ذکرِ الہٰی

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 4

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۱۶
ذکر الهی
اسلام نے کہا ہے کہ کھاؤ پیو مگر حد سے نہ بڑھو کیوں نہ بڑھو اس لئے کہ شہوانی جذبہ زیادہ بڑھ کر
روحانیت کو نقصان پہنچائے گا۔ پس وہ لوگ جو اپنے نفس پر قابو رکھتے ہیں وہ اگر اکٹھے سوئیں
تو کوئی حرج نہیں ہوتا مگر عام لوگوں کو اس سے پر ہیز کرنا چاہئے۔ اور وہ لوگ جنہیں اپنے
خیالات پر پورا پورا قابو نہ ہو ان کو اکٹھا نہیں سونا چاہئے۔ اس طرح ان کو شہوانی خیالات
آتے رہیں گے۔ اور بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ سوتے سوتے جماع کرنے یا پیار کرنے لگ
جاتے ہیں۔ اس طرح روحانیت پر برا اثر پڑتا ہے۔ اور اٹھنے میں سستی ہو جاتی ہے۔
ایسا اعلیٰ ہے کہ جو نہ صرف تجد کے لئے اٹھنے میں بہت بڑا ممد اور معاون
بچ جاتا
تیرھواں طریق ہے بلکہ اس پر عمل کرنے سے انسان بدیوں اور برائیوں سے بھی بچ
ہے اور وہ یہ ہے کہ سونے سے پہلے دیکھنا چاہے کہ ہمارے دل میں کسی کے متعلق کینہ یا بغض تو
نہیں ہے اگر ہو تو اس کو دل سے نکال دینا چاہئے ۔
اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ روح کے پاک ہونے کی وجہ سے تہجد کے لئے اٹھنے کی توفیق مل جائے
گی خواہ اس قسم کے خیالات ان پر پھر قابو پاہی لیں۔ لیکن رات کو سونے سے پہلے ضرور نکال
دینے چاہئیں اور دل کو بالکل خالی کر لینا چاہئے۔ اس میں حرج ہی کیا ہے۔ اگر کوئی ایسے خیالات
میں دنیاوی فائدہ سمجھتا ہے تو دل کو کہے کہ دن کو پھر یاد رکھ لینا رات کو سونے کے وقت کسی
سے لڑائی تو نہیں کرنی کہ ان کو دل میں رکھا جائے ۔ اول تو ایسا ہو گا کہ اگر ایک دفعہ اپنے دل
سے کسی خیال کی جڑھ کاٹ دی جائے گی تو پھر وہ آئے گا ہی نہیں۔ دوسرے اس قسم کے
خیالات رکھنے سے جو نقصان پہنچنا ہوتا ہے اس سے انسان محفوظ ہو جاتا ہے۔ یہ ایک ثابت شدہ
بات ہے کہ ایک چیز جس قدر زیادہ عرصہ دوسرے کے ساتھ رہتی ہے اس قدر زیادہ اپنا اثر اس
پر کرتی ہے۔ مثلاً اگر اسپینج کو پانی سے بھر کر کسی چیز پر جلدی سے پھیر کر ہٹالیا جائے تو وہ بہت
تھوڑی گیلی ہوگی۔ لیکن اگر دیر تک اس پر رکھا جائے تو وہ بہت زیادہ بھیگ جائے گی۔ اسی طرح
جو خیالات انسان کو دیر تک رہیں وہ اس کے دل میں بہت زیادہ جذب ہو جاتے ہیں اور سوتے
وقت جن خیالات کو انسان اپنے دل میں رکھے ان کو اس کی روح ساری رات دہراتی رہتی
ہے۔ دن میں اگر کوئی ایسا خیال ہو تو وہ اتنا نقصان دہ نہیں ہوتا جتنا رات کے وقت کا۔ کیونکہ
ان میں دوسرے رے کاروبار میں مشغول ہونے کی وجہ وہ بھلا دیتا ہے لیکن رات کو بار بار آتا سے وہ
ہے۔ پس سوتے وقت اگر کوئی برا خیال ہو ۔ تو اسے نکال دینا چاہئے تاکہ وہ دل میں گڑ نہ جائے۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۱۷
ذکر الهی
کیونکہ اگر گڑ گیا تو پھر اس کا نکلنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ پھر اگر رات کو جان ہی نکل جائے تو
اس بدی کے خیال سے توبہ کرنے کا موقعہ بھی نہیں ملے گا۔ اس طرح نفس کو ڈرانا چاہئے ۔ اور
جب ایک دفعہ خیال نکل جائے گا تو پھر اس سے نجات مل جائے گی۔ غرض سوتے وقت نفس
میں برے خیالات نہیں رہنے دینے چاہئیں۔ جب اس طرح دل کو پاک و صاف کر کے کوئی
سوئے گا تو تہجد کے وقت اٹھنے کی اسے ضرور توفیق مل جائے گی۔
اب میں بتاتا ہوں کہ نماز میں کس طرح توجہ قائم نماز میں توجہ قائم رکھنے کے طریق رہ سکتی ہے۔ اس کے متعلق بہت لوگ ہمیشہ پوچھا
کرتے ہیں آج میں اس کے طریق بتاتا ہوں۔ کچھ تو ایسے ہوں گے جنہیں آپ استعمال میں
لاتے ہیں۔ مگر در حقیقت ان سے کام نہیں لیتے اور جو کام لیتے ہیں وہ ضرور فائدہ بھی اٹھاتے
ہوں گے۔ اصل بات یہ ہے کہ شریعت نے توجہ قائم رکھنے کے لئے نماز میں ہی کچھ قوانین بتا
دیتے ہیں مگر ناواقفیت کی وجہ سے اکثر لوگ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ ان کے علاوہ کچھ
طریق میں ایسے بتاؤں گا جن سے لوگ عام طور پر ناواقف ہیں اور ان پر کار بند نہیں ۔ حالانکہ
ان پر عمل کرنے سے نماز میں توجہ قائم رہ سکتی ہے پہلی قسم کے طریقوں کے بیان کرنے سے
پہلے میں اس قدر بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے انسان کے اندر ایک ایسا مادہ رکھا ہے کہ
جب وہ کسی چیز کو استعمال کر رہا ہو اور ساتھ ساتھ اس کا فائدہ بھی سوچتا جائے اور اس پر یقین
رکھے تو اسے بہت زیادہ فائدہ ہوتا۔ تا ہے۔ یورپ میں سینڈو ورزش کا استاد گذرا ہے وہ لکھتا کھتا ہے
کہ صحت اور طاقت کے لئے ورزش کرو۔ مگر ساتھ ہی یہ بھی خیال کرتے جاؤ کہ ہمارے بازو
مضبوط اور پٹھے سخت ہو رہے ہیں۔ واقعہ میں ورزش سے بازو مضبوط ہوتے ہیں۔ مگر جب اس
بات کو ورزش سمجھ کر کیا جائے کہ اس کا اثر جسم پر کیا پڑ رہا ہے تو اس اثر کو قبول کرنے کے لئے
جسم اور بھی تیار ہو جاتا ہے۔ اور اگر یہ خیال نہ رکھا جاوے تو بہت سا اثر باطل ہو جاتا ہے اور
فائدہ نسبتا بہت کم ہو جاتا ہے۔
شریعت اسلام نے بھی توجہ قائم رکھنے کے کچھ قانون مقرر کئے ہوئے ہیں۔ ان
پہلا طریق میں سے پہلا قانون وضو ہے جو ہر ایک نماز پڑھنے والے کو کرنا پڑتا ہے اس میں
یہ حکمت ہے کہ انسان کے خیالات اور جذبات کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے
کچھ ذرائع بنائے ہیں ان میں سے ایک اعصاب کا سلسلہ ہے۔ ان کے ذریعہ سے انسان کے

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۱۸
ذکرائی
منہ سے
خیالات اور جذبات کا اثر دوسری چیزوں پر پڑتا ہے اور وہ ایک راستہ کے طور پر ہے۔ یہی وجہ
ہے کہ آنحضرت ا آیتہ الکرسی پڑھ کر اپنے جسم پر پھونکتے تھے۔ کیا یہ لغو ہی تھا ؟ ہرگز
نہیں۔ بلکہ اصل بات یہ ہے کہ خیالات کا اثر اعصاب کے ذریعہ آواز کے ذریعہ پھونک کے
ریعہ خیالات سے منتقل ہوتا ہے۔ پس رسول کریم ال ان تینوں طریق کو جمع کر لیتے ۔ آیتہ
الکرسی منه سے پڑھتے پھر ہاتھوں پر پھونکتے پھر ہاتھ اتھ سارے جسم پر پھیر لیتے۔ غرض آواز
اعصاب نظر اور پھونک وغیرہ خیالات کے باہر نکلنے کے راستے ہیں اسی وجہ سے دم دم کرنا بھی
صلحاء سے ثابت ہے بلکہ رسول کریم ال سے بھی مروی ہے۔ پس چونکہ اعصاب کے
ذریعہ خیالات نکلتے اور پراگندہ ہو جاتے ہیں ان کو قابو میں رکھنے کے لئے آنحضرت ا نے
وضو کا حکم دیا ہے۔ اور چونکہ ان کے نکلنے کے بڑے بڑے مرکز ہاتھ پاؤں اور منہ ہیں۔ اور
تجربہ کیا گیا ہے کہ جب ان پر پانی ڈالا جائے تو خیالات کی رو جو ان سے نکل رہی ہوتی ہے وہ بند
جاتی ہے اور خیالات نکلنے رک جاتے ہیں۔ یہ ایک ثابت شدہ مسئلہ ہے۔ اور اور و وضو کی
اغراض میں ایک یہ غرض بھی ہے۔ وضو میں اور بھی کئی ایک حکمتیں ہیں لیکن ایک یہ بھی ہے
ہو
کہ اس طرح خیالات کی رورک جاتی ہے اور جب رو رک جاتی ہے تو سکون حاصل ہو جاتا ہے
اور جب سکون حاصل ہو جاتا ہے تو توجہ قائم رہ سکتی ہے۔ پس وضو توجہ کے قائم رکھنے کے لئے
ایک اعلیٰ درجہ کا ذریعہ ہے۔ لیکن جب وضو کرنے بیٹھو تو ساتھ ہی یہ بھی خیال رکھو کہ ہم ایسا
پراگندہ خیالات کے روکنے کے لئے کر رہے ہیں۔ جب ایسا کرو گے تو نماز میں سکون حاصل ہو
جائے گا اور خیالات تمہاری توجہ کو پراگندہ نہیں کر سکیں گے۔
توجہ کے قائم کرنے کا وہ ہے جو شریعت اسلام نے مسجد میں نماز پڑھنے کو قرار دوسرا طریق دیا ہے۔ انسان کا خاصہ ہے کہ جب وہ ایک بات کو دیکھتا ہے تو اس سے اسے
دوسری کا خیال پیدا ہو جاتا ہے۔ مثلاً ایک شخص زید سے ملتا ہے تو اس کے لڑکے بکر کے متعلق
بھی اس سے پوچھتا ہے ۔ حالانکہ بکر اس کے سامنے نہیں ہوتا مگر زید کو دیکھ کر ہی اسے بکر بھی یاد
آجاتا ہے۔ تو انسان کے دماغ کی بناوٹ ہی ایسی ہے کہ جب ایک چیز اس کے سامنے آئے تو اس
سے تعلق رکھنے والی دوسری چیزوں کی بھی اسے یاد آجاتی ہے۔ پس اگر انسان ایک ایسی جگہ
نماز ادا کرے جس کا نماز سے خاص تعلق نہ ہو تو اسے کوئی خاص بات یاد نہ آئے گی مگر جب
ایسی جگہ نماز پڑھے گا جہاں صبح و شام خدا تعالیٰ کی عبادت کی جاتی ہے۔ اور جو خدا کا گھر کہلاتی

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۱۹
ذکرائی
ہے تو اسے ضرور یہ خیال آئے گا کہ میں اس خدا کے حضور میں کھڑا ہوا ہوں جس کی عبادت
کرنے کے لئے یہ جگہ بنائی گئی ہے اور مجھ پر فرض ہے کہ میں سچے دل سے اس کی اطاعت اور
فرمانبرداری کروں۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ
اپنے گھروں میں نماز پڑھنے کے لئے ایک خاص جگہ مقرر کر چھوڑیں اور وہاں نماز پڑھنے کے
علاوہ اور کوئی کام نہ کریں تاکہ وہاں نماز پڑھتے ہوئے یہ خیال آئے کہ یہ خدا تعالیٰ کی عبادت
کرنے کا مقام ہے۔ ممکن ہے کہ آپ میں سے بعض لوگوں کے دلوں میں مسجد میں جاکر بھی کبھی
یہ خیال نہ آیا ہو ۔ لیکن اب جبکہ مسجد میں نماز پڑھنے کی حکمت معلوم ہو گئی اور یہ خیال لے کر
مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے گئے تو آپ کے خیالات فورا رک جائیں گے اور سکون حاصل ہو
جائے گا۔
+
قبلہ کی طرف منہ کرنے کا جو حکم ہے وہ بھی توجہ کے قائم رکھنے کے لئے بہت محمد
تیسرا طریق ہوتا ہے۔ مکہ معظمہ میں کئی ایک خصوصیتیں ہیں۔ اس جگہ ایک شخص نے ا
اپنی
بیوی اور بچہ کو بغیر دانہ پانی اور بغیر آبادی اور کسی حفاظت کے خدا کے حکم کے ماتحت چھوڑ دیا
تھا اور چونکہ یہ کام خدا کے لئے اس نے کیا تھا خدا تعالیٰ نے اس کی نسل کو اس قدر بڑھایا کہ
آسمان کے ستاروں کی طرح گئی نہیں جا سکتی پھر اس کی نسل میں سے کئی ایک نبی پیدا ہوئے اور
آخر وہ انسان جو سب دنیا کی طرف نبی ہو کر آیا وہ بھی اس کی نسل سے تھا۔ تو جب کوئی مکہ کی
طرف منہ کر کے نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے اور اسے یہ حکمت بھی معلوم ہو کہ ادھر منہ کر کے
نماز پڑھنا کیوں مقرر کیا گیا ہے تو اس پر فورا حضرت اسمعیل علیہ السلام کے واقعہ کا اثر ہوتا ہے
اور اس بات کی طرف توجہ پیدا ہو جاتی ہے کہ جس خدا کی عبادت میں کرنے کے لئے کھڑا ہوا
ہوں وہ بڑی شان اور بڑی قدرت والا ہے۔ جب اسے یہ خیال پیدا ہو جاتا ہے تو اس کے
پراگندہ خیالات دور ہو جاتے اور خدا تعالیٰ کے رعب اور جلال سے دب کر بیٹھ جاتے ہیں۔
رسول کریم ﷺ نے اذان مقرر کی ہے۔ جب بلند آواز سے اللہ اکبر اللہ اکبر
کہا جاتا ہے۔ تو گو اسی وقت نماز شروع نہیں ہو جاتی مگر نماز پڑھنے والوں کو
مطلع کیا جاتا ہے کہ تم خوب سوچ سمجھ کر مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے آجانا۔ کیونکہ تم نے بڑے
عظیم الشان خدا کے حضور پیش ہونا ہے۔ پس جب کوئی اذان سنے گا تو اس پر خدا تعالیٰ کی
عظمت اور شان کا خاص رعب پڑے گا اور اس کی وجہ سے نماز میں اس کی توجہ قائم رہے گی۔
چوتھا طریق ہو
ه مشكوة كتاب المناسك باب المساجد ومواضع الصلواة

انوار العلوم جلد - ۳
۵۲۰
ذکر الهی
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اذان اس لئے دی جاتی ہے کہ شیطان کو بھگا دے اور
حدیث میں آیا ہے کہ جب اذان ہوتی ہے تو شیطان دور بھاگ جاتا ہے۔ پس جب کوئی اس
بات کو مد نظر رکھتا ہے کہ اذان میں جو مضمون بیان کیا جاتا ہے اس کی یہ غرض ہے کہ اللہ تعالیٰ
کی ہیبت اور جلال کی طرف توجہ ہو تو اسے اس کی حکمت بھی یاد آجائے گی۔ جن لوگوں نے
آج یہ حکمت سن لی ہے وہ جب اذان سنیں گے تو یہ بات یاد آجائے گی اور جب یاد آئے گی تو
اثر بھی ہو گا اور یہ قاعدہ ہے کہ جب ایک خیال آئے تو دوسرے خیالات دور ہو جاتے ہیں۔
پس جب خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کے خیالات پیدا ہوں گے۔ تو دوسرے خیالات ہٹ
جائیں گے اور توجہ قائم ہو جائے گی۔
اقامت ہے۔ یہ بھی خدا تعالیٰ کی عظمت اور شوکت کی طرف متوجہ کرتی
پانچواں طریق ہے اور اذان کے متعلق جو حکمت بیان کی گئی ہے وہی اس میں بھی ہے۔
اقامت کے متعلق بھی رسول کریم اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی آواز سے شیطان بھاگ جاتا
ہے (مسلم کتاب الصلوۃ باب فضل الاذان و هرب الشيطان عند سماعه اور اس کا مطلب یہی ہے کہ اس
کے ذریعہ سے وساوس دور ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے۔
صف بندی ہے۔ جسمانی با قاعدگی خیالات میں بھی باقاعدگی پیدا کر دیتی ہے اور
چھٹا طریق انہیں منتشر نہیں ہونے دیتی ۔ اور جب جسمانی طور پر قطار بندی کی جاتی ہے تو
اندرونی جوش بھی ایک سلک میں منسلک ہو جاتے ہیں۔ پھر وہ شکل کیا ہی ہیبت ناک ہوتی ہے کہ
سب لوگ خاموش اور چپ چاپ بادشاہوں کے بادشاہ کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں۔ رسول
کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ صفوں کو درست کرو ورنہ تمہارے دل ٹیڑھے ہو جائیں گے
( مسلم كتاب الصلواة باب تسوية الصفوف) درست صف کا کیا اثر ہوتا ہے۔ یہیں کہ ظاہر کا اثر چونکہ
باطن پر ہوتا ہے۔ اس لئے اگر ظاہری طور پر باقاعدگی نہ ہو تو باطنی با قاعدگی میں بھی فرق آجاتا
ہے۔
نماز پڑھنے کی نیت ہے۔ کیونکہ جب انسان اپنے نفس کو بتا دیتا ہے کہ اس
ساتواں طریق کام کے لئے میں کھڑا ہونے لگا ہوں تو توجہ اس کی طرف ہی رہتی ہے۔
طریق
نیت
سے یہ مراد نہیں کہ کہا جائے کہ پیچھے اس امام کے اتنی رکعت نماز منه طرف کعبہ شریف و غیره
وغیرہ بلکہ ذہن میں ہی نماز پڑھنے کی نیت کرنی چاہئے۔ ایک آدمی کی نسبت کہتے ہیں کہ اسے

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۲۱
ذکر الهی
نیت کرنے کا جنون ہو گیا تھا وہ اگر کسی پچھلی صف میں کھڑا ہوتا اور نیت کرتا کہ پیچھے اس امام
کے " تو اسے خیال آتا کہ میں امام کے پیچھے تو ہوں نہیں میرے آگے آگے کوئی اور شخص ہے اس
لئے وہ آگے جا کر کہتا پیچھے اس امام کے پھر اسے شک پڑتا کہ میں تو اب بھی امام کے پیچھے نہیں
ہوں اس لئے وہ امام کے پیچھے جا کر کھڑا ہوتا اور پھر اس کو ہاتھ لگا کر کہتا کہ پیچھے اس امام کے۔
اس قسم کے وہم میں جو لوگ پڑے ہوئے ہیں وہ بھی غلطی کرتے ہیں اور اس کا نتیجہ بہت
برا ہوتا ہے۔ نیت کیا ہوئی گویا مصیبت ہو گئی۔ نیت دراصل قلب کی ہوتی ہے۔ مگر بعض
لوگوں کو کھڑے ہوتے وقت پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کیا کرنے لگے ہیں۔ پس جب تم نماز پڑھنے لگو تو
نماز پڑھنے کا خیال بھی کر لو اور سمجھو کہ کیا کرنے لگے ہو۔ جب یہ بات سمجھ لو گے تو اس وقت
سے تمہارے اندر خشیت پیدا ہونی شروع ہو جائے گی اور جب خشیت پیدا ہو جائے گی تو توجہ
بھی قائم رہ سکے گی۔
نماز با جماعت ہے کہ اس طرح نماز پڑھتے ہوئے خدا تعالیٰ کی عظمت کی
سے
آٹھواں طریق طرف متوجہ کرنے والے الفاظ انسان کے کان میں امام کی طرف
ڈالے جاتے ہیں۔ اور جو انسان غفلت میں ہو اور دوسرے خیالات میں پڑ جائے اس کو ٹھکور
دیا جاتا ہے۔ مثلاً جب اللہ اکبر کہا جاتا ہے تو گویا اس بات سے اسے آگاہ کیا جاتا ہے کہ دیکھو
سنبھل کر کھڑے ہونا جس کے حضور میں کھڑے ہونے لگے ہو وہ بہت بڑا ہے۔ پھر جب کھڑے
ہونے میں کچھ وقت گزر جاتا ہے اور کسی کے دل میں طرح طرح کے خیالات آنے لگتے ہیں تو
پھر امام بلند آواز سے کہہ دیتا ہے اللہ اکبر اللہ ہی سب سے بڑا ہے۔ پھر جب غفلت آنے لگتی
ہے تو سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کی آواز کان میں ڈالی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کی باتیں
سنتا اور قبول کرتا ہے جو اس کی حمد کرتا ہے۔ اور اس طرح اسے متوجہ کیا جاتا ہے کہ اگر کچھ
فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہو تو اللہ تعالیٰ کی حمد کرو ورنہ یونہی وقت ضائع ہو گا۔ غرض بار بار امام
مقتدیوں کو توجہ دلاتا اور ہوشیار کرتا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امام کو مقتدیوں پر فضیلت ہے
کیونکہ وہ ان کو بار بار متوجہ کرتا ہے کہ تم سب سے بڑے بادشاہ کے سامنے کھڑے ہو۔ ہوشیار
ہو کر کھڑے رہنا۔
یہ ہے کہ نماز کے ادا کرنے کو ایک ہی حالت میں نہیں رکھا گیا بلکہ مختلف طور پر
نواں طریق رکھا ہے۔ اگر کوئی نماز پڑھتے ہوئے غافل ہو جائے یا دوسرے خیالات میں محو

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۲۲
ذکرالی
ہو جائے تو اس کا رکوع کرنا اور سجدہ میں جانا اس کو نماز کی طرف متوجہ کر دیتا ہے گو کوئی عادت
کے طور پر ہی رکوع کرے یا سجدہ میں جائے تاہم حرکت ایک ایسی چیز ہے کہ غافل کو ہو شیار کر
دیتی ہے۔ دوسرے مذاہب کی عبادتوں میں یہ بات نہیں ہے۔ یہ فضیلت صرف اسلام کو ہی
حاصل ہے۔
فرائض سے پہلے اور بعد میں سنن کا پڑھنا ہے۔ نیچر کا یہ قاعدہ ہے کہ جب دسواں طریق کوئی کام ہونے والا ہو تو اس کا کچھ اثر اس کے ظاہر ہونے سے پہلے اور کچھ
بعد میں رونما ہو جاتا ہے۔ مثلاً جس وقت سورج چڑھنے لگے۔ تو گو وہ ابھی نکلا ہوا نہ ہو تو بھی
روشنی پھیل جاتی ہے۔ اسی طرح اس کے ڈوبنے کے بعد بھی کچھ عرصہ روشنی رہتی ہے۔ لیکن
جو کام خواہشات کے مطابق ہو یا اس میں کوئی لذت حاصل ہوئی ہو یا اس کے نہ ہونے میں
نقصان کا اندیشہ ہو وہ دوسرے کام کے مقابلہ میں کم اثر رکھتا ہے اور اس پر غالب آجاتا ہے۔
مثلاً ایک شخص کوئی ایسا کام کر رہا ہو کہ جس میں اس کو کوئی خاص فائدہ نظر نہیں آتا اور اس
کام کے بعد اس نے کوئی ایسا کام کرنا ہے جس میں اسے خاص فائدہ کی امید ہے یا اس کے نہ
ہونے پر کسی نقصان کا خطرہ ہے یا وہ کام اس کی خواہشات کے مطابق ہے تو جس کام میں یہ
مشغول ہے اس کے کرتے وقت بھی دوسرے کام کے خیالات ہی غالب رہیں گے اور اس کی
طرف اس کی توجہ رہے گی۔ مثلاً ایک ملازم دفتر کا کام کر رہا ہو تو اگر دفتر سے فراغت کے بعد
اسے کوئی اہم کام جو اس کا ذاتی ہے کرنا ہے تو دفتر کے وقت کے ختم ہونے سے ایک دو گھنٹہ
پہلے ہی اس کے خیالات اس طرف متوجہ ہو جائیں گے ۔ اور اگر دفتر کے کام میں کوئی اہم کام
اس کی توجہ کو اپنی طرف کھینچنے کا باعث ہوا ہے تو دفتر سے فارغ ہو کر بھی راستہ میں اور پھر کچھ
عرصہ تک گھر میں بھی اس کی طرف اس کا خیال متوجہ رہے گا اور کچھ دیر کے بعد اس کے
خیالات ان امور کی طرف متوجہ ہوں گے جن میں یہ اب مشغول ہے۔ اس حکمت کی وجہ سے
رسول کریم ﷺ نے فرائض سے پہلے اور بعد سنتیں مقرر فرمادی ہیں تاکہ اگر نماز پڑھنے
سے پہلے کوئی خیالات ہوں تو وہ فرائض کو ناقص نہ کریں بلکہ سنتوں کی ادائیگی میں ان کو دبا کر
انسان مطمئن ہو جاوے اور پھر فرائض کی طرف پوری طرح توجہ کر سکے۔ اسی طرح فرائض
کے بعد بھی سنتیں مقرر کر دیں تاکہ اگر نماز کے بعد کوئی ضروری کام ہو تو فرائض کے خاتمہ سے
پہلے اس کے خیالات دل میں آکر نماز کو خراب نہ کریں ۔ بلکہ انسان اطمینان کے ساتھ نماز ادا

انوار العلوم جلد - ۳
۵۲۳
ذکرالی
کرلے۔ کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے اسے خیالات عموماً اسی وقت ہی آکر ستاتے ہیں جبکہ
پہلا کام ختم ہونے کو ہو اور دوسرے کے شروع کرنے کا ارادہ ہو جب انسان یہ سمجھتا ہے کہ
میں ابھی فارغ نہیں ہوا بلکہ ابھی سنتیں پڑھتی ہیں تو پھر اس کے خیالات دبے رہتے ہیں اور
سنتوں کے مقرر کرنے کی حکمتوں میں سے یہ ایک بہت بڑی حکمت ہے۔ چنانچہ رسول کریم
نے اوقات کے اختلاف کی مناسبت سے سنتیں بھی مقرر کی ہیں۔ ظہر کی نماز کا وقت
چونکہ دوسرے کاموں میں بڑی مصروفیت کا وقت ہوتا ہے اس لئے چار یا دو سنتیں پہلے اور دو یا
چار بعد میں رکھ دیں ۔ گویا فرضوں کی حفاظت کے لئے یہ دو سپاہی مقرر کر دیئے کہ ان میں جو
خیالات آنا چاہیں انہیں روک دیں۔ عصر کی نماز سے پہلے سنتیں نہیں رکھیں ہاں نفل رکھے
ہیں۔ کوئی چاہے پڑھے یا نہ پڑھے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عصر کے وقت ایک لحاظ سے انسان
دوسرے کاموں سے فارغ ہو جاتا ہے۔ دوسرے چونکہ سب کام ختم کرنے کا وقت ہوتا ہے
اس لئے اس وقت تھوڑی نماز رکھی ہے۔ مگر عصر کے بعد سے مغرب تک ذکر رکھ دیا ہے۔
جیسا کہ میں پہلے بتا آیا ہوں مغرب کی نماز سے پہلے سنتیں اس لئے نہیں رکھیں کہ وقت بہت
تنگ ہوتا ہے ہاں بعد میں دو سنتیں رکھ دی ہیں۔ کیونکہ نماز مغرب کے بعد عام طور پر کھانا کھایا
جاتا ہے اور اسی قسم کے کام ہوتے ہیں۔ یہ سنتیں ان مشاغل کے خیالات سے فرائض کی
حفاظت کرتی ہیں۔ عشاء کی نماز سے پہلے سنن نہیں رکھیں کیونکہ اس نماز سے پہلے جو کام عام
طور پر انسان کرتا ہے وہ ایسے نہیں ہوتے کہ ان کا اثر بعد میں بھی قائم رہے۔ مگر نوافل رکھ
دیئے کہ اگر کوئی چاہے اور ضرورت ہو تو پڑھ لے مگر عشاء کے بعد چونکہ سونے کا وقت ہوتا
ہے اور سارے دن کے کام کے بعد طبیعت آرام کی طرف متوجہ ہوتی ہے اس لئے بعد میں دو
سنتیں اور تین وتر مقرر کر دیئے ہیں جن میں سے وتر پچھلے وقت میں بھی ادا کئے جاسکتے ہیں۔
صبح کی نماز سے پہلے دو سنتیں رکھی گئی ہیں کیونکہ نیند سے اٹھنے کی وجہ سے نماز میں غفلت
نہ ہو۔ وہ سنتیں غفلت اور نیند کے خیالات کو روک دیتی ہیں۔ بعد میں سنتیں نہیں رکھیں
کیونکہ بعد میں سورج نکلنے تک کے عرصہ میں کوئی خاص کام نہیں ہو سکتا ہاں ذکر رکھ دیا۔ یہ تو وہ
ہیں جو شریعت نے نماز میں توجہ قائم رکھنے کے لئے نماز کے ساتھ وابستہ کر دیتے ہیں۔ لیکن ان
سے فائدہ اسی وقت حاصل ہو سکتا ہے جب انسان ان کو سمجھنے کی کوشش بھی کرے۔ اس لئے
میں نے ان کو بیان کیا ہے تاکہ آپ لوگ اس سے واقف ہوں اور فائدہ اٹھا ئیں اور انشاء اللہ تعالیٰ

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۲۴
ذکرائی
جو لوگ ان حکمتوں کو یاد رکھ کر ان کو عمل میں لائیں گے وہ ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔ ہاں لائیں گے وہ ضرور فائدہ
یہ بات خوب یاد رکھنی چاہئے کہ انسان کے جسم کے جس طرح جوڑ ہوتے ہیں۔ اسی طرح قیام
رکوع سجود وغیرہ میں جو الفاظ کے جاتے ہیں وہ نماز کے جوڑ ہیں۔ ان جوڑوں پر جو کلمات کے
جاتے ہیں ان کی طرف خاص توجہ رکھنی چاہئے ۔ اگر ایسا کیا جائے گا تو نماز بہت مضبوط ہو جائے
گی ورنہ گر جائے گی۔
اب میں وہ طریق نماز میں توجہ قائم رکھنے کے بتاتا ہوں جو نماز کی شرائط میں داخل نہیں
ہیں اور نہ انہیں شریعت نے نماز کا جزو مقرر کیا ہے مگر کوئی ان طریق پر عمل کرے تو نماز میں
توجہ قائم رہ سکتی ہے۔
اگر نماز پڑھتے ہوئے توجہ قائم نہ رہے تو آہستہ آہستہ لفظوں کو ادا
گیارہواں طریق کرو۔ انسانی دماغ کی بناوٹ اس قسم کی ہے کہ جو چیز اس میں بار بار
داخل کی جائے اس کو وہ فورا سامنے لے آتا ہے۔ اور جو کبھی کبھی اس کے سامنے آئے۔ اس
کو مشکل سے سامنے لا سکتا ہے۔ مثلاً زید کو اگر ہر روز دیکھا جائے تو اس کا خیال کرنے میں فوراً
اس کی شکل سامنے آجائے گی۔ لیکن اگر کبھی کبھی دیکھا ہو تو اس کا نام سننے یا لینے کے کچھ دیر بعد
اس کی شکل ذہن میں آئے گی اور وہ بھی پوری طرح صاف نہ ہوگی۔ پھر دیکھو جو زبان بچپن میں
سیکھی جائے اس زبان میں کوئی عبارت اگر انسان بولے یا سنے تو اس کے الفاظ کے ساتھ ہی
معانی اس کے ذہن میں آجاتے ہیں۔ مثلاً اگر پانی کا لفظ ذہن میں آئے تو بلا کسی وقفہ کے پانی کی
حقیقت بھی اس کے ذہن میں آجائے گی۔ یا اگر روٹی کا لفظ وہ کسی سے سنے تو بلا کسی دیر کے
روٹی کے معنی اس کے ذہن میں حاضر ہو جائیں گے ۔ مگر غیر زبان میں جس پر پوری طرح اختیار
حاصل نہ ہو یہ بات نہیں ہوتی بلکہ الفاظ کے سننے کے بہت دیر بعد اس کے مطالب ذہن میں
آتے ہیں۔ مثلاً انگریزی پڑھنے والے بچے ، جب تک وہ انگریزی کے پورے ماہر نہیں ہو
جاتے جب وہ CAT اپنی کتاب میں پڑھیں گے تو اس لفظ کی حقیقت ان کے ذہن میں دیر بعد
آوے گی۔ مگر بلی کہنے سے فورا اس جانور کی تصویر ان کے ذہن میں آجاوے گی۔
اسی وجہ سے چونکہ سوائے عربی بولنے والے لوگوں کے عام طور پر مسلمان عربی زبان سے
ناواقف ہوتے ہیں۔ نماز میں بہت سے لوگوں کی توجہ قائم نہیں رہتی کیونکہ توجہ تب قائم رہ
سکتی ہے جبکہ مطالب بھی ذہن میں مستحفر ہوں۔ مگر بوجہ عربی سے ناواقفیت کے جس وقت وہ

انوار العلوم جلد - ۳
۵۲۵
ذکرائی
عربی عبارتیں پڑھ رہے ہوتے ہیں ساتھ ساتھ ان کے معنی ان کے ذہن میں نہیں آتے بلکہ
معنی اور لفظ آگے پیچھے ہو جاتے ہیں۔ مثلاً جب ایک شخص إِيَّاكَ نَعْبُدُ کہتا ہے تو اس کے
ذہن میں اس جملہ کے معنی نہیں بلکہ الر حمٰنِ الرَّحِیمِ یا ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے معنی آ رہے
ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پوری طرح توجہ قائم نہیں رہ سکتی اور نہ پوری طرح نماز کا فائدہ
حاصل ہوتا ہے۔ اس لئے ان لوگوں کو جو عربی سے اچھی طرح واقفیت نہیں رکھتے اور اس پر
ان کو اس قدر قدرت نہیں کہ مادری زبان کی طرح اس کے الفاظ کے ساتھ ساتھ معانی بھی
ذہن میں مستحضر ہو جاویں ان کو چاہئے کہ جب وہ نماز پڑھنے لگیں تو جب تک اس فقرہ کے معنی
جو وہ پڑھ رہے ہیں ذہن میں نہ آجادیں آگے نہ چلیں۔ مثلا وہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب پڑھیں تو جب تک اس کے معنی اچھی طرح ذہن میں نہ آجاویں اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
الْعَلَمِينَ نہ کہیں۔ اور جب تک اس آیت کے معنی ذہن میں نہ آجاویں الرحمنِ
الرَّحِیمِ نہ کہیں اور اسی طرح سب آیات کے متعلق کریں۔ کیونکہ اگر ایسا نہ کریں گے تو
الفاظ کوئی اور ان کی زبان پر جاری ہوں گے اور معنی ذہن میں کوئی اور آتے ہوں گے۔ جس کا
نتیجہ یہ ہوگا کہ خیالات میں انتشار پیدا ہو گا اور انتشار ہو گا تو توجہ نہ پیدا ہو سکے گی۔ جو لوگ
عربی زبان جانتے ہیں وہ بھی اگر جلدی جلدی پڑھتے جائیں تو گو معانی ان کے ذہن میں فورا
آجادیں مگر دل میں جذب ہونے کا ان کو موقعہ نہ ملے گا اس لئے ان کو بھی چاہئے کہ قرآن
آہستہ آہستہ پڑھیں اور وقفہ دے دے کر آگے بڑھیں۔
یہ بات قرآن میں ہی ضروری نہیں بلکہ وعظ و نصیحت میں بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔ ایک
دفعہ ابو ہریرہ جلدی جلدی اور اور زور زور سے حدیث بیان کر رہے تھے کہ حضرت عائشہ نے کہا
یہ کون ہے اور کیا کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنا نام بتایا اور کہا کہ میں آنحضرت ا کی احادیث
سنا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کیا رسول اللہ اللہ بھی اسی طرح کلام کیا کرتے تھے یہ سن کر وہ
خاموش ہو گئے ۔ غرض رسول کریم اللہ کی یہ سنت ہے کہ آپ نہ صرف قراءت میں بلکہ عام
وعظ و نصیحت میں بھی آہستگی سے کام لیتے تھے۔ پس توجہ قائم رکھنے کے لئے آپ لوگ بھی اس
حکم اور سنت پر عمل کریں اس طرح توجہ بڑی عمدگی سے قائم رہے گی۔ کیونکہ یہ گڑ بڑ نہ رہے
گی کہ زبان پر کچھ اور ہے اور دل میں کچھ اور ۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۲۶
ذکر الهی
وہ ہے جو رسول کریم ﷺ نے بتایا ہے مگر اس میں اکثر لوگ کو تاہی
جب
بارہواں طریق کرتے ہیں۔ وہ طریق یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ ج؟
کوئی نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہو تو اپنی نظر سجدہ کرنے کی جگہ کی طرف رکھے۔ کئی لوگ ایسے
ہوتے ہیں جو کھڑے ہو کر آنکھیں بند کر لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس طرح ہماری توجہ قائم
رہے گی حالانکہ توجہ آنکھیں کھلی رکھنے سے قائم رہ سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آنحضرت
ا نے فرمایا ہے کھڑے ہونے کے وقت سجدہ کرنے کی جگہ پر نظر ہونی چاہئے۔ حضرت
شهاب الدین صاحب سهروردی اپنی کتاب عوارف المعارف میں تحریر فرماتے ہیں کہ رکوع میں
دونوں پاؤں کے درمیان نظر رکھنی چاہئے اور میرے نزدیک یہ درست ہے۔ اس طرح کرنے
نظر کو بھی فائدہ پہنچتا ہے اور خشوع بھی زیادہ پیدا ہوتا ہے۔ نظر کے محدود کرنے میں ایک
بہت بڑی حکمت ہے اور وہ یہ کہ انسان کی پیدائش میں خدا تعالٰی نے یہ بات ودیعت کی ہے کہ
اگر اس کی ایک جس کام کر رہی ہوتی ہے تو باقی حسیں بے حس ہو جاتی ہیں۔ مثلاً جس وقت
آنکھیں کمال مصروفیت میں ہوں اس وقت کان بے حس ہو جاتے ہیں۔ چنانچہ جس وقت
آنکھیں پوری پوری طاقت کے ساتھ کسی چیز کے دیکھنے میں مشغول ہوں اس وقت اگر کوئی
آواز دے تو وہ سنائی نہیں دے گی اور جب کان پورے طور پر کسی آواز کے سننے میں مصروف
ہوں تو ناک کی سونگھنے کی قوت معطل ہو جائے گی ۔ اور جب ناک پوری طاقت کے ساتھ کسی
خوشبو کے سونگھنے میں لگا ہوا ہو گا تو کان اور آنکھیں اپنا کام کرنے سے معطل ہو جائیں گی۔ تو
جب ایک جس کام میں لگ جاتی ہے اور اپنے کمال کو پہنچ جاتی ہے تو دوسری حسیں کام نہیں
کرتیں۔ لیکن جب ساری حسیں بے کار ہوں اور کوئی بھی اپنے کام میں مشغول نہ ہو تو یہ
نقص پیدا ہو جاتا ہے کہ مختلف خیالات جوش میں آجاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ کہ جب ایک حس
کام کر رہی : رہی ہو تو دوسری حسوں سے تعلق رکھنے والے خیالات نہیں آتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ
حس دوسرے خیالات کے آنے کو روک دیتی ہے۔ پس نماز پڑھتے وقت جب آنکھیں اپنا کام کر
رہی ہوں گی اور دیکھنے میں مشغول ہوں گی تو متفرق خیالات ذہن میں نہیں آئیں گے ۔ یہ امر
آج ایک طبعی تجربہ کے بعد معلوم ہوا ہے لیکن دیکھو اس طبعی حکمت کو مدنظر رکھ کر آج سے
تیرہ سو سال پہلے رسول کریم اللہ نے نماز پڑھتے وقت آنکھیں کھلی رکھنے کا ارشاد فرمایا ہوا
یہ بھی مدنظر رکھا ہے کہ وہ کونسی حس ہے جو کام میں لگ جائے تو متفرق
ہے۔ پھر آپ نے یہ
والثلاثون في وصف صلاة | هل القرب جلد ۲ صفحه ۱۵ ب عوارف المعارف الباب السائح و الـ

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۲۷
ذکرائی
خیالات سے انسان بچ جائے گا۔ اگر ناک کی جس سے کام لیا جاتا تو اس کے لئے ضروری ہو تا کہ
اول خوشبو کا انتظام کیا جاتا پھر ناک کی جس قید نہیں رکھی جاسکتی۔ متفرق لوگ جو نماز میں شامل
ہوتے یا پاس سے گذرتے اگر کئی خوشبو میں استعمال کرنے والے ہوتے تو توجہ بجائے قائم
رہنے کے مختلف خوشبوؤں کی وجہ سے ایک طرف سے دوسری طرف پھرتی رہتی۔ ناک کی
طرح کان کی حس بھی قید نہیں رکھی جا سکتی یعنی یہ بات انسان کے اختیار میں نہیں کہ جس بات
کو چاہے سنے جس بات کے سننے سے چاہے انکار کر دے۔ بلکہ جس قدر آواز میں ایک وقت میں
بلند ہوں سب کو سننے کے لئے انسان مجبور ہوتا ہے۔ بلکہ کئی آوازیں اگر یک لخت بلند ہو
جاویں تو آدمی کوئی بھی بات نہیں سن سکتا۔ پس اگر کانوں کو کام کرنے دیا جائے تو وہ یا تو سب
آوازوں کو سنیں گے یا بالکل کچھ بھی نہ سنیں گے ۔ مگر بر خلاف ان حسوں کے آنکھیں انسان
کے اختیار میں ہوتی ہیں ان کو یہ ایک جگہ پر رکھ سکتا ہے۔ اور جس چیز کو دیکھنا نہ چاہے اس سے
بلا تکلف نظر ہٹا سکتا ہے اور جس چیز کو دیکھنا چاہئے اس پر بلا تکلف نظر کو قائم رکھ سکتا ہے۔ پس
رسول کریم ﷺ نے خدا تعالیٰ کی ہدایت کے ماتحت نماز میں توجہ قائم رکھنے کے لئے اس
جس کو چنا اور حکم دیا کہ نماز میں اپنی نظر کو سجدہ کی طرف رکھا کرو۔ مگر سا ۔ مگر ساتھ ہی حکم دیا کہ سجدہ
مقام پر کوئی خوبصورت چیز نہ ہو بلکہ نظارہ میں اتحاد ہو۔ یعنی ایک ہی قسم کا ہو ۔ جب ا ۔ ایک
مسلمان اپنی نظر کو سجدہ کے مقام کی طرف رکھے گا۔ تو اول تو سجدہ کا خیال ! کا خیال اس کے دل پر غالب
آکر اس کو عبادت کے خیال میں مشغول رکھے گا۔ دوم اس طرح اس کی دوسری حسیں جن کا
قاعدہ ہے کہ یا تو بالکل بند کی جاریں یا بالکل آزاد رہیں بند ہو جائیں گی۔ تیسرے یہ فائدہ ہو گا
کہ چونکہ خیالات کو تحریک دلانے والے بیرونی امور ہی ہوتے ہیں۔ اور بیرونی امور کی اطلاع
انسان حسوں کے ذریعہ سے پاتا ہے مگر آنکھیں چونکہ کام میں لگا دی گئی ہیں اس لئے دوسری
حسیں ایک حد تک باطل ہو جاویں گی اور آنکھوں کے سامنے چونکہ کوئی ایسی چیز نہ ہوگی جو نماز
کے علاوہ کوئی اور خیال پیدا کر سکے اس لئے نمازی کی توجہ نماز ہی کی طرف قائم رہے گی۔
رسول کریم ا سے ثابت ہے کہ ایک دفعہ با تصویر پر وہ آپ کی نماز کی جگہ کے سامنے !
گیا تو آپ نے اسے ہٹوا ہٹوار دیا کہ اس سے توجہ قائم نہیں رہتی۔ یہ حکم حکم آپ آپ نے نے ا اپنی امت مت ۔ کے
کے
فائدہ کے لئے دیا۔
منے لٹکایا
ه بخاری کتاب الصلوة - باب ان صلى فى ثوب مصلب او تصاوير هل تفسد صلواته وما بينهي من ذلك

·

آج 10 میں سے 10 باقی