ذکرِ الہٰی
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۲۸
ذکر الهی
جس طرح میں نے بتایا ہے کہ جب کوئی نماز کے لئے کھڑا ہو تو اس کی نیت
تیرہواں طریق اور قصد کر کے کھڑا ہو۔ اسی طرح اسے یہ بھی چاہئے کہ وہ ارادہ کرے کہ
میں نماز میں کسی خیال کو نہیں آنے دوں گا۔ یوں تو ہر ایک جانتا ہے کہ خیال کو نہیں آنے دینا
چاہئے لیکن پرانی بات بھول جایا کرتی ہے اس لئے جب نماز کے لئے کھڑا ہو تو اس وقت یاد
کرلے کہ میں کسی اور خیال کو نماز میں نہیں آنے دوں گا۔
جب مؤمن امام کے پیچھے نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہو۔ تو امام کی قراءت
چودہواں طریق طریق اسے جگاتی اور ہوشیار کرتی رہتی ہے۔ گویا امام اس کی حفاظت کر رہا ہوتا
ہے۔ (اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ امام کے پیچھے نماز پڑھنے کی کس قدر ضرورت ہے) لیکن
جس وقت اکیلا نماز پڑھنے لگے تو اس اعلیٰ درجہ کی بات پر عمل کرے جس پر رسول کریم
، صحابہ کرام اور صوفیائے عظام کرتے تھے ۔ اور وہ یہ کہ بعض آیتیں خاص طور پر
خشیت اللہ پیدا کرنے والی ہوتی ہیں ان کو بار بار دہرائے۔ مثلاً سورۃ فاتحہ پڑھتے وقت إِيَّاكَ
نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ بار بار کے ۔ حتی کہ اگر اس کا نفس ادھر ادھر کے خیالات میں لگا ہو تو
نفس کو کو شرم آجائے کہ منہ سے سے تو میں اللہ تعالی کی غلامی اور بندگی کا دعویٰ کر رہا ہوں اور عملاً
ادھر ادھر بھاگتا پھرتا ہوں۔
دودھ دیے
یہ طریق میں ایسے لوگوں کے لئے بتاتا ہوں جن کی نیت زیادہ دیر تک
پندرہواں طریق قائم نہیں رہ سکتی۔ جس طرح ایک بچہ کو تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد
دینے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہ زیادہ دیر تک بھوک برداشت نہیں کر سکتا اور
اکٹھی غذا ہضم نہیں کر سکتا۔ اسی طرح بعض لوگوں کو جلدی جلدی سہارے کی ضرورت ہوتی
ہے۔ وہ اس طرح کریں کہ جب کھڑے ہوں تو یہ نیت کرلیں کہ رکوع تک کوئی خیال نہیں
آنے دیں گے اور جب رکوع میں جائیں تو کہیں کہ کھڑے ہونے تک کوئی خیال نہ آنے دیں
گے۔ اسی طرح ہر حالت کے وقت نئی نیت کر لیا کریں۔ اس سے ان کو ایک ایسی طاقت حاصل
ہو جائے گی جس سے ان کے پراگندہ خیالات دور ہو جائیں گے۔
اگر انسان خیالات کے آگے گر جائے تو پھر وہ اس کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔
سولہواں طریق لیکن اگر مقابلہ کرے اور کہے کہ ہرگز نہیں آنے دوں گا تو وہ رک جاتے
ہیں۔ اس لئے چاہئے کہ خیالات کا خوب مقابلہ کیا جائے اور جب کوئی خیال آنے لگے تو فورا
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۲۹
ذکرائی
۔
اس کو روک دیا جائے۔ مثلا کسی کو خیال آنے لگے کہ میرا بچہ بیمار پڑا ہے اب اس کی کیا حالت
ہوگی تو فورا یہ کہہ کر روک دے کہ اگر میں یہ خیال دل میں لاؤں گا تو بچہ اچھا نہیں ہو جائے گا
اور اگر نہیں لاؤں گا تو زیادہ بیمار نہیں ہو جائے گا اس لئے میں یہ لاتا ہی نہیں۔ اسی طرح ہر
ایک بات کے متعلق کرے حتی کہ ایسے خیالات پر قابو حاصل ہو جاوے۔
جب گھر میں نوافل پڑھے جائیں تو اس قدر اونچی آواز سے قراءت پڑھنی
سترہواں طریق چاہئے کہ آواز کانوں تک پہنچتی رہے۔ اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ کان
چونکہ کسی چیز سے تو بند نہیں کئے جاتے اس لئے کچھ نہ کچھ کام کرتے ہیں۔ جب آواز سے بھی
خدا تعالیٰ کا ذکر ہو جاتا ہے تو پھر توجہ زیادہ قائم ہو جاتی ہے کیونکہ کان بھی ذکر الہی کی طرف
متوجہ ہو جاتے ہیں۔ اس طریق پر زیادہ تر رات کی نماز میں عمل کرنا چاہئے کیونکہ دن کے وقت
جو میں ایک شور برپا ہوتا ہے اور کانوں سے اگر کام لیا جائے تو بجائے فائدہ کے بعض دفعہ توجہ
بٹ جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔
یہ طریق اس حکمت کے ماتحت ہے کہ نیا خیال ہمیشہ نئی حرکت سے پیدا
اٹھارہواں طریق ہوتا ہے۔ وہ حرکتیں جو نماز میں کی جاتی ہیں۔ ان میں یہی خیال
پیدا ہوتا ہے کہ عبادت کی جائے اس لئے ان سے کوئی حرج نہیں ہوتا۔ مگر اور حرکات کا یہ نتیجہ
ہوتا ہے کہ اور طرف توجہ چلی جاتی ہے۔ اسی لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ
ضروری حرکت کے سوا نماز پڑھنے کی حالت میں کوئی حرکت نہیں کرنی چاہئے۔ واقعہ میں غیر
ضروری حرکت کرنے سے خیالات پراگندہ ہو جاتے ہیں۔ مثلاً کسی نے یونہی کوٹ کو ہاتھ لگا
دیا۔ ہاتھ لگاتے وقت اسے خیال آیا کہ یہ کوٹ تو پرانا ہو گیا ہے نیا بنوانا چاہئے۔ اس پر خیال آیا
کہ کوٹ کے لئے روپیہ کہاں سے آئے تنخواہ تو بہت تھوڑی ہے پھر یہ کہ تنخواہ ملے ہوئے بھی
دیر ہو گئی ہے۔ پھر اگر افسر کی غلطی سے تنخواہ میں دیر ہوئی ہوگی تو افسر کو برا بھلا کہے گا اور ان
خیالات میں ہی محو ہو جائے گا کہ اب میں اس کے ساتھ یوں کروں گا پھر یوں کروں گا اسی طرح
کرتے کرتے السلام علیکم و رحمتہ اللہ کی آواز آجائے گی اور وہ بھی سلام پھیر دے گا۔ تو چونکہ
نئی حرکت ایک نیا خیال پیدا کر دیتی ہے اس لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ نماز میں
کوئی نئی حرکت نہیں کرنی چاہئے۔ اور یہاں تک فرمایا کہ اگر سجدہ کے مقام پر کنکر پڑے ہوں تو
ان کو بھی نہیں ہٹانا چاہئے اور اگر بہت تکلیف ہو تو ایک دفعہ ہٹا دینا چاہئے۔ پس نماز پڑھتے
انوار العلوم جلد ۳۰
ہوئے اس قسم کی حرکات سے بکلی بچنا چاہئے۔
۵۳۰
ذکر الهی
قیام اور رکوع اور سجدہ کی حالت میں چستی کی شکل رکھنی چاہئے۔ یعنی جب
انیسواں طریق کھڑا ہو تو مضبوطی اور ہوشیاری سے کھڑا ہو ۔ یہ نہیں کہ ایک ٹانگ پر
بوجھ ڈال کر دوسری کو ڈھیلا چھوڑ دیا جائے۔ کیونکہ جب سستی اختیار کی جاتی ہے تو دشمن قبضہ
پالیتا ہے۔ پھر ظاہری چستی کا اثر باطنی چستی پر بھی پڑتا ہے اس لئے رسول کریم ﷺ نے حکم
دیا ہے کہ تمام حرکات میں چست رہنا چاہئے۔
بعض صوفیاء نے اس میں اسراف سے کام لیا ہے۔ اگرچہ میں اسراف کو
بیسواں طریق پسند نہیں کرتا لیکن مؤمن فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
جنید بغدادی ایک بڑے بزرگ گزرے ہیں۔ شبلی ان کے شاگر د تھے جو بہت اخلاص اور
خشیت اللہ رکھتے تھے۔ آپ ایک صوبہ کے گورنر تھے ایک دفعہ بادشاہ کے دربار میں جو آئے تو
ایک بڑے سردار کو جس نے کوئی بہت بڑی خدمت کی تھی ان کے سامنے انعام کے طور پر
خلعت دیا گیا اس سردار کو کچھ ریزش تھی اس لئے اس کے ناک سے پانی بہہ گیا۔ رومال لانا بھول
گیا تھا۔ بادشاہ سے نظر بچا کر اسی خلعت سے اس نے ناک پونچھ لی۔ بادشاہ نے دیکھ لیا اور سخت
غصے ہو کر کہا ہماری خلعت کی یہی قدر کی ہے۔ شبلی کے دل میں چونکہ خشیت الہی تھی اس لئے
ان کے قلب پر اس واقعہ کا ایسا اثر ہوا کہ بیہوش ہو گئے اور جب ہوش آیا تو کہا کہ میں گورنری
سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ بادشاہ نے وجہ پوچھی تو کہا کہ آپ نے اس سردار کو خلعت دی تھی جس
کی اس نے بے قدری کی تو آپ اس پر اس قدر ناراض ہوئے ہیں۔ لیکن خدا نے جو مجھے بے
شمار نعمتیں دی ہیں اگر میں ان کی ناقدری کروں گا اور ان کا شکریہ ادا نہ کروں گا تو مجھے کس قدر
سزا ملے گی۔ اس کے بعد آپ جنید کے پاس گئے اور کہا کہ مجھے اپنا شاگر د بنا لیجئے۔ انہوں نے کہا
میں تجھے شاگرد نہیں بناتا تو گورنر رہا ہے۔ اور اس حالت میں تو نے مخلوق خدا پر کئی قسم کے ظلم
گئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا اس کا کوئی علاج بھی ہے۔ جنید نے کہا کہ جس علاقہ کے تم گورنر
رہے ہو اس میں جاؤ اور ہر گھر میں جاکر کہو کہ اگر مجھ سے کسی پر کوئی ظلم ظلم ہوا ہوا ہے ہے تو وہ بدلہ لے
لے ۔ چنانچہ انہوں نے اسی طرح کیا۔
ا
آپ کے متعلق لکھا ہے کہ آپ جب نفل پڑھتے اور جسم میں کسی قسم کی سستی پاتے یا دل
میں ایسے خیالات آتے جو ان کو دوسری طرف متوجہ کرنا چاہتے تو سوٹی لے کر اپنے جسم کو پیٹنا
זייי
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۳۱
ذکر الهی
شروع کر دیتے حتی کہ سوئی ٹوٹ جاتی اور پھر پڑھنا شروع کرتے ابتداء میں تو لکڑیوں کا گٹھا
اپنے پاس رکھتے تھے۔ یہ غلو تھا اور میرے خیال میں اسلام اس کو پسند نہیں کرتا۔ لیکن یہ ان
کے اپنے نفس کے متعلق معاملہ ہے اس لئے میں ان پر کوئی اعتراض بھی نہیں کرتا۔ ہاں میرے
نزدیک نفس کو سزا دینے کا یہ طریق ہے کہ اگر کسی رکعت میں کوئی خیال پیدا ہو تو دیکھنا چاہئے کہ
کس عبارت کے پڑھتے وقت وہ خیال پیدا ہوا ہے۔ جب یہ معلوم ہو جائے تو اسی جگہ سے پھر
پڑھنا شروع کر دینا چاہئے۔ اس طرح کرنے سے جب نفس یہ دیکھ لے گا کہ یہ تو خدا تعالیٰ کی
طرف ہی جھک رہا ہے اور میری نہیں مانتا تو انتشار پیدا کرنے سے رک جائے گا اور سکون
حاصل ہو جائے گا۔
اکیسواں طریق یہ طریق ایک لحاظ سے بہت ہوا اور بہت زیادہ کام میں آنے والا ہے اور وہ بڑا
یہ کہ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ (المؤمنون : ۴) مؤمن کوئی لغو کام نہیں کیا
کرتے۔ جن لوگوں کو لغو خیالات کی عادت ہوتی ہے انہیں کے دلوں میں نماز پڑھتے وقت
دوسرے خیالات آتے ہیں۔ لیکن اگر وہ اس طرح کریں کہ شروع دن سے ہی اس قسم کے
خیالات نہ آنے دیں۔ تو ان کو انتشار کی حالت پیدا ہی نہیں ہوگی۔ لیکن اکثر لوگ شیخ چلی کی
طرح خیالات میں پڑے رہتے ہیں۔ حالانکہ ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ ایسے خیالات جو محض
قیاسی اور ظنی ہوں ان میں مشغول ہونے کے لئے نفس کو ہرگز اجازت نہیں دینی چاہئے۔ ہاں
مفید اور فائدہ رساں باتوں کے متعلق سوچنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ خصوصاً ان امور پر سوچنا
جو پہلے ہو چکے ہوں اور ان پر اب سوچنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا فکر کرنا تو حد درجہ کی
جہالت ہے۔
یہ ایک ظاہر بات ہے کہ انسانی طاقتوں کو جس طرف لگایا جاوے وہ ادھر ہی متوجہ ہو جاتی
ہیں۔ پس جب کوئی شخص نا معقول خیالات میں دماغ کو لگاتا ہے تو پھر وہ معقول باتوں کی طرف
توجہ کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ پس لغو خیالات سے دماغ کو روک کر اعلیٰ اور مفید خیالات پر
لگانا چاہئے۔ جب یہ کوشش کی جائے گی ہمیشہ مفید امور پر غور کرنے کی طرف طبیعت متوجہ
ہوگی۔ اور ایک امر میں مشغول ہونے کی حالت میں دوسری طرف خیالات کو لگا دینا مفید نہیں،
لغو ہے۔ الا ماشاء اللہ پس ایسے شخص کا دماغ جس نے اسے مفید باتوں پر غور کرنے کی عادت
ڈالی ہے نماز کے وقت ادھر ادھر جائے گا ہی نہیں۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۳۲
ذکراتی
یہ بھی ایک عظیم الشان طریق ہے اور روحانیت کے اعلیٰ کمال پر پہنچا دیتا
بائیسواں طریق ہے۔ رسول کریم ﷺ سے پوچھا گیا تھا کہ احسان کیا ہے۔ آپ نے
فرمایا - أَنْ تَعْبُدَ اللهَ كَانَكَ تَرَاهُ وَإِن لَّمْ تَكُن تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ (بخاری کتاب الایمان سوال
جبريل النبي عن الايمان والاسلام والاحسان و علم الساعة، خدا تعالیٰ کی اس طرح عبادت کی جائے
کہ گویا بندہ خدا کو دیکھ رہا ہے یا کم از کم یہ خیال ہو کہ خدا مجھے دیکھ رہا ہے۔ پس جب نماز
پڑھنے کے لئے کھڑے : ے ہو تو یہی نقشہ اپنی آنکھوں کے سامنے جماؤ کہ گویا خدا تعالیٰ کے حضور
کھڑے ہو اور وہ تمہیں سامنے دکھائی دے رہا ہے۔ کسی شکل میں نہیں بلکہ اپنے جلال اور
عظمت کے ساتھ ۔ اس طرح خدا تعالٰی کی عظمت اور جبروت دل میں بیٹھ جاتی ہے اور نفس سمجھ
لیتا ہے کہ ایسے وقت میں اسے کوئی لغو حرکت نہیں کرنی چاہئے ۔ پھر اگر خدا کو نہ دیکھ سکو تو کم
از کم اتنا تو یقین ہو کہ خدا مجھے دیکھ رہا ہے اور میرے دل کے تمام خیالات کو پڑھ رہا ہے۔
انسان دیکھے کہ اس وقت جب کہ میں زبان سے الحمد للہ کہہ رہا ہوں میرا دل بھی الحمد للہ کہہ رہا
ہے یا کسی اور خیال میں مشغول ہے ۔ اور اگر دل کسی طرف متوجہ ہے تو اس کو ملامت کرے
اور اپنی زبان کے ساتھ شامل کرلے ۔ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ وہ بندہ جو دو رکعت
بھی ایسی پڑھتا ہے کہ ان میں اپنے نفس سے کلام نہیں کرتا اس کے سارے گناہ معاف ہو جاتے
ہیں۔ اب غور کرو کہ وہ انسان جس کو ہمیشہ ہی یہ حالت میسر ہو وہ کس قدر فضیلت حاصل کرلے
گا۔ پس نماز میں خدا تعالیٰ کی طرف توجہ قائم رکھنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ پھر یہ طریق جو
محض خدا تعالیٰ کے احسان اور فضل سے میں نے آپ لوگوں کو بتائے ہیں ان کو معمولی نہ سمجھنا
چاہئے بلکہ ان کو پورے طور پر عمل میں لاؤ اور یاد رکھو کہ اگر عمل میں لاؤ گے تو بہت برکت پاؤ
گے۔
نماز کے خاتمہ پر جو السلام علیکم کہا جاتا ہے اس میں بھی عجیب اشارہ ہے۔ اور اس میں توجہ
کے قائم رکھنے کی طرف انسان کو متوجہ کیا گیا ہے۔ دیکھو السلام علیکم اس وقت کہا جاتا ہے جبکہ
کوئی شخص کہیں سے آتا ہے۔ نماز ختم کرنے کے وقت جب ایک مؤمن السلام علیکم ورحمتہ اللہ
کہتا ہے تو گویا وہ یہ کہتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ کے حضور اپنی عبودیت کا اظہار کرنے کے لئے
گیا تھا اب وہاں سے واپس آیا ہوں اور تمہارے لئے سلامتی اور رحمت لایا ہوں۔ مگر چونکہ وہ
شخص تمام وقت وہیں موجود ہوتا ہے اس لئے اس کا یہی مطلب لیا جا سکتا ہے کہ اس کی روح
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۳۳
ذکرالی
اللہ تعالیٰ کے آستانہ پر گری ہوئی تھی اور وہ عبادت میں ایسا مشغول تھا کہ گویا اس دنیا سے
غائب تھا۔ غرض السلام علیکم کا کہنا نماز کے خاتمہ پر اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ مؤمن کو
چاہئے کہ ہوشیار ہو کر اپنی نماز کی حفاظت کرے کیونکہ اس وقت وہ خدا تعالی کے دربار میں
حاضر ہوتا ہے۔ اسی لئے خدا تعالٰی نے بھی فرمایا ہے ۔ وَهُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ (الانعام )
(۹۳) مؤمنوں کی یہ شان ہوتی ہے کہ وہ اپنی نمازوں کی خوب حفاظت کرتے ہیں۔ یعنی شیطان ان
کی نمازوں کو خراب کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اس کے حملوں سے اسے اچھی طرح بچاتے ہیں۔ پس
ہر ایک کو چاہئے کہ اپنی نماز کی حفاظت کرے اور جب نماز پڑھنے کھڑا ہو تو یہ سمجھے کہ خدا کے
حضور چلا گیا ہوں۔ اور جب نماز ختم کرے تو اپنے دائیں اور بائیں لوگوں کو بشارت دے کہ
میں تمہارے لئے سلامتی لایا ہوں۔ لیکن اگر کوئی شخص خدا کے حضور نہیں جاتا بلکہ اپنے
خیالات میں ہی مشغول رہتا ہے تو اسے سوچنا چاہئے کہ جب وہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ کہتا ہے تو
کس قدر جھوٹ بولتا ہے۔ وہ لوگوں کو بتانا چاہتا ہے کہ میں خدا کے حضور سے آ رہا ہوں
حالانکہ وہ وہاں گیا ہی نہیں تھا۔ پس آپ لوگوں کو کوشش کرنی چاہئے کہ پوری طرح اپنی نماز کی
حفاظت کریں اور شیطان سے خوب مقابلہ کرتے رہیں جو آپ کو خدا کے حضور سے ہٹانے کی
کوشش کرتا ہے۔ اور یاد رکھیں کہ اگر آپ ساری نماز میں بھی اس سے مقابلہ کرتے رہیں گے
اس کے آگے گریں گے نہیں تو خدا تعالٰی آپ کو اپنے دربار میں ہی سمجھے گا۔ لیکن اگر گر
جائیں گے تو خدا تعالیٰ بھی آپ کا ہاتھ چھوڑ دے ڑ دے گا۔ اس لئے آپ کو مقابلہ ضرور کرتے رہنا
چاہئے۔ اگر اس طرح کریں گے تو آخر کار آپ ہی کامیاب ہوں گے۔
اور
ذکر
اس وقت تک میں نے تین قسم کے ذکروں کا بیان کیا ہے۔ اول نماز۔ دوم قرآن
ذکر جہری کریم ۔ سوم وہ اذکار جو نماز کے علاوہ کئے جاتے ہیں لیکن علیحدگی میں کئے جاتے
ہیں۔ اب ایک قسم کا ذکر باقی رہ گیا ہے اور وہ ذکر ہے جو مجالس میں کیا جاتا ہے۔ اس ذکر کے
بھی دو طریق ہیں۔
کہ اپنے ہم مذہبوں کے ساتھ جہاں ملنے کا موقعہ ملے وہاں بجائے لغو اور
اول یہ طریق بیہودہ باتوں کے خدا تعالی کی طاقتوں، اس کے جلال اور اس کے احسانات کا
ذکر کیا جاوے اس کی آیات کا بیان ہو اس سے دل صاف ہوتا ہے اور قلب پر نہایت نیک اثر
پڑتا ہے۔ رسول کریم سے مروی ہے کہ ایک دفعہ آپ گھر سے باہر تشریف لائے تو
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۳۴
ذکرائی
دیکھا کہ مسجد میں کچھ لوگ نماز میں مشغول ہیں اور کچھ ایک حلقہ کئے بیٹھے ہیں اور دین کی باتیں
کر رہے ہیں۔ رسول کریم ال ان لوگوں میں بیٹھ گئے جو حلقہ کئے بیٹھے تھے اور فرمایا کہ یہ
دیر
کام اس سے افضل ہے جو دوسرے لوگ کر رہے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ذکر جہری
بعض اوقات ذکر تیری پر فضیلت رکھتا ہے۔ بعض اوقات میں نے اس لئے کہا ہے کہ وہ بھی
اپنے وقت پر ضروری ہوتا ہے۔ ہاں جس وقت لوگ جمع ہوں اس وقت ذکر جہری مفید ہو تا
ہے۔ کیونکہ اس کے ذریعہ دوسرے لوگوں کے تجربات سن کر اور اپنے ان کو سنا کر استفادہ اور
افادہ کا زیادہ موقعہ ملتا ہے اور ایسے وقت میں علیحدہ ذکر کرنا بعض دفعہ باعث ریا بھی ہو جاتا
ہے۔ قرآن کریم کا درس بھی اسی قسم کے اذکار میں داخل ہے اور اپنے ہم مذہبوں میں دین
کے متعلق خطب و وعظ بھی اسی میں شامل ہیں۔
ذکر کی یہ ذکر کی یہ ہے کہ جو مخالفوں کی مجالس میں کیا جاتا ہے۔ جاتا ہے۔ اسلام کے سوا باقی دوسری قسم تمام مذاہب اللہ تعالیٰ کی صفات میں کچھ نہ کچھ کی اور زیادتی کے مرتکب ہیں۔
پس ان کے سامنے اللہ تعالیٰ کو اس کی اصلی شان اور شوکت میں ظاہر کرنا بھی ایک ذکر ہے۔
جیسے کہ سورہ مدثر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آیا يُّهَا الْمُدَّثِرُ قُمْ فَانْذِرُ وَرَبَّكَ فَكَبِّرُ
المدثر : ۲ - ۴) لوگوں کو عذاب الہی سے ڈرانے کے علاوہ ان کے سامنے اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان
کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور تکبیر ذکر میں داخل ہے۔ پس غیر مذاہب کے لوگوں کے سامنے
اللہ تعالیٰ کی صفات کو بیان کرنا اور ان کے اثبات پر دلائل دینا بھی ذکر الہی میں شامل ہیں۔ سورۃ
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأعلى (الاعلیٰ : ۲) میں بھی اس ذکر کی طرف اشارہ کیا ہے اور صاف الفاظ میں
فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَى (الاعلیٰ : ۱۰) کہہ کر اس کا نام صاف طور پر ذکر رکھا ہے۔
اب میں ذکر کرنے کے کچھ فوائد بتاتا ہوں۔ سب سے بڑا فائدہ جو ذکر کرنے ذکر کے فوائد سے حاصل ہوتا ہے وہ تو یہ ہے کہ اللہ تعالی کی رضا حاصل ہو جاتی ہے۔ اس
کا یہ مطلب نہیں کہ یہ نیک کام ہے اس لئے دوسرے کاموں کی طرح اس سے خدا راضی ہو
جاتا ہے۔ بلکہ اس سے خاص طور پر راضی ہوتا ہے کیونکہ جس قدر کوئی بڑا کام ہو اسی قدر اس
کا بڑا انعام بھی دیا جاتا ہے۔ ذکر کے متعلق ایک جگہ خدا تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے۔
وَلَذِكْرُ اللَّهِ اكْبَرُ کہ اللہ کا ذکر بہت بڑا ہے۔ اور دوسری جگہ فرماتا ہے۔ وَ عَدَ اللهُ
الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا وَ مَسْكِنَ طَيِّبَةً فِي
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۳۵
ذکرانی
جَنَّتِ عَدْنٍ ، وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللهِ اكْبَرُ التوبه : (۷۲) کہ سب سے بڑا انعام رضوان اللہ ہے۔
چونکہ اکبر کا انعام بھی اکبر ہی ہو سکتا ہے۔ اصغر نہیں۔ اس لئے ان دونوں اکبروں نے بتا دیا کہ
رضوان اللہ کس کے بدلہ میں ملتی ہے۔ ذکر اللہ کے بدلہ میں اس آیت میں خدا تعالٰی نے
دوسرے انعامات کو بیان فرما کر و رِضْوَانُ مِنَ اللهِ أَكْبَرُ سے بتلا دیا کہ رضوان کوئی اور نئی چیز
ہے اور یہ سب سے اکبر ہے اور واقعہ میں بندہ کے لئے سب سے بڑا انعام یہی ہے کہ اللہ اس
پر راضی ہو جائے۔ اس بڑے انعام کو حاصل کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے فرمادیا کہ ذکر اللہ کرو
گے تو یہ دوسرا اکبر جو رضوان اللہ ہے مل جائے گا۔
دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس سے اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللهِ ، اَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ ( الرصي: ۲۹)
قلوب کو ذکر سے طمانیت حاصل ہوتی ہے۔ کیوں ؟ اس لئے کہ گھبراہٹ اس وقت پیدا ہوتی ہے
جبکہ انسان یہ سمجھے کہ میں اس مصیبت سے ہلاک ہونے لگا ہوں اور اگر اسے یہ یقین ہو کہ ہر
ایک مصیبت اور تکلیف کا علاج ہے تو وہ نہیں گھبرائے گا۔ پس جب کوئی شخص اللہ کا ذکر کرتا
ہے اور سمجھتا ہے کہ اللہ غیر محدود طاقتیں رکھتا ہے اور ہر قسم کی تکلیفوں کو دور کر سکتا ہے تو
اس کا دل کہتا ہے کہ جب میرا ایسا خدا ہے تو پھر مجھے کسی مصیبت سے گھبرانے کی کیا ضرورت
ہے۔ وہ خود اس کو دور کر دے گا اس طرح اس کو اطمینان حاصل ہو جاتا ہے۔
تیسرا فائدہ یہ ہے کہ ذکر کرنے والے بندہ کو خدا تعالیٰ اپنا دوست بنا لیتا ہے اور اسی دنیا میں
اسے اپنی بارگاہ میں یاد کرتا ہے ۔ فَاذْكُرُونِي اذْكُرُكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ (البقره:
(۱۵۳) اے میرے بندو! تم میرا ذکر کرو میں تمہارا ذکر کروں گا۔ خدا تعالیٰ کا یاد کرنا یہی ہے کہ
اپنے حضور باریابی بخشتا ہے۔ جس طرح دنیا میں بادشاہ کا کسی کو یاد کرنا ہی ہوتا ہے کہ اس کو
اپنے دربار میں بلاتا ہے اسی طرح خدا تعالیٰ بھی کرتا ہے۔
چوتھا فائدہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کا ذکر انسان کو بدیوں سے روکتا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں
خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اُتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَبِ وَأَقِمِ الصَّلوةَ إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى
عَنِ الْفَحْشَاءِ وَ الْمُنْكَرِ ، وَلَذِكْرُ اللهِ اَكْبَرُ ، وَ اللهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ (العنکبوت : ۳۶)
رسول کریم کو خدا تعالی فرماتا ہے کہ تجھ کو خدا نے جو کتاب دی ہے وہ لوگوں کو پڑھ کر سنا اور
نماز کو قائم کر۔ نماز بدیوں اور برائیوں سے روکتی ہے اور اللہ کا ذکر کرنا بہت بڑا ہے اور جو کچھ
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۳۶
ذکراتی
تم کرتے ہو اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔ جیسا کہ پہلے میں نے بتایا ہے نماز بھی ذکر اللہ ہے۔ اس
سے ثابت ہو گیا کہ ذکر اللہ بدیوں اور برائیوں سے روکتا ہے ۔ کیوں ؟ اس لئے کہ ذکر اللہ ایک ہے۔ ؟
بڑی بھاری چیز ہے اس کو جب شیطان کے سر پر مارا جائے گا تو وہ مر جائے گا اور برائیوں کی
تحریک نہیں کرے گا۔
پانچواں فائدہ یہ ہے کہ دل مضبوط ہوتا ہے مقابلہ کی طاقت پیدا ہوتی ہے انسان ہارتا نہیں
بلکہ مقابلہ میں مضبوطی سے کھڑا رہتا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا
لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (الانفال : ۴۶) اے مسلما نو جب کسی
طاقت کے مقابلہ میں جاؤ اور وہ زبردست ہو تو اس کے لئے یہ کیا کرو کہ کثرت سے اللہ کا ذکر
کرنا شروع کر دیا کرو۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہارے دشمن کے پاؤں اکھڑ جائیں گے اور تم
اس پر فتح پالو گے ۔
چھٹا فائدہ یہ ہے کہ ذکر کرنے والا انسان اپنے ہر مقصد میں کامیاب ہو جاتا ہے بشرطیکہ وہ
سچے دل سے ذکر کرتا ہو۔ اس کا ثبوت بھی اس آیت سے نکلتا ہے۔ جو میں نے پانچویں فائدہ
کے متعلق پڑھی ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ اذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - الله تعالى
کا ذکر کرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ ۔
۔
ساتواں فائدہ یہ ہے کہ رسول کریم اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن سات
آدمیوں کے سر پر خدا کا سایہ ہو گا۔ (سنن الترندی ابواب الرحد باب ما جاء في الحب في الله اور ان
میں سے ایک ذکر کرنے والا ہو گا۔ رسول کریم اللہ فرماتے ہیں کہ وہ ایسا خطرناک دن ہو گا
کہ تمام نبی ڈرتے ہوں گے اور خدا تعالیٰ اس دن ایسا غضبناک ہو گا جیسا کبھی نہیں ہوا۔ کیونکہ
تمام شریر لوگ اس کے سامنے پیش کئے جائیں گے ۔ سورج بہت قریب ہو جائے گا۔ ایسی
حالت میں جس پر خدا تعالیٰ کا سایہ ہو گا سمجھ لینا چاہئے کہ وہ کیسا خوش قسمت ہو گا۔
آٹھواں فائدہ یہ ہے کہ ذکر کرنے والے کی دعا قبول ہو جاتی ہے۔ قرآن کریم میں جو
دعا ئیں آتی ہیں ان سے پہلے ذکر یعنی تسبیح اور تحمید بھی آئی ہے۔ پہلی دعا سورۃ فاتحہ ہی ہے۔
اس کو بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمُ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ٥ سے شروع کیا ہے ۔ اور اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کو درمیان
میں رکھا ہے۔ جو آدھی خدا تعالیٰ کے لئے اور آدھی بندہ کے لئے ہے۔ پھر اهْدِنَا الصِّرَاطَ
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۳۷
ذکرالی
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِينَ فرمایا
یہ دعا ہے۔ تو پہلے خدا تعالیٰ نے ذکر رکھا ہے اور بعد میں دعا۔ دنیا میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ جب
کوئی سوالی کسی کے پاس آتا ہے تو پہلے اس کی تعریف کرتا ہے اور پھر اپنا سوال پیش کرتا ہے۔ تو
جب انسان خدا کے حضور جاتا ہے تو اسے پہلے خدا تعالیٰ کی قدرت اور اپنے عجز کا اقرار کر لینا
چاہئے۔ حضرت یونس علیہ السلام نے بھی اپنے متعلق اسی طرح دعا کی ہے کہ لا إلهَ إِلَّا انْتَ
سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ (الانباء :(۸۸) پہلے خدا تعالیٰ کی تسبیح بیان کی ہے اور پھر اپنی
حالت پیش کی ہے۔ پھر رسول کریم ال فرماتے ہیں مِّنْ شَغَلَهُ ذِكْرِى عَنْ مَسْأَلَتِي
اعْطَيْتُهُ افْضَلَ مَا أُعْطِي السَّائِلِينَ
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو کوئی میرے ذکر میں لگا رہتا ہے اسے میں
اس کی نسبت جو مانگتا رہتا ہے زیادہ دیتا ہوں۔ اس حدیث کا یہ مطلب نہیں کہ دعا نہیں کرنی
چاہئے۔ کیونکہ سورۃ فاتحہ جو ام القرآن ہے اس میں ذکر کے ساتھ دعا بھی ہے۔ اور قرآن کریم
میں اور احادیث میں کثرت سے دعا ئیں سکھائی گئی ہیں۔ بلکہ یہ مطلب ہے کہ اس شخص سے جو
ذکر نہ کرے اور دعا ہی کرے اس کو زیادہ دیا جاتا ہے جو دعا کے علاوہ ذکر بھی کرے اور دعا کے
وقت میں سے بچا کر ذکر کے لئے وقت خرچ کرے۔
نواں فائدہ یہ ہے کہ گناہ معاف ہوتے ہیں رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو تکبیرو
تحمید و تسبیح کرتا ہے۔ اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں گو مثل زبد البحر یعنی سمندر کی جھاگ
کے برابر کیوں نہ ہوں ۔ (ترمذی ابواب الدعوات باب ما جاء في الدعا اذا اوى الى فراشه)
دسواں فائدہ یہ ہے کہ عقل تیز ہو جاتی ہے۔ اور ذاکر پر ایسے ایسے معارف اور نکات کھلتے
ہیں کہ وہ خود بھی حیران ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَا يَةٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَ
قُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا
بَاطِلاً سُبْحَنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِه ( ال عمران : ۱۹۱ ۱۹۲) کہ زمین اور آسمان کی پیدائش اور
دن اور رات کے اختلاف میں بہت سی نشانیاں ہیں مگر انہی لوگوں کے لئے جو عقل والے
ہوں۔ پھر بتایا کہ عقل والے لوگ وہ ہوتے ۔ ہیں جو خدا تعالیٰ کے ذکر میں مشغول اور اس کے
کاموں پر فکر کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۳۸
ذکر الهی
گیارہواں فائدہ یہ ہے کہ تقویٰ پیدا ہوتا ہے۔ حدیث میں آتا ہے فَإِنْ ذَكَرَنِي فِي
نَفْسِهِ ذَكَرْتُهُ فِي نَفْسِي وَ إِنْ ذَكَرَنِي فِي مَلَاءِ ذَكَرْتُهُ فِي مَلَاءٍ خَيْرٍ مِّنْهُمْ وَ إِنْ تَقَرَّبَ
إِلَى بِشِبُرِ تَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ ذِرَاعًا وَ إِنْ تَقَرَّبَ إِلَى ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ بَاعًا وَإِنْ أَتَانِي
يَمْشِ اتَيْتُهُ هَرُ وَلَةٌ (بخارى كتاب التوحيد باب قول الله تعالى ويحذركم الله نفسه ) آنحضرت
ا فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا بندہ جب دل ہی دل میں میرا ذکر کرتا ہے تو
میں بھی اپنے دل ہی دل میں اس کا ذکر کرتا ہوں۔ مثلاً جب انسان کہتا ہے سبحان اللہ یعنی پاک
ہے تو اے اللہ تو خدا تعالیٰ بھی اس بندہ کی نسبت کہتا ہے کہ تجھے بھی پاکی حاصل ہو۔ اور جب
خدا تعالیٰ یہ کہہ دیتا ہے تو حاصل ہو ہی جاتی ہے۔ پھر فرماتا ہے جب بندہ لوگوں میں بیان کرتا
ہے تو میں ان لوگوں سے بہتر جن میں وہ میرا ذکر کرتا ہے اس کا ذکر کرتا ہوں۔ یعنی متقیوں اور
نیکوں میں اس کا ذکر بلند کرتا ہوں اور دنیا اقرار کرتی ہے کہ وہ متقی ہے۔
بار ہواں فائدہ یہ ہے کہ محبت بڑھتی ہے کیونکہ انسان کا قاعدہ ہے کہ جس چیز سے ہر وقت
اسے تعلق رہے اس سے انس پیدا ہو جاتا ہے۔ حتی کہ جس گاؤں یا شہر میں آدمی رہتا ہے اس
سے بھی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ پس جب بندہ صبح و شام بلکہ ہر موقعہ پر خدا تعالیٰ کو بار بار یاد کرتا
اور نام لیتا ہے تو آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ کی محبت اس کے دل میں بڑھتی جاتی ہے۔
یہ ہیں ذکر اللہ کے فوائد جو میں نے مختصر طور پر بیان کر دیتے ہیں۔ اور دعا کرتا ہوں کہ
آپ لوگوں کو اور مجھے بھی خدا تعالیٰ ان سے مستفید کرے ۔ آمین
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۳۹
ذکر الهی
لے اور خاص کر اخبار الفضل کیونکہ اس میں حضور کے خطبات وغیرہ نہایت محنت اور کوشش سے مرتب کر کے بالترتیب شائع کئے جاتے ہیں۔
(مرتب کننده)
یلہ (نوٹ) حضور یہاں تک فرما چکے تھے کہ کسی شخص نے سوال کیا کہ جن فرشتوں کو آپ نے دیکھا ہے ان کی شکل کیا تھی۔ اس کے متعلق
آپ نے فرمایا کہ فرشتوں کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں۔ اور میں نے ان کو مختلف رنگوں میں دیکھا ہے اور بعض کے تو ایسے رنگ تھے۔ جو دنیا
میں ہیں ہی نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ فرشتے اپنی اصلی شکل میں انسان کو دکھائی نہیں دے سکتے۔ اس لئے وہ کبھی کسی انسان کی شکل میں اور
کبھی کسی اور شکل میں نظر آتے ہیں۔
کے حضرت خلیفہ المسیح الثانی یہاں تک فرما چکے تھے کہ کسی صاحب نے دریافت کیا کہ کیا جمعہ کے دن بھی قرآن پڑھنا چاہئے اگر پڑھنا چاہئے تو
اس دن درس کیوں نہیں ہوتا۔ ( قادیان میں جمعہ کے دن دریں نہیں دیا جاتا اس کے متعلق حضور نے فرمایا ۔ جمعہ کے دن بھی قرآن کریم
پڑھنا چاہئے۔ اور درس اس لئے نہیں ہو تا کہ وہ ایک قسم کی تعلیم ہے اور جمعہ کو مسلمانوں کے لئے چھٹی کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ اس لئے
تعلیمی کام چھوڑ دیئے جاتے ہیں۔ دوسرے اس دن ایک اور عبادت بڑھادی گئی ہے۔ اور وہ خطبہ ہے۔ وہی درس کا قائم مقام ہو جاتا ہے۔
ہے کسی نے عرض کیا کہ کیا اس طرح پڑھنے کے لئے تسبیح رکھ لیا جائے۔ اس کے متعلق حضور نے فرمایا کہ یہ بدعت ہے۔
(نوٹ) کسی صاحب نے سوال کیا کہ کیا اپنی بیوی سے بھی نہ کرے۔ حضور نے فرمایا کہ کسی خاص ضرورت کے بغیر کسی سے نہ کرے۔ خواہ
بیوی ہی ہو۔
آیت الکرسی یہ ہے - الله لا اله الا هو الحي القيوم لا تأخذه سنة ولا نوم له ما في السموت وما في الارض من الذي يشفع
عنده الا باذنه ، يعلم ما بين أيديهم وما خلفهم، ولا يحيطون بشيء من علمه الا بما شاء ، وسع كرسيه السموت والارض
ولا يوده حفظهما وهو العلى العظيم (البقره ۲۵۷)
تینوں قل یہ ہیں بسم حل یہ ہیں بسم الله الرحمن الرحيم
قل هو الله احد الله الصمد لم يلد ولم يولد ه و لم يكن له كفوا احده
بسم الله الرحمن الرحيم ۔
قل اعوذ برب الفلق من شر ما خلق و من شر غاسق اذا وقب ومن شر النفثت في العقده و من شر حاسد اذا حسده
بسم الله الرحمن الرحيم ۔
قل اعوذ برب الناس ملك الناس ما له الناس من شر الوسواس الخناس الذي يوسوس في صدور الناس و من
الجنة والناس