جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریان
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۳۰
دعا
۴۷۶
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
اے ہمارے قادر مطلق خدا! اے ہمارے خالق و مالک خدا! اے ہمارے رازق و محافظ
خدا! اے اسلام کو بھیجنے والے خدا! اے رسول کریم ﷺ کو مبعوث کرنے والے خدا!
اے قرآن کریم ایسی پاک کتاب دینے والے خدا! اے وہ خدا جس نے محمد ال کے ذریعہ
دنیا میں صداقت بھیجی اور آپ کے فرمانبرداروں کو اس کے پھیلانے کی توفیق بخشی۔ اے وہ
خدا جس نے ہمیں اس صداقت کے قبول کرنے کی توفیق دی ۔ اے وہ خدا جس نے حضرت مسیح
موعود کا زمانہ ہمیں عطا کیا۔ اے وہ خدا جس نے حضرت مسیح موعود کی غلامی کی ہمیں توفیق
بخشی۔ اے وہ خدا جس نے اسلام کی صداقت پھیلانے کا کام ہمارے سپرد کیا ہم تیرا ہی واسطہ
دے کر تیرے ہی دربار میں عرض کرتے ہیں کہ تو ہمیں ہمت اور طاقت بخش تاکہ ہم اس کام کو
کر سکیں۔ ہم کمزور اور ناتواں ہیں اور ہمارا دشمن قوی اور طاقتور ہے۔ اے خدا! جو تمام
سامانوں اور ہتھیاروں کے پیدا کرنے والا ہے تو ہی ہم کمزوروں کو سامان عطا کر۔ ہمیں سہارا
دے اور ہمارے دلوں کو مضبوط کر دے اور ہمیں دشمنوں کے مقابلہ سے بھاگنے سے بچا۔ اے
شہنشاہوں کے شہنشاہ ہمارا دشمن ہماری بے سرو سامانی کو دیکھ کر ہنستا اور ہمیں شکست دینا چاہتا
ہے تو ہی اس کو شکست دے اور ہمارے سامنے سے بھگارے۔ تیری تائید اور نصرت سے اسلام
کی فتح کا جھنڈا لہرائے۔ اور تیری مدد سے اسلام سب پر غالب ہو۔ اے میرے بادشاہ! تیرے
نام کی عظمت اور شوکت دنیا میں قائم ہو۔ اور تیری طرف جو نقص اور کمزوریاں منسوب کی
جاتی ہیں وہ دور ہو جائیں۔ اے میرے قادر مطلق خدا! تیرے بھیجے ہوئے حضرت محمد اللی
کا دنیا کلمہ پڑھے اور تیرے فرستادہ حضرت مسیح موعود کو قبول کرے۔ اے ۔ میرے خدا! ہمارے
بغض، حسد کینہ اور دشمنی نکال دے۔ اے میرے خدا! خدا! ہماری کمزوریوں اور
نقصوں کو دور کر دے۔ اے میرے خدا! ہمیں قرآن کریم پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ اور
اے میرے خدا! تو نے جو وعدے حضرت مسیح موعود سے کئے ہیں ان کا ہم کو مستحق بنا۔ اور
اے میرے خدا! ان وعدوں کو ہم پر پورا کر دے۔
ولوں سے
رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ
النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ ، وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَا دِيَا يُنَادِى
لِلإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَا مَنَّا د د رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَ
تَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدَتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزَنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ ،
انوار العلوم جلد ۳۰
۴۷۷
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَه ( ال عمران : ۱۹۲ تا ۱۹۵) اے ہمارے رب! ہر قسم کی ذلت اور
رسوائی سے ہمیں محفوظ رکھ اور جس طرح ہماری ابتداء بخیر کی ہے اسی طرح انجام بھی بخیر کر۔
اے ہمارے رب! ہر وقت اپنے فضل اور رحم کے نیچے رکھ اور ہر وقت کرم کی نظر سے دیکھ۔
کیونکہ جو تیرے دروازہ سے دھتکارا جائے اسے کسی جگہ عزت نہیں مل سکتی۔ اور جسے تو
عزت دے اسے کوئی ذلیل نہیں کر سکتا ہے ہمارے رب! دنیا کی عزت دنیا کا مال دنیا کی
دولت ، دنیا کا آرام ، دنیا کی آسائش ، دنیا کے تعلقات دنیا کے رشتہ دار غرضیکہ دنیا کی کوئی چیز ، دنیا
بھی تجھ تک پہنچنے کے لئے ہمارے راستہ میں روک نہ ہو۔ اور ہم سب کچھ تیرے لئے قربان کر نہ
دینے کی توفیق پائیں۔ آمین