ذکرِ الہٰی

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2

انوار العلوم جلد - ۳
۴۹۲
ذکرالی
بیان کرتے اور اس کی حمد کرتے ہو اسی طرح گھروں سے باہر نکل کر بھی کرو۔ چونکہ انہوں نے
ستی اور کاہلی کی وجہ سے باہر نکل کر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا چھوڑ دیا تھا اس لئے اور وجہ
ان کو ڈانٹا گیا ہے کہ یہ تو منافقت ہے۔ کیونکہ اگر تمہارے دلوں میں خدا تعالیٰ کی سچی محبت اور
عشق ہو تا تو کیا وجہ ہے کہ جب مخالفین خدا تعالی پر حملہ کرتے ہیں اس وقت تم باہر نکل کر ان کا
دفعیہ نہیں کرتے۔ اور کیا وجہ ہے کہ جس طرح تم لوگ گوشوں اور کونوں میں خدا تعالیٰ کو پاک
بیان کرتے ہو اسی طرح پبلک سٹیجوں پر نہیں کرتے۔
موجودہ صوفیاء کا ذکر الہی کے مطابق ذکر اللہ کو ان صوفیاء اور گدی نشینوں نے ایسے
کا پھر ان کو ڈانٹنے کایہ بھی باعث ہوا کہ ہر کہ گیر دلتے علت شود
رنگ میں استعمال کیا کہ بگاڑ کر کچھ کا کچھ بنا دیا ۔ اور اسلام نے جس رنگ میں پیش کیا تھا اس کا
نام و نشان بھی باقی نہ رہنے دیا۔ چنانچہ اب ذکر اللہ کیا ہے یہ کہ دل سے آواز نکال کر سر تک
لے جائی جائے اور اس زور سے چیچا جائے کہ سارے محلہ پر آرام حرام کر دیا جائے اور ارد گرد
کے سب لوگوں کی عبادت خراب کر دی جائے۔ اس کو وہ قلب پر ضرب لگانا کہتے ہیں۔ گویا ان
کے نزدیک دل ایک ایسی چیز ہے کہ جس میں لا الہ الا اللہ کو زور سے گھیڑا جاتا ہے۔ اسی طرح
بعض نے یہ طریق نکال رکھا ہے کہ شعر سنتے اور قوالیاں کراتے اور کنچینیاں نچاتے ہیں اور
کہتے ہیں کہ یہ ذکر الہی کی مجلس گرم ہو رہی ہے۔ پھر دل بہلاتے ہیں کہ اس میں سے اللہ اللہ
کی آواز آئے۔ غرض عجیب عجیب باتیں ایجاد کرلی گئی ہیں۔ کہیں دل بہلائے جاتے ہیں کہیں
قلب پر چوٹ لگائی جاتی ہے کہیں روح سے آواز نکالنے کی کوشش کی جاتی ہے اور یہ سب نام
انہوں نے اپنے آپ ہی رکھ لئے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کہ ہم قلب سے ذکر بلند کرتے ہیں اور وہ
عرش پر سجدہ کر کے واپس آتا ہے۔ کبھی کہتے ہیں کہ ہم جسم کے ہر عضو سے اللہ اللہ کی آواز
نکالتے ہیں۔ یہ اور اسی قسم کی اور بہت سی بدعات انہوں نے ایجاد کرلی ہیں۔ بعض ایسے بھی
ہیں جو قرآن کریم کی کوئی آیت پڑھتے اور ناچتے ہیں۔ بعض یوں ذکر کرتے ہیں کہ ایک شخص
کچھ اشعار وغیرہ پڑھتا ہے اور دوسرے ناچتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وجد آگیا اور غشی طاری
ہو گئی۔ پھر مجلس میں بیٹھے بیٹھے یک لخت بہت اونچی آواز سے اللہ اللہ کہہ کر کود پڑتے ہیں۔ تو
اس قسم کے عجیب عجیب ذکر نکالے گئے ہیں۔ حالانکہ ان کو مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں
ہے لیکن اس سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ذکر الہی کوئی بری چیز ہے ہاں یہ کہنا چاہئے کہ یہ بدعتیں

انوار العلوم جلد ۳۰
جوان
"
لدمام
ذکرالی
لوگوں نے پیدا کرلی ہیں یہ بری ہیں۔ مگر ان لوگوں کو کچھ پرواہ نہیں ہے حالانکہ رسول
کریم فرماتے ہیں كُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةً وَكُلُّ ضَلَالَةٍ فِي النَّارِ (نائى كتاب صلاة العيدين
كيف الخطبة المعيدين) ہر ایک نئی بات جو دین میں پیدا کی جائے وہ گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم
میں لے جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کے بنائے ہوئے ذکر خدا تعالیٰ کے قریب لے
جانے والے نہیں بلکہ بہت دور کر دینے والے ہیں۔ چنانچہ جب سے اس قسم کے ذکر نکلے ہیں
اسی وقت سے مسلمان خدا تعالیٰ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ چونکہ یہ سب باتیں بدعت ہیں
اور جب خدا تعالیٰ اور آنحضرت اللہ کی بتائی ہوئی باتوں کے خلاف کیا جائے گا تو ضرور ہے
کہ اس سے روحانیت کمزور ہو اس لئے مسلمانوں میں سے روحانیت مٹ رہی ہے۔ دوسرے
یہ کہ ان بدعتوں میں ایک خاص بات ہے جس کی وجہ سے بظاہر لذت اور سرور محسوس ہوتا
ہے۔ مگر چونکہ وہ ساری لذت اور سرور بناوٹی ہوتا ہے اس لئے حقیقی لذت سے غافل ہو کر
بناوٹی کے پیچھے لگ جاتا ہے تو ہلاک ہو جاتا ہے۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے کہ ایک شخص کے
پیٹ میں درد ہو۔ لیکن وہ بجائے اس کے کہ اس کا علاج کرے افیم کھا کر سو رہے۔ اس کا
عارضی نتیجہ تو یہ ہو گا کہ بے ہوش ہو جانے کی وجہ سے اسے آرام محسوس ہو گا مگر دراصل وہ
ہلاک ہو رہا ہو گا اور ایک وقت آئے گا جبکہ وہی درد اس کو ہلاک کر دے گا۔
اصل بات یہ ہے کہ آج کل جس کا نام لوگوں نے ذکر رکھا ہوا ہے وہ ایک علم ہے جسے علم
الترب کہتے ہیں اور انگریزی میں مسمریزم اور ایک دوسرا علم ہے جس کا نام ہیپناٹزم ہے جو
فرانس کے ایک ڈاکٹر نے ایجاد کیا ہے۔ اس کا روحانیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ خیال سے
تعلق رکھتا ہے اور خدا تعالیٰ نے خیال میں ایک ایسی طاقت رکھی ہے کہ جب خاص طور پر اسے
ایک طرف متوجہ کیا جاتا ہے تو اس میں ایک خاص اثر پیدا ہو جاتا ہے۔ اور اس کے ذریعہ قلب
میں لذت اور سرور بھی پیدا کیا جا سکتا ہے۔ لیکن وہ لذت ایسی ہی ہوتی ہے جیسی کہ افیم
کو کین، یا بھنگ پی کر حاصل ہوتی ہے حالانکہ دراصل وہ لذت نہیں ہوتی بلکہ صحت کو خراب
کر دینے والی بیہوشی ہوتی ہے۔ اسی طرح جب اجتماع خیال سے اعصاب پر اثر ڈالا جاتا ہے تو
ایک قسم کی غنودگی طاری ہو جاتی ہے جس سے لذت محسوس ہوتی ہے۔ اور یہ لوگ سمجھتے ہیں
کہ اللہ اللہ کہنے کی لذت ہے حالانکہ اس وقت اگر وہ رام رام بھی کہیں تو بھی ویسی ہی لذت
محسوس ہو۔ لکھا ہے کہ ایک بزرگ کشتی میں بیٹھے کہیں جا رہے تھے انہوں نے ذکر کرنا شروع

انوار العلوم جلد - ۳
۴۹۴
ذکر الهی
کیا اور اس زور سے کیا کہ دوسرے لوگ جو ہندو تھے وہ بھی اللہ اللہ کرنے لگ گئے۔ لیکن
وہیں ایک ہندو سادھو بیٹھا تھا۔ اس کی زبان پر اللہ اللہ جاری نہ ہوا ۔ وہ اس پر اپنی خاص توجہ
ڈالنے لگے۔ مگر ڈال ہی رہے تھے کہ ان کے منہ سے بے اختیار رام رام نکلنا شروع ہو گیا۔
کیونکہ اس سادھو نے ان پر رام رام جاری کرنے کی توجہ کرنی شروع کر دی۔ یہ دیکھ کر وہ سخت
حیران ہوئے اور اسی دن سے اس طرح ذکر کرنے سے توبہ کی کیونکہ انہیں معلوم ہو گیا کہ یہ
ایک علم ہے نہ کہ ذکر کا اثر ۔ کیونکہ اگر اللہ کہنے کا ہی یہ اثر ہو تا کہ دوسروں کی زبان سے بھی
بے اختیار جاری ہو جاتا تو پھر رام رام کیوں جاری ہوتا۔ تو ان لوگوں کی حالت ایسی ہی ہوتی ہے
کہ کوئی شخص جنگل میں جا رہا ہو اور سخت بھوکا ہو کہ اسے ایک تھیلی مل جائے جس میں دانے
سمجھ کر خوش ہو رہا ہو لیکن دراصل اس میں ٹھیکریاں پڑی ہوں۔ یہی حالت اس انسان کی ہوتی
ہے جو اس قسم کے طریقوں پر چلتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر کر رہا رہا ہوں۔
حالانکہ اصل میں ایک نشہ ہوتا ہوتا ہے۔ ہے۔ جس میں وہ مخمور ہو جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بار باوجود جو دا اس
کے کہ وہ سمجھتا ہے کہ میں خاص مقام پر پہنچ گیا ہوں لیکن اس کا قلب ویسے کا ویسا ہی گندہ اور
ناپاک ہوتا ہے جیسا کہ پہلے تھا۔ تو یہ افیم وغیرہ کی طرح ایک نشہ ہوتا ہے ہماری جماعت کے
ایک مخلص شخص ہمیشہ مجھے کہا کرتے تھے کہ اس طرح کرنے سے بڑا مزا آتا ہے میں ان کو بھی
کہتا کہ جس طرح افیم اور کوکین سے مزا آتا ہے۔ اسی طرح اس سے بھی آتا ہے۔ اس کا
ثبوت یہ ہے کہ ایسے ذکروں سے روحانی صفائی نہیں ہوتی بلکہ وہ جو کہتے ہیں کہ ہمارا ذکر عرش
تک پہنچتا ہے ان میں بھی روحانی صفائی نہیں ہوتی۔ اس پر انہوں نے سنایا کہ یہ بات بالکل
درست ہے۔ ایک شخص تھا جو کہتا تھا کہ میں نے سب درجے طے کر لئے ہیں مگر باوجود اس کے
لوگوں سے غلہ اور دانے مانگتا پھرتا تھا۔ میں اس کی نسبت خیال کرتا تھا کہ جب یہ اس مقام پر
پہنچا ہوا ہے تو پھر کیوں لوگوں کے سامنے دست سوال دراز کرتا پھرتا ہے۔
کا
حضرت مسیح موعود" ایک شخص کی نسبت فرماتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو خاص لالچی پیر کا قصہ درجہ تک پہنچا ہوا سمجھا تھا۔ مگر اک دفعہ ایک مرید کے ہاں کیا اور جاکر کہا۔
لاؤ میرا ٹیکس (یعنی نذرانہ)۔ قحط کا موسم تھا۔ مرید نے کہا کچھ ہے نہیں۔ معاف کیجئے۔ پیر
صاحب بہت دیر تک لڑتے جھگڑتے رہے اور آخر کوئی چیز بکوائی اور روپیہ لے کر جان
چھوڑی۔ تو اس قسم کی کمزوریاں اور گند ان لوگوں میں دیکھے جاتے ہیں جو بڑے بڑے دعوے

انوار العلوم جام ۳۰
کرتے ہیں۔
۴۹۵
ذکرائی
بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے انسان کی آواز اور خیالات میں بھی ایک قسم کا اثر رکھا ہوا
ہے۔ مثلاً اگر انسان ہر وقت کسی بات کے متعلق سوچتا رہے کہ یوں ہو گیا تو اس کے خیال میں
اسی قسم کا نقشہ کھنچ جاتا ہے۔ اسی طرح جب کوئی شخص یہ خیال کر لیتا ہے کہ میرے دل سے اللہ
اللہ نکل رہا ہے تو بیٹھے بیٹھے وہ اس قسم کی آواز سننا شروع کر دیتا ہے کہ گویا اس کا دل ہی بول
رہا ہے۔ حالانکہ اگر در حقیقت اس کا دل ہی بولتا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ وہ پاک نہیں ہو جاتا۔
پھر ہندوؤں میں مسلمانوں کی نسبت بھی بہت زیادہ لوگ ایسے پائے جاتے ہیں جو نہ صرف اپنا ہی
دل بلاتے ہیں بلکہ دوسروں کے دلوں کو بھی بلا لیتے ہیں۔
میرا ارادہ ہے کہ اس کے متعلق میں ایک کتاب لکھوں اور بتاؤں کہ نبیوں اور شعبدہ
بازوں میں کیا فرق ہوتا ہے۔ یہ ایک معمولی علم ہے لیکن اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان اپنی
اصلاح سے غافل ہو جاتا ہے کیونکہ وہ سمجھنے لگ جاتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ تک پہنچ گیا ہوں
حالانکہ وہ نہیں پہنچا ہوتا۔ اگر کوئی شخص کسی مقام پر پہنچنا چاہے اور کسی اور ہی جگہ پہنچ کر سمجھ
لے کہ جہاں مجھے جانا تھا وہاں پہنچ گیا ہوں تو وہیں بیٹھ جائے گا۔ جس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ سخت
نقصان اٹھائے گا۔ اسی طرح اس قسم کے عمل کرنے والے بھی غلطی سے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ہم
اصل مقام پر پہنچ گئے ہیں حالانکہ اس سے کوسوں دور ہوتے ہیں اور ایک ایمی کی طرح نشہ میں
پڑے ہوتے ہیں۔
پس اس قسم کے ذکر و اذکار لغو تھے جن سے حضرت مسیح موعود نے روکا۔ اور ان کے
کرنے والوں کی مذمت کی ہے۔ کیونکہ جب ہندو اور عیسائی بھی یہی بات کر سکتے ہیں تو یہ ذکر
اللہ کس طرح کہلا سکتے ہیں۔
باقی رہا اونچی آواز سے ذکر کرنا یا راگ وغیرہ سننا۔ سو میں نے بتایا ہے کہ انسان کے
اعصاب میں ایک خاص طاقت رکھی گئی ہے۔ اثر قبول کرنے اور اثر پہنچانے کی اور اعصاب پر
اثر جن دروازوں سے ہوتا ہے ان میں سے ایک کان بھی ہے جو اچھی آواز سے متاثر ہوتے
ہیں۔ انسان تو انسان حیوان بھی اچھی آواز سے اثر پذیر ہوتے ہیں۔ مثلاً سانپ کے سامنے بین
بجائی جائے تو وہ لوٹنے لگتا ہے۔ لیکن کیا اس سے یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ اس پر روحانیت کا کوئی
خاص اثر ہوا ہے ۔ ہرگز نہیں۔ اسی طرح اگر گانا سننے سے کوئی ناچنے لگتا ہے تو یہ نہیں کہا جا سکتا

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۹۶
ذکر الهی ۔
کہ اس کی روحانیت پر اثر ہوا ہے۔ بلکہ یہ کہ اس کے احساسات نے ایک ایسا اثر قبول کیا ہے
جس کا روحانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پس اگر کوئی شخص گانے وغیرہ کو روحانیت پر اثر
ڈالنے والا سمجھتا ہے تو یہ اس کی غلطی ہے اور نادانی ہے۔ کیونکہ جس طرح ایک سانپ بین پر
مست ہوتا ہے اسی طرح گانے اور بجانے پر آج کل کے صوفی ناچتے ہیں۔ پھر یہ ایک بدعت
ہے کہ اونچی اور بلند آواز سے کوئی ذکر کیا جائے۔ ایک دفعہ رسول کریم ال جا رہے تھے
کہ چلتے چلتے صحابہ نے زور سے کہا۔ اللہ اکبر اللہ اکبر اس پر آپ نے فرمایا ۔ اِربَعُوا عَلَى
انْفُسِكُمْ فَإِنَّكُمْ لَا تَدْعُوْنَ اصَمَ وَ لَا غَائِبَا إِنَّهُ مَعَكُمْ إِنَّهُ سَمِيعٌ قَرِيبٌ (بخاری کتاب الجهاد
باب ما يكره من رفع الصوت في التكبير ، ابو موسیٰ کہتے ہیں کہ آنحضرت ا نے ان کو فرمایا تم
لوگ اپنے نفوس پر رحم کرو۔ آہستہ آہستہ کیوں نہیں کہتے جس کو تم پکارتے ہو وہ نہ بہرہ ہے
اور نہ غائب بلکہ وہ خوب سنتا اور تمہارے قریب اور تمہارے ساتھ ہے۔
لیکن آج کل کے صوفیاء کو دیکھو جہاں ان کی مجلس ذکر ہو وہ محلہ گونج اٹھتا ہے۔ اور اس
کو وہ بڑا نیکی کا کام سمجھتے ہیں حالانکہ شریعت کے خلاف ہو رہا ہوتا ہے پھر اشعار و مزا میر ذکر پر
رقص و سرور چیخ ما چیخ مارنا اونچی آواز سے ذکر کرنا گرنا، سر ہلانا وغیرہ میں سے کوئی بات بھی
رسول کریم سے ثابت نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ رسول کریم اللہ بھی اشعار سنتے تھے
مگر یہ کہیں سے ثابت نہیں ہوا کہ آپ ال اشعار ذکر الہی کے طور پر سنا کرتے تھے۔ آپ
کا شعر سننا اس طرح ہوتا تھا کہ حسان آئے اور آکر عرض کی یا رسول اللہ فلاں کافر نے آپ
کے خلاف شعر کے ہیں اور میں نے ان کا جواب لکھا ہے۔ اسے آپ سن لیتے یا یہ کہ ایک
شخص کے قتل کا آپ نے حکم دیا ہوا تھا اس نے اجازت لے کر ایسے شعر پڑھے جن میں اپنی
جان بخشی کی اس طرح درخواست کر دی کہ جب میں آپ کے پاس آنے لگا تو لوگوں نے مجھے
کہا کہ رسول اللہ نے تیرے قتل کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔ اور وہ تجھے قتل کروا دیں گے۔ لیکن
میں نے اس پر اعتبار نہ کیا اور سمجھا کہ جب ان کے پاس جا رہا ہوں اور جاکر معافی مانگ لوں گا تو
کیا پھر بھی قتل کیا جاؤں گا۔ یہ سن کر رسول کریم ال نے اس پر اپنی چادر ڈال دی کہ کوئی
اسے قتل نہ کر سکے۔ اس کے بعد اس نے کہا کہ مجھے اپنی جان کا خوف نہیں تھا کہ میں نے اس
طرح معافی مانگی ہے بلکہ یہ خوف تھا کہ میں اس کفر کی حالت میں ہی نہ قتل کر دیا جاؤں کیونکہ
میں نے سمجھ لیا ہے کہ دین اسلام سچا مذہب ہے۔ تو رسول کریم اس قسم کے شعر سنتے تھے۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۴۹۷
ذکرائی
لیکن اس سے یہ کہاں ثابت ہو گیا کہ آپ کے سامنے قوالیاں پڑھی جاتیں یا نا چا جاتا تھا یا محبت
اللہ کے شعر پڑھے جاتے اور اس پر صحابہ رقص کرتے تھے۔ اور ان پر بیہوشی طاری ہوتی
تھی۔ پس آج کل جو کچھ کیا جاتا ہے یہ سب بدعت ہے جو عام طور پر پھیل گئی ہے۔ پھر رسول
کریم ال اس طرح شعر سنتے تھے کہ کفار سے جنگ ہو رہی ہے ایک صحابی جوش دلانے کے
لئے کہتا ہے کہ آج یا تو ہم فتح پائیں گے یا جان دے دیں گے مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پس یہ
دلیل که چونکہ رسول کریم " شعر سنتے تھے اس لئے ہم بھی سنتے ہیں بالکل غلط اور بیہودہ ہے۔ پھر
شعر سن کر جسن قدر حرکتیں کی جاتی ہیں وہ سب کی سب خلاف شرع ہیں۔ اسلام میں ان کا کوئی
پتہ نہیں چلتا۔
برخلاف ان کے قرآن کریم ذکر الہی کرتے وقت کی پانچ حالتیں قرآن کریم سے سے جو ذکر الہی کرنے کی
حالت معلوم ہوتی ہے اس میں یہ کہیں نہیں کہ ذکر الہی کرتے ہوئے غشی آجاتی ہے اور بیہوشی
طاری ہو جاتی ہے۔ یا سننے والے سر مارنا اور اچھلنا شروع کر دیتے ہیں۔ بلکہ ذکر الہی کے متعلق
خدا تعالی پھر فرماتا ہے کہ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ (الانفال : 3)
پھر فرماتا ہے ۔ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ، ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَ
قُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ الله (الزمر : (۲۴) پھر فرماتا ہے إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ أَيْتُ الرَّحْمَنِ خَرُوا
سُجَّدًا وَبُكِيًّا (مريم : (۵۹) ذکر الہی کرنے والوں کی یہ حالتیں ہوتی ہیں۔ (1) مؤمن جب ذکر
اللہ کرتے ہیں تو ان کے دل ڈر جاتے اور ان میں خوف پیدا ہو جاتا ہے۔ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ
ہمارا رب بڑی شان والا اور شوکت والا ہے۔ (۲) اقشعرار ہو جاتا ہے۔ یعنی خوف سے ان کے
بال کھڑے ہو جاتے ہیں۔ (۳) کہ ان کے بدن ڈھیلے پڑ جاتے ہیں اور دل نرم ہو جاتے ہیں۔
(۴) وہ سجدہ میں گر جاتے ہیں۔ یعنی عبادت میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ (۵) رونے لگ جاتے
ہیں۔ یہ پانچ حالتیں ہیں جو خدا تعالٰی نے بتائی ہیں۔ اگر ناچنا کودنا بیہوش ہونا اور زور زور سے
چیچنا بھی ہوتا تو خدا تعالیٰ ان کو بھی بیان کرتا اور فرما دیتا کہ مومن وہ ہوتے ہیں کہ جب ان کے
سامنے اللہ کا ذکر کیا جائے تو اپنے کپڑے پھاڑ کر پرے پھینک دیتے ہیں۔ اور کودنے شور مچانے
لگ جاتے ہیں۔ یا الٹے لٹک کر سر ہلانا اور حال کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالٰی نے تو
ان میں سے کوئی ایک بات بھی بیان نہیں فرمائی۔ اس سے معلوم ہوا کہ ان کا ذکر الہی سے کوئی
٣)

انوار العلوم جلد ۳۰
تعلق ہی نہیں ہے۔
۴۹۸
ذکر الهی
خدا تعالی کا کلام بھی کیسا پر حکمت ہے کہ اس نے اس قسم کی سب حرکات کا اپنے کلام میں
پہلے سے ہی رد کر دیا ہوا ہے۔ کوئی کہہ سکتا تھا کہ اگر یہ حالتیں قرآن کریم نے نہیں بیان کیں تو
نہ سہی جو بیان کی ہیں یہ ان کے علاوہ ہیں۔ اول تو یہ کہنا ہی نادانی ہے۔ لیکن جب ہم قرآن
کریم کی ان آیات کو دیکھتے ہیں جن میں ذکر الہی کے وقت کی حالت بتائی گئی ہے۔ تو معلوم ہوتا
ہے کہ خدا تعالٰی نے ان میں ایسے الفاظ رکھ دیئے ہوئے ہیں جو ان تمام باتوں کا رد کر دیتے
ہیں۔ جن کو آج کل جائز اور روا قرار دیا جاتا ہے۔ دیکھئے ان آیات میں وَجُلٌ اقْشِعْرَارُ
تَلِينُ جُلُود کے الفاظ آئے ہیں۔ اور لغت کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دجل کے ایک
معنی نرمی اور گھنے کے ہیں اور یہ سکون کو ظاہر کرتا ہے۔ مگر آج کل کے صوفی حرکت شروع کر
دیتے ہیں جو اس کے خلاف ہے۔ پھر ا قُشِعرَار بالوں کے اچانک خوف سے کھڑے ہو جانے کو
کہتے ہیں یہ بھی سکون چاہتا ہے۔ کیونکہ اچانک خوف سے انسان کھڑے کا کھڑا رہ جاتا ہے نہ کہ
حرکت کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس طرح سے تَلينُ جُلُودُ بھی سکون پر دلالت کرتا ہے ۔ حرکت
کے لئے عربی میں طرب کا لفظ ہے جو کہ خوشی کے مارے اچھلنے کودنے کو کہتے ہیں اور قرآن
کریم میں ذکر الہی کے موقعہ پر یہ لفظ کہیں نہیں آیا ۔ اور لغت والے لکھتے ہیں کہ طرب خشوع
و خضوع کے خلاف ہے۔ ادھر قرآن کریم بتاتا ہے کہ ذکر اللہ کرنے کا نتیجہ خشوع و خضوع
ہے۔ پس معلوم ہوا کہ ایسے موقع پر طرب نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ طرب خشوع و خضوع کی ضد
میں واقعہ ہوا ہے۔ اس لئے ناچنا کودنا اور اچھلتا جو طرب ہے ہرگز ذکر اللہ کے نتیجہ میں نہیں
پیدا ہو سکتا بلکہ اس کے نتیجہ میں تو خشوع رونا اور عبادت کرنا اور ڈرنا ہوتا ہے اور یہی ہونا بھی
چاہئے۔ کیونکہ اسلام عقل اور ہوش کو قائم کرنے والا اور سیدھی راہ پر چلانے والا ہے نہ کہ
بیہوش اور نادان بنانے والا ۔ مگر -1- مگر کودنا اچھلنا اور شور مچانا بے ہوشی اور کم عقلی کی وجہ سے ہوتا
ہے اس لئے یہ اسلام کی تعلیم نہیں ہو سکتی۔ اسی طرح غشی کا طاری ہونا بھی کوئی پسندیدہ بات
نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے یہ تو جائز رکھا ہے کہ اگر کسی کا کوئی عزیز مر جائے تو اس پر
روئے۔ مگر یہ جائز نہیں رکھا کہ وہ چیخ و پکار کرے اور غش پر غش کھاتا چلا جائے۔ چنانچہ
رسول کریم نے ایک عورت کو جو اپنے بچے کی قبر پر اسی طرح کی بے صبری کی حرکات
کرتی تھی فرمایا صبر کرو۔ اس نے کہا اگر تیرا بچہ مرتا تو تجھے پتہ لگتا کہ کس طرح صبر کیا جاتا ہے۔
سه ابو داؤد کتاب الجنائز باب الصبر عند الصدمة

MI
انوار العلوم جلد ۳۰
۴۹۹
ذکرالی
یہ اس نے اپنی نادانی سے کہا۔ ورنہ آنحضرت ا کے کئی بچے فوت ہو چکے تھے۔ تو شور و
غشی نتیجہ ہوتی ہے بے صبری اور ناامیدی کا یا ضعف قلب کا۔ اگر ضعف قلب کی وجہ سے ہو تو
بھی کوئی اچھی بات نہیں۔ حضرت جنید کے زمانہ کے ایک بزرگ کی نسبت لکھا ہے کہ ذکر اللی
سن کر ان پر غشی طاری ہو جاتی تھی۔ شاگردوں نے اس کی وجہ پوچھی تو کہا کہ اب میں چونکہ
بوڑھا اور کمزور ہو گیا ہوں اس لئے اس طرح ہوتا ہے۔ دیکھو انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اب
میں چونکہ اعلیٰ مقام اور اعلیٰ درجہ پر پہنچ گیا ہوں ۔ اس لئے غش کھا جاتا ہوں بلکہ اس کو بڑھایا
یعنی کمزوری کی وجہ سے بتایا ہے۔ پھر اگر غشی مایوسی اور ناامیدی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ تو اس
کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَا تَا يُنَسُوا مِنْ رُوحِ اللَّهِ ، إِنَّهُ لَا يَا يُنَسُ مِنْ رُوحِ اللَّهِ
إِلَّا الْقَوْمُ الْكُفْرُونَ (یوسف : ۸۸) : ۸۸) پس جو شخص غش کھاتا اور بے ہو اور بے ہوش ہوتا ہے وہ اگر
ناامیدی کی وجہ سے ایسا کرتا ہے تو کافر بنتا ہے اور اگر ضعف قلب کی وجہ سے غش کھاتا ہے تو
بیمار ہے۔ اس کی نقل کرنا کوئی عقلمندی کی بات نہیں ہے۔
صحابہ کے وقت بھی یہ بات پیش ہوئی ہے۔ حضرت عبداللہ بن زبیر نے اسماء سے غشی کے
متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا ۔ اَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ پھر حضرت عبداللہ بن
زبیر کے لڑکے نے اپنی دادی کے پاس بیان کیا کہ میں ایک ایسی جگہ گیا تھا جہاں کچھ لوگ قرآن
پڑھتے اور غش کھا کھا جاتے تھے۔ یہ سن کر ان کی پھوپھی اسماء نے جو حضرت ابوبکر کی
صاحبزادی اور صحابیہ تھیں کہا اگر تم نے ایسا دیکھا تو وہ شیطانی کام ہے۔
ر
کہ
ابن سیرین خواب نامہ والے جو کہ ابو ہریرہ ابو ہریرہ کے داماد تھے ان کے متعلق روایت ہے
ان کو کسی نے کہا فلاں آدمی اگر قرآن کریم کی کوئی آیت سنتا ہے تو بیہوش ہو کر گر جاتا ہے۔
انہوں نے کہا میں تب اس بات کو سچا سمجھوں کہ اسے ایک اونچی دیوار پر بٹھا دو اور ایک آیت
نہیں بلکہ سارا قرآن سناؤ اور پھر وہ گر پڑے۔
آج کل بھی جن کی نسبت کہا جاتا ہے کہ حال کھیلتے اور آپے سے باہر ہو جاتے ہیں ان کو
دیکھا گیا ہے کہ وہ مجلس میں جب حال کھیلتے ہیں تو اس جگہ گرتے ہیں جہاں دیکھتے ہیں کہ بہت
سے لوگ بیٹھے ہیں تاکہ چوٹ نہ لگے ۔ یہ کبھی نہیں ہوا کہ وہ کوٹھے سے نیچے گر جائیں۔ یا اور
کسی ایسی جگہ گریں جہاں سخت چوٹ لگ سکے سوائے اس کے کہ کبھی غلطی سے ایسا ہو
جاوے۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۰۰
ذکرائی
غرض یہ سب قسمیں ممنوع اور ناجائز ہیں۔ اور ان کو جس قدر
یہ سب باتیں ممنوع ہیں بھی برا کہا جائے درست ہے کیونکہ یہ روحانیت تباہ کرنے اور
انسانوں کو بندر اور ریچھ بنانے والی باتیں ہیں۔ اسلام تو انسان کو فرشتے بنانے آیا تھا لیکن اس
طرح انسان بندر بن جاتے ہیں۔ پس یہ باتیں لغو اور فضول ہیں اور ان کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
اور جو واقعہ میں ذکر اللہ ہیں اور جن کا قرآن کریم میں بڑے زور
حقیقی ذکر اللہ چار ہیں سے حکم دیا گیا ہے وہ ذکر اور ہیں۔ اور وہ چار طرح کے ہیں۔ ان کا
چھوڑنا بہت بڑے ثواب سے محروم رہنا ہے اس لئے ان کو کبھی ترک نہیں کرنا چاہئے۔ ان میں
سے پہلا ذکر نماز ہے (۲) قرآن کریم کا پڑھنا (۳) اللہ تعالیٰ کی صفات کا بیان تکرار سے اور ان کا
اقرار کرنا اور ان کی تفصیل اپنی زبان سے بیان کرنا (۴) جس طرح خدا تعالیٰ کی صفات کو علیحدہ
اور گوشے میں بیان کرنا اسی طرح لوگوں میں بھی ان کا اظہار کرنا۔
سے
یہ وہ چار ذکر ہیں۔ جو قرآن کریم سے ثابت ہیں اور جن کا کرنا روحانیت کے لئے نہایت
ضروری بلکہ لازمی ہے۔
اب میں اس بات کا ثبوت دیتا ہوں کہ ان اذکار کو قرآن کریم نے پیش کیا ہے۔ نماز کے
متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اِنَّنِي أَنَا اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُنِي ، وَأَقِمِ الصَّلوةَ لِذِكْرِي
( طه : (۱۵) اے انسان میں ہی تیرا خدا ہوں اور میرے سوا تیرا کوئی معبود نہیں۔ پس میری
ہی عبادت کر اور میرے ہی ذکر کے لئے نماز کو قائم کر۔
اس آیت سے معلوم ہوا کہ جہاں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اے مومنو! میرا ذکر کرو تو اس
کے ایک معنی یہ ہوئے کہ اے مومنو! نماز پڑھو۔ انماز پڑھو۔ پھر فرماتا ہے فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالا اور كُبَانًا ،
فَإِذَا أَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا الله روا اللهَ كَمَا عَلَّمَكُمْ مَا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ - (البقره : ۲۴۰) نماز
پڑھنے کی تاکید کرنے کے بعد کہتا ہے کہ اگر تمہیں دشمنوں سے کسی قسم کا خوف ہے تو خواہ پیادہ
یا گھوڑے پر سوار ہو اسی حالت میں نماز پڑھ لو۔ اور جب تم امن میں ہو جاؤ تو خدا تعالیٰ کا
ذکر اسی طرح کرو جس طرح اس نے سکھایا ہے اور جسے تم پہلے نہیں جانتے تھے۔ اس آیت میں
نماز کا نام ذکر اللہ رکھا ہے۔ ہے۔ اس کے متعلق اور بھی آیتیں ہیں۔ مگر اس وقت میں انہیں پر
بس کرتا ہوں۔ دوسرا ذکر قرآن کریم ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا نَحْنُ
نَزَلْنَا الذِكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ - (الحجر : (۱۰) کہ ہم نے ہی ذکر اتارا ہے اور ہم ہی اس
ہو

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۰۱
ذکرائی
کے محافظ ہیں۔ قرآن کریم کے نازل کرنے کو ذکر کا نازل کرنا قرار دیا ہے۔ اس سے معلوم ہو گیا
کہ جہاں خدا تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ اذْكُرُوا اللہ تو اس کے ایک یہ معنی بھی ہیں کہ قرآن
پڑھا کرو۔ پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَ هَذَا ذِكْرٌ مُبَارَكَ انْزَلْنَهُ ، أَفَانْتُمْ لَهُ مُنكِرُونَ
الانبیاء : ۵۱) اس آیت میں بھی قرآن کریم کو پیش کر کے فرمایا ہے کہ ہم نے تمہارے
لئے یہ ذکر نازل کیا ہے کیا پھر بھی تم اس کا انکار کرتے ہو۔
تیرا ذکر صفات الہیہ کا بیان ان کا تکرار اور ان کا اقرار ہے۔ اب میں اس کا ثبوت قرآن
کریم سے دیتا ہوں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ نماز میں جو صفات اللہ بیان کی جاتی ہیں وہی
کافی ہیں۔ لیکن یہ غلط ہے نماز کے علاوہ بھی ذکر الہی ہوتا ہے اور اس کا ثبوت قرآن کریم سے
ملتا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلوةَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَ عَلَى
جُنُوبِكُمُ (النساء : (۱۰۴) کہ جب تم نماز پڑھ چکو تو اللہ کا ذکر کرو۔ کھڑے ہونے کی حالت
میں بھی بیٹھنے کی حالت میں بھی۔ اور لیٹے ہونے کی حالت میں بھی۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ذکر نماز کے علاوہ ہے کیونکہ نماز میں ہی اگر صفات اللہ کا بیان
کرنا کافی ہوتا تو پھر خدا تعالیٰ یہ کیوں فرماتا فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلوةَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ قِيَامًا وَ
قُعُودًا وَ عَلَى جُنُو بِكُمْ کہ جب تم نماز پڑھ چکو تو پھر اللہ کا ذکر کرو ۔ کھڑے ہو کر بیٹھ کر ،
لیٹ کر۔
کر۔ پھر فرماتا ہے رِجَالٌ لا لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَ لَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ
وَإِيتَاءِ الزَّكوةِ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ (النور : (۳۸) اس
آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسے لوگ محمد اللہ کے ساتھی ہیں کہ ان کو خرید و فروخت
اللہ کے ذکر کرنے اور نماز قائم کرنے اور زکوۃ دینے سے نہیں روکتی کیونکہ وہ اس دن سے
ڈرتے ہیں جبکہ آنکھیں اور دل منقلب ہو جائیں گے ۔ یہاں نماز کے علاوہ ایک ذکر اللہ بیان
فرمایا ہے۔
چوتھا ذکر یہ فرماتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کو علی الاعلان لوگوں کے سامنے بیان کیا جائے۔
اس کا ثبوت یہ ہے يَا يُّهَا الْمُدَّثِرُه قُمْ فَانْذِرُ ، وَ رَبَّكَ فَكَبِّرُ وَ ثِيَابَكَ فَطَهَرُه
وَالرُّجْزَ فَاهُجُرُ وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرُه (المدر ۲-۸) ان آیات
میں رسول کریم ﷺ کو حکم دیا گیا ہے کہ کھڑا ہو جا اور تمام لوگوں کو ڈرا دے۔ اور اپنے
رب کی بڑائی بیان کر۔ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی بڑائی لوگوں کے سامنے بیان کرنا

انوار العلوم جلد - ۳
۵۰۲
چاہئے۔ یہ تو ہوئے وہ ذکر جن کے کرنے کا خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔
ذکر الهی
اب سوال یہ رہ جاتا ہے کہ ان کے کرنے کے طریق کیا ہیں۔ اس
ذکر کی دو اور قسمیں کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ ان ذکروں کی دو قسمیں ہیں۔ ایک
فرائض دوسرے نوافل ۔ یہاں فرائض کے متعلق کچھ بیان کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ خدا
کے فضل سے ہماری جماعت کے لوگ فرائض کو تو ادا کرتے ہیں۔ باقی رہے نوافل ان کے
متعلق کچھ بتانے کی ضرورت ہے۔ لیکن چونکہ یہ مضمون لمبا ہے سردست میں اسکو چھوڑتا ہوں
اور یہ بتاتا ہوں کہ قرآن کس طرح پڑھنا چاہئے۔ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ انسان
روزانہ پڑھنے کے لئے قرآن کریم کا ایک حصہ مقرر کرلے کہ اتنا ہر روز پڑھا کروں گا۔ یہ نہیں
ہونا چاہئے کہ کبھی قرآن کریم اٹھایا اور کسی قدر پڑھ لیا۔ بلکہ باقاعدگی اور مقرر اندازہ سے
پڑھنا چاہئے۔ بے قاعدہ پڑھنے سے یعنی کبھی پڑھا اور کبھی نہ پڑھا کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ پس
قرآن کریم کے متعلق چاہئے کہ اس کا ایک حصہ مقرر کر لیا جائے اور اس کو ہر روز پورا کیا
جائے وہ حصہ خواہ ایک پارہ ہو یا آدھا یا دو یا تین یا چار پارے ہوں۔ اس کو روزانہ پڑھا جائے
اور اس کے پورا کرنے میں کو تاہی نہ کی جائے۔ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ خدا
تعالیٰ کو سب سے زیادہ وہ عبادت پسند ہے کہ جس پر انسان درام اختیار کرے اور جس میں ناغہ
نہ ہونے دے۔ کیونکہ ناغہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے شوق نہیں ہے اور شوق اور دلی
محبت کے بغیر قلب کی صفائی نہیں ہوتی۔
میں نے دیکھا ہے کہ جب کبھی کسی تصنیف میں مشغول ہونے یا کسی اور وجہ سے قرآن
کریم نہ پڑھا جائے تو دل تکلیف محسوس کرتا اور دوسری عبادتوں میں بھی اس کا اثر محسوس
ہوتا ہے سے اول تو قرآن کریم روزانہ پڑھنا چاہئے۔ دوم چاہئے کہ قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھا
جائے اور اس قدر جلدی جلدی نہ پڑھا جائے کہ مطلب ہی سمجھ میں نہ آئے۔ ترتیل کے ساتھ
پڑھنا چاہئے تاکہ مطلب بھی سمجھ میں آئے اور قرآن کریم کا ادب بھی ملحوظ رہے ۔ سوم جہاں
تک ہو سکے قرآن کریم پڑھنے سے پہلے وضو کر لیا جائے گو میرے نزدیک بے وضو پڑھنا بھی جائز
ہے۔ ہاں بعض علماء نے بے وضو تلاوت قرآن کو ناپسند کیا ہے۔ میرے نزدیک اس طرح پڑھنا
نا جائز نہیں مگر مناسب یہی ہے کہ اثر اور ثواب کو زیادہ کرنے کے لئے وضو کر لیا جائے۔
ایک دوست پوچھتے ہیں کہ اگر قرآن کریم سمجھ میں نہ آئے تو کیا کیا جائے۔ ایسے لوگوں کو
شكواة - كتاب الإيمان باب القصد في العمل

انوار العلوم جلد - ۳
۵۰۳
ذکرالی
چاہئے کہ قرآن کریم کا ترجمہ پڑھنے کی کوشش کریں۔ لیکن اگر سارا ترجمہ نہ آتا ہو تو اس
طرح کرنا چاہئے کہ کسی قدر قرآن کریم کا ترجمہ سیکھ لیا جائے اور جب روزانہ منزل پڑھیں تو
ساتھ ہی اس حصہ کو بھی پڑھ لیں جس کا ترجمہ جانتے ہوں۔ کوئی کہے کہ پھر منزل پڑھنے کا کیا
فائدہ جبکہ اس کے معنی سمجھ میں نہیں آتے ۔ اس کے متعلق یہ یاد رکھنا چاہئے کہ جب کوئی کام
نیک نیتی اور اخلاص سے کیا جاتا ہے تو خدا تعالیٰ ضرور اس کا اجر دیتا ہے۔ اس لئے جب کوئی
خدا تعالیٰ کے لئے بغیر ترجمہ جاننے کے ہی پڑھے گا تو خدا تعالیٰ اس کے اخلاص اور نیت کو دیکھ
کر ہی اسے ثواب پہنچا دے گا اور یہ بات بھی درست ہے کہ محض الفاظ کا بھی اثر ہوتا ہے۔
دیکھئے رسول کریم ﷺ نے حکم دیا ہے کہ جب بچہ پیدا ہو تو اس کے کان میں اذان کی
جاوے۔ حالانکہ اس وقت بچہ بالکل کچھ جاننے اور سمجھنے کے قابل نہیں ہوتا۔ مگر داشتہ آید بکار
کے مطابق اس کا اثر ضرور ہوتا ہے۔
قرآن کریم کی تلاوت کے علاوہ دیگر از کار تسبیح اور تحمید جنہیں انسان اکیلا بیٹھ کر دیگر از کار کرے یا مجالس میں۔ اس ذکر کی بھی ایک قسم فرض ہے جیسا کہ جانور کے ذبیح
کرتے وقت تکبیر پڑھنا اگر اس وقت تکبیر نہیں پڑھی جائے گی۔ تو جانور حرام ہو جائے گا۔ اور
دوسری قسم نفل ہے جو دوسرے اوقات میں درد کی صورت میں پڑھی جاتی ہے اور ان کو
رسول کریم ال نے بہت وسیع کیا ہے۔ یعنی آپ نے ہر موقعہ پر اللہ تعالیٰ کا ذکر رکھا ہے۔
مثلاً جب کھانا کھانے بیٹھو تو بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ پڑھ لو۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر
کوئی نہیں پڑھے گا تو اس کا پیٹ نہیں بھرے گا۔ بلکہ یہ ہے کہ جس غرض کے لئے کھانا کھایا
جاتا ہے وہ اس طرح پورے طور پر حاصل ہو جائے گی۔ یعنی روحانیت کو اس سے بہت فائدہ
پہنچے گا۔ پھر ہر کام کے شروع کرنے کے وقت بِسْمِ اللهِ الرَّحمنِ الرَّحِیمِ پڑھنے کا حکم ہے ۔
تاکہ اس کام میں برکت ہو ۔ اور جب اس کو ختم کر لیا جائے ۔ تو الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۔
پڑھا جائے۔ تاکہ اس کام میں برکت ہو۔ اسی طرح اگر کوئی نیا کپڑا اپنے یا کوئی اور نئی چیز استعمال
کرے تو الحمد للہ کہہ کر اس کا شکریہ ادا کرے۔ ہر رنج اور مصیبت کے وقت اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا
إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھنا چاہئے ۔ اگر کوئی بات اپنی طاقت اور ہمت سے بالا پیش آئے تو لا حَولَ وَ
لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کہنا چاہئے ۔
غرض یہ ذکر ان باتوں کے متعلق ہیں جو روزانہ پیش آتی رہتی ہیں۔ ہر ایک انسان کو دن

·

آج 10 میں سے 10 باقی