ذکرِ الہٰی

انوارالعلوم (جلد 3)

انوار العلوم جلد - ۳
۴۷۹
ذکر الهی
تقریر بر موقع جلسه سالانه ۱۹۱۶ء)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
ذکرائی

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۸۱
ذکرائی
بسم الله الرحمن الرحیم
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
ذکر الهی
تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۱۶ء )
اشْهَدُ اَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَمَّا
بَعْدُ فَاعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّى ، وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى ، وَالَّذِي
اخْرَجَ الْمَرْعَى فَجَعَلَهُ غُثَاءَ احْوَى سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ إِنَّهُ
يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَى وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَى ، فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَى ، سَيَذَّكَّرُ
مَنْ يَخْشَى وَ يَتَجَنَّبُهَا الأشْقَى الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَى ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا
يحيى ۔ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَلَّى ، وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيُوةَ ة الدُّنْيَا
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَ ابْقَى إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الأولى ، صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى ۔
( سورۃ الاعلی)
در
آج میرا مضمون جیسا کہ میں نے ذکر الہی کے اس مضمون کی اہمیت کس قدر ہے کل بتایا تھا ایک ایسے امر کے
متعلق ہے جس کی نسبت میرا یقین ہے کہ وہ نہایت ہی ضروری ہے۔ اور یہ محض قیاس اور
استنباط پر ہی نہیں بلکہ اس کے متعلق قرآن کریم کی آیات کا بھی فیصلہ اور حکم ہے۔ شاید بعض

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۸۲
ذکر الهی
لوگ اس کو سن کر کہہ دیں کہ یہ تو معمولی بات ہے اور ہم پہلے سے ہی اس کو جانتے ہیں۔
لوگوں کے دلوں کا حال تو سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کوئی نہیں جانتا۔ مگر میں موجودہ حالات کے
لحاظ سے کہہ سکتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اس مضمون میں بہت سی باتیں ایسی بیان کی جائیں گی جن!
کو اکثر لوگ نہیں جانتے اور جن کو میں نے کسی کتاب میں بھی نہیں دیکھا۔
چونکہ مضمون ایسا عام ہے کہ اس کے ہیڈنگ کو سن کر اکثر لوگ کہہ دیں گے کہ یہ تو
معمولی اور پہلے کا جانا ہوا ہے۔ اس لئے میں اس کے سنانے سے قبل یہ بتا دینا ضروری سمجھتا
ہوں کہ یہ مضمون نہایت ضروری اور اہم ہے اس لئے اس کو غور سے سنئے۔ اگر اللہ تعالٰی نے
توفیق دی تو میں اس میں بہت سی باتیں ایسی بیان کروں گا کہ اگر آپ لوگ نوٹ کر کے ان پر
عمل کریں گے تو خدا تعالی ان کو تمہارے لئے بہت خیر اور خوبی کا موجب بنائے گا۔ مگر پیشتر اس
کے کہ میں اصل مضمون کو شروع کروں ایک اور بات سنا دینا چاہتا ہوں جو یہ ہے۔
بعض لوگ جو جلسہ میں شامل ہونے کے لئے آتے
جلسہ پر پر آکر فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ ادھر اُدھر پھر کر اپنا وقت گزار دیتے ہیں یہ بہت
بری بات ہے۔ اللہ تعالی نے ان کو روپیہ اس لئے نہیں دیا کہ ضائع کریں ۔ اگر انہوں نے
یہاں آکر بے کار ہی پھرنا تھا تو ان کو یہاں آنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔ جو لوگ یہاں آتے ہیں
وہ تکلیف اٹھا کر اور روپیہ خرچ کر کے اس لئے آتے ہیں کہ کچھ سنیں اور فائدہ اٹھائیں۔
لیکن مجھ تک یہ شکایت پہنچی ہے کہ لیکچراروں کے لیکچر دینے کے وقت کئی لوگ اٹھ کر اس لئے
چلے جاتے ہیں کہ یہ باتیں تو ہم نے پہلے ہی سنی ہوئی ہیں۔ ایسے لوگوں کو میں کہتا ہوں کہ اگر ان
کی یہ بات درست ہے کہ جو بات سنی ہوئی ہو اسے پھر نہیں سننا چاہئے تو پھر انہیں قرآن کریم
بھی بار بار نہیں پڑھنا چاہئے اور ایک دفعہ پڑھ کر چھوڑ دینا چاہئے۔ اسی طرح نماز اور روزہ کے
متعلق بھی کرنا چاہئے۔ لیکن یہ درست نہیں ہے۔ پس اگر کوئی ایسی بات سنائی جا رہی ہو جو پہلے
بھی سنی ہو۔ تو اسے بھی پورے شوق اور دلی توجہ کے ساتھ سننا چاہئے کیونکہ اس طرح بھی
بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اور وہ بات پورے طور سے قلب پر نقش ہو جاتی ہے۔ پھر اگر مجلس سے
ایک اٹھتا ہے تو دوسرا بھی اس کو دیکھ کر اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور تیسرا بھی۔ اسی طرح بہت سے
لوگ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں جو بہت بری بات ہے۔ ہاں اگر کسی کو اٹھنے کی سخت ضرورت
ہو۔ مثلاً پیشاب یا پاخانہ کرنا ہو تو وہ اٹھے اور باہر چلا جائے۔ مگر چہ اٹھے اور باہر چلا جائے۔ مگر چاہئے کہ اپنی حاجت کو پورا کر

+
انوار العلوم جلد ۳۰
۴۸۳
ذکرالی
کے بہت جلدی واپس چلا آئے تاکہ یہاں جس غرض اور مدعا کے لئے آیا ہے وہ اسے حاصل ہو
سکے۔ اور جس نفع اور فائدہ کے لئے جلسہ میں شامل ہوا ہے وہ حاصل کر سکے۔ رسول کریم
نے فرمایا ہے کہ جب کوئی شخص کسی نیک مجلس میں بیٹھتا ہے تو بغیر اس کے کہ وہاں کی
باتیں سنے اور ان پر عمل کرے یوں بھی اسے فائدہ ہو جاتا ہے۔ حدیث میں آتا ہے۔ ایک
مجلس میں کچھ آدمی بیٹھے تھے خدا تعالیٰ نے فرشتوں سے پوچھا کہ میرے فلاں بندے کیا کر رہے
تھے ۔ (رسول کریم ال فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے ان کے متعلق اس لئے سوال نہیں کیا
کہ وہ جانتا نہ تھا بلکہ خدا تعالیٰ اصل واقعہ کو خوب جانتا تھا، انہوں نے کہا ذکر الہی کر رہے تھے۔
خدا تعالیٰ نے فرمایا جو کچھ انہوں نے مانگا میں نے ان کو دیا۔ فرشتوں نے کہا ان میں ایک ایسا
آدمی بھی بیٹھا تھا جو ذکر الہی نہیں کرتا تھا یونہی بیٹھا تھا۔ خدا تعالٰی نے فرمایا ان کے پاس بیٹھنے والا
شقی نہیں ہو سکتا میں اس کو بھی انعام و اکرام دوں گا۔ (بخاری کتاب الدعوات باب فضل ذکر
اللہ ) مطلب یہ کہ نیکوں کی صحبت میں جو بیٹھتا ہے خواہ ایک وقت اسے ہدایت نصیب نہ ہو لیکن
دوسرے وقت میں ضرور حاصل ہو جاتی ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ باوجود خلوص دل سے ایسی
مجلس میں بیٹھنے کے وہ کافر ہی رہے۔ ہاں جو ایک آدھ دفعہ بیٹھ کر پھر نہیں آتا اور کافر ہی رہتا
ہے اس کے لئے یہ بات نہیں ہے۔ تو آپ لوگ بہت حد تک مجلس میں بیٹھے رہنے کی کوشش
کریں۔ اور اگر کسی کو کوئی سخت ضرورت ہو تو اس کو پورا کر کے جلدی واپس آجائے۔
دعا کے طریق بیان کرنے سے اللہ تعالیٰ نے اور زیادہ انکشاف کر دیا میں کھانے
پچھلے
دنوں دعا کے متعلق کچھ خطبات کے تھے۔ اور ان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس قسم کے
مضامین بیان ہوئے تھے کہ جن سے بہت سے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ میرے پاس کئی ایک
خطوط آتے ہیں۔ جن میں لکھا ہوا تھا کہ ان سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ ان کے متعلق مجھے ایک
شخص نے لاہور سے خط لکھا تھا اس کا نام نہیں پڑھا گیا تھا معلوم ہوتا ہے خدا تعالیٰ نے اس کے
متعلق ستاری سے کام لیا۔ اس نے لکھا کہ آ۔ آپ نے یہ کیا کہ یہ کیا کر دیا کہ آپ نے و پ نے وہ طریق بتا دیے جو
پوشیدہ در پوشیدہ چلے آتے تھے اور جن میں سے صوفیاء کوئی ایک آدھ برسوں خدمتیں لینے کے بعد
بتاتے تھے۔ آر آپ نے تو بھانڈا ہی پھوڑ دیا اس ۔ کے کے ساتھ ہی اس نے یہ بھی لکا یہ بھی لکھا کہ آپ بھی ایسا
کرنے پر مجبور تھے کیونکہ آپ کو اپنی جماعت سے بہت محبت ہے اسی لئے ان کو یہ طریق بتا

انوار العلوم جلد - ۳
۴۸۴
ذکرالی
دیئے ہیں۔ اس کے متعلق میں کہتا ہوں کہ میں نے صرف اس لئے وہ طریق نہیں بتائے تھے کہ
مجھے اپنی جماعت سے محبت ہے۔ اس میں شک نہیں کہ مجھے محبت ہے اور ایسی محبت ہے کہ اور
کسی کو اپنے متعلقین سے بھی کیا ہوگی۔ مگر میں نے وہ طریق اس لئے بھی جائے کہ میں جانتا
ہوں کہ وہ خدا جس نے مجھے وہ بتائے تھے ایسا خدا ہے کہ اس کا دیا ہوا مال جس قدر زیادہ خرچ
کیا جائے اسی قدر زیادہ بڑھتا اور بڑے بڑے انعامات کا باعث بنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے
جس قدر طریق بتائے تھے ان کو بتا کر اپنا گھر خالی نہیں کیا بلکہ اور زیادہ بھر لیا تھا۔ پھر مجھے یقین تھا
کہ ان کے بتانے سے مجھے کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ کیونکہ علم کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو خرچ
کرنے سے گھٹے۔ بلکہ ایسی چیز ہے کہ جو خرچ کرنے سے بڑھتی ہے لیکن اگر مجھے یہ بھی یقین
ہوتا تو جس طرح صحابہ کرام کہتے ہیں کہ اگر ہماری گردن پر تلوار رکھ دی جائے اور ہمیں
رسول کریم ال کی کوئی ایسی بات یاد ہو جو کسی کے سامنے بیان نہ کی جا چکی ہو ۔ تو پیشتر اس
کے کہ تلوار ہماری گردن کو کاٹے وہ بیان کر دیں گے۔ (بخاری کتاب العلم باب العلم قبل القول
والعمل ، اسی طرح میں بھی کہتا ہوں کہ اگر بیان کرتے کرتے تمام طریق ختم ہو جاتے تو بھی میں
ضرور سب کو بیان کر دیتا۔ چنانچہ اس وقت جس قدر ہو سکے میں نے بیان کئے۔ اور میرے دل
میں یونہی خیال گذرا کہ دعا کے متعلق جس قدر طریق تھے میں نے سارے کے سارے بیان کر
دیئے ہیں۔ لیکن جب میں نماز کے بعد گھر آیا اور دعا کرنے لگا تو خدا تعالیٰ نے اتنے طریق مجھے
سمجھائے جو پہلے کبھی میرے وہم و گمان میں بھی نہیں آئے تھے۔ اب بھی میں جس مضمون پر
بولنا چاہتا ہوں اس کے متعلق جہاں تک مجھ سے ہو سکا۔ نوٹ لکھ کر لایا تھا۔ لیکن راستہ میں ہی
آتے آتے خدا تعالیٰ نے اور بہت سی باتیں سوجھا دیں۔ تو میں نے دعا کے طریق بتائے تھے جو
بہت ضروری تھے۔
لیکن اب جو بیان کرنا اس مضمون پر عمل کرنے سے دعا خود بخود مقبول ہوگی لیکن اب جو کچھ پیا چاہتا ہوں وہ طریق دعا
سے بھی زیادہ ضروری ہے۔ اگر اس کو آپ لوگ اچھی طرح سمجھ لیں اور اس پر عمل کریں تو
آپ کی دعا خود بخود قبول ہو جائے گی۔
پچھلے سال اسی مضمون پر گذشتہ سال اس مضمون کو بیان نہ کر سکنے میں حکمت بیان کرنے کا میرا ارادہ تھا

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۸۵
ذکر الہی
لیکن ایک دوسرا مضمون جو شروع کیا کہ وہ بھی ضروری تھا تو یہ رہ گیا۔ اس میں خدا تعالٰی کی
حکمت ہی تھی اور وہ یہ کہ اب جو میں اس کے متعلق نوٹ لکھنے لگا۔ تو گذشتہ سال کے نوٹ ان
کے مقابلہ میں ایسے معلوم ہونے لگے۔ جیسے استاد کے مقابلہ میں شاگرد کے لکھے ہوتے ہیں۔
کیونکہ پہلے کی نسبت اب بہت زیادہ باتیں مجھے سمجھائی گئی ہیں۔ غرض آج میں اس مضمون پر
جو ذکر الہی کے متعلق ہے۔ آپ لوگوں کو کچھ سنانا چاہتا ہوں۔ اور ا اور اس موقعہ پر اس لئے بنانا
چاہتا ہوں کہ اکثر لوگ اخباریں تو پڑھتے نہیں۔ اس لئے کسی اور موقعہ پر بتائی ہوئی بات صرف
انہی لوگوں تک پہنچتی ہے جو اخبار پڑھتے ہیں اے دعاؤں کے متعلق جو طریق میں نے بتائے
تھے۔ چھپ کر شائع ہو چکے ہیں۔ لیکن آپ لوگوں میں سے بہت سے ایسے بھی ہوں گے۔
جنہیں آج معلوم ہوا ہو گا کہ دعا کے متعلق بھی میں نے کچھ بتایا تھا۔ تو ذکر الہی کے متعلق بیان
کرنے کے لئے یہ موقعہ میں نے اس لئے چنا ہے کہ اس موقعہ پر بیان کرنے سے کئی ہزار انسان
سن لے گا۔ اور ان کے ذریعہ بات آگے نکل جائے گی۔
۔
ذکر الہی کے مضمون کی تقسیم اس مضمون میں جو باتیں میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ اس میں جو ہوں وہ یہ ہیں
(1) ذکر الہی یا ذکر اللہ سے کیا مراد ہے؟ ذکر الہی
کی
ضرورت کیا ہے ؟ ذکر الہی کی قسمیں کتنی ہیں ؟ ذکر الہی میں کیا احتیاطیں برتنی ضروری ہیں؟ ذکر
الہی کے سمجھنے میں لوگوں نے کیا غلطیاں کھائی ہیں؟ جو لوگ کہتے ہیں کہ نماز پڑھتے وقت ہماری
توجہ قائم نہیں رہتی اور شیطان وسوسے ڈال دیتا ہے ان کے لئے شیطان کو بھگانے اور توجہ کو
قائم رکھنے کے کیا طریق اور کیا ذرائع ہیں ؟
یہ وہ حصے ہیں اس مضمون کے جن پر آج میں اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو کچھ بیان کروں
گا۔ ان سرخیوں کو سن کر آپ لوگوں نے سمجھ لیا ہو گا کہ یہ اس قسم کا مضمون نہیں ہے۔ جو جو کسی
خاص قسم کے لوگوں سے تعلق رکھتا ہے۔ بلکہ ہر ایک انسان خواہ وہ ادنی ہوں یا اعلیٰ امیر ہو یا
غریب، چھوٹا ہو یا بڑا ہر ایک سے تعلق رکھتا ہے۔ پس آپ لوگ اگر مجھ سے کوئی ایسی بات
سنیں۔ جو معمولی معلوم ہو تو اسے ترک نہ کریں۔ کیونکہ جب آپ اسے تجربہ میں لائیں گے تو
آپ پر ثابت ہو جائے گا کہ وہ معمولی نہ تھی۔ بلکہ نہایت عظیم الشان نتائج پیدا کرنے والی تھی۔
ذکر کے معنی ہیں یاد کرنے کے۔ ذکر اللہ کے یہ معنی ہوئے کہ ذکر الہی کس کو کہتے ہیں خدا علی کو یاد کرنا۔ پس اللہ تعالیٰ کے یاد کرنے کے طریق کو دیگر

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۸۶
ذکر الهی
ذکر اللہ کہتے ہیں۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی صفات کو سامنے رکھنا اور ان کو زبان سے بار بار یاد کرنا اور ان کا
دل سے اقرار کرنا اور اس کی طاقتوں اور قدرتوں کا معائنہ کرنا ذکر اللہ ہے۔
مضمون کتنا اہم اور ضروری ہے۔ اس کے متعلق مختصر الفاظ میں یہ مضمون کی اہمیت کہوں کہوں گا کہ بڑا ہی اہم ہے۔ شاید کوئی خیال کرے کہ چونکہ اس پر میں
نے لیکچر دینا شروع کیا ہے اس لئے اس کو بڑا اہم کہتا ہوں۔ لیکن میں اس لئے نہیں کہتا۔ بلکہ
اس لئے کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اسے بڑا کیا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ - (العنکبوت : (۳۶) کہ اللہ کا ذکر تمام امور سے بڑا اور تمام عبادتوں سے
بڑھ کر ہے۔ پس جب خدا تعالیٰ نے فرما دیا ہے کہ ذکر اللہ سب سے بڑا ہے۔ تو یہ میرا قول نہیں
بلکہ خدا تعالیٰ کا ہے کہ یہ مضمون سب سے بڑا اور اہم ہے۔
اب سوال ہوتا ہے کہ اگر یہ مضمون سب سے بڑا اور اہم ہے تو اس کی طرف سب سے
زیادہ توجہ کرنے کا حکم بھی چاہئے۔ اس کے لئے جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں۔ تو معلوم
ہوتا ہے کہ بڑی کثرت سے اس طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ لوگ اللہ کے ذکر کی طرف توجہ
کریں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا - ( الدهر : ٢٦)
اے میرے بندے!۔ ! اپنے رب کو صبح اور شام یاد کا شام یاد کیا کر۔ پھر رسول کریم ال فرماتے ہیں کہ
جس مجلس میں خدا تعالیٰ کا ذکر ہو رہا ہو۔ اس کو چاروں طرف سے ملائکہ گھیر لیتے اور خدا کی
رحمت نازل کرتے ہیں۔ میں نے یہ مضمون اس لئے بھی سالانہ جلسہ پر بیان کرنے کے لئے رکھا
کہ جب کئی ہزار لوگ دور دراز سے جمع ہوں گے تو ان سب کے سامنے بیان کروں گا تاکہ
سب پر فرشتے رحمت اور برکت نازل کریں۔ پھر وہ لوگ جب اپنے گھروں کو جائیں گے تو یہ
باتیں اپنے ساتھ لے جائیں گے۔ اور جو لوگ یہاں نہیں آئے ان کو سنا دیں گے۔ اور اس
طرح ساری جماعت میں برکت پھیل جائے گی۔ پس میں نے اس غرض کے لئے بھی آج کا دن
اس مضمون کے بیان کرنے کے لئے چنا۔ میں نے ابھی بتایا ہے کہ رسول کریم ال فرماتے
ہیں کہ جس مجلس میں خدا تعالیٰ کا ذکر ہو رہا ہو اس کے ارد گرد فرشتے اکٹھے ہو جاتے ہیں اور اللہ کی
رحمت اور برکت لاکر بیٹھنے والوں پر ڈالتے ہیں۔ پس جب ذکر الہی ایک ایسی اعلیٰ چیز ہے کہ اس
کے سننے کے لئے فرشتے بھی اکٹھے ہو جاتے ہیں اور سننے والوں پر رحمت نازل کرتے ہیں۔ تو
سمجھ لینا چاہئے کہ یہ کیسی اہم چیز ہے۔ اور پھر جو فرشتوں کا استاد ہو گا اس کی وہ کسی قدر قدر

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۸۷
ذکر ای
کریں گے ۔ کیونکہ جو ذکر کرے گا اس کے پاس فرشتے جمع ہوں گے اور جتنا زیادہ کرے گا اتنے
ہی زیادہ فرشتے آئیں گے اور اسے نیک کاموں کی تحریکیں کریں گے۔ فرشتوں کا آنا کوئی خیالی
بات نہیں بلکہ یقینی ہے۔ میں نے خود فرشتوں کو دیکھا ہے اور ایک دفعہ تو بہت بے تکلفی سے
باتیں بھی کی ہیں۔ تو ذکر کرنے والے کے پاس ملائکہ آتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ان کی دوستی
اور تعلق ہو جاتا ہے۔ ۲۔ پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ
وَلَا أَوْلادَكُمْ عَنْ ذِكْرِ الله - (المنافقون : يَايُّهَا ١٠) (١٠) الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا
كَثِيرًا وَ سَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا - (الاحزاب : (۴۲) اے مومنو! تم کو مال اور اولاد
اللہ کے ذکر سے نہ روک دے۔ تم اللہ کا ذکر کرنے میں کسی رکاوٹ کی پرواہ نہ کرو اور کوئی کام
تمہارا ایسا نہ ہو جس کو کرتے ہوئے اللہ کے ذکر کو چھوڑ دو۔ اللہ کا ذکر کثرت سے کرو اور صبح
اور شام اس کی تسبیح بیان کرو۔ اسی طرح رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں اور ابو موسی اشعری
کی روایت ہے مَثَلُ الَّذِي يَذْكُرُ رَبَّهُ وَالَّذِي لَا يَذْكُرُهُ مَثَلُ الْحَقِّ وَالْمَيِّتِ لَا يَقْعُدُ
قَوْمٌ يَذْكُرُونَ اللَّهَ إِلَّا حَقَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ (بخارى كتاب الدعوات باب فضل ذكر الله) كم
اس شخص کی مثال جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے اور جو نہیں کرتا ایسی ہی ہے جیسے زندہ اور مردہ کی ۔
یعنی وہ جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے وہ زندہ ہوتا ہے اور جو نہیں کرتا وہ مردہ ۔
اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ ذکر اللہ کس قدر اہم اور ضروری ہے۔ پھر ترندی میں
روایت ہے ابی در داء " کہتے ہیں کہ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أُنَبِّئُكُمْ
بِخَيْرِ اعْمَالِكُمْ وَأَزْكَاهَا عِنْدَ مَلِيكِكُمْ وَارْفَعَهَا فِي دَرَجَاتِكُمْ وَ خَيْرٍ لَكُمْ مِنْ إِنْفَاقِ
الذَّهَبِ وَالْوَرَقِ وَ خَيْرٍ لَكُمْ مِنْ أَن تَلْقَوْا عَدُقَكُمْ فَتَضْرِبُوا اعْنَاقَهُمْ وَ يَضْرِبُوا
أَعْنَا قَكُمْ قَالُوا بَلَى قَالَ ذِكْرُ اللهِ - ترندی ابواب الدعوات باب ماجاء في فضل الذكر) رسول
کریم ﷺ نے صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ کیا میں تمہیں ایک ایسی بات نہ
بتاؤں جو سب سے بہتر اور سب سے پسندیدہ ہو اور سونے چاندی کے خرچ کرنے سے بھی بہتر
ہو اور اس سے بہتر ہو کہ کوئی جہاد کے لئے جائے اور دشمنوں کو قتل کرے اور خود بھی شہید ہو
جائے ۔ صحابہ نے کہا فرمائیے آپ نے کہا وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے۔ ایک دوسری حدیث میں آیا
ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ذکر اللی کا درجہ بہت بلند ہے۔ صحابہ نے کہا یا رسول
اللہ کیا جہاد سے بھی اس کا درجہ بلند ہے۔ آپؐ نے فرمایا ۔ ہاں اس سے بھی بڑھ کر ہے۔ وجہ

انوار العلوم جلد ۳۰
یہ کہ ذکر الہی جہاد کی ترغیب دیتا ہے۔
۳۸۸
ذکرائی
یہ ہے ذکر الہی کی اہمیت اور ضرورت۔ لیکن ذکر ذکر الہی کی طرف توجہ کی کمی کی وجہ الٹی کے بعض حصے ایسے ہیں کہ جن کی طرف
ہو
6
ہماری جماعت کی توجہ نہیں اور اگر ہے تو بہت کم ہے۔ میری فطرت میں خدا تعالٰی نے بچپن سے
ہی سوچنے اور غور کرنے کا مادہ رکھا ہے۔ میں اس وقت سے کہ میں نے ہوش سنبھالا ہے اس
بات کو سوچتا رہا ہوں اور اب بھی اس کی فکر ہے کہ ہماری جماعت میں ذکر اللہ کی جو کمی ہے
اسے دور کیا جائے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے دعا پر بہت بڑا زور دیا ہے۔ اور
خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری جماعت دعا سے بہت کام لیتی ہے۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود
نے ذکر الہی پر بھی بہت زور دیا ہے۔ لیکن اس کی طرف جیسی کہ توجہ کرنی چاہئے اس وقت تک
ایسی نہیں کی گئی۔ ایک بہت بڑی وجہ تو یہ ہے کہ انگریزی تعلیم نے کچھ خیالات بدل دیتے ہیں
اور یوروپین تعلیم کے اثر سے لوگ خیال کرتے ہیں کہ یونہی خدا کا نام لینے سے کیا فائدہ حاصل
سکتا ہے۔ اگر کوئی الگ بیٹھ کر کہتا رہے کہ لا الہ الا اللہ یا خدا قدوس ہے ، علیم ہے ، خبیر ہے“
قادر ہے خالق ہے تو اس ہے، تو اس سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ کچھ نہیں اس لئے اس طرح کرنے کی
ضرورت نہیں ہے۔ ہماری جماعت کے لوگ بھی چونکہ انگریزی تعلیم سے شغل رکھتے ہیں اس
لئے وہ بھی اس اثر کے نیچے آگئے ہیں۔ دوسرے ہماری جماعت میں وہ لوگ ہیں جو زمیندار
طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ لوگ پہلے ہی نہ جانتے تھے کہ ذکر الہی کیا چیز ہے اور اس کا کیا فائدہ
ہے اس لئے جب تک ان سب کو اچھی طرح نہ بتلایا جائے اور عمدہ طریق سے نہ سمجھا دیا جائے
اس وقت تک اس طرف توجہ نہیں کر سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں ذکر اللہ کم ہے۔ نماز بھی
ذکر اللہ ہی ہے۔ جس کی ہماری جماعت میں خدا کے فضل سے پوری پوری پابندی کی جاتی ہے۔
مگر اس کے سوا اور بھی ذکر اللہ ہیں جن کا ہونا ضروری اور لازمی ہے۔ ان کے متعلق گو میں یہ
تو نہیں کہہ سکتا کہ وہ ہماری جماعت میں ہیں ہی نہیں لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ کم ہیں۔ اور بعض
لوگ ان پر عمل نہیں کرتے اور یہ بھی بہت بڑا نقص ہے۔ دیکھو اگر کسی کی شکل خوبصورت ہو
مگر اس کی آنکھ یا کان یا ناک خراب ہو تو کیا اسے خوبصورت کہا جائے گا۔ ہرگز نہیں۔ بلکہ
اسے سب لوگ بدصورت ہی کہیں گے ۔ اسی طرح اگر ہماری جماعت کے بعض لوگ ذکر اللہ
کے بعض طریق کو عمل میں نہیں لاتے تو ان کی ایسی ہی مثال ہے جیسا کہ ایک شخص نے بڑا قیمتی

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۸۹
ذکرائی
لباس، کوٹ ، قمیص ، صدری اور پاجامہ پہنا ہو مگر پاؤں میں جو تا نہ رکھتا ہو یا سر پر پگڑی نہ ہو۔ گو
اس کا تمام لباس اچھا ہو گا مگر ایک پگڑی یا جوتے کے نہ ہونے سے اس میں نقص ہوگا۔ اور اعلیٰ
درجہ کے لوگ پسند نہیں کرتے کہ ان کی کسی بات میں نقص ہو۔ پس جب تمام طریقوں سے
ذکر اللہ نہ کرنا ایک نقص ہے اور پھر جب ہم یہ بھی ثابت کر دیں گے کہ نماز کے علاوہ بعض
دوسرے طریقوں سے ذکر اللہ کرنے کا بھی خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے چاہے ان کی حکمت کسی کی
سمجھ میں آئے یا نہ آئے اور رسول کریم ال نے بھی ارشاد فرمایا ہے تو ضروری ہے کہ
روحانیت کا کمال حاصل کرنے کے لئے ان طریقوں پر بھی عمل کیا جاوے۔ ہماری جماعت میں
نوافل کے ادا کرنے کی طرف پوری توجہ نہ ہونے کی یہ بھی وجہ ہے کہ ان لوگوں نے ذکر اللہ
کے اس طریق ذکر کے فوائد کو سمجھا نہیں۔ وہ فرائض کو ادا کر کے سمجھ لیتے ہیں کہ ہم نے کام
پورا کر لیا ۔ حالانکہ رسول کریم اللہ فرماتے ہیں اور خود نہیں فرماتے بلکہ یہ کہتے ہیں کہ اللہ
تعالٰی نے مجھے فرمایا ہے کہ لَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَى بِالنَّوَافِلِ فَكُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي
يَسْمَعُ بِهِ وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا وَ رِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا ۔ (بخاری
كتاب الرقاق باب التواضع) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نوافل سے میرا بندہ مجھ سے اس قدر قریب
ہو جاتا ہے کہ میں اس کے کان ہو جاتا ہوں جس سے کہ وہ سنتا ہے۔ اور میں اس کی آنکھیں ہو
جاتا ہوں جس سے کہ وہ دیکھتا ہے۔ اور میں اس کے ہاتھ ہو جاتا ہوں جس سے کہ وہ پکڑتا ہے
اور میں اس کے پاؤں ہو جاتا ہوں جس سے کہ وہ چلتا ہے۔
اس سے آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے نوافل کا کتنا بڑا درجہ رکھا ہے اور
نوافل پڑھنے والے کے لئے کتنا بڑا مقام قرار دیا ہے ۔ گویا ان کے ذریعہ خدا تعالیٰ انسان کو اس
حد تک پہنچا دیتا ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی صفات اپنے اندر لے لیتا ہے۔ پس نوافل کوئی معمولی
چیز نہیں ہیں۔ مگر افسوس کہ بہت لوگ ان کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ اصل بات یہ ہے کہ
انسان میں بہت کمزوری اور سستی ہے اس لئے وہ کم سے کم ریاضت کو عمل میں لانا چاہتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ جو اپنے بندوں کی کمزوریوں سے واقف اور ان پر بہت بڑا رحم کرنے
والا ہے اس نے کچھ تو فرائض مقرر کر دیئے ہیں اور کچھ نوافل - فرائض تو اس لئے کہ اگر کوئی
شخص ان کو پورا کر لے گا تو اس پر کوئی الزام نہیں آئے گا۔ چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ رسول
کریم ا کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے آکر اسلام کے متعلق پوچھا آپ نے فرمایا۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۲۹۰
ذکرالی
に
الاان
خَمْسُ صَلَوَاتٍ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ فَقَالَ هَلْ عَلَى غَيْرُهَا قَالَ لَا إِلَّا أَنْ تَطَوَّعَ قَالَ رَسُولُ
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصِيَامُ رَمَضَانَ قَالَ هَلْ عَلَى غَيْرُهُ قَالَ لَا إِلَّا أَنْ تَطَوَّعَ
قَالَ وَذَكَرَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّكُوةَ قَالَ هَلْ عَلَى غَيْرُهَا قَالَ لَا
انْ تَطَوَّعَ قَالَ فَادْبَرَ الرَّجُلُ وَهُوَ يَقُولُ وَاللهِ لَا يَزِيدُ عَلَى هَذَا وَلَا انْقُصُ قَالَ
رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ َافْلَحَ إِنْ صَدَقَ - (بخاری کتاب الايمان باب الزكوة من
الاسلام رسول کریم ال نے اس کو فرمایا کہ دن رات میں پانچ نمازیں ہیں۔ اس نے کہا کیا
ان کے سوا اور بھی ہیں۔ رسول کریم نے فرمایا نہیں۔ لیکن اگر تو نفل کے طور پر پڑھے۔ پھر
رسول کریم نے فرمایا ۔ ماہ رمضان کے روزے ۔ اس نے کہا۔ کیا ان کے سوا اور بھی ہیں۔
آپ نے فرمایا نہیں ۔ مگر جو تو نقل کے طور پر رکھے۔ پھر آپ نے فرمایا۔ اسلام میں زکوۃ بھی
فرض ہے۔ اس نے کہا کیا اسکے سوا اور بھی ہے آپ نے فرمایا نہیں۔ مگر جو تو نفل کے طور پر
دے۔ یہ سن کر وہ شخص یہ کہتا ہوا چلا گیا۔ کہ خدا کی قسم میں نہ ان میں زیادتی کروں گا نہ
کمی۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا یہ شخص کامیاب ہو گیا اگر اس نے سچ کہا ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو انسان فرائض کو پوری طرح ادا کرلے وہ کامیاب ہو جاتا
ہے۔ مگر محتاط اور دور اندیش انسان صرف فرائض کی ادائیگی پر ہی نہیں رہتا بلکہ وہ نوافل میں
بھی قدم رکھتا ہے تاکہ اگر فرائض کے ادا کرنے میں کوئی کمی رہ گئی ہو تو وہ اس طرح پوری ہو
جائے ۔ مثلاً دن رات میں پانچ نمازیں ادا کرنا فرض ہے۔ ایک ایسا شخص جو یہ نمازیں تو ادا کرتا
ہے مگر نوافل نہیں پڑھتا ، ممکن ہے کہ اس کی ایک نماز ایسی ادا ہوئی ہو جو اس کی کسی غلطی
کی وجہ سے ردی ہو گئی ہو اور قیامت کے دن اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ چنانچہ حدیث
میں آتا ہے کہ رسول کریم ا ایک دفعہ مسجد میں تشریف رکھتے تھے کہ ایک شخص نے آکر
نماز پڑھی۔ آپ نے اسے فرمایا پھر پڑھ اس نے پھر پڑھی۔ آپ نے فرمایا پھر پڑھ۔ اس نے پھر
پڑھی تیسری دفعہ آپ نے فرمایا پھر پڑھ اس نے پھر پڑھی۔ جب آپ نے چوتھی دفعہ اسے
پڑھنے کے لئے کہا۔ تو اس نے کہا یا رسول اللہ خدا کی قسم اس سے زیادہ مجھے نماز نہیں آتی آپ
بتائیں کس طرح پڑھوں ۔ آپ نے فرمایا تم نے جلدی نماز پڑھی ہے اس لئے قبول نہیں ہوتی
آہستہ پڑھو۔ (بخاری کتاب صفة الصلوة باب وجوب القراءة للامام والمأموم)
تو بعض اوقات ایسے نقص ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے نماز قبول نہیں ہوتی۔ لیکن رہ

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۹۱
ذکر الهی
شخص جو فرض نماز کے ساتھ نوافل بھی ادا کرتا ہے اس کی اگر کوئی نماز قبول نہ ہو تو نوافل اس
کو کام دے سکیں گے اور اس کمی کو پورا کر دیں گے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ کوئی شخص
ایسا امتحان دینے کے لئے جائے جس میں پاس ہونے کے لئے صرف پچاس نمبر حاصل کرنے کی
شرط ہو اور وہ جا کر اتنے سوال حل کر آئے۔ جن کے پچاس ہی نمبر ہوں اور یقین کرلے کہ میں
پاس ہو جاؤں گا۔ یہ اس کی غلطی ہوگی کیونکہ ممکن ہے کہ اس کا کوئی سوال غلط نکل آئے اور
اسے پورے پچاس نمبر حاصل نہ ہو سکیں اور وہ فیل ہو جائے۔ اس لئے جو ہو شیار اور سمجھدار
طالب علم ہوتے ہیں وہ ایسا نہیں کرتے۔ بلکہ انہیں جو سوال آتے ہوں وہ بھی اور جو نہ آتے
ہوں وہ بھی سارے کے سارے حل کر آتے ہیں کہ شاید سب کے نمبر مل ملا کر پاس ہو سکیں۔
پھر اگر کوئی سفر میں چلے اور اندازہ کرلے کہ مجھے اس قدر خرچ درکار ہو گا اور اس قدر اپنے
ساتھ لے لے تو بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ اس کا اندازہ غلط نکلتا ہے اور اسے سخت
تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔ اس لئے ہو شیار اور عقلمند لوگ اندازہ سے کچھ زیادہ لے کر چلتے ہیں تا
کہ اتفاقی اخراجات کے وقت تکلیف نہ ہو ۔ تو نوافل اتفاقی اخراجات کی طرح ہوتے ہیں اور
نهایت ضروری ہیں اس لئے ان کو ادا کرنے کی طرف خاص توجہ کرنی چاہئے۔
دوسری وجہ ہماری جماعت کے لوگوں کی ذکر الہی کی طرف پوری توجہ نہ کرنے کی یہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود نے ان نام کے صوفیاء کے رد میں جو اس زمانہ میں پیدا ہو گئے اور جنہوں نے
مختلف قسم کی بدعات پھیلا رکھی ہیں بہت کچھ لکھا ہے۔ اور ان کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ
تمہارے طوطے کی طرح وظائف پڑھنے کا کچھ نتیجہ نہیں نکل سکتا۔ تم مصلوں پر بیٹھے کیا کر رہے
ہو جبکہ اسلام پر چاروں طرف سے حملے ہو رہے ہیں تم کیوں اٹھ کر جواب نہیں دیتے۔ اس
طریق سے حضرت مسیح موعود نے ان لوگوں کی مذمت کی ہے اور واقعہ میں یہ لوگ ندمت کے
ہی قابل تھے۔ لیکن بعض لوگوں نے اس سے یہ غلطی کھائی ہے کہ انہوں نے سمجھ لیا ہے کہ
شاید بیٹھ کر خدا تعالیٰ کا ذکر کرنا ہی لغو ہے۔ حالانکہ اس طرح ذکر کرنا لغو نہیں ہے بلکہ اس کی تو
غرض یہ ہے کہ خدا کی تقدیس اور تحمید ہو مگر وہ لوگ چونکہ صرف گھروں میں بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا
ذکر کرتے تھے اور باہر نکل کر جہاں کہ خدا تعالی کی مذمت ہو رہی تھی کچھ نہیں کرتے تھے اس
لئے ان کو حضرت مسیح موعود نے ڈانٹا ہے اور فرمایا ہے کہ اگر تم لوگ واقعہ میں خدا تعالیٰ سے
محبت رکھتے ہو اس کی تقدیس اور تحمید بیان کرتے ہو تو جس طرح گھروں میں بیٹھ کر اس کی پاکی

آج 10 میں سے 10 باقی