زندہ خدا کے زبردست نشان

انوارالعلوم (جلد 3)

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۴۹
زندہ خدا کے زبردست نشان
پیشگوئی زار روس کے پورا ہونے پر
زندہ خدا پر ایمان لانے کی تلقین)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
زند و خدا کے زبردست نشان

انوار العلوم جلد ۳۰
بسم الله الرحمن الرحیم
۵۵۱
زندہ خدا کے زبر دست نشان
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
وَمَا كَانَ رَبِّكَ مُهْلِكَ الْقُرَى حَتَّى يُبْعَثَ فِى أُمِّهَا رَسُولًا يَتْلُو رَسُولًا يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ايَتِنَا "
"
وَمَا كُنَّا
ا كُنَّا مُهْلِكِى الْقُرَى إِلَّا وَأَهْلُهَا ظَلِمُونَ ( القصص ٢٠)
زندہ خدا کے زبردست نشان
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔ لیکن خدا خدا اسے قبول کرے گا اور
بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ (براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۷)
زار روس کی قابل رحم حالت کی خبر
ہندوستان کے نبی نے بارہ سال پہلے دی تھی
خدا تعالیٰ کی قدیم سنت چلی آتی ہے کہ جب کبھی دنیا فسق و فجور میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ اور
خدا کو بھول جاتی ہے اور لوگوں کے اخلاق بگڑ جاتے ہیں اور حوصلے پست ہو جاتے ہیں اور
روحانی پانی کے پیاسوں کے حلق میں کانٹے پڑ جاتے ہیں اور ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں اور
آنکھوں میں شدت پیاس سے گڑھے پڑ جاتے ہیں تو وہ اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے نبی
مبعوث فرماتا ہے اور ان کی اصلاح کے لئے رسول کھڑے کرتا ہے۔ جو روحانی پانی کے بادل
ہوتے ہیں۔ جو ہر ایک اس زمین کو جو اپنے اندر پانی جذب کرنے کی قابلیت رکھتی ہے سیراب کر
دیتے ہیں۔ اور پیاسوں کی پیاس بجھا دیتے ہیں ۔ وہ ایک نور ہوتے ہیں جن کی مدد سے ظلمتوں
میں پڑے ہوئے لوگ دیکھنے لگتے ہیں۔ وہ ایک آگ ہوتے ہیں جو حق کے دشمنوں کو جلا کر
خاک کر دیتی ہے۔ وہ ایک بجلی ہوتے ہیں کہ جو سعادت مند انسانوں کے اندر آنا فانا ایک ایسی
طاقت بھر دیتے ہیں جس سے اندھے دیکھنے لگتے ہیں ، لولے لنگڑے چلنے لگتے ہیں اور گونگے

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۵۲
زندہ خدا کے زبردست نشان
بولنے لگتے ہیں۔ غرض ان کی دوستی ہر قسم کے سموم کا تریاق اور ان کی دشمنی ایک سخت زہر
ہوتی ہے۔ جس کے کھانے کے بعد کوئی انسانی تدبیر انسان کو ہلاکت سے بچا نہیں سکتی۔
موجودہ زمانہ میں لوگ روحانیت سے جس قدر دور چلے گئے ہیں اور بدیوں کا جو انتشار ہے
اور گناہوں کی جو کثرت ہے وہ بزبان حال پکار کر کہہ رہی ہے کہ اگر کسی زمانہ میں کبھی کوئی نبی
آیا ہے تو اس وقت ضرور نبی آنا چاہئے اور اگر کسی وقت کوئی مصلح مبعوث کیا گیا ہے تو اس
زمانہ میں ضرور مبعوث ہونا چاہئے۔ اور پہلے انبیاء کی پیشگوئیاں بھی بالاتفاق اس بات پر
شہادت دے رہی ہیں کہ یہ وقت ایک نبی کی بعثت کا ہے۔ گو مختلف مذاہب میں ہزاروں باتوں کا
اختلاف ہے۔ اور شائد ایسی ایک بات بھی نہ مل سکے جس میں تمام مذاہب متفق ہوں۔ لیکن
اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ آخری زمانہ میں ایک نبی آئے گا۔ اور جو علامتیں اس کے زمانہ
کی بتائی گئی ہیں وہ سب اس زمانہ میں پوری ہو رہی ہیں۔ لیکن افسوس کہ باوجود زمانہ کی حالت
کے اقتضاء اور تمام مذاہب کی متفقہ شہادت کے لوگ اس بات کی طرف متوجہ نہیں ہوتے کہ
اس زمانہ کے نبی کی شناخت کریں۔ جو اللہ تعالیٰ نے عین ضرورت کے وقت آسمان سے اتارا
ہے۔ کیا دنیا اس قسم کے نبی کی منتظر ہے جو آسمان سے نازل ہو اور فرشتے اس کے ساتھ ہوں
اور خدا تعالیٰ بلند آواز سے جو یک دفعہ تمام دنیا میں سنائی دے اس کی تصدیق کرے۔ جنت اس
کے دائیں طرف اور دوزخ بائیں طرف ہو ۔ قضاء و قدر کے فیصلے اس کے ہاتھ میں دیئے
جائیں۔ اگر ایسا ہے تو یہ خواہش کبھی میسر نہ آئے گی۔ نہ ایسا کوئی نبی دنیا میں آیا ہے نہ آئندہ
آئے گا۔ انسانوں کی ہدایت کے لئے انسان رسول ہی بھیجے جاتے ہیں۔ کیونکہ غیر جنس غیر جنس
کے لئے نمونہ نہیں بن سکتی۔ اور نبی دنیا میں نمونہ بن کر آتے ہیں۔ وہ آسمان سے نازل نہیں
ہوا کرتے بلکہ زمین ہی پر دوسرے انسانوں کی طرح عورت کے پیٹ سے پیدا ہوتے ہیں۔ پس
ایسا نی جو پہلے انبیاء کی سنت پر نہ ہو کبھی نہیں آسکتا۔ جو نبی بھی آئے گا اس طریق پر آئے گا
جس پر پہلے زمانوں میں نبی آتے رہے ہیں۔
اے سننے والو سنوا اور اسے دیکھنے والو دیکھو! اور اے عقل و خرد رکھنے والو جان لو کہ اسی
قدیم سنت اللہ کے مطابق جو پہلے نبیوں کے وقتوں میں ظاہر ہوتی رہی اس زمانہ میں بھی وہ
موعود نبی جس کا وعدہ ہندوؤں میں کرشن اور بدھوں میں میود رکھی ۔ اور یہود و مسیحیوں اور
مسلمانوں میں مسیح موعود کے نام سے کیا گیا تھا آگیا ہے۔ اور خدا نے اس کے لئے ویسے ہی

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۵۳
زندہ خدا کے زبر دست نشان
نشان دکھائے ہیں جیسا کہ وہ پہلے نبیوں کے ہاتھوں پر دکھاتا رہا ہے۔ اس نے دعائیں کیں اور
خدا تعالیٰ نے اس کی دعاؤں کو قبول کیا۔ وہ مریض جن کی شفاء سے تمام طبی قواعد قاصر تھے اس
کے ہاتھوں سے اچھے ہوئے۔ اور وہ اخبار جو اس نے قبل از وقت تمام دنیا میں شائع کی تھیں
بعینہ پوری ہوئیں۔ حالانکہ غیب کی اخبار کثرت سے سوائے رسولوں کے اور کسی پر ظاہر نہیں
ہوتیں۔ جیسا کہ تمام ادیان کا اتفاق ہے ۔ قرآن فرماتا ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدَاهُ إِلَّا مَنِ
ارتَضَى مِنْ رَسُولِ (الجن: ۲۸۲۷) ” خدا تعالیٰ اپنے غیب پر غالب نہیں کرتا مگر جس کو چن لیتا
ہے اپنے رسولوں میں سے " اسی طرح سے بائبل کہتی ہے ” جب نبی خداوند کے نام سے کچھ
کے اور وہ جو اس نے کہا ہے واقع نہ ہو یا پورا نہ ہو تو وہ بات خداوند نے نہیں کھی۔ بلکہ اس
نبی نے گستاخی سے کہی ہے۔ تو اس سے مت ڈر۔ "استثناء باب ۱۸ آیت ۲۲ مطبوعه له )
اے صداقت کے طالبوا اور حق کے متلاشیوا میں کس طریق پر تم کو سمجھاؤں کہ وہ مسیح
موعود اور مہدی اور کرشن اور میودر بھی اور بدھ جس کا وعدہ مختلف مذاہب میں دیا گیا تھا۔
حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی بانی سلسلہ احمدیہ کے وجود میں پورا ہو چکا ہے۔ اور اب
قیامت تک ان پیشگوئیوں کا کوئی اور مصداق پیدا نہ ہوگا۔ میں کسی طرح تمہارے دلوں میں یہ
بات ڈالوں کہ خدا کے ماموروں کی شناخت ایک ایسی نعمت ہے جس کے مقابلہ میں کوئی دنیاوی
نعمت نہیں ٹھہر سکتی۔ میں کن الفاظ میں تمہیں بتاؤں کہ جو شخص خدا سے جنگ کرتا ہے اس کا
انجام کبھی اچھا نہیں ہوتا۔ اور یہ کہ جو شخص خدا تعالیٰ کے رسولوں کا انکار کرتا ہے وہ
در حقیقت خدا تعالیٰ کا انکار کرتا ہے۔ آہ میں کسی بگل کے ذریعہ سے تمام دنیا کے سوئے ہوئے
لوگوں کو جگاؤں تارہ دیکھیں کہ خدا کا سورج نصف النہار پر آگیا ہے۔ دنیا کا بیشتر حصہ خدا کے
بعض گزشتہ نبیوں کے ماننے کا دعویدار ہے۔ مگر افسوس کہ ایسے بہت کم لوگ ہیں جنہوں نے
کبھی اس بات پر غور کیا ہو کہ وہ ان نبیوں کو کیوں مانتے ہیں۔ اگر وہ اس بات پر غور کرتے تو جو
دلائل وہ ان نبیوں کی صداقت کے معلوم کرتے ان ہی دلائل سے اس زمانہ کے رسول کی
شناخت نہایت آسانی سے ان کو حاصل ہو جاتی۔ مگر افسوس کہ اس زمانہ میں حقیقی ایمان کی جگہ
وراثتی ایمان نے لے لی ہے۔ اور اگر وہی نبی جن کو مختلف اقوام مان رہی ہیں اس وقت انہی
دلائل کے ساتھ جو ان کے ظہور کے وقت ان کو ملے تھے واپس آجائیں تو ان کے ماننے والے
ان کا بھی مقابلہ کرنے لگیں يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَا تِيْهِمْ مِنْ رَسُولِ إِلَّا كَانُوا بِهِ
۴

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۵۴
زندہ خدا کے زبردست نشان
يَسْتَهْزِعُونَ (ئیں: (۳۱) اے افسوس بندوں پر کہ ان کے پاس کوئی رسول نہیں آیا مگر انہوں
نے اس کی تحقیر کی اس سے ہنسی اور ٹھٹھا کیا۔
خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کی صداقت پر اس قدر نشان دکھائے ہیں اور اس قدر دلائل بھیجے
ہیں کہ کافی ہیں ماننے کو اگر اہل کوئی ہے۔"
A
L
جب ابھی دنیا میں کوئی شخص اس کو جانتا بھی نہ تھا۔ اس وقت اس نے اپنی کتاب براہین
احمدیہ حصہ سوم صفحه ۲۴۱ ( جو ۱۸۸۳ء میں تمام ہندوستان میں شائع ہوئی) پر یہ الہام شائع کیا کہ
يَا تِيْكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ وَيَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - (یعنی دنیا کے دور دراز کونوں سے
تیرے پاس تھے اور آدمی آگئیں گے) (روحانی خزائن جلدا صفحہ ۲۷۷) اور براہین احمدیہ حصہ چہارم
کے صفحہ ۲۸۹ مطبوعہ ۱۸۸۴ء میں ایک یہ الہام بھی شائع کیا کہ " فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَيْنَ
النَّاسِ" یعنی وہ وقت قریب آگیا ہے کہ تیری مدد کی جاوے اور تو لوگوں میں پہچانا جاوے ۔
(روحانی خزائن جلدا صفحه ۵۸۱) اسی طرح ضمیمه اخبار ریاض ہند امر تسر مطبوعہ یکم مارچ ۱۸۸۶ میں
منجملہ بہت سے الہاموں کے ایک یہ الہام شائع فرمایا۔ کہ ”خدا تیرے نام کو اس روز تک جو دنیا
منقطع ہو جائے عزت کے ساتھ قائم رکھے گا۔ اور تیری دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچادے
گا (تذکرہ صفحہ (۱۴) اور میں تیری تبلیغ کو دنیا کے چاروں کونوں تک پہنچاؤں گا یعنی دنیا کے
چاروں کونوں سے تیرے پاس تھے اور آدمی آئیں گے۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ تیری مدد
کی جاوے اور تو لوگوں کے درمیان شہرت پا جاوے۔ خدا تعالیٰ تیری تعلیم کو تمام دنیا میں
پھیلائے گا۔ چنانچہ واقعات نے ثابت کر دیا کہ یہ کلام اللہ تعالٰی کا تھا۔ کیونکہ اس کے بعد
لاکھوں آدمیوں نے اس کو قبول کیا اور یورپ و امریکہ ، افریقہ، آسٹریلیا اور ایشیا کے تمام بلاد
میں اس کا نام بلند ہوا۔ اور ہر براعظم کے اعظم کے باشندوں میں سے ۔ میں سے سعید روحوں نے اس کی دعوت کو
قبول کیا اور برابر قبول کرتی جاتی ہیں۔ اور باوجود ہر قسم کی مخالفت کے اس کی جماعت کی ترقی
ہر روز پہلے کی نسبت زیادہ سرعت سے ہو رہی ہے۔
"
اسی طرح اسی کتاب براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۹ پر آپ نے ہندوستان میں طاعون پھیلنے کی
خبر دی تھی۔ چنانچہ اس پیشگوئی کے شائع ہونے کے قریباً پندرہ سال بعد ہندوستان میں طاعون
نمودار ہوا۔ اور اب تک ہر سال لاکھوں آدمی اس مرض میں گرفتار ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔
اور ابھی تک اس کے خاتمہ کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ جب یہ شروع ہی ہوا تھا اور ابھی

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۵۵
زندہ خدا کے زبر دست نشان
بہت کم موتیں اس کے ذریعہ سے ہوئی تھیں۔ اُس وقت آپ نے دوبارہ ایک مستقل اشتہار
کے ذریعہ (جس کا عنوان ہی "طاعون " ۔ " رکھا گیا تھا اور جو 4 فروری ۱۸۹۸ء کو لکھا گیا اور شائع کیا
گیا) یہ رویا شائع کی کہ مجھے دکھایا گیا ہے کہ تمام پنجاب میں پودے لگائے گئے ہیں اور وہ اسی
مرض کے ہیں۔ جس کے بعد تمام پنجاب میں سخت طاعون پھوٹ پڑا۔ اسی طرح اس کے متعلق
یہ الہام ہوا کہ ” مو تا موتی لگ رہی ہے ۔ " (دیکھو اشتہار الوصیت اشاعت ۲۷۔ فروری ۱۹۰۵ء
اخبار الحکم جلد 4 نمبرے صفحہ 11)
اسی طرح آپ نے چار اپریل ۱۹۰۵ء کے زلزلہ کے متعلق قبل از وقت ان الفاظ میں خبر
دی تھی کہ زلزلہ کا دھکا (دسمبر ۱۹۰۳ء) عَفَتِ الدِّيَارُ مَحِلُّهَا وَمُقَامَهَا ۔ یعنی ایک ایسا
سخت زلزلہ آئے گا کہ وہ عمارتوں کو بیخ و بن سے اکھاڑ کر پھینک دے گا اور عارضی اور مستقل
عمارتیں اپنی بنیاد سے اکھڑ کر گر جائیں گی۔ چنانچہ یہ الہام زلزلہ کے آنے سے قریباً ایک سال
پہلے اخبار الحکم کی اشاعت ۳۱۔ مئی ۱۹۰۴ء اور البدر کی اشاعت ۲۴۔ مئی ریکم جون ۱۹۰۴ء
میں شائع ہو چکا تھا چنانچہ اس الہام کے بعد چار اپریل کو جو زلزلہ وادی کانگڑہ میں آیا۔ اس میں
۳۰ ہزار آدمی ہلاک ہوئے ۔ اور جو زخمی ہوئے ان کی تعداد اس سے بہت زیادہ تھی۔ گاؤں
کے گاؤں اس طرح مٹ گئے کہ ان کا نام و نشان نہ رہا۔ تمام پنجاب ایک سرے سے دوسرے
تک ہل گیا۔ اور سینکڑوں میل پر جو شہر تھے ان میں بھی مال و جان کا نقصان ہوا۔ اور پنجاب کے
باہر بھی بنگال تک اس زلزلہ کے دھکے محسوس ہوئے۔ غرض یہ زلزلہ ہندوستان کی تاریخ میں
بالکل نرالا تھا۔
تقسیم بنگالہ کے موقعہ پر جب کہ تمام عہدہ داران حکومت اس بات پر مصر تھے کہ یہ حکم
بدلا نہیں جائے گا۔ اور وزرائے انگلستان بار بار اس کے اٹل ہونے کا اعلان کر رہے تھے۔
آپ نے ۱۹۰۶ء میں رسالہ ریویو آف ریلیجینز انگریزی دارد و جلد ۵ نمبر ۲ پرچہ فروری ۱۹۰۶ء میں
اور اخبارات بدر الحکم و انڈین مرد کلکتہ میں اپنا یہ الہام شائع کیا۔ ” پہلے بنگالہ کی نسبت جو کچھ
حکم جاری کیا گیا تھا، اب ان کی دلجوئی ہوگی ۔ " (تذکرہ صفحہ ۵۹۶) چنانچہ پورے چھ سال بعد بار جود
حکام وقت کے بار بار کے انکار کے بادشاہ جارج پنجم کی تاج پوشی کے وقت اس حکم کو منسوخ کیا
گیا۔ اور یہ نشان زبردست طور پر پورا ہوا۔
-
امریکہ کے ایک شخص ڈوئی نامی نے جو شکاگو کا رہنے والا اور ایک بڑے فرقہ کا بانی تھا اور

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۵۶
زنده خدا کے زبر دست نشان
الیاس ہونے کا دعویٰ رکھتا تھا جب ایک موقعہ پر اسلام کے خلاف بہت زہر اگلا تو آپ نے اس
کے خلاف ایک اشتہار شائع کیا۔ اور اس کے متعلق خبر دی کہ وہ سخت عذاب میں مبتلا کیا جائے
گا۔ چنانچہ اس کے بعد اس کی بیوی اور اس کا بیٹا اس کے خلاف ہو گئے اور وہ حرام زادہ ثابت
کیا گیا اور اس کے مریدوں نے اس کو چھوڑ دیا۔ آخر فالج میں مبتلا ہوا اور دیوانہ ہو کر مرا۔
اس قسم کے نشانات تو بہت سے ہیں۔ لیکن اس شخص کا اس لئے خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ
وہ یورپ و امریکہ میں خاص شہرت رکھتا تھا اور دونوں براعظموں میں اس کے مرید پھیلے ہوئے
تھے۔
ترکی حکومت کی بربادی اور سلطان عبد الحمید خاں کے اپنے امراء کے ہاتھوں دکھ پانے کے
متعلق بھی آپ نے قبل از وقت ۲۴۔ مئی ۱۸۹۷ء کو ایک اشتہار کے ذریعہ خبر دی تھی جو
نہایت واضح طور پر پوری ہوئی۔
ایرانی حکومت کے انقلاب کے متعلق بھی آپ نے اپنا یہ الہام ۱۵ جنوری ۱۹۰۶ء کو شائع کیا
که تزلزل در ایوان کسری فتاد ۔ شاہ ایران کا محل ہلایا گیا ہے (دیکھو ریویو آف ریلیجز اُردو بابت
جنوری ۱۹۰۶ء) چنانچہ تین سال کے بعد یہ الہام ایرانی بغاوت اور شاہ ایران کے بھاگ جانے
سے پورا ہوا۔
بلقان کی جنگ کی نسبت بھی آپ کے الہامات میں پہلے سے خبر دی گئی تھی۔ چنانچہ ۱۹۰۴ء
میں یہ الہام آپ کا ریویو آف ریلیجز اُردو بابت جنوری ۱۹۰۴ء میں شائع کیا گیا کہ غُلِبَتِ
الروم فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ ۔ ترک اپنے پاس کے علاقہ میں
مغلوب ہوں گے اور اپنے مغلوب ہونے کے بعد جلد پھر غالب ہو جائیں گے ۔ چنانچہ قسطنطنیہ
جو ترکوں کا دارالخلافہ ہے اس کے پاس ہی بلقانی طاقتوں سے ترکوں کو شکست ہوئی اور فوراً ہی
ان کی آپس کی خانہ جنگی کے باعث ترکوں کو ایڈریا نوپل کی فتح عظیم حاصل ہوئی۔ جس سے
پیشگوئی کے دونوں پہلو خارق عادت طور پر پورے ہوئے۔
موجودہ جنگ کے متعلق بھی آپ نے ان الفاظ میں یہ پیشگوئی ۱۹۰۷ء میں شائع فرمائی کہ ۔
اک نشان ہے آنیوالا آج سے کچھ دن کے بعد جس سے گردش کھائیں گے دیہات و شهر و مرغزار
آئے گا قہر خدا سے خلق پر اک انقلاب
اک برہنہ سے نہ یہ ہوگا کہ تا باندھے ازار

انوار العلوم جلد ۳۰
۱۵۷
زندہ خدا کے زبر دست نشان
یک بیک اک زلزلہ سے سخت جنبش کھائیں گے *
اک جھپک میں یہ زمیں ہو جائے گی زیروزبر
رات جو رکھتے تھے پوشاکیں برنگ یاسمن
ہوش اڑ جائیں گے انساں کے پرندوں کے حواس
کیا بشر اور کیا شجر اور کیا حجر اور کیا ہمار
تالیاں خوں کی چلیں گی جیسے آپ رودبار
صبح کر دے گی انہیں مثل درختان چنار
بھولیں گے نغموں کو اپنے سب کبوتر اور ہزار
ہر مسافر پر وہ
خون سے مردوں کے کوہستان کے آب رواں
مضمحل ہو جائیں گے اس خوف سے سب جن و انس
اک نمونہ قہر کا ہو گا وہ ربانی نشان
ہاں نہ کر جلدی سے انکار اے سفینہ ناشناس
ومی حق کی بات ہے ہو کر رہے گی بے خطا
ساعت سخت ہے اور وہ گھڑی راہ کو بھولیں گے ہو کر مست و بے خود راہوار
سرخ ہو جائیں گے جیسے ہو شراب انجبار
زار بھی ہو گا تو ہو گا اس گھڑی باحال زار
آسماں حملے کرے گا کھینچ کر اپنی کٹار
اس پہ ہے میری سچائی کا بھی دارو مدار
کچھ دنوں کر صبر ہو کر متقی اور بردبار
یہ گماں مت کر کہ یہ سب بدگمانی ہے معاف
قرض ہے واپس ملے گا تجھ کو
یہ سارا ادهار
اسی طرح یہ کہ "کشتیاں چلتی ہیں تا ہوں کشتیاں" (الهام 11۔ مئی ۱۹۰۶ءر تذکرہ صفحہ ۱۱۵) یعنی
جہاز کثرت سے ادھر ادھر چلیں گے تاکہ لڑائی ہو۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ موجودہ جنگ میں
جہازوں کا بہت بڑا دخل ہے کیونکہ ان کے ذریعہ سے مختلف علاقوں کی فوجوں کو جنگ کے مختلف
میدانوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔ حتی کہ اس کی نظیر تاریخ عالم میں بالکل نہیں ملتی ۔ پھر آب روز
جهاز نهایت خطرناک تباہی کر رہے ہیں۔ اسی طرح بحری محاصرہ کے باعث جو اپنی نظیر آپ ہی
ہے ہر وقت ہزاروں چھوٹے بڑے جہاز اس جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں کہ ان کی مثال پہلے
خدا تعالی کی وحی میں زلزلہ کا بار بار لفظ ہے اور فرمایا کہ ایساز نزلہ ہو گا جو نمونہ قیامت ہو گا بلکہ قیامت کا زلزلہ اس کو کہنا چاہئے جس کی طرف
سورة إذا زلزلت الأَرْضُ الزَالَهَا اشارہ کرتی ہے۔ ا اشارہ کرتی ہے۔ لیکن میں ابھی تک اس زلزلہ کے لفظ کو قطعی یقین کے ساتھ ظاہ ظاہر پر جما نہیں سکتا۔
ممکن ہے کہ یہ معمولی زلزلہ نہ ہو بلکہ کوئی اور شدید آفت ہو جو قیامت کا نظارہ دکھلاوے جس کی نظیر کبھی اس زمانہ نے نہ دیکھی ہو اور جانوں
اور عمارتوں پر سخت تباہی آوے۔ ہاں اگر ایسا فوق العادت نشان ظاہر نہ ہو اور لوگ کھلے طور پر اپنی اصلاح بھی نہ کریں تو اس صورت میں میں
کاذب گھرونگا مگر میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ یہ شدید آفت جس کو خداتعالیٰ نے زلزلہ کے لفظ سے تعبیر کیا ہے صرف اختلاف مذہب پر کوئی اثر
نہیں رکھتی اور نہ ہندو یا عیسائی ہونے کی ہونے کی وجہ سے کسی پر عذاب آس کسی پر عذاب آسکتا ہے اور نہ اس وجہ سے آسکتا ہے کہ کوئی میری بید میری بیعت میں داخل نہیں
یہ سب لوگ اس تشویش سے محفوظ ہیں۔ ہاں جو شخص خواہ کسی مذہب کا پابند ہو جرائم پیشہ ہونا اپنی عادت رکھے اور فسق و فجور میں غرق ہو
اور زانی خونی چور ظالم اور ناحق کے طور پر بد اندیش بد زبان اور بد چلن ہو اس کو اس سے ڈرنا چاہئے اور اگر توبہ کرے تو اسکو بھی کچھ غم
نہیں اور مخلوق کے نیک کردار اور نیک چلن ہونے سے یہ عذاب مل سکتا ہے قطعی نہیں کے منہ (براہین احمدیہ جلد پنجم صفحه ۱۲۰- روحانی خزائن
جلد ۱ ۲ صفحه ۱۵۱)

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۵۸
زندہ خدا کے زبردست نشان
زمانہ میں ملنی تو الگ رہی ان سے دسواں حصہ بھی کبھی کسی پہلی جنگ میں جہازوں نے کام نہیں
کیا۔ کشتی کا لفظ رکھ کر جو گو بڑے جہاز پر بھی بولا جاتا ہے مگر خصوصاً چھوٹے جہاز پر استعمال ہوتا
ہے بوٹس ( آبدوز کشتیوں) کے بے دردانہ حملہ کی طرف جو بحری محاربات میں سب سے زیادہ
اہم ہے خاص طور پر اشارہ کیا گیا ہے۔
یہ نشانات ان ہزاروں نشانات میں سے نمونہ کے طور پر بیان کئے گئے ہیں جو خدا تعالیٰ نے
آپ کے ذریعہ دکھائے۔ اور یہ نشانات ایسے ہیں کہ جن کے معلوم کر لینے کے بعد حضرت مسیح
موعود کے دعوی کی صداقت میں شک و شبہ کی گنجائش نہیں رہتی۔ کیونکہ یہ انسان کا کام نہیں
کہ وہ اس طرح کثرت کے ساتھ آئندہ ہونے والے واقعات کی خبریں دے اور وہ نہایت
صفائی سے اپنے وقت پر پوری ہوں۔
ایک یا دو یا تین ہوں تو انسان ان کو ڈھکو سلایا قیاس کہہ سکتا ہے۔ لیکن اس کثرت سے بار
بار پیشنگوئیاں کرنا اور ان سب کا اپنے وقت پر پورا ہونا ایک ایسی بات ہے جو انسانی طاقت سے
بالکل بالا ہے۔
مختلف مذاہب کے پیرو جب کہ اپنی کتب میں اپنے نبیوں کی پیشگوئیوں کا حال پڑھ کر ان پر
ایمان لاتے ہیں اور ان سے ان کی صداقت پر استدلال کرتے ہیں حالانکہ ان کتب کی نسبت شبہ
بھی ہو سکتا ہے کہ شائد وہ پیشگوئیاں بعد میں ملا دی گئی ہوں تو پھر کیوں ان کو ان پیشگوئیوں کے
ظہور پر جن کی صداقت میں کوئی شبہ ہی نہیں مسیح موعود کی صداقت کے اقرار سے انکار ہے۔
یہ زمانہ پریس کا زمانہ ہے۔ صرف زبانی روایت پر کسی بات کا دارو مدار نہیں ہو تا حضرت مسیح
موعود کی جن پیشگوئیوں کا ذکر میں نے کیا ہے وہ قبل از وقت مختلف کتب اور اخبارات و
رسائل میں شائع ہو چکی تھیں اس لئے کسی خطرناک سے خطرناک دشمن کو بھی یہ طاقت نہیں
کہ وہ یہ بات کہہ سکے کہ یہ پیشگوئیاں بعد میں بنائی گئی ہیں۔ کیونکہ نہ صرف یہ کہ وہ قبل از
وقت شائع ہو کر دوست و دشمن میں تقسیم ہو گئی تھیں بلکہ ان کے ثابت کرنے کا خدا تعالیٰ نے
ایک اور بھی ذریعہ نکالا ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود ایک غیر مذہب کی حکومت کے ماتحت
رہتے تھے اور اس گورنمنٹ کا یہ قاعدہ ہے کہ ہر کتاب یا رسالہ یا اشتہار یا اخبار جو شائع ہو اس
کی ایک کاپی بغرض فائل گورنمنٹ کے دفتر میں بھیجی جائے۔ پس اس بات کا ثبوت کہ آیا واقعہ
میں پیشنگوئیاں قبل از وقت بھی کی گئی تھیں یا نہیں۔ خود گورنمنٹ کے کاغذات اور فائلوں سے

انوار العلوم جلد - ۳
۵۵۹
زندہ خدا کے زبردست نشان
۴
بھی مل سکتا ہے اور یہ ایک ثبوت ہے جس کو کوئی رد نہیں کر سکتا۔ پس ایسے نشانات اور ثبوتوں
کے باوجود کیونکر ممکن ہے کہ ایک شخص حضرت مسیح موعود کے دعوے کو تو رد کر دے اور ان
پہلے انبیاء کے دعووں کو مان لے جن کی پیشگوئیوں کا سوائے حضرت محمد مصطفے اللہ کے کوئی
ثبوت نہیں ملتا کہ آیا واقعہ میں وہ قبل از وقت شائع بھی کی گئی تھیں کہ نہیں۔ پھر انہی
پیشنگوئیوں پر بس نہیں جو اس وقت تک پوری ہو چکی ہیں بلکہ ہم دیکھتے ہیں کہ متواتر نئے سے
نئے نشانات آپ کی صداقت کے ثبوت میں اللہ تعالیٰ دکھاتا ہے۔ چنانچہ انہی دنوں میں آپ کی
دو اور زبردست پیشگوئیاں پوری ہوئی ہیں ایک فتح عراق کے متعلق اور ایک زار روس کی
علیحدگی کے متعلق ۔ اول الذکر پیشگوئی کا ذکر ایک علیحدہ اشتہار میں کیا جاوے گا۔ اس وقت ثانی
الذکر پیشگوئی کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ سعید روحوں کو اس سے نفع حاصل
کرنے کی توفیق عطا فرمادے۔
جیسا کہ پہلے لکھا جا چکا ہے حضرت مسیح موعود نے موجودہ جنگ کی نسبت ایک پیشگوئی اردو
کی نظم میں شائع فرمائی تھی اس پیشگوئی میں ایک یہ شعر بھی تھا۔
منتحل ہو جائیں گے اس خوف سے سب جن و انس
زار بھی ہو گا تو ہو گا اس گھڑی باحال زار
یعنی اس جنگ کا خوف تمام بڑے اور چھوٹے آدمیوں کے دلوں میں گھر کرلے گا اور اس
وقت زار روس کی حالت بھی نہایت زار ہو جائے گی۔
یہ پیشگوئی براہین احمدیہ حصہ پنجم میں ۱۵ اپریل ۱۹۰۵ء میں لکھی گئی (روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ
(۱۵۲) جیسا کہ اس کے نیچے نوٹ درج ہے لیکن یہ کتاب بعض وجوہ سے ۱۹۰۸ء میں شائع ہوئی۔
اسی طرح ۱۹۱۴ء کے پرچہ ریویو آف ریلیجز میں یہ پیشگوئی لفظ بلفظ مع ترجمہ انگریزی شائع کی
گئی۔
اس پیشگوئی کے نیچے ایڈیٹر کی طرف سے جو نوٹ دیا گیا تھا اس میں اس حصہ پیشگوئی کی
طرف خاص طور پر اشارہ کیا گیا تھا چنانچہ کہا گیا تھا کہ ۔
” اس پیشگوئی میں جو تفصیل دی گئی ہے وہ مختلف امور پر شامل ہے اور اس کی خطرناک
تفاصیل ایسی ہیبت ناک ہیں کہ ان کو پڑھ کر انسان کے بدن پر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور
بدن کانپ اٹھتا ہے زار روس کے ذکر سے اس پیشگوئی میں ایک خاص دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔"
ریویو آف ریلیجنز اگست ۹۱ته صفحه ۳۰۷

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۶۰
زنده خدا کے زبردست نشان
اس کے بعد ستمبر ۱۹۱۴ء کے پرچہ میں یہ پیشگوئی شائع کی گئی۔ اسی طرح جون ۱۹۱۵ء میں اور
جنوری ۱۹۱۶ء میں یہ پیشگوئی شائع کی گئی۔ پیشگوئی جن واضح الفاظ میں ہے اس کے متعلق لکھنے کی
ہمیں چنداں ضرورت نہیں۔ صاف الفاظ میں بتایا گیا ہے کہ اس جنگ کے دوران میں زار
روس ایک ایسی حالت میں مبتلا ہو گا جو بالکل ردی اور قابل رحم ہو گی۔ اردو کے الفاظ جو زار
کی حالت کے اظہار کے لئے استعمال کئے گئے ہیں حال زار کے ہیں۔ جن کے معنے ایسی حالت
کے ہیں جس میں سب سامان ہاتھ سے جاتے رہیں اور بغیر کسی دوسرے کے بتانے کے وہ حالت
اپنی خرابی اور تباہی کو آپ بیان کرے۔
یہ پیشگوئی جس وقت کی گئی تھی اس وقت ان حالات کا جو آج ۱۹۱۷ء میں پیش آئے ہیں
کوئی نام و نشان نہ تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ روس اس وقت جاپان سے بر سر جنگ تھا لیکن
اس وقت صلح کی کارروائی کی کوشش امریکہ کے ذریعہ شروع تھی اور پیشگوئی بتاتی ہے کہ
اک نشاں ہے آنے والا آج سے کچھ دن کے بعد
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ نشان اس تاریخ کے بعد آنے والا ہے۔ دوم اس پیشگوئی
سے صاف ظاہر ہے کہ یہی وہ آفت ہو گی جو سب دنیا پر آوے گی اور جس کی مصیبت عام ہو
گی۔ اس پیشگوئی کے الفاظ صاف بتاتے تھے کہ یہ واقعات اس وقت کے پیش آمدہ حالات کے
علاوہ تھے اور بعد میں آنے والے تھے اور ایسے رنگ میں ظاہر ہونے والے تھے کہ ان کی مثال
دنیا کی تاریخ میں نہیں پائی جاتی۔ غرض یہ پیشگوئی ایسے وقت میں کی گئی تھی کہ جب قیاس سے
ان واقعات کا علم نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ اس میں بتایا گیا تھا کہ زار کی حالت زار ہونے کا وہ وقت
ہو گا جب کہ کل دنیا ایک عام مصیبت میں مبتلا ہو گی۔ اور
اور
ه
خون سے مردوں کے کوہستان کے آب رواں
سرخ ہو جائیں گے جیسے ہو شراب انجبار
مضمحل ہو جائیں گے اس خوف سے سب جن و انس
اور یہ حالات ۱۹۱۴ء سے پہلے نہیں پیدا ہوئے بلکہ اس وقت بھی خود وہ لوگ بھی جن کے
ہاتھ میں مخاصمین حکومتوں کی باگ ڈور تھی اس خطر ناک حالت کا اندازہ نہیں کر سکتے تھے جو بعد
کے واقعات سے پیدا ہو گئی۔ حتی کہ برطانیہ کے بعض وزراء تک اس بات پر زور دے رہے

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۶۱
زندہ خدا کے زبر دست نشان
تھے کہ ایک سال کے اندر یہ جنگ ختم ہو جائے گی اور یہ کہ دسمبر ۱۹۱۴ء میں سپاہی انگلستان میں
آکر عید منائیں گے۔ پس ۱۹۰۵ء میں ایک عظیم الشان جنگ کی خبر دینا اور پھر یہ بتانا کہ اس جنگ
کے دوران میں زار روس ایک خطرناک مصیبت میں مبتلا ہو گا اور اس کا حال ایسا خراب اور
خستہ ہو جائے گا کہ اپنی حالت کی آپ ترجمانی کرے گا ایک ایسی زبر دست پیشگوئی ہے جس کی
مثال بہت سے پہلے انبیاء کی پیشگوئیوں میں بھی نہیں مل سکتی۔ اور جو تاریخی ثبوت اس پیشگوئی
کے قبل از وقت شائع ہونے کا موجود ہے وہ تو اپنی نظیر آپ ہی ہے۔
ت دست
جس قدر بھی اس پیشگوئی کے الفاظ پر غور کیا جارے ، پھر زار کی طاقت اور رسوخ کو دیکھا
جائے، پھر اس کی معزولی کے حالات کو دیکھا جائے اتنی ہی اس کی عظمت ظاہر ہوتی ہے زار کو جو
رسوخ اس کے ملک میں حاصل تھا وہ اس کی تاریخ سے واقف لوگوں سے پوشیدہ نہیں اور جیسا
کہ انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا کا فاضل مضمون نگار روس کے ہیڈنگ کے نیچے لکھتا ہے۔ جو شورش
پسند لوگ تھے وہ بھی آہستہ آہستہ امن پسندی کی طرف آ رہے تھے۔ اور ڈوما کے قیام سے
لوگوں کے جوش بہت کچھ دب گئے تھے۔ علاوہ ازیں زار کی حفاظت کے لئے کا سکس کی ایک بڑی
فوج رکھی جاتی تھی جن پر زار کو بہت بھروسہ تھا۔ لیکن باوجود زار کی اس طاقت کے اور ملک کی
شورش پسند جماعتوں کے دب جانے کے ۱۲ مارچ کو یک لخت ایسا جوش نمودار ہوا کہ تین دن
کے اندر اندر زار کو تخت سے بردار ہونا پڑا۔ اور ان کی شکستہ حالت کا اس سے سے علم ہو
سکتا ہے کہ ان کو کئی پہلو بدلنے پڑے۔ اول اپنے وزراء کو اطلاع دی کہ انہوں نے جنرل
ایگزیف کو انتظام دار الخلافہ کے لئے مقرر کر دیا ہے اس لئے وہ گھبرائیں نہیں۔ جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ بغاوت ایسی جلدی اور تیزی سے پھیلی تھی کہ زار اس کے عمق کو معلوم نہیں
کر سکے اور معمولی خیال کیا۔ لیکن تھوڑی دیر کے بعد جب ان کو معلوم ہوا کہ دارالخلافہ کی
گارد تک علیحدہ ہو گئی ہے اور باقی سپاہ بھی باغیوں سے مل رہی ہے تو اپنے بھائی کے حق میں
حقوق بادشاہت منتقل کرنے چاہے۔ لیکن جب دیکھا کہ لوگ اس پر بھی راضی نہیں ہوتے تو
آخر اعلان کیا کہ ”ڈوما کے ساتھ متفق ہو کر ہم نے یہ دیکھا کہ ملک کی بہبودی کے لئے یہ بہتر
ہے کہ ہم تاج سے دست بردار ہو جائیں اور اپنے اعلیٰ اختیار سے مستعفی ہو جاویں“ لیکن اس
پر بات ختم نہ ہوئی قائم مقامانِ ملک نے مناسب سمجھا کہ زار کو نظر بند کیا جائے چنانچہ رپورٹر خبر
دیتا ہے کہ ”زار کے اپنے محل پر پہنچنے سے پہلے ڈوما کے وکلاء میگیلو پہنچ گئے۔ انہوں نے جرنیل

آج 10 میں سے 10 باقی