا کہ میں کل سے مسئلہ
نبوت کے متعلق جو تقریر میں ہوئی ہیں سن رہا ہوں میری سمجھ میں نہیں آتا کہ جب رسول کریم
کے متعلق خاتم النبین آگیا ہے تو پھر آپ کے بعد کس طرح کوئی نبی آسکتا ہے)۔
حضور نے فرمایا کہ اگر انہوں نے مفصل جواب سننا ہو تو مغرب کے بعد اپنے کمرہ کے منتظم
کو کہہ دیں وہ انہیں میر محمد اسحاق صاحب یا حافظ روشن علی صاحب کے پاس پہنچا دیں گے۔ وہ
انہیں خاتم النبین کے معنی سمجھا دیں گے ۔ اور یہ بھی بتا دیں گے کہ آنحضرت ا کے بعد
کسی طرح کوئی نبی آسکتا ہے۔ مختصر طور پر اس کا یہ جواب ہے کہ خاتم النبین کے معنی ہیں نبیوں
کی مہر اور مہر تصدیق کرنے کیلئے ہوتی ہے۔ یعنی جس نبی کے متعلق آنحضرت ﷺ نے اپنی
طرف سے مہر لگا دی ہے وہ سچا ہے۔ پس جس کو نبی کریم اللہ نے کہا ہے کہ نبی ہے۔ وہی سچا
نبی ہے اسکے علاوہ کوئی نبی سچا نہیں ثابت ہو سکتا۔ مثلاً حضرت یحی اور حضرت زکریا کے ماننے
والے دنیا میں موجود نہیں ہیں اور بائبل میں جس طریق سے ان کا ذکر ہے اس کی رو سے وہ نبی
نہیں ہو سکتے۔ لیکن چونکہ قرآن کریم کہتا ہے کہ وہ نبی ہیں اس لئے ہم ان کو نبی مانتے ہیں۔ پس
یہ آنحضرت ا کی انکے متعلق مہر ہو گئی کہ آپ کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے ان کو قرآن کریم
میں نبی قرار دیا۔ یہی معنی ہیں خاتم النبین کے۔ خدا تعالی آنحضرت ﷺ کے متعلق فرماتا ہے

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۳۰
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
مَا كَانَ مُحَمَّدًا بَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّنَ (الاحزاب (۴۱) کہ
محمد تم میں سے کسی کا جسمانی باپ نہیں ہے۔ لیکن اللہ کا رسول ہے۔ اور صرف رسول ہی نہیں
بلکہ خاتم النبین ہے۔ یعنی اس کی تصدیق سے پہلے نبیوں کی نبوت ثابت ہوتی ہے اور اس کی
تصدیق سے بعد والوں کی ہوگی۔ پہلے انبیاء کے متعلق دیکھ لیجئے۔ اگر ان کا علم آنحضرت کے
ذریعہ نہ ہو تو ان کی نبوت کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ مثلاً حضرت عیسی ، حضرت نوح
حضرت زکریا اور دوسرے انبیاء کے متعلق جو کچھ بائبل کہتی ہے اس سے ان کا نبی ہونا تو الگ
رہا ایک متقی انسان ہونا بھی ثابت نہیں ہو سکتا۔ لیکن چونکہ رسول اللہ ا نے کہہ دیا ہے
کہ وہ نبی ہیں اس لئے ہم ان کو نبی مانتے ہیں۔ یہی آنحضرت کی مہر کی تصدیق ہے۔ اور
آئندہ بھی جس کے متعلق آپ کی تصدیق ہو گی وہ نبی ہو گا۔
یہ مختصر سے معنی ہیں خاتم النین کے ۔ اور بھی کئی معنی ہیں اور کسی معنی کے رو سے یہ
ثابت نہیں ہو تا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا۔ لیکن چونکہ مجھے اس وقت تقریر کرنی ہے۔
اس لئے میں کچھ اور نہیں بیان کروں گا۔ حافظ صاحب یا میر صاحب خوب کھول کر سمجھا دیں
گے۔ کوئی صاحب ان کو مغرب کے بعد ان میں سے ایک کے پاس پہنچا دیں۔
اب میں اپنے مضمون کی طرف آتا ہوں۔ میں نے آپ لوگوں کو بتا دیا ہے کہ آج میری
تقریر کسی مضمون پر ہوگی۔ کل بھی میری تقریر ہوگی اگر اللہ تعالی نے زندگی بخشی اور صحت و
توفیق دی۔ تو کل ایک ایسا مضمون بیان کروں گا جو میرے نزدیک نہایت ضروری اور اہم ہے۔
اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ کسی کی سمجھ میں آئے گا یا نہیں اور کوئی اس کی اہمیت کو سمجھے گایا
نہیں لیکن میرے نزدیک وہ مضمون اس قسم کا ہے کہ ہماری ساری جماعت کو اس کی بہت بڑی
ضرورت ہے اس وقت میں جو کچھ بیان کروں گا وہ بھی نہایت ضروری ہے لیکن کل جو بیان
کروں گا گو اس کی ظاہر طور پر اہمیت معلوم نہیں ہوتی لیکن دراصل وہ نہایت ضروری اور اہم
ہے اور اس کا کثیر حصہ ایسا ہے کہ اس سے پہلے کسی کتاب اور کسی تصنیف میں نہیں ملے گا۔
قرآن کریم اور حدیث کے متعلق میں نہیں کہتا ان میں تو سب کچھ ہے اور میں بھی انہیں سے
اخذ کر کے بیان کروں گا۔ میرا مطلب یہ ہے کہ دوسرے مصنفین نے ان سے اخذ کر کے اس
وقت تک کہیں بیان نہیں کیا۔ ورنہ جو دینی مضامین ہیں وہ قرآن کریم اور احادیث سے ہی لے
کر بیان کئے جاتے ہیں۔ میں تو نبوت کا دعویٰ نہیں کرتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۳۱
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
نے نبوت کا دعوی کیا ہے۔ لیکن آپ نے بھی اپنی طرف سے کوئی بات نہیں بتائی۔ بلکہ قرآن
اور حدیث سے ہی اخذ کر کے سب کچھ بتایا ہے۔ میں بھی وہ باتیں قرآن کریم اور احادیث سے
ہی اخذ کر کے بتاؤں گا۔ اور وہ ایسی باتیں ہیں جو خدا تعالیٰ نے مجھے بتائی ہیں اور جو تعلق باللہ
اور ایمان مضبوط اور تازہ کرنے کے لئے نہایت ضروری ہیں۔ لیکن ان میں سے بہت سی ایسی
ہیں جو پہلے کسی نے نہیں بیان کیں۔ بلکہ مجھے خدا تعالیٰ نے سمجھاتی ہیں۔ میں نے اہل علم لوگوں
کی کتابوں کو دیکھا ہے مجھے تو وہ باتیں کہیں نظر نہیں آئیں ممکن ہے کسی نے بیان کی ہوں
لیکن میری نظر سے نہیں گذریں آج ہی ان کے متعلق کیوں ذکر کر رہا ہوں اس لئے کہ میں نے
ابتدائے خلافت سے یہ طریق رکھا ہوا ہے کہ جو باتیں میرے نزدیک خاص طور پر ضروری
ہوں۔ ان کو میں جلسہ کے آخری دن میں بیان کیا کرتا ہوں اور اسکی وجہ یہ ہے کہ کئی لوگ
آخری دن تک یہاں نہیں ٹھرتے بلکہ پہلے ہی چلے جاتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ جو مخلص ہوں
گے وہ آخری دن تک ٹھہریں گے اور میری باتوں کو بھی سنیں گے۔ اس لئے میں عمد ا ایسی باتوں
کو آخری دن بیان کرتا ہوں تاکہ جو محبت اور شوق سے نہیں ٹھہرتے اور چلے جاتے ہیں ان کو
میں بھی نہ سناؤں۔ پس اس دفعہ بھی وہ باتیں میں آخری دن بیان کروں گا اور جو کوئی اس دن
ٹھہرے گا فائدہ اٹھائے گا۔
اب میں اپنے مضمون کی طرف آتا ہوں۔ یہ مضمون بھی بڑا ضروری اور اہم ہے کیونکہ
اس میں جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریاں بیان کی جائیں گی۔
عجیب اتفاق ہے کہ آج میر حامد شاہ صاحب نے جو نظم پڑھی ہے اس کے متعلق میرا
مضمون ہے۔ یہ خدا تعالی ہی کا تصرف ہوتا ہے۔ مجھ سے بھی کئی دفعہ ایسا ہوا ہے۔ ایک دفعہ
حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے مجھے خطبہ جمعہ پڑھنے کے لئے فرمایا ۔ وہ جمعرات کا دن تھا۔ اسی دن
شام کے وقت میرے دل میں ایک تحریک ہوئی اور وہ یہ کہ میں یہاں کی جماعت کے سامنے اس
آیت پر خطبہ پڑھوں کہ وَقَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا
(الفرقان (۳۱) اور یہ خیال ایسا غالب ہوا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا نماز میں ہی میری توجہ اس
طرف پھر گئی۔ اور اس آیت کے متعلق مجھے بہت وسیع مطالب القاء کے طور پر سمجھائے گئے۔
میں بڑا حیران ہوا کہ یہ کیا معاملہ ہے۔ دوسرے دن میں نے خطبہ کے لئے تیاری کی۔ عام طور پر
میری یہ عادت نہ تھی اور نہ اب ہے کہ خطبہ کے لئے تیاری کر کے جاؤں۔ بعض دفعہ تو ایسا

انوار العلوم جلد - ۳
۴۳۲
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
بھی ہوتا ہے کہ خطبہ کے ابتداء میں جن کلمات کا پڑھنا مسنون ہے ان کے پڑھتے ہوئے بھی
مجھے علم نہیں ہوتا کہ آج میں کیا بیان کروں گا اور کوئی بات ذہن میں نہیں ہوتی۔ لیکن اس
وقت اللہ خود بخود ہی زبان پر کلمات جاری کر دیتا ہے اور میں خطبہ پڑھ لیتا ہوں۔ مگر اس دن
چونکہ مجھے خاص طور پر تحریک ہوئی تھی اس لئے میں نے ارادہ کیا کہ خطبہ کی تیاری کر کے
جاؤں۔ جب میں مسجد میں جانے کے لئے چھوٹی مسجد کی ان سیڑھیوں پر سے اترا جو ہمارے گھر
کے ساتھ پیوستہ ہیں۔ تو دیکھا کہ حضرت مولوی صاحب مسجد کو جا رہے ہیں۔ آپ نے مجھے دیکھ
کر فرمایا کہ آج آپ کہاں تھے۔ پچھلے دو گھنٹہ کے اندر میں آپ کے بلانے کے لئے کئی آدمی
بھیج چکا ہوں۔ میں نے کہا حضور میں تو اندر ہی تھا۔ کہنے لگے مجھے صبح سے تحریک ہو رہی ہے اور
میں چاہتا تھا کہ آپ کو بلا کر بتلاؤں کہ اس بات پر خطبہ پڑھنا۔ اس کے بعد آپ مجھے خطبہ کا
مضمون بتانے لگے اور بتاتے بتاتے مسجد اقصیٰ کے ساتھ جو ہندوؤں کا مکان ہے اس کے پاس
آکر کہنے لگے کہ پھر اس کے متعلق کوئی آیت سوچ لو پھر خود ہی کہہ دیا کہ یہی آیت پڑھ لینا کہ 3
قَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا، میں حضرت مولوی صاحب
کا بہت ادب کرتا تھا مگر اس وقت بے اختیار میری ہنسی نکل گئی اور میں نے کہا یہی آیت میں نے
بھی آج سوچی ہوئی تھی۔ اسی طرح کا توارد اب بھی ہوا ہے۔ کل میرحامد شاہ صاحب جب
آئے تو انہوں نے مجھے کہا کہ میں جلسہ میں ایک نظم سنانا چاہتا ہوں۔ آپ پہلے سن لیں کوئی اس
پر اعتراض نہ کرے۔ میں نے کہا سنائیے جب وہ سنا چکے تو میں نے کہا کہ میں بھی دعا کرنے کے
بعد سوچ رہا تھا کہ کسی مضمون پر تقریر کروں تو فورا ہی مضمون میرے ذہن میں آیا جو آپ نے
اس نظم میں باندھا ہے۔
میں نے ظہر سے پہلے کچھ آیات آپ لوگوں کے سامنے پڑھی تھیں۔ ان میں اللہ تعالیٰ نے
مؤمنوں کو ہوشیار کیا ہے۔ فرماتا ہے ۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ۔ اے انسان تو اس اللہ کا
نام لے کر شروع کر جو رحمن اور رحیم ہے۔ یعنی تیرا وہ خدا ہے جس نے کچھ سامان انسان کی
محنت اور مشقت کے بغیر پیدا بغیر پیدا کر دیئے ہوئے ہیں۔ دیکھو ایک زمیندار : زمیندار زمین میں بیچ ڈالتا ہے بڑی
محنت اور مشقت کرتا ہے اور پھر چھ ماہ یا کچھ کم و بیش عرصہ کے بعد جاکر غلہ کاٹتا ہے مگر زمین اور
زمین میں جو اگانے کی طاقت ہے اس میں اس کا کچھ دخل اور تصرف نہیں ہے۔ زمین کو جو سنا۔
اس میں بیچ ڈالنا اور کوئیں یا نہر سے پانی کھینچ کر دینا تو اس کا کام ہے مگر زمین میں جو پیدا کرنے کی

انوار العلوم جلد ۳۰
۳۳
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
طاقت ہے اس پر اس کا چھ اختیار نہیں ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت رحمانیت کے ماتحت
اس میں رکھی ہوئی ہے۔ تو اللہ تعالیٰ میں دو صفتیں ہیں۔ ایک یہ کہ انسان پر بغیر اس کی کسی
محنت کے بعض فضل کرتا ہے۔ اور دوسری یہ کہ جب انسان بغیر محنت کے دی ہوئی چیزوں کو
کام میں لاتا ہے۔ تو اس کے نتیجہ میں اس پر اور انعام کرتا ہے۔ یہ احسان اس کی صفت
رحیمیت کے ماتحت ہوتے ہیں۔
چونکہ خدا تعالیٰ کی یہ دو صفتیں ہیں۔ یعنی ایک یہ کہ بغیر انسان کی محنت کے اسے کچھ دیتا
ہے۔ اور دوسرے یہ کہ جب انسان اس پر عمل کر کے کمال کو پہنچ جاتا ہے تو اسے انعام دیتا
ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کی ہر ایک سورۃ کے ابتداء میں بسم اللہ الرحمن الرحیم
رکھ دیا ہے تاکہ انسان اس طرف متوجہ ہو۔ یہ جو اگلی سورۃ میں پڑھنے لگا ہوں اس کے حاصل
کرنے کے لئے میں نے کوئی محنت نہیں کی بلکہ یہ محض خدا تعالیٰ کے فضل و کرم اور احسان و
مروت سے اس کی صفت رحمانیت کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور اگر میں اس پر عمل کروں گا۔ تو
خدا تعالی کی دوسری صفت جو رحیمیت ہے اس کے ماتحت مجھ پر بڑے بڑے انعام ہوں گے۔
اور پھر اس سے یہ بتایا ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے رحمن ہو کر اس قدر احسان اور فضل کیا ہے تو
جب میں اس کی صفت رحیمیت کے ماتحت آجاؤں گا تو وہ رحیم ہو کر کسی قدر کرے گا۔ کیونکہ
ے
جو بغیر محنت کرنے کے اس قدر دیتا ہے وہ محنت کرنے پر کیوں بے انتہاء نہ دے گا۔
دراصل خدا تعالی کی صفات رحمانیت اور رحیمیت ایک پھر کی کی طرح ہیں۔ پہلے خدا تعالیٰ
کی صفت رحمانیت کا ظہور ہوتا ہے اور جب کوئی شخص اس صفت سے فائدہ اٹھاتا ہے تو پھر
صفت رحیمیت اس کو خدا تعالٰی سے جاکر ملا دیتی ہے پھر خدا تعالیٰ کی صفت رحمانیت جلوہ گر
ہوتی تی۔ ہے۔ پھر یہ اس سے ا۔ اپنے آپ کو وابستہ کرتا ہے۔ اور پھر اٹھایا جا کر خدا تعالی کے اور بھی
قریب کیا جاتا ہے۔ گویا رحمانیت اور رحیمیت کو ئیں کے چکر کی طرح چلتی رہتی ہیں کہ پہلے
ایک ظاہر ہوتی ہے پھر دوسری پھر پہلی اور اس کے بعد پھر دوسری جس طرح کو ئیں کی ٹنڈیں
اوپر سے خالی آتی ہیں پھر بھر کر اوپر چلی جاتی ہیں۔ پھر خالی ہو کر آتی ہیں۔ پھر بھر کر چلی جاتی
ہیں۔ اسی طرح صفت رحیمیت کا ظہور ہوتا ہے۔ پھر اس کے ساتھ انسانی اعمال وابستہ ہو جاتے
ہیں اور بلند ہو کر خدا تعالیٰ کے حضور میں پیش ہو کر خلعت قبولیت پاتے ہیں۔ ہر سورۃ کے پہلے
بسم الله الرحمن الرحیم رکھ کر اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ ایک فضل میرا

انوار العلوم جلد - ۳
٢٣٤
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
رحیمیت کے ماتحت آتا ہے۔ اسی کو مضبوط پکڑ لو گے اور کام میں لاؤ گے تو یہ تم کو اٹھا کر میرے
قریب کر دے گا۔ اور تم صفت رحیمیت کا مزا چکھو گے ۔ اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ آیت و
اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا ، یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہاری طرف اپنی رحیمیت کا رشتا پھینکا ہے
اس کو خوب اچھی طرح مضبوط پکڑ لو تا اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو اور اس کی صفت رحیمیت
کے انعامات سے حصہ پاؤ۔
بسم الله الرحمن الرحیم کے بعد اللہ تعالیٰ اس سورۃ میں فرماتا ہے۔ الم میں اللہ بہت
جاننے والا ہوں۔ یعنی یہ نہیں کہ تم مجھے دھوکا دے لو گے مجھے ہرگز تم دھوکا نہیں دے سکتے
کیونکہ دھوکا ناواقف اور جاہل کھایا کرتے ہیں۔ مثلاً میں یہاں لیکچر دے رہا ہوں میری نسبت
کوئی شخص کسی دوسرے شہر میں جاکر کے کہ میں قادیان کے سالانہ جلسہ پر گیا تھا وہاں میں نے
دیکھا کہ وہ قرآن کے خلاف باتیں بیان کر رہا تھا اور آنحضرت ا کی ہتک کرتا تھا۔ اس
کے اس قول کو ایک ایسا شخص تو شاید مان لے جو اس جلسہ میں موجود نہ تھا کیونکہ اس کو کیا
معلوم کہ میں نے جو کچھ بیان کیا قرآن کریم کے مطابق بیان کیا اور رسول کریم اس کی
عظمت ظاہر کرتا تھا۔ مگر تم میں سے اگر کسی کے سامنے وہ یہ بات کہے تو تم کبھی نہیں مانو گے اور
اسے فورا کہہ دو گے کہ تو جھوٹ بک رہا ہے۔ کیونکہ تمہیں اس کا علم ہے۔
تو جب خدا تعالیٰ نے یہ سنا دیا کہ اے لوگو میں نے تمہیں کچھ سامان اپنی صفت رحمانیت
کے ماتحت دیئے ہیں اگر تم ان پر عمل کرو گے تو میری صفت رحیمیت کے ماتحت آجاؤ گے۔ تو
ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ اگر تم چاہو کہ مجھے دھوکا دے کر انعام حاصل کر لو اور رحمانیت کے
ماتحت دیئے ہوئے سامان پر عمل کئے بغیر صرف منہ سے یہ کہہ کر کہ ہم نے ان پر عمل کر لیا ہے
ان انعامات کے وارث بننا چاہو جو رحیمیت کے ماتحت حاصل ہوتے ہیں۔ تو یہ کبھی نہیں ہو سکے
گا کیونکہ میں بہت بڑا جاننے والا ہوں۔ جب معمولی طور پر جاننے والا دھوکہ نہیں کھا سکتا تو میں
جو بہت بڑا جاننے والا ہوں میں کس طرح دھوکا کھا سکتا ہوں۔ پس کسی کا یہ خیال درست نہیں
کہ صرف منہ سے کہہ کر انعامات حاصل کرلے گا۔
دیکھو ! گورنمنٹ ایک قسم کے کاغذ بنا کر شائع کرتی ہے۔ اور ان کی مختلف قیمتیں رکھتی
ہے۔ کوئی دس روپیہ کا کوئی میں کا کوئی سو کا۔ اس کاغذ کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ جس وقت بھی
کوئی چاہے اس کو دے کر روپیہ لے سکتا ہے۔ اب اگر کوئی شخص اس طرح کرے کہ اپنی

1۔۔
انوار العلوم جلد - ۳
۴۳۵
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
طرف سے ایک کاغذ بنا کر پیش کر دے اور امید رکھے کہ گورنمنٹ کو دے کر اس سے روپیہ
وصول کرلوں گا۔ تو یہ خواہش پوری نہیں ہو سکے گی۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ اللہ کی طرف
سے انعام آیا ہے اگر تم اس کو قبول کر کے اس پر عمل کرو گے تو اور زیادہ انعام پاؤ گے ۔ اگر
یونہی انعام حاصل کرنا چاہو تو یاد رکھو کہ اللہ بڑا جاننے والا ہے وہ کبھی دھوکا نہیں کھا سکتا اور نہ
ہی تمہارے قریب میں آ سکتا ہے۔ چنانچہ آگے اس مضمون کی تشریح فرمادی کہ اَحَسِبَ
الناس ان تُتْرَكُوا يتركوا أَنْ ان ان يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ - ( العنكبوت : کیا (۳) (٣) لوگوں نے
یہ سمجھ چھوڑا ہے کہ وہ آزمائش میں نہ ڈالے جائیں گے صرف یہ کہہ دینے پر کہ ہم ایمان لے
آئے۔ یہ نہیں ہو سکتا۔ جب معمولی جاننے والوں اور ادنی بصارت رکھنے والوں کو کوئی دھوکا
نہیں دے سکتا حالانکہ آنکھ کبھی دھو کا بھی کھا جاتی ہے تو پھر اس خدا کو جو ہر ایک پوشیدہ سے
پوشیدہ باتوں کو جانتا اور نہاں در نہاں چیزوں کا علم رکھتا ہے کس طرح دھوکا دیا جا سکتا ہے۔
پس جب تک تم کو جو انعام ملا ہے اس کو چمٹ کر مضبوطی سے نہ پکڑ لو گے اس وقت تک خدا
تعالیٰ تک نہ پہنچ سکو گے اور انعامات کے وارث نہ بن سکو گے جو صرف زبان سے ایمان لانے کا
اقرار کرنے سے نہیں بلکہ عمل کر کے دکھانے سے حاصل ہوتے ہیں۔
پھر فرمایا - وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ( العنکبوت : ۴) اول تو یہی سمجھ لو کہ میں
بہت بڑا جاننے والا ہوں اس لئے تم مجھے کبھی دھوکا نہیں دے سکتے ۔ لیکن شاید کوئی کہے کہ خدا
چونکہ چشم پوش ہے اس لئے ہم سے چشم پوشی کر دے گا۔ فرمایا یہ نہیں ہوگا۔ وَلَقَدْ فَتَنَا
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمُ ان لوگوں سے جو آج ایمان کا دعوی کرتے ہیں وہی معاملہ ہو گا جو ان سے
پہلے زمانہ کے لوگوں سے ہوا۔ ہم چشم پوش ہیں اور ضرور ہیں لیکن اس معاملہ میں چشم پوشی
نہیں کی جاسکتی۔ ان سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں ان کو یہ دیکھ لیں۔ کیا صرف انکے زبانی کہہ
دینے سے خدا تعالٰی نے ان کی بات مان لی تھی۔ ہرگز نہیں بلکہ ان کو ہم نے آزمائش میں ڈالا
تھا۔ فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَذِبِينَ ( العنكبوت : (3) اللہ تعالی
ضرور ان لوگوں کو جان لے گا جو اپنے دعوی میں بچے ہیں اور ان لوگوں کو بھی جان لے گا جو
جھوٹے ہیں۔
پس اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں ایمان کا دعوی کرنے والوں کی ضرور ضرور آزمائش کروں گا۔
اور یہ میری بات بلا شک و بلا ریب اٹل ہے۔ میں اس کو ضرور عمل میں لاؤں گا۔ یعنی یہ کہ اللہ

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۳۶
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
یه
تعالیٰ کے علم میں جو یہ بات ازل سے چلی آتی ہے کہ فلاں شخص اپنے دعوی ایمان میں جھوٹا
ہو گا اور فلاں شخص سچا اس کو اللہ تعالیٰ ظاہر کر دے گا۔ اور جو علم اس کو آئندہ کی نسبت تھا
اب واقعہ کے ہو جانے پر ماضی کا علم ہو جائے گا۔ اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کے جھوٹے اور بچے
کے جاننے کا کیا مطلب ہوا ۔ کیا وہ پہلے ان کو نہیں جانتا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ خدا تو یہ ا تعالیٰ تو پہلے
ہی ہر ایک بات کو جانتا ہے۔ چنانچہ اس نے پہلے ہی بتا دیا ہے۔ کہ الم میں بڑا جاننے والا
ہوں۔ لیکن پہلے خدا تعالیٰ یہ جانتا ہے کہ ایسا ہو گا۔ اور جب اس طرح ہو جاتا ہے تو وہ یہ جان
لیتا ہے کہ اس طرح ہو گیا۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسا کہ ہم کہیں کہ کل زید لاہور جائے گا۔ یہ
بھی اس کے جانے کے متعلق علم ہے لیکن جب وہ چلا بھی جائے تو اس علم کی تصدیق بھی ہو
جائے گی۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مجھے یہ تو معلوم ہے کہ فلاں شخص منہ سے تو کہتا ہے کہ اللہ تعالٰی
کی طرف سے جو کچھ اترا ہے میں اس پر ایمان لاتا ہوں۔ اور اس کے دل میں یہ بات نہیں۔ یا
امر واقعہ کے خلاف ہے۔ لیکن اس پر اس پر ایسے واقعات اور حالات حالات گذریں گے کہ جس سے یہ
امر جو پوشیدہ تھا ظاہر بھی ہو جائے گا اور اس کا عمل اللہ تعالیٰ کے علم کی تصدیق کر دے گا۔
آج ہی میں نے آپ لوگوں کو بتایا تھا کہ قرآن کریم کوئی جادو اور ٹونے کی کتاب نہیں ہے
بلکہ عمل کرنے کے لئے ہے اور عمل کر کے انعامات حاصل کرنے کے لئے ہے۔ پس کیا ہو سکتا
ہے کہ کسی کے صرف یہ کہہ دینے سے کہ میں اس پر ایمان لاتا ہوں وہ انعامات کا مستحق ہو
جائے۔ ہرگز نہیں۔ کیونکہ اللہ تعالی کی سنت ہے کہ وہ ایمان کا دعوی کرنے والوں کی آزمائش
کیا کرتا ہے۔ اور اس طرح بچے اور جھوٹے کو ظاہر کر دیتا ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ کی یہ سنت
خاص طور پر اس وقت پوری ہوتی ہے جبکہ کوئی نبی مبعوث ہوتا ہے۔ کیونکہ اس نبی پر جو لوگ
ایمان لاتے ہیں۔ ان سے وہ یہ اقرار لیتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو تیرے ہاتھ پر کامل طور سے بیچ
دیتے ہیں۔ یہ پہلا امتحان اور پہلی آزمائش ہوتی ہے جو بچے اور جھوٹے میں امتیاز کر دیتی ہے۔
اس کے بعد اس نبی کے خلفاء کے ہاتھ پر جو لوگ ان کی بیعت میں داخل ہوتے ہیں ان کو بھی
یہی کہا جاتا ہے کہ تم اپنے آپ کو بیچ دو اور غلام بن جاؤ ۔
اس اقرار کے بعد جب وہ لوگ عملی طور پر بھی پکے اتریں تب جاکر پکے مؤمن کہلا سکتے
ہیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ سورۃ توبہ میں فرماتا ہے۔ اِنَّ اللهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَ
أَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ ، يَقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ وَعْدًا عَلَيْهِ

انوار العلوم جلد - ۳
۴۳۷
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
حَقًّا فِي التَّوْرَةِ وَالإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ وَمَنْ أَوْ فِى بِعَهْدِهِ مِنَ اللَّهِ فَاسْتَبْشِرُوا
بَبْيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُمْ بِهِ ، وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (التوب : (11)
فرمایا ہم نے نبیوں کے ذریعہ جو تعلیم بھیجی ہے اور اس تعلیم پر عمل کرنے پر جو انعام مقرر
کئے ہیں وہ کن لوگوں کے لئے ہیں۔ کیا ان کے لئے جو صرف منہ سے کہہ دیں گے کہ ہم ایمان
لے آئے اور عمل کر کے نہیں دکھائیں گے۔ نہیں بلکہ ان کے لئے جو ہمارے ہاتھ اپنی جان
اور مال بیچ دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے ہمارا یہ عہد نامہ ہو چکا ہے کہ ہم تمہیں ہر ایک اس
تکلیف اور مصیبت سے جو ہلاک اور ذلیل کر دینے والی ہو گی بچائیں گے۔ ہاں تکلیفیں اور
مصیبتیں آئیں گی ضرور تا کہ تمہاری آزمائش ہو۔ لیکن ان میں بالآخر ہم تم کو اس دنیا میں بھی
اور آخرت میں بھی کامیاب کریں گے۔ مگر اس کے لئے ایک شرط ہے اور وہ یہ کہ تم اپنی
جانوں اور مالوں کو ہمارے سپرد کر دو۔ یہ بندہ اور خدا میں سودا ہوتا ہے۔ فرمایا ہم یہ وعدہ کن
لوگوں سے پورا کریں گے۔ ان سے جو ہم سے خرید و فروخت کرتے ہیں۔ ہم یہ وعدہ کرتے ہیں
کہ ان کو دنیا میں ہر ایک ذلت اور ہلاکت سے بچائیں گے۔ اور آخرت میں اعلیٰ مدارج پر
پہنچائیں گے۔ اور بندہ کہتا ہے کہ میں اپنی جان اور مال خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے دریغ
نہیں کروں گا یہ بندہ اور خدا میں بیچ ہوئی اور کیا ہی عجیب و غریب بیچ ہے۔ دنیا میں تو یہ بیچ ہوتی
ہے کہ ایک چیز دے کر دوسری لے لی جاتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ چونکہ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْ
ہے۔ اس لئے اس کی بیع بھی بے مثل ہے کیونکہ دنیا میں تو یہ ہوتا ہے کہ ایک جوتی دیتا ہے اور
روپیہ لیتا ہے۔ لیکن خدا تعالیٰ کو دیکھئے خود بندہ کو جان اور مال دیتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ یہ
ہمارے ہاتھ بیچ دو۔ ایک شاعر نے کیا ہی خوب کہا ہے ۔ تھا وہ شرابی مگر بات نہایت لطیف کہہ گیا
ہے۔ کہتا ہے ۔
உ
جاں دی دی ہوئی اس کی تھی
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
ہم نہیں جانتے کہ اس نے کس کو مخاطب کر کے یہ کہا ہے۔ لیکن ہم حسن ظنی سے کام لے کر
خیال کرتے ہیں کہ اس نے خدا تعالیٰ کی نسبت کہا ہے ۔ کہتا ہے۔ اگر ہم نے اس کو جان بھی
دے دی تو بھی اس کے احسان کا بدلہ نہیں ادا کریں گے کیونکہ جان بھی تو اس کی دی ہوئی ہے۔
واقعہ میں یہ بالکل درست اور صحیح بات ہے کہ اگر انسان خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان بھی دے
دے۔ تو بھی اس کے احسانات کا کچھ بھی بدلہ نہیں ادا کر سکتا۔ کیونکہ جان خود خدا تعالیٰ کی عطا

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۳۸
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
کردہ ہے۔ خدا تعالیٰ کی بیع کو دیکھو۔ انسان کو اپنی شفقت اور ذرہ نوازی سے پیدا کرتا ہے اور
اپنے احسانات اور انعامات کے اس پر دروازے کھول دیتا ہے پھر کہتا ہے۔ آؤ ہم تم بیچ کریں۔
اس وقت سب سے پہلی بات یہ سامنے آتی ہے کہ کیا بندہ کی بھی کوئی چیز ہے کہ جسے وہ خدا تعالی
کو دے گا اور اس کے معاوضہ میں کچھ لے گا۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ایسی کوئی شئے نہیں۔ جو
کچھ اس کے پاس ہے وہ خدا تعالی کا ہی دیا ہوا ہے۔ لیکن باوجود اس کے خدا تعالی کہتا ہے کہ
آؤ مجھ سے بیچ کر لو اور جو کچھ میں نے تم کو دیا ہے وہ مجھے دے دو اور اس کے بدلہ میں بہت اعلیٰ
درجہ کے انعامات تم کو دوں گا۔ دیکھئے انسانی جان ہوتی ہی کیا چیز ہے اور اس کی ہستی ہی کیا ایک
بوند ہوتی ہے جس سے انسان پیدا ہوتا ہے۔ پھر دنیاوی مال و دولت کیا وقعت رکھتی ہے۔ اس
میں لاکھ یا کروڑ دو کروڑ روپیہ ہے۔ اسے دے کر خدا تعالیٰ سے جو کچھ ملتا ہے۔ وہ جنت ہے۔ اور
اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں اپنے آپ کو تمہیں دے دوں گا۔ چنانچہ
حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم ال نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ مؤمن کے
روزے کی جزاء میں ہوں۔ تو خدا تعالیٰ خود انسان کو سب کچھ دیتا ہے۔ اور پھر کہتا ہے کہ آؤ
سودا کر لیں۔ اور سودا اس طرح کرنا ہے کہ نہایت ادنی چیزیں لے کر ان کے بدلہ میں ابدی اور
بیش بہا چیزیں دیتا ہے۔ اور یہاں تک فرماتا ہے کہ میں جو آتا ہوں میں بھی پھر تیرا ہو جاؤں گا۔
پھر اس بیچ میں ایک اور بہت بڑی خوبی ہے۔ اور وہ خدا کوئی چیز خرید کرلے نہیں لیتا یہ کہ جو چیز خدا تعالی بندہ سے بیچ میں لیتا ہے۔ وہ لے
نہیں لیتا۔ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کسی انسان نے اپنی جان کو خدا تعالی کے ہاتھ بیچ کر دیا ہو۔ اور
خدا تعالیٰ نے اسے آسمان پر اٹھا لیا ہو۔ یا یہ کہ کسی نے خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنے مال کی بیع کی ہو
اور خدا نے اس کی تمام دولت اور جائیداد وغیرہ کو اس سے اس طرح لے لیا ہو ۔ جس طرح ہم
جب کوئی چیز خریدتے ہیں تو اسے اپنے گھر لے جاتے ہیں۔ ہرگز نہیں۔ بلکہ اللہ تعالیٰ جان و مال
خود دے کر پھر خریدتا ہے۔ اور اس کے بدلہ میں ابدی انعامات دیتا ہے۔ اور پھر بھی یہ کہتا ہے کہ
ان بیچی ہوئی چیزوں کو اپنے پاس ہی رکھو اور اپنے فائدہ اور نفع کے لئے خرچ کرو ۔ لیکن انتا یاد
رکھو کہ جب ہماری طرف سے یہ آواز آئے کہ ہمارے راستہ میں خرچ کرو تو اس وقت ان
میں سے کچھ دے دیا کرو۔ پھر یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ جب تم ہماری تمام و کمال خریدی
ہوئی چیزوں میں سے کچھ ہمارے لئے خرچ کرو گے تو اس پر میں تمہیں اور انعام دوں گا۔
ه با کتاب الصوم باب فضل الصوم

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۳۹
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
پس جب کوئی بندہ خدا تعالیٰ کے کسی نبی یا اس کے خلیفہ کے ہاتھ پر بیعت کرتا ہے تو گویا وہ
اقرار کرتا ہے کہ میری جان اور میرا مال میرے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے ہو گئے ۔ مگر خدا تعالیٰ اس ۔
سے یہ چیزیں لے نہیں لیتا بلکہ اس کے پاس رہنے دیتا ہے۔ اور جب وہ ان میں سے کچھ حصہ
خدا کی راہ میں لگاتا ہے تو خدا تعالٰی اس پر اور انعام کرتا ہے۔ یہ ہے وہ بیچ جو خدا تعالیٰ مؤمنین
سے کرتا ہے۔ کیا کوئی اور بیع اس کے مقابلہ میں پیش کی جاسکتی ہے۔ ہرگز نہیں۔ کیونکہ یہ بے
مثل ہے۔ لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے آواز آتی ہے اور اس
بات کے امتحان کا وقت آتا ہے کہ کون اس کے راستہ میں خرچ کرتا ہے اور کون نہیں کرتا۔ تو
اکثر لوگ اس میں پاس ہونے کی کوشش نہیں کرتے اور یہ نہیں سمجھتے کہ ہماری جان اور ہمارا
مال ہمارے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ ہم بیچ چکے ہیں اور ہمارے پاس اس نے بطور امانت کے
یہ چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔ اور بہت ہیں جو کہہ دیتے ہیں کہ کیا ہماری اپنی ضرورتیں اور حاجتیں
تھوڑی ہیں کہ خدا کی راہ میں ان کو خرچ کریں۔ لیکن اس سے زیادہ بے شرمی اور بے حیائی کی
اور کیا بات ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر دیکھو کہ تم زید کو ایک چیز خرید کر دو۔ اور کہو کہ اس کو
تم اپنے پاس رکھو اور استعمال بھی کرو۔ اگر کبھی ہمیں اس کی ضرورت ہوئی تو تم سے لے لیں
گے۔ مثلاً تم زید کو ایک مکان خرید کر دو کہ تم اس میں رہو۔ جب کبھی ہمیں اس کی ضرورت
ہوئی اس وقت خالی کر دینا پھر کسی وقت تم اسے جاکر کہو کہ ہم تم سے سارا مکان تو خالی نہیں
کرواتے البتہ ایک کمرہ کی ضرورت ہے وہ خالی کر دو۔ لیکن وہ آگے سے یہ کہے کہ یہ مکان تو
پہلے ہی میری ضروریات کی نسبت کم ہے پھر میں آپ کو ایک کمرہ کس طرح خالی کر دوں۔ کیا اس
کے اس جواب کو تم پسند کرو گے ۔ یا کوئی اور عقلمند انسان پسند کرے گا۔ ہرگز نہیں۔ بلکہ تم بھی
اور دوسرے بھی اس پر لعنت بھیجیں گے۔ اور اس سے نفرت کا اظہار کریں گے۔ لیکن اکثر لوگ
ایسا ہی معاملہ خدا تعالیٰ سے کرتے ہیں لیکن نہ ان کا نفس ان کو ملامت کرتا ہے نہ دوسرے
لوگ ان کو ملامت کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ امر نہایت ہی قابل نفرت اور مستحق ملامت ہے۔
پھر اس سے بھی بڑھ کر قابل ملامت اور لائق نفرین یہ بات ہے کہ اگر مالک مکان مکان میں
رہنے والے کو یہ بھی کہے کہ تم ایک کمرہ خالی کر دو اس کا میں تمہیں کرایہ بھی دے دوں گا۔
لیکن پھر بھی وہ نہ مانے۔ اور اللہ تعالیٰ اسی طرح فرماتا ہے کیونکہ وہ فرماتا ہے۔ جب میں اپنی
رکھائی ہوئی امانت میں سے کچھ لوں گا۔ تو اس کے بدلہ میں اور بھی بہت کچھ دوں گا۔ مگر پھر بھی

آج 10 میں سے 10 باقی