جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریان
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۳۰
۳۰
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
بہت لوگ ایسے ہیں جو خدا تعالی کی راہ میں خرچ کرنے سے دریغ کرتے ہیں۔
آپ لوگ اپنے دلوں کو ٹولیں اور غور کریں کہ کیا آپ کے دل کے کسی گوشہ سے بھی یہ
آواز آتی ہے کہ تمہیں ایسے وقت میں جبکہ خدا تعالی کی راہ میں خرچ کرنے کی ضرورت ہو۔
یہی جواب دینا چاہئے کیا آپ کے پوشیدہ سے پوشیدہ خیالات میں سے کوئی بھی خیال اس بات کی
تائید کرتا ہے کہ کسی سے ایک چیز خریدی جائے۔ اور وہ اسے ہی بطور امانت رکھنے کے لئے دے
دی جائے۔ لیکن کسی وقت اس کا حصہ مانگا جائے اور اس کی بھی اسے قیمت پیش کی جائے۔ مگر وہ
دینے سے انکار کر دے۔ اگر نہیں تو پھر بھی بات اس بیچ کے متعلق کیوں پیش نظر نہیں رکھتے ۔ جو
آپ میں اور اللہ تعالٰی میں ہو چکی ہے۔ اس کے لئے یا تو یہ کہو کہ ہم نے بیچ ہی نہیں کی۔ یا یہ کہو
بیچ تو کی تھی لیکن اس پر قائم نہیں۔ اور ان فانی چیزوں کو دے کر ابدی انعام کو نہیں لینا چاہتے
لیکن جو شخص یہ اقرار کرتا ہے کہ میں نے اللہ تعالی سے بیچ کی ہوئی ہے۔ اور میں اس پر قائم بھی
ہوں۔ تو پھر کیا وجہ ہے کہ جب خدا تعالی کی طرف سے مال اور جان دینے کے لئے آواز آتی
ہے۔ تو عذر کرتا ہے اس کا تو اولین اور سب سے بڑا فرض یہ ہے کہ اس آواز کو قبول کرے اور
بڑی خوشی سے اپنی جان اور مال کو خدا کی راہ میں لگا دے۔
یہاں سوال ہوتا ہے کہ اگر کوئی جان اور خدا کی راہ میں جان و مال لگانے کے طریق مال کو خدا کی راہ میں لگانا چاہے تو کس
طرح لگا سکتا ہے۔ اس کے جواب میں میں تین طریق بتاتا ہوں جو قرآن کریم سے معلوم ہوتے
ہیں۔ (1) انسان اپنے عقائد کو درست کرے۔ یعنی خدا تعالیٰ کی منشاء کے ماتحت رکھے ۔ (۲) اپنے
اعمال کا ایک حصہ تو جس طرح چاہے عمل میں لائے مگر وہ باتیں جن کے کرنے کے متعلق خدا
تعالٰی نے ہدایات بتائی ہیں۔ ان کے مطابق کرے۔ اور جن کے کرنے سے روکا ہے ان سے رک
جائے۔ (۳) جو بیچ اس نے خدا تعالی کے ساتھ کی ہے۔ اس کے کرنے کے لئے دوسروں کو کہے۔
اور بتائے کہ اگر تم ایسا کرو گے تو خدا تعالی کے بڑے بڑے انعامات کے وارث بن جاؤ گے۔
یہ تین طریق خدا تعالیٰ کی راہ میں جان اور مال خرچ تائید الہی کے حصول کا طریق کرنے کے ہیں۔ مذہب اسلام جو خدا اسلام جو خدا تعالیٰ کا سچا اور پا
پاک
مذہب ہے۔ اس میں داخل ہونے کا یہی فائدہ ہے کہ خدا تعالیٰ ایسے انسان کی تائید کرتا ہے۔ جہنم
سے بچاتا ہے اور انعام دیتا ہے۔ لیکن یہ غرض تب پوری ہو سکتی ہے۔ جبکہ انسان بیچ میں پورا
انوار العلوم جلد ٣٠
۴۴۱
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
اترے۔ کیونکہ ایک تاجر اس وقت کسی چیز کی قیمت حاصل کر سکتا ہے۔ جبکہ خریدار کو وہ چیز
دے بھی۔ لیکن اگر یہ کہے میں چیز تو نہیں دوں گا مجھے یونہی قیمت دے دو تو یہ اس کی جہالت اور
نادانی ہوگی۔ اس طرح اگر ایک بندہ یہ امید رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہر ایک مشکل اور مصیبت میں
میری تائید کرے۔ اور اپنے انعامات کا وارث بنائے۔ تو اسے چاہئے کہ وہ چیز بھی خدا تعالیٰ کو
دے جس کے عوض میں اسے یہ کچھ حاصل ہو سکتا ہے ورنہ وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ کیا اگر
کوئی سود اگر اس طرح کرے کہ خریداروں سے اپنے مال کا سودا تو کرلے لیکن انہیں مال نہ
دے بلکہ اپنے ہی گھر رکھ لے تو وہ قیمت حاصل کر سکتا ہے۔ ہرگز نہیں اسی طرح اگر کوئی انسان
خدا تعالیٰ کے ساتھ جان اور مال کا سودا کر کے اگر ان کو خدا کی راہ میں صرف نہیں کرتا تو وہ بھی
ان کا معاوضہ حاصل نہیں کر سکتا۔ اور کس قدر افسوس ہے اس انسان پر جو اللہ تعالٰی کے اس
قدر فضلوں اور احسانوں کے ہوتے ہوئے اور ایسی اعلیٰ درجہ کی بیع کے کرنے کے بعد بھی خدا
تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان اور مال خرچ کرنے سے گریز کرے اور خدا تعالیٰ کی آواز پر کان نہ
دھرے ایسا انسان ہرگز اس بات کا حقدار نہیں ہے کہ وہ کہے کہ میں نے خدا تعالیٰ سے جان و
مال کا سودا کر لیا ہے۔ کیونکہ اس کا صرف زبانی کہنا اور عمل کر کے نہ دکھانا اسے کوئی فائدہ اور
نفع نہیں پہنچا سکتا۔
ہماری جماعت کے لوگ سوچیں اور غور کریں کہ انہوں نے
بیعت کی غرض اور فوائد خدا تعالیٰ کے آگے اپنی جان اور مال کے بیچنے کا ایک دفعہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة والسلام کے ذریعہ دوسری دفعہ حضرت خلیفہ اول کے ذریعہ اور
تیسری دفعہ میرے ذریعہ اقرار کیا ہے۔ ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جنہوں نے حضرت خلیفہ
اول اور میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے اور بعضوں نے صرف میرے ہی ہاتھ پر بیعت کے معنی
ہیں بیچنے کے اور یہ سب لوگ اس بات پر خوش ہیں کہ خدا تعالیٰ کے سلسلہ میں داخل ہو گئے۔
لیکن میں پوچھتا ہوں کہ ان کے خوش ہونے کی کیا وجہ ہے۔ کیا یہ نہیں کہ جس طرح ایک تاجر
پندرہ روپیہ کی چیز خرید لاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اب میں اس کو میں روپیہ پر بیچوں گا اس لئے
وہ خوش ہوتا ہے۔ اسی طرح تم بھی خوش ہو کہ تم نے خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک عمدہ سودا کیا ہے
اور اس کے بدلہ میں تمہیں بڑے بڑے انعام ملیں گے ۔ لیکن ذرا غور تو کرو کہ جن چیزوں کا تم
نے خدا تعالیٰ سے سودا کیا ہے۔ ان کو اگر تم باوجود خدا تعالیٰ کے طلب کرنے کے اس کی راہ میں
انوار العلوم جلد ۳۰
۴۴۲
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
خرچ کرنے کے بغیر اپنے مصرف میں لے آئے۔ تو پھر تمہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کی قیمت
کیونکر ملے گی۔ تم نے اپنے مال اور اپنی جانیں خدا تعالیٰ کے لئے بیچ کر دی ہوئی ہیں۔ لیکن جب
ان میں سے کچھ خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے تمہیں کہا جاتا ہے اور تم نہیں کرتے تو
بتلاؤ کہ تم نے اس بیع کو عملاً نسخ کر دیا یا نہیں اور جب پیچ فسخ ہو گئی تو پھر خریدار تم کو ان کی قیمت
کیوں دے گا۔ ہرگز نہیں دے گا۔ پس اس بات پر خوشی کرنا بے فائدہ اور لغو ہے کہ ہم نے خدا
سے بیچ کی ہوتی ہے۔ اگر ہماری جماعت کے لوگ اس بات پر خوش ہیں کہ انہوں نے خدا تعالیٰ
کے حضور اپنی جان اور مال کو بیچ دیا ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ اس کے بدلہ میں انہیں جنت
حاصل ہوگی تو وہ سوچیں کہ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے آواز آتی ہے کہ اپنے مال اور جان کا
کچھ حصہ میرے لئے میری راہ میں خرچ کرو تو وہ کیوں بڑی خوشی سے اس آواز کا جواب نہیں
دیتے۔ انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اگر ان میں سے کوئی خدا تعالٰی کی آواز پر اپنے مال اور جان میں
سے خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتا تو اس کی بیچ فسخ ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر خرچ کرتا ہے تو پھر
جس قدر بھی خوش ہو تھوڑا ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسا کرنے والوں کو میں بہت
بڑے انعام دیتا ہوں۔ پس جب خدا تعالٰی اس کے بدلہ میں بڑا انعام دینے کا کا وعدہ وعدہ کرتا ہے تو وہ
بہت ہی بڑا ہو گا کیونکہ جس چیز کو بڑے بڑا کہیں وہ بہت ہی بڑی ہوتی ہے۔ مثلاً کسی کو ایک بڑا
امیر کے کہ میں تمہیں بڑا انعام دوں گا تو یہ نہ ہو گا کہ وہ کوئی پانچ دس روپے انعام دے گا بلکہ
بہت بڑی رقم دے گا۔ لیکن اگر کوئی غریب بڑے انعام کے دینے کا وعدہ کرے تو اس کا ایک
روپیہ دینا بھی بڑا انعام سمجھا جائے گا تو چونکہ خدا تعالی بہت بڑا ہے۔ اس لئے جسے وہ بڑا فرماتا
ہے۔ اس کی بڑائی کو انسان سمجھ بھی نہیں سکتا۔ چنانچہ اللہ خود فرماتا ہے کہ انسان سمجھتا ہے کہ
مجھے خدا کی طرف سے یہ انعام ملے گا۔ لیکن کوئی جان اس کو نہیں جان سکتی۔ جو خدا تعالیٰ نے
انسان کے دینے کے لئے اس کی نظر سے پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔ حتی کہ آنحضرت اللہ بھی
نہیں جانتے تھے کہ آ۔ آپ کو کیا اور کس قدر بڑا انعام ملے گا۔ ا انعام ملے گا۔ پس خدا تعالیٰ کے انعام کا کوئی بڑے
سے بڑا انسان بھی اندازہ نہیں لگا سکتا۔ جب یہ صورت ہے تو جس انسان نے خدا تعالیٰ کے ساتھ
اپنی جان اور مال کا سودا کیا ہے۔ وہ جس قدر بھی خوشی کا اظہار کرے تھوڑا ہے اور جس قدر بھی
اپنی حالت پر خوش ہو کم ہے ہو کم ہے مگر جس نے خدا تعالی کے ساتھ عملاً بیچ نہیں کی۔ ا کی۔ اس کے لئے خوشی
اور شادمانی کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔ بلکہ اس کو تو افسوس اور ماتم کرنا چاہئے کہ خدا تعالٰی نے
انوار العلوم جلد ۳۰
۴۴۳
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
اس کو انعام حاصل کرنے کے لئے موقعہ دیا تھا لیکن اس نے کچھ نہ حاصل کیا۔
جماعت کو ضروری اور قیمتی نصائح ہیں جو لوگ بیعت کا مفہوم اور مطلب سمجھتے ہیں۔
اور ان کو میں سناتا ہوں ۔ مگر اس لئے نہیں کہ وہ سن
کہہ دیں کہ بڑا مزیدار لیکچر تھا بلکہ اس لئے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں اور عملی طور پر ثابت کر
دیں کہ خدا تعالیٰ کے حضور انہوں نے اپنی جان اور مال کو بیچ دیا ہوا ہے۔ اگر وہ میری باتوں کو
سن کر ان پر عمل کریں گے ۔ تو بڑے بڑے انعامات پائیں گے اور اگر نہیں کریں گے تو انہیں
سمجھ لینا چاہئے کہ ان باتوں کے سننے میں انہوں نے جو وقت صرف کیا ہو گا۔ وہ ضائع کیا ہو گا۔ پس
میں جو کچھ کہتا ہوں اس کو گوش ہوش سے سنو اور میں صرف تمہیں ہی نہیں بلکہ اپنے نفس کو
بھی کہتا ہوں۔ اگر تم نے خدا تعالیٰ سے سودا کیا ہوا ہے اور اپنی جان اور مال کو خدا کے لئے
دینے کو ہر وقت تیار ہو اور اس کے بدلہ میں ہلاک کرنے والے عذاب سے بچنا اور جنت حاصل
کرنا چاہتے ہو تو اس کے لئے ضروری ہے کہ اول ایمان کی درستی کرو دوم اعمال کو درست
بناؤ۔ سوم دوسروں کو حق اور صداقت پہنچاؤ۔ اگر کوئی یہ باتیں نہیں کرتا۔ تو اس کا کوئی حق نہیں
ہے کہ خدا تعالیٰ کے انعامات کی امید رکھے۔ پس اے دوستو ا سنو اور بڑے غور سے سنو کہ زمانہ
گذرتا جاتا ہے اور موت قریب آرہی ہے۔ ہم آج کی صبح کے وقت موت کے قریب تھے۔ اب
اس سے زیادہ قریب ہو گئے ہیں۔ اور جس وقت یہ لیکچر ختم ہو گا۔ اس وقت اور بھی زیادہ قریب
ہو جائیں گے۔ موت اس شیر کی طرح ہے جو ہماری طرف منہ کھولے بھاگتا چلا آ رہا ہو۔ وہ ہر
گھڑی اور ہر لحظہ ہمارے قریب اور نزدیک ہو رہی ہے۔ اس لئے ہمیں فرصت تھوڑی اور کام
بہت ہے۔ اور ہم نہیں جانتے کہ اس لیکچر کے ختم ہونے تک کون زندہ رہے گا۔ اور کس کو
موت آدبائے گی۔ حتی کہ ہم تو یہ بھی نہیں جانتے کہ یہ سانس جو اس وقت آیا ہے اس کے بعد
بھی کوئی آئے گا یا نہیں۔ اس لئے نہایت ضروری ہے اور اس میں ایک سیکنڈ کی بھی دیر نہیں
کرنی چاہئے کہ ہم اس بات کا عہد اور پختہ عہد کرلیں کہ ہم اپنی جان اور مال خدا کی راہ میں
دینے کو ہر وقت تیار ہیں۔ تاکہ اگر اس وقت جان نکل جائے ۔ تو ہم کہہ سکیں کہ ہم نے خدا تعالیٰ
کے ساتھ کچی اور پکی بیع کی تھی اور اس پر شرح صدر سے قائم تھے ۔ پس اپنے دلوں میں تبدیلی
کرو اور فورا کرو تا کہ خدا تعالیٰ کے حضور انعام پانے کے مستحق ٹھر سکو۔ ورنہ صرف منہ سے
کہہ دینے سے کہ ہم احمدی ہو گئے ہیں کچھ نہیں ملے گا۔
انوار العلوم جلد ۳۰
マママ
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
خدا تعالیٰ فرماتا ہے أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ مومن کے لئے آزمائش ضروری ہے تُتَرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ
(العنکبوت : (۳) کیا لوگ سمجھتے ہیں کہ ایمان لانے کا صرف زبانی اقرار کر لینے سے وہ چھوڑ دئیے
جائیں گے اور خدا ان کی آزمائش نہیں کرے گا۔ یہ درست نہیں ہے۔ خدا ضرور ان کی
آزمائش کرے گا۔
ناس میں تمام انسان شامل ہیں۔ اس لئے وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ صرف زبانی اقرار کر
لینا اور عمل کر کے نہ دکھانا کافی ہے وہ سوچیں کہ کیا وہ آدمی ہیں یا نہیں۔ اگر آدمی ہیں تو انہیں
معلوم ہونا چاہئے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم کسی آدمی کو بھی بغیر آزمائش کے نہیں چھوڑتے
اس لئے ان کی بھی ضرور آزمائش ہوگی۔ پس تم لوگ اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو۔ خدا تعالیٰ کے
احکام کو قبول کرو اور ان پر عمل کر کے دکھاؤ اس میں تمہاری کامیابی اور اسی میں تمہاری ترقی
ہے۔ اس کے متعلق بجائے اس کے کہ میں کچھ بیان کروں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کا ہی حکم تمہیں سنائے دیتا ہوں۔ جس سے تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ جس بیچ کا تم کو
دعوئی ہے وہ کس طرح پوری ہو سکتی ہے اور اس کے متعلق کیا شرائط ہیں۔
حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں
واضح رہے کہ صرف زبان سے بیعت کا اقرار کرنا کچھ چیز نہیں ہے جب تک
دل کی عزیمت سے اس پر پورا پورا عمل نہ ہو پس جو شخص میری تعلیم پر پورا
پورا عمل کرتا ہے۔ وہ اس میرے گھر میں داخل ہو جاتا ہے جس کی نسبت خدا
تعالٰی کی کلام میں یہ وعدہ ہے اني أُحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ ۔ یعنی ہر ایک جو
تیرے گھر کی چار دیواری کے اندر ہے میں اس کو بچاؤں گا۔ (بہت لوگ کہتے
ہیں کہ روپیہ پاس ہو تو قادیان میں مکان بنائیں میں کہتا ہوں۔ وہ گھر بیٹھے ہی
قادیان میں مکان بنا سکتے ہیں وہاں ہی رہتے ہوئے حضرت مسیح موعود کے گھر میں
رہ سکتے ہیں۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود" فرماتے ہیں) اس جگہ یہ نہیں سمجھتا
چاہئے کہ وہی لوگ میرے گھر کے اندر ہیں جو میرے اس خاک و خشت کے گھر
میں بود و باش رکھتے ہیں۔ بلکہ وہ لوگ بھی جو میری پوری پیروی کرتے ہیں
انوار العلوم جلد - ۳
۴۴۵
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
میرے روحانی گھر میں داخل ہیں۔ پیروی کرنے کے لئے یہ باتیں ہیں (یہ عقیدہ
بتایا کہ وہ یقین کریں کہ ان کا ایک قادر اور قیوم اور خالق الکل خدا ہے۔ جو
اپنی صفات میں ازلی ابدی اور غیر متغیر ہے۔ نہ وہ کسی کا بیٹا نہ کوئی اس کا بیٹا۔ وہ
دکھ اٹھانے اور صلیب پر چڑھنے اور مرنے سے پاک ہے وہ ایسا ہے کہ باوجود
دور ہونے کے نزدیک ہے۔ اور باوجود نزدیک ہونے کے وہ دور ہے۔ اور
باوجود ایک ہونے کے اس کی تجلیات الگ الگ ہیں۔ انسان کی طرف سے جب
ایک نئے رنگ کی تبدیلی ظہور میں آوے۔ تو اس کے لئے وہ ایک نیا خدا بن
جاتا ہے (یعنی رحمن سے رحیم بن جاتا ہے) اور ایک نئی تجلی کے ساتھ اس سے
معاملہ کرتا ہے۔ اور انسان بقدر اپنی تبدیلی کے خدا میں بھی تبدیلی دیکھتا ہے۔ مگر
یہ نہیں کہ خدا میں کچھ تغییر آجاتا ہے۔ بلکہ وہ ازل سے غیر متغیر اور کمال تام
رکھتا ہے۔ لیکن انسانی تغیرات کے وقت جب نیکی کی طرف انسان کے تغیر
ہوتے ہیں۔ تو خدا بھی ایک نئی تجلی سے اس پر ظاہر ہوتا ہے اور ہر ایک ترقی
یافتہ حالت کے وقت جو انسان سے ظہور میں آتی ہے خدا تعالیٰ کی قادرا نہ تجلی
بھی ایک ترقی کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے۔ وہ خارق عادت قدرت اسی جگہ دکھلاتا
ہے جہاں خارق عادت تبدیلی ظاہر ہوتی ہے۔ (یعنی معمولی تبدیلی نہیں بلکہ ایسی
کہ انسان خود بھی حیران ہو جائے کہ میں پہلے کیا تھا اور ا اور اب کیا بن گیا ہوں)
خوارق اور معجزات کی ہی جڑھ ہے۔ یہ خدا ہے۔ جو ہمارے سلسلہ کی شرط
ہے۔ اس پر ایمان لاؤ اور اپنے نفس پر اور اپنے آراموں پر اور اپنے کل
تعلقات پر اس کو مقدم رکھو اور عملی طور پر بہادری کے ساتھ اس کی راہ میں
صدق و وفا دکھلاؤ۔ دنیا اپنے اسباب اور اپنے عزیزوں پر اس کو مقدم نہیں
رکھتی۔ مگر تم اس کو مقدم رکھو۔ تا تم آسمان پر اس کی جماعت لکھے جاؤ (بعض
لوگ یہاں بیعت کا کارڈ لکھ دینا کافی سمجھتے ہیں اور اپنے اندر تبدیلی نہیں پیدا
کرتے۔ ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس طرح کرنے سے انہیں کوئی فائدہ نہیں
ہو گا۔ بیعت دراصل وہی ہے کہ جس کے کرنے سے آسمان پر نام لکھا جائے)
انوار العلوم جلد ۳۰
۴۴۶
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
رحمت کے نشان دکھلانا قدیم سے خدا کی عادت ہے۔ مگر تم اس حالت میں اس
عادت سے حصہ لے سکتے ہو کہ تم میں اور اس میں کچھ جدائی نہ رہے۔ اور
تمہاری مرضی اسکی مرضی اور تمہاری خواہشیں اس کی خواہشیں ہو جائیں۔ اور
تمہارا سر ہر ایک وقت اور ہر ایک حالت مراد یابی اور نامرادی میں اس کے
آستانہ پر پڑا رہے (یعنی یہ نہیں ہونا چاہئے کہ جب کوئی انعام اور ترقی ہوئی۔ تو
سُبْحَانَ اللہ کہنے لگ گئے۔ اور جب کوئی ابتلاء یا تکلیف ہوئی۔ تو ناشکری
کرنے لگ گئے) تا جو چاہے سو کرے اگر تم ایسا کرو گے تو تم میں وہ خدا ظاہر
ہو گا۔ جس نے مدت سے اپنا چہرہ چھپا لیا ہے۔ کیا کوئی تم میں ہے جو اس پر عمل
کرے اور اس کی رضا کا طالب ہو جائے۔ اور اس کی قضاء و قدر پر ناراض نہ
ہو ۔ سو تم مصیبت کو دیکھ کر اور بھی قدم آگے رکھو کہ یہ تمہاری ترقی کا ذریعہ
ہے (بعض لوگوں کو جب کوئی ابتلاء آتا ہے۔ تو وہ احمدیت کو خیر باد کہہ دیتے
ہیں۔ ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ ابتلاء ان کی ترقی کے لئے آتے ہیں) اور اسکی
توحید زمین پر پھیلانے کے لئے اپنی تمام طاقت سے کوشش کرو اور اس کے
بندوں پر رحم کرو اور ان پر زبان یا ہاتھ یا کسی تدبیر سے ظلم نہ کرو اور مخلوق کی
بھلائی کے لئے کوشش کرتے رہو اور کسی پر تکبر نہ کرو گو اپنا ما تحت ہو اور کسی کو
گالی مت دو گو وہ گالی دیتا دیتا : ہو۔ غریب اور اور حلیم اور نیک نیت اور مخلوق کے ہمدرد
بن جاؤ تا قبول کئے جاؤ ۔ بہت ہیں جو حلم ظاہر کرتے ہیں مگر وہ اندر سے بھیڑیئے
ہیں۔ بہت ہیں جو اوپر سے صاف ہیں مگر اندر سے سانپ ہیں۔ سو تم اس کی
جناب میں قبول نہیں ہو سکتے۔ جب تک ظاہر و باطن ایک نہ ہو۔ بڑے ہو کر
چھوٹوں پر رحم کرو نہ ان کی تحقیر اور عالم ہو کر نادانوں کو نصیحت کرو نہ خود
نمائی سے ان کی تذلیل اور امیر ہو کر غریبوں کی خدمت کرو۔ نہ خود پسندی سے
ان پر تکبر۔ ہلاکت کی راہوں سے ڈرو۔ خدا سے ڈرتے رہو۔ اور تقویٰ اختیار
کرو اور مخلوق کی پرستش نہ کرو اور اپنے مولی کی طرف منقطع ہو جاؤ اور دنیا
سے دل برداشتہ رہو۔ اور اس کے ہو جاؤ اور اس کے لئے زندگی بسر کرو۔ اور
انوار العلوم جلد ۳۰
۴۴۷
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
اس کے لئے ہر ایک ناپاکی اور گناہ سے نفرت کرو۔ کیونکہ وہ پاک ہے۔ چاہئے
کہ ہر ایک صبح تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے تقوی سے رات بسر کی۔ اور
ہر ایک شام تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے ڈرتے ڈرتے دن بسر کیا۔ دنیا کی
لعنتوں سے مت ڈرو کہ وہ دھوئیں کی طرح دیکھتے دیکھتے غائب ہو جاتی ہیں۔ اور
وہ دن کو رات نہیں کر سکتیں۔ بلکہ تم خدا کی لعنت سے ڈرو جو آسمان سے نازل
ہوتی اور جس پر پڑتی ہے اس کی دونوں جہانوں میں بیخ کنی کر جاتی ہے۔ تم
ریا کاری کے ساتھ اپنے تئیں بچا نہیں سکتے۔ کیونکہ وہ خدا جو تمہارا خدا ہے اس
کی انسان کے پاتال تک نظر ہے۔ کیا تم اس کو دھوکا دے سکتے ہو۔ پس تم سیدھے ہو
جاؤ اور صاف ہو جاؤ اور پاک ہو جاؤ اور کھرے ہو جاؤ اگر ایک ذرہ تیرگی تم میں باقی
ہے تو وہ تمہاری ساری روشنی کو دور کر دے گی ۔ اور اگر تمہارے کسی پہلو میں
تکبر ہے یا ریا ہے یا خود پسندی ہے یا کسل ہے تو تم ایسی چیز نہیں ہو کہ جو قبول
کے لائق ہو۔ ایسا نہ ہو کہ تم صرف چند باتوں کو لے کر اپنے تئیں دھوکا دو کہ
جو کچھ ہم نے کرنا تھا کر لیا ہے۔ کیونکہ خدا چاہتا ہے کہ تمہاری ہستی پر پورا پورا
انقلاب آوے۔ اور وہ تم سے ایک موت مانگتا ہے جس کے بعد وہ تمہیں زندہ
کرے گا ۔ تم آپس میں جلد صلح کرو اور اپنے بھائیوں کے گناہ بخشو۔ کیونکہ
شریر ہے وہ انسان کہ جو اپنے بھائی کے ساتھ صلح پر راضی نہیں وہ کاٹا جائے گا۔
کیونکہ وہ تفرقہ ڈالتا ہے تم اپنی نفسانیت ہر ایک پہلو سے چھوڑ دو اور باہمی
ناراضگی جانے دو۔ اور سچے ہو کر جھوٹے کی طرح تذلیل کرو۔ تا تم بخشے جاؤ۔
نفسانیت کی فربہی چھوڑ دو کہ جس دروازے کے لئے تم بلائے گئے ہو۔ اس میں
سے ایک فربہ انسان داخل نہیں ہو سکتا۔ کیا ہی بد قسمت وہ شخص ہے۔ جو ان
باتوں کو نہیں مانتا۔ جو خدا کے منہ سے نکلیں۔ اور میں نے بیان کیں تم اگر
چاہتے ہو کہ آسمان پر تم سے خدا راضی ہو۔ تو تم باہم ایسے ایک ہو جاؤ۔ جیسے
ایک پیٹ میں سے دو بھائی میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت کے لوگوں میں
بعض اوقات ذرا ذرا سی بات پر رنجش ہو جاتی ہے) تم میں سے زیادہ بزرگ
انوار العلوم جلد - ۳
۴۴۸
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
وہی ہے جو زیادہ اپنے بھائی کے گناہ بخشا ہے۔ اور بد بخت ہے وہ جو ضد کرتا ہے
اور نہیں بخشا۔ سو اس کا مجھ میں حصہ نہیں۔ خدا کی لعنت سے بہت خائف رہو
کہ وہ قدوس اور غیور ہے۔ بد کار خدا کا قرب حاصل نہیں کر سکتا۔ متکبر اس کا
قرب حاصل نہیں کر سکتا۔ ظالم اس کا قرب حاصل نہیں کر سکتا۔ خائن اس کا
قرب حاصل نہیں کر سکتا۔ اور ہر ایک جو اس کے نام کے لئے غیرت مند نہیں
اس کا قرب حاصل نہیں کر سکتا۔ وہ جو دنیا پر کتوں یا چیونٹیوں یا گروں کی طرح
گرتے ہیں اور دنیا سے آرام یافتہ ہیں وہ اس کا قرب حاصل نہیں کر سکتے۔ ہر
ایک ناپاک آنکھ اس سے دور ہے۔ ہر ایک ناپاک دل اس سے بے خبر ہے وہ جو
اس کے لئے آگ میں ہے۔ وہ آگ سے نجات دیا جائے گا وہ جو اس کے لئے
روتا ہے وہ ہنسے گا۔ وہ جو اس کے لئے دنیا سے توڑتا ہے وہ اس کو ملے گا۔ تم
سچے دل سے اور پورے صدق سے اور سرگرمی کے قدم سے خدا کے دوست
بنو تا وہ بھی تمہارا دوست بن جائے۔ تم ماتحتوں پر اور اپنی بیویوں پر اور اپنے
غریب بھائیوں پر رحم کرو تا آسمان پر تم پر بھی رحم ہو۔ تم سچ مچ اس کے ہو جاؤ
تا وہ بھی تمہارا ہو جائے۔ دنیا ہزاروں بلاؤں کی جگہ ہے جن میں سے ایک
طاعون بھی ہے۔ سو تم خدا سے صدق کے ساتھ پنجہ مارو تا وہ یہ بلائیں تم سے
دور رکھے ۔ کوئی آفت زمین پر پیدا نہیں ہوتی جب تک آسمان سے حکم نہ ہو۔
اور کوئی آفت دور نہیں ہوتی جب تک آسمان سے رحم نازل نہ ہو۔ سو تمہاری
عقلمندی اسی میں ہے کہ تم جڑھ کو پکڑو نہ شاخ کو۔ تمہیں دوا اور تدبیر سے
ممانعت نہیں ہے مگر ان پر بھروسہ کرنے سے ممانعت ہے۔ اور آخر وہی ہو گا جو
خدا کا ارادہ ہو گا۔ اگر کوئی طاقت رکھے تو تو کل کا مقام ہر ایک مقام سے بڑھ کر
ہے۔ اور تمہارے لئے ایک ضروری تعلیم یہ ہے کہ قرآن شریف کو مہجور کی
طرح نہ چھوڑ دو کہ تمہاری اس میں زن اسی میں زندگی ہے۔ جو لوگ قرآن کو عزت دیں
گے۔ وہ آسمان پر عزت پائیں گے۔ جو لوگ ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول پر
قرآن کو مقدم رکھیں گے ۔ ان کو آسمان پر مقدم رکھا جائے گا۔ نوع انسان کے
انوار العلوم جلد ۳۰
م
۴۴۹
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
لئے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن اور تمام آدم زادوں کے لئے
اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفیٰ ۔ سو تم کوشش کرو کہ بچی
محبت اس جاہ و جلال کے نبی کے ساتھ رکھو۔ اور اس کے غیر کو اس پر کسی نوع
کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ۔ اور یاد رکھو کہ نجات وہ
چیز نہیں جو مرنے کے بعد ظاہر ہوگی۔ بلکہ حقیقی نجات وہ ہے کہ اس دنیا میں
اپنی روشنی دکھلاتی ہے۔ نجات یافتہ کون ہے وہ جو یقین رکھتا ہے کہ خدا سچ
ہے۔ اور محمد ال اس میں اور تمام مخلوق میں درمیانی شفیع ہے۔ اور آسمان
کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے۔ اور نہ قرآن کے ہم مرتبہ
کوئی اور کتاب ہے۔ اور کسی کے لئے خدا۔ لئے خدا نے نہ چاہا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے مگر یہ
برگزیدہ نبی ہمیشہ کے لئے زندہ ہے۔ اور اس کے ہمیشہ زندہ رہنے کے لئے خدا
نے یہ بنیاد ڈالی ہے کہ اس کے افاضہ تشریعی اور روحانی کو قیامت تک جاری
رکھا اور آخر کار اس کی روحانی فیض رسانی سے اس مسیح موعود کو دنیا میں بھیجا
جس کا آنا اسلامی عمارت کی تکمیل کے لئے ضروری تھا۔ کیونکہ ضرور تھا کہ یہ
دنیا ختم نہ ہو۔ جب تک کہ محمدی سلسلہ کے لئے ایک مسیح روحانی رنگ کا نہ دیا
جاتا۔ جیسا کہ موسوی سلسلہ کے لئے دیا گیا تھا۔ اس کی طرف یہ آیت اشارہ
کرتی ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
موسی نے وہ متاع پائے جس کو قرون اولی کھو چکے تھے۔ اور حضرت محمد
نے وہ متاع پائے۔ جس کو موئی کا سلسلہ کھو چکا تھا۔ اب محمد ی سلسلہ
موسوی سلسلہ کے قائم مقام ہے۔ مگر شان میں ہزار ہا درجہ بڑھ کر۔ مثیل موسی"
موسی سے بڑھ کر اور مثیل ابن مریم ابن مریم سے بڑھ کر۔ اور وہ مسیح موعود نہ
صرف مدت کے لحاظ سے آنحضرت اللہ کے بعد چودھویں صدی میں ظاہر
ہوا۔ جیسا کہ مسیح ابن مریم موسی کے بعد چودھویں صدی میں ظاہر ہوا تھا۔ بلکہ
وہ ایسے وقت میں آیا جب کہ مسلمانوں کا وہی حال تھا جیسا کہ مسیح ابن مریم کے
ظہور کے وقت یہودیوں کا حال تھا۔ سو وہ میں ہی ہوں"۔
کشتی نوح صفحه ۱۲ تا ۱۶ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۰ تا ۱۴
*
انوار العلوم جلد ۳۰
۴۵۰
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
یہ ہے وہ تعلیم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت کو دی ہے۔ پس
خاص
دکھا دو۔ تا کہ خدا
اگر آپ لوگ خدا تعالیٰ کے انعامات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس پر عمل کریں۔ اور میں خاص
طور پر نصیحت کرتا ہوں کہ آپ لوگ ضرور اس پر عمل کریں۔ قرآن کریم کو پڑھیں اور اس
کے احکام کو مانیں۔ یہ جھگڑے جو ہم میں پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ عارضی ہیں ان کے جلد سے جلد
دور کرنے کی کوشش کریں۔ اور تمام دنیا میں حضرت مسیح موعود کی تعلیم کو پہنچا دیں۔ مگر اس
بات کو خوب اچھی طرح یاد رکھیں کہ اگر آپ لوگوں نے خود اس پر عمل نہ کیا تو خواہ تمہارے
ذریعے ہزاروں اور لاکھوں اس پر عمل کر کے جنت میں پہنچ جاویں تمہیں کوئی فائدہ نہ ہو گا۔
پس جو تم نے بیعت کرتے وقت اقرار کیا ہے اس کو عملی طور پر پورا کر کے دکھاو
تعالٰی بھی تم پر وہ انعامات نازل کرے جن کا اس نے تم سے وعدہ کیا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ امت محمدیہ کے لئے باعث فضیلت یہی بات ہے کہ وہ دوسروں کی اصلاح کرے۔ پس تم
لوگ اس فضیلت کو حاصل کرو۔ اور ایمان اور عقائد کے متعلق حضرت مسیح موعود نے جو تعلیم
دی ہے اسے پیش نظر رکھو۔ قرآن کریم اور حدیث میں ایمان اور عقائد کے متعلق سب باتیں
موجود ہیں۔ لیکن حضرت مسیح موعود کے زمانہ سے پہلے ان میں بہت سی غلط باتیں مل گئی تھیں۔
حضرت مسیح موعود نے ان کو دور کر کے اصل تعلیم آپ لوگوں کے سامنے رکھ دی ہے۔ پس
تمہیں چاہئے کہ کوئی صبح تم پر ایسی نہ چڑھے اور کوئی شام تم پر ایسی نہ گزرے کہ حضرت مسیح
موعود کی تعلیم تمہارے پیش نظر نہ ہو۔
جو میں آپ لوگوں کو پہنچانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے كُنتُمْ
میری بات خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ
الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُونَ بِاللهِ ، ( ال عمران - ۱۱ ) اے امت محمدیہ کے لوگو کہ تم سب
امتوں پر فضیلت رکھتے ہو۔ کیوں؟ اس لئے کہ تمہارے سپرد یہ کام کیا گیا ہے کہ اللہ کی
طرف سے جو پیغام آیا ہے اس کو تمام دنیا کی طرف پہنچا دو۔ لوگوں کو نیکی سکھاؤ اور بدیوں
سے روکو۔ اس کے لئے خدا تعالیٰ نے دو طریق رکھتے ہیں۔ ایک یہ کہ ایک ایسی جماعت
ہو جو رات دن اس کام میں لگی رہے۔ چنانچہ فرمایا وَلَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ
وَ يَا مُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ، وَ ، وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ -
انوار العلوم جلد ۳۰
۴۵۱
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
(ال عمران : ۱۰۵) تم میں سے ایک ایسی جماعت ہو جو رات دن خیر کی طرف لوگوں کو بلانے میں لگی
رہے۔ نیکی کا حکم کرے۔ اور برائی سے روکے۔ یہ لوگ کامیاب ہونے والے ہیں۔
اس آیت میں تمام کے تمام لوگ مراد نہیں۔ بلکہ ایک خاص جماعت ہے۔ کیونکہ اگر
سارے دن رات اس طرف لگ جائیں تو پھر ان کے دوسرے کام کون کرے اور ان کے
دنیاوی کام کیونکر چلیں۔ اس لئے فرمایا ہے کہ تم میں ایک ایسی جماعت ہو جو اپنی زندگی اپنی
عزت اپنی آبرو اپنی جان اپنا مال خدا کی راہ میں لگائے رہنے کے لئے علیحدہ ہو جائے ۔ اور وہ
ہر وقت اس کام میں لگی رہے کہ اللہ کا نام دنیا میں پہنچائے۔ دوسرا طریق یہ بتایا ہے کہ سب
مسلمان حتی المقدور تبلیغ اسلام کریں۔ جیسا کہ كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ میں اشارہ
فرمایا ہے۔ کیونکہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم مسلمان سب امتوں سے بہتر ہو۔
کیونکہ تم لوگوں کو اسلام کی طرف جو سب دینوں سے خوب تر ہے لوگوں کو بلاتے ہو۔ پس اس
آیت میں مسلمانوں کا فرض ہی تبلیغ رکھا گیا ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے دو گروہ قرار دیتے ہیں۔ ایک وہ جو اپنا سارا وقت
اس کام میں صرف کریں اور دوسرے وہ جو کچھ وقت صرف کریں۔ لیکن جب پہلا گروہ اپنا
سارا وقت اس میں صرف کرے گا اور بالکل خدا کی راہ میں لگ جائے گا تو یہ بھی ضروری ہوگا
کہ دوسرا گروہ اس کی ضروریات کو پورا کرے ان کی کھانے پہننے اور زندگی بسر کرنے کی
حاجتوں کو پورا کرے۔ آنحضرت ا کے وقت تو جانیں مانگی جاتی تھیں ۔ اور جب وہ خدا
کی راہ میں اپنی جانوں کو قربان کر دیتے تھے تو اللہ تعالی کے حضور میں بڑے بڑے مدارج پاتے
تھے۔ لیکن اب چونکہ زمانہ بدل گیا ہے تلوار کا جہاد نہیں رہا اس لئے قربانی کا مطالبہ بھی بدل گیا
ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ آنحضرت ا پر نادان اور جاہل لوگوں نے یہ اعتراض کیا تھا کہ
آپ نے اسلام کو تلوار کے ذریعہ پھیلایا ہے۔ اگر دلائل اور براہین کے ساتھ دنیا کے سامنے
پیش کیا جاتا تو کبھی نہ پھیلتا۔ یورپ کے مصنفین خصوصاً اس اعتراض کو بار بار پیش کرتے اور
اسے بڑا اہم سمجھتے ہیں ۔ بے شک قرآن کریم احادیث اور صحیح تاریخ اس کے خلاف گواہی
دینے کے لئے موجود ہے مگر عملی شہادت چونکہ سب سے بڑی ہوتی ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے
آنحضرت کا ایک مظہر اور بروز دنیا میں بھیجا اور اس کا کام یہ رکھا کہ اس وقت جبکہ
اسلام مٹ گیا ہے دلائل اور براہین کے ذریعہ اس کو زندہ کرے ۔ تاکہ یہ ثابت ہو جائے کہ