جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریان

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 4

انوار العلوم جلد - ۳
لد الد
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
دس کوس جانا ہوتا ہے وہ اپنے سفر کے لئے کم تیاری کرتا ہے۔ لیکن جس کو دور دراز جانا ہو وہ
بہت زیادہ کرتا ہے۔ پھر دیکھو اگر کبھی سرحد پر ضرورت پڑے۔ تو ہماری گورنمنٹ چند سو
آدمیوں کو بھیج دیتی ہے دیتی ہے اور انہیں کو دیکھ کر فتنہ پرداز بھاگ جاتے ہیں۔ مگر آج جبکہ جرمن
وغیرہ کے ساتھ مقابلہ ہے تو کس قدر تیاری کی جاتی ہے۔ اور برٹش حکومت کے دانا کس قدر
زور و شور سے سامان جنگ تیار کر رہے ہیں۔ تمام انگلینڈ ایک کارخانہ کی طرح بن گیا ہے
کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس بڑے دشمن کے لئے بڑی تیاری کی ضرورت ہے۔ پس آپ لوگ
سن لیں اور خوب غور سے سن لیں کہ ہمارا مقابلہ بھی کوئی چھوٹا سا مقابلہ نہیں بلکہ بہت بڑا ہے
کیونکہ اس زمانہ میں اس شیطان کا آخری حملہ ہے جس نے حضرت نوح ، حضرت موسی حضرت
مینی اور آنحضرت ا کے مقابلہ کے لئے اپنا لشکر بھیجا تھا۔ اب وہ پوری تیاری اور مکمل
سامان کے ساتھ حملہ آور ہوا ہے۔ اور یہ بات دل میں رکھ کر آیا ہے کہ یا مار دوں گا یا مر جاؤں
گا۔ اس لئے یہ ایک ایسی جنگ ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ روحانی اور جسمانی سلسلے
ایک ہی طرح چلتے ہیں۔ جس طرح یہ موجودہ جسمانی جنگ اس قسم کی ہے کہ اس سے پہلے کبھی
ایسی نہیں ہوئی۔ اس طرح ہماری روحانی جنگ بھی ایسی ہی ہے جس کی نظیر پہلے کسی زمانہ میں
نہیں مل سکتی۔ آپ کی ایک مٹھی بھر جماعت ہے جس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جاؤ
اور جاکر شیطان اور اسکے لشکر کو ہلاک کرو۔ یعنی لوگوں کے عقائد کو درست کرو اور اپنے ان
بھائیوں کو جو شیطان کی قید میں پھنسے ہوئے اور اس کی فوج میں بھرتی ہو چکے ہیں ان کو چھڑاؤ
اور اپنے ساتھ شامل کرو۔ تم لوگوں نے چونکہ اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ کے ہاتھ بیچ دیا ہے اس
لئے تمہیں خدا تعالٰی نے ان لوگوں کی رہائی کے لئے بھیجا ہے جو شیطان کے ہاتھ میں بک چکے
ہیں۔ پس غور کر لو۔ اس کے لئے تمہیں کس قدر تیاری کرنی چاہئے۔ اس کام میں تمہیں اپنے
رات دن صرف کرنے پڑیں گے اپنی عزت و آبرو قربان کرنی پڑے گی اپنا آرام و آسائش
چھوڑنی پڑے گی اور اپنا مال اور جان دینی پڑے گی اور جب تک یہ سب مراحل طے نہ کرد
گے تمہیں کامیابی نہیں ہو سکے گی۔ کیونکہ شیطان کا یہ آخری حملہ اور موجودہ جنگ کی طرح بڑا
خطرناک حملہ ہے۔ پہلے زمانہ میں جو لڑائیاں ہوتی تھیں ان میں بہت جلدی فیصلہ ہو جاتا تھا۔
نپولین کی لڑائیوں کے حالات پڑھنے سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ چند گھنٹہ کے عرصہ میں ان کا
فیصلہ ہو جاتا تھا۔ لیکن آج کیسی خطرناک جنگ ہو رہی ہے ۔ باوجود اس کے کہ جرمن کے مقابلہ

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۶۵
جماعت احمد یہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
میں ہماری گورنمنٹ بہت وسیع سامان رکھتی ہے مگر پھر بھی اس کو یک لخت شکست نہیں دی جا
سکتی۔ یہی حال روحانی جنگ کا ہے۔ اس لئے یاد رکھو کہ تمہیں اس مقابلہ میں اچانک اور جھٹ
پٹ فتح نہیں حاصل ہو جائے گی بلکہ تمہیں ایک ایک صوبہ ایک ایک علاقہ ایک ایک شہر ایک
ایک گاؤں ایک ایک گلی ایک ایک گھر ایک ایک کونے بلکہ ایک ایک فٹ اور ایک ایک انچ
زمین کے لئے لڑنا ہو گا اور شیطان سے مقابلہ کر کے اسے شکست دینی پڑے گی تب جا کر فتح کا منہ
دیکھو گے اور خدا تعالیٰ کے حضور میں سرخرو ہوگے اور اس کے محبوب اور پیارے ہو جاؤ گے
اور اس کے انعامات کے وارث ٹھہرو گے۔ پس اپنی کمروں کو کسی لو اور سینوں کو تان لو اور
آج ہی سے نئے انسان بن جاؤ ۔ آج کے دن کی شام تم کو وہ انسان نہ دیکھے جو صبح نے دیکھا اور
کل کی صبح تمہیں اس حالت میں نہ پائے جس حالت میں آج کی شام نے پایا۔ ہر لحظہ اور ہر
گھڑی تمہارے اندر نیا جوش اور نیا ولولہ پیدا کرے ۔ اور ہر منٹ تمہارے اندر اور زیادہ ہمت
پیدا کرے۔ کیا تم دیکھتے نہیں کہ موجودہ جنگ میں قومیں کس طرح اپنی بہادری اور شجاعت رکھا
رہی ہیں۔ جرمن ہمارا دشمن ہی سہی مگر ہماری گورنمنٹ اس کے متعلق کہتی ہے کہ وہ اپنے
ملک کی ہر ایک چیز کو کام میں لے آیا ہے اور کوئی چیز اس نے ایسی نہیں چھوڑی جس کا انتظام
سرکاری ہاتھوں میں نہ ہو ملک کے تمام زر و مال اور دوسری اشیاء پر اس نے قبضہ کر لیا ہے اور
سب ملک کو ایک گھرانہ کی صورت میں بنا دیا ہے۔ سب کو پکی پکائی روٹی ملتی ہے۔ پھر ان میں
قربانی کی ایسی ایسی مثالیں پائی جاتی ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے کچھ دن ہوئے ایک امریکن
نے لکھا تھا کہ ایک اتنی برس کی بڑھیا تھی اور اس کا ایک ہی لڑکا تھا جو میدان جنگ میں مارا گیا
تھا جب اس کے مرنے کی خبر آئی تو وہ بڑھیا بلائی گئی۔ اور اس کے بیٹے کی وفات کی خبرا سے سنائی
گئی ۔ وہ یہ خبر سن کر جب واپس آرہی تھی تو اس کے پاؤں لڑکھڑا رہے تھے اور اس کا رنگ
زرد ہو رہا تھا۔ لیکن جونہی اس نے دیکھا کہ لوگ سامنے کھڑے ہیں تو کمر اکڑاتی اور یہ کہتی
ہوئی چلی گئی کہ اگر میرا بیٹا مارا گیا ہے تو کیا ہوا ملک کے لئے مارا گیا ہے۔
ہماری گورنمنٹ کی رعایا میں تو اس سے بھی بڑھ کر مثالیں پائی جاتی ہیں۔ کچھ عرصہ ہوا
اخباروں میں شائع ہوا تھا کہ ایک عورت کے آٹھ بچے تھے جن میں سے سات لڑائی پر گئے
ہوئے تھے اور بعض مر بھی چکے تھے۔ لیکن جب اعلان ہوا کہ سب قابل جنگ نوجوان بھرتی کئے
جائیں تو اس عورت نے اپنا آٹھواں لڑکا بھی پیش کر دیا ۔ جس علاقہ میں وہ رہتی تھی اس کے

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۶۶
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
آفیسر نے لکھا کہ اس کے لڑکے کو نہیں لینا چاہئے کیونکہ یہی اس کے کھانے پینے کا انتظام کرتا
ہے۔ مگر اس عورت نے کہا کہ اگر گورنمنٹ کو اس کی ضرورت ہے تو مجھے اس کے دینے میں
بھی کوئی عذر نہیں ہے جس وقت مرضی ہو لے لیا جائے۔
یہ وہ قربانی کا جذبہ ہے جو قوموں کو کامیاب کیا کرتا ہے۔ اگر ہماری گورنمنٹ کی رعایا اس
طرح نہ کرتی تو اس کی کوئی عزت نہ ہوتی۔ مگر جو لوگ غیرت مند ہوتے ہیں وہ اس طرح کیا
کرتے ہیں اور انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم اپنی عزت کے لئے سب کچھ قربان کرنے کے
لیئے تیار ہیں۔ پس میں آپ لوگوں کو کہتا ہوں کہ جس طرح ہماری گورنمنٹ کو ایک بے مثال
جنگ میں شامل ہونا پڑا اسی طرح ہم بھی ایک بے مثال جنگ کر رہے ہیں۔ اور جس طرح ہماری
گورنمنٹ ایک جسمانی جنگ کر رہی ہے اور اس لئے لڑ رہی ہے کہ کمزوروں اور ضعیفوں کو
بچارے اسی طرح ہمیں بھی خدا تعالٰی نے اس کام کے لئے کھڑا کیا ہے کہ روحانی بیکسوں ،
ناداروں اور ضعیفوں کی حفاظت کریں اور ان کو ہلاکت سے بچاویں اور جو خدا تعالیٰ سے بچھڑ
چکے ہیں انہیں خدا تعالی سے ملادیں۔ پھر کیا وجہ ہے کہ آپ لوگ وہ قربانیاں نہیں کرتے جو
آپ کو کرنی چاہئیں۔ اور کیا وجہ ہے کہ اس انجمن کے ممبر میرے کان کھا جاتے ہیں کہ لوگ
ہماری اپیلوں پر توجہ نہیں کرتے اور چندہ نہیں بھیجتے۔ کیا آپ لوگ اس بات کے مدعی نہیں ہیں
کہ ہم نے خدا تعالی کے ہاتھ اپنا سب مال بیچ دیا ہے اور اس کے بدلہ میں جنت لے لی ہے۔ اگر
ہیں تو جب آپ سے خدا کے لئے مال مانگے جاتے ہیں۔ تو ان کے دینے سے کیوں دریغ کیا جاتا
ہے۔ پھر کیا تم اس بات کے مدعی نہیں ہو کہ ہم نے اپنی جانوں کو خدا تعالیٰ کے سپرد کر دیا ہوا
ہے۔ اگر ہو تو جب تمہارے سپرد کوئی دین کا کام کیا جاتا ہے تو اس کے کرنے میں کیوں سنتی
دکھاتے ہو۔ جب تم نے اپنا مال اور اپنی جان خدا تعالی کے آگے بیچ دی ہے تو کیوں ضرورت
کے وقت اس بیچ پر قائم نہیں رہتے۔ دیکھو میں ایک بیمار آدمی ہوں اور مجھ پر بہت بڑے بڑے
بوجھ ہیں۔ تمہاری روحانیت کا خیال تمہاری تربیت کا فکر تمہاری دینی اور دنیاوی مشکلات
کے دور کرنے کی کوشش کرنا کیا میرے لئے کوئی معمولی کام ہے۔ اگر کسی کے ایک بچہ کو کوئی
تکلیف ہو یا کسی مصیبت میں ہو تو اسے آرام نہیں آتا مگر میرے تو لاکھوں بچے ہیں کوئی کسی
تکلیف میں ہوتا ہے کوئی کسی میں۔ کوئی کسی مشکل میں ہوتا ہے کوئی کسی میں۔ اس سے آپ
لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ میری ہر گھڑی اور ہر لحظہ کسی مصیبت اور کسی رنج میں گزرتی ہے۔ لیکن

انوار العلوم جلد ۳۰
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
باوجود اس کے اس وقت مجھے کس قدر دکھ اور تکلیف ہوتی ہے جب مجھے یہ سنایا جاتا ہے کہ
فلاں کام اخراجات کے نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو گیا ہے۔ اور فلاں بات کی تحریک کی گئی تھی
لیکن کسی نے جواب نہیں دیا۔
میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں اور اس کو خوب اچھی طرح من لو پھر کبھی تم کو نصیب نہیں
ہو گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ سب سے بہتر تھا۔ مگر وہ گزر گیا۔ اس کے بعد
حضرت خلیفہ اول کا زمانہ آیا مگر وہ بھی نہ رہا۔ اب میرا زمانہ ہے اور میں بھی انسان ہوں یہ بھی
نہیں رہے گا۔ مگر میں تمہیں بتا دیتا ہوں کہ میرے بعد اگر کسی غیر مامور انسان سے تمہارا معاملہ
پڑا تو مجھ جیسا نہیں ملے گا۔ اور جس قدر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے بعد ہوتا
رہے گا اسی قدر فرق ہوتا رہے گا۔ مجھے تمہارے لئے ایسا دل دیا گیا ہے جو تمہارے درد
تمہاری مصیبت اور تمہاری تکلیف کو تم سے زیادہ محسوس کرتا ہے۔ اور خدا تعالیٰ نے تمہیں
ایک ایسا انسان دیا ہے جو ہر وقت تمہارے کاموں میں تمہارا ہاتھ بٹانے کے لئے تیار ہے۔ اور
بلا کسی اجر اور امید کے صرف خدا کے لئے دن رات تمہاری بہتری اور بھلائی میں صرف کرتا
ہے۔ خدا تعالیٰ کے حضور تمہارے لئے عجز اور نیاز سے دعائیں کرتا ہے۔ یہ میں اس لئے نہیں
کہتا کہ تم پر احسان جتلاؤں۔ میرا تم میں سے کسی پر احسان نہیں ہے بلکہ اس لئے کہتا ہوں کہ
جب اس قدر مجھ پر بوجھ ہے اور پھر آپ لوگ بھی ہر معاملہ میں مجھ سے دعا کرانی چاہتے ہو اور
جب خدا تعالیٰ میری دعائیں سنتا اور اکثر سنتا ہے تو اس پر خوش ہوتے ہو تو پھر بتلاؤ کہ میں ان
کاموں کو اس حالت میں کس طرح پورا کر سکتا ہوں جب دن رات مجھے یہ سنایا جاتا ہے کہ
روپیہ نہیں۔
پس آج سے تم لوگ اس بات کا فیصلہ کر لو کہ اس عہد پر پختہ طور سے قائم رہو ۔ قائم رہو گے ۔ جو تم
نے خدا تعالی کے ساتھ کیا ہے اور اپنے مال اور جان کو خدا کی راہ میں دینے سے ذرا بھی دریغ
نہیں کرو گے۔ اور اگر اس طرح نہیں کرنا تو کہہ دو کہ ہم نے خدا سے کوئی عہد نہیں کیا تاکہ
خدا تعالی اور قوم کو چن لے اور اس سے اپنا کام لے۔ لیکن یاد رکھو کہ خدا تعالٰی اپنا کام کرے
گا اور ضرور کرے گا اور اسلام کو تمام دینوں پر غالب کرے گا۔ مگر افسوس ہو گا ان لوگوں پر جو
اس فتح میں شامل نہیں ہوں گے اور مبارک ہوں گے وہ لوگ جن کے ذریعہ یہ فتح حاصل
ہو گی۔ میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس وقت تک اپنے خاص انعامات کا تم کو وارث

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۶۸
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
نہیں بنائے گا جب تک تم اپنی جان اور مال اس کی راہ میں نہ لگا دو گے۔ اور اس زمانہ میں جو
سب سے بڑا کام تمہارے سپرد کیا گیا ہے اس کو سر انجام نہیں دو گے ۔ اس زمانہ کے متعلق خدا
تعالی فرماتا ہے۔ وَإِذَا الْجَنَّةُ ازْ لِغَتْ (التکویر : (۱۴) کہ اس ) اس وقت جنت قریب کر دی جائے گی
یعنی تھوڑی سی کوشش سے بھی جنت حاصل ہو سکے گی۔ پس یہ مت سمجھو کہ تمہاری کوششیں
۴
اور تدبیریں تمہارا مال اور جان صرف کرنا ضائع جائے گا بلکہ ہر ایک قدم جو تم خدا کے لئے اٹھاؤ
گے وہ تمہیں خدا تعالیٰ کے قریب کر دے گا۔ اس کے بدلہ میں خدا تعالیٰ تمہاری طرف آنے
کے لئے در قدم اٹھائے گا۔ اس لئے جس قدر کوشش کر سکتے ہو کر لو اور جس قدر ہمت دکھا سکتے
ہو دکھالو تا کہ خدا تعالی کے بڑے انعامات کے وارث بن جاؤ ۔ ورنہ یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے دو قسم کے ابتلاء آتے ہیں۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے بھی فرمایا ہے کہ پہلے تو
خدا تعالٰی اس قسم کے ابتلاء لاتا ہے لاتا ہے جن میں انسان خود ہی اپنے آپ کو سزا دے لے۔ مثلاً
قربانی کرنے کا حکم یا عبادت کرنے، زکوۃ دینے، حج کرنے کے احکام ان میں وقت جان اور مال
خرچ کرنا پڑتا ہے۔ اور یہ ایسا ہی ہوتا ہے جس طرح استاد شاگرد کو کہتا ہے کہ تم اس قدر سبق
یاد کر لانا۔ لیکن اگر وہ خود بخود یاد کر کے نہ لائے تو پھر کہتا ہے کہ میرے سامنے بیٹھ کر یاد کرو۔
اسی طرح خدا تعالیٰ بھی پہلے ایسے ابتلاء مقرر کرتا ہے جن سے انسان خود اپنا امتحان کرلے ۔ اگر
اس طرح کر لیتا ہے تو خدا تعالیٰ اسے عذاب سے بچا لیتا ہے۔ اور اگر نہیں کرتا تو خدا تعالیٰ خود
سزا دیتا ہے۔ اور جانتے ہو کہ دوسرے کی چوٹ بہت سخت محسوس ہوتی ہے۔ مثلاً ایک شخص
کسی کو کہے کہ فلاں غلطی کے بدلے تم اپنے آپ کو خود ہی تھپڑ مار لو۔ اگر خود مارے گا تو اسے
اتنی تکلیف نہیں ہوگی جتنی کہ دوسرے کے مارنے سے ۔ اسی طرح اگر انسان اپنے آپ کی خود
آزمائش کرلے تو اسے اتنی تکلیف نہیں ہوتی جتنی کہ خدا تعالیٰ کے کرنے سے۔ تم لوگ خدا
تعالٰی کے ابتلاؤں کو اپنے اوپر آپ وارد کرلو ۔ کیونکہ جو ایسا نہیں کرے گا اس پر خدا تعالیٰ کی
طرف سے لاٹھی گرے گی اور اس کو چور چور کر دے گی۔ ہماری جماعت کو وہ نمونہ دکھانا
چاہئے جو صحابہ نے دکھایا تھا اور اپنے مال اور جان کو خدا کی راہ میں دینے سے ذرا بھی دریغ
نہیں کیا تھا۔ آپ لوگ بھی جب تک اسی طرح نہ کریں گے خدا تعالیٰ کے انعامات کے کے وارث
نہیں ہو سکیں گے۔ اس میں شک نہیں کہ ہماری جماعت میں سے بہت سے ایسے ہیں جو صحابہ کا
نمونہ دکھاتے ہیں۔ مگر ایک گروہ ایسا ہے جو ست ہے اور یہ یہ گروہ اپنی تعداد اد کے کے! لحاظ سے کم

انوار العلوم جلد - ۳
۲۶۹
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
نہیں بلکہ بہت بڑا ہے۔ لیکن جس طرح جسمانی جنگ میں اگر ایک آدمی بھی سستی کرتا ہے۔ تو
سمجھا جاتا ہے کہ فتح کو شکست سے بدلنے کی کوشش کرتا ہے اسی طرح اسلام کی اشاعت میں اگر
کوئی سستی سے کام لیتا ہے تو اپنے ذمہ بہت بڑا جرم لیتا ہے۔ حالانکہ اسلام اس وقت یہ نہیں
کہتا کہ اپنے خون سے میری آبیاری کرو بلکہ یہ کہتا ہے کہ اپنے وقت اور اپنے مال کو میری
اشاعت میں صرف کرو۔ لیکن کس قدر افسوس ہے اس انسان پر جو اس میں بھی سستی دکھاتا
ہے۔
پس اے دوستو!۔ ا اپنے نفوس کی اصلاح کرو۔ آپ آپ نے نے وعدہ کیا ہوا ہے کہ ہم خدا کی راہ
میں اپنے مال و جان کو خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اور خدا کی فوج میں داخل ہو چکے ہیں اس
لئے تمہاری ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں۔ دیکھو ایک ایسا شخص جو فوج میں ملازم نہیں ہے اگر
کسی فوجی آفیسر کو سلام نہ کرے تو اسے کوئی نہیں پوچھتا۔ لیکن اگر کوئی سپاہی کسی آفیسر کو سلام
نہ کرے تو فورا اس کا کورٹ مارشل کر کے اسے سزادی جاتی ہے۔ آپ لوگ خدا تعالیٰ کی فوج
کے سپاہی ہیں اور خدا تعالیٰ نے آپ کو اپنی فوج میں داخل کر لیا ہے اس لئے سب مل کر کام
کرو۔ اس دنیاوی جنگ نے آپ کو بتا دیا ہے کہ مقابلہ کے وقت بڑے انتظام کی ضرورت ہوتی
ہے۔ پس ایک انتظام کے ماتحت اکٹھے ہو کر کام کرو۔ آپس میں لڑائی جھگڑے نہ کرو۔ ایک
معمولی سی بات طول دینے سے بہت دور چلی جاتی ہے اور کئی انسانوں کو ایک دوسرے سے جدا
کر دیتی ہے۔ اس لئے کوشش کرو کہ تم میں کوئی ایسی بات پیدا ہی نہ ہو۔
میرے پیارو ! اتنی عقل تو وحشی جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے کہ جب وہ دشمن کو دیکھتے
ہیں تو اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ آنحضرت اس کے بعد حضرت علی کے وقت صحابہ میں جو
لڑائیاں ہوئیں اس وقت عیسائیوں کے بادشاہ نے چاہا کہ مسلمانوں پر حملہ کرے۔ اس کو سب
وزراء نے مشورہ دیا کہ مسلمانوں پر حملہ کرنے کا یہ بہت عمدہ موقعہ ہے لیکن اس کے پادری
نے کہا کہ نہیں ہرگز حملہ نہیں کرنا چاہئے کبھی کامیابی نہیں ہوگی۔ ان کے متعلق میں تمہیں بتاتا
ہوں۔ دو کتے لاؤ جب کتے لائے گئے تو کچھ عرصہ انہیں بھوکا رکھ کر گوشت ڈالا وہ آپس میں
لڑنے لگ گئے۔ اس پر اس نے ان پر شیر چھوڑا شیر کو دیکھ کر ان دونوں نے لڑائی بند کر دی اور
شیر پر پل پڑے۔ اس نے کہا یہی حالت مسلمانوں کی ہے اگر ان پر حملہ کیا گیا تو اسی طرح اکٹھے
ہو کر وہ مقابلہ کریں گے۔

انوار العلوم جلد ۳۰
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
وہ دشمن تھا اس لئے اس نے گندی مثال دی ہے۔ لیکن جو کچھ اس کا خیال تھا وہ صحیح تھا۔
چنانچہ جب حضرت معاویہ کو اس بات کی اطلاع ہوئی تو انہوں نے کہلا بھیجا کہ اگر تم نے حملہ کیا
تو سب سے پہلے میں وہ شخص ہوں گا جو علی کی طرف سے تمہارے مقابلہ کے لئے کھڑا ہوں گا۔
میں نے بتایا ہے کہ اس پادری نے مسلمانوں کو ایک گندی مثال سے تشبیہ دی تھی کیونکہ
وہ ان کا دشمن تھا مگر میں کہتا ہوں کیا اس میں کچھ شک ہے کہ کتے بھی جو ذلیل مخلوق ہے دشمن
کے مقابلہ کے وقت اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ پھر کیا وجہ ہے کہ ایسے انسان جن کو اشرف المخلوقات
بنایا گیا ہے اور جو اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کے ایک نبی کو مان کر اولی الالباب میں داخل ہو گئے
ہیں۔ اور جنہوں نے اس چشمہ سے پانی پیا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے بہا ہے۔ اور ایسے
وقت میں اسلام کی مدد کے لئے کھڑے ہوئے جبکہ اسپر نہایت خطرناک وقت آیا ہوا ہے۔ وہ اگر
آپس میں لڑنا شروع کر دیں تو کس قدر افسوس کی بات ہے۔ ان لوگوں کو جانے دو جو اختلاف
کر کے ہم سے الگ ہو گئے ہیں مگر تم بھی جنہوں نے ایک امام کی بیعت کی ہوئی ہے اور ایک
سلک میں منسلک ہو دنیاوی معاملات میں آپس میں لڑائی جھگڑا کرو تو کیسا رونے کا مقام ہے۔ ابھی
میں نے آپ لوگوں کو حضرت مسیح موعود کی تعلیم بنائی ہے۔ اس پر عمل کرو۔ اور اگر تم میں
کوئی اختلاف ہوتا ہے تو اس کو عمدگی سے دور کرو۔ اگر کوئی تکلیف پہنچاتا ہے تو اسے برداشت
کرو۔ بعض اوقات بہت معمولی معمولی باتوں پر اختلاف ہو جاتا ہے کہ فلاں کو کیوں سیکرٹری بنایا
گیا ہے۔ فلاں پریذیڈنٹ کیوں بن گیا۔ کیا موجودہ زمانہ اس قسم کے اختلاف کرنے کا ہے۔ ان
لوگوں کو دیکھو جن کا مذہب ہمارے نزدیک سچا نہیں اور جو محض دنیا کی عزت اور توقیر کے لئے
مر رہے ہیں ان میں بڑے بڑے جرنیل ہوتے ہیں مگر ضرورت کے وقت انہیں دوسروں کے
ماتحت کر دیتے ہیں۔ مگر اتنا بھی نہیں پوچھتے کہ اس طرح کیوں کیا گیا ہے۔ ابھی فرانس میں ایک
ایسے شخص کو کمانڈر انچیف بنایا گیا ہے جو قریب زمانہ میں ہی کرنل تھا۔ مگر کسی نے اس کے
خلاف ذرا بھی آواز نہیں اٹھائی آپ لوگوں کو ایسے موقعہ پر جبکہ ہر چہار طرف سے دشمن حملہ
آور ہو رہا ہے۔ چھت پھاڑ کر اور دروازے توڑ کر تم پر یورش کر رہا ہے اپنے جھگڑے اور
اپنے اختلاف کیونکر سوجھتے ہیں۔ خدا کے لئے سوچو اور اپنے فرائض کو سمجھو۔ اور اگر تم میں
کوئی ایسے لوگ ہیں جن میں بعض کمزوریاں ہیں تو ان کی کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش
کرو۔ ایک دوسرے کے بھائی بھائی بن جاؤ۔ اور آپس میں ایسی محبت اور الفت دکھاؤ کہ دیکھنے

انوار العلوم جلد - ۳
۴۷۱
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
والے سگے بھائیوں سے بھی زیادہ تم میں الفت دیکھیں ۔ اپنے دلوں کو بغض اور حسد سے پاک
کر لو اور آئینہ کی طرح بنالو۔ پھر خدا کی راہ میں اپنے مالوں کو بے دریغ خرچ کرنے کے لئے تیار
ہو جاؤ۔ اپنے اوقات کو خدا کے لئے لگا دو۔ کیونکہ یہی وہ ذریعہ ہے جس سے تم کامیاب اور
فاتح ہو سکتے ہو اور اسی ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا حاصل کر سکتے ہو۔ پس میری
اس نصیحت کو یاد رکھو اور اس پر عمل کرو۔ میں نہیں جانتا کہ اگلے سال میری جگہ کون کھڑا
ہو گا۔ میری صحت تو اچھی نہیں رہتی۔ پھر بعض دوستوں نے میرے متعلق متوحش خواہیں بھی
دیکھی ہیں۔ خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ اگلے سال تک کیا ہو گا مگر میں جو کچھ کہتا ہوں اس کو یاد
رکھو اور اس موقعہ سے فائدہ اٹھاؤ جو خدا تعالیٰ نے تمہیں دے رکھا ہے۔ اگر خدا کے دیئے
ہوئے موقعہ کو ضائع کر دیا جائے تو پھر خدا کا غضب نازل ہوتا ہے۔ پس قبل اس کے کہ تم خدا
کے عتاب کے مورد بنو اس سے فائدہ اٹھاؤ ۔ اور اپنے عہدوں کو پورا کر کے دکھا دو۔ آج جس
کسی کا کسی بھائی سے کینہ ہو وہ دل سے نکال دے۔ اگر کسی پر غصہ ہے تو ترک کر دے۔ اگر
کسی سے ناراضگی ہے تو صلح کرلے ۔ اور اگر کسی سے تکلیف پہنچی ہے تو معاف کر دے اور
سب کو اپنا بھائی سمجھے۔ تم میں سے ہر ایک کا یہ فرض ہے کہ ایک ہو کر کام کرو اگر کوئی ست
ہے تو اس کی مدد کرو۔ اور ہر وقت تمہارے مد نظر دین ہونا چاہئے۔ اس کے لئے اپنا سب کچھ
صرف کردو۔ دیکھو تم سے پہلی جماعتیں جنہوں نے خدا تعالیٰ کی راہ میں سب کچھ دے دیا اور
اس کے لئے تکلیفیں برداشت کیں مصیبتیں جھیلیں وہ ضائع نہیں ہو ئیں بلکہ بڑے بڑے
انعاموں کی وارث نہیں ہیں۔ اب انہیں انعاموں کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے اس لئے اٹھو اور
جھولیاں بھر لو۔ خدا تعالیٰ رحمٰن ہے۔ جب اس نے بغیر تمہاری محنت کے یہ سب چیزیں زمین ،
آسمان چاند سورج ، تمہارا جسم ، عقل اور فہم پیدا کیا ہے تو سمجھ لو کہ جب وہ رحیمیت کا جلوہ
دکھائے گا اس وقت تم پر کس قدر انعام نازل کرے گا۔
پس اللہ کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔ اور جو موقعہ تمہیں نصیب ہے اس سے فائدہ اٹھاؤ جو
لوگ یہاں آج بیٹھے ہیں وہ یہاں سے نہ اٹھیں مگر اپنے اندر تبدیلی پیدا کر کے۔ اور جو لوگ
اپنے گھروں میں ہیں ان کو بتا دیں کہ تبدیلی کرلیں۔ اس وقت اسلام کی حالت بہت دردناک ہو
رہی ہے۔ بڑے چھوٹے عالم ، جاہل، امیر غریب سب بگڑ چکے ہیں اور ہر ہر طرف سے دشمن
حملہ آور ہو رہے ہیں۔ تاریخ دان تاریخ کی آڑ میں ، منطق دان منطق کے پردہ میں فلسفہ دان

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۷۲
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
فلسفہ کی مٹی کے پیچھے سائنس دان سائنس کے ذریعہ سے علم آثار قدیمہ کے ماہر مٹے مٹائے
نشانات کو لے کر اور ہیئت دان ہیئت کے ذریعہ سے اسلام پر حملہ کر رہے ہیں۔ غرضیکہ شیطان
نے تمام ذرائع سے حملہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ پس ایسے موقعہ پر اگر ہم آپس میں اتفاق اور
اتحاد قائم نہ رکھیں اور جان اور مال کو خدا کی راہ میں صرف کرنے کے لئے ایسے تیار نہ ہو
جائیں کہ یا تو فتح حاصل کریں گے یا موت سے بغل گیر ہو جائیں تو فتح کی کیا امید ہو سکتی ہے۔
میں اب آپ لوگوں کے لئے اور اپنے لئے دعا کرتا ہوں۔ اور اس نیت سے کرتا ہوں کہ
خدا تعالٰی ہمیں عمل کرنے کی توفیق دے۔ اگر آپ لوگ بھی یہی ارادہ کر کے دعا کریں گے تو
خدا تعالی ضرور تمہاری مدد کرے گا۔ ہاں میں پھر کہتا ہوں کہ اگر کوئی تم سے لڑائی جھگڑا کرتا یا تم
پر سختی کرتا ہے تو اسے برداشت کرو۔ اس کا جواب نہ دو کیونکہ اس طرح جھگڑا بڑھتا اور فتنہ
پھیلتا ہے۔ مجھے لکھو میں خود اس کا انتظام کروں گا۔ پھر تم لوگ اپنی اپنی مقامی جماعت کے
سیکرٹری اور پریذیڈنٹ کی مدد کرو۔ کمزوروں کو اپنے ساتھ ملا کر زور دار بناؤ۔ اور سنتوں کی
ستی دور کر کے دین کے کام میں شامل کر لو۔ جب اس طرح کرو گے تو خدا تعالیٰ کے انعامات
کے دروازے تم پر کھولے جائیں گے۔ اور خدا تعالیٰ کے انعام اس قدر وسعت رکھتے ہیں کہ
کوئی انسان ان کا اندازہ نہیں کر سکتا۔
آپ لوگوں کو تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی بڑی امیدیں دلائی ہیں۔ وہ
سب پوری ہو جائیں گی۔ پھر اس سے بڑھ کر تمہیں اور کیا چاہئے کہ وہی انعام جو صحابہ کرام کو
حاصل ہوئے تھے وہی تم کو مل جائیں گے۔ پس تمہارے لئے روحانی بادشاہت کے دروازے
کھلے ہیں ان میں داخل ہونے کی کوشش کرو۔ اور خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے اس کے
حاصل کرنے کا انتظام کرو۔ پس چاہئے کہ ہر ایک احمدی مبلغ ہو۔ کیونکہ اس زمانہ میں تم ہی
خیر امت ہو۔ اگر تم میں سے کوئی تبلیغ نہیں کرتا تو وہ اس امت کا فرد نہیں کہلا سکتا۔ بلکہ یہود امت
اور نصاری میں سے ہو گا۔ اسی طرح خیر امت کی یہ بھی علامت ہے کہ اس میں سے ایک خاص
گروہ ہو جو دن رات تبلیغ میں ہی لگا رہے اور اس کے اخراجات دوسرے لوگ برداشت
کریں۔ پس تم لوگ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے نہ اپنے مالوں اور نہ جانوں سے دریغ
کرو تاکہ آج سے بعد دشمن کو تم پر حملہ کرنے کا موقعہ نہ ملے۔ اور نہ دین کے کام رکتے
جائیں۔ خدا نے اپنے کام تو کرنے ہیں اور ضرور کرے گا۔ مگر ہمارے لئے یہ ثواب حاصل

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۵۳
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
کرنے کا موقعہ ہے اس لئے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ پس اپنے پریذیڈنٹوں اور سیکرٹریوں کی
مدد کرو اور کام کرنے والوں پر اعتراض نہ کرو۔ اپنے اندر اطاعت اور فرمانبرداری کی عادت
ڈالو۔ اطاعت کرنا غلامی نہیں ہوتی بلکہ حقیقی آزادی ہی ہوتی ہے۔ آزادی کیا ہوتی ہے یہی کہ
تمام لوگ قانون کی اطاعت کرتے ہوں۔ بتلاؤ سرحد میں آزادی ہے یا گورنمنٹ کے علاقہ میں
بلاشبہ گورنمنٹ کے علاقہ میں ہی آزادی ہے کیونکہ اس میں قانون کی پابندی کی جاتی ہے۔ تو
اصل آزادی اطاعت میں ہوتی ہے۔ ہاں جو اطاعت اندھا دھند کی جائے تو غلامی ہوتی ہے۔
لیکن آپ لوگوں نے خدا کے فضل و کرم سے ایسا نہیں کیا اس لئے تمہارا کسی کی اطاعت کرنا
غلامی نہیں کہلا سکتا۔ پس اس بات کی پرواہ نہ کرو کہ کون سیکرٹری اور کون پریذیڈنٹ ہے بلکہ
اپنے اعمال کی اصلاح کرو۔ جو باقاعدہ نمازیں نہیں پڑھتے وہ نمازیں پڑھیں۔ جو زکوٰۃ نہیں
دیتے وہ زکوۃ دیں۔ جو باوجود استطاعت کے حج نہیں کرتے وہ حج کریں۔ پھر تم میں سے ہر ایک
مبلغ ہو اور دوسروں کو تبلیغ کرے ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ شاید ہماری بات کوئی نہ مانے اس
لئے ہم تبلیغ نہیں کرتے۔ میں ایسے لوگوں کو کہتا ہوں کہ اگر تمہارے پاس صداقت ہے اور
ضرور ہے تو کیا اس میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ دوسروں کے دلوں کو جذب کرے ضرور کر سکتی
ہے۔ اگر تم ہمت اور کوشش سے کام لو۔ پھر بعض یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے جو دین کی خدمت
کرنی تھی کرلی ہے اور جو کچھ سیکھنا تھا سیکھ لیا ہے۔ ایک دفعہ میں نے خواجہ کمال الدین صاحب
کو ایک بات کے متعلق کہا کہ چونکہ آپ یہاں آکر کچھ سیکھتے اور سمجھتے نہیں اس لئے آپ کو
دھوکا لگا ہوا ہے تو اس نے کہا کہ ہم نے جو کچھ سیکھنا تھا سیکھ چکے ہیں اور یہاں پڑھنے کے لئے
نہیں آتے ۔ آپ لوگوں نے دیکھ لیا اس کا کیا انجام ہوا ۔ پس اس بات کو یاد رکھو کہ جو موقعہ
بھی ملے اس میں دین کے سیکھنے کی کوشش کرو۔ دیکھو رسول کریم ال کو علم کے بڑھانے کی
ضرورت ہے تو اور کون ہے جو اس سے مستغنی ہو چکا ہے۔ پس تم آگے سے آگے بڑھو اگر فاتح
بننا چاہتے ہو ۔ کیونکہ فاتح لوگ آگے ہی آگے بڑھتے ہیں ایک مقام پر کھڑے نہیں ہوتے۔
اسلام بھی چونکہ ایک فاتح مذہب ہے اس لئے اپنے پیروؤں کا کھڑا رہنا پسند نہیں کرتا اور یہ دعا
کھاتا ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ یعنی اے ہمارے خدا ہمیں آگے ہی آگے بڑھا۔ نیچر
سے بھی اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ جو چلنے والی چیز کھڑی ہو جاتی ہے وہ گرنا اور مٹنا شروع ہو
جاتی ہے۔ روحانیت میں بھی چونکہ یہی قانون کام کرتا ہے اس لئے اسلام کہتا ہے کہ یا تو آگے

انوار العلوم جلد ۳۰
جماعت احمد یہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
چلو یا گر جاؤ تم کھڑے نہیں رہ سکتے۔ گویا ایک حملہ اور ایک دھارا ہو رہا ہے۔ اس میں اگر کوئی
کھڑا ہو گا تو کچلا جائے گا۔ پس تم یہ مت سمجھو کہ اب ہمیں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کی
ضرورت نہیں ہے۔ جو ایسا خیال کرے گا وہ گر جائے گا۔ اس لئے ہر دم اور ہر گھڑی آگے ہی
آگے بڑھتے چلے جاؤ اور جو قربانیاں آج سے پہلے کر چکے ہو آج ان سے بڑھ کر کرنے کے لئے
تیار ہو جاؤ۔ کل ان سے اور پرسوں ان سے بڑھ کر۔ اور ہر دم بڑھتے ہی جاؤ کیونکہ جو قوم
کھڑی ہو جاتی ہے وہ گر جاتی ہے۔ دیکھ لو مسلمان جس دن کھڑے ہوئے اسی دن سے گرنے
شروع ہو گئے۔ اور جب گرنے شروع ہوئے تو نا امید ہو گئے۔ اور جب نا امید ہوئے تو مٹ
گئے۔ تمہارے لئے نا امید ہونے اور سستی دکھانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ کیا تم وہ قوم ہو جو
اپنی ترقی اور کامیابی کے لئے اپنی ہمت اور کوشش صرف کر چکی ہے۔ ہرگز نہیں تمہاری تو عمر
ابھی چند سال کی ہے۔ تم نے کہاں کسی سے مقابلہ کیا ہے۔ اور کب کسی دشمن سے شکست
کھائی ہے کہ نا امید ہو جاؤ ۔ وہ مسلمان جنہوں نے شکست کھائی اور ناامید ہو چکے ہیں وہ وہ ہیں
جو حق پر قائم نہیں رہے۔ مگر ہم تو خدا کے فضل سے اس تعلیم پر چل رہے ہیں جو خدا تعالیٰ نے
دی ہے۔ پھر دوسرے مسلمانوں کی حالت ہم سے بالکل مختلف ہے۔ کیوں کہ انہوں نے خدا
تعالیٰ کی طرف سے آنے والے ایک بشیر اور نذیر کا مقابلہ اور تکذیب کی ہے اور خدا تعالیٰ یہ
فیصلہ کر چکا ہے جو کوئی اس کا مقابلہ کرے گا وہ مٹا دیا جائے گا۔ اور اس کے مقابلہ کی رد میں جو
دیوار مکان جو شہر اور جو دیار آئے گا وہ اکھیڑا جائے گا۔ لیکن ہم تو وہ قوم ہیں جنہوں نے خدا
تعالیٰ کے اس برگزیدہ کی اطاعت کی ہے جس کی فتح کا ڈنکا خدا تعالٰی نے بجانا ہے۔ بس ہم تو ایک
ایسی قوم ہیں جس نے گویا ابھی دشمن سے مقابلہ شروع ہی نہیں کیا اور ہمیں اپنی طاقت آزمائی
کا موقعہ ہی نہیں ملا۔ پھر ہم وہ قوم ہیں جس کو کامیاب اور فتح مند کرنے کا خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا
ہوا ہے۔ پھر ہمارے چہرے کیوں زرد ہوں اور ہمارے اعضاء کیوں مست ہوں اور ہمارے دل
کیوں نا امید ہوں۔ حضرت عمرؓ کی نسبت ایک عجیب واقعہ لکھا ہے ایک موقعہ پر ایک شخص سر
ڈالے ہوئے چلا جا رہا تھا۔ آپ نے اس کی ٹھوڑی کے نیچے مکامارا اور کہا۔ او کم بخت کیا اسلام
بند ہو گیا ہے کہ تو اس طرح مغموم اور غمگین شکل بنائے جا رہا ہے۔ میرے دوستو ! یاد رکھو کہ
ہماری کامیابی کے لئے خدا تعالیٰ آسمان پر صور پھونک رہا ہے اور ہماری تائید کے لئے فرشتے
نازل ہو رہے ہیں۔ اس لئے تمہارے چہروں پر فرحت کے آثار ہونے چاہئیں۔ اور خوشی اور

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۷۵
جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں
چستی سے کام کرنا چاہئے۔ تمہاری کسی حرکت میں سستی اور غفلت نہ ہو۔ اور اس فتح اور
نصرت کے وقت شکست خوردہ لوگوں کی سی شکل نہ بناؤ۔ کیونکہ یہ بدشگونی ہے اور خدا کے
غضب کا مورد بنا دیتی ہے۔ حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیوں سے پتہ لگتا ہے کہ تم ضرور فاتح
ہو گے اور جو تمہارے مقابلہ پر آئے آئے گا شکست کھائے گا۔ پس تم امید والے دل بھروسہ اور
تو کل والے جوش اور چستی و ہوشیاری والے اعضاء لے کر نکلو اور دنیا کے ایک سرے سے
دوسرے سرے تک پھر جاؤ۔ کس قدر افسوس آتا ہے ان لوگوں پر جو یہ کہتے ہیں کہ ہمارے
علاقہ کے لوگ ہماری باتیں نہیں سنتے اس لئے ہم تبلیغ کیس کو کریں۔ ایسے لوگوں کو میں کہتا
ہوں کہ وہ کبھی نا امید نہ ہوں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَا تَايَنَسُوا مِنْ رَوْحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا
يَا يْنَسُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ ( یوسف ، (۸۸) مؤمن کو کبھی نا امید نہیں
ہونا چاہئے۔ کیونکہ نا امید ہونا کافر کی علامت ہے۔ پس اگر اپنی کوشش اور سعی کافی الحال نتیجہ
نہیں دیکھتے تو نا امید نہ ہو۔ بلکہ پہلے سے بھی بڑھ کر ہمت دکھاؤ اور یقین رکھو کہ آج تم میں سے
وہ جو الف ب نہیں جانتے ایک وقت آئے گا جبکہ دنیا کے ادیب ان کے سامنے آکر زانوئے
ادب خم کریں گے۔ اور ان سے علم سیکھیں گے۔ کیونکہ آپ کو وہ علم دیا گیا ہے جو خدا تعالی
نے نازل کیا ہے۔ پس اپنے حوصلے بلند کرو اور سستی کو ترک کر دو نا امیدی کا خیال تک نہ لاؤ۔
اگر تمہیں اللہ تعالی کے وعدوں پر یقین ہو گا اور کوشش وسعی سے کام لو گے تو بہت جلدی دیکھ
لو گے کہ بہت سے ایسے لوگ جو اسلام کے خلاف بڑی بڑی تقریر میں کرتے اور اسے جھوٹا قرار
دیتے ہوں گے وہ اس کو سچا مان لیں گے۔ اور ہر جگہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ اور
اللهُ أَكْبَرُ کی آواز بلند کرتے پھریں گے اور دنیا پر صداقت اور راستی پھیل جائے گی۔ یہ دن
دور نہیں بلکہ قریب ہیں۔ پس گھبراؤ نہیں۔ ابتلاء آئیں گے اور ایسے آئیں گے کہ قریب ہو گا
بہت لوگ مرتد ہو جائیں لیکن کامیاب تم ہی ہو گے ۔ تم نے ان ابتلاؤں سے گھبرانا نہیں اور نہ
ہی حوصلوں کو پست ہونے دینا ہے۔ جب تم اللہ تعالیٰ کے لئے کھڑے ہو جاؤ گے تو اللہ تعالی خود
تمہاری مدد کرے گا اور جب اللہ تمہارا مددگار ہو جائے گا تو کسی کی طاقت نہیں ہوگی کہ تمہارا
مقابلہ کر سکے۔ اس لئے اٹھ کھڑے ہو اور خدا کی راہ میں اپنے مال اور جانوں کو بے دریغ
صرف کر دو ۔ جب ایسا کرو گے تو وہ سب کچھ اپنی آنکھوں دیکھ لوگے جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا
ہے۔ اب میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں آپ لوگ آمین کہتے جائیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی